آؤ ہم پھر خداتعالیٰ کے حضور چِلّائیں اور اپنے آنسوئوں سے اپنی سجدہ گاہ کو تر کردیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۷
سال ۱۹۳۶ء
نہیں کرتا۔ مؤمن کے اندر تو اسلام وہ دلیری پیدا کر دیتا ہے کہ وہ نہ بادشاہ کی دھمکی سے ڈرتا ہے نہ
رعایا کی دھمکی سے مگر اس کے ساتھ ہی عدل اور انصاف کی آواز کے سامنے ہر مؤمن جھک جاتا
ہے خواہ وہ عدل و انصاف کی آواز ایک ذلیل ترین آدمی کے منہ سے نکلے۔ اگر ایک بادشاہ کسی
مؤمن سے کہتا ہے کہ ظلم کر تو اُس مؤمن کی چھاتی تن جانی چاہئے اور اُسے کہہ دینا چا۔ اور اُسے کہہ دینا چاہیئے کہ میں ظلم
کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں لیکن اگر زمین پر گرا ہوا ایک اپاہج اور لو لا لنگڑا انسان جس کا منہ مکھیوں
کی کثرت کی وجہ سے نظر بھی نہیں آتا تمہیں کہے کہ انصاف کرو تو تمہارا سر اس کے سامنے جھک جانا
چاہئے اور تمہیں کہنا چاہئے کہ سَمْعًا وَ طَاعَةً۔ یہ روح ہے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے اور یہ بالکل
مغربی روح کے خلاف ہے۔ مغرب جتھہ بندی کو طاقت دیتا ہے مگر اسلام انصاف کو طاقت دیتا ہے
اور ہمارا فرض ہے کہ ہمارے سارے کام اس کے مطابق ہوں اور ہر امر میں انصاف اور محبت کی
روح ہم اپنے مد نظر رکھیں ۔
یک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک صحابی اپنا گھوڑا دوسرے
صحابی کے پاس فروخت کرنے کیلئے لایا اور اُس کی قیمت مثلاً دوسو روپیہ بتائی ۔ دوسرے صحابی نے
کہا کہ میں اس قیمت پر گھوڑا انہیں لے سکتا کیونکہ اس کی قیمت دگنی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ
کو گھوڑوں کی قیمت سے واقفیت نہیں لیکن مالک نے زیادہ قیمت لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ
جب میرا گھوڑا زیادہ قیمت کا نہیں تو میں کیوں زیادہ قیمت لوں اور اس پر ان کی تکرار ہوتی رہی
یہاں تک کہ ثالث کے ذریعہ سے انہوں نے فیصلہ کرایا۔ یہ اسلامی روح تھی جو ان دو صحابیوں نے
دکھلائی۔
اسلام کا حکم یہی ہے کہ ہر شخص بجائے اپنا حق لینے اور اس پر اصرار کرنے کے دوسرے
کے حق کو دینے اور اُسے قائم کرنے کی کوشش کرے جس وقت یہ روح قائم ہو جائے اُس وقت
ساری سٹرائکیں آپ ہی آپ بند ہو جاتی ہیں مگر کم سے کم نیکی یہ ہے کہ جب کسی کی طرف سے
اپنے حق کا سوال پیدا ہو تو وہ حق اُسے دے دیا جائے ۔ یہ غیر اسلامی روح ہے کہ چونکہ دوسرے
کے حق پر ہم ایک لمبے عرصہ سے قائم ہیں اور اس حق کو اپنا حق سمجھنے کی ایک عادت ہمیں ہو گئی ہے
اس لئے ہم دوسرے کو وہ حق نہیں دے سکتے ۔ اسلامی روح یہ ہے کہ اگر کوئی دوسرے کا حق ہو اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۸
سال ۱۹۳۶ء
یہ اس پر عرصہ سے قبضہ جمائے بیٹھا ہو تو اُس کے دل میں اور بھی ندامت پیدا ہونی چاہئے کہ میں
نے اتنا عرصہ ناجائز طور پر دوسرے کے حق کو غصب کیا اور اس سے فائدہ اُٹھاتا رہا۔ یہ تعلیم ہے جو
ہے۔
اسلامی تعلیم ہے اور یہی وہ روح ہے جس کے قیام کیلئے اسلامی حکومتوں کی ضرورت ہوا کرتی۔
میں نے بتایا ہے کہ ہماری حکومت اسلامی حکومت نہیں مگر خدا تعالیٰ نے ہماری حکومت کو
اتنا دل دیا ہے کہ اس نے بعض امور میں مختلف مذاہب والوں کو کہہ دیا ہے کہ جاؤ ان میں حسب منشاء
فیصلہ کرلو۔ یہ بھی اس کا ایک احسان ہے اور ہم اس کی قدر کرتے ہیں گو اسی کے بعض مقرر کردہ
حکام اس کی اس اجازت کی قدر نہیں کرتے ۔ ہم کہتے ہیں کہ حکومت نے جن امور میں دخل دینے
کی ضرورت نہیں سمجھی ان سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور حکومت کا منشاء ہے کہ لوگ اس سے فائدہ
اٹھائیں ۔ مگر وہ حکام لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ گو حکومت نے لوگوں کو اجازت دی ہوئی ہے کہ
بعض امور میں وہ باہم فیصلہ کر لیا کریں مگر اس کا منشاء نہیں کہ لوگ اس طرح فیصلہ کریں ۔ گویا وہ
