منافقین کا جماعت احمدیہ سے علیحدہ ہونا جماعت کیلئے ہرگز نقصان رساں نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۵۹
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
۔
ہی ہیں جیسے روٹی پکانے والا اُپلے استعمال کرتا ہے۔ اُپلے کی حیثیت سوائے اس کے کیا ہے کہ وہ
جلتا ہے اور راکھ ہو جاتا ہے۔ پس انسان تو محض واسطہ بنتا ہے ورنہ جس حقیقت کو اللہ تعالیٰ قائم کرنا
چاہتا ہے وہ اجسام سے تعلق ہی نہیں رکھتی انسان کا تعلق تو اس سے صرف اتنا ہی ہوتا ہے جتنا روئی
پکانے کیلئے اُپلے کا ۔ ورنہ جو کام خدا تعالیٰ نے کرنا ہے اُسے کوئی روک نہیں سکتا۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ
اگر میں مؤمنوں کو بیدار کرنا چھوڑ دوں تو یہ کام رک جائے گا ، یا اگر غافلوں کو چست کرنا چھوڑ دوں
تو یہ کام نہ ہوگا ، اگر سوتوں کو بیدار نہ کروں تو یہ کام رہ جائے گا؟ ہرگز نہیں ۔ وہ میری یا کسی اور کی
ذات سے تعلق نہیں رکھتا وہ ہر حال میں ہو گا مگر انسان حریص ہوتا ہے کہ وہ اور اُس کے دوست ہوگا
فائدہ اُٹھائیں اس لئے میں چاہتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ مجھے بھی اور میرے دوستوں کو بھی
اس میں خدمت کا موقع مل جائے اور خدا تعالیٰ کی رحمت کا نزول ہم پر بھی ہو جائے ۔ اس سلسلہ
میں وعظ و نصیحت کا یہی مطلب ہے کہ جیسے کوئی خزانہ لٹانے لگا ہو تو ایک دوست جسے اس کا علم
ہو جائے وہ دوسرے دوستوں کو بھی اطلاع کر دے کہ آکر جھولیاں بھر لو۔
رسول کریم ﷺ نے صحار نے صحابہ سے ایک سے ایک بیعت رضوان لی تھی جو ایک بیری کے درخت کے
نیچے لی گئی تھی اس کی تفصیل یہ ہے کہ آپ نے حضرت عثمان کو صلح کا پیغام دے کر مکہ بھیجا تھا وہاں ان
کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کو ٹھہرالیا اور یوں مصالحت کی باتیں بھی لمبی ہو گئیں اس لئے
جس وقت تک ان کی واپسی کا اندازہ تھا (ضمناً میں حضرت عثمان کے اخلاص کا ذکر بھی کر دیتا
ہوں ۔ حضرت عثمان جب مکہ میں گئے تو ان کے دوستوں نے کہا کہ اب آپ آ تو گئے ہیں عمرہ
کر لیں ۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تمہاری فوجیں رسول کریم ﷺ کو تو باہر
روکے ہوئے ہوں اور میں عمرہ کرلوں ۔ میں اگر کروں گا تو آپ کے ساتھ کروں گا ورنہ نہیں ) ۔ تو
اُدھران کی واپسی میں دیر ہوئی اور ادھر بعض شرارت پسندوں نے مشہور کر دیا کہ حضرت عثمان قتل
کر دیئے گئے ہیں اور منافقوں نے جھٹ یہ خبر پھیلا دی تا رسول کریم جوش میں آکر حملہ کر دیں ۔ مگر
آپ کو جب یہ خبر پہنچی تو آپ نے حملہ تو نہ کیا مگر چونکہ ہوشیار رہنا ضروری تھا آپ نے صحابہ کو جمع
کیا اور فرمایا کہ میں تم سے بیعت لینا چاہتا ہوں ۔ یہ بیعت اسلام کی بیعت کے علاوہ ہو گی اور اس
کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت عثمان جو میرے ا جو میرے ایلچی تھے شہید ہو گئے ہیں تو ہم ان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶٠
سال ۱۹۳۶ء
کے قاتلوں سے جنگ کریں گے اور آپ لوگوں میں سے جو چاہیں میرے ہاتھ پر اس وقت بیعت
کریں کہ اگر ایسی جنگ ہمیں کرنی پڑی تو وہ میدانِ جنگ سے بھاگے گا نہیں بلکہ فتح کے بغیر کوٹے
گا نہیں ( اس بیعت کو بیعت رضوان کے علاوہ موت کی بیعت بھی کہتے ہیں ) ۔ صحابہ آئے اور
بیعت کیلئے ایک دوسرے پر گرنے لگے حتی کہ بعض کو تو اتنا جوش تھا کہ وہ تلوار سے دوسرے کو پیچھے
ہٹا کر خود بیعت کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے ۔ اتفاقاً حضرت عمرؓ اس وقت کہیں اِدھر اُدھر ہو گئے
تھے لیکن ان کے لڑکے عبد اللہ بن عمر موجود تھے انہوں نے خود ایک موقع پر بیان کیا کہ ایک نیکی میں
اگر میں چاہتا تو اپنے باپ سے آگے بڑھ جاتا اور وہ موقع بیعت رضوان کا تھا۔ جب یہ بیعت
شروع ہوئی تو میں نے ادھر اُدھر دیکھا حضرت عمرؓ وہاں موجود نہ تھے میں ان کی تلاش میں چلا گیا
اور جب تلاش کر کے لایا تو اُس وقت بہت سے لوگ بیعت کر چکے تھے میں اگر اپنے باپ کو شریک
کرنے کی کوشش نہ کرتا تو سابقون میں ہوتا ۔ تو مؤمن ضرور کوشش کرتا ہے کہ عزیز و اقرباء کو نیکی
میں شریک کرے ورنہ خدا تعالیٰ کے کام نہ کسی کے شریک ہونے سے مکمل ہوتے ہیں اور نہ کسی کے
شریک نہ ہونے سے رہ جاتے ہیں ۔
کئی منافق طبع اور کمزور ایمان والے یہ کہہ دیں گے کہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ
کے بغیر یا آدمیوں کے بغیر کام ہو جائے اور میں تصدیق کرتا ہوں کہ ان کا یہ اعتراض صحیح ہے مگر
سوال یہ ہے کہ کیا تمہارا دیکھا ہی سب کچھ ہے اور اگر تمہیں اس میدان کی خبر ہو جو روحانیت کا
میدان ہے تو تمہیں پتہ لگے کہ وہاں یہ سوال نہیں ہوتا ۔ انسان ایک رؤیا دیکھتا ہے کہ وہ آسمان
پر ہے اور خدا کے حضور پیش ہے مگر تمہیں کیا نظر آتا ہے صرف یہی کہ وہ خراٹے لے رہا ہے۔ اسی
طرح روحانیت کے مقام کی اس شخص کو کیا خبر ہو سکتی ہے جو وہاں گیا ہی نہیں۔ تم بے شک کہہ سکتے
ہو کہ جب ہم نے دیکھا ہی نہیں تو کیسے مان لیں ۔ مگر یہ بھی تو سوچو کہ وہ روپیہ اور وہ آدمی کہاں سے
آتے ہیں جس سے کام ہوتا ہے ۔ جس کی عقل ہو وہ جانتا ہے کہ خدا ہی لاتا ہے پھر وہ آدمی کہاں
ہوئے جو کام کرتے ہیں وہ خدا ہی ہوا اور وہ روپیہ کہاں ہوا وہ بھی خدا ہی ہوا۔ ہماری جماعت کی
جو کمزور حالت ہے وہ ظاہر ہے مگر سات کروڑ مسلمانوں کا کوئی ایک بھی ادارہ ہے جس میں غرباء
سے اتنا روپیہ آتا ہو جتنا ہماری جماعت جمع کرتی ہے؟ بے شک امراء کے بعض کا لج وغیرہ ہیں مگر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٦١
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
وہ بھی یا تو حکومت سے امداد لیتے ہیں یا راجوں ، مہاراجوں کی مدد سے چلتے ہیں ۔ افراد کی مدد
ہندوستان بھر میں کسی کو اتنی نہیں ملتی حالانکہ مسلمانوں کی تعداد سات کروڑ ہے اور ہماری تعداد
سرکاری مردم شماری کے مطابق پنجاب میں صرف ۵۶ ہزار اور سارے ہندوستان میں ایک لاکھ
ہے۔ پھر منافق بھی شور مچاتے رہتے ہیں اور ورغلاتے رہتے ہیں مگر ہمارے دوست ہر لحاظ سے
قربانی میں آگے ہی بڑھتے ہیں ۔ پس سوچنا چاہئے کہ یہ سب کام کون کر رہا ہے دوسری انجمنوں
میں سے کسی میں اگر ایک منافق بھی ہو تو وہ ٹوٹ جاتی ہے مگر یہاں بیسیوں ہیں اُن کی سفارشیں بھی
دوست کرتے ہیں ، تائیدیں بھی کرتے ہیں اور اُن کی باتیں بھی سنتے ہیں پھر بھی قربانی میں آگے ہی
آگے جماعت بڑھتی جاتی ہے ۔ کیا اس کے باوجود کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ کام انسان کرتے ہیں؟
کارلائل ایک انگریز جو بڑا مصنف ہے اس نے رسول کریم ﷺ کے متعلق بھی ایک
مضمون لکھا ہے جس میں وہ لکھتا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے آنحضرت
