اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور خداتعالیٰ کی خشیت اور اس کی محبت پیدا کرو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۳
سال ۱۹۳۶ء
میرا ہاتھ وہیں گر گیا اور غصہ جاتا رہا بلکہ میں اپنے نفس میں اپنے آپ کو چھوٹا محسوس کرنے لگا کہ
میں ایسی چھوٹی بات پر اسے مارنے لگا تھا ۔ پس اگر انسانی فطرت ایسے موقع پر اتنی بلند پروازی
سے کام لے سکتی ہے تو وہ عظیم الشان ہستی جس کے خزانوں میں کمی نہیں ، جس کے فضلوں کی حد بندی
نہیں اس کے غضب یا امتحان لینے کے موقع پر اگر انسان اپنے آپ کو اس کے آگے گرادے تو جو
تبدیلی اُس کی صفات میں پیدا ہوتی ہے انسان اس کیفیت کا اندازہ ہی نہیں کر سکتا ۔
اللہ تعالیٰ کا سلوک اپنے بندوں سے جس محبت کا ہے اس کا اندازہ وہی لگا سکتے ہیں جنہیں
اس کی محبت کا تجربہ کرنے کا موقع ملا ہو ۔ مجھے یاد ہے میں چھوٹا بچہ تھا جب میں نے رویا میں ایک چھ
سات یا آٹھ برس کی عمر کا بچہ جو نہایت خوبصورت اور نہایت عمدہ سفید لباس پہنے ہوئے تھا دیکھا ۔
ساتھ ہی میں نے دیکھا کہ ایک سنگ مر مر کا چبوترہ ہے جس کے ارد گرد ایک دو سیٹرھیاں بھی ہیں
وہ امرتسر کے اس چبوترے سے ملتا جلتا ہے جس پر کوئین وکٹوریا کا بت نصب ہے میں نے دیکھا کہ
وہ بچہ ان سیڑھیوں پر کھڑا ہو کر چبوترے پر جھکا ہوا ہے جس طرح کوئی کسی بزرگ سے دعا اور برکت
لینے کیلئے جھکتا ہے اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ گویا آسمان پر کوئی چیز ہے جس سے وہ برکت لینا چاہتا
ہے اس پر میں نے اوپر نگاہ ڈالی تو معلوم ہوا کہ آسمان پھٹ گیا ہے اور اس میں سے کوئی پروں والی چیز
نیچے آرہی ہے اور مجھے خیال ہوا کہ یہ حضرت مریم ہیں اور بچہ حضرت عیسیٰ ہیں ۔ حضرت مریم ایسے
رنگین لباس میں ملبوس تھیں کہ جو دنیا میں نظر نہیں آتے اور انہوں نے چبوترے پر پہنچ کر اپنے پر بچہ پر
پھیلا دیئے اور جب وہ اس پر جھک گئیں تو آواز آئی کہ Love Creates Love یعنی محبت محبت
پیدا کرتی ہے یعنی جب ایک طرف محبت پیدا ہوتی ہے تو دوسری طرف خود بخود ہونے لگتی ہے۔ یہ
صداقت جو مجھے رویا میں دکھائی گئی تمام کا ئنات میں نظر آتی ہے اور جو حُسن مخلوق میں نظر آتا ہے کس
طرح ممکن ہے کہ اس ہستی میں نہ ہو جو محبت کی خالق ہے۔
اسی کا ہم معنی ایک اور نظارہ مجھے اس وقت یاد آ گیا ہے کچھ عرصہ کی بات ہے کہ ایک
مشکل مجھے پیش آئی جس کیلئے میں نے دعا کی مگر اُس کی قبولیت میں کچھ دیر ہو گئی۔ اُس وقت میں دعا
نے اپنے دل میں نیت کی کہ کچھ دن میں زمین پر سوؤں گا اور اس طرح زیادہ انکسار کے ساتھ دعا
کر سکوں گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو زیادہ سُرعت سے جذب کر سکوں گا چنانچہ میں زمین پر بستر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۴
سال ۱۹۳۶ء
کر کے لیٹ گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ اللہ تعالی ایک عورت کی شکل میں آیا اس کے
ہاتھ میں ایک سبز شاخ ہے جس کے سرے پر کچھ پتے بھی موجود ہیں اور جس طرح ماں بعض اوقات
بچہ پر بظاہر غصہ کا اظہار کر رہی ہوتی ہے مگر حقیقتا وہ محبت کا اظہار کرتی ہے اسی طرح وہ چھڑی پکڑ کر
مجھے کہتا ہے کہ اُٹھ کر چار پائی پر لیٹتا ہے یا نہیں؟ مجھے یاد نہیں کہ چھڑی مار دی ہے یا نہیں لیکن رویا
