استعانت بغیر عبودیت کے حاصل نہیں ہوسکتی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۷
سال ۱۹۳۶ء
دوسالہ مؤمن بلکہ وہی کام دے سکتے ہیں جو بغیر کسی شرط کے ہمیشہ قربانیوں کیلئے تیار رہنے والے
ہوں ۔ اب إِنْشَاءَ اللہ تیسرے سال کی تحریک آنے والی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کئی ہیں جو اس میں
بھی رہ جائیں گے ۔ وہ دو سالہ مؤمن ہوں گے جو تیسری تحریک کے وقت گر جائیں گے۔ غرض کچھ
لوگ اس سال گر گئے اور کچھ لوگ اگلے سال گر جائیں گے اور پھر کچھ سہ سالہ مؤمن ہوں گے جو
تین سال قربانیوں پر صبر کر سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں ۔ یہ سب لوگ جھڑتے چلے جائیں گے اور
گرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ صرف وہ مؤمن رہ جائیں گے جو حیاتی مؤمن ہوں گے یعنی
ساری زندگی ہی وہ خدا تعالیٰ کیلئے قربانیاں کرنے میں گزار دیں گے اور یہی وہ لوگ ہوں گے جن
کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ اپنے دین کو فتح دے گا۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے جب تک خبیث اور طیب
میں فرق کر کے نہ دکھلا دیں۔ اس زمانہ میں بھی اللہ تعالی خبیث اور طبیب میں ضرور فرق کر کے
دکھائے گا جو لوگ گھبرا رہے ہیں اور خیال کر رہے ہیں کہ اس ذریعہ سے میں جماعت کو چھوٹا کر رہا
ہوں وہ نادان ہیں وہ جانتے ہی نہیں کہ جماعت ترقی کس طرح کرتی ہے، وہ سمجھتے ہی نہیں کہ
جماعت کی مضبوطی اور کمزوری کا کیا معیار ہوا کرتا ہے۔ کیا ایک لمبی زنجیر جس کی بعض کڑیاں کمزور
ہوں وہ مضبوط ہوتی ہے یا وہ چھوٹی زنجیر جس کی ساری کڑیاں مضبوط اور پائیدار ہوں۔ ہر شخص سمجھ
سکتا ہے کہ وہی زنجیر کام آسکتی ہے جس کی ساری کڑیاں مضبوط ہوں ۔ انگریزی میں ایک ضرب کام آسکتی ۔ کام ہے
المثل ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ زنجیر کی طاقت سب سے کمزور کڑی میں ہوتی ہے۔ یعنی سب سے
کمزور کڑی جتنی طاقت کی ہوتی ہے اتنی ہی زنجیر کی طاقت ہوتی ہے۔ اسی طرح افراد کے ایمان کی
مضبوطی ہی ایسی چیز ہے جو ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرسکتی ہے خواہ جماعت کے افراد
تھوڑے ہوں یا بہت ۔ اسی لئے میں نے تحریک جدید کو لمبا پھیلایا ہے تا میں دیکھوں کہ کہ کتنے مخلص
ہیں جو اس دوڑ میں میرے ساتھ چلتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے پچھلے سال موجودہ سال کی نسبت
زیادہ لوگوں کے وعدے پورے ہوئے تھے ۔ چنانچہ ابھی میں نے نقشہ منگوا کر دیکھا ہے جس
سے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے سال آج کے دن تک ۷۴ ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا ۔ مگر اس سال
آج کے دن تک تریسٹھ ہزار روپیہ وصول ہوا ہے حالانکہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت وعدے ا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۸
سال ۱۹۳۶ء
زیادہ تھے۔اس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یکسالہ مومن تھکنے لگ گئے ہیں اور اگلے سال کی
تحریک میں جو دو سالہ مؤمن ہوں گے وہ تھک کر الگ ہو جائیں گے اور پھر پہلی تحریک جدید کے
بعد جب دوسرا قدم اٹھایا جائے گا تو وہ جو سہ سالہ مؤمن ہوں گے وہ گرنے لگ جائیں گے یہاں
تک کہ خدا تعالیٰ کے دین کا جھنڈا ان کے ہاتھ میں آجائے گا جو خدا تعالیٰ کے ساتھ شرطیں
باندھنے کے عادی نہیں ہوتے تب اُس وقت فرشتے نازل ہوں گے اور آدمی نہیں بلکہ فرشتے لڑائی
کر کے دنیا کو دین کیلئے فتح کریں گے ۔ ہاں جیسا کہ قرآن مجید میں منافقوں کا حال لکھا ہے جب
دنیا فتح ہو جائے گی اور اسلام کی حکومت عالم پر قائم ہو جائیگی اُس وقت یکسالہ مؤمن اور دو سالہ
مؤمن اور سہ سالہ مؤمن سب جمع ہو کر آجائیں گے اور کہیں گے ہم بھی مؤمن ہیں ہمیں بھی
فتوحات میں شامل کیا جائے مگر خواہ وہ دنیا کی چیزیں لے لیں خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں ان کا
کوئی حصہ نہیں ہو سکتا ۔ دنیا کی بادشاہت محمد ﷺ اور آپ کے نائبین سے چھین کر یزید نے لے لی
مگر کیا خدا تعالیٰ کے حضور بھی یزید کو کوئی بادشاہت ملی؟ یزید کا نام اس دنیا میں بھی جہنم کے دروازہ
پر لکھا ہوا ہے کجا یہ کہ آخرت میں اسے کوئی انعام حاصل ہو۔ پس دنیا کا حصہ گو ایسے لوگوں کو مل
جائے مگر آخرت میں انہیں کوئی حصہ نہیں مل سکتا کیونکہ آخرت میں انہی کا حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے
ساتھ شرطیں نہیں کرتے۔
صلى الله
پس میں جماعت کو آج یہ توجہ دلانے کیلئے آیا ہوں کہ تحریک جدید کے ذریعہ ان کا امتحان
ہو رہا ہے فیل ہونے والے فیل ہورہے ہیں اور کامیاب ہونے والے کامیاب ہورہے ہیں ۔ وہ
جو امید کرتے ہیں کہ اب ان کیلئے کوئی آرام کا سانس ہے وہ غلطی پر ہیں اگر بندوں کے ہاتھ سے
ان کا امتحان نہیں ہوگا تو خدا تعالیٰ خود ان کا امتحان لے گا لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ چاہتا ہے جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مخلصوں اور کمزوروں اور منافقوں کو جدا جدا کر دیا جائے ۔
