عجز و انکسار سے دعائیں کرو اور اپنی اصلاح میں لگ جاؤ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۱
سال ۱۹۳۶ء
کوئی جماعت پنجاب میں ایسی ہے چاہے وہ حکومت کے سیکرٹری ہوں ، چاہے ماتحت ارکان ہوں
جو اندر ہی اندر لوگوں کے قلوب پر ہماری جماعت کے خلاف اثر ڈال رہے ہیں اور کوشش کر رہے
ہیں کہ حکومت کی ملازمتوں کے دروازے احمدیوں پر بند ہو جائیں ۔
میں آج صاف طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ہم حکومت کی نوکریوں کے محتاج نہیں مگر
حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ کھلے طور پر اعلان کر دے کہ آئندہ احمدیوں کو سرکاری ملازمتوں میں نہیں
لیا جائے گا۔ کچھ افسر کچھ کہتے رہیں اور کچھ افسر کچھ کرتے رہیں یہ بے اصولی بات ہے ۔ میں تو
آگے ہی اپنی جماعت کے لوگوں سے کہتا رہتا ہوں کہ چھوڑو ان نوکریوں کو اور جاؤ دنیا میں
خدا تعالیٰ کی نوکری کرو، تجارت کرو، زراعت کرو، صنعت و حرفت میں ترقی کرو اور اس طرح جہاں
اپنی روزی کماؤ وہاں خدا تعالیٰ کا نام بھی دنیا میں پھیلاؤ ۔ اگر گورنمنٹ اعلان کر دے تو جیسا کہ کہتے
ہیں دہلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا میں ذاتی طور پر اس ظلم کو بھی جماعت کیلئے ایک مبارک فال ہی
سمجھوں گا۔ میں تو پہلے ہی لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ وہ غیر ملکوں میں نکل جائیں ۔ بھوکے رہیں ،
پیاسے رہیں ، ننگے رہیں آخر اللہ تعالیٰ ان کی ترقی کے راستے کھول دے گا اور قومی کریکٹر بھی مضبوط
ہوگا مگر گورنمنٹ کا فرض ہے کہ وہ کھل کر ایک دفعہ ہم سے کہہ دے کہ تم آئندہ باغی سمجھے جاؤ گے۔
تا اگر پھر جنگ شروع ہو تو کوئی افسر یہ نہ کہنا شروع کر دے کہ لاؤ اپنے احمدیوں کو ملک کی خدمت
کیلئے پیش کرو۔ مصیبت کے وقت اگر گورنمنٹ نے ہمیں بلانا ہے تو اب آرام میں بھی ہمارے
حقوق ہمیں دے اور اگر مصیبت کے وقت اس نے ہمیں نہیں بُلا نا تو پھر بے شک ہم اب بھی اپنے
حقوق کا اس سے مطالبہ نہیں کرتے ۔ جوں جوں ہماری جماعت بڑھتی اور ترقی کرتی چلی جائے
حکومت نئے افراد کو غیر فوجی قرار دیتی جائے یا کہتی جائے کہ تمام سرکاری ملازمتیں انہیں نہیں مل
سکتیں ۔ ہم سے پہلوں نے تو اس سے بہت زیادہ قربانیاں کی ہیں پھر ہمارے لئے اس میں
گھبراہٹ کی کونسی بات ہوسکتی ہے۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ کے پاس ایک دفعہ صحابہ نے شکایت کی کہ يَا رَسُولَ اللهِ! ہم پر کفار کی
مظالم ہونے لگ گئے ہیں آپ ان کیلئے بد دعا کریں۔ رسول کریم ﷺ نے جواب
دیا کہ تم سے پہلے لوگوں کو اس سے بہت زیادہ تکلیفیں پہنچی ، وہ سر سے لے کر پیر تک آروں سے چیر
سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۲
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
عروسه
دیئے گئے مگر انہوں نے اُف نہ کی تم بھی صبر کرو اور ان تکلیفوں سے نہ گھبراؤ سے ۔ پس صحابہ کو
رسول کریم ﷺ یہ کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے وہ تکلیفیں برداشت نہیں کیں جو پہلی اُمتوں نے
برداشت کیں تو ہماری جماعت نے تو ابھی صحابہ جیسی قربانیاں بھی نہیں کیں پھر ہم کیوں
گھبرا جائیں ۔ ہم تو کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کا جو منشاء ہے وہ ہو جائے لیکن گورنمنٹ کیلئے ضروری ہے کہ
وہ جو کچھ کہنا چاہتی ہے صفائی سے کہہ دے۔ یہ کوئی صحیح طریق نہیں کہ حکام میں سے ایک فریق کچھ
کہتا جائے اور دوسرا پوشیدہ طور پر کچھ اور کہتا جائے ۔ جس حکومت کے افسروں میں ہی اتفاق نہ ہو
اُس کو نقصان پہنچنا لازمی ہے۔ پس اگر حکومت چاہتی ہے تو صاف طور پر کہہ دے کہ آئندہ ملازمتیں
احمدیوں کو نہیں ملیں گی تو سوائے ان ملازمتوں کے جو امتحانوں کے ذریعہ سے ملتی ہیں ہم دوسری
ملازمتوں کیلئے حکومت کے پاس نہیں جائیں گے اور میں ذمہ لیتا ہوں کہ ہماری جماعت اس پر کوئی
