ہم کس حد تک دُنیوی عزت کے طالب ہوسکتے ہیں۔ قربانیاں اور مصائب وہ کھڑکیاں ہیں جن میں سے ہم اپنے محبوب کو جھانک سکتے ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۰
سال ۱۹۳۶ء
یہ سب تکالیف اسے برداشت کرنی پڑیں گی پھر شکایت کیسی ! اگر تو ہم کسی سے کہتے کہ آؤ احمدی ہو
جاؤ ہم تمہیں بڑے بڑے عہدے دلائیں گے ، دولت دیں گے، بیماریوں اور تکلیفوں سے بچائیں
گے، عمدہ عمدہ عورتوں سے شادیاں کر دیں گے، تمہارے بچوں کی تعلیم کا انتظام کر دیں گے تو
شکایت ہو سکتی تھی مگر ہم تو شروع دن سے یہی کہتے کہ خدا نے ہمیں اس لئے چن لیا ہے کہ دین کیلئے
ہمیں قربانی کی بھیڑیں بنائے ۔ اگر ابتلاؤں کی تلواروں سے گردن کٹوانی ہے، اگر اپنے اور اپنے
عزیزوں کے خون سے ہولی کھیلنی ہے تو آؤ۔ تو پھر کوئی شکایت کا موقع نہیں ۔ یہ بز دل کا کام نہیں
اور ڈرپوک ہمارے ساتھ نہیں چل سکتا۔
ہمیں خدا تعالیٰ نے اس لئے کھڑا کیا ہے کہ تا محمد ﷺ کی بادشاہت کو پھر قائم کریں اور
ظاہر ہے کہ شیطان کے چیلے جنہیں اس سے پہلے انسانوں پر بادشاہت حاصل ہے وہ سیدھے
ہاتھوں اپنی بادشاہتیں ہمارے حوالے نہیں کریں گے ۔ وہ ہر تدبیر اختیار کریں گے جس سے ہمیں
کچلا جا سکے اور ہر سامان مہیا کریں گے جس سے ہماری طاقت کو توڑا جا سکے۔ لیکن ہمیں خدا تعالیٰ کا
یہی حکم ہے کہ جاؤ اور اُس وقت تک دم نہ لو جب تک محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ جھنڈا دنیا کے تمام
مذاہب کے قلعوں پر نہ گاڑ دو جو صدیوں سے گرا ہوا ہے، جس کی عزت کو دشمنوں نے خاک میں
ملانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اس مقصد کو ہم نے کبھی نہیں چھپایا گو یہ ہمیشہ کہا ہے کہ ہم اس مقصد نے یہ کہا ہے کہ
کو امن کے ذریعہ اور دلوں کو فتح کر کے حاصل کریں گے ۔ مگر یہ تو ہم نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں
سچائی کو اختیار کریں گے۔ کیا ہمارے دشمنوں نے بھی یہ اقرار کیا ہوا ہے؟ اگر نہیں تو پھر یہ شکوہ
کیسا کہ حکومت کے بعض افسر کیوں آئین کو توڑتے ہیں؟ کیا انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بیعت کی ہوئی ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ تھا اس نے خیال کیا کہ فوج پر
اتنا روپیہ صرف کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ قصائی جو روز چھری چلاتے ہیں ان سے ہی فوج کا کام
لیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ سب فوج موقوف کر دی گئی ۔ ارد گرد کے بادشاہوں کو جب یہ اطلاع ملی تو
ایک بادشاہ نے جو اپنی حکومت کو وسیع کرنا چاہتا تھا اور ہمت والا تھا حملہ کر دیا۔ بادشاہ نے قصائیوں
کو جمع کر کے حکم دیا کہ جا کر مقابلہ کرو۔ وہ گئے اور تھوڑی دیر کے بعد شور مچاتے ہوئے آگئے کہ ظلم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۱
سال ۱۹۳۶ء
داد، فریاد، بے انصافی ، بادشاہ نے دریافت کیا تو کہنے لگے کہ دشمن کا لشکر بہت بے انصافی کرتا
ہے ۔ ہم تو چار چار مل کر ایک آدمی کو پکڑتے اور سر اور پاؤں کو پکڑ کر با قاعدہ بسم اللہ کہہ کے چھری
پھیرتے ہیں لیکن دشمن بے تحاشہ تلواریں مار مار کر ہمارے بیسیوں آدمی ہلاک کر دیتا ہے اس لئے
اس کا ازالہ کیا جائے ۔ اسی طرح ہمارے بعض نادان بھی یہی شور کرتے ہیں کہ ہم سچ بولتے ہیں
اور آئینی طریق اختیار کرتے ہیں مگر ہمارے دشمن غیر آئینی کار روائیاں کرتے اور جھوٹ بولتے
ہیں ان کی بات ایسی ہی ہے جیسے قصائیوں نے کی تھی کیا ہمارا دشمن بھی سچائی کا پابند ہے؟ کیا وہ بھی
میری ہدایتوں پر چلنے کیلئے تیار ہے؟ کیا اس کے اخلاق کا بھی وہی معیار ہے جو تمہارے سامنے پیش
کیا جاتا ہے؟ کیا اس نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی ہوئی ہے؟ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی یہ بھی ایک دلیل ہے کہ تم سچ بولتے ہو اور تمہارا دشمن جھوٹ ، تم
آئین کے مطابق چلتے ہو اور وہ غیر آئینی ذرائع اختیار کرتا ہے ، تم رحم کرتے ہو اور وہ سختی ، اگر تم
صلى
میں اور اس میں یہ فرق نہ ہوتا تو تم کو احمدیت میں داخل ہونے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔
دوسری طرف رحم کا معاملہ ہے۔ بہت تم میں ہیں جو چاہتے ہیں کہ اگر دشمن قابو آئے تو
اس سے پوری طرح بدلہ لیا جائے لیکن یاد رکھو یہ طریق مسلمان کا نہیں ہوتا۔ مؤمن سے جب
معافی طلب کی جاتی ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کی
ممانعت آ چکی ہو ۔ بعض اوقات اللہ تعالیٰ اپنی خاص مصلحتوں کے ماتحت رحم سے روک دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا وسیع علم ہر چیز پر حاوی ہے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم علی کو مخاط مخاطب کر کے
