ہمارا ماٹو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۱
سال ۱۹۳۶ء
عدوان میں تعاون نہ کرو۔ پہلا جرم تو انہوں نے یہ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ
اَهْلِيكُمْ نَارً اسے اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ مگر انہوں نے ایسا نہ کیا
اور دوسرا جرم یہ کرتے ہیں کہ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ کے حکم الہی کو توڑتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ تو دین کو نعمت قرار دیتا ہے مگر وہ جماعت جو دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی دعویدار ہے اس
میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اول تو اپنی اولادوں کو دین سے محروم رکھتے ہیں اور پھر جب وہ
شرارت کریں تو ان کی مدد کرتے ہیں حالانکہ وہ بعض ایسے جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں کہ جن پر
شرافت اور انسانیت بھی چلا اٹھتی ہے چہ جائیکہ احمدیت اور ایمان ان کے متحمل ہوسکیں ۔ مگر ایسے
مجرموں کے والدین، بھائی ، رشتہ دار بلکہ دوست ان کی مدد کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ایسا
کرنے سے ایمان کہاں باقی رہ جاتا ہے ایسے آدمی کا دین تو آسمان پر اڑ جاتا ہے۔
محمد رسول اللہ ﷺ کو دیکھو ایک دفعہ بعض صحابہ نے آپ کے پاس کسی مجرم کی سفارش کی تو
آپ نے فرمایا خدا کی قسم اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو وہ بھی سزا سے نہیں بچ سکے گی ۱۴۔
تو تقویٰ اور طہارت ایسی نعمت ہے کہ اس کے حصول کیلئے انسان کو کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں
کرنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہمیں جو دولت ملی ہے وہ اعلیٰ اخلاق ہی ہیں اور اپنی
اولادوں کو ان کا وارث بنانا ہمارا فرض ہے اور اگر غفلت کی وجہ سے اس میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو
مؤمن کا فرض ہے کہ وہ تعاون عَلَی الإِثْمِ نہ دکھائے بلکہ اُسی وقت اس سے علیحدہ ہو جائے جس
نے جرم کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں سے اس کی ایسی مثالیں دکھائی ہیں کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ
ایسا کرنا ناممکن ہے۔
سید حامد شاہ صاحب مرحوم بہت مخلص احمدی تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُن کو
اپنے بارہ حواریوں میں سے قرار دیا تھا چنانچہ میرے سامنے جب اپنے حواریوں کے نام گئے تو ان ک
کا بھی نام لیا اور پھر ان کے نیک انجام نے ان کے درجہ کی بلندی پر مہر بھی لگا دی۔ ایک دفعہ ان
کے لڑکے کے ہاتھ سے ایک شخص قتل ہو گیا مگر یہ قتل ایسے حالات میں ہوا کہ عوام کی ہمدردی ان کے
لڑکے کے ساتھ تھی ۔ دراصل مقتول کی زیادتی تھی جس پر لڑائی ہو گئی ان کے لڑکے نے اُسے مُکا
مارا اور وہ مر گیا ۔ اس وقت سیالکوٹ کا ڈپٹی کمشنر جو انگریز تھا وہ ایسے افسروں میں سے تھا جو جُرم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۲
سال ۱۹۳۶ء
ثابت ہو یا نہ ہو سز ا ضرور دینا چاہتے ہیں تا رعب قائم ہو۔ اسے خیال آیا کہ میر حامد شاہ صاحب
میرے دفتر کے سپرنٹنڈنٹ ہیں اگر میں ان کے لڑکے کو سزا دوں گا تو میرے انصاف کی دھوم مچ
جائے گی اس لئے شاہ صاحب کو بلایا اور پوچھا کہ کیا واقعی آپ کے لڑکے نے قتل کیا ہے؟ آپ
نے فرمایا میں تو وہاں موجود نہ تھا لیکن سنا ہے کہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ آپ اسے بلا کر کہہ دیں کہ
وہ اقرار کرلے تا لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ ہم کسی کا لحاظ نہیں کرتے ۔ آپ نے اپنے لڑکے کو بلا کر
پوچھا کہ تم نے اس شخص کو مارا ہے؟ اُس نے کہا ہاں مارا ہے۔ آپ نے فرمایا پھر سچی بات کا اقرار