شور نہیں مچائے گی اور نہ ہم گورنمنٹ کی نسبت اپنے دل میں کوئی بغض رکھیں گے مگر پوشیدہ اور مخفی
کارروائیوں سے ہمارے دلوں کو ضرور تکلیف ہوتی ہے ۔
چھٹی مثال عید گاہ کا واقعہ ہے جس میں ہمارے آدمی زمین ہموار کرنے کیلئے گئے تو پولیس
نے کدالیں اور ٹوکریاں چھین کر انہیں گرفتار کرنا شروع کر دیا اور کیمرے والوں کے کیمرے چھین
لئے ۔ اس میں پہلی بات تو یہ ہے کہ عدالت میں ہماری طرف سے درخواست دی گئی کہ ہمیں
کیمرے واپس دیئے جائیں کیونکہ اس موقع کے جو فوٹو لئے گئے تھے وہ ہمیں حق بجانب ثابت
کرتے ہیں ۔ مجسٹریٹ نے ہماری درخواست سن کر فیصلہ کیا کہ اگلی تاریخ پر اس کے متعلق فیصلہ کیا
جائے گا لیکن جب اگلی تاریخ آتی ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ ہم نے اپنے طور پر انہیں ڈویلپ کرایا تھا
مگر فلم اندر سے خالی نکلے حالانکہ اگر وہ ہمیں کیمرے واپس کرنا نہیں چاہتے تھے تو ان کا فرض تھا کہ
وہ پہلی تاریخ پر ہی فیصلہ کر دیتے کہ ہم نہیں دیتے تا ہمیں ان کے ارادوں کا علم ہو جاتا اور ہم اپنے
حق کے حصول کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے مگر ہمیں تو یہ کہا گیا کہ اگلی تاریخ کو اس درخواست کا
فیصلہ کیا جائے گا اور درمیان میں انہیں خود بخود ڈویلپ کرالیا گیا اور کہہ دیا گیا کہ وہ اندر سے خالی
نکلے حالانکہ فلم کا خالی کرنا کیا مشکل ہوتا ہے ذرا دھوپ لگا دی تو تصویر اُڑ جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ
مقدمہ ایک دوسرے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا اور پولیس کی طرف سے دو سکھ گواہ پیش
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۳
سال ۱۹۳۶ء
ہوئے ۔ ان کی گواہی ایسی تھی کہ خیال کیا جا سکتا تھا کہ شاید عدالت کے دل پر اس گواہی کی وجہ سے
احمدیوں کے حق میں اثر پڑے گا اس پر حاکم ضلع نے مسل خود طلب کر لی ۔ چنانچہ جب مقدمہ کی
سماعت میں دیر ہوئی اور ہمارے آدمیوں نے وجہ پوچھی تو عدالت نے بتایا کہ مسل ضلع میں منگوالی گئی
ہے۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ حاکم ضلع نے ان گواہوں کو اپنے پاس طلب کیا اور زبردست افواہ
ہے کہ ان سے ایک افسر نے کہا کہ ہم نے معتبر ذریعہ سے سنا ہے کہ تم کو احمدیوں کے خلیفہ نے بلا
کر پچاس روپے دے کر گواہی سے پھر ا لیا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب وہ گواہ بالا افسروں کے
سامنے پیش ہوئے تو ایک پولیس کے افسر نے انہیں علیحدگی میں کہا کہ تم کہہ دو کہ خلیفہ صاحب نے
پچاس روپیہ ہمیں رشوت دے کر کہا تھا کہ اس رنگ میں گواہی دو اس طرح تم لوگ تکلیف سے بچ
جاؤ گے۔
میرا پہلا جواب تو اس کے متعلق یہ ہے کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہ جھوٹے پر خدا تعالیٰ
کی لعنت ہوا اور دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر مجھے ذرا بھی اس واقعہ کی تصدیق ہو گئی تو میں اللہ تعالیٰ کے
فضل اور اُس کی مدد سے اس فریب کو ظاہر کر کے چھوڑوں گا جو اس کے پس پردہ کام کر رہا ہے۔
اس قسم کی تلقین کی صرف یہ غرض ہو سکتی ہے کہ مجھے بدنام کیا جائے مگر وہ یا د رکھیں وہ مجھے بدنام نہیں
کر سکتے کیونکہ جن لوگوں کا مجھ سے تعلق ہے وہ مجھے جانتے ہیں ، وہ میرے حالات اور خصائل سے
واقف ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر سارے برٹش انڈیا کے افسر مل کر بھی ایک بات کہیں اور اس کے او
مقابلہ میں میں ایک بات کہوں تو سچی وہی بات ہوگی جو میں کہوں گا ۔ پھر قادیان کا بچہ بچہ جانتا ہے
کہ یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔ میں نے ان سکھ گواہوں کے گل ہی نام سنے ہیں اور میں نے آج
تک انہیں کبھی دیکھا نہیں اور نہ یاد ہے کہ وہ کبھی مجھ سے ملے ہوں مگر کیا وہ ان چالبازیوں سے
صداقت پر پردہ ڈال سکتے ہیں ؟ اِدھر دوران مقدمہ میں ہی ڈپٹی کمشنر صاحب کا مسل منگوا لینا، اُدھر
