صداقت اور دیانت کی تلوار سے دنیا کو فتح کرو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۲
سال ۱۹۳۶ء
پڑھتے تو ان کے دائیں بائیں بہت سے مریض صف باندھ کر بیٹھ جاتے ۔ نماز کے بعد جب وہ
سلام پھیرتے تو سلام پھیرنے کے ساتھ ہی دائیں بائیں پھونک بھی مار دیتے جس سے بہت سے
مریدا چھے ہو جاتے ۔ صوفی احمد جان صاحب نے ان کی بارہ سال شاگردی کی اور وہ ان سے چکی
پسواتے رہے۔ راستہ میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ میں نے اتنے
سال رتر چھتر والوں کی خدمت کی ہے اور اس کے بعد مجھے وہاں سے اس قدر طاقت حاصل ہوئی
ہے کہ دیکھئے میرے پیچھے جو شخص آ رہا ہے اگر میں اس پر توجہ کروں تو وہ ابھی گر جائے اور تڑپنے
لگے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ سنتے ہی کھڑے ہو گئے اور اپنی سوٹی کی نوک سے زمین پر نشان
بناتے ہوئے فرمایا ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی جب آپ پر خاص جوش کی حالت
ہوتی تو آہستگی سے اپنی سوٹی کے سرکو اس طرح زمین پر آہستہ آہستہ رگڑتے جس طرح کوئی چیز
گرید کر نکالنی ہو ) صوفی صاحب ! اگر وہ گر جائے تو اس سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا اور اُس کو کیا
فائدہ ہوگا ؟ وہ چونکہ واقعہ میں اہل اللہ میں سے تھے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو دور بین نگاہ دی ہوئی
تھی اس لئے یہ بات سنتے ہی اُن پر محویت کا عالم طاری ہو گیا اور کہنے لگے میں آج سے اس علم سے
تو بہ کرتا ہوں مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ یہ دنیوی بات ہے دینی بات نہیں ۔ چنانچہ اس کے بعد انہوں
نے ایک اشتہار دیا جس میں لکھا کہ یہ علم اسلام کے ساتھ مخصوص نہیں ۔ چنانچہ کوئی ہندو اور عیسائی
بھی اس علم میں ماہر ہونا چاہے تو ہو سکتا ہے اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ آج سے میرا کوئی مرید
اسے اسلام کا جزو سمجھ کر نہ کرے ہاں دنیوی علم سمجھ کر کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے انہیں دور بین نگاہ دی ہوئی تھی اس کا ہمارے پاس ایک حیرت انگیز ثبوت ہے اور وہ
یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی براہین احمد یہ ہی لکھی تھی کہ وہ سمجھ گئے یہ شخص مسیح موعود
بننے والا ہے حالانکہ اُس وقت ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہ انکشاف نہیں ہوا تھا کہ
آپ کوئی دعوی کرنے والے ہیں ۔ چنانچہ اُنہی دنوں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک
خط میں یہ شعر لکھا
ہم مریضوں کی ہے تمہی پہ نگاہ
تم مسیحا بنو خدا کے لئے
تم

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۳
سال ۱۹۳۶ء
یہ امر بتاتا ہے کہ وہ صاحب کشف تھے اور خدا تعالیٰ نے انہیں بتا دیا تھا کہ یہ شخص مسیح موعود
بننے والا ہے۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی سے پہلے فوت ہو گئے مگر وہ اپنی اولاد کو
وصیت کر گئے کہ حضرت مرزا صاحب دعویٰ کریں گے انہیں ماننے میں دیر نہ کرنا۔ اسی تعلق کی بناء پر
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کی شادی ان کے ہاں ہوئی۔
غرض علم توجہ ایک دنیوی چیز ہے زیادہ سے زیادہ لوگ یہ کر لیتے ہیں کہ توجہ سے کسی کے
دل میں وہم پیدا کر لیتے ہیں ، کسی کو بیہوش کر دیا ، بعض ماضی کے اخبارات دریافت کر لئے ، بعض
حال کے واقعات معلوم کر لئے ، معمول کو بے حس اور بے طاقت کر دیا ۔ غرض اس قسم کے افعال
علم توجہ سے ہو سکتے ہیں اور ہوتے ہیں مگر دعا کے مقابل اس کی کیا حقیت ہے ۔ علم توجہ کے
اثرات انفرادی ہوتے ہیں مگر دعا کے اثرات انفرادی ہی نہیں بلکہ مجموعی بھی ہوتے ہیں ۔ پھر تم
نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ علم توجہ سے کوئی شخص حکومتوں کا تختہ اُلٹ دے، مذاہب باطلہ کو دنیا سے
نیست و نابود کر دے مگر دعا کے مقابلہ میں دنیا کی ساری بادشاہتیں مل کر بھی بیچ اور ذلیل ہو جاتی
ہیں اور جب خدا تعالیٰ کا ایک مسکین اور عاجز بندہ اپنی مسکنت کی چادر اوڑھ کر خدا تعالیٰ سے یہ کہتا
ہے کہ اے میرے رب ! تو میرا خالق اور میں تیرا بندہ ہوں تیرا حق ہے کہ تو مجھ سے جو چاہے کرے
لیکن تیرے بندے مجھ پر کیوں ظلم کرتے ہیں؟ تب خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑکتی اور بڑے بڑے جابر
اور ظالم بادشاہوں کا اس طرح تختہ الٹ دیتی ہے کہ ان کا نام ونشان تک مٹ جاتا ہے۔
ایک بزرگ کا واقعہ لکھا ہے کہ ان واقعہ لکھا ہے کہ ان کے محلہ میں شاہی دربار کے بعض آدمی رات کو گانا
بجانے کا شغل رکھتے ۔ انہوں نے کئی دفعہ سمجھایا کہ لوگوں کی نیندیں اور نماز میں خراب ہوتی ہیں تم
اس شغل کو ترک کر دو مگر وہ نہ مانے ۔ جب انہوں نے بار بار کہا تو اس خیال کے ماتحت کہ کہیں یہ
محلہ والوں سے مل کر ہمیں روکنے کا تہیہ نہ کر لیں انہوں نے شاہی پہرہ داروں کا انتظام کر لیا۔ جب
اس بزرگ کو اطلاع ملی تو انہوں نے کہا اچھا ! اُنہوں نے اپنی حفاظت کیلئے فوج بلا لی ہے تو ہم بھی
رات کے تیروں سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ معلوم ہوتا ہے ان لوگوں کے دلوں میں ابھی کچھ نیکی
باقی تھی جو نہی ان کے کان میں یہ آواز پڑی کہ ہم رات کے تیروں سے مقابلہ کریں گے، وہ
دوڑتے ہوئے اُس بزرگ کے پاس آئے اور کہنے لگے اِن تیروں کے مقابلہ کی ہم میں طاقت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۴
سال ۱۹۳۶ء
نہیں ہم اپنے شغل سے باز آئے ۔ پس دعا ایسا ہتھیار ہے کہ اگر کوئی کامل یقین اور پختہ
ارادہ کے ساتھ اس سے کام لیتا ہے تو اس کے مقابلہ میں کوئی ٹھہر نہیں سکتا ۔
میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ آپ لوگوں میں سے بعض امراء ہیں وہ مالی لحاظ سے
تحریک جدید میں زیادہ حصہ لیں گے، بعض اہلِ علم ہیں وہ تبلیغی لحاظ سے تحریک جدید میں زیادہ حصہ
لیں گے، بعض اہل حرفہ ہیں وہ مثلاً غیر ممالک میں نکل جانے کے لحاظ سے تحریک جدید میں زیادہ
حصہ لیں گے، بعض بچوں والے ہیں وہ تحریک جدید کے بورڈنگ والی تحریک میں زیادہ حصہ لیں
گے مگر کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو نہ اپنے پاس مال رکھتے ہوں گے، نہ دولت ، نہ علم ، نہ حرفہ، نہ فن ۔
وہ دل میں کڑھتے ہوں گے اور کہتے ہوں گے ہمارا اس ثواب میں کیا حصہ ہے اور خدا تعالیٰ کی اس
آواز پر لبیک کہنے والوں میں ہم کیونکر شامل ہوں؟ میں نے بتایا تھا کہ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ
خدا تعالیٰ نے ان کا بھی اس تحریک میں حصہ رکھا ہے جو دوسروں سے کسی طرح کم نہیں ۔ اور وہ یہ
ہے کہ وہ دُعا کریں کہ اس جنگ میں جو آج ہمیں دوسروں سے درپیش ہے خدا تعالیٰ ہمیں فتح دے
اور مقابلہ کرنے والے دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کرے ۔ اس عمل کے نتیجہ میں وہ ان لوگوں کے پیچھے
نہیں رہتے جو مال رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کر رہے ہیں ، جو طاقت رکھتے ہیں
اور خدا تعالیٰ کی راہ میں طاقت خرچ کر رہے ہیں ، جو فن رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی فنی
خدمات پیش کر رہے ہیں اور گودنیا کی نگاہوں میں یہ دعائیں ہیچ نظر آتی ہوں اور اس میں کوئی شبہ
په
نہیں کہ محض زبانی دعائیں بیچ ہی ہوتی ہیں لیکن پچھلے ہوئے دل کی دعا میچ نہیں ہوتی بلکہ وہ بہت
بڑی قیمت رکھتی ہے۔ دعا کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے ۔ وہ اس قسم
کا سوال ہے جس کے متعلق کسی شاعر نے کہا ہے