حکومت پر جھوٹ کا الزام عائد کرتے اور اُسے منافق ثابت کرتے ہیں مگر ہم حکومت کو جھوٹا نہیں
سمجھتے اور نہ اس کی اس اجازت میں کسی نفاق کا دخل سمجھتے ہیں بلکہ کہتے ہیں کہ جب اس کی طرف
سے ایک اجازت ہے تو واقعہ میں حکومت کا منشاء یہ ہے کہ لوگ بجائے سرکاری عدالتوں میں جانے
کے بعض امور میں آپس میں سمجھوتہ کر لیا کریں مگر وہ حکام یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت یہ بات
جھوٹ اور فریب سے کہہ رہی ہے۔ اصل میں اس کے دل میں یہ ارادہ نہیں ۔ پس وہ حکومت کو جھوٹا
اور منافق ثابت کرتے ہیں مگر ہم اس کو سچا سمجھ کر اس کی اس اجازت کی قدر کرتے اور اس سے
فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
-
غرض جن امور میں حکومت نے اختیار دیا ہوا ہے ان امور میں ہمارا فرض ہے کہ ہم
پورے طور پر اسلامی حکومت کا نقشہ قائم کر دیں۔ اس میں جتنی غفلت لا علمی کی وجہ سے ہو وہ معاف
کی جاسکتی ہے، جتنی غفلت انتظام کی وقت کی وجہ سے ہو مثلاً سال دو سال کسی امر کا انتظام مکمل
کرنے میں لگ جائیں تو اتنی تعویق معاف کی جاسکتی ہے مگر جن امور میں ہم اسلامی تعلیم کا احیاء
کر سکتے ہیں اور پھر نہیں کرتے ان امور میں غفلت کسی صورت میں معاف نہیں کی جاسکتی اور یہ نہیں
کہا جا سکتا کہ ہم پر انگریزی حکومت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کہے گا کیا انگریزوں نے نہیں کہہ دیا تھا کہ ان

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۹
سال ۱۹۳۶ء
ان باتوں میں ہم دخل نہیں دیتے جس طرح چاہو کر و پس انگریزی حکومت تو بری ہو چکی اُس نے
کہہ دیا کہ بعض امور میں تمہیں اختیار حاصل ہے جس طرح چاہتے ہو ان کا فیصلہ کرو اس لئے وہ
تمام باتیں جن میں حکومت کی طرف سے ہمیں اختیار حاصل ہے ان میں ہمیں اسلامی حکومت رائج
کرنی پڑے گی۔ جو شخص احمدی رہنا چاہتا ہے اسے وہ حکومت قبول کرنی پڑے گی اور جو اس
حکومت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں وہ خدا تعالیٰ کے حضور احمدی بھی نہیں کہلا سکتا ۔ پس ایک دفعہ پھر
میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں کوئی ایسا طریق برداشت نہیں کر سکتا جو غیر اسلامی ہو خواہ
مزدوروں کی طرف سے ہو یا مالکوں کی طرف سے، گاہکوں کی طرف سے ہو یا دُکانداروں کی
طرف سے بلکہ اگر انہیں شکایت ہو تو وہ اسلامی طریق کے مطابق اس کے خلاف متعلقہ افسروں
کے پاس درخواست کریں ۔ مثلاً مالک اگر کام کرنے والے نوکروں کی غیر معقول اجرت مقرر
کر دیں اور کہہ دیں کہ اس سے زیادہ ہم ہرگز نہیں دیں گے تو اس حکم کے خلاف درخواست کی
جاسکتی ہے یا اگر دُکاندار کو اپنی اشیاء کے نرخوں کی کمی کے متعلق شکایت ہو تو وہ بھی درخواست
کر سکتے ہیں ۔ لیکن اگر وہ جتھہ بازی کی صورت بنائیں گے اور دھمکی سے اپنی بات منوانے کی
کوشش کریں گے تو خواہ وہ مزدور ہوں یا سرمایہ دار، دُکاندار ہوں یا گاہک ، دونوں سزا کے مستحق
ہوں گے ۔
خلافت تو ایک محبت کا رشتہ ہے اور جو شخص خلافت کو تسلیم کرتا ہے وہ اپنے قو پنے قول و عمل ۔
سے
اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ میں خلافت اور اس کے نظام پر اعتبار کرتا ہوں اور جب وہ اعتبار کرتا
ہے تو اپنی حق تلفی یا کسی شکایت کے پیدا ہونے پر ہمارے پاس آتا کیوں نہیں اور اگر آنا نہیں چاہتا
تو معلوم ہوا اُسے اعتبار نہیں اور اگر اُسے اعتبار نہیں تو پھر اُس نے بیعت کیوں کی تھی؟ جب اسلام
میں حکومت اور خلافت جمع تھیں اُس وقت تو کوئی شخص کہہ سکتا تھا کہ مجھے خلافت پر تو اعتبار نہیں لیکن
کیا کروں حکومت بھی تو اسلامی ہے مگر اب تو خلافت الگ ہے اور حکومت الگ اور جب بھی کوئی
شخص بیعت کرتا ہے اپنی مرضی اور منشاء سے کرتا ہے اور اس امر کا اظہار کر کے بیعت کرتا ہے کہ
مجھے نظام سلسلہ پر اعتبار ہے۔ اس صورت میں اُس کا فرض ہے کہ وہ نظام سلسلہ پر اعتبار کرتے