ایک افسر کا یہ بات کہنا کہ جماعت احمد یہ کے قلوب میں افسروں کے متعلق شکوک پیدا کرنے کیلئے
بہت کافی ہے۔ آخر ایک مقدمہ جب عدالت میں چل رہا ہو تو پہلے عدالت کو اس کا موقع ملنا چاہئے رہا ا
کہ وہ فیصلہ کرے کہ آیا گواہوں نے جھوٹ بولا ہے یا پولیس نے جھوٹ بولا ہے؟ یہ کیا کہ عدالت
کے فیصلہ سے پہلے ہی ایگزیکٹو دخل اندازی کرنی شروع کر دے اور بعض افسر اپنا بغض نکالنا شروع
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۴
سال ۱۹۳۶ء
کر دیں۔ میں نہیں جانتا اس معاملہ میں انگریزی حکومت کا کیا دستور ہے لیکن چار پانچ دن ہوئے
حکومت پنجاب کے ہوم سیکرٹری نے کونسل میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عدالت کے
معاملات میں کبھی دخل نہیں دیتے ۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر عدالت کے معاملات میں
دخل نہیں دیا جاتا تو اس کے کیا معنے ہیں کہ ایک مقدمہ ایک عدالت میں چل رہا ہے اور فیصلہ سے
پہلے ہی اس کی مسل منگوالی جاتی ہے اور گواہوں کو بھی بلایا جاتا اور ان پر اثر ڈالنے کی کوشش کی جاتی
ہے۔ اگر اس سے مقصد میری بدنامی ہے تو وہ ہو نہیں سکتی ۔ باقی مجھے بھی اس کا علاج کرنا آتا ہے اور
میں اس کوشش کیلئے مجبور ہوں گا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو یا حکومت مجھ پر مقدمہ چلائے یا مجھے اور اُس
افسر کو جس نے یہ حرکت کی ہے قسم کھلائے ۔ خدا تعالی نے ہمیں وہ عقلیں دی ہیں جن کے ماتحت
قانون کے اندر رہتے ہوئے ہم گورنمنٹ کو مجبور کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی صفائی پیش کرے ۔ یہ ہمارا
رحم ہے جو ہم نے ابھی تک اس قسم کی کوشش شروع نہیں کی ورنہ نہ ہم قید سے ڈرتے ہیں نہ
پھانسیوں سے کیونکہ مؤمن سے بڑھ کر اور کوئی بہادر نہیں ہوتا۔ ممکن ہے گورنمنٹ بعض حالات میں
ہمیں مجرم سمجھ لے اور قید کر دے مگر جب ہم سے بالا لوگ قید ہو چکے ہیں تو ہمیں قید سے کیا ڈر ہو سکتا
ہے۔ بلکہ اگر حکومت کے بعض افسر ایسے حالات اختراع کر دیں جن کے نتیجہ میں پھانسی کی سزا ملتی
ہو تو بھی ہم کو کیا خوف ہو سکتا ہے کیونکہ ہم سے بالا لوگ بھی لٹکائے جاچکے ہیں ۔ مؤمن جانتا ہے کہ
جس وقت خدا تعالیٰ نے اُسے اُٹھانا ہوگا اُٹھا لے گا اور وہ اُسی وقت اُٹھائے گا جب وہ کام ہو جائے
گا جو اُس نے اپنے بندہ سے لینا تھا اور جب کام ہو چکے تو پھر مؤمن کو اپنی موت سے کیا ڈر ہو سکتا
ہے۔ ہم جب دنیا میں ایسی آگ لگا جائیں جو کفر اور شرک کو خس و خاشاک کی طرح جلا کر راکھ
کر دے، جب ہم دنیا میں وہ آگ لگا دیں جو شیطنت کو بھسم کر دے تو اس کے بعد اگر ہم دنیا سے
اُٹھا لئے جاتے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے۔ دنیا میں کون ایسا انسان ہے جو ہمیشہ رہا۔ ہمارا منشاء
تو شیطان کی عمارت کو ایک آگ لگانا ہے جب وہ آگ لگ جائے تو پھر خدا تعالیٰ کی مشیت چاہے
قید کی صورت میں آجائے یا پھانسی کی صورت میں ، خواہ معمولی موت کی صورت میں ، ہمیں اس ۔
گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کے معنی یہ ہوں گے کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا تھا وہ ختم
ہو گیا۔
اس سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۵
سال ۱۹۳۶ء
ساتویں بات یہ ہے کہ احرار برابر گالیوں میں بڑھتے چلے جارہے ہیں اور حکومت کی
طرف سے ان کے روکنے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ میں اس موقع پر یہ ذکر کر دینا بھی مناسب
سمجھتا ہوں کہ چوہدری اسد اللہ خان صاحب نے پنجاب کونسل میں بعض تقریریں کیں اس پر ایک
گورنمنٹ افسر نے چوہدری صاحب کو مخاطب کر کے کہا گورنمنٹ تو آپ کی دوست ہے مگر آپ اور
پیرا کبر علی صاحب اس کے خلاف تقریریں کر کے خواہ مخواہ اسے دشمن بنارہے ہیں۔ چوہدری صاحب
نے تو جو جواب دیا ہوگا دیا ہوگا میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ دوستی کی کوئی علامت بھی تو ہوا کرتی کی
