احمدی اس نعمت کی قدر کریں جو حضرت مسیح موعودؑ نے ان کے سپرد کی ہے۔ دوست اپنی اولاد کی اور دوسرے نوجوانوں کی اصلاح کریں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۲
سال ۱۹۳۶ء
گزار رہا ہو۔ پس کیوں ہر ایک انسان یہ کوشش نہ کرے کہ وہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے مرحلے کو طے کرتا ہوا
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی منزل پر جا کر ٹھہرے۔
مجھے ان دوستوں پر تعجب آتا ہے جو دشمنوں کی مخالفت کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں ۔ مگر غور کرنا
چاہئے کہ اگر دین پر کوئی خطرہ نہ آئے جس میں ہم کو دین کی نصرت کا موقع مل سکے تو ہمارے
اخلاص کا اظہار کس طرح ہو ۔ اسی طرح اگر ہم پر تکالیف اور مصائب نہ آئیں تو لوگوں کو کس طرح
علم ہو کہ خدا تعالیٰ ہماری اعانت فرماتا ہے اور ان تکالیف کو دور کرنا اُس کے سامنے کچھ بھی نہیں اور
اس طرح گویا خدا تعالیٰ بھی اپنا امتحان دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ میرے اندر کس قدر طاقت اور قوت
ہے اور وہ اپنی قدرت کا اس طرح پر اظہار کرتا ہے کہ پہلے پہل لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ اس
کے بندے کو بظاہر حالات میں ذلیل کر لیں اور اس کو طرح طرح کی تکالیف کا نشانہ بنالیں ۔ اُس
کی جان اور مال اور آبرو پر حملے کر لیں ۔ اس کے بعد یکدم خدا تعالیٰ نمودار ہوتا ہے اور دنیا کو کہتا
ہے کہ کون ہے جو میرے اس بندے کو ہاتھ لگا سکے اور پھر اس کے دشمنوں کو ذلیل و خوار کر دیتا ہے
اُس کو عزت کے مقام پر پہنچا دیتا ہے اور اس طرح دنیا کو بتلا دیتا ہے کہ میں کس قدر قادر ہوں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ مجھے سلطان عبدالحمید شاہ ٹرکی کی ایک
بات بہت ہی پسند آتی ہے اور وہ یہ کہ جب یونان سے جنگ ہونے کو تھی تو اس کے جرنیلوں نے
جلسہ کیا اور خوب رڈ و قدح کے بعد کہنے لگے کہ ہمارے پاس جنگ کا فلاں فلاں سامان تو کافی
موجود ہے لیکن فلاں سامان موجود نہیں ہے اس لئے ہم کو جنگ سے احتراز کرنا چاہئے ۔ اس موقع
پر سلطان عبد الحمید نے اپنے جرنیلوں سے کہا کہ تم نے اپنی طرف سے سارے خانے پُر کر لئے اب
کوئی خانہ خدا تعالیٰ کیلئے بھی تو رہنے دو اور حملہ کر دو۔ چنانچہ حملہ کیا گیا اور فتح حاصل ہوئی ۔
حضور فرمایا کرتے تھے کہ سلطان عبد الحمید کی یہ بات کہ خدا تعالیٰ کیلئے بھی کوئی خانہ رہنے دو مجھے
بہت ہی پسند ہے ۔
میں نے دیکھا ہے کہ جب ہماری جماعت میں سے کسی دوست پر انفرادی طور پر یا
جماعت پر بحیثیت مجموعی مصائب آتے ہیں تو دوست گھبرا اُٹھتے ہیں اور دوست اخلاص کی وجہ سے
مجھے آن آن کر مشورے دینے لگتے ہیں کہ فلاں بات یوں کریں، فلاں یوں کریں۔ خصوصاً جس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۳
سال ۱۹۳۶ء
جگہ کے دوست آرام میں ہوں جیسا کہ قادیان کی حالت ہے وہ ناصح مشفق بن کر مجھے نصائح
شروع کر دیتے ہیں کہ گورنمنٹ سے جنگ پر اُتر نا ٹھیک نہیں اور لوگوں کو اپنی مخالفت پر آمادہ نہیں
کرنا چاہئے ۔ وہ تو دل میں خیال کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ میری خیر خواہی کر رہے ہیں لیکن میں اُن
کو اپنے دل میں بزدل یقین کر رہا ہوتا ہوں کیونکہ جب ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہہ چکے تو کس طرح ممکن
ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کا کام کریں اور وہ خراب ہو جائے ۔ ہمارے تباہ ہو جانے سے دنیا کو ہرگز کچھ
نقصان نہیں پہنچ سکتا ۔ کیا ابوبکر ، عثمان اور عمر کی شہادت سے اسلام کو کوئی نقصان ہوا؟ ہرگز نہیں
حالانکہ یہ خلفاء مقتدر صحابہ میں سے تھے۔ پس ہم کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ ہم لوگوں کے سامنے
جھکیں اور اُن سے غیر ضروری نرمی اختیار کریں۔ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے خود بخود ہو جائے گا ہمارا تو
صرف اتنا فرض ہے کہ قربانی سے دریغ نہ کریں آگے خدا تعالیٰ کی مرضی ہو گی تو ہم سے کام لے
لے گا اور مرضی ہو گی تو ہم سے کام نہ لے گا۔ عبودیت تامہ کے ساتھ جبکہ استعانت لازمی طور پر لگی
ہوئی ہے تو ہم کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ بزدل شخص کے دل میں عبودیت تامہ
اور خوف اور لالچ ایک جا جمع ہوسکیں ۔ ہاں خدا تعالیٰ سے خوف کرنا اور اس کی کسی چیز کی خواہش
رکھنا بزدلی اور لالچ نہیں کہلائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے تو یہ امید ہوتی ہے اور لالچ تو بندوں سے ہوتا
ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ سے ڈرنا بھی عبادت ہے نہ کہ بزدلی ۔ جس طرح سنکھیا سے ڈرنا بزدلی نہیں
کیونکہ جس چیز کا نتیجہ یقینی ہو اس سے ڈرنائز دلی نہیں کہلاتا ۔ بُزدلی تو اُس چیز سے ڈرنے کو کہتے
ہیں جس کا نتیجہ یقینی نہ ہو۔ پس انسان کیونکہ ہم کو یقینی طور پر کوئی نقصان نہیں دے سکتے اس لئے اس
سے خوف کرنا بزدلی کہلائے گا۔ ہاں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کیونکہ یقینی انسان کو تباہ کر دینے والی ہے
اس لئے اس سے بچنے والا محتاط کہلائے گا نہ کہ بزدل ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ سے کسی چیز کی امید رکھنا
لالچ نہیں کیونکہ لالچ تو اُس چیز کے متعلق کیا جاتا ہے جس کا ملنا شکی ہو۔ لیکن جس چیز کے متعلق ملنے
کا یقین ہو اُس کے بارہ میں لالچ کا لفظ نہیں بولا جاتا ۔ مثلاً کسی شخص کو تنخواہ کا ملنا یقینی امر ہے تو یہ
لالچ نہیں کہلا سکتا ۔ پس خدا تعالیٰ کی طرف سے جو چیزیں ہم کو ملتی ہیں کیونکہ وہ یقینی ہوتی ہیں اس
لئے اور ان کی امید لالچ نہیں ہے اور جو شخص اس مقام سے اِدھر اُدھر جاتا ہے وہ اپنے اندر عبودیت
نہیں رکھتا یا پھر وہ غلطی خوردہ ہے اور اگر چہ ہم اس کو مؤمن کہہ لیں گے لیکن اسے کامل مومن نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۴
سال ۱۹۳۶ء
کہہ سکتے۔ اور اپنے کامل مؤمنوں کو اللہ تعالیٰ ہرگز ضائع نہیں کرتا بلکہ حدیث شریف سے تو معلوم
ہوتا ہے کہ لَا يَشْقَى جَلِيسُهُمْ ، یعنی ان لوگوں کے پاس بیٹھنے والا بھی ضائع نہیں ہو سکتا۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا میرے ساتھ یہ ایک خاص سلوک ہے
کہ مجھے رات کا فاقہ کبھی نہیں ہوتا ۔ ایک دوست سناتے تھے کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور رات