ہوئے اُس کے سامنے اپنا معاملہ پیش کرے اور اگر وہ پیش نہیں کرتا تو معلوم ہوا اُسے اعتبار نہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۰
سال ۱۹۳۶ء
اور جب اُسے اعتبار نہیں تو اُس نے بیعت کیوں کی تھی ۔ پس میں جماعت کو ایک دفعہ پھر نصیحت کرتا
۔
ہوں کہ وہ اپنے اندر اسلامی طریق جاری کرے جس کے ذریعہ ہر حقدار کو اُس کا حق مل سکتا ہے غیر
اسلامی طریق جاری نہ کرے جو نتائج کے لحاظ سے کسی صورت میں بھی جماعت کیلئے مفید نہیں
ہو سکتے ۔
قاضیوں کو بھی چاہئے کہ جب وہ قضاء کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہوں اُس وقت وہ چھوٹوں
اور بڑوں ، افسروں اور ماتحتوں ، مزدوروں اور سرمایہ داروں ، غریبوں اور امیروں ، کمزوروں اور
طاقتوروں کے تمام امتیازات کو مٹا کر بیٹھیں جس طرح خدا تعالیٰ مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہے اور اس
کی بادشاہت میں کسی کی حق تلفی نہیں ہو سکتی اسی طرح وہ بھی جزاء وسزا کے مالک ہوتے ہیں انہیں
بھی چاہئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی اس صفت کے انعکاس میں فیصلہ کرتے وقت کسی کی حق تلفی نہ ہونے
دیں وہ قضاء کے وقت خلیفہ اللہ ہوتے ہیں اور اُس وقت اُن کے دل پر کسی قسم کا اثر نہیں ہونا
چاہئے بلکہ اُن کا دل ایسا ہی غیر کے اثرات سے منزہ ہونا چاہئے جیسے خدا تعالیٰ کا عرش ہوتا ہے اور
اگر وہ اس کو نبھا نہیں سکتے تو پھر قضا کا ہر فیصلہ قیامت کے دن ان کے گلے میں لعنت کا طوق بن کر
پڑے گا ۔ قضاء کوئی کھیل نہیں ، تماشا نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔
ایک مشہور بزرگ جن کی آدھی اسلامی دنیا تابع ہے انہوں نے قضاء کی وجہ سے ہی بڑی
بڑی تکلیفیں اُٹھائی میری مراد اس سے حضرت امام ابو حنیفہ ہیں ۔ انہیں بادشاہ نے قاضی مقرر کیا مگر
انہوں نے کہا میں اس کا اہل نہیں کسی اور کو قاضی بنا دیا جائے ۔ بادشاہ نے زور لگایا مگر وہ انکار
کرتے چلے گئے آخر اس نے انہیں جیل خانہ میں ڈال دیا وہاں انہیں مارا گیا، پیٹا گیا اور اتنی
تکلیفیں پہنچائی گئیں کہ ان کی صحت بگڑ گئی اور آخر فوت ہو گئے مگر انہوں نے قضاء کا عہدہ قبول نہ کیا۔
ایک اور بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ انہیں قاضی القضاۃ یعنی ہائی کورٹ کا چیف حج مقرر
کیا گیا۔ دوست انہیں مبارکباد دینے آئے تو دیکھا کہ وہ رورہے ہیں ۔ کسی نے کہا کہ یہ کیا ؟ ہم تو
آپ کو مبارکباد دینے آئے تھے۔ وہ کہنے لگے مبارکبا د کیسی ؟ انہوں نے کہا مبارک باد اس بات کی
کہ آپ حکومت کی طرف سے قاضی القضاۃ مقرر ہوئے ہیں ۔ وہ کہنے لگے یہ مبارکباد دینے کی کون
سی بات ہے اس میں تو تمہیں مجھ سے ہمدردی کرنی چاہئے ۔ ان کے دوست اس بات کو نہ سمجھے تو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۱
سال ۱۹۳۶ء
انہوں نے کہا دیکھو ! دو شخص لڑتے ہوئے میرے پاس آئیں گے فرض کرو ایک شخص کہے گا اس نے
میرے سو روپے دینے ہیں مگر دیتا نہیں دوسرا کہے گا کہ میں نے اس کے کوئی روپے نہیں دینے۔
اب جو کہتا ہے کہ اس نے میرے سو روپے دینے ہیں وہ بھی جانتا ہے کہ اُس نے روپے دینے ہیں یا
نہیں اور جو کہتا ہے کہ میں نے روپے نہیں دینے وہ بھی جانتا ہے کہ اُس نے روپے دینے ہیں یا
دے دیئے ہیں مگر میں ان کا فیصلہ کرنے بیٹھوں گا حالانکہ نہ مجھے یہ پتہ ہوگا کہ اس نے روپے دینے
ہیں یا نہیں اور نہ یہ پتہ ہوگا کہ دوسرے نے روپے لینے ہیں یا نہیں گویا میں دو سو جا کھوں میں اندھا
ہوں گا۔ وہ دونوں جانتے ہوں گے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا اور مجھے نہ یہ پتہ ہوگا کہ سچ کیا ہے
اور نہ یہ پتہ ہوگا کہ جھوٹ کیا ؟ لیکن فیصلہ میں کروں گا ۔ تو قضاء کا عہدہ معمولی عہدہ نہیں ۔ اگر کوئی
شخص سچے دل سے قضاء کے فرائض سرانجام دیتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان فضلوں کا وارث