جو منگے سو مر رہے مرے سو
و منگن جا
یعنی سوال کرنا موت ۔ ناموت ہے اور مانگنے والے کو چاہئے کہ وہ اپنے آقا کے دروازہ پر مر جائے
تب اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ پس وہ دعا جو خدا تعالیٰ کے ہاں قبول ہوتی ہے، وہ دعا جو اس
کی رحمت کو کھینچ لاتی ہے وہ مضطر والی دعا ہے، وہ دعا ہے جو دل کا خون کر دیتی ہے اگر وہ دل کا
خون کسی شیشی میں گرایا جا سکے یا کسی کٹوری میں جمع کیا جا سکے تو بتاؤ وہ لوگ زیادہ قابلِ قدر سمجھے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۵
سال ۱۹۳۶ء
جائیں گے جو سونا چاندی اور پیتل خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں یا وہ زیادہ قابل قدر سمجھا
جائے گا جس نے اپنے دل کا خون خدا تعالیٰ کے آگے پیش کر دیا۔ بے شک دنیا کے لوگ اس دل
کے خون کی قدر نہیں کرتے کیونکہ انہیں وہ خون نظر نہیں آتا انہیں صرف سونا چاندی اور اس کے سکے
دکھائی دیتے ہیں لیکن ہمارا خدا وہ ہے جو عالم الغیب ہے وہ جانتا ہے کہ گواُس کے ایک بندہ کے
پاس سونا چاندی نہیں مگر دین کے غم میں اُس کا دل خون ہورہا ہے اور یہ ہمارے پاس خونِ دل کا
ہد یہ لے کر آیا ہے جس کے مقابلہ میں سونے اور چاندی کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ ایک مال دار کے
سونے اور چاندی کے سکوں کی اور ایک طاقتور کی حالت اور قوت کی بھی وہ اس وقت قربانی قبول
کرتا ہے جب ان پر دل کے خون کی پالش ہو ورنہ وہ اسے قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا ۔ پس
ایک مالدار کی قربانی اور ایک طاقتور جسم رکھنے والے کی قربانی بھی اُسی وقت الہی دربار میں قبول
ہو سکتی ہے جب اُس پر دل کے خون کے قطرے پڑے ہوئے ہوں ورنہ وہ قربانی اُس کے منہ پر
ماری جاتی ہے اور کہا جاتا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ ۔
پس مت خیال کرو کہ دُعائیں معمولی چیز ہیں ، مت خیال کرو کہ تم میں سے کوئی ایسا بھی
ہے جسے قربانی کا موقع نہیں ملا۔ تمہارے نیک ارادے اور تمہارے دل کی قربانی جب کہ تم دوسری
قربانیوں میں حصہ نہیں لے سکتے اور جبکہ تم عاجزانہ اور مسکینا نہ طور پر خدا تعالیٰ کے حضور گر کر سلسلہ
کی ترقیات کیلئے دعائیں کرتے ہو، دوسروں کی قربانی سے کم نہیں بلکہ بسا اوقات اُن سے بڑھ سکتی کی
ہے کیونکہ یہ صرف قربانی ہی نہیں بلکہ ایک درد اپنے اندر رکھتی ہے۔ جو انسان اپنے پاس مال ہ
نہیں رکھتا ، طاقت نہیں رکھتا، فن نہیں رکھتا علم نہیں رکھتا اور دل کی قربانی پیش کرتا ہے اس کی قربانی
کے ساتھ درد بھی شامل ہوتا ہے کیونکہ جب وہ دیکھتا ہے کہ دوسروں کے پاس بہت کچھ ہے مگر
میرے پاس کچھ بھی نہیں جو میں پیش کروں تو اُس کا دل جو عشق کی چوٹ کھایا ہوا ہوتا ہے درد اور غم
سے پگھل جاتا ہے۔ پس وہ درد والی قربانی ہے اور در دوالی قربانی کا وہ قربانی مقابلہ نہیں کر سکتی جس
کے ساتھ درد نہیں ۔ اگر ایک مجلس میں ایک امیر آدمی خدمت دین کیلئے ایک کروڑ روپیہ پیش کر دیتا
ہے تو تم اُس مجلس میں نم دار آنکھیں نہیں دیکھو گے ۔ بے شک نعرے لگانے والے دیکھو گے،
شاباش اور مَرُ حَبًّا کی آوازیں لگانے والے دیکھو گے مگر کوئی نم دار آنکھ اس مجلس میں اس وجہ سے
سے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
١٠٦
سال ۱۹۳۶ء
نہیں دیکھو گے کہ اُس نے ایک کروڑ روپیہ پیش کر دیا ۔ لیکن ایک غریب بُڑھیا جس کی آمد کا کوئی
ذریعہ نہیں ، جسے فاقے پیش آتے ہیں اور جس کے متعلق تمہیں معلوم ہے کہ شاید اب بھی اسے فاقہ
ہے اس نے اگر رات کو باوجود بیماری اور کمزوری کے سوت کا تا اور پھر بازار میں اسے بیچ کر ایک
پیسہ لائی اور وہ پیسہ اُس نے خدمت دین کیلئے مجلس میں پیش کر دیا تو گو وہاں نعرے پیدا نہ ہوں
