سُستیاں ترک کرو طالبِ آرام نہ ہو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۲
سال ۱۹۳۶ء
آ جاتے تو خواہ کچھ فیصلہ ہوتا ہم خاموش ہو جاتے اور خیال کر لیتے ہیں کہ آخری عدالت تک پہنچ
گئے ہیں ۔ اس صورت میں حالات کو ماننے کیلئے تیار تھے کہ آخر کہیں پہنچ کر تو خاموش ہونا ہی تھا ۔
اور اب بھی جس حصہ کا فیصلہ ہائی کورٹ نے کیا ہے ہم عملاً اس کی عزت کر رہے ہیں حالانکہ اس
سے بھی ہماری تسلی نہیں ہوئی لیکن جس حصہ کے زیر بحث لانے میں حکومت روک بن گئی ہے اس
کے متعلق ہماری شکایت کے ازالہ کی کیا صورت ہے ۔ پس گو ہم امن پسند ہیں قانون و عدالت کا
احترام ضروری سمجھتے ہیں مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ جس قربانی کا کسی سے مطالبہ کیا جاتا ہے
اس کی ایک حد ہونی چاہئے ۔ جس شخص کا ایک پیسہ ضائع ہو رہا ہو وہ ہم سے امید کر سکتا ہے کہ ہم اپنا
دھیلا ضائع کر کے اس کا پیسہ بچا لیں اور یہ خیال کر لیں کہ وہ غریب آدمی ہے اس کا پیسہ ضائع نہ ہو
بلکہ وہ امید کر سکتا ہے کہ ہم اپنا پیسہ ضائع کر کے بھی اس کا پیسہ بچا لیں گے۔ حتی کہ دو پیسہ، آنہ،
دو آ نہ بلکہ رو پیر تک ضائع کر کے اس کا پیسہ بچا لیں کیونکہ اس غریب کا پیسہ بہت قیمتی ہے۔ مگر وہ اگر
یہ مطالبہ کرے کہ فلاں شخص کے پاس دس کروڑ کی جائداد ہے وہ اسے برباد کر کے میرا پیسہ بچا لے تو
یہ دانشمندانہ مطالبہ نہیں کہلائے گا۔ پس ہم گو قربانی کے قائل ہیں ۔ حکومت ، عدالت اور قانون کے
ادب اور احترام کے قائل ہیں مگر ہر عقلمند یہ تسلیم کرے گا کہ قربانی نسبتی ہوتی ہے۔ قربانی کے وقت
ہمیشہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کون سی چیز بڑی ہے جس کیلئے قربانی کی ضرورت ہے یا خود وہ چیز جس کی
قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔ حکومت ہم سے فرمانبرداری کا مطالبہ کرتی ہے اور ہم اس مطالبہ کو جائز
سمجھتے ہیں اور اس کی خاطر دوسروں سے ہمیشہ لڑتے رہے ، گالیاں سنتے اور ماریں کھاتے رہے،
حکومت کی فرمانبرداری کی وجہ سے ہمارے خلاف فتوے دیئے گئے مگر ہم پھر بھی یہی کہتے رہے ہیں
اور اب بھی ہمارا یہی مسلک ہے کہ حکومت وقت کی فرمانبرداری کرنی چاہئے ۔ مگر جہاں حکومت
ہزاروں باتوں میں ہم سے فرمانبرداری کی توقع رکھتی ہے وہاں کیا وہ یہ امید بھی کر سکتی ہے کہ وہ ہم
سے کہے کہ نماز چھوڑ دو تو ہم اس کی فرمانبرداری کریں ۔ اگر وہ ایسا مطالبہ کرے تو ہم فوراً اسے
جواب دیں گے کہ آپ کا ملک آپ کو مبارک ہو ہم جاتے ہیں اور اگر جانے بھی نہ دے گی تو پھر
ہمیں اس سے جہاد کی اجازت ہوگی اور ہم ظاہراً یا خفیہ طور پر جس طرح ممکن ہوگا اسے نقصان
پہنچائیں گے اور یہ ایسی صورت ہے کہ حکومت بھی اس کی معقولیت کا انکار نہیں کر سکتی ۔ کسی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۳
سال ۱۹۳۶ء
وائسرائے، کسی گورنر اور کسی وزیر کے سامنے اُسے رکھ دو وہ تسلیم کرے گا کہ حکومت کو مذہب میں
دخل نہیں دینا چاہئے ۔ سو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت کی فرمانبرداری ضروری ہے مگر یہ نہیں کہ وہ
مذہب میں دست اندازی کرے تو پھر بھی ہم اس کی فرمانبرداری کرتے جائیں ۔ وہ کہے عیسائی
ہو جاؤ تو ہم عیسائی ہو جائیں ۔ اگر کوئی حکومت مسلمانوں کو عیسائی ہونے پر مجبور کرے تو یقیناً
مسلمانوں کا حق ہوگا کہ وہ اس کا مقابلہ کریں خواہ زندہ رہیں یا مرجائیں مگر ایسے حکم کو کسی صورت
میں نہ مانیں ۔ اگر میرا یہ خیال غلط ہے تو کوئی بڑے سے بڑا افسر اس کے غلط ہونے کا اعلان
کر دے۔ مگر میں جانتا ہوں کہ کوئی ایسا اعلان نہیں کرے گا کیونکہ اس سے سب متفق ہیں ۔ پس
وقت ہمیشہ دیکھا جائے گا کہ کتنی قربانی چاہی جاتی ہے اور جس کیلئے چاہی جاتی ہے اس
کی کیا قیمت ہے۔ اگر شخصی تذلیل کا سوال ہو اور کسی فیصلہ میں کسی شخص کو جھوٹا کہا گیا ہو تو اُسے گوارا
کیا جا سکتا ہے اور اگر ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد بھی اُسے جھوٹا ہی قرار دیا جائے تو جو لوگ
جانتے ہیں کہ وہ سچا ہے وہ بھی اُسے یہی مشورہ دیں گے کہ اب خاموش ہور ہو۔ آخر حج بھی آدمی
ہے اور کہیں جا کر یہ جھگڑا ختم ہونا ہی تھا تمہارے دوست جانتے ہیں کہ تم سچے ہو لیکن اگر تذلیل
انسان کی نہیں بلکہ مذہب کی ہو اور مذہب بھی وہ جو لوگوں کو بلاتا ہے کہ آؤ اور مجھے قبول کرو۔ تو
دونوں باتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ انفرادی تذلیل پر باوجود اس شخص کے سچا ہونے کے
ہم زور ڈال سکتے ہیں کہ ذلت برداشت کر لو لیکن مذہب کی تذلیل اگر عدالت کرتی ہے تو اس کی
کر لولیکن عدالت ہے تو
حالت جدا گانہ ہے۔ پھر اگر وہ تذلیل اس مذہب کے ماننے والوں کے کسی فعل کی وجہ سے ہو تو کہہ
سکتے ہیں کہ تمہارا اپنا قصور ہے۔ اگر ہم کوئی مقدمہ عدالت میں لے جاتے ہیں مگر اس مقدمہ میں تو
ہم نہ مدعی ہیں نہ مدعا علیہ ہمیں اپنی بریت پیش کرنے کا بھی موقعہ نہ تھا۔ قانون ہمیں اس سے بالکل
بے دخل رکھتا ہے مگر فیصلہ کا سارا زور ہمارے خلاف ہے ۔ پس اس کی ذمہ داری بھی ہم پر نہیں بلکہ
