مؤمن کو امرِ الٰہی کے حصول کیلئے ہر وقت اور ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۸
سال ۱۹۳۶ء
عیسائی فوج سے لڑا اور مارا گیا۔ لوگوں نے سمجھا یہ ایک بیوقوف تھا جس نے اپنی بیوقوفی کی سزا پالی
لیکن وہ بیوقوف نہیں تھا کیونکہ جب صلح ہو گئی اور مسلمانوں نے جہازوں میں عورتوں اور بچوں کو بھر
دیا اور کتب خانوں کو بھی ساتھ لے لیا تو جس وقت سپین کو آخری الوداع کہہ رہے اور اپنے
آنسوؤں کا ہدیہ اس کے سامنے پیش کر رہے تھے عیسائیوں نے یکدم حملہ کر کے ان کے جہازوں کو
غرق کر دیا اور اس طرح وہ بزدل اور ذلیل ہو کر مرے لیکن دنیا اس جرنیل کو آج بھی یاد کرتی ہے
جس نے بہادری سے اپنی جان دی ۔ اس کے مقابلہ میں ان ہزاروں جان دینے والوں پر رحم تو
آتا ہے مگر ساتھ ہی دل کے گوشوں سے ان کے متعلق لعنت کی آواز بھی اُٹھتی محسوس ہوتی ہے۔ پس
اکیلا مر جانا اور قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کر دینا ہر وقت ہو سکتا ہے لیکن امام کی غرض چونکہ یہ ہوتی
ہے کہ وہ ایک جماعت تیار کرے اس لئے قربانیوں کا وہ آہستہ آہستہ مطالبہ کرتا ہے۔ بعض لوگ کہہ
دیا کرتے ہیں کہ اگر اسلام ایسی ہی قربانی چاہتا ہے جیسی آپ بیان کرتے ہیں تو کیوں اس وقت
قربانی کا مطالبہ نہیں کیا جاتا ۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بے شک اسلام انتہائی قربانی چاہتا ہے مگر
اسلام یہ بھی چاہتا ہے کہ کمزوروں کو اُٹھایا جائے اور انہیں بھی دوسروں کے پہلو بہ پہلو ترقی دی
جائے ۔ اگر وقت سے پہلے ہی انتہائی قربانی کا مطالبہ کر لیا جائے تو ہزاروں لوگ جو بعد میں مؤمن
ثابت ہو سکتے ہیں منافق بن جائیں ۔ جیسے اسلام کہتا ہے کہ خدا اور رسول کے دشمن تباہ ہو جاتے ہیں
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ مخالفت کرتے ہیں وہ فوراً تباہ نہیں ہوتے بلکہ انہیں ایک عرصہ تک ڈھیل
دی جاتی ہے۔ قرآن مجید میں ہی بار بار کفار کا یہ اعتراض دہرایا گیا ہے کہ جب ہم مخالفت کرتے ہیں تو
ہم مارے کیوں نہیں جاتے؟ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہی جواب دیا ہے کہ ہم تمہیں ڈھیل دیتے ہیں
شاید کسی وقت تم درست ہو جاؤ اور ہدایت پر آجاؤ۔ یہی حال انبیاء کی جماعتوں کا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ
انہیں آہستہ آہستہ قربانیوں کی طرف لاتا ہے تا جو گرنے والے ہیں وہ کم ہو جائیں اور بچنے والے
زیادہ ہوں ۔
پس قربانی کا معیار اسی جگہ پہنچ کر رہے گا جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں
پہنچا اور جہاں آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں پہنچا مگر چونکہ کمزوروں اور نا طاقتوں کو اُٹھانا بھی ایمان
کا حصہ ہے اس لئے امام کا فرض ہوتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ قربانیوں کا مطالبہ کرے اور زیادہ سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۷۹
سال ۱۹۳۶ء
زیادہ جماعت کو بچائے۔ پس جماعت کے تمام مخلصین کو اس دن کا انتظار کرنا چاہئے جب اگلی
قربانی کا ان سے مطالبہ کیا جائے ۔ بیشک اپنے دلوں میں فیصلہ انہیں آج سے ہی کر لینا چاہئے مگر