لیکن بیسیوں آنکھوں میں ، اُن آنکھوں میں جو روحانیت نما چیزوں کو دیکھنے کی طاقت رکھتی ہیں تم
آنسو دیکھ لو گے کیونکہ یہ وہ قربانی ہے جس کے ساتھ درد شامل ہے۔ اگر اس قسم کی قربانی ایک انسان
کے دل میں جو سچی قدردانی کی طاقت نہیں رکھتا درد پیدا کر سکتی ہے تو سمجھ لو کہ اُس عالم الغیب خدا
کے حضور میں وہ کس قدر مقبول ہوگی جس کے علم سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ۔ یقیناً ہمارا خدا اسے اپنی
گود میں بٹھا لے گا اور اس کے غمزدہ دل کو تسلی دے گا اور کہے گا مت سمجھ کہ تیری قربانی حقیر ہے
میں ہوں جس نے قربانی قبول کرنی ہے اور میں تیری قربانی کو دوسروں کی قربانی پر ترجیح دیتا ہوں ۔
پس تمہیں خوش ہونا چاہئے کہ تمہارے رب نے تمہیں اپنے دین کی خدمات سے محروم
نہیں رکھا۔ ہر شخص جو تم میں سے کتنا ہی معذور نہ ہو ایک اتنی قیمتی چیز اپنے پاس رکھتا ہے جس کے
مقابلہ میں دنیا کے ہیرے اور جواہرات بھی ماند ہیں۔ پس میں تم سے کہتا ہوں کہ اس قیمتی قربانی کو
خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرو ۔ ہمارا خدا اپنی کتاب میں فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تُحِبُّونَ تم مقام بر حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی محبوب ترین چیز خدا تعالیٰ کے حضور پیش نہ
کرو۔ تم روپیہ سے زیادہ اپنے دل کو قیمتی سمجھتے ہو یا نہیں؟ پس اس کو اپنے رب کے آگے پیش کرو
اور یا درکھو اس سے دین کی مدد جس رنگ میں ہوگی وہ سونے اور چاندی کے سکوں سے نہیں ہو سکتی ۔
پچھلے سال میں نے اسی دعا کی تحریک کو زیادہ مضبوط بنانے کیلئے بعض ہفتے مقرر کر دیئے
تھے اور روزے رکھنے کی تاکید کی تھی۔ تم میں سے کسی کو نظر آیا ہو یا نہ آیا ہو لیکن جن لوگوں کو خدا تعالیٰ
نے آنکھیں دی ہیں وہ دیکھ رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے انہیں دعاؤں کے نتیجہ میں عظیم الشان
تغیرات پیدا کئے ۔ تمہیں شاید نظر نہ آتا ہو مگر میں تو دیکھ رہا ہوں کہ اٹلی اور ایسے سینیا کی جنگ بھی
انہی دعاؤں کے نتیجہ میں ہوئی ہے، جاپان کے فسادات بھی انہی دعاؤں کے نتیجہ میں ہیں اور کوئٹہ کا
زلزلہ بھی انہی دعاؤں کے نتیجہ میں آیا ہے۔ اب پھر تم خدا تعالیٰ کے حضور سچی دعائیں کر کے دیکھ لو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۷
سال ۱۹۳۶ء
سلسلہ کے دشمن بالکل پاش پاش ہو جائیں گے خواہ وہ حکومت کے گل پُرزے ہوں اور خواہ میجارٹی
اور اکثریت کے نمائندہ ہوں کیونکہ ہمارے خدا کے سامنے نہ حکومتیں کوئی حیثیت رکھتی ہیں نہ
اکثریت کی نمائندگی کوئی حیثیت رکھتی ہے۔
پس میں آج تحریک جدید کے اُنیسویں مطالبہ کو پھر پیش کرتا ہوں اور جماعت کو توجہ دلاتا
ہوں کہ ابھی وہ دن نہیں آئے کہ تم دشمن کے حملوں سے غافل ہو جاؤ اور دعاؤں کی طرف سے نظر
ہٹا لو۔ بے شک خدا تعالیٰ نے اس عرصہ میں بڑے بڑے نشان دکھائے ہیں مگر مخالفوں نے ان کی
قدر نہیں کی کیونکہ نشان دو قسم کے ہوا کرتے ہیں ۔ بعض نشان معمولی ہوتے ہیں اور بعض پُر ہیبت
اور پر جلال ۔ جس طرح چاند پہلے ہلال کی شکل میں ہوتا ہے اور پھر قمر اور پھر بدر کی صورت اختیار
کر لیتا ہے اسی طرح بعض نشان ہلال سے مشابہہ ہوتے ہیں بعض قمر سے اور بعض ما بدر بدر - سے ہے۔ ہمیں
خدا تعالیٰ نے چونکہ روحانی آنکھیں دی ہوئی ہیں اس لئے ہم نے ان نشانوں کو بھی دیکھا جو ابھی
ہلال کی صورت میں ہیں لیکن دشمنوں نے ان نشانوں کو نہیں دیکھا کیونکہ ان نشانوں نے ہلال سے
قمر کی صورت اختیار نہیں کی ۔ پس دشمن ابھی تک اپنی شرارت سے باز نہیں آیا۔ خدا تعالیٰ نے
شہید گنج کا مسئلہ بھی پیدا کیا اور احرار کی مسلمان دشمنی کے پردہ کو بالکل کھول کر رکھ دیا۔ خدا تعالیٰ
نے حکومت کے بعض اُن گل پرزوں کو بھی سبق دیئے جنہوں نے بلا وجہ احمد یہ جماعت کی تحقیر اور
