تحریک جدید کے تیسرے سال کا یکم دسمبر 1936ء سے آغاز

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۶۹۸
سال ۱۹۳۶ء
ہیں لیکن گھر میں جا کر کہتا ہے کہ یہ مسلے جب تک ملک سے نہ نکلیں ہمارا ملک آزاد نہیں ہو سکتا ۔
گو یا عمل تو درست ہے مگر نیت درست نہیں ۔ اگر نیت درست ہو تو عمل کی اصلاح آسانی سے ہو سکتی
ہے مگر چونکہ نیت کی اصلاح نہیں ہوتی اس لئے عمل کا فائدہ بھی نہیں پہنچتا اور وہ بیماری پھر عود کر آتی
ہے
کیونکہ عمل نیت اور ارادہ کے تابع ہوتا ہے۔
پس میں جماعت کو آج یہ نصیحت کرتا ہوں کہ ایک اہم کام ہمارے ذمہ ہے پھر ہر ایک
کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ اُس کی تعریف ہو۔ ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ مجھے تو یہ خواہش نہیں
لیکن مجھے تو یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ میرے دل میں تو یہ خواہش ضرور ہے کہ جب میں خدا تعالیٰ
کے حضور حاضر ہوں تو وہ کہے کہ تو نے بہت اچھا کام کیا ۔ پس میں تو تعریف سے مستغنی نہیں ہوں ۔
میرا قلب اتنا فلسفی نہیں اسے کمزوری سمجھ لو یا کچھ، مجھے تو ضرور یہ خواہش رہتی ہے ۔ پس اگر تم بھی
چاہتے ہو کہ وہ ہستیاں تمہاری تعریف کریں جن کی تعریف قیمتی چیز ہے تو عمل کے ساتھ نیت بھی
درست کرو ۔ جہاں تک ہو سکے عمل ، قربانی اور ایثار سے کام لو اور پھر نیت درست رکھو۔ اگر ایک
پیسہ بھی دے سکتے ہو دے دو لیکن نیت یہ رکھو کہ خدا تعالیٰ دے تو ان گنت قربانیاں کریں۔ جو شخص
ایک روپیہ چندہ دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ لعنت ہے ایسے چندہ پر پیچھے پڑ کر لکھوا لیتے ہیں تو ایسا چندہ
واقعہ میں ہی لعنت ہے۔ جس کی نیت چھوٹی ہے مگر ظاہر میں عمل بڑا ہے اس کا عمل حقیقتاً چھوٹا ہے کی مگر
لیکن جس کا عمل کم مگر نیت زیادہ ہے اس کا تھوڑ ا عمل بھی زیادہ ہے۔ جس چندہ کے بعد دل میں یہ ہو ہے۔جس
کہ میں نے بہت تھوڑا دیا ہے وہ بہت زیادہ ہے لیکن جس چندہ کے بعد دل میں یہ ہو کہ بہت دے
دیا ہے وہ کچھ نہیں ۔ یا جو شخص تبلیغ کیلئے ایک مہینہ لگاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ اور مصیبت آپڑی ہے
پہلے تو کہتے تھے چندے دو مگر اب کہتے ہیں وقت بھی دے دو اور کمائی بھی نہ کرو تو اس کے ذریعہ
سے اگر کسی کو ہدایت بھی ہو جائے تو خدا تعالیٰ کی نظر میں اس کی کوئی وقعت نہیں مگر جو بجائے ایک ماہ
کے ایک دن دیتا ہے مگر اس کے دل میں تڑپ یہ ہے کہ موقع ملے تو اور بھی وقت دوں اُس کی نیت
عمل کی کمی کو پورا کر دے گی ۔ نیت کی کمی کو عمل پورا نہیں کر سکتا مگر عمل کی کمی کو نیت پورا کر دیتی ہے ۔
جس طرح ایمان کی کمی کو نمازیں اور روزے پورا نہیں کر سکتے مگر نمازوں اور روزوں میں جو کمی رہ
گئی ہوا سے ایمان پورا کر دیتا ہے۔ ظاہری طور پر ہی دیکھ لو کتنے بچے ہیں جو بے حد کر یہہ دُبلے پتلے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٦٩٩
سال ۱۹۳۶ء
اور دائم المرض ہوتے ہیں مگر ماں باپ اُن کو چھاتی سے لگائے پھرتے ہیں اور ان کی خدمت
کرتے ہیں ۔ دنیا میں کتنے ماں باپ ہیں جو کسی غیر کے بچہ کو محض اس وجہ سے محبت کریں کہ وہ
خوبصورت ہے لاکھ میں سے ایک بھی عورت شاید ایسی نہ ہو۔ کہتے ہیں دنیا کی آبادی اس وقت
ڈیڑھ ارب ہے غور کر کے دیکھ لو ان میں چند ہزار بھی ایسی مائیں نہیں ملیں گی جو دوسرے کے بچہ
سے محض خوش شکل ہونے کی وجہ سے اپنے بچہ کی طرح محبت کریں مگر پچاس فیصدی ایسی ہیں جو