عمل اُسی دن ہونا چاہئے جس دن امام کی آواز ان کے کانوں میں پہنچے کیونکہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ
مِنْ وَرَائِهِ -
**
اسی طرح بہت سے دوستوں نے میرے اس اعلان سے گھبرا کر تیسرے سال کیلئے وعدے
کرنے شروع کر دیتے ہیں۔ میں ان دوستوں کے اخلاص پر بھی جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتے
ہوئے ان کو تنبیہ کرتا ہوں کہ ابھی میری طرف سے تیسرے سال کی قربانیوں کا مطالبہ نہیں ہوا ۔
ان کو کیا معلوم کہ میں پہلے سالوں سے اب کی دفعہ کس قدر زیادہ کا مطالبہ کروں گا ۔ یا قربانی کا کس
رنگ میں مطالبہ کروں گا ۔ پس ان کو بھی اس دن کا انتظار کرنا چاہئے جب تیسرے سال کی قربانیوں
کے متعلق میری طرف سے اعلان ہو۔ پھر جب اعلان ہو جائے تو اس کے مطابق وہ وعدے
کریں ۔ فی الحال دوستوں کو اِس کوشش میں لگ جانا چاہئے کہ جہاں جہاں جماعتوں نے وعدے ۔
پورے کرنے میں سستی دکھائی ہے وہاں کی جماعتوں کو سستی کے دور کرنے اور اپنے وعدوں کو
پورا کرنے کی طرف توجہ دلائیں۔ میری پہلی مخاطب جماعت قادیان ہے مگر مجھے معلوم نہیں کہ اس
نے اپنے وعدوں کے پورا کرنے میں سُستی دکھائی ہے یا پستی ؟ اگر انہوں نے پستی دکھائی ہے تو
انہیں مزید پستی کی ضرورت ہے اور اگر انہوں نے سستی کی ہے تو انہیں اپنی سستی دور کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے اور پچھلے دونوں سالوں کے بقائے بھی ادا کرنے چاہئیں یہاں تک کہ نومبر میں
جب تیسرے سال کی قربانیوں کے متعلق اعلان کیا جائے تو ان کی طرف کوئی بقایا نہ ہوا اور وہ اپنے
وعدوں کو پورا کر چکے ہوں ۔
پھر ساتھ ہی میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید کے
دوسرے حصوں کو بھی یا درکھنا چاہئے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جوں جوں اس تحریک پر جماعت کے
لوگ عمل کرتے جارہے ہیں کمزور اور منافق طبقہ گھبرا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اعتراض کرتا
جا رہا ہے کہ فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے یوں کیا حالانکہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں نے یوں کیا اور
فلاں نے یوں وہی تو منافق ہوتا ہے۔ جب تک وہ یہ ثابت نہ کرے کہ اس نے کیا کیا ۔ نے کیا کیا ۔ جو شخص اپنا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۰
سال ۱۹۳۶ء
سب کچھ قربان کر دیتا ہے اُس کا حق ہے کہ وہ کہے باقی لوگوں نے کیا کیا اور وہ کیا کرتے ہیں
بشرطیکہ وہ اعتراض جائز ہو کیونکہ بعض حالات میں بعض کیلئے قربانی کا زیادہ موقع ہوتا ہے اور بعض
کیلئے کم ۔ اور حقیقت تو یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی محبت کے حصول کیلئے قربانی
کرنے والے ہوتے ہیں وہ اعتراض کم کرتے ہیں اور لوگوں کی اصلاح کی کوشش زیادہ کرتے ہیں ۔
حدیثوں میں اس کی ایک مثال بھی آتی ہے ۔ حضرت ابوبکر ہ ہمیشہ قربانی میں
دوسروں سے بڑھے ہوئے رہتے مگر ان کو کبھی دوسروں کی قربانی دیکھ کر یہ خیال نہ آتا کہ وہ کم ہے
لیکن کم قربانی کرنے والوں کو ضرور خیال آجاتا کہ ان کی قربانی زیادہ ہے۔ ایک دفعہ رسول کریم
نے قربانی کا مطالبہ کیا ۔ حضرت عمر نے کہا حضرت ابو بکر قربانی میں ہمیشہ بڑھ جاتے