کے وقت بٹالہ پہنچے اور آپ کے پاس کھانے کیلئے اُس وقت کچھ نہ تھا۔ آپ قادیان سے محبت کی
سے رات کو ہی قادیان کی طرف چل دیئے۔ وہ دوست کہتے ہیں کہ میں آپ کے
میں نے دل میں کہا کہ آج میں حضرت کی اس بات کا امتحان اچھی طرح سے لے سکتا ہوں کہ آیا
آپ پر کسی رات کو فاقہ آتا ہے یا نہیں ۔ کیونکہ آج آپ نے اب تک کچھ نہیں کھایا اور ا کھایا اور اب چاربج
چکے ہیں ۔ گھر جا کر بھی ان کو کھانا ملنے کی امید نہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ جب ہم وڈالہ
کے قریب پہنچے تو ایک شخص ہماری طرف دوڑتا ہوا آیا اُس کے ہاتھوں میں برتن تھے اور اُس کے
پیچھے کچھ ساتھی تھے اُن کو آواز دیتا چلا آ رہا تھا ۔ جب وہ ہم تک پہنچ گیا تو اس نے ہمارے سامنے
کھانا رکھ دیا اور چارپائی بچھوا دی۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو حضرت خلیفہ اول نے اُس دوست سے
پوچھا کہ آپ کو کس طرح پتہ تھا کہ آج ہم نے یہاں سے گزرنا ہے؟ کہنے لگا کہ مجھے معلوم تھا کہ
آپ دہلی گئے ہوئے ہیں اور دہلی سے واپسی کا دن آج ہے اور میں صبح سے کھانا لئے بیٹھا ہوں کہ
آپ ا اب تشریف لے آئے ہیں ۔ نیز میری والدہ سخت بیمار تھی میں نے نے سو سوچا کہ میں حضور کو وہ
مریضہ بھی دکھا دوں گا۔ چنانچہ حضور نے مریضہ کو دیکھ لیا اور قادیان تشریف لے گئے اور آپ کی یہ
بات کہ مجھے رات کا فاقہ کبھی نہیں ہوتا پوری ہو گئی۔ تو مؤمن جب اللہ تعالیٰ کا ہو رہتا ہے تو ایاک
نَسْتَعِينُ کے ماتحت خود بخود آ جاتا ہے اور ہر مؤمن سے اللہ تعالی کے مختلف سلوک ہوتے ہیں ایک
ہی رنگ کا سلوک ہر ایک سے نہیں ہوتا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں امرتسر سے یکے پر سوار ہو کر
روانہ ہوا ۔ ایک بہت موٹا تازہ ہندو بھی میرے ساتھ ہی یکے پر سوار ہوا وہ مجھ سے پہلے یکے کے
اندر بیٹھ گیا اور اپنے آرام کی خاطر اپنی ٹانگوں کو اچھی طرح پھیلا لیا حتی کہ اگلی سیٹ جہاں میں نے
بیٹھنا تھا وہ بھی بند کر دی ۔ چنانچہ میں تھوڑی سی جگہ میں ہی بیٹھ رہا۔ اُن دنوں دھوپ بہت سخت پڑتی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۵
سال ۱۹۳۶ء
تھی کہ انسان کے ہوش باختہ ہو جاتے تھے۔ مجھے دھوپ سے بچانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے ایک بدلی
بھیجی جو ہمارے یکے کے ساتھ ساتھ سایہ کرتی ۔ رسا یہ کرتی ہوئی بٹالہ تک آئی۔ یہ نظارہ دیکھ کر وہ ہندو کہنے لگا
آپ تو خدا تعالیٰ کے بڑے بزرگ معلوم ہوتے ہیں ۔
اسی طرح حضور نے ایک دفعہ کا واقعہ بیان فرمایا کہ میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ ایک
مکان میں سو رہا تھا کہ مجھے القاء ہوا کہ کوئی مصیبت آنے والی ہے اس مکان سے جلد نکل چلو اور دل
میں ایسا ڈالا گیا کہ جب تک میں اس مکان کے اندر ہوں وہ مصیبت نازل ہونے سے رکی رہے
گی ۔ چنانچہ میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے سب دوستوں کو پہلے مکان سے باہر نکال لوں ۔ چنانچہ
جب وہ باہر چلے گئے اور میں بھی باہر جانے لگا تو ابھی میرا ایک قدم باہر اور ایک دروازے کے
اندر کی طرف تھا کہ اس مکان کی چھت گر پڑی لیکن اپنی قدرت سے خدا تعالیٰ نے ہم سب کو اس
بلائے ناگہانی سے محفوظ رکھا۔ پس اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ایسے سلوک کرتا ہے کہ انسان حیران
رہ جاتا ہے مگر عبودیت شرط ہے اور ایسے انسان کا انجام ضرور بخیر ہوگا ۔ بظاہر وہ دنیا کی ظاہر بین
نظروں میں ذلیل ہوتا نظر آ رہا ہوگا لیکن انجام کا راس کو عزت حاصل ہوگی ۔ بظاہر وہ بد نام بھی
ہو رہا ہوگا لیکن انجام کار نیک نامی اسی کو حاصل ہوگی ۔ گویا اس شخص کی ابتداء عبودیت سے اور
انجام استعانت پر ختم ہوگا۔
عبودیت کے معنی بندگی کے ہیں اور مثل مشہور ہے کہ بندگی بیچارگی ۔ اور استعانت کے
معنی ہیں اعزاز ۔ گویا جب انسان بیچارگی کے مقام پر پہنچ جاتا ہے تب اُس کو اعزاز حاصل ہوتا
ہے۔ اس لئے یہ ترتیب کہ خدا تعالیٰ نے پہلے عبودیت اور اس کے بعد استعانت کو رکھا ہے بالکل
درست ہے اور جو لوگ اس ترتیب کو بدلنا چاہتے ہیں وہ اِس نکتے کو سمجھے ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ پہلے
اپنے بندہ کی کامل بیچارگی ظاہر کرتا ہے اور بعد میں اس کی مدد کر کے دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ میں کس
طرح اپنے بندوں کی مدد کرتا ہوں ۔ اگر استعانت حاصل ہونے سے پہلے انسان پر بیچارگی طاری
نہ ہو تو پھر استعانت کو بھی لوگ ایک اتفاقی امر سے زیادہ وقعت نہ دیں گے۔ ہر انسان کا فرض ہے
کہ استعانت کے اس مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ دنیا ہمیں کیا دے سکتی ہے اور کیا ہم
سے چھین سکتی ہے ۔ دنیا ہم کو کچھ نہیں دے سکتی کیونکہ اس کے پاس دینے کو ہے ہی کیا اور دنیا ہم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۶
سال ۱۹۳۶ء
سے کچھ لے بھی نہیں سکتی کیونکہ ہم پہلے ہی خدا تعالیٰ کیلئے سب کچھ چھوڑے بیٹھے ہیں۔ تو ہم سے کسی
چیز کا چھیننا کیا معنی؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ ایک اندھا کسی سے باتیں کر رہا تھا اور
اُس کی بلند آواز کی وجہ سے کسی تیسرے شخص کی نیند اُچاٹ ہو رہی تھی ۔ وہ اندھے سے کہنے لگا
حافظ جی ! سو جائیں ۔ اس اندھے نے جواب دیا بھائی ! میں نے سونا کیا ہے بس خاموش ہی ہو رہنا
ہے۔ اُس کا مطلب یہ تھا کہ میری آنکھیں تو پہلے ہی بند ہیں اگر آواز بند کرلوں تو بس یہی میرا سونا
ہو جائے گا۔ یہی حالت کامل مؤمن کی ہوتی ہے کہ وہ پہلے تو خدا تعالیٰ کے راستے میں سب کچھ
قربان کر کے بیٹھا ہوتا ہے تو دنیا اُس سے کیا چھینے گی؟ کچھ بھی نہیں ۔ مومن نے اگر دنیا کو تھوڑا
بہت ہاتھ لگایا ہوا ہوتا تو وہ بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہی ہوتا ہے۔ جیسا کہ سید عبدالقادر
صاحب جیلانی" فرمایا کرتے تھے کہ میں جب تک اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہولے کھانے اور پہننے کی طر
ف ہاتھ کو نہیں بڑھاتا۔ اور ایسے شخص کو کوئی لالچ بھی کس طرح دلا سکتا ہے کیونکہ ایسے شخص کو
خدا تعالیٰ زمین و آسمان کی بادشاہت دے دیتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کا نوکر ہو جاتا ہے۔ تو کیا ایک
