تم اس مقام پر کھڑے ہوجاؤ کہ دنیا تمہاری نقل کرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۵
سال ۱۹۳۶ء
ہیں ۔ اسی طرح بعض ہندو اس بات پر ناراض ہوتے ہیں کہ حضرت کرشن کو نبی کیوں کہا جاتا ہے وہ
تو اوتار ہیں۔ پس اس نجاست اور طہارت کا سلسلہ کہیں ختم نہیں ہوتا اس لئے اس بحث میں پڑ کر
فیصلہ کی خواہش ایک ایسا طول امل ہے کہ اس سے کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا اس لئے اس بحث میں
میں نہیں پڑتا اور اس کے دوسرے حصہ کو لیتا ہوں کہ آیا وہ نجاست و طہارت جو دنیا میں انسان کے
ساتھ لگی ہوتی ہے قبر میں بھی ساتھ جاتی ہے۔
سو یا د رکھنا چاہئے کہ بعض جذباتی چیزیں ہوتی ہیں جو جذبات کی حد پر جا کر رہ جاتی ہیں
انہیں حقیقت کی انتہاء تک ہم نہیں لے جاسکتے ۔ احرار کا نجاست اور طہارت کا دعوی ایسا ہی ہے
جیسے کہتے ہیں کہ کوئی سید سفر پر روانہ ہوا تو جیسا کہ پرانے زمانہ میں قاعدہ تھا میراثی خدمت گزاری
کیلئے ساتھ تھا ایک جگہ وہ رات کو پہنچے اور سرائے میں گئے وہاں جا کر معلوم ہوا کہ سب چار پائیاں
ڑکی ہوتی ہیں ۔ ادھر سخت بارش کی وجہ سے کیچڑ بہت تھی ۔ میراثی نے سخت محنت اور جستجو سے ایک
چار پائی مہیا کی اور لا کر اسے سید صاحب کیلئے بچھا دیا۔ سید صاحب اس پر بیٹھ گئے اور پائنتی کی
طرف میراثی بھی سکڑ کر بیٹھ گیا۔ اس پر سید صاحب غصہ میں آگئے اور لال پیلے ہو کر کہنے لگے کہ
بے حیا ! تجھے شرم نہیں آتی ہمارے برابر بیٹھتا ہے۔ میراثی غریب آدمی تھا ڈر گیا اور عرض کیا حضور
غلطی ہوگئی پھر ایسا نہ ہوگا اور نیچے زمین پر کیچڑ میں بیٹھ گیا۔ دوسرے دن پھر وہ ایک سرائے میں
پہنچے اور اتفاق سے وہاں بھی کوئی چار پائی فارغ نہ تھی ۔ میراثی نے تلاش بہت کی مگر ایک چار پائی ے
بھی نہ مل سکی آخر وہ گھنٹہ آدھ گھنٹہ کے بعد ہاتھ میں پھاوڑہ لئے ہوئے داخل ہوا اور بغیر کچھ کہے
سنے زمین کھودنے لگ گیا ۔ سید صاحب نے دریافت کیا کہ کیا بات ہے؟ تو اس نے کہا حضور !