ہیں اب کی دفعہ میں انہیں شکست دوں گا ۔ اُس وقت تک حضرت ابوبکر کی جو مالی قربانی تھی
وہ نصف کے قریب نہیں پہنچی تھی اور جب وہ گھر سے مال لاتے نصف سے کم ہوتا ۔ حضرت عمر نے
نے کہا میں اب کے اپنا نصف مال لے جاؤں گا اور ان کو شکست دوں گا مگر جب وہ اپنے گھر کا
نصف مال لئے چلے آرہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ حضرت ابو بکر پہلے ہی رسول کریم
کی خدمت میں پہنچے ہوئے ہیں اور رسول کریم ﷺ اس مال کو جو چندہ کے طور پر ابو بکر لائے تھے
دیکھ کر حیرت کے ساتھ اُن سے پوچھ رہے تھے کہ ابو بکر ! کیا تم نے اپنے گھر میں بھی کچھ چھوڑا؟ اور
حضرت ابوبکر جواب میں عرض کر رہے تھے کہ اب اللہ اور اس کے رسول کا نام ہی گھر میں باقی ہے
اور تو کچھ نہیں ہے ۔ حضرت عمر ے ۔ حضرت عمر نے جب یہ واقعہ دیکھا تو وہ کہنے لگے اس شخص کو شکست دینا
ہمارے بس کی بات نہیں ۔ اس واقعہ سے حضرت ابو بکر کے دو کمال ظاہر ہوتے ہیں ایک یہ کہ
وہ قربانی میں سب سے آگے بڑھ گئے اور دوسرے یہ کہ باوجود اپنا سارا مال لانے کے پھر سب
سے پہلے پہنچ گئے اور جنہوں نے تھوڑا دیا تھا وہ اس فکر میں ہی رہے کہ کتنا گھر میں رکھیں اور کتنا
لائیں ۔ مگر باوجود اس کے حضرت ابوبکر کے متعلق یہ کہیں نہیں آتا کہ اُنہوں نے دوسروں پر
اعتراض کیا ہو۔ حضرت ابو بکر قربانی کر کے بھی یہ سمجھتے تھے کہ ابھی خدا کا میں دیندار ہوں اور میں یہ
نے کوئی اللہ تعالیٰ پر احسان نہیں کیا بلکہ اُس کا احسان ہے کہ اُس نے مجھے توفیق دی لیکن منافق خود تو
کوئی قربانی نہیں کرتا البتہ دوسروں کی قربانیوں پر اعتراض کرتا چلا جاتا ہے ۔ وہ گالیاں دیتا ہے اور
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۱
سال ۱۹۳۶ء
جب اُسے کہا جائے کہ گالی مت دو تو وہ کہتا ہے فلاں گالی نہیں دیتا ؟ وہ چغلی کرتا ہے اور جب اُسے
کہا جاتا ہے کہ چغلی مت کرو تو وہ کہتا ہے کہ کیا فلاں چغلی نہیں کرتا اور باوجود اس شدید عیب کے وہ
سمجھتا ہے کہ وہ مصلح ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دیندار ہے۔ اسی طرح وہ چندے میں سستی کرتا
ہے اور جب اُسے کہا جائے کہ ستی مت کرو تو وہ کہتا ہے کہ کیا فلاں شخص چندہ دینے میں سُستی
نہیں کرتا؟ اور اکثر اوقا اوقات جب وہ کہتا ہے کہ فلاں شخص چندہ دینے میں سُستی نہیں کرتا وہ جھوٹ
بول رہا ہوتا ہے اور محض اپنے آپ کو بچانے کیلئے دوسروں کو عیب میں ملوث کرتا ہے۔
ایک دفعہ ایک شخص نے میرے متعلق ایک اعتراض چھپوایا ( وہ منافق کی مثال نہیں بلکہ
دشمنوں میں سے ایک شخص کی مثال ہے اور گو منافقوں کی مثالیں بھی میں دے سکتا ہوں مگر شاید اس
طرح ان کا نام ظاہر ہو جائے جو ابھی میں ظاہر کرنا نہیں چاہتا کہ انہوں نے خلافت سے بہت سا
روپیہ کمایا ہے چنانچہ ان کو صرف جلسہ سالانہ پر پچاس ہزار روپیہ نذر کا آتا ہے۔
ایک دوست نے جب مجھے یہ اعتراض سنایا تو میں نے انہیں کہا اُسے کہہ دیں کہ وہ آکر
ٹھیکہ لے لے اور جتنا روپیہ نذر کا اکٹھا ہو اُس میں سے کو حصے آپ رکھ لیا کرے اور ایک حصہ مجھے
دے دیا کرے۔ گو اس ایک حصہ میں سے بھی بہت سا روپیہ جماعت کے کاموں پر ہی خرچ
کر دوں گا مگر پھر بھی مجھے اس ٹھیکہ میں نفع رہے گا ۔ پس اُسے کہو کہ وہ اس شرط پر ٹھیکہ لے لے کہ وہ
پانچ ہزار تو مجھے دے دیا کرے اور جس قدر نذرانہ آئے وہ خود رکھ لیا کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس
کا اکثر حصہ دینی ضروریات پر خرچ کر کے پھر بھی مجھے نفع ہی رہے گا۔
غرض منافق اور دشمن ہمیشہ اپنے پاس سے باتیں بیان کرنی شروع کر دیتے ہیں اور کئی
دوست انہیں سن کر گھبرا جاتے ہیں اور کہنے لگ جاتے ہیں کہ فلاں کی نسبت وہ یہ کہتا تھا اور فلاں کی
نسبت یہ ۔ بھلا جو خدا سے اخلاص نہیں رکھتا وہ اپنے بھائی سے کیا اخلاص رکھ سکتا ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول سنایا کرتے تھے کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے
بخاری لے دیں ۔ فرمانے لگے میں نے اُسے کہا کہ مجھے اس وقت توفیق نہیں ۔ وہ کہنے لگا یہ بھی کوئی
بات ہے کہ آپ کو توفیق نہ ہو آپ صاف طور پر یہی کہہ دیں کہ میں لے کر نہیں دینا چاہتا۔ فرمانے
لگے کیوں؟ وہ کہنے لگا سیدھی بات ہے حضرت مرزا صاحب کے دو تین لاکھ مرید ہیں اگر وہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۲
سال ۱۹۳۶ء
مرزا صاحب کو ایک ایک روپیہ نذرانہ دیتے ہوں تو دو لاکھ روپیہ کا نذرانہ انہیں آجاتا ہوگا اور اگر
ر ہوگا ۔ وہ چار چار آنے بھی آپ کو نذرانہ دیں تو پچاس ہزار روپیہ نذر کا تو آپ کو ہر سال مل جاتا
حضرت خلیفة أمسیح الاوّل فرماتے کہ میں نے اُسے کہا کہ پہلے تم یہ بتاؤ کہ آج تک تم نے مجھے کتنی
چونیاں دی ہیں؟ جس قدر تمہاری طرف سے مجھے چونیاں پہنچی ہیں وہ گنا دو اور پھر اس پر دوسروں
کا قیاس کرلو اس پر وہ خاموش ہو کر چلا گیا۔ تو منافق آدمی ہمیشہ دوسروں کے متعلق بے بنیاد باتیں
کرتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں یوں ہے اور فلاں یوں ۔ پس ان کی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہئے
اور نہ ان کی پروا کر نی چاہئے کیونکہ کوئی معقول وجہ ایسی نہیں ہوتی جس کی بناء پر سمجھا جا سکے کہ واقعہ
میں ہمارا فلاں بھائی ایسا ہے۔ وہ صرف اپنا پہلو بچانے کیلئے اعتراض کرتا ہے اور اس کی غرض محض
اپنے آپ سے اعتراض کو دور کرنا ہوتا ہے اور یہی علامت منافق کی ہے ورنہ کیا یہ جواب دینے
سے کہ چونکہ فلاں شخص نجاست پر منہ مارتا ہے اس لئے میں بھی ایسا کرتا ہوں کوئی شخص بری الذمہ
سمجھا جا سکتا ہے !! مثل مشہور ہے کہ کسی شخص نے دوسرے سے برتن ما نگا مگر دیر تک واپس نہ کیا۔
ایک دن یہ اُس کے گھر گیا تو دیکھا کہ وہ اس برتن میں ساگ کھا رہا ہے۔ یہ کہنے لگا چوہدری ! یہ
بات تو اچھی نہیں کہ تم نے میرا برتن لیا مگر اُسے واپس نہ کیا اور اب اس میں ساگ کھا رہے ہو میرا
نام بھی تم بدل دینا اگر میں تمہارے برتن میں جا کر پاخانہ نہ کھاؤں ۔ ان منافقوں کا جواب اگر
واقعات کے لحاظ سے درست ہو تب بھی اس کی حیثیت اس جواب سے زیادہ نہیں ہے۔ بھلا یہ بھی
کوئی جواب ہے کہ میں اگر جھوٹ بولتا ہوں تو فلاں بھی جھوٹ بولتا ہے، میں اگر فریب کرتا ہوں تو
فلاں بھی فریب کرتا ہے، میں اگر غداری کرتا ہوں تو فلاں بھی غداری کرتا ہے، میں اگر بدکاری
کرتا ہوں تو فلاں بھی بدکاری کرتا ہے، گویا چونکہ دوسرا شخص بھی جھوٹ بولتا ، فریب کرتا ، غداری
کرتا اور بدکاری کا مرتکب ہوتا ہے اس لئے جھوٹ جھوٹ نہ رہا، فریب فریب نہ رہا، غداری
غداری نہ رہی اور بدکاری بدکاری نہ رہی ۔
غرض یہ یقینی بات ہے کہ جوں جوں جماعت قربانی میں ترقی کرے گی منافق چونکہ ساتھ
نہیں چل سکے گا اس لئے وہ شور مچانے لگ جائے گا کہ یہ بھی نا جائز ہے اور وہ بھی ناجائز مگر
جماعت کو ادھر اُدھر نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ سیدھا اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھتے چلے جانا چاہئے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۸۳
سال ۱۹۳۶ء
۱۹۱۳ء میں میں نے رو یاد یکھا کہ دو پہاڑ ہیں جن کی ایک چوٹی سے دوسری چوٹی کی طرف میں جانا
چاہتا ہوں ۔ وہ پہاڑ ایسے ہی ہیں جیسے صفا اور مروہ ۔ لیکن صفا اور مروہ کے درمیان جو جگہ تھی وہ تو
اب پاٹ گئی ہے مگر خواب میں جو دو پہاڑ میں نے دیکھے ان کے درمیان جگہ خالی تھی ۔ جب میں
ایک چوٹی سے دوسری چوٹی کی طرف جانے لگا تو مجھے ایک فرشتہ ملا اور کہنے لگا جب تم دوسری چوٹی
کی طرف جانے لگو گے تو راستہ میں تمہیں بہت سے شیطان اور جنات ڈرائیں گے اور تمہاری توجہ
اپنی طرف پھرانا چاہیں گے مگر باوجود اس کے کہ وہ ہر رنگ میں تمہیں ڈرائیں تمہیں اپنی طرف
متوجہ کرنا چاہیں تم ان کی طرف نہ دیکھنا اور یہی کہتے جانا کہ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ،
” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ اس کے بعد میں جب چلا تو راستے میں میں نے دیکھا کہ
ایک وسیع جنگل ہے جس میں سے عجیب عجیب شکلیں نکل نکل کر مجھے ڈرانا چاہتی ہیں، کہیں ہاتھی نکلتے
ہیں اور وہ مجھے ڈراتے ہیں، کہیں چیتے نکلتے ہیں اور مجھے ڈراتے ہیں کہیں خالی سر آ جاتے ہیں اور
مجھے خوف زدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کہیں بغیر سروں کے دھڑ آجاتے ہیں۔ غرض عجیب عجیب
رنگوں اور عجیب عجیب شکلوں میں وہ مجھے ڈراتے اور میری توجہ اپنی طرف پھر انا چاہتے ہیں مگر جب
میں کہتا ہوں ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تو وہ سب شکلیں غائب ہو جاتی ہیں۔ غرض اسی طرح
میں چلتا گیا یہاں تک کہ منزل مقصود پر پہنچ گیا ۔ تو در حقیقت اس قسم کے لوگوں کی باتوں کو سُن کر
اس فکر میں پڑ جانا کہ فلاں نے فلاں پر یہ اعتراض کیا ہے فضول بات ہے۔ مؤمن کا کام یہ ہے کہ
جب وہ اس قسم کی کوئی بات سنے تو ذمہ دار لوگوں تک اُسے پہنچا دے مگر یہ کہ منافق جن لوگوں پر
الزام لگائے اُن الزامات کی تحقیق کی جائے یہ بیوقوفی کی بات ہے۔ اگر واقعہ میں انہیں کوئی
اعتراض ہے اور وہ منافق نہیں تو کیوں وہ اس طریق کو اختیار نہیں کرتے جو شریعت نے مقرر
کیا ہے۔ گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرنے اور دوسروں پر اعتراض کرنے کا مطلب ہی کیا ہے۔
پس ہر دوست کو اس طرف سے بالکل آنکھیں بند کر کے فیصلہ کر لینا چاہئے کہ میں ہی
ہوں جس نے یہ کام کرنا ہے ۔ خواہ میرے بیوی بچے ، عزیز دوست اور رشتہ دار سب مجھے چھوڑ دیں
مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں میں خود اس کام کو کروں گا اور جب دوست اس قسم کا پختہ ارادہ کر لیں
گے تو خود بخود کام میں سہولتیں پیدا ہوتی چلی جائیں گی ۔ اب تک جو کام ہوا ہے کیا وہ ہماری