ہے۔ دوست تو ہم ہیں کہ باوجود اس قدر اشتعال انگیز حالات کے ہم نے حکومت کے خلاف کوئی
حرکت نہیں کی ۔ میں نے ایک سکیم بھی سوچی تھی اور میں امید کرتا ہوں کہ اس سکیم کے ماتحت حکومت
کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے رویہ پر نظر ثانی کرے مگر جب حکومت نے کسی قدر ہماری تسلی کی
کوشش کی تو میں نے دیانتداری سے اس سکیم کو نظر انداز کر دیا۔ شہید گنج کے موقع پر خاص طور پر اس
میں حصہ لے سکتے تھے مگر ایک طرف یہ دیکھ کر کہ ہمارے حصہ لینے سے مسلمان شور مچائیں گے اور
اس طرح ان میں کمزوری پیدا ہو گی اور دوسری طرف گورنمنٹ کو خوامخواہ مصیبت میں پھنسانے سے
احتراز کرتے ہوئے ہم نے اس میں حصہ نہ لیا مگر گورنمنٹ نے پھر بھی ہم پر الزام لگا دیا ۔ پس اگر
دوستی سے پچھلے چند دنوں کی خاموشی مراد ہے تو شاید یہ اعتراض درست ہو لیکن اگر دوستی کے معنی صلح
اور محبت کے ہیں تو پھر یہ صحیح نہیں کہ گورنمنٹ ہماری دوست ہے۔ ہم اب بھی تیار ہیں کہ بہت سی
باتوں کو معاف کر دیں ، ہم ا ریں ، ہم اب بھی تیار ہیں کہ بہت سی باتوں کو بھول جائیں مگر کچھ باتیں ایسی
ضرور ہیں جن میں گورنمنٹ کو ہماری مرضی کا پورا کرنا ضروری ہے۔ جیسے گالیوں کا سلسلہ ہے کہ
اسے بند کرنا گورنمنٹ کا فرض ہے یا جماعت احمد یہ سے ناواجب اور ناروا سلوک کرنے والے
افسروں کو بدلنا ہے یہ بھی گورنمنٹ کا فرض ہے اور اس کا کام ہے کہ وہ انہیں تبدیل کرے مگر اس
رنگ میں کہ ہماری براءت ثابت ہو اور آئندہ کسی کو ویسی حرکات کی جرات نہ ہو کیونکہ دوستی کی کوئی
علامت آخر گورنمنٹ بھی تو ظاہر کرے۔
ہم تو ہمیشہ سے امن پسند ہیں اور چاہتے ہیں کہ تفرقہ و فساد نہ ہو۔ ہمیں نہ مسلمانوں سے
دشمنی ہے نہ ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں سے، ہم ہر ایک کے دوست بن کر رہنا چاہتے ہیں مگر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۶
سال ۱۹۳۶ء
کوئی امن سے رہنے بھی تو دے۔ لیکن باوجود ہماری طرف سے امن پر قائم رہنے کے اگر حکومت
رویہ نہ بدلے تو میں اسے کہوں گا کہ فتنہ کو کم سے کم حلقہ میں محدود کرنے کیلئے اسے چاہئے کہ جماعت
پر یہ بات کھول دے کہ اقتصادی طور پر اسے حکومت سے کوئی فائدہ اُٹھانے کا حق حاصل نہ ہوگا ۔
اس سے بھی بہت سی تلخی دور ہو جائے گی کیونکہ امید کے بعد نا امیدی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے لیکن
جب کوئی سمجھ لے کہ میرا کوئی حق نہیں تو اس کا شکوہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ اسے چاہئے کہ یہ اعلان کر دے
کہ آئندہ سرکاری ملازمتوں میں احمدیوں کو نہیں لیا جائے گا۔ ہماری جماعت کے لوگوں کو ایسے اعلان
سے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ۔ لاکھوں تدبیریں ہیں جو اختیار کی جاسکتی ہیں۔ اگر ملازمتوں کے
دروازے گورنمنٹ بند کرے تو ہمارے نوجوان تجارت وغیرہ کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور ہوں گے۔
اس وقت دو نہایت زبر دست حکومتیں ہندوستان میں اپنے تعلقات وسیع کرنے کیلئے
کوششیں کر رہی ہیں اور وہ غیر معمولی مدد دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ مثلاً وہ اس بات پر تیار ہیں کہ
تجارتی مال دیں مگر اس کے بدلہ میں روپیہ نہ لیں بلکہ ہندوستانی مال مثلاً گیہوں لے لیں یا کپاس
لے لیں اس طرح تجارت میں بہت کچھ سہولت پیدا ہو گئی ہے۔ بے شک ابتدا میں نا تجربہ کاری کی
وجہ سے تکلیف ہوگی مگر خطرات میں پڑے بغیر انسانی اخلاق میں مضبوطی نہیں پیدا ہوتی۔ عقلمند ان
تکلیفوں کو بھی خدا تعالیٰ کی رحمت سمجھا کرتے ہیں ۔ اگر اس تجربہ میں ہمارے نوجوان کامیاب
ہو گئے تو وہ اپنی روزی کمانے کے ساتھ ساتھ ان افسروں کو بھی سزا دے دیں گے جو ہمیں ناحق دُکھ
دیتے ہیں کیونکہ اسی طرح لاکھوں کی تجارت انگلستان کے ہاتھ سے نکل کر دوسری قوموں کے ہاتھ
