کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان تذلّل اور انکسار اختیار کرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٩١
سال ۱۹۳۶ء
خوبصورت ہے مگر اسے یہ علم نہیں ہوتا کہ ابھی ڈس کر اُسے مار دے گا۔ تو علم کی کمی کی وجہ سے یا علم
کی غلطی کی وجہ سے لوگ تعریف کر دیتے ہیں ۔ پھر کبھی تعریف علم کے ماتحت تو ہوتی ہے مگر دل سے
نہیں ہوتی ۔ مثلاً ایک شخص بھوکا ہے اُسے کئی روز کا فاقہ وہ دیکھتا ہے کہ ایک آدمی کسی دوسرے
بھوکے کو کھانا کھلا رہا ہے اب اس کی زبان تو کہتی ہے کہ کیسا نیک دل آدمی ہے مگر اس کا دل یہ کہہ
رہا ہوتا ہے کہ کاش ! مجھے بھی کھلاتا گو اس کی پوری مثال نہیں مگر اس سے مشابہہ مثال حضرت ابراہیم
علیہ السلام کا وہ واقعہ ہے جو قرآن کریم میں آتا ہے اور چار پرندوں کے واقعہ سے مشہور ہے۔ آپ ا
نے خدا تعالیٰ سے سوال کیا کہ آپ مُردوں کو کس طرح زندہ کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا تم
ی
کو میری طاقتوں پر ایمان نہیں؟ آپ نے جواب دیا ایمان تو ہے وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي !
زبان کا ایمان ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور اقرار کرنا پڑتا ہے کہ کرتے
ہیں مگر دل کہتا ہے کہ یہ طاقت میری اولاد کی نسبت بھی استعمال ہو، میں چاہتا ہوں کہ یہ نشان اپنے
نفس میں دیکھوں ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی قوم چار دفعہ مردہ ہو گی اور ہم اسے چار دفعہ
زندہ کریں گے۔ چنانچہ ایک دفعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ان کے ذریعہ حضرت ابراہیم
کی آواز بلند ہوئی اور یہ مردہ زندہ ہوا پھر حضرت عیسی علیہ السلام کے ذریعہ حضرت ابراہیم کی آواز
بلند ہوئی اور یہ مردہ زندہ ہوا پھر آنحضرت ﷺ کے ذریعہ وہی آواز بلند ہوئی اور اس مردہ قوم کو
زندگی ملی اور چوتھی بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ابراہیمی آواز پھیلی اور وہی مردہ زندہ
ہوا۔ چار دفعہ ابراہیمی نسل کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آوازیں دیں اور چاروں دفعہ وہ دوڑ کر
جمع ہوگئیں۔ پہلا پرندہ جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بلایا اور اطمینانِ قلب حاصل کیا وہ
موسوی اُمت تھی ، دوسرا پرندہ عیسوی اُمت تھی ، تیسرا پرندہ ( آنحضرت ﷺ کے جلالی ظہور کی
حامل اور مظہر ) محمدی جماعت ہے اور چوتھا پرندہ ( آپ کے جمالی ظہور کی مظہر ) جماعت احمد یہ
ہے جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے قلب کو راحت پہنچائی اور آپ نے کہا کہ
واقعی میرا خدا زندہ کرنے والا ہے۔ حضرت ابراہیم نے جواب دیا تھا کہ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِی جس کا مطلب
یہی ہے کہ حضور ! زبان تو اقرار کرتی ہے اور میں ہر روز دیکھتا ہوں کہ آپ مردوں کو زندہ کرتے
ہیں پھر مجھے کس طرح انکار ہو سکتا ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں لیکن اگر میری اولاد ہدایت نہ پائے تو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۲
سال ۱۹۳۶ء
مجھے اطمینان قلب کس طرح حاصل ہو سکتا ہے۔ پس اطمینان قلب کیلئے میں نشان مانگتا ہوں ۔ میری
یرے ہوش و حواس اور میرا مشاہدہ کہتا ہے کہ آپ مُردوں کو زندہ کرتے ہیں مگر د
عقا
ہے کہ میں خود کیا تعریف کروں جب تک یہ پتہ نہ لگے کہ میری اولاد میں بھی یہ نشان ظاہر ہوگا۔ میں
چاہتا ہوں کہ میرا دماغ ہی نہیں بلکہ دل بھی متوجہ ہو اور میرے دل میں عشق پیدا ہو اور دل اُسی
وقت توجہ کرتا ہے جب اپنی ذات پر احسان ہو۔ تو جب تک علم کے ساتھ اور دل سے نہ ہو تعریف ،
تعریف نہیں ہو سکتی اور اس کیلئے ان چار باتوں کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں بیان
کی ہیں اور جن سے قلب کی بھی اور دماغ کی بھی تسلی کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ حمد کیلئے
ضروری ہے کہ جس کی حمد کی جائے اُس کے اندر یہ چاروں کمالات ہوں ۔
کامل حمد کیلئے ایک ضروری چیز تو یہ ہے کہ اس کا احسان محدود نہ ہو اور وہ رَبُّ الْعَالَمِین ہو
ہر عقلمند سوچ سکتا ہے کہ حمد کامل اس کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ فرض کرو دنیا میں دس آدمی ہی آباد ہیں اب
ان میں سے اگر نو ہی تعریف کریں اور ایک نہ کرے یا آٹھ تعریف کریں اور دو نہ کریں یا سات یا
تعریف کریں اور تین نہ کریں تو یہ حمد کامل نہ ہو سکے گی ۔ کامل حمد جبھی ہوگی کہ دسوں تعریف کریں تو
اللہ تعالیٰ کے متعلق فرمایا کہ وہ رَبُّ الْعَلَمِین ہے وہ سب جہانوں کا رب ہے نہ اسی زمانہ کا بلکہ
گزشتہ اور آئندہ زمانوں کا بھی اور نہ صرف انسانوں کا بلکہ سب مخلوق کا وہ ربّ ہے جو چیز بھی
عالم وجود میں ہے وہ سب کا رب ہے اور جب اللہ تعالیٰ سب کا رب ہے تو کونسی چیز اس کی حمد سے
باہر رہ سکتی ہے۔ پس حمد کامل کیلئے پہلے رَبُّ الْعَالَمِین ہونا اور پھر رحمن اور رحیم اور مَالِكِ
يَوْمِ الدِّينِ ہونا ضروری ہے۔
رحمن کے معنے ہیں بغیر محنت کے وہ فضل کرتا ہے اور رحیم کے معنے ہیں کہ انسانی کاموں
کے اعلیٰ بدلے دیتا ہے مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے معنے ہیں کہ وہ حساب لیتا ہے تو سختی نہیں کرتا بلکہ
نرمی سے کام لیتا ہے ۔ مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے بغیر انسان کی تسلی نہیں ہو سکتی ۔ کسی کا ماضی خواہ کتنا
ہی شاندار کیوں نہ ہو مستقبل خوف کے نیچے ہی رہتا ہے۔ تو مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ کہہ کر مستقبل بھی
خوشکن کر دیا اور بتا دیا کہ انجام بھی اس کے ہاتھ میں ہے اگر نیک نیتی سے کام لو تو جو غلطیاں رہیں
گی ان کی تلافی بھی وہ خود کر دے گا۔ اس کے بیسیوں معنے ہیں جن میں سے ایک درجن کے قریب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۳
سال ۱۹۳۶ء
میں نے اپنے اس درس میں بیان بھی کئے ہیں جو الفضل میں شائع ہونا شروع ہوا ہے لیکن ایک
معنے اس کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ مؤمن کے انجام کو اپنا انجام قرار دے لیتا ہے اور کہتا ہے کہ تیرا
انجام میرا انجام ہے اگر تم اپنے دل میں عشق پیدا کر لو تو تمہارے انجام کو میں اپنا انجام قرار دے
لوں گا ۔ اگر تم ہارے تو گویا میں ہارا ، اگر تم پر الزام آئے گا تو مجھ پر آئے گا ، اگر تم پر تباہی آئی تو گویا
میری بادشاہت پر تباہی آئے گی ، تمہارا انجام اب تمہارا نہیں بلکہ اسے میں نے اپنا انجام بنالیا
ہے۔ یہی وہ مقام ہے جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے جنگ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ
کو فرمایا کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ لے جاؤ جو چاہو کرو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جاؤ بے شک ڈاکے ڈالو،
چوریاں کر و قتل و غارت کرو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب کوئی کتنا بھی زور لگا لے تم گمراہ نہیں
صلى الله
صلى
ہو سکتے تمہا را انجام اللہ تعالیٰ نے اپنا انجام قرار دے لیا ہے اب تم گمراہ نہیں ہو سکتے ۔
اس نکتہ کے ماتحت اس بدری صحابی کا واقعہ دیکھو جس نے مکہ والوں کو اسلامی لشکر کے
آنے کے متعلق اطلاع دے دی تھی ۔ رسول کریم ﷺ نے سختی سے منع فرمایا تھا کہ اہلِ مکہ کو اسلامی
لشکر کے آنے کی کوئی اطلاع نہ دی جائے ۔ لیکن ایک بدری صحابی نے مکہ میں اپنے رشتہ داروں کو
رقعہ لکھ بھیجا کہ آنحضرت ﷺ اپنی فوج سمیت آرہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو الہاما
آگاہ کر دیا۔ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور بعض اور صحابہ کو بلایا اور بتایا کہ فلاں رستہ پر اور
فلاں منزل پر تمہیں ایک عورت ملے گی اُس کے پاس ایک رقعہ ہو گا وہ لے آؤ ۔ حضرت علی رے کے یا
جب اُس عورت کے پاس پہنچے اور رقعہ کے متعلق دریافت فرمایا تو اس نے کہا کہ میرے پاس کوئی فرمایا ۔
رقعہ نہیں ہے۔ اُسے دھمکیاں بھی دی گئیں مگر وہ انکار کرتی رہی ، لالچ بھی دیئے گئے مگر اُس نے نہ
مانا ۔ صحابہ نے کہا کہ ممکن ہے کہ کوئی اور عورت ہو اور کسی اور طرف سے نکل گئی ہو لیکن حضرت علی
رضی اللہ عنہ نے کہا میں یہ بات نہیں ماننے کا ۔ آنحضرت ﷺ نے یہ الہام الہی سے خبر دی تھی اور
صلى الله
یہ ممکن نہیں کہ وہ عورت نکل کر جا سکے اور اُسے کہا کہ میں ابھی ننگا کر کے تیری تلاشی لوں گا اس لئے
بہتر ہے کہ رقعہ دے دے اس سے وہ ڈر گئی اور گت کھول کر اس میں سے رقعہ نکال کر دے دیا اس
میں یہ خبر لکھی تھی کہ آنحضرت ﷺ تشریف لا رہے ہیں۔ رسول کریم ﷺ نے اس صحابی کو بلایا اور
پوچھا یہ تم نے لکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ۔ آپ نے فرمایا کیوں؟ تو انہوں نے عرض
صلى الله ۔
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۴
سال ۱۹۳۶ء
کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ نے جو احتیاطیں کیں یہ اللہ تعالیٰ کا حکم تھا اور نہ جس خدا نے آ ورنہ آپ کے
ساتھ فتح کا وعدہ کیا ہے مکہ والے اُس کی طاقتوں کا مقابلہ کہاں کر سکتے ہیں مکہ میں میرے کوئی
رشتہ دار ایسے نہیں ہیں جو میرے بیوی بچوں کی حفاظت کر سکیں باقی سب صحابہ کے رشتہ دار مکہ کے
بڑے بڑے رئیس ہیں میں نے اس لئے رقعہ بھیج دیا تھا کہ اس وجہ سے وہ میرے بیوی بچوں کو
نقصان نہ پہنچائیں گے ۔ باقی خدا کی بات تو پوری ہو کر ہی رہے گی اس لئے میرا رقعہ بھیج دینا کوئی
ایسی بات نہ تھی جس سے اسلام کو نقصان پہنچ سکے ۔
صلى
عام حالات میں یہ ایک منافقانہ بات ہے اور اس جواب کو سُن کر انسان کہے گا کہ بہانے
بناتا ہے لیکن اس میں شبہ بھی کیا ہے کہ یہ بات سچی تھی خدا تعالیٰ کے وعدہ کو کون ٹلا سکتا تھا مگر چونکہ عام
حالات میں یہ ایک منافقانہ بات تھی اس لئے صحابہؓ نے اپنی تلواریں نکال لیں کہ اجازت ہو تو ابھی
سرکاٹ دیں مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا آرام سے بیٹھو تمہیں معلوم نہیں کہ یہ بدری ہے۔ ۳ ۔ یہ
واقعہ خود بتاتا ہے کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ کا کیا مطلب ہے ۔ اس صحابی سے غلطی ہوئی مگر اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت ﷺ کو الہام کے ذریعہ سے اطلاع دے دی اور وہ رقعہ واپس آگیا اس عورت نے جا کر
یہ سارا واقعہ مکہ میں بیان تو کر ہی دیا ہو گا کہ اس طرح فلاں شخص نے مجھے ایک رقعہ دیا تھا جس میں یہ
لکھا تھا اور اس طرح وہ مجھ سے واپس لے لیا گیا اور اس طرح وہ صحابی اس رقعہ سے جو فائدہ اُٹھانا
چاہتے تھے وہ بھی حاصل ہو گیا ہوگا اور اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے اس رقعہ کے پہنچنے کے گناہ
سے اُس صحابی کو بھی بچالیا۔ آنحضرت ﷺ نے کئی کئی منزلیں ایک ایک دن میں طے کیں تا مکہ
والوں کو خبر ہونے سے پیشتر ہی پہنچ جائیں ۔ تو اعْمَلُوا مَا شِئْتُم میں یہی بتایا تھا کہ بدری صحابی
اگر کوشش بھی کریں تو اُن سے کوئی ایسی بات سرزد نہ ہو گی جو انہیں گنہگار بنادے۔ اللہ تعالیٰ کو علم تھا
کہ اگر یہ رقعہ پہنچا تو وہ صحابی گنہگار ہوگا اس لئے رسول کریم ﷺ کو حکم دیا کہ بھیجو علی کو اور رقعہ واپس
منگوالو۔ یہ مثال ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص اس مقام پر پہنچ جائے اللہ تعالیٰ اس سے گناہ
سرزد ہونے ہی نہیں دیتا۔ ایک صحابی نے غلط فہمی کی وجہ سے ایک ایسا فعل کیا جو اُسے گناہگار بنانے
والا تھا لیکن اللہ تعالی نے اپنا حکم جاری کر کے اسے بچا لیا ۔ تو مَالِكِ يَوْمِ الدِّینِ میں اس امر کی
طرف بھی اشارہ ہے کہ ایسے انسان کے انجام کو اللہ تعالیٰ اپنا انجام قرار دے لیتا ہے۔
صلى
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۵
سال ۱۹۳۶ء
مقبرہ بہشتی کیلئے وصیت بھی دراصل اسی کے ماتحت ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر
وصیت کرنے والا گنہگار ہو جائے تو پھر ؟ لیکن ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے شخص کے انجام کو
اللہ تعالیٰ اپنا انجام قرار دے لیتا ہے۔ گندہ شخص اگر وصیت کر دے تو وصیت قبول کر لینے والا گنہگار
ہوگا لیکن وصیت کرنے والا اپنی نیت کے مطابق ضرور جنت میں جائے گا۔ پس اللہ تعالیٰ بعض
اشخاص کے انجام کو اپنا انجام قرار دے لیتا ہے۔ بالکل ممکن ہے کہ اگر کوئی موصی گنہگار ہو تو اللہ تعالیٰ
موت کے وقت فرشتوں سے تلقین کرا کر اُسے تو بہ کا موقع دے دے اور وہ جنت میں چلا جائے یا
اگر وہ اس قابل نہیں تو موت سے قبل اس کی وصیت منسوخ کرادے۔ پس مَالِكِ يَوْمِ الدِّین کے
ان گنت معنے ہیں ۔ بیسیوں کہنا قرآن کریم کی ہتک ہے جن میں سے ایک یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس
کے انجام کو اپنا انجام قرار دے لیتا ہے۔ یہ چار باتیں ہیں جن کی وجہ سے انسان حمد کا مستحق ہو سکتا
ہے لیکن تعجب کا مقام ہے کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے بغیر ہی ان کی تعریف ہو ۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے متعلق اظہار نفرت کیا ہے جو کوئی کام تو کرتے نہیں
لیکن تعریف کی خواہش رکھتے ہیں ۔
میں اپنی جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ تعریف کا احساس قدرتی ہے بے شک یورپین فلاسفر
کہتے ہیں کہ انسان کو تمام قسم کی تعریفوں سے مستغنی ہونا چاہئے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ خدا کی
تعریف سے بھی مستغنی ہونا چاہئے ۔ حقیقی تعریف سے مستغنی ہونے والا انسان احمق کہلائے گا۔
تعریف کا جذ بہ طبعی ہے حتی کہ رسول کریم ﷺ نے تو اسے اتنی اہمیت دی ہے کہ فرمایا جس شخص کے
متعلق چالیس مؤمن کہیں کہ وہ نیک تھا وہ ضرور جنت میں جائے گا گویا جنت کو بھی شہادت پر منحصر
کر دیا لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ تعریف کا جذبہ چونکہ بجز و فطرت ہے اس لئے چالیس مؤمن
جس کی تعریف کریں اُس کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے کیونکہ
فطرت اللہ تعالیٰ سے ہی آتی ہے۔ پس جب یہ فطری جذبہ ہے تو اسے پورا کرنے کے سامان بھی
کرنے ضروری ہیں اور وہ سامان یہی ہیں کہ مؤمن کا احسان محدود نہ ہو۔ انسان اور خدا میں یہی
فرق ہے کہ خدا کا احسان ہر چیز پر براہ راست ہوتا ہے مگر انسان کے اعمال محدود ہیں اس لئے اُس
کا احسان ہر چیز پر براہ راست نہیں ہو سکتا اس وجہ سے وہ ان معنوں میں تو رَبُّ الْعَالَمِین نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
५१५
سال ۱۹۳۶ء
ہو سکتا لیکن اسے چاہئے کہ وہ ان معنوں میں تو رَبُّ الْعَالَمِین بنے کہ جسے اس کے ساتھ واسطہ پڑے
اُس کے ساتھ وہ ربوبیت کا معاملہ کرے ۔ اس کے بعد جن لوگوں سے اس کا واسطہ نہیں پڑا اُن کو
بھی اللہ تعالیٰ اسی شاخ میں شامل کر دے گا ۔ مثلاً اُس کا واسطہ ایک ہزار انسانوں سے پڑا ہے اور
وہ ان کے ساتھ ربوبیت کا معاملہ کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے رجسٹر میں یہی لکھے گا کہ وہ تمام مخلوق
سے ربوبیت کا معاملہ کرتا ہے۔
دوسرا طریق اس کا یہ ہے کہ عمل کی طاقت جہاں محدود ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے خیال کی
طاقت کو غیر محدود پیدا کیا ہے۔ آر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ انسانی اعمال محدود ہیں پھر ان کا اجر
کس طرح غیر محدود ہو سکتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا یہی جواب دیا ہے کہ
انسان کے اعمال بے شک محدود ہیں مگر اس کی نیت محدود نہیں انسان نے کب کہا تھا کہ ساٹھ یا ستر
سال کی عمر میں اُسے وفات دے دی جائے اس کی نیت غیر محدود تھی اور ارادہ غیر محدود عمل کرنے کا
تھا اور اس کے عوض اللہ تعالیٰ کا وعدہ اسے غیر محدود جنت دینے کا تھا۔ اب خدا تو اسے غیر محدود
جنت دینے پر قادر ہے لیکن انسان غیر محدود عمل کرنے پر قادر نہیں۔ خدا تعالیٰ جب چاہے اسے
وفات دے سکتا ہے۔ پس اس کی اس کمزوری کا فائدہ بھی اللہ تعالیٰ اسے ضرور دے گا۔
تو دوسرا ذریعہ رَبُّ الْعَالَمِین بننے کا ارادہ ہے۔ تمہارے دل میں یہ جوش ہونا چاہئے کہ
تمام دنیا کو ہدایت دی جائے ، تمام دنیا کو آرام اور سکھ پہنچایا جائے ، تمام مخلوق کی ترقی کا موجب بنائی
جائے ۔ اب اگر تمہارا ارادہ ہزار اشخاص کو فائدہ پہنچانے کا تھا مگر موقع صرف سو کو ہی پہنچانے کا ملا
تو ثواب تمہیں ہزار کا ہی ہوگا اور اگر ارادہ غیر محدود مخلوق کو فائدہ پہنچانے کا تھا مگر موقع صرف ہزار
ہی کو پہنچانے کا ملا تو ثواب بھی غیر محدود کا ہی ہوگا ۔ اسی اصل کے ماتحت آنحضرت ﷺ نے فرمایا
ا
صلى الله
نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ ۴- پس بدلہ اللہ تعالیٰ عمل کے مطابق نہیں بلکہ نیت کے مطابق دیتا ہے
اور اسی لئے انسان غیر محدود کا وارث بنتا ہے ۔ انسان جب اپنے جذبات کو رَبُّ الْعَالَمِین کی
صفت کے ماتحت کر لیتا ہے اور اس کی نیت یہ ہو جاتی ہے کہ ساری دنیا بلکہ سارے عالم کی بہتری
کی کوشش کرے لیکن کر ان کیلئے ہی سکتا ہے جس سے اس کا واسطہ پڑے تو وہ مظہرِ رَبُّ الْعَالَمِين
بن جاتا ہے اور اُس وقت تعریف کا مستحق ہو جاتا ہے۔ فرض کرو وہ دس آدمیوں کو فائدہ پہنچا سکتا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۷
سال ۱۹۳۶ء
ہے مگر اس کی نیت یہ تھی کہ اگر خدا تعالیٰ موقع دے تو دو ارب لوگوں کو فائدہ پہنچائے لیکن اُسے موقع
صرف دس کو ہی پہنچانے کا مل سکا تو گیارھویں کو جب اُس کی نیت کا علم ہوگا کہ یہ رات دن اس کوشش
میں رہتا تھا کہ اسے فائدہ پہنچائے تو وہ اس کی تعریف کرے گا یا نہیں ۔ اور جوں جوں یہ علم پھیلتا جائے گا
اس کی تعریف بھی پھیلتی جائے گی اور جو اس کی تعریف نہیں کرے گا وہ صرف اس وجہ سے نہیں کرے گا
کہ اسے علم نہیں ۔
اس طرح لا علم ہونے کی وجہ سے تعریف نہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے متعلق بھی موجود ہیں ان
کا تعریف نہ کرنا عدم علم کی وجہ سے ہے اگر انہیں پتہ ہو کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے تو وہ
ضرور اس کی تعریف کریں۔ پس اس طرح جو بندہ نیک نیت ہے اس کے متعلق بھی اگر ساری دنیا کو علم ہو تو
سب اُس کی تعریف کریں۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کی صفت رحمن اور رحیم ہے ۔ انسان کے پاس جو سامان میسر
ہے وہ دوسرے کو دے دیتا ہے اور نیت یہ رکھتا ہے کہ اور ہو تو وہ بھی دے دوں ۔ تو اس کے عمل میں
جو کوتا ہی رہے گی اُسے اس کی نیت پوری کر دے گی ۔ پس عمل اور ارادہ مل کر انسان کو خدا تعالیٰ کا
مظہر بنا دیتے ہیں جس حد تک عمل چلتا ہے وہاں تک عمل دکھانا پڑتا ہے لیکن جہاں غفلت کی وجہ سے
یا وفات کی وجہ سے عمل ختم ہو جاتا ہے وہاں ارادہ اور نیت کمی کو پورا کر دیتا ہے اور وہ شخص حمد کا مستحق
ہو جاتا ہے۔ بعض لوگ عمل تو درست رکھتے ہیں مگر ان کی نیت درست نہیں ہوتی خصوصاً آجکل تو
تو درست رکھتے ہیں مگر ان کی نیت درست نہیں ہوتی خصوصاً ؟ لو درست ہیں درست
ظاہرداری بہت ہے ایک شخص ملنے آتا ہے تو کہتے ہیں آئے تشریف لائے ۔ آپ بہت اچھے آدمی
ہیں مگر دل میں یہی ہوتا ہے کہ اس نے فلاں موقع پر میرے ساتھ فلاں بات کی تھی اگر موقع ملے تو
اس کا گلا گھونٹ دوں ۔ عمل تو اچھا ہوتا ہے مگر نیت خراب ہوتی ہے نیت کیلئے ایمان کی ضرورت ہوتی
ہے۔ اس زمانہ میں ایمان کی کمی کی وجہ سے نیت زیادہ خراب ہے۔ ہندوستان میں ہندو ہندومسلہ مسلمانوں
کے جتنے جھگڑے ہیں وہ سب نیت کی خرابی کی وجہ سے ہی ہیں ۔ ایک مجلس میں ایک پنڈت صاحبہ
، ایک مولوی صاحب ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بس آپ کا احسان ہے بیوی بچے آپ ہی کے
احسانات کی وجہ سے پلتے ہیں۔ لیکن گھر میں آ کر کہتا ہے کہ یہ بڑا خبیث ہے موقع ملے تو اسے جان
سے
سے مار دوں ۔ اور ہندو مسلمان سے ملتا ہے تو کہتا ہے کہ خان صاحب آپ ہی ہمارے ان داتا