کرلو۔ لوگوں نے کہا کہ کیوں اپنے جوان لڑکے کو پھانسی پر لٹکوا نا چاہتے ہو مگر آپ نے فرمایا کہ اس
دنیا کی سزا سے اگلی دنیا کی سزا زیادہ سخت ہے اور اپنے بیٹے کو یہی نصیحت کی کہ اقرار کرلے ۔ خدا کی
قدرت اس نے اقرار تو کر لیا مگر وہ لڑکا کرکٹ کا کھلاڑی تھا اور وہ مجسٹریٹ جس کے پاس مقدمہ
تھا وہ بھی کرکٹ کا کھیلنے والا تھا اسے کرکٹ کلب میں معاملہ کی حقیقت معلوم ہوگئی اور چونکہ قانون
ایسا ہے کہ اگر مجسٹریٹ کو کسی بات کا یقین ہو جائے تو ملزم سے کچھ پوچھنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی
اُس نے خود ہی پولیس کے گواہوں پر ایسی جرح کی کہ اس لڑکے کی بریت ثابت ہوگئی اور اس نے
اس سے کچھ پوچھے بغیر ہی اسے رہا کر دیا۔
اسی قسم کا ایک مقدمہ پچھلے دنوں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے بھائی پر ہوا۔ چوہدری
صاحب اس وقت ولایت میں تھے انہوں نے اپنے بھائی کو لکھا کہ یہ ایمان کی آزمائش کا وقت ہے
اگر تم سے قصور ہوا ہے تو میں تمہارا بڑا بھائی ہونے کی حیثیت سے تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اس دنیا
کی سزا سے اگلے جہان کی سزا زیادہ سخت ہے اس لئے اسے برداشت کر لو اور سچی بات کہہ دو۔ تو
جو بات ایک شخص کر سکتا ہے کوئی وجہ نہیں کہ دوسرا نہ کر سکے صرف اخلاص اور ایمان کی ضرورت
ہے۔ سیالکوٹ کے رہنے والے ہمارے ایک دوست ہیں جو ابھی زندہ ہیں احمدی ہونے کے بعد
جب انہیں معلوم ہوا کہ رشوت لینا اسلامی تعلیم کے خلاف ہے تو انہوں نے تمام ان لوگوں کے
گھروں میں جا جا کر جن سے وہ رشوتیں لے چکے تھے واپس کیں ۔ اس سے وہ بہت زیر بار بھی
ہو گئے مگر اس کی انہوں نے کوئی پرواہ نہ کی۔ تو ہماری جماعت میں ہر قسم کے اعمال کے لحاظ سے
ایسے نمونے ملتے ہیں جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ وہ صحابہ کے نمونے ہیں لیکن ہمیں ان پر خوش
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۳
سال ۱۹۳۶ء
نہیں ہو جانا چاہئے بلکہ کوشش کرنی چاہئے کہ ساری جماعت ایسی ہو جائے ایسے لوگوں سے صرف
اتنا فائدہ ہو سکتا ہے کہ ان کی مثال دوسروں کے سامنے پیش کر کے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کیا ان کو مال
کی ضرورت نہیں ، ان کو اپنے بیوی بچوں سے محبت نہیں ، پھر اگر وہ خدا کیلئے قربانی کر سکتے ہیں تو تم
کیوں نہیں کر سکتے ۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس امانت کی قدر کریں جو ان کے سپرد کی گئی
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر ہمیں جائدادیں نہیں دیں، حکومتیں نہیں دیں ، کوئی ،
ایجادیں نہیں کیں ، سامان تعیش مہیا نہیں کئے ، صرف ایک سچائی ہے جو ہمیں دی ہے اور اگر وہ بھی
جاتی رہے تو کس قدر بد قسمتی ہوگی اور ہم اس فضل کو اپنے ہاتھ سے پھینک دینے والے ہوں گے جو
تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو اسلام دیا،
اخلاق فاضلہ دیئے اور نمونہ سے بتا دیا کہ ان پر عمل ہو سکتا ہے۔ پہلے خیال تھا کہ ان چیزوں پر عمل
محال ہے مگر آپ نے بتا دیا کہ عمل ہو سکتا ہے پھر بھی کئی ہیں جو فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ ہم میں سے کئی
ہیں جو جوش میں آکر مخالف کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں مگر آپ پر قتل کا ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا
اس وقت اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ڈگلس تھے جو اس وقت بھی زندہ ہیں اور اب کرنل ڈگلس
ہیں ۔ وہ اس قدر متعصب تھے کہ جب اس ضلع میں آئے تو کہا کہ اس ضلع کے رہنے والا ایک شخص
مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اب تک کیوں اسے سزا نہیں دی گئی ؟ ان کی عدالت میں یہ مقدمہ پیش اب اسے سزا ؟ میں یہ
ہوا ۔ ایک انگریز کہلانے والے شخص نے جو انگریز مشہور تھا مگر دراصل انگریز نہیں پٹھان تھا یہ مقدمہ
کیا تھا۔ اس کے انگریز کہلانے کی وجہ یہ تھی کہ پٹھان ہونے کے سبب سے اُس کا رنگ انگریزوں
کی طرح گورا تھا اور پھر ایک انگریز نے اسے بیٹا بنایا ہوا تھا اس لئے لوگ اُسے انگریز سمجھتے تھے ۔
اُس کا نام مارٹن کلارک تھا ان کا بیٹا یا بھائی ابی سینا کی سابق حکومت میں وزیر اعظم تھا۔ آپ میں
سے کئی ایک نے اخباروں میں پڑھا ہوگا کہ مسٹر مارٹن نے یہ کہا ۔ یہ مارٹن اسی مارٹن کلارک کا بیٹا
ہے یا بھائی۔ رشتہ کی تعیین میں اس وقت نہیں کر سکتا۔ ان مسٹر مارٹن کلارک نے عدالت میں یہ
دعویٰ کیا کہ میر ۔ کہ میرے قتل کیلئے مرزا صاحب نے ایک آدمی بھیجا ہے مسلمانوں میں علماء کہلانے والے
بھی اس کے ساتھ اس شور میں شامل ہو گئے ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب تو اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۴
سال ۱۹۳۶ء
مقدمہ میں آپ کے پ کے خلاف شہادت دینے کیلئے بھی آئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے قبل از وقت بتا دیا تھا کہ ایک مولوی مقابل پر پیش ہو گا مگر اللہ تعالیٰ اسے ذلیل کرے گا لیکن
باوجود اس کے کہ الہام میں اس کی ذلت کے متعلق بتا دیا گیا تھا اور الہام کے پورا کرنے کیلئے
ظاہری طور پر جائز کوشش کرنا ضروری ہوتا ہے مگر مجھے خود مولوی فضل دین صاحب نے جو لاہور
کے ایک وکیل اور اس مقدمہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے پیروی کر رہے تھے سنایا
کہ جب میں نے ایک سوال کرنا چاہا جس سے مولوی محمد حسین کی ذلت ہوتی تھی تو آپ نے مجھے
اس سوال کے پیش کرنے سے منع کر دیا۔ اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد حسین کی والدہ کنچنی تھی
اور مقدمات میں گواہوں پر ایسے سوالات کئے جاتے ہیں کہ جن سے ظاہر ہو کہ وہ بے حیثیت آدمی
ہے۔ مولوی فضل دین صاحب نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہ سوالا ت سنائے جو وہ
مولوی محمد حسین صاحب پر کرنا چاہتے تھے تو ان میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ تمہاری ماں کون
تھی ؟ جسے سن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم ایسے سوالات کو برداشت نہیں کر سکتے ۔
مولوی فضل دین صاحب نے کہا کہ اس سوال سے آپ کے خلاف مقدمہ کمزور ہو جائے گا اور اگر
یہ نہ پوچھا جائے تو آپ کو مشکل پیش آئے گی اس لئے کہ گواہ اپنے آپ کو مسلمانوں کا ایک لیڈر
ہونے کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے اور ضروری ہے کہ ثابت کیا جائے کہ وہ ایسا معز ز نہیں مگر آپ
نے فرمایا کہ نہیں ہم اس سوال کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ مولوی فضل دین احمدی نہیں تھے بلکہ حنفی
تھے اور حنفیوں کے لیڈر تھے، انجمن نعمانیہ وغیرہ کے سرگرم کارکن تھے اس لئے مذہبی لحاظ سے
تعصب رکھتے تھے مگر جب بھی کبھی غیر احمدیوں کی مجالس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات
پر کوئی حملہ کیا جاتا تو وہ پُر زور تردید کرتے اور کہتے کہ عقائد کا معاملہ الگ ہے لیکن میں نے دیکھا
ہے کہ آپ کے اخلاق ایسے ہیں کہ ہمارے علماء میں سے کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اخلاق
کے لحاظ سے میں نے ایسے ایسے مواقع پر ان کی آزمائش کی ہے کہ کوئی مولوی وہاں نہیں کھڑا ہو سکتا
تھا جس مقام پر کہ آپ کھڑے تھے۔ اب دیکھو ! ادھر گواہ کے ذلیل ہونے کا الہام ہے، اُدھر اُس
کی گواہی آپ کو مجرم بناتی ہے مگر جو بات اس کی پوزیشن کو گرانے والی ہے وہ آپ پوچھنے ہی نہیں
