حمد کامل کیلئے صفاتِ الٰہیہ ربّ العٰلمین، الرحمٰن، الرحیم اور مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ کا مظہر بننا ضروری ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۷۹
سال ۱۹۳۶ء
برساؤ کہ اس پہاڑ کی چوٹی پر جو درخت ہے اُس کے گھونسلہ تک پہنچ جائے تا کہ چڑیا کا بچہ پانی پی
سکے۔ فرشتوں نے کہا خدایا ! وہاں تک پانی پہنچانے میں تو ساری دنیا غرق ہو جائے گی ۔ خدا تعالیٰ
نے جواب دیا کوئی پرواہ نہیں اس وقت دنیا کے لوگوں کی میرے نزدیک اتنی بھی حیثیت نہیں جتنی
اُس چڑیا کے بچہ کی حیثیت ہے ۔
اس کہانی میں یہی سبق سکھایا گیا ہے جو بالکل درست ہے کہ صداقت اور راستی سے خالی
دنیا ساری کی ساری مل کر بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک چڑیا کے بچہ جتنی حیثیت نہیں رکھتی ۔ تو پھر
بتاؤ کہ ایک یا چند انسانوں کی صداقت کے مقابلہ میں کیا حیثیت ہو سکتی ہے کہ ان کا لحاظ رکھا
جائے۔ میں ایک عرصہ سے تم میں سے وہ لوگ جن کی آنکھیں ہیں انہیں دکھا رہا ہوں ، جن کے کان
ہیں انہیں سنا رہا ہوں اور جن کی حس ہے انہیں محسوس کرا رہا ہوں کہ سلسلہ کے قیام یا اس کی زندگی
کے قیام کے مقابلہ میں منافق تو کیا خود تمہاری جانوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاسکتی بلکہ جس طرح کتے
کی سڑی ہوئی لاش پھینک دی جاتی ہے اسی طرح اگر تم صداقت کے مقابل پر آجاؤ تو تمہیں پھینک
دیا جائے گا بلکہ سڑے ہوئے کتے کی لاش پھینکتے ہوئے بھی رحم آ سکتا ہے لیکن اگر تم صداقت کے
مقابلہ میں کھڑے ہو جاؤ تو تم سڑے ہوئے کتے کی لاش جتنی بھی حیثیت نہیں رکھو گے اور فوراً
سلسلہ سے منقطع کر دیئے جاؤ گے۔ تم خود غور کر کے دیکھ لو میں نے جس وضاحت سے صداقت کی
قیمت تمہارے سامنے پیش کی ہے اس کے بعد کیا کوئی بھی شخص یہ خیال کر سکتا ہے کہ اس صداقت کو کے بعد کیا ۔
چند نفوس کے لئے مٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میں اپنی حیثیت سمجھتا ہوں اور تم اپنی حیثیت جانتے
ہو ہم سب سوچ سمجھ کر معلوم کر سکتے ہیں کہ کیا ہماری اس صداقت کے مقابلہ میں کوئی بھی حیثیت
ہے۔ ہمارے ملک میں کتے کو سب سے زیادہ ذلیل سمجھا جاتا ہے اسی لئے میں نے کتے کی مثال
دی ہے ورنہ اگر مجھے کتے سے بھی کم حیثیت رکھنے والی چیز کی مثال نظر آتی تو میں وہی دیتا ممکن ہے
کہ بعض لوگ سچائی کے مقابلہ میں اپنی قیمت اس سے زیادہ سمجھتے ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ازلی
سچائی کے مقابلہ پر اپنے آپ کو سڑے ہوئے کتے سے تشبیہہ دے کر میں نے اپنی قیمت زیادہ ہی
لگائی ہے کم نہیں لگائی کیونکہ اس صداقت از لیہ کے مقابلہ میں انسان کی حیثیت کچھ بھی نہیں ، نہ ایک
کی نہ دو کی ، نہ دس کی نہ ہیں کی ، نہ سو کی نہ ہزار کی بلکہ لاکھوں اور کروڑوں اور اربوں سالوں کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۰
سال ۱۹۳۶ء
نسلوں کی قیمت بھی سچائی کے مقابلہ میں کچھ نہیں وہ نور اللہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے نور کے مقابلہ میں
حقیر اور ذلیل انسان کی کیا قیمت ہو سکتی ہے ۔ وہی تو ایک چیز ہے جسے دیکھ کر خدا تعالیٰ کے پاک
بندے اپنی جانیں دیتے چلے آئے ہیں ۔
حضرت نظام نظام الدیر الدین صاحب اولیاء کے کے متعلق ایک واقعہ نہ آتا آتا ہے ہے جو جو : میں نے خود تو نہیں پڑھا مگر
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل سے میں نے سنا ہے ۔ آپ ایک دفعہ شاگردوں کے ساتھ ایک بازار میں
سے گزر رہے تھے کہ آپ نے ایک چھوٹا سا لڑکا دیکھا جو نہایت خوبصورت تھا آپ فوراً آگے
بڑھے اور اُسے چوم لیا۔ شاگردوں نے جب یہ دیکھا کہ ہمارے پیرومر شد نے ایک لڑکے کا بوسہ