فرماتا ہے عَفَا اللَّهُ عَنْكَ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ کے منافق جنگ میں نہ جانے کی اجازت لینے آئے اور تو
نے اجازت دے دی۔ اللہ تعالیٰ اس مصیبت کو دور کرے جو اس رحم سے پیدا ہو گی تو نے کیوں
اجازت دی؟ محمد رسول اللہ ﷺ سے خدا کا علم زیادہ تھا اس لئے یہ فرمایا۔ پس ایسے مواقع کے
علاوہ جہاں خدا کا حکم ہم کو رو کے شدید سے شدید دشمن بھی اگر ہتھیار ڈال دے تو ہمارا غصہ دور
ہو جانا چاہئے ۔ ہاں مؤمن بیوقوف نہیں ہوتا اور وہ کسی کے دھوکا میں نہیں آتا۔ رسول کریم ہے تو توی
یہاں تک احتیاط فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص نے میدان جنگ میں جب ایک مسلمان اسے
صلى الله
صلى الله
روس
مارنے لگا تھا کہہ دیا کہ میں صابی ہوتا ہوں ۔ کفار مسلمانوں کو صابی کہا کرتے تھے جس طرح آج
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۲
سال ۱۹۳۶ء
ہمیں مرزائی کہتے ہیں حالانکہ یہ سخت بداخلاقی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مسلمانوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا انکار کر کے اللہ تعالیٰ کی سخت ناراضگی اپنے اوپر لے لی مگر پھر بھی ہم انہیں مسلمان ہی
کہتے ہیں ۔ عیسائیوں کو عیسائی اور یہودیوں کو یہودی کہتے ہیں۔ یہ نہیں کہتے کہ تم کہاں کے ہدایت
یافتہ ہو ۔ مگر جو لوگ دین سے بے بہرہ ہوں ان کے اخلاق گر جاتے ہیں اور وہ دوسرے کا نام بھی
ٹھیک طرح نہیں لینا چاہتے ۔ تو اس وقت کے کفار مسلمانوں کو صابی کہا کرتے تھے اور ایک شخص
نے لڑائی کے دوران میں کہا کہ میں صابی ہوتا ہوں مگر چونکہ یہ نام غلط تھا اور لڑائی ہو رہی تھی
مسلمان نے اسے مار ڈالا ۔ رسول کریم ﷺ کو جب علم ہوا تو آپ نے فرمایا۔ تم نے ظلم کیا۔ اسے
مارنے کا تمہیں کیا حق تھا۔ اُس صحابی نے عرض کیا کہ اس نے صابی کا لفظ بولا تھا۔ آپ نے
فرمایا کہ وہ لوگ صابی ہی کہتے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور شخص نے لڑائی میں کلمہ پڑھا اور ایک صحابی
نے اُسے مار دیا۔ اس پر بھی رسول کریم و سخت ناراض ہوئے ۔ تو ایک طرف رحم اور دوسری
طرف بہادری جب تک انتہاء کو نہ پہنچی ہوئی ہو کوئی شخص مؤمن نہیں ہو سکتا ۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو وہ دشمن مجرموں کی حیثیت سے آپ کے سامنے
پیش کئے گئے ۔ وہ لوگ جن کے مظالم کی وجہ سے آپ کو راتوں رات مکہ چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا آپ
کے سامنے پیش ہوئے ۔ جو ان کے ظلم سے اپنے عزیز وطن کو اپنے پیارے خدا کے گھر کو چھوڑ نے پر
مجبور ہوئے تھے۔ اور ان لوگوں کی موجودگی میں پیش ہوئے جن میں سے بعض کی بیویوں کی
شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر انہوں نے ہلاک کر ڈالا تھا ، جن کے باپوں اور بھائیوں اور
دوستوں کو ایک اونٹ کے ساتھ ایک ٹانگ اور دوسرے سے دوسری ٹانگ باندھ کر اور انہیں مختلف
جہتوں میں چلا کر چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا تھا ، ان غلاموں کے سامنے جنہیں جیٹھ اور ہاڑ کی گرمیوں
میں گرم پتھروں پر لٹا لٹا کر جلایا جاتا تھا اور پھر کوڑے لگائے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ اپنے دین
سے تو بہ کرو پھر چھوڑیں گے ، مکہ کے وہ ظالم سردار جنہوں نے تیرہ سال تک صحابہ کے وطن
کو ان کیلئے جہنم بنا رکھا مجرموں کی حیثیت سے حاضر تھے صحابہ کہتے ہیں کہ تلواریں میانوں سے
اُچھل اچھل پڑتی تھیں کہ ان ظالموں سے اپنے بزرگوں کے خون کا بدلہ آج لیں گے۔ مہاجر تو
اجر انصار کی آنکھوں ھوں سے خون ٹپک رہا تھا حتی کہ ایک انصاری سردار کے منہ سے بے اختیار نکل
مهاجر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۳
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
ہی گیا کہ مکہ کے ظالم لوگو! آج تمہارے درودیوار کی اینٹ سے اینٹ ہم بجادیں گے۔ لیکن
محمد رسول اللہ ﷺ نے بجائے اُن کو سزا دینے کے خود اُن ہی سے دریافت کیا کہ اے مکہ کے رہنے
والو ! بتاؤ تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟ انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ وہی جو یوسف
نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا ۔ آپ نے فرمایا جاؤ میں نے تم کو معاف کیا۔ تم مجھے یوسف سے کم رحم
کرنے والا نہیں پاؤ گے اور سب کو معاف کر دیا۔ یوسف کے بھائیوں نے انہیں صرف جلا وطن کیا
تھا مگر رسول کریم ﷺ پر کفار کے مظالم کے مقابلہ میں جلا وطن کرنا کچھ چیز نہیں ۔ یہاں جلا وطنی تو
ہزاروں ظلموں میں سے ایک ظلم تھی ۔ پھر یوسف کے سامنے اُس کے باپ جائے بھائی کھڑے تھے
