تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جماعت کو انتباہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۹
سال ۱۹۳۶ء
منافقوں کو پہچانا جاسکتا ہے۔ پس میرے لئے منافقوں کو پہچاننا ایسا ہی آسان ہے جیسے زرد اور
سرخ رنگ کا معلوم کرنا اس لئے کہ قرآن مجید نے وہ اصول اور گر بتا دیئے ہیں جن سے منافقین کو
پہچانا جاسکتا ہے۔
قرآن نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ شخص جو مؤمنوں کی مصیبت پر خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے
دیکھا ! میں نے نہیں کہا تھا اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا وہ منافق ہے۔ قرآن نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ
شخص منافق ہے جو قسمیں بہت کھاتا ہے، قرآن نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ لوگ جو مخلصین پر اعتراض
کرتے اور مخالفین کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں وہ منافق ہیں ، قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ وہ شخص جو
قربانی کے وقت پیچھے ہٹ جاتا اور لوگوں کو بھی ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور عذر تراشنے اور بہانے
بنانے لگ جاتا ہے وہ منافق ہے، قرآن ہمیں یہ بتاتا ہے کہ جو شخص اپنی پرائیویٹ مجالس میں نظام
پر اعتراض کرے اور کہے کہ قربانیوں سے جماعت تباہ ہوتی جارہی ہے وہ منافق ہے، غرض کئی
علامتیں ہیں جو قرآن کریم نے ہمیں بتائیں ۔ اگر کبھی منافقوں کے متعلق میں نے کوئی مضمون بیان
کیا تو اس میں بہت سی علامتوں کا ذکر کروں گا مگر یہ موٹی موٹی باتیں ہیں اور ان سے اسی طرح
منافقوں کو پہچانا جاسکتا ہے جس طرح روز روشن میں انسان ہر چیز کو دیکھ سکتا ہے۔ مگر وہ لوگ
جو جذبات کے تابع ہوں جن کے دوست میں اگر کوئی عیب ہو تو وہ انہیں نظر نہ آئے لیکن اگر ان کا
کوئی دشمن ہو تو فوراً وہ عیب انہیں اس میں نظر آنے لگے ۔ ان کی نگاہوں سے منافق پوشیدہ رہتے را وہ آنے لگے۔
ہیں صرف وہی منافقین کو پہچان سکتے ہیں جو ہر قسم کے بغض ، کینہ، حسد اور تمام اندرونی آلائشوں
سے صاف ہوں ۔ تب انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نور ملتا ہے اور وہ نگاہ عطا کی جاتی ہے جس
سے وہ منافقوں کو پہچان لیتے ہیں ۔
ان ہی منافقوں میں سے ایک نے یہ خبر میرے متعلق شائع کی ہے وہ مجھے چیلنج دیتا ہے اور
کہتا ہے کہ میاں صاحب ذرا ثابت تو کریں کہ جب سے وہ خلیفہ ہوئے ہیں انہوں نے جمعہ کے
سوا کوئی نماز مسجد میں پڑھی ہو ۔ اس امر کو اس شخص نے اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ نا واقف سمجھے کہ
اتنا جھوٹ تو کوئی بول نہیں سکتا ضرور یہ بات سچ ہوگی لیکن ہر قادیان کا رہنے والا اور اکثر لوگ
جو باہر سے آتے رہتے ہیں جانتے ہیں کہ اس شخص نے اول درجہ کا افتراء کیا ہے ۔ ایسا افتراء کہ خود
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۰
سال ۱۹۳۶ء
اس کا باپ اس کے برخلاف اس امر پر مباہلہ کرنے کو تیار ہوگا ۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر معلوم
ہوتا ہے کہ اس شخص کے نزدیک مجھے اس قدر جادو آتا ہے کہ جب آپ لوگ صبح کی نماز میں آتے
ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں نماز پڑھانے کیلئے مسجد میں آیا ہوں تو دراصل وہ میں نہیں ہوتا صرف آپ
لوگوں کو غلط فہمی ہو جاتی ہے، اسی طرح ظہر کے وقت جب آپ لوگ آتے ہیں اور مجھے نماز
پڑھاتے ہوئے دیکھتے ہیں تب بھی میرا جادو قائم ہوتا ہے اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں آپ کو نماز
پڑھا رہا ہوں حالانکہ حقیقت میں میں اُس وقت گھر بیٹھا ہوا ہوتا ہوں ، پھر عصر کی نماز میں جب
آپ لوگ آتے ہیں اور مجھے نماز پڑھاتے دیکھتے ہیں تو یہ بھی ایک جادو ہوتا ہے، یہی حال مغرب
اور عشاء کا ہوتا ہے آپ لوگ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ میں آپ کو نماز پڑھا رہا ہوں حالانکہ اس
منافق کے قول کے مطابق میں اُس وقت گھر بیٹھا ہوتا ہوں ۔ یہ جادو غالبا احرار کی طرف سے ہی ا
ہوتا ہوگا ہمیں تو اس قسم کا جادو نہیں آتا۔ ہاں ان کے سیکرٹری مسٹر مظہر علی اظہر ہیں اور ان ۔ کے ہاں
ایسا جادو پایا جاتا ہے۔ مظہر علی صاحب اظہر شیعہ ہیں اور شیعوں کی نہایت ہی معتبر کتاب کافی میں
لکھا ہے کہ ان کے امام صاحب نے ایک دفعہ کہا سوائے شیعوں کے جتنے لوگ ہیں سب
حرامزادے ہیں ۔ کسی نے کہا وہ حرامزادے کس طرح ہو گئے ؟ روز لوگوں کے نکاح ہوتے ہیں اور
ان نکاحوں کے بعد بچے پیدا ہوتے ہیں ۔ ان کے امام صاحب کہنے لگے تمہیں پتہ نہیں یہ سب
دھوکے کی بات ہے اصل بات یہ ہے کہ جس وقت کوئی سنی یا مجوسی یا عیسائی اپنی بیوی کے پاس جاتا
ہے تو شیطان اس کی گردن پکڑ کر اسے الگ کر دیتا ہے اور خود اُس کا ہم شکل بن کر اس کی بیوی سے
ہم صحبت ہو جاتا ہے بیوی سمجھتی ہے کہ میرا خاوند مجھ سے ہم بستر ہے مگر ہوتا دراصل شیطان ہے اس
طرح شیعوں کے سوا جس قدر لوگوں کی اولاد ہوتی ہے سب ولد الزنا ہوتی ہے۔ پس اگر احرار کے
ہاں کوئی ایسا تماشہ دکھایا جاتا تو تعجب کی بات نہ تھی اور اسے سچ سمجھا جا سکتا تھا مگر ہمارے ہاں تو
