بہادر بنو کہ مؤمن بُزدل نہیں ہوتا اور رحیم بنو کہ مؤمن ظالم نہیں ہوتا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶۴
سال ۱۹۳۶ء
کر چکا ہوتا ہے اور چونکہ ان میں آپس میں کامل مشابہت ہے اس لئے امتیاز مشکل ہے ۔ اسی امتیاز
کے نہ کرنے کی وجہ سے دو گروہ پیدا ہو گئے ہیں ایک ہر شے کو مادیات کے تابع کرتا ہے اور دوسرا ہر
ھے کو روحانیات کے۔ مگر باریک نظروں والا ان دونوں گروہوں کو غلطی پر قرار دے گا۔ اوپر سے
نیچے آنے والے نے فرق کو دیکھا نہیں اس نے غلطی کی اور نیچے سے اوپر جانے والے نے تفاوت
کی طرف نگاہ نہ اُٹھائی اُس نے بھی غلطی کی لیکن رسول کریم ﷺ کی زندگی میں دونوں پہلو نظر
آتے ہیں اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ دنیا کے ماڈی مصلح بھی ہیں ، اخلاقی مصلح بھی ہیں اور
روحانی مصلح بھی ہیں اور آپ کی حیات طیبہ تمام کی جامع نظر آتی ہے۔ اگر ایک طرف آپ تعلیم
دیتے ہیں کہ الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ لے تو دوسری طرف روحانیت کی تکمیل کے متعلق زور دیتے
ہیں ۔ دعا کا تعلق اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان ایسا ہے جیسے بچے اور ماں کا تعلق ۔ دعا کے معنے
پکارنے کے ہیں۔ پکارنے والا تب پکارتا ہے جب اسے یقین ہو کہ کوئی میری مدد کرے گا کیونکہ
کون اپنے دشمن کو مدد کیلئے پکارتا ہے؟ کہ مجھے آکر بچاؤ بلکہ انسان ایسے وقت میں خاموش رہتا ہے
تا کہ کوئی اس پر ہنسے نہیں ۔
دعا میں تین چیزیں پائی جاتی ہیں اول یہ کہ اپنے دل میں یقین کرے کہ میری بات قبول
کی جائے گی ، دوسرے یہ اعتماد رکھے کہ جس کو میں پکارتا ہوں اس میں میری مدد کرنے کی طاقت ، یہ میں
ہے، تیسرے ایک فطری لگاؤ جو انسان کو باقی ہر قسم کے لگاؤ سے پھیر کر اُسی کی طرف لے جاتا ہے۔
پہلے دو تو عقلی نکتے ہیں ۔ تیسری فطرتی محبت ہے جو دوسری طرف سے اس کی آنکھ کو بند کر کے محبوب
کی طرف لے جاتی ہے۔ بچہ اور ماں کی مثال کو دیکھ لو بچہ کا ماں سے فطرتی تعلق ہوتا ہے قطع نظر اس
سے کہ ماں اس کی مدد کر سکے یا نہ کر سکے وہ اسے پکارتا ہے۔ ایک سمندر میں ڈوبنے والا بچہ با وجود
یہ جاننے کے کہ میری ماں تیرنا نہیں جانتی پھر بھی اپنی ماں کو آواز دیتا ہے کہ مجھے بچاؤ کسی دوسرے
کو آواز نہیں دیتا کہ کوئی مجھے بچائے بلکہ بے اختیار اپنی ماں کو پکارتا ہے یہ جذباتی تعلق ہے جس
کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا الدُّعَاءُ مُخُ الْعِبَادَةِ بغیر دعا کے انسان کے ایمان کو کامل نہیں
کیا جا سکتا۔ پس آنحضرت ﷺ نے بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان تعلق کو ماں اور بچہ کا ساتعلق
قرار دیا ہے کہ دنیا سے آنکھ بند کر کے اسی کی طرف بھاگے جب کبھی دکھ پہنچے تو بھاگ کر اسی کے
الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
آستانہ پرگرے۔
معاملات
۴۶۵
سال ۱۹۳۶ء
دوسری چیز اخلاق میں ہم دیکھتے ہیں تو آنحضرت ﷺ کی زندگی میں ایسے باریک
در بار یک اخلاقی پہلو معلوم ہوتے ہیں کہ بار یک نگاہ والے بھی دیکھ نہیں سکتے ۔ مثلاً بیویوں کے
معاملہ میں ہی آپ کے متعلق آتا ہے کہ جب کوئی آپ کی بیوی پانی پیتی آپ اُسی جگہ منہ لگا کر پانی
پیتے جہاں سے اس نے پیا ہوتا ہے ۔ یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے مگر کیسا باریک نکتہ ہے کہ انسانی محبت
بڑے بڑے معاملات سے سے نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ اخلاق کے بڑے
میں بھی آپ نے ایسی تعلیم دی ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے یہ شخص ساری عمر اخلاقیات کا
مطالعہ کرتا رہا ہے بنی نوع انسان کے باہمی تعلقات ، رشتہ داروں کے باہمی تعلقات ، انسان کے
ذاتی کیریکٹر کی تفصیلات ، جھوٹ، خیانت، بدگمانی سے پر ہیز تمام امور نظر آتے ہیں اور کوئی ایسی
بات نہیں جس کا ذکر نہ آیا ہو بلکہ ذات میں ایسا کامل نمونہ دکھا یا ہے کہ اگر کسی شخص کو بیسیوں
زندگیاں عطا ہوں تب بھی اس کمال کو نہیں پہنچ سکتا۔ تیسری چیز مادیات ہیں ان کے لحاظ سے ہم
دیکھتے ہیں تو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں مادیات میں اصلاح کی تعلیم بھی معلوم ہوتی ہے، سڑکوں
کو کھلا کرو، پانی کی صفائی رکھو، راستہ کی صفائی کرو، مکان کشادہ بناؤ وغیرہ احکام سے آپ کی تعلیم
پُر ہے۔ پس مادیات کے لحاظ سے بھی آپ کی تعلیم ایسی مکمل ہے کہ حیرت آجاتی ہے۔ تمام ضروری
مادی چیزیں خواہ وہ سیاست سے تعلق رکھتی ہوں یا تمدن سے تعلق رکھتی ہوں یا تجارت سے یا
صنعت سے متعلق ہوں ہر ایک شے کو رسول کریم ﷺ نے اپنی اپنی جگہ پر بیان فرمایا ہے لیکن
باوجود اس کے رسول کریم ﷺ نے اس زمانہ کے لوگوں کی طرح یہ نہیں کیا کہ دنیا کی ہر ھے کو
مذہب کا حصہ قرار دے دیا ہو۔ مثلاً آپ کے متعلق واقعہ آتا ہے کہ ایک دفعہ کچھ لوگ کھیتی باڑی
کر رہے تھے آپ پاس سے گزرے تو وہ نر اور مادہ پودوں کو ملا رہے تھے آپ نے فرمایا کیا حرج
ہے اگر نہ لگاؤ ۔ لوگوں نے لگانے چھوڑ دیئے تو دوسرے سال پھل بہت کم آیا آپ نے ان درختوں
