جماعت کو تدریجی طور پر اب قربانیوں کے میدان میں آگے سے آگے قدم رکھنا ہوگا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۳
سال ۱۹۳۶ء
بتلا دیا کہ اس طرح پر کرو غرضیکہ کوئی بات ایسی نہیں ہے جس کے بارہ میں اسلام کے اندرا حکام اور
مسائل موجود نہ ہوں ۔ ہم کو آپ کے مذہب پر اس بات کا حسد ہے کہ یہ کس قدر وسیع مذہب ہے
لیکن ہمارے مذہب میں یہ بات ہرگز موجود نہیں ۔
اس واقعہ کو مد نظر رکھو تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی کسی ایک بات کو بطور ماٹو چننا درست
نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی تو ہر بات ہی ایسی ہے جو ماٹو بنانے کے قابل ہے۔ پس فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ
بھی ایک نہایت عمدہ ماٹو ہے اسی طرح یہ ماٹو کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا بھی بہت عمدہ
ہے اور اس کی طرف بھی قرآن مجید میں اشارہ موجود ہے اور وہ اس آیت میں ہے کہ بَلْ تُؤْثِرُونَ
الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَّ اَبقی ہے یعنی نادان لوگ دنیا کو دین پر مقدم کرتے ہیں حالانکہ
آخرت یعنی دین کی زندگی کا نتیجہ دنیوی زندگی سے اعلیٰ اور دیر پا ہے۔ پس اسے دنیا پر مقدم رکھنا
چاہئے بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الأولى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى -
یہ تعلیم ہم آج نہیں دے رہے یہ تعلیم سب انبیاء دیتے چلے آئے ہیں چنانچہ موسیٰ اور ابراہیم کی
وجیوں میں بھی اس پر زور دیا گیا تھا ۔ قرآن مجید کی اور بھی بہت سی آیات ہیں جو اس مضمون کو ادا
کرتی ہیں ۔ پس یہ اعلیٰ تعلیم ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ قرآن مجید کی وہ کونسی تعلیم ہے جو ماٹو نہ بن
سکے ۔ میں تو اس کے جس حکم پر نظر ڈالتا ہوں وہی جاذب توجہ نظر آتا ہے اور دل کو اپنی طرف کھینچتا
ہے جیسے کسی شاعر نے کہا ہے کہ میں اپنے محبوب کے جس حصے پر نگاہ ڈالتا ہوں
کرشمہ دامن دل می کشد که جا اینجاست
یعنی محبوب کے چہرہ کا ہر حصہ کہتا ہے کہ بس خوبصورتی کا مقام اگر کوئی دنیا میں ہے تو یہی ہے بس تو
یہیں ٹھہر جا۔
صلى الله اس تمہید کے بعد یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی
بعثت کا زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کا مصداق تھا۔ دنیا کی کوئی چیز ایسی نہ رہی تھی جس
میں خرابی نہ آگئی ہو اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت ﷺ کے ظل اور بروز میں اس
لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ بھی آنحضرت ﷺ کے زمانہ کامل ہے اور اس زمانہ میں
الله
بھی ہر قسم کی خرابیاں بدرجہ کمال پائی جاتی ہیں اس لئے آج مذہب کی بھی ضرورت ہے، اخلاق کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۴
سال ۱۹۳۶ء
تمام اقسام کی بھی ضرورت ہے، دنیا کی ہر خوبی اور ترقی کی بھی ضرورت ہے جہاں لوگوں کے دلوں
سے خدا تعالیٰ پر ایمان اُٹھ گیا ہے وہاں اخلاق فاضلہ بھی اُٹھ گئے ہیں اور حقیقی دنیوی ترقی بھی
مٹ گئی ہے کیونکہ اس وقت جسے لوگ ترقی کہتے ہیں وہ نفسانیت کا ایک مظاہرہ ہے اور دنیا کی ترقی
نہیں کہلا سکتی کیونکہ اس سے ایک حصہ دنیا فائدہ اُٹھا رہا ہے اور دوسرے کو غلام بنایا جا رہا ہے۔
پس ایسے وقت میں ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ قرآن مجید کی فلاں آیت پر ہمیں خاص طور پر عمل
کرنا چاہئے اور فلاں کی طرف کم توجہ کی ضرورت ہے۔ نہیں بلکہ قرآن مجید کی ہر آیت ہی اِس قابل
ہے کہ انسان اس کو اپنا طمح نظر اور نصب العین بنائے خصوصاً اس زمانہ میں کہ ہر آیت ہی کی طرف
سے لوگوں کو بے رغبتی ہے مگر ایسے دن نہ بھی ہوں تب بھی قرآن مجید کی کسی آیت کا چن لینا انسان
کیلئے ناممکن ہے کیونکہ اس کی ہر ایک آیت بے شمار خوبیوں کی جامع ہے اور ہر آیت پر انسان یہ
خیال کر کے کہ اس سے بڑھ کر بھلا اور کون سی آیت ہوگی حیرت میں پڑ کر وہیں کھڑا کا کھڑا رہ
جاتا ہے۔ پس اس صورت میں کہ قرآن مجید کی ایک ایک آیت تمام خوبیوں کی جامع ہے ہم کس
آیت کو اپنا ما ٹو قرار دیں اور کس کو اپنا ماٹو قرار نہ دیں جبکہ ان میں سے ہر ایک ہی ہمارا ماٹو ہے تو
ترجیح کی کیا وجہ ہے؟ ہم کو تو اب خود کسی ماٹو کے تجویز کرنے کی ضرورت ہی باقی نہ رہی جبکہ
خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے سارے قرآن مجید کو ماٹو مقرر کر دیا ہے لیکن اگر ایک مختصر ماٹو ہی کی
ضرورت ہو تو وہ بھی رسول کریم ﷺ نے ہمارے لئے تجویز کر دیا ہے اور وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللهِ ہے۔ یہ جملہ در حقیقت قرآن کریم سے ہی اخذ کیا گیا ہے اور قرآن مجید کے سب مضامین
کا حامل ہے ۔ گویا یہ تمام قرآن مجید کا خلاصہ ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ تمام تعلیمیں اور تمام اعلیٰ