ایسی کوئی چیز نہیں ۔
ہیں۔
بعض منافقوں نے یہ بھی اعتراض کیا ہے کہ خود مغربیت کے خلاف تعلیم دیتے ہیں مگر اپنی
بیٹیوں کو انگریزی پڑھاتے ہیں اور اس کے لئے استانی رکھی ہوئی ہے۔ حالانکہ جہاں میں نے
مغربیت کے خلاف تقریر کی تھی وہیں اس بات کا جواب بھی دے دیا گیا تھا پھر لڑکیوں کیلئے استانی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۱
سال ۱۹۳۶ء
رکھنے کا سوال تو دور کا ہے اس سے زیادہ نمایاں ایک اور بات موجود ہے اور وہ یہ کہ میرا بیٹا
انگلستان میں انگریزی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ نمایاں مثال یہ ہے کہ میں
نے خود انگریزی پڑھنے کی کوشش کی ہے اور انگریزی زبان کا لٹریچر منگوا کر پڑھتا رہتا ہوں لیکن
اس کی وجہ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں یہ ہے کہ مغربیت کسی مٹی کے ڈھیر کا نام نہیں جسے پیر مار کر
ہم نے مٹانا ہے بلکہ مغربیت ان آدمیوں کی طرزِ معاشرت اور طرز تمدن کا نام ہے جو انگریزی
بولتے اور فرانسیسی وغیرہ زبانیں بھی استعمال میں لاتے ہیں ۔ اس مغربیت کو کس طرح مٹایا جا سکتا
ہے جب تک ہم خود انہی کی زبانوں میں مہارت پیدا کر کے انہیں اس کے نقائص نہ بتائیں اور
انہیں اسلام کی تعلیم نہ پہنچائیں۔ پس جب میں نے کہا تھا کہ مغربیت کو کچل دو تو سوچنا چاہئے کہ میرا
اس سے کیا مطلب تھا ۔ ا ۔ اگر تو میرا یہ مطلب تھا کہ مغربیت کے دلدادوں کو زہر دے کر ۔ ے کر مار دو تو پھر تو
سوال ہو سکتا تھا کہ جب انہیں مارنا ہے تو پھر ان کی زبانیں سیکھنے کا کیا مطلب ۔ اور اگر میرا مطلب
یہ تھا کہ اہلِ مغرب کو مسلمان بنا کر مغربیت کو کچلو تو پھر یہ فرض کس طرح ادا ہو سکتا ہے جب تک
ہمارے مرد اور ہماری عورتیں انگریزی زبان نہ سیکھیں اور ان تک اپنے خیالات پہنچانے کے قابل
نہ بن جائیں ۔ میں نے تو کئی دفعہ اس بات پر زور دیا ہے کہ عورتوں کی تعلیم میں یہ نقص ہے بلکہ
لڑکوں کی تعلیم میں بھی یہ نقص تھا جس کا انگریزی کے متعلق تو ازالہ ہو گیا ہے مگر عربی کے متعلق ابھی
وہ نقص موجود ہے کہ ہمارے ہاں صرف لفظ رٹائے جاتے ہیں اس زبان میں بولنا نہیں سکھایا جاتا۔
بڑے بڑے مولوی بھی جب عربی میں بات کریں گے تو رہ جائیں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے طفیل بے شک ہماری جماعت میں وہ لوگ بھی ہیں جو عربی کے ماہر ہیں اور کچھ ہماری جماعت کا
وہ حصہ ہے جو عربی ممالک میں رہنے کی وجہ سے عربی زبان میں اچھی طرح گفتگو کر سکتا ہے لیکن باقی
مسلمانوں میں سے بڑے بڑے تعلیم یافتہ اشخاص بھی نعم اور لا سے آگے نہیں چل سکتے اور نہ اپنے
خیالات کا عربی میں اظہار کر سکتے ہیں ۔ سر مارتے چلے جائیں گے اور کسی بات پر کا اور کسی پر نعم
کہہ دیں گے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکیں گے حالانکہ وہ عالم ہوتے ہیں اور واقعہ میں بڑے
بڑے عالم ہوتے ہیں ۔ اگر وہ کسی ادب کی کتاب پر حاشیہ لکھنے بیٹھیں تو ایسا ز بر دست حاشیہ لکھیں
کہ عربوں اور مصریوں کو حیران کر دیں گے لیکن چونکہ انہیں عربی میں باتیں کرنے کی مشق نہیں ہوتی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۲
سال ۱۹۳۶ء
اس لئے اگر کسی سے عربی میں گفتگو کرنے کا موقع آئے تو وہ پسینہ پسینہ ہو جاتے ہیں حالانکہ علم سیکھنے
سے غرض یہی ہوتی ہے کہ اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ ہماری لڑکیوں کی انگریزی کی تعلیم میں یہ
نقص خاص طور پر موجود ہے لڑکوں کی تعلیم میں بھی ہے مگر لڑکیوں کی تعلیم میں یہ نقص بہت زیادہ ہے
زبانیں سکھائی جاتی ہیں مگر بولنا نہیں سکھایا جاتا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لڑکی ایف اے تک تعلیم
پالیتی ہے، بی ۔ اے ہو جاتی ہے لیکن جب اُس سے بات کرو تو اُس کی زبان پر Yes اور No کے
الفاظ تک نہیں آسکتے ۔ یہ نقص تعلیم میں اس لئے واقعہ ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں کو انگریزی اور عربی
میں بولنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی مشق نہیں کرائی جاتی حالانکہ جن لوگوں کو بولنے کی
مشق ہو وہ تھوڑی سی تعلیم حاصل کر کے بھی اپنے مافی الضمیر کا بخوبی اظہار کرنے لگ جاتے
ہیں ۔ غرض انگریزی تعلیم حاصل کرنا مغربیت کا اثر قبول کرنا نہیں بلکہ مغربیت کے کچلنے کا یہ ذریعہ
ہے اور اس چیز کو ہم جس قدر جلد حاصل کر سکیں حاصل کرنا چاہئے ہاں یہ احتیاط ضروری ہے کہ
ہماری لڑکیاں مغربی اثر قبول نہ کریں ۔ مگر زبان دانی کیلئے اگر ہم کوئی ایسا انتظام کریں جس سے
ہمارے لڑکے اور لڑکیاں عربی اور انگریزی میں بخوبی گفتگو کر سکیں تو یہ بجائے قابلِ اعتراض امر
ہونے کے مستحسن امر ہوگا ۔ میں تو اس فکر میں ہوں کہ کچھ اور انتظام کر کے چار پانچ ہوشیار لڑ کے
مصر اور عرب میں بھجواؤں تا وہاں سے وہ زبان سیکھ کر آئیں اور پھر ایک بورڈ نگ بنا دیا جائے جس
میں ان کی زیر نگرانی لڑکوں کو عربی میں ہی گفتگو کرنے کی اجازت ہو۔ تا جب وہ تعلیم سے فارغ
ہوں تو عربی میں عمدگی سے تقریریں کرنے والے ہوں ۔ بھلا عربی یا انگریزی میں جب تک کوئی
انسان تقریر نہیں کر سکتا اور اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکتا اُس وقت تک اُس زبان کے سیکھنے کا