کو دیکھ کر دریافت فرمایا تو لوگوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ ہی نے فرمایا تھا ۔ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا میں نے حکم نہیں دیا تھا آپ لوگ اپنی دنیاوی باتوں کو مجھ سے اچھا جانتے ہو سے ۔ اب گویا
رسول اللہ ﷺ نے مادیات کو مذہب سے جدا کر دیا۔ وہ زبان بھی خدا کے رسول کی زبان تھی مگر
الله
الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶۶
سال ۱۹۳۶ء
باوجود اس کے کہ وہ خدا کے رسول کی زبان تھی آپ نے مادیات کو مادیات قرار دے کر فرمایا کہ تم
ان باتوں کو زیادہ جانتے ہو مگر آجکل کے مولوی تو ایسا کرتے ہیں کہ خواہ اُن کے منہ سے انہونی
بات بھی نکلے اس کے نہ ماننے سے اسلام کے دائرہ سے خارج اور کافر و مرتد ہونے کا سوال پیدا
ہو جاتا ہے۔
دوسری طرف مغربی گروہ ہے اسکے نزدیک مذہب پر نہ ایمان لانا ضروری ہے، نہ ان
کے نزدیک آپ کی تعلیم کی عزت ہے، نہ اخلاق کی حرمت، وہ ہر شے کو مادی قرار دیتے ہیں یہاں
تک کہ اُن کے فلاسفروں نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ خدا نے دنیا کو کس طرح پیدا کیا بلکہ یہ ہے کہ
انسان نے خدا کو کس طرح پیدا کیا۔ ان کے نزدیک خدا کا سوال انسانی ارتقاء کا نتیجہ ہے اور یہ کہ
بے شک خدا کا وجود ایک حقیقت ہے لیکن دماغی ترقی کی وہ انتہائی کڑی ہے اور کچھ نہیں ۔ ان کے
نزدیک انسان نے اپنے لئے ایک اچھا نمونہ تلاش کرنا چاہا جب وہ انسانوں میں ایک عمدہ نمونہ
تلاش نہ کر سکے تو انہوں نے انسانوں سے باہر ایک ذہنی نقشہ تیار کیا ۔ پہلی کوشش انسان کی ایسی
کامیاب نہ تھی مگر جوں جوں وہ زیادہ غور کرتا گیا زیادہ ترقی کرتا گیا یہاں تک کہ اس نے ایک کامل
نقشہ تیار کر لیا اُس کا نام خدا ہے اور ہر انسان کا فرض ہے کہ اس کا حکم مانے یعنی اس کی نقل کرنے کی
کوشش کرے بغیر اس کی نقل اُتارنے کے انسان کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بھی خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری کرتے ہیں مگر اس
لئے نہیں کہ خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے بلکہ اس لئے کہ انسان نے آخر ایک کامل وجود کو دریافت
کر لیا ۔ غرض ان لوگوں نے خدا کو بھی مادیات کا حصہ قرار دے لیا ہے اور دوسری طرف ہندوستان
کے مولویوں نے ہر ایک تھے حتی کہ اخبار ، سوسائٹی اور جلسہ کو بھی مذہب کا حصہ ٹھہرا لیا ہے۔ لیکن اس
طریق سے نہ دنیا کی اصلاح ہو سکتی ہے نہ مذہب کی ۔ جس گروہ نے مادیات کو روحانیات کے تابع
کیا وہ کہتا ہے کہ نماز پڑھنے سے دنیا حاصل ہو جاتی ہے۔ دوسرا فریق کہتا ہے کہ دنیا میں کمانا ، کھانا
کھلا نا خدا کے حصول کا موجب ہیں ۔ یہ دین کو خیالی نقطہ سے حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ دنیا کے
پیچھے تمام روحانیات کو قربان کرنا چاہتا ہے۔ پس یہ دونوں دھو کا خوردہ اور دھوکا دینے والے ہیں
اصل حقیقت رسول کریم ﷺ نے بیان فرمائی ہے کہ یہ دونوں الگ الگ ہیں اور دونوں ضروری
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
ہیں اور ان کو ملانا جائز نہیں ۔ جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ بے شک عبادت ضروری ہے لیکن
وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ، وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِجَارِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ہے ۔ مگر تیرے
نفس کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی کا بھی تجھ پر حق ہے اور تیرے ہمسایہ کا بھی تجھ پر حق ہے۔
پس ہمیں تینوں قسم کے ذرائع کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ ان میں سے ایک تو دعا ،
توجہ الی اللہ اور انابت اور عبادت سے کام لینا ضروری ہے۔
دوسرے نفس پر قابو پانا ، جذبات کو دبانا اور علم النفس پر غور کرنا۔ تیسرے مزدوری اور
اپنے پیشہ میں دیانت سے کام لینا علم دنیوی اور سائنس کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ پس ہر ایک ھے
ضروری ہے مگر الگ الگ دائرہ کی ضرورت ہے جو ایک دوسرے کو ملا دے گا یا تقدیم و تأخیر کرے
گا وہ غلطی کرے گا۔ یورپ نے روحانیت کو دنیا کے تابع کر کے دنیا کو حاصل کر لیا۔ دوسرا فقرہ اس
کے برعکس یہ ہونا چاہئے کہ ہندوستان نے مذہب کو مقدم کر کے مذہب کو حاصل کر لیا لیکن افسوس
کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ہندوستان نے خدا کے مذہب کو مقدم نہیں کیا بلکہ اپنے نفسانی جذبات
کا نام مذہب رکھا اس لئے اسے نہ مذہب ملا نہ دنیا۔ اس لحاظ سے یورپ کو فضیلت ہے کہ اس نے
کچھ تو حاصل کر لیا۔ جس کو مقدم کیا وہ تو مل گیا مگر انہوں نے جس کو مقدم کیا اسے بھی کھو بیٹھے ۔
اسی حالت کو دور کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے مامور آتے ہیں جو لوگوں کی صحیح راہنمائی کر کے مذہب
کو مذہب کی جگہ اور اخلاق کو اخلاق کی جگہ اور دنیا کو دنیا کی جگہ رکھتے ہیں ۔ بظاہر وہ روحانی پیغام
لے کر آتے ہیں مگر ان تینوں چیزوں کا گہرا تعلق ہے اور روحانیت میں کمال سے اخلاق کا درست