مقاصد توحید کے ساتھ ہی تعلق رکھتے ہیں ۔ اسی طرح بندوں کے آپس کے تعلقات اور بندہ کے
خدا تعالیٰ سے تعلقات توحید کے اندر آ جاتے ہیں توحید کے معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک ہے اور جس
طرح سورج بغیر آنکھ کے نظر نہیں آسکتا اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی ایک خاص آنکھ کے بغیر نظر نہیں آسکتا
اور وہ آنکھ آنحضرت ﷺ ہیں ان کے ذریعہ سے ہی لا إِلهَ إِلَّا اللهُ دنیا کو نظر آسکتا ہے اور اسی
حکمت کی وجہ سے لا إِلهَ إِلَّا الله کے ساتھ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا ذکر کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بغیر توحید کا سمجھنا ہی محال ہے ۔ گویا آنحضرت ﷺ ہی ایسی دوربین ہیں
الله
صلى الله

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
جس سے تو حید دیکھی جاسکتی ہے۔
۵۶۵
سال ۱۹۳۶ء
پس یہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله ایسی آیت ہے کہ اس میں بقرہ، آل عمران، نساء وغیرہ سب سورتیں
الله
صلى الله
شامل ہیں اور الْحَمْدُ سے لے کر وَ النَّاسِ تک کا کوئی مضمون اس سے باہر نہیں ۔ لیکن تو حید ا یسی
بار یک چیز ہے کہ اس کو ہر ایک نظر نہیں دیکھ سکتی ۔ ہاں ایک عینک ہے کہ اگر اس کو انسان اپنی
آنکھوں پر لگالے تو وہ توحید نظر آنے لگتی ہے اور وہ عینک آنحضرت ﷺ کا وجو دمبارک ہے اور اس
میں کون شبہ کر سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے آنے سے ہی دنیا میں توحید قائم ہوئی ورنہ آپ کی بعثت
سے قبل تو بعض لوگوں نے حضرت عزیر، بعض نے حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بنا رکھا تھا ، بعض لوگ
ملائکہ کو معبود بنائے بیٹھے تھے اور ایسے خطر ناک زمانہ میں جس میں گویا سب کی آنکھیں کمزور ہو رہی
تھیں صرف آنحضرت مال کی عینک لگانے سے ہی لوگوں کو توحید نظر آئی۔ آنحضرت ﷺ سے قبل
اور حضور کے زمانہ میں لاکھوں فلاسفر موجود تھے لیکن کسی کو توحید کے علم کو بلند کرنے کا موقع نہ ملا بلکہ
الله
اس کے برعکس فلسفیوں نے جو کچھ پیش کیا وہ شرک سے پر تھا پس حقیقت یہی ہے کہ
ایں سعادت
بزور بازو نیست
تا نہ بخشند خدای بخشنده
صلى الله
صلى الله
یہ محض خدا تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ محم تھا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات سے ہی دنیا : دنیا میں توحید قائم
ہوئی اور یہی لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ ایسا ماٹو ہے جس کو ہم اپنی اذانوں کے ساتھ بلند آواز میں بیان کرتے
ہیں اور جب کسی شخص کو اسلام میں لایا جاتا ہے تو اُس سے یہی لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہلوایا جاتا ہے
کیونکہ حقیقی اسلام اسی کا نام ہے اور باقی تشریحات اور تفصیلات ہیں جو ساتھ چسپاں کر دی جاتی
ہیں ۔ اور اگر کسی شخص میں دینی کمزوری پیدا ہوتی نظر آتی ہے تو اس کی بھی یہی وجہ ہوتی ہے کہ
لَا إِلَهَ إِلَّا الله اس کے سامنے سے ہٹ گیا ہوتا ہے ورنہ لا إِلهَ إِلَّا الله کے سامنے موجود ہونے
سے انسان دینی کمزوریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ آنکھوں سے اوجھل ہو
جائے تو زید کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے، عمر کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے اور بکر کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد کے جواب میں فرمایا تھا کہ تم کس
طرح کہتے ہو کہ آنحضرت ﷺ کے بغیر بھی توحید حاصل ہو سکتی ہے جبکہ تو حید کو انسان رسالت کے
صلى الله

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۶
سال ۱۹۳۶ء
بغیر سمجھ ہی نہیں سکتا اور خصوصاً کامل توحید کیلئے رسالت کامل یعنی محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت
کا سمجھنا ضروری ہے۔
غرض جب تک انسان آنحضرت ﷺ میں بالکل محو نہ ہو جائے تو حید کامل کو نہیں سمجھ سکتا
اور نہ اس کے تفصیلی جلوہ یعنی قرآن مجید کو سمجھ سکتا ہے۔ وہ لوگ جو رسول کریم ﷺ میں محو ہو کر توحید
کو نہیں سمجھتے باوجود عقل کے شرک میں مبتلاء رہتے ہیں جیسے کہ مسیحی ، ہندو، یہودی وغیرہ ہیں اور اسی
طرح بہت سے مسلمان کہلانے والے جو پیروں اور فقیروں کو ہی اپنا خدا بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
حضرت خلیفہ اول کی ایک ہمشیرہ نے ایک فقیر کی بیعت کی ہوئی تھی حضرت خلیفہ اول نے
ایک دفعہ اس کو کہا کہ اپنے پیر صاحب سے جا کر یہ پوچھو کہ آپ کی بیعت سے مجھے کیا فائدہ ہے؟ وہ
اس فقیر سے پوچھنے گئیں ۔ جب واپس آئیں تو آپ نے دریافت فرمایا کہ سناؤ کیا جواب ملا ؟ کہنے
لگیں پیر صاحب خفا ہو کر بولے کہ تجھے یہ سوال ضرور مولوی نورالدین صاحب نے ہی سمجھایا ہوگا