کی عزت اور عظمت ان کی تعلیم کی وجہ سے قائم نہیں ہوئی بلکہ تلوار سے قائم ہوئی ہے مگر وہ کہتا
ہے اس اعتراض کی حقیقت میری سمجھ میں نہیں آتی کیونکہ اس اعتراض کے ساتھ ہی ایک دوسرا
سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے جس کا جواب کوئی نہیں دے سکتا کہ یہ تلوار چلانے والے کہاں سے آئے
تھے ؟ کیا محمد ( ﷺ) کوئی نسلی بادشاہ تھے کہ انہوں نے اپنی سپاہ سے اپنے ملک کو وسیع کر لیا ؟ اگر
نہیں تو پھر سوال یہ ہے کہ محمد (ﷺ) کے پاس تلوار چلانے والے کہاں سے آئے تھے؟ وہ بہادر
لوگ جنہوں نے ساری دنیا کو مار مار کر اس طرح آگے لگا لیا سوچنا چاہئے کہ ان تلوار چلانے والوں
کو کونسی تلوار نے فتح کیا تھا ؟ اگر کہو کہ دلیل سے وہ قابو کئے گئے تھے تو پھر سوال یہ ہے کہ جس دلیل
نے ان بہادروں کو قابو کیا تھا تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ وہ دلیل دوسروں کو قابو کرنے میں ناکام
رہی تھی ۔ کارلائل کا یہ جواب یہاں بھی چسپاں ہوتا ہے بیشک ہمارا کام بھی بظاہر آدمیوں اور روپیہ
کے ذریعہ ہو رہا ہے مگر ان آدمیوں اور روپیہ کو لانے کے ذرائع کو بھی تو دیکھنا چاہئے ان کو خدا تعالیٰ
کے سوا کون لاتا ہے۔ منافق اور بعض غیر احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی یہ کہا
کرتے تھے کہ منظم جماعت ہے اس لئے کام چل جاتا ہے مگر وہ بھی یہ نہ سوچتے تھے کہ ان لوگوں کو
کون لایا جو تنظیم کے مان جو تنظیم کے ماتحت چلنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ اس اعتراض کا جواب اللہ تعالیٰ نے خود ہی
عروسه
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۲
سال ۱۹۳۶ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا ہے۔ فرماتا ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ )
تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔ پس جب کوئی شخص سلسلہ کی مدد کرتا
ہے تو اس لئے کہ خدا کا فرشتہ اسے کہتا ہے کہ جا اور جا کر مدد کر۔ غرض ہمیں جو کچھ ملتا ہے آدمیوں کا
دیا ہوا نہیں بلکہ خدا کا دیا ہوا ہے اور ہمارے سلسلہ کے کام آدمیوں اور روپوں کے بغیر ہی چل رہے
ہیں کیونکہ جس طرح وحی سے مدد کرنے والا انسان کی حیثیت سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہتھیار کی
حیثیت سے کام کرتا ہے اسی طرح وحی سے ملا ہوا روپیہ نہیں صرف خدا تعالیٰ کا اذن ہے۔
غرض الہام الہی کے مطابق ہر وہ قربانی کرنے والا جو سلسلہ کی مدد کرتا ہے وہ اپنی ہر
قربانی کے وقت ملہم ہوتا ہے اگر وہ ایک پیسہ بھی سلسلہ کی خدمت کیلئے دیتا ہے تو چونکہ اُس وقت
خدا تعالیٰ کا الہام اس کے دل پر نازل ہو رہا ہوتا ہے اس لئے دیتا ہے۔ پس اس اعتراض کا جواب
اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی دے دیا ہوا ہے۔ منافقوں کے ان سوالوں کا جواب دینے کے بعد میں ان
مخلصوں کو توجہ دلاتا ہوں جو میرے اوّل مخاطب ہیں ۔ اتنی لمبی تمہید میں نے اس لئے بیان کی ہے کہ
منافق میرے مخاطب نہیں ہیں ان سے کیوں مددلوں جن کے متعلق دل چاہتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ
ہدایت نہ دے تو ان کو تباہ کر دے ایسے لوگ تو جب چندہ دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
لے لیتا ہوں ورنہ دل تو یہی چاہتا ہے کہ واپس کر دوں کہ یہ مال ہمارے لئے کسی برکت کا نہیں بلکہ
نقصان کا موجب ہی ہوگا ۔
پس میں مومنوں سے کہتا ہوں کہ کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے سامنے اللہ تعالیٰ نے بغیر
روپیہ اور بغیر آدمیوں کے کام کیا ہے ۔ جب جماعت میرے سپرد ہوئی اس وقت سترہ اٹھارہ ہزار
روپیہ قرض تھا اور خزانہ میں صرف چند آنے تھے پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ثابت کر دکھایا یا نہیں کہ وہ با یا بغیر
روپیہ کے بھی کام چلا دیتا ہے۔ اُس وقت غیر مبائعین نہایت فخر سے کہا کرتے تھے کہ ہمارے
ساتھ اٹھانوے فیصدی جماعت ہے اور تمہارے ساتھ صرف دو فیصدی ۔ مگر اب ان سے پوچھ
کر دیکھو کہ اٹھانوے فیصدی ان کے ساتھ ہے یا میرے ساتھ؟ اور اس وقت تک ایک کروڑ کے
قریب روپیہ میرے ہاتھوں سے گزر چکا ہے یہ مطلب نہیں کہ میرے ہاتھ میں آیا بلکہ انجمن میں جو
بھی آتا ہے وہ میری نگرانی میں خرچ کرنے کیلئے ہی لوگ بھیجتے ہیں اس لئے اصولی طور پر وہ میرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۳
سال ۱۹۳۶ء
ہاتھ میں ہی آتا ہے۔ تین لاکھ کا عام طور پر ہمارا بجٹ ہوتا ہے خاص چندے اس کے علاوہ ہوتے
ہیں اور اس طرح ۲۲ سال کے عرصہ میں قریباً اسّی لاکھ روپیہ آچکا ہے۔ پھر مقامی طور پر بھی
جماعتیں چندے کر لیتی ہیں اور ان کی تعداد ۲۰، ۲۵ لاکھ سے کم نہ ہوگی ۔ پس چند آنے اور دو
فیصدی آدمی میرے ہاتھ میں دے کر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں ان چند آنوں کو ایک کروڑ
روپیہ سے اور دو فیصدی آدمیوں کو اٹھانوے فیصدی یا اس سے زیادہ آدمیوں سے تبدیل کردوں ۔
کئی دفعہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک سادھو ایک شخص کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے
دس روپیہ کا نوٹ دو میں بیس کا بنادوں گا اور لوگ یہ جاننے کے باوجود کہ وہ نہیں بنا سکتا اسے
روپیہ دے دیتے ہیں ۔ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ وہ ایسا کر سکے گا پھر بھی لالچ کی وجہ سے
اُس پر ایمان لے آتے ہیں مگر ان نادانوں کو دیکھو جو مجھ پر ایمان نہیں لاتے جس نے چند آنوں کو
ایک کروڑ بنا دیا اور دو فیصدی کو اٹھانوے فیصدی میں بدل دیا اور پھر یہ سب کام ان حالات میں
ہوا کہ مخالفت کے طوفان کے بعد طوفان اُٹھتے چلے آتے تھے یہی وہ کام ہے جسے زمینی زبان میں
جادو اور آسمانی زبان میں معجزہ کہتے ہیں اور معجزہ بھی نبیوں والا معجزہ ہے جو نبیوں اور ان کے خلفاء کو میں
ہی ملتا ہے ان کے سوا بڑے بڑے اولیاء بھی اس سے محروم رہتے ہیں ۔ کاش ! لوگ آنکھیں رکھتے
اور دیکھتے اور اس حقیر قربانی کو نگاہ میں نہ رکھتے جس کی توفیق ان کو یا ان کے دوستوں کو ملی ہے بلکہ کونگا
ان عظیم الشان نتائج کو دیکھتے جو اس حقیر قربانی کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ سے ظاہر
کرائے ہیں۔
میں مخلصوں کو پھر ایک بار توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ تھوڑا عرصہ ہوا
میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ اس سال کی آمد گزشتہ سال کی اسی تاریخ سے گیارہ ہزار کم ہے
اگر چہ وعدے گزشتہ سال سے زیادہ ہیں اور تحریک کی تھی کہ دوست اس کمی کو جلد پورا کریں اور یہ
اللہ تعالیٰ کے شکر اور حمد کا مقام ہے کہ اب کمی ۱۱ ہزار کے بجائے صرف اڑھائی ہزار رہ گئی ہے
