اگر چالیس مؤمن بھی متوکل اور وفادار ہوں تو وہ ساری دنیا فتح کرسکتے ہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴۹
سال ۱۹۳۶ء
ن کے
وقت آجاتا ہے اور عشاء کی نماز پڑھ کر اور نوافل سے فارغ ہو کر آپ سو جاتے اور آدھی رات کے
بعد پھر اٹھ بیٹھتے اور اسی کام کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ غرض اس زندگی میں ایک منٹ بھی تو ایسا
نہیں آتا جسے ہمارے ہاں گپیں ہانکنے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے اور نہایت قیمتی وقت محض بکواس
میں ضائع کر دیا جاتا ہے کہ فلاں کا یہ حال ہے اور فلاں کا یہ ۔ اور اصل کام کی طرف توجہ نہیں کی
جاتی اسی وقت کے اندر رسول کریم ﷺ اپنی بیویوں کے حقوق بھی ادا کرتے تھے اور اتنی توجہ سے
ادا کرتے تھے کہ ہر بیوی سمجھتی تھی کہ سب سے زیادہ میں ہی آپ کی توجہ کے نیچے ہوں ۔ پھر بیوی
آپ کی نو بیویاں تھیں اور نو بیویوں کے ہوتے ہوئے ایک بیوی بھی یہ خیال نہیں کرتی
صلى الله
عليه
تھی کہ میری طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔ چنانچہ عصر کی نماز کے بعد رسول کریم ﷺ کا معمول تھا کہ
آپ ساری بیویوں کے گھروں میں ایک چکر لگاتے اور ان سے ان کی ضرورتیں دریافت فرماتے ۔
پھر بعض دفعہ خانگی کاموں میں آپ ان کی مدد بھی فرما دیتے اس کام کے علاوہ جو میں نے بیان کئے
ہیں اور بھی بیسیوں کام ہیں جو رسول کریم و سر انجام دیتے ہیں۔ پس آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ
ایسا نہیں جو فارغ ہو مگر آپ بھی اسی ملیر یا والے ملک کے رہنے والے تھے۔ پھر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو ہم دیکھتے ہیں جو آپ کے ظل تھے ۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام کی
یہ حالت ہوتی کہ ہم جب سوتے تو آپ کو کام کرتے دیکھتے اور جب آنکھ کھلتی تب بھی آپ کو کام
کرتے دیکھتے اور باوجود اتنی محنت اور مشقت برداشت کرنے کے جو دوست آپ کی کتابوں کے
پروف پڑھنے میں شامل ہوتے آپ ان کے کام کی اس قدر قدر فرماتے کہ اگر عشاء کے وقت بھی
کوئی آواز دیتا کہ حضور میں پروف لے آیا ہوں تو آپ چار پائی سے اُٹھ کر دروازہ تک جاتے
ہوئے راستہ میں کئی دفعہ فرماتے جزاک اللہ ۔ آپ کو بڑی تکلیف ہوئی جزاک اللہ ۔ آپ کو
بڑی تکلیف ہوئی ۔ حالانکہ وہ کام اس کام کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ہوتا تھا جو آپ خود کرتے
تھے ۔ غرض اس قدر کام کرنے کی عادت ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں دیکھی ہے کہ اس
کی وجہ سے ہمیں حیرت آتی ۔ بیماری کی وجہ سے بعض دفعہ آپ کو ٹہلنا پڑتا مگر اس حالت میں بھی
آپ کام کرتے جاتے ۔ سیر کیلئے تشریف لے جاتے تو راستہ میں بھی مسائل کا ذکر کرتے اور
سوالات کے جوابات دیتے حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس ملیر یاز دہ علاقہ کے تھے بلکہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۰
سال ۱۹۳۶ء
حق یہ ہے کہ دنیا میں جتنے عظیم الشان کام کرنے والے انسان ہوئے ہیں وہ سب اسی ملیر یا والے
ملک میں ہوئے ہیں کیونکہ اکثر معروف انبیاء ایشیاء میں ہوئے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی
اسی ملیر یا زدہ علاقہ کے تھے، حضرت سلیمان علیہ السلام بھی اسی ملیر یاز دہ علاقہ کے تھے اور حضرت
داؤد علیہ السلام بھی اسی ملیر یازدہ علاقہ کے تھے اور حضرت عیسی علیہ السلام بھی اسی ملیر یاز دہ علاقہ
کے تھے بلکہ حضرت کرشن ، حضرت رام چندر اور حضرت زرتشت بھی اسی علاقہ کے رہنے والے
تھے۔ تو اس میں کوئی شبہ نہیں ہمیں اپنی صحتوں کو درست کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے مگر مغرب
کے کسی ڈاکٹر کا کوئی فقرہ سن کر اس کے پیچھے چل پڑنا بھی تو نادانی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اصل ملیر یا
وہ ہے جو دل سے پیدا ہوتا ہے اگر دل کا ملیر یا دور نہ ہو تو خواہ ظاہری طور پر انسان ملیر یاز دہ علاقہ
میں نہ ہو پھر بھی سست اور کاہل رہ سکتا ہے۔ چنانچہ یورپ میں بھی سست لوگ ہیں حالانکہ وہاں ملیریا
نہیں ۔ بڑے بڑے امراء ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنا کام یہی سمجھا ہوا ہوتا ہے کہ اچھی اچھی
غذائیں کھائیں ، شرابیں پئیں اور تاش کھیلیں ان کو کونسا ملیریا ہوتا ہے۔
پس حقیقت یہ ہے کہ دل کا ملیریا ہی انسان کو سست اور غافل کر دیتا ہے اور سستی اور غفلت
ایسی چیز ہے کہ وہ قوم کو تباہ کر دیتی ، اللہ تعالیٰ کی ملاقات سے انسان کو محروم کر دیتی اور نجات سے
دور پھینک دیتی ہے۔ میں نے بار بار جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ وہ سستی اور غفلت کو چھوڑے مگر
مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا۔ مائیں اپنے بچوں کو سست رکھنا پسند
کرتی ہیں مگر یہ پسند نہیں کرتیں کہ ان پر کام کا بوجھ پڑے ، باپ اپنے بچوں کو سست رکھنا پسند کرتے
ہیں مگر یہ پسند نہیں کرتے کہ انہیں کام کی عادت ڈالی جائے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کام نہ کرنے کی
