جو میری سُنے گا وہ جیتے گا اور جو میری نہیں سنے گا وہ ہارے گا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۵
سال ۱۹۳۶ء
ٹوٹتی رہتی ہے یا اس کا بچہ رشوت کا مال گھر میں لاتا رہتا ہے تو اس کی روزی حلال بن کس طرح سکتی
ہے؟ عقیدہ ایسی چیز نہیں کہ اسے اکٹھا کیا جا سکے اس لئے یہ ہو سکتا ہے کہ خاوند کا کوئی اور عقیدہ ہو
اور بیوی کا اور لیکن اعمال میں یہ بات نہیں ہوتی اعمال کا ایک دوسرے پر اثر پڑتا ہے اور اس لحاظ
سے ضروری ہے کہ سب خاندان کے اعمال درست ہوں ۔ جیسے ایک شخص خواہ کتنی ہی دیانت سے
روپیہ کمائے وہ حلال کی روزی اُس وقت تک کہلا ہی نہیں سکتی جب تک اس کی بیوی اور اس کے
بچوں کا کمایا ہوا روپیہ بھی حلال نہ ہو کیونکہ روپیہ نے ایک جگہ جمع ہونا اور اکٹھا خرچ ہونا ہوتا ہے اور
اگر حلال میں حرام مال ملتا ر ہے تو وہ ساری کمائی کو خراب کر دیتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دوست ولایت گئے جب وہاں سے
واپس آئے تو انہوں نے سنایا کہ جس گھر میں میں رہتا تھا میں نے اس کی مالکہ کو سختی سے کہا ہوا تھا
کہ میں سور کا گوشت نہیں کھایا کرتا میرے لئے الگ بکرے کا گوشت پکایا کرو ۔ وہ کچھ مدت تک
مجھے گوشت کھلاتی رہی کہ یہ سور کا گوشت نہیں بکرے کا ہے ۔ ایک دن میں اتفاقاً باورچی خانہ میں ہے۔ میں
چلا گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ کانٹے سے ایک بڑے برتن میں سے ایک ایک بوٹی نکالتی اور
دوسرے برتن میں ڈالتی جاتی ہے۔ میں نے کہا یہ کیا کرتی ہو؟ وہ کہنے لگی تم جو کہتے ہو کہ میں سور
کا گوشت نہیں کھاتا میں تمہارے لئے بکرے کی بوٹیاں سور کی بوٹیوں میں سے الگ کر رہی ہوں ۔
اُس دن معلوم ہوا کہ وہ سور اور بکرے کا گوشت ایک ہی برتن میں پکاتی ۔ بکرے کی بوٹیاں امتیاز
کیلئے ذرا چھوٹی رکھاتی اور جب گوشت پک جاتا تو بکرے کی بوٹیاں الگ کر کے انہیں کھلا دیتی ۔
اس دوست نے ذکر کیا کہ اس پر میں اُس سے سخت ناراض ہوا اور کہا کہ تم تو مجھ کو حرام کھلاتی رہی
ہو، سور کے گوشت کے ساتھ دوسرا گوشت پکا نا منع ہے۔ یہ سن کر وہ بہت بگڑی مگر آخر کہنے لگی اچھا
میں تمہارے لئے بکرے کا گوشت الگ برتن میں پکایا کروں گی ۔ وہ کہنے لگے چند دنوں کے بعد پھر
جو میں باورچی خانہ میں گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دو ہنڈیاں چڑھی ہوئی ہیں ایک میں سور کا گوشت
ہے اور دوسرے میں بکرے کا۔ اس کے پاس ایک چمچہ ہے وہ کبھی ایک ہنڈیا میں پھیرتی ہے اور
کبھی دوسری میں ۔ اس پر میں نے پھر اُسے منع کیا تو وہ ناراض ہو گئی اور کہنے لگی میں اس احتیاط کی
قائل نہیں بھلاس بھلا سور کے گوشت والا والا چمچہ بکرے کے گوٹ کے گوشت میں پھیرنے سے کیا نقصان ہو جاتا
ہو جاتا ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۶
سال ۱۹۳۶ء
اس مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے جب گھروں پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ ہر گھر
میں صرف ایک آدمی کا کمایا ہوا مال نہیں آتا بلکہ اس میں کچھ حصہ باپ کا ہوتا ہے، کچھ بیٹے کا حصہ
ہوتا ہے، کچھ بیوی کا حصہ ہوتا ہے، زمینداروں میں خصوصاً یہ بات پائی جاتی ہے کہ خاوند زمینداری
کرتا ہے اور بیوی بھی گھی بیچ رہی ہوتی ہے یا انڈے بیچ رہی ہوتی ہے یا مرغیاں بیچ رہی ہوتی ہے
اور اس میں بیسیوں ٹھگی کے موقعے اسے ملتے رہتے ہیں۔ اب خاوند خواہ کتنی دیانتداری سے
زمینداری کرے اگر اس کی بیوی حرام خوری کرتی ہے یا بیوی تو دیانت دار ہے مگر خاوند بد دیانت
ہے، بیوی تو صاف ستھر اگھی لاتی اور نہایت مناسب قیمت پر اُسے فروخت کرتی ہے لیکن خاوند
اپنے کام میں بد دیانتی کرتا اور حرام مال کما کما کر گھر میں لاتا ہے تو اس صورت میں ان کی روزی
حلال کی روزی نہیں رہ سکتی کیونکہ اس میں حرام رزق شامل ہوتا رہتا ہے۔ تو عقیدہ الگ رکھا جا سکتا
ہے مگر عمل الگ نہیں رکھا جا سکتا اس لئے عمل اُس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک سارے
خاندان کے اعمال درست نہ ہوں اور سارے خاندان کے اعمال درست کرنے میں پھر دقتیں پیش
آجاتی ہیں ۔ مثلاً عبادت ہے۔ جب یہ صبح اپنے بچے کو نماز کیلئے جگانے لگتا ہے اس وقت فوراً
جذبات محبت اس کے سامنے آجاتے ہیں اور دل میں کہتا ہے سخت سردی ہے میں اسے کیوں
جگاؤں اگر نماز کیلئے جگایا تو اسے سردی لگ جائے گی ۔ پھر وہ بیوی کو نماز کیلئے جگانے لگتا ہے تو اُس
وقت بھی محبت کے جذبات اُس کے سامنے آجاتے ہیں اور وہ کہتا ہے ساری رات یہ بچے کو اٹھا کر
پھرتی رہی ہے اب میں اسے جگاؤں گا تو اس کی نیند خراب ہو جائے گی بہتر ہے کہ یہ سوئی رہے نماز
پھر پڑھ لے گی لیکن جب وہ کہتا ہے کہ اللہ ایک ہے تو اس کے سامنے سردی گرمی کا سوال نہیں آتا ۔
وہ کہتا ہے بیوی کہو اللہ ایک ہے اور بیوی کہہ دیتی ہے اللہ ایک ہے، وہ کہتا ہے بیٹا کہو لا إِلهَ إِلَّا اللهُ
اور بیٹا کہہ دیتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لیکن جب نماز کا سوال آتا ہے تو نماز چونکہ قربانی کا مطالبہ کرتی
ہے اس لئے کبھی سخت سردی اور کبھی سخت گرمی کاغذ راس کے سامنے آجاتا ہے ۔ چھ مہینے اس کے
سامنے یہ سوال رہتا ہے کہ سخت سردی ہے ان ایام میں بچہ کو نماز کیلئے کیوں جگاؤں اسے سردی لگ تا بچہ
جائے گی اور چھ مہینے اس کے سامنے یہ سوال رہتا ہے کہ نازک اور پھول سا بچہ ہے نماز پڑھنے گیا تو
اسے گرمی لگ جائے گی ۔ پھر کبھی بیوی کو جگاتے تے وقت یہ خیال آجاتا ہے کہ یہ ساری را یہ ساری رات تو بچے کو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۷
سال ۱۹۳۶ء
اٹھائے پھرتی رہی ہے اس لئے بہتر ہے کہ سوئی رہے نماز پھر پڑھ لے گی ۔ غرض قدم قدم
پر جذبات اور احساسات اس کے سامنے آجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ نہ ان کی اصلاح
ہوتی ہے اور نہ اس کی اپنی اصلاح مکمل ہوتی ہے اسی لئے خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ
قُوْا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا کے اے میرے بندو! نہ صرف اپنے آپ کو دوزخ کی آگ سے
بچاؤ بلکہ اپنے اہل و عیال کو بھی آگ سے بچاؤ۔ تمہارا صرف اپنے آپ کو آگ سے بچانا کافی نہیں
بلکہ دوسروں کو بچانا بھی ضروری ہے کیونکہ اگر دوسرا نہیں بچے گا تو وہ تمہیں بھی لے ڈوبے گا۔ پس