میں نے تحریک جدید میں جو امور پیش کئے تھے اگر جماعت ان پر عمل کرتی تو ہر سال پہلے سے زیادہ
چندہ آتا اور زیادہ چندہ دینے کی طاقت ان میں پیدا ہوتی ۔
میں نے کہا تھا کہ اپنے اخراجات کو کم کرو اور اخراجات میں کمی اپنی اپنی حیثیت کے
مطابق کر کے جو رقم تمہارے پاس بچے وہ اسلام کی ترقی کیلئے دو اور اخراجات میں کمی اپنی اپنی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۹
سال ۱۹۳۶ء
حیثیت کے مطابق کرو ۔ جسے دو ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ ملتی ہے وہ اپنے اخ ار روپیہ ماہوار تنخواہ ملتی ہے وہ اپنے اخراجات کے لحاظ سے کمی
کرے اور جسے دس روپے ملتے ہیں وہ اپنے اخراجات کے لحاظ سے کمی کرے اور اس طرح جو
روپیہ بچے وہ چندہ میں دے دیا جائے مگر معلوم ہوتا ہے چندہ دینے کا یہ گر جو میں نے بتایا تھا
جماعت نے اس پر عمل نہیں کیا۔ میں نے شروع میں بتایا تھا کہ تم منہ سے کہتے ہو ہم اپنا سب کچھ
اسلام کیلئے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں حالانکہ تمہارے پاس کچھ نہیں ہوتا اس صورت میں تمہارا
دعوی کیونکر صحیح ہو سکتا ہے تمہارا فرض یہ ہے کہ پہلے مٹھی میں کچھ لو اور پھر دینے کا نام لو اور مٹھی میں
لینے کے معنی یہ ہیں کہ تم اپنی زندگیوں میں تغیر پیدا کر وکھانے میں، پینے میں ، پہننے میں اور مکانات
کی آرائش و زیبائش غرض ہر چیز میں فرق کرو اور اپنی حیثیت کے مطابق کرو۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
ایک غریب شخص بھی اتنا ہی چندہ دے جتنا ایک امیر دیتا ہے بلکہ اگر وہ پانچ روپے دے سکتا ہے تو
پانچ ہی دے مگر پانچ روپیہ دینا بھی ایک غریب شخص کیلئے تبھی ممکن ہے جب وہ اپنے اخراجات میں
کمی کرے گا جیسا کہ ایک امیر کیلئے پانچ سو روپیہ چندہ دینا بھی اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ
وہ قربانی کر کے اخراجات کو کم نہیں کرتا۔ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ میں امراء سے کہوں کہ جو کچھ ان
کے پاس ہے وہ لائیں اور اسلام کیلئے قربان کر دیں۔ ابھی نسبت کے طور پر ان سے قربانی کا
مطالبہ کیا جاتا ہے ۔ مثلاً کہا جاتا ہے جو سو روپیہ لیتا ہے وہ دس روپے دے ا دے اور جو ہزار روپیہ کماتا
ہے وہ ایک سو روپے دے لیکن جب وہ وقت آیا کہ کہا جائے جو کچھ پاس ہے سب اسلام کیلئے
حاضر کر دو اس وقت شاید اور زیادہ لوگوں کا امتحان ہو جائے مگر اُس امتحان کے آنے تک ضروری
ہے کہ جنہوں نے اپنے آپ کو تحریک جدید کے ادنیٰ امتحان میں شامل کیا ہوا ہے وہ اس میں
کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔ مجھے تحریک جدید کے مالی شعبہ اور امانت فنڈ دونوں کی رپورٹوں
سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں شعبوں کے چندوں میں کمی آرہی ہے اور ایک سالہ اور دو سالہ
مؤمن کمزوری دکھا رہے ہیں مگر مجھے اس کی کوئی گھبراہٹ نہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسے لوگ
گر جائیں اور ہمارا ساتھ چھوڑ دیں اور صرف ایسی ہی مخلص جماعت ساتھ رہ جائے جو پورے ط
پر اطاعت کرنے اور اپنی ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہو۔
طور
میں قادیان کے لوگوں کو خصوصاً توجہ دلاتا ہوں کہ میرا ہرگز یہ ارادہ نہیں کہ اگر چندہ میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۰
سال ۱۹۳۶ء
کمی ہو تو ان کاموں کو جن کو شروع کیا جا چکا ہے بند کر دیا جائے ۔ میں پہلے بھی اشارہ بیان کر چکا
ہوں کہ روپیہ کی کمی کی وجہ سے کام ہرگز بند نہیں کئے جاسکتے ۔ اگر روپیہ کی آمد میں کمی ہوئی تو
کا رکنوں کی تنخواہیں دس فیصدی کم کر دی جائیں گے اور اگر دس فیصدی کمی کر کے بھی گزارہ نہ ہوا تو
ان کی تنخواہوں میں بیس فیصدی کمی کر دی جائے گی اور اگر بیس فیصدی کمی بھی ضروریات کو پورا نہ
کر سکی تو تمہیں فیصدی کمی کر دی جائے گی اور اگر تیس فیصدی کمی کافی ثابت نہ ہوئی تو چالیس بلکہ
پچاس فیصدی کمی کر دی جائے گی ۔ صدرانجمن احمد یہ کے جو کا رکن پہلے سے کام کر رہے ہیں یا وہ
کا رکن جنہوں نے اس تحریک جدید پر کام شروع کیا ہے میں آج سے ان سب کو ہوشیار کر دیتا ہوں
کہ اگر انہیں اپنی تنخواہوں میں یہ کمی منظور نہ ہو تو وہ بے شک اپنی نوکریوں کا باہر انتظام کر لیں ۔
مجھے یقین ہے کہ پانچ یا دس دفعہ بھی اگر مجھے آدمی بدلنے پڑے تو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے نئے
آدمی بھیجتا چلا جائے گا اور وہ کام پورا ہو کر رہے گا جس کے کرنے کا ذمہ ہم نے اُٹھایا ہوا ہے اور
جس کو تکمیل تک پہنچانے کا فرض ہم پر عائد کیا گیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا نام انبیاء علیہم السلام نے شیطان کی آخری لڑائی
کا زمانہ رکھا ہے اس لڑائی کی آگ میں جب تک ہم اپنی ہر چیز جھونکتے نہ جائیں گے اُس وقت تک
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ شاہجہاں کی نسبت آتا ہے کہ اُس کی بیوی نے مرنے سے پہلے خواب میں