میں میں نے دیکھا کہ اس کے ایسا کہنے پر میں کود کر چار پائی پر جا پڑا ۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ
کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ میں واقع میں بھی گود کر چار پائی کی طرف جا رہا تھا ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے
اس طرح محبت کے ساتھ مجھے بتایا کہ تمہار از مین پر لیٹنا مجھے شاق گزرتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ کی محبت کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنہوں نے ایسا نقشہ دیکھا ہو ۔
مقابلہ
اللہ تعالیٰ کی محبت کے مقابلہ میں ماں باپ ، بیوی ، خاوند ، بہن ، بھائی ، دوست احباب غرضیکہ دنیا کی
سب محبتیں بیچ ہوتی ہیں اور کوئی بھی عقل یہ تسلیم نہیں کر سکتی کہ جس نے محبت پیدا کی اس کے مقاء یہ
میں کوئی محبت ٹھہر سکتی ہے۔ پس اگر مصیبت اور تکلیف کے ایام میں مؤمن اپنی مرضی سے اور
تکالیف اپنے اوپر ڈال لے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت معا بھڑک اٹھتی ہے ۔ وہ جب دیکھتا ہے کہ بندہ
اس کی محبت اور عشق میں اتنا گداز ہے کہ تکالیف پر بجائے شکوہ اور گلہ کرنے کے اور ان پر رنجیدہ
ہونے کے خود بخود اور بوجھ اپنے اوپر ڈالنے کیلئے تیار ہو گیا ہے تو معاً اس کی تکالیف کو دور کر کے
اس کی محبت کی قربانی کو قبول کر لیتا ہے اس لئے اس موقع پر روزہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب
کوقبول لیتا ہے لئے موقع پر وزہ اللہ تعالی کے کو اہے اس لئے اس موقع پر روزہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب
کرنے والی چیز ہے اور اس کا اندازہ روحانی لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ پس اس ہتھیار کو معمولی نہ سمجھو
دنیا میں لوگ بھوکے رہ کر کمزور ہو جاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ہمیں وہ نسخہ بتایا ہے کہ بھوکے رہ کر ہم
طاقتور ہو سکتے ہیں ۔ مؤمن جب فاقہ کرتا ہے تو اسے ایسی طاقت حاصل ہوتی ہے کہ جس کے مقابل
پر بڑی بڑی طاقتیں ہیچ ہوتی ہیں ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ روحانی دنیا بالکل نرالی ہے اور یہاں بعض باتیں دوسری دنیا کی نسبت
عجیب ہوتی ہیں۔ فرعون جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابل پر دلائل سے شکست کھا کر عاجز
آگیا تو اُس نے تمسخر کا طریق اختیار کیا اور وزراء سے کہا کہ اونچا حل تیار کراؤ ۔ لَعَلِی اَطَّلِعَ إِلَى
اله مُوسَی ہے ۔ اس طرح میں موسیٰ کے خدا کو دیکھ آؤں مگر دیکھو ! خدا تعالیٰ بھی کیا لطیفہ کرتا ہے اُس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۵
سال ۱۹۳۶ء
نے اُسے سمندر میں غرق کیا اور اس طرح بتا دیا کہ آسمان پر جانے والا تو کون ہے؟ میں تجھے زمین
سے نیچے لے جا کر اپنی شکل دکھاتا ہوں ۔ مگر مؤمن جب زمین پر جھکتا ہے، سجدہ کرتا ہے اور کہتا ہے
کہ میں کیا کروں جو آسمان پر نگاہ ڈالوں اور خدا کے حسین چہرے کو دیکھ سکوں جب وہ اپنے سر
کو نیچے لے جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اُسے اوپر اٹھاتا ہے۔ فرعون او پر جا کر خدا تعالیٰ کو دیکھنا چاہتا تھا مگر