دیتے لیکن جس خدا نے قبل از وقت مولوی محمد حسین صاحب کی ذلت کی خبر آپ کو دی تھی اس نے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۵
سال ۱۹۳۶ء
ایک طرف تو آپ کے اخلاق آپ کے اخلاق دکھا کر آپ کی عزت قائم کی اور دوسری طرف غیر معمولی سامان پیدا
کر کے مولوی صاحب کو بھی ذلیل کرا دیا۔ اور یہ اس طرح ہوا کہ وہی ڈپٹی کمشنر جو پہلے سخت
مخالف تھا اس نے جو نہی آپ کی شکل دیکھی اس کے دل کی کیفیت بدل گئی اور باوجود اس کے کہ
آپ ملزم کی حیثیت میں اس کے سامنے پیش ہوئے تھے اس نے کرسی منگوا کر اپنے ساتھ بچھوائی
اور اس پر آپ کو بٹھایا۔ جب مولوی محمد حسین صاحب گواہی کیلئے آئے تو چونکہ وہ اس امید میں
آئے تھے کہ شاید آپ کے ہتھکڑی لگی ہوئی ہو گی یا کم سے کم آپ کو ذلت کے ساتھ کھڑا کیا گیا ہوگا
جب انہوں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مجسٹریٹ نے اپنے ساتھ کرسی پر بٹھایا ہوا
ہے تو وہ غصہ سے مغلوب ہو گئے اور جھٹ مطالبہ کیا کہ مجھے بھی کر سی دی جائے ۔ اس پر عدالت نے
کہا کہ نہیں آپ کا کوئی حق نہیں کہ آپ کو کرسی ملے ۔ مولوی صاحب نے کہا کہ میں معزز خاندان
سے ہوں اور گورنر صاحب سے ملاقات کے وقت بھی مجھے کرسی ملتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے جواب
دیا کہ ملاقات کے وقت تو چوہڑے کو بھی کر سی ملتی ہے مگر یہ عدالت ہے مرزا صاحب کا خاندان
رئیس خاندان ہے ان کا معاملہ اور ہے۔ مولوی صاحب اس پر بھی باز نہ آئے اور کہا کہ نہیں مجھے
ضرور کرسی ملنی چاہئیے میں اہلحدیث کا ایک ایڈووکیٹ ہوں ۔ اس پر ڈپٹی کمشنر کو طیش آ گیا اور اس
نے کہا کہ بک بک مت کر، پیچھے ہٹ اور جوتیوں میں کھڑا ہو جا۔ مولوی صاحب جب گواہی دے اور
کر باہر نکلے تو برآمدہ میں ایک کرسی پڑی تھی اُس پر بیٹھ گئے کہ لوگ سمجھیں کہ شاید اندر بھی کرسی پر
ہی بیٹھے تھے مگر نوکر ہمیشہ آقا کی مرضی کے مطابق چلتے ہیں ۔ چپڑاسی نے جب دیکھا کہ صاحب
ناراض ہیں تو اس خیال سے کہ برآمدہ میں کرسی پر بیٹھا دیکھ کر مجھے ناراض نہ ہوں آ کر کہنے لگا
میاں ! اٹھو! کرسی خالی کر دو ۔ وہاں سے اٹھ کر وہ باہر آئے اور ایک چادر بچھی ہوئی تھی اُس پر بیٹھ
گئے اور خیال کیا کہ چلو اتنی عزت ہی سہی مگر چادر والے نے نیچے سے چادر کھینچتے ہوئے کہا کہ اُٹھو!
میری چادر چھوڑ دو جو عیسائیوں سے مل کر ایک مسلمان کے خلاف جھوٹی گواہی دینے آیا ہوا سے بٹھا
کر میں اپنی چادر پلید نہیں کر سکتا اور اس طرح ذلت پر ذلت ہوتی چلی گئی ۔ مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے آپ کی عزت قائم ہوئی۔ اس کے بالمقابل ہماری
جماعت کے کتنے دوست ہیں جو غصہ کے موقع پر اپنے نفس پر قابو رکھتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۶
سال ۱۹۳۶ء
علیہ السلام کو دیکھو کہ ایسے شدید دشمن کے صحیح واقعات سے بھی اس کی تذلیل گوارا نہیں کرتے مگر
ہمارے دوست جوش میں آکر گالیاں دینے بلکہ مارنے پیٹنے لگ جاتے ہیں حالانکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
صلى الله
رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے
پس ہماری جماعت کو ایک طرف تو یہ اعلیٰ اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے چاہئیں اور
دوسری طرف بدی سے پوری پوری نفرت پیدا کرنی چاہئے ایسی ہی نفرت جیسی حضرت رسول کریم
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دکھائی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں بھی یہ دونوں
نظارے پائے جاتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن ایک سمویا ہوا انسان ہوتا ہے۔ میں اس
موقع پر غیرت کی ایک مثال بھی بیان کر دیتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ لاہور کے