اعمال کی اصلاح میں ایک بہت بڑی روک یہ بھی ہوتی ہے کہ اعمال کی اصلاح اُس وقت تک مکمل
نہیں ہو سکتی جب تک خاندان کی اصلاح نہ ہو اور خاندان کی اصلاح میں بسا اوقات انسان اپنے
بچوں اور اپنی بیوی کی تکلیف کا خیال رکھنے کی وجہ سے ناکام رہتا ہے۔
اس جگہ میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سبب اور اس سے پہلے سبب میں بہت بڑا فرق
ہے۔ پہلا سبب یہ تھا کہ اعمال کی اصلاح اس لئے مشکل ہوتی ہے کہ اس کا انسانوں سے تعلق ہوتا
ہے اور اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ عمل کی اصلاح کیلئے خاندان کی اصلاح ضروری ہے اور
بسا اوقات انسان عملی اصلاح سے اس لئے سُستی کرتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے اس سے دوسرے عزیز کو
تکلیف ہوگی ۔ مثلاً جھوٹ بولنا بچے کہاں سے سیکھتے ہیں؟ جھوٹ بولنا وہ یا ماں باپ سے سیکھتے ہیں یا
بازاروں میں پھرنے والے لڑکوں سے ۔ اور بازاروں میں وہ اسی لئے پھرتے ہیں کہ ان کے
ماں باپ کہتے ہیں کہ ہم اپنے بچے کو گھر میں کہاں بٹھائے رکھیں اس کا دل میلا ہوگا جس طرح اور
بچے گلی کوچوں میں پھر رہے ہیں یہ بھی جائے اور پھرے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جاتا ہے اور
دوسرے بچوں سے جھوٹ بولنا ، گالیاں دینا اور چوری کرنا سیکھ جاتا ہے ۔ اگر وہ لڑکے کی تکلیف کا
خیال نہ کرتے بلکہ اس کی نگرانی رکھتے اور بُرے لڑکوں کے پاس اسے نہ بیٹھنے دیتے تو نہ وہ گالیاں
دینا سیکھتا ، نہ چوری کرنا سیکھتا ، نہ جھوٹ بولنا سیکھتا مگر ماں باپ کی نرمی کی وجہ سے یہ تمام عیب پیدا
ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بچے کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے ۔ یہ روکیں ہیں جو اعمال کی اصلاح میں
پیدا ہوتی ہیں ۔ گو اور بھی بعض اسباب ہیں جن کی وجہ سے اعمال کی اصلاح عقیدہ کی اصلاح کی
نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن مثال کے طور پر میں نے آٹھ باتیں بتائی ہیں جن کی وجہ سے عمل کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۸
سال ۱۹۳۶ء
اصلاح زیادہ مشکل ہوتی ہے اور عقیدہ کی اصلاح اس کی نسبت بہت زیادہ آسان ہوتی ہے ۔
عقیدہ میں جب ہم کہتے ہیں کہو اللہ ایک ہے تو دوسرا جھٹ اسے مان لیتا ہے لیکن عمل میں کئی جگہ
عادت روک بن کر کھڑی ہو جاتی ہے اور وہ انسان کو بے بس کر دیتی ہے ۔ ہم ایک شخص سے کہتے
ہیں تمہیں سچ بولنا چاہئے ۔ وہ ہماری نصیحت کو تسلیم کرتا اور کہتا ہے ہاں جی سچ بولنا چاہئے لیکن ذرا
آگے چلتا ہے تو جھوٹ بول لیتا ہے کیونکہ جھوٹ بولنے کی اسے عادت ہو چکی ہوتی ہے ۔ وہ ہم
سے کہتا ہے میں ہمیشہ سچ بولوں گا لیکن تھوڑی دیر کے بعد اس کے بیٹے کی کسی سے لڑائی ہو جاتی ہے
پولیس تحقیقات کرتی ہے تو وہ پولیس کی گرفت سے اپنے بچے کو بچانے کیلئے کہہ دیتا ہے میرا بچہ تو
یہاں تھا ہی نہیں وہ تو لا ہور گیا ہوا تھا ۔ یا ہم سے کہہ جاتا ہے میں آئندہ با قاعدہ نماز پڑھوں گا اور
اپنے گھر والوں کو بھی نماز پڑھواؤں گا لیکن جب گھر پہنچتا ہے اور اپنے بچوں سے کہتا ہے اُٹھو نماز
کیلئے مسجد میں چلیں تو اُسے پھر خیال آجاتا ہے اور باہر جھانک کر دیکھتا ہے اور کہتا ہے اس وقت
سخت کو چل رہی ہے بہتر ہے یہیں نماز پڑھ لیں مگر گھر پر کون نماز پڑھتا ہے۔ مسجد میں جاتے ہوئے
تو اسے ہر کوئی دیکھتا ہے اور اسے بھی خیال آتا ہے کہ مجھے تعہد سے نمازیں پڑھنی چاہئیں لیکن جب
اس کے دل میں گھر پر نماز پڑھنے کا خیال آتا ہے تو چونکہ گھر پر اُسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اس
لئے آہستہ آہستہ نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔ یا صبح کے وقت جب بچہ کو جگانا ضروری ہوتا ہے اسے
خیال آجاتا ہے کہ بچہ ہے اس کی نیند خراب ہو جائے گی ، بیوی رات بھر جاگتی رہی ہے اسے بھی نہیں
جگانا چاہئے ۔ یہی امانت، دیانت اور راستی کا حال ہے۔ غرض ہر کام کے کرتے وقت کئی روکیں
حائل ہونے لگتی ہیں لیکن عقیدہ کے بارے میں ایسی روکیں حائل نہیں ہوتیں ۔
پھر اعمال کے بارہ میں یہ لوگوں کا نقال بنتا ہے۔ ایک شخص کو دیکھتا ہے کہ وہ اکڑ کر جا رہا
وو
ہے اس کے سر پر ہیٹ ہے اس کی مونچھیں اور ڈاڑھی منڈھی ہوئی ہیں ۔ یہ خیال کرتا ہے کہ اگر میں
بھی اڑھائی روپے کی ٹوپی سر پر رکھ کر انگریز بن جاؤں تو کیا حرج ہے لوگ مجھے بھی ” صاحب سلام
مجھے
کہیں گے اور اس خیال کے آنے پر وہ دوسرے کی نقل میں ویسا ہی ہیٹ پہننا شروع کر دیتا ہے
لیکن عقیدہ میں نقل کا خیال نہیں آتا کیونکہ وہ مخفی چیز ہے۔ غرض اعمال کے بارہ میں ایسی روکیں
موجود ہیں جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے راستہ سے ہٹا دیتی اور اس کے قرب سے پرے پھینک دیتی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۹
سال ۱۹۳۶ء
ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم اعمال کی اصلاح کرنا چاہیں تو اس طرف توجہ کریں۔ صرف یہ کہہ
دینے سے کہ ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اصلاح نہیں ہو سکتی جب تک ہم وہ کوشش نہ کریں اور
ان ذرائع کو اختیار نہ کریں جن کے نتیجہ میں اصلاح ممکن ہے۔ ورنہ اس کے بغیر ہماری وہی حالت
ہوگی جو ایک برہمن کی مثال میں بیان کی جاتی ہے۔ ہندؤوں میں صبح کے وقت دریا پر نہانا نہایت
متبرک سمجھا جاتا ہے اور ہندؤوں میں سے برہمن تو اسے بہت ہی ضروری خیال کرتے ہیں ۔
کہتے ہیں لاہور میں کوئی برہمن صبح کو اشنان کرنے چلا سخت سردی کے دن تھے ۔ ہانپتا کانپتا
دریا کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک اور برہمن اسے مل گیا جو اُس کا واقف تھا اور جو دریا سے
واپس آ رہا تھا ۔ وہ پوچھنے لگا بتاؤ غسل کیسے کیا آج تو سخت سردی ہے۔ وہ برہمن کہنے لگا میں تو دریا
پر گیا مگر مجھے نہانے کی جرات نہیں ہوئی ۔ یہ پوچھنے لگا پھر کیا کیا ؟ اس نے کہا میں نے ایک کنکر اُٹھا
کر دریا میں پھینک دیا اور کہا ” تو را شنان سوموراشنان - تیرا نہانا سو میرا نہانا ہو گیا اور یہ کہہ کر
میں واپس آگیا۔ یہ کہنے لگا اچھا پھر ” تو را شنان سومورا شنان چلو پھر تیرا نہانا میرا نہانا ہو گیا اور
وہیں سے اس کے ساتھ لوٹ آیا۔ تو اس وقت تک ہماری کوششیں اعمال کے میدان میں ایسی ہی
ہیں کہ ” تو را شنان سومو را شنان ۔ ہم ابھی ان ذرائع کو اختیار کرنے کیلئے آمادہ ہی نہیں ہوئے جو
