اگر دنیا کو فتح کرنا چاہتے ہو تو عملی زندگی میں بھی تعلیمِ اسلام کے مطابق تغیر پیدا کرو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۵
سال ۱۹۳۶ء
تھے اور فوت ہو چکے ہیں مگر تم میں سے بعض ایسے بے غیرت ہیں کہ سمجھتے ہیں انگریز ہمیشہ رہیں گے
اور ان کی حفاظت کریں گے اور اگر یہی حالت رہی تو یا د رکھو کہ انگریزی حکومت تو کسی دن جاتی ہی
رہے گی مگر ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کو بھی لے ڈوبے گی ۔ صرف خدا زندہ ہے اور وہی زندہ رہے گا
جس کا وہ سہارا ہے۔ باقی حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ان کے نقطہ ہائے نگاہ بھی بدلتے رہتے ہیں
مستقبل کا کسی کو کیا علم ہو سکتا ۔ آج سے تین سو سال پہلے کسی کو کیا علم تھا کہ انگریزوں کی حکومت اتنی
وسیع ہو جائے گی اور کون کہہ سکتا ہے کہ آج سے سو سال بعد ان کی یہ حکومت افسانہ بن کر نہ رہ
جائے گی۔
خوب یا درکھو کہ انگریز بھی تبھی زندہ رہ سکتے ہیں جب وہ خدائے واحد سے تعلق پیدا کریں
اور اسی پر توکل کریں اور تم بھی اسی طرح زندہ رہ سکتے ہو۔ زندگی کے سامان سب کیلئے اللہ تعالٰی
نے پیدا کئے ہیں یہ ضروری نہیں کہ جس طرح پہلی قو میں تباہ ہو گئیں انگریز بھی ہو جائیں گے ۔ اس
میں شک نہیں کہ اگر یہ جھوٹ اور فریب پر اپنی حکومت کی بنیاد رکھیں گے، انصاف کے مقابلہ میں
پر سٹیج کا زیادہ خیال رکھیں گے تو جس طرح روما اور کسری کی عظیم الشان سلطنتیں تباہ ہوئیں یہ بھی تباہ
ہو جائیں گے لیکن اگر یہ سچ پر قائم ہوں ، انصاف کریں اور خدا سے تعلق پیدا کر کے اُسی پر توکل
رکھیں تو ان کی جو پچھلی زندگی ہے اس سے بہت زیادہ لمبی زندگی انہیں مل سکتی ہے مگر پھر بھی وہ تمہارا
سہارا نہیں بن سکتے۔ تم خدا کی جماعت ہوا اور خدا کو تمہارے لئے غیرت ہے۔ جس طرح کوئی شخص
اپنی بیا ہتا بیوی کو کسی غیر کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے پھرتا دیکھے تو اُسے غیرت آتی ہے اسی طرح
خدا کو غیرت آتی ہے جب اس کی جماعت کسی غیر کا سہارا لے ۔ پس انگریز اگر ہمیشہ بھی رہیں تو وہ
تمہارا سہارا نہیں بن سکتے ۔ باقی رہے دوسرے دشمن ان کا نقشہ قرآن کریم نے ان الفاظ میں کھینچا
ہے کہ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ ان کا بغض ان کے
مونہوں سے ظاہر ہو گیا ہے اور جو دلوں میں ہے وہ بہت زیادہ ہے۔
امرتسر میں احرار کی جو کانفرنس ہوئی ہے اس میں اس امر پر بہت زور دیا گیا ہے کہ ہمارا کام
ہندوستان سے انگریزوں کو نکالنا ہے اور اس کے ساتھ سب احمدیوں کو بھی ۔ یہ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ
أَفْوَاهِهِمْ ہے لیکن ان کے دلوں میں جو ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ نکالیں گے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۶
سال ۱۹۳۶ء
کیوں ؟ یہیں پھانسی پر لٹکائیں گے ۔ یہ وہ دشمن ہے جو تمہارے گردگھیرا ڈال رہا ہے، روز بروز
زیادہ منظم ہو رہا ہے اور طاقت پکڑ رہا ہے چاہے وہ احرار کی صورت میں ہو اور چاہے کسی اور
صورت میں ہو شیطان کو اس سے غرض نہیں کہ اس کا نام احراری رہے ۔ تمہاری نظر مجلسوں پر ہے
اور تم سمجھتے ہو مجلس احرار کو کل جو طاقت حاصل تھی وہ آج نہیں حالانکہ میں نے بار بار کہا ہے کہ تمہارا
مقابلہ احرار سے نہیں شیطان سے ہے۔ مجھے یاد ہے ہم میں سے بعض کہا کرتے تھے کہ اب مولوی
ثناء اللہ صاحب کی طاقت ٹوٹ گئی ہے مگر اب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ ان کی طاقت زیادہ تھی یا
احرار کی ۔ اسی طرح اب بعض یہ خیال کر رہے ہیں کہ احرار کی طاقت ٹوٹ گئی ہے اب ہم سو
جائیں ۔ مگر یاد رکھو تمہارے لئے سونا مقدر نہیں ہے تم یا تو جاگو گے اور یا مرو گے یہ ممکن نہیں کہ لمبی
دیر تک سو سکو ۔ جب سوؤ گے مرو گے یہ سچائیاں ہیں جو ہر نبی کے زمانہ میں ظاہر ہوئیں ۔ قرآن کریم
کو پڑھو اس کا ایک ایک لفظ اس کی تصدیق کرے گا ۔ پھر کیا تمہیں اس پر بھی اعتبار نہیں کہ سمجھتے
ہو تمہارے ساتھ ویسا نہ ہوگا ۔ حضرت آدم ، حضرت ابراہیم ، حضرت نوح ، حضرت موسی ، حضرت
داؤد اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام اور سب سے آخر آنحضرت اللہ کے وقت جو کچھ ہوا کیونکر ممکن
ہے کہ وہ پیالہ تم کو نہ پینا پڑے وہ ضرور پینا پڑے گا۔ اگر منہ سے نہیں پیو گے تو نلکیوں کے ذریعہ
نتھنوں کے رستہ پلایا جائے گا اور اگر اس طرح بھی نہیں پیو گے تو پیٹ چاک کر کے پلایا جائے گا۔