ریلوے سٹیشن پر تھے کہ پنڈت لیکھرام بھی وہاں آگئے اور آپ کو سلام کیا۔ اُس وقت اُن کی شہرت
ریہ لوگوں میں آنحضرت ﷺ کو گالیاں دینے کی وجہ سے خوب ہو چکی تھی اور وہ آریوں کے لیڈر
سمجھے جاتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے سلام کا کوئی جواب نہ دیا تو
حضور کے ساتھ جو خدام تھے انہوں نے سمجھا کہ شاید آپ نے دیکھا نہیں اس لئے عرض کیا کہ حضور
پنڈت لیکھر ام سلام کرتے ہیں مگر آپ خاموش رہے۔ پنڈت لیکھرام نے بھی اس خیال سے کہ
آریہ
صلى الله
علي
انہوں نے مجھے دیکھا نہیں دوسری طرف ہو کر پھر سلام کیا۔ پھر بھی آپ نے جواب نہ دیا۔ اس پر
آپ کے ہمراہی جو شاید فخر محسوس کر رہے تھے کہ آریوں کا لیڈر آپ کو سلام کر رہا ہے پھر انہوں نے
سے
آپ کو توجہ دلائی کہ حضور پنڈت لیکھر ام جی آپ کو سلام کر رہے ہیں۔ اس پر آپ نے جوش
فرمایا کہ کیا انہیں شرم نہیں آتی کہ آقا کو تو گالیاں دیتے ہیں اور غلام کو سلام کہتے ہیں ۔ غرض آپ
کے اندر ایک طرف تو بے انتہاء غیرت تھی اور دوسری طرف بے انتہاء رحم اور عفو تھا۔ غیرت تھی تو
اس قدر کہ ایک مشہور لیڈر کا سلام تک لینے کو آپ تیار نہ ہوئے اور رحم تھا تو اتنا کہ ایک شدید مخالف
کی ذلت بھی پسند نہیں کرتے ۔ پس یہ اخلاق ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو سکھائے
اور جنہیں زندہ رکھنے کی کوشش ہماری جماعت کو کرنی چاہئے ۔
یا درکھو کہ جو شخص اپنی اولاد کو نیک اخلاق نہیں سکھاتا وہ نہ صرف یہ کہ اپنی اولاد سے دشمنی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۷
سال ۱۹۳۶ء
کرتا ہے بلکہ سلسلہ سے بھی دشمنی کرتا ہے ، آنحضرت ﷺ سے دشمنی کرتا ہے اور خدا سے دشمنی
کرتا ہے۔ مجھے بعض لوگوں نے خطوط لکھے ہیں کہ آپ اعمال کی اصلاح کے متعلق خطبات پڑھ
رہے تھے تو بعض نو جوانوں نے داڑھیاں رکھ لی تھیں مگر ادھر آپ نے خطبات ختم کئے اُدھر اُن کی
داڑھیاں غائب ہو ہوگئیں ۔ اب بتاؤ یہ کونسا وعظ ا وعظ ہے جو میں ہر وقت ہی کرتا ہی کرتا رہوں اور جس وقت
اسے بس کروں اُسی وقت عمل بھی بس ہو جائے ۔ بھلا یہ طاقت کس میں ہے کہ روز ہی داڑھی پر لیکچر
دیتا رہے۔ مؤمن کیلئے تو اشارہ کافی ہوتا ہے وہ جب صداقت کی بات سن لیتا ہے تو اس کے پیچھے
چل پڑتا ہے اور دوبارہ نہیں کہلواتا ۔ اگر میں اس طرح لیکچر دیتا رہوں کہ سلسلہ بند ہی نہ ہو تو
ہزاروں نیکیاں ہیں ان پر وعظ کیلئے اتنے دن کہاں سے لاؤں ۔
حضرت خلیفہ اول کے پاس ایک مریض آیا اور اس نے ایک سوال کیا۔ یہاں بچے بیٹھے
ہیں اس لئے میں وہ سوال تو بیان نہیں کرتا مگر اس نے کہا کہ کوئی ایسی دوائی مل جائے کہ میں فلاں
کام ۴۸ ۵۰۰ گھنٹے تک کر سکوں ۔ آپ نے فرمایا احمق خدا نے تو ۲۴ گھنٹے بنائے ہیں میں تیرے لئے
پچاس گھنٹے کہاں سے لاؤں ۔ تو خدا نے ہفتہ کے سات دن مقرر کئے ہیں جن میں سے ایک دن
جمعہ ہے جس میں خطبہ پڑھا جا سکتا ہے۔ ادھر ہزاروں نیکیاں ہیں میں ان سب پر روز خطبہ کیسے
پڑھ سکتا ہوں ۔ جو لوگ وعظ سن کر عمل کرتے ہیں اور پھر فوراً ہی چھوڑ دیتے ہیں ان کی مثال تو اس
کھیل کی سی ہے جسے ” جیک ان دی بکس“ کہتے ہیں ۔ ایک بکس کے اندر لچکدار گڑا ہوتا ہے جب
ڈھکنا بند کیا جائے تو وہ بھی اندر چلا جاتا ہے مگر جب ڈھکنا کھولا جائے تو وہ پھر نمودار ہو جاتا ہے
اسی طرح میں وعظ کرتا ہوں تو ان لوگوں کی داڑھی نکل آتی ہے اور بس کرتا ہوں تو پھر اندر چلی جاتی
ہے پس اس داڑھی کا کوئی علاج میرے پاس نہیں ہے ۔ خدا نے کسی کو اتنا وقت نہیں دیا کہ ایسا وعظ
کر سکے اصل چیز یہی ہے کہ انسان مؤمن بنے پھر یہ سلسلہ ختم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ کشمکش اسی وقت
تک کیلئے ہے جب تک ایمان نہ ہو۔
وو