عادت ان میں پیدا ہو جاتی ہے اور اس عادت کا دور ہونا پھر بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ مثل مشہور ہے
کہ کوئی شخص ہندو تھا جو بعد میں مسلمان ہو گیا ایک دن کسی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ کوئی لطیفہ کی بات
ہوئی اس پر وہ جھٹ کہنے لگا رام رام - رام رام - کسی نے کہا یہ کیا بات ہے تم تو مسلمان ہو تمہیں
رام رام کی بجائے اللہ اللہ کہنا چاہئے تھا۔ وہ کہنے لگا اللہ اللہ داخل ہوتے ہی داخل ہوگا اور رام رام
نکلتے ہی نکلے گا۔ پرانی عادت پڑی ہوئی ہے اس لئے زبان سے رام رام ہی نکل جاتا ہے۔ تو سستیاں
اور غفلتیں اگر کسی قوم میں عادت کے طور پر داخل ہو جائیں تو اس قوم کو کم از کم یہ چاہئے کہ اپنی اولا دوں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۱
سال ۱۹۳۶ء
کو اس لعنت سے بچائے مگر مجھے افسوس ہے کہ اب تک اپنی اولادوں کو سستی اور غفلت سے بچانے
کی طرف جماعت نے کوئی خاص توجہ نہیں کی ۔ اس تحریک میں مائیں روک بنتی ہیں ، اس تحریک میں
باپ روک بنتے ہیں ، اس تحریک میں استاد روک بنتے ہیں حالانکہ اگر ماں باپ اور استاد بچوں کی
نگرانی کر کے سستی اور غفلت کی عادت اگلی نسل سے دور کر دیں تو ان کا یہ کام جہاد اعظم کے برابر
حیثیت رکھے گا مگر مجھے افسوس ہے کہ اب تک یہ کام کرنے والے ہمیں میسر نہیں آئے حالانکہ ہمیں
ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جنہیں کام میں لذت آئے اور جو وَ النَّزِعَتِ غَرُقًا کا مصداق
ہوں کہ جب کسی کام میں ہاتھ ڈالیں اس میں غرق ہو جائیں اور غرق ہو کر اس میں سے موتی
نکال لائیں ۔ مجھے تعجب ہوا کہ کل ہی میں نے ایک کام کیلئے ایک دفتر کو تاکید کی اور کہا کہ چونکہ وہ
اس کام میں کئی مہینوں سے سستی کرتے چلے آئے ہیں اس لئے اب وہ یہ کام ختم کر کے دفتر بند کریں
چاہے دو دن انہیں رات دن دفتر کھلا رکھنا پڑے ۔ اس کے جواب میں رات کے تین بجے مجھے ایک
افسر کا رقعہ ملا جسے پڑھ کر ہنسی بھی آئی اور رونا بھی ہنستی تو اس لئے کہ اس نے لکھا فلاں شخص بھی
میرے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اسے تین بجے اٹھنے کی اجازت دی جائے حالانکہ اسی کی غفلت کے
نتیجہ میں کام خراب ہوا تھا مگر ذکر اس رنگ میں کیا گیا گویا اس کا کام کرنا بہت بڑا احسان ہے اور
رونا مجھے اس لئے آیا کہ میں نے کہا تھا چاہے دو دن انہیں دن رات دفتر کھلا رکھنا پڑے کھلا رکھیں
اور اس کام کو ختم کریں مگر مجھے لکھا گیا اب تو تین بج چکے ہیں اب ہم میں سے بعض کو جانے کی
اجازت دی جائے ۔ وہ تو نوجوان ہیں اور اس لحاظ سے انہیں کام زیادہ کرنا چاہئے مگر میری تو عمر
ان سے زیادہ ہے صحت بھی کمزور ہے لیکن سال میں بیسیوں دن ایسے آتے ہیں جب رات کے تین
تین چار چار بجے تک مجھے کام کرنا پڑتا ہے مگر انہیں یہی بات اچنبھا معلوم ہوئی کہ ایک دن انہیں
رات کے تین بجے تک کام کرنا پڑا اور اس کے بعد انہیں ضرورت محسوس ہوئی کہ کام چھوڑنے کی
اجازت لیں گویا ان کے نزدیک تین بجے کے بعد اگر کام کیا جائے تو موت ہی آجاتی ہے۔ حالانکہ
بیسیوں دن سال میں مجھ پر ایسے آتے ہیں جب مجھے چار چار بجے تک بیٹھ کر کام ختم کرنا پڑتا ہے
اور اس میں بعض دفعہ میں اپنی بیویوں کو بھی شامل کر لیتا ہوں ۔ ابھی آٹھ دن ہوئے رات کے
وقت سخت گرمی تھی اور میں پسینہ میں شرابور تھا میری بیوی بھی بیمار تھیں مگر میں نے انہیں کہا کہ تم زائد

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۲
سال ۱۹۳۶ء
رقعے پڑھ کر مجھے دیتی جاؤ اور بتائی جاؤ کہ اس میں کیا لکھا ہے کیونکہ کام بہت سا اکٹھا ہو گیا ہے ۔
چنانچہ ہم دونوں نے بیٹھ کر رات کے تین بجے تک کام ختم کیا اور سوتے ہوئے قریباً چار بج گئے ۔ یہ
بات بتاتی ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو ابھی کام کرنے کی عادت نہیں ورنہ اگر کام کرنے
کی عادت ہو تو تین بجے تک کام کرنے کو اہمیت دینا تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص تنکا اٹھا کر
نا چتا پھرے کہ میں نے کتنا بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ ایسی کئی راتیں مجھ پر گزری ہیں جن میں مجھے صبح کی
نماز تک کام کرنا پڑا ہے کئی کتابیں میں نے ایسی لکھی ہیں جن میں بعض دوسرے دوست بھی میرے
شریک تھے اور ہم صبح تک کام کرتے چلے گئے صبح کی نماز پڑھ کر پھر بیٹھ گئے اور رات تک کام کرتے
رہے۔ پس کام کرنے سے گھبرانا ایک ایسی بات ہے جو میری سمجھ سے بالا ہے حالانکہ میری غرض
تحریک جدید اور ان صیغوں کے قائم کرنے سے ہے ہی یہ کہ لوگوں کو کام کرنے کی عادت ڈالی
جائے اور نئی پودا تنا کام کرنے کی عادی ہو کہ وہ سمجھے ہی نہ کہ کام ہوتا کیا ہے۔ یہی لعنت تو میں دور
کرنا چاہتا ہوں کہ اب چھ بج چکے ہیں ، اب سات بج چکے ہیں ، اب دس بج چکے اور ہمیں دفتر بند
کر کے چلے جانا چاہئے کیونکہ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ دس بج چکے ہیں یا نہیں بلکہ یہ دیکھا جائے گا
کہ کام ختم کر لیا گیا ہے یا نہیں یا کام ختم ہونا ناممکن تو نہیں ہو گیا۔ میں یہ مانتا ہوں کہ انسانی طاقت
کی حد ہے مگر جو اس حد سے پہلے ہی رہ جاتے ہیں وہ کسی تعریف کے مستحق نہیں سمجھے جاتے ۔ کام