دشمن اس فکر میں ہے کہ تم کو ہندوستان سے نکال دے اور یہ وہ چیز ہے جس کا اظہار اس
کے منہ سے ہو گیا اس کے دل میں جو کچھ ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور تم اس خیال میں ہو کہ
ایک حکومت جو قانون کی پابند ہے اور وہ تمہاری حفاظت کرے گی ۔ اس حکومت کے ایک حصہ نے
بتا دیا ہے کہ جب وہ پکڑے گی قانون بھی مٹ جائے گا بھلا وہ کونسا قانون تھا جس کے ماتحت ایک
افسر نے دوسکھ نمبرداروں کو بلا کر یہ کہا کہ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خلیفہ قادیان نے تم
کو بلا کر پچاس پچاس روپے دیئے تھے کہ عید گاہ کے کیس میں شہادت بدل دو اور اس طرح انہیں
جھوٹ بولنے کی تحریک کی اور ایک دوسرے افسر نے ملاقات کے وقفہ میں صاف لفظوں میں ان کو
ایسی گواہی دینے کا مشورہ دیا۔ کیا اِس امر کا کروڑواں بلکہ اربواں کھر بواں حصہ بھی سچ ہے؟ اور
انگریزی حکومت کے بعض افسر اگر اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں تو کیا تم سمجھتے ہو کہ بعض دوسرے افسر اتنا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
کسی وقت جھوٹ بول کر تمہیں سزائیں نہیں دلوا سکتے ۔
سال ۱۹۳۶ء
جب خدا کسی قوم کو سزا دینا چاہتا ہے تو سب کچھ کر ا لیتا ہے اس لئے اطمینان سے نہ بیٹھو کہ
تمہارے سر پر تلوار منڈلا رہی ہے۔ صرف خدا پر توکل کرو حاکموں کے دل بھی خدا کے قبضہ میں
ہیں وہ چاہے تو انہیں نیک بنا سکتا ہے۔ پس تم یہ مت کہو کہ خدا ہم سے ضرور یوں معاملہ کرے گا بلکہ
خدا والے بنو پھر تمہارے لئے امن ہو گا خواہ وہ انگریزوں سے کرادے، خواہ ہندوستان میں آئندہ
قائم ہونے والی حکومت کے ذریعہ اور خواہ تمہارے اپنے ہاتھوں سے جو سب سے بہتر ہیں مگر اس
کیلئے ضروری ہے کہ غفلتوں اور سستیوں کو ترک کر دو ۔
میں محسوس کرتا ہوں کہ جماعت میں آج گزشتہ سال سے دسواں حصہ بھی جوش نہیں جس کا
مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگوں کیلئے خدا تعالیٰ کوئی لاٹھی بھیجے تو اُن کی آنکھیں کھلتی ہیں ۔ پچھلے سال
لٹھ پڑے تھے تو تم بیدار تھے آج خدا نے ان میں کمی کر دی ہے تو تم پھر سو گئے ہو۔ پچھلے سال
تحریک جدید کے دو ماہ کے اندر اندر آمد تحریک سے بھی بڑھ گئی تھی مگر اس سال گو وعدے زیادہ ہیں
مگر آمد دو تہائی ہے اور اس حساب سے اندازہ ہے کہ سال کے آخر تک ۷۵،۷۴ ہزار آمد ہو گی مگر
خرچ کا بجٹ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ہے۔ ممکن ہے میں غلطی پر ہوں مگر میرا خیال یہی ہے کہ یہ ادنی
ایمان ہے کہ انسان کہہ دے کہ میں کچھ نہیں کروں گا ۔ مگر جو کہتا ہے اور پھر کرتا نہیں وہ مؤمن نہیں گا جو کہتاہے اور پھر کرتا وہ
غدار اور منافق ہے۔
میں نے کئی بار کہا ہے کہ کوئی چندہ مت لکھاؤ جو دے نہ سکو ۔ جبری چندوں کے متعلق تو
کوئی کہہ سکتا ہے کہ زبردستی لئے جاتے ہیں مگر تحریک جدید کے چندہ کے متعلق تو میں نے صاف کہا
ہوا ہے کہ جس کی مرضی ہو وہ دے اور جتنا کوئی چاہے دے پھر بھی جو لکھوانے کے باوجود نہیں دیتا وہ
یہ بتاتا ہے کہ اُسے دین کی کوئی پرواہ نہیں وہ صرف نام لکھوا کر واہ واہ چاہتا ہے اور یہی بات بڑھتے
بڑھتے جنون تک پہنچ جایا کرتی ہے۔ ایک شخص کا مجھے خط آیا ہے کہ گزشتہ سال میں نے اس اس قدر
( شاید تمیں چالیس ) روپیہ کا وعدہ کیا تھا مگر دے کچھ نہیں سکا اس سال میرا وعدہ تین ہزار کا لکھ لیں۔
یہ اس MENTALITY اور ذہنیت کا آخری نتیجہ ہے جو انسان کو بے عمل کر دیتی ہے ہر بُرے عمل
کا آخری نتیجہ اُس کے بھیانک پن کو ظاہر کر دیتا ہے۔ ایسا انسان جو وعدہ کرتا ہے مگر پورا نہیں کرتا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۸
سال ۱۹۳۶ء
وہ خدا کو دھوکا دینا چاہتا ہے وہ سمجھتا ہے خدا یہ نہیں دیکھے گا کہ اس نے کتنا دیا بلکہ صرف یہ دیکھے گا کہ
وعدہ کتنے کا کیا۔ پھر یہی نہیں کہ لوگوں نے اتنا لکھوایا ہے جو دے نہیں سکتے۔ میں جماعت کے
حالات سے واقف ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ بعض لوگ اگر اپنی ذمہ داری کو سمجھتے تو اس سے دُگنا
دے سکتے تھے جتنا اب دیا ہے ۔ بہت سے ایسے ہیں جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر کم لیا ہے اور پھر
بہت ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی حیثیت سے تین چار گنا زیادہ دیا ہے ایسے لوگ یقینا اپنے عمل
