قادیان کے احرار اپنے مُردوں کو ’’پاک‘‘ رکھنے کیلئے علیحدہ قبرستان بنانے کیلئے روپیہ یا زمین لے لیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۴
سال ۱۹۳۶ء
سے دھوکا نہیں کھانا چاہئے ۔ میں نے بتایا ہے کہ عدالتوں کا راستہ کھلا ہے ہمارے حق بھی عدالتوں
کے ذریعہ طے ہو سکتے ہیں اور ہمارے مخالفین کے حقوق بھی عدالتوں کے ذریعہ طے ہو سکتے ہیں
اور اگر عدالتیں ہمارے خلاف فیصلہ کریں تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے کہ ہم
اپنا حق عدالتوں سے منوا نہیں سکے کیونکہ بہر حال ایک جگہ معاملہ کو ختم کر دینا پڑتا ہے اور اس صورت
میں عدالت جو آخری فیصلہ دے اسے تسلیم کرنا پڑے گا۔ اگر عدالت شرارت سے خلاف حق فیصلہ
کرے تو خدا تعالیٰ کے حضور ہم اپیل کریں گے اور اگر وہ دیانتداری سے اپنی سمجھ کے مطابق ایک
فیصلہ کر دے تو چاہے وہ ہمارے خلاف ہی ہو ہم صبر کریں گے اور اگر وہ ہمیں ہمارا حق دلا دے تو
ہم خوش ہونگے کہ ہمیں اپنا حق مل گیا ( مگر یہ صرف دُنیوی امور کے متعلق ہے دینی امور کے بارہ
میں کوئی عدالت ہم پر حاکم نہیں ہو سکتی ) ۔ پس میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں ( بغیر مقدمہ کی
تفصیلات میں پڑنے کے ) کہ ہمیشہ ان کو ایسی باتوں سے بچنا چاہئے جن میں وہ زیر الزام آجائیں
کیونکہ گورنمنٹ کے بعض افسر پوری کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح وہ جماعت کے افراد پر الزام
لگا ئیں ان کو ایسے مواقع خدا دے ۔
نے بار ہا جاتا ہے کہ ہمت ہیں
پھر میں نے بار ہا بتایا ہے کہ یہ مت سمجھیں آپ کیلئے اپنے حقوق حاصل کرنے کے ذرائع
نہیں ۔ گزشتہ پونے دو سال میں جو احرار سے ہماری لڑائی ہوئی وہ ظاہر ہے اور اس کے نتائج بھی اوہ اور کے نتا
ظاہر ہیں ۔ بغیر قانون شکنی کئے کیا احرار کا زور ٹوٹ گیا یا نہیں ٹوٹا؟ اور کیا اپنے بھائیوں میں ہی وہ ۔
ذلیل ہوئے یا نہیں ہوئے؟ پھر کیا گورنمنٹ کے وہ افسر جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا اور ہم سے
بلا وجہ دشمنی کی وہ اور ابتلاؤں اور مصائب میں پڑے ہیں یا نہیں پڑے؟ اور جو افسرا بھی باقی ہیں
خدا تعالیٰ انہیں بھی پکڑے گا اور سزا دے گا تم گھبراتے کیوں ہو۔ کسی نے کہا ہے
دیر گیرد سخت گیرد مر ترا
خدا تعالی دیر سے پکڑتا ہے مگر جب پکڑتا ہے تو سخت پکڑتا ہے۔ پس تم کیوں سمجھتے ہو کہ
بعض افسر پکڑے گئے اور بعض بچے ہوئے ہیں ۔ جو افسر بظاہر بچے ہوئے نظر آتے ہیں در حقیقت
وہ سزا سے نہیں بچے وہ تمہیں بچے ہوئے نظر آتے ہیں مگر مجھے بچے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جب پادری عبداللہ آتھم کے متعلق پیشگوئی کی اور اُس کے ڈر جانے کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۵
سال ۱۹۳۶ء
وجہ سے خدا تعالیٰ نے پیشگوئی ٹلا دی تو عیسائیوں نے تو شور مچانا ہی تھا بعض بیوقوف مسلمانوں نے
بھی خوشی منائی اور کہنا شروع کر دیا کہ حضرت مرزا صاحب کی پیشگوئی نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ
جھوٹی نکلی ہے۔ اُس زمانہ میں بہاولپور کے جو نواب صاحب تھے ان کے پیر میاں غلام فرید
صاحب چاچڑاں والے تھے جو ایک نہایت ہی نیک اور بزرگ انسان تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر وہ ایمان لائے تھے۔ نواب صاحب کے دل میں ان کی بڑی عقیدت تھی اور وہ ان کا
بہت ادب کیا کرتے تھے اور میاں غلام فرید صاحب بھی انہیں اس طرح ڈانٹ لیتے جس طرح