ہو جاتا ہے کیونکہ دنیا میں انصاف قائم کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔ جس شخص کو قضاء کا عہدہ ملتا ہے
اُس کیلئے فوراً دو کھڑکیاں کھل جاتی ہیں ایک جہنم کی طرف سے اور ایک جنت کی طرف سے اور اس
کے یہ اپنے اختیار میں ہوتا ہے کہ چاہے تو وہ جہنم میں چلا جائے اور چاہے تو جنت کا وارث بن
جائے ۔ اگر وہ انصاف سے کام نہیں لیتا ، بڑوں کی رعایت کرتا ہے، جلدی جوش میں آجاتا ہے اور
حقیقت معلوم کرنے کی پوری کوشش نہیں کرتا تو جہنم اس کے قریب ہو جاتی ہے اور اگر وہ انصاف
سے کام لیتا ہے، بڑوں کا لحاظ نہیں کرتا ، چھوٹوں کی حق تلفی نہیں کرتا اور جلد بازی سے کام نہیں لیتا
بلکہ پورا غور کرنے کے بعد فیصلہ کرتا ہے تو جنت اُس کے قریب ہو جاتی ہے اور باوجود اور ہزاروں
قسم کی کمزوریوں کے وہ جنت کا مستحق سمجھا جاتا اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ہو جاتا ہے۔
پس میں قاضیوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ دلیر ، منصف اور عادل بننے کی کوشش کریں
اور کسی انسان سے نہ ڈریں بلکہ خدا تعالیٰ سے ڈریں۔ قاضی ہونے کی صورت میں ان کا تعلق
براہ راست خدا تعالیٰ سے ہو جاتا ہے اور کوئی علاقہ درمیان میں نہیں ہوتا۔ پس انہیں صرف
خدا تعالیٰ کی ذات پر اپنی نگاہ رکھنی چاہئے اور اگر دنیا کے سارے افسر، دنیا کے سارے حکام اور
دنیا کے سارے بادشاہ مل کر بھی ان کے مخالف ہو جائیں تو وہ وہی کریں جو انصاف ہو اور کسی کا ڈر
اپنے دل میں پیدا نہ ہونے دیں مگر یہ شرط ہے کہ وہ قانون کے اندر رہتے ہوئے انصاف کریں۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۲
سال ۱۹۳۶ء
اگر قانون میں کوئی نقص ہے تو اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جنہوں نے قانون بنایا قاضیوں پر
نہیں ۔ پس انہیں اس بات کی اجازت نہیں کہ قانون توڑیں بلکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے وہ
انصاف کریں اور ہر حق دار کو اس کا حق دلانے کی کوشش کریں۔
دوسری طرف میں جماعت کے احباب کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اس میں سے جو لوگ
اپنے گھروں میں ملازم رکھتے ہیں وہ ملازموں کی اور جو گاہک ہیں وہ دُکانداروں کی مشکلات
سمجھیں ۔ دیانت ہمارے ملک سے بہت حد تک اُٹھ چکی ہے اور ہر ایک چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو
جس حد تک ممکن ہوٹوٹے اور نقصان پہنچائے۔ افسر اور مالک جو نو کر رکھتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ
ان کے نوکر تو دیانتداری سے کام کریں لیکن وہ خود دیانتداری سے ان کا حق ادا کرنے کیلئے تیار
نہیں ہوتے ۔ اسی طرح ملازم چاہتے ہیں کہ انہیں تنخواہ مل جائے لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ کام بھی
دیانتداری سے ہوا ہے یا نہیں ۔ گویا دونوں ایک دوسرے کا خون چوسنے کی کوشش کر رہے ہیں ان
حالات میں اگر امن ہو تو کس طرح ہو ۔ امن تبھی قائم ہو سکتا ہے جب دونوں اپنے اپنے فرائض کو
سمجھیں ۔ جو لوگ نوکر نہیں رکھ سکتے وہ نہ رکھیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں خود کام کرنے کی توفیق دی
ہوئی ہے لیکن اگر کوئی نوکر رکھتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ اس سے انصاف اور حُسنِ سلوک کرے ۔
اسی طرح جب کوئی دُکان سے سو دالینا چاہے تو اس کا فرض ہے کہ جو جائز قیمت وہ مانگے
اُسے دے اور اس کی حق تلفی کرنے کی کوشش نہ کرے اور دُکاندار کا فرض ہے کہ وہ صاف اور
ستھری چیز پیش کرے اور جو جائز رے اور جو جائز قیمت ہو وہ وصول کرے۔ مگر اب دونوں طرف سے ظلم ہوتا ہے
:
گاہگ چاہتے ہیں کہ دُکاندار کم قیمت وصول کریں اور دُکاندار اس کا علاج یہ سوچتے ہیں کہ وہ
ناقص اور گندی چیزیں کم قیمت پر گاہکوں کو دے دیتے ہیں ۔ میں تو سو دا لینے نہیں جاتا لیکن چونکہ