میں چلی جائے گی بلکہ میں کہتا ہوں کہ دوسری قوموں سے تجارتی تعلق پیدا کرنے سے بھی زیادہ
مفید یہ ہے کہ خود صنعت و حرفت کی طرف ہماری جماعت توجہ کرے تا کہ ہر قسم کے سیاسی اثر سے
محفوظ ہو جائے ۔ گزشتہ جدو جہد کے زمانہ میں یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ زمیندار افسروں سے زیادہ
مرعوب ہوتا ہے بہ نسبت تاجروں کے ۔ پس تجارت اور صنعت و حرفت کی طرف ہماری جماعت کو
زیادہ توجہ چاہئے تا کہ کسی کی محتاجی باقی ہی نہ رہے۔ خود صنعت و حرفت کی طرف توجہ کریں
اور تجارت غیر ملکوں سے بڑھانے کی کوشش کریں جو قانوناً جائز فعل ہے۔ کوئی قانون ہمیں اس
بات پر مجبور نہیں کرتا کہ ہم ضرور انگریزی مال لیں ۔ بے شک ہم بائیکاٹ کے مخالف ہیں مگر بغیر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۷
سال ۱۹۳۶ء
بائیکاٹ کئے کے کوئی دوسرا طریق اختیار کرنا تو منع نہیں ۔ اگر ہم ایسا کرنے لگیں تو کانگرس بھی
ہمارے ساتھ شامل ہو جائے گی۔ کانگرس میں اس وقت کوئی تنظیم نہیں اگر ہم ایک تنظیم کے ساتھ یہ
کام کرنے لگیں تو ہزاروں ہندو اور سکھ ہم سے مل جائیں گے اور قانون شکنی کا خیال لوگ بھلا دیں
گے اور اس طرح بالواسطہ طور پر بھی حکومت کی ایک خدمت کر دیں گے اور ساتھ ہی قانون کے اندر
رہتے ہوئے خود نفع کماتے ہوئے ہم اپنے حقوق بھی حاصل کر سکیں گے اور یہ صرف ایک ہی طریق
نہیں ایسے بیسیوں طریق ہیں جن سے جماعتیں اپنے آپ کو ملازمتوں سے آزاد کر سکتی ہیں ۔ جب
ملازمتوں کے راستے بند ہوں تو خود بخود ہماری جماعت کے دماغ دوسری راہوں کی دریافت اور
ان پر چلنے کی طرف متوجہ ہوں گے ۔ مگر ہم صبر کا دامن نہیں چھوڑیں گے اور خوامخواہ حکومت کیلئے
مشکلات پیدا نہیں کریں گے اور کوشش کریں گے کہ چند افسروں کی وجہ سے حکومت کیلئے مشکلات
پیدا کرنے کا موجب نہ بنیں مگر جو سلوک ہم سے کیا جا رہا ہے نہایت تکلیف دہ ہے اور میں نہیں سمجھ
سکتا کہ آخر کب تک ہم ان باتوں کو برداشت کرتے چلے جائیں گے ، کب تک ہم اپنے امن کو برباد
ہوتا دیکھیں گے یقیناً ایک وقت آئے گا جب مجبور ہو کر ہمیں ان ذرائع کو اختیار کرنا پڑے گا جو ہمیں
ان تکالیف سے بچائیں ۔ اس لئے میں ایک دفعہ پھر حکومت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اب بھی اپنے
رویہ پر غور کرے۔ ہم اس بات پر تیار ہیں کہ اس سے صلح کر لیں مگر اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ
بڑی بڑی باتوں میں ہماری شکایتوں کو دور کرے ۔
آج حکومت اپنے آپ کو ہماری مدد سے مستغنی بجھتی ہے مگر میں اُس نگاہ سے دیکھ رہا ہوں
جس نگاہ سے وہ نہیں دیکھ رہی کہ حکومت کو پھر مشکلات پیش آنے والی ہیں اور آسمان سے خدا تعالیٰ
یہ ثابت کر دے گا کہ گل کو یہی حکومت پھر ہماری مدد کی محتاج ہو گی ۔ پھر گل کے افسر ہمیں کہیں گے کہ
آؤ ہماری مدد کرو اور پچھلے افسروں کے رویہ کو نظر انداز کر دو مگر میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر آج
انہوں نے ہماری شکایات کو دور کرنے کی کوشش نہ کی تو گل ان کا ہمیں اپنی مدد کیلئے بلانا بیکار ثابت
ہوگا اور ہم قانون شکنی سے بچتے ہوئے اپنی جماعت کی معیشت کیلئے دوسرے ذرائع إِنْشَاءَ اللهُ
نکالیں گے جن کو اختیار کر کے ہم حکومت کی مہربانیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔ مگر ہم چھپ کر کوئی
کام نہیں کریں گے بلکہ کھلے بندوں کریں گے ، عَلَی الإِعْلان کریں گے اور حکومت کے قانون کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۸
سال ۱۹۳۶ء
اندر رہ کر کریں گے یہاں تک کہ انگریزوں کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان باتوں میں کوئی حرج نہیں
اور اگر وہ ہم کو ان ذرائع کے اختیار کرنے سے روکیں تو ملک میں بھی شورش برپا ہو جائے گی اور
دنیا میں بھی ان کی بدنامی ہوگی ۔ انگریزی فطرت کو ہم جانتے ہیں وہ کھلی بے انصافی کو کبھی