ہزار روپے کے مالک کو کوئی چار آنے یا آٹھ آنے کا لالچ دے سکتا ہے؟ یا ایک کروڑ پتی کو کوئی دس
روپے کی طمع دلا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ اور اگر کوئی اسے لالچ دلانے کی کوشش کرے گا تو وہ احمق ہی
ہوگا ۔ جس شخص کو خدا مل گیا تو گویا اُس کو زمین و آسمان کے خزانوں کا مالک مل گیا اور اس طرح اُس جس کو خال تو کے کامالک مل اور
شخص کے ہاتھ میں یہ سب خزانے بھی آگئے اور پھر ایسا انسان لالچ کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتا ۔
صلى الله
اس کی ایک بین مثال یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی تبلیغ سے جب کفار مکہ تنگ آگئے تو وہ
حضور کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ آپ اپنی اس تبلیغ کو بند کر دیں اور اس کے بدلہ میں اگر آپ
شادی کرنا چاہیں تو ہم اپنے میں سے خوبصورت سے خوبصورت عورتوں سے کروا سکتے ہیں ۔ اگر
آپ مال کے خواہشمند ہیں تو ہم سب لوگ ہزاروں روپے آپ کو جمع کر کے لا دیتے ہیں اور اور اگر
آپ دنیاوی عزت کے طالب ہیں تو ہم آپ کو اپنا سردار تسلیم کرنے کو تیار ہیں ۔ لیکن برائے خدا
اس تبلیغ کو بند کر دیں۔ حضور کیونکہ دنیا کو بیچ اور ذلیل چیز سمجھتے تھے اس لئے اُن کو جواب دیا کہ یہ
چیزیں تو کیا اگر تم سورج کو میرے دائیں ہاتھ پر اور چاند کو میرے بائیں ہاتھ پر لا کر رکھ دو تو میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۷
سال ۱۹۳۶ء
ہرگز اس فرض کو ترک نہیں کر سکتا جو مجھ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد کیا گیا ہے ہے ۔ پس جس ۔
کا خدا ہو گیا اُس کا سب کچھ ہو گیا ۔ اب جبکہ دنیا کا سب کچھ ہی اُس کا ہے تو اس کی مملوکہ چیزوں کی
اس کو لالچ دلانے کے کیا معنی؟ بھلا کیا کوئی شخص کسی کو اپنے ہی مال میں سے کچھ روپیہ نکال کر اس
کو لالچ دلا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اور جس شخص کو خدا تعالیٰ زمین و آسمان کی بادشاہت دے چکا ہو
ایسے شخص کو اگر کوئی یہ کہے کہ ہم تم کو فلاں دنیاوی عہدہ دے دیتے ہیں تو وہ کیا اس بات پر خوشیاں
منانے لگے گا؟ قطعا نہیں ۔ اور جبکہ دنیا کے بادشاہ بھی اتنی قدرت کے مالک ہیں کہ ان کے
سپاہیوں کی طرف اگر کوئی شخص بری نظر سے دیکھے تو اس کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں تو کیا تم خیال
کرتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے سپاہیوں کو نقصان دینے کا ارادہ رکھنے والا اللہ تعالیٰ کے غضب سے
محفوظ رہ سکتا ہے؟
دیکھ لو کہ اکیلے سید عبد اللطیف کی شہادت کے نتیجہ میں ہزاروں لوگ کابل میں تباہ و برباد
کر دیئے گئے اور اس تباہی کی سید صاحب مرحوم نے قبل از وقت پیشگوئی بھی فرمادی تھی ان الفاظ
میں کہ میری موت کے چھ دن بعد جمعرات کے روز اس شہر پر تباہی آجائے گی۔ جب انسان
عبودیت کی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ہاتھ ڈالنا پسند بھی نہیں کرتا بلکہ اس کی
نظر ہمیشہ بلندی کی طرف اُٹھتی ہے اس لئے کہ اس کی امید گاہ وہ ذات ہوتی ہے جو زمین و آسمان
کا مالک ہے۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ جب ابھی میری عمر کوئی پندرہ سال کی تھی میں لکھنو اوا
میں طب پڑھنے کی غرض سے گیا چنانچہ وہاں کے ایک مشہور طبیب کے پاس پہنچا اور السَّلَامُ عَلَيْكُمُ
کہا۔ میری سادہ حالت دیکھ کر اُس طبیب کے ساتھی کہنے لگے کہ یہ لڑکا کہاں سے آگیا ہے؟ اور
بعض مجھے حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ہنسنے بھی لگ گئے اور کہنے لگے اس کو یہ آداب کس نے
سکھائے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ یہ آداب مجھے اُس اُمی نبی نے سکھائے ہیں جس نے ساری
دنیا کو آداب سکھائے ۔ اس جواب میں میرا اشارہ اس طرف بھی تھا کہ انہوں نے باوجود مسلمان
ہونے کے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ چنانچہ میری اس بات کا حکیم صاحب پر بہت اثر ہوا اور
انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ آپ کسی غرض کیلئے آئے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ آپ سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۸
سال ۱۹۳۶ء
-
طب پڑھنا چاہتا ہوں ۔ کہنے لگے کہ میں تو ایک عرصہ سے طب پڑھانا ترک کر چکا ہوں ۔ میں آپ
کو ایک اور مشہور طبیب کی شاگردی میں داخل کر دیتا ہوں ۔ میں نے کہا کہ اگر کسی اور طبیب سے
ہی پڑھنا ہے تو پھر آپ کی سفارش کی ضرورت ہی کیا ہے میں خود ہی اس کے پاس جا سکتا ہوں ۔
اس پر انہوں نے کہا کہ اچھا بتائیں آپ کس قدر طب پڑھنی چاہتے ہیں۔ مجھے اُس عمر میں طبّ
وغیرہ کا تو قطعاً کچھ علم ہی نہ تھا۔ ہاں افلاطون کے بارہ میں سن رکھا تھا کہ وہ بہت چوٹی کے حکیم
ہو گزرے ہیں چنانچہ میں نے جواب دیا کہ افلاطون کے برابر طب پڑھنی چاہتا ہوں ۔ میں نے
افلاطون کا نام لیا تو وہ ہنس کر کہنے لگے کہ اگر آپ کا منشاء افلاطون کے برابر طب پڑھنے کا ہے تو
ضرور اور کچھ نہ کچھ سیکھ ہی لیں گے ۔ حضرت خلیفہ اول کی نگاہ بچپن میں بھی افلاطون تک ہی گئی اور کسی
چھوٹے طبیب کی طرف ان کا ذہن منتقل ہی نہیں ہوا ۔ کامل مؤمن کی بھی یہی حالت ہوتی ہے کہ وہ
چھوٹی چھوٹی اشیاء پر نہیں گر پڑتا بلکہ خدا تعالیٰ کی شان کے مطابق اس سے امید رکھتا ہے اور اگر ہم
خدا تعالیٰ سے چھوٹی چھوٹی چیزیں مانگ کر ہی صبر کر بیٹھیں تو یہ خدا تعالیٰ کی کسر شان ہے گویا ہم یہ
سمجھتے ہیں کہ وہ بڑی چیزیں نہیں دے سکتا ۔ خدا تعالیٰ کی شان تو یہ ہے کہ وہ ہم کو جَنَّةٍ عَرْضُهَا
السَّمَوَاتُ وَالْأَرْضُ نے کی امید دلاتا ہے۔ اگر کہیں سے ہم کو کروڑ رو پیدل رہا ہو تو ہم کیوں پانچ
روپوں پر راضی ہوں ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مؤمن کو لالچ ہوتا ہے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے خاص عنایت ہے اس کو لالچ نہیں کہا جا سکتا ۔ مؤمن کا حوصلہ بہت بلند ہوتا ہے ۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ میرے پاس ایک غریب عورت آئی مجھے خیال ہوا کہ
اس کی کچھ امداد کر دوں ۔ میں نے اس سے کہا کہ مائی! تجھے کچھ ضرورت ہو تو بتلاؤ تا کہ امداد کی
جائے ۔ کہنے لگی کہ مجھے کچھ ضرورت نہیں۔ خدا تعالیٰ نے سب کچھ دے رکھا ہے اور اس کی تفصیل
یوں بیان کی کہ میرا ایک لڑکا بھی ہے اور ہم دونوں کے پاس ایک بڑا قرآن مجید ہے۔ جس کو ہم