سو دے ہمارے گھروں میں آتے رہتے ہیں اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ سودوں میں دیانت سے
کام نہیں لیا جاتا۔ میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ آٹے میں بالعموم مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے پھر مصری
میں بھی بہت کچھ میل اور گند ہوتا ہے یہ دو چیزیں تو ایسی ہیں جو فوراً نظر آجاتی ہیں۔ چنانچہ مصری
کے ہر چمچہ میں انسان اگر آنکھیں کھول کر دیکھے تو اسے بہت سی مٹی ملی ہوئی دکھائی دے گی جس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ محض وزن زیادہ کرنے کیلئے مصری میں مٹی ملالی جاتی ہے۔ اسی طرح آئے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۳
سال ۱۹۳۶ء
میں ریت اور مٹی ہوتی ہے دانت کے نیچے آٹے کو ذرا چبا کر دیکھو فوراً اس میں سے کر کر کی آواز دا
آنے لگے گی ۔ عام طور پر لوگ ہمارے ملک میں اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے حالانکہ اگر وہ صرف
لقمہ کو چبا چبا کر کھانے کی عادت رکھتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ وہ آٹا نہیں کھا رہے بلکہ گند کھا رہے
ہیں ۔ نوے فیصدی آٹا ایسا ہوتا ہے جس میں کرک ہوتی ہے ذرا اسے دانتوں کے نیچے دباؤ کر کر
کی آواز آنے لگ جائے گی اور یہ صحت کیلئے نہایت ہی مضر ہوتا ہے ۔ علاوہ اس کے یہ دھوکا بازی
بھی ہے کہ دُکاندار قیمت خالص آٹا کی وصول کرتے ہیں اور آٹا وہ دیتے ہیں جس میں ریت اور
مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے۔ بد دیانتی صرف اس کا نام نہیں کہ تم کسی کا ناحق روپیہ لے لیتے ہو بلکہ
بددیانتی اس کا بھی نام ہے کہ تم کسی کی کوڑی اُٹھا لیتے ہو۔ اسی طرح بد دیانتی صرف اسی کا نام نہیں
کہ تم ۹۵ فیصدی آٹا اور ۵ فیصدی مٹی ملا کر دو بلکہ اگر تم اٹھانویں فیصدی آٹا اور دو فیصدی مٹی
ملاتے ہو یا ننانویں فیصدی آٹا اور ایک فیصدی مٹی ملاتے ہو ، یا ساڑھے ننانوے فیصدی آٹا اور
نصف فیصدی مٹی ملاتے ہو بلکہ اگر تم ۹۹۹ حصے آٹا اور ہزارواں حصہ مٹی ملاتے ہو تو وہ بھی ویسی ہی
بد دیانتی اور گندی عادت ہے جیسے ۵ فیصدی مٹی ملانا۔ نیکی اور بدی دل سے تعلق رکھتی ۔ نا ہے جس طرح
اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں اخلاص سے ایک پیسہ دیتا اور وہ یہ امید رکھتا ہے کہ یہ ایک پیسہ
امیر آدمی کے ایک لاکھ روپیہ سے کم نہ سمجھا جائے اور وہ اخلاص سے ایک پیسہ دے کر سمجھتا ہے کہ
اُس نے لاکھ روپیہ دینے والے جیسی قربانی کی اور اسی طرح اگر کوئی شخص پانچ فیصدی ٹھگی کرتا ہے والےجیسی کی اوراس اگرکوئی کرتا
تو وہ بھی ٹھگ ہے اور جو ہزارواں حصہ کی ٹھگی کرتا ہے وہ بھی ویسا ہی ٹھگ ہے۔ جس طرح نیکی کی کی
جزاء نیت پر ہے اسی طرح بدی کی سزا بھی نیت پر ہے۔ جس طرح خدا تعالیٰ یہ نہیں دیکھتا کہ اس کی
راہ میں ایک غریب شخص نے اخلاص سے ایک پیسہ دیا اور دوسرے امیر نے ایک لاکھ روپیہ دیا بلکہ
وہ اخلاص دیکھتا اور اس کے مطابق جزاء دیتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ یہ نہیں دیکھے گا کہ ایک نے
پانچ فیصدی ٹھگی کی اور دوسرے نے آدھ فیصدی بلکہ وہ کہے گا کہ دونوں نے ٹھگی کی ۔ پانچ فیصدی
ٹھگی کرنے والے نے بھی ٹھگی کی اور ہزارواں حصہ ٹھگی کرنے والے نے بھی ٹھگی کی ۔ تقدس اور
نجاست کا تعلق دل سے ہوتا ہے اور جس طرح زیادہ نیکی بھی نیکی اور تھوڑی نیکی بھی نیکی سمجھی جاتی
ہے اسی طرح زیادہ بدی بھی بدی اور تھوڑی بدی بھی بدی سمجھی جاتی ہے۔ ممکن ہے یہاں کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۴
سال ۱۹۳۶ء
دکاندار خود اس قسم کی حرکات نہ کرتے ہوں اور باہر سے بے احتیاطی سے اسی قسم کا ناقص مال ہوں اور باہر سے ہے
لاتے ہوں لیکن اس صورت میں بھی وہ بری نہیں ہو سکتے کیونکہ اگر کوئی شخص جاتا ہے اور رہٹ