اُستاد شاگرد کو ڈانٹتا ہے ۔ اتفاقاً ایک دن جبکہ دربار لگا ہوا تھا عبد اللہ آتھم کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کا ذکر چل پڑا اور لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ مرزا صاحب نے
آتھم کی موت کے متعلق پیشگوئی کی تھی مگر وہ جھوٹی نکلی لوگ اس کا ذکر کر کے دیر تک ہنستے اور تمسخر
اُڑاتے رہے اور میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں والے خاموش بیٹھے رہے ۔ آخر اس ہنسی میں
نواب صاحب بھی شریک ہو گئے اور کہنے لگے واقعہ میں مرزا صاحب کی پیشگوئی جھوٹی نکلی ہے ۔
اس پر میاں غلام فرید صاحب نہایت جوش میں آگئے اور فرمانے لگے غلط ہے کون کہتا ہے آتھم زندہ
ہے مجھے تو اس کی لاش سامنے نظر آ رہی ہے۔ پس تم کیوں اپنے خدا پر بدظنی کرتے ہو اور سمجھتے ہو کہ
وہ ان افسروں کو بغیر بدلہ لئے یونہی چھوڑ دے گا اگر ان افسروں کا مستقبل تمہارے سامنے آجائے
تو تم حیران ہو جاؤ کہ ان کیلئے خدا تعالیٰ نے کیا مقدر کیا ہوا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
ایک الہام ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا
کیونکہ فرشتوں کی کھنچی ہوئی تلوار ان کے آگے ہوتی ہے۔
میں نے بارہا کہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور آپ کی وحی کا مطالعہ
رکھا کرو تمہیں معلوم ہوگا کہ ان الہامات میں ان فتنوں کے متعلق بھی بہت کچھ خبریں پائی جاتی
ہیں ۔ پس اس بات سے مت گھبراؤ کہ دُنیوی حکومت کے بعض عمود تمہارے خلاف حصہ لیتے ہیں وہ
عمود نظر آتے ہیں مگر وہ گھن کھائی ہوئی لکڑیاں ہیں جو آج گریں یا کل گریں ۔ تم دیکھو گے کہ وہی
حکومت جس کے وہ کل پرزے کہلاتے ہیں اسی حکومت کے ہاتھوں وہ سزا پائیں گے اور خدا تعالیٰ
ان کے عیبوں کو پوشیدہ نہیں رہنے دے گا۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۶
سال ۱۹۳۶ء
پس میں یہ نہیں کہتا کہ اپنا حق نہ لو تم اپنے حقوق لو اور ان حقوق کے لینے میں تمہارے
ساتھ ہوں میں جو کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ پہلے خدا کا حق لے لو بعد میں دنیا سے اپنا حق لو۔ اگر
میں اُس وقت آپ لوگوں کے ساتھ ہوتا تو میں تو جب پولیس نے مردہ بچے کو دفن کرنے میں
مزاحمت کی تھی یہی کہتا کہ مردہ کو دفن کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ پولیس پر چھوڑ دو اور مردہ بچے اور
پولیس کا فوٹو لے کر واپس آجاؤ۔ جو شخص مُردہ کی ہتک کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی لعنت اپنے اوپر لیتا
ہے۔ پس تم لعنتیں ان پر پڑنے دیتے اور خود واپس آجاتے آخر وہ ہمارے ہی بھائی بہن تھے
جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں سخت سے سخت مصائب برداشت کئے ۔ بہار میں ہی ایک احمدی
عورت فوت ہو گئی اُس کی لاش احمدی دفن کر کے آئے تو لوگوں نے رات کو لاش نکال کر کتوں کے
آگے ڈال دی ۔ تو وہ تکلیفیں جو پہلوں پر گزریں یا ہماری جماعت کے دوسرے بھائیوں پر گزریں
ہم پر بھی گزرنی ضروری ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں صبر سے کام لیں ۔ تمہیں چاہئے تھا کہ
تم ان تمام واقعات کا فوٹو لے لیتے اور پھر دنیا میں شائع کر دیتے کہ پنجاب کی پولیس ایک احمدی
مردہ کے دفن کرنے میں روک بن رہی ہے۔ یہ تمہارا اتنا سخت بدلہ ہوتا کہ حکام تمہاری منتیں کرتے