کر نیوالے لوگ تو جب انہیں کوئی ضروری کام لاحق ہو دو دو راتیں مسلسل جاگنا بھی کوئی بڑی بات دو دو
نہیں سمجھتے اور در حقیق اور در حقیقت کام کرنے والا آدمی اگر کام کر کے تھوڑ اسا سو جائے تو پھر دوبارہ اس کے
کام کرنے کی ویسی ہی طاقت پیدا ہو جاتی ہے جیسے پہلے ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں جب کوئی
ضروری کام آپڑے ہو سکتا ہے کہ ایک سو جائے اور دوسرا کام کرتا رہے پھر دوسرا سو جائے اور پہلا
کام کرنے لگے گویا باری باری وہ کام کرتے رہیں اسی طرح کام بھی ہو جاتا ہے اور تھکان بھی
محسوس نہیں ہوتی ۔ مگر جب تک یہ احساس پیدا نہیں ہوتا کہ ہم نے کام ختم کرنا ہے وقت نہیں دیکھنا
اس وقت تک کاموں میں تعویق ہوتی چلی جائے گی ۔ یہی وجہ ہے جو کام چوبیس گھنٹے میں ہو سکتا ہے
ہمارے آدمی اس پر ہفتہ ہفتہ لگا دیتے ہیں اور پھر بھی بعض دفعہ احسن صورت میں نہیں ہوتا ۔
پس میں اس امر کو اس لئے خطبہ میں بیان کر دیتا ہوں کہ ایک طرف جماعت کو میں توجہ ہتا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۳
سال ۱۹۳۶ء
دلانا چاہتا ہوں کہ اس معاملہ میں اس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ جو بچے گھروں پر رہتے ہیں ان
کے متعلق والدین کا فرض ہے کہ وہ انہیں کام پر لگائیں اور محنت اور مشقت کی انہیں عادت
ڈالیں ۔ مثل مشہور ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ۔ اگر نو جوانوں کا ایک حصہ ایسا
ہو جو سست کاہل اور غافل ہو تو انہیں دیکھ کر دوسرے بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ پس انہیں جفاکش اور
محنتی بناؤ اور اگر بیماریاں ان کی سستی کا باعث ہیں تو ان کا علاج کرو لیکن اگر بیماری کوئی نہ ہو اور
انسان پھر بھی کاہل اور غافل ہو اور کام سے جی چرانے لگے تو ایسا انسان اپنے ملک کیلئے عار اور
مذہب کیلئے ننگ کا موجب ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی میں صدر انجمن کے دوسرے کارکنوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس معاملہ
میں تعہد سے کام لیں اور محنت سے کام کرنے کی عادت ڈالیں ۔ ممکن ہے میری غلطی ہو لیکن میرا
اندازہ ہے کہ ہم میں سے سب سے زیادہ محنت سے کام کرنے والے لوگ بھی اپنی طاقت سے تیسرا
حصہ کام کرتے ہیں اور جب اپنے میں سے سب سے زیادہ محنتی لوگوں کے متعلق میں یہ سمجھتا ہوں تو
دوسرے لوگ سمجھتے ہیں ان کے کام کی ان کی طاقت کے مقابلہ میں کیا نسبت ہوگی ۔ بہر حال میرا یہ
اندازہ ہے کہ ہم میں سے محنتی شخص بھی اپنی طاقت سے تیسرا حصہ کام کرتا ہے۔ کچھ تو اس طرح کہ
وہ ہوشیاری سے کام نہیں لیتا اور آدھ گھنٹے کا کام گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ میں کرتا ہے اور کچھ اس طرح کہ
جتنا وقت کام کیلئے دینا چاہئے اتنا وقت وہ نہیں دیتا اور اگر کارکن وقت بھی زیادہ دیں اور پھستی سے
بھی کام لیں تو میں سمجھتا ہوں موجودہ نسبت سے وہ تین گنے زیادہ کام کر سکتے ہیں ۔ اب خیال کرو
اس وقت جتنے سلسلہ کے کارکن ہیں اگر وہ اس تعداد سے تین گنے زیادہ ہو جائیں تو کتنا کام ہونے
لگے۔ لیکن اگر ہمارے موجودہ کا رکن ہی اپنے دل میں زیادہ کام کرنے کا پختہ ارادہ کر لیں اور اس
کے مطابق عمل کریں تو وہی صورت اب بھی پیدا ہو سکتی ہے اور دنیا کو بہت زیادہ کام دکھا سکتے ہیں ۔
کتنی ہی تبلیغ بڑھ سکتی ہے ، کتنی ہی تصنیف بڑھ سکتی ہے اور کتنی ہی تربیت بڑھ سکتی ہے ۔ غرض
اللہ تعالیٰ تو کرج چاہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ انسان اتنی محنت کرے اتنی محنت کرے کہ اس کے جسم
میں ہنزال ۵ پیدا ہو جائے ۔ یہ مت خیال کرو کہ جس قوم کے افراد میں ہنزال آجائے گا وہ تباہ ہو
جائے گی ۔ یہ یورپین لوگوں کا خیال ہے جس کی اسلام تائید نہیں کرتا ۔ اسلام یہ کہتا ہے کہ جس ہنزال

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۴
سال ۱۹۳۶ء
کے ساتھ اخلاص ہو وہ ہنزال انسانی حوصلہ کو بڑھا دیتا ہے اور اسے کمزور نہیں رہنے دیتا ۔ جب
خلافت کا جھگڑا ہوا اُس وقت ہمارے ایک دوست جو ایم ۔ اے ہیں اور بنگال کے رہنے والے ہیں
خواجہ کمال الدین صاحب کے بہت مداح تھے وہ خلافت کے منکر نہیں تھے مگر کہتے تھے کہ خلافت
کے اہل خواجہ صاحب ہیں میں نہیں ۔ مجھ سے چونکہ وہ ذاتی طور پر واقف تھے اور جانتے تھے کہ
میری صحت ہمیشہ کمزور رہتی ہے لیکن ان کا یہ خیال تھا کہ ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کی طرف انہوں نے توجہ
کی تو الہام ہوا ”بادشاہی را نشاید پیلتن کہ بادشاہی کیلئے ہاتھی جیسا جسم نہیں چاہئے ۔ چنانچہ اس
کے بعد انہوں نے میری بیعت کر لی اور بھی الہام انہیں ہوئے تھے مگر ایک الہام یہ تھا۔ تو ہنزال
جس کے ساتھ ایمان ہو وہ انسان کو خراب نہیں کرتا ایسا انسان کشتی میں بے شک ہار سکتا ہے مگر اپنے
فن میں نہیں ہارتا ۔ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بڑے بیٹے تھے اور
اپنے تقویٰ و طہارت اور خدمت دین کی وجہ سے بہت مشہور ہیں دبلے پتلے تھے مگر لڑائی کے
کامیاب جرنیلوں میں سے ایک جرنیل سمجھے جاتے تھے۔ ایک دفعہ کفار کے ایک مشہور جرنیل سے