خدا تعالیٰ نے اسے تحت الٹڑی میں پہنچایا لیکن مؤمن نیچے جاتا اور تذلل اختیار کرتا ہے مگر
خدا تعالیٰ اسے اُو پر اٹھاتا ہے۔ سورہ نور میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ میں مؤمن کے گھر کو اونچا کرتا
ہوں بلکہ اس کے طفیل اس کے خاندان کو بھی اوپر اٹھاتا ہوں ۔ اس کے بالمقابل جو بڑائی اور تکبر
کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے نیچے گراتا ہے۔
پس روحانی دنیا کے معاملات بالکل نرالے ہوتے ہیں تم یہ خیال مت کرو کہ روزہ معمولی
چیز ہے ہماری لڑائی روحانی ہے اس لئے اس میں روحانی ہتھیار ہی کام آسکتے ہیں ۔ جہاں لوہے کی
تلواروں سے لڑائی ہو وہاں تو لوہے کی تلوار ہی کام آسکتی ہے مگر جب لڑائی روحانی ہو تو دل کو کاٹنے
کیلئے روحانی تلوار کی ضرورت ہوتی ہے اور روحانی تلوار کو تیز کرنے کیلئے پتھر کی سان کی ضرورت
نہیں بلکہ روزہ کی سان کی ضرورت ہے۔ اس عالم میں کوئی چیز جتنی موٹی ہو اتنی بھاری ہوتی ہے مگر
روحانی عالم میں کوئی چیز جتنی باریک ہو اتنی ہی زیادہ وزنی ہوتی ہے ۔ اس دنیا میں موٹائی وزن
بڑھاتی ہے مگر روحانی عالم میں باریکی وزن کو بڑھاتی ہے۔ پس اس ہتھیار کو معمولی مت سمجھو اور اور ان
رنوں کو غفلت میں مت گزرنے دو۔ ہفتہ میں ہم ایک دن روزہ رکھیں گے اور سات دن دعائیں
کریں گے دعا ئیں خواہ انفرادی طور پر کی جائیں خواہ جماعتیں مل کر دعا کرنے کا انتظام کریں یعنی
ایک مقررہ وقت پر سب دوست جمع ہو کر دعا کریں۔
اس کے متعلق میں ایک بات اور کہہ دینا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کا طریق بندوں سے مختلف
ہوتا ہے اس کا غضب بھی رحمت کے ساتھ مخلوط ہوتا ہے بندہ کو جب دوسرے پر غصہ آتا ہے تو وہ
چاہتا ہے کہ اسے پیس ڈالے اور مٹا دے مگر خدا تعالیٰ کا غضب جب نازل ہو رہا ہو اُس وقت بھی
اُس کے مد نظر یہی ہوتا ہے کہ اگر ہو سکے تو بچایا جائے۔
حضرت یونس علیہ السلام کے متعلق روایات میں یہ واقعہ بیان ہوا ہے جو معلوم نہیں پوری
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۶
سال ۱۹۳۶ء
طرح صحیح ہے یا نہیں مگر اس کے بعض حصوں کی تصدیق قرآن کریم سے بھی ہوتی ہے۔ لکھا ہے کہ
جب ان کی قوم پر سے عذاب ٹل گیا اور انہیں عذاب کی کوئی خبر نہ ملی بلکہ راہ گزروں سے یہ سنا کہ
نینوا کے لوگ بالکل خیریت سے ہیں تو انہوں نے یہ سمجھ کر کہ عذاب نہ آنے کی وجہ سے اُن کی قوم
ان کو جھوٹا کہے گی ملک کو چھوڑ کر کہیں چلے جانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ادھر ان کی قوم تو بہ کر چکی اور ان کی
آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی کہ تا ان پر ایمان لاکر ان کے حکموں کے مطابق زندگی بسر
کرے مگر حضرت یونس ان حالات سے بے خبر تھے ۔ پس وہ ملک چھوڑ دینے کے خیال سے وہاں
سے چل پڑے اور ایک جہاز پر سوار ہو گئے تاکہ کہیں دور نکل جائیں مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت سے وہ
جہاز میں سوار تھے ایک شدید طوفان آیا اور لوگوں نے رائج الوقت خیالات کے مطابق سمجھا کہ کوئی
غلام بھاگ کر جہاز میں سوار ہوا ہے جس کی وجہ سے طوفان آیا ہے ۔ حضرت یونس علیہ السلام نے
اُن کی گفتگوسنی تو کہا کہ وہ غلام میں ہی ہوں جو اپنے آقا سے بھاگ آیا ہوں یعنی انہوں نے خیال