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی جو صاحب الہام بزرگ تھے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بعثت اور اپنی اولاد کی اس سے محرومی کی خبر بھی الہام کے ذریعہ دی تھی ایک دفعہ لوگ
ایک بڑے حنفی مولوی کو جو خود بھی نیک تھا آپ سے بحث کرنے کیلئے لائے اور کہا کہ حنفی مولوی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۸
سال ۱۹۳۶ء
صاحب آپ سے کچھ دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے فرمایا اگر نیت بخیر باشد ۔ حنفی مولوی بھی
نیک تھا وہیں خاموش ہو کر چل دیا۔ لوگوں نے پوچھا تو کہا کہ میری نیت نیک نہیں تھی کیونکہ فضول
بحث کرنا کوئی اچھی بات نہیں ۔ پس نیست اگر نیک ہو تو وعظوں کی حاجت نہیں رہتی ۔ قرآن کریم میں
ہے کہ وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ۱۵ یعنی تمہارے دلوں میں بھی نشان موجود ہیں کیا تم دیکھتے
نہیں ۔ پس ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت محسوس کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیج کر
اللہ تعالیٰ نے ان پر بڑی ذمہ داری ڈالی ہے انسان کے اندر کمزوریاں خواہ پہاڑ کے برابر ہوں وہ
اگر چھوڑنے کا ارادہ کرلے تو کچھ مشکل نہیں۔ حضرت مسیح علیہ السلام کا مشہور مقولہ ہے کہ اگر
تمہارے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو تو تم پہاڑ کو ان کی جگہوں سے ہٹا سکتے
ہو۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ گناہ خواہ پہاڑ کے برابر ہوں انسان کے اندر ایمان اگر رتی کے برابر ۔
بھی پیدا ہو جائے تو وہ ان پہاڑوں کو اڑا سکتا ہے۔ مؤمن جس دن ارادہ کر لے اس کے رستہ میں
کوئی روک نہیں رہتی ۔
میں بتا چکا ہوں کہ ان خطبات کا ایک حصہ تحریک جدید کا دوسرا حصہ ہے جو آئندہ کبھی
بیان کروں گا اس لئے میں اب بھی اس بارہ میں کچھ نہیں کہتا ہاں اس وقت یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
دوست اپنی اپنی اولادوں کی اور جماعت کے دوسرے نوجوانوں کی اصلاح کریں۔ جھوٹ،
چوری، دغا، فریب ، دھوکا، بد معاملگی ، غیبت وغیرہ بد عادات ترک کر دیں حتی کہ ان کے ساتھ
معاملہ کرنے والا محسوس کرے کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں اور اگر کوئی ان کے پاس کروڑوں روپیہ
بھی رکھ دے تو سمجھے کہ بالکل محفوظ ہے کیونکہ جس کے پاس رکھا ہے وہ احمدی ہے اور اگر دوست
اپنے اندر ایسی تبدیلیاں پیدا کر لیں تو تحریک جدید کے دوسرے حصہ کے ظاہر ہونے سے پہلے ہی
سارا کام ہو جاتا ہے۔
اچھی طرح یا درکھو کہ اس نعمت کے دوبارہ آنے میں تیرہ سو سال کا عرصہ لگا ہے اور اگر ہم
نے اس کی قدر نہ کی اور پھر تیرہ سو سال پر یہ جاپڑی تو اُس وقت تک آنے والی تمام نسلوں کی لعنتیں
ہم پر پڑتی رہیں گی اس لئے کوشش کرو کہ اپنی تمام نیکیاں اپنی اولادوں کو دو اور پھر وہ آگے دیں
اور وہ آگے اپنی اولادوں کو دیں اور یہ امانت اتنے لمبے عرصہ تک محفوظ چلی جائے کہ ہزاروں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۵۹
سال ۱۹۳۶ء
سالوں تک ہمیں اس کا ثواب ملتا جائے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو نیکی کسی شخص کے
ذریعہ سے قائم ہو وہ جب تک دنیا میں قائم رہے اور جتنے لوگ اسے اختیار کرتے جائیں ان سب
کا ثواب اُس شخص کے نام لکھا جاتا ہے۔ پس جو بدلہ ملتا ہے وہ بھی بڑا ہے اور امانت بھی اپنی ذات
میں بہت بڑی ہے اور اتنی بڑی چیزوں کے ہوتے ہوئے جو فائدہ نہیں اُٹھاتا اُسے نہ کوئی خطبہ
فائدہ دے سکتا ہے اور نہ وعظ اور اُس کے متعلق یہی کہنا پڑتا ہے کہ یا تو وہ شقی از لی ہے اور
یا پاگل ۔
القدر :
الفضل ۲۶ اگست ۱۹۳۶ء )
ا الذريت: ۵۷
بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله (الخ)