برداشت نہیں کر سکتی ۔ پس ہم اس سے یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ خود ہی قانون بنائے اور ان کے اندر
رہ کر کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے بے انصاف بن جائے ۔
پس میں پھر ایک طرف حکومت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ انصاف سے کام لے اور ان
فتنہ انگیزیوں کو روکنے کی طرف متوجہ ہو اور دوسری طرف جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ وہ زیادہ تر
نوکریوں کی طرف توجہ نہ کرے بلکہ تجارت، زراعت اور صنعت و حرفت کے کاموں کو اختیار
کرے ۔ مگر بعض بیوقوف ایسے ہیں جو اب تک مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ فلاں افسر کے پاس ہماری
سفارش کر دیں ۔ نہ معلوم وہ لوگ میرے خطبے پڑھتے ہیں یا نہیں پڑھتے ، اور اگر پڑھتے ہیں تو سمجھتے
کیوں نہیں ۔ میں متواتر جماعت کو بتا رہا ہوں کہ حکومت کے بعض افسر ہمارے امن کو برباد کر رہے
ہیں ، وہ ہماری کسی بات پر کان نہیں دھر تے بلکہ ہمیں نقصان پہنچانے اور ہماری طاقت کو توڑنے کی
کوشش کر رہے ہیں مگر وہ احمق مجھے لکھتے ہیں کہ ہماری سفارش کر دیں۔ میں نے تم کو وہ راستہ بتا دیا
ہے جس پر تم اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہو اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گرو اور اس سے
دعائیں کرو ۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ اس پیر سے روزے رکھو مگر معلوم نہیں تمہیں کیا عادت ہو گئی
ہے کہ تم خدا تعالیٰ کی بجائے بندوں کے پاس جانا پسند کرتے ہو۔
میں تمہیں نوکریوں سے منع نہیں کرتا بے شک تم اچھی سے اچھی ملازمت کیلئے کوشش کروں
لیکن یہ سمجھ لو کہ سب لوگوں کو نوکریاں نہیں مل سکتیں اس لئے علاج یہی ہے کہ تم اپنا رزق خدا سے
مانگو۔ وہ معمولی معمولی کاموں میں بھی بعض دفعہ اتنی ترقی دے دیتا ہے کہ لوگ رشک کی نگاہوں
سے دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔ پس تم قربانیوں کیلئے تیار ہو جاؤ اور اس بات پر آمادہ رہو کہ اگر تمہیں
بھوکا رہنا پڑے، پیاسا رہنا پڑے، ننگا رہنا پڑے تب بھی تم ان تکالیف کو برداشت کرو گے ۔ جب
یہ روح پیدا کرو گے تو اللہ تعالیٰ غیب سے خود بخود تمہارے لئے کئی رستے کھول دے گا۔
تام چینی کے برتن جس شخص نے بنائے ہیں وہ پہلے نواب تھا لاکھوں روپیہ کا مالک تھا مگر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۹
سال ۱۹۳۶ء
جب اس نے یہ کام شروع کیا تو اپنا سارا رو پیدا اُس نے خرچ کر دیا مگر پھر بھی کامیاب نہ ہوا۔ اس کے
بعد اُس نے بیوی کے زیور بیچنے شروع کر دیئے ، وہ روپیہ ختم ہوا تو دوستوں اور رشتہ داروں سے قرض
لے کر کام کرنا شروع کر دیا ، جب بالکل اُس کی آخری نوبت پہنچ گئی تو بیس سال کی محنت ، تلاش اور جستجو
کے بعد وہ تام چینی کے برتن بنانے میں کامیاب ہوا اور اس کے بعد اسی کام سے وہ کروڑ پتی ہو گیا۔
پس صنعت و حرفت کرو اور اپنی ہمتوں کو بلند کرو۔ تجارت اور صنعت و حرفت کے ذریعہ اس
قدر آمد ہوتی ہے کہ نوکریوں میں اتنی آمد نہیں ہوتی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ نوکریاں نہ کرو۔ جب تک
حکومت روک نہیں دیتی اُس وقت تک بے شک نوکریاں کرو لیکن روک دے تو گھبراؤ نہیں بلکہ کہہ دو
ملک خدا تنگ نیست پائے گدا لنگ نیست
خدا تعالیٰ نے دنیا کو نہایت وسیع بنایا ہے۔ ایک جگہ اگر راستہ بند ہو تو وہ دوسری جگہ رزق کا
راستہ کھول دیتا ہے اور ہمارا رزق تو خدا تعالیٰ کے عرش پر موجود ہے اور اُسی نے ہمیں دینا ہے ۔ پس
اُسی سے مانگو اور دعائیں کرو۔ میں نے کوشش کی ہے کہ محبت، پیار، نرمی اور دلائل سے حکومت پر
تمام باتیں واضح کر دوں لیکن اگر باوجود اس کے حکومت ہماری شکایتوں کو دور کرنے کیلئے تیار نہ ہو
تو دنیا گواہ رہے کہ ہم نے امن قائم کرنے اور حکومت سے تعاون کرنے کی پوری پوری کوشش کی