دیکھا کہ میں مرگئی ہوں اور میری قبر پر بادشاہ نے ایسا ایسا مقبرہ بنایا ہے یہ وہی مقبرہ ہے جسے آجکل
تاج محل کہتے ہیں اور آگرہ میں ہے۔ اس نے بادشاہ کے پاس ذکر کیا وہ چونکہ بیمار تھی اور بادشاہ کو
اس کی دلجوئی مد نظر تھی اس لئے اُس نے بڑے بڑے انجینئر بلائے اور کہا کیا اس قسم کی عمارت
بنا سکتے ہو؟ سب نے کہا یہ تو کسی جنت کی عمارت کا نقشہ ہے ہم اسے تیار نہیں کر سکتے آخر ایک انجینئر
آیا اور اس نے کہا بادشاہ سلامت ! ایسی عمارت بن سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ
کشتی میں سوار ہو کر جمنا کے دوسرے کنارے چلیں اور ہزار ہزار روپیہ کی دوسو تھیلیاں اپنے اپنے ؟ پاس
رکھوا لیں ۔ تجویز میں بتا دوں گا اور وہ جگہ بھی بتادوں گا جہاں اس قسم کا مقبرہ بن سکتا ہے۔ بادشاہ
نے حکم دیا جس پر فورا ہزار ہزار روپیہ کی دو سو تھیلیاں خزانہ سے آگئیں ۔ اس نے ان تھیلیوں کو
کشتی میں رکھا اور انجینئر کے ساتھ سوار ہو کر جمنا کے دوسرے کنارے جانے کیلئے روانہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۱
سال ۱۹۳۶ء
ہو گیا ۔ کشتی تھوڑی ہی دور گئی تھی کہ اس انجینئر نے ایک تھیلی اُٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا
بادشاہ سلامت ! اس طرح روپیہ خرچ ہو گا ۔ بادشاہ نے کہا کوئی حرج نہیں ۔ دو قدم کشتی آگے بڑھی
تو پھر اس نے ایک تھیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا کہ بادشاہ سلامت ! اس طرح روپیہ
لگے گا بادشاہ نے کہا کوئی پرواہ نہیں ۔ تھوڑی دور آگے چلے تو اُس نے تیسری تھیلی دریا میں پھینک
دی اور پھر چوتھی اور پھر پانچویں۔ یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ہزار ہزار روپیہ کی دو سو تھیلیاں دریا میں
پھینک دیں اور ہر دفعہ یہی کہتا رہا کہ بادشاہ سلامت ! یوں روپیہ خرچ ہوگا ۔ بادشاہ بھی یہی کہتا ۔
رہا کہ پرواہ نہیں تم عمارت تیار کرو ۔ جب وہ انجینئر جمنا کے دوسرے کنارے پہنچا تو کہنے لگا
بادشاہ سلامت ! مقبرہ بن سکتا ہے اور یہ جگہ ہے جہاں مقبرہ بنے گا۔ بادشاہ نے کہا آخر وجہ کیا ہے
کہ دوسروں نے کہا ایسا مقبرہ نہیں بن سکتا اور تم کہتے ہو کہ بن جائے گا ۔ وہ کہنے لگا بات یہ ہے کہ
انہوں نے حضور کے دل کا اندازہ نہیں لگایا تھا انہوں نے سمجھا کہ آپ اس قدر روپیہ کہاں خرچ
کریں گے مگر میں نے آپ کے دل کا اندازہ لگا لیا ہے اور میں سمجھ گیا ہوں کہ جب آپ دو لاکھ
روپیہ کے ضائع ہونے پر چیں بہ جبیں نہیں ہوئے تو اس قسم کے مقبرہ پر بھی بے دریغ روپیہ خرچ
کر دیں گے۔ اگر آپ ان دو لاکھ کے ضائع ہونے پر چیں بہ جبیں ہو جاتے تو میں بھی کہہ دیتا کہ
اس قسم کا مقبرہ نہیں بن سکتا۔ اگر تاج محل کے بنانے کیلئے اتنے وسیع حو صلے کی ضرورت ہو سکتی تھی تو
خدا تعالیٰ کیلئے ایک نئی زمین بسانے کیلئے کتنے وسیع حوصلہ اور کتنی بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔
ہمیں بھی اسی طرح اپنی جانیں اور اپنے اموال قربان کرنے پڑیں گے جس طرح اس انجینئر نے
شاہجہاں کا روپیہ قربان کیا۔
میں جانتا ہوں کہ ہر شخص کی عقل اتنی وسیع نہیں ہوتی کہ وہ قربانیوں کی حقیقت کو سمجھ سکے
بعض تھر دلے ہوتے ہیں وہ نہ دین کے پھیلانے کی عظمت جانتے ہیں ، نہ قربانی کی حقیقت سے
واقف ہوتے ہیں ، نہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کی ان کے نزدیک کوئی قیمت ہوتی ہے ان
کی ایک ایک پیسہ پر جان نکلتی ہے اور دین کیلئے خرچ کرنا انہیں موت دکھائی دیتا ہے۔ مگر وہ جو
جانتے ہیں کہ کام کتنا بڑا ہے، جو سمجھتے ہیں کہ قربانیاں اپنے اندر کیا عظمت و شان رکھتی ہیں ، جو
خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی محبت کے مقابلہ میں دُنیوی مال و متاع کو ایک حقیر اور ذلیل چیز قرار
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۲
سال ۱۹۳۶ء
دے کر اسے قربان کرنا کوئی بڑی بات نہیں سمجھتے وہ قربانیوں پر بجائے غمگین ہونے کے خوش ہوتے
اور قربانیوں کو سستا سودا سمجھتے ہیں ایسے آدمی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں کم نہیں
ہزار ہا ہیں جو اسی قسم کا اخلاص اور اسی قسم کی محبت رکھتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں عبد الحکیم نے جب اعتراض کیا کہ جماعت احمد یہ
حضرت مولوی نورالدین صاحب اور ایک دو اور آدمیوں کے کوئی صحابہ کا نمونہ نہیں تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے اس خیال کی نہایت سختی سے تردید کی اور فرمایا میری
جماعت میں ہزاروں ہیں جو صحابہ کا نمونہ ہیں ۔ پس میرے لئے گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں یہ
خدا تعالیٰ کا کام ہے اور وہ خود ایسے آدمی کھڑے کرے گا جو سلسلہ کی مالی اور جانی خدمات سرانجام
دیں گے لیکن میں نہیں چاہتا کہ ایک بھی ہم میں سے تباہ ہو اس لئے میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا
رستہ لمبا اور تکلیفوں سے پر ہے جو لوگ کمزور ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی کمزوری دور کر کے اپنے
آپ کو مضبوط بنائیں ۔ اس راستہ میں مال کی قربانی بھی کرنی پڑے گی، جان کی قربانی بھی کرنی
پڑے گی ، عزت کی قربانی بھی کرنی پڑے گی ، وطن کی قربانی بھی کرنی پڑے گی ، آرام و آسائش کی
قربانی بھی کرنی پڑے گی اور اسی طرح کی اور بہت سی قربانیاں ہیں جو انہیں کرنی پڑیں گی۔ تب
خدا تعالیٰ کا نور دنیا میں پھیلے گا ۔ پس جو کمزور ہیں وہ میری تحریک کی اہمیت کو سمجھ لیں اور اس کے
مطابق عمل کریں ورنہ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ یا تو ایک دن مرتد ہو کر انہیں جماعت سے تو
الگ ہونا پڑے گا یا خود انہیں جماعت سے الگ کر دیا جائے گا ۔ قادیان کے کارکنوں کو بھی اچھی
طرح معلوم ہو جانا چاہئے کہ اگر سرمایہ کافی نہ ہوا تو گو پہلے ہی انہیں باہر کی نسبت قلیل تنخواہیں دی
جاتی ہیں لیکن پھر بھی ان کی تنخواہوں میں کمی کی جائے گی اور جو کارکن اس کیلئے تیار نہ ہوں انہیں
پہلے سے اپنی نوکریوں کا باہر انتظام کر لینا چاہئے ۔ پھر کارکنوں کے علاوہ جماعت کے جو عام افراد
ہیں خواہ وہ قادیان میں رہتے ہوں یا باہر ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس امر کیلئے تیار رہیں اور
اب انہیں ہر قدم پہلے سے آگے بڑھانا پڑے گا اور یہ کام ختم نہیں ہو گا جب تک اسلام کی حکومت
دنیا میں قائم نہ ہو جائے۔ اس سے پہلے ہمارے لئے کوئی ہالٹ اور کوئی ٹھہرنا اور کوئی آرام نہیں ۔
ہاں جب دنیا میں صحیح رنگ میں اسلامی حکومت قائم ہو جائے گی تو ایک مرحلہ ہمارا ختم ہو جائے گا ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۳
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
مگر جیسا کہ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ مؤمن کا کام پھر بھی ختم نہیں ہو سکتا جو سچا مؤمن ہو جس دن
اس کا کام ختم ہو جاتا ہے اسی دن اس کی موت آجاتی ہے ۔ دیکھو رسول کریم ﷺ کے متعلق اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ل کہ تیرا کام چونکہ دنیا میں اسلام پھیلانا ہے
اس لئے جب اسلام میں جوق در جوق لوگ داخل ہونے لگیں اور فوج در فوج لوگ اسلام قبول
کرنے کیلئے آئیں تو سمجھ لینا کہ تیرا وقت ختم ہو گیا اس وقت ذکر الہی میں مشغول ہو جانا اور
خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنا ۔ جب رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو یہ آیت سنائی تو باقی صحابہ تو بڑے
خوش ہوئے کہ اب فتوحات کا زمانہ آگیا لیکن حضرت ابو بکر رو پڑے وہ نہایت کامل الایمان تھے وہ
یہ آیت سنتے ہی سمجھ گئے کہ جب رسول کریم ﷺ کا کام ختم ہو گیا تو پھر آپ نے دنیا میں رہ کر کیا کرنا
ہے۔ خدا تعالیٰ کا رسول نکتا نہیں بیٹھتا ۔ پس اس کا مطلب یہ ہے کہ اب رسول کریم ﷺ کا زمانہ
صلى الله
وفات نزدیک ہے۔ اس پر حضرت ابو بکر گوا تنا رونا آیا کہ ان کی گھگی بندھ گئی ۔ بعض روایات
۔
آتا ہے کہ بعض صحابہ آپ کے رونے کو سن کر کہہ اُٹھے کہ اس بڑھے کو کیا ہو گیا ہے کہ خدا تعالیٰ تو یہ
-
کہتا ہے کہ اسلام ترقی کرے گا اور جوق در جوق لوگ اس میں داخل ہوں گے اور یہ روتا ہے ۔
مگر رسول کریم ﷺ اس نکتہ کو سمجھ گئے یعنی آپ نے سمجھ لیا کہ حضرت ابو بکر نے آیت کا مفہوم سمجھ لیا
ہے اس لئے آپ نے ان کی تسلی اور دلجوئی کیلئے فرمایا کہ ابو بکر مجھے اتنے پیارے ہیں اتنے پیارے
ہیں کہ اگر کسی بندے کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ابوبکر کو بنا تا لیکن یہ اسلام میں میرے بھائی ہیں ۔
پھر فر ما یا مسجد میں جس قدر کھڑکیاں کھلتی ہیں سب بند کر دی جائیں مگر ابوبکر کی کھڑ کی کھلی رہے۔ اس
میں آپ نے اس طرف اشارہ کر دیا کہ میرے بعد یہی امام ہوں گے اور انہیں چونکہ نماز پڑھانے
کیلئے مسجد میں آنا پڑے گا اس لئے ضروری ہے کہ ان کی کھڑ کی مسجد کی طرف کھلی رہے۔ تو مؤمن
جب اپنا کام ختم کر لیتا ہے تو وہ بالکل دنیا میں رہنا نہیں چاہتا ۔
دیکھو! جب کوئی شخص اپنے بیوی بچوں سے جدا ہو کر غیر ملک میں جاتا ہے تو جب اس کا
کام ختم ہو جاتا ہے وہ اپنے بیوی بچوں سے ملنے کیلئے بیتاب ہو جاتا ہے۔ جب بیوی بچوں کی محبت
اپنے اندر اتنی کشش رکھتی ہے کہ جب تک اُسے فرضِ منصبی روکے رکھتا ہے وہ رکا رہتا ہے لیکن جب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۴
سال ۱۹۳۶ء
اس کا کام ختم ہو جاتا ہے وہ ان کے ملنے کیلئے بیتاب ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی محبت اپنے اندر کس
قدر کشش رکھتی ہوگی ۔ یہی وجہ ہے کہ مؤمن جب تک دنیا میں اپنے فرائض منصبی میں مشغول رہتا
ہے وہ مجبوراً اپنے محبوب خدا سے دور رہنا برداشت کر لیتا ہے لیکن جب وہ اپنے فرائض منصبی کو پورا
کر لیتا ہے اُس وقت وہ ایک منٹ بھی دنیا میں رہنا پسند نہیں کرتا بلکہ چاہتا ہے کہ اُڑے اور خدا کے
پاس پہنچ جائے ۔ ہاں جب تک اس کا فرض منصبی پورا نہیں ہوتا وہ سمجھتا ہے کہ میں مجبور ہوں کیونکہ