ان کا مقابلہ ہو گیا وہ آدمی تھا ذہین اُس نے سوچا میں تلوار میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکوں گا یہ دبلا پتلا
اور پھر تیلے جسم کا آدمی ہے تلوار کے وار میں کامیاب ہو جائے گا اس لئے اس نے داؤ کھیل کر ان
کی کمر پر ہاتھ ڈال دیا اور جس طرح تنکا اُٹھایا جاتا ہے اسی طرح اُس نے اُنہیں اٹھا کر زمین
پر پھینکا اور ان کے سینہ پر بیٹھ کر تلوار اٹھائی کہ ان کی گردن کاٹ دے۔ اتنے میں پیچھے سے ایک
شخص نے جو اسلام سے مرتد ہو کر عیسا جو اسلام سے مرتد ہو کر عیسائیوں میں شامل ہو چکا تھا تلوار سے اس کا فر کی گردن اڑادی ہو
اور اس کا سرکاٹ کر مسلمانوں کے لشکر میں لے آیا۔ اسلامی لشکر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا اور لوگوں
نے کہا تو تو مرتد تھا تو نے اپنے جرنیل کو کس طرح مار دیا؟ وہ کہنے لگا ارتداد کے بعد ہمیشہ میرے
دل میں ندامت پیدا ہوتی اور میں اپنی حالت پر افسوس کرتا لیکن ساتھ ہی میں کہتا مجھ سے اتنا بڑا
قصور ہوا ہے اب میری تو بہ کہاں قبول ہو سکتی ہے یہاں تک کہ یہ دن آیا اور آج جب عبدالرحمن بن
ابی بکر کو اُس نے گرایا اور تلوار سے گردن کاٹنے لگا تو مجھے چونکہ اُن کی نیکی اور تقویٰ کا حال معلوم تھا
میرے دل میں یکدم جوش آیا کہ کمبخت آج اگر تو نے دین کی خدمت نہ کی تو اور کونسا دن ہوگا جب تو نہ
تو دین کی خدمت کرے گا دیکھ! اسلام کا ایک درخشندہ ستارہ غائب ہونے لگا ہے تو کیوں آگے نہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۵
سال ۱۹۳۶ء
بڑھتا ۔ یہ خیال جو نہی میرے دل میں آیا میں نے جھٹ تلوار نکال کر اس کافر کی گردن اڑادی اور
ساتھ ہی خیال آیا کہ اب میری تو یہ بھی قبول ہو جائے گی ۔ تو حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر جسمانی
طور پر ہنزال رکھتے تھے مگر اپنے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے ایک کامیاب جرنیل سمجھے جاتے تھے۔
اسی طرح حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مشہور جرنیل تھے مگر دُبلے پتلے اور چھوٹے قد کے آدمی تھی ۔
چنانچہ ایک ضرب المثل ہے کہ كُلُّ قَصِيرٍ فِتْنَةٌ إِلَّا عَلی ۔ ہر چھوٹا قد رکھنے والا انسان فتنہ ہوتا
ہے۔ یعنی بڑا متفی ہوتا ہے مگر حضرت علیؓ باوجود چھوٹا قد رکھنے کے ایسے نہیں تھے۔ اور حضرت عمر
کے متعلق کہتے ہیں کہ كُلُّ طَوِيلِ اَحْمَقٌ إِلَّا عُمَرُ ہر لمبا انسان احمق ہوتا ہے مگر حضرت عمر با وجود
لمبا ہونے کے ایسے نہ تھے ۔ یہ تو ایک مثال ہے اور عام طور پر ایسا ہو بھی جاتا ہے کیونکہ بعض قدوں
کے ساتھ بعض باتیں وابستہ ہوتی ہیں لیکن اس سے یہ ضرور معلوم ہو جاتا ہے کہ حضرت علیؓ جو ایک
مشہور جرنیل تھے دبلے پتلے اور چھوٹے قد کے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى
رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلقِيهِ تم اپنے جسموں کی حفاظت کر کے اور بناؤ سنگھار کر کے خدا تعالیٰ کو حاصل
نہیں کر سکتے بلکہ جب محنتیں اور مشقتیں تمہارے جسم کے اندر داخل ہو کر تمہیں گھائل کر دیں اور تم
میں ہنزال نظر آنے لگے اس وقت تم خدا تعالیٰ کے حضور پہنچو گے اور تمہارے دائیں ہاتھ میں
تمہارے اعمال کا کاغذ دیا جائے گا اور کہا جائے گا اب تمہیں محنتوں کا ثمر ملنے والا ہے جاؤ بہشت
میں داخل ہو جاؤ ۔ مگر یہ نہیں کہ بہشت میں آرام مل جائے گا بلکہ بہشت میں بھی کام کرنا پڑے گا۔
آرام کا لفظ اس جگہ ان معنوں کے لحاظ سے میں نے استعمال کیا ہے جو عام طور پر اس کے لوگ سمجھتے
ہیں کہ کوئی کام نہ ہو اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کر انسان بیٹھا رہے اس قسم کا آرام بہشت میں بھی نہیں ۔
چنانچہ قرآن کریم سے ہمیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ بہشت کام کی جگہ ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ
بہشت میں نکما بیٹھا رہنا ہو گا وہ غلط سمجھتے ہیں ۔ غرض انسان کیلئے آرام اور حقیقی راحت کام میں ہی
ہوتی ہے سکتے پن میں نہیں ہوتی اور میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو محنت اور مشقت
سے کام کرنے کی عادت ڈالیں ورنہ میرے ساتھ ان کا گزارہ نہیں ہو سکتا۔ میں نے ایک عرصہ تک
سلسلہ کے دفاتر میں دخل نہیں دیا اور جب میرے پاس لوگ شکایات لاتے تو میں انہیں کہتا کہ
متعلقہ دفاتر میں جاؤ ۔ اس سے میری غرض یہ تھی کہ جماعت کو سلسلہ کے نظام کی پابندی کی عادت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۶
سال ۱۹۳۶ء
ڈالی جائے اور میں سمجھتا ہوں نہایت نیک نیتی سے میں نے ایسا کیا اور اب بھی سمجھتا ہوں کہ میں
نے جو کچھ کیا وہی صحیح طریق عمل تھا لیکن میں سمجھتا ہوں اب وقت آگیا ہے کہ میں کارکنوں کی سستی
اور غفلت دور کرنے کیلئے ان کے کاموں میں دخل دوں ۔ خصوصاً تحریک جدید کے کارکنوں کو یہ امر
مد نظر رکھنا چاہئے کہ میں ان کے متعلق ہرگز کسی قسم کا لحاظ کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ میرے لئے یہ بہتر
ہے کہ ایک کو جواب دے دوں بجائے اس کے کہ اس کی سستی اور غفلت کا سو یا دو سو لوگوں پر اثر