چار پائی تو ملی نہیں اس لئے میں اپنے لئے جگہ بناتا ہوں ۔ سید صاحب نے پوچھا اس کا مطلب؟ تو
میراثی نے جواب دیا کہ آپ تو زمین پر بیٹھیں گے اور میں اپنے لئے گڑھا کھو دتا ہوں تا برابری نہ
ہو جائے کیونکہ میں آپ کے برا بر تو بیٹھ نہیں سکتا ۔
کی
یہ مثال زبر دست اور زیر دست کی ہے ۔ دوسرے مسلمان چونکہ تعداد میں زیادہ ہیں وہ
احمد یوں پر اسی طرح حکومت کرنا چاہتے ہیں ۔ قادیان میں ان کی اقلیت ہرگز انہیں اقلیت نہیں
بنائی کیونکہ اقلیت سیاسی حلقہ کے لحاظ سے ہوتی ہے نہ کہ مختلف شہروں یا قصبوں کے لحاظ سے ۔ پس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۶
سال ۱۹۳۶ء
یہ لوگ جو کہتے ہیں کہ احمدی نجس ہیں اور ہم پاک ہیں در حقیقت وہ اپنی تعداد اور طاقت کے بل پر
ایسا کہہ رہے ہیں ۔ ان سے کوئی پوچھے کہ دنیا میں جو نجاست یا طہارت ہوتی ہے وہ قبرستان کے
کتنے فاصلہ تک انسان کے ساتھ جاتی ہے۔ اس قبرستان کی مثال بہشتی مقبرہ کی تو ہو نہیں سکتی جس
میں دفن ہونا بعض خاص اعمال کے ساتھ وابستہ ہے اور پھر اس کے بارہ میں بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ
اس کی زمین پاک نہیں کرتی بلکہ وہ شرائط پاک کرتی ہیں جو تقوی اور قربانی کے متعلق اس میں دفن
ہونے والوں کیلئے مقرر ہیں ۔ پس یہ زیر بحث قبرستان عام قبرستانوں کے مشابہہ ہے ۔ پس عام
قبرستانوں کی حالت کو مد نظر رکھ کر ان لوگوں سے پوچھا جاسکتا ہے کہ وہاں جا کر کونسی پاکیزگی
حاصل ہو جاتی ہے۔ سب قبریں تو خدا کی زمین میں ہیں اور اس زمین میں بہر حال احمدی دفن
ہوتے رہیں گے ۔ اس لئے احرار کو چاہئے کہ خدا کی زمین کے سوا کوئی اور جگہ اپنی قبروں کیلئے
تلاش کریں یا فیصلہ کر لیں کہ پارسیوں یا ہندوؤں کی طرح اپنے مردوں کا خاتمہ کیا کریں۔ کیونکہ
اس زمین میں تو احمد یوں نے بھی دفن ہونا ہے۔
پھر سوال یہ ہے کہ کیا زندگی میں پاکیزگی اور طہارت کا اور معیار ہے اور موت کے بعد
اور؟ زندگی میں انسانی روح جسم کے اندر ہوتی ہے اس لئے ہم بد صحبت سے لوگوں کو روکتے ہیں اور
بُرے لوگوں کے پاس نہیں بیٹھنے دیتے کیونکہ زندگی ایک مدرسہ ہے اور سیکھنے کا زمانہ ہے۔ دماغ
سوچتا ہے اور کان دوسرے سے بُری باتیں سنتے ہیں اور انسان وہ باتیں سن کر ان کی نقل کر سکتا
ہے۔ آنکھیں دیکھتی ہیں اور اس لئے بُرے لوگوں کے پاس بیٹھ کر ان کے بُرے کاموں کو دیکھ کر
انسان ان کے عادی ہو سکتے ہیں کیونکہ روح کا جسم سے تعلق موجود ہوتا ہے لیکن جب روح جسم
سے جدا ہو جائے تو پھر جسم خواہ کہیں پڑا رہے اور اچھے اور بُرے لاشوں کے اکٹھے پڑا رہنے میں
کوئی حرج نہیں ہو سکتا ۔ خدا کا زلزلہ کوئٹہ میں آیا اور انہی مکانوں کی چھتوں کے نیچے کنچنیاں دب
گئیں اور انہی کے نیچے نمازی اور نیک لوگ ، مسلمان بھی وہیں پڑے رہے اور غیر مسلم بھی ، خدا
نے تو کوئی فرق نہ کیا بلکہ سب کو ایک ہی جگہ دفن کر دیا۔ یہ نہیں کیا کہ نیک اور بزرگ لوگوں کو الگ
کر لیا ہو اور کنچنیوں اور بدکاروں کو الگ۔ خدا تعالیٰ کے ماننے والے اور اس کو گالیاں دینے والے ا تعالٰی