نہایت ہی بدصورت اور ایسے گندے بچوں کو جنہیں دیکھ کر گھن آتی ہے چھاتی سے لگائے پھرتی ہیں
کیونکہ اُن کیلئے اُن کے دل میں اخلاص ہوتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ ایمان عمل کی کمزوری کو پورا
کر دیتا ہے جس طرح محبت ظاہری نقص کو پورا کر دیتی ہے ایسی مثالیں تو بے شمار ہیں کہ بچہ
بدصورت ہے مگر ماں جذبہ محبت کی وجہ سے پیار کرتی ہے مگر ایسی مثال کوئی نہ ملے گی کہ دل میں
نفرت ہو اور صرف خوبصورتی کی وجہ سے کوئی عورت بچہ کو پیار کرے۔
پس
اگر واقعہ میں آپ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک تعریف کے مستحق
بنیں تو اعمال کے ساتھ نیت کی بھی اصلاح کریں۔ کسی قربانی پر بھی مطمئن نہ ہوں بلکہ نیت رکھیں کہ
اور بھی کریں ۔ اگر تو واقعی آپ کے قلب کی یہی حالت ہے تو سمجھ لیں کہ ٹھیک ہے لیکن اگر یہ خیال
ہے کہ بوجھ ہے تو نیت ہی نہیں ساتھ ہی عمل بھی رڈ کر دیا جائے گا۔
سورۃ فاتحہ میں یہ ایک عظیم الشان نکتہ ہے جو سکھایا گیا ہے مؤمن کو چاہئے اس سے فائدہ
اُٹھائے اور ساتھ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور نیت کی
اصلاح ایسے رنگ میں کر دے کہ ہم اس کی ابدی رحمت اور ابدی جنت کے حقدار ہو جائیں تا خدا تعالیٰ
( الفضل ۳۱ اکتوبر ۱۹۳۶ء )
سے ہمارا تعلق حقیقی ہو عارضی اور غیر حقیقی نہ ہو۔“
ل البقرة : ٢٦١
بخارى كتاب الجهاد والسير باب الجاسوس صفحه ۴۹۶ ، ۴۹۷ حدیث نمبر ۳۰۰۷
مطبوعہ دارالسلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء
المعجم الكبير جلد 1 صفحہ ۲۲۸، مطبوعہ عراق ۱۹۷۹ء

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٧٠٠
۴۰
سال ۱۹۳۶ء
کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ
انسان تذلیل اور انکسار اختیار کرے
فرموده ۶ نومبر ۱۹۳۶ء بمقام محمود آباد سندھ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت
فرمائی قَدْ فَلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ اے ۔ اس کے بعد فرمایا : -
دنیا میں کئی لوگ کیا کرتے ہیںکہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو۔ دنیا میں ہیں وہ اور دنیا میں کئی لوگ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوتے اور ان کی
محنتیں ضائع چلی جاتی ہیں ایسے لوگ ہمیں دُنیوی کام کرنے والوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں اور
دینی کام کرنے والوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ دُنیوی زندگی کو سطح نظر قرار دینے والوں سے میں
بھی بعض شکوہ کیا کرتے ہیں کہ ان کے کاموں کا انفرادی یا قومی رنگ میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا
اور دینی کام کرنے والوں میں سے بھی بعض لوگ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ وہ نمازیں پڑھتے ہیں ،
روزے رکھتے ہیں، زکوۃ دیتے ہیں، استطاعت پر حج بھی کرتے ہیں ، ذکر الہی بھی کرتے ہیں ،
سچائی اور دیانت سے بھی کام لیتے ہیں لیکن وہ ان کا کوئی غیر معمولی اثر اپنے اندر محسوس نہیں
کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں انہی ناکامیوں کے پیش نظر بعض گر بیان فرمائے ہیں جن کو
مد نظر رکھنے سے انسان دینی و دنیاوی طور پر کامیاب یا با مراد ہو جاتا ہے اور اس کے کاموں کا صحیح
نتیجہ برآمد ہونے لگتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمُ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷٠١
سال ۱۹۳۶ء