فائدہ کیا ہو سکتا ہے۔ خالی کتابیں پڑھ لینا تبلیغ میں مفید نہیں ۔ ہوسکتا ہے ہماری جماعت میں اس
وقت صرف چند ہی لوگ ہیں جو عربی میں تقریریں کر سکتے ہیں اور وہ بھی اس لئے کہ وہ کچھ عرصہ تک
غیر ممالک میں رہ چکے ہیں۔ مثلاً ولی اللہ شاہ صاحب ہوئے ، یا شیخ عبدالرحمن صاحب مصری ہیں
کہ وہ مصر میں رہ آئے ہیں ، مولوی جلال الدین صاحب شمس ہیں ، مولوی اللہ دتہ صاحب ہیں ،
ان کے بعد اللہ اللہ خیر صلا۔ کسی نے دو چار فقرے بول لئے یا ایک دو علماء نے ہمت کر کے خود عربی
میں بولنے کی مشق پیدا کر لی تو یہ اور بات ہے ہر شخص ایسی ہمت نہیں کر سکتا ۔ بعض ایسی ہمت والے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۳
سال ۱۹۳۶ء
ہوتے ہیں کہ خواہ مکمل سامان انہیں حاصل نہ ہوں پھر بھی وہ اپنی دھن میں لگے رہتے ہیں اور
کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن توے فیصدی عموماً ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں کہ جب تک سامان ان کیلئے
میسر نہ ہوں اُس وقت تک وہ کوئی کمال حاصل نہیں کر سکتے ۔ پس میں تو انگریزی اور عربی دونوں
کے متعلق اس فکر میں ہوں کہ اس طرح سکھائی جائیں کہ انسان اپنے تمام خیالات کا ان میں اظہار
کر سکے اور لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے متعلق میری یہ سکیم ہے جب خدا تعالیٰ توفیق دے گا یہ
بات پوری ہو جائے گی۔
غرض ایک طرف منافقین کی یہ چالیں ہیں اور دوسری طرف دشمن کی مخالفانہ چالیں ہیں
لیکن میں سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اول تو جاننے والے جانتے ہیں کہ ان باتوں میں سے سوائے
دو باتوں کے جن میں کچھ کچھ سچائی کی ملونی پائی جاتی ہے باقی سب باتیں ایسی ہی جھوٹی ہیں جیسے
پنجابی میں کہتے ہیں نرالون ہی گنہیا " ہے اس قسم کے جھوٹ روحانی جماعتوں کے متعلق بجائے
بداثر پیدا کرنے کے ہمیشہ انہیں فائدہ پہنچایا کرتے ہیں کیونکہ لوگ خود سمجھ جاتے ہیں کہ یہ جھوٹ
بولا جا رہا ہے۔ لیکن میں تو ان چیزوں پر انحصار ہی نہیں رکھتا میں جانتا ہوں کہ جب میں جماعت کی
اصلاح کیلئے کوئی قدم اُٹھاؤں کمزور اور منافق لوگ چیخنے لگ جاتے ہیں ۔ پس دنیوی نقطہ نگاہ سے
میں سمجھتا ہوں میں اپنے راستہ میں کانٹے بورہا ہوں ۔ مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مؤمن بغیر کانٹوں
پر چلے منزل مقصود پر نہیں پہنچا کرتا۔
ہماری جماعت لاکھوں کی ہے یا ہزاروں کی ، مؤمنوں کی ہے یا منافقوں کی مخلصوں کی
ہے یا کمزوروں اور متردّدوں کی ، اسے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے لیکن جماعت کی خواہ کوئی تعداد
ہو، جماعت کی خواہ کوئی حالت ہو میں یہ جانتا ہوں اور اُس وقت سے مجھے اس کا علم دیا گیا تھا جب
مجھے ابھی یہ بھی پتہ نہ تھا کہ خلافت کیا چیز ہوتی ہے۔ جب مجھے اس بات کا بھی علم نہ تھا کہ خلافت
کے مقام پر ایک زمانہ میں مجھے کھڑا کیا جائے گا ، جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زندہ
تھے اور میری عمر پندرہ سولہ سال کی تھی ، مجھے اُس وقت ہی بتا دیا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایک ایسے
مقام پر کھڑا کرے گا جس کی لوگ سخت مخالفت کریں گے مگر قیامت تک میرے ماننے والے
میرے منکروں پر غالب رہیں گے۔ اُس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا اور نہایت ہی زور دار الفاظ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۴
سال ۱۹۳۶ء
میں فرمایا کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وہ لوگ جو تیری اتباع
کریں گے وہ تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی زندگی میں مجھے یہ الہام ہوا تھا اور اُس وقت میں یہ سمجھتا تھا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے متعلق ہے کیونکہ میں نہیں سمجھ سکتا تھا کہ لوگ میری مخالفت کریں گے اور میرے ساتھ
تعلق رکھنے والے مخالفوں اور موافقوں کے گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے مگر آج میں سمجھتا ہوں
دوسرے الہاموں اور کشوف اور رویا کی وجہ سے اور ان حالات کی وجہ سے جو میرے پیش آرہے
ہیں کہ یہ الہام میرے متعلق ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے ایسے مقام پر کھڑا کیا کہ دنیا اس کی مخالفت
کیلئے آگئی ۔ بیرونی مخالف بھی مخالفت کیلئے اُٹھ کھڑے ہوئے اور منافق بھی اپنے سروں کو اُٹھا کر
یہ سمجھنے لگ گئے کہ اب ان کی کامیابی کا وقت آگیا لیکن میں ان سب کو حضرت نوح کے الفاظ میں کہتا
ہوں کہ جاؤ اور تم سب کے سب مل جاؤ اور سب مل کر اور اکٹھے ہو کر مجھ پر حملہ کرو اور تم مجھے کوئی
ڈھیل نہ دو اور مجھے تباہ کرنے اور مٹانے کیلئے متحد ہو جاؤ پھر بھی یاد رکھو خدا تمہیں ذلیل اور رسوا
کرے گا، تمہیں شکست پر شکست دے گا اور وہ مجھے اپنے مقصد میں کامیاب کرے گا۔
میں اپنی مشکلات کو سمجھتا ہوں، میں بلاؤں اور آفات کو سمجھتا ہوں، میں راستہ کے
مصائب اور بھیا تک نظاروں کو سمجھتا ہوں مگر میں جانتا ہوں کہ جس کام کو میں نے اپنے سامنے رکھا