ایسے زمانہ میں جو مذہب کے ساتھ حکومت نہ ہو ا ختیار کرنے ضروری ہوتے ہیں اور جن ذرائع کو
اختیار کر کے ہم اپنے اعمال کو ایسا محفوظ کر سکتے ہیں کہ ہمارے دل کی لالچیں اور حرصیں ، ہمارے
غصے اور ہماری نفرتیں ، ہماری آنکھوں کی نظر جو کسی کو پسند کرتی ہے اور کسی کو ناپسند ، ہمارے کانوں جو اورکسی ،
ں جو کسی آواز کو اچھا سمجھتی ہے اور کسی کو بُرا ، ہمارے رزق کی وسعت یا تنگی اور ہماری
کی زیادتی یا کمی ہمارے راستہ میں حائل نہیں ہو سکتی اور ہم تمام خطرات سے محفوظ رہ کر اسی طرح
عملی اصلاح کر سکتے ہیں جس طرح عقائد کی اصلاح میں ہم نے کامیابی حاصل کی ہے مگر اس کیلئے
ضروری ہے کہ ہماری جماعت مختلف قسم کی قربانیوں کیلئے تیار رہے۔ جب تک ہماری جماعت
اپنے آپ کو اسی طرح محفوظ نہیں کر لیتی جس طرح نہر کے دو کنارے پانی کو لئے چلے جاتے ہیں
اُس وقت تک اصلاح کی کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ وہ پانی جسے میدان میں بکھیر دیا جائے کبھی وہ کام
نہیں دے سکتا جو نہر کا پانی کام دیتا ہے۔ بکھرا ہوا پانی زمین میں بے فائدہ جذب ہو جاتا ہے مگر نہر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۰
سال ۱۹۳۶ء
کا پانی زمینوں کو سرسبز و شاداب کرتا ہے۔ بارشیں کس قدر پانی لاتی ہیں مگر کس طرح بکھر بکھر کر ان
کا بہت سا پانی ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ انسان جس کے فائدہ کیلئے وہ پانی اتارا گیا تھا اسے محفوظ
نہیں کرتا۔ اس کے مقابلہ میں نہروں میں پانی بارشوں کے پانی کے مقابلہ میں کس قدر کم ہوتا ہے
مگر نہر کا پانی کس قدر زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔
پس جب تک حد بندی نہ ہو اور جب تک بعض پابندیاں عائد نہ کی جائیں اس وقت تک
روحانی پانی بھی بکھرا رہتا ہے لیکن جب تک ایک حد بندی کے ماتحت اس سے کام لیا جاتا ہے تو وہ
عظیم الشان تغیر پیدا کر دیتا ہے۔ یہ وہ پہلو ہے جس پر ہماری جماعت کو خصوصیت سے غور کرنا
چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ہماری جماعت کی اصلاح کے کیا ذرائع ہیں ۔ پھر وہ ذرائع جو ان کے
ذہن میں آئیں یا وہ ذرائع جو میں آگے چل کر بیان کروں گا اُن کو اختیار کرنا چاہئے خواہ ان
ذرائع کے اختیار کرنے میں انہیں کتنی بڑی قربانی کرنی پڑے۔
یورپ میں ایک مشہور لیکچرار تھا اسے عادت تھی کہ جب وہ لیکچر دیتا کند ھے اوپر نیچے کرتا
رہتا۔ لوگ اسے کہتے کہ تمہارا لیکچر تو بڑا اچھا ہوتا ہے لیکن جب تم کند ھے اوپر نیچے کرتے ہو تو لوگ
تمہیں دیکھ دیکھ کر ہنسنے لگ جاتے ہیں ۔ وہ ہر دفعہ اقرار کرتا کہ آئندہ لیکچر میں یہ نقص نہیں ہو گا مگر
جب پھر لیکچر دینے لگتا تو پھر اس کے کندھے ہلنے لگتے ۔ آخر اُس نے سمجھا کہ یہ نقص اس طرح دور
نہیں ہوگا بلکہ سختی سے یہ نقص دور کرنا پڑے گا ۔ چنانچہ اُس نے گھر میں مشق شروع کی وہ گھر پر لیکچر
دیتا تو دو تلواریں عین اپنے کندھوں کے اوپر لٹکا لیتا تا تقریر کے جوش میں جب اُس کے کندھے
ہلیں تو تلواریں اُسے لگیں ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوتا جب وہ جوش سے کندھے ہلاتا تو تلوار غڑپ سے
اُس کے کندھے میں گھس جاتی اور وہ رک جاتا۔ پھر تقریر کرتے ہوئے کندھے ملتے تو پھر تلوار لگتی
نتیجہ یہ ہوا کہ چند دن کے بعد ہی اس کی عادت جاتی رہی ۔ اسی طرح ہمیں بھی ایسے طریق ایجاد
کرنے پڑیں گے جن کے نتیجہ میں لوگ اس بات پر مجبور ہو جائیں کہ نیک اعمال اختیار کریں ۔
جب تک اس تعهد او ر اس ارادہ کے ساتھ ہم اصلاحی تدابیر اختیار نہیں کرتے چاہے ہزار سال
گزر جائیں ہم اسی جگہ بیٹھے رہیں گے جس جگہ اب ہیں ۔ ایک نقص کو دور کریں گے تو دوسرا نقص
آجائے گا ، دوسرے نقص کو ہٹائیں گے تو تیسرا نقص آ جائے گا، تیسرے نقص کو ہٹائیں گے تو چوتھا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
نقص آ جائے گا۔
۳۹۱
سال ۱۹۳۶ء
جیسے میں نے اپنا ایک رؤیا بیان کیا تھا جس میں میں نے دیکھا کہ چاروں طرف آگ لگی
ہوئی ہے اور وہ کسی طرح بجھنے میں نہیں آتی۔ اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے
اور مجھے گھبرایا ہوا دیکھ کر فرمایا فلاں جگہ آگ کی جڑ ہے اُسے دباؤ تو تمام آگیں خود بخود بجھ جائیں
گی ۔ اسی طرح جب تک ہم بدیوں کی جڑ نہیں پکڑیں گے اور جب تک ہم اس بات پر تیار نہیں
ہو جائیں گے کہ خواہ ہمیں اپنی بیویوں ، اپنے بیٹوں ، اپنی ماؤں ، اپنے باپوں ، اپنے بھائیوں ، اپنی
بہنوں ، اپنے دوستوں ، اپنے عزیزوں اور اپنے رشتہ داروں سے الگ ہونا پڑے تو ہم الگ ہونے
کیلئے تیار ہیں اُس وقت تک عملی اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ عملی اصلاح کیلئے ہمیں وہی طریق اختیار کرنا
پڑے گا جو ہر نبی کے زمانہ میں اختیار کیا جاتا ہے کہ خاوند کو بیوی سے، بیوی کو خاوند سے، بچے کو ماں
سے ، ماں کو بچے سے ، بھائی کو بہن سے اور بہن کو بھائی سے الگ ہونا پڑتا ہے۔ اس قربانی کو اختیار
کئے بغیر اب چارہ نہیں کیونکہ اس کے بغیر احمدیت ایک تمسخر رہ جاتی ہے لیکن جب ہم اس امتحان
میں کامیاب ہو جائیں گے ، جب ہم خدا کیلئے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کی جدائی کو برداشت
کر لیں گے تو جیسا کہ خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ بچھڑے ہوؤں کو ملاتا ہے ہماری جماعت کے
بچھڑے ہوئے عزیز بھی مل جائیں گے ۔ اگر خدا تعالیٰ کی رضا کیلئے کسی وقت خاوند کو بیوی چھوڑنی
پڑے یا بیوی کو خاوند چھوڑنا پڑے ، ماں باپ کو بچے چھوڑنے پڑیں اور بچوں کو ماں باپ سے الگ
ہونا پڑے اسی طرح بھائی بھائی سے اور بہن بہن سے خدا کیلئے جُدا ہو جائے تو یقیناً اس سے ہمیں ا
نقصان نہیں ہوگا بلکہ جب اس ابتلا میں ہماری جماعت کامیاب ہو جائے گی تو پھر خدا ماؤں،
باپوں ، بیویوں ، بھائیوں ، بہنوں، بھانجیوں، پھوپھیوں اور خالاؤں کو اکٹھا کر دے گا مگر وہ ایک
دفعہ اس قربانی کو چاہتا ہے جو اعمال کی اصلاح کیلئے ضروری ہے۔ ہم میں سے کتنے ہی ہیں جنہوں
نے عقائد کی اصلاح کیلئے اپنے والدین کو چھوڑا ، کتنے ہی ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو چھوڑا،
کتنے ہی ہیں جنہوں نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو چھوڑا اور انہوں نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی ۔
اب اگر وہی قربانی ہماری جماعت عمل کی اصلاح کیلئے بھی کرے تو اس دوسری آزمائش کے بعد
ہماری چار دیواری مکمل ہو جاتی ہے۔ اب تک صرف دو دیواریں عقائد والی ہیں دو دیواریں جو عمل
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۲
سال ۱۹۳۶ء
والی ہیں وہ ابھی ہم نے نہیں بنائیں۔ اس وجہ سے چور آتا اور ہمارا مال اٹھا کر لے جاتا ہے لیکن
جب ہم اس قربانی کے نتیجہ میں اپنی چار دیواری کو مکمل کر لیں گے تو پھر چور کے داخل ہونے کے
تمام راستے مسدود ہو جائیں گے ۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خود بھی اس سوال پر غور کریں اور جماعت کی
عملی اصلاح کی تدبیریں سوچیں اور اگر ان کے ذہن میں کوئی تدبیر آئے تو وہ مجھے بتائیں ۔ جیسا
کہ بعض دوست مجھے خطوط کے ذریعہ اطلاع دے رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہر ایک شخص کو
یہ ارادہ کر لینا چاہئے کہ اگر دوبارہ اسے اس آگ میں کودنا پڑا جس آگ میں اُسے احمدیت کو قبول
کرتے وقت کو دنا پڑا تھا تو وہ اس کیلئے خوشی سے تیار ہوگا ۔ وہ اس بات کیلئے تیار ہوگا کہ اپنے
ماں باپ کو چھوڑ دے، وہ اس بات کیلئے تیار ہوگا کہ اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ دے، وہ اس بات
کیلئے تیار ہوگا کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کو چھوڑ دے مگر وہ اس بات کیلئے تیار نہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ
کے احکام کا وہ حصہ عمل میں نہ لائے جس کو عمل میں لانے کا خدا نے حکم دیا ہے۔
میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس اعمال کی اصلاح کا علاج موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
اپنا مامور یو نہی تو نہیں بھیج دیا۔ کس طرح ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو بھیجا ہو مگر وہ تدابیر نہ بتائی ہوں جن سے لوگوں کے اعمال کی اصلاح ہو سکے ۔ اُس نے تدابیر
بتائی ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت اس بات کا پختہ عہد کرے کہ وہ ان تدابیر کو بات کا
عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار رہے گی ۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی
اپنی جگہ عہد کریں کہ ہم ان تجاویز پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں چاہے دوبارہ ان کے خاندانوں کو اُلٹ
پلٹ کر دیا جائے ، چاہے دوبارہ انہیں وہی قربانیاں کرنی پڑیں جو انہوں نے شروع میں
قبول کرتے وقت کیں پھر آپ لوگ دیکھیں گے کہ کسی طرح وہی عقدہ لا نخل جسے ہیں سال سے
حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ ابھی تک حل نہیں ہوا چند مہینوں میں حل ہو جاتا ہے یا کم جارہی
سے کم اس کی بنیاد پڑ جاتی ہے ۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے عقائد کی اصلاح کی نسبت عمل کی
اصلاح کیلئے زیادہ جدو جہد کی ضرورت ہوتی اور لمبی قربانیوں کی حاجت ہوتی ہے کیونکہ گواس کے
بعض حصے صرف ارادہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مگر بعض حصے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں لالچ ،
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۳
سال ۱۹۳۶ء
غصہ، محبت ، نفرت یا عادت کا دخل ہوتا ہے اور اس وجہ سے ان کی آہستہ آہستہ اصلاح ہوتی ہے۔
پس ایک طرف تو میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اصلاح اعمال کے ذرائع پر غور
کرے اور جو مفید تجاویز میں محمد و معاون بنیں گے وہ اپنے دلوں میں یہ نیت کر لیں کہ اگر انہیں ان
ذرائع کے اختیار کرنے کے نتیجہ میں اپنے بیوی بچوں ، بھائیوں اور بہنوں اور دوسرے عزیز واقارب
کو چھوڑنا پڑے تو وہ اس قربانی کیلئے ہر وقت تیار رہیں گے۔ اوّل تو ایمانداروں سے یہ امید ہی
نہیں کی جاسکتی کہ وہ یہ دھمکی سننے کیلئے تیار ہوں ۔ ہمیں تو امید رکھنی چاہئے کہ وہ اصلاح اعمال کے
ذرائع سنتے ہی فوراً ان پر عمل کرنا شروع کر دیں گے لیکن جو اس کیلئے تیار نہ ہوں جماعت کے
دوستوں کا فرض ہے کہ وہ صاف طور پر ان سے کہہ دیں کہ آج کے بعد ہمارا تم سے کوئی تعلق نہیں ۔
مت سمجھو کہ اس قسم کی ہنگامہ خیزی کوئی برا نتیجہ پیدا کرے گی ۔ اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی قربانی بُرے
نتائج پیدا نہیں کر سکتی ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے میرے شیطان کو بھی مسلمان
بنا دیا ہے سے یعنی میرا شیطان بھی مجھے جو تحریک کرتا ہے وہ اچھی ہوتی ہے۔ اسی طرح رسول کریم
کا جو سچا اور کامل متبع ہو اُس پر جو مشکلات آتی ہیں وہ اُس کی تباہی کا موجب نہیں ہوتیں ۔
پس ہر قربانی جو اسلام کی ترقی کیلئے خدا تعالیٰ نے مقرر کی ہے وہ نیک نتائج ہی پیدا کرتی ہے۔ اسے
برے نتائج کا حامل کوئی نہیں بنا سکتا ۔
( الفضل ۱۸ جون ۱۹۳۶ء )
فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمُ (النساء: (۴)
التحريم: ۷
مسلم کتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان صفحه ۱۲۲۵، ۱۲۲۶ حدیث نمبر
۱۰ اے مطبوعہ دار السلام ریاض ٢٠٠٠٠ء الطبعة الاولى
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۴
۲۲
سال ۱۹۳۶ء
جو میری سُنے گا وہ جیتے گا اور
جو میری نہیں سُنے گا وہ ہارے گا
فرموده ۱۹ جون ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے گزشتہ کئی جمعوں سے ایک خاص مضمون کے متعلق خطبات شروع کر رکھے تھے
لیکن انسان کچھ ارادہ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کچھ ظاہر فرماتا ہے۔ میں آج مجبور ہو گیا ہوں کہ اُس
سلسلہ کو فی الحال ملتوی کر کے ایک اور مضمون کے متعلق بعض باتیں کہوں ۔ الا کوفی الحال ملتوی کر کے ایک اور کے انہیں
میرے قادیان سے جانے سے پہلے شاید ایک دن پہلے یا اُسی دن صبح کو دو موتیں بچوں کی صبح
یہاں ہو گئی تھیں اور اُن کے دفن کرنے کے سلسلہ میں بعض احرار کی طرف سے روکیں ڈالنے کی
مجھے رپورٹ ملی تھی مگر بغیر اس کے کہ اُس کے متعلق کوئی ایسا جھگڑا پیدا ہوتا جو افسوسناک ہوتا وہ
معاملہ ختم ہو گیا تھا۔ میں وہاں پہنچا تو دوسرے یا تیسرے دن مجھے ایک تار ملا کہ پھر ایک میت کے
دفن کرنے کے موقع پر شورش ہوئی ہے اور اس پہلے تار کے پہنچنے کے دوسرے دن پھر مجھے تا رملا کہ
ایک اور بچہ فوت ہو گیا ہے اور اُس کے دفن کرنے پر معمولی شورش پر بغیر کسی واردات کے معاملہ ختم
ہو گیا ہے۔ غالباً اس وجہ سے کہ میرا قیام کوئی یقینی قیام نہ تھا کوئی تحریری رپورٹ امور عامہ کی طرف
سے ان واقعات کے متعلق مجھ کو نہیں ملی ۔ سوائے دو غیر دفتری خطوط کے جن میں معاملہ وضاحت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۵
سال ۱۹۳۶ء
سے بیان نہ تھا۔ یہاں پہنچ کر مجھے معلوم ہوا کہ کسی قدر صورت فساد کی بھی پیدا ہو گئی تھی اور یہ کہ ایک
شخص نے دعوی کیا ہے کہ اس کو بعض احمد یوں نے مارا ہے۔ چونکہ یہ معاملہ زیر تفتیش ہے اور
عدالت میں چلا گیا ہے یا جانے والا ہے میں اس کے متعلق کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتا لیکن اصولی طور
پر جماعت کو نصیحت کرنا میرا فرض ہے اور مجھے حق ہے کہ میں اسے سمجھاؤں ۔
ہم لوگ مسلمان ہیں اور پانچ وقت اپنی نمازوں میں یہ دعا کرتے ہیں کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اے اے اللہ ! تو ہمیں سیدھا راستہ دکھا اُن لوگوں کا
راستہ جن پر تو نے انعام کیا۔ جب ہم اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ خدایا! ہمیں سیدھا
راستہ دکھا تو کیا ہمارا فرض نہیں ہوتا کہ اس سیدھے راستہ کو دکھانے کیلئے اس کی طرف سے جو آواز
آئے اُس پر ہم کان بھی دھریں۔ مجھے بعض مؤذنوں سے شکایت ہوتی ہے کہ جب نماز کا وقت آتا
ہے اور وہ مجھے اطلاع دینے آتے ہیں تو زور زور سے کہنا شروع کر دیتے ہیں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ نماز
کا وقت ہو گیا ، جی نماز کا وقت ہو گیا ، جی نماز کا وقت ہو گیا ، ایک بج گیا ، اب ڈیڑھ بج گیا، میں
اطلاع دینے آیا ہوں اور ان کلمات کا وہ اس قدر تکرار کرتے اور ان پر اتنا زور دیتے ہیں کہ میری
بات سنتے ہی نہیں آخر وہ چپ کریں تو میری آواز سنیں ۔ جب وہ چپ ہی نہیں کرتے تو میری آواز
کس طرح سن سکتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بسا اوقات میں اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا آواز دیتا ہوں اور وہ
نہیں سنتے ، پھر میں اُٹھ کر جواب دیتا ہوں تو پھر بھی نہیں سنتے ، پھر قریب کے کمرہ میں آکر جواب
دیتا ہوں تو بھی نہیں سنتے ، پھر برآمدہ میں آکر جواب دیتا ہوں پھر بھی میری آواز نہیں سنتے اور
مسجد میں آکر کہہ دیتے ہیں میں اطلاع دینے گیا تھا مگر کوئی جواب نہیں ملا جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ انہیں پتہ نہیں لگا ۔ یہ حالت اسی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ وہ خود شور مچارہے ہوتے ہیں اور میری
آواز سننے کی کوشش نہیں کرتے۔ میں ہمیشہ انہیں نصیحت کیا کرتا ہوں کہ جب وہ مجھے آواز دیں
تو پھر میرے جواب کو بھی متوجہ ہو کر سنا کریں۔ اب کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ہم پانچ وقت خدا تعالیٰ
کے دروازہ پر دستک دیں اور کہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
خدایا! ہمیں سیدھا راستہ دکھا ، خدایا! ہمیں سیدھا راستہ دکھا ، اور خدا تعالیٰ بتا رہا ہو کہ فلاں سیدھا
راستہ ہے اُس پر چل کر میرے پاس آجاؤ مگر ہم اس کی آواز کو سنتے ہی نہیں اور پھر چپ کر کے بیٹھ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۶
سال ۱۹۳۶ء
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو ہم نے پکارا اور کہا کہ وہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے مگر اس نے
ہمیں سیدھا راستہ نہیں دکھا یا حالانکہ وہ تو ہمیں سیدھا راستہ دکھا رہا تھا مگر ہم نے اس کی آواز کو سننے
کا موقع ہی پیدا نہیں کیا۔ پس میں دیکھتا ہوں کہ اکثر لوگوں کا طریق عمل ہمیشہ ان مؤذنوں کا سا
ہوتا ہے جن کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے۔
میں نے متواتر بتایا ہے کہ ہر چیز اپنے ماحول کے ساتھ ہی ترقی کر سکتی ہے بغیر اس کے
نہیں ۔ تم اچھے سے اچھا گیہوں کا بیج اگر جیٹھ یا ہاڑ میں بود و تو اس سے کھیتی پیدا نہیں ہوگی ، تم عمدہ
سے عمدہ کپاس کا بیج اگر اگست اور ستمبر میں بود و تو اس بیج سے کپاس کی فصل نہیں ہوگی ، یا بہتر سے
بہتر گیا اگر تم اپریل یا مئی میں بود و تو اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا کیونکہ ہر چیز کیلئے خدا تعالیٰ نے
کچھ قانون مقرر فرمائے ہیں اور ان کے ماتحت ہی نتیجہ نکلا کرتا ہے۔ میں نے ہمیشہ بتایا ہے اور اب
دو سال سے تو متواتر بتا تا چلا آرہا ہوں کہ خلافت کی غرض وغایت کچھ نہ کچھ ضرور ہونی چاہئے اور
جب کوئی شخص خلیفہ کی بیعت کرتا ہے تو اس کی بیعت کے بھی کوئی معنے ہونے چاہئیں۔ اگر تم بیعت
کے بعد اور میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دینے کے بعد میری سنتے ہی نہیں اور اپنی ہی کہے چلے جاتے ہو
تو ایسی بیعت کا فائدہ ہی کیا ؟ اس صورت میں تو ایسی بیعت کو تہہ کر کے الگ پھینک دینا زیادہ فائدہ مند
ہے یہ نسبت اس کے کہ انسان دنیا میں بھی ذلیل ہوا اور خدا تعالیٰ کی نظر میں بھی لعنتی بنے ۔
میں نے نے متواتر آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ ہر کام جو آپ لوگ کریں عقل کے ماتحت کریں
اور ان ہدایات کے ماتحت کریں جو میں آپ لوگوں کو دیتا آرہا ہوں ۔ آپ لوگ اس بات کو سمجھیں
یا نہ سمجھیں ، اسی طرح دنیا اس بات کو سمجھے یا نہ سمجھے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت اسلام کی ترقی
خدا تعالیٰ نے میرے ساتھ وابستہ کر دی ہے جیسا کہ ہمیشہ وہ اپنے دین کی ترقی خلفاء کے ساتھ
وابستہ کیا کرتا ہے۔ پس جو میری سُنے گا وہ جیتے گا اور جو میری نہیں سنے گا وہ ہارے گا ، جو میرے
پیچھے چلے گا خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے اس پر کھولے جائیں گے اور جو میرے راستہ سے
الگ ہو جائے گا خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے اس پر بند کر دیئے جائیں گے ۔ ایسا انسان جس
کی آنکھوں کے سامنے نمونہ نہ ہو وہ معذور ہوتا ہے مگر جس شخص کے سامنے نمونہ ہو اُس کا باوجود نمونہ
سامنے ہونے کے صداقت پر مضبوطی سے قائم نہ رہنا بہت بڑا جرم ہوتا ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۷
سال ۱۹۳۶ء
خدا تعالیٰ نے خلافت کی باگ میرے ہاتھ میں اس وقت دی جب ہمارے خزانے میں صرف
چند آنے کے پیسے تھے غالباً اٹھارہ آنے تھے جو اُس وقت خزانہ میں موجود تھے۔ پھر پندرہ بیس ہزار
روپیہ قرض تھا اور جماعت کا اٹھانوے فیصدی حصہ دشمنوں کے ساتھ ملا ہوا تھا تب اللہ تعالیٰ نے
میرے ذریعہ اور میرے ہاتھوں سے تمام جماعت کو اکٹھا کیا ، اس کی مالی پریشانیوں کو دور کیا اور
جماعت آگے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ چلنے لگی ۔ پھر مسائل کی بحث شروع ہوئی اگر اہلِ پیغام
اس جنگ میں جیتے تو کیا نتیجہ نکلتا ۔ احمدیت بالکل مٹ جاتی اور روحانی دنیا پر ایک موت آجاتی مگر
کیا اس جنگ کے ہر حصہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے فتح نہیں دی ؟ کيا لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارْتَضَى لَهُمْ کے کا نظارہ اس نے نہیں دکھایا ؟ پھر تبلیغ دین اور اشاعت احمدیت کی جنگ میں اس
نے میری پالیسی کو کامیاب نہیں کیا ؟ سلسلہ کے نظام کے بارہ میں میری سکیم کو غیر معمولی برکت
نہیں بخشی ؟ حتی کہ دشمن بھی اس پر رشک کرتے ہیں اور اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،
پھر نیم سیاسی امور میں ہماری شرکت کے سوال کو لو کیا اس میدان میں اس نے میری باتوں کو
درست ثابت نہیں کیا ؟ جب جنگِ عظیم کے بعد ادھر خلافت کی شورش پیدا ہوئی ادھر کانگرس کی
شورش نے ملک میں ایک آگ لگا دی تو یہ ایک بہت بڑا ابتلاء تھا اور ہندوستان کے عقلمند سے عقلمند
انسان بھی اس شورش میں بہہ گئے تھے اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے جو راستہ مجھے بتایا وہی ٹھیک
اور درست نکلا اور آخر لوگ پچھتا کر اسی جگہ پر واپس آگئے جس جگہ میں لانا چاہتا تھا۔ پھر ملکانوں
میں تبلیغ کا زمانہ آیا خلافت کے فساد کے بعد نئے رنگ میں خلافت کے مٹنے کا جوش پیدا ہوا ، عرب
میں اختلافات کا سلسلہ شروع ہوا، ان میں سے ہر معاملہ میں خدا تعالیٰ نے میری رائے کو صیح ثابت
کیا اور دوسروں کی رائے غلط ثابت ہوئی ۔ ایک وہ وقت تھا کہ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے زمانہ
میں پیغامیوں کے اس کہنے پر کہ ایک بچہ کے ذریعہ جماعت کو تباہ کیا جا رہا ہے ، مسجد میں بیٹھے ہوئے
احمدی گریہ و بکا کر رہے تھے اور رورہے تھے کہ واقعہ میں جماعت کو ایک بچہ کے ذریعہ تباہ کیا جا رہا
ہے مگر آج وہی بچہ ہے جس کے سامنے وہی لوگ اس کی بیعت میں داخل ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں کیا یہ
سب کچھ نشان اور معجزہ نہیں ؟
پس اگر خلافت کے کوئی معنے ہیں تو آپ لوگوں کو وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۸
سال ۱۹۳۶ء
بتاتا ہوں ورنہ بیعت چھوڑ دینا بیعت میں رہ کر اطاعت نہ کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ وہ طریق جو
میں نے متواتر بتایا ہے یہ ہے کہ ہمارے سامنے نہایت ہی اہم معاملات ہیں ۔ آج تک ہمارے
سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت پر ایک عدالت نے جو حملہ کیا تھا وہ بغیر بدلہ لئے قائم
ہے۔ میں ہر اُس حمدی سے جو سمجھتا ہے کہ وہ غیرت مند ہے کہتا ہوں اگر اس کی غیرت کسی اور جگہ
ظاہر ہوتی ہے تو وہ سخت بے غیرت ہے۔ اگر وہ واقعہ میں غیرت مند ہے تو کیوں اس کی غیرت اس
جگہ ظاہر نہیں ہوتی جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت پر حملہ کیا جاتا ہے۔ ابھی تک نہ اس
فیصلہ کی تردید ہندوستان میں پھیلائی گئی ہے نہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہی کثرت سے لوگوں میں پھیلا یا
گیا ہے اور نہ اس کے ازالہ کیلئے گورنمنٹ کو مجبور کیا گیا ہے۔ آجکل تو میں نے طریق ہی یہ اختیار
کیا ہوا ہے کہ جب کوئی احمدی مجھے اس قسم کا خط لکھتا ہے کہ فلاں احمدی نے میرے ساتھ یہ معاملہ کیا
تھا جس پر مجھے بڑا جوش آیا مگر میں نے پہلے آپ کو خبر دینا مناسب سمجھا۔ تو میں اُسے لکھا کرتا ہوں
میں یہ ماننے کیلئے ہرگز تیار نہیں کہ تم با غیرت ہو۔ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کی
حفاظت کیلئے غیرت نہیں دکھائی تو میں یہ کس طرح مان سکتا ہوں کہ تم میں اس وقت غیرت پیدا
ہو سکتی ہے جب تمہاری ذات پر کوئی حملہ کرے۔ پس جب تک ہم اس فیصلہ کا ازالہ نہ کرائیں ،
جب تک ہم گورنمنٹ کو مجبور نہ کریں کہ وہ انہی ہاتھوں سے جن ہاتھوں سے اس نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی ہتک کی ہے اس ہتک کا ازالہ کرے اور اپنی غلطی کا اقرار کرے اُس وقت تک کسی
احمدی کا اور معاملات میں اپنے آپ کو باغیرت کہنا بالکل جھوٹ ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام
آئینی طریق اختیار کر کے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کو قائم کریں پھر اپنی
عزتوں کے قیام کا سوال بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ میں نے متواتر بتایا ہے کہ آئینی جدو جہد کے ذریعہ
کام کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ عقل سے کام لیا جائے اور بشرطیکہ انسان اپنے نفس پر قابورکھنے کی قابلیت
رکھتا ہو۔ میری یہ ہدایت جماعت والوں کو ہمیشہ سے معلوم ہے کہ ایسے مواقع جن میں فساد کا خطرہ
ہو اُن میں کبھی لاٹھیاں وغیر لے کر نہیں جانا چاہئے ۔ احرار کے جلسہ کے موقع پر بھی اور بعد کے
دوسرے مواقع پر بھی میں نے متواتر نصیحت کی ہے کہ ایسے موقع پر میرا وہ حکم کہ ہر احمدی کو ہر وقت
اپنے پاس لاٹھی رکھنی چاہئے منسوخ سمجھنا چاہئے اور اپنی براءت ثابت کرنے کیلئے ایسی حالت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۹۹
سال ۱۹۳۶ء
رکھنی چاہئے کہ دشمن اگر مارتا ہے تو بیشک مارے مگر تم پر الزام نہ آئے ۔ میں نے متواتر سمجھایا ہے کہ یہ
الله
سوال نہیں کہ تم حق پر ہو اور تم جرم سے بری ہو بلکہ سوال یہ ہے کہ تمہاری براءت أَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ
ہونی چاہئے ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اتَّقُوا مَوَاقِعَ الفِتَنِ سے تم سے میں یہی نہیں کہتا کہ تم
فتنہ میں مت پڑو بلکہ میں تمہیں یہ بھی کہتا ہوں کہ تم فتنوں کی جگہوں میں بھی مت جاؤ۔ فتنوں کی
جگہوں میں نہ جانے کا مطلب یہی ہے کہ دوسرے کو تم پر الزام لگانے کا کوئی موقع میسر نہیں آنا
چاہئے ۔ تمہارے لئے اپنی بہادری جتانے کے بہت سے موقعے ہیں بلکہ بیسیوں مواقع ہیں جن
میں تم اپنی بہادری جتا سکتے ہو۔ جب دنیا میں خدا تعالیٰ کی عزت قائم کرنے کا سوال ہو یا اُس کے
رسول کی عزت قائم کرنے کا سوال ہو تو اصل موقع بہادری دکھانے کا وہ ہوتا ہے۔