تذلیل اور اسے تکالیف میں مبتلاء کرنے کا شیوہ اختیار کیا ہوا تھا اور بعض کے متعلق ہمیں یقین ہے
کہ انہیں آئندہ سبق مل جائے گا لیکن اب تک اصل حکومت نے ہماری شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیا
اور نہ اشک شوئی کی کوئی کوشش کی ہے۔ سلسلہ کی ہتک اسی طرح جاری ہے جس طرح پہلے جاری
تھی ۔ گو بعض امور میں اصلاح بھی نظر آتی ہے اور میں اپنے خطبات میں ان کا ذکر کر چکا ہوں لیکن
بعض امور میں نئی شرارتیں کی جا رہی ہیں۔ جیسے ڈاکخانہ کا رویہ ہے یا قانونی رنگ میں ہمیں نقصان
پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فتنہ و فساد کی روح کی اصلاح نہیں
ہوئی۔ روح سے میری مراد آدمی نہیں بلکہ وہ جذبات ہیں جو بعض لوگوں کو ہماری جماعت کی
مخالفت کیلئے اکساتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ روح ابھی تک مری نہیں گو ظاہری حالات میں
کسی قدر تبدیلی ہو گئی ہے۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۰۱
سال ۱۹۳۶ء
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم سلسلہ کی عظمت اور اس کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اللہ تعالیٰ کے
حضور دعائیں کرتے چلے جائیں اور اس سے کہیں کہ اے خدا! اس کمزوری میں تو نے ہمیں پیدا
کیا ہے۔ ہم بے شک کمزور ہیں، ناتواں ہیں، ناطاقت اور خطا کار ہیں لیکن ہم تیرے بندے
ہیں ۔ تیرا حق ہے کہ جو چاہے ہم سے سلوک کرے مگر تیرے بندے جو قانون کو توڑتے ہوئے ہم
پر ظلم کر رہے ہیں اُن کا حق نہیں کہ وہ ہمیں اپنے ستم کا نشانہ بنائیں ۔ ہم پر جس رنگ میں مظالم
ہو رہے ہیں تو انہیں جانتا ہے ۔ بعض جگہ تو نے جواب دینے سے ہمیں روک رکھا ہے اور بعض جگہ
بے طاقت بنا دیا ہے ایسی حالت میں سوائے اس کے ہم کیا کر سکتے ہیں کہ تیرے حضور التجاء کریں
کہ ہم پر مظالم کرنے والے اور سلسلہ احمدیہ کو دنیا کی نگاہوں میں ذلیل اور حقیر کرنے والے خواہ
حکام کے زمرہ میں شامل ہوں خواہ رعایا میں تو خود ان کا ہاتھ پکڑ اور ہمیں ان کے شر سے بچا۔ ہم
اپنی عزت نہیں چاہتے کیونکہ جب بھی کوئی خدا تعالیٰ کے دین میں داخل ہو جاتا ہے وہ اپنی عزت کو
بالائے طاق رکھ دیتا ہے ہمیں اپنی شوکت سے غرض نہیں کہ ہم تیرے دین کی خدمت اپنے لئے
باعث فخر سمجھتے ہیں ۔ ہمیں اپنی وجاہت سے غرض نہیں ، اپنے وقار سے غرض نہیں مگر ایک چیز ہے جو
ہم چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ انجام تک پہنچ جائے ۔ ہماری خواہش
ہے تو یہ، ہمارا ارادہ ہے تو یہ ، ہماری اُمنگ ہے تو یہ ، ہمارا مقصود ہے تو یہ ، ہمارا مطلوب ہے تو یہ کہ ہم
چاہتے ہیں پھر دنیا میں محمد ﷺ کی حکومت ہو، پھر دنیا میں قرآن مجید کی حکومت ہو، پھر دنیا میں
ہمارے رب کی حکومت ہو، اس خدمت کے بدلہ میں اگر ہمیں کچھ شہرت ملتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کا
انعام ہے ۔ ہم اس کے متلاشی نہیں نہ ہم اس کے سائل ہیں ہماری صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ
یہ کہ خدا تعالیٰ کا جلال دنیا میں قائم ہو ۔ پس اگر کوئی اس رستہ میں روک بنتا ہے تو ہماری دعا ہے کہ
اے خدایا! تو اسے ہدایت دے یا اسے ہمارے رستہ سے ہٹا دے۔
یاد رکھو! اگر تم سچے دل سے دعائیں کرو تو دنیا میں اتنے عظیم الشان تغیرات ہوں گے کہ تم
حیران ہو جاؤ گے۔ تم نے گزشتہ سال کو دیکھا کہ اس میں خدا تعالیٰ کے کتنے عظیم الشان نشانات جمع
ہو گئے ۔ کوئٹہ کا زلزلہ، شہید گنج کا واقعہ، اٹلی اور ایسے سینیا کی لڑائی، جاپان، چین اور روس کے
جھگڑے یہ سب گزشتہ سال کی دعاؤں کا نتیجہ تھے۔ بے شک ان میں سے بعض کے متعلق حضرت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰۹
سال ۱۹۳۶ء
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں تھیں اور بعض خدا تعالیٰ کی تجلی قدرت کے ماتحت ظاہر
ہوئے ۔ اور بے شک لوگ کہتے ہیں کہ کوئٹہ کی زمین میں لاکھوں برس پہلے زلزلہ کی تیاری شروع
ہو گئی تھی پھر وہ تمہارے لئے کیونکر نشان بن گیا۔ مگر وہ نادان نہیں جانتے کہ کیا وہ خدا جس نے
کروڑوں سال پہلے کوئٹہ میں زلزلہ پیدا کرنے کے سامان پیدا کئے تھے اُسے یہ علم نہ تھا کہ اس وقت
میرے بعض بندے ظالموں سے رہائی حاصل کرنے کیلئے دعائیں کر رہے ہوں گے؟ جس خدا نے
کوئٹہ میں زلزلہ کی تیاری لاکھوں کروڑوں سال پہلے کی تھی اُسے اُس وقت یہ بھی علم تھا کہ اس زمانہ
میں میرے بندوں پر ظلم ہوگا ، میرے مسیح موعود کو اپنی صداقت کیلئے آسمانی نشانوں کی ضرورت
ہوگی ۔ پس اُس نے کروڑوں سال پہلے ان ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے یہ تغیرات مخفی کر دیئے۔
آخر خدا تعالیٰ نے جن دعاؤں کو قبول کرنا ہوتا ہے تو وہ ان کیلئے سامان بھی مہیا کر دیتا ہے۔ جو
گورنمنٹیں لوگوں کو انعامات دینا چاہیں وہ پہلے سے اپنے بجٹ میں انعامات کی گنجائش رکھا کرتی
ہیں ۔ مگر کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا جسے حکومت انعام دے تو وہ کہے یہ انعام نہیں کیونکہ بجٹ میں
حکومت نے پہلے سے اس کیلئے گنجائش رکھی ہوئی تھی بلکہ وہ اسے انعام ہی سمجھے گا۔ یہی حال
تقدیروں کا ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے بھی ایک عرصہ سے مقدر کر رکھا تھا کہ کوئٹہ میں زلزلہ آئے لیکن
یہ امر بھی وہ ہمیشہ سے جانتا تھا کہ اس وقت بعض بندے مجھ سے دعا کریں گے اور میں لوگوں کو
اپنے قہر کا نشان دکھانے کیلئے یہ زلزلہ بھیجوں گا ۔ پس اگر اب بھی حقیقی طور پر دعائیں کی جائیں تو
پہلے سال سے بھی زیادہ شاندار نتائج دیکھ سکتے ہو ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تم استقلال سے
دعاؤں میں لگے رہو۔ وہ لوگ جو جذباتی باتوں سے متاثر ہو کر چند دن جوش دکھاتے اور پھر جھاگ
کی طرح بیٹھ جاتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نہیں بلکہ اُس کے غضب کے مستحق ہوتے ہیں ۔
پس اپنے اندر بیداری اور ہوشیاری پیدا کرو، دوستوں کو ہوشیار اور بیدار کرو ، اپنے
ہمسائیوں کو ہوشیار اور بیدار کرو اور کسی کو سست ہو کر بیٹھنے مت دو پھر تم دیکھو گے کہ دنیا میں کس
قدر تغیرات ہوتے ہیں میں نے پچھلے سال کچھ روزے مقرر کئے تھے اور اس سال بھی میرا ارادہ
ہے کہ بعض روزے مقرر کروں مگر آج میں ان کا اعلان نہیں کرتا یہ اعلان پھر کروں گا۔ آج صرف
یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خصوصیت سے دعاؤں میں لگ جاؤ اور بالخصوص یہ دعا کرو کہ اللهُمَّ إِنَّا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۰
سال ۱۹۳۶ء
نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ اور رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ
فَاحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَارْحَمْنِی ۔ اس کے علاوہ اور بھی دعا ئیں اپنی زبان میں کرو جنہیں دلی
جوش کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر سکو ۔ اس تعلیم پر عمل کر کے دیکھ لو تم محسوس کرو گے کہ تم
اکیلے نہیں اور نہ دنیا کی نگاہوں میں یتیم ہو کیونکہ ہما را خدا ہما را روحانی باپ ہے اور جو بندے اس
زندہ اور حی و قیوم خدا کے بیٹوں کی مانند پیارے ہوں وہ یتیم نہیں ہوتے اور نہ ہی اور نہ کبھی ہو سکتے ہیں
کیونکہ وہ زندہ رہنے والا خدا ہے ۔ یتیم وہ تب ہوں جب خدا مرے لیکن جب خدا کبھی مر نہیں سکتا تو
وہ بھی کبھی یتیم نہیں ہو سکتے ۔ پس تمہارے لئے یتم کا ہونا نا ممکن ہے۔ تم مایوس مت ہو بلکہ تم اپنے