جن کی سفارش کرنے والے اُن کے ماں باپ موجود تھے مگر یہ لوگ محمد رسول اللہ ﷺ کے عزیزوں
اور بھائیوں کے قاتل تھے۔ حضرت حمزہ کو قتل کرنے والے کون لوگ تھے ؟ رسول کریم ﷺ کی چہیتی
بیٹی کو مارنے والے کون تھے جبکہ وہ حاملہ تھیں؟ اور خاوند نے اس خیال سے کہ والد کی عداوت کی
وجہ سے لوگ انہیں مکہ میں تنگ کرتے تھے مدینہ روانہ کر دیا تھا مگر کفار نے راستہ میں انہیں سواری
سے گرادیا جس سے اسقاط ہو گیا اور اسی کی وجہ سے بعد میں آپ کی وفات ہوگئی ۔ حضرت یوسف
کے سامنے کون سے جذبات تھے سوائے اس کے کہ ان کے بھائیوں نے اُن کو وطن سے نکال دیا تھا۔
مگر یہاں تو یہ حالت تھی کہ ابو طالب کی روح آنحضرت ﷺ سے کہہ رہی تھی کہ میرے (جس نے
تیری خاطر تیرہ سال تک اپنی قوم سے مقابلہ کیا ) یہ لوگ قاتل ہیں۔ عالم خیال میں حضرت خدیجہ
آپ کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ میں نے اپنا مال و دولت، اپنا آرام آسائش سب کچھ آپ
کیلئے قربان کر دیا تھا اور یہ لوگ میرے قاتل ہیں ۔ حضرت حمزہ کھڑے کہہ رہے تھے کہ ان میں
ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری لاش کی بے حرمتی کی تھی اور میرے جگر اور کلیجہ کو باہر نکال کر
پھینک دیا تھا۔ آپ کی بیٹی آپ کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایک عورت
پر ہاتھ اُٹھاتے ہوئے شرم نہ آئی اور ایسی حالت میں مجھ پر حملہ کیا جبکہ میں حاملہ تھی اور مجھے ایسا
نقصان پہنچایا جس سے بعد میں میری وفات ہوگئی ۔ پھر وہ سینکڑوں صحا بہ جو آنحضرت ﷺ کو اپنے
بچوں سے زیادہ عزیز تھے اور جن میں ایسے لوگ بھی تھے کہ جب ان میں سے ایک کو مکہ میں کفار
نے پکڑا اور قتل کرنے لگے تو کہا کہ کیا تم یہ پسند نہ کرو گے کہ اس وقت تمہاری جگہ محمد ﷺ ہوں اور
صلى الله
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لله
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
تم آرام سے اپنے بیوی بچوں میں بیٹھے ہو؟ تو اُس نے جواب دیا کہ میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ
میں تو آرام سے گھر میں بیٹھا ہوں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے پاؤں میں کانٹا بھی چھے 2 ۔ ایسے
عزیز صحابہ کے ناک پاؤں اور ہاتھ کاٹ کاٹ کر انہیں مارا گیا اور اُن کی روحیں اُس وقت
آنحضرت ﷺ کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں کہ یہ لوگ ہمارے قاتل ہیں مگر باوجود ان سب جذبات
کے آنحضرت نے کہا تو یہ کہا کہ لا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ ما جاؤ آج تم سے کوئی بازپرس عروسه
نہیں کی جائے گی۔
صلى الله
صلى الله
الله
پس غور کرو کیا ان سے زیادہ تکالیف ہمیں دی جاتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بعض چیزیں
جسمانی اذیت سے زیادہ : سے زیادہ ہوتی ہیں مگر یہ محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی تھیں اور ان میں بھی
صحابہ ہمارے شریک ہیں ۔ رسول کریم ﷺ کی ذات پر بھی ایسے حملے کئے جاتے تھے اور ایسی
گالیاں دی جاتی تھیں جیسی آج دی جاتی ہیں۔ یہ ممکن ہے بلکہ اغلب ہے کہ ہمارے دشمن
گالیاں دینے میں زیادہ ہوشیار ہیں اور ان کی فطرت زیادہ گندی ہے اور کفار عرب کی شرافت سے
یہ لوگ نا آشنا ہیں مگر یہ نہیں کہ اس زمانہ میں گالیاں وغیرہ بالکل دی ہی نہیں جاتی تھیں ۔ اس زمانہ
میں بھی می رسول اللہ ﷺ کے گھر کی مستورات کے متعلق ویسے ہی گندے اتہام لگائے جاتے تھے
جیسے آج لگائے جاتے ہیں اور عرب کے شاعر شعروں میں ان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا کرتے
ملنے جاتے ہیں اور عرب کے شاعر شعروں میں ان کے ساتھ محبت کا اظلم
تھے۔ پس یہ ممکن ہے کہ آج کل کے لوگ اس خباثت میں ان سے زیادہ ہوں مگر جسمانی تکالیف
صحابہ کو ہم سے بہت زیادہ تھیں ۔ اُس زمانہ میں ساری حکومت اسلام کے مخالف تھی مگر آج ساری
نہیں ۔ آج گورنمنٹ بحیثیت گورنمنٹ ہمارے مقابل پر نہیں بلکہ بعض حکام ہمارے خیر خواہ بھی
ہیں اور بعض اپنے عہدہ سے ناجائز فائدہ اُٹھا کر ہماری مخالفت کرتے ہیں۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم
رسول کریم ﷺ کی اتباع کا دعویٰ کرتے ہوئے آج وہی رحم نہ دکھا ئیں جو آنحضرت ﷺ نے
دکھایا اور جسے قریب کے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ظاہر فرمایا۔
میں چھوٹا تھا مگر مجھے مندرجہ ذیل واقعہ اچھی طرح یاد ہے اور اس لئے بھی وہ واقعہ اچھی
طرح یاد ہے کہ اس کے متعلق مجھے بھی اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت رؤیا کے ذریعہ خبر دی تھی۔ ایک
دن ہم سکول سے واپس آئے تو احمدیوں کے چہروں پر ملال کے آثار تھے ۔ گول کمرہ اور دفتر محاسب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۵