ہے اس جیسا عظیم الشان کام اپنے سامنے رکھنے کے بعد انسان کیلئے دو ہی راستے ہوتے ہیں یا تو فتح
کا جھنڈا اُڑاتا ہوا گھر کو لوٹے یا اسی کوشش میں اپنی جان اپنے خدا کے سپرد کر دے اس کے سوا اور
کوئی چیز نہیں جسے وہ قبول کر سکے اور میں نے بھی سوچ کر اور سمجھ کر اور تمام حالات کو جانتے ہوئے
اپنا قدم اُٹھایا ہے۔ پس تم میں سے وہ منافق جو اپنے آپ کو بڑا نمازی سمجھتے اور مسجدوں میں آ آ کر
گریہ وزاری کرتے ہیں ، تم میں سے وہ منافق جو اپنے آپ کو بڑا عاقل اور دانا سمجھتے ہیں ، تم میں
، وہ منافق جو اپنے آپ کو بڑا مد بر سمجھتے ہیں ، تم میں سے وہ منافق جو اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتے
ہیں تم میں سے وہ منافق جو اپنے آپ کو بڑا چالاک سمجھتے ہیں ، وہ اپنی چالاکیوں اور اپنی تدبیروں
اور اپنے اثروں اور اپنے علموں اور اپنے ظاہری تقویٰ اور لستانی اور اپنی ہر اُس چیز کو لے کر جو
انہیں حاصل ہے میرا مقابلہ کریں پھر دیکھ لیں کہ نہ ان کی خفیہ تدبیریں انہیں کام دیں گی اور نہ ان
سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۵
سال ۱۹۳۶ء
کی ظاہری تدبیریں انہیں کوئی فائدہ پہنچاسکیں گی بلکہ ذلت اور شکست انہیں نصیب ہوگی ۔ اسی
طرح میں بیرونی دشمنوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی بے شک زور لگا لیں اور سلسلہ احمدیہ کو مٹانے
کیلئے انتہائی جدو جہد صرف کر لیں وہ بھی دیکھیں گے کہ ناکامی و نامرادی ان کے حصہ میں آئے گی
اور سلسلہ احمدیہ کو وہ ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
میں نے اس وقت وہ بات پیش کر دی ہے جس سے جھوٹ اور سچ کا پرکھنا بالکل آسان
ہو جاتا ہے۔ میرا مستقبل میرے ہاتھ میں نہیں بلکہ میرے خدا کے ہاتھ میں ہے۔ میں اپنی
کمزوریوں کو بھی سمجھتا ہوں ، اپنی کوتاہیوں کو بھی جانتا ہوں مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جس کام کو
لے کر میں کھڑا ہوا ہوں اس کے کرنے میں میں نے کبھی کوتاہی نہیں کی ، میں نے اسلام سے کبھی
غداری نہیں کی ، میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے یہی احساس میرے دل میں کام کرتا رہا ہے کہ
احمدیت اور اسلام کی ترقی کیلئے اپنی ہر چیز قربان کر دینی چاہئے ، یہ کام میں نے ہمیشہ کیا ، ہمیشہ کرتا
ہوں اور انشاء اللہ ہمیشہ کرتا چلا جاؤں گا۔ میں جانتا ہوں اس مقصد کی برکت کو اور میں جانتا ہوں
کہ اس وابستگی کی وجہ سے یہ ممکن ہی نہیں کہ میرا کوئی دشمن مجھ پر غالب آ سکے ۔ پس خواہ جھوٹ کے
ذریعہ ہمارے بیرونی دشمن ہمیں نقصان پہنچانا چاہیں اور خواہ جھوٹ کے ذریعہ اندرونی منافق ہمیں
نقصان پہنچانا چاہیں دونوں کو خدا تعالیٰ نا کام رکھے گا اور کبھی ان کی آرزوئیں پوری نہیں کرے گا۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارا مخالف جھوٹ بولنے والا ہے پھر ہم کیونکر سمجھ لیں کہ وہ سچائی پر غالب آ سکتا ہم آسکا
ہے۔ یہ بزدل اور منافق ہمیشہ خفیہ منصوبوں سے کام لیتے ہیں مگر جن کا حوصلہ اتنا پست ہو کہ وہ اس
انسان کے سامنے بھی اپنا مافی الضمیر بیان نہ کر سکیں جسے خدا تعالیٰ نے نہ تلوار دی ہے نہ ظاہری
حکومت ، انہوں نے دنیا میں اور کیا کام کرنا ہے۔
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جو منافقین تھے وہ تو باوجود تلوار کا زمانہ ہونے کے بعض
دفعہ بول پڑتے تھے مگر آج کل کے منافق تو منافقوں کے بھی منافق ہیں۔ جیسے کہتے ہیں ” گوہ درگوہ
کتے کا گوہ ۔ کتا پاخانہ کھاتا ہے اور کتے کا پاخانہ تو پاخانے کا پاخانہ ہوتا ہے۔ ایسے ذلیل اور کا
ناپاک وجودوں کو کب خدا تعالیٰ اپنی مقدس فتح سے برکت دے سکتا ہے۔ ان کا دنیا میں بھی منہ کالا
ہوگا اور اگلے جہان میں بھی منہ کالا ہوگا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۶
سال ۱۹۳۶ء
ہاں بعض باتیں لطیفہ کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور انہیں دیکھ کر ضرور افسوس ہوتا ہے۔
چنانچہ اسی سلسلہ میں ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ ان منافقین میں سے ایک ایسا منافق بھی ہے جو
اس ملک کا رہنے والا ہے جس نے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید جیسا نیک انسان جو حضرت
ابوبکر کی مانند تھا ہمیں عطا کیا مگر افسوس اسی ملک نے اس وقت ایک مسیلمہ کذاب بھی پیدا کر دیا
ہے۔ گویا اس ملک نے ایک ہماری طرف گوہر پھینکا اور ایک اُس نے زہر پھینکی۔ افغانستان نے
ہمیں ایک صدیق دیا اور ایک ہمیں مسیلمہ کذاب دیا۔ اس میں بھی شاید کوئی خدائی مصلحت ہوتی
ہے کہ ہر قوم میں کوئی نہ کوئی نظر بقو ہوتا ہے تا اس قوم کے لوگ تکبر نہ کرنے لگ جائیں اور فخر اور
خیلاء کے خیالات میں مبتلاء نہ ہو جائیں ۔ کہتے ہیں مور کے پاؤں نہایت بدصورت ہوتے ہیں
جب وہ ناچ رہا ہوتا ہے اور اپنے پروں کو دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہا ہوتا ہے تو اچانک اُس کی نظر
اپنے پاؤں پر پڑ جاتی ہے اور وہ ناچنا بند کر دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ بھی شاید اسی لئے قوموں میں بعض
باعث ننگ وجود بنا تا ہے تا وہ جب اپنی قوم کے بعض ممتاز افراد کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہوں تو اپنے