صفحه احدیث نمبر ۳ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
ش سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۱،۱۰۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
هم اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۲۲۱ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
آل عمران: ۱۴۵
کتا و بخاری کتاب المغازى باب مرض النبى الله و وفاته صفحه ۷۵۷ حدیث نمبر
۴۴۵۴۰۴۴۵۳ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحه ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
ال الانعام : ٣٣
المائدة : ٣
التحريم:
مسلم كتاب الحدود باب قطع السَّارِقِ الشَّريف ۔۔۔ الخ ۔ صفحہ ۷۴۸ حدیث نمبر
۴۴۱۰ مطبوعہ دار السلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
ها الذريت : ٢٢
۲۲:
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۰
۳۲
سال ۱۹۳۶ء
ہمارا ما لو لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہے
فرموده ۲۸ را گست ۱۹۳۶ء بمقام دھرم ساله )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
چونکہ دو دن سے مجھے گلے کے درد کی شکایت ہے اس لئے میں آج کے خطبہ میں ایک
چھوٹا سا مضمون بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
پچھلے جمعہ میں نے الفضل میں ایک دلچسپ بحث دیکھی اور وہ یہ کہ جماعت احمد یہ کا ماٹو
کیا ہونا چاہئے؟ اس مضمون پر دو دوستوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جو اخبار الفضل
میں شائع ہو چکے ہیں اور یہ دونوں اصحاب میرے ماموں ہیں ۔ اسی ماٹو کے بارہ میں ایک تیسرا
مضمون بھی میری نظر سے گزرا ہے جس کے بارہ میں مجھے ابھی تک یہ علم نہیں ہے کہ وہ اخبار میں بھی
شائع ہوا ہے یا نہیں ؟ ماٹو کے بارہ میں جو دو مضمون اخبار میں شائع ہو چکے ہیں ان میں ایک مضمون
میں تو یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہمارا ماٹو
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ“ ہے
م
ہونا چاہئے اور دوسرے مضمون میں یہ بتلایا گیا ہے کہ ہمارا صحیح نظر جس کو دوسرے الفاظ میں ماٹو
یہ خطبہ دھرم سالہ کا ہے۔ ایک دوست نے جن کو لکھنے کی مشق نہ تھی لکھا ہے اس وجہ سے کئی جگہ مضمون حذف ہو گیا ہے۔ میں نے
کسی قدر کردی۔ در اصلاح کر دی ہے اور اس خیال سے کہ تھوڑا، بالکل نہ ہونے سے اچھا ہوتا ہے اسے شائع کرنے کیلئے بھجوا رہا ہوں ۔
بہر حال یہ دوست شکریہ کے مستحق ہیں۔
خاکسار - مرزا محمود احمد
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے
ہونا چاہئے ۔
۵۶۱
میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“
سال ۱۹۳۶ء
بہر حال یہ ایک قدرتی امر ہے کہ ہر قوم کیلئے کوئی نہ کوئی مطمح نظر ضرور ہوتا ہے اور قدرتی
طور پر سب قومیں اپنے اپنے ماٹو کو اپنے سامنے رکھتی ہیں اور اس سے فائدہ اُٹھاتی ہیں مطمح نظر
کا اصول یہ ہے کہ جس غرض کیلئے کوئی قوم یا انجمن بنی ہے وہ قوم یا انجمن اس غرض اور مقصد کو ہر
وقت اپنے سامنے رکھے۔ جس وقت فرانس کے بادشاہوں کے خلاف بغاوت ہوئی تو باغیوں کا مسح
نظر یہ تھا کہ ہم نے حریت، مساوات اور اخوت کو حاصل کر کے رہنا ہے اور اس مضمون کے بور ڈلکھ
لکھ کر انہوں نے مختلف مقامات پر لگا دیئے تھے اور اپنی تقریروں میں بھی وہ ان باتوں پر زور دیتے
تھے اور بازاروں میں پھر پھر کر لوگوں کو اپنے اس مصلح نظر کی طرف توجہ دلاتے تھے ۔ انگلستان کی
تاریخ سے بھی یہ بات صاف طور پر معلوم ہوتی ہے کہ جب بھی وہاں اختلاف پیدا ہوا تو جو قوم بھی
اُٹھی ہے اس نے اپنے لئے ضرور کوئی نہ کوئی ماٹو تجویز کیا ہے جس کو وہ اپنے سامنے رکھتی تھی ۔