ہے لیکن حکومت نے ہماری طرف محبت کا ہاتھ نہیں بڑھایا۔ اس کے بعد بھی اگر چہ میں کوشش کروں
گا کہ ہماری طرف سے حکومت کے ساتھ تعاون ہو لیکن اگر اس حد تک تعاون نہ ہو سکے جس حد تک
کہ ہم پہلے تعاون کرتے تھے تو آئندہ آنے والے افسروں کا یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ ہم سے سوال
کریں کہ تم کیوں اب گزشتہ کی طرح تعاون نہیں کرتے کیونکہ آخر پچھلے لوگ پہلوں کے ہی وارث
ہوا کرتے ہیں ۔“
الفضل ۴ را پریل ۱۹۳۶ء)
فاطر: ۲۵ مسلم کتاب الايمان باب جواز الاستسرار بالايمان
للخائف صفحہ ۷۵ حدیث نمبر ۳۷۷ مطبوعہ دار السلام رياض ٢٠٠٠ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ ۲۰۶ حدیث نمبر ۳۶۱۲
مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۰
11
سال ۱۹۳۶ء
عجز و انکسار سے دعائیں کرو اور اپنی اصلاح میں لگ جاؤ
(فرموده ۳ را پریل ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اس ہفتہ سے وہ روزوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے متعلق دو تین ہفتے ہوئے میں
نے جماعت کے دوستوں کو ہدایت کی تھی اب آئندہ ہفتہ میں اِنْشَاءَ اللہ دوسرا روزہ آئے گا اور
اس طرح سات ہفتوں میں خدا کے فضل سے اور اس کی مدد کے ساتھ وہ دعا کا پروگرام ختم ہوگا جس
کے متعلق میں اعلان کر چکا ہوں ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ 1 - مؤمن کو جب
کبھی وہ مشکلات میں مبتلاء ہو تو صبر اور نماز و دعا سے مدد مدد طلب کرنی رنی چاہئے ۔ صبر کے ایک معنے یہ بھی
ہیں کہ انسان ان مصائب اور مشکلات اور اذیتوں کو برداشت کرے جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے
ماتحت اس کے مخالفوں کی طرف سے اسے پہنچ رہی ہوں لیکن صبر کے معنے روزہ کے بھی ہیں ، صبر رک
رہنے کا نام ہے اور صوم بھی رُک رہنے کا نام ہے دونوں لفظ ہم معنی ہیں جس طرح انسان مصائب
اور مشکلات کے موقع پر گھبراہٹ سے رکا رہتا ہے اسی طرح روزہ میں کھانے پینے سے رکا رہتا ہے۔
پس صبر کے معنے جہاں تکالیف کی برداشت کے ہیں وہاں اس کے معنے روزہ کے بھی ہیں بلکہ صبر روزہ
صلى الله
کا زیادہ ہم معنی ہے یہ نسبت اذیتوں اور مشکلات کو برداشت کرنے کے کیونکہ رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ ہر عمل کی کوئی جزاء ہوتی ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے روزہ کی جزاء میں خود ہوں کے یعنی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۱
سال ۱۹۳۶ء
بجائے اس کے کہ روزہ کا انعام مخلوقات میں سے کسی چیز کے ذریعہ دیا جائے اللہ تعالیٰ کی رضا کے
ذریعہ سے اس کی جزا ملتی ہے۔ پس ایسے کام جو خالص مذہبی ہوں اور جن کے نتیجہ میں انسان کی
ایک ہی غرض ہو یعنی رضائے الہی ان کے حصول اور تکمیل کیلئے بہترین صبر روزہ ہی ہو سکتا ہے کیونکہ
روزه در حقیقت ایک زائد چیز بن جاتا ہے۔
اذیت اور تکلیف دینے والے بعض نعمتوں سے محروم کر دیتے ہیں تکلیف اور اذیت کے
معنی سوائے اس کے کیا ہیں کہ بعض چیزیں جن کی انسان کو خواہش ہوتی ہے اس سے چھین لی جاتی
ہیں مثلاً انسان عزت چاہتا ہے مگر اسے گالیاں دی جاتی ہیں ، انسان اپنے بزرگوں کا حترام چاہتا
ہے مگر مخالف ان پر جھوٹے الزام لگا کر اور توہین کر کے اس کی راحت چھین لیتا ہے، یا جھوٹے
مقدمات بنا کر قید کرا دیتا ہے، زمین یا مکان لے لیتا ہے، مار پیٹ کر کے جسم کا سکون اور آرام لے
لیتا ہے غرض تکلیف اور اذیت کے یہی معنے ہیں کہ انسان کی کوئی چیز خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی یا
معنوی دوسرا اسے چھین لیتا ہے اور مؤمن کو اللہ تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ اس پر بے تابی کا اظہار نہ کرے
خواہ اس سے اس کی جان و مال، عزت ، آبرو ، سکون ، آرام سب کچھ چھین لیا جائے اسے چاہئے کہ
خدا پر تو کل کر کے وقت گزارے۔