اور تمہارے آگے ہاتھ جوڑتے پھرتے اور کہتے یہ فوٹو دنیا میں نہ پھیلاؤ مگر تم نے ایسا نہیں کیا۔ کیا
میں نے بار ہا نہیں کہا کہ ایسے موقعوں پر فوٹو لے لیا کر ولیکن محکموں کے ذمہ دار ارکان کے کانوں
میں تو روئی پڑی ہوئی ہے تمہارے کانوں میں بھی روئی پڑی ہوئی ہے میری باتیں ایک کان سے
سُنتے ہو اور دوسرے سے نکال دیتے ہو۔ میں نے سنا ہے بعض فوٹو لئے گئے ہیں مگر سوال ایک یا دو کا
نہیں بلکہ تمہیں ان کی ہر حرکت کا فوٹو لینا چاہئے تھا۔ ہر کا
کے کفارہ کے طور پر میں ہدایت کرتا ہوں کہ پانچ چھ سو روپیہ میں سنیما کی مشین
مل جاتی ہے جس سے متحرک تصاویر اتاری جاتی ہیں ۔ پس فوراً ایک متحرک تصاویر اتارنے کا آلہ
لے لیا جائے اور جہاں کوئی ایسا واقعہ پیش آئے فورا متحرک تصاویر کی ایک فلم اُتار لی جائے اور پھر
بعد میں اُس کو دنیا کے سامنے شائع کر دیا جائے اور بتا دیا جائے کہ واقعات کیا تھے اور حکومت کے
ایجنٹ کیا ظاہر کر رہے ہیں ۔ اگر ایسا کیمرہ آپ لوگوں کے پاس ہوتا تو مزاحمت کرنے والوں کی ہر
حرکت محفوظ رکھی جا سکتی تھی ۔ جو تصویریں لی گئی ہیں وہ ابھی میں نے نہیں دیکھیں معلوم نہیں وہ ٹھیک

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۷
سال ۱۹۳۶ء
آئی ہیں یا نہیں آئیں ۔ لیکن اگر متحرک تصاویر والا آلہ ہو تو اس کے ذریعہ چلتا ہوا آدمی بھی نظر آسکتا
ہے، لاٹھی مارتا بھی دکھائی دے سکتا ہے، لاٹھی سے دھکیلتا ہوا بھی نظر آسکتا ہے، دوسروں کو فساد کیلئے
اس رنگ میں انگیخت کرتا ہوا بھی نظر آسکتا ہے کہ میاں آگے بڑھو اور فساد کرو۔ پس ایک تو جلد سے
جلد اس قسم کا آلہ لے لو اور دوسرے آئندہ کیلئے اپنے دلوں میں یہ عہد کرو کہ تم پہلے خدا اور اُس کے
رسول کی عزت قائم کرو گے اپنی عزتوں کے قائم کرنے کا خیال تمہیں بعد میں آئے گا۔
دیکھو! ایک بہت بڑا کام ہمارے سامنے ہے ہم نے دنیا میں پھر اسلام قائم کرنا ہے۔ وہ
اسلام جسے آج ہر شان و شوکت سے محروم کر دیا گیا ، وہ اسلام جس کے ماننے والوں کی آواز سے
مشرق سے لے کر مغرب تک تمام کرہ ارض کانپ جاتا تھا ، آج اس اسلام پر ایمان لانے والے
دنیا میں ذلیل ترین وجود سمجھے جاتے ہیں۔ سکھوں کی تعداد کتنی قلیل ہے تمیں لاکھ سے وہ زیادہ نہیں
اس کے مقابلہ میں ہندوستان کے مسلمانوں کی تعداد سات کروڑ ہے مگر تمھیں لاکھ سکھوں کی آواز
کے مقابلہ میں سات کروڑ مسلمانوں کی آواز کوئی حقیقت نہیں رکھتی حالانکہ ایک وقت وہ تھا کہ چند
سو مسلمانوں کے سامنے تمام دنیا دم مارنے کی جرات نہ کرتی تھی۔ ہمیں بھی خدا تعالیٰ نے وہ رعب
دیا ہے جو ہماری تعداد سے بہت زیادہ ہے اور ہماری دنیا میں مخالفت اسی لئے ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں
ان سے لوگ بہت ڈرتے ہیں اور یہ دنیا میں ایک دن پھیل کر رہیں گے مگر ہم اپنے رُعب سے وہ
فائدہ نہیں اُٹھاتے جو صحابہؓ نے اُٹھایا ۔ وہ ایک وجود پر ایمان لے آئے تھے اور اس کے بعد اس
کے ہونٹوں کی طرف دیکھتے رہتے تھے کہ ان سے کیا آواز نکلتی ہے مگر ہم تو ابھی منافقوں میں ہی الجھ
رہے ہیں۔ ایک منافق کی وجہ سے ۱۹۳۴ء میں فتنہ اٹھا اور دوسرے منافق کی وجہ سے ۱۹۳۶ء میں میں
فتنہ اُٹھنے لگا ہے مگر یاد رکھو اگر تقویٰ سے آپ لوگوں نے کام لیا اور میری اطاعت اور فرمانبرداری
میں کام کیا تو ایک کیا دنیا بھر کی حکومتیں مل کر بھی آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں ۔ تم خدا کے
ہو جاؤ اور اس کے احکام کو مانو پھر خدا تعالیٰ تمہارا ہو جائے گا اور اُس کا حکم تمہاری تائید میں