خَاشِعُونَ وہ مومن کامیاب ہو گئے جو اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع سے کام لیتے ہیں ۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے خیالات کی تردید کی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم کام
تو کرتے ہیں مگر ہمیں ملتا کچھ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ نا ممکن ہے کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے
قرب کے حصول کیلئے صحیح رنگ میں جدو جہد کرے اور پھر اسے نا کامی حاصل ہو۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ ایک مخلص اور مؤمن بندے کا ایمان تقاضا کرتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی عبادت کسی انعام
کے لالچ میں نہ کرے بلکہ عبودیت کو اپنے فرائض منصبی میں شمار کرے مگر اس کے یہ معنی بھی نہیں کہ
اللہ تعالٰی سے کسی اچھے نتیجے کی امید نہ رکھی جائے ۔ جس بات سے روکا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کی عبادت ٹھیکہ کے طور پر نہ کی جائے کہ جتنا انعام ملے گا اتنی ہی ہم عبادت کریں گے ۔ وہ
عالم الغیب ہستی ہے انسان کو چاہئے کہ اپنا معاملہ اس پر چھوڑ دے اور صدق دل سے اس کی عبادت
کرتا چلا جائے پھر اللہ تعالیٰ جس رنگ میں چاہے گا اسے اپنے انعامات سے حصہ عطا فرمادے گا
ور نہ اگر اللہ تعالی سے کسی ثواب کی امید ہی نہ رکھی جائے تو دین ایک عبث اور رائیگاں چیز بن جاتی
ہے۔ غرض خدا تعالیٰ نے اس آیت میں مومنوں کو امید دلائی ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ سے اچھے نتائج
کی امید رکھنی چاہئے کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ ایک شخص مؤمن ہو اور پھر کامیاب نہ ہو۔
قَدْ فَلَحَ الْمُؤْمِنُونَ کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ مؤمن کامیاب ہو گئے ۔ اس رنگ میں الفاظ
اُسی وقت استعمال کئے جاتے ہیں جب کوئی بات یقینی اور قطعی ہو جیسے اگر کوئی شخص سفر پر ہوا اور
گھبرا کر پوچھے کہ ابھی منزل مقصود کتنی دور ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ بس ہم پہنچ ہی گئے ہیں گویا اب
شبہ والی بات نہیں ۔ اسی طرح جب کوئی یقین دلا دیتا ہے کہ وہ فلاں کام ضرور کر دے گا اور اس میں
شبہ کی گنجائش نہیں تو وہ کہتا ہے کہ بس یہ کام ہوا سمجھو۔ یہ محاورہ پنجابی میں بھی اسی طرح استعمال ہوتا
ہے کہ اب گویا اسے حاصل شدہ چیز ہی سمجھو۔ اسی طرف قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ میں اشارہ ہے کہ تم
مؤمنوں کو بس کامیاب ہوا سمجھو اور یاد رکھو کہ اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں کیونکہ مومن کا مستقبل
ماضی کی مانند یقینی ہوتا ہے ۔ پھر بتایا کہ ایسے مؤمنوں کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ نمازوں میں
خشوع و خضوع کرتے ہیں ۔
خاشع کے معنے عام طور پر یہ کئے جاتے ہیں کہ جو نمازوں میں گریہ وزاری کرے ۔ اس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٧٠٢
سال ۱۹۳۶ء
میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ معنے درست ہیں مگر خاشع کے صرف یہی معنے نہیں بلکہ اس کے علاوہ اور بھی کئی
معنی ہیں، اسی طرح صلوٰۃ سے مراد خالی دعا نہیں کیونکہ وہ تو تکلیف کے وقت ہوتی ہے۔ یہاں
خصوصیت سے نماز کا ذکر ہے کہ وہ نماز میں خشوع کرتے ہیں ۔ در حقیقت عربوں میں صلوٰۃ کا لفظ
عام ہے جو صرف عبادت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے خواہ وہ اس شکل میں ہو جیسے مسلمانوں میں
عبادت کا رواج ہے یا کسی اور شکل میں ہو جیسے عیسائیوں یا یہودیوں کی نماز ہے۔ قرآن کریم
میں صلوٰۃ سے مراد بالعموم عبادت ہی ہوتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا ہے کہ کفار
کی صلوۃ صرف سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹنا ہے۔ اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نماز میں سجدہ کے
وقت یا دوسرے موقع پر تالیاں پیٹتے تھے بلکہ مراد یہ ہے کہ ان کی عبادت اسی قسم کی ہے جس میں کوئی
معقول بات نہیں جیسے ہندوؤں کی عبادت چھینے بجانے سے ہوتی ہے اسی طرح مکہ والے بھی کرتے
تھے اور اسی کا نام عبادت رکھ لیتے تھے۔ گویا اس کے یہ معنے بھی ہیں کہ مسلمانوں کی نماز کے وقت
بھی تالیاں بجاتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ ایک نیک کام کر رہے ہیں لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
مشرکوں کی عبادت ایسی ہوتی ہے جیسے تالیاں بجانا۔ اسی طرح خشوع کسی چیز کے نیچے ہونے کو کہتے
ہیں اسی وجہ سے غض بصر کیلئے بھی اس لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ پس خشوع کے معنے ہوئے نیچے
ہو جانا ، تذلل اختیار کرنا اور نفس کو مٹا دینا ۔ بَلْدَةٌ خَاشِعَةٌ ایسے شہر کو کہتے ہیں جس کے سب مکانات
گر گئے ہوں اور غبار سے اٹے ہوئے ہوں ۔ پس نماز میں خشوع کے یہ معنے ہوئے کہ نماز پڑھنے
والا اپنے آپ کو کلی طور پر مٹا دے اور انکسار اختیار کرے۔ اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ نماز میں انکسار
سے کیا مراد ہے سواگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے نماز کے اندر ہی انکسار کا مفہ انکسار کا مفہوم رکھا
ہوا ہے۔ انسان تکبیر کے بعد کھڑا ہو جاتا ہے اور سینے پر ہاتھ باندھ لیتا ہے چونکہ انسان میں یہ ایک
کمزوری پائی جاتی ہے کہ جب وہ کوئی اہم کام کرتا ہے تو اس کے نتیجہ میں یہ سمجھ بیٹھتا ہے کہ اب میں
بہت بڑا ہو گیا ہوں جیسے آجکل کے علماء اور سجادہ نشین لوگوں کو اپنی عزت کرتے ہوئے دیکھ کر اپنے
آپ کو بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قیام کے معاً بعد رکوع رکھ دیا اور حکم دیا کہ
فروتنی اور انکسار کی وجہ سے نیچے جھک جاؤ اور ایسا رنگ دکھاؤ جیسے غلام اپنے آقا کیلئے دکھاتا ہے ۔
پھر جب اسے خیال آنے لگتا ہے کہ اب میں نے بڑا کام کر لیا ہے تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٧٠٣
سال ۱۹۳۶ء
اور جھک جاؤ چنانچہ وہ سجدے کا حکم دیتا ہے جو تذلل کا انتہائی مقام ہے اور سجدہ دو دفعہ رکھا ہے جس
کا مقصد یہ ہے کہ تواتر سے اس پر عمل کیا جائے گویا جھکو اور جھکتے چلے جاؤ ۔ پھر ہر رکعت میں اس کا
تکرار انسان کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ اسے اپنے ہر کام کا اختتام سجدہ پر ہی کرنا چاہئے
کیونکہ بعض لوگ مختلف نیکیوں میں تو حصہ لیتے ہیں لیکن آخر تکبر میں مبتلاء ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں ۔
دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ جس قوم نے کوئی بڑا کام کر کے تکبر کیا وہ گر گئی ۔ مسلمانوں نے طب
میں ترقی کی لیکن جب وہ ایسے مقام پر پہنچ گئی کہ کسی کے آگے جھکنے کو عار سمجھنے لگے تو ان کے ہاتھ
سے طب نکل گئی اور یورپ میں چلی گئی ۔ اب یورپ نے اس میں اس حد تک ترقی کر لی ہے کہ پہلا
سارا کام کھلونا سا معلوم ہوتا ہے۔ یورپ نے اپنے آپ کو اس وقت تک طالب علم سمجھا ہوا ہے لیکن