حکومت پر ہے یا مولوی عطاء اللہ صاحب پر ۔ اور اس کے نتیجہ میں اگر کوئی ضرر کسی کو پہنچتا ہے تو ان
دونوں میں سے ہی کسی کو پہنچنا چاہئے ہم کیوں خواہ مخواہ اس کا شکار ہوں ۔ اس فیصلہ میں ایسے امور
زیر بحث لائے گئے ہیں کہ ہائی کورٹ نے صاف کہا ہے کہ ان کا زیر بحث لانا نا جائز تھا ۔ ہمیں اس
سے بحث نہیں کہ ایسا دیانتداری سے کیا گیا یا بددیانتی سے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس کا اثر ہم پر کیوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۴
سال ۱۹۳۶ء
پڑے۔ اپیل کی اجازت دینے کے معنے ہی یہ ہیں کہ عدالتوں کا فیصلہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ اگر حج
کیلئے غلطی کا امکان نہ ہوتا تو اپیل کے کوئی معنے ہی نہ تھے۔ لیکن عقلاً یا انصافاً بھی اگر کوئی عدالت
ایسا فیصلہ کرے جو دانستہ یا نادانستہ طور پر مدعی اور مدعا علیہ کو چھوڑ کر ایک ایسی جماعت یا مذہب پر
اثر انداز ہو جو تبلیغی ہو تو اسے کیا کرنا چاہئے ۔
یہ سوال ہے جس کا جواب میں حکومت سے دریافت کرنا چاہتا ہوں ۔ حکومت جب ہمیں
کہتی ہے کہ مت بولو تو اسے یہ بھی بتانا چاہئے کہ ہم کیا کریں۔ وہ بتادے کہ تمہارے لئے فلاں
رستہ کھلا ہے یا یہی کہہ دے کہ کوئی راستہ کھلا نہیں مگر تم پھر بھی صبر کرو۔ میں اس سے پوچھتا ہوں کہ وہ
ان دونوں باتوں میں سے ہمیں کیا کہتی ہے۔ دو ہی باتیں ہیں ۔ یا تو رستہ بتا دے یا یہ کہہ دے کہ
خواہ تم کو کس قدر نقصان پہنچے خاموش رہو۔ جو بھی جواب وہ دینا چاہتی ہے دے تا کہ ہم اس پر غور
کریں لیکن صبر کرنے کے متعلق اس کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکل سکتا کیونکہ یہ سخت نا معقول
بات ہے کہ کسی سے یہ مطالبہ کیا جائے کہ خواہ تمہارے مذہب پر کس قد رسخت حملہ ہوا ہو، خواہ تمہاری
تبلیغ رک گئی ہو تم خاموش رہو۔ پس اس کیلئے ایک ہی جواب ممکن ہے جو یہ ہے کہ وہ ہمیں بتائے کہ
تمہارے لئے قانون نے فلاں رستہ کھلا چھوڑا ہے۔ اگر وہ کوئی ایسا رستہ بتائے جس کے ذریعہ سے
خود جواب دیئے بغیر عدالت کے ذریعہ سے فیصلہ کرایا جا سکتا ہو۔ تو میں نیشنل لیگ کو مجبور کروں گا
کہ اُسی رستہ کو اختیار کرے اور اگر کوئی ایسا رستہ نہیں تو حکومت بتا دے کہ ہم کیا کریں۔ واقعہ یہ ہے
کہ ہمیں صبر کرنے کا مشورہ حکومت نہیں دے سکتی۔ یہ فیصلہ ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کیا
جا چکا ہے۔ اردو انگریزی میں ہندستان، انگلستان اور بعض دوسرے غیر ممالک مثلاً افریقہ اور
اسلامی ممالک میں بھی بکثرت تقسیم کیا گیا ممکن ہے اور بھی بعض ایسے علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہو جن
کے نام ہم کو معلوم نہیں ۔ انگلستان کے متعلق تو خود احرار کے ایک اخبار میں لکھا تھا کہ جب مسٹر گا ہا
وہاں گئے تو انہوں نے اس کی ایک کاپی وزیر ہند کو دی تھی ۔ اب فرض کرو ہم کسی کے پاس تبلیغ کیلئے
جاتے ہیں اور وہ آگے سے پوچھتا ہے کہ کیا تم مسلمان ہو اور اقرار کرنے کی صورت میں دریافت
کرتا ہے کہ کیا شراب اسلام میں حلال ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ نہیں حرام ہے۔ تو وہ کہتا ہے کہ
تمہارے نبی اور مامور بھی تو شراب پیتے تھے ۔ جب ہم کہتے ہیں کہ یہ درست نہیں تو وہ آگے سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۵
سال ۱۹۳۶ء
کہہ دیتا ہے کہ کیوں نہیں مسٹر کھوسلہ نے ایسا لکھا ہے۔ عدالت کا فیصلہ ہے یہ کوئی احراریوں کا
الزام تو نہیں اور بھی ایسے بیسیوں سوال پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اب ان سوالوں کے جواب میں ہمارے
لئے دو ہی رستے کھلے ہیں ۔ یا تو کہہ دیں کہ ہمارا سلسلہ واقعہ میں جھوٹا ہے اور ہم آپ کے ہاتھ پر تو بہ
ہی کرنے آئے ہیں اور یا یہ کہ یہ الزام جھوٹ ہے اور اس کا یہ ثبوت ہے۔ اب حکومت ہمیں بتا دے
کہ ان دونوں باتوں میں سے وہ کونسا جواب ہم سے چاہتی ہے اور یا پھر کوئی تیسرا جواب بتا دے۔
جھگڑا تو وہاں ہوتا ہے جہاں کوئی ضد کرے مگر میں تو حکومت سے ہی سوال کرتا ہوں حکومت خود ہی
ہمیں اس مصیبت سے بچنے کا ذریعہ بتا دے ۔ آخر یہ تو ہم کہہ نہیں سکتے کہ چونکہ یہ امور عدالت کے
فیصلہ میں آگئے ہیں سلسلہ احمد یہ جھوٹا ہے۔ آخر ہم یہی کر سکتے ہیں کہ کتب و رسائل کے ذریعہ سے
ان امور کی تردید کریں جو اس فیصلہ میں ہماری طرف منسوب کئے گئے ہیں لیکن اگر یہ طریق
حکومت کے نزدیک معیوب ہے تو پھر وہ خود ہی کوئی علاج ہمیں بتائے ۔ اگر وہ صبر کی تلقین کرتی ہے
تو کس رنگ میں صبر چاہتی ہے۔ کیا ہم یہ کہیں کہ واقعات تو صحیح ہیں اور احمدیت جھوٹی ہے مگر باوجود
اس کے ہم احمدیت کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ یا ہم اس رنگ میں صبر کریں کہ جب کوئی اس فیصلے کا حوالہ
دے تو اسے کہہ دیں کہ ہم تو بہ کرتے ہیں ۔ اگر اس کے سوا بھی صبر کا کوئی طریق ہے تو وہ ہمیں بتا دیا
جائے ۔ جلدی نہیں اپنے مشیروں اور وکیلوں ، جوں سے پوچھ کر بتادے کہ یہ طریق تمہارے لئے سے پوچھ دے