پس تمام سوسائٹیاں اور انجمنیں یہ بتانے کیلئے کہ ہم کو دوسری قوموں سے کیا امتیاز ہے
اپنے لئے ایک خاص صحیح نظر تجویز کر لیتی ہیں ۔ کوئی انجمن یہ قرار دے لیتی ہے کہ اخلاق کی درستی مطمح
اُن کے نزدیک سب سے بالا ہے، کوئی قوم یہ کہتی ہے کہ سب سے مقدم تعلیم کی ترقی ہے، کوئی
سوسائٹی اپنا نصب العین یہ ٹھہرا لیتی ہے کہ ہم نے آزادی کو حاصل کرنا ہے اور اس کے بغیر ہماری یہ
زندگی زندگی کہلانے کی مستحق ہی نہیں ۔ غرضیکہ کوئی انجمن سیاسی ہوتی ہے تو کوئی تعلیمی اور ہر ایک
نے اپنے لئے کوئی نہ کوئی ماٹو تجویز کر رکھا ہوتا ہے اور وہ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھتے ہیں کہ
جس بات کیلئے ہماری جماعت قائم ہوئی ہے اس کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور اس بات کو اپنی جماعت
کے سامنے بھی ہر وقت موجود رکھنا ہے ۔
دنیا میں ہزاروں قسم کی نیکیاں ہیں اگر ہم ان میں سے ایک نیکی کو چن لیں تو اس کا یہ
مطلب نہیں کہ دوسری نیکیاں اس قابل نہیں کہ ان کے حصول کی کوشش کی جائے اور صرف یہ ایک
نیکی جس کو ہم اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں اس قابل ہے کہ اس کو اختیار کیا جائے بلکہ مطلب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۲
سال ۱۹۳۶ء
صرف یہ ہوتا ہے کہ فلاں فلاں نیکی کا حاصل کرنا ہمارے لئے ذرا دقت طلب سی بات ہے لیکن اس
نیکی کے حصول میں ہم کو چند در چند سہولتیں ہیں اس لئے ہم اس کی طرف اپنی توجہ کو زیادہ مبذول
کرتے ہیں۔
اسی اصول کے ماتحت جس قوم کو تعلیم سے دلچسپی ہوتی ہے وہ تعلیم کو اور جس قوم کو نظام
سے دلچسپی ہوتی ہے وہ نظام ہے وہ نظام کو اپنا ما ٹو قرار دے لیتی ہے اور جس قوم کو مثلاً صحت سے دلچسپی ہے وہ
ورزش کو اپنا ما ٹو قرار دے لے گی ۔ غرضیکہ جس جس کام سے کسی قوم کو دلچسپی ہوتی ہے وہ اسی کو اپنا
ماٹو قرار دے کر اس کو اختیار کرنے کی حتی الوسع کوشش کرتی ہے اور اس کوشش کا یہ مطلب نہیں ہوتا
کہ باقی کاموں سے اس قوم کو نفرت ہے بلکہ صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس کام کی طرف اس قوم
کا زیادہ میلان ہے۔ اس لحاظ سے کوئی بھی اچھا ماٹو کوئی قوم رکھے وہ اُس کیلئے نیکی ہوگا ۔ اور بعض
ماٹو ایسے بھی ہیں جو آپس میں اشتراک رکھتے ہیں مثلاً یہ ماٹو کہ خدا کی اطاعت کرو اور یہ ماٹو کہ
نیکیوں میں ترقی کرو در حقیقت ایک ہی ہیں کیونکہ یہ دونوں باتیں لازم و ملزوم ہیں کیونکہ خدا کی
اطاعت کے بغیر نیکیوں کا حصول محال ہے اور اسی طرح جو شخص نیک ہی نہیں وہ خدا تعالیٰ کا مطیع کس
طرح ہو سکتا ہے۔ اسی طرح یہ ماٹو کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا اور یہ ماٹو کہ ” میں نیکیوں
میں سبقت لے جانے کی کوشش کروں گا “ دونوں گو ایک نہ ہوں مگر آپس میں بہت مشابہہ ہیں اور
دونوں ایک حد تک ایک دوسرے کے اندر آ جاتے ہیں ۔ پس یہ ساری نیکیاں ہی اچھی ہیں اور ہم کو
ان کے حصول کی طرف توجہ رکھنی چاہئے ۔
لیکن جب میں نے ماٹو کے بارہ میں یہ مضامین الفضل میں پڑھے تو مجھے ایک یہودی کا
قصہ یاد آ گیا کہ ایک دفعہ ایک یہودی حضرت عمرؓ سے باتیں کر رہا تھا کہ دورانِ گفتگو میں کہنے لگا ہم
تو آپ لوگوں سے سخت حسد رکھتے ہیں ۔ حضرت عمرؓ نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہم پر کس بات کا
حسد آتا ہے؟ وہ یہودی کہنے لگا کہ مجھے اس بات کا حسد ہے کہ آپ کے اسلام میں یہ ایک خاص
خوبی ہے کہ دنیا کی کوئی بات ایسی نہیں جس کے بارہ میں آپ کے اسلام کے اندرا حکام موجود نہ
ہوں حتی کہ آپ کے اسلام نے تو پاخانہ اور پیشاب کرنے اور کھانا کھانے اور پانی پینے تک کیلئے
بھی احکام بتلا دیئے ہیں کہ فلاں فلاں کام کرو تو اس طور پر کرو ، اسی طرح شادی بیاہ کے بارہ میں