اور روزہ کیا ہے انسان خدا کیلئے اپنی مرضی سے کچھ چیزیں چھوڑ دیتا ہے کھانا پینا چھوڑا
دیتا ہے، میاں بیوی کے تعلقات ترک کر دیتا ہے، رات کو جاگنے والا نہ بھی ہو تو نیند ترک کرتا ہے،
اپنی زبان ، آنکھوں ، کانوں وغیرہ کی زیادہ حفاظت کرتا ہے کیونکہ اخلاق کی پوری نگرانی کے بغیر
روزہ مکمل نہیں ہو سکتا ۔ پس جب انسان کسی مصیبت میں مبتلاء ہوتا ہے یعنی دشمن اور مخالف اس کی
بعض پسندیدہ چیزوں کو اس سے چھین لیتے ہیں تو بندہ خدا تعالیٰ کیلئے روزہ رکھتا ہے گویا دوسرے
لفظوں میں وہ اللہ تعالی سے کہتا ہے کہ یہ چیزیں کیا ہیں جو مجھ سے چھینی گئی ہیں میں تو تیری خاطر اپنی
خوشی سے اور بھی چیزیں چھوڑنے کو تیار ہوں ۔ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر
کوئی تجھ سے گر تہ مانگے تو اسے چادر بھی دے دے ہے، اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو
دوسرا بھی آگے کر دے ہے ۔ ممکن ہے آپ نے یہی مضمون بیان فرمایا ہو جو میں بیان کر رہا ہوں اور
عیسائیوں نے اسے غلط سمجھا ہو۔ روزہ رکھنا گویا یہ کہنا ہے کہ خدایا ! تیرے عشق میں کونسی چیز ہے جو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۲
سال ۱۹۳۶ء
میں چھوڑ نہیں سکتا اگر تیری مشیت مجھ سے ایک چیز چھڑاتی ہے تو میں خوشی سے دوسری بھی چھوڑ دیتا
ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ دشمن سے کہتا ہے کہ اس کا گر تہ چھین لے تو وہ کہتا ہے کہ خدایا ! میں تیری خاطر
چادر بھی پیش کرتا ہوں ، اگر اللہ تعالیٰ دشمن کو اس پر مسلط کرتا ہے کہ گالیاں دے کر اسے کانوں کا
عذاب دے تو وہ کہتا ہے میں زبان اور پیٹ کا عذاب بھی اپنے اوپر لیتا ہوں یعنی بھوکا رہوں گا اور
اس طرح جو تکالیف اسے جبری پہنچتی ہیں وہ بھی اس کی ان طوعی اور رضائی تکالیف کی وجہ سے طوعی
ہی بن جاتی ہیں اور اس کیلئے ثواب کا موجب ہو جاتی ہیں ۔ عام لوگ جانتے ہیں اور یہ صرف لطیفہ
ہی نہیں بلکہ تجارب سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ لیٹ یا بیٹھ جانے والے انسان پر شیر حملہ نہیں
کرتا اور شیر تو کجا کتے کے سامنے بھی اگر کوئی شخص بیٹھ جائے تو وہ اسے نہیں کاٹتا اور کون عقلمند یہ سمجھ
سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میں شیر جتنی مروت بھی نہیں ۔ اس لئے جب دشمن حملہ آور ہو اور ہم بجائے
جزع فزع کرنے کے خدا تعالیٰ کے حضور بیٹھ جائیں اور کہیں کہ ہم تو باقی چیزیں بھی تیرے حوا
حوالے
کرنے کیلئے تیار ہیں تو یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ اس غضب کو روک نہ دے۔ شریف فطرت انسان ا
بھی اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ جو اس کے سامنے لیٹ جائے اس پر حملہ کرے کجا یہ کہ
شریف فطرت کو پیدا کرنے والا ایسا کر سکے ۔
بچپن کی ایک بات مجھے یاد ہے کہ ہم نے ایک کشتی خریدی تھی جوڈھاب میں پڑی رہتی تھی
بعض دفعہ بعض لوگ بغیر اجازت اسے لے جاتے اور اس سے ایسا سلوک کرتے جس سے کہ وہ
جلدی خراب ہونے لگی ۔ اس میں پانی کثرت سے آنے لگا ۔ کبھی اسے اُلٹا دیتے ، کبھی ڈبو دیتے ۔
میں نے بعض ا۔ ساتھ کھیلنے والے لڑکوں سے کہا کہ تم تاڑ رکھو اور جب کوئی اسے لے جائے تو مجھے
بتاؤ ۔ چند روز کے بعد گاؤں کے بعض لڑکے اسے لے گئے اور خراب کرنا شروع کر دیا ، ایک لڑکے
نے مجھے آکر اطلاع دی میں جلدی سے گیا اور دیکھا کہ بعض لڑکے اسے منجدھار میں لے جا کر پانی
اُچھال رہے ہیں۔ میں نے انہیں آواز دی کہ کشتی ادھر لے آؤ۔ ان میں سے کچھ تو تیر کر بھاگ گئے
اور کچھ کشتی کو لے آئے مگر وہ کنارے پر اُتر کر وہ بھی بھاگنے لگے۔ میں نے ان میں سے ایک
قصاب لڑکے کو پکڑ لیا اور مارنے کیلئے ہاتھ اٹھایا لیکن جب تھپڑ مارنے کیلئے ہاتھ کو نیچے لا رہا تھا تو
اُس نے جھٹ اپنا جسم ڈھیلا کر کے کلہ میری طرف کر دیا اور کہنے لگا لوجی مار لو ۔ اُس کا یہ کہنا تھا کہ