مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۳۹
سال ۱۹۳۶ء
سے ترقی دے کر زمین کو قابل نشو نما بنایا ، پھر اس میں سے سبزیاں نکالیں ، پھر جانور پیدا کئے ، پھر
انسان کو اس سے ترقی دے کر پیدا کیا، پھر انسانی دماغ کو ترقی دے کر کامل بنایا ، اب اس قدر وسیع
قانون اور نظام کے ماتحت پیدا ہونے والے انسان کی نسبت تم کیونکر کہہ سکتے ہو کہ اس کی پیدائش کی
میں اللہ تعالیٰ کا کوئی مقصد ہی نہ تھا۔ دوسری دلیل تجربہ کی دی کہ علاوہ هیئتوں کے اختلاف کے
انسانوں کی حالتوں میں بھی اختلاف ہے ہر نیک اور بدعمل کا بدلہ ظاہر یا مخفی طور پر اس دنیا میں ملتا
ہوا نظر آتا ہے اور جب یہ نظارہ ہر جگہ نظر آ رہا ہے ہے تو تم کیونکر کہہ سکتے ہو کہ انسان کو بلا مقصد
پیدا کیا گیا ہے۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے جزاء وسزا ایک خاص حد تک نازل ہو رہی ہے تو پھر
قانون قدرت کے اس ظہور کی موجودگی میں انسانی پیدائش کو عبث کیونکر کہا جا سکتا ہے اور تم کس
طرح کہہ سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ کا یہ فعل جو اتنے لمبے عرصہ سے جاری ہے اور جس کی ہر زمانہ میں
نگرانی کی جارہی ہے محض ایک کھیل ہے ۔
أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللهُ سَبْعَ سَمَوَاتٍ طِبَاقًا وَ جَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَّ جَعَلَ
الشَّمْسَ سِرَاجًا ۔ کیا تم اپنی طرف اور کارخانہ عالم کی طرف نہیں دیکھتے کیا یہ سب کچھ اتفاق کے
نتیجہ میں پیدا ہو گیا ہے؟ اطوار کی پہلی دلیل کے ماتحت انسان کہہ سکتا تھا کہ یہ سب کچھ اتفاق ہے
جیسے آجکل سائنسدان کہتے ہیں کہ دنیا کا پیدا ہونا ایک اتفاقی امر ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے نا یک اتفاق امر ہے۔ اس کا جواب
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بے شک بعض باتوں میں اتفاق ہو سکتا ہے لیکن کیا تم دیکھتے نہیں کہ اس دنیا
میں لاکھوں کروڑوں ستارے ہیں اور یہ سب کے سب طباقاً ہیں یعنی ایک قانون کے ماتحت چل
رہے ہیں۔ کبھی اتفاق بھی ایک قانون کے ماتحت ہوا کرتا ہے۔ اب اِس وقت جمعہ میں اتنے آدمی
بیٹھے ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ سب اتفاقی طور پر آکر بیٹھے ہیں ۔ ہر شخص جو اِس اجتماع پر نظر
ڈالے گا وہ یہی کہے گا کہ کوئی خاص بات ہے یا کوئی خاص دن ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ اس
طرح اکٹھے ہو کر بیٹھے ہیں اور اگر کوئی غیر مسلم ہم سے پوچھے تو ہم اُسے بتادیں گے کہ آج جمعہ ہے
جو ہماری عبادت کا دن ہے اور ہم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ اس
امر کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کارخانہ عالم پر نگاہ ڈالو سارے کے سارے کو تم طباق پاؤ گے
یعنی ایک مطابقت سب میں دیکھو گے اور ہر چیز میں ایسی مطابقت کا پایا جانا قانون پر دلالت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۰
سال ۱۹۳۶ء
کرتا ہے اتفاق پر دلالت نہیں کرتا ۔ اب دیکھ لو ادھر انسان دنیا میں پیدا کیا گیا اور اس کے چہرہ پر دنیا
آنکھیں پیدا کی گئیں اور اُدھر کروڑوں میل پر ایک سورج بنا دیا گیا کیونکہ آنکھ بغیر روشنی کے نہیں
دیکھ سکتی تھی ۔ مگر کیا کروڑوں میل پر ایک سیارہ کا بنایا جانا اور اس غرض کیلئے بنایا جانا کہ تا انسان
دیکھے اور دنیا میں کام کاج کرے اتفاقی امر ہے؟ یہ تو اتفاق مانا جا سکتا تھا کہ اس دنیا میں انسان کی
آنکھ بن گئی مگر آنکھ کے بننے کے ساتھ کروڑوں میل پر ایک سورج کا بن جانا کس طرح اتفاق ہو
گیا۔ اس سے تو صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ اتفاق نہیں بلکہ ایک مقتدرہستی نے بالا رادہ انہیں
بنایا ہے۔ پھر انسانی زندگی کے قیام کیلئے جیسا کہ دن کی ضرورت تھی ایسا ہی رات بھی ضروری تھی
اس کیلئے خدا نے تاریکی پیدا کر دی مگر اسی کے ساتھ ہی ہلکی روشنی کی بھی انسان کو ضرورت تھی جس
کیلئے خدا تعالیٰ نے سورج کے مقابلہ میں ذرا قریب کر کے ایک چاند بنا دیا جو سورج سے ہی روشنی
لیتا ہے اس چاند کی روشنی سے فصلیں پکتی ہیں اور انسان کی صحت کو کئی لحاظ سے فائدہ پہنچتا ہے اب
یہ اتفاق کس طرح ہو گیا کہ ادھر آنکھ بنی اور اُدھر چونکہ وہ بغیر سورج کی روشنی کے کام نہیں دے سکتی
تھی اس لئے سورج بن گیا۔ پھر یہ امر دیکھتے ہوئے کہ بعض دفعہ سورج کی روشنی کیلئے بھی یہ ضروری
ہے کہ وہ براہ راست نہ پڑے بلکہ چھن کر پڑے اتفاقی طور پر ایک اور سیارہ بن گیا جو رات کے
وقت روشنی دینے لگا۔
غرض تمام کائنات عالم پر جب غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ساری دنیا ایک قانون کے تو
ماتحت چل رہی ہے اور اسے کوئی ہوشمند انسان اتفاق نہیں کہہ سکتا۔ پس حضرت نوح علیہ السلام یہ
دلائل دے کر ان لوگوں کو بتاتے ہیں کہ تمہاری پیدائش لغو اور عبث نہیں بلکہ تمہیں ایک خاص مقصد
کے ماتحت اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے آخر تم اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہو یا نہیں سمجھتے ۔ اگر سمجھتے ہو تو کیا
اسی لئے نہیں کہ تم حکمت کے ماتحت کام کرتے ہو پھر جب تم اپنے متعلق یہ خیال کرتے ہو کہ تم ہمیشہ
حکمت کے ماتحت کام کرتے ہو تو تم یہ کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ نے یہ کام حکمت کے
ماتحت نہیں کیا اور اُس نے یونہی انسانوں کو پیدا کر دیا ہے ۔ آخر تم بڑوں کو کیوں بڑا کہتے ہو اسی لئے
کہ تم سمجھتے ہو کہ وہ سمجھدار تھے اور ان کا حق ہے کہ انہیں بڑا کہا جائے۔ پھر اگر تمہارے باپ دادا
اپنے چند سالوں کے کاموں کی وجہ سے سمجھدار بن گئے اور تمہارے لئے ضروری ہو گیا کہ تم ان کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٢١
سال ۱۹۳۶ء
کاموں پر اعتراض نہ کرو تو یہ کس طرح خیال کر سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ کا ایک دو منٹ کا کام نہیں بلکہ
کروڑوں اور اربوں سال کا کام نَعُوذُ بِاللهِ لغو اور بے فائدہ ہے۔ تو وقار کے معنی قرآن کریم میں
حکمت والے کام کے بیان کئے گئے ہیں گویا تمام دنیا کی پیدائش اور اس کا ایک قانون کے ماتحت
چلنا بتا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ صاحب وقار ہے یعنی وہ کوئی کام فضول ، بے غرض اور بے محل نہیں کرتا بلکہ
اس کا ہر کام کسی نہ کسی حکمت پر بنی ہوتا ہے اس کے مطابق ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم جب بھی
وقار کا لفظ استعمال کریں تو یہ امر اپنے مد نظر رکھیں کہ ہم جو کام کرتے ہیں یا جس کام کے کرنے کی
لوگوں کو تاکید کرتے ہیں وہ بے محل تو نہیں کیونکہ بے محل ہونے کے لحاظ سے بھی وقار اور غیر وقار کا