پڑے۔ اسی طرح اگر ایک مبلغ محنت سے کام نہیں لیتا تو وہ ہزاروں جاہلوں کو ہلاک کرنے کا
موجب بنتا ہے۔ پس بہتر ہے کہ اس کو الگ کر دیا جائے بجائے اس کے کہ ہزاروں جانوں کی
ہلاکت برداشت کی جائے ۔ اسی طرح اگر ایک مدرس طالب علموں کا فکر نہیں کرتا، ایک افسر اپنے
ماتحتوں کی نگرانی نہیں کرتا تو یہ زیادہ بہتر ہے کہ اس کو الگ کر دیا جائے اور وہ ہزاروں جانیں جو
اس کی وجہ سے نقصان اٹھا رہی ہیں انہیں بچا لیا جائے ۔ لیکن اگر میری یہ کوشش محدود ہو تحر یک جدید
کے کارکنوں تک یا محدود ہو سلسلہ کے افسروں اور کارکنوں تک یا قادیان کے لوگوں تک تو بھی اس اور
کا کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا کیونکہ وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتے ۔ پس زیادہ تر
میرے مخاطب جماعت کے وہ لوگ ہیں جو باہر رہتے ہیں اور جو اپنے گھروں پر اپنے بچوں کو رکھتے
ہیں ۔ ایسے بچے بہت بڑی تعداد میں ہیں اور میں اپنی جماعت سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں
کو محنت سے کام کرنے کی عادت ڈالے گی یہاں تک کہ ان کا کوئی منٹ ایسا نہ ہو جو فارغ ہو اور
جسے وہ فضول ضائع کر سکیں ۔ یاد رکھو جس قوم کو ذلت اور رسوائی پہنچ رہی ہو اس قوم کے موٹے جسم
اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ، جس جسم پر جوتے پڑ رہے ہوں اس جسم کی موٹائی اسے کیا فائدہ دے
سکتی ہے۔ پس ایک ذلیل اور رسوا شدہ قوم کے گوشت کوئی قابل قدر گوشت نہیں ہوتے۔ کتے کی
بوٹیاں بھی کوئی بوٹیاں ہوتی ہیں ہاں دُبلے پتلے دُنبے کا گوشت موٹے گتے کے گوشت سے زیادہ قیمت
رکھتا ہے۔ پس تم اپنی اولادوں کو اگر کتوں جیسا بناؤ گے تو ان کی بوٹیاں سوائے اس کے کسی کام نہیں
آئیں گی کہ چیلیں اور کوے انہیں کھا جائیں لیکن اگر اخلاق سکھا کر تم انہیں دُنبے جیسا قیمتی وجود بناؤ
گے تو وہ دبلے پتلے ہونے کے باوجود بھی روحانی اور اخلاقی دنیا میں زیادہ قیمت پائیں گے۔
مجھے افسوس ہے ایک عرصہ سے عورتوں کا جمعہ کیلئے آنا رک چکا ہے ۔ جس وقت انہیں روکا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۷
سال ۱۹۳۶ء
گیا اُس وقت تو مصلحت تھی مگر اب وہ مصلحت ختم ہو چکی ہے۔ میرے کئی خطبات ایسے ہوتے ہیں
جنہیں اگر عورتیں بھی سنیں تو ان کا زیادہ شاندار نتیجہ نکل سکتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں آئندہ عورتوں
کیلئے بھی خطبہ سننے کا انتظام کر دیا جائے گا۔ دراصل بچوں کو سست بنانے میں عورتوں کا بہت حد تک
دخل ہوتا ہے اگر اس قسم کے خطبات وہ سنیں تو گوعورتیں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں مگر اخلاص سے کام لے کر
وہ بہت سے نقائص کا ازالہ کر سکتی ہیں۔ قادیان کی ایک عورت تھوڑے ہی دن ہوئے میرے پاس آئی اور
کہنے لگی میں کہتی ہوں میں اپنے بچہ کو مبلغ بناؤں گی اور میرا خاوند کہتا ہے کہ اُسے دنیا کا کوئی پیشہ سکھانا ہے
آپ اس کا فیصلہ کریں میں نے کہا یہ تمہارا خانگی جھگڑا ہے اس میں میں دخل نہیں دے سکتا لیکن ایک بات
میں تمہیں بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ تمہارا اثر تمہارے بچے پر زیادہ ہے تم اپنی باتیں اُس کے کانوں میں ڈالتی
رہو اور ہمت نہ ہارو تم دیکھو گی کہ اس کے نتیجہ میں ایک دن تمہارے خاوند کی باتیں دھری کی دھری رہ
جائیں گی اور تمہارا بچہ مبلغ بن جائے گا کیونکہ بچے پر ماں کا اثر باپ سے زیادہ ہوتا ہے اور تمہارا ارادہ تو
نیک ہے اس کا اثر کیوں نہ ہوگا۔ تو اگر عورتوں کیلئے خطبہ سننے کا انتظام کر دیا جائے تو اس کا بھی بہت کچھ
فائدہ ہو سکتا ہے لیکن بہر حال جب تک عورتیں خطبہ نہیں سنتیں مردوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری
کو سمجھیں اور نہ صرف اپنی اولادوں کو بلکہ اپنے بھائیوں کی اولادوں اور اپنے ہمسائیوں کے بچے کو بھی
محنتی اور جفاکش بنانے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کا وصال کرح کئے بغیر حاصل نہیں
ہو سکتا۔ جب انسان کرج کرتا ہے تو نفس دُبلا ہونا اور روح موٹی ہونی شروع ہو جاتی ہے لیکن کرح کے
بغیر نفس موٹا ہو جاتا اور روح دُبلی ہو جاتی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کو
توفیق عطا فرمائے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور ہر قسم کی مستیاں، عجز اور کسل اس سے دور فرمادے
ور اپنے فضل سے اسے محنت ، مشقت اور جفاکشی جفاکشی سے کام کرنے کی عادت ڈالے او الے اور اس طرح کی توفیق
(الفضل ۳۰ را پریل ۱۹۳۶ء)
اورا
عطا فرمائے جس سے ہمارا رب ہمیں مل سکتا ہے۔
ل الانشقاق: ۷ تا ۱۶
ستیہ گرہ: حکومت کے خلاف پُر امن تحریک (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۷۸۰ مطبوعہ فیروز
سنز لا ہور ۲۰۱۰ء)
الكهف: ۱۰۵ النزعت : ۲
ه مزال : دبلا ہونا۔ لاغری ۔ دُبلا پن ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۲۲ صفحه ۲ مطبوعہ کراچی
٢٠١٠ء)

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۸
۱۵
سال ۱۹۳۶ء
اگر چالیس مؤمن بھی متوکل اور وفا دار ہوں
تو وہ ساری دنیا فتح کر سکتے ہیں
