خداتعالیٰ نے اخلاق کی درستی اور مادّی ترقی کو مذہب کے تابع کردیا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۳
سال ۱۹۳۶ء
جو گناہ کو بہت حد تک مٹا دے گا ۔ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ گناہ بالکل مٹ جائے گا کیونکہ یہ بہت
مشکل بات ہے مگر بہت حد تک گناہ پر غالب آیا جا سکتا ہے یا اکثر حصہ جماعت میں ایسے لوگوں کا
پیدا ہو سکتا ہے جو گناہوں پر غالب آجائے ورنہ کوئی نہ کوئی گناہگار تو ہر جماعت میں موجود ہوتا ہے
جیسے کوئی نہ کوئی مریض یورپ میں بھی ہوتا ہے مگر ہندوستان میں چونکہ مریضوں کی کثرت ہے اس
لئے ہم کہتے ہیں ہندوستان میں زیادہ بیماریاں ہیں ۔ یہاں کی اوسط عمر بیس سال ہے اور یورپ
والوں کی اوسط عمر پچاس سال ہے اور گو یہ بھی مرتے ہیں اور وہ بھی ، اور یہ بھی بیمار ہوتے ہیں اور
وہ بھی لیکن کثرت و قلت کے فرق کی وجہ سے یورپ کو ہندوستان سے بہتر سمجھا جاتا ہے ۔ غرض یہ
فرق جماعت میں ہو سکتا ہے اور بہت سا حصہ ایسا پیدا کیا جا سکتا ہے جو نیک ہو مگر یہ اسی صورت میں
ہو سکتا ہے جب ہماری جماعت کے علماء باہر جا کر وفات مسیح پر زور دینے کی طرح جماعت کی
اصلاح کی بھی کوشش کریں اور یہ بتا بتا کر اصلاح کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ نے انہیں کس قدر برکات سے حصہ دیا ہے۔ آپ پر کس طرح الہامات نازل ہوتے تھے،
کس طرح اللہ تعالیٰ سے آپ محبت کرتے تھے اور پھر اللہ تعالیٰ آپ کی تائید کیلئے کیسے کیسے عظیم الشان
نشان ظاہر فرماتا تھا اور آپ کیلئے کس طرح اپنی غیرت کا اظہار کیا کرتا تھا اور یہ کہ یہ باتیں انہیں
بھی حاصل ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ باتیں بار بار جماعت کے سامنے بیان کی جائیں تو یقیناً اس میں
طاقت پیدا ہو سکتی ہے اور اس کی قوت ارادی ایسی مضبوط ہو سکتی ہے کہ وہ ہزاروں گناہوں پر
غالب آجائے اور ان سے ہمیشہ کیلئے محفوظ رہے۔
دوسری چیز علمی قوت ہے جو اصلاح اعمال میں محمد ہوتی ہے۔ اس کے متعلق میں بتا چکا
ہوں کہ غلطی سے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ کچھ گناہ بڑے ہوتے ہیں اور کچھ چھوٹے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ جن گناہوں کو وہ چھوٹا سمجھتے ہیں وہ ان کے قلوب میں راسخ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اگر
ہمارے علماء اس بات پر زور دیں اور لوگوں کو بتایا کریں کہ کوئی گناہ چھوٹا نہیں ہوتا ہر گناہ خطرناک
زہر ہے تو جماعت کی بہت کچھ اصلاح ہو جائے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے سال بھر میں ایک
مولوی ایک لیکچر بھی اس قسم کا نہیں دیتا اگر وہ اس قسم کے لیکچر دیتے تو یقیناً لوگوں کی اصلاح
ہو جاتی ۔ خصوصیت سے اس قسم کے لیکچروں کی کالجوں ، سکولوں اور مدرسوں میں ضرورت ہوا کرتی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لد لد
سال ۱۹۳۶ء
ہے مگر جا کر سکول میں دریافت کریں کہ اس قسم کے کتنے لیکچر لڑکوں کے سامنے دیئے جاتے ہیں ۔
بعض دفعہ تمہیں معلوم ہوگا کہ پانچ سال سے تمہارا لڑکا سکول میں داخل ہے مگر اس قسم کی باتیں
ایک دفعہ بھی اس کے کانوں میں نہیں پہنچائیں گئیں حالانکہ یہ وہ چیزیں ہیں جو روزانہ لڑکوں کے
سامنے بیان ہونی چاہئیں ۔ پس علمی کمزوری کی وجہ سے بھی بہت سی غلطیاں ہو جاتی ہیں مگر ہمارے
سکولوں میں اس قسم کی علمی کمزوری کو دور کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی بلکہ الٹا ایسی تعلیم دی
جاتی ہے جو اخلاق کو خراب کرنے والی ہوتی اور خیالات کو پرا گندہ کرنے والی ہوتی ہے۔ چنانچہ
سکولوں میں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ اگر کسی عورت سے کوئی غیر مرد محبت کرے اور وہ اس کی
خواہشوں کا جواب نہ دے تو وہ بے وفا ہوتی ہے۔ ہماری پُرانی شاعری میں اس کے سوا اور ہے ہی
کیا۔ یہی اس میں ذکر آتا ہے کہ اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنے قابو میں لانا چاہے اور وہ اس کا کہا مان
لے تو وہ با وفا ہے، ورنہ بیوفا اور ظالم ہے۔ یہ تعلیم اُس وقت دی جاتی ہے جب لڑکی اور لڑکے کو یہ
معلوم نہیں ہوتا کہ ہوس کیا ہوتی ہے، محبت کیا ہوتی ہے اور عشق کیا ہوتا ہے اور وصل کیا ہوتا ہے مگر وہ
شعر پڑھتا اور آہیں بھرتا ہے اور جب اس میں مادہ پیدا ہو جاتا ہے اور اس کے سامنے اس قسم
کا کوئی منظر آتا ہے تو وہ کہتا ہے اب مجھے ظالم نہیں بلکہ با وفا بننا چاہئے ۔ پس سکولوں میں اچھی تعلیم تو
کیا بُری تعلیم دی جاتی ہے اور ہماری احمد یہ جماعت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں اسی لئے میں نے کہا ہے
کہ جب تک تعلیم کے کورس بدل نہیں دیئے جاتے ، جب تک پرانی شاعری کو لعنت قرار دے کر
اُسے الگ پھینک نہیں دیا جاتا، جب تک اس شاعری کا شوق رکھنے والوں کو سزائیں نہیں دی
جاتیں اور جب تک ان اشعار کی جگہ ایسے اشعار نہیں پڑھائے جاتے جو اخلاق کیلئے مفید ہوں اُس
وقت تک اصلاح کبھی نہیں ہو سکتی ۔
تیسری چیز دوسرے کا سہارا ہے جو دو قسم کا ہوتا ہے ایک نگرانی کا اور دوسرا جبر کا ۔ یعنی
کچھ ۔ صہ سہارے کا ایسا ہوتا ہے جو گرانی پر مشتمل ہوتا ہے ۔ مثلاً ایک دوست پاس بیٹھ جاتا ہے اور
وہ کہتا ہے میں تمہیں فلاں بدی کا ارتکاب کرنے نہیں دوں گا اور ایک سہارا ایسا ہوتا ہے جو جبر پر
مشتمل ہوتا ہے ۔ یعنی اسے مارا پیٹا جاتا ہے، اس پر جرمانہ کیا جاتا ہے، اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے
اور اس طرح اسے مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ نیک اعمال اختیار کرے۔ اس جبر کے نتیجہ میں گو ابتداء

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۵
سال ۱۹۳۶ء
میں وہ جبرا نیکی کے اعمال بجالاتا ہے لیکن آہستہ آہستہ اس کے دل میں بھی ایمان پیدا ہونا شروع
ہو جاتا ہے اور وہ خوشی سے نیک اعمال میں حصہ لینے لگ جاتا ہے۔ یہ ذرائع ہیں جن سے بُرے
اعمال کا علاج کیا جاسکتا ہے بغیر ان ذرائع کو اختیار کئے اصلاح اعمال میں کبھی کامیابی نہیں
ہو سکتی ۔ یعنی ایمان کا پیدا کرنا علم صحیح کا پیدا کرنا، نگرانی کرنا اور جبر کرنا یہ چار چیزیں ہیں جن کے
بغیر تمام قوم کی اصلاح نہیں ہو سکتی ۔
دنیا میں ایک طبقہ ایسا ہوتا ہے جو ایمانی قوت اپنے اندر نہیں رکھتا ۔ ایسے لوگوں کے قلوب
میں اگر قوت ایمانیہ بھر دی جائے تو ان کے اعمال درست ہو جاتے ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا ہوتا ہے
جو عدم علم کی وجہ سے گناہوں کا شکار ہوتا ہے اس کیلئے علم صحیح کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک طبقہ جو
نیک اعمال میں حصہ لینے کیلئے دوسروں کی مدد کا محتاج ہوتا ہے وہ نگرانی کا مستحق ہوتا ہے اور وہ طبقہ
جو بالکل گرا ہوا ہو وہ سزا کا مستحق ہوتا ہے اور جب تک اسے سزا نہ دی جائے اس کی اصلاح نہیں
ہو سکتی ۔ اگر ہم ان چاروں ذرائع کو اختیار کریں گے تو ہم کامیاب ہوں گے اور اگر ہم ان چاروں
ذرائع میں سے ایک ذریعہ کو بھی چھوڑ دیں گے تو کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ جس زمانہ
میں مذہب کے پاس نہ حکومت ہو نہ تلوار اُس زمانہ میں یہ چاروں علاج ضروری ہوتے ہیں ۔ مگر یہ
کہ پہلے دو ذرائع چھوڑ کر مؤخر الذکر دو ذرائع کی تفصیل کیا ہے اور کس کس طرح ان پر عمل کرنا
چاہئے اس کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ یہ میری تحریک جدید کا دوسرا حصہ ہے اور انہیں اُسی وقت
بیان کیا جائے گا جب تحریک جدید کے دوسرے حصہ کو پیش کرنے کا وقت آیا ۔ لیکن اصول میں نے
بیان کر دیئے ہیں اور اس سے دوست بہت حد تک فائدہ بھی اُٹھا سکتے ہیں لیکن دو چیزیں ایسی ہیں
جن پر عمل شروع ہو جانا ضروری ہے۔ ان میں سے پہلی چیز جس پر ابھی سے عمل شروع کر دینا
چاہئے یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشانات ، آپ کی وحی ، آپ کے الہامات
اور آپ کے تعلق باللہ کا متواتر لوگوں کے سامنے ذکر کیا جائے اور ہر شخص کو بتایا جائے کہ اللہ تعالیٰ
کے قرب کی کیا فوائد ہیں ، اس کی محبت انسان کو کس طرح حاصل ہو سکتی ہے اور اس کا پیار جب کسی
انسان کے شامل حال ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے کس طرح امتیازی سلوک کرتا ہے۔ حضرت عیسی
بے شک زندہ آسمان پر بیٹھے رہیں ، ان کا آسمان پر زندہ بیٹھے رہنا اتنا نقصان دہ نہیں جتنا خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۶
سال ۱۹۳۶ء
کا ہمارے دلوں میں مردہ ہو جانا نقصان دہ ہے۔ پس کیا فائدہ اس بات کا کہ تم حضرت عیسی
علیہ السلام کی وفات پر زور دیتے ہو جبکہ دوسری طرف خدا تعالیٰ کو لوگوں کے دلوں میں تم مار رہے
ہو اور اسے زندہ کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ خدا تعالیٰ بے شک حی و قیوم ہے اور وہ کبھی نہیں مرتا
مگر بعض انسانوں کے لحاظ سے وہ مربھی جاتا ہے۔ سے
حضرت خلیفہ اسح الاول اپنے ایک استاد کا جو بھوپال کے رہنے والے تھے واقعہ سنایا
کرتے تھے۔ آپ فرماتے ہیں انہوں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ بھو پال کے باہر ایک پل
ہے وہاں ایک کوڑھی پڑا ہوا ہے ۔ جو کوڑھی ہونے کے علاوہ آنکھوں سے اندھا ہے، ناک اس کا
کٹا ہوا ہے، انگلیاں اس کی جھڑ چکی ہیں اور تمام جسم میں پیپ پڑی ہوئی ہے اور مکھیاں اُس پر
بھنبھنا رہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں مجھے اسے دیکھ کر سخت کراہت آئی اور میں نے پوچھا بابا تو کون ہے؟
وہ کہنے لگا میں اللہ میاں ہوں ۔ یہ جواب سن کر مجھ پر سخت دہشت طاری ہوئی اور میں نے کہا تم
اللہ میاں ہو۔ آج تک تو سارے انبیاء دنیا میں یہی کہتے چلے آئے کہ اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ
خوبصورت ہے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی حسین نہیں ، ہم جو اللہ تعالیٰ سے عشق اور محبت کرتے ہیں
تو کیا اسی شکل پر؟ اس نے کہا انبیاء جو کچھ کہتے آئے وہ ٹھیک اور درست ہے میں اصل اللہ میاں
نہیں میں بھو پال کے لوگوں کا اللہ میاں ہوں یعنی بھو پال کے لوگوں کی نظروں میں میں ایسا ہی سمجھا
جاتا ہوں ۔ تو اللہ میاں یوں تو نہیں مرتا مگر جب کوئی انسان اسے بھلا دیتا ہے تو اس کے لحاظ سے وہ
مرجاتا ہے۔ تو عجیب بات ہے ہمارے علماء حضرت عیسی کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ساتھ ہی
اللہ تعالیٰ کو زندہ کرنے کی کوشش نہیں کرتے حالانکہ کسی وقت اگر یہ سوال پیدا ہو جائے کہ عیسی
مر جائے مگر ساتھ خدا تعالیٰ بھی مر جائیں گے تو یقینا ہم یہی کہیں گے کہ اگر عیسی زندہ رہتا ہے تو زندہ
رہنے دو لیکن خدا کو مر نے نہ دو کیونکہ اگر خدا زندہ رہا تو وہ زندہ عیسی کی وجہ سے بھی دنیا میں کوئی بگاڑ
پیدا نہیں ہونے دے گا۔
غرض اصل مضامین جن کی طرف ہمارے مبلغین کو توجہ کرنی چاہئے اُن کی طرف توجہ نہیں
کی جاتی اور نہ دلوں میں ایمان پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے بلکہ خشک دلائل سے لوگوں کے
قلوب پر اثر ڈالا جاتا ہے حالانکہ جس کے پاس اللہ تعالیٰ کے تازہ نشانات اور معجزات ہوں اور جو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۷
سال ۱۹۳۶ء
مشاہدہ اور رؤیت کے طور پر خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت دے سکتا ہوا سے خشک دلائل سے خدا تعالیٰ
کے وجود کو ثابت کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کوئی احمق ہی ہوگا کہ جب اُس سے ایسی حالت میں
جبکہ سورج چڑھا ہوا ہو سورج کے چڑھنے کا ثبوت مانگا جائے تو وہ دلائل دینا شروع کر دے اور
کہنے لگ جائے کہ سورج کی روشنی سفید ہوتی ہے، جب اُس کی روشنی زمین پر پھیلتی ہے تو ہر چیز نظر
آنے لگتی ہے، اتنے بجے چڑھتا ہے اور اتنے بجے غروب ہوتا ہے۔ کیا دنیا میں تم نے کوئی ایسا گدھا
اور بیوقوف بھی دیکھا ہے جو سورج کی موجودگی میں سورج کے چڑھنے کے دلائل دیتا ہو۔ ایسی
حالت میں تو جب کوئی سورج کے طلوع ہونے کا ثبوت مانگے ایک ہی علاج ہوتا ہے اور وہ یہ کہ اُس
کی ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھ کر اُس کا منہ سورج کی طرف کر دو اور کہو دیکھ لو یہ سورج ہے۔ خدا تعالیٰ بھی
اس وقت ہمارے سامنے جلوہ گر ہے ، وہ بھی عُریاں ہو کر اپنی تمام صفات کے ساتھ دنیا کے سامنے
رونما ہو گیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ وہ اپنے سارے حُسن کے ساتھ جلوہ نما
ہے ایسی حالت میں اگر ہمارے واعظ اور مبلغ خشک دلائل دینے میں لگے رہتے ہیں تو اُن جیسا احمق
اور بیوقوف کون ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں تو ایک ہی علاج ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ لوگوں کے کلے
پکڑ کر اُن کی آنکھیں اوپر کو اٹھا دی جائیں اور کہا جائے دیکھ لو وہ خدا ہے جس نے اپنے تازہ
نشانات سے دنیا پر اپنے وجود کو ثابت کیا ہے۔ یہی چیز ہے جو جماعت کی عملی قوت کو مضبوط کر سکتی
ہے۔ تم بچوں ، جوانوں ، مردوں ، عورتوں اور نو وارد احمدیوں کے سامنے یہ باتیں پیش کرو۔ انہیں ،
بتاؤ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ کسی طرح اللہ تعالیٰ کا جلال ظاہر ہوا، انہیں سمجھاؤ کہ
خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے کیا ذرائع ہیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت کس طرح حاصل ہو سکتی کیا اللہ ہو
ہے۔ پھر دیکھو گے کہ وہی لڑکے جو دھاری دار صدریوں کی نقل کرنے کا شوق رکھتے ہیں خدا تعالیٰ
سے ملنے کی تڑپ بھی اپنے دلوں میں پیدا کریں گے اور اس کے قرب میں بڑھتے چلے جائیں گے۔
پھر جن میں علم کی کمی ہے اس ذریعہ سے ان کی علمی کمی بھی دور ہو جائے گی ۔ اب تو ایسا
ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ایک معمولی سی بات پر ہم میں سے کسی کو ابتلاء آ جاتا ہے۔ مثلاً پانچ روپے اس
نے کسی کے دینے تھے مگر وہ دیتا نہیں تھا خلیفہ وقت کے سامنے معاملہ پیش ہوا تو اس نے پانچ روپے
لے کر اس مستحق کو دلوا دیئے پس اتنی سی بات پر اُسے ابتلاء آجاتا ہے اور وہ لوگوں سے کہنا شروع

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۸
سال ۱۹۳۶ء
کر دیتا ہے کہ خلیفہ نے پانچ روپے مجھ سے ناحق لے کر دوسرے کو دے دیئے۔ یہ الگ سوال ہے
کہ وہ پانچ روپے اس کے نہیں تھے بلکہ دوسرے ہی کے تھے بلکہ سوال یہ ہے کہ اگر مبلغین اور
واعظین کے ذریعہ بار بار جماعتوں کے کانوں میں یہ آواز پڑتی رہے کہ پانچ روپیہ کیا، پانچ ہزار
روپیہ کیا ، پانچ لاکھ روپیہ کیا ، پانچ ارب روپیہ کیا اگر ساری دنیا کی جانیں بھی خلیفہ کے ایک حکم
کے آگے قربان کر دی جاتی ہیں تو وہ بے حقیقت اور ناقابل ذکر چیز ہیں تو اس قسم کے ابتلاء
جماعت کے لوگوں پر کیوں آئیں ۔ پھر اگر انہیں بار بار بتایا جائے کہ ساری برکت نظام میں ہے،
انہیں سمجھایا جائے کہ جس وقت اللہ تعالیٰ کسی قوم میں سے نظام اٹھا لیتا ہے تو اس کے معنی یہ ہوتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ اس قوم پر اپنی لعنت ڈالنا چاہتا ہے۔ اگر یہ باتیں ہر مرد ہر عورت ، ہر بچے اور ہر
بوڑھے کے ذہن نشین کی جائیں اور ان کے دلوں پر ان کا نقش کیا جائے تو وہ ٹھوکریں جو عدم علم کی
وجہ سے لوگ کھاتے ہیں کیوں کھائیں ۔ مگر قادیان میں ہی بعض مجلسوں میں یہ تو سننے میں آ جائے گا
کہ خلیفہ خدا تھوڑا ہی ہوتا ہے وہ بھی غلطی کر سکتا ہے جیسے عام انسان غلطی کر سکتے ہیں ۔ مگر اس قسم
کے الفاظ لوگوں کے منہ سے کم سنائی دیں گے کہ خدا تعالیٰ خود قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ خلفاء جن
امور کا فیصلہ کیا کرتے ہیں ہم ان امور کو دنیا میں قائم کر کے رہتے ہیں ۔ وہ فرماتا ہے وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمُ
دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ سے یعنی وہ دین اور وہ اصول جو خلفاء دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں ہم
اپنی ذات کی ہی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم انہیں دنیا میں قائم کر کے رہیں گے۔ پس اگر یہ باتیں
لوگوں کو سنائی جائیں تو کیوں معمولی معمولی باتوں پر وہ ٹھوکریں کھائیں ۔ پس سب سے اہم
ذمہ داری علماء پر عائد ہوتی ہے مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حافظ روشن علی صاحب مرحوم کے
بعد اور کوئی عالم ایسا نہیں نکلا جس نے اس ذمہ داری کو پوری طرح سمجھا ہو۔
حافظ روشن علی صاحب مرحوم صرف ایک عالم ہی نہیں تھے بلکہ انہیں لوگوں کی اصلاح کا
خیال رہتا تھا اور وہ ہر معاملہ میں دخل دیتے تھے اور چاہتے تھے کہ لوگوں میں کوئی خرابی پیدا نہ ہو
حالانکہ انہیں کوئی غیر معمولی طاقتیں حاصل نہیں تھیں ، ان کی نظر کمزور تھی اور ان کے قومی بھی کمزور
تھے مگر چونکہ ان کی قوت ارادی اور ایمان بہت مضبوط تھا اس لئے وہ سب کام بخوبی کرتے تھے ۔
اگر ہمارے علماء اس طرف توجہ کریں اور اپنے لوگوں کی عملی اصلاح کو وہ غیروں کے عقیدوں کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۹
سال ۱۹۳۶ء
اصلاح کے برابر ہی ضروری سمجھیں تو چند دن کے اندر ہی کایا پلٹ سکتی ہے اور اس کے نتیجہ میں
جو دوسرے قدم ہیں اُن کا اُٹھانا بھی ہمارے لئے آسان ہو سکتا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ گو یہ مضمون
نہایت ہی اہم ہے مگر چونکہ اب عصر کا وقت قریب ہو رہا ہے اور میرا گلا بھی بیٹھ گیا ہے اس لئے میں
اصلاح اعمال کے متعلق اپنے خطبات کو موجودہ صورت میں ختم کرتا ہوں کیونکہ میں نے بتایا ہے کہ
اس مضمون کے زیادہ تر حصے ایسے ہیں جو تحریک جدید کے دوسرے حصہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا
اُسی وقت بیان کرنا مناسب ہے لیکن اس سے پہلے ہماری جماعت کے علماء لوگوں کو تیار کر سکتے
ہیں ۔ اور دوسرے لوگ بھی جن کو خدا تعالیٰ نے علم و فہم بخشا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی خشیت اپنے
دلوں میں رکھتے اور الہی محبت کے حاصل کرنے کی خواہش اپنے قلوب میں پاتے ہیں لوگوں کو اس
رنگ میں تیار کر سکتے اور ان کے اعمال کی اصلاح میں حصہ لے سکتے ہیں اور میرے کام میں سہولت
پیدا کر کے خدا تعالیٰ کی نظر میں خلیفہ وقت کے نائب قرار پا سکتے ہیں ۔
اس کام کا طریق میں بتا چکا ہوں جو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکات اور
آپ کے فیوض لوگوں پر ظاہر کئے جائیں، خدا تعالیٰ کے زندہ نشانات کا بار بار ذکر کیا جائے ، اللہ تعالیٰ
کے قُرب کے حصول کے ذرائع لوگوں کو بتائے جائیں، خلیفہ وقت کی اطاعت اور نظام کی
فرمانبرداری کی تلقین کی جائے اور ان لوگوں کے اعتراضات اور وساوس سے انہیں محفوظ رکھا
جائے ، جو نا بینا ہو کر ایک بیٹا پر اعتراض کرتے ہیں ، جو لولے لنچے ہو کر اُس شخص پر اعتراض کرتے
ہیں جو چلتا پھرتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کے مقر کردہ خلیفہ پر ۔ وہ آپ تو لکھتے ہی تھے مگر وہ چاہتے ہیں کہ
دوسروں کو بھی نکلتا کر دیں اور انہیں بھی اپنی طرح گمراہی میں مبتلا کر دیں۔ ان کے مقابلہ میں اگر
وہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ نے ہاتھ پاؤں دیئے ہیں اور عقل وسمجھ سے انہیں حصہ دیا ہے کام کریں اور
جماعت کی تربیت کریں تو آج ہی نقشہ بدل جائے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ وہ وفات مسیح اور
ختم نبوت کے مسائل میں ہی مشغول رہتے ہیں حالانکہ جس حصہ کی طرف ان کی توجہ ہے وہ علمی ہے
اور جس حصہ کی طرف میں انہیں متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ عملی اور عرفانی ہے۔ علم اور چیز ہے اور
عرفان اور چیز ہمیں جو وفات مسیح وغیرہ کے مسائل کے متعلق علم کی ضرورت ہے وہ دشمن کیلئے ہے
لیکن عمل اور عرفان کی اپنی جماعت کیلئے ضرورت ہے مگر ہمارے علماء کی ساری توجہ اس وقت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
غیر احمدیوں کی طرف ہے اپنی جماعت کی طرف نہیں ۔ اپنی جماعت کے متعلق غالباً وہ یہ سمجھتے ہیں
کہ وہ چاہے ڈوبے یا مرے ہمیں اس سے کیا کام ہے حالانکہ اگر وہ قلوب کی اصلاح کریں اور
لوگوں کے دلوں میں عرفان اور اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کریں تو کروڑوں کروڑ لوگ احمدیت
میں داخل ہونے لگ جائیں ۔ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ ہے کہ اگر تبلیغ کے ذریعہ تم اپنے
مذہب کی اشاعت کرو گے تو ایک ایک دو دو کر کے لوگ تمہاری طرف آئیں گے لیکن اگر تم استغفار
اور تسبیح کرو اور اپنی جماعت سے گناہ دور کر دو تو پھر فوج در فوج لوگ آئیں گے اور تمہارے اندر
شامل ہو جائیں گے۔ تو جو ذرائع میں بتا رہا ہوں اُن پر عمل کرنے سے لاکھوں اور کروڑوں لوگ
احمدیت میں داخل ہو سکتے ہیں مگر جو طریق تم اختیار کئے ہوئے ہو اس سے سینکڑوں سال میں بھی
ہماری جماعت ساری دنیا میں نہیں پھیل سکتی ۔ اگر ہمارے اعمال اچھے ہوں ، ہم میں دیانت اور
امانت پائی جاتی ہو اور ہم اتنی حلال روزی کما کر کھانے والے ہوں کہ جس کام پر مقرر کئے جائیں
اُس کو پوری تندہی ، پوری خوش اسلوبی اور پوری دیانتداری کے ساتھ کریں تو ہر جگہ کی نوکریاں مل
سکتی ہیں اور وہی انگریز جو آج کہتے ہیں کہ احمدیوں کو نوکریاں نہ دو ترلے اور منتیں کر کر کے تمہیں
نوکریاں دینے کیلئے تیار ہو جائیں گے۔
مسٹر سٹرک لینڈ کو آپریٹو سوسائیٹیز کے ایک انگریز رجسٹرار تھے وہ شملہ میں ایک دفعہ مجھے
ملے اور کہنے لگے آپ کے چندہ وصول کرنے والے کس دیانتداری سے کام لیتے ہیں میں تو جسے
مقرر کرتا ہوں وہ تھوڑے دنوں میں ہی خائن ثابت ہو جاتا ہے اور مجھے اسے نکالنا پڑتا ہے۔ میں
نے کہا ہمارے ہاں کوئی بد دیانتی نہیں کرتا کیونکہ ان کا ایمان ہے کہ بد دیانتی انسانی ایمان
کو ضائع کر دیتی ہے۔ وہ اُس وقت چھٹی پر جا رہے تھے کہنے لگے اگر میں واپس آیا تو حکومت سے
درخواست کروں گا کہ کو آپریٹو سوسائیٹیز کے انسپکٹر پہلے چھ ماہ کیلئے امام جماعت احمد یہ کے پاس بھیج
دیئے جایا کریں تاکہ وہ ان میں دیانت کی روح پیدا کر دیں۔ انہوں نے احمدیت کا کافی مطالعہ کیا۔
ہوا تھا اور وہ احمدیت سے بہت ہی متاثر تھے مگر انہوں نے تو صرف سطحی نگاہ سے جماعت کو دیکھ کر
اس رائے کا اظہار کیا تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہم میں بھی کمزور لوگ موجود ہیں اور اگر واقعہ میں ہم

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
کی
۴۶۱
سال ۱۹۳۶ء
سے آدمی مانگے
میں اس قسم کی کمزوریاں نہ رہیں تو اس میں کیا شبہ ہے کہ گورنمنٹ منتیں کر کر کے ہم سے آد
اور وہ ہمارے دیانتدار آدمیوں کو اپنے محکموں کا نگران مقرر کرنے کیلئے منتیں کرے ۔ پس یہ طریق
ہے جس سے جماعت کی عملی اصلاح ہو سکتی ہے ورنہ خالی وفات مسیح اور ختم نبوت کے مسائل بیان
کرنے سے جماعت کی عملی اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ان مسائل کا بیان کرنا ضروری
نہیں وہ بھی ضروری ہیں مگر وہ ایک ابتدائی حربہ ہیں ۔ وہ ایسے ہی ہیں جیسے کلہاڑا لے کر ایک پہاڑ کو
تو ڑا جائے مگر جو طریق میں نے بتایا ہے وہ ایسا ہے جیسے پہاڑ کے نیچے ڈائنا مائٹ رکھ کر اسے ضرب
لگا دی جائے۔ پس پیشتر اس کے کہ ایک تحریک جدید کا دوسرا حصہ آئے میں علماء سے امید کرتا ہوں
کہ وہ ان لائنوں پر جماعت کو تیار کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ وقت آنے پر جماعت کا کچھ حصہ
فیل نہ ہو جائے ۔ یہ تو خدا تعالیٰ کا کام ہے اور بہر حال ہو کر رہے گا لیکن اگر تحریک جدید کے اس
دوسرے حصہ کو بیان کرتے وقت دس ہیں ٹھوکر کھا کر مرتد ہو جا ئیں تو ان کا ارتداد بھی ہمارے لئے
تکلیف دہ ہوگا ۔ کسی کے اگر ہزار بچے بھی ہوں تو بھی وہ پسند نہیں کر سکتا کہ اس کا کوئی بچہ مر جائے
پھر ہم کب پسند کر سکتے ہیں کہ جب ہم اصلاح جماعت کیلئے کوئی عملی قدم اُٹھا ئیں تو دس ہیں یا
پچاس سو مرتد ہو جائیں ۔ پس دوستوں کو دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے قلوب
کی اصلاح کرے اور اس کی خامیوں اور نقائص کو دور کرے تا جس وقت عملی اصلاح کیلئے قدم
اٹھایا جائے وہ اُس وقت لبیک کہہ کر آگے آجائیں اور دلی شوق سے ان پر عمل کرنے لگیں کسی
دوسرے کو انہیں کچھ کہنے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہو۔“
ل البقرة : ١٣٩
( الفضل ۱۹ ر جولائی ۱۹۳۶ء)
بخاری کتاب التفسير باب لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا (الخ) صفحہ ۷۹۰ حدیث نمبر ۴۶۲۰
مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
النور : ۵۶
النصر : ۲ تا ۴

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶۲
۲۶
سال ۱۹۳۶ء
خدا تعالیٰ نے اخلاق کی درستی اور مادی ترقی
کو مذہب کے تابع کر دیا ہے
فرمودہ کے ارجولائی ۱۹۳۶ء بمقام دھرم سالہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے سب فطرتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تجویز
فرمایا ہے۔ دنیا میں مذہب اور اخلاق اور انسان کی وہ ضروریات جو اس کے جسم کے ساتھ وابستہ
ہیں وہ ایسی مشترک ہیں کہ ان میں آپس میں فرق کرنا مشکل ہے۔ جب کبھی ہم نیچے سے اوپر کی
طرف آتے ہیں یعنی جسم کی ضرورتوں کے تقاضوں پر غور کرتے ہوئے اخلاقیات اور پھر مذہب کی