کا بدلہ اللہ تعالیٰ سے لیں گے مگر ان کے اعمال ان لوگوں کیلئے کافی نہیں ہو سکتے جنہوں نے کہنے اور
وعدہ کرنے کے باوجود حصہ نہیں لیا۔ پنجاب کی ایک بڑی جماعت ہے جس نے پانچ ماہ کے عرصہ
میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا وہ لکھوا کر سو گئے ۔ پھر کئی ایسے بھی ہیں جو نہایت غریب ہیں مگر اس
عرصہ میں قریباً سارے کا سارا ادا کر چکے ہیں جس سے پتہ لگتا ہے کہ مال کے پاس ہونے یا نہ
ہونے کا سوال نہیں بلکہ اخلاص کا سوال ہے۔ بیسیوں ایسے ہیں جن کی رقمیں فہرست میں دیکھ کر
مجھے شک ہوتا ہے کہ غلطی سے تو نہیں لکھ دی گئیں کیونکہ بظاہر ان سے اتنا دینے کی توقع نہیں کی
جاسکتی ۔ تو یہ اخلاص کی بات ہے طاقت کی نہیں جتنا ایمان ہو اس کے مطابق کام ہو سکتا ہے۔ مجلس
مشاورت کے موقع پر جو نمائندے آئے وہ وعدے کر کے گئے تھے کہ جاتے ہی اس طرف توجہ
کریں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ ننانوے فیصدی نے کوئی توجہ نہیں کی یا کم سے کم ان کی توجہ کے کوئی
آثار نظر نہیں آتے ۔
باقی رہیں دوسری قربانیاں ان کا بھی یہی حال ہے ابھی تک میں یہی سنتا ہوں کہ فلاں کی
فلاں سے لڑائی ہے حتی کہ نماز بھی الگ پڑھی جاتی ہے۔ ایک دوست نے سنایا کہ ایک جگہ پانچ
احمدی ہیں اور پانچوں الگ الگ نماز پڑھتے ہیں ۔ میں اس دوست پر حیران تھا کہ وہ انہیں احمدی
کس طرح کہتے ہیں ۔ یہ کہنا چاہئے کہ وہاں احمدیت کیلئے پانچ کلنک کے ٹھیکے ہیں اور پانچوں
تاریکیاں الگ الگ جگہ چھائی ہوئی ہیں ۔ احمدی تو بڑا لفظ ہے اس سے ادنیٰ درجہ کا مؤمن بھی اس
قدر بے حیا نہیں ہو سکتا کہ خدا کی عبادت میں بھی تفرقہ ڈالے۔ میں نے بار بار کہا ہے کہ خدا کی
عبادت میں ایسا نہ کرو مگر بعض لوگوں پر کوئی ایسی لعنت برسی ہے کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔
پھر میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ اپنی اولادوں کو کام کا عادی بناؤ مگر اس تحریک میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۰۹
سال ۱۹۳۶ء
مجھے کئی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا کہ جو اس وجہ سے اولاد سے کام نہیں کراتے کہ گرمی زیادہ ہے
بھوکے مریں گے مگر جب کہا جائے کہ جو کارخانے کھولے جا رہے ہیں ان میں اولا د کو داخل کر دو تو
کہیں گے کہ وہاں گرمی میں کام کرنا پڑتا ہے ۔ ہم تو گرم ملک کے رہنے والے ہیں مگر سرد ملک کے
رہنے والے انگریز گرمی میں کام کرنے سے نہیں گھبراتے ۔ انگلستان میں چھ ماہ تو برف ہی پڑتی
رہتی ہے اور گرمیوں میں بھی اتنی سردی ہوتی ہے کہ آدمی ٹھٹھر نے لگتا ہے۔ جب میں وہاں گیا تھا تو
سخت گرمی کا موسم تھا حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے گرم پاجامہ پہنا اور کہنے لگے کہ میں نے
ہندوستان میں سخت سردیوں کے موسم میں بھی اسے کبھی نہ پہنا تھا مگر ایسے سرد ملک کے رہنے والے
لوگ انجنوں پر کام کرتے ہیں ۔ ہمارے ملک کے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ انگریزوں نے
نوکریاں سنبھال لی ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ کیوں نہ سنبھالیں وہ نہیں سنبھالیں گے تو کیا وہ نکتے لوگ
سنبھالیں گے جو گرمی گرمی پکارتے ہیں اور اولادوں کو گھروں میں بیکا ر بٹھائے رکھتے ہیں ۔
میں نے الفضل والوں سے کہا تھا کہ وہ شہروں میں ایجنسیاں قائم کریں مگر وہ شکایت
کرتے ہیں کہ نوجوان یہ کام نہیں کرتے اور اگر کوئی کرتا ہے تو وہ روپیہ نہیں دیتا جس قوم کے
نو جوان چند پیسے بھی لے کر ادا نہ کریں اور بے کار پھریں کام کیلئے تیار نہ ہوں وہ کب امید کر
سکتی ہے کہ زندہ رہے گی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے جس سے مخالف مراد ہیں
مگر جماعت کو بھی اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے نے دیکھا کہ ایک
بڑی لمبی نالی ہے اور اس نالی پر ہزار ہا بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اس طرح پر کہ بھیڑوں کا سر نالی کے
کنارہ پر ہے اس غرض سے کہ تا ذبح کرنے کے وقت ان کا خون نالی میں پڑے، ہر ایک بھیڑ پر
ایک قصاب بیٹھا ہے اور ان تمام قصابوں کے ہاتھ میں ایک ایک چھری ہے جو ہر ایک بھیڑ کی گردن
پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے گویا اللہ تعالیٰ کی اجازت کے منتظر ہیں ۔ میں
دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو دراصل فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح کرنے کیلئے مستعد بیٹھے ہیں محض