ہو جائے گا اور کوئی نہیں جو خدا تعالیٰ کے حکم کو توڑ سکے ۔ جب خدا د نیا میں ایک ہوا چلا دے تو پھر دنیا
کے دل خود بخود مرعوب ہونے لگتے ہیں ۔ جیسے دریا کے کنارے پر کھڑا ہونے والا شخص اطمینان
سے کھڑا ہوتا ہے کہ اچانک دریا کے پانی کی وجہ سے بھر بھری زمین دریا میں گر جاتی ہے اور وہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۰۸
سال ۱۹۳۶ء
دھڑام سے پانی میں چلا جاتا ہے۔ اسی طرح جب خدا تعالیٰ آسمان سے اپنا روحانی پانی اُتارتا اور
اس کی تائید میں دنیا میں ایک ہوا چلا دیتا ہے تو دنیوی شان و شوکت کی بڑی بڑی عمارتیں اسی طرح
گر جاتی ہیں جس طرح دریا کے کنارے پانی کے زور سے گر جاتے ہیں۔ پس تقویٰ کرو، طہارت
اختیار کرو اور سچائی سے کام لو۔
اب بھی میری نصیحت یہی ہے کہ جو شخص سچا احمدی ہے اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ
عَلَى الْإِعْلان اس کا اقرار کرے ۔ اگر وہ اشتعال میں آ کر مار بیٹھا ہے یا دوسرے کے مارنے پر
اس نے مارا ہے تو وہ یاد رکھے کہ خدا کے غضب سے زیادہ حکومت کا غضب نہیں ہو سکتا ۔ جہنم کی
چھوٹی سے چھوٹی سزا بھی دنیا کی بڑی سے بڑی سزا سے زیادہ ہیبت ناک ہے ۔ یہاں کے
جیل خانوں میں ایسے جرائم کی پاداش میں نو مہینے سال یا دو سال یا تین سال قید رکھا جا سکتا ہے لیکن
جہنم کی قید اس سے بہت زیادہ لمبی اور بہت زیادہ تکلیف دہ ہے۔ پس سچائی تمہارا ہتھیار ہونا
چاہئے اور راستی پر تمہارے ہر کام کی بنیاد ہونی چاہئے ۔ وہ شخص جو چاہتا ہے کہ خدا کو خوش کرے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سچا پیرو کار کہلائے وہ اقرار کرے کہ وہ جھوٹ نہیں بولے
گا۔ مت سمجھو کہ سچ بولنے کی وجہ سے تم قید ہو جاؤ گے اگر سچ کی وجہ سے تم قید ہوتے ہو تو خدا تعالیٰ
کی رحمتیں تم پر نازل ہوں گی ۔ کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قید نہیں کئے گئے؟ کیا انہیں مارا اور بیٹا
نہیں گیا اور کیا حضرت مسیح علیہ السلام کو دشمنوں نے صلیب پر نہیں لڑکا یا ؟ پھر تمہیں سچ کی وجہ سے قید
ہونے میں کیا ڈر ہے۔
احمدیت کا نشان ہمیشہ یہ ہونا چاہئے کہ جو احمدی ہو وہ سچ بولتا ہے اس سے دونوں فائدے
ہوں گے۔ خدا تعالیٰ بھی خوش ہوگا اور آئندہ کیلئے کمزور طبع لوگ ایسی حرکات سے بھی اجتناب
کریں گے کیونکہ وہ کہیں گے کہ اگر ہم نے کوئی خلاف اخلاق یا خلاف قانون حرکت کی تو ہم سے
سیچ بلوایا جائے گا پھر کیوں نہ ہم اس حرکت کا ارتکاب ہی چھوڑ دیں۔ پس سچائی پر قائم رہو اور اپنے
نفس کو یہ کہہ کر دھو کا مت دو کہ جھوٹ سے فتح ہو سکتی ہے۔ انگریز کی سزا کوئی سزا نہیں سزا وہ ہے جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے اُترے۔ اسی طرح انگریز کا ساتھ کوئی ساتھ نہیں بلکہ ساتھ وہ ہے جو خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہو۔ پس بندوں کی طرف سے اپنی نگاہیں ہٹا لو اور خدا تعالیٰ کی طرف بلند کرو۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۰۹
سال ۱۹۳۶ء
میں حیران ہوتا ہوں کہ نیشنل لیگوں نے یہ کیا اصل بنا رکھا ہے کہ فلاں جگہ کے احمدیوں پر
ظلم ہو ا ہم اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے اور گورنمنٹ کو توجہ دلاتے ہیں۔ تم کس گورنمنٹ
کو توجہ دلاتے ہو اور تمہارے کتنی بار توجہ دلانے پر اس نے توجہ کی ہے۔ بے شک چونکہ خدا تعالیٰ