رسول کریم احد کی جنگ میں جب زخمی ہوئے تو کفار میں یہ خبر مشہور ہوگئی کہ
رسول کریم ﷺ نَعُوذُ بِاللهِ مارے گئے ہیں اس سے قدرتی طور پر ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ان
کا لشکر ایک جگہ اکٹھا ہو کر اس بات پر فخر کر رہا تھا کہ ہم نے محمد (ﷺ) کو نَعُوذُ بِاللهِ مار دیا ہے اس
موقع پر ابوسفیان نے کفار کے لشکر کی طرف سے آواز دی اور کہا۔ کہاں ہے محمد (ع) ؟ رسول کریم
اُس وقت تک ہوش میں آچکے تھے آپ نے جب سنا کہ ابوسفیان کہہ رہا ہے کہ کہاں ۔
محمد ﷺ اور صحابہ نے اس کا جواب دینا چاہا تو رسول کریم ﷺ نے انہیں منع فرمادیا اور کہا مت )
جواب دو خاموش رہو ۔ صحابہ کی طرف سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ شاید یہ بات
درست ہے کہ محمد ﷺ نَعُوذُ بِاللهِ مارے گئے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے خوشی سے نعرہ بلند کیا اور
صلى الله
عروسه
صلى الله
صلى الله
ہے
صلى الله
کہا ہم (علی نے محمد (ﷺ) کو مار دیا ۔ اس کے بعد انہیں قدرتی طور پر خیال پیدا ہوا کہ رسول کر یا۔ پر پیدا ما کریم
کے بعد اگر کوئی شخص مسلمانوں کو سنبھال سکتا ہے تو وہ ابو بکر ہے اس پر ابوسفیان نے آواز دی کہاں
ہے ابو بکر؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جواب دینے لگے تو رسول کریم ﷺ نے منع فرما دیا اور کہا
مت جواب دو۔ اس پر پھر کفار نے خوشی سے ایک نعرہ مارا اور کہا کہ ہم نے ابو بکر کو بھی مار دیا۔ پھر
صلى الله
ابو سفیان نے پوچھا کہاں ہے عمر؟ حضرت عمر نہایت تیز مزاج تھے وہ یہ کہنے کو ہی تھے کہ عمر تمہارا سر
توڑنے کیلئے موجود ہے کہ رسول کریم ﷺ نے انہیں منع کر دیا اور فرمایا خاموش رہو کیونکہ اُس
وقت اسلامی لشکر تتر بتر ہو چکا ہے اور صحابہ سخت زخمی تھے اور رسول کریم یا یہ مناسب نہیں سمجھتے
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰۰
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله ۔
تھے کہ ایسی حالت میں دشمن کو چھیڑا جائے اسی لئے آپ صحابہ کو جواب دینے سے منع فرماتے رہے
کہ دشمن کو انگیخت کرنے کا کیا فائدہ؟ جب انہوں نے سمجھ لیا کہ رسول کریم ﷺ بھی مارے گئے
ہیں اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی الله تعالى عَنْهُمَا بھی مارے گئے ہیں تو ابو سفیان زور
سے چلا یا اور اُس نے بلند آواز سے نعرہ مار کر کہا اُعْلُ هُبُلُ اعْلُ هُبُل قبل مشرکین مکہ کا بہت بڑا
دیوتا سمجھا جاتا تھا ، اُس کا نام لے کر ابو سفیان نے پکارا اُس کی شان بلند ہو کیونکہ قبل آخر توحید
پرستوں کے مقابلہ میں جیت گیا ، یہ لوگ مارے گئے اور جھیل کو فتح ہوئی ۔ جب ابوسفیان نے یہ نعرہ
لگایا ب وہی محمد ﷺ علی جو تینوں موقعوں پر صحابہ کو خاموش کرتے چلے آئے تھے اور صحابہ بھی اس ۔ لئے
خاموش تھے کہ رسول کریم جواب دینا پسند نہیں فرماتے تھے جب ابو سفیان نے کہا اُعْلُ هُبل
صلى الله
صلى الله
اُعْلُ هُبُل تو آپ کی ساری احتیاط اور سارا حرم جاتا رہا اور آپ نے صحابہؓ سے فرمایا کیوں جواب
نہیں دیتے ؟ انہوں نے کہا کہ يَا رَسُولُ اللهِ ! ہم تو اس لئے خاموش ہیں کہ آپ نے ہمیں جواب
دینے سے منع فرمایا ہے ۔ آپ نے فرمایا نہیں اب جواب دو۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! کیا
جواب دیں۔ آپ نے فرمایا کہو اللهُ عَزَّ وَ جَلَّ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ سے تمہارا حبل جھوٹا ہے اللہ ہی
ہے جو عزت اور جلال والا ہے تو محمد ﷺ کے طریق عمل نے ہم کو بتا دیا کہ ہماری غیرتیں کیا اور
ہمارے جوش کیا اور ہماری ہمتیں کیا سب خدا اور اس کے رسول کیلئے ہونی چاہئیں ۔
پس ہزاروں قربانیوں کے موقعے تمہارے لئے موجود ہیں ۔ سات ہزار کی قادیان کی
احمدی آبادی ہے اس میں سے کم سے کم ڈیڑھ ہزار مرد ہوں گے ۔ میں نے تبلیغ عام کا اعلان کیا
ہوا ہے مگر ان میں سے کتنے ہیں جو سال میں سے ایک مہینہ قربان کر کے خدا تعالیٰ اور اس کے
رسول کا نام دنیا میں پہنچانے کیلئے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہم واقعہ میں غیرت مند
ہیں تو کیوں ہماری غیرتیں خدا تعالیٰ کے نام کیلئے جوش میں نہیں آتیں ۔ آخر خدا کے سپاہی اور
گاؤں کے گنوا ر لٹھ باز میں کوئی فرق بھی تو ہونا چاہئے ۔ وہ فرق یہی ہے کہ گنوار لٹھ باز کی غیرت اس
وقت بھڑکتی ہے جب اس کے گھر پر کوئی شخص حملہ آور ہو لیکن خدا تعالیٰ کے سپاہی کی غیرت اُس
وقت بھڑکتی ہے جب خدا تعالیٰ کے گھر پر کوئی شخص حملہ آور ہو محمد ﷺ کے گھر پر حملہ کیا گیا آپ نے
اپنا گھر چھوڑ دیا محمد ﷺ کے وطن پر حملہ کیا گیا آپ نے اپنا وطن چھوڑ دیا لیکن جب خدا تعالیٰ کی
صلى الله
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
وو
۴۰۱
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
ذات پر حملہ ہوا تو اس وقت محمد ﷺ خاموش نہ رہے بلکہ آپ نے کفار کو جواب دیا۔ محمد ﷺ کی
جائدادیں اور آپ کے اموال اور آپ کے املاک اور آپ کی زمینیں چھین چھین کر دشمنوں نے جو
حالت کر دی تھی وہ اس سے ظاہر ہے کہ جب آپ حج کیلئے فتح مکہ کے بعد مکہ تشریف لائے تو کسی
نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ کہاں ٹھہریں گے؟ کیا ہی وہ دردناک جواب ہے جو رسول کریم ﷺ نے
دیا۔ آپ نے فرمایا ہمارے لئے تو عقیل نے کوئی گھر چھوڑا ہی نہیں ہم کہاں ٹھہریں گے ۔ وہ شخص
جس کے باپ دادے مکہ پر حکومت کرتے چلے آئے تھے سات سال کے بعد مکہ میں ایک اجنبی
کی حیثیت میں آتا ہے اور جب اُس سے ایک شخص پوچھتا ہے کہ آپ کہاں ٹھہریں گے؟ تو وہ
مسیح علیہ السلام کی طرح کہتا ہے درندوں کیلئے ماندیں ہیں اور چڑیوں کیلئے گھونسلے مگر ابن آدم
کیلئے سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں، یہ ہمارے لئے تو کوئی گھر ہی باقی نہیں رہا ہم کہاں ٹھہریں گے ۔
مگر خدا تعالیٰ کیلئے انہی محمد ﷺ کی غیرت دیکھو کہ حنین کے موقع پر صحابہ ایک وجہ سے پیچھے ہٹ
جاتے ہیں ، اسلامی لشکر کفار کی شمولیت کی وجہ سے تتر بتر ہو جاتا ہے صرف بارہ آدمی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد رہ جاتے ہیں اور چار ہزار کا لشکر دونوں طرف سے تیروں کی بارش برسا
رہا ہے ایسی حالت میں گھبرا کر صحابہ عرض کرتے ہیں کہ يَا رَسُولَ اللهِ! یہ کھڑے رہنے کا موقع
نہیں میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹئے اور ایک تو وفور محبت کی وجہ سے آپ کے گھوڑے کا باگ پکڑ لیتا
اور اسے آگے بڑھنے سے روک دیتا ہے مگر رسول کریم ﷺ اس کو ہٹا دیتے ہیں اور فرماتے ہیں
چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ ۔ اور اپنی سواری کو ایڑ لگا کر دشمن کی طرف بڑھتے ہیں اور لشکر کفار
میں نڈر ہو کر گھس جاتے اور فرماتے ہیں
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ لا
یعنی کیا اس وقت صحابہ کی ایک غلطی کی وجہ سے تم یہ سمجھتے ہو کہ میں جھوٹا ہوں؟ ہرگز نہیں
میں خدا کا سچا نبی ہوں اور دیکھو! میں اکیلا اس وقت تمہاری طرف بڑھ رہا ہوں لیکن اس طرح میرا
دشمنوں کی طرف بڑھتے چلے جانا لوگوں کو حیرت میں ڈال دے گا اور وہ کہیں گے شاید یہ خدا ہے مگر
سنو یہ درست نہیں میں خدا نہیں بلکہ عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ۔ تو غیرت دکھانے کے بھی موقعے ہوتے
ہیں اور جانیں دینے کیلئے بھی موقعے ہوتے ہیں مگر بہر حال کام ایسے طریق پر ہونا چاہئے کہ اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۲
سال ۱۹۳۶ء
کے نتیجہ میں خدا اور اس کے رسول کی عزت بڑھے۔ میرا اس سے ہرگز یہ نشاء نہیں کہ آپ لوگ
اپنے اس حق کو جو قانونی اور شرعی اور اخلاقی طور پر آپ کا حق ہے چھوڑ دیں۔
یہی قبرستان جس پر جھگڑا ہوا ہے اور جس کے اندر واقع ہونے والے گزشتہ حادثہ کے
بارہ میں میں اس وقت نصیحت کر رہا ہوں میں مانتا ہوں کہ وہ ہمارا ہے اور میں یہ نہیں کہتا کہ اس
میں اپنا حق چھوڑ دو ہم اس میں دوسروں کے ساتھ مل کر حصہ دار ہیں ان کا بھی حق ہے کہ وہ اس
میں اپنے مر دے دفن کریں اور ہمارا بھی حق ہے اور میں اس حق کو لینے سے ہرگز منع نہیں کرتا بلکہ
میں کہتا ہوں کہ دنیا کی کوئی حکومت ہمیں اس قبرستان میں اپنے مر دے دفن کرنے سے روک نہیں
سکتی جو ہمارے باپ دادوں نے ہبہ کیا ، جس میں ہمارے باپ دادوں کی قبریں موجود ہیں اور
جس میں ہمارے بھائی بہنوں کی قبریں موجود ہیں۔ اگر ایسے افسروں کے ہاتھ جو اس میں مزاحم
ہو رہے ہیں بالا گورنمنٹ نہیں پکڑے گی تو ہمارا خدا ان کے ہاتھ پکڑے گا مگر وہ قبرستان ہمارے
ہاتھ سے نہیں جاسکتا۔ پس مجھے حق کے لینے پر اعتراض نہیں میں نے قطعی طور پر لوگوں سے کہہ دیا تھا
کہ میری رائے میں ہمیں اپنے اس حق کو ضرور قائم رکھنا چاہئے اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس حق کو چھوڑ
دیں لیکن سوال اُس طریق کا ہے کہ جسے ہم اپنا حق قائم کرنے کیلئے اختیار کریں اور اُس سلوک کا
ہے جو ہم اپنے مخالفوں سے کریں اور اس کے بارہ میں میں یہ صاف کہہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ وہی
ہونا چاہئے جو میں تجویز کروں ۔
پھر دوسرے لوگوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ فساد کیوں کر رہے ہیں؟ کیا انہیں یاد نہیں کہ
میری ہی خلافت کے ایام میں ہندوؤں کی مرہیوں کے بارہ میں ایک جھگڑا پیدا ہوا وہ لوگ میرے
پاس آئے اور میں نے انہیں مڑہیوں کیلئے زمین دے دی۔ چنانچہ وہ زمین ہندوؤں کے پاس ہے
اور سرکاری کاغذات میں سے اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ قادیان کے غیر احمدی شاید ڈرتے ہیں کہ
اگر قبرستان ختم ہو گیا تو وہ آئندہ اپنے مردے کہاں دفن کر سکیں گے مگر وہ خدا کے متعلق اتنا بخل
اپنے دلوں میں کیوں رکھتے ہیں؟ کیا اگر یہ قبرستان ختم ہو جائے گا تو خدا اور زمین ان کیلئے مہیا نہیں
کر سکتا ؟ پھر چاہے قادیان کے سب غیر احمدی احراری ہوں یا غیر احراری انہیں یا د رکھنا چاہئے کہ
مؤمن کبھی کسی کے مُردے کوسٹر نے نہیں دیتا اگر ان کے مُردوں کیلئے کوئی جگہ باقی نہ رہی اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لده الله
سال ۱۹۳۶ء
ہمارے خاندان نے ان کے مردوں کو دفن کرنے کا انتظام نہ کیا تو پھر بے شک وہ اعتراض کر سکتے
ہیں لیکن جب ہم نے ہندوؤں کو اس مخالفت کے زمانہ میں ان کی مرہیوں کیلئے جگہ دی ہے تو کیا ہم
مسلمانوں کو قبروں کیلئے زمین نہ دیں گے۔ پس با وجود تمام مخالفتوں کے اگر آج احرار کیلئے جگہ ختم
ہو جائے تو کم سے کم میں اپنی زندگی تک کہہ سکتا ہوں کہ ان کو قبرستان کیلئے کوئی زمین خریدنے کی
ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے بھائیوں اور ہم مذہبوں سے پہلے ان کی تکلیف میں میں ان کی امداد
کرنے کیلئے تیار ہوں گا مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ حق جو خدا تعالیٰ نے ہمارا قائم کیا ہے ہم اسے
چھوڑ دیں۔ وہاں میری ایک بہن مدفون ہے، میرے ہوش کے زمانہ میں فوت ہوئی ، اسے ہاتھوں
پر اُٹھا کر کچھ دور لے گئے ، پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہاتھوں پر اٹھا کر لے گئے ۔ میری خلافت
کے ایام میں وہاں ہماری ایک بھانجی بھی دفن ہوئی تھی ، ہمارے بہت سے لوگ وہاں دفن ہوتے
چلے آئے ہیں ابھی دو تین مہینے کی بات ہے چوہدری عبد الرحمن صاحب سر براہ نمبر دار کی بیوی فوت
ہوئیں وہ وہیں دفن کی گئیں ، محلہ دار الرحمت کے کئی مردے پچھلے ایام سے وہاں دفن ہوتے چلے
آئے ہیں کیونکہ سب سے قریب انہیں وہی جگہ پڑتی ہے۔ پس کوئی حکومت ہم کو اس حق سے باز
نہیں رکھ سکتی ۔ لیکن اگر حکومت ظالمانہ طور پر ہمیں اس حق سے باز رکھے گی تو پھر ہمارا اصل وہی
ہوگا جس کا ہم نے کئی بار ا ظہار کیا ہے کہ گورنمنٹ کا قانون نہیں توڑنا مگر گورنمنٹ سے میری مراد
وہ بارہ بارہ روپیہ کے کانسٹیبل نہیں جو خواہ مخواہ اپنے اوپر گورنمنٹ کا چوغہ پہن کر آ جاتے ہیں بلکہ
گورنمنٹ سے مراد گورنمنٹ ہے ۔ مثلاً حکومت پنجاب ہے حکومت پنجاب کا نمائندہ ڈپٹی کمشنر اگر
تحریری طور پر حکم دے دے کہ میں جماعت احمد یہ کو اس بات سے روکتا ہوں کہ وہ اس قبرستان احمدیہ قبہ
میں اپنے مر دے دفن کرے تو پھر ہم عدالتوں کے ذریعہ اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے
اور اگر عدالتوں کے ذریعہ بھی ہمیں اپنا حق نہیں ملے گا تو ہم دعاؤں کے ذریعہ اپنے خدا سے اس
حق کو حاصل کریں گے مگر بہر حال ہم قانون شکنی کسی صورت میں نہیں کریں گے۔
اس شورش کی وجہ بھی معلوم ہے اور میں ان احمدیوں کو بھی جانتا ہوں جو اس کے پیچھے
ہیں ۔ پولیس والوں کو بعض بدعنوانیوں کی وجہ سے جھاڑیں پڑی تھیں اب وہ اس کا بدلہ لینے کیلئے یہ
تدبیریں کر رہے ہیں اور معاملات کو غلط ملط کر رہے ہیں ۔ پس ہماری جماعت کو ایسی تدبیروں