طرف آتے ہیں تو بظاہر ساری مادیات کا ہی مجز و معلوم ہوتی ہیں اور اگر ہم اوپر سے نیچے کی
طرف آتے ہیں یعنی مذہب سے مادیات کی طرف آتے ہیں تو بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ساری
باتیں مذہب سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ جو مادیات پر غور کرنے کے عادی ہیں
آہستہ آہستہ مذہب کی تمام ضرورتوں اور اس کے تمام احکام کو مادیات کا حصہ قرار دیتے ہیں اور جو
مذہب پر غور کرنے کے عادی ہیں وہ ہر ایک شے کو مذہب کا جز وقرار دیتے ہیں یہاں تک کہ ان کے
نزدیک دنیا کی معمولی سے معمولی بات بھی مذہب کا حصہ ا مذہب کا حصہ ہے ۔ ہندوستان اور یورپ میں بہ
امتیازی نشان ہے کہ ہندوستانی لوگ ہر ایک بات کو خواہ اخلاق سے تعلق رکھتی ہو یا مادیات سے
یہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶۳
سال ۱۹۳۶ء
ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ اسے مذہب کا جزو بنادیں اور یورپین لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ
روحانیات اور اخلاقیات کو مادی دنیا کا حصہ بنا دیں ۔ وہ لوگ اگر الہام پر غور کرنے لگتے ہیں تو یہی
کہتے ہیں کہ یہ انسانی افعال کا جزو ہے، وہ اخلاق پر غور کریں گے تو اسی نقطہ نگاہ سے کہ اس سے
انسان کو دنیوی فائدہ ہوتا ہے اور اگر مذہب پر غور کریں گے تو یہی کہیں گے کہ ادنی قسم کے لوگ جو
غیر تعلیم یافتہ ہیں مذہب کے نام سے جرائم اور فتنہ و فساد سے بچ جاتے ہیں ۔ اس کے مقابل پر
ہندوستان میں خصوصاً مسلمانوں کو دیکھا جائے تو وہ ہر چیز کو مذہب کا حصہ بنانے کی فکر میں ہیں گویا
نماز روزہ سے اُتر کر اخلاق اور دنیوی تمام ضروریات خواہ کسی انجمن کا قیام ہو یا کسی جلسہ کا انعقاد
ہو وہ کہتے ہیں کہ وہ ہمارے نزدیک اسلام کا حصہ ہیں اور ان میں شامل نہ ہونے والا کافر و مرتد
ہے۔ اس معاملہ نے آہستہ آہستہ ایسا خطر ناک غلو پیدا کیا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی جزئیات بھی خواہ
وہ مادی ہوں یا اخلاقی مذہب کا حصہ ٹھہرائی گئی ہیں اور اب تو مذہب آدمیوں کے نام پر ہو گیا ہے ۔
فلاں مولانا صاحب کا یہ مذہب ہے اور فلاں عالم کا یہ، اور اس طرح اسلام میں اب کوئی حقیقت
باقی نہیں رہی اور یہ لوگ اسلام سے دور جا پڑے ہیں ۔
غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ در حقیقت مادیات اخلاق اور مذہب اسی قدر قریب قریب
ہیں کہ عام آدمی کو معلوم نہیں ہوتا کہ کہاں سے ایک کی حد شروع ہوتی ہے اور کہاں ختم ہوتی ہے ۔
اگر مذہب اخلاقیات سے اتنا قریب نہ ہوتا کہ انسان کو پتہ نہ لگتا کہ مذہب اپنی حد سے نکل کر
اخلاقیات کی حد میں داخل ہوتا ہے یا اخلاقیات، مادیات سے اتنا قریب نہ ہوتے کہ انسان کو
معلوم نہ ہوتا کہ اخلاقیات اپنی حد سے نکل کر مادیات کی حد میں داخل ہوتے ہیں تو اتنا اختلاف جو
آج پایا جاتا ہے نہ ہوتا ۔ پس دونوں قوموں کے اختلاف سے معلوم ہوا کہ دونوں ایک زنجیر کی
کڑیاں ہیں اور ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور اتنی قریب ہیں کہ انسان نہیں سمجھ سکتا کہ دونوں کی
حدود کیا ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ نیچے سے اوپر جانے کی وجہ سے یعنی مادیات سے مذہب کی
طرف جانے کی وجہ سے چونکہ انسان مادیات سے اثر قبول کر چکا ہوتا ہے اس لئے وہ اوپر کی
چیزوں کو مادیات کے تابع کرتا چلا جاتا ہے اور جو مذہب کا مطالعہ کرتے ہوئے مادیات کی طرف
آتا ہے وہ اخلاقیات اور مادیات کو بھی مذہب کے تابع کر دیتا ہے اسی لئے کہ وہ اوپر سے اثر قبول

آج 10 میں سے 10 باقی