نے ہم پر ایک حکومت قائم کی ہے اس لئے جس جگہ اس قسم کا کوئی واقعہ ہو وہاں کے لوگوں کا فرض
بنتا ہے کہ وہ حکومت کو اطلاع دیں اور مرکز کا بھی فرض ہوتا ہے کہ ان پر دشمنانِ سلسلہ کی طرف سے
جو مظالم ہوتے ہیں ان کے انسداد کیلئے حکومت کو توجہ دلائے مگر یہ نیشنل لیگیں خواہ مخواہ بے فائدہ
کیوں شور مچاتی رہتی ہیں ۔ ان کو چاہئے کہ وہ سچی قربانی پیش کریں اور اپنے عمل سے سلسلہ کی عزت
کی حفاظت کریں اگر وہ کام کرنا چاہیں تو قانون کے اندر رہتے ہوئے بیسیوں کام کر سکتیں اور
اپنے بھائیوں کی مدد کر سکتی ہیں۔ مثلاً نیشنل لیگیں بجائے اس کے کہ یہ ریزولیوشن پاس کریں کہ ہم
گورنمنٹ کو توجہ دلاتی ہیں اگر ہر نیشنل لیگ ایک ایک آدمی اپنے خرچ پر اپنے بھائیوں کی امداد کیلئے
بھیج دیتی تو یہ ریزولیوشن کے ذریعہ گورنمنٹ کو توجہ دلانے سے ہزار درجے زیادہ بہتر تھا۔
پس سچی قربانی کرو اور فضول اور لغو باتیں چھوڑ دو کہ خدا تعالیٰ فضول اور لغو باتوں سے
خوش نہیں ہوتا۔ یہ باتیں میں نے اتنی بار کہی ہیں کہ اب کہتے کہتے میرا گلا بھی اس قدر متورم اور
زخمی ہو چکا ہے کہ خطبہ جمعہ اور اس کے بعد نماز میں قراءت بھی بلند آواز سے نہیں پڑھ سکتا اور گلا
بیٹھ جاتا ہے۔ پس میں تو اب اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے ایسے لوگ مجھے
عطا کرے جو سچے طور پر میری باتیں سن کر ان پر عمل کرنے والے ہوں ۔ مجھے اس سے کیا فائدہ کہ
لاکھوں آدمی میرے ساتھ ایسے ہوں جو میری باتوں پر عمل کرنے والے نہ ہوں ۔ سچے مؤمن تو
میرے ساتھ اگر دس میں ہوں تو وہی لاکھوں آدمیوں سے میرے لئے زیادہ خوشی کا موجب
ہو سکتے ہیں ۔ پس وہ قربانی کرو جو حقیقی قربانی ہو زبانی قربانی خدا تعالیٰ کی نظر میں کوئی حقیقت نہیں
رکھتی۔ تم اپنی جانوں اور اپنے اموال کی قربانی کرو، دین کی خدمت میں اپنے آپ کو لگاؤ اور زیادہ
سے زیادہ اپنے اموال خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو ۔ تبلیغ کیلئے باہر نکل جاؤ اور وہی جو تمہیں
گالیاں دیتے ہیں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خدام میں داخل کرو پھر دیکھو کہ
دنیا کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے یا نہیں بدلتا ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۰
سال ۱۹۳۶ء
پس تم خدا تعالیٰ کے ہو جاؤ اور دنیا کو خدا کے آستانہ پر جھکانے کی کوشش کرو اور یاد رکھو
کی
کہ جب خدا تعالیٰ ساتھ ہوتا ہے تو پھر دنیا کے لوگ خود بخود ساتھ ہو جاتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ایک قصہ سنایا کرتے تھے۔ فرماتے تھے کوئی تاجر تھا جو باہر تجارت کیلئے جانے
لگا تو اس کے پاس اپنی ضروریات سے زائد دو ہزار روپیہ تھا۔ اُس نے چاہا کہ وہ کسی کے پاس
امانت رکھ کر جائے تا جب واپس آئے تو روپیہ اُس سے لے لے ۔ یہ خیال آنے پر اس نے سوچا
کہ سلطنت کے قاضی سے زیادہ اور کون معتبر ہو سکتا ہے اس کے پاس ہی روپیہ رکھوانا چاہئے ۔
چنانچہ اس نے قاضی کے پاس تھیلی رکھوا دی۔ سفر سے واپس آکر جب اس نے قاضی سے روپیہ
مانگا تو وہ صاف انکار کر گیا اور کہنے لگا مجھے تو تم نے کوئی روپیہ نہیں دیا تھا۔ وہ کہنے لگا میں آپ کو یاد
دلاتا ہوں جب میں نے آپ کو روپے نے آپ کو روپیہ دیا تھا اُس دن اس قسم ک قسم کی مجلس میں آپ بیٹھے ہوئے تھے،
اس رنگ کی تھیلی تھی ، میں آیا اور آپ کو الگ کونے میں لے جا کر میں نے وہ تھیلی دی۔ قاضی یہ
سب باتیں سن کر انکار کرتا چلا گیا کیونکہ گواہ کوئی موجود نہ تھا اور کہنے لگا نہ میاں تم نے مجھے کوئی
روپیہ نہیں دیا۔ وہ حیران ہو کر واپس آگیا اور سوچنے لگا اب روپیہ نکالنے کیلئے کونسی تدبیر اختیار
کروں ۔ آخر اسے یہ خیال آیا کہ بادشاہ کے پاس جا کر فریاد کروں ۔ بادشاہ ہفتہ میں ایک دن
مظلوموں کی فریاد سنا کرتا تھا وہ اس دن بادشاہ کو ملا اور تمام قصہ سنایا اس پر بادشاہ کہنے لگا کہ قاضی
بھلا یہ بات کب مانے گا کہ اُس نے تمہارا روپیہ لیا ہوا ہے۔ اگر میں اس سے پوچھوں بھی تو چونکہ
تمہارے پاس کوئی گواہ نہیں وہ کہہ دے گا کہ میں نے کوئی روپیہ نہیں لیا اگر اس کا دعویٰ درست ہے
تو یہ گواہ پیش کرے اس صورت میں تمہیں اپنا دعویٰ ثابت کرنا مشکل ہوگا اور پھر چونکہ اس طرح
قاضی القضاۃ پر الزام عائد ہوتا ہے اور اس سے ہتک ہوتی ہے اور ممکن ہے وہ کہہ دے کہ اس شخص
نے میری ہتک کی ہے اسے سزا دی جائے ۔ پس یہ طریق تو مفید نہیں کہ میں قاضی سے دریافت
کروں ہاں میں تمہیں ایک اور تدبیر بتاتا ہوں اگر تم اس پر عمل کرو گے تو روپیہ تمہیں مل جائے گا ۔
میرا فلاں دن جلوس نکلنے والا ہے سارے درباری میرے استقبال کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکل
کر کھڑے ہوں گے ۔ قاضی القضاۃ بھی اپنے چبوترے پر کھڑا ہو گا تم اُس روز قاضی کے چبوترہ
کے ایک طرف کھڑے ہو جانا۔ میرا جلوس جب وہاں سے گزرے گا تو میں تمہیں دیکھ کر اپنی سواری

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۱
سال ۱۹۳۶ء
جب جلوس
کھڑی کرلوں گا اور تم سے اس بے تکلفی سے باتیں کروں گا جیسے تم میرے پُرانے دوست ہو۔ تم
بھی میری باتوں کے جواب میں بے تکلفی سے بات چیت کرنا اور گھبرانا نہیں۔ چنانچہ جب
نکلا قاضی القضاۃ اپنے دوستوں سمیت چبوترے پر آکر کھڑا ہو گیا۔ یہ دیکھ کر تاجر بھی ایک کونے
میں کھڑا ہو گیا ۔ جب بادشاہ کی سواری وہاں سے گزری تو اُس کے دل میں ارادہ تو پہلے سے ہی تھا
تاجر کی شکل دیکھتے ہی اُس نے اپنا گھوڑا روک لیا ساتھ ہی تمام لوگ جو بازاروں میں ایک جلوس کی
صورت میں چل رہے تھے کھڑے ہو گئے اور قاضی کی طرف متوجہ ہوئے بغیر بادشاہ نے تاجر سے
ا
؟ تاجر
نہایت بے تکلفی سے گفتگو شروع کر دی اور کہا آپ مدت سے؟ سے ہمیں نہیں ملے کیا بات ہے؟
کہنے لگا حضور ! میں باہر تجارت کیلئے گیا ہوا تھا۔ بادشاہ پوچھنے لگا اچھا پھر کب آئے ۔ تاجر کہنے لگا
حضور ! چند دن ہو گئے ہیں ۔ بادشاہ نے کہا ہمارے تمہارے اتنے گہرے تعلقات ہیں جب تمہیں
یہاں آئے ہوئے چند دن ہو گئے ہیں تو ہم سے ملے کیوں نہیں؟ وہ کہنے لگا حضور ! بندہ آپ کا غلام
ہے میں تو چاہتا تھا کہ جلدی حضور سے ملاقات ہو گا ملاقات ہو مگر کچھ روپیہ کا جھگڑا پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے
پریشانی رہی وہ جھگڑا ابھی تک جاری ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ بادشاہ کہنے لگا یہ کونسی بڑی بات تھی
فیصلہ بھی تو آخر ہم نے ہی کرنا ہوتا ہے تم ہمیں بتاتے اور ہم اُسی وقت روپوں کے جھگڑے کا فیصلہ
کر دیتے ۔ وہ کہنے لگا حضور ! کی بڑی مہربانی ہے اگر تسلی بخش فیصلہ نہ ہوا تو پھر حضور کو تکلیف دینی
پڑے گی ۔ اب اِدھر بادشاہ تاجر سے گفتگو کر رہا تھا اور اُدھر قاضی القضاۃ کے پیٹ میں چوہے دوڑ
رہے تھے۔ یہ گفتگو کرنے کے بعد جب بادشاہ کی سواری آگے نکل گئی تو قاضی القضاة تاجر کی طرف
متوجہ ہوا اور کہنے لگا میاں تاجر ! ذرا ادھر آؤ مجھے تم سے ایک کام ہے۔ وہ تاجر آیا تو قاضی کہنے لگا
کہ اصل بات یہ ہے کہ میں بڑھا ہو گیا ہوں جس کی وجہ سے میرا حافظہ بہت کمزور ہے تم اپنی تھیلی کا
کوئی اتا پتہ بتاؤ ممکن ہے کوئی نشانی بتاؤ تو مجھے یاد آ جائے ۔ اُس نے وہی باتیں بتائیں جو پہلے
بتا چکا تھا کہ اس رنگ کی تھیلی ہے، فلاں مجلس سے میں نے آپ کو علیحدہ بلا کر یہ تھی پیش کی تھی۔
قاضی کہنے لگالا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ۔ یہ علامتیں تم نے مجھے پہلے کیوں نہ بتائیں وہ تھیلی تو محفوظ
پڑی ہے۔ پس اگر بادشاہ کے ساتھ ہونے سے سارے لوگ ساتھ ہو جاتے ہیں تو کیا تم سمجھتے ہو
ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہو تو دنیا ہمارا مقابلہ کر سکتی ہے؟ دنیا ہرگز ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ نہ ضلع

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۲
سال ۱۹۳۶ء
گورداسپور کی حکومت ، نہ پنجاب کی حکومت اور نہ ولایت کی حکومت اور نہ ساری دنیا کی حکومتیں مل
کر ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ پس آؤ ہم اپنے خدا کو خوش کریں اور ہماری تمام تر توجہ اس طرف
ہو کہ ہم اس کے احکام پر عمل کریں پھر چاہے احراری ہوں یا حکومت کے کارندے کوئی ہمیں نقصان
نہیں پہنچا سکتا۔ پس تم خدا کے ہو جاؤ اور اُسی پر توکل کرو ۔ یہ سب سے بڑا بڑی نعمت ہے جو کسی انسان
کو دنیا میں حاصل ہو سکتی ہے۔ اگر یہ نعمت تمہیں حاصل نہیں تو پھر قید سے چھٹ جانا ایک معمولی بات
ہے، قبرستان کا مل جانا ایک معمولی بات ہے بلکہ اگر حکومتیں تمہاری ہوں، پارلیمنٹیں تمہاری ہوں ،
قانون تمہارے ہوں ، تخت تمہارے ہوں اور ہٹلر اور مسولینی بھی اپنی بادشاہتوں کو چھوڑ کر انہیں
تمہارے قدموں میں ڈال دیں لیکن تمہارا خدا تم سے ناراض ہو تو تم طاعون کے چوہے سے زیادہ
حیثیت نہیں رکھتے کیونکہ جس کا خدا دشمن ہو اُس سے زیادہ ذلیل اور ناپاک وجود اور کوئی نہیں
ہو سکتا۔“
( الفضل ۲۵ جون ۱۹۳۶ء )
لم الفاتحة: ٧،٦
النور : ۵۶
سے موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۱۶ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ میں اِتَّقُوا مَوَاضِعَ النُّهُمِ کے الفاظ
ہیں۔
ش بخاری کتاب المغازى باب غزوة أحد صفحه ۶۸۴ ، ۶۸۵ حدیث نمبر ۴۰۴۳
مطبوعہ دار السلام رياض ۔ ١٩٩٩ء الطبعة الأولى
ه متی باب ۸ آیت ۲۰ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور ۱۹۹۴ء ( مفہوماً )
بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى و يوم حنين (الخ) صفحه ۷۲۹ حدیث نمبر
۴۳۱۵ مطبوعہ دار السلام ریاض ۔ ١٩٩٩ء الطبعة الاولى

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۳
(۲۳)
سال ۱۹۳۶ء
قادیان کے احرار اپنے مردوں کو پاک رکھنے کیلئے
علیحدہ قبرستان بنانے کیلئے روپیہ یا زمین لے لیں
(فرموده ۲۶ جون ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میرے گلے کی تکلیف ابھی تک بڑھتی چلی جارہی ہے اس وجہ سے میں درس بھی نہیں
دے سکتا اور اب تو خطبہ بیان کرنا بھی سخت مشکل نظر آتا ہے گلے میں ایک ایسی تکلیف پیدا ہو گئی
ہے جس کی وجہ سے آواز بولنے کے بعد بھرا جاتی ہے اور پھر اونچا نہیں بولا جاسکتا اور گلے کے
بائیں طرف کا حصہ ایساسن معلوم ہوتا ہے جیسے جسم کا کوئی حصہ سویا ہوا ہوتا ہے۔ پس ان حالات