لیا ہے تو وہ فوراً ایک دوسرے سے آگے بڑھے اور انہوں نے اس لڑکے کو چومنا شروع کر دیا۔ اُن
کے ایک مرید تھے جو ان کے بہت مقرب تھے اور بعد میں ان کے خلیفہ بھی ہوئے انہوں نے اس
موقع پر لڑکے کو نہ چوما بلکہ الگ کھڑے رہے ۔ یہ دیکھ کر باقی لوگ باتیں بنانے لگ گئے کہ اس شخص
کے دل میں حضرت بزرگ صاحب کا ذرا بھی ادب نہیں بزرگ صاحب نے ایک کام کیا اور اس
نے نہیں کیا۔ وہ حسد کی وجہ سے آہستہ آہستہ یہ اعتراض کرتے چلے جا رہے تھے کہ چلتے چلتے راستہ
میں حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے دیکھا ایک بھٹیارا بھٹی میں آگ جلا رہا ہے اور اُس کے
شعلے اس تیزی سے بھڑک رہے ہیں کہ پاس کھڑا نہیں ہوا جاتا۔ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء
کے چہرہ پر یہ دیکھ کر یکدم ایک تغییر آیا اور ر بودگی کی سی حالت طاری ہو گئی اور جھٹ آگے بڑھے اور
آگ کے شعلہ کا بوسہ لے لیا مگر آگ کا بوسہ لینے سے نہ تو اُن کے بال جلے اور نہ منہ ۔ وہ پیچھے ہٹے
تو وہی شاگرد جو بعد میں ان کا خلیفہ ہوا اور جس نے لڑکے کو نہیں چوما تھا آگے بڑھا اور اُس نے بھی
آگ کو بوسہ دیا پھر پیچھے ہٹ کر اُس نے دوسروں سے کہا حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے
آگ کو بوسہ دیا ہے آپ بھی اسے بوسہ دیجئے ۔ مگر وہاں بوسہ دینے کی انہیں کس طرح جرات
ہو سکتی تھی وہاں تو وہی بوسہ دے سکتا تھا جسے خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہو کہ آگ تیری غلام بلکہ تیرے
غلاموں کی بھی غلام ہے۔ جب ان میں سے کوئی شخص آگے نہ بڑھا تو وہ شاگردان سے مخاطب
ہو کر کہنے لگا میں نے تمہارا اعتراض سنا ہے کہ پیر صاحب نے لڑکے کو بوسہ دیا مگر اس نے نہیں دیا
حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ پیر صاحب نے لڑکے کو بوسہ نہیں دیا تھا بلکہ انہیں اس میں سے نور اللہ نظر آیا تھا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٨١
سال ۱۹۳۶ء
اور اُس نور اللہ کو انہوں نے بوسہ دیا مگر مجھے اس میں سے نور اللہ نظر نہ آیا اس لئے میں نے اُسے
بوسہ نہ دیا اگر میں اسے بوسے دیتا تو وہ حظ نفس ہوتا اپنے پیر کی اتباع نہ ہوتی لیکن اب جبکہ انہیں
آگ میں نور نور اللہ نظر آیا مجھے بھی اس میں سے نور اللہ دکھائی دیا دیا پس میں نے بھی آگ کو بوسہ دے
دیا۔ اگر تم نے بھی لڑکے میں نور اللہ دیکھ کر اُسے بوسہ دیا تھا تو اب آگ کو کیوں بوسہ نہیں دیتے ؟
اور اگر تم نے محض حظ نفس کی وجہ سے لڑکے کو چوما تھا تو مجھ پر تمہارا اعتراض کس طرح درست ہو سکتا
ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ کا نور ظاہر ہوتا اور خدا تعالیٰ کے پیاروں کو نظر آجاتا ہے چاہے وہ آگ میں نظر
آئے یا کسی اور چیز میں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ کا یہ نور آگ میں نظر آیا تھا اور وہ اس
کی طرف دوڑتے ہوئے چلے گئے تھے۔
صلى الله
پس اس صداقت کے مقابلہ میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ پھر اسی طرح
ظاہر ہوئی جس طرح حضرت محمد ﷺ کے ذریعہ ظاہر ہوئی تھی انسانوں کی کوئی ہستی نہیں کہ ان کا لحاظ
کیا جا سکے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرمودہ مجھے اس وقت ایک اور مثال بھی یاد آ گئی ہے جو
مردہ کتنے والی مثال سے زیادہ بہتر مثال ہے آپ فرمایا کرتے تھے ایسے لوگوں کی طاعون سے
مرے ہوئے چوہوں جتنی بھی حیثیت نہیں ہوتی اور یقیناً یہ مثال مردہ کتنے سے بھی زیادہ واضح ہے
کیونکہ مرے ہوئے کتے کی لاش میں گوٹھ اور سڑاند ہو گی لیکن طاعون سے مرے ہوئے چوہے میں
بو اور سڑاند کے علاوہ طاعون کا زہر بھی ہوگا ۔ پس مرے ہوئے کتے سے صرف ناک اذیت اُٹھاتا
ہے لیکن طاعون سے مرے ہوئے چوہے سے ناک کے ساتھ جان بھی تکلیف پاتی ہے کیونکہ ایسا