جہاں اُس نے یہ خیال کیا کہ اب وہ استاد بن گیا ہے وہ گرنا شروع ہو جائے گا اور یہ کمال ان سے
نکل کر کسی اور کے پاس چلا جائے گا۔ اسی طرح قدیم مصریوں نے انجینئرنگ میں ترقی کی لیکن
جب انہوں نے تکبر کیا تو یہ فن ان کے ہاتھ سے نکل کر یونانیوں کے پاس چلا گیا۔ ان سے عربوں
کے حصے میں آیا اور جب عربوں نے تکبر کیا تو یورپ میں چلا گیا جب وہ تکبر کریں گے تو ان سے بھی
چھن جائے گا ۔ پس قوم اسی وقت تک ترقی کرتی ہے جب تک وہ بجھتی ہے کہ ابھی تک ہم نے اور
سیکھنا ہے جب وہ یہ خیال کرنے لگتے ہیں کہ وہ استاد بن گئے ہیں تو ذلیل ہو جاتے ہیں ۔
غرض مؤمن دین اور دنیا دونوں میں کامیاب ہوتے ہیں صرف شرط یہ ہے کہ وہ جتنی بھی
ترقی کرے اتنا ہی یہ سمجھے کہ میں نے کچھ بھی خدمت نہیں کی ۔ اگر یہ مادہ کسی میں پیدا ہو جائے تو وہ
بڑھتا چلا جائے گا لیکن جب اُس نے یہ سمجھنا شروع کر دیا کہ اب میں نے کافی ترقی کر لی ہے تو وہ
گر جائے گا اور اس کے اندر نفاق پیدا ہو جائے گا۔ غور کرو کہ کتنے معمولی سے جھٹکے سے ایک مؤمن
منافق بن سکتا ہے پس کبھی تکبر کے قریب بھی نہ جاؤ عزت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے خواہ اس دنیا
میں دے خواہ اگلے جہان میں ۔ کسی کیلئے ایک قسم کی عزت اچھی ہوتی ہے اور کسی کیلئے دوسری قسم
کی ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ والدین کو اپنے سب بچوں سے ہی پیار ہوتا ہے لیکن بعض چیزیں وہ اپنے کسی
بچے کو دیتے ہیں اور کسی کو نہیں دیتے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی خوب جانتا ہے کہ بندے کو کس رنگ
میں انعام دیا جاوے۔ انسان کو تو اپنی عبادت کی قیمت بھی معلوم نہیں ہوتی پھر وہ اپنے لئے کوئی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۰۴
سال ۱۹۳۶ء
انعام کیسے تجویز کر سکتا ہے جب وہ اپنے لئے خود کوئی انعام تجویز کرتا ہے تو وہی اُس کے تنزل کا مقام
ہوتا ہے ۔ جیسے دنیا میں کوئی ماں باپ ایسے نہیں جن کو اپنے بچوں سے محبت نہ ہولیکن وہ اس امر کو
پسند نہیں کرتے کہ بچہ اُن پر حکومت کرے ۔ جب ماں باپ بچے کی طرف سے اس سلوک کو
برداشت نہیں کر سکتے تو کیا خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق یہ امید ہو سکتی ہے کہ خدا بندے کی حکومت
تسلیم کرے اور بندے کو وہی دے جو بندہ خود اپنے لئے تجویز کرے۔ کئی لوگ حج کرتے ہیں تو
حاجی کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں حالانکہ وہ روزانہ دیکھتے ہیں کہ تمام مؤمن نماز میں پڑھتے اور
روزے رکھتے ہیں لیکن کبھی انہوں نے خواہش نہیں کی کہ انہیں نمازی یا روزے دار کہا جائے ۔ اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حج کر لینے کے بعد وہ اپنے اندر ایک بڑائی محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ اب ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
مرزا غالب کے متعلق مشہور ہے کہ اس نے ایک دفعہ ایک خاص قسم کی ٹوپی پہنی جب
لوگوں نے بھی ان کی نقل میں اسے پہننا شروع کیا تو انہوں نے اُسے اُتار دیا اور اپنی بڑائی میں اور
دوسروں کی نقل کو بھی برداشت نہ کیا حالانکہ اُن کو خوش ہونا چاہئے تھا کہ لوگوں نے اُن کی نقل کی
ہے اس کے بالمقابل اللہ تعالیٰ کے انبیاء ان اخلاق کو لے کر آتے ہیں کہ بجائے اس کے وہ اپنی
نقل کو نا پسند کریں ان کے دل میں خواہش ہوتی ہے کہ لوگ ان کی نقل کریں ۔
صلى الله