کیا کہ میرے چلے آنے کو اللہ تعالیٰ نے ناپسند کیا ہے اور اس سبب سے یہ طوفان آیا ہے ۔ لوگوں نے
ان کی بات کو قبول نہ کیا لیکن جب فیصلہ کرنے کیلئے قرعہ ڈالا تو انہی کا نام نکلا آخر لوگوں نے اُن کو
سمندر میں پھینک دیا جہاں انہیں ایک بڑی مچھلی نگل گئی اور آپ تین دن اس کے پیٹ میں رہے۔
لیکن اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے ماتحت زندہ رہے۔ تین دن کے بعد مچھلی نے آپ کو اگل دیا۔ جس
جگہ پر اس نے آپ کو اگلا تھا وہاں ایک بیل اُگ آئی یا پہلے سے اُگی ہوئی تھی اس کے سایہ میں آپ
پناہ لے کر لیٹ گئے ۔ آپ مچھلی کے پیٹ میں رہنے کی وجہ سے نہایت کمزور ہورہے تھے اس لئے
نڈھال ہو کر سایہ میں پڑے رہے آپ کو طاقت آ رہی تھی کہ یکدم کیا دیکھتے ہیں کہ وہ بیل جس کے
سایہ میں آپ لیٹے ہوئے تھے اسے ایک کیڑے نے کاٹ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ خشک ہو کر گر گئی ۔
آپ کو اس کا بڑا صدمہ ہوا کیونکہ اس سے آپ کو بہت آرام ملا تھا اور آپ کے منہ سے بے اختیار
بد دعا نکلی کہ خدا اس کیڑے کو تباہ کرے جس نے اس بیل کو کاٹ دیا ہے مگر چونکہ یہ سب کچھ آپ کو
سبق دینے کیلئے ہورہا تھا اللہ تعالیٰ نے معاً آپ کو الہام کیا کہ اے یونس ! یہ بیل تیری لگائی ہوئی نہ
تھی صرف تجھے اس سے عارضی تعلق پیدا ہوا تھا مگر اس کے کٹ جانے پر تجھے اس قدر رنج ہوا تو
سوچ کہ جس قوم کی تباہی تو چاہتا تھا وہ تو میری پیدا کردہ تھی کیا اسے تباہ کرتے ہوئے مجھے رنج نہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۷
سال ۱۹۳۶ء
ہوتا؟ پھر اگر ان کے تو بہ کرنے پر میں نے ان کو بخش دیا تو تجھے کیوں رنج ہوا۔
اس قصہ کی تفصیلات میں خواہ کچھ غلطی ہو لیکن اس کے اکثر اجزاء کی قرآن کریم تصدیق
کرتا ہے۔ پس اس میں جو سبق نکلتا ہے وہ درست ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے غضب میں بھی
رحم ملا ہوا ہوتا ہے وہ خود بھی فرماتا ہے کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ کے میری رحمت ہر دوسری
ھے پر غالب ہے۔ گویا جس طرح کو نین پر میٹھا چڑھا دیا جاتا ہے تا آسانی سے کھائی جاسکے اسی
طرح اللہ تعالیٰ کے غضب پر رحمت کی شکر چڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ مومن کو بھی اللہ تعالیٰ کا طریق
اختیار کرنا چاہئے یعنی اگر ہم کسی کے متعلق دعا کریں کہ وہ تباہ ہو جائے تو اس لئے نہیں کہ اس سے
ہمیں تکلیف پہنچی ہے بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی تعلیم کے پھیلنے میں وہ روک بنتا ہے ذاتی عداوت
ہرگز نہ ہونی چاہئے ۔ اگر ہم واقعہ میں اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں تو ہمارے اندر وہی صفات ہونی
چاہئیں جو ہمارے رب میں ہیں۔ بے شک ہمارے مخالفین میں عیوب ہیں مگر مؤمن کو ثواب زیادہ
نظر آتا ہے۔ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق آتا ہے کہ آپ ایک جگہ سے گزر رہے تھے کہ
رستہ میں گتا مرا ہوا پڑا تھا ۔ حواریوں نے ناکوں کے آگے رومال رکھ لئے ، تھوکنا شروع کر دیا اور
کہنے لگے کہ مردار سے کس قدر تعفن اُٹھ رہا ہے۔ لیکن حضرت مسیح علیہ السلام کھڑے ہو گئے اور فرمایا
دیکھو ! اس کے دانت کتنے سفید ہیں ۔
سود شمن اگر چہ ہماری مخالفت کرتا ہے مگر ہم اس کی مخالفت کے باوجود دو بلکہ تین پہلوؤں به
کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔
ایک یہ کہ اکثر لوگ ایسے ہیں جو دیانتداری کے ماتحت یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے دین سے پھر گئے
ہیں اس لئے وہ ہماری اصلاح کرنا چاہتے ہیں ۔ گویا وہ ہماری مخالفت خیر خواہی سے متاثر
ہو کر کرتے ہیں اس لئے ہم ان کی نیت کو نہیں بھلا سکتے ۔ اکثر لوگ غلطی خوردہ ہوتے ہیں
وہ ہماری مخالفت کرتے وقت سمجھتے ہیں کہ دین کو قائم کر رہے ہیں اور وہ ہمیں مٹا کر اسلام کو
قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر چہ وہ شرارت کرتے ہیں اور ہم ان کو غلطی پر سمجھتے ہیں مگر ان کے
خیالات پر بھی نیکی کا غلبہ ہوتا ہے۔
دوسری چیز یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ وہ انبیاء کے مخالفوں کے ذریعہ ان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۸
سال ۱۹۳۶ء
کے ماننے والوں کو دکھ پہنچاتا ہے تا ان کی نیکی اور مخالفوں کی بدی ظاہر ہو جائے ۔ گویا
اللہ تعالیٰ ایک طرف مؤمنوں کا امتحان لیتا اور دوسری طرف ان کے مخالفوں کی بُرائیوں کو
ظاہر کرتا ہے پس ان کی طرف سے جو مخالفت ہوتی ہے اس میں ایک حصہ جبر کا بھی ہوتا ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ ان تکالیف کا موجب کچھ ہمارا اپنا قصور بھی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ
ہم کو پاک کرے۔ ہم میں سے اگر کوئی بد معاملہ ہو تو دشمن سمجھتے ہیں کہ یہ سب ٹھگ ہیں،
کوئی جھوٹ بولتا ہے تو مخالف کہتے ہیں کہ یہ سب جھوٹے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے
کہ اس طرح ہماری کمزریوں کو دور کرے۔
یہ بات بھی ایسی ہے جسے ہم نظر انداز نہیں کر سکتے اور ان تین باتوں کی موجودگی میں ہمارا
فرض ہے کہ پہلے مخالفوں کیلئے دعا اور پھر بدعا کریں۔ پہلا کام ہمارا یہ ہے کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
ان کو ہدایت دے ۔ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہہ
کر بیت الدعا کے اوپر ایک کمرہ اپنے لئے بنوایا تھا کہ وہ بھی اس میں دعا کیا کریں گے۔ آپ کی
روایت ہے کہ ایک دفعہ میں اس میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے نیچے سے اس طرح کی آواز آئی جیسے کوئی
عورت دردزہ سے بیتاب ہو کر روتی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کان لگا کر سنا تو معلوم ہوا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہایت زاری سے دعا کر رہے ہیں ۔ وہ طاعون کے دن تھے ۔
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب فرماتے ہیں کہ انہوں نے سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام
کہہ رہے تھے الہی ! اگر یہ قوم طاعون سے ہلاک ہو گئی تو مجھ پر ایمان کون لائے گا ؟
یہ ہمارے سردار کا رویہ ہے پس ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ڈوبنے والے کو بچا ئیں اور مرنے
والے کو زندہ کرنے کی کوشش کریں ۔ غیظ و غضب سے اتنے متاثر مت ہو کہ یہی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
ان کا بیڑا غرق کر دے بلکہ پہلے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور بچالے۔ اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ سب انسان ایک آدم کی اولاد ہیں مگر لوگوں نے اس برادری کو بھلا دیا
اس لئے غیریت پیدا ہوگئی اگر تم اس کا خیال رکھو تو پھر یہ احساس بھی تمہیں ہو جائے گا کہ اپنے
بھائیوں کو کون مرواتا ہے۔
مکہ کے کفار مسلمانوں کے کتنے دشمن تھے مگر اس برادری کا خیال ان پر بھی غالب تھا ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۹
سال ۱۹۳۶ء
چنانچہ بدر کے دن بعض نے کہہ دیا کہ مسلمان بھی تمہارے بھائی ہیں ان کو کیسے مارو گے؟ گو یا شدید
دشمنی کے باوجود محبت کا جوش غالب آگیا ۔ پس اگر ہم سب آدم کی اولاد ہیں اور ساری دنیا ایک
برادری ہے تو ہمارا فرض ہے کہ مخالفت کرنے والوں کو دعاؤں کے تیروں سے ماریں۔ یہ چیز اچھی
نہیں کہ ہم بد دعاؤں سے اپنے بھائیوں کے خون کریں۔ ذاتی جوش میں ہمیں یہ نہ کہنا چاہئے کہ
خدایا ! ان پر و بال نازل کر بلکہ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا ہم ان کی بہتری ہی چاہتے ہیں تباہی
نہیں ۔ ہم خود بھی کمزور تھے مگر تیرے فضل نے ہمیں ڈھانپ لیا تیری رحمت اتنی وسیع ہے کہ اس سے
باہر کوئی چیز نہیں پس اگر تو ان کو بھی ڈھانپ لے اور ہدایت دے دے تو اس سے زیادہ ہماری خوش
قسمتی کیا ہو سکتی ہے لیکن اگر تیری حکمت بعض کو اس کا اہل نہیں سمجھتی اور ان کو فنا کرنے میں ہی بہتری
ہے تو گو یہ بات ہمارے لئے رنج کا موجب ہو گی مگر ان کو ہمارے رستہ سے اس طرح ہٹا دے کہ
اسلام کی ترقی میں ان کا وجود روک نہ رہے ۔ یہ طریق ہے جو ہمیں اختیار کرنا چاہئے یہ دعا بھی ۔
اور بد دعا بھی۔ یہ دعا ہے اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ مؤمن بد دعا کبھی نہیں کرتا اور یہ بد دعا ہے۔
اس لئے کہہ سکتا ہوں کہ مؤمن کبھی کبھی بد دعا بھی کر لیتا ہے۔ یہ چیز دونوں کے بین بین ہے اور دعا
کی طرف بد دعا کی نسبت زیادہ جھکی ہوئی ہے کیونکہ اس میں پہلے ہدایت کی دعا ہے ۔ ہاں یہ بھی ہے۔
کہ اگر ہدایت مقدر نہ ہو تو پھر خدا ان کو ہمارے رستہ سے ہٹا دے تا دین کی ترقی میں روک نہ
ہوں ۔ پس ہمارا غضب خدا کے لئے چاہئے اور اگر ہم اس طرح دعا کریں تو یقیناً یہ غضب خدا کیلئے
ہو گا لیکن اگر ہم کہیں کہ خدا ان کو مار دے تو اس سے ذاتی غصہ ظاہر ہوتا ہے۔ پس ان دنوں میں اس
رنگ میں دعائیں کرو جو میں نے اوپر بتایا ہے اور اس کے ساتھ جماعت کی اصلاح کیلئے بھی
دعائیں کرو کیونکہ اگر یہ لوگ تباہ بھی ہو گئے اور ہم نے ان کی جگہ لے لی تو اس کا کیا فائدہ ۔ ایک
جھوٹے اور فریبی کو ہلاک کروا کر اگر دوسرا جھوٹا اور فریبی جگہ لے لے تو اس میں کوئی خوبی کی بات
نہیں ۔ اگر ہم خدا تعالیٰ کیلئے ان کی تباہی چاہتے ہیں تو یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ ہم ان کے نقش قدم
پر چلنے والے نہ ہوں ۔ خدا ہمیں رحم دل ، متقی اور دیانتدار بنائے ، ہم احسان کرنے والے ہوں
کیونکہ اگر یہ نہ ہو تو ایک سیاہی کو مٹا کر دوسری لگا لینے سے دنیا کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس اس بات
کیلئے خصوصیت سے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ جماعت کا روحانی معیار بلند کر دے۔ ابھی کئی لوگ