والے سے گندہ آٹا لاتا ہے تو یہ اسی کا قصور ہے ۔ اگر گندہ آٹا تھا تو یہ کیوں لایا۔ اسے چاہئے تھا نہ
لاتا اور اگر یہ ناقص مال سمجھ کر سستا لے آیا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ بلا واسطہ فائدہ اُٹھاتا ہے۔ مثلاً
دوسری جگہ سے اچھا آٹا خرید تا تو اس کے ایک سو ایک روپے خرچ ہوتے لیکن جس رہٹ والے
سے اس نے خریدا اسے سو روپے دینے پڑے تو اس صورت میں بھی یہ ٹھگ ہے کیونکہ یہ دوسرے کی
ٹھگی میں شریک ہوتا ہے۔ پس اگر اس قسم کی ٹھگی یہ خود نہیں کرتا بلکہ باہر سے ناقص سو دا لاتا اور بیچتا
ہے تو بھی یہ ویسا ہی ٹھگ ہے جیسے اپنے ہاتھ سے آٹے میں مٹی ملانے والا ۔ ولایت میں کئی چور
ایسے ہیں جو یتیم بچوں کی پرورش کرتے اور پھر ان کے ذریعہ چوریاں کرواتے ہیں ۔ کیا تم سمجھتے ہو
وہ یتیم بچوں کے ذریعہ چوریاں کروانے کی وجہ سے کم چور ہیں اور اگر خود چوری کرتے تو زیادہ چور
ثابت ہوتے ؟ وہ ویسے ہی چور ہیں جیسے اپنے ہاتھ سے چوریاں کرنے والے ۔ اسی طرح جب تم
رہٹ والے سے ناقص آٹا لاتے اور یہ سمجھتے ہو کہ وہ خراب ہے تو تم بھی ویسے ہی مجرم ہو جیسے اپنے
ہاتھ سے آٹے میں مٹی یا ریت ملانے والا ۔ جب تم امرتسر کی منڈی سے مصری اور آٹا وغیرہ خرید
کر لاتے ہو تو کیا وجہ ہے تمہیں وہ مٹی کے دانے نظر نہیں آتے جو ہمیں نظر آتے ہیں ۔ آخر خراب
سو دالانے کی یہی وجہ ہے کہ وہ تمہیں سستا مل جاتا ہے پھر تم کیوں ویسے ہی فریبی نہیں جیسے وہ جو کیوں ویسے ہی فریسی نہیں ؟
اپنے ہاتھ سے مصری اور آٹا مٹی ڈال کر خراب کرتے ہیں ۔ کئی لوگ بظاہر دیانتدار بھی ہوتے ہیں
اور وہ مٹی نہیں ملاتے لیکن جب گیہوں کو صاف کرنے کیلئے زمین پر پھیلاتے ہیں تو پھر انہیں سمیٹتے
وقت جب جھاڑو دیں گے تو پاؤ یا سیر کے قریب اس میں مٹی بھی ملا دیں گے اور اپنی طرف سے یہ
سمجھیں گے کہ ہم تو بڑے دیانتدار ہیں مگر وہ بھی دیانتدار نہیں کیونکہ وہ ایسے حالات پیدا کرتے
ہیں جس کے نتیجہ میں لوگوں سے دھوکا اور فریب ہو جاتا ہے ۔ پس میں دونوں فریق کو نصیحت ہے۔
کرتا ہوں کہ وہ اسلامی طریق اختیار کریں۔ خریداروں کو بھی چاہئے کہ وہ دھوکا سے دُکانداروں کو
نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں اور دُکانداروں کو بھی چاہئے کہ وہ گاہکوں کو فریب سے گندی
چیزیں نہ دیں ۔ اسی طرح نوکروں کو بھی چاہئے کہ وہ دیانتداری سے اپنے فرائض ادا کریں اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
الله
سال ۱۹۳۶ء
نو کر رکھنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ ان سے ناجائز بچتی نہ کریں اور نہ ان کے حقوق تلف کریں ۔ اور
اگر تم دیانتداری اختیار کرو تو یقیناً اس سے تمہیں نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجہ میں آہستہ آہستہ
ہمارے ملک کا عام اخلاقی معیار بہت بلند ہو جائے گا اور دین کو اس ذریعہ سے جو مدد پہنچے گی وہ
مزید برآں ہے۔ پس گزشتہ واقعہ کے متعلق میں دُکانداروں کے اُس حصہ کو جس نے سٹرائک کی ،
تنبیہ کرتا ہوں اور آئندہ کیلئے انہیں بتا دیتا ہوں کہ ہم اس قسم کی حرکت برداشت نہیں کر سکتے ۔ ہمارا
طریق اسلامی ہے اور ہم اسلامی طریق ہی دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں لاکھوں آدمیوں کی
ضرورت نہیں بلکہ اخلاص ، محبت اور دین پر عمل کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ ان لوگوں
کی ضرورت ہے جو اپنا سب کچھ اسلام کیلئے قربان کر دینا اپنے لئے باعث فخر سمجھیں اور اگر اس
روح کے رکھنے والے دس آدمی بھی ہوں تو یقیناً ان دس آدمیوں کے ذریعہ ہی دنیا فتح ہوگی اور کوئی
طاقت ان کی فتح میں روک بن کر حائل نہیں ہو سکے گی ۔ وہ لاکھوں آدمی ہمیں کام نہیں دے سکتے جو
اسلامی زندگی کو اختیار کرنے اور اس کے مطابق اپنے جھگڑوں کا فیصلہ کرنے کیلئے تیار نہیں بلکہ
اخلاص رکھنے اور اسلام کے مطابق اپنی عملی زندگیاں بنانے والے آدمی ہمیں کام دے سکتے ہیں ۔