غرض ایک سچے مومن میں تذلل ہوتا ہے اور وہ جوں جوں عبادت کرتا ہے اس کا تذلل
ترقی کرتا چلا جاتا ہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ اس قدر عبادت کرتے تھے کہ آپ
کے پاؤں متورم ہو جاتے ۔ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! اللہ تعالیٰ نے تو آپ
کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیئے ہیں پھر آپ اتنی مشقت کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا
عائشہ کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں ہے ۔
اسی طرح ایک دفعہ جب آپ سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ اپنے اعمال کے زور سے
بہشت میں جائیں گے؟ تو آپ نے فرمایا نہیں میں بھی جنت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی جاؤں
گا ہے ۔ گویا آپ نے اپنے اعمال کی قیمت محض اللہ تعالیٰ کا فضل رکھی ۔ غرض جس کو سچے کام کی
توفیق مل جاتی ہے اس کے دل میں کبھی غرور پیدا نہیں ہوتا۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۰۵
سال ۱۹۳۶ء
حضرت خلیفۃ المسیح الاول ایک بزرگ کا واقعہ سنایا کرتے تھے کہ انہوں نے کئی سال تک
باقاعدہ مسجد میں نمازیں پڑھیں تاکہ لوگ ان کی تعریف کریں لیکن خدا تعالیٰ نے ان کی کسی گزشتہ
نیکی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے متعلق یہ بات ڈال دی کہ یہ سب لوگ انہیں منافق
کہتے تھے۔ آخر ایک دن انہیں خیال آیا کہ اتنی عمر ضائع کی کسی نے بھی مجھ کو نیک نہیں کہا اگر خدا
کیلئے عبادت کرتا تو خدا تعالیٰ تو راضی ہو جاتا۔ یہ خیال ان کے دل میں اتنے زور سے آیا کہ وہ اُسی
وقت جنگل میں چلے گئے، روئے اور دعائیں کیں اور توبہ کی اور عہد کیا کہ خدایا! اب میں صرف
تیری رضا کیلئے عبادت کیا کروں گا ۔ جب واپس آئے تو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں یہ
یہ
بات ڈال دی کہ یہ شخص ہے تو بہت ہی نیک مگر معلوم نہیں لوگوں نے اسے کیوں بد نام کر رکھا ہے اور
بچے بوڑھے سب اس کی تعریف کرنے لگے ۔ اس بزرگ نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ خدایا!
صرف ایک دن میں نے تیری رضا کی خاطر نماز پڑھی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے میری
تعریف کرنی شروع کردی۔
پس ہر مؤمن کیلئے ضروری ہے کہ جب وہ نماز پڑھے تو اس کو شروع کرتے وقت اگر اس
کے دل میں تکبر ہو تو ہو لیکن جب اسے ختم کرے تو اُس کا دل تکبر سے بالکل خالی ہو چکا ہو، اسی
طرح جب وہ روزہ رکھے تو شروع میں اگر اُس کے اندر کبر کا کوئی شائبہ ہو تو ہو لیکن جب اسے ختم
کرے تو وہ تکبر کوگلی طور پر چھوڑ چکا ہو۔
تاریخوں میں آتا ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو ان کی
زبان پر یہ فقرہ جاری تھا کہ رَبِّ لاَ عَلَيَّ وَلا لِی ہے یعنی اے خدا ! میں اپنے کاموں کا تجھ سے
کوئی بدلہ نہیں مانگتا صرف یہی آرزو ہے کہ میرے اوپر کوئی الزام قائم نہ کیا جاوے۔ گویا ہزار ہا
کام کرنے کے باوجود وہ یہی سمجھتے تھے کہ اس وقت تک میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پس ترقی کیلئے
ضروری ہے کہ جس قدر بھی عبادت کی جائے اُسی قدر آدمی اور زیادہ جھکتا چلا جائے حتی کہ اُسے یہ
احساس بھی نہ ہو کہ اس نے کچھ کیا ہے۔ جو لوگ دنیا میں یہ سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے کچھ حاصل کر لیا۔
ہے اُن کی مثال کنویں کے مینڈک کی سی ہوتی ہے جو سمندر کے مینڈک سے ملا اور ایک چھلانگ لگا کر