زندہ خدا کے آستانہ پر گر جاؤ اور اس سے تضرع اور عاجزی سے دعائیں مانگو تب تم دیکھو گے کہ
وہ دیو جو غضبناک شکلیں بنا کر تمہیں ڈرا رہے ہیں اور تمہیں اس وقت خوفناک صورتوں میں نظر
66
آ رہے ہیں وہ دُھواں بن کر اُڑ جائیں گے اور ان کا نام ونشان تک دنیا میں نہیں رہے گا ۔
( الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۳۶ء)
ا بخاری کتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل صفحه ۱۲۱ احدیث نمبر
۶۴۶۳ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب المغازی باب نزول النبى الله الله الحجر صفحہ ۷۵۳ حدیث نمبر ۴۴۲۳
مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
س بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحى (الخ) صفحہ احدیث نمبرا
مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
المَاعُون : ۵
۲۹:
المؤمن : ٢٩
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرة: 9)
۶۳:
ك النمل: ٦٣
스
آل عمران : ۹۳

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
Θ
سال ۱۹۳۶ء
صداقت اور دیانت کی تلوار سے دنیا کو فتح کرو
(فرموده ۶ مارچ ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
بوجہ سر درد کے دورہ اور حرارت کے میں آج بہت مشکل سے خطبہ پڑھ سکتا ہوں لیکن
میرے نفس نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ میں آج خطبہ تک سے گریز کروں اس وجہ سے نہایت اختصار
کے ساتھ جماعت کو اس ام اعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ سال بتایا تھا طاقت
اور قوت کے مقابلہ کیلئے کوئی ہتھیار چاہئے اور ہتھیار بھی وہ جو دشمن کے پاس نہ ہو یا دشمن کے ہتھیار
اس کے مقابلہ میں ادنی ہوں ۔ شاعر بے شک اپنے معشوقوں کو بغیر ہتھیار کے لڑا لیتے ہیں مگر عملی دنیا
میں ہتھیار کے بغیر کام نہیں چلتا ۔ شاعروں کا کہنا ہے کہ اُن کی دنیا خیالی ہوتی ہے جو چاہیں پاس
سے بنا لیں ان پر اعتراض کرنے والا کوئی نہیں بلکہ جو اعتراض کرے وہ جاہل سمجھا جاتا ہے۔ اس
کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ذوق علم وادب سے محروم ہے جو صداقت کو ان کے سامنے پیش کرتا ہے
وہ ان کے نقطۂ نگاہ سے جاہل ہوتا ہے۔ ہمارے کسی شاعر نے کہا ہے کہ :
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
اس شاعر کا معشوق بغیر ہتھیار کے جیت جاتا ہے۔ ادب کے لحاظ سے اس شاعر کا پایہ کام
بہت بلند ہے اور میں بچپن سے اس کا مداح ہوں مگر عملی دنیا میں اس کی کیا حقیقت ہے ۔ ہے۔ مجازی دنیا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۲
سال ۱۹۳۶ء
میں بے شک یہ بھی ایک اصل ہے کیونکہ اگر ہتھیار کو ظاہری ہتھیار اور لڑائی کو روحانی لڑائی سمجھ لیں
تو بے شک یہ بھی درست ہو سکتا ہے لیکن اگر دونوں پہلو ظاہر پر مبنی سمجھے جائیں تو یہ بالکل بے معنی
ہے مگر میں نے بتایا ہے کہ شاعر کی دنیا بالکل اور ہوتی ہے۔ مغلوں کا مشہور بادشاہ تیمور جب ایران
کو فتح کرتا ہوا شیراز میں پہنچا جو حافظ کا جو مشہور صوفی اور شاعر تھے وطن ہے تو کسی نے اُس سے ذکر
کیا کہ یہاں کے ایک شاعر نے لکھا ہے
اگر آں ترک شیرازی بدست آرد دل ما را
بخال هندوش بخشم سمرقند
و
بخارا را
یعنی اگر وہ میرا معشوق میرے دل کو اپنے قبضہ میں لے لے اور مجھ سے تعلق قائم کرلے تو میں اس
کے رُخ سیاہ تل کے عوض سمرقند و بخارا بخش دوں ۔
سمرقند و بخارا تیمور کا وطن تھا اُس نے یہ شعر سن کر کہا کہ میں نے تو سمرقند و بخارا کیلئے دنیا
کے ایک سرے سر ۔ سے لے کر دوسرے سرے تک قتلِ عام کیا ہے مگر یہ اپنے معشوق کے سیاہ تیل
کے عوض اسے دینے کیلئے تیار ہے۔ لیکن میں نے کہا ہے کہ شاعر کی دنیا اور ہے اور کہتے ہیں کہ تیمور