میرے آقا کا حکم یہی ہے کہ میں دنیا میں کام کروں مگر کام کے ہو جانے کے بعد وہ ایک منٹ بھی
دنیا میں ٹھہر نا پسند نہیں کرتا۔
پس جب تک دنیا میں اسلام کی حکومت قائم نہیں ہو جاتی میرا اور جماعت کا کام ختم نہیں
ہو سکتا اور جن کی زندگیوں میں بھی یہ کام ختم ہو گیا کیونکہ ضروری نہیں کہ ہماری زندگیوں میں ہی یہ
کام پورا ہو وہ اس دنیا میں رہنا پسند نہیں کریں گے بلکہ ان کی روحیں اُڑیں گی اور خدا سے جاملیں
گی اور پھر نئی پود کو نیا کام سپر د کیا جائے گا ۔
در حقیقت لوگوں نے اس بات کو سمجھا نہیں کہ آخرت کے انعامات کی کیا اہمیت ہے۔
انہوں نے سب کچھ دنیا کو ہی سمجھ رکھا ہے اس لئے وہ اس کی ذرہ ذرہ سی بات پر مرتے ہیں حالانکہ
دنیا ایک میدانِ جنگ ہے جہاں شیطان سے لڑائی جاری ہے۔ کوئی شخص یہ لڑائی پسند نہیں کر سکتا کہ
وہ ساری عمر لڑتا ہی رہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ لڑائی سے جلد سے جلد فارغ ہو کر اپنے گھر آئے ۔ پس
جس طرح میدانِ جنگ عارضی مقام ہوتا ہے اسی طرح سچا مؤمن چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں جلد سے
جلد شیطان سے لڑائی ختم کر کے اپنے مولی کے پاس پہنچے۔
پس ایک بار پھر میں جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سستی اور غفلت کو چھوڑ
دیں ورنہ اس بات کیلئے تیار رہیں کہ آج نہیں تو کل خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں ٹھوکر لگے گی اور
ان پر ایسا ابتلاء آئے گا کہ وہ ایمان سے بالکل محروم کر دیئے جائیں گے۔ خدا تعالیٰ کو اس بات کی
پرواہ نہیں ہوتی کہ زید یا بکر اس کے سلسلہ میں داخل ہیں یا نہیں ۔ اگر کوئی شخص اس کے دین میں
نہیں رہتا اور خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ وہ اس کے دین کو چھوڑ کر الگ ہو رہا ہے تو وہ کہتا ہے جاؤ
میرے دین کا کام کرنے والے اور بہت سے موجود ہیں میں ان سے کام لے لوں گا بلکہ خدا تو خدا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۵
سال ۱۹۳۶ء
ایک مؤمن بھی یہ پسند نہیں کر سکتا کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے دین پر احسان رکھے۔ وہ پسند کرے گا
کہ وہ اکیلا خدا تعالیٰ کی راہ میں لڑائی لڑے بجائے اس کے کہ اس کے پہلو میں کوئی ایسا شخص ہو جو
خدمت کر کے احسان جتانے والا ہو۔ پس جو سچے مؤمن ہیں وہ اس بات کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں
کر سکتے کہ کوئی ان کا ساتھ دیتا ہے یا نہیں اور جو سچے مومن نہیں وہ پتھر ہیں جو قوم کے گلے میں
پڑے ہوئے ہیں اور جن کی وجہ سے خطرہ ہے کہ بعض دوسرے لوگ بھی ڈوب جائیں ۔ پس جتنی
جلدی یہ پتھر دور ہو جائیں اور جتنی جلدی ان سے نجات ملے اتنا ہی اچھا ہے ۔ ہاں چونکہ جن لوگوں
سے تعلق اور محبت ہو اُن کے علیحدہ ہونے پر افسوس بھی آتا ہے اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے کمزوروں پر رحم فرمائے ، انہیں ایمان اور اخلاص عطا فرمائے اور ہمیں بھی وہ
طاقت بخشی کہ نہ دنیا کی آفات اور م اور مصیبتیں ہمیں ڈرا اڈر اسکیں اور نہ حکومتیں اور بادشاہتیں ہمیں ۔ یں مرعوب
کر سکیں ۔ صرف ایک ہی چیز ہو جو ہمارا مقصود ہو اور وہ یہ کہ و اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اُس کی محبت ہمیں
حاصل ہو اور اُس کے قرب کا مقام ہمیں ملے ۔ خدا تعالیٰ کیلئے جان دینا ہمارے لئے سب سے
بڑی نعمت ہو اور اُس کی خوشنودی کیلئے مرنا ہماری سب سے بڑی راحت ۔“
( الفضل ۱۹ اگست ۱۹۳۶ء )
ا اسدالغابہ جلد ۳ صفحہ ۱۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱۔ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
النساء: ٦٠
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ه بخاری کتاب المغازى باب فضل من شهد بدراً صفحه ۶۷۳ حدیث نمبر ۳۹۸۸
مطبوعہ دارالسلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
النصر : ۲ تا آخر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۶
سال ۱۹۳۶ء
استعانت بغیر عبودیت کے حاصل نہیں ہو سکتی
فرموده ۱۴ اگست ۱۹۳۶ء بمقام دھرم ساله)
( غیر مطبوعہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
کہنے کو تو سب لوگ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا بندہ کہتے ہیں اور خواہ کوئی بادشاہ ہو یا فقیر
اس بات میں جھجک محسوس نہیں کرتا کہ وہ خدا تعالیٰ کا غلام ہے۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ واقعہ میں اس کے
اندر عبودیت موجود بھی ہے یا نہیں ۔ منہ سے غلامی کا اقرار کر لینا اور بات ہے اور اپنے عمل سے یا ۔ غلامی کا اور ہے اور
خدا تعالی کے کا پیش کرنا اور بات ہے۔ بسا اوقات ایک اسے خدا تعالیٰ کے غلام ہونے کا ثبوت پیش کرنا بالکل اور بات ہے۔ بسا اوقات ایک آدمی اپنے منہ
پیش اور ہے۔
سے تو ایک بات کا اقرار کر لیتا ہے لیکن جب امتحان اور آزمائش کا وقت آتا ہے تو فیل ہو جاتا ہے۔
ابو سینا ایک شخص تھے جن کے خیالات بہت اعلیٰ ہوتے تھے ۔ انہوں نے ایک دفعہ ایسی
بات کہی جس کا ان کے تمام شاگردوں پر خاص اثر ہوا کہ ان کا ایک شاگرد بے تحاشہ کہ اُٹھا آپ تو
نبوت کے اہل ہیں آپ تو وہ کام کر سکتے ہیں جو آنحضرت ﷺ سے بھی نہیں ہو سکتے ۔ وہ تھے تو
مسلمان لیکن اپنے شاگرد کی اس بات کو سن کر مصلحتاً خاموش ہور ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد سردی کا
موسم آگیا اور اس قدر شدید سردی پڑی کہ تالابوں کا پانی منجمد ہونا شروع ہو گیا ۔ اس شدید سردی
کی حالت میں انہوں نے ایک تالاب کو دیکھ کر اپنے اسی شاگرد کو کہا تم اس تالاب میں تو گو دو۔ یہ
حکم سن کر ان کا شاگرد حیرت سے ا شاگرد حیرت سے ان کا منہ دیکھنے لگا جس کا مطلب یہ تھا کہ آپ یہ کیسا تکلیف دہ
اور ناممکن العمل حکم دے رہے ہیں اور کہنے لگا آپ مجھ سے یا تو مذاق کر رہے ہیں یا پھر آپ پاگل
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۷
سال ۱۹۳۶ء
ہیں ۔ انہوں نے اس شاگرد کو جواب دیا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے تو نے کس برتے پر مجھے کہا تھا کہ
آپ تو نبوت کے اہل ہیں حالانکہ میں نے تجھے صرف ایک سرد پانی کے تالاب میں گودنے کو کہا
ہے اور تو اس حکم پر بھی پورا نہیں اُتر سکتا دوسری طرف نبی کریم ﷺ کے صحابہ کی یہ حالت کے صحابہ کی یہ حالت تھی کہ
حضور نے اُن کو طرح طرح کے مصائب میں ڈالا لیکن انہوں نے کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اُن
کو ہمیشہ اس بات کی خواہش رہتی تھی کہ ہم کو اس سے زیادہ مشکل کاموں کے کرنے کا حکم
دیا جائے۔
66
آجکل کے مسلمانوں کی تو یہ حالت ہے کہ وہ تمام احکام میں ایسی راہیں تلاش کرتے ہیں
جن سے وہ ان احکام سے کسی طرح بچ سکیں ۔ حتی کہ بعض مسلمانوں نے كِتَابُ الْحِيَل “ جیسی
کتب بھی لکھ دی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کس طریق سے ہم شریعت کے احکام سے نجات پاسکتے
ہیں ۔ گویا یہ لوگ ان احکام سے بچنا اپنا فرض سمجھتے تھے اور ان احکام کو اپنے اوپر بطور چھٹی کے خیال
رتے تھے لیکن اس کے برخلاف صحابہ کرام اعمالِ صالحہ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے
کی کوشش کرتے تھے۔ چنانچہ ایک صحابی کا ذکر ہے کہ انہوں نے ساری رات جاگنا شروع کر دیا تھا
تا کہ زیادہ ثواب اور رضائے الہی حاصل ہو لیکن حضرت نبی کریم ﷺ نے اُس کو منع فرما دیا۔ اسی
طرح ایک صحابی نے ہر روز روزہ رکھنا شروع کر دیا لیکن حضور نے اُس کو بھی منع فرمادیا۔ ایک
صحابی نے ہر روز پورے قرآن مجید کی تلاوت کا التزام کیا تو حضور نے اُس کو بھی منع فرمایا۔ بعض
صحابہؓ نے وصال کے روزے شروع کر دیئے تو حضور نے ان سے فرمایا کہ یہ روزے صرف میری
ذات کیلئے ہیں تم یہ روزے نہ رکھا کرو۔
ایک دفعہ حضور نے ایک مہاجر اور ایک انصاری کو بھائی بھائی بنایا۔ ایک دفعہ مہاجر بھائی،
انصاری بھائی سے ملاقات کیلئے گئے کیا دیکھتے ہیں کہ اس انصاری بھائی کی بیوی میلے کچیلے کپڑے
پہنے ہوئے بیٹھی ہے۔ انہوں نے اس سے دریافت کیا کہ تیری یہ حالت کیوں ہے؟ کہنے لگی میں
کس کو دکھانے کیلئے صاف ستھری ہو کر بیٹھوں ۔ میرے خاوند کی تو یہ حالت ہے کہ ساری رات
عبادت کرتا رہتا ہے اور دن روزہ کی حالت میں گزار دیتا ہے اور اُس کو اس بات کی خبر نہیں کہ میں
اُس کے گھر میں بطور بیوی کے رہتی ہوں ۔ اتنے میں انصاری بھائی بھی آگئے ۔ مہاجر بھائی نے ان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۸
سال ۱۹۳۶ء
کو اس قدر عبادت سے منع کیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ تم عجیب قسم کے بھائی ہو کہ مجھے نیکی سے
روکتے ہو اور جب وہ رات کو عبادت کیلئے اُٹھنے لگے تو انہوں نے نہ اُٹھنے دیا اور زبردستی لٹا دیا اور
جب دن کو روزہ رکھنے لگے تو روزہ بھی نہ رکھنے دیا۔ اس پر انصاری نے آ نے آنحضرت ﷺ سے اس
امر کی شکایت کی تو حضور نے فرمایا کہ تمہارے مہاجر بھائی کا یہ فعل بالکل درست ہے اور فرمایا
لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِجَارِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ۔ یعنی ہر وقت
عبادت درست نہیں کیونکہ تجھ پر تیرے اپنے نفس، بیوی اور ہمسایہ کے بھی حقوق ہیں ۔ گویا صحابہ
میں ہمیشہ اس بات کا بھی مقابلہ ہوا کرتا تھا کہ وہ عبادت میں کسی سے کم نہ رہیں لیکن آج کل کے
مسلمان ہر وقت ایسی راہوں کی تلاش میں لگے رہتے ہیں جن سے وہ عبودیت کے پنجے سے نجات
پاسکیں اور ان کا اپنے منہ سے یہ کہنا کہ ہم خدا تعالیٰ کے عبد ہیں اس مثال کے مطابق ہے کہ
سو گز واروں ایک گز نہ پھاڑوں یعنی منہ سے تو سو گز وارنے کو تیار ہیں لیکن اگر ان کو فی الواقعہ
پھاڑنے کیلئے کہا جائے تو انکار کر دیں گے ۔ یوں تو عبودیت کے دعویدار ہیں لیکن ان میں کبر ،
تصنع ، ریاء، نمائش سب قسم کے عیوب اور نقائص پائے جاتے ہیں اور زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ وہ
اپنے عیوب کو عیوب نہیں سمجھتے اور ان کی مثال اُس بیمار کی طرح ہے جو اپنی بیماری کا احساس نہیں
کرتا۔ ایسے بیمار کا علاج بھی مشکل سے ہی ہو سکتا ہے اور اگر کوئی شخص ان کو سمجھانے لگے تو اُلٹا اس
بات کو بُرا مانتے ہیں ۔
-
قرآن مجید میں یہ ایک ممتاز خوبی ہے کہ جب کبھی کوئی حکم بیان کرتا ہے تو معاً اس کے
ساتھ ہی اس حکم کے فوائد اور اغراض بھی بیان کر جاتا ہے اور یہ خوبی کسی اور کتاب میں نہیں پائی
جاتی کیونکہ جب وہ کوئی حکم دیتی ہیں تو اس حکم کے نتائج ، فوائد اور اس کے حصول کے طریق نہیں
بتاتیں ۔ لیکن قرآن مجید ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتا ہے اسی لئے جب اس نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ فرمایا
ساتھ ہی اس کا نتیجہ اور فائدہ بھی اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۲ کے الفاظ میں فرمادیا۔ گویا ايَّاكَ نَعْبُدُ کے
لئے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بطور دلیل کے ہے۔ نیز بطور معیار کے بھی یعنی جو شخص عبودیت کا مدعی ہو ہم
اس کو تب ہی سچا سمجھیں گے جبکہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا اعلیٰ مقام اس کو حاصل ہو۔ پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ
بطور دلیل کے ہے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کیلئے اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بطور دلیل کے ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۲۹
سال ۱۹۳۶ء
کیلئے ۔ یعنی عبودیت کا دعویٰ بغیر استعانت کے بالکل غلط ہے اور اسی طرح استعانت بغیر عبودیت
کے ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کا بندہ ہوں تو اُس پر فرض ہے
کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ پر ہی اتکال کرے اور ادھر اُدھر اپنی نظر نہ اُٹھائے ۔ کیا تم نے کبھی یہ دیکھا
ہے کہ کوئی شخص کہتا ہو کہ میں فلاں کا بیٹا ہوں اور پھر اور لوگوں کے گھروں سے کھانا اور کپڑا مانگتا
پھرتا ہو ۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ در حقیقت اپنے آپ کو اُس شخص کا بیٹا نہیں
سمجھتا بلکہ یہ صرف اس کے منہ کی بات ہے ۔ اسی طرح جو شخص خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسروں سے
مانگتا ہے تو در حقیقت وہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبودیت کے دعوی میں سچا نہیں ہے۔ اگر
کوئی شخص عبودیت کے دعوئی کے باوجود اور لوگوں کا دست نگر ہے تو یقیناً اُس کا ایمان کمزور ہے
ور نہ اگر اس کا اللہ تعالی پر کامل ایمان ہوتا تو خدا تعالیٰ کے مل جانے کے بعد اس کو کسی اور کی حاجت
ہی باقی نہ رہتی ۔ اور جو شخص خدا تعالیٰ کا ہورہتا ہے تو پھر اس کو اس بات کی ضرورت باقی نہیں رہ
جاتی کہ لوگ اس کی مدد کریں بلکہ خدا تعالیٰ خود اس کی مدد کرتا ہے اور یہ جو قرآن مجید میں متعدد
مقامات پر آتا ہے کہ غریبوں اور مساکین کی امداد کرو یہ حکم تو ادنی ایمان والے لوگوں کیلئے فرمایا گیا
ہے نہ کہ کامل ایمان والے لوگوں کیلئے ۔ اس حکم سے یہ تو مراد نہیں کہ اے لوگو! تم نبی کریم ﷺ کی یا
نوح علیہ السلام کی یا ابراہیم علیہ السلام کی مدد کرو۔ کیونکہ انبیاء کی نصرت کا دارو مدار لوگوں پر نہیں
ہوتا بلکہ خدا تعالیٰ خود ان کی پشت پر ہوتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا يَنصُرُكُ
رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاء سے یعنی یہ سوال نہیں کہ کوئی تیری مدد کرتا ہے یا نہیں بلکہ ہم
خود پکڑ پکڑ کر لوگوں سے تیری مدد کروائیں گے ۔ پس رحم اور امداد کا سوال تو ادنی درجہ کے
لوگوں کیلئے ہے نہ کہ انبیاء اور کامل مومنوں کیلئے ۔ کیونکہ انبیاء اور کامل مومن تو سائل اور محروم نہ
کے ماتحت نہیں آتے اور مذکورہ حکم ان دو کے لئے ہی ہے۔ پس حقیقت یہی ہے کہ یہ حکم یا تو
کافروں کیلئے ہے یا پھر ادنی مومنوں اور محروم لوگوں کیلئے ۔ کامل مومنوں کی فکر تو خدا تعالیٰ خود کرتا
ہے۔ ہاں جن لوگوں کا ایمان ہنوز کمال کے درجہ تک نہیں پہنچا ہوتا تو جس طرح غبارہ ہچکولے کھایا
کرتا ہے اسی طرح وہ بھی ہچکولے کھاتے رہتے ہیں ۔
-
ایک بزرگ کے متعلق آتا ہے کہ وہ شہر سے دور کسی مقام پر عبادت کیا کرتے تھے اور ان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۰
سال ۱۹۳۶ء
کا رزق وہیں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہنچ جایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ ان کو فاقہ ہوا اور وہ اُس جگہ کو
چھوڑ کر شہر کو چل دیئے اور ایک دوست کے ہاں سے کھانا کھایا اور کچھ کھانا لے کر واپس اسی جگہ کی
طرف آنے لگے تو ان کے دوست کا کتا بھی اُن کے پیچھے پیچھے ہولیا۔ انہوں نے جب کتے کو پیچھے
آتے دیکھا تو اس کو بھو کا سمجھ کر ایک روٹی ڈال دی۔ تھوڑی دور جا کر پھر دیکھا کہ کتا ابھی پیچھے ہی
چلا آ رہا ہے تو دوسری روٹی ڈال دی۔ تھوڑی دیر کے بعد جب پھر کتا پیچھے ہی چلا آتا نظر آیا تو
نہایت غصہ کے ساتھ تیسری روٹی اُس کی طرف پھینک کر کہا کہ تو بڑا بے حیا ہے کہ میرا پیچھا ہی نہیں
چھوڑتا۔ ان کے اس کہنے پر معاً اُن کو کشف ہوا اور کتا انسان کی شکل ہو کر ان کو یہ کہتا ہوا نظر آیا کہ
بے حیا میں ہوں یا تو ہے؟ مجھے اس گھر میں کئی دنوں سے فاقے ہو رہے ہیں مگر میں نے وفاداری
کی وجہ سے اس گھر کو چھوڑنا گوارا نہ کیا تجھے صرف ایک ہی فاقہ گزرا تھا کہ تو نے خدا تعالیٰ کا
دروازہ چھوڑ دیا۔ پس کتے نے انسانی شکل میں آکر اُن کو یہ بتایا کہ مومن کو اللہ تعالیٰ سے کسی
صورت میں بھی مایوس نہ ہونا چاہئے اور ہر وقت اُس کے دروازہ پر ہی اپنی نظر کو لگائے رکھنا چاہئے ۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے مجھے یہ تو قطعاً یقین نہیں ہے کہ وہ اپنی ذات
کے بارہ میں ہی فرماتے ہوں کہ ہم طبیبوں کی بھی کیا زندگی ہے کہ اگر ہمارے سامنے کوئی شخص اپنے
نیفے کو کھجلاتا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کو کچھ فیس دینے لگا ہے۔ یہ انہوں نے عام اطباء کی حالت
بیان فرمائی ہے نہ کہ اپنی ۔ کیونکہ کامل مومن کی نظر لوگوں کی طرف نہیں ہوتی اور حضرت خلیفہ اول کو
ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ جب اُن کو روپوں کی ضرورت ہوتی تو فوراً کوئی شخص آتا اور علاج
کروا کے بغیر گننے کے کچھ روپے دے جاتا۔ ایک دفعہ حضرت حافظ روشن علی صاحب مرحوم ،
حضرت خلیفہ اول کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک شخص آیا اور حضور کو کچھ روپے دے گیا۔ حضور نے
حافظ صاحب مرحوم سے گننے کو فرمایا تو وہ روپے اُسی قدر نکلے جس قدر ایک قرض خواہ کو دینے
تھے۔ ایسا معاملہ تو عام مؤمنوں سے بھی ہو جاتا ہے لیکن عام مومنوں میں إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ کی شرط اعلیٰ پیمانہ پر نہیں پائی جاتی بلکہ یہ صرف خاص مؤمنوں کیلئے ہی ہے ۔ پس جب
کامل مؤمن إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہہ کر خدا تعالیٰ کا کامل عبد ہو جاتا ہے تو پھر ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتا ہے یعنی
اے خدا! جب میں تیرا ہی بندہ ہو چکا اب میں تیرے دروازے کو چھوڑ کر اور کسی کا دروازہ کیوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۱
سال ۱۹۳۶ء
کھٹکھٹاؤں؟ گویا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ لازمی نتیجہ ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا ۔
اس مقام پر بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پہلے
ہونا چاہئے تھا اور ایساكَ نَعْبُدُ بعد میں کیونکہ بغیر اعانت الہی کے عبودیت کا مقام حاصل ہو ہی
نہیں ہو سکتا ۔ ان کا یہ کہنا بھی ایک طرح سے درست ہے لیکن جس مقام کا یہاں بیان ہے اس میں
عبودیت ، استعانت سے قبل ہی درست ہے کیونکہ یہاں گویا پہلے سوال اُٹھایا ہے کہ کون شخص اللہ تعالیٰ
کا عبد ہوتا ہے اس کے بعد خود ہی جواب دے دیا کہ جو خدا تعالیٰ سے ہی استعانت طلب کرے اور
صرف اسی کی طرف اُس کی نظر اُٹھے اور اُسی پر اُس کا کامل بھروسہ ہو ۔
حضرت سید عبد القادر جیلانی " فرمایا کرتے تھے کہ میں اُس وقت تک کھانا نہیں کھایا کرتا
جب تک مجھے اللہ تعالیٰ نہیں فرما دیتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ہی ذات کی قسم ہے کہ تو ضرور کھانا
کھا اور میں اُس وقت تک کپڑا نہیں پہنتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے نہیں فرما دیتا کہ اے عبدالقادر !
تجھے میری ہی ذات کی قسم کہ تو ضرور یہ کپڑا پہن ۔ یہ بھی ایک خاص مقام ہے جو اُن کو حاصل تھا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ حضور میں سادگی اور فقر نظر نہیں آتا ۔ مجھے
یاد ہے کہ حضرت خلیفہ اول ان لوگوں کو یہ جواب دیا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو اللہ تعالی نے الہام میں سلیمان کے نام سے بھی تو یاد فرمایا ہے اور وہ بادشاہ تھے۔ پس اگر حضور
میں حضرت سلیمان کے حالات نہ پائے جائیں تو حضور کا یہ الہام غلط ٹھہرے گا۔
صلى الله
حضور کو اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کا رنگ عطا فرمایا تھا۔ حضور میں نبی کریم ﷺ کی سی سادگی بھی
تھی اور سلیمان کے حالات بھی حضور میں نظر آتے تھے۔ پس عبودیت تامہ کے بعد انسان کو کلی طور
پر خدا تعالیٰ کی طرف سے استعانت حاصل ہو جاتی ہے اور ہر ایک انسان کو یہ درجہ حاصل ہو سکتا ہے
بشرطیکہ وہ ہمت نہ ہارے ۔ حتی کہ ابو جہل جیسا انسان بھی إِيَّاكَ نَعْبُدُ پر عمل کر کے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کا مستحق بن سکتا ہے۔ اگر ابو جہل کیلئے یہ امر محال ہوتا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ پھر خدا تعالیٰ کو
کوئی حق نہیں کہ ابو جہل کو سزا دے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے اندر اگر یہ ملکہ ہی نہیں رکھا تو اس کو
سزا دینا قرین انصاف نہیں کیونکہ پھر وہ معذور ہے۔ پس اس مقام کے حاصل کرنے کی طاقت
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو دے رکھی ہے خواہ وہ کسی ملک کا ہو، کسی قوم کا ہو، کسی حالت میں زندگی