آسمانی اجازت کی انتظار ہے، تب میں ان کے نزدیک گیا اور میں نے قرآن شریف کی یہ آیت
پڑھی قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلاَ دُعَاؤُكُمْ ! یعنی میرا خدا تمہاری کیا پرواہ کرتا ہے اگر تم اس کی
پرستش نہ کرو اور اس کے حکموں کو نہ سنو ۔ میرا یہ کہنا تھا کہ فرشتوں نے فی الفور اپنی بھیڑوں پر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۰
سال ۱۹۳۶ء
چھریاں پھیر دیں اور کہا کہ تم چیز کیا ہو گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔ مطلب یہ ہے کہ وہ نکتے
لوگ مٹا دیئے جاتے ہیں بھیڑیں تو پھر بھی گوہ کھا کر نجاست کو دور کرتی ہیں لیکن نکما آدمی تو اس
سے بھی بدتر ہے۔
پھر میں نے توجہ دلائی کہ صلح کرو اور آپس میں محبت پیدا کرو مگر اس کی طرف بھی پوری توجہ
نہیں کی جاتی ۔ غرض جماعت کا ایک معتد بہ حصہ ایسا ہے یہ نہیں کہ ساری جماعت ایسی ہے مگر غرباء
میں بھی اور امراء میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ہمارے ملک کے اس عام مرض میں مبتلاء ہیں یہ لوگ
وعظ مزے لینے کیلئے سنتے ہیں عمل کیلئے نہیں ۔ اگر عمل کیلئے سنتے تو آج تک ولایت اور سلوک کی کئی
منازل طے کر چکے ہوتے مگر وہ مزے کیلئے سنتے یا اخبار میں پڑھتے ہیں ۔ اگر جماعت ان باتوں کی
طرف توجہ کرے جو میں بتاتا ہوں تو یقیناً وہ وعدے پورے ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے کئے ہیں اور
جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کے متعلق پورے ہوئے ۔ پہلے ہمیں کہا جاتا تھا کہ ذرا افغانستان جاؤ،
ایران جاؤ اور دیکھو وہاں تمہارے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے مگر اب اس نئے انتظام کے ماتحت چونکہ
خیال ہو گیا ہے کہ حکومت ہندوستانیوں کو مل جائے گی اس لئے کہا جاتا ہے کہ ملک سے نکال دیں
گے مگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی فرما دیا ہے کہ انبیاء کے مخالف ہمیشہ ان کو یہ کہتے رہے
ہیں کہ لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ اَرْضِنَا یعنی ہمیشہ رسولوں کو ان کی کافر قو میں یہ کہتی رہی ہیں کہ ہم تمہیں فر قومیں یہ ہیں
اس ملک سے نکال دیں گے ورنہ اپنا دین چھوڑ کر ہمارے ساتھ مل جاؤ ۔ یہ مماثلت بھی آج
احرار نے پوری کر دی ہے ۔ معلوم ہوتا ہے یہ اپنے جیسے پہلے سب لوگوں سے بڑھے ہوئے ہیں
کیونکہ احرار کے منہ سے لَتَعُودُنَّ نہیں نکلا بلکہ صرف یہی کہتے ہیں کہ پکڑ کر سمندر پار کر دیں گے
لیکن اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو تسلی دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمُ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ
یعنی یہ کیا نکالیں گے اللہ تعالیٰ ان کو دنیا سے نکال دے گا ۔ پس اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوکر رہے گا
مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے وہ تبدیلی پیدا کرو جو نبیوں کی جماعتوں کے لئے ضروری ہے۔ یہ
تو ابتدائی زینہ ہے جو میں نے بتایا ہے اسے انتہائی سمجھ کر بیٹھ نہ جاؤ۔ اس سے بہت بڑی بڑی
قربانیوں کا نقشہ میرے ذہن میں ہے اور اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اپنے وقت پر میں انہیں
بیان کروں گا اور اگر آپ دیانتداری کے ساتھ میری اتباع کریں گے تو جس طرح یہ یقینی بات ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۱
سال ۱۹۳۶ء
کہ اس وقت سورج نصف النہار پر ہے اسی طرح فتح یقینی ہوگی مگر اللہ تعالیٰ کی برکتیں کام سے
نازل ہوتی ہیں۔ پہلے اُس کے بن جاؤ ، اُسے اپنا رب بنالو، پھر اُس کی طرف سے تمہیں وحی ہوگی کہ
لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ یعنی بہت اچھا ہم ان کو مٹا دیں گے۔
حضرت نظام الدین اولیاء کا ایک واقعہ ہے جو میں نے کئی بار سنایا ہے۔ وہ بادشاہ کے
دربار میں نہیں جایا کرتے تھے مخالفوں نے بادشاہ کو اُکسایا کہ یہ اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں ۔
بادشاہ ناراض ہو گیا وہ بہار کی طرف جا رہا تھا اِس لئے اُس نے کہا کہ واپس آکر سزا دیں گے۔
چنانچہ جب وہ واپس آ رہا تھا آپ کے مریدوں نے عرض کیا کہ حضور ! بادشاہ آیا ہی چاہتا ہے کوئی
صورت کرنی چاہئے جس سے وہ سزا نہ دے مگر آپ نے فرمایا ہنوز دلی دور است ۔ وہ اور قریب آیا
مریدوں نے پھر توجہ دلائی مگر آپ نے پھر وہی جواب دیا حتی کہ بادشاہ شہر کے باہر آ موجود ہوا ۔