(فرموده یکم مئی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
انسانی اخلاق میں بعض باتیں ایسی پائی جاتی ہیں جو قلوب پر اثر کرنے کے لحاظ سے
دوسرے اخلاق سے زیادہ مؤثر اور زیادہ حرکت پیدا کرنے والی ہوتی ہیں ۔ گو عام حالات میں یہ
بات دیکھی جاتی ہے کہ ہر شخص بعض خاص قسم کی باتوں سے متاثر ہوتا ہے، کئی آدمی سچائی کی بات سن
کر زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، کئی آدمی دیانت کا واقعہ سن کر زیادہ اثر قبول کرتے ہیں، کئی ایسے ہوتے دی دیانت کا واقعہ سن کر زیادہ اثر قبول کرتے ہیں ۔
ہیں کہ جو انصاف کی واردات سنتے ہیں تو قلب میں زیادہ تاثیر پیدا ہو جاتی ہے، پھر کئی ایسے ہوتے
ہیں کہ بہادری کے واقعہ میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، کچھ وفاداری کے واقعات سے زیادہ اثر قبول ہیں،
کرتے ہیں ، کچھ لوگ وسعت حوصلہ اور کچھ نرمی سے متاثر ہوتے ہیں ۔ غرضیکہ انسانی طبائع مختلف
ہیں اور وہ اپنے اپنے رجحان اور اپنے اپنے ادراک کے مطابق واقعات سے اثر قبول کرتی ہیں ۔
زلزلہ کے ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کچھ دنوں کیلئے باغ میں رہائش اختیار کر لی تھی
میں
چونکہ الہاموں سے اور زلزلوں کا پتہ چلتا تھا اس لئے آپ کا خیال تھا کہ ایسا نہ ہو وہ قریب
آنے والے ہوں ۔ ان ایام کی بات ہے کہ ایک جگہ پر مختلف جھونپڑیاں بنائی گئی تھیں ۔ جن میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵۹
سال ۱۹۳۶ء
مختلف دوست رہتے تھے۔ ایک جھونپڑی میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم رہتے تھے اور
ان کے ساتھ والی جھونپڑی میں ایک اور دوست رہتے تھے ۔ مولوی صاحب کی طبیعت میں سخت
تیزی تھی اور اس دوست کی طبیعت میں بہت نرمی تھی وہ شہر میں بھی مولوی صاحب کے پڑوس میں
ہی رہا کرتے تھے مگر وہاں جھونپڑیاں بہت ہی پاس پاس ہو گئیں ۔ اس دوست کے بچوں کو رونے
کی بہت عادت تھی ادھر مولوی صاحب کی طبیعت بہت نازک تھی وہاں بہت زیادہ قریب رہنے کی
وجہ سے بچوں کا شور سنتے سنتے مولوی صاحب سخت تنگ آگئے ۔ ایک دن آپ نے اس دوست کو
بلایا اور کہا کہ مجھے آپ پر سخت تعجب آتا ہے اور میں حیران ہوں کہ آپ کس طرح کے آدمی ہیں میں
نے گھر پر بھی دیکھا ہے کہ آپ کے ہاں سے شور اور اودھم مچانے کی آوازیں برا بر آتی رہتی ہیں مگر
وہاں تو کچھ فاصلہ تھا اور اب تو جھونپڑیاں زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے میں بالکل برداشت
نہیں کر سکتا اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں باہر آکر ان بچوں کو خوب ماروں اور آپ پر مجھے سخت تعجب
ہے کہ آپ پاس رہتے ہیں اور ان کو کچھ نہیں کہتے ۔ یہ سن کر اس دوست نے کہا کہ مولوی صاحب
مجھے بھی آپ پر سخت تعجب ہے کہ وہ میرے پاس شور کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں یہ نادان ہیں
بچوں کا کام ہی شور کرنا ہوتا ہے باوجود اس قدر قریب ہونے کے مجھے کوئی غصہ اور جوش نہیں آتا اور
میں حیران ہوں کہ آپ کو اس قدر دور بیٹھے ہوئے کیوں اس قدر جوش آتا ہے۔ گو یا مختلف طبائع
نے ایک ہی واقعہ سے الگ الگ اثر قبول کیا ۔ ایک نے یہ اثر قبول کیا کہ ان بچوں کو سزا دینی
چاہئے اور ایک نے یہ کہ بچوں کا یہی کام ہے یہ نادان ہیں اور ان کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنی چاہئے
یہ اثر اتنا نمایاں تھا کہ ہر ایک کو دوسرے پر تعجب آتا تھا۔ مولوی صاحب اس بات پر حیران تھے کہ
وہ دوست اس قدر شور کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں اور وہ ان پر حیران تھے کہ ان کو یہ خیال کیسے پیدا
ہوا کہ بچوں کو سزا دینی چاہئے ۔ پس لوگ عام طور پر خاص خاص جذبات سے خاص خاص اثر قبول
کرتے ہیں بلکہ بعض دفعہ تو ایک ہی واقعہ سے مختلف اثر قبول کرتے ہیں اور یہ تفاوت مختلف حالات
میں گھٹتا اور بڑھتا جاتا ہے۔ مگر باوجود اس کے اس میں شبہ نہیں کہ بعض اخلاق دنیا پر گہرا اثر ڈالتے
ہیں اور لوگوں کو خاص طور پر اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں اور ایسے اخلاق میں سے بہادری اور
وفاداری خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔ دنیا کا اکثر حصہ ان دو اخلاق سے نہایت ہی متاثر ہوتا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۰
سال ۱۹۳۶ء
اور انسان جب اس قسم کے واقعات سنتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا اس کے قلب میں بھی ویسے
ہی خیالات پیدا ہور ہے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ میں بھی اسی طرح کی بہادری اور جرات دکھاؤں ۔
یہ دونوں اخلاق اس قسم کے ہیں کہ دوسروں سے زیادہ اثر پیدا کرتے ہیں اس میں بھی خاص وجہ
ہے مگر میں اس وقت یہ بحث کرنے کیلئے کھڑا نہیں ہوا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس وقت میں صرف
یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اخلاق ضرور زیادہ اثر ڈالتے ہیں اور طبائع جب ایسے واقعات دیکھیں تو
ضرور متاثر ہوتی ہیں خواہ وہ دشمن سے ہی کیوں نہ سرزد ہوں ۔ ایک دشمن بھی اگر بہادری دکھاتا ہے