بدکار اور نیکو کار سب وہیں دفن تھے ۔ اس خدائی قبرستان میں کوئی امتیاز نہ تھا ہاں اگر اس نے کوئی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۷
سال ۱۹۳۶ء
امتیاز کیا تو وہ احمدیوں سے کیا کیونکہ نوے فیصدی احمدی بچ گئے جبکہ نوے فیصدی دوسرے لوگ
مر گئے ۔ پس اگر کسی امتیاز کا خدا تعالیٰ نے اظہار کیا تو احمدیوں کیلئے کیا اور انہیں دوسروں سے علیحدہ
کر لیا باقی سب کو اکٹھا ہی دفن کر دیا۔ تو یہ عجیب بات ہے کہ زندگی میں تو یہ لوگ ہمارے ساتھ رہنا
پسند مد کرتے ہیں حتی کہ ہم پر یہ جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ ہم انہیں قادیان سے نکالنا چاہتے ہیں اور
شکوہ کرتے ہیں کہ ایسا کیوں کرتے ہیں حالانکہ اگر احمدی واقعہ میں ان معنوں میں نجس ہیں جن میں
احراری انہیں پیش کر رہے ہیں تو ان کو چاہئے تھا کہ خود بخود ہی پاؤں کی خاک جھاڑ کر یہاں سے
نکل جاتے مگر زندگی میں تو وہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں اور رہنے پر مصر ہیں جبکہ ہم ان پر اپنا اثر
ڈال سکتے ہیں مگر مردوں کا ایک جگہ دفن ہونا وہ گوارہ نہیں کر سکتے ۔ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ احمدی مُردہ قبر
میں احراری مردے کو وفات مسیح کا قائل کرلے گا یا ختم نبوت کا مسئلہ سمجھا دے گا ؟ جہاں بقول ان
کے ان کے ایمانوں میں خلل پڑ سکتا ہے اور پڑتا رہتا ہے کیونکہ ہمیشہ ان کے آدمی تبلیغ سے متاثر
ہو کر احمدیت میں داخل ہوتے رہتے ہیں وہاں تو ساتھ رہنے کیلئے زور لگاتے ہیں حتی کہ کہ ساری دنیا
چھوڑ کر جلسوں کیلئے بھی احرار قادیان ہی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس عالم میں احمدی ان کو
اپنے عقیدہ سے پھر انہیں سکتے وہاں ان کی صحبت سے ڈرتے ہیں ۔ اگر ہمارے ساتھ رہنے کو یہ
لوگ اپنے لئے اتنا ہی برا سمجھتے تو چاہئے تھا کہ لاہور میں احرار ایک جلسہ کر کے ہمارا شکریہ ادا کرتے
کہ یہ لوگ ہمارے بھائیوں کو گندی جگہ سے باہر لاتے اور ان کی روحانی زندگی کو خطرہ سے بچاتے
ہیں نہ کہ خواہ مخواہ ہم پر یہ الزام لگا کر شور مچاتے کہ احمدی ہمیں قادیان سے نکالنا چاہتے ہیں ۔
پھر یہ امر قابلِ غور ہے کہ یہ پاکیزگی اور نجاست کا سوال اب کیوں پیدا ہوا ۔ احمدی تو
برابر پچاس سال سے اس قبرستان میں دفن ہوتے آئے ہیں اور ان کے مُردے بھی وہیں دفن
ہوتے رہے ہیں پھر پچاس سال کے بعد اب کونسی نئی پاکیزگی ان کے اندر پیدا ہو گئی ہے۔ کیا وہ
پاکیزگی احرار کا وجود ہی تو نہیں ۔ عجیب بات ہے کہ احرار کے یہاں آنے سے قبل یہ سوال پیدا نہیں
ہوا بلکہ ان کے آنے کے بعد بھی نہیں ہوا اور ایک لمبے عرصہ کے بعد اب پیدا ہوا ہے جس سے صاف
پتہ لگتا ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے موجب اور ہیں، اس کی پشت پر بعض اور لوگ ہیں جن کیلئے
فتنہ کے اور سب دروازے بند ہو گئے تو انہوں نے یہ جھگڑا شروع کر دیا ورنہ پچاس سال تک یہ
ی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۸
سال ۱۹۳۶ء
خیال کیوں نہیں پیدا ہوا ۔ کیا ان کو ہمارے عقائد کا اس سے قبل علم نہ تھا ؟ کیا ہمارے متعلق مولویوں
کے فتوؤں سے وہ اس سے قبل آگاہ نہ تھے؟ پھر احرار بھی یہاں قریباً دو سال سے ہیں اس عرصہ میں