اسلامی طریق یہی ہے اور رسول کریم ﷺ ایسا ہی کیا کرتے تھے کہ رات کو شہر سے باہر ہی قیام
کر کے صبح شہر میں داخل ہوتے اسی کے مطابق بادشاہ نے بھی رات شہر سے باہر قیام کیا۔ مرید اور
بھی پریشان تھے انہوں نے پھر جا کر عرض کیا کہ کوئی تدبیر کی جائے مگر آپ نے پھر فرمایا ” ہنوز دتی
دور است ۔ رات جشن ہوا بادشاہ کے لڑکے اور دوسرے امراء نے دعوتیں کیں اور ہجوم اتنا ہو گیا
کہ چھت گر پڑی اور بادشاہ دب کر مر گیا ۔
پس اگر تم خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لو ، سچی قربانیوں کیلئے تیار ہو جاؤ اور ان باتوں پر غور
کرو جو میں بتاتا ہوں اور جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو ضرور کامیاب ہوکر رہو گے۔ زمانہ تمہیں
نافرمانی کی سزا یا اتباع کے نتیجہ میں کامیابی دے کر بتا دے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور
ایک بھی میری نہیں لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ ضروری ہے کہ جو سلوک پہلے انبیاء کی جماعتوں
سے ہوا وہ تم سے ہو اور جب تم امتحانوں میں پاس ہو جاؤ گے تو تمہاری فتح بھی یقینی ہوگی ۔ اگر اپنی
اصلاح کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکات نازل ہوں گی اور اگر سُستی کرو گے تو انجام جتنا
بھیانک ہے وہ میں نے بتا دیا ہے۔ ابھی دشمن جو کہتا ہے ڈرتے ڈرتے کہتا ہے کہ شاید حکومت پکڑ
نہ لے مگر پھر بھی وہ کہہ چکا ہے کہ احمدیوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا گو حکومت کا رویہ احرار کو
پکڑنے والا نہیں ۔ بار بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جاتی ہیں خصوصاً اخبار مجاہد کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۲
سال ۱۹۳۶ء
طرف سے تو حکومت نے کانوں میں روئی ٹھونسی ہوئی ہے ، وہ بار بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
دجال ، کذاب، شرابی ، عیاش اور زانی لکھتا ہے لیکن حکومت کو ذرا احساس نہیں ہوتا کہ ایک
قانون ہے جو اس نے خود بانیان مذاہب کی عزت کے تحفظ کیلئے بنوایا ہوا ہے وہ کہاں گیا۔ ان
حالات میں سوائے اس کے کہ مجاہد اور بعض افسروں میں سمجھوتہ ہے اور کیا کہہ سکتے ہیں ۔ دشمن
جس قسم کی شرارت کر رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ اُسے بعض افسروں کی انگیخت اور سہارا
ہے لیکن اگر آپ لوگ اپنی اصلاح کر کے اللہ تعالیٰ پر توکل کریں تو ایسے سمجھوتے سب کچے دھاگے
کی طرح ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے بد دیانت حاکموں کو بھی ضرور سزا ملے گی ، اُن کے پیروں کے
نیچے سے زمین نکل جائے گی ، خواہ اللہ تعالیٰ اُن سے بڑے افسروں کے ذریعہ ان کو سزا دے یا
آسمان سے حکم جاری کرے۔ لیکن اگر ہماری طرف سے سُستی اور غفلت ہو تو اللہ تعالیٰ کی غیرت
بھڑکنے کی کوئی وجہ نہیں اور وہ انتظار کرے گا جب تک کہ ہم اپنی اصلاح نہ کر لیں یا ہماری جگہ کوئی
اور قوم کھڑی نہ ہو جائے ۔ جب تک ہم اپنے نفسوں میں تبدیلی نہ کریں گے، جب تک جان و مال
اور عزت و آبرو کی قربانی کیلئے تیار نہ ہوں گے ، مُستیوں اور غفلتوں کو ترک نہ کریں گے اُس وقت
تک کامیابی محال ہے۔
ابھی ایک مقدمہ میرے پاس آیا ہے اور عمر بھر میں میرا یہ پہلا تجربہ تھا کہ فریقین کی باتیں
اتنی متضاد تھیں کہ ایک اُن میں سے ضرور خطرناک جھوٹ بول رہا تھا۔ احمدیوں کے متعلق یہ میرا رہا ۔
پہلا مشاہدہ تھا کہ ایک فریق خطر ناک جھوٹ بول رہا تھا اور ایک موقع پر تو فریقین نے اقرار کر لیا
کہ فلاں وقت وہ دونوں جھوٹ بول چکے ہیں ۔ پس جب تک اپنی اصلاح نہ کرو گے عزت نصیب
نہیں ہوگی ، جب تک آپس میں صلح نہ کرو، محبت پیدا نہ کرو ، محنت کی عادت نہ ڈالو، اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کی کس طرح امید کر سکتے ہو۔ پس مالی اور جانی قربانیوں کیلئے خود بھی تیار ہو جاؤ اور
اولادوں کو بھی قربانی کیلئے تیار کرو۔ اُن کو سختی ، محنت اور مشقت کا عادی بناؤ ، ایثار اور سچائی کی
عادت ڈالو، ہماری جماعت کو تو سچ پر اس طرح قائم ہونا چاہئے کہ اگر احمدی کوئی بات کہہ دے تو
لوگ خاموش ہو جائیں کہ بس یہی سچی ہے۔ یہ دن لے آؤ پھر دیکھو کس طرح فتح قریب آتی ہے۔
جس طرح خدا تعالیٰ قریب بھی ہے اور دور بھی ، اسی طرح مؤمن کی کامیابی دور بھی ہوتی ہے اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۳
سال ۱۹۳۶ء
نزدیک بھی ۔ لوگ خدا کو کتنا دور سمجھتے ہیں کہ ساری عمر میں بھی اُس تک نہیں پہنچ سکتے مگر وہ
اتنا قریب ہے کہ ایک منٹ میں انسان اُسے حاصل کر سکتا ہے یہی حال مؤمن کی کامیابی کا ہے۔
دنیا کو وہ سینکڑوں سالوں میں جا کر حاصل ہوتی ہے مگر مؤمن جب ارادہ کر لیتا ہے تو فوراً کامیاب
ہو جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دو رمت سمجھو اور اگر اپنی اور اپنی اولادوں کی اصلاح کر لوتو
گورات کو آسمان پر مایوسیوں کے بادل تمہیں نظر آتے ہیں مگر جب صبح اُٹھو
بادشاہ ہو گے۔“
ل ابراهيم: ۱۴ ۲ آل عمران : ۱۰۴
اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۲۲۱ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
( الفضل ۲۲ رمتی ۱۹۳۶ء )
بخارى كتاب المغازى باب مرض النبي الله و وفاته صفحه ۷۵۷ حدیث نمبر
۴۴۵۴ مطبوعہ دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء
ه آل عمران: ۱۱۹
تذکرہ صفحہ ۱۵۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۴
۱۸
سال ۱۹۳۶ء
اگر دنیا کو فتح کرنا چاہتے ہو تو عملی زندگی میں بھی
تعلیم اسلام کے مطابق تغیر پیدا کرو
(فرموده ۲۲ رمئی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ ہماری جماعت معمولی جماعتوں کی طرح نہیں ہے بلکہ اس
کے قیام کی غرض دنیا کے کے قیام کی غرض دنیا کے موجودہ نقشہ کو بدل دینا ہے۔ اسلام کے عقائد پر دراصل اتنا حملہ آجکل دنیا کے کو کے اتنا
نہیں جتنا کہ اسلامی شریعت اسلامی طریق اور اسلامی سنت پر ہے اور چونکہ یہ حملہ نہایت باریک کہ اسلامی اسلامی اور سنت ہے اور چونکہ حملہ
ہوتا ہے پھر اس میں نفس کی سہولت اور آرام کا بھی بہت کچھ دخل ہوتا ہے اس لئے ایسے حملے کا
دفاع نہایت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ اگر ہم غور کر کے دیکھیں تو جہاں احمدیت نے لوگوں کے
عقائد میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا ہے وہاں عملی دنیا میں تغیر نہایت ہی قلیل نظر آتا
ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دعوی فرمایا اُس وقت تمام کے تمام مسلمان
إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ اس خیال اور اس عقیدہ کے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں پر
اور وہ دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور یہ عقیدہ باوجود اس کے کہ عقل و نقل کے بالکل خلاف تھا،
باوجود اس کے کہ انسانی فطرت اس کو رد کرتی ہے پھر بھی دنیا میں اس قدر مقبول تھا کہ اس ایک
مسئلہ کی وجہ سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف سارے ہندوستان میں ہی نہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۵
سال ۱۹۳۶ء
بلکہ ہندوستان سے باہر بھی شور پڑ گیا ۔ مسلمان حیران تھے اور وہ اپنے کھلے ہوئے مونہوں اور پھٹی
ہوئی آنکھوں کے ساتھ جس طرح ایک غشی میں مبتلا ہونے والا انسان سکتہ کی حالت میں پڑ جاتا ہے
اس دعوی کو حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اعلان پر
نہایت ہی تعجب کر رہے تھے۔ وہ حیران تھے کہ ایک سمجھدار انسان ایسی بات کس طرح قبول کر سکتا
ہے اور کس طرح لوگوں کے سامنے اسے پیش کر سکتا ہے ۔ ان کے نزدیک دنیا کی ثابت شدہ
حقیقتوں میں اسےسب سے سب - سے زیادہ ثابت شدہ حقیقت یہی تھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اور
آسمان پر بیٹھے ہیں سوائے نیچریوں کے جن کی تعداد بہت تھوڑی تھی باقی تمام مسلمان نئی تعلیم کے
حاصل کرنے والے کیا اور پُرانی تعلیم کے حاصل کرنے والے کیا، پیر کیا اور مولوی کیا ، امیر کیا اور
غریب کیا ، پیشہ ور کیا اور غیر پیشہ ور کیا ، ان میں سے ہر ایک حیرت میں تھا کہ ایسی موٹی بات کو یہ
شخص کس طرح رڈ کر رہا ہے۔ لوگوں کو اس مسئلہ کے متعلق جس قدر یقین اور وثوق تھا وہ ایک واقعہ
اور ایک مثال سے اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے۔
پنجاب کے ایک مشہور طبیب جن کی طبی عظمت کے حضرت خلیفہ اول جیسے طبیب بھی قائل
تھے اُن کے متعلق حضرت خلیفہ اول کا ہی بیان ہے کہ ایک دفعہ ان کے پاس مولوی فضل دین
صاحب مرحوم بھیروی جو حضرت خلیفہ اول کے گہرے دوست اور نہایت مخلص احمدی تھے گئے اور
انہیں کچھ تبلیغ کی ۔ وہ باتیں سن کر کہنے لگے میاں ! تم مجھے تبلیغ کرتے ہو تم بھلا جانتے ہی کیا ہو اور
مجھے تم نے کیا سمجھانا ہے۔ مرزا صاحب کے متعلق تو جو مجھے عقیدت ہے اس کا دسواں بلکہ بیسواں
حصہ بھی تمہیں ان سے عقیدت نہیں ہوگی ۔ مولوی فضل دین صاحب مرحوم یہ سن کر بہت خوش ہوئے
اور انہوں نے سمجھا کہ شاید یہ دل میں احمدی ہیں اس لئے انہوں نے کہا اس بات کو سن کر مجھے بڑی کوسن
خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو حضرت مرزا صاحب سے عقیدت ہے اور میں خوش ہوں گا اگر آپ کے
خیالات سلسلہ کے متعلق کچھ اور بھی سنوں ۔ وہ کہنے لگے آج کل کے جاہل نو جوان بات کی تہہ تک
نہیں پہنچتے اور یو نہی تبلیغ کرنے کیلئے دوڑ پڑتے ہیں۔ اب تم آگئے ہو مجھے وفات مسیح کا مسئلہ
سمجھانے ، حالانکہ تمہیں معلوم کیا ہے کہ مرزا صاحب کی اس مسئلہ کے پیش کرنے میں حکمت کیا
ہے۔ وہ کہنے لگے آپ ہی فرمائیے ۔ انہوں نے کہا سنو ! اصل بات یہ ہے کہ مرزا صاحب نے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۶
سال ۱۹۳۶ء
براہین احمد یہ کتاب لکھی ، تیرہ سو سال میں بھلا کوئی مسلمان کا بچہ تھا جس نے ایسی کتاب لکھی ہو،
مرزا صاحب نے اس میں ایسے ایسے علوم بھر دیئے کہ کسی مسلمان کی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،
وہ اسلام کیلئے ایک دیوار تھی جس نے اُسے دوسرے مذاہب کے حملوں سے بچالیا۔ لیکن مولوی
انہیں گالیاں دینے کی بڑی عادت تھی۔ پانچ سات گالیاں دے کر کہنے لگے ) ایسے احمق اور
بیوقوف نکلے کہ بجائے اس کے کہ وہ آپ کا شکریہ ادا کرتے اور زانوئے ادب تہہ کر کے آپ سے
کہتے کہ ہم آئندہ آپ کے بتائے ہوئے دلائل ہی استعمال کیا کریں گے ان نالائقوں نے الٹا
آپ پر کفر کا فتوی لگا دیا اور اسلام کی اتنی عظیم الشان خدمت دیکھنے کے باوجود جو رسول کریم ہے
کے بعد تیرہ سو سال میں اور کسی نے نہ کی آپ کے خلاف کفر کے فتوے دینے لگے اور اپنی علمیت
جتانے لگ گئے اور سمجھنے لگے کہ ہم بڑے آدمی ہیں ۔ اس پر مرزا صاحب کو غصہ آنا چاہئے تھا اور
آیا۔ چنانچہ انہوں نے مولوی سے کہا اچھا تم بڑے عالم بنے پھرتے ہو، اگر تمہیں اپنی علمیت پر ایسا
ہی گھمنڈ ہے تو دیکھ لو حیات مسیح کا عقیدہ قرآن سے اتنا ثابت ہے، اتنا ثابت ہے کہ اس کے خلاف
حضرت مسیح کی وفات ثابت کرنی ناممکن نظر آتی ہے لیکن میں قرآن کریم سے ہی حضرت مسیح کی
وفات ثابت کر کے دکھا دیتا ہوں اگر تم میں ہمت ہے تو اس کارڈ تو کرو۔ چنانچہ انہوں نے مولویوں
کو ان کی بیوقوفی جتانے کیلئے وفات مسیح کا مسئلہ پیش کر دیا اور قرآن سے اس کے متعلق ثبوت دینے
لگ گئے ۔ اب مولوی چاہے سارا زور لگا لیں ، چاہے ان کی زبانیں گھس جائیں اور قلمیں ٹوٹ
جائیں سارے ہندوستان کے مولوی مل کر بھی مرزا صاحب کے دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
مرزا صاحب نے انہیں ایسا پکڑا ہے، ایسا پکڑا ہے کہ ان میں سر اٹھانے کی تاب نہیں رہی ۔ اب
اس کا ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ کہ سارے مولوی مل کر ایک وفد کی صورت میں مرزا صاحب کے
پاس جائیں اور کہیں کہ ہم سے آپ پر کفر کا فتوی لگانے میں بے ادبی ہو گئی ہے ہمیں معاف کیا
جائے ، پھر دیکھ لیں مرزا صاحب قرآن سے ہی حیات مسیح ثابت کر کے دکھاتے ہیں یا نہیں ۔
اس سے آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اُس وقت حیات مسیح کا عقیدہ کتنا یقینی سمجھا جاتا
تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتبار اور اعتماد رکھتے ہوئے اور آپ کو اسلام کا سب
سے بڑا خادم سمجھتے ہوئے پھر بھی اُن کا ذہن اس طرف نہ جاتا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۷
سال ۱۹۳۶ء
علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں تو واقعہ میں وہ فوت ہو چکے ہوں گے بلکہ وہ سمجھتے کہ یہ محض مولویوں کو
شرمندہ کرنے کیلئے کہتے ہیں ورنہ حیات مسیح کا مسئلہ تو ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔ یہ حالت تھی
ان لوگوں کی جن کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعویٰ پیش کیا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔ سارے ہندوستان میں ایک آگ لگ گئی ، علماء اپنے بستے کھول
کر بیٹھ گئے ، رڈ لکھتے لکھتے ان کی قلمیں گھس گئیں اور تقریریں کرتے کرتے ان کی زبان پر آبلے پڑ
گئے ، انہوں نے حیات مسیح کو ثابت کرنے کیلئے اپنا سارا زور لگا دیا مگر نتیجہ کیا ہوا؟ ہر دن جو نیا چڑھا
اس میں ان کے چند ماننے والے اگر احمدی نہیں ہوئے تو حیات مسیح کا انکار کرنے لگ گئے اور آج
تمام ہندوستان میں پھر جاؤ دس تعلیم یافتہ آدمیوں میں سے ایک بھی حیات مسیح کا قائل نظر نہیں آئے
گا ۔ وہ ابھی تک احمدی نہیں ہوئے مگر وفات مسیح کے قائل ہیں بلکہ ہماری جماعت کا ایک شدید دشمن
حیات مسیح اور آمد مسیح کے عقیدہ کو ایک مجوسی عقیدہ خیال کرتا ہے۔ وہ ہماری جماعت کی مخالفت کرتا
ہے مگر حیات مسیح کا وہ بھی قائل نہیں اور یہ صرف اس سے ہی مخصوص نہیں انگریزی پڑھے ہوئے
اکثر ایسے ہیں جو حضرت مسیح کی حیات تسلیم نہیں کرتے بلکہ مولویوں کے پاس چلے جاؤ ان میں سے
بھی اکثر ایسے دکھائی دیں گے جو حیات مسیح کے قائل نہیں ہوں گے۔ چنانچہ عام طور پر مسلمانوں
سے اس مسئلہ پر جب گفتگو کی جائے تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس مسئلہ میں کیا رکھا ہے چلو اسے چھوڑو
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دل سب کے ماننے لگ گئے ہیں ۔ اب کجاوہ حالت تھی اور کجا یہ حالت ہے۔ ا
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ مسئلہ پیش کیا کہ اللہ تعالیٰ نے
اپنے انبیاء ہر ملک میں بھیجے ہیں تو ساری دنیا میں ایک آگ لگ گئی اور لوگوں نے کہا دیکھو! یہ
کافروں کو نبی قرار دیتا ہے۔ اس مسئلہ پر اس قدر استہزاء کیا گیا، اس قدر تمسخر کیا گیا کہ کان اس
کے سننے کی برداشت نہیں کرتے تھے لیکن آج شدید ترین مخالف اخبار بھی جو رات دن ہمارے
خلاف لکھتے رہتے ہیں اس مسئلہ کی صحت کو تسلیم کر چکے ہیں اور ان میں اس بات پر مضمون شائع
ہوتے ہیں کہ اسلام پہلے انبیاء کی صداقت کا بھی قائل ہے ۔ گویا یا تو اس مسئلہ کو نہایت ہی غلط اور
بے بنیاد قرار دیا جاتا تھا یا اب احمدیت کی تعلیم کی اشاعت کی وجہ سے سارے لوگوں کیلئے یہ ایک
تسلیم شدہ مسئلہ بن گیا ہے اور تمام سمجھدار انسان احمدیت کی تعلیم کو صحیح تسلیم کرنے لگ گئے ہیں۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۸
سال ۱۹۳۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائے دعوی میں جب قرآن مجید کے کامل
ہونے کا دعویٰ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ قرآن مجید کی کوئی آیت منسوخ نہیں تو علماء کہلانے والے
اتنے جوش میں آگئے کہ ان کے مونہوں سے جھاگ اور ان کی آنکھوں سے شعلے نکلنے لگے ۔ اس
وقت یوں معلوم ہوتا تھا کہ قرآن مجید کی بعض آیات کا منسوخ ہونا ہی ان کے نزدیک اسلام کے
زندہ ہونے کے مترادف ہے اور اس مسئلہ کو بھی الحاد اور زندقہ کا موجب قرار دیا گیا۔
حضرت خلیفہ مسیح الاول ایک اپنا واقعہ سنایا کرتے تھے۔ فرمایا کرتے میں ایک دفعہ
لاہور گیا غالباً مسجد چینیاں میں نماز پڑھنے کیلئے چلا گیا، میں بھی وضو کر رہا تھا کہ مولوی محمد حسین
بٹالوی آگئے اور ان سے گفتگو شروع ہوئی ۔ دورانِ گفتگو میں نے کوئی آیت پڑھی تو وہ کہنے لگے یہ
منسوخ ہے۔ حضرت مولوی صاحب فرماتے ہیں میں نے انہیں کہا میں قرآن مجید میں ناسخ و منسوخ
کا قائل نہیں ہوں ۔ اس پر وہ بڑے جوش میں آگئے اور کہنے لگے یہ ملحد لوگوں کا عقیدہ ہے ، ابو مسلم
۔
خراسانی بھی ایک ملحد تھا اور اُس کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ قرآن مجید کی کوئی آیت منسوخ نہیں ۔
حضرت مولوی صاحب نے فرمایا چلو ہم ایک سے دو بن گئے اور پُر انے آدمیوں کی بھی اس مسئلہ کی
تائید میں ایک روایت مل گئی ۔
تو اُس زمانہ میں یہ ایک عجیب بات سمجھی جاتی تھی اور جو اس کا قائل ہوتا اس کے متعلق
سمجھا جاتا کہ وہ اتحاد کا مرتکب ہے اور خیال کیا جاتا کہ جب تک قرآن مجید میں بعض آیات کو کہ محجبه
منسوخ نہ سمجھا جائے اس وقت تک اسلام کو غلبہ حاصل نہیں ہو سکتا مگر آج جاؤ اور ان علماء یا عوام
سے جو اسلام سے دلچسپی رکھتے ہیں پوچھ لو وہ قرآن مجید کی تمام آیتوں سے استدلال کے استدلال کریں گے اور
منسوخ کا نام بھی نہیں لیں گے۔ نئی لکھی ہوئی تفسیروں کو دیکھ لو ان میں سے ناسخ منسوخ کے الفاظ
بالکل اُڑ گئے ہیں گو یا دنیا کا نقطۂ نگاہ ہی اس بارے میں بالکل بدل گیا ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت عام مسلمانوں کا یہ عقیدہ تھا کہ
انبیاء بھی گناہگار ہو سکتے ہیں ۔ چنانچہ انبیاء کے عیوب گنانے میں مولوی لوگ فخر محسوس کرتے اور
مزے لے لے کر اپنی مجلسوں میں ان عیوب کو بیان کرتے ۔ ان کی وہ مجلسیں دیکھنے کے قابل ہوتی
تھیں جب وہ چٹخارے مار مار کر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جھوٹ گنواتے اور حضرت یوسف

آج 10 میں سے 10 باقی