کو بھی اس شاعر کے مقابلہ میں نیچا ہی دیکھنا پڑا اور اُس نے حافظ کو انعام و اکرام دے کر رخصت
کیا ۔ مگر ہم جس دنیا سے تعلق رکھتے ہیں وہ حقیقت کی دنیا ہے اور یہاں ہر ایک کیلئے ہتھیار کی دنیا
ضرورت ہے جو اس کے دشمن کے ہتھیار سے زیادہ تیز ، تعداد میں زیادہ اور زیادہ کارآمد ہونا چاہئے ۔ کے سے
کوئی زمانہ تھا کہ لوگ غلیل استعمال کرتے تھے، پھر تیر ایجاد ہوئے جنہوں نے غلیل اور پھر
غلے لے کو پس پشت ڈال دیا اور وہ قو میں جیتنے لگیں جو تیر انداز تھیں۔ پھر تیراندازی میں ترقی ہوئی تو
دنیا میں منجنیقیں ایجاد ہوئیں جو پتھراؤ کر کے قلعوں کو گرا دیتی تھیں نیزے قلعوں کے مقابل میں میں
ناکام رہتے تھے لیکن منجنیقوں نے قلعوں کو گرانے کا راستہ کھول دیا، پھر بارو د نکلا اس سے اس بارہ
میں زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ۔ کبھی لوگ چمڑے کی زرہ پہنتے تھے اور کمزور بازوؤں والے
تیراندازوں کے تیروں سے محفوظ رہتے تھے لیکن پھر لوہے کی زرہ نکلی اور اس سے زیادہ خطرناک
ہتھیاروں سے حفاظت کا سامان پیدا ہو گیا ، پھر توپوں کا زمانہ آگیا اور انہوں نے منجنیقوں کی
طاقت کو توڑ دیا اور اگر پہلے قلعہ کے نیچے جا کر دیواروں کے نیچے بار و درکھ کر اسے اُڑا دیا جاتا تھا تو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۳
سال ۱۹۳۶ء
توپوں نے دور سے ہی انہیں گرانا شروع کر دیا۔ پھر وہ قو میں دنیا میں پھیلنے لگیں جو تو ہیں رکھتی تھیں
اور منجنیقوں والی کمزور ہونے لگیں ۔ پھر بندوقیں نکلیں جن کا ابتدا میں چلانا بہت محنت طلب تھا۔ اس
بات کی ضرورت ہوتی تھی کہ پہلے انہیں بھرا جائے اور پھر مضبوطی سے کسی جگہ باندھ دیا جائے اور
پھر فیتہ سے آگ دی جائے ۔ اس کے بعد توڑے دار بندوقیں بن گئیں جنہوں نے پہلے کی نسبت
تباہی اور خون ریزی آسان کردی ۔ پھر کارتوس والی بندوقیں بن گئیں اور ان کے بعد میگزینوں
والی اور ہر وہ قوم جس نے ترقی کی طرف قدم نہ اٹھایا برباد ہوتی گئی۔ مسلمانوں کے علماء کہلانے
والوں نے جس طرح ہندوستان میں مغربی علوم کی تحصیل کو کفر قرار دے کر مسلمانوں کو تباہ کیا اسی
طرح بعض علماء نے مسلمان حکومتوں کو توپوں اور بندوقوں کے استعمال سے بھی روکا۔
بخارا کی حکومت ایک وقت اس قدرز بر دست تھی کہ ایک طرف اس نے ڈینیوب کے کے
کناروں تک جو وسط یورپ میں ہے تاخت و تاراج کیا اور تمام یورپین حکومتوں کو زیر زبر کر ڈالا
اور دوسری طرف اس کے بیڑے جاپان کے ساحل تک پہنچ گئے ، اس حکومت کا خاتمہ بھی ایسے ہی
علماء کے فتووں سے ہوا۔ روس کی افواج مہلک ہتھیاروں سے مسلح تھیں لیکن مسلمان علماء نے فتوی
دے دیا کہ آگ سے عذاب دینا اسلام میں جائز نہیں اس لئے توپوں اور بندوقوں کا استعمال
ناجائز ہے حتی کہ بڑے بڑے علماء تو اس بات کو سرے سے تسلیم ہی نہ کرتے تھے کہ ایک میل سے
گولے پھینکے جا سکتے ہیں وہ اسے جادو سمجھتے تھے۔ اب تو تو پوں کے گولے سو سو میل تک مار کر سکتے
ہیں مگر اُس زمانہ میں میل دو میل سے زیادہ نہیں کر سکتے تھے۔ آخر جب روسیوں سے لڑائی ہوئی تو
بادشاہ نے چاہا کہ صلح کر لی جائے مگر علماء نے کہا کہ کفار سے صلح نہیں ہو سکتی آپ مسلمانوں کو لڑنے
دیں ہم روسیوں کو رسیوں سے باندھ باندھ کر لائیں گے۔ وہ رسیاں اور بکریوں کیلئے پتے
جھاڑنے والے آلے لے کر میدان میں پہنچے کہ اس سے انہیں کھینچ کر پھر رسیوں سے باندھ لیں
گے لیکن جب روسیوں کی طرف سے گولہ باری شروع ہوئی تو سحر سحر پکارتے ہوئے بھاگنے لگے اور
بادشاہ سے جا کر کہا کہ ان لوگوں کو جادو آتا ہے آپ خواہ کچھ کرتے ان کے مقابلہ میں کامیاب نہ
ہو سکتے ۔ روسیوں نے بخارا کا تخت اُلٹ دیا اور حکومت تباہ ہو گئی ۔
لطیفہ یہ ہے کہ توپوں کی ایجاد مسلمانوں سے ہی شروع ہوئی اور دنیا میں سب سے پہلے

آج 10 میں سے 10 باقی