اگر آدمیوں کی کثرت اسلام کو غلبہ دے سکتی تو کروڑوں مسلمان کہلانے والے دنیا میں موجود تھے وہ
کیوں اسلام کو دنیا پر غالب نہ کر دیتے۔ مگر خدا تعالیٰ نے ان کو چھوڑ کر ایک چھوٹی سی جماعت کو اس
لئے دوبارہ دنیا میں کھڑا کیا ہے تاكُمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً کا نشان دنیا پر ظاہر
کرے اور بتائے کہ کئی چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں مگر خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے وہ بڑی
بڑی جماعتوں کو مغلوب کر لیتی ہیں ۔“
66
( الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۳۶ء )
ل البقرة: ۲۵۰

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۶
سال ۱۹۳۶ء
آؤ ہم پھر خدا تعالیٰ کے حضور چلائیں اور اپنے
آنسوؤں سے اپنی سجدہ گاہ کو تر کر دیں
فرموده ۲۰ مارچ ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں اپنے گزشتہ خطبات میں اس امر کا ذکر کر چکا ہوں کہ نہ تو وہ مخالفت ہمارے رستہ سے
پوری طرح ہٹی ہے جو سلسلہ احمدیہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بعض دشمنانِ سلسلہ کی سازش سے شروع
کی گئی تھی اور نہ ایسے حالات ہی پیدا ہوئے ہیں کہ جن کے ماتحت ہم یہ کہ سکیں کہ قریب عرصہ میں
وہ مخالفتیں خود بخود دب جائیں گی یا بیٹھ جائیں گی ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشان بے شک ظاہر
ہوئے ہیں اور اس کی تائید ہمیں حاصل ہوئی ہے مگر وہ ایسی صورت میں ہے کہ ابھی دشمن اس سے
مرعوب نہیں ہوا گویا وہ پہلی رات کا چاند ہے جسے تیز نظر والوں نے تو دیکھ لیا مگر کمزور نظر والے ابھی
محروم ہیں۔ روحانی آنکھ کو تو وہ تائید و نصرت نظر آ رہی ہے مگر جن کی روحانیت مردہ ہے انہیں وہ
تائید و نصرت نظر نہیں آرہی اس لئے اس سے عبرت پکڑنے کیلئے وہ ابھی تیار نہیں ہیں اور فائدہ
اُٹھانے کیلئے آمادہ نظر نہیں آتے ۔ پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ان تمام سامانوں کو اور ان تمام ذرائع کو
اور ان تمام تدابیر کو اختیار کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ترقی کیلئے اور اس کے
مخالفوں کی شرارتوں کو دور کرنے کیلئے عطا فرمائی ہیں اور اپنی طرف سے جد وجہد ، سعی اور کوشش

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۷
سال ۱۹۳۶ء
میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ آنے دیں کیونکہ روحانی سلسلوں کے تمام امور کی بنیا د دو ہی چیزوں پر ہوتی دوهی
ہے ایک طرف بندے کی انتہائی کوشش اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کا انتہائی فضل ۔ روحانی سلسلے
چونکہ کمزور جماعتوں سے چلائے جاتے ہیں ، ان کے افراد بہت تھوڑے ہوتے ہیں ، ان کے پاس
سامان نہایت ہی کم ہوتا ہے، دنیوی طور پر ان سامانوں اور ان افراد سے کامیابی کا منہ دیکھنا مشکل
ہوتا ہے اس لئے جو کمی اس کوشش اور سامانوں کی قلت اور افراد کی کمی کی وجہ سے رہ جاتی ہے اسے
اللہ تعالیٰ کا فضل پورا کر دیتا ہے۔
پس یہ دو چیزیں مل کر ہمیشہ روحانی جماعتوں کی کامیابی کا موجب ہوتی ہیں اور یہی ہماری
کامیابی کا موجب ہو سکتی ہیں ۔ ایک طرف خدا تعالیٰ کا ہم سے تقاضا ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے
وہ اُس کے قدموں میں لا ڈالیں اور اُس کے دین کیلئے قربان کر دیں اور دوسری طرف اُس کا وعدہ
ہے کہ باقی کمی وہ اپنے فضل سے پوری کر دے گا۔ خدا تعالیٰ تو وعدوں کا سچا ہے اس کی کوئی بات
غلط نہیں ہو سکتی ۔ پس اگر کوئی نقص ہوا اور نتائج صحیح نہ نکلیں ، اگر کامیابی کے آنے میں دیر لگے تو قطعی
طور پر ایک ہی نتیجہ اس سے نکل سکتا ہے کہ جس حد تک ہم سعی کر سکتے تھے اُس حد تک ہم نے سعی
نہیں کی۔ اگر خدا نخواستہ ہمیں ناکامی حاصل ہو تو سوائے تین باتوں کے کوئی چوتھی بات نہا نہیں