سوال سامنے آجاتا ہے۔
مثلاً وہی واقعہ جس کے متعلق اس دوست کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ وہ وقار کے خلاف
ہے اس کو میں نے بھی بے وقار قرار دیا تھا اور اس کی وجہ بھی میں نے اُسی خطبہ میں بیان کر دی تھی
کہ یہ امر بتانا تو ہندوؤں کو ہے کہ مسٹر کھوسلہ نے غلط فیصلہ کیا ، یہ امر بتانا تو سکھوں اور عیسائیوں کو
ہے کہ ہائیکورٹ کے ایک حج نے مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کو باطل قرار دیا ہے، مگر ٹوپیاں پہن کر گھوم
اپنے بازاروں میں رہے ہیں حالانکہ اپنے بازاروں میں پھرنے کا کیا فائدہ ۔ پس یہ کام بے حکمت
تھا ، بے غرض اور بے فائدہ تھا اور ایک لغو فعل تھا جس کا ارتکاب کیا گیا مگر یہی فعل ایک اور رنگ
میں اگر کیا جائے تو بالکل وقار کے مطابق ہوگا ۔ دیکھو ایک شخص سمجھدار ہے وہ دوسروں کو اپنی بات وقارکے ہوگا۔ ہے
بخوبی سمجھا سکتا ہے لوگ اُس کی بات سُن کر مان بھی سکتے ہیں وہ اگر کوئی ایسا کام کر بیٹھتا ہے مثلاً
اسی قسم کی ٹوپی پہن کر چل پڑتا ہے اور زبان سے اس فیصلہ کی تردید نہیں کرتا تو ہم کہیں گے اُس کا یہ
فعل خلاف وقار ہے کیونکہ جس شخص کو یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ اس فیصلہ کو دلائل سے غلط ثابت
کرے وہ اگر اپنی ٹوپی پر ہائیکورٹ کے ایک فیصلہ کا ایک فقرہ لکھ کر سمجھ لیتا ہے کہ اُس کا فرض ادا
ہو گیا تو وہ ایک لغو کام کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص زبان سے کام نہیں لے سکتا مثلاً فرض کرو کوئی
گونگا ہے وہ بول نہیں سکتا لیکن چونکہ وہ بھی چاہتا ہے کہ اس ثواب میں شریک ہو اس لئے اگر وہ
ایسا کوٹ پہن کر پھرتا ہے جس پر مسٹر کھوسلہ کے متعلق تر دیدی فقرات درج ہوں تو کوئی شخص نہیں
کہے گا کہ اس کا فعل خلاف وقار ہے کیونکہ آخر ایک گونگے کیلئے بھی تو ثواب کا کوئی ذریعہ چاہئے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۲
سال ۱۹۳۶ء
وہ اگر مسٹر جسٹس کولڈ سٹریم کے فیصلہ کو اپنی زبان سے نہیں دُہرا سکتا اور لوگوں کو یہ نہیں بتا سکتا کہ
ہائیکورٹ کے ایک حج نے مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے متعلق کیا کہا تو اُس کا کوٹ پہن کر لوگوں میں
پھر نا ایک بامعنی اور با غرض کام ہے جسے کوئی بھی بُرا نہیں کہہ سکتا بلکہ اگر وہ اپنی ٹوپی پر بھی اس قسم کی
با غرض اور با مقصد عبارت لکھوا کر لوگوں میں جاتا ہے تو وہ یقینا گونگا ایک مفید کام کرتا ہے۔
شاید اس موقع پر کوئی شخص اعتراض کرے کہ حضرت با وانا تک صاحب تو زبان سے اپنے
عقائد کا اظہار کر سکتے تھے پھر انہوں نے چولہ کیوں بنوایا اور کیوں اُس پر عربی عبارات لکھوائیں
اور کیوں اسے پہنے پھرے حالانکہ ان کی قوم عربی آیات کا مطلب نہیں سمجھ سکتی تھی ۔ اس کا جواب
یہ ہے کہ حضرت با وانا تک صاحب کے چولہ پہننے میں بھی حکمت تھی اور وہ حکمت یہ تھی کہ بیشک سکھ
اور ہندو جن میں وہ چولہ پہن کر اپنے عقائد کی اشاعت کیا کرتے تھے عربی سے ناواقف تھے لیکن
تک ایک ایسی قوم میں کام کر رہے تھے جس میں ان کے کام کے مٹ جانے کا اندیشہ
اور خطرہ تھا کہ بعد میں ان کی قوم ان کے عقائد کا انکار نہ کر دے اور اس بات کو قبول ہی نہ کرے
کہ حضرت با وانا تک صاحب لوگوں کے سامنے اسلامی تعلیم پیش کیا کرتے تھے اس لئے با واصا حب
نے چولہ بنوایا۔ وہ چولہ انہوں نے اپنے زمانہ کے لوگوں کیلئے نہیں بنوایا بلکہ بعد میں آنے والے لوگوں
کیلئے بنایا تھا تا ہمیشہ کیلئے وہ چولہ اس بات پر گواہ رہے کہ باوا صاحب مسلمان تھے اور اسلامی تعلیم او وہ چولہ اس بات پر گواہ رہے کہ با وا صاحب مسلمان
کی اشاعت ہی ان کا کام تھا۔ عربی میں آیات قرآنیہ آپ نے چولہ پراس لئے لکھوائیں تا چول کو
اُن کی قوم محفوظ رکھے کیونکہ اگر وہ گور ویکھی میں قرآنی تعلیم کا ترجمہ لکھواتے تو اول تو لوگ خیال گوروکھی
کر سکتے تھے کہ یہ ان کے اپنے اقوال ہیں دوسرے اگر کسی کو قرآن کریم کا خیال آجاتا تو شاید چولہ
کو چھپا دیتا لیکن اصل آیات کو بوجہ زبان نہ سمجھنے کے سکھوں نے کوئی آسمانی نشان سمجھا اور اسے
محفوظ رکھا۔ اور اگر کہا جائے کہ انہوں نے اس چولہ کو پہنا کیوں ، رکھ کیوں نہ چھوڑا تو اس کا جواب یہ
ہے کہ اگر وہ خالی رکھ ہی چھوڑتے تو ان کی قوم یہ خیال کرتی کہ شاید کسی اور کا چولہ ہوان کے پہننے
کی وجہ سے تاریخی شہادت قائم ہو گئی کہ باوانا تک صاحب اسی چولہ کو پہنتے تھے اور ان کو پسند تھا۔
غرض چولہ پر اصل عربی آیات ہونے کی وجہ سے سکھوں میں سے کسی کو اس کے تباہ کرنے
کا خیال نہ آیا یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ آ گیا اور آپ نے اس چولہ سے فائدہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۳
سال ۱۹۳۶ء
اُٹھا کر سکھ قوم کو ان کے گرو کے عقیدہ کی طرف توجہ دلائی ۔ پس جو کام حضرت باوا صاحب نے کیا
نہایت پر حکمت اور با موقع اور برمحل تھا لیکن اگر اسی قسم کا چوغہ پہن کر اب میں پھرنے لگوں یا
سلسلہ کا کوئی عالم اس قسم کا چوغہ پہن کر پھرنے لگے تو یہ خلاف و قار فعل ہوگا کیونکہ جب قرآن کریم
کی انہی آیتوں کو ہم لوگوں کے سامنے پیش کر سکتے اور ان کے مطالب سے انہیں آگاہ کر سکتے ہیں تو
ان آیتوں کو ایک چوغہ پر لکھوا کر پہنے کا کیا مطلب ۔ لیکن اگر ایک گونگا جو بول نہیں سکتا یا ایسا شخص
جس میں تقریر کرنے کا ملکہ نہیں جو ان پڑھ ہے اور لوگوں سے گفتگو کرنے میں جھجھک محسوس کرتا ہے
وہ اگر کہتا ہے کہ لاؤ مجھے کسی کوٹ پر قرآن کریم کی چند آیتیں جن سے سلسلہ کی صداقت ثابت ہوتی
ت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی ثابت ہوتا ہے لکھ دو تا کہ میں اسے پہن کر لوگوں میں
پھرتا رہوں اور تا اگر میں زبان سے تبلیغ نہیں کر سکتا تو کم از کم اپنے کوٹ سے ہی لوگوں کو تبلیغ کروں
تو کوئی شخص اس کے فعل کو لغو یا خلاف وقار قرار نہیں دے گا لیکن یہ فعل میرے لئے لغو ہوگا کیونکہ
میں زبان سے لوگوں کو سمجھا سکتا ہوں ۔
غرض میں یا سلسلہ کا کوئی اور عالم اس قسم کا چوغہ پہن لے تو یہ وقار کے خلاف فعل ہوگا
لیکن اگر ایک ان پڑھ اس قسم کا چوغہ پہنتا ہے جو زبان سے تبلیغ کرنے کا ملکہ اپنے اندر نہیں رکھتا تو
اس کا یہ فعل جائز ہوگا بشرطیکہ وہ اس قسم کا چوغہ پہن کر ان لوگوں کے سامنے جائے جن کو سمجھا نا اُس
کے مد نظر ہے لیکن اگر وہی شخص اس قسم کا چوغہ پہن کر اس مسجد میں آجاتا ہے تو چونکہ اس مسجد میں
اس قسم کا چوغہ پہن کا رغہ پہن کر آنے کا کوئی فائدہ نہیں اِس لئے اُس کا یہ فعل خلاف محل ہونے کی وجہ ہونے کی وجہ سے وقار