ہونا لازمی امر ہے، اخلاق کی نگہداشت سے مادیت کی درستی لازمی ہے مگر اس کا عکس درست
نہیں۔ یعنی یہ ضروری نہیں کہ جس کی دُنیا درست ہو اُس کے اخلاق بھی درست ہوں اور جس کے
اخلاق درست ہوں اس کا مذہب بھی درست ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا کا منشاء انسان کو اپنی
طرف لانے کا ہے پس اس نے اخلاق کی درستی اور مادی ترقی کو مذہب کے تابع کر دیا ہے تاکہ
جو شخص اس کی طرف توجہ کرے اسے باقی سب ۔ باقی سب کچھ آپ ہی آپ مل جائے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
کامل مؤمن کو سب ترقیات حاصل ہوتی ہیں مگر کامل دنیا دار کے متعلق ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ
الدُّنْیا ہے ۔ ان کی سب کوشش دنیا میں ہی غائب ہو جاتی ہے گویا روحانیت کے قبول کرنے والے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۶۸
سال ۱۹۳۶ء
کیلئے یعنی اوپر سے نیچے آنے والے کیلئے سیڑھی موجود ہے مگر نیچے سے اوپر جانے والے کیلئے سیڑھی
موجود نہیں پس معلوم ہوا کہ دنیا میں ان تینوں امور کے حصول کیلئے الگ الگ ذرائع ہیں لیکن ایک
ذریعہ مشترک بھی ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا کرنا ہے۔ اخلاق کیلئے کوشش کرنے سے
اخلاق مل جائیں گے، مادیات کیلئے کوشش سے مادیات حاصل ہو جائیں گی مگر ہر ایک کوشش کا نتیجہ
کے
اسی دائرہ کے اندر محدود رہے گا مگر روحانیت کی درستی کرنے والے کو ساری چیزیں ملیں گی ۔
صحابہ رضی اللہ عنہم ایمان لاتے وقت اس بات کی بیعت نہیں کرتے تھے کہ گلیاں چوڑی
رکھیں گے، سڑکیں کھلی رکھیں گے ، صفائی کریں گے بلکہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ھے
تھے اسی سے اخلاق درست ہوتے تھے۔ اخلاق کی درستی سے لازماً دنیا درست ہوتی تھی ۔ اُس
وقت ایک مسلمان کے منہ سے نکلی ہوئی بات کو دنیا میں کوئی رد نہیں کر سکتا تھا کیونکہ وہ سچ بولتا تھا اور
تجارت میں دیانتدار کو دیکھ کر دنیا گویا مسلمان ہی کو تجارت سپرد کر دیتی تھی اور رعایا سے انصاف
برتتے ہوئے دیکھ کر وہ لوگ چاہتے تھے کہ مسلمان ہی ہمارے حاکم ہوں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
زمانہ کا واقع ہے کہ ایک موقع پر آپ کو شام سے فوج ہٹانی پڑی کیونکہ رومیوں کی فوج زیادہ تھی
لیکن شامی لوگ روتے اور اصرار کرتے تھے کہ ہم آپ کی مدد کریں گے آپ یہاں سے نہ جائیں ۔
باوجود اس کے کہ رومی بھی عیسائی تھے اور شامی بھی عیسائی تھے مگر باوجود رومیوں کے ہم مذہب
ہونے کے شامی اِس بات پر آمادہ تھے کہ مسلمانوں کی مدد کریں اور اپنی قوم کے ماتحت رہنا پسند نہ ادہ کی اور کے ماتحتہ
پر کی
کرتے تھے اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلمان اپنے ماتحتوں سے دیانت دارانہ سلوک کرتے تھے۔
پس گو بادشاہت دُنیوی تھے ہے ہر مذہب کے لوگ بادشاہ ہوتے ہیں مگر مسلمانوں کی
بادشاہت دنیوی نہ تھی ۔ یہ بادشاہت ان کے مذہب کے طفیل ملی تھی اس لئے مذہب کے پیچھے چلتی
تھی اور اس وجہ سے اس میں ایسی خوبیاں تھیں کہ ان سے مذہبی اختلاف رکھنے والے بھی نہ چاہتے
تھے کہ مسلمانوں کی بادشاہت جاتی رہے۔ مگر گو یہ حکومت لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کے
طفیل ملی تھی لیکن صرف زبانی دعوی کے طفیل نہیں بلکہ حقیقی ایمان کے طفیل سے کیونکہ زبانی دعوی والا
تو دنیا سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے مگر جس کو سچا مذہب مل جائے اس کے اخلاق بھی درست ہو جاتے
ہیں اور دنیا بھی ۔ پھر چونکہ خدا تعالیٰ کو سب دنیا پر بادشاہت حاصل ہے اس لئے وہ سچے مذہب کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
حامل کو ظلی طور پر بادشاہت دے دیتا ہے۔
۴۶۹
سال ۱۹۳۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک تاجر کی مثال اکثر سنایا کرتے تھے کہ اس نے ایک دفعہ
کچھ رقم شہر کے بڑے قاضی کے پاس امانت رکھی کہ جب میں سفر سے واپس آؤں گا تو اپنی امانت
لے لوں گا لیکن جب وہ واپس آیا اور اس نے اپنی تھیلی مانگی تو قاضی نے صاف انکار کر دیا اور کہا
کیسی تھیلی اور کیسی امانت ۔ تاجر نے بہتیرے آتے پتے بتائے کہ فلاں وقت تھا اور فلاں دن تھا ،
اس طرح آپ بیٹھے تھے ۔ قاضی نے کہا کہ مجھے تو کوئی یاد نہیں اور میں تو امانتیں رکھا ہی نہیں کرتا ۔
اس جواب پر تاجر بہت پریشان ہوا آخر اُ سے کسی نے بتایا کہ ہفتہ میں فلاں دن بادشاہ کا کھلا دربار
ہوتا ہے اور ہر شخص جا کر عرض کر سکتا ہے تم اس دن جانا اور جا کر اپنا قصہ سنانا۔ اس نے ایسا ہی کیا
مگر چونکہ تاجر کے پاس ثبوت کوئی نہیں تھا اس لئے بادشاہ نے کہا کہ شہر کے قاضی کو میں بغیر ثبوت
کے کس طرح پکڑ سکتا ہوں ۔ ہاں ایک صورت ہو سکتی ہے کہ فلاں دن میری سواری اور جلوس نکلے گا
تو قاضی کے قریب ٹھہرنا میں جب آؤں گا تو تم سے بے تکلفی سے باتیں کروں گا اور تم آگے سے
ایسے ظاہر کرنا کہ گویا تم میرے دوست ہو ڈر نامت ۔ میں تمہیں کہوں گا کہ آپ ملے نہیں تو آگے
سے جواب دینا کہ پہلے میں تو سفر پر گیا ہوا تھا پھر جب آیا تو کچھ امانت ایک صاحب کے پاس رکھی
ہوئی تھی اس کا جھگڑا تھا وصولی کی کوشش میں ہوں اس لئے نہ مل سکا تو میں کہوں گا کہ نہیں تمہیں
چاہئے تھا کہ ہمیں آکر ملتے اور آخر ایسے جھگڑے بھی ہمارے پاس ہی آتے ہیں پھر ہمیں آ کر کیوں
نہ کہا ؟ تو جواب دینا کہ اچھا اگر طے نہ ہوا تو پھر حاضر ہو جاؤں گا ۔ چنانچہ اس تاجر نے ایسا ہی کیا۔
قاضی جو پاس ہی سلام کیلئے کھڑا تھا اُس نے یہ باتیں سن کر تاجر کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ میاں ! تم
اس دن آئے تھے اور کسی تھیلی کا ذکر کرتے تھے میرا حافظہ کمزور ہو گیا ہے کوئی نشان بتاؤ تو شاید مجھے
امانت یاد آ جائے ۔ ئے ۔ تاجر نے پھر پہلی ہی کہانی دہرا دی کہ اس اس طرح میں آیا اور آپ فلاں مجلس
میں بیٹھے تھے اور یوں میں نے تھیلی دی تھی۔ تو قاضی کہنے لگا کہ آپ نے پہلے کیوں نہ بتایا یہ امانت
تو میرے پاس محفوظ ہے اور روپیہ لا کر تاجر کے حوالے کر دیا ۔ تو جب ایک دنیوی بادشاہ جس کو
محدود طاقت حاصل ہے اُس کی دوستی انسان کو یہ مقام دے دیتی ہے کہ اس سے بڑے بڑے لوگ
خوف کھاتے ہیں تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کی دوستی کسی کو حاصل ہو اور دنیا اس کے
-
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۰
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
قدموں پر نہ گر جائے اس کا تعلق دیکھ کر تو ہر ذرہ آگے بڑھتا ہے کہ اس انسان کے قدموں پر شار ہو
کر خدا تعالیٰ کی نظروں میں جگہ پائے ۔ پس سچا مذہب حاصل کر کے انسان ساری دنیا کو حاصل
کر سکتا ہے اور مذہب کے آنے سے سب باتیں آجاتی ہیں ۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ کے ذریعہ یہ
باتیں جو صحابہ کرام کو حاصل ہوئیں تو انہوں نے دنیاوی طور پر حاصل نہیں کیں بلکہ دنیا مذہب کے
تابع ہو کر انہیں ملی مگر اس کیلئے ایمانِ کامل ضروری ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا کو جذب کرے ۔ مثلاً
ایک شخص جسے کامل ایمان حاصل ہو وہ کس طرح اعلیٰ اخلاق کو چھوڑ سکتا ہے اور اگر اخلاق کے
سارے شعبے انسان اختیار کرے اور ان پر عمل کرے تو سچائی ، دیانت، امانت ، تقویٰ اور طہارت
سبھی کچھ اسے حاصل ہوگا اور ان کا لازمی نتیجہ علم، ہنر ، ہوشیاری اور محنت ہوگا اور ایسے شخص کو لازماً
دنیا بھی حاصل ہو جائے گی ۔
پس مؤمن کو سب سے زیادہ توجہ روحانی تعلق کی طرف کرنی چاہئے ان لوگوں کی طرح
نہیں جو آجکل سمجھتے ہیں کہ منہ سے اقرار کافی ہے۔ خدا تعالیٰ کی محبت زبان کی نہیں ہو سکتی بلکہ دل
سے ہی ہو سکتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو پھر انسان ہر شے پر قبضہ کر لیتا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ
منہ کی تھوک سے یا ایک قطرہ سے پہاڑ ڈھک جائیں مگر بادلوں سے ڈھک جاتے ہیں ۔ اسی طرح
اگر دل سے محبت کا دھواں اُٹھے تو اس سے اہم نتائج پیدا ہوں گے مگر جو منہ سے دعویٰ کرتا ہے وہ
پاگل ہے اسے نہ دین ملے گا نہ دنیا۔ مؤمن کو کامل بننے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ کسی نے کہا ہے
ع کسب کمال گن کہ عزیز جہاں شوی
جب تک کوئی انسان کمال حاصل نہ کرے انعام نہیں مل سکتا۔ مذہب میں داخل ہونے سے
بھی کمال ہی فائدہ دیتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ آجکل ہم سے فائدہ
وہی اُٹھاتے ہیں جو گہرا تعلق رکھتے ہیں یا تو پوری مخالفت کرنے والے مثلاً مولوی ثناء اللہ صاحب
وغیرہ دوسرے چھوٹے چھوٹے مولویوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں یا کامل اخلاص رکھنے والے ۔ ادنی
تعلق فائدہ نہیں دیتا ۔ اصل میں کمال ہی سے فضل ملتا ہے بغیر اس کے انسان فضل سے محروم رہتا
ہے۔ اگر انسان هر چه بادا با دشتی ما در آب انداختیم کہہ کر خدا تعالیٰ کی طرف چل پڑے تو اُس
کے ساتھ بھی پہلوں کا سا معاملہ ہوگا ۔ آخر خدا تعالیٰ کو کسی سے دشمنی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۱
سال ۱۹۳۶ء
انسان کامل طور پر اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے ڈال دے اور اس کے آستانہ پر گرادے اس
سے آپ ہی آپ اسے سب کچھ حاصل ہو جائے گا اور جو ترقی اس کیلئے ضروری ہوگی وہ آپ ہی
آپ مل جائے گی ۔ آگ کے پاس بیٹھنے والے کے اعضاء کو دیکھو سب گرم ہوں گے اس کا چہرہ
ہاتھ پاؤں جہاں ہاتھ لگاؤ گے گرم محسوس ہوگا۔ تو پھر کس طرح ممکن ہے کوئی شخص سب کچھ
چھوڑ چھاڑ کر خدا کے پاس آئے اور اُس کے پاس بیٹھ جائے اور خدا تعالیٰ کا وجود اُس کے اندر
سے ظاہر نہ ہو۔ آگ کے اندر لوہا پڑ کر آگ کی خصوصیات ظاہر کرنے لگ جاتا ہے گو وہ آگ نہیں
ہوتا ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والے لوگوں سے خاص معاملات ہوتے ہیں اور
اللہ تعالیٰ انہیں كُنْ فَيَكُونُ والی چادر پہنا دیتا ہے ۔ حتی کہ نادان اُن کو خدا سمجھنے لگ جاتے ہیں
حالانکہ وہ تو صرف خدا تعالیٰ کی صفات کا عکس پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔
پس اگر کوئی مذہب سے فائدہ اُٹھانا چاہے تو اُس کا طریق یہی ہے کہ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ کے آگے گلی طور پر ڈال دے لیکن اگر قوم کی قوم اس طرح کرے تو اس پر خاص فضل