چوہا انسانی جان کو بھی تلف کر دیتا ہے۔
پس تمہارے اندر اگر نفاق ہے تو اسے دور کرو اور اگر تمہارے اندر نفاق نہیں تو تمہارا وہ
ہمسایہ جس میں نفاق ہے اس کے نفاق کو دور کرنے کی کوشش کرو اور اس کے زہر سے دوسروں
کو بچاؤ اور اگر تم اس کی حمایت اور حفاظت کیلئے کھڑا ہونا چاہتے ہو تو میں تم سے درخواست کروں گا
کہ تم طاعون سے مرا ہوا چوہا اگر اپنے گھر میں رکھ لو تو میں سمجھوں گا کہ تم دیانتدار ہو۔ ایسے لوگ اگر
آمادہ ہوں تو اب کی دفعہ جب طاعون پڑے تو طاعون زدہ علاقے سے مرے ہوئے چوہے لائیں
اور اپنے اپنے گھروں میں رکھ لیں اور اگر وہ اس کیلئے تیار نہیں لیکن منافق کو پناہ دینے کیلئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۲
سال ۱۹۳۶ء
وہ ہر وقت تیار ہیں تو بتاؤ ان کے ایمان اور ان کی دیانتداری پر میں کس طرح یقین کر سکتا ہوں ۔
میں تو یہ سمجھوں گا کہ ان میں بھی نفاق کی کوئی نہ کوئی رگ پائی جاتی ہے اگر ان میں نفاق نہیں تو وہ
طاعون سے مرے ہوئے چوہوں کو اپنے گھروں میں کیوں نہیں رکھتے ۔ اسی لئے نا کہ وہ سمجھتے ہیں
کہ چوہے رکھنے سے ہمیں طاعون لگ جائے گی ۔ پھر جب وہ طاعون سے مرا ہوا چوہا رکھنے سے
ڈرتے ہیں لیکن منافق کے ساتھ ملنے اور اُس سے دوستی اور تعلق رکھنے میں کوئی ضرر نہیں دیکھتے تو
کیوں یہ نہ سمجھا جائے کہ خود ان کے اندر نفاق کی کوئی رگ پائی جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سنایا ہوا ایک اور واقعہ بھی مجھے یاد ہے ۔ آپ فرمایا کرتے
تھے جالینوس ایک دفعہ بازار میں سے گزر رہا تھا کہ ایک دیوانہ دوڑتا ہوا آیا اور اُس سے چمٹ گیا۔
جالینوس جب گھر واپس گیا تو جاتے ہی اس نے اپنی فصد کھلوائی ۔ کسی نے پوچھا آپ فصد کیوں
کھلواتے ہیں وہ کہنے لگا ہمیشہ ایک چیز کی طرف اسی جنس کی چیز رجوع کیا کرتی ہے آج جب ایک
مجنون اور دیوانہ شخص بازار میں مجھ سے چمٹ گیا تو میں نے سمجھا کہ میرے اندر بھی ضرور کوئی
دیوانگی کی رگ ہے پس کیوں نہ اس کے ظاہر ہونے سے پہلے میں اس کا علاج کرلوں ۔ غرض پہلے
اپنی عقلوں سے کام لو، پھر دعاؤں اور انابت الی اللہ سے کام لو، اس کے بعد ہمت اور جرات سے
کام لو، بزدل اور ڈرپوک مت بنو اور یہ مت خیال کرو کہ تم دس یا ہیں ہزار آدمی کھو کر اپنا نقصان
کرو گے ۔ یقینا اگر دس لاکھ آدمی بھی کسی سچی جماعت سے نکل جائیں تو وہ ایک کروڑ بن کر ہم میں یقینا دس آدمی بھی
آئیں گے اور مخلص بن کر آئیں گے۔ اور
حضرت خلیفہ المسیح الاول کی ایک بیوی جو فوت ہوگئیں نہایت سادہ طبع اور بہت ہی
مخلص تھیں ۔ ان کی نرینہ اولا د کوئی زندہ نہیں رہتی تھی صرف دولڑ کیاں تھیں جن میں سے چھوٹی
مفتی فضل الرحمن صاحب سے بیاہی گئی اور بڑی مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے لڑکے مولوی
عبدالواحد صاحب سے ۔ ان دونوں لڑکیوں کی آگے اولاد ہے۔ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی
کا بہت لوگوں نے نام سنا ہوگا وہ انجمن سعود یہ کے ہندوستان میں نمائندے ہیں اور کانگرس میں
بھی بہت عرصہ تک کام کر چکے ہیں اور غزنوی خاندان کے مشہور فرد ہیں ۔ مفتی فضل الرحمن صاحب
کی اولا د شروع شروع میں مر جاتی تھی اس سے قدرتی طور پر نانی کو تکلیف ہوتی کہ میری اولا د تو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۳
سال ۱۹۳۶ء
فوت ہوا ہی کرتی تھی اب میری لڑکی کی اولا د بھی فوت ہونے لگ گئی ہے ۔ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے پاس عموماً دعا کرانے کیلئے آیا کرتیں ۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
انہیں فرمایا آپ گھبرائیں نہیں اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو اولاد دے گا۔ اُن کا اللہ تعالیٰ پر اس قدر