ان کو یہ خیال کیوں نہ آیا کہ عید گاہ اور قبرستان کا سوال اُٹھائیں ۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس فتنہ
کے پس پردہ اور انگلیاں ہیں جو حرکت کر رہی ہیں۔ یہ انسان نہیں بلکہ نے بولتی ہے جس کے پیچھے
کسی اور کے ہونٹ ہیں اس وجہ سے میں ان کو معذور سمجھتا ہوں کیونکہ یہ اپنی عقل سے کام نہیں لیتے
بلکہ انہیں دوسرے لوگ بلوا رہے ہیں مگر میں ان کو یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ ان کے
اعلانات کی وجہ سے اپنے حق کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہو سکتی ۔ اگر حکومت ہمیں جبراً روک دے گی تو
اگر چہ ہم قانون کی پابندی کریں گے اور اس کے حکم کو نہیں توڑیں گے مگر قانونی طور پر اپنے حق کو
حاصل کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے اور ہر جائز ذریعہ ان لوگوں کو تباہ کرنے کا استعمال کریں
گے جو ہمارے جائز حقوق کے راستہ میں کھڑے ہوں گے۔ اگر چہ ہم قانون کی پابندی کریں گے
مگر ایذاء کو دور کرنے کیلئے شریعت اور قانون نے ہمیں جن ذرائع کے استعمال کرنے کی اجازت
دی ہے انہیں ضرور استعمال کریں گے اور دنیا دیکھ لے گی کہ ہمارا حق حاصل ہو کر رہے گا اور دشمن کو
نامرادی اور ذلت کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ مگر میری طبیعت کا رحم اور اسلامی شفقت مجھے مجبور
کرتی ہے کہ میں ان کے سامنے ایک آسان تجویز پیش کروں ۔ اس قبرستان میں تو ان کا اور ہمارا
دونوں کا حق ہے اور دونوں میں سے کسی کا حق بھی باطل نہیں ہو سکتا ۔ احرار دعوی کرتے ہیں کہ
انہوں نے اٹھارہ گھماؤں زمین قادیان میں خریدی ہوئی ہے اگر چہ وہ ہمیں نظر تو نہیں آتی کہ کہاں
ہے اور نہ سرکاری کا غذات میں سے اس کا پتہ چلتا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ خریدی ہوئی ہے۔ اب
جن مقامی غیر احمدیوں کا خیال ہے کہ وہ پاک ہیں اور احمدی نجس ہیں وہ اپنے اور اپنے خاندانوں
کے تمام افراد کے نام الگ لکھ لیں کیونکہ بعض ایسے غیر احمدی بھی ہیں جو یہ سوال نہ یہ سوال نہیں اُٹھاتے وہ
ہمارے ساتھ ہی دفن ہوتے رہے ہیں ، ہوتے ہیں اور آئندہ ہونے کیلئے تیار ہیں، ایک قلیل تعداد
ایسے لوگوں کی ہے جو احرار کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور انہی کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا جا رہا ہے
ایسے لوگ اپنے اور اپنے خاندانوں کے جملہ افراد کے نام لکھ کر حکومت کے حوالہ کر دیں اور لکھ دیں
کہ وہ قبرستان میں ہمارے ساتھ دفن نہیں ہو سکتے ۔ احرار اپنی خرید کردہ زمین میں سے ایک
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱۹
سال ۱۹۳۶ء
گھماؤں زمین قبرستان کیلئے ان کو دے دیں اس زمین کی قیمت میں ادا ا کر دوں گا۔ گا ۔ کیا وہ ناپاکی کا کا
سوال پیدا کرنے والے اتنا اخلاص بھی ان لوگوں سے نہیں رکھتے کہ ان کے مُردوں کو نا پاک اور
جہنمی بننے سے بچانے کیلئے قیمت لے کر ایک گھماؤں زمین دے دیں ۔ احرار کی خریدی ہوئی اور
سکھوں سے لی ہوئی زمین سے زیادہ مقدس زمین بھلا اور کون سی ہو سکتی ہے۔ ایسی پاک زمین میں