( آج جب کہ میں خطبہ درست کر رہا ہوں یہ کمی آٹھ سو رہ گئی ہے ) ۔ مگر چونکہ اب تک بھی گزشتہ
سال سے آمد کم ہے حالانکہ ۱۰،۸ ہزار کے قریب زیادہ ہونی چاہئے تھی اس لئے میں پھر احباب کو
اس نقص کی طرف توجہ دلاتا ہوں مجھے افسوس ہے کہ بعض بڑی جماعتوں نے بہت لا پرواہی کی ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۴
سال ۱۹۳۶ء
مثلاً لائل پور، لاہور اور سیالکوٹ کی جماعتیں اعتراض کے نیچے آرہی ہیں بعض دیہات کی
جماعتوں نے اپنی نسبت کے لحاظ سے بہت بڑے چندے دیئے ہیں ۔ ایک گاؤں میں معمولی
حیثیت کے صرف چار پانچ احمدی ہیں ایک ان میں سے شاید مدرس یا پٹواری ہے اور باقی زمیندار
ہیں مگر اُن کا چندہ ڈیڑھ سو ہے اگر اس نسبت سے بڑی جماعتوں کا چندہ لگایا جاتا تو وہ تین چار گنا
زیادہ ہونا چاہئے تھا۔ جب اس گاؤں کے افراد کی لسٹ میرے سامنے آئی تو میں حیران رہ گیا کہ
اتنے غریب لوگوں نے ایسی تنگی کی حالت میں کس طرح ایسا اخلاص دکھایا ہے جو دوسروں کیلئے
نمونہ ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ بعض جماعتوں نے اُس سے بہت کم قربانی کی ہے جتنی وہ کر سکتی تھیں
اور پھر اُسے بھی پورا کرنے سے قاصر ہو رہی ہیں اس لئے میں اُن کو توجہ دلاتا ہوں کہ غفلت اور
سستی کو ترک کریں۔ اب صرف دو ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے سوائے اُن کے جو اجازت لے کر
میعاد میں اضافہ کرالیں ۔ گو کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ساڑھے آٹھ ہزار کی کمی پوری کی
ہے مگر پھر بھی ابھی بہت کوشش کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِی
إِلَيْهِمُ اس لئے میں جانتا ہوں کہ جب وقت قریب آئے گا تو اللہ تعالیٰ مخلصین کے دل میں الہام
کر دے گا اور چندہ پورا ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ کا یہی وعدہ ہے اور تجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ ہمارے
کاموں میں اکثر زیادتی ہی ہوتی ہے اِلَّا مَا شَاءَ اللہ کوئی ہی ایسا موقع ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کسی
خاص مشیت کے ماتحت کبھی کمی آئی ہو ۔ ۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت کم ہے اس لئے مالی بھی اور دوسری قربانیاں
کرنے کی طرف بھی پوری پوری توجہ کریں۔ خصوصاً سادہ زندگی کی طرف زیادہ توجہ کریں ایسان
معلوم ہوتا ہے کہ سادہ زندگی کی ہدایت پر عمل کرنے میں کچھ نقص ہے ورنہ اتنا اثر چندوں پر نہ
پڑتا ۔ کیونکہ سادہ زندگی سے اخراجات میں جو کمی آنی چاہئے چندوں کا بوجھ اس سے کم ہے اس لئے
چاہئے تو یہ تھا کہ دوستوں کے پاس کچھ روپیہ جمع ہوتا مگر ایسا نہیں ہوا ۔ سادہ زندگی کی تحریک کوئی
معمولی نہیں بلکہ دراصل دنیا کے آئندہ امن کی بنیاد اس پر ہے۔ جب تک جماعت احمد یہ قائم رہے
گی تحریک جدید بھی کسی نہ کسی شکل میں چلے گی چندہ کی شکل چند سالوں تک ختم ہو جائے اور میں
کوشش کر رہا ہوں کہ آمد کی مستقل صورت پیدا ہو جائے اور یہی وجہ ہے کہ آمد کا معتد بہ حصہ میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۵
سال ۱۹۳۶ء
سلسلہ کیلئے جائداد بنانے پر لگا رہا ہوں تا اس کی آمد سے کام چلائے جاسکیں اور چندوں کی ضرورت
صرف وقتی کاموں کیلئے ہی رہے لیکن اس تحریک کے جو دوسرے حصے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتے
خصوصاً سادہ زندگی کی تحریک جو بہت ضروری ہے یہی ہے جو امیر و غریب کا امتیاز مٹاتی ہے۔ مغربی
اور مشرقی اور شہری و دیہاتی تمدن میں سوائے اس کے کیا فرق ہے کہ گاؤں کے امیر کی زندگی بھی
سادہ ہوتی ہے مگر شہروں میں ایسا نہیں ۔ ایک گاؤں میں دو سو ایکڑ زمین کے مالک کا تمدن بھی ایسا
ہی ہوتا ہے جیسا دو ایکڑ زمین کے مالک کا ۔ اور وہ دونوں دارے میں بیٹھ کر اکٹھے باتیں کرتے
ہیں گو یہ ممکن ہے کہ دوا یکٹر کے مالک کو کسی وقت فاقہ کی نوبت آجاتی ہو مگر دو سو ایکڑ کا مالک
دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہو یا یہ تو دودھ پیتا اور مکھن کھاتا ہو اور وہ لسی پی کر ہی گزارہ کر
لیتا ہو مگر اجزاء دونوں کی غذا کے ایک ہی ہوں گے ۔ وہی ساگ پات دونوں کھا ئیں گے یہ نہیں کہ
بڑے زمیندار کی خوراک ایسی ہو کہ وہ غریب کے گھر میں کھانا نہ کھا سکے۔
قادیان کے انہی معترضین میں سے جو اعتراض کرتے رہتے ہیں ایک کے متعلق مجھے
ایک لطیفہ یاد ہے۔ مجھے ایک ایسی دعوت میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں وہ بھی مدعو تھا۔ میزبان نے
نہ معلوم اس لئے پلاؤ نہیں پکوایا تھا کہ وہ اس کی توفیق نہ رکھتا تھا یا یونہی اُس نے جدت کی ۔ میں
نے یہ خیال کرکے کہ یہ شرمندہ نہ ہو کہا کہ یہ آپ نے بہت اچھا کیا جو پلاؤ نہ پکوایا مجھے تو پلاؤ
کھانے سے بخار ہو جاتا ہے ( بوجہ ضعف معدہ کے مجھے پلاؤ کھانے سے اکثر حرارت ہو جاتی ہے
خصوصاً جبکہ ایک دو دعوتیں اکٹھی ہو جائیں ) یہی وجہ ہے کہ میں دعوتوں میں شریک ہونے سے اکثر
اجتناب کرتا ہوں۔ خیر تو میں نے کہا کہ یہ پلاؤ کی رسم تو اُڑادینی چاہئے اور میری غرض یہی تھی کہ
کوئی اور شخص بول نہ اُٹھے اور میزبان کی دل شکنی نہ ہو مگر اُس شخص سے نہ رہا گیا اور وہ بول اُٹھا کہ
میں تو اس دعوت کو دعوت ہی نہیں سمجھتا جس میں پلاؤ نہ ہو۔ میں تو تعریف کر رہا تھا کہ یہ عمدہ کام
ہے اور ایک غرض یہ بھی تھی کہ کوئی شخص کوئی دل شکنی کا کلمہ نہ کہہ دے مگر پھر بھی وہ شخص رہ نہ سکا ۔
لیکن زمینداروں میں دیکھ لو کھانے کی نوعیت میں فرق بہت کم ہوگا ۔ طرز بود و باش ایسی ہوتی ہے ہوگا۔ و
کہ سب آزادی سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں مگر شہروں میں ایسا نہیں ہوتا ۔ ایک شخص جس
کی تنخواہ میں روپے ہے دو ہزار تنخواہ والے سے ملنے کی کبھی جرات نہ کر سکے گا حالانکہ یہاں بھی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۶
سال ۱۹۳۶ء
نسبت وہی ہے جو دو اور دوسو گھماؤں میں ہے مگر شہروں میں میں روپے تنخواہ لینے والے کی کیا مجال
ہے کہ جو دو ہزار تنخواہ والے کی دری پر بیٹھ سکے اور اس کا اتنا اثر ہے کہ زمیندار لوگ بڑے ہونے
کے معنی یہ سمجھتے ہیں کہ فرعونیت میں بڑا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ مجھے جو زمیندار احمدی ملنے آتے
ہیں وہ جب دور سے دیکھتے ہیں تو جوتیاں اُتار دیتے ہیں وہ خدمت کو بڑائی نہیں سمجھتے بلکہ فرعون
مزاجوں کو دیکھ کر ان غریبوں کے ذہن میں بڑائی کے معنے فرعونیت کے ہی ہو گئے ہیں ۔ وہ سمجھتے
ہیں اگر بڑے آدمی کے ساتھ چار پائی پر بیٹھ گئے تو بس شامت ہی آجائے گی ۔ بدقسمتی سے ہمارے
ملک کے پیروں نے بھی بڑائی کا یہی مفہوم پیش کیا ہے۔ اس کے متعلق مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔
ایک پیر صاحب سفر کر رہے تھے اور ساتھ ایک میراثی خدمتگار تھا پُرانے زمانہ میں میراثی اکثر
سفروں میں خدمت کیلئے ساتھ جایا کرتے تھے وہ رات کے وقت ایک سرائے میں پہنچے بارش
ہونے کی وجہ سے تمام کیچڑ ہی کیچڑ تھا اور مشکل یہ ہوئی کہ چار پائی صرف ایک ہی ملی ۔ میراثی نے وہ
پیر صاحب کیلئے بچھادی اور خود پرے ہٹ کر پائنتی کی طرف بیٹھ گیا۔ پیر صاحب طیش میں آگئے
اور اس بیچارے کے دو چار تھپڑ لگا دیئے اور کہا کہ بے شرم ! ہمارے برابر بیٹھتا ہے۔ اگلے روز پھر
ایک سرائے میں پہنچے اور اتفاق سے وہاں ایک چار پائی بھی نہ ملی اُس نے پیر صاحب کو تو کچھ
گھاس پھوس جمع کر کے بستر کر دیا اور خود پھاوڑا لے کر زمین کھودنے لگا۔ پیر صاحب کہنے لگے کہ
یہ کیا کرتا ہے؟ اُس نے کہا کہ اپنے لئے گڑھا کھودتا ہوں کیونکہ آپ کے برابر تو نہیں بیٹھ سکتا ۔ تو
بیچاروں کو ایسی عادت پڑ گئی ہے کہ بڑائی کے معنی ان کے نزدیک فرعونیت کے ہو گئے ہیں ۔
میں بار بار منع کرتا ہوں اور سیڑھیوں میں بھی لکھوا کر لگا رکھا ہے کہ جوتیاں نہ اُتاری
جائیں مگر اول تو کوئی پڑھتا نہیں اور اگر پڑھے تو خیال کر لیتا ہے کہ اگر چہ لکھا ہوا ہے پھر بھی ادب کا
تقاضا یہی ہے کہ جوتیاں اُتار دی جائیں۔ تو یہ چیزیں شہرت او رمغربیت کے اثر کے ماتحت
ہیں۔ محبت، پیار، اخلاص اور مہمان نوازی جو دیہات میں ہے وہ شہروں میں نہیں ۔ لاہور کے
متعلق ایک لطیفہ مشہور ہے جو اگر چہ غلط ہی ہو مگر شہری ذہنیت کا اظہار ضرور کرتا ہے وہ یہ کہ لاہور
میں کسی کے کوئی مہمان آجائے تو کہتے ہیں کہ بھائی جی! روٹی بھی تیار ہے اور گاڑی بھی۔ اور ظاہر
ہے کہ جس نے جانا ہو وہ روٹی کہاں کھائے گا وہ تو یہی کہے گا کہ اچھا میں جاتا ہوں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۷
سال ۱۹۳۶ء
اس تحریک سے میری غرض یہ ہے کہ دو آدمیوں میں جو فرق ہے یعنی ایک اپنے آپ کو آدمی
سمجھتا ہے اور دوسرا فرعون اِسے مٹا دیا جائے اور دونوں ہی آدمی بن جائیں ۔ حضرت خلیفہ اول کا
ایک لطیفہ یاد ہے آپ کے پاس بعض شاگرد بھی بیٹھے رہتے تھے اور شاگردوں میں سے بھی بعض
اپنے آپ کو بڑا سمجھ لیا کرتے ہیں۔ بعض اوقات آپ کسی مریض کو دوالگانے کیلئے فرماتے کہ کوئی تنکا
وغیرہ لاؤ یا کوئی اور کام بتاتے تو بعض دفعہ اگر وہی شاگرد موجود ہوتے جو اپنے آپ کو بڑا سمجھتے تھے تو
وہ بیٹھے رہتے ۔ اور آپ جب دریافت فرماتے کہ فلاں چیز ابھی آئی یا نہیں تو وہ کہہ دیتے کہ حضور !
کوئی آدمی آتا ہے تو تا ہے تو منگوا لیتے ہیں ۔ اس پر آپ فرماتے کہ تھوڑی دیر کیلئے آپ ہی آدمی بن جائیں ۔
تو زندگی کے سادہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ آدمی آدمی نہیں رہے بلکہ بعض آدمیت سے نکل گئے ہیں اور
ہم چاہتے ہیں کہ سارے ہی آدمی بن جائیں اس لئے یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے گی ورنہ مذہب اپنی
اصلی شکل پر قائم نہیں رہ سکتا۔ اس لئے اس تحریک کے مالی حصہ کے سوا باقی سب تحریکیں دائمی ہیں اور
حقیقت میں وہ زیادہ مقدم ہیں اور چونکہ اس سال کی تحریک کے اب صرف دو ماہ باقی رہ گئے ہیں اس
لئے جن دوستوں نے غفلت کی ہے وہ اب جلد کوتاہیوں کو پورا کریں تا وقت پورا ہونے کے بعد ان
کے دل ملامت نہ کریں۔ میں تو کوئی ملامت نہیں کروں گا کیونکہ طوعی تحریک ہے مگر ان کے دل ضرور
ملامت کریں گے۔ پس پیشتر اس کے کہ دل ملامت کریں انہیں چاہئے کہ کوشش کریں تا سال کے
اختتام پر وہ خوش ہوں اور کہہ سکیں کہ پہلا بوجھ تو ہم اُٹھا چکے اب نئے سال کا اُٹھانے کو تیار ہیں ۔
( الفضل ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
ل البقرة : ١٢
۳۲ بخارى كتاب المغازى باب حديث كعب بن مالک صفحه ۷۴۹ تا ۷۵۲ حدیث نمبر
۴۴۱۸ مطبوعه دار اسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
تذکرہ ، صفحہ ۳۹۔ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۶۸
(۳۸)
منافقین کا جماعت احمد یہ سے علیحدہ ہونا
جماعت کیلئے ہرگز نقصان رساں نہیں
فرموده ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سال ۱۹۳۶ء
چونکہ آج میرے گلے میں زیادہ تکلیف ہے اور کھانسی بھی زیادہ اُٹھ رہی ہے اس لئے
میں زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا لیکن پھر بھی آجکل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چونکہ مجھے بولنا دیر بو سکتالیکن مدنظر چونکہ مرجی آجکل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چونکہ مجھے بولز
پڑتا ہے اس لئے آج میں اختصار کے ساتھ پھر اسی مضمون کو لیتا ہوں جس مضمون کے متعلق میں نے
گزشتہ جمعہ میں خطبہ پڑھا تھا یا یہ کہو کہ اس مضمون کے ایک حصہ کے متعلق جس کی طرف خطبہ کے
ابتداء میں میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی ۔
دوستوں کو معلوم ہے کہ متواتر کئی خطبات کے ذریعہ میں جماعت کو توجہ دلاتا آ رہا ہوں کہ
افراد اور ان کی تعداد پر خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں کی طاقت نہیں ہوتی بلکہ ان کی طاقت
اخلاص اور ایمان پر ہوتی ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے تمام افراد میں
ابھی تک یہ حس پیدا نہیں ہوئی کہ وہ اس نکتہ کو سمجھیں ۔ وہ خطبات سنتے ہیں مگر ایک کان سے سنتے
اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں ۔ بڑی سے بڑی نعمت بھی اگر اس سے فائدہ نہ اُٹھایا جائے
اور بڑی سے بڑی نصیحت بھی اگر اس پر عمل نہ کیا جائے انسان کے کسی کام نہیں آسکتی۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
५५१
سال ۱۹۳۶ء
منافقین کا وجود جس قسم کا زہر اپنے اندر رکھتا ہے اس زہر کے ازالہ یا اس کے علاج کی طرف
لوگ بہت ہی کم توجہ کرتے ہیں آخر اس کا کیا نتیجہ ہوگا ؟ یہی کہ خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ میں اس کام کو
لے لے گا اور جب اللہ تعالیٰ کسی کام کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے تو پھر وہ یہ نہیں دیکھا کرتا کہ اس
کا اثر دوسروں پر کتنا شدید اور کتنا ہیبت ناک پڑتا ہے۔ جب تم اپنے گھروں میں آگ جلاتے ہو تو
تم یہ احتیاط کر لیا کرتے ہو کہ وہ آگ تمہارے اسباب کو نہ لگے بلکہ صرف چولہے تک ہی محدود
رہے۔ تم کبھی اس امر کو برداشت نہیں کر سکتے یا اس قسم کی کوئی بے احتیاطی اختیار نہیں کر سکتے جس
کے نتیجے میں وہ آگ چولہے سے نکل کر تمہارے اسباب کو لگ جائے اور اسباب کے بعد تمہارے
گھر کو جلا دے اور گھر کو جلانے کے بعد تمہارے ہمسایوں کے مکانات اور ان کے اسباب کو جلانا
شروع کر دے۔ لیکن یہی آگ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے لگتی ہے تو وہ کس طرح وسیع علاقہ میں