ایمان تھا کہ ایک دفعہ ان کا ایک بچہ فوت ہو گیا وہ بچہ خلقی طور پر کچھ نقص اپنے اندر رکھتا تھا ، کانوں
سے بہرہ تھا اور آنکھیں بھی شاید کمزور تھیں اس بچہ کی وفات پر ایک عورت اُن کے پاس افسوس
کرنے آئی تو کہنے لگیں میرا بچہ اچھا ہو گیا ہے یعنی پہلے تو اس میں نقص تھا لیکن اب وہ اللہ تعالیٰ کے
پاس خوبصورت ہونے کیلئے گیا ہے۔
تو یا درکھو خدا تعالیٰ کی خاطر جن لوگوں سے قطع تعلق کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ اُن کے بہتر قائم مقام
پیدا کر دیتا ہے جو نہ صرف اخلاص میں بڑھے ہوئے ہوتے ہیں بلکہ تعداد میں بھی زیادہ ہوتے
ہیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام جب اپنے مخلص بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کیلئے
قربان کرنے کو تیار ہو گئے اور بیٹے نے بھی خدا تعالیٰ کا حکم ماننے میں کوئی عذر نہ کیا تو خدا تعالیٰ نے
انہیں کہا اے ابراہیم ! تو نے میرے حکم کے ماتحت اپنے اکلوتے بیٹے کو میری راہ میں قربان کرنے
کیلئے تیاری کی آسمان کی طرف دیکھ ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آسمان کی طرف دیکھا اللہ
تعالیٰ نے فرمایا دیکھ کیا آسمان پرستارے ہیں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا ہاں حضور
ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا تو ان ستاروں کو گن سکتا ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا اے
خدا ! میں تو ان ستاروں کو نہیں گن سکتا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابراہیم ! دیکھ چونکہ تو اپنے اکلوتے
بیٹے کو میری راہ میں قربان کرنے کیلئے تیار ہو گیا تھا اس لئے میں تیری نسل کو اس قدر بڑھاؤں گا
کہ وہ اسی طرح نہیں گنی جاسکے گی جس طرح آسمان پر ستارے نہیں گنے جاسکے ۔ کیا وہ خدا جو
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے مخلص بیٹے کی قربانی پر اس قدر کثرت سے نسل دے سکتا ہے وہ
ہمیں منافق فرزندوں کی قربانی پر ان کے ایسے قائم مقام نہیں دے گا جو ان کی کمی کو پورا کرنے
والے ہوں ۔ یقیناً جو قوم خدا تعالیٰ کی محبت اور اخلاص میں اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ وہ نفاق کو
برداشت نہیں کر سکتی اسے اللہ تعالیٰ اسی طرح بڑھاتا ہے جس طرح آسمان پر ستارے کثرت سے
پھیلے ہوئے ہیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس نکتے کو سمجھے تھے یا نہیں جو ستاروں کی طرف اشارہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۴
سال ۱۹۳۶ء
کر کے اللہ تعالیٰ نے ظاہر کیا کیونکہ اُس وقت تک علم ہیئت کی ترقی اس حد تک نہیں ہوئی جس حد
تک موجودہ زمانہ میں ہوئی ہے لیکن آج ہم بالکل اور رنگ میں اس نکتہ کو سمجھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ
آج دنیا کی لمبائی کا اندازہ میلوں میں نہیں لگایا جاتا۔ مثلاً یہ نہیں کہا جاتا کہ ایک زمین سے دوسری
زمین کا اتنے میل کا فاصلہ ہے بلکہ اس لمبائی کا اندازہ روشنی کی رفتار سے لگایا جاتا ہے۔ روشنی
ایک سیکنڈ میں ایک لاکھ اسی ہزار میل چلتی ہے اور دنیا کی وسعت کا اندازہ اس نور کی روشنی سے ہی
لگاتے ہیں اور یہ ایک اور ثبوت ہے اس بات کا کہ اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ - اللہ ہی آسمان
اور زمین کا نور ہے یعنی اس میں بتایا گیا زمین و آسمان کی وسعت کا اندازہ تم کسی اور چیز سے نہیں لگا
سکتے صرف نور اور اس کی رفتار سے ہی لگا سکتے ہو۔ غرض جب ایک سیکنڈ میں روشنی ایک لاکھ اسی ہزار
میل چلتی ہے تو ایک منٹ میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ میل روشنی چلے گی ۔ پھر اسے ایک گھنٹہ کے ساتھ
ضرب دو تو یہ ۶۴ کروڑ ۸۰ لاکھ میل بنتے ہیں ۔ ان میلوں کو ایک دن کی روشنی کا حساب لگانے کیلئے
۲۴ سے ضرب دیں تو یہ ۱۵ ارب ۵۵ کروڑ ۲۰ لاکھ میل رفتار بن جاتی ہے۔ اب پھر اسے ایک سال
کی رفتار کا حساب نکالنے کے لئے ۳۶۰ دنوں سے ضرب دیں تو ۵۵ کھرب ۹۸ ارب ۷۲ کروڑ
میل بنتے ہیں ۔ یہ حساب ایک روشنی کے ایک سال کی لمبائی کا ہوتا ہے لیکن دنیا کی لمبائی تین ہزار
سال کی علم ہیئت والے قرار دیتے تھے ۔ پس ان اعداد کو ۳ ہزار سال سے ضرب دینی ہو گی اب اس
کا حاصل ضرب جو نکلے وہ حسابی لحاظ سے در حقیقت نا قابل اندازہ ہی ہو جاتا ہے کیونکہ اربوں
کے اوپر کا حساب در حساب در حقیقت حساب نہیں سمجھا جاتا مگر یہ حساب یہاں ختم نہیں ہو گیا جوں جوں نئے
آلات دریافت ت ہو رہے ہیں یہ اندازے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں ۔ چنا ں ۔ چنانچہ جنگ کے بعد کی تحقیق
میں یہ قرار دیا گیا کہ دنیا کی لمبائی ۶ ہزار روشنی کے سال کے برابر ہے مگر اس کے بعد بالکل تازہ
تحقیق جو ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ یہ سب باتیں غلط ہیں ہم دنیا کی لمبائی کا اندازہ ہی نہیں لگا سکتے
کیونکہ جس طرح بچے کا قد بڑھتا ہے اسی طرح دنیا بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے اور اب اس کی لمبائی
بارہ ہزار روشنی کے سالوں کے برابر ہے۔ یہ ایک اور ثبوت اس آیت کی صداقت کا ہے کہ
اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کہ خدا زمین و آسمان کا نور ہے چونکہ خدا خود غیر محدود ہے اس لئے
اس کا نور بھی جس چیز میں داخل ہو جاتا ہے اُسے غیر محدود کر دیتا ہے۔ علم ہیئت کی اس ترقی کے بعد
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۵
سال ۱۹۳۶ء
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے الہام سے جو لذت ہم اُٹھا سکتے ہیں وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نہیں اٹھا سکتے تھے۔ خیر تو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا جس طرح آسمان کے
ستاروں کو کوئی شخص گن نہیں سکتا اسی طرح تیری اولاد کو بھی کوئی گن نہیں سکے گا ۔ اب آسمان کے
ستاروں کی جو حقیقت بیان کی گئی ہے اس کے مطابق اس پیشگوئی کا سوائے اس کے اور کوئی
مطلب نہیں تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولا د غیر محدود ترقی کرے گی اور اگر کبھی لوگ اسے
گننے پر قادر ہونے لگیں گے تو جھٹ خدان خدا تعالیٰ اسے بڑھا دے گا کیونکہ خدا تعالیٰ قرآن کے اتعالیٰ قرآن کریم میں
دوسری جگہ فرماتا ہے زمین و آسمان خدا تعالیٰ کی مٹھی میں ہیں ۔ پس جو چیز خدا تعالیٰ کی مٹھی میں
ہو اُس کا انسان کہاں اندازہ لگا سکتا ہے۔ اسی لئے جب انسان کا علم اس اندازے کے قریب
قریب پہنچنے لگتا ہے تو خدا تعالیٰ اس دنیا کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ اس نئے علم سے وَسِعَ كُرْسِيُّهُ
السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کے کی صداقت کا سائنس نے اقرار کر لیا اور معلوم ہو گیا کہ زمین و آسمان کا
اندازہ خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں کر سکتا اور جب بھی انسانوں کا اندازہ حقیقت کے قریب پہنچے
گا دنیا اور زیادہ پھیل جائے گی کیونکہ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ بتاتا ہے کہ عالم کا اندازہ
محض خدا تعالیٰ کے علم میں ہے اس کے سوا اور کوئی شخص اس کا احاطہ نہیں کر سکتا اسی لئے انسان
جب اپنے خیالی علم کے ذریعہ اپنے خیال میں ایک اندازہ تک پہنچ گیا تو معاً بعد اُسے معلوم ہوا کہ
حقیقت تو اور ہی ہے اور خدا تعالیٰ نے دنیا کو اور زیادہ پھیلا دیا ہے۔
**
پس ہم جس معرفت کو حاصل کئے ہوئے ہیں اس کے مطابق منافقین کا جماعت سے
علیحدہ ہونا ہرگز جماعت کیلئے نقصان دہ نہیں ہو سکتا بلکہ غیر محدود ترقی کا موجب ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ
قرآن مجید میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ایک شخص مرتد ہوگا تو اللہ تعالیٰ اُس کی
جگہ اُس سے بہتر قائم مقام لائے گا ۔ پس ہمیں ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں تم صداقت قائم کرنے اور کفر
اور نفاق کو اپنے اندر سے نکالنے کی کوشش کرو خواہ وہ نفاق تمہارے اندر ہو یا تمہارے بیوی بچوں
اور عزیز ترین وجودوں میں ۔ تم ان سب کو اللہ تعالیٰ کیلئے قربان کر دو تا تمہیں وہ انعام حاصل ہوں
جو قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتے ہیں ۔ یاد رکھو جب تک تم حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی طرح اپنے عزیزوں کو قربان کرنے کیلئے تیار نہیں ہو گے اُس وقت تک خدا تعالیٰ خود
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٨٦
سال ۱۹۳۶ء
تمہاری تعداد کو غیر معمولی طور پر نہیں بڑھائے گا آخر خدا تعالیٰ تمہاری تعداد کو کیوں بڑھائے۔ کیا
اس لئے کہ نفاق اور شرارت بھی ساتھ ساتھ ترقی کرے ہاں جب تم نفاق کو اپنے اندر سے نکال کر
باہر پھینک دو گے، جب تم شرارت اور فتنہ انگیزی سے بکلی مجتنب ہو جاؤ گے تب خدا تمہارے
متعلق کہے گا کہ یہ بیج ہے جو جنت کا بیج ہے آؤ میں اسے اپنی جنت میں بووؤں لیکن اگر تمہارے
اندر نفاق ہوگا تو تمہاری مثال گھن کھائے ہوئے بیج کی طرح ہو گی اور اس امر کو اچھی طرح سمجھ لو
کہ خدا تعالیٰ اپنے باغ میں گھن کھائے ہوئے بیج کو کبھی ہونے کیلئے تیار نہیں ہوتا بلکہ پھل دینے والا
بیج اپنی جنت میں ہوتا ہے اور پھل دینے والا بیج وہی ہے جو نہ منافق ہے نہ منافقت کی کوئی رگ اس
میں پائی جاتی ہے۔ ایسا شخص یقیناً جنت کا بیج ہے اور وہ جنت میں دائمی زندگی حاصل کرے گا۔
تم کیا سمجھتے ہو کہ جنت کیا چیز ہے جنت وہی جگہ تو ہے جو ان پاکیزہ ارواح کا مسکن ہے جو ہر قسم کے
کفر اور نفاق سے پاک ہوں گے۔ اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِی
فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ^ کہ اے میرے بندے ! جا اور تو جنت کا درخت بن جا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے فرما یا غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِی وَ قُدْرَتِی میں
نے اپنے ہاتھ سے تیرے لئے اپنی رحمت اور قدرت کا درخت بویا ہے اور فرماتا ہے کہ میں نے
تیرے لئے اسماعیلی درخت بویا ہے یعنی ایک ایسا بیٹا مقدر کیا ہے جو اسماعیلی رنگ رکھتا ہوگا یعنی وہ
سب دنیا سے مقابلہ کرے گا اور دنیا اس کا مقابلہ کرے گی ۔ اسی طرح صاحبزادہ عبداللطیف صاحب
کی نسبت فرمایا کہ کابل سے اُکھیڑا گیا اور ہمارے ہاں لگایا گیا ۔ پس جنت کے اصل درخت وہی
روحیں ہیں جو دنیا سے پاک ہو کر اپنے رب کے حضور جاتی اور خدا کے نور کے پانی سے دائمی زندگی
بسر کرتی ہیں ۔ پس اگر تم دائمی زندگی حاصل کرنا چاہتے ہو تو نفاق کو اپنے دلوں سے نکال دو اور
کامل پاکیزگی اور کامل طہارت حاصل کر کے جنت کے درخت بن جاؤ تب خدا تمہارے پاس
آئے گا اور وہ تمہیں ہمیشہ کیلئے اپنے قرب میں جگہ عطا فرمائے گا ۔“
( الفضل ۲۴ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
ام النساء: ۵۷
هود ۱۱۴
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۷
موضوعات ملاعلی قاری - صفحه ۵۹ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ
تذکره صفحه ۵۲۵ ، ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
ه الحديد : ۴
النور : ٣٦
ك البقرة : ۲۵۶
الفجر : ۳۱،۳۰
سال ۱۹۳۶ء
تذکرہ صفحہ ۷۲، ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
تذکره صفحه ۴۰۳، ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء میں یہ الفاظ ہیں ” کابل سے کاٹا گیا اور سیدھا ہماری
طرف آیا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۸
۳۹
سال ۱۹۳۶ء
حمد کامل کیلئے صفاتِ الہیہ رَبُّ الْعَلَمِين، الرَّحْمَنِ،
الرَّحِيمِ اور مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مظہر بننا ضروری ہے
فرموده ۲۳ اکتوبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
خطبہ شروع کرنے سے پہلے میں اس امر کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ چونکہ نماز جمعہ کے بعد
مجلس شوری کا اجلاس ہوگا اس لئے جمعہ کی نماز کے ساتھ میں عصر کی نماز بھی پڑھا دوں گا اور نماز
کے بعد چند نکاحوں کا اعلان کرنا ہے۔ پہلے اُن کا اعلان کروں گا پھر دعا کے بعد مجلس شوری کے جد چند نکاحوں کا اعلان کرنا ہے۔ پہلے اُن کا اعلان کا
چند کا کرتا پہلے کے
اجلاس کیلئے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہال کی طرف جاؤں گا۔
اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ دنیا میں کوئی تعریف کسی
انسان کو حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اس میں چار باتیں نہ پائی جائیں ۔ حقیقی تعریف ہمیشہ چار
باتوں سے ہی ہوتی ہے جن کا ذکر سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
میرے بندوں سے کہو میری حمد کریں اور کہیں کہ سب کامل اور سچی تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کی ہیں کیونکہ
اس میں چار باتیں پائی جاتی ہیں وہ رَبُّ الْعَلَمِین ہے ایک، الرَّحْمٰن ہے دو ، الرَّحِیم ہے تین
اور مَالِكِ يَوْمِ الدِّین ہے چار۔ چونکہ یہ چار باتیں اس میں پائی جاتی ہیں اس لئے وہ تعریف کا
مستحق ہے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ وہ خدا جس نے دنیا کو پیدا کیا ہے جس کا احساس انسانی زندگی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۸۹
سال ۱۹۳۶ء
کے ہر لمحہ اور ہر ساعت پر اور انسانی جسم کے ہر ذرہ پر ہے اس خدا کی تعریف کے ساتھ بھی دلیل
دی گئی ہے کہ وہ سچی تعریف کا مالک ہے کیونکہ اس کے اندر یہ چار باتیں پائی جاتی ہیں اگر یہ نہ
ہوتیں تو وہ تعریف کا مستحق نہ ہوتا تو کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ انسان جو اس قدر محدود دائرہ عمل
رکھتا ہے اور اگر کوئی حُسن اس میں ہو تو نہایت ناقص ہوتا ہے، جس کی خوبیاں نہایت مشتبہ ہوتی
ہیں وہ یہ امید کرتا ہے کہ ان چار باتوں کے بغیر ہی اس کی تعریف ہو جائے ، نہ وہ اپنے درجہ کے
مطابق رَبُّ الْعَلَمِین بنے ، نہ اپنی حیثیت کے مطابق رحمن ہو، نہ رحیم اور نہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہو
مگر پھر بھی لوگ کہیں کہ واہ یہ کیا اچھا آدمی ہے۔ جھوٹ سے تو یہ بات ہو سکتی ہے جھوٹی تعریف
انسان ہر طرح کراسکتا ہے۔ غریب، کمزور سے جو چاہا کہلوالیا مگر حقیقی تعریف نہیں کراسکتا۔
ایک احمدی دوست کا ہی قصہ ہے ان کے ایک بھائی مخلص احمدی تھے ان کی وجہ سے وہ
احمدی تو ہو گئے مگر قادیان آنے کی توفیق ان کو نہ ملی اور نہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
پڑھنے کا موقع ملا۔ ان کی دو بیویاں تھیں اور ان کا طریق یہ تھا کہ کسی ذرا سی بات پر ناراض ہو کر
بیوی کو مارنے لگتے اور جس کا قصور سمجھتے اسے مارنے کے بعد دوسری کو بھی مارتے اور وہ سبب
پوچھتی کہ میرا تو کوئی قصور نہیں مجھے کیوں مارتے ہو؟ تو کہتے کہ تو اس پر ہنسے گی اس لئے تجھے مارتا
ہوں ۔ وہ ایک کو تو قصور کی وجہ سے مارتے تھے اور دوسری کو اس لئے کہ وہ ہنسے نہیں ۔ ایک دفعہ
قادیان سے کوئی دوست ان کے پاس گئے اور جب ان کو علم ہوا کہ یہ بیویوں کو مارتے ہیں تو انہوں
نے نصیحت کی کہ یہ بہت بُری بات ہے اور بڑا ظلم ہے اللہ تعالیٰ نے عورتوں سے محبت اور پیار کا
سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اگر آپ قادیان جاتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم سنتے تو
آپ کو معلوم ہوتا کہ یہ کتنا بڑا گناہ ہے جو آپ کر رہے ہیں ۔ وہ شخص چونکہ دل سے نیک تھا اس لئے کی
اس بات کا اس پر بڑا اثر ہوا ۔ اس نے یہ باتیں سنیں اور رو پڑا اور کہنے لگا کہ اب کیا کروں ۔ اُس
دوست نے بتایا کہ اب تو یہی طریق ہے کہ اپنی بیویوں سے معافی مانگیں اور توبہ واستغفار کریں ۔
وہ گھر میں گئے اور دونوں بیویوں کو بلا کر پاس بٹھایا اور کہا کہ مجھ سے بہت بڑا قصور ہوا اور اتنا بڑا
گناہ ہوا ہے کہ شاید میری بخشش بھی نہ ہو سکے ۔ اب مجھے پتہ چلا ہے کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ بیوی
کو مارنا نہیں چاہیے إِلَّا مَا شَاءَ الله ان امور میں جن کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہے سو میں بہت گنہگار
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۰
سال ۱۹۳۶ء
ہوں اب تم دونوں مجھے معاف کر دو ۔ مگر ان کی بیویاں شاید بوجہ ان پڑھ ہونے کے خاوند کی طبیعت
کو پڑھنے سے قاصر تھیں انہوں نے خیال کیا کہ یہ اب نرم اور ڈھیلا ہے اب ہمارے لئے بدلہ لینے
کا موقع ہے کہنے لگیں اب جو معافی مانگنے آئے ہو پہلے ہی کیوں اس قدر ظلم کرتے رہے ہو پھر ایک
کو تو قصور پر اور دوسری کو بلا وجہ ہی مارتے رہے ہو پہلے ہی خیال کر لینا چاہئے تھا۔ معافی مانگنے
کیلئے ان کا جوش چونکہ عارضی تھا اور نصیحت کے ماتحت تھا بیویوں سے جب یہ جواب سنا تو سامنے
، لگے معاف کرتی ہو یا اس لاٹھی سے تمہاری ہڈیاں توڑ دوں ۔ بیویوں نے جب
یہ دیکھا کہ پھر وہی دورہ ہونے لگا ہے تو کہنے لگیں آپ نے آخر قصور کون سا کیا ہے جس کی معافی
مانگتے ہیں۔ آپ تو بہت اچھے آدمی ہیں ۔ تو اس قسم کی تعریف تو انسان کرواہی لیتا ہے یہ کون سا
مشکل کام ہے۔ تعریف وہ ہے جو دل سے نکلتی ہے اور علم کے ماتحت ہوتی ہے۔
سچی تعریف ہمیشہ دو طرح سے ہی ہو سکتی ہے ایک علم کے ماتحت ہو اور دوسرے دل سے
نکلتی ہو سچی تعریف کیلئے یہ دو شرطیں ایک وقت میں ضروری ہیں ممکن ہے ایک تعریف علم کے ماتحت
ہومگر دل سے نہ نکلے اور یہ بھی ممکن ہے ایک تعریف دل سے نکلے مگر علم کے ماتحت نہ ہو۔ ایک گاؤں
میں چلے جاؤ کئی پارٹیاں نظر آئیں گی ایک دوسری کو قتل کرنے والی اور مال و اسباب ٹوٹنے والی ۔
ان میں سے ہر ایک مجلس میں بیٹھو وہ اپنے لیڈر کی تعریف کرتی ہو گی کہ وہ بڑے اچھے آدمی ہیں ،
بڑے شریف ہیں اور بڑے نیک ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں جس نے دوست سے نیکی کی وہ نیک ہے
دشمن سے ظلم کو بھی وہ نیکی سمجھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دشمن سے جتنا ظلم بھی کیا جائے وہ نیکی ہی ہے ۔
ہے۔
، وہ ڈاکو، فاسق ، فاجر اور بدمعاش کی تعریف میں ان کی زبانیں خشک ہوتی ہیں وہ تعریف دل سے تو
کرتے ہیں مگر علم کے ماتحت نہیں کیونکہ وہ جانتے ہی نہیں شرافت اور نیکی کیا ہے ۔ دوسرا پہلو علم کا یہ
ہے کہ بعض دفعہ انسان کو اس چیز کا پتہ ہی نہیں ہوتا وہ ایک چیز کو دیکھتا ہے کہ روشن اور خوبصورت
ہے مگر اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ اپنی ذات میں زہر ہے مثلاً ایک سانپ ہوتا ہے بچہ اُس پر ہاتھ
پھیرتا اور سمجھتا ہے کہ کیسا نرم ہے مگر وہ اُسے ڈس لیتا ہے اُس کی ذات کے اندر جو برائیاں ہوتی
ہیں ان کا اسے علم نہیں ہوتا۔ یہ علم کی کمی کی دوسری مثال ہے کہ انسان اس چیز کی حقیقت سے ہی
ناواقف ہوتا ہے۔ سانپ کی چمکتی ہوئی آنکھیں اور نرم جسم دیکھ کر بچہ خیال کرتا ہے کہ کیسا