میں میں نہیں سمجھ سکتا کہ اپنی آواز دوستوں تک پہنچا سکوں گا یا نہیں اور کہ اپنے مضمون کو کما حقہ ادا
کر سکوں گا یا اختصار سے کام لینا پڑے گا۔
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے بعض خیالات کا اظہار اس قبرستان کے متعلق کیا تھا جو
قادیان کا بڑا قبرستان کہلاتا ہے اور جس میں قریباً ہر خاندان کے کچھ افراد مدفون ہیں۔ میں نے
ذکر کیا تھا کہ اس قبرستان میں ہمارا ویسا ہی حق ہے جیسے دوسروں کا اور کسی کو یہ حق نہیں کہ ہماری
جماعت کے مردوں کو وہاں دفن ہونے سے روکے اور اپنے اس حق کو حاصل کرنے سے ہم کسی
صورت میں باز نہیں رہ سکتے ۔ اگر وہاں کسی کے دفن ہونے پر کسی کو اعتراض ہو سکتا ہے تو وہ ہمیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۴
سال ۱۹۳۶ء
ہو سکتا ہے کیونکہ اس قبرستان کی زمین ہمارے آباء کا عطیہ ہے مگر ہمارا یہ طریق نہیں کہ شرارت پر
آمادہ ہوں اور اس قسم کا کوئی سوال اُٹھائیں ۔ پس دوسروں کو اس قسم کا کوئی سوال اٹھانے کا کوئی
حق نہیں کیونکہ اس زمین کے مالک ہم ہیں پس اگر کوئی سوال اُٹھ سکتا ہے کہ اس میں دوسرے دفن
نہ ہوں تو ہماری طرف سے اُٹھ سکتا ہے مگر نہ صرف یہ کہ ہم ایسے طریق کو نا پسند کرتے ہیں بلکہ جیسا
کہ میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں اعلان کیا تھا اگر یہ قبرستان ختم ہو جائے اور ہمارے مخالفوں
کے پاس مُردے دفن کرنے کیلئے جگہ نہ رہے تو میں انہیں اپنے پاس سے زمین دے دوں گا اور میں
نہیں سمجھ سکتا کہ اس پیشکش کے بعد بھی مقامی باشندوں کو کوئی اعتراض باقی رہے گا مگر مجھے افسوس
کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میرے اس صلح و آشتی کے پیغام کا نتیجہ بجائے اچھا نکلنے کے اور بھی برا انکلا
ہے یعنی بجائے اس کے کہ وہ میری اس پیشکش پر مطمئن ہوتے اور تسلی پا جاتے یہاں بعض جلسے کئے
گئے ہیں جن میں بعض مقامی باشندوں اور بعض احرار کے باہر سے بھیجے ہوئے آدمیوں کی طرف
سے یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ احمدی نجس ہیں اور ان کے نجس اجسام کے ساتھ ہمارے پاک جسم جمع
نہیں ہو سکتے ۔ گالیاں دینا آسان کام ہے اور جن کی طبیعت میں شرافت نہیں ہوتی وہ گالیاں دے
لیتے ہیں پس ان گالیوں کی میں چنداں پرواہ نہیں کرتا۔
نجس یا نا پاک کہہ لینا انسان کے اپنے اختیار میں ہے خدا تعالیٰ نے زبان دی ہے مگر اسی
زبان سے بعض لوگ خدا کو گالیاں دے لیتے ہیں ۔ پس جو زبان اپنے پیدا کرنے والے کو گالیاں
دے سکتی ہے وہ اگر میرے یا میرے باپ دادا کے احسانات یا جماعت کی مصالحانہ تدابیر و پیشکش کو
ٹھکرا دے تو اس پر کیا شکوہ ہو سکتا ہے اور یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ۔ پس ان کے اس رویہ پر مجھے
حیرت نہیں ہوئی اس لئے کہ انسان جب بغض میں مبتلاء ہو جاتا ہے تو وہ ایسی باتیں کیا ہی کرتا
ہے۔ اس وقت میں اس سوال میں نہیں پڑتا کہ نجس وہ لوگ ہیں یا ہم ہیں کیونکہ عقائد کے اختلاف
کی وجہ سے اس بارہ میں بھی ضرور اختلاف رہے گا ۔ ایک مسلمان کے نزدیک عیسائی اور عیسائی کے
نزدیک مسلمان نجس ہے ۔ ایک ہندو، مسلمان اور عیسائی کو نجس خیال کرتا ہے اور مسلمان و عیسائی
ہندو کو نجس سمجھتے ہیں اور یہ نجاست و پاکیزگی کا سلسلہ اتنا وسیع ہے کہ بعض عیسائی اس بات پر ناراض
ہوتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نبی کیوں کہا جاتا ہے یہ ان کی ہتک ہے کیونکہ وہ خدا کے بیٹے

آج 10 میں سے 10 باقی