کے خلاف ہوگا اور یہ ایسا ہی ہوگا جیسے کوئی شخص جوتی اپنے سر پر رکھ لے یا ٹوپی پاؤں میں ڈال
لے ۔ جس طرح جوتی کا سر پر رکھنا یا ٹوپی کا پاؤں میں ڈال دینا خلاف وقار امر ہے اسی طرح جب
کوئی شخص اس قسم کا چوغہ یا اس قسم کی ٹوپی پہن کر جس پر لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے بعض فقرات لکھے
ہوئے ہوں اپنی مسجد میں آتا یا اپنے لوگوں میں ہی پھرتا رہتا ہے تو وہ وقار کے خلاف فعل کرتا ہے۔
غرض ضرورت کے مطابق بات کرنا اور دانائی اور حکمت سے کام لینا وقار ہے۔ اس
تعریف کے بعد جیسی جیسی ضرورت بدلتی جاتی ہے وقار والے افعال بھی بدلتے جاتے ہیں مگر ان
سب میں اصل وہی کام کرتا ہے جو میں نے بیان کر دیا ہے اگر ایسا کام کیا جائے جو با موقع اور
منظر ہے لیکن اگر شخص اس قسم کا چونہ پہن کر اس مد میں ہے تو چونکہ اس مد کا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۴
سال ۱۹۳۶ء
بر حل ہوا اور لوگوں کا فائدہ اس میں مد نظر ہو تو وہ وقار والا کام کہلائے گا اور اگر حکمت کو مد نظر نہ رکھا
جائے تو خلاف وقار فعل ہو جائے گا ۔
غرض اچھے بھلے سمجھدار آدمیوں کا اپنے لوگوں میں ہی اس قسم کی ٹوپیاں پہن کر پھرنا جن
پر بعض مختصر فقرات لکھے ہوئے ہوں جن کا مطلب بھی لوگ نہ سمجھ سکیں خلاف وقار ہے مگر ایک کوٹ
بنوا کر کسی گونگے یا ان پڑھ کا پہن لینا تا کہ وہ اپنے کپڑوں سے ہی لوگوں کو اصل حقیقت کی طرف
متوجہ کرتا رہے ایک باوقار کام ہے۔ غرض کام کے لحاظ سے، کام کرنے والے کے لحاظ سے اور
موقع اور محل کے لحاظ سے وقار والے کاموں اور غیر وقار کاموں کی نوعیت بدلتی چلی جاتی ہے ۔
مثال کے طور پر یوں سمجھ لو ایک راج ہے وہ کسی کا مکان بنانے کیلئے ہمیشہ گولگا تا اور بانسوں پر تختے
رکھ کر ان پر بیٹھ کر کام کرتا ہے اور کسی کے وہم میں بھی نہیں آتا کہ اس کا یہ فعل وقار کے خلاف ہے
لیکن کسی کے مکان کے پاس اِسی طرح بانس گاڑ کر اور اس پر تختے بچھا کر اگر سلسلہ کا کوئی عالم بیٹھ
جائے تو جو شخص بھی وہاں سے گزرے گا ہنسے گا اور کہے گا کیسی خلاف وقار حرکت ہے ۔ اب راج کو
لوگ روز دیکھتے ہیں کہ وہ تختوں پر بیٹھ کر کام کر رہا ہے مگر کبھی انہیں خیال نہیں آتا کہ یہ وقار کے
خلاف امر ہو رہا ہے اس لئے کہ ان کی فطرت اس موقع پر بولتی اور کہتی ہے کہ راج کا یہ فعل با موقع
اور برمحل ہے اور اس میں بنی نوع انسان کا فائدہ ہے لیکن ایک سلسلہ کے عالم کا اس طرح بیٹھ رہنا
چونکہ بالکل بے فائدہ ہوگا اس لئے سب اسے لغوا اور خلاف وقار فعل کہنے لگ جائیں گے ۔
غرض وقار کے یہ بالکل غلط معنی ہیں کہ چونکہ ہمیں ایک کام کرنے یا اس کے دیکھنے کی عادت
نہیں اس لئے اس کام کو جاری نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اگر ہم اس تعریف کو درست سمجھیں تو اس کے
معنی یہ ہوں گے کہ ہم سلسلہ کی ترقی کے راستہ میں روکیں پیدا کرتے ہیں۔ پس اپنی عادات کے خلاف
کسی کو چلتے دیکھنا بے وقاری نہیں بلکہ حکمت کے خلاف کام کرنا بے وقاری ہے۔ کوئی شخص اگر ایک
مجلس میں کھڑا ہو کر ایک پاؤں پر ناچنے لگ جائے تو سب کہیں گے اسے اپنے وقا
لیکن اگر ایک اور شخص جو کسی ضرورت کیلئے دھوپ میں کھڑا کر دیا گیا ہے تپتی ہوئی زمین کی گرمی برداشت
نہ کر کے کبھی ایک پاؤں اٹھائے اور کبھی دوسرا تو کوئی اسے وقار کے خلاف فعل قرار نہیں دے گا۔
غرض قرآن مجید نے وقار کے معنے یہ بتائے ہیں کہ انسان حکمت عقل اور دانائی کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۵
سال ۱۹۳۶ء
ماتحت کام کرے اس میں سکون کے معنے آجاتے ہیں کیونکہ عقل اور دانائی کے ماتحت جب کوئی کام
کیا جائے تو وہ جوش انسان میں نہیں ہوگا جو اُس کے عقلی توازن کو متزلزل کر دیتا ہے۔ یاد رکھنا
چاہئے کہ عادات کے خلاف کام کرنا بھی بعض دفعہ وقار کے خلاف کہلا سکتا ہے اور یہ اس موقع پر
ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے قومی طریق کو بلا وجہ اور بلا حکمت چھوڑ دے۔ مثلاً اپنے قومی لباس
یا قومی تمدن کو بلا کسی خاص مقصد یا حکمت کے چھوڑ دے تو ایسے شخص کو بھی وقار کے خلاف کام
کرنے والا قرار دیں گے کیونکہ وہ بلا وجہ ساری قوم کو اپنا دشمن بنا لیتا ہے۔ اگر اس کے پاس کوئی
دلیل ہو تو بے شک اس طریق کو وہ چھوڑ سکتا ہے لیکن اگر وہ بغیر کسی معقول وجہ کے اپنے قومی طریق
کو چھوڑتا ہے تو وہ یقیناً لوگوں میں بلاوجہ ہیجان پیدا کرتا ہے اور بے وقار فعل کا مرتکب ہوتا ہے ۔
اگر ایک قوم فیصلہ کر لیتی ہے کہ ہم نے پگڑی ہی پہنی ہے تو کسی شخص کے پگڑی پہننے میں کیا حرج
ہے کہ وہ ٹوپی پہن کر اپنی قوم میں ہیجان پیدا کرے ۔ جب دونوں اچھی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ
جماعت کے افراد وہ چیز اختیار نہ کریں جسے سب قوم نے پسند کیا ہے۔ غرض بلا وجہ ایسی قومی
عادات کو چھوڑ نا جن میں عقلاً اور شرعاً کوئی خاص نقص نہیں اور اپنے لئے قوم کے خلاف کوئی
دوسری راہ تلاش کرنا بھی خلاف وقار کام ہے کیونکہ اس سے طبائع میں بلا وجہ جوش پیدا ہوتا ہے۔
ایک دفعہ جب مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے متعلق مجھ سے مشورہ لیا گیا تو میں نے پوچھنے
والوں کو انہی معنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بتایا کہ اشتہاروں والے اپنے اشتہارات لوگوں میں وسیع
طور پر پھیلانے کا یہ انتظام کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے آگے پیچھے بورڈ لگا دیتے ہیں جس کے
درمیان دو ڈنڈے لگے ہوئے ہوتے ہیں اس بورڈ پر اخبار والے اپنا اشتہار لگا دیتے ہیں اور ایک
آدمی ان بورڈوں کو لے کر چکر کاٹتا پھرتا ہے۔ انگلستان میں اس قسم کے بورڈوں کو سینڈوچ بورڈ
کہتے ہیں دو پھٹے آگے پیچھے ہوتے ہیں اور ان پر اُس دن کے اخبار کا خلاصہ لکھا ہوتا ہے اور ایک
شخص اسے اُٹھائے پھرتا ہے۔ وہ بازاروں میں پھرتا رہتا ہے اور اس بورڈ کو پڑھ پڑھ کر لوگ
اخبار خریدتے اور پڑھتے ہیں ۔ میں نے انہیں کہا کہ ہم غریب ہیں اور دشمن امیر، پھر ہمارے
مستقل کام ہزاروں چل رہے ہیں جن پر ماہوار ہزاروں روپیہ خرچ ہوتا ہے اس کے مقابلہ میں
ہمارے دشمنوں کو کبھی کبھی جوش آتا ہے اور وہ بعض دفعہ بہت زیادہ روپیہ بھی اکٹھا کر لیتے ہیں لیکن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۶
سال ۱۹۳۶ء
بہر حال انہیں کبھی کبھی جوش آتا ہے اور ہمارے کام ہزاروں ہیں اور پھر مستقل ہیں ایک دن کے
کام نہیں کہ آج کیا اور کل چھوڑ دیا۔ بلکہ انہیں مسلسل کرتے چلے جانا ہے پھر ہم نے کسی ایک قوم کا یا
ایک ملک کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا مقابلہ کرنا ہے اگر مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے خلاف ہم ٹریکٹ شائع