تو دوسرا دشمن اس سے ضرور متاثر ہوتا ہے ایک دشمن بھی اگر وفاداری کا نمونہ پیش کرتا۔ کرتا ہے تو دوسرا
اُس سے ضرور اثر پذیر ہوتا ہے اور اگر دوست بھی بزدلی دکھاتا ہے یا کسی غیر سے بھی بے وفائی کا
اظہار کرتا ہے تو باوجو د دوست ہونے کے اس کا یہ فعل دوسرے دوست کے دل پر گراں گزرتا ہے۔
پس یہ دو اخلاق جو نہایت گہرے طور پر انسانی فطرت پر مؤثر ہوتے ہیں ان کی اہمیت کا کوئی انکار
نہیں کر سکتا اور اصل بات تو یہ ہے کہ ایمان سے ان کا بہت گہرا تعلق ہے ۔ کوئی شخص بغیر بہادری
کے متوکل نہیں ہو سکتا اور کوئی بغیر وفاداری کے کامل الایمان نہیں ہو سکتا ۔ متوکل کے معنی یہ ہیں کہ وہ
خدا پر بھروسہ رکھتا اور دنیا کی کسی چیز کو حقیقی قرار نہیں دیتا اور بزدلی کے یہ معنی ہیں کہ وہ کسی چیز کو دنیا
چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔ پس تو کل اور بہادری اور ایمان وفاداری قریباً مترادف الفاظ ہیں بیوفا
شخص ایماندار نہیں ہو سکتا اور بزدل متوکل نہیں ہو سکتا ۔ کوئی شخص جتنا جتنا زیادہ تو کل میں کمال
حاصل کرتا چلا جائے اتنا ہی زیادہ بہادر ہوتا جائے گا اور جتنا کسی کے اندر ایمان بڑھتا جائے وہ اتنا
ہی وفادار ہوتا جائے گا۔ در حقیقت تو کل نام ہے مذہبی بہادری کا اور ایمان نام ہے مذہبی وفاداری
کا ۔ جب مذہب اور وفاداری جمع ہو جائیں تو اسے ایمان کہتے ہیں اور جب مذہب اور بہادری
جمع ہو جائیں تو اسے تو کل کہتے ہیں ۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ
کی زندگیوں میں یہ دونوں باتیں نہایت نمایاں ہیں اور ان سے پہلے انبیاء کی زندگیوں میں بھی جن
کی تاریخ کسی حد تک محفوظ ہے۔ یہ دونوں باتیں نمایاں نظر آتی ہیں۔ ایمان کے ساتھ ساتھ
وفاداری اور بہادری بھی ترقی کرتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ وفاداری اور بہادری کے
ایسے اعلیٰ معیار پر پہنچ چکے تھے کہ اس سے اوپر کوئی معیار نظر نہیں آتا۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اس
صلى الله

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۱
سال ۱۹۳۶ء
سے اوپر کوئی معیار ہے نہیں لیکن ہماری کمزور نظر اس سے اوپر دیکھ نہیں سکتی ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام جب بچے تھے اور یتیم بچے ان کا چا ان کو پال رہا تھا ان کو جس
وقت ساری قوم نے شرک کیلئے مجبور کیا جسے ان کی فطرت قبول کرنے کیلئے تیار نہ تھی ان کے چا
اور چچا زاد بھائیوں نے ان کو مشورہ دیا کہ ہم پر وہت کے ہیں اور ہمارا گزارا ہی اس پر ہے اگر آپ
نے بتوں کی پرستش نہ کی تو ہمارا رزق بند ہو جائے گا ۔ اُس وقت اس نہایت ہی چھوٹی عمر کے بچے
نے دلیری سے یہ جواب دیا کہ جن بتوں کو انسان اپنے ہاتھ سے گھڑتا ہے ان کو میں ہر گز سجدہ نہیں
کر سکتا ۔ اس جواب کا اندازہ ہر شخص نہیں کر سکتا صرف وہی کر سکتا ہے جسے قربانی کرنے کا موقع
ملا ہو۔
آج جبکہ ایک منظم حکومت ہندوستان میں موجود ہے اور میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ ظلم ہوتا
نہیں کیونکہ ہمیں خود ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اکثر حکام انصاف کی کوشش ضرور کرتے ہیں ایک
قانون موجود ہے جو چاہتا ہے کہ انصاف ہو گو ظالم اپنے ظلم کیلئے اس میں سے رستے نکال لیتے ہیں
لیکن پھر بھی ظلم حد کے اندر رہتا ہے اس پُر امن زمانہ میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگوں
پر جب صداقت کھل جاتی ہے تو وہ مجھے لکھتے ہیں کہ اگر ہم مسلمان یا احمدی ہو جائیں تو ہمارے
گزارہ کی کیا صورت ہوگی؟ ہمارے ساتھ ہمدردی کی کیا صورت ہوگی ؟ آج جب احمدیت کو قبول
کرنے میں کوئی خاص تکالیف نہیں سوائے معمولی تکالیف کے اچھے اچھے تعلیم یافتہ ، بڑی عمر کے اور
بیوی بچوں والے یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہمدردی کی کیا صورت ہوگی ؟ گزارہ کا کیا
انتظام ہوگا ؟ لیکن حضرت ابراہیم جو یتیم ہونے کی وجہ سے پہلے ہی شکستہ دل تھے اور جن کا پہلے ہی
کوئی ٹھکانہ نہ تھا اپنے چچا کے ہاں اور اس کی مہربانی سے پرورش پارہے تھے وہ اپنے دل سے یہ
سوال نہیں کرتے کہ اب گزارہ کی کیا صورت ہو گی بلکہ بلا سوچے بہادرانہ طور پر یہ جواب دیتے
ہیں کہ جن بتوں کو انسان خود گھڑتے ہیں اُن کو میں سجدہ نہیں کر سکتا۔
صلى
بعینہ اسی قسم کا واقعہ رسول کریم ﷺ کو پیش آیا جب ایک لمبے عرصہ تک آپ نے شرک
کے خلاف تعلیم دی اور ایک لمبی کوشش کے بعد اہل مکہ آپ کو اور آپ کے صحابہ کو دوبارہ اپنے دین
میں شامل کر لینے سے مایوس ہو گئے تو مکہ کے رؤساء آپ کے چا ابو طالب کے پاس گئے اور کہا کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۲
سال ۱۹۳۶ء
آپ کی خاطر ہم اب تک آپ کے بھتیجے سے نرمی کرتے رہے ہیں مگر ہمارے سایہ کے نیچے رہتے
ہوئے اس نوجوان نے ہمارے معبودوں کو بہت بُری طرح ذلیل کیا ہے ہم اس پر سختی کر سکتے تھے
مگر ہمیں آپ کا لحاظ تھا اس لئے اس سے وہ سلوک نہ کیا جس کا وہ مستحق تھا مگر اب یہ بات ہمارے
لئے نا قابل برداشت ہو گئی ہے اور ہم یہ آخری پیغام لے کر آپ کے پاس آئے ہیں کہ آپ اسے
سمجھائیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ اپنی تعلیم پیش نہ کرے بلکہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے معبودوں
پر سختی سے حملہ نہ کرے اور تبلیغ میں نرمی کا پہلو رکھے اور اگر وہ آپ کے کہنے سے اتنا بھی کرنے کیلئے
تیار نہ ہو تو آپ اس سے قطع تعلق کر لیں اور ہم پر اس کا معاملہ چھوڑ دیں اگر آپ اس کیلئے تیار نہیں
ہیں تو گو ہمارے دلوں میں آپ کا ادب بہت ہے اور آپ کے خاندان کو فضیلت حاصل ہے لیکن
اب معاملہ اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ہم صبر نہیں کر سکتے اور آپ سے بھی ہمیں مجبوراً قطع تعلق کرنا
پڑے گا ۔ ابو طالب مؤمن نہ تھے اور ایمان کے بعد جس بہادری سے انسان کا تعلق ہو جاتا ہے اس
سے محروم تھے وہ رئیس تھے اور سب سے بڑی بات یہ تھی کہ ریاست سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خطرہ تھا۔
سارا مکہ اُن کو سلام کرتا تھا اور اب ان کے سامنے جو صورت حالات تھی اس کا نتیجہ یہ ہوسکتا تھا
کہ کوئی اُن کو منہ بھی نہ لگاتا اور یہ کوئی معمولی بات نہ تھی ۔ اس قسم کی عزتوں کیلئے لوگ بڑی
بڑی قربانیاں بھی کر دیتے ہیں اور ایک ایک سلام کیلئے مرا کرتے ہیں۔ حضرت خلیفہ اول سنایا
کرتے تھے کہ جب آپ تعلیم سے فارغ ہو کر نئے نئے بھیرہ میں آئے تو بعض مولویوں نے شور تے تھے کہ جب آپ تعلیم سے فارغ ہوکر
مچانا شروع کر دیا کہ یہ وہابی ہیں اور بعض نے آپ کے خلاف کفر کے فتوے کی تحریک شروع کی ۔
اُس وقت اس علاقہ میں ایک معزز پیر صاحب تھے جن کا بھیرہ اور نواح میں بہت اثر تھا اور کا میں
فتویٰ کفر شائع کرانے والے ان کے پاس بھی گئے کہ دستخط کر دیں۔ باقی مولویوں سے تو حضرت
خلیفہ اول کے دوست نہ ڈرتے تھے مگر ان پیر صاحب کے متعلق انہیں ضرور خیال تھا کہ اگر یہ بھی
مولویوں کے ساتھ مل گئے تو فساد بڑھ جائے گا اس لئے آپ کے دوستوں میں سے ایک زیرک
دوست پیر صاحب کے پاس پہنچے اور کہا کہ سنا ہے مولوی لوگ آپ سے فتویٰ لینے آئے تھے ۔
پیر صاحب نے کہا ہاں آئے تھے اور جو باتیں وہ کہتے ہیں ٹھیک ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ فتوی دے
تھے۔
دوں ۔ اس پر اس دوست نے کہا کہ آپ تو پیر ہیں اور سب نے آپ کو سلام کرنا ہے نور دین خواہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۳
سال ۱۹۳۶ء
کچھ ہو آپ کو سلام تو پ کو سلام تو ضرور کرتا ہے اور اگر آپ نے فتویٰ دے دیا تو وہ اور ان کے دوست آئندہ
آپ کو سلام نہیں کریں گے۔ اس پر پیر صاحب گھبرا گئے اور کہا کہ بھلا ہم پیروں کا فتووں سے
کیا تعلق ہے آپ مولوی صاحب سے کہہ دیں کہ سلام نہ چھوڑ ے کہہ دیں کہ سلام نہ چھوڑیں۔ اس دوست نے آکر حضرت
خلیفہ اول سے کہا کہ میں اس طرح کر آیا ہوں اور اب پیر صاحب چاہیں گے کہ آپ اُن کو سلام
کریں ۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارا کیا حرج ہے کر دیں گے۔ چنانچہ وہ دوست پھر پیر صاحب کے
پاس گئے اور پیر صاحب سے کہا کہ مولوی صاحب کہتے ہیں کہ پیر صاحب بڑے آدمی ہیں ہم ان کو
سلام کیوں نہ کریں گے۔ اس پر پیر صاحب بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ اچھا ہم فلاں روز اس
طرف سے گزریں گے مولوی صاحب سے کہنا کہ ضرور سلام کریں۔ چنانچہ پیر صاحب حضرت مولوی
صاحب کے مطب کے سامنے سے گزرے اور حضرت مولوی صاحب نے اپنے دوستوں سمیت
باہر نکل کر اُن کو سلام کیا۔ پیر صاحب نے گھوڑا کھڑا کر لیا اور حضرت مولوی صاحب سے باتیں
کرنے لگے کہ دیکھو! ہمارے پاس مولوی لوگ فتوے کیلئے آئے تھے مگر ہم نے انکار کر دیا کہ ہم کو
ان باتوں سے کیا تعلق ہے ہمیں سب نے سلام کرنا ہوتا ہے ۔ یہ واقعہ شہر میں پھیل گیا اور پیر صاحب
کے مرید اس تحریک سے الگ ہو گئے اور مخالفت کا زور ٹوٹ گیا ۔ غرض ابو طالب کیلئے یہ بڑا امتحان ابوطالب
تھا وہ سارے شہر میں مکرم سمجھے جاتے تھے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اب اُن کی عزت جاتی رہے گی
انہوں نے رسول کریم ﷺ کو بلوایا اور کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میں سمجھتا ہوں کہ تو جو کرتا ہے سچ سمجھ
کر کرتا ہے اور میں نے بھی ہمیشہ تیری مدد کی ہے اور تجھے دشمنوں سے بچایا ہے مگر اب میری قوم
کے لوگ میرے پاس آئے ہیں اور کہا ہے کہ یا تو اپنے بھتیجے سے کہو کہ تبلیغ میں نرمی کرے اور یا پھر
اس سے قطع تعلق کر لو اور اگر میں ایسا نہ کروں تو قوم میرے ساتھ قطع تعلق کرلے گی اور تو جانتا ہے
کہ قوم کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا ہے اب تو بتا تیری کیا رائے ہے؟ رسول کریم ﷺ نے جس وقت یہ
بات سنی آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ نے فرمایا اے میرے چا! میرے دل میں آپ
کا بڑا ادب ہے مگر سچائی کے مقابلہ میں میں آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوں اگر دشمن میری
دائیں طرف سورج اور بائیں طرف چاند لا کر کھڑا کر دیں تو بھی میں تبلیغ میں نرمی نہیں کروں گا اور
توحید کی اشاعت سے باز نہیں رہوں گا ۔ میں آپ کیلئے ہر قربانی کرنے کو تیار ہوں لیکن یہ بات
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی