اعمال کی اصلاح میں کیا مشکلات درپیش ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۵
سال ۱۹۳۶ء
خطر ناک گناہ ہے حالانکہ کنچنیوں کا سب سے بڑا گناہ عصمت فروشی ہے اور ایک قاتل کا سب سے
بڑا گناہ قتل ہے مگر وہ ان گناہوں کا عادی ہونے کی وجہ سے انہیں تو معمولی سمجھتے ہیں لیکن سور
کا گوشت کھانا بدترین گناہ سمجھتے ہیں ۔ اسی طرح کئی ایسے ملیں گے جو جھوٹ بولنے والے ہوں گے
لیکن قتل نہیں کریں گے ۔ وہ قاتل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھیں گے لیکن جھوٹ سے جب انہیں منع کیا
جائے گا تو کہہ دیں گے کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا۔ پھر کئی ہیں جو چغلخوری کی عادت رکھتے
ہیں وہ جھوٹ سے نفرت رکھتے ہیں لیکن چغلخوری کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ۔ اس کے مقابلہ میں جو
جھوٹ بولنے کی عادت رکھتا ہے اور چغلخوری سے محفوظ ہے وہ چغلخور سے سخت نفرت رکھے گا۔ اگر
کوئی شخص اس کے پاس کسی کی چغلی کرے گا تو وہ آئندہ کیلئے اس کی شکل تک دیکھنے کیلئے تیار نہیں
ہوگا اور اس سے شدید نفرت کرے گا لیکن وہ اس کے سچ کو تو ادھر سے اُدھر بیان کرنے پر ناراض
ہوگا اور خود جھوٹ بول لینا اسے معمولی عیب دکھائی دے گا۔
پس چونکہ ہر انسان اپنی فطرت، اپنی عادت اور اپنے ماحول کے مطابق کسی بدی کو بڑا اور
کسی کو چھوٹا سمجھتا ہے اس لئے ہر بدی کا بیج دنیا میں موجود رہتا ہے ۔ گویا یہ منڈی ہمیشہ ہی پر رونق
رہتی ہے اس میں کئی ایسے مل جائیں گے جو قتل کو معمولی بدی سمجھ کر لوگوں کو قتل کرنے والے ہوں
گے، کئی ایسے مل جائیں گے جو غیبت کو معمولی بدی سمجھ کر لوگوں کی غیبت کرنے والے ہوں گے، کئی
ایسے مل جائیں گے جو جھوٹ کو معمولی بدی سمجھ کر لوگوں کے متعلق جھوٹ بولنے والے ہوں گے، کئی
ایسے مل جائیں گے جو دوسرے کے مال کھانے کو معمولی بدی سمجھ کر اپنے بھائیوں کا مال کھانے
والے ہوں گے، کئی ایسے مل جائیں گے جو خیانت کو معمولی بدی سمجھ کر خائن ہوں گے، کئی فسق اور
فجور کو معمولی بدی سمجھ کر فاسق اور فاجر نظر آئیں گے غرض ہر گناہ کی کاشت کرنے والے لوگ دنیا
میں موجود ہوں گے، کوئی کسی گناہ کو چھوٹا قرار دے رہا ہوگا اور کوئی کسی کو اور اسی طرح ہر گناہ کا بیج
دنیا میں محفوظ چلا آئے گا۔ ہاں ایک مثال جو سور کے گوشت کی میں نے دی ہے اس کی استثناء ر ہے
گی کیونکہ کروڑوں میں سے ایک مسلمان بھی ایسا نہیں ہوگا جو سور کا گوشت کھاتا ہو بلکہ مسلمان سور
کے قریب بھی نہیں پھٹکتا الا مَا شَاءَ اللهُ - چند ایسے لوگوں کو جو مغرب میں رہنے کی وجہ سے اس
جذبہ کو کھو چکے ہوں مگر وہ اَلنَّادِرُ كَالْمَعْدُومِ کے طور پر ہیں ۔ تو جس گناہ کو سارے لوگ ہی بڑا گناہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۶
سال ۱۹۳۶ء
قرار دے لیں اُس کا مٹانا کوئی مشکل نہیں ہوتا لیکن جن گناہوں کو کچھ لوگ بڑا اور کچھ لوگ چھوٹا
قرار دے رہے ہوں ان کا مٹانا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔
دوسرا سبب یہ ہے کہ عقیدہ ہر ایک کے دل میں ہوتا ہے اور عقیدے کا تعلق دل سے ہے
لیکن عمل کا تعلق ظاہر سے ہے۔ انسانی فطرت میں ہم یہ بات دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی
ترقی کیلئے اس میں نقل کا مادہ رکھا ہوا ہے۔ اس نقل کے مادہ کا غلط استعمال کر کے کبھی انسان تباہ بھی
ہو جاتا ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ مادہ ہمارے فائدے کیلئے رکھا ہوا ہے ۔ اگر
نقل کا مادہ انسان میں نہ ہو تو وہ مثلاً زبان ہی نہ سیکھ سکے مگر چونکہ نقل کا مادہ اللہ تعالیٰ نے انسانی
فطرت میں رکھا ہوا ہے اس لئے ماں باپ کو اردو یا انگریزی یا پنجابی بولتے دیکھ کر بچہ بھی وہی زبان
بولنے لگ جاتا ہے اور تھوڑے ہی عرصہ میں کافی زبان سیکھ لیتا ہے۔ یوں کسی غیر زبان کے پڑھنے
میں کتنے سال لگ جاتے ہیں لیکن ماں باپ سے سن کر نا فہم بچہ بھی چند سالوں میں کتنی مکمل زبان
سیکھ جاتا ہے۔ ایک زمیندار ۱۵ سال میں بھی اتنی عربی نہیں پڑھ سکتا جتنی بچپن کی حالت میں ڈیڑھ
دوسال کے عرصہ میں وہ پنجابی سیکھ لیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں یہ نقل کا مادہ اس لئے
رکھا ہے کہ تا انسانی ترقی ہو اور علوم کا سیکھنا اسے بوجھ محسوس نہ ہو مگر یہی نقل کا مادہ بھی غلط طور پر بھی
ل ہو کر بچہ کی عملی زندگی کو تباہ کر دیتا ہے کیونکہ جس طرح بچہ اپنے ماں باپ سے زبان
ہے اسی طرح وہ اپنے ماں باپ کوجھوٹ کو جھوٹ بولتے بولتے دیکھ کر کران ان سے جھوٹ کی بھی بھی عادت سیکھتا اور اور جھوٹ
کی نقل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ یا جب وہ اپنے ارد گرد کسی کو چوری کرتے دیکھتا ہے تو اُس کو دیکھ
کر خود بھی چوری کرنے لگ جاتا ہے۔
بچہ میں یہ نقل کی عادت ویسی ہی ہے جیسے بندر میں نقل کی عادت ہے۔ بندر میں بھی نقل کا
مادہ بڑی شدت سے پایا جاتا ہے ۔ بعض لوگوں نے بندر کی اس عادت کے متعلق ایک عجیب واقعہ
لکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ کوئی ٹوپیوں کا تاجر تھا وہ بہت سی ٹوپیاں لئے ایک جنگل میں سے گزر رہا
تھا کہ آرام کرنے کیلئے ایک درخت کے نیچے سر پر ٹوپی رکھے سو گیا اور ٹوپیوں کی گٹھڑی پاس رکھ
لی ۔ اتفاقاً اس درخت پر بہت سے بندر بیٹھے تھے جب بندروں نے دیکھا کہ درخت کے نیچے ایک
آدمی سر پر ٹوپی اوڑھے سویا ہوا ہے اور اس کے پاس بہت سی ٹوپیاں پڑی ہیں تو وہ نیچے آئے اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۷
سال ۱۹۳۶ء
ان میں سے ہر ایک نے ایک ایک ٹوپی اپنے سر پر اوڑھ لی اور درخت پر چڑھ گئے ۔ تھوڑی دیر
کے بعد جب ٹوپیوں والے کی آنکھ کھلی تو اُس نے دیکھا کہ ٹوپیاں غائب ہیں وہ حیران ہوا اور اُس
نے سمجھا کہ کوئی چور اُٹھا کر لے گیا ہے مگر اتفاقاً اس نے اوپر جو دیکھا تو بیسیوں بندر اُسے ٹوپیاں
پہنے ہوئے دکھائی دیئے۔ یہ دیکھ کر اُس نے بندروں کو ڈرایا اور دھمکایا مگر انہوں نے کسی طرح
ٹوپیاں نہ اُتاریں۔ آخر اس نے درخت کا پھل جو نیچے گرا ہوا تھا بندروں کو مارنا شروع کیا۔ جب
بندروں نے دیکھا کہ یہ پھل اُٹھا اُٹھا کر ہمیں مار رہا ہے تو انہوں نے بھی درخت کے پھل توڑ تو ڑ کر
اُسے مارنا شروع کر دیا۔ اب چاروں طرف سے جو اُسے پھل لگے تو وہ گھبرا گیا مگر آخر اللہ تعالیٰ
نے اسے عقل سے کام لینے کی توفیق دی اور اس نے سمجھا کہ یہ تو محض میری نقل کر رہے ہیں ۔ اب
میں کوئی ایسا طریق سوچوں جس سے یہ ٹوپیاں میری طرف پھینک دیں۔ اس خیال کے آنے پر
اُس نے اپنی ٹوپی سر سے اُتاری اور زور سے اسے زمین پر دے مارا۔ یہ دیکھتے ہی سب بندروں
نے ٹوپیاں اپنے اپنے سر سے اتاریں اور زور سے زمین پر پھینک دیں اس تاجر نے انہیں اکٹھا
کر لیا اور آگے روانہ ہو گیا۔
بچوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے وہ بغیر عقل سے کام لئے دوسروں کی نقل کرنا شروع
کر دیتے ہیں اور جس وقت وہ عقل کی عمر کو پہنچتے ہیں اور انہیں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ یہ فعل بُرا ہے تو
اُس وقت وہ اُن کی عادت میں داخل ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ بسا اوقات اپنی ماں کو دیکھتے ہیں کہ وہ و ان میں داخل ہو ہوتا ہے۔ وہ بسا اپنی ماں کو ہیں
نمازوں میں سستی کرتی ہے پھر وہ دیکھتے ہیں کہ اُن کا باپ گھر میں آتا ہے اور پوچھتا ہے کہ نماز
پڑھی؟ تو وہ جواب میں کہہ دیتی ہے ابھی تو نہیں پڑھی پڑھ لوں گی ۔ بچہ یہ جواب سنتا اور دل میں
کہتا ہے کہ مجھ سے بھی جب کسی نے پوچھا کہ نماز پڑھی ہے؟ تو میں کہہ دوں گا ابھی نہیں پڑھی پڑھ
لوں گا ۔ چنانچہ جب وہ ہوش سنبھالتا ہے اور باپ اُس سے پوچھتا ہے نماز پڑھی تو وہ کہہ دیتا ہے
ابھی نہیں پڑھی پڑھ لوں گا۔ پھر وہ دیکھتا ہے کہ باپ گھر میں ناراض ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ تم نے
نماز پڑھی؟ تو ماں جواب دیتی ہے اوہ ! میں بھول گئی تھی بچہ یہ جواب سنتا اور دل میں کہتا ہے یہ اچھا
نسخہ ہے مجھ سے بھی جب کسی نے پوچھا نماز پڑھی؟ تو میں کہہ دوں گا اوہ ! میں بھول گیا تھا۔ پھر بھی
وہ دیکھتا ہے کہ باپ جب پوچھتا ہے کہ نماز پڑھی تو ماں جھوٹ بول کر کہہ دیتی ہے کہ میں نے نماز
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۸
سال ۱۹۳۶ء
پڑھی لی ہے۔ بچہ جانتا ہے کہ اس نے نماز نہیں پڑھی کیونکہ وہ ہر وقت ساتھ رہتا ہے اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ بچہ بھی کہتا ہے جب مجھ سے کوئی پوچھے گا نماز پڑھی تو میں کہہ دوں گا میں نے پڑھ لی
ہے۔ چنانچہ بڑے ہونے پر جب باپ گھر میں آتا اور اپنے بچہ سے دریافت کرتا ہے کہ نماز پڑھی؟
تو وہ نہایت دلیری سے کہہ دیتا ہے ابا جان میں نے نماز پڑھ لی ہے۔ یا بچہ اپنے ہمسایہ میں سے کسی
کو جھوٹ بولتے دیکھتا یا چوری کرتے دیکھتا ہے تو اُس کو بھی ان افعال میں لذت آنی شروع
ہو جاتی ہے وہ یہ نہیں دیکھتا کہ یہ چیز اچھی ہے یا بُری ، مزیدار ہے یا غیر مزیدار، وہ صرف نقل کرنی
جانتا ہے۔
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بچے روتے ہیں اور ان کے رونے کا بظاہر کوئی سبب معلوم نہیں
ہوتا لیکن جب کرید کرید کر بات دریافت کی جائے تو کسی ایسی بات پر وہ رورہے ہوتے ہیں جس
میں محض دوسرے کی نقل کا شوق کارفرما ہوتا ہے۔ میری ایک بھانجی کا ہی ایک واقعہ ہے وہ چھوٹی سی
تھی کہ ایک دن اس نے رونا شروع کر دیا۔ اتنی روئی اتنی روئی کہ سب حیران رہ گئے اور وہ کسی
طرح چپ کرنے میں نہ آئے آخر بہت دریافت کرنے پر اُس نے کہا کہ میں کیہوں کی کٹوری میں
گڑ کے میٹھے چاول ڈال کر کھاؤں گی اس نے کسی کھلائی کی لڑکی کو اس طرح کیہوں کی کٹوری میں گڑ
کے میٹھے چاول ڈال کر کھاتے دیکھا تھا بس اس کی نقل کے شوق میں اس نے بھی ضد کر لی اور رونا
شروع کر دیا۔ چنانچہ اسے چاول پکا کر دیئے گئے اور کیہوں کی کٹوری میں ڈال کر اس کے آگے
رکھے گئے وہ لے کر کہنے لگی میں اسی جگہ زمین پر بیٹھ کر کھاؤں گی جہاں اس نے کھائے تھے۔ چنانچہ
وہ زمین پر وہیں بیٹھی جہاں اس نے اپنی کھلائی کی لڑکی کو بیٹھے دیکھا تھا اور میٹھے چاول کھائے ۔
اسی طرح مجھے اپنا بھی ایک لطیفہ یاد ہے میں اُس وقت گودیوں میں اٹھایا جاتا تھا ان
دنوں میری آنکھیں سخت رکھنے آئیں شدت تکلیف سے میں رو رہا تھا کہ ایک عورت نے مجھے اُٹھا لیا
اور ادھر اُدھر پھرنا شروع کر دیا۔ اُس عورت کو چونکہ بھوک لگی ہوئی تھی اس لئے اُس نے رات کی
باسی روٹی لے کر ٹہلتے ٹہلتے کھانی شروع کر دی ۔ مجھے ساری عمر میں کبھی کسی چیز کے متعلق اتنی شدید
حرص پیدا نہیں ہوئی جتنی اُس دن پیدا ہوئی۔ میں آنکھوں کے درد سے روتا جا رہا تھا اور میری سب
سے بڑی خواہش اُس وقت یہ تھی کہ رات کی باسی روٹی اس وقت ہو تو میں اُسے ٹہل ٹہل کر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۹
سال ۱۹۳۶ء
کھاؤں ۔ یہ باسی روٹی کا مزہ نہیں تھا جو مجھے آیا بلکہ ایک نقل تھی جو میں نے کرنی چاہی ۔
تو بچپن میں نقل کی شدید عادت ہوتی ہے اور بغیر سمجھ کے بچہ کام کرتا چلا جاتا ہے اگر اسے
نیک ماحول میں رکھ دیں تو وہ نیک کام کرتا چلا جائے گا اور اگر بُرے ماحول میں رکھ دیں تو وہ
بُرے کام کرتا چلا جائے گا اور جب بڑے ہو کر لوگ اسے سمجھاتے ہیں اور کہتے ہی کہ یہ چیز بُری
ہے اسے مت کرو تو اُس وقت وہ ان کے اختیار سے نکل چکا ہوتا ہے لیکن عقیدے میں یہ بات
نہیں ۔ عقیدہ دماغ میں ہوتا ہے اور اس وجہ سے عقیدہ نظر نہیں آتا اس لئے عقیدہ میں دوسرے کی
نقل نہیں ہو سکتی ۔ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ خدا ایک نہیں بلکہ تین ہیں تو ارد گرد کے بچوں پر
اس کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا ہاں اگر وہ تبلیغ کر رہا ہو تو بچے زبان سے اُس کی نقل کرنے لگ جائیں گے
اور شور مچاتے پھریں گے کہ خدا تین ہیں، خدا تین ہیں اور اگر وہ کسی کو کہتے سنیں گے کہ خدا کوئی
نہیں تو وہ اس کی نقل کرنے لگ جائیں گے اور کہنے لگیں گے کہ خدا کوئی نہیں ۔ لیکن ان امور کے
متعلق ان کے دل میں یقین پیدا نہیں ہوگا صرف ان کی زبانیں اسے دُہرا رہی ہوں گی کیونکہ وہ
زبان کی بات سن کر اس کی نقل کرنے لگ جائیں گے اور دل کی حالت چونکہ ان پر عیاں نہ ہوگی
اس کی نقل کرنے کی وہ کوشش نہ کریں گے۔
غرض عمل کا تعلق چونکہ ظاہر سے ہے اس وجہ سے دوسروں کے عیوب کا جلدی اثر ہو جاتا
ہے اور اس وجہ سے چونکہ عیسائی کی تثلیث کا عقیدہ بچوں کے سامنے نہیں آئے گا کیونکہ وہ اس کے
دماغ میں ہے وہ اس کی نقل نہیں کریں گے لیکن اس کی نکٹائی اور پتلون چونکہ بچوں کے سامنے ہوگی ہ وہ اس کی نقل نہیں کر س سے لیکر
اس لئے وہ فوراً اس کی نقل کرنی شروع کر دیں گے اور جب بھی نکٹائی اور پتلون کا ذکر آئے گا وہ
اس کیلئے بیتاب ہو جا ہو جائیں گے۔ اگر عقیدہ ظاہر کی چیز ہوتی تو بچے اس کی بھی نقل شروع کر دیتے مگر
عقیدہ چونکہ مخفی چیز ہے اس لئے اس کی نقل کم ہوتی ہے اسے صرف علمی طور پر سمجھایا جاسکتا ہے اور
علمی طور پر سمجھانا بچپن کے زمانہ سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ جوانی کے زمانہ سے تعلق رکھتا ہے اور اُس
وقت بچہ اگر عقل سے کام لے تو مفید اور مضر بات میں فرق کر سکتا ہے۔ پس انسانی فطرت میں
چونکہ نقل کا مادہ رکھا گیا ہے اس لئے اگر بچہ اپنے ارد گر دلوگوں کو جھوٹ بولتے دیکھتا ہے تو وہ
جھوٹ بولنے لگ جاتا ہے، اگر چوری کرتے دیکھتا ہے تو چوری کرنے لگ جاتا ہے، دوسروں کو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۰
سال ۱۹۳۶ء
لوگوں کے حق مارتے دیکھتا ہے تو یہ بھی حق مارنے کی عادت اختیار کر لیتا ہے، جھوٹی قسمیں کھاتے
دیکھتا ہے تو یہ بھی جھوٹی قسمیں کھانے لگ جاتا ہے ، گالیاں دیتے دیکھتا ہے تو یہ بھی گالیاں دینے
لگ جاتا ہے، نماز کا تارک دیکھتا ہے تو خود بھی نماز کا تارک بن جاتا ہے، روزہ رکھتے نہیں دیکھتا تو
اس میں بھی روزہ رکھنے کی عادت پیدا نہیں ہوتی ، گائے کا گوشت کھاتے دیکھتا ہے تو گائے کا
گوشت کھانے کا عادی ہو جاتا ہے ، گائے کے گوشت سے نفرت کرتے دیکھتا ہے تو یہ بھی گائے کے
گوشت سے نفرت کرنے لگ جاتا ہے۔
سردار فضل حق صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مخلص صحابی تھے جو فوت
ہو چکے ہیں وہ سکھوں کے ایک معزز خاندان اور رئیسوں میں سے تھے اُن کی چڑ ہی لوگوں نے یہ
بنائی ہوئی تھی کہ سرداره که سردار صاحب گائے کا گوشت لائیں یہ سنتے ہی سردار صاحب کو متلی ہونے
لگتی ۔ بعض دفعہ لوگ انہیں زبر دستی گائے کی بوٹی کھلانے کی کوشش کرتے۔ مجھے وہ نظارہ خوب یاد
ہے جب مہمان خانہ میں وہ آگے آگے ہوتے اور لوگ پیچھے پیچھے اور لوگ انہیں کہتے آج تو آپ کو
ایک بوٹی کھلا کر رہیں گے اور وہ کہتے خدا کیلئے مجھے نہ کھلانا۔ مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے یہ
شاید انہی کا واقعہ ہے یا کسی اور نو مسلم کا۔ بہر حال یہ واقعہ ہے کہ ایک دفعہ انہیں یا کسی اور نو مسلم
کو بے خبری میں گائے کے گوشت کی ایک بوٹی کھلا دی گئی اور انہیں واقعہ میں قے آگئی ۔ یہ گائے
کے گوشت کا ذکر سن کر قے آجانا کیا چیز ہے وہی بچپن کا اثر ہے جب انہیں گائے کے گوشت سے کا چیز ہے کا کر چیز کا اثر کے
نفرت دلائی جاتی ورنہ گائے کے گوشت میں کیا رکھا ہے اور بکرے کے گوشت میں کیا۔
تو عمل چونکہ نظر آنے والی چیز ہے اس لئے لوگ اس کی نقل کر لیتے ہیں اور یہ بیچ پھر بڑھتا چلا
جاتا ہے لیکن عقیدہ چونکہ نظر آنے والی چیز نہیں اس لئے وہ اپنے دائرہ میں محدود رہتا ہے گویا عقیدہ
ایک پیوندی درخت ہے کہ اسے خاص طور پر لگایا جائے تو لگتا ہے لیکن عمل کی مثال تخمی درخت کی سی
ہے کہ آپ ہی آپ اس کا بیج زمین میں جڑ پکڑ کر اُگنے لگتا ہے ۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کے عمل کی
مثال اس بھٹ کٹیا کے پودے کی سی ہے جو ہوا سے لڑھکتا پھرتا ہے اور ہر جگہ اس کا بیج آپ ہی
آپ اگتا چلا جاتا ہے اور اُس کا مٹانا مشکل ہو جاتا ہے۔ پس عقیدہ اور عمل میں یہ ایک بہت بڑا فرق
ہے جس کی وجہ سے بڑے عقیدہ کا پھیلنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا بُرے عمل کا پھیلنا آسان ہوتا ہے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۱
سال ۱۹۳۶ء
تیسرا سبب یہ ہے کہ عقیدہ آجل امور سے تعلق رکھتا ہے لیکن عمل ایسے امور سے تعلق رکھتا
ہے جو عاجل ہوتے ہیں ۔ مثلاً یہ عقیدہ کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اس کا اس عملی حالت سے کوئی تعلق
نہیں ۔ جب ایک سنار زیور تیار کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ اس میں کھوٹ ملاؤں یا نہ ملاؤں کیونکہ
کھوٹ ملانے یا نہ ملانے کا تعلق اُس کی شام کی روٹی کے ساتھ ہے۔ پس وہ اپنے قریب کے
فائدے کو دیکھ کر ایک راہ عمل اختیار کر لیتا ہے ۔ یا مثلاً یہ سوال کہ مرنے کے بعد کی زندگی ہے یا
نہیں ۔ بڑی ڈور کا سوال ہے ، فرشتے ہوتے ہیں یہ بھی دور کی بات ہے، اللہ تعالیٰ کے نبی سچے
ہوتے ہیں اور ان کی باتیں ماننے میں انسان کا اپنا فائدہ ہوتا ہے یہ بھی دور کا سوال ہے، خدا کا
کلام انسان پر اترتا ہے یہ بھی بہت دور کی بات ہے، نجات کس کو ملے گی یہ بھی کوئی قریب کا سوال
نہیں لیکن ایک سنار کیلئے یہ بالکل قریب کا سوال ہے کہ ایک شخص جو دو روپے کی چاندی دے گیا
ہے میں اسے دو روپیہ کی چاندی کی صورت میں ہی واپس کروں یا پونے دو روپیہ کی چاندی میں
چار آنہ کا کھوٹ ملا کر واپس کروں کیونکہ اس سوال کا تعلق اُس کی شام کی روٹی اور اُس کی بیوی
بچوں کے کپڑوں کے ساتھ ہے۔ یہ سوچتا ہے کہ اگر میں اس میں کھوٹ ملا دوں تو میری شام کی
روٹی کا سوال حل ہو جاتا ہے مگر خدا ایک ہے اس سے اُس کی روٹی یا بیوی بچوں کے کپڑوں کا
سوال بظاہر حل نہیں ہو سکتا۔ تو عقیدے کا تعلق دور کے امور سے ہوتا ہے اور عمل کا تعلق قریب کے
امور سے ہوتا ہے یعنی عمل کا اثر دنیا کے معاملات پر پڑتا ہے اور عقیدے کا اثر انسان کے ذہنی
اثرات اور اُس کی روح پر پڑتا ہے اس لئے عقیدہ کی اصلاح میں دُنیوی ضروریات حائل نہیں
ہوتیں لیکن عمل کی اصلاح کے راستہ میں دنیوی ضروریات حائل ہو جاتی ہیں ۔ ایک شخص جوش میں
آتا ہے اور دوسرے شخص سے لڑ پڑتا ہے اتفاقا زور سے اُس کا ہاتھ اُس کے دل پر لگتا ہے اور وہ
مرجاتا ہے وہ دونوں ایک جگہ اکیلے ہوتے ہیں اُس وقت عاجل اور فوری طور پر اُس کے دل میں اور
خیال آتا ہے کہ میں چُپ کر کے یہاں سے کھسک جاتا ہوں کسی کو کیا پتہ ہے کہ میں نے اسے
مارا ہے اگر پکڑا جاؤں گا تو کہہ دوں گا مجھے کیا پتہ اس کو کس نے مارا ہے۔ گویا جھوٹ اور فریب کا
عاجل فائدہ اس کے سامنے آجاتا اور وہ اس میں گرفتار ہو جاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی توحید سے اس
کا اس طرح ٹکراؤ نہیں ہوتا۔ ٹکراؤ اگر ہوتا ہے تو جھوٹ کے ساتھ ۔ یا مثلاً غیبت ہے ایک افسر اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۲
سال ۱۹۳۶ء
کو تکلیفیں دیتا اور اس پر ظلم وستم کرتا ہے لیکن یہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا اتفاقاً اس
سے اعلیٰ افسر سے اسے ملاقات کرنے کا موقع مل جاتا ہے اور وہ پہلے ہی اس فکر میں حیران ہوتا ہے
کہ میں اپنے دشمن سے کس طرح نجات پاؤں وہ ملاقات کے وقت کیا دیکھتا ہے کہ اتفاقاً اعلیٰ افسر
نے کوئی ایسی بات کہی جو اُس چھوٹے افسر کے خلاف ہے تب وہ فوراً خیال کرتا ہے کہ اگر میں بھی
اس افسر کے چند عیوب اس کے پاس بیان کر دوں تو یہ اس پر اور ناراض ہو جائے گا۔ چنانچہ یہ
دیکھتے ہی کہ وہ بڑا افسر چھوٹے افسر کے خلاف ہے اس چھوٹے افسر کے چند اور عیوب بھی بیان
کر دیتا ہے اور اس طرح اس کی غیبت کرتا ہے اور دل میں کہتا ہے کہ اگر میں غیبت نہ کروں تو میری
جان اور مال کا خطرہ دور نہ ہوگا ۔ اس خیال کے آنے پر وہ غیبت کا ارتکاب کر لیتا ہے اور
بسا اوقات اس کا مقصد اسے حاصل ہو جاتا ہے مگر تو حید تو اس طرح اس کے فائدہ سے نہیں ٹکراتی ۔
پس غیبت سے بچنے پر وہ قادر نہیں ہو سکتا اور توحید کا دعویٰ کرنے پر قادر ہو جاتا ہے۔
یہ صرف دنیوی لحاظ سے میں بیان کر رہا ہوں ورنہ دینی لحاظ سے تو مؤمن کا خدا تعالیٰ خود
محافظ ہوتا ہے اور اسے دشمنوں کے شرور سے محفوظ رکھتا ہے۔ غرض دنیوی لحاظ سے انسان بعض دفعہ
عاجلی فائدہ کیلئے بدیوں کا ارتکاب کر لیتا ہے کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اس کا عقیدہ اسے ان امور میں
کچھ فائدہ نہیں پہنچا تا لیکن اس کا عمل اسے فائدہ پہنچاتا ہے۔ مثلاً وہ ایک ڈپٹی کمشنر کے پاس جائے
اور کہے کہ تھانیدار مجھ پر ظلم کرتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا الله ۔ تو اس امر کا ڈ پٹی کمشنر پر کوئی بھی اثر نہیں ہوتا
لیکن ڈپٹی کمشنر کو متاثر کرنے کیلئے اگر وہ یہ غیبت کرے کہ ہمارے ہاں کا تھانیدار آپ کو بہت
برا بھلا کہتا رہتا ہے تو اس پر ڈپٹی کمشنر ضرور تحقیق کرے گا اور وہ واقعہ میں درست پا کر تھانیدار کو سزا
دے گا اور اس کا دشمن ہو جائے گا اس طرح اس کی آرزو پوری ہو جائے گی ۔ تو بسا اوقات بدعمل کا
ترک اس لئے مشکل ہوتا ہے کہ انسان کا عاجل فائدہ اس سے وابستہ ہو جاتا ہے اور بسا اوقات
نیکیوں کو انسان اس وجہ سے ترک کر دیتا ہے کہ انسان کا عاجل نقصان ان سے وابستہ ہو جاتا ہے۔
مثلاً جب مالی قربانی کا وقت آتا ہے تو بعض انسان خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے چندہ دے دیا تو
ہم کپڑے کہاں سے بنوائیں گے غرض نیکیاں اور بدیاں عاجل امور سے تعلق رکھتی ہیں اور عقائد کا
آجل سے تعلق ہوتا ہے اور چونکہ انسان طبعی طور پر اپنے قریب کی چیزوں سے متاثر ہوتا ہے بعید کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۳
سال ۱۹۳۶ء
چیزوں سے متاثر نہیں ہوتا اس لئے لوگ عملی اصلاح کی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں اور عقائد پر
پختہ رہتے ہیں۔ اور بھی اس کے بعض موجبات ہیں لیکن چونکہ اب تین بج چکے ہیں اس لئے میں
انہیں اگلے جمعہ میں اِنْشَاءَ اللهُ بیان کروں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان کر دوں
تا اس کی اہمیت جماعت کے دوستوں پر واضح ہو جائے ۔
فی الحال میں نے تین باتیں بتائی ہیں اور یہ تین باتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے عقیدے
کی اصلاح سے عمل کی اصلاح بہت زیادہ مشکل ہو جاتی ہے اور یہ باتیں عمل کی اصلاح میں روک بن
کر کھڑی ہو جاتی ہیں ۔ ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ہمیں علاج سوچنا چاہئے تا کہ ہم اپنے اعمال میں
اصلاح کر سکیں اور جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا کے عقائد میں
عظیم الشان تغیر ہوا ہے اسی طرح عملی زندگی میں بھی ایک انقلاب پیدا ہو جائے ۔ میں نے پچھلی
دفعہ بھی نصیحت کی تھی اور اب پھر کرتا ہوں کہ احباب کو اپنے اپنے طور پر بھی اس مضمون پر غور کرنا چاہئے
اور میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اصلاح اعمال کے ذرائع پر غور کریں گے وہ پیشتر اس کے کہ میری
باتیں سنیں خود اپنے اندر ایسی قوت محسوس کریں گے جس سے وہ نقائص کا بہت جلد ازالہ کر سکیں
گے۔ پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خود بھی اس مسئلہ پر غور کریں اور اگر ان کے
ذہن میں کوئی تجویز آئے تو اس سے مجھے اطلاع دیں تا میں بھی ان کی تجاویز سے فائدہ اُٹھا سکوں ۔“
ل البقرة : ۴
الحجرات : ۱۵
( الفضل ۲ جون ۱۹۳۶ء)
66
بخاری کتاب اللباس باب مَنْ جَرَّ إِزَارَاهُ (الخ) صفحه ۰۲۱ ۱ حدیث نمبر ۵۷۸۴ مطبوعه
دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء
بخاری کتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور (الخ) صفحہ ۳۰۶ حدیث نمبر
۱۹۰۳ مطبوعہ دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء
ہ بھٹ کٹیا: ایک خاردار بوٹی ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۲۳۲ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۴
سال ۱۹۳۶ء
اعمال کی اصلاح میں کیا مشکلات درپیش ہیں
فرموده ۵ جون ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے پچھلے جمعہ میں خطبہ میں بعض وہ اسباب بیان کئے تھے جن کی وجہ سے ایسے زمانہ
میں جبکہ مذہب کے ساتھ حکومت نہ ہو عملی اصلاح عقیدہ کی اصلاح سے زیادہ مشکل نظر آتی ہے
ہے۔
۔
س سے
آج میں اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو اس مضمون کا دوسرا حصہ بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن اس
قبل میں بعض اعتراضات کا جواب دینا چاہتا ہوں جو ایک دوست کی طرف سے مجھے موصول
ہوئے ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
ا۔ نیشنل لیگ کور کی طرف سے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو کا لاہور میں استقبال کیوں کیا
گیا ؟
اخبار الفضل میں ان کے متعلق فخر وطن کے الفاظ کیوں لکھے گئے جبکہ ان کے کام جماعت احمد یہ
کی پالیسی اور اس کے طریق کے خلاف ہیں؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسلم لیگ میں داخلہ سے باوجود انگریز حکام کی تائید کے
روکا کہ آخر یہ بھی کانگرس کی طرح ہو جائیں گے تو آج نیشنل لیگ کی اجازت کیوں دی گئی
ہے؟
۴۔ یہ کہ میں آپ کی تحریرات سے ہمیشہ یہ سمجھتا رہا ہوں کہ آپ ہندوستان کی آزادی کے حق میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۵
سال ۱۹۳۶ء
ہیں اور صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم آپ کو روکے ہوئے ہے۔
۵۔ یہ کہ یہ تغیر در حقیقت پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسروں کے ناجائز سلوک کی وجہ سے پیدا ہوا
ہے یعنی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس کا موجب غصہ ہے ۔
۔ یہ کہ میرے نزدیک یہ طریق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے خلاف ہے اس لئے مجھے
اجازت دی جائے کہ اس بارہ میں اختلاف رکھ سکوں گوا سے ظاہر کر کے فساد کا موجب نہ
بنوں گا ۔
یہ چھ باتیں ہیں جو ان کے خط کا خلاصہ کہی جاسکتی ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں ممکن ہے بعض اور
دوستوں کے دلوں میں بھی یہ خیال پیدا ہور ہے ہوں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس خط کا نے
جواب خط کے ذریعہ دینے کی بجائے خطبہ میں دے دوں تا دوسروں کیلئے بھی میرے نقطۂ نگاہ کو
واضح کر دینے کا موجب ہو ۔
پہلی بات یہ ہے کہ پنڈت جواہر لال صاحب نہرو کے استقبال میں کیوں حصہ لیا گیا۔ اس
کے متعلق سب سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آل انڈیا نیشنل لیگ ایک سیاسی انجمن ہے اور اس
کے کاموں کی بنیا د سیاست پر ہے اور آل انڈیا نیشنل لیگ کا ہر فعل ضروری نہیں کہ جماعت احمد یہ
کے اقدام کے پوری طرح مطابق ہو۔ میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ نیشنل لیگ سلسلہ کی روایات اور
تعلیم کے خلاف چل سکتی ہے بلکہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے بلکہ ہونا چاہئے کہ جماعت احمد یہ بحیثیت
جماعت جن کاموں میں دلچسپی نہ لینا چاہتی ہو لیگ ان میں دلچسپی رکھے کیونکہ جماعت احمد یہ
بحیثیت جماعت مذہبی ہے اور اس کی دلچسپی بحیثیت مذہبی جماعت مذہبی کاموں سے ہی ہو سکتی ہے
مگر آل انڈیا نیشنل لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی دلچسپی سیاسی کاموں سے ہی ہو سکتی
ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ سلسلہ کی روایات اور اصول سے نیشنل لیگ دور جا سکتی ہے بلکہ صرف یہ
بتانا ہے کہ دونوں کا میدانِ عمل جُدا ہے اور اس لئے دائرہ عمل ضروری طور پر جدا جدا ہوگا اور
طریق عمل بھی ۔ ہر فرد جو نیشنل لیگ کا ممبر ہے جیسا کہ میں نے اس کی بنیادی اجازت دیتے ا
ہوئے کہا تھا جب نیشنل لیگ کی ہدایت کے ماتحت اس کے ممبر کام کریں گے تو ان کے فعل کی
ذمہ داری نیشنل لیگ پر ہی ہوگی اور سوائے اس کے کہ ان کا قدم سلسلہ کی روایات اور اصول کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۶
سال ۱۹۳۶ء
خلاف ہو میں اس میں دخل نہیں دوں گا ۔ ہاں خلاف ہونے کی صورت میں جیسا کہ میں نے پہلے
بھی اعلان کر دیا تھا میرا فرض ہوگا کہ لیگ سے جواب طلب کروں یا اُسے مناسب ہدایات دوں
لیکن جس حد تک کہ لیگ کا کوئی قدم اور سلسلہ کی تعلیم و اصول با ہم ٹکراتے نہیں ہم اسے پوری
آزادی دیں گے کہ سیاسی معاملات میں جس حد تک وہ دوسری قوموں سے تعاون کر سکتی ہے کرے
صرف یہ پابندی اس پر ہوگی کہ اس کا کوئی قدم سلسلہ کی تعلیم کی خلاف نہ ہو۔
پس میرے اس اعلان کے بعد لیگ کے اس کام کو جو اس کے دائرہ عمل کے اندر ہے
سلسلہ کی طرف منسوب کرنا سخت غلطی ہے۔ من حیث الجماعت جماعت احمد یہ سیاسی کاموں میں
حصہ نہیں لے سکتی مگر نیشنل لیگ کے ممبر اس کے ممبر ہونے کی حیثیت سے حصہ لے سکتے ہیں۔ جیسا کہ
وہ احمدی جو مسلم لیگ یا مسلم کا نفرنس کے ممبر ہیں ان کے اندر سیاسیات میں حصہ لینے کی وجہ سے وہ
جماعت احمد یہ ۔ ۔ یہ کے نمائندہ اور اس رہ اور اس کی پالیسی کے نمائندہ نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ان کے فیصلوں کی
ذمہ داری جماعت احمد یہ پر عائد ہوسکتی ہے۔ کسی احمدی کا مسلم لیگ کا ممبر ہو جانے کے یہ معنے ہرگز
نہیں ہو سکتے کہ جماعت احمد یہ من حيث الجماعت سیاسیات میں حصہ لے رہی ہے اور نہ ان کے
فیصلوں کا اثر من حيث الجماعت جماعت احمد یہ پر پڑے گا۔ اگر کوئی احمدی ممبر کسی فیصلہ کی تائید
کرتا ہے تو اس کے یہ معنے ہرگز نہیں کہ ساری جماعت ان فیصلوں کی پابند ہے ۔ وہ شخص شخصی
حیثیت سے وہاں رائے دے کر آیا ہے اور اگر وہ فیصلہ سے متفق ہے تو وہ شخصی طور پر اس وقت تک
اس کا پابند ہے جب تک کہ جماعت کی طرف سے اُسے روک نہ دیا جائے ۔ اسی طرح نیشنل لیگ
اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو جماعت احمد یہ اس کی ذمہ دار اور پابند نہیں ہوگی ۔ جماعت کا صرف اتنا
کام ہوگا کہ جب وہ کوئی ایسا کام کرے جو بالبداہت اور بالصراحت سلسلہ کی روایات اور اس
کے اصول کے خلاف ہوا سے روک دے اور کہہ دے کہ آپ کے بحیثیت افراد جماعت احمد یہ
ہونے کے ہم آپ کو کوئی ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے جماعت پر حرف آ۔
آئے۔
پس لاہور میں پنڈت جواہر لال نہرو کا جو استقبال ہوا وہ جماعت کی طرف سے نہیں
بلکہ نیشنل لیگ کی طرف سے تھا ۔ نیشنل لیگ کو ر نیشنل لیگ کے ماتحت ہے اور بحیثیت اس اقرار
کے جو کور میں بھرتی ہوتے وقت ہر شخص نیشنل لیگ سے کرتا ہے وہ پابند ہے کہ جب اسے وہ آواز
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۷
سال ۱۹۳۶ء
دے تو اس پر لبیک کہے جب تک خلیفہ وقت کی آواز اُسے نہ روک دے۔ نیشنل لیگ کو ر کا ہر ممبر
اپنے عہد اور اقرار کی وجہ سے اس بات کا پابند اور جوابدہ ہے ۔ پس نیشنل لیگ کور کے ممبر لیگ کی
ہدایت کے ماتحت قادیان سے بھی اور باہر سے بھی وہاں گئے اور پابند تھے کہ جاتے ۔ اس کی
ذمہ داری نیشنل لیگ پر ڈالنے سے میرا یہ مطلب نہیں کہ اس کا یہ فعل بُرا تھا بلکہ یہ بالکل جائز فعل تھا
اور اس میں کسی قسم کی قباحت نہ تھی اور ابتدا میں میں نے نیشنل لیگ کو جو ہدایات دی تھیں وہ ان کے
عین مطابق تھا بالکل ٹھیک اور درست تھا مگر پھر بھی اسے جماعت احمدیہ کی طرف منسوب نہیں کیا
جا سکتا ۔ بلکہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی معمار، نجار یا لوہار احمدی اپنے ہم پیشوں کی کسی مجلس میں
شریک ہو تو اس مجلس کا فیصلہ جماعت احمد یہ کا فیصلہ نہیں کہلا سکتا گو اس کی شمولیت ہماری خواہش کے
مطابق ہی کیوں نہ ہو۔ محض شمولیت سے اس کا فعل ساری جماعت کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا
کیونکہ بعض اوقات اچھے افعال کی جزئیات میں بھی اختلاف ہو سکتا ہے مثلاً کسی کام کی تفصیلات اگر
میں سوچوں تو وہ اس سے مختلف ہونگی جو لیگ سوچے ۔ اس لئے اس کا فیصلہ باوجود پسندیدہ ہونے
کے میری طرف منسوب نہیں ہو سکتا ۔ بالکل ممکن ہے کہ وہی فعل اگر میں کرتا تو اس کی تفصیلات بالکل
اور ہوتیں ۔
پس اول تو اس کی ذمہ داری جماعت احمدیہ پر عائد نہیں ہو سکتی باقی رہا یہ سوال کہ وہ فعل
سوال کرنے والے دوست کے نزدیک اتنا برا اور بھیانک تھا کہ جماعت کو اس سے روکنا چاہئے
تھا یہ بات میری عقل سے بالا ہے ۔ استقبال ایک اعزازی چیز ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
پاس بعض انگریز آتے اور میں نے خود دیکھا ہے کہ آپ میل دو دو میل سے ان کو چھوڑنے کیلئے
چلے جاتے ۔
بعض
صلى الله
عروس
روایات میں ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک یہودی مہمان آیا اور آپ کے
بستر پر رات کو پاخانہ کر کے صبح چلا گیا۔ اتفاقاً رستہ میں اسے یاد آیا کہ کوئی چیز وہاں بھول آیا ہوں
اُسے لینے کیلئے وہ واپس آیا تو دیکھا کہ رسول کریم ﷺ کسی خادمہ کو ساتھ لے کر اُسے دھور ہے
صلى الله
علوسم
تھے۔ یہ دیکھ کر وہ دل میں سخت شرمندہ ہوا کہ میں نے کیا سلوک کیا تھا اور یہ میرا کس قدر اعزاز
کرتے ہیں۔ تو کسی کا اعزاز کرنے کے یہ معنے نہیں ہوا کرتے کہ اس کے خیالات سے کلی اتفاق
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۸
سال ۱۹۳۶ء
ہے بلکہ اعزاز انسانیت اور مذہب کی طرف سے ضروری ہے بشرطیکہ اس میں بے غیرتی نہ پائی
جائے۔ اگر پنڈت جواہر لال نہرو صاحب اعلان کر دیتے کہ احمدیت کو مٹانے کیلئے وہ اپنی تمام
طاقتیں خرچ کر دیں گے جیسا کہ احرار نے کیا ہوا ہے تو اس قسم کا استقبال بے غیرتی ہوتا لیکن اگر
اس کے برخلاف یہ مثال موجود ہو کہ قریب کے زمانہ میں ہی پنڈت صاحب نے ڈاکٹر اقبال
صاحب کے ان مضامین کا رڈ لکھا ہے جو انہوں نے احمدیوں کو مسلمانوں سے علیحدہ قرار دیئے
جانے کیلئے لکھے تھے اور نہایت عمدگی سے ثابت کیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے احمدیت پر اعتراض اور
احمدیوں کو علیحدہ کرنے کا سوال بالکل نا معقول اور خود ان کے گزشتہ رویہ کے خلاف ہے تو ایسے
شخص کا جبکہ وہ صوبہ میں مہمان کی حیثیت سے آ رہا ہوا ایک سیاسی انجمن کی طرف سے استقبال بہت
اچھی بات ہے جو اقوام کے دلوں سے باہمی بغض اور تعصب کو دور کرنے کا موجب ہو سکتی ہے۔
میں پہلے بھی کئی بار بیان کر چکا ہوں کہ ایک دفعہ لاہور کے ایک ہندو ڈاکٹر یہاں آئے
اور مجھے بھی ملے انہوں نے بتایا کہ چند روز ہوئے گاندھی جی کہہ رہے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ
میں قادیان جاؤں اور جماعت احمد یہ کے امام سے مل کر انہیں اپنے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کروں
کیونکہ یہ بہت منظم جماعت ہے اور بہت اچھا کام کر سکتی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ میری
طرف سے انہیں کہہ دیں کہ وہ ضرور تشریف لائیں ہم ان کا شاندار استقبال کریں گے میں سب
لوگوں کو جمع کروں گا اور خود بھی جلسہ میں شامل ہوں گا ۔ وہ جتنا عرصہ چاہیں تقریر کریں اگر ان کے
خیالات سے مجھے اختلاف ہوا تو بعد میں میں بھی تقریر کروں گا اور اگر ان کی بات کا مجھ پر اثر ہوا تو
میں مان لوں گا اور اگر ان پر میری بات کا اثر ہوا تو وہ مان لیں۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جبکہ
گورنمنٹ کے کسی حصہ کے ساتھ ہمارے اختلاف کا کوئی سوال ہی نہ تھا بلکہ لوگ ہمیں حکومت
کے خوشامدی کہتے تھے اور حکومت بھی ہمیں اپنا دوست سمجھتی تھی ۔ اُس وقت میں نے کہا تھا کہ ہم
گاندھی جی کا شایان شان استقبال کریں گے ۔ پس اگر نہر وصاحب کے لاہور آنے پر نیشنل لیگ
نے جس کا وہاں مرکزی دفتر ہے ( آل انڈیا نیشنل لیگ کا مرکزی دفتر قادیان میں نہیں بلکہ لاہور
میں ہے ) اگر ان کا استقبال کیا تو یہ عین شرافت اور اچھی مثال کہلائے گا نہ کہ قابلِ اعتراض ۔
یہ خیال کہ جس سے اختلاف ہو اُس کا اعزاز نہیں کرنا چاہئے بالکل غلط ہے۔ ہم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۵۹
سال ۱۹۳۶ء
انگریزوں کا اعزاز ہمیشہ سے کرتے ہیں حالانکہ وہ عیسائی ہیں اور عیسائیت کو مٹانا ہمارے مقاصد
میں ہے۔ پس اگر عیسائیت سے اس قدر شدید اختلاف کے باوجود ہم انگریزوں کا اعزاز کر سکتے
ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ نہر و صاحب کا اعزاز کرنا نا جائز ہو۔ اگر ہم ان لوگوں کا اعزاز تو جائز رکھیں جو
خدا کو ایک نہیں بلکہ تین سمجھتے ہیں لیکن اس کا استقبال ہمارے نزدیک ناجائز ہو جو یہ کہتا ہے کہ
ہندوستان انگریزوں سے آزاد ہونا چاہئے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو لوگوں کو خدا کی بادشاہت
سے نکالتے ہیں ان کا اعزاز تو ہمارے نزدیک جائز ہے لیکن جو انگریز کی بادشاہت سے ملک کو نکالنا
چاہتا ہے اس کا جائز نہیں گویا خدا تعالیٰ کی بادشاہت سے بھی زیادہ ہمیں انگریز کی بادشاہت عزیز
ہے۔ اگر باوجود اس ہتک کے جو انگریز یعنی عیسائی ہمارے اس خدا کی کرتے ہیں جس کے بالمقابل
حضرت عیسی علیہ السلام کی ہستی مچھر کے برابر بھی نہیں ہم انگریزوں کا اعزاز کر سکتے ہیں تو پھر یقیناً
نہر و صاحب کا استقبال بھی ہم کر سکتے ہیں ۔ اگر سیاسی اختلاف پر اعزاز ناجائز ہوتا ہے تو مذہبی
اختلاف پر یقیناً ناجائز ہو جائے گا اور ہم پھر انگریزوں کا اعزاز بھی نہیں کر سکیں گے لیکن ہماری
پچاس سالہ تاریخ گواہ ہے کہ باوجود عیسائیت کی شدید دشمنی کے اور باوجود اس کے کہ اسے مٹانا
ہمارے مقاصد میں داخل ہے ہم انگریز سے دوستی جائز سمجھتے رہے ہیں، رکھتے رہے ہیں، رکھ رہے
ہیں اور رکھتے جائیں گے اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ ہم پنڈت نہرو صاحب کا استقبال نہ کریں اور خواہ
وہ اچھا کام ہی کرتے ہوں ان کی عزت نہ کریں۔ یہ بات عقل کے خلاف ہے اس لئے نیشنل لیگ
نے جو کچھ کیا ٹھیک اور درست کیا اور بہت اچھی مثال قائم کی ہے۔ اب اگر سیاسی طور پر پیشنل لیگ
کا کوئی لیڈر کہیں جائے تو ہم کانگرسیوں سے امید کر سکتے ہیں کہ وہ اس کی عزت کریں اور اگر وہ نہ
بھی کریں تو بہر حال اخلاقی لحاظ سے ہماری ان پر فتح رہے گی اور دنیا دیکھ لے گی کہ نیشنل لیگ نے
باوجود اختلاف کے کانگرسی لیڈر کا استقبال کیا مگر کا نگر سیوں نے اس کے لیڈر کا اعزاز نہیں کیا لیکن
ابھی یہ قیاسات بہت دور کے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں تو آہستہ آہستہ
ایک دوسرے کے ساتھ مروت اور محبت کا سلوک پیدا ہوگا اور ہندوستانی اختلاف کے باوجود
ایک دوسرے کے لیڈروں کا اعزاز کرنا سیکھ جائیں گے اس لئے میرے نزدیک نیشنل لیگ کا یہ فعل
قابل استحسان ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۰
سال ۱۹۳۶ء
دوسرا سوال یہ ہے کہ پنڈت نہرو صاحب کو فخر وطن کیوں لکھا گیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ
اگر تو یہ لفظ ان معنوں میں استعمال کیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے سچے اور صحیح راہنما ہیں تو میں بھی
اس دوست کے ساتھ اعتراض میں شریک ہوں کہ یہ استعمال غلط ہے لیکن اگر استعمال ان معنوں
میں ہے کہ وہ اپنے رنگ میں ملک کی بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج کی بات
نہیں ۔ نہر و صاحب یا گاندھی جی یا اور وہ لوگ جو ہندوستان یا دنیا کی بہتری کیلئے کوشش کرتے ہیں
ان کے احترام کیلئے ہم تیار ہیں اور اسے عار نہیں بلکہ فخر سمجھتے ہیں ۔
-
صلى
الله
رسول کریم ﷺ کو ہم دیکھتے ہیں آپ ہمیشہ غیر قوموں کے لیڈروں کا احترام کرتے
تھے۔ چنانچہ صلح حدیبیہ کے موقع پر حدیبیہ کے موقع پر بخاری کی روایات میں ہے کہ ایک کا فر سردار آیا تو آپ نے
فرمایا کہ جاؤ اس کا استقبال کرو اور قربانی کے بکرے اس کے رستہ میں کھڑے کر دوتا اس پر ایک
نیک اثر ہو کیونکہ وہ قربانی کو پسند کرتا ہے۔ وہ سردار آپ کا حاکم نہ تھا جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ انگریز کو کرتا نہ
ہمارے حاکم ہیں بلکہ مد مقابل تھا مگر باوجود اس کے آپ نے صحابہ کو اس کے استقبال کیلئے بھیجا ۔
پس اس میں کوئی حرج نہیں ۔ ہر شخص جو کسی شعبہ زندگی میں اچھا کام کرتا ہے یقینا وہ ہمارا کام
کرتا ہے ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ أَخَذَهَا حَيْث
وَجَدَهَا ، حکمت کی بات مؤمن کی کھوئی ہوئی چیز ہے۔ پس جو کوئی حکمت کا کام کر رہا ہے خواہ تھوڑا
ہو یا بہت اتنے حصہ میں ہم اس کی تعریف کر سکتے ہیں ۔ اگر ایک شاعر کی باوجود اس کے کہ شعر
اخلاقاً خراب ہوتے ہیں ہم تعریف کر سکتے ہیں تو کیوں ایک سیاسی خادم کی تعریف نہیں کر سکتے ۔
ہاں اگر کوئی شخص اس تعریف پر غیر معمولی زور دے تو یہ اس کی غلطی ہوگی ۔ مثلاً توحید کی تعلیم میں
جن کے ساتھ ہمارا اتحاد ہو سکتا ہے ہم ان سے اتحاد کریں گے مگر جہاں وہ رسالت کا انکار کریں
گے ہم ان کی مخالفت کریں گے ۔ یہ قرآن کریم نے یہودیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ خدا کے بارہ
میں ہمارا اور تمہارا اتفاق ہے آؤ مل کر کام کریں پھر کوئی وجہ نہیں کہ اگر پنڈت نہرو صاحب سے کسی
معاملہ میں ہمارا اتفاق ہو تو ان سے مل کر کام نہ کر سکیں ۔
میں سالہا سال سے یہ بات پیش کر رہا ہوں کہ کانگرس کی ناکامی کا بڑا موجب یہ امر ہے
کہ وہ اس کو اپنے ساتھ شامل کرتی ہے جو سولہ آنہ اس سے متفق ہو ورنہ علیحدہ کر دیتی ہے۔ میں نے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۱
سال ۱۹۳۶ء
-
کئی بار بتایا ہے کہ مذہب میں تو یہ بات درست ہے ہے مگر سیاست میں نہیں ۔ سیاست میں جہاں تک
کسی سے جوڑ ہو مل کر کام کرنا چاہئے ۔ پس اختلاف کے یہ معنے نہیں کہ مشتر کہ امور میں بھی مل کر
کام نہ کر سکیں سوائے اس کے کہ نقصان کا خطرہ اور ڈر ہومگر پنڈت نہرو صاحب سے ملنے میں ہمیں
کسی نقصان کا ڈر نہیں وہ گاندھی جی سے زیادہ اثر نہیں رکھتے ۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے میں تو
اس کیلئے بھی تیار ہوں کہ گاندھی جی یہاں آئیں جو چاہیں کہیں ہم سننے کیلئے تیار ہیں ۔
یہاں ایک دفعہ آریوں کا جلسہ ہوا جس میں انہوں نے ہمارے خلاف بہت شور مچایا،
جلسہ کے بعد ان کے لیکچرار مجھ سے ملنے آئے ئے میں یا نے ان سے کہا کہ سنا ہے آپ کو جگہ کے متعلق
تکلیف ہوئی ، آپ میرے ، آپ میرے پاس آتے میں مسجد میں انتظام کرا دیتا۔ وہ کہنے لگے کیا آپ اپنی مسجد
میں اس کی اجازت دے دیتے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں ۔ اگر ہمارے آقا و مولیٰ نے عیسائیوں
کو مسجد میں اپنے طریق پر عبادت کرنے کی اجازت دی تو میں آپ کو مسجد میں لیکچر کی اجازت کیوں
نہیں دے سکتا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں آج لیکچر دے سکتا ہوں
چنانچہ میں نے اجازت دی اور اسی مسجد میں ان کا لیکچر ہوا جس میں میں بھی شامل ہوا ۔ اس کے
بعد آریہ صاحبان کی موجودگی میں حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے ان کے اعتراضات کا جواب
دیا اس کا ایسا اثر ہوا کہ ان کا جلسہ ہی بند ہو گیا اور شاید بارہ تیرہ سال کے بعد اب ان کا جلسہ ہوا لسہ ہی بند ہوگیا اور شاید بارہ تیرہ سال کے بعد
ہے۔ تو مؤمن کیلئے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی اگر دلائل کمزور ہوں تو ڈرنے کی کوئی بات
بھی ہے لیکن جب مومن کو یہ یقین ہوتا ہے کہ ہم دوسرے کو اپنی طرف کھینچ لائیں گے تو وہ ہمارا
شکار ہے اس سے ڈرنا کیوں ہے اور اگر یہ فرض محال ہمارے مخالف کے پاس سچ ہے تو اس کے
قبول کرنے پر ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ ہمیں احرار سے شکوہ یہ نہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو کیوں نہیں مانتے بلکہ یہ ہے کہ انہوں نے اختلاف کو لڑائی کی وجہ کیوں بنالیا ہے۔ اسی
طرح بعض انگریز حکام سے ہمیں یہ شکایت نہیں کہ وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ جماعت انگریزوں کے
خلاف ہے، وہ اپنے دل میں اگر ایسا سمجھتے ہیں تو سمجھیں ، شکایت یہ ہے کہ وہ بغیر تحقیقات اور تفتیش
کے ہمیں کچلنا کیوں چاہتے ہیں ۔ پنجاب کے ایک کمشنر مسٹر اوبرائن تھے وہ کہا کرتے تھے کہ
سارے انگریز جو جماعت احمدیہ کو دوست سمجھتے ہیں بیوقوف ہیں یہ ایسی منظم جماعت ہے کہ کسی روز
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۲
سال ۱۹۳۶ء
اپنی بادشاہت قائم کرلے گی مگر ہمیں ان سے شکوہ نہیں تھا کیونکہ وہ اس بناء پر ہمیں کوئی تکلیف نہیں
دیتے تھے۔ یہ ان کا خیال تھا کہ یہ جماعت ایسے طریق پر چل رہی ہے کہ انگریزی حکومت کیلئے کی
خطرہ کا موجب ہو سکتی ہے مگر ہمیں ان سے شکایت نہیں تھی ۔ ہم سمجھتے تھے کہ گو وہ اپنے آپ کو بہت
چالاک سمجھتے تھے لیکن در حقیقت کم عقل تھے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی کوٹھی پر جا کر بیٹھ
جاتے اور مطالبہ کرتے کہ نکالوان کو یہاں سے۔ پس اگر پنڈت صاحب کو فخر وطن ان معنوں میں
کہا جائے کہ ان کے بغیر وطن کی نجات نہیں ہو سکتی تو یہ جماعت کی تعلیم کے خلاف ہے لیکن اگر اس کا
مطلب یہ ہو کہ وہ لائق اور خادم وطن ہیں تو اس میں کیا شبہ ہے کہ وہ ایسے ہیں ۔ یہ تو ایک لین دین
کا معاملہ ہے کہ باوجود اختلافات کے ایک دوسرے کے بزرگوں کا ادب کیا جاتا ہے۔ پوپ
روحانی باپ کو کہتے ہیں اب ہم لوگ بھی یہ لفظ استعمال کر لیتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم
اسے روحانی باپ سمجھتے ہیں یا مذہبی طور پر ہم اسے اپنا پیشوا خیال کرتے ہیں۔ جو شخص ان معنوں
میں اس لفظ کا استعمال کرے رے گا گا وہ وہ عبارت اور لہجہ سے ہی پہچانا جائے گا۔ منافق جب جب کبھی بھی ایسا لفظ
استعمال کرے گا تو اس کا لہجہ اور ہو گا لیکن جب مؤمن کرے گا تو اس کا لہجہ اور ہوگا ۔ پس ان
معنوں میں اگر کسی نے پنڈت نہرو صاحب کو فخر وطن لکھ دیا ہے تو اس میں کیا حرج ہے جبکہ ہم
دوسروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے بزرگوں کا ادب کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ دوسروں
کے لیڈروں کا احترام نہ کریں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم خیالات میں بھی ان سے متفق ہو گئے ہم خیالات میں بھی ان سے متفق
ہیں ۔ اگر میری نسبت کوئی غیر احمدی حضرت صاحب کا لفظ استعمال کر دے تو کیا اس کا یہ مطلب
ہو گا کہ اس نے اپنے ہم عقیدہ لوگوں سے غداری کی؟ اگر آپ لوگ یہ امید کرتے ہیں کہ دوسرے آپ
کے امام کی عزت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ دوسروں کے لیڈروں کی عزت نہ کریں اسی لئے
قرآن کریم نے یہ تعلیم دی ہے کہ تم کسی کے بت کو بھی گالی نہ دو کیونکہ وہ خدا کو گالی دیں گے۔
تیسرا سوال یہ ہے کہ جب باوجود یکہ فنانشل کمشنر سر ولسن نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر زور دیا کہ مسلم لیگ گورنمنٹ کی مرضی کے مطابق کام کرنے والی ہے آپ نے اس کے خلاف
اظہار رائے کیا اور فرمایا کہ نہیں یہ بھی اسی روش پر چلی جائے گی جس پر کانگرس جا چکی ہے تو
نیشنل لیگ کے قیام کی اجازت کیوں دی گئی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ حالات کے بدلنے کے