ہوں گے اور وہ ہر میدان میں فتح حاصل کرے گی ۔ ہماری جماعت کیلئے بھی یہی قدم اٹھانا ضروری
ہے مگر بہت سے لوگ صرف کہہ دینا کافی سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ سے ایسی محبت کرنی چاہئے کہ
ایک طبعی تھے بن جائے صرف جھوٹا دعوی نہ ہو کیونکہ جھوٹ اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک جگہ جمع نہیں
ہو سکتی ۔ جھوٹ ایک ظلمت ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک نور پس نور اور ظلمت کیسے جمع ہو سکتے ہیں ۔
ایسے شخص کے اندر نہ سستی ہو نہ فریب نہ دغا ۔ کیونکہ یہ سب ظلمات ہیں اور خدا تعالیٰ ایک نور ہے
اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ہے ۔ جب یہ بُرائیاں کسی قوم سے مٹ جائیں تو وہ قوم ذلیل نہیں
رہتی اُس میں سے ذلت جاتی رہتی ہے اور عزت حاصل ہو جاتی ہے۔ پس اپنی ایسی اصلاح کرنے
کی کوشش کرنی چاہئے جس سے خدا تعالیٰ دوست بن جائے اور صرف منہ سے کہنے کا فائدہ نہیں نہ
فتوی بازی سے کام چل سکتا ہے اور نہ اس سے فائدہ ہو سکتا ہے کہ ہم کوئی انجمن بنالیں یا کارخانے
کھول لیں یہ سب باتیں مجزوی ہیں ۔ جو شخص ادنی باتوں سے آزاد ہونا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ
اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ڈال دے۔ ایسی حالت اگر لمحہ کیلئے بھی حاصل ہو تو دنیا میں تغیر
پیدا کر دیتی ہے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ دو بادل ایک لمحہ کیلئے ملتے ہیں تو ان سے چمک پیدا ہوتی ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۲
سال ۱۹۳۶ء
اور تاریک رات کو روشن کر دیتی ہے۔ پھر یہ کس طرح ممکن ہے کہ بندہ اور خدا آپس میں ملیں خواہ
ایک منٹ کیلئے ہی کیوں نہ ہو تو ایک ایسا نور نہ پیدا ہو جو سب دنیا کو روشن کر دے ۔“
الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۳۶ء )
ام ترمذى كتاب الدعوات باب الدعا مخ العبادة صفحه ۷۰ ۷ حدیث نمبر ۳۳۷۱ مطبوعہ
دار السلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
ابوداؤد كتاب الطهارة باب مؤاكلة الحائض و مجامعتها صفحه ۴۷ حدیث نمبر ۲۵۹
مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
مسلم كتاب الفضائل باب وجوب امتثال ماقاله شرعًا (الخ) صفحه ۱۰۳۹ حدیث نمبر
۶۱۲۸ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
بخاری کتاب الصوم باب من اقسم على اخيه (الخ) صفحه ۳۱۶ حدیث نمبر ۱۹۶۸۔
بخارى كتاب الصوم بـاب حـق الجسم في الصوم صفحہ ۳۱۷ حدیث نمبر ۱۹۷۵
مطبوعہ دارالسلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
الكهف : ۱۰۵
ك النور : ٣٦
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۳
۲۷
سال ۱۹۳۶ء
بہادر بنو کہ مومن بز دل نہیں ہوتا اور
رحیم بنو کہ مومن ظالم نہیں ہوتا
( فرموده ۲۴ جولائی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ منہ کی باتوں سے دنیا میں ہرگز کامیابی
نہیں ہو سکتی ۔ ہم میں سب کے سب ہی منہ سے اخلاص کا دعویٰ کرنے والے ہیں مگر عمل سے
اخلاص کا ثبوت دینے والے اس کثرت سے موجود نہیں ہیں حالانکہ ہماری مشکلات پہلے سے بہت
زیادہ ہو چکی ہیں اور اگر پہلے صرف مختلف مذاہب بلکہ یوں کہو کہ مختلف مذاہب کے افراد مخالف
تھے تو اب حکومت میں بھی ایک ایسا طبقہ ہے جس کا مقصود جماعت احمدیہ کی مخالفت ہے۔ لوگ
گھبراتے ہیں ان باتوں پر اور بعض گھبرا کر مجھے لکھتے ہیں اور بعض زبانی بھی کہتے ہیں کہ کیا بات
ہو گئی ، خدا کیوں اس کا علاج نہیں کرتا ۔ لیکن جہاں میں دعا اور تدبیر میں دوسروں سے بہت زیادہ
احتیاط سے کام لیتا ہوں وہاں ان مشکلات کے پیدا ہونے کے متعلق مجھے ہرگز کوئی گھبراہٹ نہیں ۔
لوگوں کو اس امر پر حیرت ہے کہ خدا تعالیٰ یہ باتیں کیوں ہونے دیتا ہے اور مجھے اس امر پر حیرت
ہے کہ ان کو اس وقت تک خدا نے کیوں روکے رکھا ۔ اگر کوئی شخص بالکل نابینا نہیں، بالکل
فاتر العقل نہیں ، بالکل کند ذہن نہیں ، بالکل ہی جاہل نہیں تو وہ پہلے انبیاء کے حالات کو دیکھ کر معلوم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۴
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
کر سکتا ہے کہ ان کا دسواں حصہ بھی ہم پر نہیں گزرا۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں رسول کریم ﷺ کے
وسا
صحابہ کو فرماتا ہے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ تم ان حالات سے نہ گزرو جن سے پہلے انبیاء کی جماعتیں
گزری ہیں ہے ۔ آج بھی وہی خدا ہے، وہی دین ہے ، صداقت کو ثابت کرنے اور اس کے قائم
ہونے کیلئے آج بھی وہی شرائط ہیں جو پہلے تھیں، وہی ذمہ داریاں ہمارے سپرد کی گئی ہیں ، اسی
طرح ہم میں ایک مامور مبعوث کیا گیا ہے پھر کوئی وجہ نہیں کہ جو حالتیں پہلوں پر گزریں وہ ہم پر
نہ گزریں، جو تکالیف پہلوں پر آئیں وہ ہم پر نہ آئیں ۔ ہم میں اور ان میں سوائے اس کے کیا فرق
ہے کہ پہلی جماعتیں تکالیف اُٹھانے کی عادی تھیں اس لئے خدا تعالیٰ نے ان پر تکالیف جلد بھیج دیں
لیکن ہم لوگ آرام طلبی کی وجہ سے اور ایسے ملک میں رہنے کی وجہ سے جہاں کی حکومت منتظم ہے اور
جہاں چوری، ڈاکہ اور قتل وغیرہ کی وارداتیں بہت کم ہوتی ہیں مصائب کے عادی نہ رہے تھے اس
لئے اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ آہستہ آہستہ ہم پر بوجھ ڈالے اور یکدم مصائب کا دروازہ ہم پر نہ
کھولے ۔ پس ان مصائب کے دیر سے آنے میں اللہ تعالیٰ کی حکمت مخفی ہے نہ کہ اس کی غفلت ۔
ان کا آنا قابل تعجب نہیں بلکہ دیر سے آنا قابلِ تعجب ہے۔
پس جو احمدی خیال کرتا ہے کہ یہ مصیبتیں نا قابلِ برداشت ہیں ان ابتلاؤں میں کوئی ایسی
بات ہے جن کو اس کا ایمان سمجھنے سے قاصر ہے وہ یاد رکھے کہ اُسے ایمان کی چاشنی عطا نہیں ہوئی،
اللہ تعالیٰ کے انبیاء کی سنت اسے معلوم نہیں تم سے بہتر لوگوں کے ساتھ یہی باتیں گزریں اور
صلى الله
علوسم
انہوں نے ان کو اور نظر سے دیکھا ۔ حضرت عمرؓ اللہ تعالیٰ کے کتنے مقرب تھے رسول کریم علی
فرماتے ہیں کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہونا ہوتا تو عمر ہوتا ہے ۔ یہاں میرے بعد سے مراد معاً بعد
ہے۔ تو وہ شخص جسے رسول کریم ﷺ بھی اس قابل سمجھتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی
ضرورت کے لحاظ سے کسی کو شہادت کے مرتبہ سے اٹھا کر نبوت کے بلند مرتبہ پر فائز کرنا ہوتا تو اس
تے ہیں کہ
کا مستحق عمر تھا۔ وہ عمر جس کی قربانیوں کو دیکھ کر یورپ کے اشد ترین مخالف بھی تسلیم کرتے۔
اس قسم کی قربانی کرنے اور اس طرح اپنے آپ کو مٹا دینے والا انسان بہت کم ملتا ہے اور جس کی
خدمات کے متعلق وہ یہاں تک غلو کرتے ہیں کہ اسلام کی ترقی کو ان سے ہی وابستہ کرتے ہیں ۔ وہ
عمر دعا کیا کرتے تھے کہ الہی ! میری موت مدینہ میں ہوا اور شہادت سے ہو۔ انہوں نے یہ دعا محبت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۵
سال ۱۹۳۶ء
کے جوش میں کی ورنہ یہ دعا تھی بہت خطرناک ۔ اس کے معنے یہ بنتے تھے کہ کوئی اتنا ز بر دست غنیم ہو
کہ جو تمام اسلامی ممالک کو فتح کرتا ہو ا مدینہ پہنچ جائے اور پھر وہاں آ کر آپ کو شہید کرے لیکن
اللہ تعالیٰ جو دلوں کا حال جانتا ہے اس نے حضرت عمرؓ کی اس خواہش کو بھی پورا کر دیا اور مدینہ کو بھی
ان آفات سے بچالیا جو بظاہر اس دعا کے پیچھے مخفی تھیں اور وہ اس طرح کہ اس نے مدینہ میں ہی
ایک کافر کے ہاتھ سے آپ کو شہید کروا دیا۔ بہر حال حضرت عمر کی دعا سے یہ پتہ لگ جاتا ہے کہ
ان کے نزدیک خدا تعالیٰ کے قرب کی یہی نشانی تھی کہ اپنی جان کو اس کی راہ میں قربان کرنے کا
موقع مل سکے لیکن آج قُرب کی یہ نشانی سمجھی جاتی ہے کہ خدا بندہ کی جان بچالے۔
حضرت خالد کی ہستی ایسی نہیں کہ کوئی مسلمان آپ کے نام سے ناواقف ہو ۔ آپ کا نام
کفار میں بھی اسی طرح مشہور ہے جس طرح مسلمانوں میں ۔ آپ کا نام مسلمان اگر عزت سے
لیتے ہیں تو غیر مسلم دہشت سے۔ وہ شخص موت اور مصائب کی کوئی قیمت نہیں سمجھتا تھا۔ اس کی
بہادری کا معیا را تنا بلند تھا کہ بعض واقعات پڑھتے ہوئے یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی تاریخی واقعہ
نہیں بلکہ الف لیلہ کا کوئی قصہ ہے۔ کفار کا لشکر لاکھوں کی تعداد میں آتا ہے، اسلامی لشکر کے بعض
افسر مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں پیچھے ہٹ جانا چاہئے ، بعض کہتے ہیں کہ لڑنا چاہئے لیکن جب خالد سے
مشورہ لیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ سارے اسلامی لشکر کو لڑانے کا کیا فائدہ مجھے دو سو آدمی دے
دیا جائے میں اِنْشَاءَ اللہ اسے شکست دے دوں گا اور آپ نے عملاً ساٹھ ہزار کفار کا مقابلہ صرف
ساٹھ مسلمان سپاہیوں سے کیا ہے اور نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ انہیں شکست دی اور ان کے کمانڈ ر کو قتل
کر دیا۔ اب دیکھو یہ شخص اپنی قربانیوں کا کیا اندازہ لگاتا ہے ۔ وہ تمہاری طرح یہ نہیں کہتا کہ فلاں
موقع پر میں نے آٹھ آنہ چندہ دیا تھا اور فلاں موقع پر پچاس یا سو یا ہزار دیا تھا بلکہ اس کے برخلاف
لکھا ہے کہ جب آپ مرض الموت میں مبتلاء تھے تو ان کے ایک دوست ان کے پاس عیادت کیلئے
گئے ۔ ان کا بیان ہے کہ حضرت خالد مجھے دیکھ کر رو پڑے ۔ میں نے کہا کہ خالد تم کیوں روتے ہو؟
موت تو آخر سب کو آنی ہے تم کو اسلام کی جو خدمات کرنے کا موقع ملا ہے ان کی وجہ سے تمہیں خوش
ہونا چاہئے کہ اپنے ربّ کے پاس جانے والے ہو اور اس کے انعامات سے حصہ پانے والے ہو۔
ان کے دوست کا بیان ہے کہ میری یہ بات سن کر آپ اور بھی بیتاب ہو کر رونے لگے اور کہا میرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۶
سال ۱۹۳۶ء
دوست ! میرے جسم پر سے کپڑا اُٹھانا اور جب میں نے اُٹھایا تو دیکھا کہ سر سے لے کر کمر بند تک
کوئی ایک انچ ایسی جگہ نہ تھی جہاں زخم کا نشان نہ ہو اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میری لاتوں پر
سے کپڑا اُٹھانا اور جب میں نے اُٹھایا تو جسم کے اس حصہ کا بھی یہی حال تھا۔ اپنے یہ زخم دکھا کر
حضرت خالد اور زیادہ بیتاب ہو گئے اور کہنے لگے کہ میں نے ہر موقع پر خدا کی راہ میں اپنے آپ کو
قربان کرنے کیلئے ڈال دیا مگر نا معلوم میری کیا بد قسمتی تھی کہ میدانِ جنگ میں مارا نہ گیا اور آج بستر
پر پڑا جان دے رہا ہوں ۔ یہ لوگ خدا کے سپاہی تھے۔ یہ وہ لوگ تھے جن کے متعلق لوگوں کا حق ہے
کہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ اور جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رَضُوا عَنْهُ ۳ے۔
کیا یہ عجیب زمانہ نہیں کہ آج آرام کی زندگی بسر کرنے کو خدا تعالیٰ کی نعمت قرار دیا جاتا
ہے اور کجا وہ زمانہ تھا کہ خالد سر سے لے کر پاؤں تک زخمی تھے مگر پھر بھی تسلی نہیں اور ڈرتے ہیں کہ
میں چونکہ خدا کی راہ میں مارا نہیں گیا نہ معلوم میری باقی قربانیاں بھی قبول ہوئیں یا نہیں ۔ پس خوب
یا درکھو کہ جب تک پہلوں جیسی حالتیں ہم پر نہ آئیں یہ خیال کرنا کہ ہم خدا کی مقدس جماعت ہیں
بالکل غلط ہے جو کچھ پہلوں کے ساتھ ہوا ہم سے ہونا ضروری ہے۔ ابتلاء مؤمن کی ذلت کا نہیں
بلکہ عزت کا موجب ہوا کرتے ہیں ۔
حضرت سید عبد اللطيف صا۔ اللطیف صاحب شہید ہم میں سے ایک فرد تھے اور اس زمانہ کے آد آدمی تھے
مگر آپ نے صحابہ کا نمونہ دکھایا۔ آپ کو رویا میں بتایا گیا تھا کہ آپ پکڑے جائیں گے اور کہ آپ
کیلئے بڑا ابتلاء مقدر ہے۔ آپ نے شاگردوں کو اس سے آگاہ کر دیا تھا اس لئے جب آپ کی گرفتاری
کے احکام دربار سے جاری ہوئے تو آپ کو قبل از وقت اپنے درباری دوستوں کے ذریعہ اس کی
اطلاع ہوگئی ۔ شاگردوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے جلدی سے انگریزی علاقہ میں چلے
جائیں ۔ راوی کا بیان ہے کہ آپ نے اپنے ہاتھ آگے نکال کر کہا کہ مجھے تو اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ
میں مجھے سونے کے کنگن یعنی جھکڑیاں پہنائی جائیں گی۔ اور میں سمجھتا ہوں ان
تک پیغام صداقت پہنچانے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہوگا جن تک کسی دوسرے طریق سے یہ پیغام
اس
نہیں پہنچایا جا سکتا ۔ تو باوجود قبل از وقت اطلاع مل جانے کے اور باوجود اس کے کہ آپ بھاگ
سکتے تھے آپ نہیں بھاگے اور اسے ذلت نہیں سمجھا بلکہ عزت سمجھا اور ہتھکڑی کا نام زیور رکھا اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۷
سال ۱۹۳۶ء
جب خود بادشاہ نے آپ سے سوال کیا کہ آپ اپنے عقائد چھوڑ دیں یا کم از کم اُن کو چھپالیں تا لوگوں
کا جوش کم ہو تو آپ نے جواب دیا کہ میں کسی چیز کو چھپاؤں ۔ صداقت کو؟ اگر میں کوئی بُری بات
پیش کر رہا ہوتا تو بادشاہ تو کجا کسی معمولی آدمی کے کہنے سے بھی چھوڑ دیتا مگر کیا صداقت کو بھی چھپایا
جا سکتا ہے؟ آپ نے ان تکالیف کو مصیبت نہیں سمجھا اور یہ خیال نہیں کیا کہ میری قربانی کے عوض
اللہ تعالیٰ نے مجھ سے بیوفائی کی ہے انہوں نے اپنی قوم کے متعلق بھی اس فعل کو بیوفائی نہیں سمجھا۔
ایک شخص کا جو اس موقع پر موجود تھا بیان ہے کہ جب آپ پر پتھر پڑ رہے تھے ، جسم چور
صلى الله
صلى الله
ہو رہا تھا ، ہڈیاں ٹوٹ رہی تھیں ، اُس وقت آپ کی زبان پر یہ الفاظ تھے کہ اے میرے رب ! ان کو
ہدایت دے کہ یہ نادانی سے ایسا کرتے ہیں ۔ مؤمن ہر چیز میں رسول کریم ﷺ کا اسوہ پیش نظر
رکھتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے پیش نظر اس وقت طائف کا واقعہ تھا جو یوں ہے کہ مکہ والوں
نے جب آنحضرت ﷺ کی تبلیغ کو سننے سے انکار کر دیا تو آپ کو خیال آیا کہ طائف کے لوگوں کو تبلیغ
کروں ۔ مکہ کے بد باطن مخالفوں کو جب علم ہو علم ہوا تو انہوں نے طائف والوں کے کے پاس آدمی بھیجا کہ
اس شخص کیلئے ہم نے مکہ میں تو کوئی جگہ چھوڑی نہیں ہمیں امید ہے کہ تم لوگ اپنے مذہب کیلئے ہم
سے کم غیرتمند ثابت نہ ہو گے ۔ طائف والوں نے جواب دیا کہ تم اسے یہاں آنے دو تم سے زیادہ
بدسلوکی ہم کریں گے۔ رسول کریم ﷺ جب طائف پہنچے تو ان لوگوں نے دھوکا سے آپ کو ایک
جگہ بلایا کہ آپ کی باتیں سنیں گے اور ادھر شہر کے لڑکوں کو جمع کر لیا جن کی جھولیوں میں پتھر بھرے
ہوئے تھے اور ساتھ کتے تھے ۔ جب آپ نے وہاں پہنچ کر بات شروع کی تو لڑکوں نے پتھر مارنے
شروع کر دیئے اور کتے بھی چھوڑ دیئے گئے ۔ پتھر آپ پر گرتے اور جسم اطہر پر زخم لگتے جاتے تھے
اور خون بہتا جاتا تھا۔ آپ واپس بھاگتے ہوئے کسی جگہ دم لینے کیلئے ٹھہرتے تو جسم اطہر سے خون
پونچھتے جاتے اور ساتھ فرماتے اے میرے رب ! یہ لوگ نہیں جانتے میں کون ہوں تو انہیں
معاف کرتے۔
صلى الله
عربوں میں شرافت کا مادہ تھا اس لئے دشمن بھی بعض اوقات دل میں درد محسوس کرتا تھا۔
رستہ میں ایک عرب سردار کا باغ تھا جب اُس نے آپ کو اس حالت میں آتے دیکھا تو اس کے دل
میں درد پیدا ہوا اور اپنے عیسائی غلام سے کہا انگور توڑ کر لے جاؤ اور اس شخص کو بُلا لاؤ اور اسے بٹھا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۸
سال ۱۹۳۶ء
کر کھلاؤ۔ چنانچہ غلام جا کر آپ کو بلا لا یا بٹھایا اور انگور کھلائے اور پھر دریافت کیا کہ آپ ﷺ کے
ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے؟ آپ نے اسے ساری بات سنائی اور پھر کہا کہ میں جب طائف -
سے
واپس آ رہا تھا تو مجھ پر جبریل نازل ہوئے اور کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ اگر تو کہے تو
طائف والوں کا تختہ اُسی طرح اُلٹ دوں جس طرح لوط کی بستی کا الٹا گیا تھا مگر میں نے اسے
جواب دیا کہ اگر یہ لوگ تباہ ہو گئے تو مجھ پر ایمان کون لائے گا۔ آپ کی باتیں سن کر عیسائی غلام کی
آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے جب اس کے آقا نے یہ دیکھا تو اس کی مذہبی غیرت جوش میں آگئی
اور اپنے غلام کو واپس بلا لیا اور کہنے لگا کہ کیا تو بھی اس کے پھندے میں آگیا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ یہی واقعہ حضرت صاحبزادہ صاحب کی نظر کے سامنے تھا اور آپ نے
صلى الله نہ چاہا کہ آپ کا قدم کسی ایسی جگہ پڑے جہاں آنحضرت ﷺ کا قدم نہ پڑا تھا۔ اس واقعہ سے یہ
پتہ چلتا ہے کہ مؤمن کو ایک ہی وقت میں بہادر بھی اور رحیم بھی ہونا چاہئے ۔ یہ دو جذبات بہت کم
اکٹھے مل سکتے ہیں ۔ مگر وہ بہادری حقیقی نہیں ہوتی جس میں ظلم ہو۔ وہ شجاعت شجاعت نہیں بلکہ تہور
ہوتا ہے۔ حقیقی بہادری مؤمن میں ہی ملتی ہے کیونکہ اس کے ساتھ رحم کا جذ بہ ضروری ہے۔ مؤمن
بیک وقت بہادر بھی اور رحیم بھی ہوتا ہے۔ اگر وہ ایک طرف اپنی جان کو اخروٹ اور بادام کے
چھلکے سے بھی حقیر سمجھتا ہے تو دوسری طرف اس کے اندر اتنا رحم ہوتا ہے کہ وہی لوگ جو اس پر ظلم
کرتے ہیں ان سے وہ عفو کا معاملہ کرتا ہے ۔
ایک واقعہ میں نے رسول کریم ﷺ پر کفار کے مظالم کا سنایا ہے جو ایک لمبی زنجیر کی کڑی
ہے۔ متواتر تیرہ سال تک آپ پر یہ مظالم جاری رہے۔ کبھی آپ پر تلواروں سے حملہ کیا جاتا تو کبھی
تیروں اور سونٹوں اور پتھروں سے ، کبھی آپ کے اوپر نجاست پھینکی جاتی اور کبھی گلا گھونٹا جا تا۔ حتی
کہ آخری ایام میں جب آپ کو مکہ چھوڑنا پڑا مسلسل تین سال تک آپ کا اور آپ کے صحابہ کا ایسا
شدید بائیکاٹ کیا گیا کہ کسی سے سو دا بھی مسلمان نہ خرید سکتے تھے۔ حضرت ابوبکر کی روایت ہے کہ
اتنی تنگی ہو گئی تھی کہ بعض دفعہ دنوں کھانے کو کچھ نہیں ملتا تھا ۔ پاخانے سوکھ گئے اور جب پاخانہ آتے
تو بالکل مینگنیوں کی طرح ہوتا کیونکہ بعض اوقات درختوں کے پتے کھا کر گزارہ کرتے تھے ھے اور
بعض اوقات کھجور کی گٹھلیاں ۔ احادیث میں ہے کہ آنحضرت ﷺ کی چہیتی بیوی جس نے اسلام
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۷۹
سال ۱۹۳۶ء
الله
کیلئے ہر چیز قربان کر دی تھی یعنی حضرت خدیجہ ان کی وفات انہی مظالم کے باعث ہوئی ۔ ہر شخص
خیال کر سکتا ہے کہ جن بی بی کے بیسیوں غلام تھے اور جو لاکھوں روپے کی مالک اور جو مکہ کے مالدار
اشخاص میں سے تھیں، جو بیسیوں گھرانوں کو کھانا کھلا کر خود کھاتی تھیں ۔ بڑھاپے میں ان کو کئی کئی
فاقے کرنے پڑتے اور اگر کچھ کھانے کو ملا بھی تو درختوں کے پتے وغیرہ ۔ اُس وقت ان کی صحت
پر کیا اثر پڑا ہوگا۔ چنانچہ اس تکلیف کی وجہ سے وہ فوت ہوگئیں ۔ آنحضرت ﷺ کے چچا ابوطالب
بھی انہی تکالیف کی وجہ سے فوت ہو گئے ۔ ان حالات میں تو ایک عام انسان تو در کنار بہادر سے
بہادر اور جری سے جری انسان کے ساتھ بھی اگر ایسی حالت ہوتی تو اس کے دل کا غصہ انسان
بآسانی سمجھ سکتا ہے۔ اگر ایسی ہی وفادار بیوی انہی حالات میں کسی اور شخص کی ضائع ہوتی تو وہ ان
وفاداریوں اور قربانیوں کو یاد کر کے اور ان بچوں پر نگاہ ڈال کر جنہیں بے نگر ان چھوڑ کر وہ دنیا سے
رخصت ہوتی بہادر سے بہادر انسان بھی قسم کھا تا کہ اس صدمہ کے عوض قریش کی ہر عورت کو بھی قتل
کرنا پڑا تو میں اس سے دریغ نہ کروں گا۔ رسول کریم ﷺ نے کیا کیا؟ ایک صحابی کا بیان ہے کہ
ایک جنگ میں جب رسول کریم ﷺ نے قریش کی ایک عورت کی لاش دیکھی تو آپ اس قد رغصہ میں
آئے کہ میں نے آر نے آپ کو اس قدر غصہ میں کبھی نہ دیکھا تھا اور آپ نے سخت غصہ کی حالت میں
دریافت کیا کہ اسے کس نے قتل کیا ہے؟ اور پھر فرمایا کہ عورتوں، بچوں، بوڑھوں ، ضعیفوں ، بیماروں
اور مذہبی لیڈروں پر کبھی ہاتھ مت اٹھاؤ ۔ کجا وہ سلوک اور کجا یہ ۔ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ بہادری ۔ وہ یہ ہر شخص سکتا۔
کا مفہوم یہی ہے جو آنحضرت ﷺ نے بتایا۔ مگر میں اپنی جماعت سے دریافت کرتا ہوں کہ کیا ان
میں بھی وہی جرات اور وہی رحم ہے جو آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ نے دکھایا؟
دوستوں کی حالت یہ ہے کہ جب کوئی مصیبت آتی ہے تو دوست گھبرا جاتے ہیں کہ اب ہم قید
ہو جائیں گے، پکڑے جائیں گے ۔ کیا انہیں پتہ نہیں کہ جب انہوں نے احمدیت کو قبول کیا تھا تو
اس وقت یہ سب چیزیں ان کے سامنے رکھ دی گئی تھیں ۔ کیا انہیں کسی نے دھوکا سے احمدیت میں
داخل کر لیا تھا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب میں صاف لکھا ہے کہ جو لوگ تکالیف کو
برداشت نہیں کر سکتے ان کا راستہ مجھ سے الگ ہے۔ میرا راستہ پھولوں کی سیج پر نہیں بلکہ کانٹوں پر
ہے ہے ۔ کسی سے کوئی دھوکا نہیں کیا گیا۔ ہر شخص جو احمدیت میں داخل ہوتا ہے یہ سمجھ کر ہوتا ہے کہ
صلى الله
ا؟ ہمارے