کھلا ہے ۔ حکومت ہمارے اس سوال پر دیانتداری سے غور کرے کہ اگر کسی مذہب کی یہ پوزیشن
سوال پر کہ کی یہ
ہو
تو کیا وہ امید کر سکتی ہے کہ اس کی غلطی کی عزت رکھ لی جائے اور صبر کیا جائے ۔ کیا وہ یہ کہہ سکتی ہے
کہ آپ ہمارے دوست ہیں ہماری اس غلطی کو نباہنے کیلئے اپنا مذہب چھوڑ دو ۔ موجودہ پوزیشن میں
وہ اس بات کے سوا ہم سے کیا امید رکھ سکتی ہے لیکن اس بات سے زیادہ غیر معقول بات اور کیا
ہو سکتی ہے۔ بے شک بعض لوگ ایسا مطالبہ بھی کر لیا کرتے ہیں لیکن ہم حکومت سے ایسی
امید نہیں کر سکتے ۔ مجھے ایسے مطالبہ کے متعلق ایک واقعہ معلوم ہے اس واقعہ کا راوی بھی زندہ ہے
اور جس کے متعلق ہے وہ بھی زندہ ہے اور دونوں اپنے اپنے محکموں کے چوٹی کے افسر ہیں اس لئے
میں ان کے نام نہیں لیتا۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک کالج کے پرنسپل نے ایک شخص کی سفارش کی کہ اُ۔
پروفیسری کے عہدہ پر رکھ لیا جائے ۔ جب وہ سفارش ایک بالا افسر کے پاس پہنچی تو اس نے کہا یہ
اُسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۶
سال ۱۹۳۶ء
مناسب نہیں کہ آپ ایک ہی آدمی کا نام بھیجتے ہیں دو تین نام بھیجیں تا میرا اختیار بھی تو ثابت ہو
کہ میں جس کو ان میں سے چاہوں رکھ سکتا ہوں گو میں کروں گا وہی جو آپ کہیں گے ۔ اس پر
پرنسپل نے بالا افسر کا اختیار ثابت کرنے کیلئے ایک اور شخص کا نام بھی لکھ دیا مگر ساتھ ہی لکھ دیا کہ یہ
اس علم سے واقف نہیں ۔ آپ نے چونکہ لکھا ہے کہ دوسرا نام چاہئے اور میرے پاس کوئی اور آدمی
ہے نہیں اس لئے یہ نام بھیجتا ہوں ۔ اب یہ دوسرا آدمی چونکہ اس بالا افسر کا ہم مذہب تھا اس نے
حکم دیا کہ اسے رکھ لیا جائے ۔ اس پر پرنسپل نے اس سے بھی ایک بالا افسر کے پاس شکایت کی کہ
آپ نگران اعلیٰ ہیں یہ کس قدر عجیب بات ہے۔ میں نے جس شخص کی سفارش کی تھی وہ انگلینڈ کا
تعلیم یافتہ اور بطور نائب پروفیسر پہلے سے کام کرتا تھا۔ میرا اس سے وعدہ بھی تھا کہ جگہ نکلنے پر تم
کو رکھا جائے گا مگر اس کی بجائے ایسے شخص کو مقرر کر دیا گیا جو اس علم سے بھی ناواقف ہے۔ اس
پر اس بالا افسر نے جیسا کہ سرکاری افسروں کا قاعدہ ہے پرنسپل سے تو یہی کہا کہ یہ معاملہ میرے
پاس لانے والا نہیں اعلیٰ افسر سے کہیں ۔ اور اُدھر اس افسر سے کہا کہ یہ کیا بیوقوفی تم نے کی ہے خیر
میں نے تمہاری عزت رکھ لی ہے اور تمہارے ہی پاس معاملہ کو بھیجا ہے خود ہی سلجھالو ۔ اب پرنسپل
تقرر کر نیوالے افسر کے پاس پہنچا کہ حضرت یہ کیا معاملہ ہے اور آپ نے یہ کیا کر دیا۔ اس پر اس
نے پگڑی اتار کر اس کے پاؤں پر رکھ دی کہ میں پرانے فیشن کا آدمی ہوں مجھے ان باتوں کا کیا پتہ
ہے اب میری عزت تمہارے ہاتھ میں ہے۔ اس پر پرنسپل بے بس ہو گیا اور اس نے کہا کہ اچھا
جس طرح ہوگا میں کام چلا لوں گا ۔ یہ بات ایک نہایت ہی ذمہ دار افسر نے جو ہزاروں روپیہ نخواہ
لے رہا ہے مجھ سے بیان کی تھی۔ مگر وہاں تو اس نے پگڑی رکھ کر اپنی عزت بچا لی مگر یہاں تو عزت
بچانے کی کوئی صورت ہی نہیں ۔ پھر ہم نے خود یہ حالات پیدا نہیں کئے ۔ اگر ہمارا اختیار ہوتا تو کبھی
بھی ایسی حالت پیدا نہ ہونے دیتے جس سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہو مگر خود اس نے ایسے
حالات پیدا کئے ہیں اس لئے اب نباہنا بھی اسی کا کام ہے۔ اس کی وضاحت کیلئے ایک مثال پیش
کرتا ہوں ۔ یہ حکومت عیسائی ہے اس لئے اس کے گھر کی مثال ہی دیتا ہوں ۔ ہمارے نزدیک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہی مقام ہے جو موسوی سلسلہ میں حضرت عیسی کا ہے بلکہ ہمارے
نزدیک تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درجہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بھی بڑا ہے۔ وہ اگر اُسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۷
سال ۱۹۳۶ء
صحیح نہیں سمجھتے تو نہ سمجھیں ۔ ہمارا عقیدہ ان پر اور ان کا ہم پر ہرگز حجت نہیں لیکن اس بات کو تو یورپین
مصنفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ احمدیوں کے نزدیک مرزا صاحب کا درجہ وہی ہے جو عیسائیوں کے
نزدیک حضرت عیسی کا ہے اور جس طرح آج ہم پر مقدمے کئے جاتے ہیں اسی طرح حضرت عیسی
پر بھی ہوتے تھے۔ انجیل کو اٹھا کر دیکھ لو ان پر بھی حکومت سے بغاوت کا الزام لگایا جاتا تھا۔ ایک
مقدمہ ان پر دائر ہوا اور حکومت نے ان کیلئے پھانسی کی سزا تجویز کی اور انہیں پھانسی پر لٹکا بھی دیا۔
گیا۔ عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق وہ فوت ہو گئے لیکن ہمارے عقیدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ نے
انہیں بچالیا۔ اس مقدمہ کو آج انیس سو سال گزر چکے ہیں اور اس عرصہ میں اس فیصلہ کے رڈ میں
سینکڑوں کتابیں لکھی جاتی ہیں ۔ اگر حکومت کے افسر نذہبی آدمی نہیں تو وہ برٹش میوزیم سے اس
کے متعلق دریافت کریں کہ اس موضوع پر کتنی کتابیں لکھی جاچکی ہیں اور آج تک لکھی جا رہی
ہیں ۔ ابھی ایک کتاب مجھے ملی جو ایک شخص ریورنڈ اے ۔ جے ۔ واگر (Rev۔ A۔J۔ Walker)