دونوں باری باری پڑھ لیتے ہیں۔ ایک کافی بڑا لحاف ہے اس میں ہم دونوں رات کو اکٹھے سورہتے
ہیں ۔ جب مجھ کو زیادہ سردی محسوس ہوتی ہے تو میں لحاف کو اپنے اوپر اچھی طرح سے لپیٹ لیتی
ہوں اور جب میرے لڑکے کو سردی محسوس ہوتی ہے تو وہ لحاف کو اپنے اوپر ڈال لیتا ہے۔ ایک
مکان ہے اس میں ہم آرام سے گزارہ کر لیتے ہیں ۔ اُس عورت کے نزدیک یہی اشیاء سب کچھ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۳۹
سال ۱۹۳۶ء
کے قائمقام تھیں ، اُس کا حوصلہ بلند تھا۔ مؤمن کی شان ہی یہی ہے کہ جس طرح وہ کروڑوں سے
نہیں گھبرا تا اسی طرح دس روپے سے بھی نہیں گھبراتا۔
پس إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا درجہ حاصل کر لینے کے بعد مؤمن دنیا کی کسی چیز کی پرواہ نہیں
کرتا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کی پشت پر ایک قادر مطلق ہستی ہے۔ دنیا میں دیکھ لو کہ انگریز کیونکر
ایک طاقتور حکومت ہے اس لئے اس کا ایک سپاہی بھی اکڑ اکڑ کر چلتا ہے اور لوگ اس سپاہی سے
ڈرتے بھی ہیں ۔ حقیقت میں وہ اس معمولی سپاہی سے نہیں ڈر رہے ہوتے بلکہ اس سپاہی کی پشت پر
جوز بر دست طاقت ہے اُس سے ڈر رہے ہوتے ہیں۔ تو جب ایک معمولی سی دنیاوی حکومت کا سپاہی
کسی سے نہیں ڈرتا تو کیا خدا تعالیٰ کا سپاہی اور اس کا نوکر کسی سے ڈرسکتا ہے۔
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا جواب اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں یہ دیتا ہے کہ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِی
عَنِّي فَإِنِّي قَرُيْبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کے یعنی جب کوئی شخص یہ سوال کرے کہ خدا
کہاں ہے؟ تو تم اس کو کہہ دو کہ خدا تمہارے بالکل قریب ہے ۔ تم بولو وہ آیا ۔ گو یا دَعْوَةَ الدَّاعِ
ایک سیٹی ہے جو مؤمن کو دی جاتی ہے جس طرح ایک سپاہی سیٹی بجاتا ہے اور اُس کی سیٹی کی آواز
کے سنتے ہی اُس کے افسر اس کی مدد کیلئے آن موجود ہوتے ہیں اسی طرح جب مومن دَعْوَةَ الدَّاعِ
کی سیٹی بجاتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کو اپنی مدد کیلئے بلاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فوراً اُس سیٹی کی آواز سن کر اُس
کے پاس آ کر کہتا ہے کہ ہاں بتلاؤ کیا کہتے ہو؟ میں تمہاری مدد کیلئے آ گیا ہوں ۔ پس بد بخت اور
نالائق ہے وہ شخص جو اس سیٹی کے اپنے پاس ہوتے ہوئے بھی کسی سے ڈرتا ہے۔ ہے وہ شخص جو کے ہوتے کسی سے ۔
قصوں کی کتابوں میں ایسی کہانیاں لکھی ہوتی ہیں کہ فلاں دیو فلاں شخص کو جاتا ہوا بال
دے گیا اور کہہ دیا کہ اگر تم کو میری مدد کی ضرورت ہو تو اس بال کو آگ دکھا دینا میں فوراً تمہارے
پاس تمہاری مدد کیلئے آن پہنچوں گا ۔ یہ تو فرضی کہانیاں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے حقیقت میں ہم کو
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ کا بال دیا ہوا ہے جس کے ذریعہ سے ہم اپنے پروردگار کو کو جس
وقت چاہیں نہایت آسانی سے اپنی مدد کیلئے بلا سکتے ہیں اور اس بال کے مل جانے کے بعد بھی
اگر کوئی شخص اپنے دل میں خوف رکھتا ہے تو وہ ازلی شقی اور پاگل ہے اور اللہ تعالیٰ کو پکارنا
بعض اوقات اس طور پر بھی ہوتا ہے کہ ہم اس کی راہ میں مارے جائیں یا اور قسم کے مصائب ہم پر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۰
سال ۱۹۳۶ء
ٹوٹیں ۔ تو جب ہم اُس کی راہ میں مارے جائیں گے تو یہی ہماری طرف سے خدا تعالیٰ کو پکارنا ہوگا
اور خدا تعالیٰ فوراً ہماری مدد کو آئے گا۔ بعض اوقات اللہ تعالیٰ خوف کے ذریعہ سے ہی انسان سے
اپنے آپ کو آواز دلواتا ہے لیکن اس آواز کے آتے ہی اس انسان کے پاس جانے میں دیر نہیں کرتا
اور آتے ہی دنیا کا نقشہ بدل دیتا ہے ، حکومتوں کو تبدیل کر دیتا ہے اور اس طرح مؤمن کو ترقی دیتا
ہے۔ کیا اگلے زمانہ میں اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو ان کی تجارت نوکریاں بڑھا دینے سے ترقی دیا کرتا
تھا ؟ نہیں بلکہ ان سے مالی و جانی قربانیاں لے کر اور ان کو شدید امتحانوں میں ڈال کر ترقی دیا کرتا
تھا۔ ہاں جب مؤمن اس امتحان میں پاس ہو جاتا ہے تو وہ اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
غیرت اُس کی مدد کیلئے جوش میں آتی اور دنیا کو بتا دیتی ہے کہ جس شخص میں کامل عبودیت پیدا
ہو جائے اُس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے استعانت حاصل ہوتی ہے اور اُس ایک شخص کے بدلہ میں سے
خدا تعالیٰ دنیا کو زیروز بر کرنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔“
ما خود از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
بخاری کتاب الصوم باب حق الجسم في الصوم ( مفهوماً ) صفحہ ۳۱۷ حدیث نمبر
۱۹۷۵ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
الفاتحة: ٥
تذکرہ صفحہ ۳۹۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
بخاری کتاب الدعوات باب فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ صفحہ ۱۱۱۲ ۱۱۳ حدیث نمبر
۶۴۰۸ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
سیرت ابن هشام جلد اصفحه ۲۵۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
آل عمران: ۱۳۴
کو
البقرة: ۱۸۷
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۱
۳۱
سال ۱۹۳۶ء
احمدی اس نعمت کی قدر کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے سپرد کی ہے
دوست اپنی اولا پنی اولاد کی اور دوسرے نوجوانوں
کی اصلاح کریں
(فرموده ۲۱ راگست ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
انسان کی پیدائش جس اعلیٰ مقصد کیلئے ہوئی ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا میں بہت
سے فلاسفر اور بہت سے تعلیم یافتہ انسان یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا انسان کی پیدائش کے مقصد میں
کامیابی ہوئی ہے اور بنی نوع انسان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے وہ کام لے لیا ہے جسے مدنظر
رکھتے ہوئے اس نے انسان کو پیدا کیا تھا ؟ وہ مقصد جسے خدا تعالیٰ نے انسانی پیدائش میں مد نظر رکھا
ہے یہ ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ یعنی میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف
عبادت کیلئے یا اپنا عبد بنانے کیلئے پیدا کیا ہے۔ وہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیا واقعہ میں انسان اس
مقصد کو پورا کر رہا ہے اور کیا واقعہ میں اس نے اس قسم کی ترقی کی ہے کہ خدا کا عبد کہلانے کا مستحق
ہو؟ اور پھر ان کا جواب یہ ہے کہ نہیں۔ اور اس لئے وہ سوال کرتے ہیں کہ اگر انسان کا کوئی پیدا
کرنے والا ہے تو کیوں اسے اس مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی ؟ اس کے متعلق یا د رکھنا چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ کے انبیاء اس سوال کا جواب دینے کیلئے آتے ہیں اور دنیا میں نیکی کی ایسی رو چلاتے ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
والدله
سال ۱۹۳۶ء
کہ جسے دیکھ کر دشمن کو بھی تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ مقصد پورا ہو گیا ہے اور اس دن کی آمد کیلئے اگر ہزار ،
دن بھی انتظار کرنا پڑے تو گراں نہیں ہوتا۔
پس انبیاء کا زمانہ اتنا قیمتی ہوتا ہے کہ اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بھی
انبیاء کے زمانہ کولیلۃ القدر قرار دیا ہے چنانچہ فرمایا لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ یعنی وہ
ایک رات ہزار مہینوں سے اچھی ہے ۔ گویا ایک صدی کے انسان بھی اس ایک رات کیلئے اگر
قربان کر دیئے جائیں تو یہ قربانی کم ہوگی یہ مقابلہ اُس نعمت کے جو انبیاء کے ذریعہ دنیا کو حاصل
ہوتی ہے۔ اس میں مؤمنوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ انہیں نبوت کے زمانہ کی قدر
کرنی چاہئے ۔
کچھ عرصہ ہوا میں نے کچھ خطبات عملی اصلاح کے متعلق پڑھے تھے اور جماعت کو اس امر
کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ عظیم الشان مقصد جس کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت ہوئی اسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔ اعتقادی رنگ میں ہم نے
دنیا پر اپنا سکہ جمالیا ہے مگر عملی رنگ میں اسلام کا سکہ جمانے کی ابھی ضرورت ہے کیونکہ اس کے
بغیر مخالفوں پر حقیقی اثر نہیں ہو سکتا ۔ موٹی مثال عملی رنگ میں سچائی کی ہے یہ ایسی چیز ہے جسے دشمن
بھی محسوس کرتا ہے۔ دل کا اخلاص اور ایمان دشمن کو نظر نہیں آتا مگر سچائی کو وہ دیکھ سکتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کی بعثت سے پہلے کا واقعہ ہے کہ خاندانی جائداد کے متعلق ایک
مقدمہ تھا اسی مکان کے چبوترے کے متعلق جس میں اب صدر انجمن احمد یہ کے دفاتر ہیں اس
چبوترے کی زمین دراصل ہمارے خاندان کی تھی مگر اس پر دیرینہ قبضہ اس گھر کے مالکوں کا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے بھائی صاحب نے اس کے حاصل کرنے کیلئے
مقدمہ چلایا اور جیسا کہ دنیا داروں کا قاعدہ ہے کہ جب زمین وغیرہ کے متعلق کوئی مقدمہ ہو اور وہ
اپنا حق اس پر سمجھتے ہوں تو اس کے حاصل کرنے کیلئے جھوٹی سچی گواہیاں مہیا کرتے ہیں۔ انہوں
نے بھی اپنی ملکیت ثابت کرنے کیلئے جھوٹی سچی گواہیاں دلائیں ۔ اس پر اس گھر کے مالکوں نے یہ
امر پیش کر دیا کہ ہمیں کسی دلیل کی ضرورت نہیں ان کے چھوٹے بھائی کو بُلا کر گواہی لی جائے اور جو
وہ کہہ دیں ہمیں منظور ہوگا ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۳
سال ۱۹۳۶ء
جب آپ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ان لوگوں کو اس رستہ سے آتے جاتے اور اس پر بیٹھتے عرصہ
سے دیکھ رہے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا کہ ہاں ۔ اس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
آپ کے بڑے بھائی صاحب نے اسے اپنی ذلت محسوس کیا اور بہت ناراض ہوئے مگر آپ نے
فرمایا کہ جب واقعہ یہ ہے تو میں کس طرح انکار کر سکتا تھا۔
اسی طرح آپ کے خلاف ایک مقدمہ چلایا گیا کہ آپ نے ڈاک خانہ کو دھوکا دیا ہے۔
اس کی تفصیل یہ ہے کہ اس زمانہ میں یہ قانون تھا کہ اگر کوئی شخص پیکٹ میں کوئی چٹھی ڈال کر بھیج
دے تو سمجھا جاتا تھا کہ اس نے ڈاک خانہ کو دھوکا دیا ہے اور ایسا کرنا فوجداری مجرم قرار دیا جاتا تھا
جس کی سزا قید کی صورت میں بھی دی جاسکتی تھی ۔ اب وہ قانون منسوخ ہو چکا ہے اب زیادہ سے
زیادہ ایسے پیکٹ کو بیرنگ کر دیا جاتا ہے۔ اتفاقاً آپ نے ایک پیکٹ مضمون کا اشاعت کیلئے ایک
اخبار کو بھیجا اور اس قانون کے منشاء کو نہ سمجھتے ہوئے اس میں ایک خط بھی لکھ کر ڈال دیا جو اس
اشتہار کے ہی متعلق تھا اور جس میں اسے چھاپنے وغیرہ کے متعلق ہدایات تھیں ۔ پریس والے غالباً
عیسائی تھے اُنہوں نے اس کی رپورٹ کر دی اور آپ پر مقدمہ چلا دیا گیا۔ آپ کے وکیل نے کہا
کہ پیش کرنے والوں کی مخالفت تو واضح ہے اس لئے ان کی گواہیوں کی کوئی حقیقت نہیں اگر آپ
انکار کر دیں تو کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔ اُس زمانہ میں اکثر مقدمات میں آپ کی طرف سے شیخ علی احمد
صاحب وکیل گورداسپوری پیروی کیا کرتے تھے اور آپ کی پاکیزہ زندگی کو دیکھ کر دعوٹی کے بعد
بھی گو وہ احمدی نہ تھے آپ پر بہت حُسنِ ظن رکھتے تھے ۔ انہوں نے آپ سے کہا کہ اور کوئی گواہ تو
ہے نہیں پھر وہ خط اسی مضمون کے متعلق ہے اور اسے اشتہار کا حصہ ہی کہا جا سکتا ہے اس لئے آپ
بغیر جھوٹ کا ارتکاب کئے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے تو اشتہار ہی بھیجا تھا خط کوئی نہیں بھیجا ۔ مگر آپ
نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو بات میں نے کی ہے اس کا انکار کس
طرح کر سکتا ہوں ۔ چنانچہ جب آپ پیش ہوئے اور عدالت نے دریافت کیا کہ آپ نے کوئی خط
مضمون میں ڈالا تھا تو آپ نے فرمایا ہاں۔ اس راستبازی کا دوسروں پر تو اثر ہونا تھا ہی خود
عدالت پر ہی اس قدر اثر ہوا کہ اس نے آپ کو بری کر دیا اور کہا کہ ایک اصطلاحی جرم کیلئے ایسے
راستباز آدمی کو سزا نہیں دی جاسکتی ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لدلد
سال ۱۹۳۶ء
اسی طرح کئی واقعات مقدمات میں آپ کو ایسے پیش آتے رہے جن کی وجہ سے ان
وکلاء کے دلوں میں جن کو ان مقدمات سے تعلق رہا کرتا تھا آپ کی بہت عزت تھی ۔ چنانچہ ایک
-
مقدمہ میں آپ نے شیخ احمد علی صاحب کو وکیل نہ کیا تو انہوں نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آپ
نے اس مقدمہ میں مجھے وکیل نہیں کیا اس لئے نہیں کہ میں کچھ لینا چاہتا تھا بلکہ اس لئے کہ مجھے
خدمت کا موقع نہیں مل سکا۔ تو سچائی اور راستبازی ایک ایسی چیز ہے کہ دشمن بھی اس سے اثر قبول
کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ شیخ علی احمد صاحب آخر تک غیر احمدی رہے اور انہوں نے بیعت نہیں کی مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ظاہری رنگ میں آپ کا اخلاص احمدیوں سے کسی طرح کم
نہ تھا اور اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے آپ کی سچائی کو ملاحظہ کیا تھا اور صرف شیخ علی احمد صاحب
پر ہی کیا موقوف ہے جن جن کو بھی آپ سے ملنے کا اتفاق ہوا ان کی یہی حالت تھی ۔ جب جہلم میں
مولوی کرم دین صاحب نے آپ پر مقدمہ کیا تو ایک ہند و وکیل لالہ بھیم سین صاحب کی چٹھی آئی
کہ میر الڑکا بیرسٹری پاس کر کے آیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کی خدمت کرنے کی
سعادت حاصل ہو اس لئے آپ اس کو اجازت دیں کہ وہ آپ کی طرف سے پیش ہو۔ جس لڑکے
کے متعلق انہوں نے یہ خط لکھا تھا وہ اب تک زندہ ہیں ۔ پہلے لاء کالج کے پرنسپل تھے پھر جموں
-
ہائیکورٹ کے چیف حج مقرر ہوئے اور اب وہاں سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الحاح سے
یہ
درخواست اس واسطے کی کہ اُن کو سیالکوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کچھ
عرصہ رہنے کا اتفاق ہوا تھا اور وہ آپ کی سچائی کو دیکھ چکے تھے۔ پس معلوم ہوا کہ سچائی ایک اعلیٰ پایہ
کی چیز ہے جسے دیکھ کر دشمن کو بھی متاثر ہونا پڑتا ہے۔ سچائی ایک ایسی چیز ہے جو اپنوں پر ہی نہیں
پر بھی اثر کئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انبیاء دنیا میں آکر راستی اور سچائی کو قائم کرتے ہیں اور
ایسا نمونہ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور نقل کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
رسول کریم ﷺ نے دنیا میں آکر کوئی تو ہیں اور مشین گنیں ایجاد نہیں کی تھیں، بینک جاری نہیں کئے
تھے یا صنعت و حرفت کی مشینیں ایجاد نہیں کی تھیں پھر وہ کیا چیز تھی جو آپ نے دنیا کو دی اور جس کی
حفاظت آپ کے ماننے والوں کے ذمہ تھی۔ وہ سچائی کی روح اور اخلاق فاضلہ تھے۔ یہ چیز پہلے
مفقود تھی آپ نے اسے کمایا اور پھر یہ خزانہ دنیا کو دیا اور صحابہ اور ان کی اولادوں اور پھر ان کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۵
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
اولادوں کے ذمہ یہی کام تھا کہ ان چیزوں کی حفاظت کریں ۔
رسول کریم ﷺ پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو چونکہ عرب کے لوگ وحی اور الہام سے
نا آشنا تھے ۔ آپ یہ حکم سن کر کہ آپ ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کا کلام پہنچائیں کچھ گھبرائے ۔ یعنی اس
لئے کہ آپ اس عظیم الشان ذمہ داری کو کس طرح پورا کریں گے اور اسی گھبراہٹ میں آپ حضرت
خدیجہ کے پاس تشریف لائے ۔ شدّت جذبات سے آپ اُس وقت سردی محسوس کر رہے تھے تکتی
کہ جب آپ گھر میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایاز ملُونِي زَمِّلُونِی مجھے کپڑا اوڑھا دو، مجھے
کپڑا اوڑھا دو ۔ حضرت خدیجہ نے دریافت فرمایا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے؟ تو آپ نے انہیں
سب واقعہ سنایا۔ اس پر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ كَلَّا وَاللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ
ابدا ہرگز نہیں ہر گز نہیں۔ خدا کی قسم ! خدا آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا کیونکہ آپ میں فلاں فلاں
خوبیاں ہیں۔ اور ان خوبیوں میں سے ایک یہ بتائی کہ تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ سے یعنی جو اخلاق دنیا
سے اٹھ گئے تھے آپ نے اپنے وجود میں ان کو دوبارہ پیدا کیا ہے اور بنی نوع انسان کی اس کھوئی
ہوئی متاع کو دوبارہ تلاش کیا ہے پھر بھلا خدا آپ جیسے وجود کو کس طرح ضائع کر سکتا ہے۔ تو انبیاء
کی بعثت کی یہی غرض ہوتی ہے اور مومنوں کے سپرد یہی امانت ہوتی ہے جس کی حفاظت کرنا ان
کا فرض ہوتا ہے۔
محبت کی وجہ سے انبیاء کا وجود مؤمنوں کو بے شک بہت پیارا ہوتا ہے مگر حقیقت کے لحاظ
سے انبیاء کی عظمت کی وجہ وہی نور ہے جسے دنیا تک پہنچانے کیلئے خدا تعالیٰ ان کو مبعوث کرتا ہے۔
انہیں خدا تعالیٰ کا وہ پیغام ہی جو وہ لاتے ہیں بڑا بناتا ہے۔ پس جب نبی کے اتباع اس وجود کی
حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں تو اس پیغام کی حفاظت کیلئے کیا کچھ نہ کرنے کیلئے تیار
ہوں گے ۔
رسول کریم ﷺ کی جان کی حفاظت کیلئے صحابہ کرام نے قربانیاں کیں وہ واقعات پڑھ
کر بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کی محبت دیکھ کر آج بھی دل میں محبت کی لہر ہو دیکھ ہے
صلى
پیدا ہو جاتی ہے۔ احد کی جنگ میں ایک موقع ایسا آیا کہ صرف ایک صحابی رسول کریم ﷺ کے
ساتھ رہ گئے اور دشمن بے تحاشا تیر اور پتھر پھینک رہے تھے ۔ اُس صحابی نے اپنا ہاتھ حضور کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۶
سال ۱۹۳۶ء
چہرہ مبارک کی طرف کر دیا اور اس پر اتنے تیرا اور پتھر لگے کہ وہ ہاتھ ہمیشہ کیلئے بیکار ہو گیا۔ ایک
دفعہ اُس صحابی سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے اس ہاتھ کو کیا ہوا ؟ تو انہوں نے بتایا کہ اس طرح
آنحضرت ﷺ پر حملہ ہوا تھا اور میں نے یہ ہاتھ حضور علیہ السلام کے چہرہ کے آگے کر دیا اور اس پر
اتنے تیر اور پتھر کھائے کہ یہ ہمیشہ کیلئے شل ہو گیا۔ اس نے دریافت کیا کہ کیا آپ کے منہ سے اف
نہیں نکلتی تھی؟ انہوں نے کیا لطیف جواب دیا کہنے لگے تکلیف تو اتنی تھی کہ اُف نکلنا چاہتی تھی مگر
میں نکلنے نہیں دیتا تھا کیونکہ اگر اُف کرتا تو ہاتھ ہل جاتا کوئی تیر رسول کریم ﷺ کو لگ جاتا۔ تو تم
اس قربانی کا اندازہ کرو اور سوچو کہ تم میں سے آج اگر کسی کی انگلی کو زخم آجائے تو وہ کتنا شور مچاتا
ہے مگر اس صحابی نے ہاتھ پر اتنے تیر کھائے کہ وہ ہمیشہ کیلئے خشک ہو گیا۔
صلى الله
ایک اور ا ر صحابی کا بھی اسی قسم کا واقعہ ہے یہ بھی احد کے موقع کا ہے احد کی جنگ میں جب
بعض صحابہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونے کے بعد پھر اکٹھے ہوئے تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ دیکھو !
رض
کون کون شہید اور کون کون زخمی ہوا ہے؟ اس پر بعض صحابہ میدانِ جنگ کا جائزہ لینے کیلئے گئے ۔
ایک صحابی نے دیکھا کہ ایک انصاری میدان میں زخمی پڑے ہوئے ہیں ۔ وہ ان کے پاس پہنچے تو
معلوم ہوا کہ ان کے بازو اور ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں اور اُن کی زندگی کی آخری گھڑی قریب آ رہی
ہے۔ اس پر وہ صحابی ان کے نزدیک ہوا اور ان سے پوچھا کہ اپنے عزیزوں کو کوئی پیغام پہنچانا ہو تو
بتادیں میں پہنچادوں گا۔ اُس زخمی انصاری نے کہا کہ میں انتظار میں ہی تھا کہ کوئی دوست ادھر
سے گزرے تو میں اُسے اپنے عزیزوں کے نام ایک پیغام دوں ۔ سو تم میرے عزیزوں کو میرا یہ
پیغام پہنچادینا کہ محمد رسول اللہ ﷺ ایک قیمتی امانت ہیں جب تک ہم زندہ رہے ہم نے اپنی جانوں
سے ان کی حفاظت کی اور اب کہ ہم رخصت ہو رہے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ وہ ہم سے بھی بڑھ
کر قربانیاں کر کے اس قیمتی امانت کی حفاظت کریں گے ہے۔
صلى الله
غور کرو۔ موت کے وقت جبکہ وہ جانتے تھے کہ بیوی بچوں کو کوئی پیغام دینے کیلئے اب
ان کیلئے کوئی اور وقت نہیں ۔ ایسے وقت میں جب انسان کو جائداد کے تصفیہ اور لین دین کے
انفصال کا خیال ہوتا ہے اور جب لوگ اپنے پسماندگان کی بہتری کی فکر سے مشوش ہو رہے ہوتے
ہیں اُس وقت بھی اس صحابی کو یہی خیال آیا کہ میں تو محمد رسول اللہ ﷺ کی حفاظت حفا میں جان دے
الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۷
سال ۱۹۳۶ء
الله
رہا ہوں اور تم سے امید کرتا ہوں کہ تم بھی اسی راہ پر گامزن رہو گے اور محمد رسول اللہ ﷺ کی جان
الله
کے مقابلہ میں اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرو گے ۔ پس جن لوگوں نے آنحضرت ﷺ کی ذات کیلئے
یہ قربانیاں کیں وہ اس پیغام کیلئے جو آپ لائے کیا کچھ قربانیاں نہ کر سکتے ہوں گے اور انہوں نے
کیا کچھ نہ کیا ہوگا ۔
الله
صحابہ نے اس بارہ میں جو کچھ کیا اس کی مثال کے طور پر میں رسول کریم ﷺ کی وفات
کا واقعہ پیش کرتا ہوں ۔ جب آپ کی وفات کی خبر صحابہ میں مشہور ہوئی تو ان پر شدید محبت کی
وجہ سے گویا غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ریشی کہ بعض صحابہ نے یہ خیال کیا کہ یہ خبر ہی غلط ہے کیونکہ ابھی
آپ کی وفات کا وقت نہیں آیا کیونکہ ابھی بعض منافق مسلمانوں میں موجود ہیں۔ چنانچہ حضرت عمر
رضی اللہ عنہ بھی اسی خیال میں مبتلاء ہو گئے اور تلوار لے کر کھڑے ہو گئے کہ جو کہے گا آپ فوت
ہو گئے ہیں میں اُس کی گردن اڑا دوں گا ھے ۔ آپ آسمان پر گئے ہیں پھر دوبارہ تشریف لا کر
منافقوں کو ماریں گے اور پھر وفات پائیں گے ۔ بہت سے صحابہ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو گئے
اور کہنے لگے کہ ہم کسی کو یہ نہیں کہنے دیں گے کہ آپ وفات پاگئے ہیں ۔ بظاہر یہ محبت کا اظہار تھا مگر
دراصل اس تعلیم کے خلاف تھا جو آ جو آنحضرت ﷺ لائے کیونکہ قرآن کریم میں صاف موجود ہے
صلى الله
الله
أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ، یعنی کیا اگر رسول کریم ﷺ فوت ہو جا ئیں یا قتل
ہو جا ئیں تو کیا اے مسلمانو ! تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے ۔ بعض صحابہ اس رو میں بہنے سے بچ
گئے اور انہوں نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی طرف جو اُس وقت اتفاقاً مدینہ سے چند میل باہر
گئے ہوئے تھے ایک آدمی بھیجا جو آپ کو ان حالات کی خبر دے اور بلا کر بھی لائے ۔ آپ کو جب یہ
خبر ملی تو آپ جلد واپس مدینہ تشریف لائے اور سیدھے اُس حجرہ میں چلے گئے جس میں آپ کا
جسم اطہر رکھا ہوا تھا اور آپ نے آپ کے چہرہ سے چادر اٹھائی اور دیکھا کہ واقعہ میں آپ فوت
ہو چکے ہیں۔ پھر جھکے اور پیشانی پر بوسہ دیا آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور جسمِ اطہر کو
مخاطب کر کے فرمایا کہ میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں نہیں لائے گائے۔
یعنی ایک تو ظاہری موت اور دوسرے یہ کہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم مٹ جائے ۔ پھر آپ باہر تشریف
لائے جہاں صحابہ جمع تھے اور جہاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار ہاتھ میں لے کر بڑے جوش میں یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۴۸
سال ۱۹۳۶ء
اعلان کر رہے تھے کہ جو کہے گا آپ فوت ہو گئے ہیں وہ منافق ہے اور میں اُس کی گردن اڑا دوں
گا ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ وہاں تشریف لائے اور لوگوں کو خاموش ہونے کو کہا اور بڑے زور
سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ چُپ رہو مجھے بات کرنے دو اور پھر یہ آیت پڑھی
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ
یعنی محمد رسول اللہ ﷺ صرف خدا کے رسول ہیں آپ سے قبل جتنے رسول آئے وہ سب فوت ہو چکے
ہیں اگر آپ فوت ہو جائیں یا قتل ہو جائیں تو کیا تم اپنے دین کو چھوڑ دو گے اور سمجھو گے کہ تمہارا
دین ناقص ہے ؟ پھر نہایت جوش سے فرمایا کہ اے لوگو مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا
يَمُوتُ جو تم میں سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا وہ خوش ہو جائے کہ ہمارا خدا زندہ ہے اور کبھی نہیں
مرسکتا - وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ ، لیکن جو محمد رسول اللہ کی عبادت کرتا تھا وہ
سن لے کہ آپ فوت : ت ہو گئے ہیں ۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ۔ نے مذکورہ
بالا آیت پڑھی مجھے ایسا معلوم ہوا گویا آسمان پھٹ گیا ہے میری ٹانگیں لڑکھڑا گئیں اور پاؤں کی
طاقت سلب ہوگئی اور میں بے اختیار ہو کر زمین پر گر پڑا وے ۔ اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ واقعی
آنحضرت ﷺ فوت ہو گئے ہیں ۔
رض
صلى الله
دیکھو! حضرت ابوبکر کو آنحضرت ﷺ سے کتنی محبت تھی کہ :
رت سے کتنی محبت تھی کہ جب انہیں معلوم ہو گیا کہ
آپ فوت ہو گئے ہیں تو بے اختیار ہو کر آپ کے جسم مبارک کو بوسہ دیا، آنکھوں سے آنسو رواں
ہو گئے مگر دوسری طرف اُس سچائی سے کتنی محبت تھی جو آپ لائے تھے کہ حضرت عمرؓ جیسا بہادر
تلوار لے کر کھڑا ہے کہ جو کہے گا آپ فوت ہو گئے ہیں میں اسے جان سے ماردوں گا اور بہت سے
صحابہ ان کے ہم خیال ہیں مگر باوجود اس کے آپ نڈر ہو کر کہتے ہیں کہ جو کہتا ہے محمد رسول اللہ ﷺ
صلى الله
زندہ ہیں وہ گویا آپ کو خدا سمجھتا ہے میں اسے بتاتا ہوں کہ آپ فوت ہو گئے ہیں ۔ مگر وہ خدا جس
کی آپ پرستش کرانے آئے تھے وہ زندہ ہے۔ یہ سچائی کا اثر تھا جو محمد ﷺ نے صحابہ کے دلوں میں
صلى الله
وسلام
پیدا کر دی تھی کہ وہ صحابہ جونگی تلواریں لے کر کھڑے تھے انہوں نے یہ بات سنتے ہی سر جھکا دیئے
اور تسلیم کر لیا کہ ٹھیک ہے آپ واقعہ میں فوت ہو گئے ہیں ۔
بعض نادان شاید کہہ دیں اور ایک قوم کہتی بھی ہے کہ حضرت ابو بکر کو رسول کریم ﷺ سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
ولدما
سال ۱۹۳۶ء
کامل محبت نہ تھی چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کو آنحضرت ﷺ کو دفن کرنے کا فکر نہ ہوا بلکہ
آپ خلیفہ کے انتخاب میں مشغول ہو گئے مگر یہ معترض غلطی پر ہیں حضرت ابوبکر نے جو کچھ کیا وہ
اس تعلیم کی حفاظت کیلئے کیا جو آنحضرت ﷺ لائے تھے ورنہ حضرت ابو بکر کو جو بے مثل محبت
صلى الله
صلى الله
صلى الله
جائے
تہ
رسول کریم ﷺ کے وجود سے تھی وہ مندرجہ ذیل واقعہ سے ظاہر ہے۔ آنحضرت ﷺ نے اپنی
وفات سے قبل ایک لشکر تیار کیا تھا کہ شام کے بعض مخالفین کو جاکر ان کی شرارتوں کی سزا دے۔
ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ آپ کی وفات ہوگئی ۔ آپ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر خلیفہ
ہوئے اور اکثر صحابہ نے اتفاق کر کے آپ سے عرض کیا کہ اس لشکر کی روانگی ملتوی کر دی جا۔
کیونکہ چاروں طرف سے عرب میں بغاوت کی خبریں آ رہی تھیں اور مکہ، مدینہ اور صرف ایک اور
گاؤں تھا جس میں باجماعت نماز ہوتی تھی کہ لوگوں نے یہ مطالبہ شروع کر دیا تھا کہ ہم زکوۃ نہیں
دیں گے۔ پس صحابہ نے مشورہ کر کے حضرت عمرؓ کو حضرت ابوبکر کے پاس بھیجا کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے
اس لشکر کو روک لیں کیونکہ بوڑھے بوڑھے لوگ یا بچے ہی اگر مدینہ میں رہ گئے تو وہ باغی لشکروں
کا مقابلہ کس طرح کرسکیں گے۔ مگر حضرت ابو بکر نے ان کو جواب دیا کہ کیا ابوقحافہ کے بیٹے کی یہ
طاقت ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے بھیجے ہوئے لشکر کو روک لے؟ کیا تم چاہتے ہو کہ آپ کی وفار
کے بعد میں پہلا کام یہی کروں کہ جو لشکر آپ نے بھیجنا تجویز کیا تھا اسے روک لوں؟ خدا کی قسم !
اگر باغی مدینہ میں داخل بھی ہو جائیں اور ہماری عورتوں کی لاشوں کو کتے گھسیٹتے پھریں جب بھی وہ
لشکر ضرور جائے گا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر کو آپ سے کتنا عشق تھا مگر چونکہ
آپ صدیقیت کے مقام پر تھے اس لئے جانتے تھے کہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم کی عظمت اس سے
بھی زیادہ ہے۔ پس ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی تعلیم کو لیا اور اسے قائم رکھاتی کہ دشمن
بھی اقرار کرتے ہیں کہ اسے ذرہ بھر بھی نہیں بدلا گیا ۔ عیسائی ، ہندو، یہودی غرضیکہ سب مخالف
قو میں تسلیم کرتی ہیں کہ قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی نہیں بدلا ۔ تبدیلی ابتدائی زمانہ میں ہی ہو سکتی تھی
دوسری قوموں کی نظریں نہ پڑتی تھیں مگر ان لوگوں نے اپنی جانوں سے اس تعلیم کی حفاظت
جب دوسر
صلى الله
کی اور اس میں ایک شوشہ کا بھی تغیر نہ ہونے دیا نہ صرف لفظی بلکہ معنوی طور پر بھی ۔
اب اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا کہ تا آپ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۰
سال ۱۹۳۶ء
على الله
اخلاق فاضلہ، رسول کریم ﷺ کی محبت اور عشق دلوں میں قائم کریں اور محمد رسول اللہ ﷺ کی کی
شریعت کا اجراء کریں اور ہمیں اس امر کا خیال رکھنا چاہیئے کہ ہم نے ان چیزوں کی اسی طرح کا
حفاظت کرنی ہے جس طرح صحابہ نے کی تھی ہم میں اور دوسری قوموں میں ایسا امتیاز ہونا چاہئے کہ
پتہ لگ سکے کہ ہم نے اس امانت کو قائم رکھا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک جماعت ایسی موجود تھی مگر سوال یہ ہے کہ
کیا آئندہ نسلوں میں بھی یہی جذبہ موجود ہے؟ کیا کوئی عقلمند یہ پسند کر سکتا ہے کہ ایک اچھی چیز اسے
تو ملے مگر اس کی اولا د اس سے محروم رہے؟ پھر تم کس طرح سمجھ سکتے ہو کہ جو شخص حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تعلیم کی قدر و قیمت جانتا ہے وہ پسند کرے گا کہ وہ اس کے ورثاء کو نہ ملے لیکن اس کی
زمین اور اس کے مکانات انہیں مل جائیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا الْحَيَوةُ
الدُّنْيَا إِلَّا لَعِبٌ وَ لَهُو الے دُنیوی زندگی لہو و لعب کی طرح ہے یہ سب کھیل تماشہ کی چیزیں ہیں یہ
ایسی ہی ہیں جس طرح فٹ بال کرکٹ یا ہا کی ہوتی ہے۔ پھر کیا کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ
حکومت اس کی زمین ، مکان اور جائداد تو ضبط کر لے مگر گلی ڈنڈا اُس کے بیٹے کو دے دے یا کوئی
پھٹا پرانا فٹ بال یا ٹوٹا ہوا ٹینس ریکٹ یا ہاکی کی سٹک اُس کے بیٹوں کو دے دے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ دنیوی چیزیں لہو ولعب ہیں اور دین و دنیا میں وہی نسبت ہے جو ایک حقیقی چیز کو کھیل
تماشہ سے ہوتی ہے اور کوئی شخص یہ کب پسند کر سکتا ہے کہ قیمتی ورثہ تو اُس کی اولا د کو نہ ملے اور اور شخصیہ پسند کرسکتا ہے کہ تو کو نہ۔
لہو و لعب کی چیزیں مل جائیں ۔ لیکن کیا ہم میں ایسے لوگ نہیں ہیں جو عملاً ایسا کرتے ہیں ۔ جب ان ۔ جو ۔
کا بیٹا جھوٹ بولے، چوری کرے یا کوئی اور جرم کرے تو وہ اس کی تائید کرتے ہیں ۔ میں متواتر
دیکھ رہا ہوں کہ بعض لڑکے قادیان میں ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ احمدیت تو الگ رہی وہ انسانیت
کے بھی خلاف ہوتی ہیں مگر ان کے ماں باپ چوری چھپے ان کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اوّل تو کی
وہ اس وجہ سے مجرم ہیں کہ انہوں نے اولا دکو دینی تعلیم سے محروم رکھا اگر ان کے نزدیک نیکی کی کوئی
قیمت ہوتی تو کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ اس سے اپنی اولادوں کو محروم رکھتے اور اگر اس میں کوتاہی کی تھی تو
پھر مجرم کی اعانت سے ہی باز رہتے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ
وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ نیکی اور تقویٰ میں ضرور تعاون کرو مگر بدی اور