ہو سکتی ۔ یا تو یہ کہ ہم نے اپنا فرض ادا کرنے میں کوتاہی کی یا یہ کہ خدا تعالیٰ نے اپنی ذمہ داری ادا
کرنے میں کوتاہی کی اور یا یہ کہ جس سلسلہ کو ہم روحانی سمجھتے تھے وہ روحانی نہیں تھا بلکہ دُنیوی اور یا سلسلہ کو
تھا خدا تعالیٰ کی طرف سے اُس کی نصرت کا کوئی وعدہ نہ تھا۔ پس یہ تین پہلو ہی اس کی ناکامی کے
ہو سکتے ہیں چوتھا کوئی نہیں ۔
اول یہ کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اس میں تو ہمارے لئے کسی شک کی گنجائش ہی نہیں ۔
دوم یہ کہ خدا تعالیٰ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح ادا کرنے والا ہے اس میں بھی ہمیں کوئی
شک و شبہ نہیں ہو سکتا ۔ پس اگر کوئی بات باقی رہ جاتی ہے تو یہی کہ کوتاہی ہم سے ہوئی ہے اور ہماری
غلطیوں سے کامیابی میں دیر ہو گئی اور مخالفتوں میں ترقی ہو گئی ۔
پس ہمارا فرض ہے کہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اور اپنے فرائض کو یا د رکھتے ہوئے ان
تمام تدابیر کو اختیار کریں جو اللہ تعالیٰ نے اسلام اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ترقی کیلئے فرمائی ہیں اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۸
سال ۱۹۳۶ء
جیسا کہ میں نے بتایا تھا ان میں سے بہت بڑی تدبیر دعا اور انابت الی اللہ کی ہے۔ دنیوی سامان
اور دُنیوی تدابیر جہاں جاکر رہ جاتی ہیں، جہاں پہنچ کر وہ بیکار ثابت ہوتی ہیں، جہاں وہ بعض
وقت مضحکہ خیز بن جاتی ہیں وہاں صرف دعا ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جو آسمان سے فرشتوں کی فوج
لے آتا ہے اور زمینی روکوں کو دور کر کے شرارت کو ملیا میٹ کر دیتا ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ بعض
دفعہ ظاہری تدابیر مضحکہ خیز نظر آتی ہیں اس سے میری مراد یہ ہے کہ الہی سلسلوں کے افراد کے پاس
جو سامان ہوتا ہے وہ نہایت قلیل اور کام نہایت عظیم الشان ہوتا ہے ۔ ظاہر بین نگاہ میں وہ تدابیر اور
سامان بیچ ہوتے ہیں اور کام کے مقابلہ میں ان کی کوئی حقیقت معلوم نہیں ہوتی ۔ دیکھنے والا
ظاہر بین خیال کرتا ہے کہ یہ لوگ حماقت کی بات کر رہے ہیں بالکل اُسی طرح جس طرح کہتے ہیں
کہ ایک پرندہ رات کو لاتیں آسمان کی طرف کر کے سوتا ہے کہا جاتا ہے کہ جب دوسرے پرندوں
نے اُس سے دریافت کیا کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو؟ تو اُس نے کہا شاید رات کو جب ساری دنیا
سوئی ہوئی ہوتی ہے آسمان گر پڑے میں لاتیں اس لئے اوپر کرتا ہوں کہ اُسے سہارا دے کر روک
لوں تا دنیا نیچے آ کر تباہ نہ ہو جائے۔ یہ ایک مثال بنائی گئی ہے اسی قسم کی مضحکہ خیز صورتوں میں جیسی
میں نے بیان کی ہے۔ جب کام بہت بڑا ہو ، طاقت بہت کم ہو اور بوجھ بہت زیادہ اُس وقت جو
تھوڑی سی طاقت والا بڑا بوجھ اُٹھانے کو تیار ہو جاتا ہے دنیا کی نظر میں اُس کی یہ حرکت مضحکہ خیز
ہوتی ہے لیکن جس وقت کوئی ایسا انسان جس کے پیچھے ایمان ، قربانی اور ایثار کی روح کام کر رہی ہو ،
اپنی طاقت سے بہت زیادہ بوجھ اُٹھانے کیلئے آگے بڑھتا ہے تو وہ نظارہ ایک سمجھ دار انسان کیلئے
رقت انگیز ہوتا ہے مضحکہ خیز نہیں ہوتا۔ ایک مجنون اور پاگل ، احمق اور بیوقوف جب وہی کام
کرتا ہے تو وہ مضحکہ خیز ہوتا ہے لیکن جب مؤمن بہادر اور جری مؤمن خدا تعالیٰ کے نام پر ہر چیز
قربان کر دینے کا ارادہ رکھنے والا مؤمن آگے بڑھتا ہے تو دیکھنے والوں کو ہنسی نہیں آتی بلکہ ان کے
دل درد سے پُر ہو جاتے اور آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں ۔
بدر کے موقع پر ایک ہزار تجربہ کار سپاہی جن پر عرب کی قوم کو فخر تھا ، جن پر مکہ کے لوگ ناز
کرتے تھے، جن کو قریش کا قیمتی سرمایہ کہا جاتا تھا، جو صنادید عرب کہلاتے تھے، جو اہلِ عرب کی
بڑی سے بڑی مجلسوں میں مسند پر بیٹھنے والے تھے ، تجربہ کار اور پورے سازوسامان کے ساتھ اس

آج 10 میں سے 10 باقی