نے لکھی ہے اور اس کا نام ہے Why Jesus was Crucified ۔ اس نے واقعات اور
گواہیوں پر بحث کرنے کی کوشش کی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی براءت ثابت کرے ۔ انگریز
لوگ کہا کرتے ہیں کہ مشرقی مذہب کے دیوانے ہوتے ہیں ۔ تو کیا یہ عجیب بات نہیں کہ مغرب کے
مہذب لوگ جو نفس کو قابو میں رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تو انیس سو سال گزرنے کے بعد بھی اس
مقدمہ کارڈ لکھنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم مشرق کے مذہبی دیوانوں کو تازہ حملہ کا رڈ لکھنے
سے بھی روکا جاتا ہے اور پھر ہم پر تو لوگ اعتراض کرتے ہیں اور ہمیں تبلیغ اور سلسلہ کی عزت کے
بچاؤ کیلئے جواب کی ضرورت ہے۔ عیسائیوں کو تو اس کی ضرورت بھی کوئی نہیں ۔ ان کی چونکہ
حکومت ہے اور حکومت کو ہر کوئی سلام کرتا ہے اس لئے حضرت عیسی کی بھی لوگ عام طور پر عزت
کرتے ہیں۔ حتی کہ گاندھی جی جنہوں نے یونہی رسول کریم ﷺ کی تعلیم پر دو چار لکد سے رسید کر
دیئے تھے اور کہہ دیا تھا کہ اسلام تلوار کے استعمال کی تعلیم دے کر غلطی کا مرتکب ہوا ہے۔
حضرت عیسی کے متعلق انہوں نے بھی لکھ دیا کہ ان کی تعلیم محبت سے بھری ہوئی ہے۔ تو جس کا
کھائیے اُسی کا گائے کے مصداق حضرت عیسی پر تو اعتراض بھی کوئی نہیں کرتا اس لئے ان کی تعلیم
کی حفاظت کی بھی کوئی ضرورت نہیں ۔ دل میں خواہ کچھ ہو ظاہر طور پر ان کی عزت ہی کی جاتی ہے
صلى
عروسة
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۸
سال ۱۹۳۶ء
کیونکہ ان کے ماننے والوں کی حکومت ہے مگر مشکلات تو ہمارے لئے ہیں ۔ آج جس طرح یہ بات
فیشن میں داخل سمجھی جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توہین کی جائے ۔ پس حضرت عیسی
جن کی عزت پہلے ہی محفوظ ہے اگر ان کے متعلق فیصلہ کا رڈ لکھنے کی انیس سو چھتیس سال بعد بھی
ضرورت ہے تو بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق ۱۹۳۵ء میں صادر شدہ فیصلہ کی تردید کی ۱۹۳۶ء میں
ضرورت کیوں نہیں ؟ حکومت بتائے کہ عیسائیوں کے بڑے بڑے پادری اور عالم فاضل آج تک
بھی ایسی کتابیں کیوں لکھتے ہیں ۔ کیا وہ پاگل ہو گئے ہیں ۔ اس کی ضرورت یہ ہے کہ آج بھی کوئی نہ
کوئی اعتراض کر ہی بیٹھتا ہے۔ پس یہ ایک ایسا سوال ہے کہ شاید انیس سو سال بعد بھی اس کے رڈ
کی ضرورت باقی رہے۔ پس اس سوال کی اہمیت کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن
باوجود اس کے حکومت کو مشکلات سے بچانے کیلئے گو میں نیشنل لیگ کے کام میں عام طور پر دخل نہیں
دیا کرتا میں اس امر کیلئے تیار ہوں کہ اگر حکومت مجھے کوئی ایسا طریق بتادے جس پر چل کر ہم اس
فیصلہ کے ضرر کو دور کر سکیں تو میں تردید و تنقید کے سلسلہ کو حکماً روک دوں ۔
میرا خیال ہے کہ اگر حکومت ٹھنڈے دل سے غور کرے اور جھوٹا وقار اس کے دامنگیر نہ
ہو تو وہ اس سوال کو حل کر سکتی ہے اور میرے نزدیک اس کے دو طریق ہیں ۔ اول تو یہ کہ اس فیصلہ
کو ضبط کر لے اس میں عدالت کی ہتک نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس کی اشاعت سے چونکہ
فساد ہوتا ہے اس لئے ضبط کر لیا گیا اور حکومت کو جب خود کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ ایسا کر لیتی
ہے۔ ابھی کچھ عرصہ ہوا اسمبلی میں ایک ممبر نے تقریر کی جو اسمبلی کے رسالہ میں شائع بھی ہوئی وہاں
سے اُسے ایک اخبار نے نقل کر دیا تو اُس سے ضمانت لے لی گئی اور جب اُس نے یہ ڈیفنس پیش کیا
کہ حکومت نے خود اسے شائع کیا تھا تو اُسے جواب دیا گیا کہ حکومت کے رسالہ میں بے شک وہ
شائع ہوئی لیکن تم کو ایسا کرنے کا اختیار نہ تھا۔ پس جب اپنے دل پر چوٹ لگنے پر حکومت نے یہ
طریق اختیار کیا تو وہ دوسروں کیلئے بھی یہی تدبیر اختیار کر سکتی ہے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر کا اگر حکومت
دوسروں کی چوٹوں کو بھی اپنی ہی سمجھے تو سب جھگڑے مٹ جائیں مشکل یہ ہے کہ اپنی چوٹ پر تو وہ
حد سے زیادہ بھنا اٹھتی ہے مگر دوسرے پر ایسا موقعہ آنے پر کہتی ہے کہ جانے دو۔ اگر وہ اپنے دل
میں ایسی تبدیلی کرے کہ ہر چوٹ کو اپنے دل پر محسوس کرے تو ملک میں بالکل امن وامان ہو جائے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۹
سال ۱۹۳۶ء
اور
پس حکومت اس کا فیصلہ دو طرح کر سکتی ہے ایک تو اس فیصلہ کو ضبط کرلے اور دوسرے جماعت احمد یہ
کو اجازت دے کہ اس کا جواب کتاب کی صورت میں لکھ دیا جائے جس میں واقعات واقعات کی صحیح
صورت پر بحث کر کے جواب دیا جائے اور اس میں عدالت کی شخصیت پر بحث نہ ہو پھر جس جگہ بھی
اعتراض ہوگا وہاں کے احمدی اس کتاب میں سے دیکھ کر جواب د دیکھ کر جواب دے دیں گے۔ اس کے بعد میں
نیشنل لیگ والوں کو حکم دے دوں گا کہ وہ آئندہ اس بارہ میں کچھ نہ کرے۔ یہ دو تجویزیں میں نے
بہت غور سے سوچی ہیں اور ان پر راضی ہو جانے میں بھی میں نے بہت قربانی کی ہے اور حکومت
اگر میری طرح قربانی نہیں بلکہ صرف انصاف کرنے کیلئے تیار ہو تو یہ قضیہ نامرضیہ جو حکومت !
ہمارے دونوں کیلئے مشکلات کا موجب ہو سکتا ہے مٹ جائے گا۔ لیکن اگر حکومت ان دونوں
تجویزوں کو نہ مانے تو پھر وہ اپنی طرف سے کوئی تجویز بتادے میں اس پر غور کروں گا لیکن اس کا
فرض ہے کہ وہ یا تو میری تجویز مان لے اور یا پھر اپنی طرف سے کوئی ایسی تجویز بتائے جس سے
اس فیصلہ کا ضرر دور ہو سکے اور اگر اس کی تجویز معقول ہوئی تو میں اس کو ضرور مان لوں گا۔ لیکن
اگر کوئی صورت نہ ہوا اور حکومت نہ تو خود کوئی تجویز بتائے اور میری پیش کردہ تجویز کے متعلق بھی
کہے کہ تم تو رعایا کے ایک فرد ہو تم ایسی تجویزیں پیش کرنے والے کون ہو تو پھر اس کا کوئی علاج
میرے پاس نہیں اللہ تعالیٰ کے پاس ہی ہے۔ میرا صرف یہ کام تھا کہ ایک اچھے شہری کی حیثیت
سے امن کی بہتر صورت پیش کردوں اور ساتھ یہ بھی کہہ دوں کہ اگر حکومت کوئی اور تجویز
بتا دے تو میں اپنی بات چھوڑ دوں گا لیکن اگر حکومت دونوں میں سے کوئی بات بھی نہ کرے تو
پھر میں یہی کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت ہی ایسی ہے اور ملک کا امن برباد ہونے والا ہے کیونکہ
جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے فساد مقدر ہو تو ادھر رعایا میں سے بعض لوگوں کے دماغ میں نقص
پیدا ہو جاتا ہے اور ادھر حکومت اپنے رویہ کو بدلنے کیلئے تیار نہیں ہوتی اس لئے صرف یہی تدبیر
باقی رہ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں اور کہیں کہ ہم تو امن چاہتے ہیں مگر جن رستوں
کو کھولنا ہمارے اختیار میں نہیں ، انہیں تو خود ہی کھول دے اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم سلسلہ
کی روایات کو بھی قائم رکھ سکیں ، قانون کا احترام بھی نہ چھوڑیں اور اس خدا کے پیارے کی
عزت بھی قائم کر سکیں جس کی عزت قائم کرنے کیلئے ہم میں سے ہر ایک اپنی اور اپنے تمام
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۰
سال ۱۹۳۶ء
خاندان کی عزت قربان کر دینا سب سے بڑی عزت سمجھتا ہے ۔“
66
( الفضل ۲۴ را پریل ۱۹۳۶ء)
ا بنی اسرائیل: ۱۷
خدیو بادشاہ ۔ انیسویں صدی میں مصر کے بادشاہوں کا لقہ لقب ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه
۵۸۷ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
لکه : لات۔ ٹھوکر ۔ دوستی (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۱۱۵۹ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۱
اله
سال ۱۹۳۶ء
ستیاں ترک کر وطالب آرام نہ ہو
( فرموده ۲۴ را پریل ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی ۔
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا وَ يَنْقَلِبُ إِلَى اَهْلِهِ مَسْرُورًا وَ أَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتُبَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
فَسَوْفَ يَدْعُوا ثَبُورًا وَ يَصْلَى سَعِيرًا إِنَّهُ كَانَ فِي اَهْلِهِ مَسْرُورًا إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّنْ يَحُورَ بَلَى
إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا لَ -
اس کے بعد فرمایا :-
دنیا کی اصلاح کوئی ایسی معمولی بات نہیں کہ بغیر خاص توجہ اور خاص تدابیر کے پایہ تکمیل
تک پہنچ سکے مگر عجیب بات یہ ہے کہ انسان ہر چیز کیلئے کسی توجہ کی ضرورت محسوس کرتا ہے مگر نہیں کرتا
تو بنی نوع انسان کی اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اور اس طرح جو سب سے قیمتی
چیز ہے وہ سب سے زیادہ نظر انداز کی جاتی ہے۔ زمیندار ایک بھینس رکھتا ہے یا ایک گھوڑی رکھتا
ہے۔ تم اس کے گھر میں تھوڑی دیر جا کر دیکھ لو تمہیں معلوم ہوگا کہ وہ اپنے دن کا کافی حصہ گھوڑی یا
بھینس کی خبر گیری میں صرف کرتا ہے۔ اس کے پاس تھوڑی سی زمین ہوتی ہے مگر اس کی نگہداشت
کیلئے کافی عرصہ صرف کرتا ہے لیکن تم چوبیس گھنٹے ایک زمیندار کے گھر میں رہ کر اگر یہ معلوم کرنا
چا ہو کہ وہ کتنا وقت اپنے بچے کی اصلاح میں صرف کرتا ہے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ وہ ایک منٹ بھی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۲
سال ۱۹۳۶ء
صرف نہیں کرتا۔ اس کی گھوڑی یا بھینس اس کے وقت کا گھنٹہ دو گھنٹے لے لیتی ہے، اس کی کھیتی اس
کے وقت سے آٹھ دس گھنٹے لے لیتی ہے اور اس کی توجہ کو اپنی طرف پھیر لیتی ہے مگر اس کا بیٹا جو اس
کی سب سے زیادہ قیمتی جائداد ہے اس پر وہ ایک منٹ بھی صرف نہیں کرتا جس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ انسانی حیثیت کو لوگ نہیں سمجھتے ۔ سب چیزوں کی درستی کیلئے لوگ کوشش کریں گے،
مالوں کی درستی کیلئے کوشش کریں گے ، صنعت و حرفت کی درستی کیلئے کوشش کریں گے، تجارت کی
درستی کیلئے کوشش کریں گے، زراعت کی درستی کیلئے کوشش کریں گے لیکن قومی اخلاق کی درستی کیلئے
کوشش نہیں کریں گے۔ ہمارے سامنے کانگرس کی وہ جدو جہد موجود ہے جو اس نے ملک کی
آزادی کیلئے کی ۔ کانگرس کے دشمن بھی یہ تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کہ کانگرس کی کوششوں
میں سے بعض نہایت شاندار اور اعلیٰ درجہ کی تھیں ۔ اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ کانگرس نے
لوگوں میں ذہنی بیداری پیدا کی اور حب وطن کا جذبہ قلوب میں موجزن کیا۔ پھر کوئی شخص اس سے
انکار نہیں کر سکتا کہ ہمارے ملک کا بیشتر حصہ بزدل تھا کانگرس والوں نے ان میں دلیری پیدا کی اور
انہیں نڈر بنایا ۔ غرض ان خوبیوں کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا مگر جو کچھ انہوں نے کیا اس سارے کا
خلاصہ یہ تھا کہ ملک کو آزادی مل جائے ، ملک انگریزوں کے اثر سے محفوظ ہو جائے اور ملک کی
عزت دنیا میں قائم ہو جائے لیکن اس جدو جہد اور اس کوشش میں بعض باتیں انہوں نے یا ان کے
دوستوں نے ایسی بھی اختیار کیں جو اور زیادہ غلامی کا طوق لوگوں کے گلے میں ڈالنے والی ثابت
ہوئیں ۔ یعنی بعض اخلاقی غلطیاں ایسی ہوئیں جن سے حریت کی روح تو پیدا ہوئی لیکن دوسری
طرف اور زیادہ غلامی کی روح پیدا ہوگئی ۔ مثلاً یہی مسئلہ جو نان کو آپریشن کا ہے گو جس مقصد کیلئے
استعمال کیا گیا وہ اچھا تھا مگر یہ ذریعہ نہایت گندہ تھا۔ اگر نان کو آپریشن کے اصول ہم صحیح تسلیم
کر لیں تو اس کے معنے یہ بنیں گے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی کبھی اطاعت نہ کرے اور اپنی مرضی
ہمیشہ منوانے کی کوشش کرے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نو جوانوں کے اخلاق میں بگاڑ پیدا ہو گیا اور وہی
حملے جو کبھی گورنمنٹ کے خلاف کئے جاتے تھے کانگرس کے خلاف شروع ہو گئے ۔ ستیہ گرہ کے کو ہی
لے لیا جائے یہ کبھی گاندھی جی کے خلاف شروع کی گئی ، کبھی کانگرس کے خلاف اس لئے کی گئی کہ وہ
اچھوتوں کی خبر گیری اور ان کے حقوق کی تائید کیوں کرتی ہے، کبھی کسی یونیورسٹی کے خلاف شروع کی
ں۔ تو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۳
سال ۱۹۳۶ء
گئی ، کبھی پروفیسروں کے خلاف شروع کر دی گئی اور کبھی اپنے ماں باپ کے خلاف ہی ستیہ گرہ
ہونے لگی ۔ گویا ستیہ گرہ ایک غلط اصل کی وجہ سے دنیا کی بدترین ستیہ گرہ ہو گئی یعنی بجائے سچائی کی
تائید کے جھوٹ کی تائید اس سے ہونے لگی ۔ پس اخلاقی طور پر اس تحریک نے لوگوں کو بہت نقصان
پہنچایا ۔ اسی طرح کانگرس کی تحریک کے نتیجہ میں گو خود کانگرس والے اس کے بانی نہیں ہوئے مگر
بہر حال اس کے نتیجہ میں ٹیررازم یعنی دہشت انگیزی اور قتل کی تحریک شروع ہوئی گویا نو جوانوں کی
اخلاقی طور پر موت واقع ہو گئی۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ کانگرس والوں نے اس بات کی تو قیمت سمجھی
کہ جسم غلامی سے آزاد ہونے چاہئیں مگر انہوں نے اس بات کی کوئی قیمت نہ سمجھی کہ ذہن بھی غلامی
سے آزاد ہونے چاہئیں کیونکہ اخلاق کی قیمت ان کے نزدیک معمولی تھی مگر جسموں کی قیمت بہت
زیادہ تھی اور یہ مرض کا نگرس والوں سے خصوصیت نہیں رکھتا تمام دنیا میں یہ مرض پھیلا ہوا ہے یہی
حالت ان ممالک کی بھی ہے جو آجکل ترقی یافتہ سمجھے جاتے ہیں ۔ کیا انگلستان ، کیا فرانس ، کیا جرمنی
اور کیا امریکہ سب کے نزدیک انسانوں کی اخلاقی حالت خواہ کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو انہیں اس کی
چنداں پرواہ نہیں ہو گی لیکن جسمانی حالت گرنے کی انہیں فوراً فکر شروع ہو جائے گی ۔ اگر ان کے
ملک کے سکہ کی قیمت گرتی ہے تو وہ گھبرا جاتے ہیں لیکن اگر ان کے نوجوانوں کے اخلاق گر جائیں
تو اس کی انہیں پرواہ نہیں ہوتی ۔ اگر ان کا شلنگ بارہ پیس کی بجائے گیارہ پنس کا ہو جائے تو وہ
گھبرا جاتے ہیں لیکن اگر ان کے ملک میں جو ابازی عام ہو جائے ، شراب خوری زیادہ ہو جائے ،
فواحش کی کثرت ہو جائے تو اس کی انہیں اتنی فکر نہیں ہوتی یا جھوٹ ، دعا اور فریب پھیل جائے تو
اس کی انہیں فکر نہیں ہو گی لیکن شلنگ کا بارہ پنس کی جگہ گیارہ پنس کا ہو جانا ان کے ہاں بہت بڑی
اہمیت رکھے گا ۔ تو درحقیقت تمام انسان سوائے ان لوگوں کے جو مذہبی اثر کے نیچے ہوتے
اور انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کے تابع ہوتے ہیں قومی اخلاق کی طرف توجہ نہیں کرتے لیکن مال و
دولت کے بڑھانے کی طرف زیادہ توجہ کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی تمام تر
کوششیں ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا س کا مصداق بن کر رہ جاتی ہیں ۔ ان کی ساری
کوششیں دنیا کے معاملات میں ہی صرف ہو جاتی ہیں دین کے معاملات میں خرچ نہیں ہوتیں ۔ مگر
ان سے اُتر کر ایک اور گروہ بھی ہے یا یہ کہنا چاہئے کہ ان سے بدتر ایک اور گروہ ہے جس کی کوششیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۴
سال ۱۹۳۶ء
کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں گویا وہ نکتے وجود ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس وقت ایشیائیوں کی
زیادہ تر حالت ایسی ہی ہے ۔ یورپ کے لوگوں کے متعلق تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ
فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ۔ ان کی تمام تر کوششیں دنیا پر صرف ہو گئیں لیکن ایشیائیوں کا نانوے فیصدی
بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ حصہ ایسا ہے جس کی کوششیں کہیں بھی خرچ نہیں ہوتیں وہ صرف آرام
کرنا جانتے ہیں اور کام سے اتنا گھبراتے ہیں گویا موت ہے اور ان کی پوری کوشش اس امر پر
صرف ہوتی ہے کہ کسی طرح کام سے چھٹ سکیں اور پھر اگر کوئی کام ان کے سپر د کیا جائے تو وہ کبھی
اسے وقت پر پورا نہیں کریں گے اور نہ یہ کوشش کریں گے کہ اس کام میں ترقی ہو حالانکہ انسانی
پیدائش اس دنیا میں ہے ہی اسی لئے کہ وہ محنت کریں ۔
یہ جو میں نے اس وقت آیات پڑھی ہیں ان کا سارا مضمون تو وقت کی قلت کی وجہ سے
۔
میں بیان نہیں کر سکتا مگر ان میں اسی مضمون پر زور دیا گیا ہے جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلِقِيْهِ اے انسان! تجھے
کرح کرنی پڑے گی اپنے رب تک پہنچنے کیلئے ۔ کرح کے معنی ہیں شدید محنت ۔ ایسی محنت جس سے
انسان کا جسم کمزور ہونا شروع ہو جائے جسے ہمارے ہاں کہتے ہیں کہ ہڈیاں گھل گئیں ۔ یہ حالت
جب انسان کی ہو جائے تو اس کے متعلق کہیں گے اس نے کرح کی ۔ کرج کے اصلی معنی کسی چیز
کا اندر داخل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ کہتے ہیں كَدَحَ رَأْسَهُ بِالْمُشْطِ اس نے کنگھی کے ساتھ اپنے
بالوں کو درست کیا۔ چونکہ سبھی انسان کے بالوں میں داخل ہو جاتی ہے اس لئے اس کے متعلق
کرح کا لفظ استعمال کیا گیا ۔ اسی طرح کہتے ہیں كَدَحَ وَجْهَۂ اس نے منہ پر ناخن مارے اور وہ
ناخن جلد کے اندر گھس گئے تو کرح اس محنت کو کہتے ہیں جس کا اثر جسم سے اتر کر انسان کے اندر چلا
جاتا ہے اور محنت شاقہ کی وجہ سے اس کی ہڈیاں گھلنے لگ جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيْهِ اے انسان! تجھے اتنی محنت کرنی پڑے
گی اتنی محنت کرنی پڑے گی کہ اس محنت کی وجہ سے تیری ہڈیاں گھل جائیں تب کہیں تیرے رب کی
ملاقات تجھے نصیب ہو گی پھر جب ایسا انسان وہاں پہنچے گا تو اس بات کی علامت کیلئے کہ اس کی
کرج سچی تھی اور اس کی محنت پوری اتری خدا تعالیٰ اس کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دے گا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۵
سال ۱۹۳۶ء
دائیں ہاتھ سے مراد کام کرنے والا ہاتھ ہے دنیا کا اکثر حصہ چاہے وہ مسلمان ہو یا نہ ہو دائیں ہاتھ
سے کام کرتا ہے بعض لوگ بے شک لیفٹ ہینڈڈ (Left Handed) یعنی بائیں ہاتھ سے کام
کرنے والے بھی ہوتے ہیں مگر وہ نہایت قلیل ہوتے ہیں اکثر دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں ۔
خط لکھیں گے تو دائیں ہاتھ سے ، کوئی چیز کاٹیں گے تو دائیں ہاتھ سے ، ضرب لگائیں گے تو دائیں
ہاتھ سے ، اسلام نے تو دائیں ہاتھ سے کام کرنے کو مذہب کا جز وقرار دیا ہے مگر عملی طور پر ساری
دنیا میں یہ بات پائی جاتی ہے اور ملک کا ملک کم از کم میرے علم میں کوئی ایسا نہیں جہاں بائیں
ہاتھ سے کام کیا جاتا ہو ۔ افراد بے شک کرتے ہیں مگر وہ قلیل ہوتے ہیں پھر بائیں ہاتھ سے کام
کرنا ان کی کوئی خوبی نہیں بلکہ نقص سمجھا جاتا ہے۔ تو دایاں ہاتھ عمل پر دلالت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ چونکہ وہ عملی لوگ ہوں گے اور محنت اور کوشش سے کام کرنے والے ہوں گے اس لئے
اللہ تعالیٰ ان کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دے گا مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے دنیا
میں کوئی عمل نہ کیا ہو گا اور ان کی یہ عادت ہوگی کہ جب ان کے سامنے کوئی کام آیا انہوں نے اسے
اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا۔ جیسا کہ کہتے ہیں آج کا کام کل پر ڈال دینا ۔ دنیا میں یہ عام دستور ہے کہ جو
کام انسان نے کرنا ہو اسے اپنے سامنے رکھ لیتا ہے مگر جو نہ کرنا ہوا سے ایک طرف کر دیتا ہے اس
کے مطابق چونکہ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن کے پاس جب کام آتا تو وہ اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال
دیتے اور اس طرح ان کی پیٹھوں کے پیچھے کاموں کا ایک ذخیرہ جمع رہتا اس لئے ان کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ چونکہ وہ اپنی پیٹھ کے پیچھے کام رکھنے کے
عادی تھے اس لئے ان کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے رکھا جائے گا ۔ فَسَوْفَ يَدْعُوا ثَبُورًا
اس وقت جس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے رکھا جائے گا یہ شور مچانے لگ جائے گا کہ میں تو مارا
گیا۔ یہ سست اور کاہل آدمی کی مثال ہے کہ وہ بجائے کام کو اپنے سامنے رکھنے اور اسے پورا کرنے
کی کوشش کرنے کے ہمیشہ اسے تاخیر میں ڈالتا اور اسے بھلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دیانت دار
اور مؤمن انسان ہمیشہ اُسے سامنے رکھتا اور اس کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی مناسبت کے
لحاظ سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کو جو عملی زندگی بسر کرنے والا ہو دائیں ہاتھ میں
اعمال نامہ دے گا مگر جو سست اور کاہل ہوگا اور کام کو اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دینے کا عادی ہو گا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۶
سال ۱۹۳۶ء
اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے رکھا جائے گا گویا جس نگاہ سے اس نے دنیا میں اپنے کام
کو دیکھنے کی کوشش نہ کی اسی طرح اس کا اعمال نامہ بھی ایسا گندہ ہو گا کہ وہ اسے دیکھنے کیلئے
قوت برداشت اپنے اندر نہ رکھے گا اور اسی لئے اسے پیٹھ کے پیچھے رکھا جائے گا۔
میں نے متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ سستی اور غفلت بہت بڑی لعنت ہے اور ہمیں
اس لعنت کو بہت جلد اپنے آپ سے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر ہم اس کو دور نہیں
کر سکتے تو ہمیں کم از کم اپنی اولادوں سے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ڈاکٹروں نے
اس بات پر بخشیں کی ہیں کہ ایشیائی لوگ سست کیوں ہوتے ہیں ۔ بعض کا خیال ہے کہ چونکہ ایشیاء
میں ملیر یا زیادہ ہوتا ہے اس لئے ملیریا کی وجہ سے ایشیاء والے سُستی کا شکار رہتے ہیں۔ لیکن میں
سمجھتا ہوں یہ بات غلط ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملیر یا سستی پیدا کرتا ہے اور جب ملیر یا کا
انسانی جسم پر اثر ہونے لگے تو بخار چڑھنے سے کئی دن پہلے ہی انسان کا کام کرنے کو جی نہیں چاہتا
اور پھر بخار کی حالت میں بھی جمائیاں آتی ہیں ، اعضاء شکنی ہوتی ہے اور پژمردگی سی چھائی رہتی
ہے۔ پس یہ صحیح ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایشیاء میں ملیریا نہایت سخت ہوتا ہے لیکن اسی ایشیاء
میں وہ لوگ بھی ہوئے ہیں جنہوں نے دنیا میں اتنے مہتم بالشان اور حیرت انگیز کام کئے ہیں کہ دنیا
ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ چنانچہ اسی ایشیاء میں رسول کریم ﷺ ہوئے ہیں جن کی
زندگی پر جب اس لحاظ سے غور کیا جائے کہ وہ کیسی محنتی زندگی تھی تو ہمیں اس میں محنت کا ایسا
اعلیٰ نمونہ نظر آتا ہے کہ اُسے دیکھ کر حیرت آ جاتی ہے۔
صلى الله
دنیا میں ایک شخص جرنیل ہوتا ہے اور وہ جرنیلی کے کاموں میں ہی تھکا رہتا ہے، کوئی
استاد ہوتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ سکول کا کام اتنا زیادہ ہے کہ دماغ تھک جاتا اور جسم چُور چُور
ہو جاتا ہے ، ایک حج ہوتا ہے اور وہ یہ شور مچاتا رہتا ہے کہ حجی کا کام اتنا زیادہ ہے کہ میری
طاقت برداشت سے بڑھ کر ہے، ایک وکیل ہوتا ہے اور وہ یہ شکوہ کرتا رہتا ہے کہ وکالت کا کام اتنا
بھاری ہے کہ مجھے اس سے ہوش ہی نہیں آتا ، ایک میونسپل کمیٹی کا پریذیڈنٹ ہوتا ہے اور وہ اس امر
کا اظہار کرتا رہتا ہے کہ اتنا زیادہ کام ہے کہ میں سمجھ ہی نہیں سکتا اسے کس طرح کروں ، ایک
لیجسلیٹو اسمبلی کا سیکرٹری ہوتا ہے اور وہ کہتا رہتا ہے کہ قانون سازی کا کام اتنا بھاری ہے کہ میں
؟
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۷
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
نہیں سمجھ سکتا کہ اس سے کس طرح عہدہ برآ ہوں ۔ غرض ایک ایک کام انسان کی کمر توڑ دینے کیلئے
کافی ہے مگر محمد ﷺ کی زندگی میں یہ سارے کام بلکہ ان کے علاوہ اور بھی بیسیوں کام ہمیں ایک جگہ
اکٹھے نظر آتے ہیں ۔ محمد عا معلم بھی تھے کیونکہ آپ لوگوں کو دین پڑھاتے اور رات دن
ھاتے، محمد ع حج بھی تھے کیونکہ آپ لوگوں کے جھگڑوں کا تصفیہ کرتے محمد ﷺ پریزیڈنٹ
میونسپل کمیٹی کے فرائض بھی سرانجام دیتے کیونکہ بلدیہ کے حقوق کی نگرانی وصفائی کی نگہداشت اور
پڑھا۔
صلى الله
علوسه
صلى الله
چیزوں کے بھاؤ کا خیال رکھنا یہ سب کام آپ کرتے ، پھر رسول کریم مقتن بھی تھے کیونکہ آپ
قرآن کریم کے احکام کے ماتحت لوگوں کو قانون کی تفصیلات بتاتے اور ان کا نفاذ کرتے ، اسی
طرح رسول کریم جرنیل بھی تھے کیونکہ آپ لڑائیوں میں شامل ہوتے اور مسلمانوں
میں راہبری فرماتے ، رسول کریم ﷺ با دشاہ بھی تھے کیونکہ آپ تمام قسم کے ملکی اور قومی انتظامات کا
صلى الله
صلى الله
الله
کی جنگ
خیال رکھتے ، پھر اس کے علاوہ اور بھی بیسیوں کام تھے جو رسول کریم ﷺ کے سپر د تھے مگر آپ
پ یہ
سب کام کرتے اور اسی علاقہ میں رہ کر کرتے جس میں رہنے والوں کی سستی کی دلیل بعض ڈاکٹر یہ
ریہ
پیش کرتے ہیں کہ یہ ملیر یاز دہ علاقہ ہے۔ آخر آپ بھی تو ایشیاء کے ہی رہنے والے تھے یورپ کے
رہنے والے تو نہ تھے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہمیں اپنی صحت کی درستی کا خیال رکھنا چاہئے اور ملیریا کو
اس بات کا موقع نہیں دینا چاہئے کہ وہ ہماری تندرستی بر باد کرے مگر ملیریا بھی تو بعض کمزوریوں کی
وجہ سے ہی آتا ہے یا روحانی کمزوریاں ملیریا کا شکار بنا دیتی ہیں یا جسمانی سستیاں ملیریا کا شکار
بنا دیتی ہیں یا امنگوں کی کمی ملیریا کا شکار بنا دیتی ہے۔ دنیا میں امنگ بھی بہت حد تک بیماریوں
کا مقابلہ کرتی ہے۔ بے شک بداحتیاطی اور بد پرہیزی بھی بیماری لانے کا باعث بنتی ہے مگر امنگیں
بیماری کو دبا لیتی ہیں لیکن وہ جو پہلے ہی اپنے ہتھیار ڈال چکا ہو اور کہے کہ ” آبیل مجھے مار اور
بیماریوں کے مقابلہ کی تاب اپنے اندر نہ رکھتا ہو اس پر بیماری بہت جلد غلبہ پالیتی ہے۔ لیکن وہ جو
اپنی امنگوں کو زندہ رکھتا ، اپنی قوتِ ارادی کو مضبوط کرتا اور اپنے حوصلہ کو بلند رکھتا ہے بیماری اس پر رکھتا
غلبہ نہیں پاسکتی کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کسی کی حکومت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ اگر
بیماری اس پر حکومت کرنا چاہے تو وہ اس کی حکومت سے بھی انکار کر دیتا ہے۔ پس میں تسلیم کرتا ہوں
کہ بیماری کا علاج ہونا چاہئے مگر میں یہ ہرگز تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ یہ سست اور نکما بنانے کا
وو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۸
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
کافی سبب ہے۔ ایسے ہی حالات میں رسول کریم ﷺ نے جس محنت اور مشقت کا ثبوت دنیا کے
سامنے پیش کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے آپ کے متبعین میں سے کسی کو یہ جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ کہے
کہ ملیریا کا ہمارے ملک میں پایا جانا ہمارے ملک کی سستی اور غفلت کیلئے کافی عذر ہے ۔ ہم جب
رسول کریم ﷺ کی زندگی دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے آپ آدھی رات کے بعد اٹھ بیٹھتے اور
عبادت شروع کر دیتے ہیں ۔ اسی عبادت کے دوران میں فجر کی اذان : اذان ہوتی ہے اور آپ کو نماز کیلئے
اطلاع ملتی ہے رسول کریم ﷺ نماز پڑھانے چلے جاتے ہیں ۔ نماز پڑھا کر آپ مسجد میں ہی بیٹھ
جاتے ہیں اور فرماتے ہیں جس کو کوئی ضرورت اور احتیاج ہو وہ بیان کرے۔ اس پر پہلے جن جن
لوگوں کو رات کو کوئی خواب آیا ہوتا وہ بیان کرتے اور آپ تعبیریں بتاتے ، اس کے بعد جنہیں کوئی
دوسری حاجتیں ہوتیں وہ آپ کے سامنے ! منے اپنی حاجات بیان کرتے اور آپ منا
دیتے۔ پھر صحابہ کو آپ قرآن کی تعلیم دیتے بعض کو حفظ کراتے اور بعض کو معانی بناتے پھر مقدمات
والے آجاتے ا تے اور آپ ان کے جھگڑوں کو سنتے اور فیصلہ کرتے ۔ مقدما تے۔ مقدمات سننے کے بعد ظہر کا وقت
آجاتا ہے اور آپ کھانا کھانے اندر تہ اندر تشریف لے جاتے ہیں اس کے بعد ظہر کی نماز ادا کرنے کیلئے
نکلتے ہیں۔ ظہر کی نماز کے بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، درس و تدریس ہوتا ہے، اسلامی
ضروریات پر مشورے ہوتے ہیں ، قانون کی تفصیلات بیان کی جاتی ہیں ، افتاء کا کام کیا جاتا ہے
و نصائح کا
صلى الله
علوم
صلى الله
-
مناسب مشورے
اسی میں عصر کا وقت آجاتا ہے اور آپ عصر کی نماز پڑھانے کھڑے ہو جاتے ہیں پھر یا تو نصاء
سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یا فوجی مشقیں ہونے لگتی ہیں کیونکہ بالعموم عصر کے بعد رسول کریم
صحابہ سے فوجی مشقیں کراتے کہیں تیراندازی ہوتی، کہیں کشتی ہوتی ، کہیں گھڑ دوڑ ہوتی اس کی
طرح بالعموم ظہر سے پہلے اور اشراق کے بعد رسول کریم ﷺ بازار تشریف لے جاتے اور بھاؤ
وغیرہ معلوم کرتے اور دیکھتے کہ کہیں دکاندار دھوکا تو نہیں کر رہے یا لوگ دکانداروں پر تو ظلم نہیں
کر رہے اور عصر کے بعد وعظ و نصیحت کا سلسلہ شروع ہوتا یا صحابہ کو فوجی مشقیں کرائی جاتیں اور
انہیں جنگ کیلئے تیار کیا جاتا۔ گویا اس وقت رسول کریم ﷺ جرنیل کے فرائض سرانجام دیتے پھر
مغرب کی نماز پڑھا کر کھانا کھا کر آپ مسجد میں آجاتے اور مجلس لگ جاتی پھر عشاء تک یا تو
مقدمات کے تصفیے ہوتے یا شکایات سنی جاتی ہیں یا تعلیم دی جاتی ہے اسی دوران میں عشاء کی نماز کا
صلى الله