سال ۱۹۳۶ء
کے درمیان جہاں مسجد کا دروازہ ہے ہم نے دیکھا کہ ہمارے بعض چچاؤں نے وہاں دیوار کھینچ دی
ہے اس لئے ہم اندر سے ہو کر گھر پہنچے اور معلوم ہوا کہ یہ دیوار اس لئے کھینچی گئی ہے کہ تا احمدی نماز
کیلئے مسجد میں نہ آسکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکم دیا کہ ہاتھ مت اُٹھاؤ اور مقدمہ کرو۔
آخر مقدمہ کیا گیا جو خارج ہو گیا اور معلوم ہوا کہ جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود نالش نہ
کریں گے کامیابی نہ ہوگی ۔ آپ کی عادت تھی کہ مقدمہ وغیرہ میں نہ پڑتے مگر یہ چونکہ جماعت کا
معاملہ تھا اور دوستوں کو اس دیوار سے بہت تکلیف تھی اس لئے آپ نے فرمایا کہ اچھا میری طرف
سے مقدمہ کیا جائے ۔ چنانچہ مقدمہ ہوا اور دیوار گرائی گئی ۔ فیصلہ سے بہت پہلے میں نے رویا میں
دیکھا تھا کہ میں کھڑا ہوں اور وہ دیوار توڑی جارہی ہے اور حضرت خلیفہ المسیح الاوّل بھی پاس ہی
کھڑے ہیں اور پھر ایسا ہی ہوا۔ جس دن سرکاری آدمی اسے گرانے آئے عصر کے بعد میں مسجد
والی سیڑھیوں سے اُترا عصر کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الاوّل درس دیا کرتے تھے ، سخت بارش آئی
اور حضرت خلیفہ اول بھی شاید بارش کی وجہ سے یا یونہی وہاں آکر کھڑے ہو گئے ۔ اس دیوار کی وجہ
سے جماعت کو مہینوں یا شاید سالوں تکالیف اٹھانی پڑیں کیونکہ انہیں مسجد تک پہنچنا مشکل تھا۔ پھر
مقدمہ پر ہزاروں روپیہ خرچ ہوا اور عدالت نے فیصلہ کیا کہ خرچ کا کچھ حصہ ہمارے چچاؤں پر ڈالا
جائے ۔ کئی لوگ غصہ سے کہہ رہے تھے کہ یہ بہت کم ڈالا گیا ہے ان کو تباہ کر دینا چاہئے ۔ جب اس
ڈگری کے اجراء کا وقت آیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور میں تھے۔ آپ کو عشاء کے
قریب رویا یا الہام کے ذریعہ بتایا گیا کہ یہ بار ان پر بہت زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے وہ تکلیف
میں ہیں۔ چنانچہ آپ نے فرمایا کہ مجھے رات نیند نہیں آئے گی اسی وقت آدمی بھیجا جائے جو جا کر
کہہ دے کہ ہم نے یہ خرچ تمہیں معاف کر دیا ہے۔ مجھے اس معافی کی صورت پوری طرح یاد نہیں
که آیا سب رقم معاف کر دی تھی یا بعض حصہ ۔ بچپن کا واقعہ ہے اس لئے اس کی ساری تفاصیل یاد
نہیں رہیں مگر اتنا یاد ہے کہ فرمایا مجھے رات نیند نہیں آئے گی اسی وقت کسی کو بھیج دیا جائے جو
جا کر کہہ دے کہ یہ رقم یا اس کا بعض حصہ جو بھی صورت تھی تم سے وصول نہ کیا جائے گا۔ تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی سنت بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ مؤمن کا رحم اتنا بڑھا ہوا ہوتا ہے کہ دوسرا
خیال بھی نہیں کر سکتا ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۶
سال ۱۹۳۶ء
مارٹن کلارک کی طرف سے آپ پر مقدمہ کیا گیا اور الزام سے بری کرنے کے بعد
مجسٹریٹ نے آپ سے کہا کہ آپ کو ان پادریوں پر جو اس مقدمہ کو اٹھانے والے ہیں مقدمہ
چلانے کا حق ہے مگر آپ نے فرمایا یہ ہمارا طریق نہیں ۔ کرنل ڈگلس جو اُس زمانہ میں کیپٹن تھے ابھی
تک زندہ ہیں اور ولایت میں ہمارے دوستوں سے ملتے رہتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کا ذکر کیا
کرتے ہیں کہ جب میں نے مرزا صاحب سے کہا کہ آپ ان پادریوں پر مقدمہ چلا سکتے ہیں تو
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا طریق نہیں ہم نے ان کو معاف کر دیا ۔ تو مؤمن کے ایک ہاتھ میں رحم اور
دوسرے میں بہادری ہوتی ہے اور اُس کا سر قطب مینار کی طرح سب سے اونچا ہوتا ہے۔ جب دنیا
دیکھنا چاہتی ہے کہ کون ہے بہادر تو اُسے جواب ملتا ہے کہ مؤمن ۔ اور جب وہ دیکھنا چاہتی ہے
کہ کون ہے رحیم تو اسے مؤمن کے سوا کوئی نظر نہیں آتا۔ پس یہ دونوں خصلتیں اپنے اندر بڑھاؤ
اور پھر جو مصائب آتی ہیں ان کو آنے دو کہ وہ تمہاری ہلاکت کا نہیں بلکہ ترقی کا موجب ہیں ۔ اور
جب خدا تعالیٰ تمہارے رحم کا امتحان لے تو یہ دیکھو کہ ایسے وقت میں محمد رسول اللہ ﷺ اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے کیا کیا۔ اُس وقت دشمنوں کے ظلموں پر نظر نہ ڈالو۔ پھر یہ مت سمجھو کہ
تمہاری آزادی اور زندگی سے ہی اسلام کی ترقی وابستہ ہے۔ ممکن ہے تمہاری قید یا موت زیادہ
مفید ہو۔ اس بات کو خدا پر چھوڑ دو کہ وہ دیکھے کیا مفید اور مناسب ہے اور ایک بہادر اور جری
انسان کی طرح ہر انجام سے بے پرواہ ہو کر ( سوائے خدا کی ناراضگی کے انجام کے ) اپنی جانوں
اور مالوں کو خدا کے رستہ میں ڈال دو اور جب سب مصائب کو برداشت کرتے ہوئے خدا تعالیٰ
تمہیں طاقت دے تو یاد رکھو کہ تم اس کی اُمت ہو جس نے مکہ والوں کو بھی معاف کر دیا تھا۔ مکہ
صلى الله والوں کے مظالم اور آنحضرت ﷺ کے رحم کی مثال کہیں اور نہ مل سکے گی اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے بتایا
ہے کہ ہر امر میں محمد رسول اللہ ﷺ ہی اسوہ حسنہ ہیں ۔ جرات اور بہادری میں بھی اور عفو اور رحم
میں بھی ۔ پس محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کو دیکھو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو کہ
کن حالات میں آپ نے دنیا کا مقابلہ کیا۔
صلى الله
آج جبکہ خدا کے فضل سے ہمارا رعب ساری دنیا پر بیٹھ چکا ہے اور جب لاکھوں لوگ
جماعت میں شامل ہیں اور تمام براعظموں میں احمدی موجود ہیں بعض لوگوں کو خیال پیدا ہوتا ہے کہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۷
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
الله
بعض باتوں اور فتووں میں ہمیں نرمی کر دینی چاہئے ۔ پھر غور کرو اس وقت کتنی دقت ہوگی جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ اُس وقت صرف چند آدمی آپ کے
ساتھ تھے اور نبوت ، کفر و اسلام ، نمازوں اور شادیوں کی علیحد گی یہ مسائل پیش کرنے کیلئے کتنے
بڑے دل گردے کی ضرورت تھی ۔ پس محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے بروز کامل بروز کامل میں رحم اور
بہادری کے دونوں نمونے موجود ہیں ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے صرف نقال بنایا ہے موجد نہیں ۔ ہمارا
کام صرف یہ ہے کہ ہر چیز اور ہر دل پر محمد رسول اللہ ﷺ کی تصویر کھینچتے جائیں ۔ پس بہادر بنو کہ
مؤمن بزدل نہیں ہوتا اور حیم بنو کہ مؤمن ظالم نہیں ہوتا ۔ دنیا کیلئے ان دونوں چیزوں کا جمع ہونا
مشکل ہے مگر ہمارے لئے آسان ہے کیونکہ ہمارے لئے بنی بنائی تصویر موجود ہے۔ خدا تعالیٰ نے
ان چیزوں کا خمیر کر کے محمد رسول اللہ ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں بھر دیا ہے
اور خمیر سے اور خمیر اٹھا لینا کوئی مشکل نہیں ۔ آگ جلانا مشکل ہوتا ہے مگر جب جل جائے تو اس سے
ہر شخص اپنی شمع روشن کر سکتا ہے۔ نور پیدا کرنا خدا کا کام تھا جو اس نے کر دیا اب ہمارا کام صرف یہ
ہے کہ آئیں اور اپنی شمعیں اس سے لگا لیں ۔ پس اس طریق کو سمجھو کہ یہی فلاح کا طریق ہے
اور خوب یاد رکھو کہ جو بزدل ہے وہ خدا کے رستہ سے کاٹا جائے گا۔ جب تک تم ایسے بہادر نہ بن
جاؤ کہ قید، قتل ، جلا وطنی سب مظالم کو برداشت کرنے کیلئے آمادہ ہو جاؤ اُس وقت تک تم خدا کے
محبوب نہیں بن سکتے اور جو خدا کا محبوب نہیں بنتا وہ شیطان کا محبوب ہوتا ہے ۔“
( الفضل ۲ را گست ۱۹۳۶ء )
ل أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمُ
(البقرة : ۲۱۵)
ترمذى كتاب المناقب بابا لقوله الا الله لو كان نبی بعدی لكان عمر صفحہ ۸۳۸
حدیث نمبر ۳۶۸۶ مطبوعہ دارالسلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
التوبة: ١٠٠
بخاری کتاب احادیث الانبياء باب حديث الغار صفحہ ۵۸۶ حدیث نمبر ۳۴۷۷
مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۸۸
سال ۱۹۳۶ء
ه بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب سعد بن ابی وقاص
صفحه ۶۲۸ حدیث نمبر ۳۷۲۸ مطبوعہ دارالسلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
ابوداؤد كتاب الجهاد باب في دعاء المشركين صفحه ۳۸۰ حدیث نمبر ۲۶۳۵ مطبوعه
دار السلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
کے انوار الاسلام صفحه ۲۴٬۲۳، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۴،۲۳ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۲۰۰۸ء
التوبة: ۴۳
اسد الغابة جلد ۲ صفحہ ۲۳۰ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۸۹ - مطبع محمد علی صبیح مصر ۱۹۳۵ء
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۹
۲۸
سال ۱۹۳۶ء
ہم کس حد تک دُنیوی عزت کے طالب ہو سکتے ہیں
قربانیاں اور مصائب وہ کھڑکیاں ہیں جن میں سے
ہم اپنے محبوب کو جھانک سکتے ہیں
فرموده ۳۱ جولائی ۱۹۳۶ء بمقام دھرم ساله )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اس زمانہ میں ہماری جماعت کے خلاف طرح طرح کے منصوبے اور شرارتیں کی جاتی ہیں رح کے منصوبے اور شرارتیں کی جاتی ہیں
اور دشمن ہم کو ہر قسم کی تکلیف پہنچانے کے درپے ہیں ۔ اس موقع پر ہماری جماعت کو سورۂ فاتحہ
کے مضامین پر غور کرنا چاہئے ۔ سورۂ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ مؤمن عزت کا
طالب ہوتا ہے اور یہ کوئی بُری بات نہیں اور وہ ذلت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ بھی کوئی بُری
بات نہیں ۔ اگر یہ باتیں یعنی طلب عزت اور ذلت سے احتراز کی کوشش بُری ہوتیں تو یہ کس طرح
ہو سکتا تھا کہ خدا تعالیٰ خود ہم کو ان کی طرف سورہ فاتحہ میں توجہ دلاتا ۔ اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے
فرمایا ہے کہ بندہ کچھ تو خدا تعالیٰ سے انعام مانگتا ہے اور کچھ باتیں ایسی ہیں جن سے محفوظ رہنے کی
التجا کرتا ہے۔ پس اگر عزت کی طلب اور ذلت سے بچنے کی سعی بُری بات ہے تو ہم کو خدا تعالیٰ ہرگز
ایسی دعا نہ سکھلاتا جس میں یہ دونوں باتیں ہوں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے ہم کو ایسی دعا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۰
سال ۱۹۳۶ء
سکھلائی ہے اور وہ دعا ہر نماز میں کرنے کا حکم دیتا ہے۔ یعنی یہ کہ اپنے لئے عزت مانگو اور ذلت
سے بچنے کی کوشش کرو اور یہ تقاضا ایک طبعی تقاضا ہی نہیں بلکہ مذہبی اور روحانی تقاضا ہے۔ اور اس
حد تک بندہ مجرم نہیں ٹھہرتا بلکہ خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے والا اور اُس کی رضا کا طالب قرار
پائے گا ۔ پس ان خطرات کے ایام میں اگر ہماری جماعت کے دوست عزت کے طالب اور ذلت
سے محفوظ رہنے کے خواہشمند ہوں تو یہ کوئی بُری بات نہیں اس حد تک کہ وہ عزت کے طالب ہوں
اور ذلت سے بچنے کی سعی کریں ۔ خدا تعالیٰ بھی ان کی خواہش کو جائز قرار دے گا اور اس کا رسول
بھی مگر یہاں ایک اختلاف پیدا ہو سکتا ہے جو نظر انداز کئے جانے کے قابل نہیں اور وہ اس بات
کے سمجھنے میں ہے کہ عزت کیا چیز ہے اور ذلت کیا ہے؟ اور کس رنگ میں مؤمن عزت کا طالب اور
ذلت سے بچنے کا کا خواہشمند ہو تو اس کا یہ کام قابلِ اعتراض نہیں ۔ اور وہ کونسی صورت ہے کہ جب
اس کا طالب عزت ہونا اور ذلت سے بچنے میں کوشاں ہونا قابلِ اعتراض ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ
نے جہاں مؤمن کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ عزت کا طالب ہو اور ذلت سے بچنے کا خواہشمند
ہو وہاں خود ہی عزت اور ذلت کی وضاحت بھی فرمادی ہے۔ پس خدا تعالیٰ کی بیان کردہ طلب تو
بہتر اور منشائے الہی کو پورا کرنے والی ہوگی لیکن اگر ہم عزت کا مفہوم بدل دیں اور اپنی طرف سے
کوئی عزت ٹھہرا لیں اور پھر اُس کے طالب ہوں تو ہم مجرم ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں عزت کا مفہوم یہ بیان فرمایا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اے یعنی ہم کو ان لوگوں کا سیدھا راستہ دکھا جن پر تیرا انعام ہوا ۔ وہ
منعم علیہم لوگ کون تھے؟ ان کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ
مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمُ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ
أُولئِكَ رَفِيقًا ہے ۔ پس جو بندہ نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین والا انعام پانے کی
جستجو کرتا اور نیکیوں اور تقویٰ کا طالب بنتا ہے وہ ہرگز جاہ کا طالب اور دین پر دنیا کو مقدم کرنے
والا نہ سمجھا جائے گا بلکہ قرآن مجید کی رو سے وہ بندہ فرضِ الہی کو پورا کرنے والا اور منشائے الہی پر
عمل کرنے والا سمجھا جائے گا کیونکہ وہ ان سب انعامات کو طلب کر رہا ہے جو انبیاء، صدیقین،
شہداء اور صالحین کو ملے اور ان انعامات کی طلب جو ان لوگوں کو ملے عین منشائے الہی بلکہ حکم الہی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
کے مطابق ہے۔
۴۹۱
صلى الله
صلى الله
سال ۱۹۳۶ء
ہمارے لئے
میں اس وقت اس بحث میں نہیں جاؤں گا کہ نبوت ، صدیقیت ، شہادت، صالحیت کی
تشریحات کیا ہیں؟ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ ہم کس حد تک عزت کے طالب ہو سکتے ہیں؟ اس
وقت میں یہ حصہ لیتا ہوں کہ انبیاء کو جو انعامات ملے وہ دنیوی لحاظ سے ان کو کیا پوزیشن دیتے
ہیں اور صدیقین کو جو انعامات ملے وہ اُن کو دنیاوی لحاظ سے کیا پوزیشن دیتے ہیں اور شہداء اور
صالحین کو جو انعامات ملے وہ دنیاوی لحاظ سے ان کو کیا پوزیشن دیتے ہیں ۔ پہلے انبیاء کولو اور
دیکھو کہ نبوت کا انعام کس حد تک اُن کو دُنیوی مراتب عطا کرتا ہے۔ اس حد تک ہمارے لئے بھی
جائز ہوگا کہ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو یہ یہ م مراتب بخشے ۔ نبی کریم کریم ﷺ او اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو دیکھو جس حد تک ان کے دنیا سے تعلقات ۔ تھے اُس حد تک جاہ کی طلب ہمار
جائز ہے اور جس جگہ پر جا کر وہ کھڑے ہو جاتے ہیں اس سے آگے بڑھنا ہمارے لئے جائز نہ ہوگا ۔
ان انبیاء میں سے بعض بادشاہ بھی تھے۔ مثلاً حضرت نبی کریم ا ، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور
حضرت نوح علیہ السلام وغیرہ ۔ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہم السلام - حضرت آدم علیہ السلام
کو بھی ایک حد تک تنفیذ امر کا مقام حاصل تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایسی حکومت حاصل نہ
سہی لیکن کم از کم اپنے قبیلہ میں وہ ضرور حکومت کرتے تھے۔ غرض بادشاہت کا ثبوت بعض انبیاء
میں ضرور ملتا ہے اور یہ بات تاریخ سے بھی ثابت ہے اس کے حصول اور قیام کیلئے کس حد تک
انہوں نے دین کو تابع کیا ہے اس کی مثال ہمارے سامنے آنحضرت ﷺ کے وجود مبارک میں
موجود ہے۔ حضور آخری عمر میں ایک بادشاہ تھے اس میں کسی کو شک نہیں ہو سکتا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ
اس بادشاہت سے حضور نے دنیاوی فوائد کیا حاصل کئے ہیں ۔ مثلاً بیوی بچوں کی آسائش،
دوستوں کی آسائش اور رشتہ داروں کی آسائش اس بادشاہت سے حضور نے کہاں تک حاصل کی ۔
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے اس بادشاہت سے دنیاوی فائدہ کوئی بھی حاص ائدہ کوئی بھی حاصل نہیں کیا
بلکہ حضور نے اپنی تمام تر زندگی میں لوگوں کیلئے قربانی ہی پیش کی ۔ حضور نے ممالک مفتوحہ
اور جائدادوں کو اپنا ہرگز قرار نہیں دیا۔ حضور کی وفات کے بعد سنی شیعہ کا جو اختلاف پیدا ہوا اس
عظیم الشان اختلاف کی بنیاد ہی اس بات پر ہے کہ حضور نے جائدادوں اور ممالک مفتوحہ کو اپنی
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۲
سال ۱۹۳۶ء
ذاتی چیز اور ملکیت قرار نہیں دیا اور یہ جائز نہیں ٹھہرایا کہ یہ اشیاء حضور کے خاندان کی طرف بطور
ورثہ کے منتقل ہو سکیں ۔ پس حکومت سے حضور نے اپنی ذات کیلئے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ حضور کی
اولاد کے بارہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ حضور نے ان کیلئے کوئی چیز بھی دنیا میں نہیں چھوڑی ۔ حتی کہ حضور
کی وفات کے وقت حضور کی بہت سی اشیاء گرو رکھی ہوئی ثابت ہوئیں ۔ انسان کو اپنی زندگی میں
بعض اوقات ایسی ضروریات پیش آجاتی ہیں کہ اسے اپنی مملوکہ اشیاء گرو رکھنی پڑتی ہیں اسی طرح
حضور پر بھی تنگی اور فراخی کے زمانے آتے رہتے تھے۔ خود حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارہ میں
آتا ہے کہ ایک جنگ میں جب بہت سا مال آیا تو حضرت فاطمہ نے حضور سے درخواست کی کہ اس
مال میں سے ایک لونڈی مجھے عنایت فرمائی جائے جو میرا کام کاج کرے۔ حضور نے حضرت فاطمہ
سے فرمایا کہ یہ مال میرا تو نہیں ہے یہ تو خدا تعالیٰ کا ہے۔ میں تم کو اس مال میں سے کچھ نہیں دے
سکتا تم خدا تعالیٰ کا ذکر کیا کرو اور لونڈی کا خیال ترک کر دو سے ۔
پھر حضور کے دوستوں کو لو۔ رسول کریم ﷺ کے دوست ایسے لوگ تھے جنہوں نے حضور
کی بہت خدمات کیں لیکن حضور نے ان سے کوئی ایسا سلوک نہیں کیا جن میں دوسرے لوگوں پر ان
کو ترجیح دی گئی ہو ۔ حضرت عباس حضور کے چچا بھی تھے اور دوست بھی کیونکہ عمر میں برابر کے تھے
ان کے تعلقات حضور سے اس قدر اہم تھے کہ جب کچھ لوگ مدینہ منورہ کے مسلمانوں میں سے حج
کرنے آئے اور انہوں نے چاہا کہ حضور کو اپنے ساتھ مدینہ لے چلیں تا کہ حضور مکہ کی تکالیف سے
محفوظ ہو جاویں ۔ اُس وقت حضور نے ان کی ملاقات کیلئے صرف حضرت عباس کو اپنے ساتھ لیا اور
معاہدہ بھی ان کی منشاء کے مطابق کیا ۔ یہی حضرت عباس جب بدر کی جنگ میں مسلمان ہونے سے کیا۔
پہلے قید ہوئے تو حضور نے ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا۔ جس طرح باقی قیدیوں کو
رسیوں میں جکڑا گیا اسی طرح ان کو جکڑا گیا اور بوجہ رفاہیت کی زندگی کی عادت کے ان کو کئی
دوسرے قیدیوں سے زیادہ تکلیف پہنچی اور وہ شدت درد سے کراہتے رہے۔ چنانچہ بعض صحابہ نے
رات کے وقت حضور علیہ السلام کو دیکھا کہ آپ بار بار کروٹیں بدل رہے ہیں اور آپ کو بے چینی کی
تکلیف معلوم دیتی ہے۔ اس پر بعض صحابہ نے عرض کی کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضور کو نیند نہیں آرہی
اور کچھ بے چینی سی ہے۔ حضور نے فرمایا ہاں میں بے چین ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید عباس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۳
سال ۱۹۳۶ء
کی رسیاں زیادہ سخت باندھی گئی ہیں کیونکہ وہ کراہ رہے ہیں ان کی تکلیف کو دیکھ کر مجھے بے چینی
محسوس ہو رہی ہے اور میں سو نہیں سکتا ۔ صحابہؓ نے عرض کیا کہ حضور! یہ تو معمولی بات ہے ہم اسی
وقت حضرت عباس کی رسیاں ڈھیلی کر دیتے ہیں۔ حضور نے فرمایا نہیں ، یا تو سب قیدیوں کی رسیاں
ڈھیلی کر دی جائیں ورنہ عباس کی رسیاں بھی اسی طرح رہنے دی جائیں ۔ چنانچہ حضرت عباس اور
باقی تمام قیدیوں کی رسیاں ڈھیلی کر دی گئیں ہے اور حضرت عباس کو آرام مل گیا تب حضور آرام کی
نیند سوئے ۔ پس بادشاہت سے حضور نے یا حضور کے دوستوں اور رشتہ داروں نے قطعاً کوئی فائدہ
نہیں اُٹھایا۔ وہ بادشاہت تو خدا تعالیٰ کیلئے تھی اور اس بادشاہت میں آپ کو ویسی ہی انفرادی
عزت حاصل تھی جیسی اور لوگوں کو تھی ۔
یاد رکھنا چاہئے ذاتی عزت اور حکومت کی عزت میں فرق ہوتا ہے۔ بعض لوگ حکومت
اور انفرادی عزت میں فرق نہیں کر سکتے اس لئے حقیقت کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ حکومت کے
بارہ میں آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ وَمَنْ أَطَاعَ اَمِيْرِى فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى
فَقَدْ عَصَانِی ہے کہ جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اس نے گویا میری اطاعت کی
اور جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کی اس نے گویا میری نافرمانی کی ۔ گویا نظام کے
ماتحت جو حکومت آپکو حاصل تھی اُس میں نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے مقرر کردہ امیروں کیلئے بھی نہ
آپ گلی اطاعت کے طالب ہیں لیکن جہاں ذات کا سوال آتا ہے وہاں اپنے یا اپنے عزیزوں
کیلئے کوئی زائد فائدہ طلب نہیں فرماتے ۔ پس حاکمانہ مرتبہ اور چیز ہے اور انفرادی عزت اور چیز
ہے۔ بھلا اس اطاعت سے حضور کو کیا جسمانی فائدہ ہو سکتا تھا ہاں اس سے خدا تعالیٰ کی حکومت تھا
ضرور قائم ہوتی تھی ۔ لوگ ایسی حکومت کو ذاتی عزت خیال کر لیتے ہیں حالانکہ ذاتی عزت اور ذاتی
فائدہ تو یہ ہے کہ کوئی شخص حکومت کو اپنے آرام و آسائش میں استعمال کرے۔ مثلاً جاگیریں حاصل
کرے یا مال جمع کرے وغیرہ ۔ لیکن حضور نے اس حکومت سے ایسا فائدہ ہرگز حاصل نہیں کیا بلکہ
وہ تو حج ، زکوۃ اور قربانیوں کیلئے لوگوں کو دعوت دیتے تھے۔ پس وہ بڑائی جو نظام کیلئے ہو وہ ذاتی بڑائی
نہیں بلکہ ایسی بڑائی تو خدا تعالیٰ کی حکومت قائم کرنے کیلئے ضروری ہے۔ پس جب یہ ارشاد ہوا کہ تم
لوگ نبیوں والے انعام مانگو تو اس سے یہ مراد نہیں کہ ہم کو ایسی حکومت ملے جس میں ہماری ذات ،
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۴
سال ۱۹۳۶ء
اولاد، دوستوں اور رشتہ داوں کو دنیاوی فوائد حاصل ہوں بلکہ اس انعام سے مراد وہ قربانیاں اور
تکالیف ہیں جو انبیاء کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں اُٹھانی پڑتی ہیں اور یہی وہ انعام ہے جس کے
مانگنے کیلئے اللہ تعالیٰ ہم کو حکم فرماتا ہے۔
نبیوں کے بعد صدیقوں کا مقام ہے۔ صدیقوں میں سے حضرت ابوبکر کی ذات ہمارے
سامنے ہے۔ ہم آپ کی ذات کا مشاہدہ کر کے معلوم کرتے ہیں کہ کیا صدیقیت کے مقام میں کسی
قسم کی ذاتی بڑائی مد نظر ہوتی ہے ؟ حضرت ابو بکر صدیق کا اعلیٰ مقام خلافت تھا ہم دیکھتے ہیں کہ
کیا اس صدیق نے اس مقام کو ذاتی بڑائی کا ذریعہ بنایا ؟ اس حقیقت کو معلوم کرنے کیلئے میں
رسول کریم ﷺ کے معا بعد کا ایک واقعہ لیتا ہوں ۔ حضرت نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد سوائے
صلى الله
صلى الله
چند علاقوں کے تمام عرب میں بغاوت پھیل گئی اور اس موقع پر حضرت عمرؓ جیسے صحابی بھی خوفزدہ
ہو گئے اور انہوں نے اور دوسرے صحابہؓ نے یہ مشورہ کیا کہ ان باغیوں سے رعایت کی جائے اور
زکوۃ کے لینے میں ان سے نرمی اختیار کی جائے ۔ دوسرے یہ کہ وہ لشکر جو اسامہ کے ماتحت حضور
نے عیسائیوں سے لڑنے کیلئے بھیجا تھا اُس کو روک لیا جائے اور اس لشکر سے موجودہ بغاوت کے
دبانے میں۔ میں مدد لی جائے ۔ یہ مشورہ کر کے حضرت عمرؓ، حضرت ابوبکر کے پاس گئے اور اُن سے جا کر
یہ دونوں باتیں کہیں ۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا کہ ایک مشورہ آپ کا یہ ہے کہ جیشِ اسامہ
کو روک لوں ، میرا جواب اس بارہ میں یہ ہے کہ کیا ابن قحافہ کی یہ طاقت ہے کہ وہ اس لشکر کو جو
رسول کریم ﷺ نے بھیجا تھا روک لے؟ یہ لشکر ضرور جائے گا خواہ کفار کا لشکر مدینہ میں گھس آئے
اور خواہ مدینہ کی عورتوں کی لاشیں گلیوں میں پھینک دی جائیں ہے ۔ باقی رہا ز کوۃ کے مطالبہ میں
نرمی اختیار کرنا تو زکوۃ تو خدا تعالیٰ کا حکم ہے اگر لوگ اونٹ کی وہ رسی تک جس سے اونٹ کا گھٹنا
صلى الله باندھتے ہیں جو آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں دیا کرتے تھے اب دینے سے انکار کریں گے تو میں
ان سے جنگ کروں گا ہے۔ یہ بات بتاتی ہے کہ وہ ہر عزت خدا اور اس کے رسول کیلئے سمجھتے تھے
اپنے لئے انہیں کسی امر کی خواہش نہ تھی ۔
صلى الله
ان کی زندگی میں ایک اور مثال بھی نظر آتی ہے حضرت ابوبکر کے بیٹے عبدالرحمن بھی
خلافت کے لائق تھے اور لوگوں نے کہا بھی کہ ان کی طبیعت حضرت عمرؓ سے نرم ہے اور لیاقت بھی