جاکر ان سے کہہ دے کہ ہماری بیعت میں آنے والے مریدوں کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ قیامت کے
روز جب ہمارے مریدوں سے خدا تعالیٰ حساب لینے لگے گا تو ہم آگے بڑھ کر کہہ دیں گے کہ ان کا
حساب ہم سے لینا ان سے نہ پوچھو۔ اس کے بعد مرید تو دوڑ کر جنت میں جا داخل ہوں گے اس
کے بعد جب اللہ تعالیٰ ہم سے پوچھے گا تو ہم کہیں گے کہ کیا ہمارے باپ امام حسین کی قربانی کافی
نہ تھی کہ اب ہمیں دق کیا جاتا ہے۔ پس اس پر خدا تعالیٰ خاموش ہو جائے گا اور ہم جنت میں چلے
جائیں گے۔
الله
صلى الله
یہ سب لغو خیالات اسی لئے پیدا ہوئے کہ لوگوں نے خدا تعالیٰ کو محمد رسول اللہ میں ہو کر
نہیں دیکھا۔ اگر وہ خدا تعالیٰ کو محمد رسول اللہ کی عینک میں سے دیکھتے تو اس کی ایسی بُری صورت نظر
نہ آتی اور توحید سے دور نہ جا پڑتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بغیر تو حید انسان
پر کھل ہی نہیں سکتی ۔ چنانچہ دیکھ لو جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت ﷺ میں محو ہو گئے اور
ان میں محو ہونے کے بعد قرآن مجید پر غور کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قرآن مجید میں سے یہ
نظر آگیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پاگئے ہیں اور اُن کو زندہ ماننا شرک ہے۔ حضور سے قبل
لاکھوں عالم اور فقیہہ موجود تھے لیکن کسی کو قرآن مجید میں یہ بات نظر نہ آئی بلکہ وہ تو حضرت عیسی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۷
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
علیہ السلام کی طرف خدا تعالیٰ کی اکثر صفات نہایت شد و مد سے منسوب کرتے تھے مثلاً وہ اب تک
آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں، وہ مُردے زندہ کیا کرتے تھے، ان کو غیب کا علم تھا وغیرہ وغیرہ لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ایک احمدی بچہ بھی اس عقیدہ پر قائم رہنا گوارا نہیں کر سکتا
اور وہ نہایت قوی عقلی و نقلی دلائل سے اس کو باطل کر سکتا ہے۔ یہ بات اس احمدی بچہ میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں وہ بات آنحضرت ﷺ میں فنا اور محو
ہونے سے آئی ہے۔ پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت ﷺ سے نور لیا اور اس
نور کو دنیا میں پھیلایا تو شرک کی ظلمت اس نور کے آنے سے کافور ہو گئی اور علاوہ اس ایک بات کے
اور بھی ہزاروں شرک کی باتیں حضور نے لوگوں کو دکھائیں کہ وہ ان سے پر ہیز کریں لیکن یہی باتیں
اس زمانہ کے مشہور علماء اور فقہاء کی نظر سے اب تک اوجھل ہیں۔ اس کی صرف یہی وجہ ہے کہ وہ
لوگ آنحضرت ﷺ کے وجود مبارک میں محو نہیں ہوئے اس لئے اس نعمت سے محروم رہے اور
حضرت مسیح موعود نے ہی اس زمانہ کے لوگوں کو لا إِلهَ إِلَّا الله کا جلوہ دکھلایا اور یہی تو ایک چیز ہے
جو اسلام کا لب لباب ہے اور جس کا ہر کامل موحد میں پایا جانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ باقی
تفصیلات ہیں اور وہ مختلف آدمیوں کیلئے مختلف شکلوں میں بدلتی چلی جاتی ہیں ۔ جیسے کہ ایک شخص
آنحضرت کے حضور حاضر ہوا اور عرض کی يَا رَسُولَ اللهِ! مجھے سب سے بڑی نیکی بتائیں ۔
حضور نے فرمایا ماں کی خدمت کیا کر ھے ۔ اس کے بعد کسی اور موقع پر ایک اور شخص آیا اور اس نے
عرض کی کہ يَا رَسُولَ اللهِ! مجھے سب سے بڑی نیکی بتائیں ۔ حضور نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ کیا
کر ۔ ایک اور شخص نے سب سے بڑی نیکی دریافت کی تو حضور نے اُس کو تہجد بتلائی ۔
نادان لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ حضور نے متضاد باتیں بتلائی حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ
ان باتوں میں تضاد قطعاً نہیں بلکہ وہ تینوں اشخاص تین مختلف امراض میں مبتلاء تھے ۔ پس اُن کے
علاج بھی مختلف ہی ہونے چاہئیں تھے۔ ایک کو ماں کی خدمت نہ کرنے کی مرض تھی حضور نے اُس
کیلئے سب سے بڑی نیکی ماں کی خدمت قرار دی ۔ دوسرا شخص جہاد فی سبیل اللہ میں سست تھا اُس کو
جہاد فی سبیل اللہ سب سے بڑی نیکی بتلائی گئی اور تیسرا شخص تہجد کی ادائیگی میں کمزور تھا اُس کو
آنحضرت ﷺ نے یہ فرمادیا کہ تیرے لئے سب سے بڑی؟ بڑی نیکی تہجد ہی ہے کیونکہ تو اس ۔
صلى الله
اس سے محروم ہے۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۸
سال ۱۹۳۶ء
الغرض تفصیلات ہر انسان کیلئے بدلتی رہتی ہیں مگر لا إِلهَ إِلَّا الله سب کیلئے یکساں ہے یہ
ہرگز نہیں بدلتا ۔ کسی کو سورہ بقرہ فائدہ دیتی ہے کسی کو آل عمران کسی کو کوئی اور سورۃ یا آیت ۔ مگر
لا إِلهَ إِلَّا الله سب کو یکساں طور پر فائدہ پہنچاتا ہے گویا قرآن کریم کی تمام آیات اپنے اپنے مقام
پر بہت عمدہ اور مفید ہیں لیکن لَا إِلَهَ إِلَّا الله سب پر حاوی اور سب سے بڑھ کر ہے اور اس کی مثال
یوں سمجھ لو کہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ اَصْحَابِی كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ یعنی
میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے جس کے پیچھے بھی چلو گے وہ تم کو سیدھے راستہ پر
ڈال دے گا۔ پس صحابہ کرام تو ستارے تھے لیکن آنحضرت ا عالم روحانی تھے جس کے اندر یہ
سب روحانی ستارے بھی آجاتے ہیں ۔ یہ روحانی ستارے اپنی اپنی جگہ پر تو بہت عمدہ تھے لیکن
روحانی سورج سے ان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
الغرض ہمارے سامنے خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ ماٹولا إِلَهَ إِلَّا الله تو موجود ہے لیکن لوگ
صلى الله
اسلام کے اس ماٹو کو بھول گئے ہیں اور آج کل کے واعظ اپنے وعظوں میں توحید کا نام تک نہیں
آنے دیتے بلکہ ادھر اُدھر کی غیر ضروری باتوں کے بیان کرنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر دیتے
ہیں حالانکہ تو حید کی ضرورت انسان کے ہر ایک کام میں رہتی ہے حتی کہ آنحضرت ﷺ اپنے سونے
کے وقت اور وضو کے وقت بھی توحید کا اقرار فرمایا کرتے تھے کیونکہ تو حید صرف اس امر کا نام کے بھی تو اقرار
نہیں کہ انسان بت پرستی نہ کرے یا کسی شخص کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں زندہ نہ مانے یا کسی کو خدا ان بت پرستی نہ یاکسی خدا کے مقابلہ زندہ نہ یا
کا شریک نہ ٹھہرائے بلکہ دنیا کے ہر ایک کام میں توحید کا تعلق ہے کیونکہ جب بھی کسی انسان کو دنیا
کے کسی کام پر ذرہ بھر بھروسہ اور اتکال ہو گیا تو وہ انسان شرک کے مقام پر جا ٹھہرا اور اس کے
نے کا دعوی باطل ہو گیا کیونکہ تو حید کی لازمی شرط یہی ہے کہ انسان صرف خدا تعہ
ذات پر ہی اتکال رکھے کیونکہ توحید کے معنی ہی یہ ہیں کہ ہر کام میں خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی
انسان کی نظر صرف ایک خدا کی طرف اُٹھے ۔ جہاں اُس کی نظر ماسوی اللہ کی طرف بلند ہوئی
اس میں شرک آگیا ۔ حتی کہ انسان کو ہر قدم پر سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں میں شرک تو نہیں کر رہا
یہاں تک کہ جب آدمی پانی پیتا ہے اور کھانا کھاتا ہے تو اُس وقت بھی دیکھتا ہے کہ کہیں میں اس
کام میں شرک تو نہیں کر رہا۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۶۹
سال ۱۹۳۶ء
پس اپنی جگہ پر فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ بہت عمدہ ماٹو ہے اور اسی طرح ” میں دین کو دنیا پر
مقدم رکھوں گا بھی بہت اچھا ماٹو ہے لیکن کامل موحد بننے کیلئے ضروری ہے کہ انسان کی نظر سے ہر
ایک چیز غائب ہو جائے اور ماسوی اللہ اس کیلئے کالعدم ہو جائیں حتی کہ انسان خود بھی غائب
ہو جائے اور اُس کو اگر نظر آئے تو صرف خدا تعالیٰ کی ذات نظر آئے پس اپنی اپنی جگہ پر تمام چیزیں
اچھی ہیں۔ اگر کوئی جماعت کہے کہ ہمارا مطمح نظر یہی ہے کہ ہم لوگوں کو نیکی کی تحریک کیا کریں گے تو
مطر
یہ اچھی بات ہے اگر کوئی جماعت کہے کہ ہمارا نصب العین فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ہے تو یہ بھی اچھی
بات ہے اور اگر کوئی کسی اور اچھی بات کو اپنا ما ٹو قرار دے لے تو اُس کو بھی یہ حق حاصل ہے لیکن
نبوت کے حقیقی متبع کا ماٹو اس زمانہ میں صرف لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہو سکتا ہے
کیونکہ اس سے ہر کمال کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور سب کمال اسی کلمہ میں آتے ہیں ۔ مثلاً
وو
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ کو لے لو۔ اس استباق اور خیرات کے معنی ہم کہاں سے معلوم کریں ۔ دین کو
دنیا پر مقدم کروں گا، فقرہ میں دین اور دنیا اور مقدم کرنا تینوں مضمون بھی تشریح کے محتاج ہیں ۔ کئی
لوگ دین کو دنیا اور کئی دنیا کو دین قرار دیتے ہیں ۔ کئی مقدم کی تشریح میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہمیں صرف کمال کا نقطہ ہی نہیں بتا تا بلکہ تشریح اور توضیح کے
حصول کا ذریعہ یہی بتاتا ہے ۔ وہ ایک سو نیکیوں کی جامع لیکن تو حید کی طرف ہمیں بلاتا ہے دوسری
طرف توحید کے سمجھنے میں جو دقتیں پیش آسکتی ہیں ان کے حل کرنے کا طریق ہمیں بتا دیتا ہے۔
غرض جس نے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کو سمجھ لیا اُس نے خدا تعالیٰ کو سمجھ لیا اور جس نے
خدا تعالیٰ کو سمجھ لیا اُس نے سب ہی کچھ سمجھ لیا کیونکہ شرک ہی تمام بدیوں ، غفلتوں اور گناہوں کی جڑ لیا
ہے اور توحید پر قائم ہونے کے بعد انسان میں اخلاق، علم ، عرفان، تمدن، سیاست، حدت نظر و حذق
یعنی فنون میں کمال سب ہی کچھ آجاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا نور ایک تریاق ہے جو تمام امراض کا
واحد علاج ہے۔ جس طرح تریاق کے میسر آنے پر مرض کا فور ہو جاتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کا نور
جب انسان میں آجاتا ہے تو اس کے پاس سے تمام امراض روحانی بھاگ جاتے ہیں ۔
پس ہمارا ماٹو جو خود بخود خدا تعالیٰ نے مقرر فرما دیا ہے وہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله ہی ہے باقی
تفصیلات ہیں اور وعظ کے طور پر کام آسکتی ہیں اور وہ سب لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ میں شامل ہیں ۔ گویا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۰
سال ۱۹۳۶ء
لَا إِلَهَ إِلَّا الله ایک جامع اجمال ہے اور ماٹو اجمال کا ہی نام ہے۔ اس زمانہ میں چونکہ دجال اپنی
پوری طاقت کے ساتھ دنیا میں رونما ہے اور اُس کا نصب العین یہ ہے کہ میں دنیا کو دین پر مقدم
رکھوں گا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس کے مقابل پر یہ کہیں کہ تم تو دنیا کو دین پر مقدم کرتے ہو
لیکن ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے اور چونکہ ہم نے دجالی فتنہ کا قلع قمع کرنا ہے اس لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہام کی بناء پر شرائط بیعت میں ایک یہ شرط بھی رکھی ہے کہ میں
دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا، جس میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ اس معاملہ میں دجال سے ہمارا سخت
مقابلہ پڑے گا۔ وہ دنیا کو دین پر مقدم کر کے دکھلائے گا اور ہم اُس کے جواب میں دین کو دنیا پر
مقدم کر کے دکھلائیں گے ۔ دجال کا مقصد دنیاوی آرام کو حاصل کرنا ہو گا لیکن ہم دین کی راہ میں
مصائب کا آنا ایک نعمت تصور کریں گے ۔ لیکن اگر ہم کو خدا تعالیٰ دنیاوی آرام بھی دے دے تو یہ
کوئی بُری بات نہیں ۔
کیا آنحضرت ﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ مجھے قیصر و کسری کے خزانے دیئے گئے ہیں ۔ تو
اگر خزانوں کا ملنا بری بات ہوتی تو حضور کو کیا نَعُوذُ بِاللهِ بُری چیز دی گئی ؟ ہرگز نہیں ۔ ہاں یہ
ضروری ہے کہ ہم دنیا کے تابع نہ ہو جائیں بلکہ دنیا کو اپنے ماتحت اور تابع رکھیں اور اس کو اپنے
اوپر سوار نہ ہونے دیں بلکہ ہم اس پر سوار رہیں ۔ ورنہ ہماری مثال اُس میراثی کی سی ہوگی جس نے ونے دیں بلکہ ہم اس پر سوار ہیں
دعا کی تھی کہ اسے سخی سرور ! مجھے کوئی جانور سواری کیلئے دے۔ ابھی وہ چلا جا رہا تھا کہ اُس کو ایک جا
گاؤں کا رئیس مل گیا جس کی گھوڑی نے راستے میں ہی بچہ دے دیا تھا۔ اُس رئیس نے جب میراثی
کو دیکھا تو کہا کہ میری گھوڑی کے بچہ کو اُٹھا کر شہر لے چل ۔ یہ عجیب معاملہ دیکھ کر میراثی بول اُٹھا
واہ سخی سرور ! تو بھی اُلٹی ہی سمجھ کا مالک ہے تجھ سے تو میں نے جانور سواری کیلئے مانگا تھا تو نے
اُٹھانے کیلئے دے دیا۔ تو جو انسان دنیا کو اپنے سر پر اٹھا لیتا ہے اُس کی مثال بعینہ اس میراثی کی سی
ہے کیونکہ دنیا تو خدا تعالیٰ انسان کو اس لئے دیتا ہے کہ انسان اس پر چڑھے لیکن وہ احمق دنیا کو
اپنے سر پر اٹھا لیتا ہے۔
پس اصل چیز جس سے دنیا کی ترقی ہے وہ لَا اِلهَ اِلَّا اللہ ہی ہے اور اس کی عینک جس
الله
سے یہ نظر آسکے وہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ﷺ ہیں ۔ جس طرح عینک کے بغیر آدمی کچھ نہیں دیکھ سکتا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۱
سال ۱۹۳۶ء
اسی طرح آنحضرت ﷺ کے بغیر انسان لَا إِلَهَ إِلَّا الله کو نہیں دیکھ سکتا ۔
اس زمانہ میں یوں تو اور بھی بہت سی نیکیاں ہیں اور سب کی طرف ہم کو توجہ کرنی چاہئے
لیکن تو حید کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو الہام ہوا کہ خُذُوا التَّوحِيدَ خُذُو التَّوْحِيدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ کے اے ابنائے فارس ! توحید
کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ ابنائے فارس سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا خاندان ہی نہیں بلکہ روحانی لحاظ سے ساری جماعت ہی ابنائے فارس کے ماتحت ہے اور یہ حکم
تمام جماعت پر مشتمل ہے۔ یہ قاعدہ ہے کہ مصیبت کے وقت انسان کسی ایک چیز کو خاص طور پر پکڑا
کرتا ہے۔ فرمایا کہ تم مصائب کے موقع پر توحید کو پکڑ لیا کرو کہ اس کے اندر باقی تمام چیزیں آجاتی
ہیں ۔ پس ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کے ماٹو کو ہر وقت اپنے سامنے رکھے
کیونکہ اسی میں انسان کی دینی اور دنیاوی فلاح مضمر ہے ۔“
ل البقرة : ۱۴۹
الروم : ۴۲
( الفضل ۲۶ دسمبر ۱۹۳۶ء)
الاعلى: ۱۸،۱۷ س الاعلى: ۲۰:۱۹
ه بخاری کتاب الادب باب مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ الصُّحْبَة صفحه ۱۰۴۵ حدیث نمبر
۵۹۷۱ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة صفحه ۴۱۴ حدیث نمبر ۶۰۱۸ مطبوعه
بیروت لبنان ٢٠٠٣ء الطبعة الاولى
تذکره -۱۹۷۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۲
(۳۳)
سال ۱۹۳۶ء
جماعت کو تدریجی طور پر اب قربانیوں کے
میدان میں آگے سے آگے قدم رکھنا ہو گا
(فرموده ا ار ستمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
کھانسی اور گلے کی تکلیف کی وجہ سے میرے لئے بلند آواز سے بولنا بالکل جائز نہیں لیکن
چونکہ بخار میں تخفیف ہے اور دو جمعے درمیان میں میں یہاں خطبہ نہیں پڑھا سکا اس لئے میں نے
مناسب سمجھا کہ تکلیف اٹھا کر بھی آج خطبہ جمعہ خود پڑھاؤں ۔ سمجھا کہ اٹھا
میں نے چند جمعے ہوئے غالباً ے اگست کو جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ چند جمع ہوئے غالباً ہے، اگست کو
تحریک جدید کے چندہ کے متعلق میں بعض دوستوں میں سستی اور غفلت دیکھتا ہوں حالانکہ اس
چندہ کی تحریک طوعی تھی جبری نہ تھی ۔ یعنی ہر شخص کو اختیار حاصل تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اس
چندے میں شامل ہو یا نہ ہو۔ صرف تحریک کی جاتی تھی اور ہر شخص کو اس میں شامل ہونے کا
پابند نہیں بنایا جاتا تھا۔ اس سستی کو دیکھ کر یہ خطرہ بھی ہو سکتا تھا کہ یہ چیز تو ہمارے سامنے آجاتی
ہے مگر اس تحریک کے وہ دوسرے حصے جو سامنے نہیں آتے ممکن ہے دوست ان میں بھی سستیاں
کر رہے ہوں مثلاً ایک کھانا کھانے کی تحریک ہے یا سادہ لباس کی تحریک ہے یا بیکار نہ رہنے کی
تحریک ہے یا تبلیغ کی تحریک ہے ان ساری قسم کی تحریکوں کے متعلق قدرتی طور پر یہ شبہ پیدا ہونا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۳
سال ۱۹۳۶ء
لازمی ہے کہ شاید ان میں بھی کسی قسم کی سستی ہو رہی ہے ۔
میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں جماعت میں ایک اصلاح تو ہوئی ہے اور وہ یہ کہ چندہ کی
رفتار پہلے سے بڑھ گئی ہے اور اس خطبہ کے بعد اس وقت تک جو دس اور گیارہ ہزار کے درمیان
پچھلے سال اور اس سال کے چندہ میں فرق تھا وہ کوئی ساڑھے چھ ہزار کے قریب آگیا ہے ۔ گویا
چار یا ساڑھے چار ہزار روپیہ کی کمی کو دوستوں نے پورا کیا ہے لیکن ابھی تک جماعت کے تمام افراد
میں وہ تحریک پیدا نہیں ہوئی جو ہونی چاہئے تھی ۔ جن جن افراد نے علیحدہ طور پر چندے لکھوائے
ہیں انہوں نے زیادہ جوش سے چندے ادا کئے ہیں لیکن جماعتی چندوں میں ابھی بہت کچھ کمی ہے
میں الفضل کی کسی قریب کی اشاعت میں بعض بڑی جماعتوں کی لسٹ شائع کروں گا تا کہ ان
جماعتوں کو توجہ ہو ) ۔
در حقیت بہت سی رقم جو جمع ہوئی ہے وہ افراد کی طرف سے جمع ہوئی ہے ورنہ بہت سی
جماعتیں ایسی پائی جاتی ہیں جنہوں نے بحیثیت جماعت نہایت سستی اور غفلت دکھائی ہے میں ان
کی
جماعتوں کو ستمبر تک کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ ستمبر تک اپنے بقائے پورے کرنے کی کوشش کریں ۔
میں یہ نہیں کہتا کہ سارے دوست ہی ستمبر تک بقائے ادا کریں کیونکہ مہلتیں بعض کی نومبر تک ، بعض
جنوری تک اور بعض کی اس سے بھی بعد تک ہیں لیکن بہر حال جس حد تک حصہ ان کی طرف ہے
اس وقت تک پہنچ جانا چاہئے ۔ اپنی اپنی رقم کے مطابق وہ اس کو ضرور پورا کرنے کی کوشش کریں
ور نہ اطلاع دیں کہ کیوں وہ اس وعدے کو پورا کرنے پر قادر نہیں ہو سکے جو طوعی طور پر انہوں نے
کیا تھا اور جس کے متعلق کوئی جبر ان پر نہیں کیا گیا تھا ۔
میں بتا چکا ہوں کہ تدریجی طور پر جماعت کو قربانی کے میدان میں اب آگے سے آگے
بڑھنا ہوگا۔ ذاتی طور پر مجھے اس بات کا قطعاً در دمحسوس نہیں ہو سکتا اگر ہماری جماعت موجودہ تعداد
سے گھٹ کر آدھی رہ جائے یا چوتھا حصہ رہ جائے یا اس سے بھی زیادہ گر جائے کیونکہ میں اس یقین
پر قائم ہوں کہ مخلصین وہ کچھ کر سکتے ہیں جو تعداد نہیں کر سکتی ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایسے ذرائع بتائے
ہوئے ہیں کہ جن کے ماتحت چند آدمیوں کے ذریعہ بھی ساری دنیا میں اسلام قائم کیا جاسکتا ہے
لیکن ان ذرائع کو استعمال کرنے کے اوقات ہوتے ہیں۔ خدا نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۴
سال ۱۹۳۶ء
کہ تجھے اور تیری قوم کو کنعان کی حکومت دی جاتی ہے۔ بنی اسرائیل نے آگے سے یہ کہہ دیا کہ
اِذْهَبُ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ لے جاموسی تو اور تیرا رب لڑتے پھر وجب فتح
ہو جائے گی تو ہم بھی شامل ہو جائیں گے۔ اس وقت تک تو ہم یہیں بیٹھے ہیں ۔ موسیٰ اور اس کا خدا
اکیلے رہ گئے مگر باوجود اس کے کنعان پھر بھی فتح ہوا اور کنعان پر تیرہ سو سال تک بنی اسرائیل نے
حکومت کی ۔ حضرت مسیح علیہ السلام کو جب صلیب کا واقعہ پیش آیا حواری سب بھاگ گئے بلکہ ایک
حواری نے تو آپ پر لعنت بھی کی اور کہا میں نہیں جانتا یہ کون ہے؟ یہ سب کچھ ہوا مگر کیا عیسائیت
دنیا میں نہیں پھیلی ؟ کیا وہ یونہی رک کر رہ گئی ؟ پس میں اس یقین پر قائم ہوں اور سمجھتا ہوں کہ جو
شخص اس یقین پر قائم رہے گا وہی اپنے ایمان کو سلامت لے کر نکلے گا کہ سلسلہ افراد کی تعداد پر
قائم نہیں بلکہ اخلاص پر قائم ہے۔ جس شخص کے دل میں یہ خیال ہو کہ ہر گندی چیز کو ہم سمیٹیں اور
رکھ لیں وہ نہ سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے اور نہ سلسلہ کوکوئی نفع پہنچا سکتا ہے۔
میرا مطلب یہ نہیں کہ خواہ مخواہ بیٹھے بٹھائے جس کو خدا تمہارے پاس بھیجے اس کو نکالو یہ
خود ایک بھاری گناہ اور عذاب کا موجب ہے بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص پوری
وضاحت اور انکشاف کے بعد اپنے آپ کو اسلام کیلئے مفید بنانے کیلئے تیار نہیں ہے تو وہ اپنے آپ
کو سلسلہ سے آپ نکالتا ہے تم اسے نہیں نکالتے ۔ ایک کمزور اور ناطاقت جس میں چلنے کی طاقت
نہیں اگر تم اُسے دیکھو تو تمہارا کام ہے کہ اُسے اُٹھاؤ اور لے چلو ۔ ایک ناواقف اور جاہل جسے کوئی
علم نہیں اگر وہ تمہارے پاس آتا ہے تو تمہارا کام ہے کہ اسے بتاؤ اور اپنے ساتھ شامل کرو مگر ایک
واقف اور آگاہ شخص جو ٹانگیں رکھتے ہوئے بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے اِنَّا هُنَا قَاعِدُونَ تمہارا فرض
ہے کہ تم اُسے سلام کر کے کہہ دو آج سے میں اور تم الگ ، ہمارا تم سے کوئی تعلق نہیں ۔ جب
تمہارے نفس میں اس رنگ میں خدا پر تو کل قائم ہو گا تب تم دنیا میں کامیابی حاصل کر سکو گے اور
جب تم اپنے آپ کو دیوانگی کے مقام پر کھڑا کر لیتے ہو تب تم منزل مقصود پر بھی کامیابی کے ساتھ پہنچ
سکتے ہو۔
یہ مت خیال کرو کہ تمہارے دائیں اور بائیں ایسے لوگ ہیں جو اندر سے ہو کر تمہاری
مخالفت کرتے ہیں وہ منافق ہیں اور منافق کی مثال چوہے کی سی ہوتی ہے جس نے بلی کی میاؤں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۵
سال ۱۹۳۶ء
سنی اور وہ بھاگا۔ مثل مشہور ہے ہے کہ کچھ چوہے تھے انہوں نے آپس میں مشورہ طلب کیا کہ بلی
نے ہمیں سخت ستایا ہوا ہے آؤ ہم اسے مل کر پکڑیں ۔ آخر صلاح ٹھہری کہ والنٹیئر ز طلب کرو جو اپنی
جانیں قربان کر دیں اور قوم کو اس مصیبت سے نجات دیں۔ چنانچہ پچاس ساٹھ چوہے کھڑے
ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے پیش کرتے ہیں کہ اگر بلی آئی تو ہم
اُس کا دایاں پاؤں پکڑ لیں گے۔ پچاس ساٹھ چوہوں نے کہا ہم اُس کا بایاں پاؤں پکڑ لیں گے۔
اسی طرح والنٹیئرز کھڑے ہوتے گئے اور انہوں نے بلی کا تمام جسم آپس میں تقسیم کر لیا اور کہا ہم
اسے پکڑ کر وہیں مار دیں گے ۔ جب سب حصے وہ آپس میں تقسیم کر چکے تو ایک بوڑھا چوہا کہنے لگا تم
بلی کے پاؤں اور اُس کے دیگر اعضاء سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا اُس کی میاؤں سے ڈرتے ہو اس
لئے یہ بتاؤ کہ اس کی میاؤں کو کون پکڑے گا۔ اِدھر اُس نے یہ کہا اور اُدھر اتفاقاً ایک بلی نمودار
ہو گئی اور اس نے کہا میاؤں میاؤں کا سننا تھا کہ سارے چوہے اپنی اپنی بلوں میں گھس گئے
یہی حال منافق کا ہوتا ہے وہ دعوے بہت کرتا ہے لیکن ہوتا سخت ڈرپوک ہے۔ بھلا وہ منافق جو
قلیل التعداد دوستوں کے سامنے کھل کر بات کرنے سے ڈرتا ہے وہ کثیر التعداد دشمنوں کا کہاں
مقابلہ کر سکتا ہے۔ ابتدائی مؤمنوں کی تعداد تو کفار کے مقابلہ میں ہمیشہ قلیل ہوتی ہے۔ رسول کریم
اور آپ کے صحابہ کی تعداد دشمنوں کے مقابلہ میں دسواں حصہ بھی نہ تھی یہی حال ہمارا ہے۔
۳۳ کروڑ ہندوستان کے باشندے ہیں ان میں اِلَّا مَا شَاءَ اللہ شریف الطبع لوگوں کو مستثنیٰ کرتے
ہوئے بہت سے ہمارے جانی دشمن ہیں ۔ بہت سے ایسے ہیں جنہیں سلسلہ کی چونکہ واقفیت نہیں
ہوتی اس لئے مولوی انہیں ورغلا لیتے ہیں ۔ پس وہ جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے مقابلہ
میں ہماری تعداد ہے ہی کیا ۔ پھر تم منافق سے یہ کس طرح امید کر سکتے ہو اور تمہاری یہ امید کس
طرح صحیح سمجھی جاسکتی ہے کہ وہ اتنے بڑے دشمنوں کا مقابلہ کرے گا جبکہ تم دیکھتے ہو کہ تم اپنے
دشمنوں کے مقابلہ میں سینکڑوں گنے کم ہو لیکن وہ تم سے ڈرتے ہیں اور تمہارے سامنے بات نہیں
کر سکتے ۔ جو لوگ ہمارے جیسی قلیل اور بے کس جماعت سے ڈرتے اور اور خوف کھاتے ہیں وہ ہم
سے مل کر کئی گنے طاقتور دشمنوں کا مقابلہ کس طرح کر سکتے ہیں ۔ وہ تو صرف ایک ہی کام کر سکتے ہیں
اور وہ یہ کہ تمہاری صفوں کو پراگندہ کریں، تمہاری چغلخوری اور عیب جوئی کریں اور تمہاری دشمنوں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۶
سال ۱۹۳۶ء
کے پاس خبر رسانی کریں۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے منافقوں کا کام یہی بیان فرمایا ہے۔ فرماتا
ہے منافق تمہارے ساتھ شامل ہو جائیں تو سوائے اس کے کہ تمہارے اندر تفرقہ پیدا کریں اور
دشمنوں کے پاس خبر رسانی کریں اور کیا کر سکتے ہیں ۔
پس میرا یقین ہے کہ جماعت کی ترقی ان مخلصین کے وجود پر ہے کہ جب جب اور جس
جس وقت انہیں مرکز کی طرف سے آواز سنائی دے وہ اس پر لبیک کہتے جائیں اور میں سمجھتا ہوں
جب تک جماعت کے خیالات اس بارے میں متفق نہ ہوں جماعت کے لوگ میری مدد نہیں
کر سکتے ۔ اگر اس خیال پر تم قائم نہیں کہ تمہاری ترقی اخلاص کے ذریعہ ہے نفاق کے ذریعہ نہیں اور
نہ تعداد کے ذریعہ تو تم لاکھوں نہیں کروڑوں نہیں اربوں روپیہ بھی میرے قدموں میں ڈال دو پھر
بھی وہ میرے کام نہیں آسکتا کیونکہ وہ تو گل کا روپیہ نہیں بلکہ شرک کا روپیہ ہے اور شرک کا روپیہ
کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا ۔ اس کے مقابلہ میں اُس شخص کا دیا ہوا ایک پیسہ بھی برکت کا موجب
ہو سکتا ہے جو کہتا ہے کہ میں خدا کا ہوں اور خدا میرا اور فتح صرف خدا دیتا ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ خدا
کے سوا دنیا میں کوئی چیز نہیں اور تمام اشیاء محض سایہ ہیں جو خدا کے ارادہ سے ادھر اُدھر نظر آتی ہیں
اور جب وہ ارادہ ہٹالے تو کوئی حقیقت باقی نہیں رہتی ۔
بعض دوستوں نے جو سلسلہ کے کارکن ہیں میرے گزشتہ خطبہ سے متاثر ہو کر مجھے لکھا ہے
کہ ہماری تنخواہوں میں سے اتنا اتنا حصہ کاٹ لیا جایا کرے ۔ میں ان دوستوں کے اخلاص کی تو
قدر کرتا ہوں مگر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ۲ خالی قربانی کبھی کامیاب
نہیں کرتی بلکہ وہ قربانی کامیاب کیا کرتی ہے جو امام کے پیچھے اور اُس کی اتباع میں کی جائے۔
بے شک مؤمن کو قربانیوں کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے مگر اسے اس بات کیلئے بھی تیار رہنا
چاہیئے کہ امام کی آواز سنے اور جب امام قربانیوں کیلئے بلائے اُس وقت اپنی قربانی کا اظہار
کریں ۔ نماز کتنی اچھی چیز ہے جتنی لمبی نماز ہو جائے اُتنا ہی اچھا ہے مگر رسول کریم ﷺ نے ہی
فرمایا ہے کہ جو شخص امام سے پہلے حرکت کرتا ہے قیامت کے دن اس کا منہ گدھے کے منہ کی طرح
بنایا جائے گا سے ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص امام کے تکبیر کہنے سے ایک منٹ پہلے نماز کی نیت باندھ لیتا
صلى الله
ہے تو وہ ثواب حاصل نہیں کرتا بلکہ رسول کریم ﷺ کے قول کے مطابق قیامت کے دن وہ گدھے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۷
صلى الله
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
کی شکل میں اُٹھایا جائے گا۔ پھر رکوع اور سجدہ دعا کیلئے کتنے اچھے مقام ہیں مگر رسول کریم
فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے رکوع یا سجدہ میں چلا جاتا ہے وہ غلطی کرتا ہے۔ جب امام جھکے
تب جھکنا چاہئے اور جب امام سراٹھائے اس وقت سر اُٹھانا چاہئے ۔ پس بے شک انہوں نے
اخلاص دکھایا اور میں اس کی قدر کرتا ہوں اور ان کیلئے دعا کرتا ہوں لیکن ان کی خیر خواہی کے بدلہ
میں ان سے یہ خیر خواہی کرتا ہوں کہ انہیں رسول کریم ﷺ کا یہ حکم بتاتا ہوں کہ جس وقت قومی
قربانی کا سوال ہو اُس وقت ہر شخص کو امام کی آواز کا انتظار کرنا چاہئے ۔ ہاں جب انفرادی قربانی کا
سوال ہو تو ہر شخص اپنے اخلاص کے اظہار کیلئے دوسروں سے آگے بڑھ سکتا ہے اور اسے بڑھنا چاہئے۔
در حقیقت امام کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ ایک جماعت بحیثیت جماعت قربانی کرے
افراد کی قربانی تو بغیر امام کے بھی ہو سکتی ہے۔ سپین کی نازک حالت میں جب مسلمانوں کی حکومت
تباہ ہو رہی تھی عیسائیوں نے بعض شرائط پیش کیں کہ اگر مسلمان انہیں مان لیں تو ہم انہیں ملک سے
نکل جانے کی اجازت دے دیں گے۔ بادشاہ نے اس کے متعلق مشورہ لینے کیلئے جب اپنے
سرداروں کو بلایا تو انہوں نے کہا یہ بہت اچھی بات ہے کہ ان شرائط کو تسلیم کر لیا جائے ہمارے اندر
ان کے مقابلہ کی کوئی طاقت نہیں ۔ اگر وہ ہمیں افریقہ جانے دیں، کتب خانے ساتھ لے جانے
دیں اور کسی قدر مال و دولت کے لے جانے میں بھی مزاحم نہ ہوں تو ہمیں اور کیا چاہئے ۔ ان
سرداروں میں ایک مسلمان جرنیل بھی تھا جب اس نے یہ باتیں سنیں تو وہ کھڑا ہوا اور اُس نے کہا نے یہ باتیں سنیں تو وہ کھر
سو ڈیڑھ سو سال سے ہماری حالت اس ملک میں کمزور ہوتی چلی آرہی ہے اور اس عرصہ میں بیسیوں
معاہدے عیسائیوں سے ہوئے مگر کیا تم ایک معاہدہ بھی ایسا دکھا سکتے ہو جو انہوں نے پورا کیا ہو۔
جب ایک معاہدہ بھی تم ایسا نہیں دکھا سکتے جو انہوں نے پورا کیا ہو بلکہ ہر معاہدہ کو انہوں نے توڑا
ہے تو اب تم کس طرح امید کر سکتے ہو کہ وہ اس معاہدہ کی تمہارے لئے نگہداشت کریں گے۔ اس کا
یہ کہنا تھا کہ باقی سب اس کے پیچھے پڑ گئے کہ یہ پاگل ہے، دیوانہ ہے، یہ نہیں سمجھتا کہ مصلحت کیا چیز
ہوتی ہے اتنی عمدہ شرطیں جب وہ پیش کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مان لینی چاہئیں اگر یہ شرائط ہم
منظور نہیں کریں گے تو چونکہ ہم کمزور ہیں اس لئے وہ شہر فتح کر کے اندر داخل ہو جائیں گے اور ہم
سب کو مار دیں گے ۔ جب انہوں نے مخالفت کی تو وہ جرنیل اس مجلس سے اُٹھ کر چلا گیا اور اکیلا

آج 10 میں سے 10 باقی