کریں تو دنیا میں اس وقت دو ارب کی آبادی ہے اگر ہم ساری دنیا کو یہ بتانا چاہیں کہ ہم مظلوم ہیں
اور دو سو آدمیوں کیلئے صرف ایک ٹریکٹ رکھیں تو ہمیں ایک کروڑ ٹریکٹ شائع کرنا پڑے گا اور
ایک کروڑ ٹریکٹ شائع کرنے کیلئے کم از کم دس لاکھ روپیہ کی ضرورت ہوگی اور چونکہ ہمارے اس
ایک ٹریکٹ سے مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کی تردید کی ضرورت پوری نہیں ہوگی اس لئے اور اشتہارات
اور ٹریکٹ بھی شائع کرنے کی ضرورت رہے گی ۔ اب جب کہ دس لاکھ روپیہ سے صرف ایک
ٹریکٹ شائع کیا جا سکتا ہے تو خود ہی سوچیں ہماری غریب جماعت اس خرچ کی کہاں متحمل ہوسکتی
ہے اور اگر ہم باقی دنیا کو چھوڑ کر صرف ہندوستان میں اس فیصلہ کی تردید کی کثرت سے اشاعت
کریں تب بھی پچاس ساٹھ ہزار روپیہ کی ضرورت ہے اور اگر صرف شہر لاہور میں اچھی طرح
اشاعت کریں تب بھی سو دو سو روپیہ خرچ ہو جائے گا لیکن اگر ایک آدمی مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے
متعلق ہائی کورٹ کے فقرات اسی قسم کے سینڈوچ بورڈ پر لکھوا کر یا ایک پھٹے پر لکھ کر اور اسے اپنے
ہاتھ میں لے کر یا سائیکل پر رکھ کر پھرتا رہے تو چار آنے کے خرچ سے وہ سارے لاہور کو آگاہ کر
سکتا ہے۔ اب یہ بے حکمت کام نہیں بلکہ پُر حکمت کام ہے کیونکہ اس ذریعہ سے ہم دوسرے لوگوں ہے
تک اپنی آواز بھی پہنچا دیں گے اور خرچ زیادہ نہیں ہوگا ۔ پس یہ فعل وقار کے خلاف نہیں بلکہ وقار
کے عین مطابق ہے۔ اگر ہم اس تشریح کو مد نظر نہ رکھیں جو میں نے کی ہے تو پھر وقار کے یہ معنی ہوں
گے کہ انسان کام کاج چھوڑ کر بیٹھ جائے نہ ہاتھ ہلائے نہ پاؤں ۔ مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کی تردید کی
اشاعت کیلئے اس قسم کی اور تجاویز بھی استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن چونکہ میرا اصل خطبہ وقار کے
متعلق ہے مسٹر کھوسلہ کے متعلق نہیں اس لئے میں نے ایک مثال بتادی ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ
ہماری ضرورتیں ہمیں مجبور کرتی ہیں کہ ہم تمام ایسے طریق اختیار کریں جو عام حالات میں یا روپیہ
ہونے کی صورت میں گو وقار کے خلاف سمجھے جا سکتے ہوں مگر ہماری موجودہ حالت کے لحاظ سے
ہرگز نہیں ۔ اگر ہمارے پاس کافی روپیہ آجائے یا ہر شخص ہم میں سے پڑھا لکھا اور مقرر ہو تو پھر ایسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۷
سال ۱۹۳۶ء
طریق اختیار کرنا یقینا وقار کے خلاف فعل ہوگا اور ہمارے لئے مناسب ہوگا کہ ہم انہیں چھوڑ دیں
لیکن موجودہ حالات کا تقاضا بالکل اور ہے۔
یا د رکھو لوگوں کی رسوم اور لوگوں کے رواج اور لوگوں کی عادات کوئی چیز نہیں اصل چیز یہ
ہے کہ ہمارا کوئی قدم اسلام کے خلاف نہ ہو اور ہمارا کوئی کام عقل و دانش اور موقع ومحل کی رعایت
سے خالی نہ ہو اگر اسلام اور احمدیت کی خدمت میں ہمیں کوئی ایسا کام کرنا پڑے جو ہماری عادات
یا رسوم و رواج کے خلاف ہو تو ہمیں اس کے اختیار کرنے سے ہچکچا نا نہیں چاہئے کیونکہ ہمارا اصل
کام اسلام اور احمدیت کی خدمت ہے لیکن اگر اسلام اور احمدیت کیلئے کوئی بات مضر ہے تو خواہ
وہ ہمارے رسوم اور ہمارے رواج کے مطابق ہو اُس کو چھوڑنے اور ترک کرنے میں ہی برکت
ہوگی ۔ غرض اگر کسی بات میں اسلام کا کوئی فائدہ ہے تو ہم اسے ہی اختیار کریں گے خواہ ہمیں اُس
کیلئے کتنی بڑی قربانی کرنی پڑے اور خواہ اس کو اختیار کر کے ہم دنیا کی نگاہ میں بے وقار ہی بن
جائیں ۔
پس سست اور غافل مت بنو بلکہ باوقار بنومگر ان معنوں میں نہیں کہ تم اپنے باپ دادوں
کے پرانے طریق کو چھوڑنے کیلئے تیار نہ ہو بلکہ ان معنوں میں جن معنوں میں قرآن کریم نے اس
لفظ کو استعمال کیا ہے یعنی جو کام کرو وہ پُر حکمت ہو، وہ عقل کے ماتحت ہو اور تمہارا مقصد و مدعا اس
سے یہ ہو کہ لوگوں کو فائدہ پہنچے ۔ جب بھی تمہارے سامنے کوئی کام پیش ہو تم غور کرو کہ اس سے سے یہ ہو کہ کو ۔ بھی سامنے ہو تم ۔
اسلام اور احمدیت کو فائدہ پہنچتا ہے یا نہیں۔ اگر اس سے اسلام اور احمدیت کو فائدہ پہنچتا ہو، اگر وہ
موقع اور محل کے مطابق ہو، اگر وہ حکمت اور دانائی کی روح اپنے اندر رکھتا ہو ، پھر خواہ اس کی کوئی
شکل اور کوئی صورت ہو تمہارا فرض ہے کہ اس کام کو کرو کیونکہ وہی کام تمہارے وقار کا موجب ہے
اور جو اس کے خلاف ہے اس کو مت کرو کیونکہ اس میں تمہارا وقار نہیں بلکہ بے وقاری ہے ۔
( الفضل ۱۰ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
ا نوح: ۱۰ تا ۲۱
النور : ٣٢
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۸
۳۷
سال ۱۹۳۶ء
مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے
( فرموده ۹ را کتوبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
تحریک جدید کا دوسرا سال عنقریب ختم ہونے والا ہے اور تیسرے سال کے متعلق چند ہفتوں
تک اِنْشَاءَ اللهُ اعلان ہونے کو ہے اس لئے پھر ایک دفعہ میں اُن دوستوں کو جو اخلاص و تقویٰ
کے ساتھ سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے فرائض کی طرف متوجہ کرتا ہوں ۔ میں نے بارہا کہا ہے
کہ جماعت کی کثرت یا تعداد کی زیادتی سلسلہ پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ۔ ہماری کمزوری آج سے
چالیس سال پہلے کے مقابلہ میں اس لحاظ سے نہیں کہ آج ہماری تعداد کم ہے آج سے چالیس سال
قبل سارے ہندوستان میں شاید اتنے احمدی نہیں تھے جتنے آج اس مسجد میں بیٹھے ہیں ۔ آج
سے چالیس سال قبل کا زمانہ ۱۸۹۶ء کا بنتا ہے اور اُس وقت سارے ہندوستان میں شاید ہزار
ڈیڑھ ہزار احمدی ہوں گے کیونکہ ۱۸۹۳ء ۱۸۹۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین چار
سو تعداد لکھی تھی اور اس لحاظ سے ۱۸۹۶ء میں انداز ا ہزار ڈیڑھ ہزار احمدی بنتے ہیں اور آج اس
مسجد میں جس قدر لوگ بیٹھے ہیں وہ غالباً دو اڑھائی ہزار ہوں گے۔
پس تعداد کے لحاظ سے تو خدا تعالیٰ نے ہمیں اتنی ترقی دی ہے کہ آج صرف قادیان کی
جماعت اُس وقت کی ساری جماعت سے زیادہ ہے مگر اُس زمانہ میں باوجود اس کے کہ افراد
تھوڑے تھے ، بوجہ اس کے کہ مخالفت زیادہ تھی اور ہر فرد مظالم کا تختہ مشق بن رہا تھا ایمان داروں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۴۹
سال ۱۹۳۶ء
کے
سامنے یہ بات نئی نئی آئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ایک ما مور کو نئے سرے سے دن دنیا کی ہدایت کیلئے
بھیجا ہے ایمان ایک شاندار مظاہرہ کر رہا تھا اور منافق بہت ہی کم تھے میں نے کہا ہے کہ بہت ہی کم
تھے لیکن یہ نہیں کہا کہ بالکل ہی نہ تھے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے کہ