پھیل جاتی اور کس قدر مال و اسباب کا نقصان کر دیتی ہے۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کہیں
آگ لگتی ہے تو بسا اوقات وہ گھر کا تمام مال و اسباب جلا دیتی ہے، بسا اوقات نہ صرف ایک گھر کا
مال و اسباب جلا دیتی ہے بلکہ ہمسایوں کے مکانات اور ان کے مال و اسباب کو بھی جلا دیتی ہے،
پھر بسا اوقات وہ سارا محلہ جلا دیتی ہے اور بسا اوقات سارے شہر کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے میں نے خود اپنے کانوں سے یہ مضمون بارہا سنا
ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو قسم کے ابتلاء آیا کرتے ہیں ۔ ایک تو وہ ابتلاء ہوتے ہیں جن میں
بندے کو اختیار دیا جاتا ہے کہ تم اس میں اپنے آرام کیلئے خود کوئی تجویز کر سکتے ہو ۔ چنانچہ اس کی
مثال میں آپ فرماتے دیکھو ! وضو بھی ایک ابتلاء ہے سردیوں کے موسم میں جب سخت سردی لگ
رہی ہو ٹھنڈی ہوا چل رہی اور ذراسی ہوا لگنے سے بھی انسان کو تکلیف ہوتی ہو خدا تعالیٰ کی طرف
سے انسان کو حکم ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کرو ۔ بسا اوقات جب نماز کا وقت ہوتا ہے اُس
وقت گرم پانی نہیں ہوتا یا بسا اوقات اسے گرم پانی میسر تو آسکتا ہے مگر اُس وقت تیار نہیں ہوتا ۔ پھر
بسا اوقات اسے گرم پانی میسر ہی نہیں آسکتا یخ بستہ پانی ہوتا ہے اور اسی پانی سے اُسے وضو کر کے
نماز پڑھنی پڑتی ہے ۔ آپ فرمایا کرتے یہ بھی ایک ابتلاء ہے جو اللہ تعالیٰ نے موم نے مومنوں کیلئے رکھ دیا۔
مگر فرمایا یہ ایسا ابتلاء ہے جس میں بندے کو اختیار دیا گیا ہے یعنی اُسے اس بات کی اجازت دی گئی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۰
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ اگر پانی ٹھنڈا ہے تو گرم کرلے گویا یہ ایک اختیاری ابتلاء ہے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا اور
انسان کو اس بات کی اجازت دی کہ اگر ٹھنڈے پانی سے تم وضو نہیں کر سکتے تو ہمت کرو اور آگ پر
پانی گرم کر لو ۔ اور اپنے گھر میں آگ موجود نہیں تو ہمسایہ کے گھر سے آگ لے کر پانی گرم کر لو اور
گرم پانی سے وضو کرنے کے بعد اچھی طرح گرم کپڑے پہن لو تا تمہیں سردی محسوس نہ ہو۔ یا بعض
اوقات لوگ مسجدوں میں حمام بنا دیتے ہیں جن میں پانی گرم رہتا ہے۔ پس جو لوگ غریب اپنے
گھروں میں پانی گرم نہیں کر سکتے وہ مساجد میں جا کر حمام سے وضو کر سکتے ہیں یا اگر مسجد میں گرم حمام
کا انتظام نہیں تو پھر اگر کوئی ہمت والا کنویں سے تازہ پانی کا ڈول نکال کر اس سے وضو کر لیتا ہے
اس طرح بھی وہ سردی سے بچ جاتا ہے کیونکہ سردیوں میں کنویں کا تازہ پانی قدرے گرم ہوتا
ہے۔ پس اگر کوئی ذریعہ اس کے پاس موجود نہیں تو وہ اس طرح اپنی تکلیف کو دور کر سکتا ہے۔ اسی
طرح فرماتے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو حکم دیا کہ علی الصبح اُٹھے اور نماز فجر پڑھے۔ اب سردیوں
میں صبح کے وقت اُٹھنا کتنا دو بھر ہوتا ہے لیکن انسان کے پاس اگر کافی سامان ہو تو یہ تکلیف بھی
اسے محسوس نہیں ہو سکتی ۔ مثلا اگر اسے تہجد کی نماز پڑھنے کی عادت ہے تو وہ یہ کر سکتا ہے کہ تہجد کی نماز
پڑھتے وقت کمرے کے دروازے اچھی طرح بند کرے تا کمرہ گرم رہے اور باہر کی ٹھنڈی ہوا اندر
نہ آسکے۔ اسی طرح جب فجر کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد کو جائے تو کمبل یا ڈلائی اوڑھ سکتا یا گرم کوٹ
پہن کر جا سکتا ہے اور اگر کوئی غریب بھی ہو تو وہ بھی پھٹی پرانی صدری یا کوٹ پہن کر جا سکتا اور
سردی کے اثر سے اپنے آپ کو بچا سکتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص بالکل ہی غریب ہو اور اس کے پاس
نہ کمبل ہو نہ ڈلائی نہ صدری نہ کوٹ تو اسے بھی زیادہ تکلیف نہیں ہو سکتی کیونکہ ایسے شخص کو سردی کے
برداشت کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جس چیز کا انسان عادی
ہو جائے وہ اس کو تکلیف نہیں دیتی۔ میں نے دیکھا ہے کہ باورچی خانہ میں کام کرنے والی عورتیں
اپنے ہاتھوں سے چولہے سے انگارے نکال لیتی ہیں اور انہیں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی حالانکہ
ہم ان انگاروں کے قریب بھی نہیں جا سکتے ۔ اسی نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن کریم میں بیان کیا
گیا ہے کہ دوزخیوں کو جب دوزخ میں عذاب دیا جائے گا تو کچھ عرصہ کے بعد جب ان کی جلدیں
پک جائیں گے اور انہیں عذاب سہنے کی عادت ہو جائے گی تو بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لَے ہم ان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۱
سال ۱۹۳۶ء
کے چمڑے تبدیل کر دیں گے اور نیا چمڑہ انہیں دے دیں گے کیونکہ اگر ایک ہی چمڑہ رہے تو انہیں
دوزخ کا عذاب سہنے کی عادت ہو جائے اور چونکہ اللہ تعالیٰ کا منشاء دوزخیوں کو دوزخ کا عذاب
محسوس کرانا ہے اس لئے تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد انہیں نئی جلدیں ملیں گی تا وہ عذاب ہمیشہ
محسوس کرتے رہیں اور عذاب کا عادی ہو جانے کی وجہ سے اس کی تکلیف کا احساس ان کے دلوں
سے مٹ نہ جائے ۔
میرا مضمون گو اور ہے مگر چونکہ قرآن مجید کا جب ذکر آتا ہے تو توجہ خود بخود اس کی طرف
پھر جاتی ہے اس لئے اس جگہ ایک قابلِ ذکر نکتہ بھی بیان کر دیتا ہوں ۔ تم تمام دنیا کی علمی کتابوں کو
پڑھ کر دیکھ لو تمہیں معلوم ہوگا کہ اعصاب کا تفصیلی علم ہمارے زمانہ کی دریافت ہے اس سے پہلے
سے
قدیم طب میں اعصاب کا علم اس طرح موجود نہیں تھا کیونکہ اس علم کا بہت سا تعلق خورد بین
ہے جو پہلے معلوم نہ تھی اس وجہ سے پہلے زمانہ کے اطباء اس بات کو بہ تفصیل نہ جانتے تھے کہ انسان
کی تمام جلد پر حس والے اعصاب کا ایک جال پھیلا ہوا ہے اور وہ جال اتنا باریک ہے کہ خورد بین
سے
سے بھی بعض دفعہ نظ دفعہ نظر نہیں آسکتا ۔ یہ موجودہ زمانے کی تحقیق کا نتیجہ ہے مگر قرآن مجید نے آج ۔
تیرہ سو سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جس جلد کے ذریعہ ہوتی ہے حالانکہ پہلے علمی رنگ میں یہ بات
ثابت نہیں تھی ۔ غرض قرآن کریم نے ہی سب سے پہلے دنیا کو یہ نکتہ بتایا ہے کہ جس والے اعصاب
جلد پر پھیلے ہوئے ہیں اور جب کسی انسان کی جلد جل جائے یا پختہ ہو جائے تو اس کی جس کم ہو جاتی
ہے۔ اسی امر کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کچھ کچھ عرصہ کے بعد دوزخیوں کی جلد کو بدل دے گا اور
اس طرح تازہ اور زندہ اعصاب انہیں دے کر ان کی جس کو پھر مکمل کر دے گا تا وہ عذاب محسوس
کریں۔ بہر حال خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جب کسی شخص کو کسی دکھ یا تکلیف کی عادت ہے عادت ہو جائے تو
اس کے متعلق اس کا احساس کم ہو جاتا ہے اور چونکہ سردیوں میں غرباء کے پاس گرم کپڑے نہیں
ہوتے اور نہ اور سامان ہوتے ہیں جن سے انہیں سہارا حاصل ہو اس لئے ان کی جلد کو خدا تعالیٰ کی
طرف سے مضبوط کر دیا جاتا ہے گویا یہ خدائی لباس یا خدائی کوٹ ہوتا ہے جو سردیوں میں غرباء کو
پہنایا جاتا ہے۔ جب کسی شخص کو گرم کوٹ سردی سے محفوظ رہنے کیلئے نہیں ملتا تو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے اُس کی جلد میں ایسی طاقت پیدا کر دی جاتی ہے کہ اسے سردی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ سردی کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۲
سال ۱۹۳۶ء
اسے عادت پڑ جاتی ہے اور یہ عادت ہی اس کے بچاؤ کا ایک ذریعہ بن جاتی ہے۔
غرض سردیوں میں وضو کرنا یا تہجد اور صبح کی نماز کیلئے اُٹھنا ایک ابتلاء ہے مگر اس ابتلاء
میں انسان کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولت اور آرام کو مد نظر رکھ لیا کرے۔ اس کی ایسی ہی
مثال ہے جیسے استاد بعض دفعہ طالب علم سے کہتا ہے کہ تم اپنے کان خود کھینچو ۔ طالب علم اُستاد کے
اس حکم کی تعمیل میں جب اپنے کان کھینچے گا تو وہ ضرور لحاظ رکھ لے گا کہ اسے تھوڑے سے تھوڑا اورد
ہو لیکن جب وہ طالب علم شرارت سے باز نہیں آتا تو پھر استادا سے یہ نہیں کہتا کہ اپنے کان خود کھینچو
بلکہ وہ دوسرے سے کہتا ہے کہ اس کے کان کھینچو۔ پس وہ اس کے کان کھینچتا ہے اور کان کھینچنے کے
ساتھ اسے جھٹکے بھی دیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ایک ابتلاء تو اس قسم کے آیا کرتے
ہیں جو اختیاری ہوتے ہیں اور جن میں انسانوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی سہولت اور آرام
کو مد نظر رکھ لیں لیکن جب انسان ان ابتلاؤں سے فائدہ نہیں اُٹھاتے تو وہ یہ کام اپنے ہاتھ میں لے
لیتا ہے اور پھر اُس وقت انسان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے صرف ابتلاء ہی نہیں آتے بلکہ جھٹکے بھی ملتے
ہیں اور جب اُسے جھٹکے آتے ہیں تو اس کے سوا اور لوگوں کو بھی جھٹکے آتے ہیں اور وہ سب اپنی اپنی
جگہوں سے ہلائے جاتے ہیں ۔
مدینہ میں بعض یہودی قو میں رہتی تھیں جو مسلمانوں سے ہمیشہ فتنہ وفساد کا بازار گرم همیشه فتنه وفساد کا بازار کرم
رکھتیں ۔ جب ان کی شرارتیں حدود سے تجاوز کر گئیں تو رسول کریم ﷺ نے ان کے سامنے یہ امر کی اے نے ان کے سامنے
پیش فرمایا کہ چاہو تو تم خود اپنے آپ کو سزا دے لو اور چاہو تو ہم تمہیں سزا دیں ۔ وہ سمجھدار لوگ
تھے انہوں نے کہا ہم خود ہی اپنے آپ کو سزا دے لیتے ہیں چنانچہ وہ مدینہ چھوڑ کر چلے گئے اور باہر
آباد ہو گئے ۔ لیکن بعض دفعہ جب خدا اور اس کے رسولوں کے دشمن یہ کہتے ہیں کہ ہم اور تم اکٹھے
نہیں رہ سکتے اور یہ کہ تم یہاں سے چلے جاؤ ورنہ ہم تمہیں یہاں سے نکال دیں گے تو خدائی جواب
انہیں یہ ہوتا ہے کہ یہ ہماری زمین ہے اور یہ بندے بھی ہمارے بندے ہیں یہ تو یہاں سے نہیں
جا سکتے لیکن اگر تم نبیوں کی جماعتوں سے مل کر نہیں رہ سکتے تو ہم تمہیں یہاں سے نکال کر رہیں
گے۔ چنانچہ پھر خدا انہیں نکالتا ہے اور اسی طرح نکالتا ہے جس طرح اس نے کانگڑہ میں لوگوں کو
نکالا ، جس طرح اس نے بہار میں لوگوں کو نکالا ، جس طرح اس نے کوئٹہ میں لوگوں کو نکالا ، اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۳
سال ۱۹۳۶ء
خدائی عذاب کی گرفت میں پھر کچھ دوسرے لوگ بھی آجاتے ہیں کیونکہ خدائی قانون یہ ہے کہ وَلَا
تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا تو ظالم طبع لوگوں کو تم اپنے
میں سے آپ جُدا کرو اور اگر تم انہیں جُدا کرنے کیلئے تیار نہیں تو یا د رکھو جب ہم نے ظالموں کے
گھروں پر آگ برسائی تو اگر تمہارے گھروں کو بھی لگ جائے تو شکوہ نہ کرنا ۔
ہماری جماعت کے سامنے بھی اس وقت یہی سوال در پیش ہے کہ آیا وہ اپنے گھروں کو
اللہ تعالیٰ کی آگ سے جلوانا چاہتی ہے یا منافقوں اور منافق طبع لوگوں سے الگ ہونا چاہتی ہے
اس کے سوا تیسری کوئی صورت نہیں ان میں سے ایک کا وقوع ضروری ہے یا منافق ہماری جماعت
میں سے الگ ہو جائیں گے یا خدا ان کے گھروں کو جلائے اور ان کے گھروں کے ساتھ ان لوگوں
کے گھر بھی جو اُن سے ملنے والے اور ان سے محبت اور دوستی کے تعلقات رکھنے والے ہیں جل
جائیں گے ۔ تم کو خدا تعالیٰ کا سلسلہ اتنا پیارا ہو یا نہ ہو لیکن خدا تعالیٰ کو یہ سلسلہ دنیا کی ہر چیز سے
زیادہ پیارا ہے کیونکہ وہ صداقت ہے اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی اُس وقت سے لے کر آج تک
وہ اس صداقت کی حفاظت کیلئے سامان مہیا کرتا چلا آیا ہے۔ آخر سوچو کہ تمہیں اپنی زندگیوں میں
جن منافقوں سے واسطہ پڑتا ہے ان کی تعداد کتنی ہے۔ یہاں کے اور بیرونی جماعتوں کے
منافقوں کو ملا کر زیادہ سے زیادہ ان کی تعداد دو چار ہزار ہوگی ان دو چار ہزار منافقوں کی ساری
دنیا کے مقابلہ میں نسبت ہی کیا ہے۔ دنیا کی آبادی اس وقت دو ارب ہے ان دو ارب آدمیوں
کے مقابلہ میں دو چار ہزار منافقوں کی کچھ بھی حیثیت نہیں ۔
پھر جس صداقت کو احمدیت پیش کرتی ہے اور جس صداقت کو اسلام ظاہر کرتا ہے وہ
صداقت دو ارب آدمیوں سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ عالم انسانی سے تعلق رکھتی ہے اور صرف
عالم انسانی سے نہیں بلکہ تمام عالم سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ انسان عالم صغیر ہے اور تمام عالم اس کی
خاطر پیدا کیا گیا ہے بلکہ انسان بھی ایک اور چیز کی خاطر پیدا کیا گیا ہے جسے سچائی کہتے ہیں ۔ اس سچائی
کے کامل نمونے جو دنیا میں ہوئے ہیں ان کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
الافلاک سے ۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ سے خدا تعالیٰ نے یہی کہا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
صلى الله
صلى الله
الافلاک یعنی اے محمد اما اگر تو نہ ہوتا تو میں زمین و آسمان کو کبھی پیدا نہ کرتا محمد ﷺ کو خدانا
تعالیٰ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۴
سال ۱۹۳۶ء
نے یہ بحیثیت انسان نہیں کہا کہ اگر تو پیدا نہ ہوتا تو میں زمین و آسمان کو پیدا نہ کرتا بلکہ نمائندہ صداقت
صلى الله ۔
ہونے کی حیثیت سے کہا اور اس وجہ سے کہا کہ محمد ﷺ کا وجو دسچائی سے مل گیا تھا یہاں تک کہ سچائی
صلى الله
اور محمد ﷺ میں کوئی فرق نہ رہا تھا۔
اسی طرح اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے کہا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
الافلاک ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں زمین و آسمان کو پیدا نہ کرتا ۔ یہ بھی آپ کو بحیثیت انسان نہیں کہا
گیا بلکہ ایک نمائندہ صداقت ہونے کی حیثیت سے کہا گیا اور اس وجہ سے کہا گیا کہ آپ کا وجود
سچائی سے مل گیا یہاں تک کہ آپ میں اور سچائی میں کوئی فرق نہ رہا۔
صلى
صلى الله
صلى الله
ر
پس جب خدا نے کہا کہ لَوْلاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک تو اس کے یہی معنی تھے کہ اگر
سچائی نہ ہوتی ، اگر دنیا میں یہ حقیقت مضمرہ نہ ہوتی جو سارے عالم کی جان ہے جو خدا میں سے آتی
اور پھر خدا میں ہی جا کر مل جاتی ہے تو میں زمین و آسمان کبھی پیدا نہ کرتا۔ یہ سارا عالم اس سچائی کیلئے
پیدا کیا گیا ہے اس دائمی ، اس از لی اور اس ابدی سچائی کیلئے جو خدا میں سے آتی اور خدا میں ہی
واپس چلی جاتی ہے اس دائمی سچائی کے کامل نمائندے محمد ﷺ تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا
لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک ۔ اور اس دائمی سچائی کے ظلی نمائندے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
تھے پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی فرمایا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک لیکن مستقل طور پر
محمد ﷺ کو ہی کہا گیا ہے کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک یعنی اے محمد ﷺ چونکہ تو اس دائمی
سچائی کا نمائندہ ہے جو مجھ میں سے آتی اور مجھ میں ہی آکر مل جاتی ہے اور جس کا اشارہ هُوَ الْأَوَّلُ
وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ھے میں بھی ہے اس لئے اگر تو پیدا نہ ہوتا جو سچائی کا نمائندہ بننے والا تھا
تو میں زمین و آسمان کبھی پیدا نہ کرتا مگر چونکہ تو ایک زمانہ میں میری سچائی کا کامل نمائندہ بننے والا تھا
اس لئے میں نے زمین و آسمان کو پیدا کر دیا کیونکہ تیرے ذریعہ میری اس صداقت اور سچائی کا ثبوت
ملنا تھا ۔ علی پھر جب محمد ﷺ کے وجود میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آکر اپنے وجود کو فنا کر دیا۔ اپنے کر
آپ کی محبت میں اپنے آپ کو مٹا دیا اور سچائی کی اُس چادر کو اوڑھ لیا جو دائمی ہے، جواز لی اور ابدی
ہے، جو خدا میں سے آتی اور خدا میں ہی واپس چلی جاتی ہے تو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو بھی الہا ما فرمایا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفْلاكَ اب خود سوچ لو جس جرم اور جس
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۵
سال ۱۹۳۶ء
گناہ کے نتیجہ میں یہ سچائی پوشیدہ ہو جائے ، جس مجرم اور جس گناہ کے نتیجہ میں یہ سارے افعال
باطل ہو جائیں اور اربوں ارب اور کھربوں کھرب سالوں سے خدا تعالیٰ جس سچائی کو قائم کرنا
چاہتا ہے وہ مشتبہ ہو جائے اس مجرم اور اس گناہ سے ہمیں کتنی شدید نفرت رکھنی چاہئے ۔
پس ہزار دو ہزار، یا لاکھ دو لاکھ ، یا کروڑ دو کروڑ ، یا ارب دو ارب انسانوں کا سوال نہیں
بلکہ اگر دس ارب انسان بھی اس سچائی کے مقابلہ پر آجائیں تو جس طرح سر کو کھجلی سے بچانے کیلئے
ایک جوں مار دی جاتی ہے اسی طرح ان اربوں لوگوں کی تباہی کی بھی پرواہ نہیں کی جاسکتی کیونکہ
صداقت دنیا کی ہر چیز پر مقدم ہے اور انسانوں کی سچائی کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں بلکہ ایک
وقت کی دنیا کیا قیامت تک کے سارے عالم اور قیامت تک پیدا ہونے والے نسلِ انسانی کے تمام
افراد بھی سچائی کے مقابلہ میں کوئی وزن نہیں رکھتے ۔ وہ صرف اتنا ہی وزن رکھتے ہیں جتنا صداقت
سے وہ تعلق رکھتے ہوں۔ اِسی لئے جب میں نے کہا کہ سچائی کے مقابلہ میں اربوں ارب بلکہ
قیامت تک پیدا ہونے والے افراد کی تباہی کی بھی پرواہ نہیں کی جاسکتی تو محمد ﷺ ان انسانوں سے
باہر آگئے کیونکہ انہیں انسانیت سے بہت بلند اور بالا مقام حاصل تھا وہ ازلی سچائی کے مظہر ہو گئے
تھے۔ اسی طرح وہ دوسرے لوگ بھی باہر آجائیں گے جو حسب مراتب صداقت سے تعلق رکھتے
ہوں گے۔ پس انسانوں سے مراد وہ انسان نہیں جو صداقت کے نمائندہ ہیں ان کے سوا باقی تمام
انسان اگر ابتدائے عالم سے لے کر قیامت تک تباہ کر دیئے جائیں تو سچائی کے مقابلہ میں وہ اتنا
وزن بھی نہیں رکھتے جتنا ایک من وزن کے مقابلہ میں چنے کا ایک دانہ حیثیت رکھتا ہے۔ یہ زمین ،
یہ آسمان، یہ سورج ، یہ چاند ، یہ ستارے، یہ سیارے اور قسم قسم کی اشیاء جو خدا تعالیٰ نے پیدا کیں یہ
سب سچائی کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں ۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
الافلاک اے محمد ! یہ ساری چیزیں تیرے لئے ہیں کیونکہ تو ہماری سچائی کا نمائندہ ہے اور اگر
تو پیدا نہیں ہوتا تو پھر ان چیزوں کی کچھ بھی ضرورت نہیں تھی کیونکہ سچائی کے بغیر یہ سب حقیر اور
ذلیل چیزیں ہیں ۔
پس کون بیوقوف یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس کا وجود اتنا بڑا ہے کہ سچائی کے مقابلہ میں اس
صلى الله
کی پروا کرنی چاہئے ۔ سچائی تو اتنی قیمتی چیز ہے کہ اس کیلئے خدا تعالیٰ نے محمد ﷺ نے محمد ﷺ کے وجود کو بھی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۶
سال ۱۹۳۶ء
خطرہ میں ڈال دیا ، مکہ اور مدینہ میں جب لوگ آپ پر حملہ کرتے تو ان میں سے ہر شخص اسی لئے
حملہ کرتا تھا کہ وہ ازلی اور ابدی صداقت جو آپ کے ذریعہ دنیا میں ظاہر ہوئی مٹا دے ۔ پس اس
سچائی کیلئے تو محمد ﷺ کی جان کو بھی خدا تعالیٰ نے خطرہ میں ڈال دیا کجا یہ کہ ایک منافق کی جان کی
صلى الله
سچائی کے مقابلہ میں حفاظت کی جائے۔
تاریخوں میں ایک واقعہ آتا ہے نہ معلوم وہ سچا بھی ہے یا نہیں مگر بہر حال ذکر آتا ہے کہ
رسول کریم ﷺ کے والد کہیں سے آ رہے تھے کہ راستہ میں انہوں نے دیکھا ایک عورت بیٹھی ہے
اُس عورت پر رسول کریم ﷺ کے والد کا چہرہ دیکھ کر ایسی وارفتگی طاری ہوئی کہ اُس نے ان سے
شادی کی خواہش ظاہر کی کہ آپ مجھ سے شادی کر لیں ۔ عرب کی عورتوں میں ہندوستان کی عورتوں
کی نسبت بہت آزادی تھی اور اُن میں عورت کا شادی کی خود خواہش کرنا کچھ ایسا معیوب نہ سمجھا
جاتا تھا مگر پھر بھی عورت کی ذات اپنے اندر شرم و حیا کا فطرتی مادہ رکھتی ہے اور وہ مرد سے اس قسم
کی بات کہتے ہوئے شرماتی ہے لیکن اُس عورت نے کہہ ہی دیا کہ آپ مجھ سے شادی کر لیں ۔ کہتے
ہیں کہ حضرت عبداللہ نے اُسے کوئی جواب نہ دیا اور گو وہ عورت معزز اور مالدار تھی اور شاید اُس
سے شادی کرنا ان کیلئے مفید ہوتا لیکن انہیں جواب دیتے ہوئے شرم محسوس ہوئی اور وہ اپنے گھر
چلے گئے ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ پھر وہاں سے گزرے تو اسی عورت کو ایک جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا
اور اب کی دفعہ خود اُن کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اگر یہ کہے تو میں اس سے شادی کرلوں ۔ یہ ۔
وہ یہ امید رکھتے تھے کہ عورت پھر شادی کیلئے خود اپنے آپ کو پیش کرے گی لیکن وہ عورت خاموش
رہی اور اُس نے انہیں کچھ نہ کہا۔ اس پر انہیں بہت تعجب ہوا اور انہوں نے اُسے مخاطب کر کے کہا
س دن جو میں یہاں سے گزرا تھا تو تم نے کہا تھا کہ مجھ سے شادی کر لو اور میں خ
لیکن آج تم نے یہ بات نہیں کہی اس کی کیا وجہ ہے؟ وہ عورت کہنے لگی اُس دن جو آپ یہاں سے
گزرے تھے تو مجھے آپ کے ماتھے پر ایک نور نظر آیا تھا مگر آج وہ نور مجھے نظر نہیں آیا ۔ دراصل اسی
عرصہ میں حضرت عبداللہ رسول کریم ﷺ کی والدہ ماجدہ کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں آپ
کا حمل قرار پا گیا وہ نور جو اُس عورت کو نظر آیا وہ وہی از لی سچائی تھی جو نسلاً بعد نسل لوگوں کی پشت
میں منتقل ہوتی چلی آئی تھی لیکن جب وہ سچائی آمنہ کے پیٹ میں منتقل ہوگئی تو تمام مرد اس سے محروم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۷
سال ۱۹۳۶ء
ہو گئے یہاں تک کہ محمد ﷺ کے ذریعہ پھر وہ نو رد نہ روہ نور دنیا میں ظاہر ہوا ۔ وَاللهُ أَعْلَمُ یہ روایت صحیح بھی
ہے یا نہیں لیکن اس اس میں ہمارے لئے ایک سبق ضرور ہے خواہ وہ تصویری زبان ہی میں کیوں نہ ہو۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ روایت مواہب اللہ نیہ میں جو تاریخ کی مشہور کتاب ہے آتی ہے۔ یہ
قصہ خلاف عقل بھی نہیں ہے جو عام واقعات دنیا میں خدا تعالیٰ کے انبیاء کی شناخت کے متعلق
ہوتے رہتے ہیں ممکن ہے انہی کی طرح اللہ تعالیٰ نے اس عورت کو کشفی نگاہ دے دی ہو اور اُس
نے وہ نور محمدی دیکھ لیا ہو جو دنیا میں ظاہر ہونے والا تھا لیکن بہر حال خواہ یہ واقعہ صحیح ہے یا غلط ہم
اس سے سبق حاصل کر سکتے ہیں خواہ تاریخی لحاظ سے ہم اس کی صحت کی ذمہ داری نہ لے سکتے
ہوں ۔ پس وہ صداقت دائمی ، وہ ازلی اور ابدی صداقت جو خدا تعالیٰ سے آتی اور خدا تعالیٰ کی
طرف ہی چلی جاتی ہے تمام عالم پر مقدم ہے اور وہی اس دنیا کی پیدائش کا مقصد ہے اور در حقیقت
وہی نور ہے جس کا ذکر سورہ نور میں اللہ تعالیٰ ان الفاظ میں فرماتا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ ے اللہ ہی آسمان و زمین کا نور ہے۔ شاید تم کہو کہ جب اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے
تو تم نے محمد ﷺ اور بعض خاص افراد کو اس کا حامل قرار کیوں دیا ہے ایک کو دوسرے سے کیا امتیاز
حاصل ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بعض لوگ اتنے کثیف ہوتے ہیں کہ ان میں سے خدا تعالیٰ کا
وہ نور نظر نہیں آسکتا ۔ گویا ان کی مثال اس خول کی سی ہوتی ہے جس میں بجلی کی تارگزرتی ہے۔ میں
نہیں جانتا وہ لوہے کا ہوتا ہے یا کسی اور چیز کا لیکن بہر حال بجلی والے بجلی کی بعض تاروں پر ایک بہ
خول چڑھاتے ہیں اس خول کی وجہ سے وہ نان کنڈکٹر ہو جاتی ہے یعنی اندر سے ہزاروں لاکھوں
گھوڑوں کی طاقت والی بجلی گزر رہی ہوتی ہے اور اوپر سے ایسی محفوظ ہوتی ہے کہ ایک چڑیا یا چوہیا
بھی اگر بیٹھ جائے تو اُسے کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا ۔ پس بعض وجود نان کنڈکٹر ہوتے ہیں لیکن بعض
وجود ایسے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نور کو اپنے اندر جذب کر کے اسے باہر بھیجنا شروع کر دیتے
ہیں جیسے بجلی کی تاریں ہوتی ہے اور بجلی کو جذب کرتیں اور اسے دوسری چیزوں تک پہنچا دیتی ہیں ۔
تا ہے اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اللہ تعالیٰ کا نور زمین و آسمان میں ہر جگہ
موجود ہے فرق صرف یہ ہے کہ بعض نے اپنے آپ کو نان کنڈکٹر بنالیا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ
اس نور سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھا سکتے اور بعض اُس نور کو جذب کر کے دوسرے لوگوں تک بھی تکا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۸
سال ۱۹۳۶ء
پہنچا دیتے ہیں اس قسم کے وجود محمدی وجود ہوتے ہیں ۔ پس نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ہر جگہ موجود
ہے مگر یہی صداقت از لی جو خدا نے پیدا کی صرف انہی کو نظر آسکتی ہے جو الوہیت کی چادر اوڑھ
لیں تا کوئی شخص یہ کہہ سکے کہ دنیا میں دو چیزیں ہیں بلکہ ہر کوئی انہیں دیکھ کر یہی کہے کہ یہ سب نور اللہ
کا ظہور ہے اور اس نور میں کوئی دوئی نہیں ۔
لوسام
غرض نُورُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ سے وہ صداقت از لیہ مراد ہے جس کا کامل ظہور محمد
کے ذریعہ ہوا اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک یعنی میں نے دنیا اسی
از لی صداقت کو ظاہر کرنے کیلئے پیدا کی ہے اور اس از لی اور ابدی صداقت کو اور کسی نے کامل طور
پر ظاہر نہیں کیا صرف تو ایسا وجود ہے جس نے اسے کامل طور پر ظاہر کیا ۔ پس اگر تو پیدا نہ ہوتا تو میں
اس زمین و آسمان کو ہرگز پیدا نہ کرتا۔ پس اس از لی اور ابدی صداقت کے مقابلہ میں جسے نور اللہ
کہتے ہیں دنیا کا کوئی انسان ، دنیا کی کوئی جماعت، دنیا کی کوئی نسل ، بلکہ کروڑوں اور اربوں سالوں
کی نسلیں بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتیں اور یقیناً ان سب کو مٹایا جا سکتا اور انہیں تباہ و برباد کیا جا سکتا
ہے لیکن سچائی کے مشتبہ ہونے یا اس کے مٹنے کو کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک سر میں پڑی
ہوئی جوں کی کوئی قیمت ہو سکتی ہے لیکن سوائے اُن انسانوں کے جنہوں نے سچائی سے اپنے آپ کو
کامل طور پر وابستہ کر لیا اور لوگوں کی ایک جوں کے برابر بھی حیثیت نہیں ہے۔
بچپن میں ہمیں کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا۔ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہتے تو
آپ ہمیں ایسی کہانیاں سناتے جنہیں سن کر عبرت حاصل ہوتی ۔ انہی کہانیوں میں سے ایک کہانی
مجھے اس وقت یاد آ گئی جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے میں نے سنا۔ آپ فرماتے
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں طوفان اس وجہ سے آیا کہ لوگ اُس وقت بہت گندے ہو گئے
تھے اور گناہ کرنے لگ گئے تھے ۔ وہ جوں جوں اپنے گناہوں میں بڑھتے جاتے خدا تعالیٰ کی نگاہ
میں ان کی قیمت گرتی جاتی ۔ آخر ایک دن ایک پہاڑی کی چوٹی پر کوئی درخت تھا اور وہاں گھونسلے
میں چڑیا کا ایک بچہ بیٹھا ہوا تھا اُس بچے کی ماں کہیں گئی اور پھر واپس نہ آسکی شاید مرگئی یا کوئی
اور وجہ ہوئی کہ نہ آئی ۔ بعد میں اس چڑیا کے بچہ کو پیاس لگی اور وہ پیاس سے تڑپنے لگا اور اپنی چونچ
کھولنے لگا تب خدا تعالیٰ نے یہ دیکھ کر اپنے فرشتوں کو حکم دیا کہ جاؤ اور زمین پر پانی برساؤ اور اتنا