اُس سے کہا کہ کیا سمند را نتا بڑا ہوتا ہے؟ اُس نے کہا نہیں ۔ اُس نے دو چھلانگیں اور ماریں اور کہا کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٧٠٦
سال ۱۹۳۶ء
کیا اتنا بڑا ہوتا ہے؟ اُس نے کہا نہیں اس سے بہت بڑا ہوتا ہے۔ آخر اس نے تین چھلانگیں ماریں
اور کہا کیا اتنا بڑا ہوتا ہے سمندر کے مینڈک نے سر ہلا دیا جس پر کنویں کے مینڈک نے اس سے منہ
پھیر لیا اور کہا میں ایسے جھوٹے سے بات نہیں کرتا ۔ پس فِی صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ میں اللہ تعالیٰ
نے یہ گر بتایا ہے کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو جتنا بھی تم کام کرواتنی ہی تم پر اپنی کمزوری واضح
ہوتی چلی جائے گی ۔ اگر کسی کے دل میں یہ خیال آئے کہ اسے اس کے اعمال کے بدلہ میں کیا ملا
ہے تو یہ اُس کا منافقت کی طرف پہلا قدم ہوگا اور اگر اس کے اندر یہ احساس ہو کہ اس نے کچھ بھی
نہیں کیا تو خدا تعالیٰ قَدْ اَ فَلَحَ الْمُؤْمِنُونَ کے وعدے کے مطابق اسے ضرور کامیاب کرے گا ۔
ہماری جماعت میں بھی ٹھوکر کھانے والے ایسے ہی لوگ تھے جیسے ڈاکٹر عبدالحکیم کہ وہ
چندے بھی دیتا تھا اور اُس نے کتابیں بھی لکھیں لیکن اس سے کم چندے دینے والے مرتے وقت
تک ایمان پر قائم رہے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو قبول کر لیا۔ پس جو احمدی یہ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ
انہوں نے چندے بھی دیئے لیکن اس کا ان کو کوئی اجر نہیں ملا ان کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر سچا ایمان
پیدا کریں اور اپنی کمزوریوں پر استغفار کریں جب ان کے دل سے یہ احساس جاتا رہے گا کہ
انہوں نے کچھ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو ایمان کے اعلیٰ ثمرات سے متمتع فرمائے گا اور انہیں دینی اور
دنیوی دونوں رنگ میں کامیابیاں عطا فرمائے گا ۔
ل المؤمنون: ۳۰۲
( الفضل ۲۷ رستمبر ۱۹۶۱ء )
بخاری کتاب التفسير ۔ تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ۔۔۔ (الخ)
صفحه ۸۵۶ حدیث نمبر ۴۸۳۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
بخارى كتاب التفسير باب القصد والمداومة على العمل صفحه ۱۱۲۱ حدیث نمبر
۶۴۶۳ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الجنائز باب ماجاء في قبر النبي الله (الخ) صفحه ۲۲۳ ۲۲۴ حدیث نمبر
۱۳۹۲ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۱
سال ۱۹۳۶ء
تحریک جدید کے تیسرے سال کا یکم دسمبر ۱۹۳۶ء سے آغاز
(فرموده ۲۷ نومبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
باوجود طبیعت کی ناسازی اور بخار کے میں نے آج جمعہ کا خطبہ اس لئے کہنے کا ارادہ کیا۔
ہے کہ تا تحریک جدید کے سال سوم کی تحریک کا اعلان کر سکوں ۔ آج سے دو سال پہلے جب میں نے
تحریک جدید کی ابتدا کی تھی اُس وقت کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ تحریک آئندہ کیا رنگ اختیار کرنے
والی ہے۔ شاید آج بھی لوگ اس کے نتائج سے ناواقف ہوں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ در حقیقت والی ہے۔ شاید کے سے ہوں گے لیکن ہوں درد کے گے
یہ تحریک الہی تصرف کے ماتحت ہوئی تھی ۔ ہماری جماعت ان سہولتوں کی وجہ سے جو مؤلفۃ القلوب
کے حق میں خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہیں اُس بیداری اور قربانی سے محروم ہوتی جا رہی تھی جس کے