اُس زمانہ میں بھی بعض کمزور طبائع کے لوگ تھے ۔ موجودہ زمانہ میں چونکہ بعض سارے کے
سارے خاندان احمدی ہو چکے ہیں ، ان کے ساتھ بعض ان کے رشتہ دار بھی لگے بندھے اور ان کی
دیکھا دیکھی احمدی ہو گئے ہیں، پھر نئے نئے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کی تربیت کی طرف ان کے
والدین کوئی توجہ نہیں کرتے اور وہ صرف اس وجہ سے احمدی ہیں کہ ان کے ماں باپ احمدی تھے
ورنہ وہ سوچ سمجھ کر تحقیق کر کے جماعت احمد یہ میں شامل نہیں ہوئے ۔
پھر یوں بھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ میں وضاحت فرمائی ہے جب جماعتیں ترقی
کرتی ہیں تو بعض دفعہ قربانیوں کے مطالبہ میں زیادتی کی وجہ سے کمزور لوگوں میں منافقت پیدا
ہونے لگ جاتی ہے۔ ابتدائی زمانہ میں تو صرف یہی قربانی ہوتی ہے کہ بیعت کر لی اور دین کی راہ
میں مالی قربانی پیش کر دی یا وہ قربانی پیش کردی جو دشمن زبر دستی حاصل کرتا ہے مگر جماعت کی
ترقی کے بعد سینکڑوں قسم کی قربانیوں کا مطالبہ شروع ہو جاتا ہے، کچھ تمدنی ہوتی ہیں، کچھ اقتصادی،
کچھ علمی ، کچھ نفسی ، کچھ اخلاقی ، کچھ سیاسی ، کچھ اہلی جو بعض لوگوں کو ناگوار گزرتی ہیں اور اس وجہ
سے نفاق کا مادہ ان میں پیدا ہونے اور نشو و نما پانے لگتا ہے پس اسی سنت کے مطابق اب اُس
وقت کی نسبت منافق زیادہ ہیں اور اس لئے تعداد کی زیادتی کے باوجود ہمارے لئے وہ امن نہیں
ہے جو اُس وقت تھا۔
غرض آج ہمیں خطرہ اس طرف سے نہیں ہے کہ ہماری تعداد پہلے سے کم ہوگئی ہے بلکہ
خطرہ اس امر سے ہے کہ اب منافق پہلے کی نسبت زیادہ ہیں ورنہ آج اگر جماعت آدھی یا چوتھائی
حصہ رہ جائے لیکن ساتھ ہی منافقوں کی نسبت موجودہ نسبت سے کم ہو جائے تو ہماری طاقت زیادہ
ہو جائے گی کم نہ ہو گی بلکہ میں تو بارہا غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اگر ہماری تعداد
سو گنا کم ہو جائے اور منافق بالکل نکل جائیں تو ہماری طاقت موجودہ طاقت سے سو گنا زیادہ
ہو جائے گی۔ منافق ایک طرف تو پوشیدہ رہتا ہے اور دوسری طرف نَحْنُ مُصْلِحُونَ اے کا نعرہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۰
سال ۱۹۳۶ء
لگاتا رہتا ہے اس وجہ سے سادہ لوح مؤمن ہمیشہ ہی منافق کی چالا کی اور ہوشیاری کا شکار رہتے
ہیں ۔ منافق جس سے ملتا ہے پہلے اس کی نسبت تاڑتا ہے کہ یہ کس خیال کا آدمی ہے اور پھر اس
سے بات کرتا ہے۔
بعض منافقین کے متعلق ان کے دوستوں نے بتایا کہ ہم پندرہ میں سال سے ان سے
تعلقات رکھتے تھے مگر ان کی منافقت کا ہمیں کوئی علم نہیں ہوا اور جب ہمیں معلوم ہوا کہ انہوں نے
بعض دوسرے لوگوں سے منافقانہ باتیں کیں تو ہم حیران رہ گئے ۔ منافق بھی سوچ بچار کر کے
دوستانے کرتا ہے بعض دفعہ وہ ایک مخلص انسان سے اس لئے دوستانہ لگا لیتا ہے کہ وہ ہمیشہ میری
براءت کا گواہ رہے گا اور اس کی دوستی اور ضرورت کے موقع پر اس کی شہادت کی وجہ سے لوگ مجھ
پر شک نہیں کر سکیں گے اور خیال کریں گے کہ اتنے مخلص آدمی سے تعلق رکھنے والا منافق نہیں ہو سکتا
اور اگر کسی شخص نے میری منافقت کا بھانڈا پھوڑ دیا تو میں جھٹ اس مخلص کی شہادت پیش کروں گا
کہ یہ شخص میرا اتنے سال سے دوس سے دوست ہے اس سے میرے خیالات پوچھو اور وہ جھٹ اپنی مؤمنانہ
سادگی سے کود کر آگے آجائے گا اور بڑے جوش سے میرے مخلص ہونے کی گواہی دے گا۔ ایسے
آدمیوں کو چھوڑ کر وہ دوسرے لوگوں سے ان کے خیالات کے مطابق منافقانہ گفتگو کرتے ہیں ۔
مثلاً ایک منافق کو اگر ایک دوسرے شخص کی نسبت جو ہو تو مخلص لیکن کمزوری کی وجہ سے منافق کا اثر
قبول کرنے کیلئے تیار ہو یہ معلوم ہو کہ اُسے نظام سلسلہ سے کوئی شکوہ ہے لیکن ساتھ ہی وہ خلیفہ سے
اخلاص رکھتا ہے تو وہ جھٹ اُسے جا کر ملے گا اور یوں بات شروع کرے گا کہ کیا کیا جائے خلیفہ
تک تو کوئی بات پہنچنے ہی نہیں دیتا اگر ان تک بات پہنچے تو وہ ایک منٹ میں انصاف کر دیں مگر
مشکل تو یہ ہے کہ ان تک بات پہنچتی ہی نہیں اور یہ درمیانی افسر غریبوں پر ظلم کرتے چلے جاتے
ہیں ۔ سننے والا چونکہ نظام سلسلہ سے ٹھو کر کھائے ہوئے ہوتا ہے اور اُس کی امید میں خلافت کے
وجود سے وابستہ ہو رہی ہوتی ہیں وہ اس کلام میں نظام پر حملہ اس قدر محسوس نہیں کرتا جس قدر
خلافت سے عقیدت کا اظہا را سے نظر آتا ہے اور چونکہ وہ خود بھی اُس وقت اسی رائے کا ہوتا ہے وہ
اس منافق کو عقلمند مخلص سمجھتے ہوئے اُس کی محبت کو اختیار کر لیتا ہے یہاں تک کہ کچھ دنوں میں نفاق ،
کا زہر اُس کے ایمان کے تریاق کو بھی ضائع کر دیتا ہے اور یہ کمزور مخلص ایک دن اپنے آپ کو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۱
سال ۱۹۳۶ء
خالص منافق پاتا ہے۔ اس کے برخلاف اگر اسی منافق کو کسی ایسے شخص کا علم ہوتا ہے جسے کسی وجہ
سے خلافت سے کچھ بدظنی ہو جاتی ہے تو یہ دوڑ کر اُس کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ پہلے تو بیچ بیچ کر
شبہات ظاہر کرتا ہے، کبھی کہتا ہے خلافت برحق مگر موجودہ خلیفہ کی طبیعت ذرا نازک ہے، کبھی
کہتا ہے خلیفہ اول بہت متقی انسان تھے، کبھی کہتا ہے وہ بہت سادہ تھے، پھر آہستہ آہستہ جب وہ
اس شخص کے ایمان کو کمزور کر لیتا ہے تو کھلے طور پر کہہ دیتا ہے کہ اجی ! ناظر اور دوسرا عملہ کیا کرے
خلیفہ صاحب کسی کی بات تو سنتے نہیں اور اگر کوئی حق بات کہہ دے تو اُس کی شامت آ جائے ۔ اس
پر الٹی جھاڑیں پڑیں اور ایسی ڈانٹ ڈپٹ ہو کہ ساری عمر یاد رکھے کیا کسی نے جماعت سے نکلنا
ہے کہ خلیفہ کو جا کر سچا مشورہ دے ۔
غرض وہ ہر قسم کے آدمی سے علیحدہ علیحدہ ایسی گفتگو کرتا ہے جو اُس کمزور انسان کے مرض
کے مطابق ہو خواہ ایک گفتگو دوسری سے متضاد ہی ہو۔ بعض دفعہ اس منافق کی گفتگو ایسی متضاد ہوتی
ہے کہ اگر دونوں شخص اکٹھے ہو کر تبادلہ خیالات کریں تو دنگ رہ جائیں کہ اس منافق نے ایک سے
کیا کہا اور دوسرے سے کیا کہا۔ ایک سے تو یہ کہا کہ خلیفہ بیچارہ کیا کرے اُس تک تو ناظر بات نہیں
پہنچنے دیتے ورنہ وہ تو انصاف دینے پر تیار رہتا ہے اور دوسرے سے یہ کہا کہ کا رکن تو نہایت اچھے
ہیں لیکن ان کی کوئی سنتا ہی نہیں ۔ ناظر بیچارے کئی دفعہ سچ کہنے کی کوشش کرتے ہیں مگر فوراً ڈانٹ کئی دفعہ ہیں مگر فوراڈا
پڑ جاتی ہے۔
غرض منافق کی چال ہر جگہ بدلتی رہتی ہے وہ جانتا ہے کہ جن مؤمنوں سے وہ علیحدہ علیحدہ
گفتگو کرتا ہے وہ اکٹھے ہو کر تو کبھی اُس کی گفتگوڈ ہرائیں گے نہیں اس لئے اس کا بھید نہیں کھل سکے
گا اور اگر وہ کبھی اکٹھے ہو کر بات بھی کر لیں اور اس کی شرارت کا بھانڈا پھوٹ جائے تو قرآن کریم تو
فرماتا ہے کہ پھر یہ قسمیں کھا کھا کر اور جھوٹ بول بول کر اپنے عیب پر پردہ ڈالنے کی کوشش کریں
گے۔ چنانچہ ان دنوں بھی منافقوں کا یہی رویہ ہے اگر وہ پکڑے جائیں تو جھٹ قسمیں کھانے لگ
جاتے ہیں کہ اصل میں غلط نہی ہوگئی میں نے کچھ اور کہا تھا۔ لیکن جب یہ بہانہ بھی نہ چلے اور الزام
ثابت ہو جائیں تو پھر جو چھوٹا الزام ہوا سے تسلیم کر لیں گے مثلاً اوپر کی مثال میں یہ تسلیم کر لیں گے
کہ ہاں ہم نے ناظروں کے خلاف کہا تھا خلیفہ کے خلاف نہیں کہا اور اُس شخص کو مخاطب کر کے جس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۲
سال ۱۹۳۶ء
کے سامنے ناظروں کی شکایت اور خلیفہ کی براءت کی تھی چلا نے لگ جائیں گے ۔ آپ کہہ سکتے
ہیں کہ مجھے خلیفہ سے کس قدر انس ہے ان صاحب کو غلط نہی لگ گئی ہے ورنہ یہ تو بے شک خلیفہ کے
خلاف باتیں کہہ رہے تھے لیکن میں اس کی تردید کرتا چلا جاتا تھا اور کہتا تھا کہ نہیں سب قصور
ناظروں اور دوسرے افسروں کا ہے اور وہ بیچارہ شخص بھی اپنے تجربہ کی بناء پر جو در حقیقت تجربہ نہ
تھا فریب تھا شہادت دینے لگ جائے گا ۔ قرآن کریم میں منافق کی علامت یہ بتائی ہے کہ وہ
خلاف اور جھوٹا ہوتا ہے یعنی جھوٹ بھی خوب بولتا ہے لیکن پھر جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے قسمیں بھی
خوب کھاتا ہے۔
میں نے شروع میں ہی بتایا تھا کہ تحریک جدید کے متعلق منافقوں میں چہ میگوئیاں ہوں
گی کیونکہ منافق زیادہ قربانیوں کی برداشت نہیں کر سکتا مثلاً منافق کہیں گے کہ انجمن کی مالی حالت
اس قدر خراب ہے اور اس پر تحریک جدید کے چندے اسے اور بگاڑ رہے ہیں ۔ چنانچہ مجھے ابھی
بعض لوگوں کی نسبت جو معزز اور باوقار سمجھے جاتے ہیں اور جنہیں لوگ معتبر اور دیانتدار خیال معتبر
اطلاع ملی ہے کہ وہ اپنی مجلس میں ذکر کر رہے تھے کہ اس زمانہ میں تحریک جدید کو جاری
کر کے انجمن کی مالی حالت اور خراب کر دی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ عام چندے ادا نہیں
کر سکتے ۔ ان کا پہلا جھوٹ تو انجمن کے رجسٹر دیکھنے سے معلوم ہو سکتا ہے کیونکہ رجسٹروں سے پتہ
چلتا ہے کہ انجمن کی آمد آگے سے زیادہ ہے اگر قرضہ ہے تو اس وجہ سے کہ اخراجات آمد کی زیادتی
سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں ۔ اس لئے نہیں کہ آمد پہلے سے کم ہو گئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ہیں۔
قریب کے سالوں میں عموماً جھٹ پٹ آمد میں کمی آنے لگتی تھی مگر اب متواتر کئی سال سے آمد ایک
ہی سطح پر قائم ہے إِلَّا مَا شَاءَ اللہ کسی ہفتہ یا مہینہ میں کوئی کمی ہو کیونکہ جولوگ قربانی کے عادی
ہو جاتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ قربانی کرتے ہیں اس لئے تحریک جدید نے آمد میں کمی نہیں کی بلکہ
زیادتی کی ہے یا کم سے کم اسے ایک ہی سطح پر قائم کر دیا ہے۔
پھر جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا تحریک جدید
طوعی ہے اس میں حصہ لینے کیلئے کسی کو مجبور نہیں کیا جاتا بلکہ اُن ہی سے اس کا چندہ لیا جاتا ہے جو
خوشی سے ادا کریں اور انجمن کے چندے بھی باقاعدہ ادا کریں بلکہ گزشتہ سال کئی لوگوں نے یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۳
سال ۱۹۳۶ء
بات پیش کی تھی کہ ہم نے تحریک جدید کا وعدہ لکھا یا تھا مگر اُس وقت ہمیں اپنی طاقت کا علم نہ تھا اب
ہم محسوس کرتے ہیں کہ اگر تحریک جدید کا چندہ ادا کریں تو انجمن کے چندے ادا نہیں کر سکیں گے اس
لئے ہمیں تحریک جدید کا چندہ معاف کر دیا جائے تو اُن کا تحریک جدید کا چندہ معاف کر دیا گیا ۔ مگر
منافق کیلئے ان دلائل کا بیان کرنا فضول ہے کیونکہ منافق کو دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی اور جب
اُس کے اعتراض کا جواب دے دیا جائے تو اوّل تو وہ کہہ دیتا ہے کہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں میں
نے تو اعتراض ہی نہیں کیا پھر اگر ثابت کر دیا جائے کہ اُس نے اعتراض کیا تھا تو وہ یہ کہہ دیتا ہے
کہ غلط فہمی ہوگئی میرا مطلب کچھ اور تھا۔ پھر اگر یہ بھی ثابت کر دیا جائے کہ جو کچھ اُس نے کہا تھا
اس کے متعلق کوئی غلط فہمی ہر گز نہیں ہوئی اس کا وہی مطلب تھا جولیا گیا ۔ تو پھر کہتا ہے کہ میں نے کہا
تو تھا مگر اب جو آپ نے جوابات دیئے ہیں ان سے میری پوری تشفی ہوگئی ہے اور میرا ایمان دوبارہ
تازہ ہو گیا ہے اور یہ فقرہ اتنی بار دہراتا ہے کہ سادہ لوح مؤمن بھی سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کہے
لگ جاتے ہیں کہ ہمارے امام کی زبان میں کس قدر تا ثیر ہے کہ اس گمراہ شد ہ انسان کا ایمان پھر
تازہ ہو گیا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ ان تازہ جھوٹوں اور جھوٹی قسموں سے اُس کے اندرا گر
کوئی ذرہ ایمان کا تھا بھی تو وہ بھی ضائع ہو چکا ہوتا ہے۔ اس کے بعد جب یہ منافق اپنے احباب
کی مجلس میں جاتا ہے تو کہتا ہے کہ جی! کیا کریں گزارہ جو کرنا ہوا اور ان اشخاص کو گالیاں دینے
لگ جاتا ہے اور کہتا ہے جنہوں نے اس کا بھانڈا پھوڑا تھا اور کہتا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ خبیث
ایسا بے وفا نکلے گا اس چغلخور کو چغلی کرتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی اور اس کے ساتھ منافق سر
ہلاتے ہوئے اُس کی ہاں میں ہاں ملائیں گے اور کہیں گے کہ آجکل کا زمانہ ہی ایسا گندہ ہو گیا ہے
اب تو سگے بھائی پر بھی انسان اعتبار نہیں کر سکتا اور ان بد معاشوں میں سے کوئی بھی تو یہ محسوس نہیں
کرے گا کہ خبیث وہ خود ہیں، بے وفا وہ خود ہیں ، چغل خور وہ خود ہیں اور بے اعتبار وہ خود ہیں ۔
در حقیقت منافق کی مثال شتر مرغ کی ہوتی ہے جسے کسی نے کہا تھا کہ آؤ تم پر بوجھ لادیں
تو اُس نے کہا کہ کبھی مرغوں پر بھی بوجھ لادا جاتا ہے اور جب اُسے کہا گیا کہ اگر تم مرغ ہو تو پھر
اُڑتے کیوں نہیں تو اُس نے جواب دیا کہ کبھی اُونٹ بھی اُڑا کرتے ہیں۔ تو منافق شتر بھی ہوتا ہے
اور مرغ بھی ۔ اگر اُس کے ایک دعوے کی بناء پر اُس پر اعتراض کیا جائے تو وہ دوسرے دعوے کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۴
سال ۱۹۳۶ء
پناہ لے لیتا ہے اور اگر دوسرے دعوے کی بناء پر اس پر اعتراض کیا جائے تو وہ پہلے کی یا پھر ایک
تیسرے دعوے کی پناہ لے لیتا ہے اُس پر وعظ و نصیحت کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ہر گرفت پر اُس کا پہلا
جواب تو یہ ہوتا ہے کہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور جب دلیل سے ثابت کر دیا جائے کہ جو الزام لگایا
گیا اُس کے مطابق ہی اس نے گفتگو کی تھی تو اس کا دوسرا جواب یہ ہوتا ہے کہ اب مجھے یاد آ گیا ہے
کہ بے شک میں نے ایسا ہی کہا تھا مگر میرا مطلب اس سے یہ نہیں تھا جو سمجھا گیا ہے اور جب یہ بھی
ثابت کر دیا جائے کہ اس کا مطلب بھی اس گفتگو سے یہی تھا تو تیسرا جواب اُس کا یہ ہوتا ہے کہ میرا
مطلب اعتراض کا نہیں تھا بلکہ سمجھنے کا تھا اور الْحَمْدُ للهِ کہ اب میں سمجھ گیا ہوں اور میرا ایمان تازہ
ہو گیا ہے بلکہ میری اس گفتگو کی وجہ سے کئی اور میرے جیسے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ گیا ہوگا جن کے
دلوں میں بھی ایسے خیالات پیدا ہور ہے ہوں گے ۔ اگر اس طرح سوال نہ کیا جائے تو معارف بھی
تو نہیں کھلتے اور ایمان کو تازگی بھی حاصل نہیں ہوتی ۔ غرض اعتراض سوال بن جاتا ہے اور منافقت
دوسروں کے ایمان کو تازہ کرنے کے ذریعہ کا نام پاتی ہے۔ مگر منافق ہر موقع پر جھوٹ بولتا ہے اور
اس پر حسن ظن رکھنے والا مطمئن ہو جاتا ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ کہ اب اس شخص کی تسلی ہو گئی ہے۔ میں نے
دیکھا ہے کہ جتنی سفارشیں منافقوں کی میرے پاس آتی ہیں اتنی مخلص محتاجوں کی سفارشیں نہیں
آتیں ۔ محلہ میں مخلص حاجت مند ہوتے ہیں ، بیوائیں مصیبت میں ہوتی ہیں ، یتیم آوارہ پھر رہے
ہوتے ہیں ، مگر کوئی خبر نہیں لیتا لیکن ادھر کسی منافق کے متعلق کوئی سوال اُٹھا اور اُدھر بڑے بڑے ہوتے ہیں مگر کوئی خرنہیں لیا لیکن ادھر کی منافق
ثقہ اور وزنی آدمی سفارشوں پر سفارشیں لئے آتے ہیں ۔ ملاقاتوں اور چٹھیوں کے ذریعہ ناک ۔
میں دم کر دیتے ہیں ۔ کئی تو کہتے ہیں کہ اس کے متعلق غلط فہمی ہو گئی ہے۔ کئی کہتے ہیں کہ اب اس
نے سچی توبہ کر لی ہے اور اتنا کوئی نہیں سوچتا تو بہ تو وہ نعمت ہے کہ معمولی مؤمن کو بھی مشکل سے
نصیب ہوتی ہے۔ پھر اُس شخص کو اس قدر جلدی نایاب تحفہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی طرح حاصل
ہوا کہ جس کی نسبت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ دوزخ کے سب سے نچلے حصہ میں
رکھے جائیں گے اور وہ سادہ لوح مؤمن جو منافقوں کی اس رنگ میں سفارش کرتے ہیں کہ یہ
منافق ہی نہیں ان کے بارہ میں غلط فہمی ہوگئی ہے کبھی یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہر شخص جس پر منافقت
کا الزام لگا ہے بری ہوتا ہے تو وہ منافق کہاں ہیں جن کی نسبت خدا اور اس کے رسول کے کلام میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۵
سال ۱۹۳۶ء
کثرت سے خبر دی گئی ہے۔ ان سادہ لوح مؤمنوں کی مثال اُن غیر احمدیوں کی سی ہوتی ہے جو
قرآن کریم میں یہ تو پڑھتے ہیں کہ ہر قوم میں خدا کا نبی گزرا ہے لیکن جب کوئی حضرت کرشن یا
حضرت رام چندر جی کو نبی کہہ دے تو آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ آخر قرآن کریم
کے اس دعوی کی تصدیق کسی مثال سے ہی ہو سکتی ہے ورنہ اس صداقت کے بیان کرنے سے فائدہ
کیا ہوا ۔
غرض قسم کھا کر الزام کو دور کرنا اور بالکل پکڑے جانے کی صورت میں جھٹ تو بہ کا اظہار
کرنا تو منافق کے بائیں ہاتھ کا کرتب ہے اس سے دھوکا کھانا تو ایک مؤمن کیلئے ناممکن ہونا
چاہئے ۔ منافق تو جب دیکھتا ہے کہ اُس کا جرم ظاہر ہو گیا تو فوراً بھاگتا ہے اور معافی مانگتا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کی جنگ سے جب واپس لوٹے تو منافقین فوراً حاضر ہوئے اور
معذرتیں کرنے لگے اور درخواست کرنے لگے کہ ہمیں معاف کر دیں اور للہ ابھی ہاتھ اٹھا کر دعا
کر دیں ہے ۔ دیکھنے والا تو خیال کرتا ہے کہ یہ کتنے مخلص لوگ ہیں یہ نہیں چاہتے کہ ایک منٹ بھی
اس حالت میں رہیں لیکن در حقیقت اُن کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ بات یہیں ختم ہو جائے اور مزید
تحقیقات نہ ہو لیکن مؤمن ایسی بناوٹی معذرت سے ہچکچاتا ہے۔
احادیث میں آتا ہے کہ تین مؤمن بھی اس جنگ میں شامل نہ ہوئے تھے ان میں سے
صلى الله
ایک کا طویل بیان احادیث میں آتا ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب میں رسول کریم ﷺ کی واپسی کے
بعد آپ کے پاس پہنچا تو میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ سناؤ پیچھے رہنے والے اور بھی کوئی
آئے ہیں یا نہیں اور انہوں نے کیا کیا طریق معذرت کا اختیار کیا ہے اور ان سے کیا سلوک ہوا کیا
ہے؟ انہوں نے بتایا کہ لوگ آتے ہی عذر معذرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ يَا رَسُولَ اللهِ !
ہماری معافی کیلئے دعا کر دیں تو آپ ان کیلئے دعا کر دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں مجھے خیال آیا کہ میں
بھی کوئی عذر کر دوں اور سرزنش سے چھوٹ جاؤں مگر پھر مجھے کچھ خیال آگیا اور میں نے صحابہؓ سے
پوچھا کہ کون کون لوگ آچکے ہیں؟ انہوں نے نام لئے تو سب منافق تھے صرف دو مؤمنوں کا نام
انہوں نے لیا اور بتایا کہ انہوں نے کوئی عذر نہیں کیا بلکہ اپنی غلطی کا اقرار کیا ہے ۔ تب : ۔ تب میں نے دل
میں کہا کہ میں منافقوں کے ساتھ کیوں شامل ہوں بہتر ہے کہ ایسے عذر پیش کرنے کی بجائے جو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۶
سال ۱۹۳۶ء
حقیقتا عذر نہیں کہلا سکتے صاف کہہ دوں کہ غلطی ہو گئی ہے آپ جو چاہیں مجھ سے معاملہ ہوگئی کریں ۔ چنانچہ
یہ خیال آنے پر میں نے اقرار جرم کا فیصلہ کر لیا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے منافقوں کے ساتھ
شامل ہونے سے بچا لیا۔ چنانچہ میں گیا اور رسول کریم ﷺ سے صاف طور پر کہہ دیا کہ میری سستی
صلى الله
صلى الله
عروسة
اور غفلت تھی کہ میں غزوہ میں شامل نہ ہوا اور نہ کوئی حقیقی عذر نہیں تھا۔ اس پر رسول کریم ﷺ نے
فرمایا کہ جب تک اللہ تعالیٰ کا حکم تمہارے متعلق نہ آئے تم سے قطع تعلق کیا جائے گا۔ اس صحابی کا
نام کعب بن مالک تھا وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں اس حکم سے سخت تکلیف پہنچی کیونکہ مدینہ میں سب
مسلمان ہی تھی اور جو منافق تھے ان میں سے بھی کسی کو جرات نہ تھی کہ ان سے بات چیت کرے
یہاں تو میں نے دیکھا ہے کہ جن لوگوں سے بات چیت منع ہے وہ محلوں میں احمدیوں کے مکانوں
پر بھی چلے جاتے ہیں محلے والے معلوم نہیں سوئے رہتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں لگتا۔ یہاں کے
بعض احمدی سانپوں کو پالتے ہیں مگر وہ یا د رکھیں کہ یہ سانپ نہ خدا کو ڈس سکتے ہیں نہ اُس کے رسول
کو اور نہ خلیفہ کو ۔ یہ انہی کو ڈسیں گے جو ان کو پالتے ہیں ۔ ہم تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے محفوظ ہیں
کیونکہ جسے اللہ تعالٰی اپنی حفاظت میں لے لے اُسے کون ڈس سکتا ہے یہ انہیں کو ڈسیں گے جنہیں
وہ ڈس سکتے ہیں اور افسوس کہ وہ دیکھتے ہوئے ان سانپوں کی حرکات پر اغماض سے کام لیتے ہیں ۔
غرض مدینہ میں کوئی منافق بھی ان سے بات چیت نہ کر سکتا تھا۔ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ اس حکم کے چند دن کے بعد معلوم ہوا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ بیوی بچے بھی
ان لوگوں سے جدا ہو جائیں ۔ ہم تینوں میں سے ایک صحابی بوڑھے تھے ان کی بیوی رسول کریم
کے پاس گئی اور عرض کیا کہ یارسول اللہ! میرا خاوند تو پہلے ہی مر چکا ہے نہ کھانا کھاتا ہے نہ
سوتا ہے پھر بوجہ ضعیف العمر ہونے کے ہر وقت مدد کا محتاج ہے، میاں بیوی کے تعلقات کے قابل تو
وہ پہلے ہی نہ تھا اگر آپ اجازت دیں تو میں کھانے پینے میں اُس کی مدد کروں ۔ آپ نے فرمایا اچھا
اتنی اجازت ہے۔ اس پر مجھے خیال آیا کہ میں بھی کیوں نہ اپنے لئے ایسی اجازت حاصل کرنے کا
انتظام کروں مگر پھر خیال آیا کہ وہ بوڑھا ہے میں جوان ہوں میرے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ۔
اس پر میں نے بیوی سے کہا کہ تو میکے چلی جا ایسا نہ ہو کہ میں تجھے بُلاؤں اور تو جواب دے دے۔
مجھے کسی اور کے متعلق تو خیال ہی نہ تھا کہ مجھ سے سے بات بات چیت چیت کرے کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں رسول کریم تا ﷺ کی محبت
صلى الله
عروسه
الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۷
سال ۱۹۳۶ء
اور شفقت کی وجہ سے خیال تھا کہ میرے درد کو دیکھ کر آپ کو ضرور رحم آئے گا ۔ اس لئے میں آپ کی
مجلس میں جاتا اور زور سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا اور پھر دیکھتا کہ آپ کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں یا
نہیں مگر آپ جواب نہ دیتے اور میں گھبراہٹ میں اُٹھ آتا اور خیال کرتا کہ آپ کے ہونٹ
ہلے ہوں گے مگر میں دیکھ نہیں سکا اس لئے مجلس سے اُٹھ کر چلا جاتا اور پھر لوٹ کر آکر زور سے
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ کر پھر ہونٹوں کی طرف دیکھتا اور پھر اُٹھ آتا اور پھر جاتا مگر آپ جواب نہ دیتے
ہاں کنکھیوں سے کبھی کبھی میری طرف دیکھ لیتے ۔ وہ کہتے ہیں جب بہت دن گزر گئے تو میں اپنے
چچیرے بھائی کے پاس جن کے ساتھ میں ہمیشہ کھاتا پیتا اور رہتا سہتا تھا گیا وہ اپنے باغ میں کام
کر رہا تھا۔ میں نے اُسے کہا کہ اے بھائی! تو میرا محرم راز ہے ہم دونوں ہمیشہ اکٹھے رہے ہیں اور
ہماری کوئی بات ایک دوسرے سے پوشیدہ نہیں تجھے خوب معلوم ہے کہ میں مخلص مسلمان ہوں اور
نفاق کی کوئی رگ مجھ میں نہیں میں آج گھبراہٹ میں تجھ سے پوچھنے آیا ہوں کہ بتاؤ کیا میں منافق
ہوں؟ مگر اُس نے کوئی جواب نہ دیا اور صرف آسمان کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھا جس سے اُس کا
مطلب یہ تھا کہ خدا اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ایسے بھائی نے جو میرا
محرم راز تھا مجھے یہ جواب دیا تو میں نے محسوس کیا کہ زمین مجھ پر تنگ ہوگئی ہے اور میں گھبرا کر باغ
کی دیوار پھاند کر باہر آگیا اور دیوانہ وار شہر کی طرف چل پڑا۔ جب شہر کے پاس پہنچا تو ایک شخص
میرے قریب آیا اور پوچھا کہ کیاں تو فلاں شخص ہے؟ میں نے کہاں ہاں تو اُس نے مجھے ایک خط
دیا کہ یہ فلاں بادشاہ نے بھیجا ہے یہ ایک عرب کا عیسائی بادشاہ تھا جو رومی حکومت کے ماتحت تھا ۔
میں نے کھول کر پڑھا تو اُس میں لکھا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ تم عرب کے رئیس ہو اور تمہیں
محمد (ﷺ) نے ذلیل کیا ہے حالانکہ تمہاری قدر کرنی چاہئے تھی اگر تم میرے پاس آجاؤ تو میں
تمہارے شایان شان تم سے سلوک کروں گا ۔ مالک کہتے ہیں کہ میرے بھائی نے مجھے جو جواب دیا
تھا اُس سے میرا دل اُلٹ رہا تھا وہ خط دیکھ کر مجھ پر سکتہ کی حالت طاری ہو گئی اور میں نے سوچا کہ
یہ شیطان کا آخری حملہ ہے ایسا نہ ہو کہ میرے قدم لڑکھڑا جا ئیں اور میں نے اُس قاصد سے کہا کہ
میرے پیچھے آؤ۔ ایک جگہ ایک آدمی بھٹی جلا رہا تھا میں نے اُس خط کو پُرزے کر کے اُس میں ڈال
دیا اور اُس سے کہا کہ اپنے بادشاہ سے کہہ دینا کہ اس کا جواب یہ ہے۔ یہ ان کے ابتلاء اور مصیبت
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۸
سال ۱۹۳۶ء
کی آخری گھڑیاں تھیں ۔ آخر اللہ تعالیٰ نے رحم کیا اور رسول کریم ﷺ کو فرمایا کہ ان کی غلطی معاف
کر دی جائے سے ۔ تو مومن اس قسم کی تو بہ نہیں کرتا جیسی کہ منافق کرتا ہے (اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی تو میں کسی آئندہ خطبہ میں یہ بتاؤں گا کہ مؤمن کی تو بہ اور منافق کی تو بہ میں کیا فرق ہوتا ہے کہ
ایک کو سچا تسلیم کیا جاتا ہے اور دوسری کو جھوٹا کہا جاتا ہے اور کیوں ایک کو فوراً تو بہ کرنے کی ہدایت
کی جاتی ہے اور دوسرے کی فوری تو بہ کو منافقت کی علامت قرار دیا جاتا ہے ) ۔ مؤمن اگر غفلت
کرے تو سزا کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے وہ جانتا ہے کہ اصل معافی تو تکلیف اور قربانی کے ذریعہ
سے حاصل ہوتی ہے لیکن منافق جھٹ معذرت کرتا ہے۔ اُس کا پہلا پیتر ا یہ ہوتا ہے کہ بالکل غلط
ہے دوسرا یہ کہ ہاں یاد آ گیا میں نے کہا تھا اور تیسرا یہ کہ اب میری تسلی ہو گئی ہے کمزوری کی گھڑیاں
بھی انسان پر آہی جاتی ہیں اب پھر میرا ایمان تازہ ہو گیا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ ایمان
کبھی اُس کے دل میں تھا ہی نہیں ۔ یا اگر کبھی تھا تو مدت ہوئی رُخصت ہو چکا ہے مگر منہ سے وہ روز
اُسے تازہ کرتا ہے۔ پس مؤمن اور منافق میں یہ فرق ہے کہ مؤمن غلطی کرتا ہے تو سزا کو برداشت
کرتا ہے مگر منافق جھوٹ بولتا اور معذرتیں کرتا ہے ۔ منافق کو پکڑ نا مشکل نہیں مگر اس کیلئے دانائی
اور بیدار مغزی کی ضرورت ہے جو افسوس ہے کہ ہمارے دوستوں میں بہت کم ہے اگر کبھی میں
منافقین کیلئے سفارش کرنے والوں کے نام اُن بورڈوں پر لکھوا دوں جو امور عامہ نے لگوار کھے
ہیں تو دوست حیران رہ جائیں گے کہ کیا سب کو انہی سے اخلاص تھا۔
بعض حالات میں میں جانتا ہوں کہ یہ اُس منافق کی چالبازی کا نتیجہ ہوتا ہے اور چونکہ
روشن دماغی ان دنوں کم ہے اس لئے دوست اس کے قابو میں آجاتے ہیں ۔ ان کے عقل کا توازن
خراب کرنے کیلئے دو آنسو گرادینا دوسرد آہیں بھر لینا یا دو قسموں کا کھا لینا کافی ہوتا ہے پھر وہ جو
کہے درست مان لیتے ہیں ۔
تو منافق اعتراض کرتے ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ ایسی جگہ جہاں کوئی جواب دینے والا
نہ ہو۔ ورنہ جواب دے سکنے والوں کے سامنے وہ ایک اعتراض بھی کر کے دیکھیں پھر انہیں معلوم
ہو کہ کس طرح انہیں جو تے اُٹھا کر بھاگنا پڑتا ہے۔
ہم نے ایک کام کرنا ہے بلکہ ہم نے کیا ہمارے خدا نے کرنا ہے اور اس کیلئے ہم تو ایسے