جاکر ان کے پاک مُردے اور بھی پاک ہو جائیں گے اور پھر اس کی قیمت بھی میرے جیسے دشمن کی
جیب سے نکلے گی ۔ اس سے زیادہ مفید صورت ان کیلئے اور کوئی نہیں ہو سکتی وہ اسے مان لیں
خواہ مخواہ ہماری ضد میں آکر اپنے مردے پلید کرنے سے کیا فائدہ۔ اگر واقعی ایمانداری سے ان کا
دعوی ہے کہ وہ قبرستان نا پاک ہو گیا ہے تو کون عقلمند وہاں اپنے مردے پلید کرنے کیلئے تیار ہو سکتا
ہے محض اس لئے کہ اس زمین پر اپنا قبضہ درست ثابت کر سکے ایسی ناپاک زمین میں مردے کو دفن
کرنے سے تو بہتر ہے کہ اُسے جانو رکھا جائیں کیونکہ مُردے کے ناپاک ہونے کے یہ معنے ہیں کہ
وہ جہنمی ہے اور ہر عقلمند مُردے کو جہنمی بنانے کی نسبت یہ زیادہ پسند کرے گا کہ اسے جانور
کھا جائیں ۔ پس اگر ان کا دیانتداری سے یہ خیال ہے کہ ان کے مُردے نا پاک ہو جاتے ہیں تو
انہیں میری اس تجویز پر عمل کرنے میں کوئی اعتراض نہ ہونا چاہئے ۔ ایک گھماؤں زمین احراران
کے حوالہ کر دیں اور اس کی قیمت میں ادا کر دوں گا ۔ میرے نزدیک یہاں ساٹھ ستر خاندان احراری
ہوں گے ممکن ہے کچھ زیادہ ہوں وہ اس اقرار پر دستخط کر دیں کہ آئندہ کیلئے وہ اس قبرستان سے
اور آ دست بردار ہوتے ہیں اور اس قبرستان میں بحصہ رسدی ان کے حصہ میں جتنی زمین آتی ہے وہ اگر
ایک گھماؤں سے زیادہ ہو گی خواہ دس میں گھماؤں ہو تو اتنی اور اگر ایک گھماؤں سے کم حصہ ان کا
نکلتا ہوگا تو کم سے کم ایک گھماؤں زمین میری طرف سے ان لوگوں کو اغراض قبرستان کیلئے دے۔
دی جائے گی ۔ اس حصہ کی تعیین کر لی جائے اور اس کے مطابق زمین جو ایک گھماؤں سے کسی
صورت میں کم نہ ہوگی میں دینے کیلئے تیار ہوں ۔ جس کی صورت یہ ہوگی کہ جس قدر زمین کا فیصلہ
ہو اُس قدر زمین اپنی گزشتہ خرید کردہ زمین میں سے ان لوگوں کو دے دیں اور اس کی قیمت مجھ
سے لے لیں ۔ اس زمین میں قادیان کے احرار اور ان کے ساتھی اپنا قبرستان بنالیں اور اس کے
بعد پھر ان کو قادیان کے اس قبرستان میں یا کسی دوسرے مشترک قبرستان میں جہاں احمدی دفن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۰
سال ۱۹۳۶ء
ہوتے رہے ہیں دفن ہونے کا کوئی حق نہ ہوگا۔ یہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ان کے حصہ میں ایک
گھماؤں سے کم زمین آئے گی تو حُسنِ سلوک کا نمونہ پیش کرنے کیلئے میں ایک گھماؤں زمین کی
قیمت احرار کو دے دوں گا تا کہ کم سے کم ایک گھماؤں کا قبرستان ہو اور ان لوگوں کو لمبے عرصہ تک
پھر قبرستان کی فکر نہ کرنی پڑے اور اگر اُن کا حصہ زیادہ ہے تو اتنی زمین کی جوان کے حصہ میں آتی ہو
قیمت ادا کر دوں گا ۔ لیکن اگر ان کے دوست اور ان کو اُکسانے والے جن کے پاس مسلمانوں کے
چندے سے ہی خریدی ہوئی زمین موجود ہے مجھ سے قیمت لے کر بھی ان کو زمین دینے کیلئے تیار نہ
ہوں تو وہ مجھے لکھ دیں کہ احرار قیمتاً بھی ہمیں زمین نہیں دیتے پھر میں ان کو خود زمین دے دوں گا ۔
یہ بہترین تجویز میں نے ان کو مر دے پاک کرنے کی بتائی ہے اور اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو دنیا
سمجھ لے گی کہ پاکی اور ناپاکی کا سوال محض ایک ڈھونگ ہے جو دنیا کو دھوکا دینے کیلئے رچایا گیا ہے۔
ور نہ حقیقتاً ہمارے ساتھ دفن ہونے کو وہ اپنے لئے پاکیزگی کا موجب سمجھتے ہیں جبھی تو دور جانے
کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ شاید احمدیوں کے طفیل ہمارے مُردے بھی امن پا جائیں
ورنہ ایسی سہل تجویز پر ضرور عمل کرتے۔ میں پھر خلاصہ اپنی تجویز دہرا دیتا ہوں ۔
میری تجویز یہ ہے کہ ایسے احراری خاندان احرار کی خرید کردہ زمین میں سے جتنی زمین
ان کے حصہ میں اس قبرستان سے آتی ہے لے لیں اور قیمت میں دوں گا ، ہاں جیسا کہ میں نے کہا
ہے کہ اگر ان کے حصہ میں دو چار کنال ہی آتی ہو گی تو میں ایک گھماؤں ضرور لے دوں گا۔ اور اگر حصہ میں دو چار کنال ہی ای
گھماؤں سے زیادہ ہوگی تو اتنی ہی لے کر دوں گا جتنی ان کے حصہ میں آتی ہوگی لیکن ایسے لوگوں کو
اپنے اور اپنے خاندانوں کی ایک فہرست گورنمنٹ میں دینی ہوگی کہ آئندہ ہمارا دوسر۔
قبرستانوں سے کوئی تعلق نہ ہوگا، باقی جو غیر احمدی رہ جائیں گے ان کو پھر کبھی ایسا سوال اُٹھانے کا
حق نہیں ہوگا کہ احمدی یہاں دفن نہیں ہو سکتے اور جو اس فہرست میں شامل ہوں گے انہیں یہ حق نہ
ہوگا کہ اپنے مُردے اس قبرستان یا کسی دوسرے قبرستان میں جہاں احمدی اپنے مردے دفن کرتے
ہیں لے جائیں ۔ یہ دو تجویزیں میں قادیان کے غیر احمدی باشندوں کے سامنے پیش کرتا ہوں اور
اپنی ذات کی طرف سے کرتا ہوں ۔ یعنی اس کا بوجھ جماعت احمد یہ پر نہیں بلکہ میری ذات پر ہوگا ۔
اب قادیان کے احرار کو چاہئے کہ وہ مرکز احرار کو لکھیں کہ ہمیں پہلے علم نہ تھا اب آپ نے بتایا ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۱
سال ۱۹۳۶ء
کہ ہمارے مردے احمدی مردوں کے ساتھ دفن ہونے سے ناپاک ہو جاتے ہیں، آپ نے یہاں
اٹھارہ گھماؤں زمین خریدی ہوئی ہے قادیان کے مرزا صاحب روپیہ دیتے ہیں جو آپ لے کر ایک
گھماؤں زمین ہمارے قبرستان کیلئے الگ کر دیں ۔ اگر مرکز احرار اس پر تیار ہو تو وہ سرکاری طور پر
زمین رجسٹری کرا کر روپیہ مجھ سے لے لیں ۔ اگر ایک گھماؤں سے زیادہ حق ثابت ہو تو اتنی زمین
کی قیمت مجھ سے لے لیں ۔ یہ قبرستان ان کیلئے بہت زیادہ پاکیزگی کا موجب ہوگا کیونکہ احرار کے
روپیہ اور مقدس لوگوں سے خریدی ہوئی زمین میں ہوگا اور اگر ان لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ احراری منہ
سے ان کو پاکی اور ناپا کی تو بتاتے ہیں مگر اس کے حاصل کرنے میں ان کی کوئی مدد نہیں کرتے اور
انہیں پتہ لگ جائے کہ وہ چندوں کا روپیہ اپنی جیبوں میں ڈالنا اور اپنے کام میں لانا چاہتے ہیں
مسلمانوں کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے تو وہ مجھے لکھ دیں کہ احرار ہماری مدد کیلئے تیار نہیں اور قیمتاً بھی
ہمیں جگہ نہیں دیتے۔ اس کے بعد میں ایک گھماؤں یا اس سے زیادہ جتنی ان کے حصہ میں آتی ہو
اپنی زمین میں سے یا خرید کر پہلے قبرستان سے الگ مگر اسی طرف ان کو دے دوں گا ۔ پھر وہ
خاندان اس قبرستان میں دفن ہوسکیں گے کسی اور قبرستان میں دفن کرنے کا ان کو حق نہ ہوگا۔
ہاں ایک شرط ضروری ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ احرار نے قیمت زمینداروں کو دی کم
ہے مگر لکھوائی زیادہ ہے اس لئے انہیں حلفیہ بیان دینا ہو گا کہ ہم نے اتنی ہی قیمت دی ہے اور
اللہ تعالیٰ کی قسم کھانے کے بعد وہ جتنی قیمت بتائیں گے میں دے دوں گا۔ اگر تھوڑی دی ہوگی تو کے بعد وہ بھی قیمت بتا میں کے میں دے دوں
اتنی ہی مجھ سے لے لیں ۔ میں نہیں سمجھتا دنیا میں کوئی انسان اس سے زیادہ حُسنِ سلوک کسی سے
۔
کر سکتا ہے۔ حکومت مائی باپ کہلاتی ہے مگر وہ بھی ایسا سلوک نہیں کرتی بلکہ ہمیں آنکھیں دکھاتی ہے
اور کہتی ہے کہ تمہارے پاس کئی قبرستان ہیں تم اس قبرستان میں اپنا حق چھوڑ دو اور یہ قبرستان ان یہ
غریبوں کیلئے رہنے دو۔ کوئی پوچھے کہ صاحب حیثیت وہ ہے یا میں ہوں؟ وہ سارے ہندستان کی
مالک ہے، افریقہ اور دوسرے براعظموں میں بھی اس کی ملکیت ہے، ایک چھوٹے سے بنجر علاقہ
سے نکل کر وہ ساری دنیا میں پھیل گئی ہے، اگر ان لوگوں کا درد اِسے اس قدرستا رہا ہے تو کیوں
اپنے پاس سے ان کو زمین نہیں دے دیتی۔ پھر احراری آٹھ کروڑ مسلمانوں کے نمائندے ہیں اور
ان کے بھائی ہیں وہ کیوں مدد نہیں کرتے لیکن میں تو پھر بھی تیار ہوں اگر ان کے مائی باپ یعنی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۲
سال ۱۹۳۶ء
حکومت پنجاب کے وہ افسر جو احرار کی ہمدردی میں گھلے جا رہے ہیں اور ہمارا اپنے حقوق لینا انہیں
ایک آنکھ نہیں بھاتا ان کی مدد نہ کریں، ان کے بھائی یعنی احرار ان کی طرف توجہ نہ کریں ، تو وہ
میرے پاس آئیں میں پھر بھی ان کی مدد کروں گا۔ میں دولتمند نہیں ہوں بے شک قادیان کے
مالکوں میں سے ہوں اور اس کے علاوہ بھی تین گاؤں کا ہمارا خاندان مالک ہے مگر آمد کے لحاظ سے
ہم دولت مند نہیں ہیں تاہم جب مائی باپ مدد سے ہاتھ اُٹھا لیں اور جب برادر پیٹھ دکھا جائیں اُس
وقت میں جوان کے خیال میں ان کا دشمن ہوں ان کی مدد کروں گا اور ظاہر ہے کہ اس سے زیادہ
حُسنِ سلوک اور کیا ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر وہ پھر بھی شرم و حیا سے کام نہ لیں تو میں سوائے اس کے کیا
کہہ سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی ان کا علاج کرے انسان کے پاس ان کا کوئی علاج نہیں ۔
یہ دو تجویزیں پیش کر کے میں انتظار کروں گا کہ وہ کس تجویز پر عمل کرتے ہیں لیکن میں یہ
بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میں ہنسی اور تمسخر کی کوئی تجویز سننے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ مثلاً کوئی ایک شخص
مجھے لکھ دے کہ میرے لئے علیحدہ قبرستان کا انتظام کر دو تو میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ یہ اسی
صورت میں میں مانوں گا کہ سب کے سب احراری باشندے یہ لکھ دیں اور پھر ان میں سے آئندہ
کسی نئے یا پرانے شخص کو اختیار نہیں ہوگا کہ اس جتھہ میں شامل ہو۔ یا کوئی اعتراض دوسرے
قبرستانوں کے متعلق کرے اور کوئی احراری اس جتھے سے باہر نہ رہ سکے گا ۔ اس سے یہ بھی معلوم
ہو جائے گا کہ احراری قادیان کے کتنے لوگوں کے نمائندہ ہیں ۔ یا کیا وہ واقعہ میں ہمارے ساتھ
ایک قبرستان میں دفن ہونے کو اپنے لئے موجب ناپا کی خیال کرتے ہیں۔ اگر کوئی غیر احمدی ان
کے ساتھ شامل نہ ہونا چاہے تو بے شک نہ ہو مگر یہ حق کسی کو نہیں ہوگا کہ بعد میں پھر بدل جائے ۔
جو اب علیحدہ ہو جائیں گے وہ علیحدہ رہیں گے اور جو ہمارے ساتھ ہوں گے وہ ہمارے ساتھ شامل
رہیں گے اور باقاعدہ قانونی تدابیر کے بعد میری ان تجاویز پر عمل ہوگا۔ ان دونوں میں سے جو
تجویز وہ بہتر سمجھیں مان لیں ، احرار سے زمین لے لیں جس کی قیمت میں دے دوں گا ، یا مجھے لکھ
دیں کہ وہ نہیں دیتے تو میں خود خرید کریا اپنی پُرانی زمینوں میں سے ان کو دے دوں گا ۔
اس کے بعد میں خطبہ کو اس بات پر ختم کرتا ہوں کہ میں نے انتہائی صورت ان کو خوش
کرنے کی پیش کر دی ہے اور اپنی طرف سے انتہائی تذلل کا اظہار کر دیا ہے۔ اس کے باوجود اگر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۳
سال ۱۹۳۶ء
وہ نہ سمجھیں تو یاد رکھیں کہ میرا یہ تذلل اور صلح پسندی اس لئے نہیں کہ میں کسی سے ڈرتا ہوں۔ میں نہ
اُن سے ڈرتا ہوں نہ اُن کے مددگار حکام سے ۔ میں صرف خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور اُسی کی
خوشنودی اور اسلام کی طرف سے نیک نمونہ پیش کرنے کیلئے یہ تجویز پیش کر رہا ہوں ۔ اب اس کے
با وجود جو شخص صلح کیلئے تیار نہیں وہ یادرکھے کہ ہم لڑائی کیلئے بھی تیار ہیں اور باوجود اس کے کہ ہم ان
کی طرح جھوٹ اور قانون شکنی سے کام نہ لیں گے پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے دشمن ہمیں
ہر میدان میں کامیاب پائیں گے ۔ اِنْشَاءَ اللهُ
( الفضل یکم جولائی ۱۹۳۶ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۴
(۲۴)
سال ۱۹۳۶ء
تم اس مقام پر کھڑے ہو جاؤ کہ دنیا تمہاری نقل کرے
(فرموده ۳ جولائی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
کئی ہفتے ہوئے ہیں میں اعمال صالحہ کے متعلق مضمون بیان کر رہا تھا کہ ہمارے عقائد
میں ہماری جماعت کی کوششیں نہایت بار آور اور کامیاب ثابت ہوئی ہیں ۔ ہمارے عقائد کی صحت
کو ہمارے دشمنوں نے بھی تسلیم کر لیا ، کھلے طور پر اپنا لیا اور اختیار کر لیا ہے اس کے مقابلہ میں اعمال
کے بارہ میں ہماری جماعت کی کوششیں ایسی بار آور اور کامیاب نہیں ہیں حتی کہ غیر تو غیر خود اپنی
جماعت کے لوگ بھی یہ مانتے ہیں کہ اس بارہ میں ہمیں وہ مقام حاصل نہیں کہ جو دنیا کیلئے نمونہ
کہلا سکے حالانکہ ارادہ اور نیت اعمال کے متعلق بھی ویسا ہی موجود ہے جیسا کہ عقائد کی درستی کیلئے ۔
پس جب محرک یکساں طاقت کا موجود ہے تو ایک جگہ ارادہ کا کم سے کم اثر اور دوسری جگہ زیادہ سے
زیادہ اثر بتاتا ہے کہ بیرونی مخالفت ایک کی کم اور دوسرے کی زیادہ ہے۔
دنیا میں کام کرنے کی دقتیں دو ہی ہیں ایک قوت مؤثرہ کی کمی اور دوسرے قوت متاثرہ کی
کمی ۔ یا تو نا کامی اس لئے ہوتی ہے کہ کام کے پیچھے قوتِ ارادی اتنی مضبوط نہیں ہوتی جس کے
ذریعہ وہ کام ہو سکتا ہے یا پھر قوت ارادی تو ہوتی ہے مگر بیرونی مخالفت اتنی شدید ہوتی ہے کہ اس پر
غالب آجاتی ہے۔ مثلاً ایک طالب علم ہے وہ ارادہ کرتا ہے کہ سبق یاد کرے مگر ایک اور طالب علم
ہے جو سبق یاد کرنے کا ارادہ ہی نہیں کرتا اور جب وہ ارادہ نہیں کرتا تو کوشش بھی نہیں کرتا ۔ پس ان