پاؤں پر کوڑھ کی حالت کو دیکھ کر تکبر میں مبتلاء ہونے سے محفوظ رہیں ۔ یہی افغانستان کی حالت
ہے اس نے بھی ایک صدیق پیدا کیا اور ایک مسیلمہ کذاب پیدا کیا مگر بہر حال ان فتنوں کے
مقابلہ کی ہمیں فکر کرنی چاہئے تا وہ جو خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں پورے ہوں اور دشمن اپنی تمام
تدابیر میں خائب و خاسر رہے۔ اسی لئے میں نے جماعت سے کہا ہے کہ وہ دعائیں کرے اور
اللہ تعالیٰ سے التجاء کرے کہ وہ خود ان مشکلات و مصائب کو ہٹائے ۔
اس ہفتہ کا روزہ آخری روزہ ہو گا جن کو توفیق ملے گی وہ تو اس دن دعا کریں گے ہی مگر دعا
میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس کے بعد بھی دُعاؤں میں لگی رہے اور بیرونی دشمنوں کے
جھوٹوں اور کذب بیانیوں کو دیکھتے ہوئے اور دوسری طرف منافقین کی فتیح حرکات کو مد نظر رکھتے
ہوئے اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتی رہے کہ وہ ہمارا مالک اور آقا بیرونی دشمنوں کے حملوں سے بھی
ہماری جماعت کو محفوظ رکھے اور اندرونی منافقین کی فتنہ آرائیوں سے بھی ہماری جماعت کو بچائے
اور دونوں قسم کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر کے ہمارے راستہ سے ہٹا دے یا انہیں ہدایت دے کر
ہمارا بھائی بنا دے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۷
سال ۱۹۳۶ء
پس دعائیں کرو اور خاص طور پر دعائیں کرو مگر دعا کے پہلو کو ہمیشہ بددعا کے پہلو پر
غالب رکھو۔ میں نے تجربہ کیا ہے آج ہماری جماعت میں بیسیوں ایسے مخلص ہیں جو چار یا پانچ یا دس
سال پہلے منافق تھے اور بیسیوں ایسے ہیں جو آج سے دس یا بیس سال پہلے ہماری جماعت کے
شدید مخالف تھے مگر آج وہ نہایت مخلص احمدی ہیں ۔ اس لئے پہلے ہمیشہ یہی دعا کی جائے کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو ہدایت دے اور اگر ہدایت کا قبول کرنا ان کیلئے مقدر نہیں تو اللہ تعالیٰ
انہیں تباہ کرے تا احمدیت کا بول بالا ہو اور شیطان اور اس کی ذریت کا منہ کالا ہو ۔“
( الفضل ۶ ۱ رمئی ۱۹۳۶ء)
ے گاؤدی: بیوقوف احمق ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۱۵ صفحه ۸۴۳ مطبوعہ کراچی ۱۹۹۳ء)
بدر رو: نالی - گندہ پانی بہانے کی نالی۔ پانی باہر جانے کا راستہ ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد
دوم صفحہ ۹۰۸ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۹ء )
إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ (آل عمران: ۱۷۲)
خيلاء خود پسندی - غرور ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۸ صفحه ۸۸۸ مطبوعہ کراچی
۱۹۸۷ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۸
۱۷
سال ۱۹۳۶ء
تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جماعت کو انتباہ
(فرموده ۱۵ رمئی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ ابراہیم کی آیت وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمُ
لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ لا تلاوت
کی اور پھر فرمایا :-
میں نے بار بار جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان مشکلات اور ابتلاؤں کیلئے
تیار کریں جو مستقبل میں ان کا انتظار کر رہے ہیں مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آرام یا آرام تو
نہیں کہنا چاہئے آرام طلبی جو موجودہ طرز رہائش کی وجہ سے خصوصاً ہندوستانیوں میں پیدا ہورہی
ہے اس کی وجہ سے اکثر دوست اس بات کی جو میں کہتا ہوں اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اپنے اندر تغیر
پیدا کرنے کیلئے آمادہ وتیار نظر نہیں آتے ۔ میں اپنی جماعت کے متعلق یہ تو نہیں سمجھتا کہ ایسا ہو لیکن
بعض دفعہ بد قسمتی سے انسان کی آنکھیں ایسی بند ہو جاتی ہیں کہ وہ نتائج اور انجام سے غافل ہو جاتا
ہے یہاں تک کہ مصیبت آکر اُسے پکڑ لیتی ہے۔ ہزاروں بادشاہتیں اور حکومتیں اسی طرح تباہ
ہو گئیں کہ ان بادشاہتوں اور حکومتوں والے اپنے خیال میں اس یقین اور اطمینان سے بیٹھے رہے
کہ کوئی دشمن ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط اسی رنگ میں ہوا۔ یہاں
کے حکمرانوں کو انہوں نے آپس میں لڑا دیا اور ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتا رہا کہ ہم اپنے دشمن کو
مار رہے ہیں اور کسی نے بھی یہ خیال نہ کیا کہ اپنے آپ کو مار رہے ہیں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹۹
سال ۱۹۳۶ء
ایک انگریز مصنف نے لکھا کہ ہندوستان کو ہم نے فتح نہیں کیا بلکہ ہندوستانیوں نے نے کو نے
ہندوستان کو ہمارے لئے فتح کیا۔ سارے ہندوستان میں صرف ایک شخص تھا جس نے اس حقیقت
کو سمجھا اور دوسروں کو اُکسایا اور ہوشیار کیا مگر کسی نے اس کی بات نہ سنی اور اس کی آواز بالکل
رائیگاں گئی یہاں تک کہ ملک ہاتھ سے نکل گیا اور بعد میں افسوس سے ہاتھ ملنے لگے ۔ انگریز بھی
خوب سمجھتے ہیں کہ در حقیقت وہی ایک شخص تھا کہ جس نے ان کی تدابیر کو سمجھا کیونکہ ان کے دلوں
میں اس کا اتنا بغض ہے کہ وہ اس کے نام پر اپنے کتوں کا نام رکھتے ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ گلی
گوچوں میں آوارہ پھرنے والے بچے بھی جب کسی کو چڑانا چاہیں تو اُسے کتا کہنے کی بجائے ٹیپوٹیپو
کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کو معلوم نہیں کہ ہندوستان میں صرف وہی ایک بادشاہ تھا جس نے اس
خطرہ کو سمجھا جو یہاں اسلامی حکومت کو پیش آنے والا تھا۔ وہی تھا جس نے غیرت دکھائی اور غیرت
پر جان قربان کر دی ۔ ٹیپو سلطان نے جب انگریزوں کے بڑھتے ہوئے تسلّط کو دیکھا ( ٹیپو اُس کا
نام نہیں بلکہ جس طرح پنجابی میں بعض لوگوں کے نام کے ساتھ کوئی لفظ ہوتا ہے جسے اُس کی ان کہا
جاتا ہے اسی طرح ٹیپو کی ان تھی ) تو اُس نے چاروں طرف مسلمانوں کو خطوط لکھے کہ اسلامی عظمت
کا نشان مٹ رہا ہے آؤ ا کٹھے ہو جاؤ تا اسے بچایا جا سکے۔ اُس نے ایک طرف ایران کی حکومت کو
لکھا تو دوسری طرف افغانستان کی سلطنت کو ، پھر اُس نے ترکوں کو بھی لکھا اور اُس کے پہلو میں
نظام کی جو حکومت تھی اُسے بھی متوجہ کیا اور یہاں تک لکھا کہ یہ مت سمجھو کہ میں اپنی عظمت چاہتا تک
ہوں اگر تمہارا یہ خیال ہو تو میں تمہارے ماتحت ہو کر لڑنے کو تیار ہوں لیکن خدا کیلئے اور اسلام کی اگر
خاطر آؤ متحد ہو جائیں مگر جب بد قسمتی آتی ہے تو آنے والے خطرات سے انسان کی آنکھیں بند
ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ اُسے موت آدباتی ہے۔ اُس وقت کے نظام نے خیال کیا کہ چونکہ انگریز
میرے دوست ہیں اور ان کی مدد سے میں ٹیپو کی حکومت کا خاتمہ کرنے والا ہوں اس لئے ڈر کر
اُس نے مجھے یہ تحریک کی ہے اور ایرانیوں، افغانوں اور ترکوں نے خیال کیا کہ ہندوستان میں
اسلامی سلطنت کا خاتمہ ہونے سے ہمیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آخر اس بندہ خدا نے اکیلے ہی
مقابلہ کیا اور اُس مقابلہ میں اس کا آخری فقرہ میں سمجھتا ہوں ایسا فقرہ ہے جسے تاریخ کبھی مٹا نہیں
سکتی ۔ بعض فقرات اپنے اندر ایسے پاکیزہ جذبات کو لئے ہوئے ہوتے ہیں کہ زمانہ کے اثرات
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
اور وقت کا بعد انہیں مٹا نہیں سکتا۔ جس وقت اس قلعہ کی بیرونی فصیل کو توڑ کر جس میں وہ تھا ایک
طرف سے انگریز اندر داخل ہوئے یا یوں کہنا چاہئے کہ بعض غدار افسروں کی مدد سے وہ اندر داخل
ہونے میں کامیاب ہو گئے تو اس کا ایک جرنیل دوڑ کر اس کے پاس پہنچا وہ اس وقت دو فصیلوں
کے درمیان کھڑا اپنی فوج کو لڑا رہا تھا کہ اُسے اُس کے جرنیل نے یہ خبر دی کہ انگریز شہر میں داخل
ہو گئے ہیں اور اب بچاؤ کی کوئی صورت نہیں سوائے اس کے کہ آپ ہتھیار رکھ دیں اور اپنے آپ کو
ان کے سپرد کر دیں وہ یقینا آپ کا اعزاز کریں گے مگر جس وقت سلطان ٹیپو نے یہ سنا کہ انگریز شہر
میں داخل ہو گئے ہیں اس نے تلوار میان سے نکال لی اور خود لڑائی میں کود پڑا اور اُس نے کہا کہ
گیڈر کی سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک گھنٹے کی زندگی بہتر ہوتی ہے۔ ایک انگریز افسر جو شریف
دل رکھتا تھا با وجود اس کے کہ اس کے دشمنوں سے تعلق رکھتا تھا اپنے تذکرہ اور یادداشت میں بیان
کرتا ہے کہ ہم نے متواتر اس کے سامنے یہ بات پیش کی کہ ہم فتح پاچکے ہیں اب تم ہمارے ساتھ
کہاں لڑ سکتے ہو بہتر ہے کہ ہتھیار ڈال دو مگر وہ نہ مانا یہاں تک کہ میدان میں ڈھیر ہو گیا۔
یہ اکیلا شخص تھا جس نے ہندوستان کی آئندہ حالت کو سمجھا اور مسلمانوں کو بیدار کرنے کی
کوشش کی مگر کوئی اس کی بات کو نہ سمجھا اور اس کے نتائج آج ہم دیکھ رہے ہیں ہزاروں غلامیوں
کے طوق آج مسلمانوں کے گلے میں پڑے ہیں ۔ وہ ایک غلامی کو رو رہے ہیں کہ یہاں انگریزی
حکومت ہے حالانکہ ہندؤوں کی حکومت کا طوق بھی ان کی گردن میں ہے، سکھوں کی حکومت کا ، ،
طوق بھی ان کی گردن میں ہے، بڑے بڑے تاجروں کی حکومت کا طوق ہے، ساہوکاروں کی
حکومت کا طوق ہے، ہر محکمہ پر جو لوگ قابض ہیں ان کی حکومت کا طوق ہے، کوئی پیشہ، کوئی فن ، کوئی
ہنر اور کوئی میدان نہیں جس میں انہیں عزت حاصل ہوا اور یہ سب نتیجہ اس آواز کے نہ سننے کا ہے جو
انہیں وقت پر سنا دی گئی تھی ۔ اُس وقت مسلمان بیوقوفی کی جنت میں بیٹھے رہے جو انہیں دوزخ میں
لے گئی ۔ انہوں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے سمجھ لیا کہ اب بھی ان پر حملہ آور نہیں ہو گی لیکن
وہ تو تشقت ، اختلاف اور تفرقہ کا زمانہ تھا لوگوں نے اس بات کو نہ سمجھا اور اختلاف کی رو میں بہہ
گئے ۔ مگر ہماری جماعت کیلئے ویسا زمانہ نہیں ہم نئے نئے متحد ہوتے ہیں اور فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ
اخْوَانًا ہے کا نظارہ پیش کر رہے ہیں ایسی جماعت کی قلبی اور اندرونی حالت یقیناً اس سے بہتر ہونی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۱
سال ۱۹۳۶ء
چاہئے اور ہمارے اندر زیادہ بیداری اور ہوشیاری ہونی چاہئے ۔
صلى الله
میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ آئندہ کے خطرات کو محسوس کرو، اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور
ان قربانیوں کی طاقت اپنے اندر پیدا کرو جن کے نتیجہ میں محفوظ رہ سکومگر بعینہ اس طرح جس طرح
ایک افیونی کو جگایا جاتا ہے مگر وہ پھر سو جاتا ہے، پھر جگایا جاتا ہے اور پھر سو جاتا ہے، جماعت کے
دوستوں کو جگایا جاتا اور ہوشیار کیا جاتا ہے اور وہ قربانی کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں مگر پھر سو
جاتے ہیں۔ انہیں سوچنا چاہئے کہ کب تک کوئی گلا پھاڑتا رہے گا اگر یہی حالت رہی تو تم سمجھ سکتے
ہو اس کا انجام کیا ہوگا ۔ یہ مت خیال کرو کہ خدا کے وعدے تمہاری کامیابی کیلئے ہیں خدا تعالیٰ کے
وعدے مشروط ہوتے ہیں اور اگر انسان اپنے آپ کو ان کا مستحق بنائے تو وہ پورے ہوتے ہیں ۔ کیا
رسول کریم ﷺ سے جنگ احد میں کامیابی کے اللہ تعالیٰ کے وعدے نہ تھے پھر کیا صرف دس
آدمیوں کی غلطی سے وہ فتح شکست نما نہ ہو گئی تھی؟ پس اگر ایک ہزار میں سے دس کی غلطی فتح کو
شکست نما بنا سکتی ہے تو آج تم میں سے ہزاروں کی غفلت سے تمہاری فتح شکست نما کیوں نہیں بن
سکتی ۔ ہمارے لوگ اس بات پر مطمئن ہیں بالکل اسی طرح جس طرح غافل اور تباہ ہونے والی
قو میں ہوتی ہیں کہ وہ ایک آئینی حکومت کے ماتحت آباد ہیں اور کہ انگریز منصف اور عادل ہیں ۔
اب اللہ تعالیٰ نے ان کو سبق دیا ہے کہ جن انگریزوں پر تم انحصار کر سکتے ہو وہ بھی تمہارے دشمن
ہو سکتے ہیں مگر افسوس کہ ہمارے دوستوں کی آنکھیں ابھی تک نہیں کھلیں ۔ میرے بار بار کے ۔
خطبات کے باوجود بعض دوست لکھتے رہتے ہیں کہ ہماری سفارش کرد و حالانکہ آجکل حکومت کے
بعض انگریز افسر بھی جماعت احمدیہ کے شدید دشمن ہیں ایسے ہی دشمن جیسے چوہدری افضل حق
صاحب اور مولوی عطاء اللہ صاحب ۔ ہم پر صریح ظلم کیا جاتا ہے، صریح جھوٹ ہمارے متعلق بولا
جاتا ہے مگر ایسے افسر کوئی توجہ نہیں کرتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو انگیخت کرتے ہیں مگر ہم میں سے
بعض بے حیا بن کر کہتے ہیں کہ ہماری سفارش کرو۔ مجھے اُس وقت حیرت ہوتی ہے کہ انسان بے حیائی
میں کتنا کمال تک پہنچ سکتا ہے وہ ان باتوں کو شاید مبالغہ اور مذاق سمجھتے ہیں جو باتیں مجھے معلوم ہیں
وہ تو بہت بڑی ہیں مگر جتنی میں نے بتائی ہیں ان کا ہزارواں حصہ بھی اگر ایک شخص کے متعلق ثابت
ہو تو میں موت کو اس کے پاس سفارش کرنے کو ترجیح دوں ۔ تمہارے دل میں تو ان باتوں کا اتنا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۲
سال ۱۹۳۶ء
احساس چاہئے تھا کہ خواہ پھانسی پر لٹکنا پڑتا ، تمہارے بیوی بچوں کو تمہارے سامنے قتل کر دیا جاتا ، تو
تم اس بات کو زیادہ پسند کرتے یہ نسبت ایسے لوگوں کے پاس سفارش لے جانے کے۔ ایسے افسر تو
ہمارے دشمن ہیں مگر شیخ سعدی علیہ الرحمۃ نے تو کہا ہے کہ
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن به پائے مردی ہمسایہ در بہشت
یعنی ہمسایہ کی مدد سے جنت میں جانا دوزخ کے برابر ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ اس قسم کی مثالیں
محدود ہیں۔ نہ ہندوستان کی ساری گورنمنٹیں ایسی ہیں نہ پنجاب گورنمنٹ کے سارے افسر ایسے
ہیں مگر سوال تو یہ ہے کہ ایسے وقت میں کون کہہ سکتا ہے کہ کون کیسا ہے۔ پس ان حالات میں
مناسب یہی ہے کہ انسان غیرت سے کام لے اور کہے کہ ہم سفارش نہیں کراتے ۔
آج حالت یہ ہے کہ پچھلے دنوں ایک بڑے افسر نے کہا کہ احمدیوں کی بھرتی کی حکومت
نے ممانعت نہیں کی اور بعض افسروں نے اعلان کیا تھا کہ سیدوں کی بھرتی منع نہیں ہے مگر میں نے
تحقیقات کی ہے یہ دونوں باتیں صحیح ہیں یہ حکم بھی ہے کہ سیدوں کو بھرتی نہ کیا جائے اور یہ حکم بھی کہ
احمدیوں کو بھرتی نہ کیا جائے وَاللهُ اَعْلَمُ معاملہ کیا ہے۔ اس بڑے افسر کو یا تو علم ہی نہ تھا یا اس نے
غلط بیانی کی لیکن جب یہ صحیح ہے کہ ایک طبقہ ضرور ہمارا مخالف ہے تو ہمیں چاہئے دوسروں کے پاس
کوئی سفارش نہ لے جائیں ۔ جو مخالف نہیں اگر ان کے پاس ہم سفارش کریں تو ممکن ہے وہ تو کوئی و
احسان نہ جتائیں مگر مخالف طبقہ ضرور کہے گا کہ ہم نے فلاں وقت تمہارا کام کر دیا تم ہمیں کس طرح
اپنا مخالف کہتے ہو اور یہ الفاظ سننے کیلئے کیا تمہاری غیرت تیار ہے؟ بے شک ایسے افسر اور ہیں
اور دوست اور مگر ہمیں تو اتنی عقل چاہئے کہ اس کے نتیجہ میں ہمیں کیا طعنہ ملے گا۔ بے شک جو انگریز
ہمارے دوست ہیں یا حسن ظنی رکھتے ہیں وہ ایسی بات یاد نہیں دلائیں گے اور سمجھیں گے کہ یہ اچھے
شہری ہیں ، قانون کے پابند ہیں اور ملک میں امن قائم کرتے ہیں ان کے بھی حقوق ہیں انہیں
کیوں تلف کریں مگر وہ حصہ جو جھوٹ سے پر ہیز نہیں کرتا وہ دوسروں کے کام کو لے کر ہمارے منہ
پر مارے گا اور کہے گا تمہیں یاد نہیں فلاں وقت ہم نے تمہارا فلاں کام کیا تھا۔ مگر افسوس کہ جماعت
کے بعض لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ۔ پتہ نہیں ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اور جس کا میں نے بار بار
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۳
سال ۱۹۳۶ء
اپنے خطبات میں ذکر بھی کیا ہے وہ ان سب باتوں کو مبالغہ یا مخول اور کھیل ہی سمجھتے ہیں ۔ میں
جب یہ حالت دیکھتا ہوں تو اگرچہ لفظوں سے تو نہیں کہتا مگر میرا دل چاہتا ہے کہ اگر جائز ہو تو
خدا تعالیٰ سے کہوں کہ وہ جماعت کے ابتلاؤں کو اور بھی بڑھا دے تا ایسے دوستوں کے حواس
درست ہوں ۔ خدا ابتلا ابتلاؤں کو اتنا بڑھائے کہ یہ بھائے کہ یہ سونے والے بیدار ہو جائیں اور پاگل عقلمند بن
جائیں اور وہ سمجھیں کہ یہ تو پھر بھی غیر لوگ ہیں سعدی نے تو کہا ہے کہ ہمسایہ کی مدد سے جنت میں
جانا بھی دوزخ میں جانے کے برابر ہے۔
میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکومت کا ابتلاء اسی وجہ سے آیا ہے تا اللہ تعالیٰ
ہمیں بتادے کہ انگریزی حکومت میں بھی ایسے کل پرزے آسکتے ہیں جو ہمیں نقصان پہنچا ئیں گو یہ
آج تھوڑے ہیں مگر کسی کو کیا معلوم کہ کل زیادہ ہو جائیں ۔ اگر آج حکومت پنجاب میں ہیں تو کل
حکومت ہند میں بھی ہو سکتے ہیں۔ جو شخص کسی دوسرے کے سہارے بیٹھارہتا ہے اس سے زیادہ
احمق اور بے حیا کوئی نہیں ہو سکتا ۔ انگریز خواہ کتنے اچھے کیوں نہ ہوں مگر ہم کیوں ان کے سہارے
پر رہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ اپنے والد صاحب کا ایک واقعہ لطف لے کر بیان کیا
رتے تھے کہ آپ جب فوت ہوئے اُس وقت اسی سال کے قریب عمر تھی مگر وفات سے ایک گھنٹہ
پہلے آپ پاخانہ کیلئے اُٹھے آپ کو سخت پیچش تھی اور پاخانہ کیلئے جا رہے تھے کہ رستہ میں ایک ملازم آپ کو سی پی تھی اور پاخانہ کیلئے جارہے تھے کہ
نے آپ کو سہارا دیا مگر آپ نے اُس کا ہاتھ جھٹک کر پرے کر دیا اور کہا کہ مجھے سہارا کیوں دیتے
ہو؟ اس کے ایک گھنٹہ کے بعد آپ کی وفات ہوگئی ۔ تو جب ایک معمولی مؤمن بھی کسی کا سہارا لینا
پسند نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ کی خاص جماعت کب ایسا کر سکتی ہے ۔ مؤمن تو ہر ایک ہو سکتا ہے خواہ وہ
نبی کے ہزار ہا سال بعد ہو مگر تم میں تو ابھی کئی صحابہ موجود ہیں اور تم سب تابعی ہو پھر تم کس طرح یہ
پسند کر سکتے ہو کہ کسی کا سہارا لو اور سہارا بھی اُن کا جو عیسائی ہیں اور جن کے مذہب کو مٹانے کیلئے تم
کھڑے ہوئے ہو۔ تمہارا ہاتھ ہمیشہ اونچا ہونا چاہئے تم ان کی مدد تو کرو مگر ان کی مددمت لو۔ ایک
اچھے شہری کی طرح تمہارا فرض ہے کہ ملک میں امن قائم کرو اور اگر حکومت کسی مصیبت میں ہو تو
اس کی تائید کرو جس طرح تمہارا فرض ہے کہ اگر حکومت رعایا پر ظلم کرے تو رعایا کی مدد کرو مگر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۴
سال ۱۹۳۶ء
تمہارے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ بھیک کا ٹھیکرا لے کر اس کے پاس مانگنے جاؤ ۔ مؤمن کی غیرت کا
مقام بہت بلند ہوتا ہے وہ مر جانا پسند کرتا ہے مگر مانگنا پسند نہیں کرتا اور دوسرے کو اپنا سہارا بنانا گوارا
نہیں کر سکتا ۔ تم کس طرح موحد ہو سکتے ہو جب کہ سمجھو کہ انگریز تمہاری جانیں بچائیں گے۔ اگر
تمہاری جانوں کا انحصار انگریزوں پر ہے تو یہ آج بھی نہیں ہیں اور کل بھی نہیں ۔ انگریزوں کی
حکومت بھی آخر انسانوں کی حکومت ہے جو ہمیشہ نہیں رہ سکتی ۔ ابی سینیا کا جو حشر ہوا ہے اس کے بعد
خود انگریزی اخبار لکھ رہے ہیں کہ انگریزی حکومت لڑکھڑا رہی ہے اور شاید یہ پہلا موقع ہے کہ
انگریزی حکومت کے وزیر اعظم نے یہ کہا ہے کہ میں اپنے نفس میں ذلت محسوس کر رہا ہوں ۔
پس آدمیوں پر انحصار رکھنا حماقت ہے تم اپنے نفسوں میں وہ قوت پیدا کرو کہ کوئی دشمن تم کو
ہلاک نہ کر سکے اور ایسی طاقت اول ایمان کی طاقت ہے اور دوسرے اتحاد اور قوت عمل کی ۔ انسان
جب ایمان لے آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کا نگران ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کبھی نہیں مرتا ۔ رسول کریم
سے زیادہ صحابہ کو کس سے عشق ہو سکتا ہے چنانچہ جب آپ فوت ہوئے تو حضرت عمر تلوار
لے کر کھڑے ہو گئے کہ جو کہے گا رسول کریم فوت ہو گئے ہیں میں اسے قتل کر دوں گا سے ۔ حضرت
ابو بکڑ اس وقت باہر گئے ہوئے تھے جب آپ کو خبر ہوئی تو آپ آئے اور اندر گئے ،جسم پر سے کپڑا
اُٹھایا ، ماتھے پر بوسہ دیا اور کہا میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد
نہیں کرے گا ۔ یعنی ایک تو جسمانی موت آئی ہے اس کے ساتھ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کی اُمت
خراب ہو جائے ۔ اس کے بعد آپ باہر آئے اور کہا کہ لوگو! رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں جس
طرح تمام پہلے انبیاء فوت ہو چکے ہیں مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا له فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ
مات ۔ سنو تم میں سے بعض سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں یہ شرک ہے اور عبادت ہے جو
صلى الله
علی
صلى الله
الله
محمد رسول اللہ ﷺ کی عبادت کرتا ہے میں اسے خبر دار کرتا ہوں کہ آپ فوت ہو گئے ہیں ۔ وَمَنْ
كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ ، لیکن جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اُس کا
معبود زندہ ہے اور کبھی نہیں مر سکتا ۔
پس ہم تو ان لوگوں کے قائم مقام ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات کو بھی اللہ تعالیٰ
صلى الله
کے مقابلہ پر کھڑا کرنا جائز نہیں سمجھا۔ ابوبکر نے تو اتنی غیرت دکھائی کہ کہا محمد رسول الل امحمد رسول الله ﷺ انسان