بغیر کوئی روحانی قوم کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ در حقیقت ہمارے کام ایک منظم انجمن کی صورت صورت اختیار
کرتے جارہے تھے جس کا کام لوگوں سے کچھ رقوم حاصل کرنا اور انہیں بعض تمدنی یا علمی ضرورتوں
پر خرچ کرنا ہوتا ہے اور وہ اصل غرض یعنی اپنے دل کو خدا کی محبت میں فنا کر دینا اور دنیا میں ہوتے
ہوئے اُس سے جدا رہنا اور دنیا کماتے ہوئے دین میں ترقی کرنا اور بنی نوع انسان میں رہتے
ہوئے خدا کے قریب رہنا اور جسمانی سانس لیتے ہوئے اپنے اوپر ایک موت وارد کر لینا اور اپنے
قدم ہمیشہ اطاعت کیلئے بڑھاتے چلے جانا اس کی طرف سے غفلت پیدا ہو رہی تھی تب خدا نے چاہا
کہ اُس کی رحمت اور اُس کا فضل زمین پر نازل ہو اور اس کام میں زندگی پیدا کرے جسے خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
٧٠٨
سال ۱۹۳۶ء
دنیا میں جاری کرنا چاہتا ہے۔ جس طرح بچوں کے لباس سے بڑوں کے لباس کا فرق ہوتا ہے اسی
طرح مؤلفة القلوب والی حالت اور کامل حالت میں فرق ہوتا ہے۔ بچے کبھی ننگے بھی پھر لیتے ہیں
اور کبھی کپڑے بھی پہن لیتے ہیں نہ ان کی ایک حالت کو لوگ سراہتے ہیں نہ ان کی دوسری حالت کو
قابل ملامت قرار دیتے ہیں ۔ اسی طرح روحانیت کی ابتدائی حالتوں میں الہی جماعتوں کو کچھ
سہولتیں دی جاتی ہیں یہاں تک کہ وقت آ جاتا ہے کہ کمزور اور طاقتور میں امتیاز کیا جائے اور منافق
اور مؤمن میں فرق کیا جائے تب خدا کی مشیت ان سہولتوں کو واپس لے لیتی ہے اور دین اپنی کامل
شان کے ساتھ دنیا میں قائم کر دیا جاتا ہے۔ قرآن کریم تمام کمالات کی جامع کتاب ہے اور اس کا
نازل کرنے والا کوئی بندہ نہیں بلکہ علام الغیوب خدا ہے جس کے علم میں ہر شے خواہ ماضی ، خواہ
حال ، خواہ مستقبل ، غرض کسی زمانہ سے بھی تعلق رکھتی ہو محفوظ ہے اس کیلئے ابد بھی وہی حیثیت رکھتا
ہے جو ازل ، نہ اس کیلئے کوئی گزشتہ زمانہ ہے نہ آئندہ ہے ہر چیز اس کی نظر کے سامنے حاضر ہے
خواہ وہ ہو چکی اور گزرگئی اور خواہ وہ آئندہ ہونے والی اور پوشیدہ ہے۔ اس کیلئے کیا مشکل تھا کہ
سارا کا سارا قرآن کریم ایک ہی وقت میں نازل فرما دیتا ۔ اُسے نہ سوچنے کی ضرورت تھی نہ تدبر کی ،
نہ تصنیف میں اُس کا کوئی وقت صرف ہوتا تھا کہ اُس نے قرآن کریم کو آہستہ آہستہ تئیس ۲۳ سال
کی مدت میں اُتارا؟ اس میں یہی حکمت تھی کہ آہستہ آہستہ تعلیم اترے اور ایمان کی پہلی حالتوں
میں مؤمنوں پر یکدم بوجھ نہ پڑ جائے ۔ دو دو چار چار آیتوں پر مؤمن عمل کرتے گئے جب ان کے
ہو گئے تو پھر اور آیتیں نازل ہو گئیں ۔ حکم پر حکم ، ہدایت پر ہدایت ، فرمان پر فرمان نازل ہوتا ا
گیا یہاں تک کہ وہ دن آگیا جب محمد ﷺ نے ایک وسیع مجمع میں حج کے ایام میں ایک اونٹنی پر سوار
ہو کر دنیا کو یہ خوشخبری سنائی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی ہے ۔ میں
نے آج تمہارے لئے دین مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے گویا یہ اس امر کا اعلان
تھا کہ مؤمنوں کے ایمان پختہ ہو گئے ، ان کے روحانی جسم کی ہڈیاں مضبوط ہوگئیں اور کمر قوی ہوگئی
تب خدا تعالیٰ نے اپنی امانت کا سارا بار انسان کی پیٹھ پر لاد دیا کیونکہ ایک لمبے امتحان کی زندگی
سے گزر کر انسان نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ بوجھ جس کو اُٹھانے سے پہاڑ بھی لرزتے تھے وہ
ظلوم وجهول بن کر اور عاشقانہ جوش کے ساتھ اس بوجھ کو اپنی پیٹھ پر اُٹھا لینے کیلئے تیار ہو گیا تھا۔
عادی
میں سے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی