لیلۃ القدر کیا ہے اور اس کے حصول کیلئے کیا کرنا چاہئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۰۹
سال ۱۹۳۶ء
شاید بعض لوگ خیال کریں کہ اس لمبے عرصہ میں قرآن کریم کے اترنے کا ایک نتیجہ یہ بھی
ہوا کہ کئی صحابہ جو اخلاص میں زندہ رہنے والوں سے کم نہ تھے خدا کی راہ میں شہید ہو گئے اور
کامل کتاب کے دیکھنے کا ان کو موقع نہ ملا اور شاید اس طرح ان کا ایمان نا مکمل رہا۔ یہ اعتراض
قرآن کریم میں بھی مذکور ہے شاید آج بھی بعض لوگوں کے دلوں میں یہی خیال پیدا ہو سو انہیں یاد
رکھنا چاہئے کہ ایمانی تکمیل دوراہوں سے ہوتی ہے۔ ایک عمل کے کمال کے ساتھ اور ایک ایمان
کے کمال کے ساتھ ۔ جن لوگوں کو ایمانی کمال حاصل ہو جاتا ہے ان کیلئے عملی کمال ایک طبعی عمل ا
ہو جاتا ہے اور وہ اس ایمانی کمال کے ماتحت اپنے اعمال کو بغیر خارجی تحریک کے آپ ہی آپ
ایسے سانچے میں ڈھالتے چلے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوتا ہے اور اس کی
قبولیت کو حاصل کرتا ہے۔ عملی تفصیلات در حقیقت کمزور انسانوں کی تقویت کیلئے ہوتی ہیں اور کامل
انسان شکرگزاری کیلئے ان پر عمل کرتا ہے اور خدائی حکم کامل انسانوں سے اس لئے ان احکام پر عمل
کرواتا ہے تا کمزور انسان ان کی نقل کر کے عمل نہ چھوڑیں ۔ پس گو عملی تفصیلات جاری ہوتی ہیں
کامل اور کمزور دونوں پر مگر ان کی اجراء کی حکمتیں دونوں صورتوں میں مختلف ہوتی ہیں یہی وجہ ہے۔
کہ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آنحضرت ﷺ کو ایک موقع پر اس طرف توجہ دلائی کہ
باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ و آئندہ ذنوب کو معاف فرما دیا دب کو معاف فرما دیا ہے آپ عبادت پر
اتنا زور کیوں دیتے ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ ! أَفَلا أَكُونَ عَبْدًا شَكُورًا کیا میں
شکر گزار بندہ نہ بنوں ہے ۔ یعنی لوگ تو عمل اس لئے کرتے ہیں تا ان کی امداد سے کامل ہو جائیں
اور میں عمل اس لئے کرتا ہوں کہ خدا نے جو مجھے کامل بنایا ہے تو اُس کا شکر ادا کروں ۔ پس اس
حدیث نے اعمال کی حقیقت کو واضح کر دیا ہے خود قرآن کریم کی یہ آیت جسے حضرت عائشہ نے
بیان فرمایا اور جو روحانی اندھوں کے نزدیک ہمیشہ قابلِ اعتراض رہی ہے اس کا یہی مفہوم ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا نبی حصول کمال کیلئے عمل نہیں کرتا کیونکہ عملوں نے جو کچھ پیدا کرنا تھا وہ تو خدا نے خود ہی
اُس کیلئے پیدا کر دیا اب وہ جو کچھ کرتا ہے اظہار شکر کے طور پر کرتا ہے۔
صلى الله
اس مسئلہ کی وضاحت اس امر سے بھی ہو جاتی ہے کہ نبی ، نبی پہلے بنتا اور شریعت پر بعد
میں عمل کرتا ہے اور عام مؤمن عمل پہلے کرتا ہے اور روحانی درجے اسے بعد میں حاصل ہوتے ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۰
سال ۱۹۳۶ء
پس یہ اعتراض کہ وہ صحابہ جو اس عرصہ میں فوت ہو گئے کیا ان کے درجے کی تکمیل نہ ہوئی کیونکہ
کامل شریعت ان کے زمانہ میں نہیں اتری تھی اس حقیقت سے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں دور
ہو جاتا ہے۔
کر
یہ امر واضح ہے کہ وہ لوگ جو خدا کی راہ میں مارے گئے وہ کمال کو کمال ایمان سے حاصل
ر چکے تھے اور ان کا دل شدت ایمان سے وہ سب کچھ حاصل کر چکا تھا جو تفصیلی احکام سے
دوسروں نے حاصل کرنا تھا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو مردہ کہنے سے روکا ہے اور انہیں دائمی
زندہ قرار دیا ہے یعنی ان کی حالت وفات کے ساتھ ایک جگہ پر قائم نہیں ہو جاتی بلکہ ان کی تکمیل
اسی طرح ہوتی چلی جاتی ہے جس طرح دنیا میں رہ کر عمل صالح کرنے والوں کی ۔
غرض انسانی ترقی کیلئے خاص قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن انسانی کمزوری ابتداء
میں بعض سہولتوں کی بھی طالب ہوتی ہے اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ تکمیل شریعت ایک امر مد
دن میں ہی نہیں کرتا بلکہ ایک لمبے عرصہ میں احکام کے سلسلہ کو ختم کرتا ہے ۔ یہ تو ان لوگوں کی حالت
ہے جو ان انبیاء کے زمانہ میں ہوتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ شریعت نازل کرتا ہے۔ جو انبیاء بغیر
شریعت کے آتے ہیں اور جو پہلی کتابوں کی تکمیل کرتے ہیں یعنی ان کے مضامین کو دنیا میں قائم
کرتے ہیں ان کی جماعتوں کی کمزوری کا اللہ تعالیٰ ایک اور طرح لحاظ کر لیتا ہے چونکہ شریعت تو
پہلے سے مکمل ہوتی ہے احکام کے متعلق تو ان سے سے کوئی سہولت نہیں کی جاسکتی ۔ یہ پس مجاہدات اور
قربانیوں میں ان سے سہولت کا معاملہ کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ ان پر بوجھ لادا جاتا ہے یہاں ا معاملہ کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ ان پر بوجھ لادا جا
تک کہ وہ دن آجاتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے سامنے یہ شرط پیش کر دیتا ہے کہ یا گلی طور پر اپنے آپ
کو میرے سپرد کر دو یا مجھ سے بالکل جدا ہو جاؤ جس قدر مہلت تمہارے لئے ضروری تھی وہ میں
دے چکا اب میری رحمت اپنے فضلوں کی تکمیل کیلئے بے تاب ہو رہی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ
تمہیں چن لوں اور اسی طرح چُن لوں جس طرح کہ تم سے ماسبق جماعت کو چنا جاتا تھا اور
تمہارے دلوں کو اپنے غیر کی محبت سے صاف کر دوں خواہ وہ وطن کی محبت ہو، خواہ وہ اولاد کی محبت
ہو، خواہ وہ بیویوں کی محبت ہو، خواہ وہ آسائش کی محبت ہو، خواہ وہ کھانے پینے کی محبت ہو، خواہ وہ
پہننے کی محبت ہو، خواہ ماں باپ کی محبت ہو، خواہ عزت و رتبہ کی محبت ہو، خواہ مال کی محبت ہو، جو شخص
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۱
سال ۱۹۳۶ء
اس مطالبہ کو پورا کرتا ہے وہی خدا تعالیٰ کی برکتوں سے حصہ لیتا ہے اور دوسرا شخص جو کمزوری دکھا تا ہے
ہے اور شرطیں لگاتا ہے اسے خدا کی درگاہ سے باہر نکال دیا جاتا ہے کیونکہ اس کی پہلی روحانی
حالت محض ایک نمونہ کے طور پر تھی ۔ جس طرح ایک مٹھائی والا گا ہک پیدا کرنے کیلئے تھوڑی
تھوڑی مٹھائی لوگوں کو کھلاتا ہے اور اُس کے بعد امید کرتا ہے کہ لوگ اسے پیسے دے کر خریدیں
گے اسی طرح ایسی جماعتوں کے ابتدائی فیوض اور ابتدائی مدارج بطور اس نمونہ کے ہوتے ہیں جو
مٹھائی فروش گا ہک کو چکھاتا ہے اور جسے پنجابی میں دوندگی کہتے ہیں ۔ جو شخص ساری عمر اسی طرح
نمونہ کی مٹھائی لے کر کھانا چاہے دکاندار کبھی اُسے قریب بھی آنے نہیں دیں گے اسی طرح اللہ تعالی
بھی اُن اشخاص کو جو نمونہ دیکھ کر بھی چیز کی قیمت ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے دھتکار دیتا اور اپنی
درگاہ سے نکال دیتا ہے۔
دو
ہماری جماعت کے ہر فرد نے جس نے اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ احمدیت کو قبول کیا ہو
اپنے نفس میں تجربہ کیا ہو گا کہ احمدیت کے قبول کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اُس پر خاص فضل
نازل فرمایا اور روحانیت کی بعض کھڑکیاں اُس کیلئے کھول دیں۔ تمام احمد یوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ
یہ حالت ان کی وہ نمونہ تھی جو خدا تعالیٰ نے اس لئے ان کے سامنے پیش کیا تا انہیں روحانی عالم کی
قیمت معلوم ہو جائے اور وہ اس کی لذت سے آشنا ہو جائیں ۔ اب اگر وہ چاہتے ہیں کہ مزا قائم
رہے اور لذت بڑھے اور جس چیز کی لذت سے ان کی زبان آشنا ہوئی تھی اس سے ان کا معدہ بھی سے ان کی آشنا اس سے اور
پر ہو جائے اور وہاں سے خون صالح پیدا ہو کر ان کے دماغ اور ان کے دل اور ان کے تمام
جوارح کو طاقت بخشے تو اس کیلئے انہیں وہی قیمت ادا کرنی ہوگی جو ان سے پہلے لوگوں نے ادا کی
اس کے بغیر کوئی راہ ان کیلئے کھلی نہیں ۔
قربانی ہی ایک راہ ہے جس سے لوگ اپنے یار تک پہنچتے ہیں اور موت ہی وہ راستہ ہے جو
ہمیں اپنے محبوب تک پہنچاتا ہے پس اس موت کیلئے تیار ہو جاؤ اور ان کے اعمال کو اختیار کرو جو
انسان کو موت کیلئے تیار کرتے ہیں ہر کام کے کمال کیلئے ابتدائی مشق کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح
کامل قربانی کیلئے نسبتاً چھوٹی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تحریک جدید کے پہلے دور نے ان
چھوٹی قربانیوں کی طرف جماعت کو بلایا ہے وہ جو ان چھوٹی قربانیوں پر عمل کرنے کیلئے تیار ہوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۲
سال ۱۹۳۶ء
گے خدا تعالی بڑی قربانیوں کیلئے توفیق عطا فرمائے گا اور وہ خدا کے بڑے ہو جائیں گے جس طرح
یسوع اور موسی اور داؤڈ اور سلیمان اور اور ہزاروں کامل بندے خدا کے بڑے قرار پائے اور
انہوں نے خدا کی محبت کی چھری کو خوشی سے اپنی گردن پر پھر والیا۔ دنیا کی تمام شوکتیں اُن کے
پاؤں پر قربان ہیں ، دنیا کی تمام عزتیں اُن کی خدمت پر قربان ہیں ، دنیا کی تمام بادشاہتیں اُن کی
غلامی پر قربان ہیں، وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا ہے ۔ آج ایک زندہ اور باجبروت اور قاہر اور
خبر دار اور منتظم بادشاہ کو گالی دے کر ایک انسان سزا سے بچ سکتا ہے، اُس کی گرفت سے بھاگ سکتا
ہے لیکن یہ لوگ جو انسانوں جیسے انسان تھے اوّل تو فقیری میں انہوں نے عمر گزار دی اور اگر بعض
بادشاہ بھی ہوئے تو ان کی بادشاہتیں اپنی دنیوی عظمت کے لحاظ سے بہت سے دُنیوی بادشاہوں
سے کم تھیں لیکن آج جبکہ وہ منوں مٹی کے نیچے دفن ہوئے ہیں اور بعض کی نسلوں کا بھی کوئی پتہ نہیں
ہے اور بعض کی اُمتیں بھی مٹ چکی ہیں کوئی زبردست سے زبردست بادشاہ بھی بے ادبی سے ان کا
نام لے تو وہ ذلت اور رسوائی سے بچ نہیں سکتا کیونکہ خدا میں محو ہو جانے کی وجہ سے خدا کی
بادشاہت میں ان کی بادشاہت شامل ہے اور جس طرح خدا کی بادشاہت کبھی فنا نہیں ہوتی اُن کی
بادشاہت بھی کبھی فنا نہیں ہو سکتی ۔
میں نے کہا تھا کہ یہ خدا کے بڑے ہیں میں نے اس سے اس طرف اشارہ کیا تھا کہ جس
طرح ایک بکری کا گوشت اُس کے ذبح ہو جانے کے بعد انسان کی غذا بن کر انسان ہو جاتا ہے اسی
طرح لوگ خدا کے بڑے بن کر قربان ہو جاتے ہیں وہ بھی خدا میں شامل ہو جاتے ہیں اور ابدی
از لی بادشاہت ان کو عطا کی جاتی ہے۔ شاید کسی کے دل میں یہ خیال گزرے کہ ابدی بادشاہت
تو سمجھ میں آسکتی ہے مگر از لی بادشاہت انہیں کس طرح حاصل ہوتی ہے کیونکہ جب وہ ابھی پیدا بھی
نہ ہوئے تھے اور ان کو کوئی جانتا بھی نہ تھا تو انہیں بادشاہت کیونکر حاصل ہوئی ۔ ایسے لوگوں کو یاد
رکھنا چاہئے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ میں خاتم النبین تھا جبکہ آدم ابھی مٹی اور
ا
صلى الله
پانی میں ہی چھپا ہوا تھا ہے ۔ رسول کریم ﷺ نے اس حدیث میں یہی حکمت بیان فرمائی ہے کہ جو
شخص خدا میں ہو جاتا ہے اُس کو از لی بادشاہت بھی عطا ہو جاتی ہے اور اس کا ظاہری نشان یہ ہوتا
ہے کہ اُس کے آباء واجداد کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ حفاظت ملتی چلی آتی ہے جس طرف
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۳
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
عروسه
رشاہت
قرآن کریم میں تَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ " کے الفاظ سے اشارہ کیا گیا ہے ( یہاں ساجد کے
معنے سجدہ کرنے والے اور نیک کے نہیں ہیں بلکہ فرمانبردار اور مطیع کے ہیں ) اور دنیا کا تمام کارخانہ
اسی طرح چلا یا جاتا ہے کہ جب وہ شخص آئے تو موافق حالات پا کر اس روحانی بادشا
قائم کرے جس بادشاہت کو قائم کرنے کیلئے خدا تعالیٰ اُن کو مبعوث فرماتا ہے۔ جس طرح ایک
معزز آدمی کے آنے سے پہلے شہر کو سجایا جاتا ہے ، صفائیاں کی جاتی ہیں ، چھڑکاؤ کئے جاتے ہیں،
بڑے بڑے پھاٹک کھڑے کئے جاتے ہیں، مکانوں میں سفیدیاں کرائی جاتی ہیں، اسی طرح
ایسے کامل انسانوں کیلئے اللہ تعالی نے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صفائی اور چھڑکاؤ کا طریق جاری
رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے جب وہ دنیا میں آتے ہیں تو وہ جو دنیا کی نگاہوں میں ناممکن ہوتا ہے ممکن
ہوجاتا ہے۔ آخر آپ لوگوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ ہزاروں ہزار عیب اور لاکھوں لاکھ نقص جو
انسانوں کے دلوں میں پیدا ہورہے تھے اور وہ بے انتہاء زنگ جو ان کے دماغوں کو لگ رہا تھا اس کی
موجودگی میں کس طرح خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو جو اب لاکھوں کی تعداد میں ہیں اس تعلیم پر
ایمان لانے کی توفیق بخشی جو آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے نازل ہوئی تھی اور جس کو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے ہر قسم کی گرد سے پاک کر کے پھر جلا بخشی تھی۔ اس کی یہی وجہ تھی کہ وہ علیم و خبیر
خدا جو ہمیشہ سے جانتا ہے اور جانتا رہے گا کہ اس زمانہ میں اس کا مسیح پیدا ہونے والا ہے وہ دنیا
کے ذرہ ذرہ میں ایسی تحریک کر رہا تھا اُس وقت سے جب سے یہ دنیا پیدا کی گئی بے انتہاء سال
اُس وقت سے پہلے جبکہ انسان پہلے پہل دنیا پر ظاہر ہوا تھا کہ تمام دنیا میں ایسے تغیر پیدا ہوتے
رہیں کہ کروڑوں اور اربوں سالوں کے بعد جس وقت اُس کا مسیح ظاہر ہو تو کچھ دل ایسے تیار ہوں
جو فوراً یا قریب کے عرصہ میں اُس کی آواز پر لبیک کہیں اور اپنے دلوں کے برتنوں کو اُس کی تعلیم
کا دودھ بھرنے کیلئے پیش کر دیں ۔ پس مسیح موعود کی بادشاہت بھی جس طرح از لی ہے اسی طرح
ابدی ہے اور یہی حال باقی تمام انبیاء کا ہے۔ جو شخص اس سکتے کو سمجھ لے وہی اس حدیث کو سمجھ
سکتا ہے جو رسول کریم ﷺ نے ختم نبوت کے متعلق بیان فرمائی ہے اور جس کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔
اس کے سوا کوئی معنے کر کے دیکھ لو یا ان میں رسول کریم کی ہتک ہو جائے گی یا آدم علیہ السلام اور
دوسرے انبیاء کی ہتک ہو جائے گی۔ یہی ایک معنے ہیں جو ایک طرف رسول کریم ﷺ کی عظمت کو قائم کرتے
صلى
عروسة
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۴
سال ۱۹۳۶ء
ہیں تو دوسری طرف باقی انبیاء کی عظمت کو بھی قائم رکھتے ہیں ۔
پس اے عزیز و ! تمہارے لئے ازلی اور ابدی بادشاہت کے دروازے کھلے ہیں تم میں
سے جس میں ہمت ہو اور جو موت کے دروازے میں سے گزر کر خدا میں محو ہونے کی طاقت رکھتا ہو
اُسے خوش ہونا چاہئے کہ اُس کے لئے بھی وہی برکتیں اور وہی رحمتیں موجود ہیں جو اُس سے پہلے
لوگوں کیلئے موجود تھیں ۔ ضرورت صرف قربانی کی ہے اور تقویٰ کی ہے جس کا دوسرا نام محبت الہی ا
ہے۔ جس دل میں خدا کی محبت آگئی باقی سب تفصیلیں اس میں آ جاتی ہیں ۔ جس طرح خدا تمام
چیزوں کا جامع ہے یعنی ہر چیز اُس کے علم میں ہے اور ہر چیز اُس کے قبضہ میں ہے اور ہر چیز اُس کی
قدرت میں ہے اسی طرح خدا کی محبت بھی جامع ہے اس میں بھی ہر چیز داخل ہوتی ہے یعنی تمام وہ
روحانی ضرورتیں جو انسانی تکمیل کیلئے ضروری ہیں محبت الہی میں سے آپ ہی آپ نکلتی آتی ہیں ۔
پس خدا کی محبت پیدا کرو اور محبت کا جو لازمی نتیجہ ہے یعنی قربانی اس کے آثار دکھاؤ تو تمہارے لئے
بھی خدا کے فضل اُسی طرح ظاہر ہوں گے جس طرح آنحضرت ﷺ کے صحابہ کیلئے ظاہر ہوئے تھے۔
دنیا میں ایک طوفان بپا ہے لوگ خدا کو بھول گئے ہیں، محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات لوگوں
کی نگاہوں سے پوشیدہ ہو گئی ہے، وہ چمکتا ہوا ستارہ جسے خدا نے دنیا کی ہدایت کیلئے پیدا کیا لوگوں
کی آنکھوں میں نور پیدا کرنے کی بجائے سرِ دست تو حاسدوں کے دلوں میں ایک انگارہ بن کر جل
رہا ہے یعنی خدا کا مسیح دنیا کی تضحیک اور اُس کے تمسخر کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک بہت بڑا کام ہے جو اور کا
ہمارے سامنے ہے، ایک نئی دنیا کی تعمیر ، ایک نئے آسمان اور زمین کی بنیاد، پس اپنی ہمتیں مضبوط
کرو اور ارادے کی کمر کس لو اور اپنے ارد گرد کے منافقوں کی طرف نگاہ مت ڈالو کہ مؤمن منافق
کو کھینچتا ہے نہ کہ منافق مؤمن کو ۔ جس دل میں ایمان ہوتا ہے رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر
اسے آگ میں بھی ڈال دیا جائے تو وہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹتا اور فرماتے ہیں کہ یہ ادنی درجے
کا ایمان ہے ہے ۔
پس آج میں اجمالی طور پر تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف جماعت کو پھر بُلاتا ہوں
اور امید کرتا ہوں کہ اس پہلے درجہ کی آخری جماعت میں ہمارے دوست ایسے اعلیٰ نمبروں پر پاس
ہوں گے کہ خدا کے فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہونے لگیں گے اور دشمنوں کے دل مایوسی سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۵
سال ۱۹۳۶ء
پُر ہو جائیں گے اور منافقوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی ۔ ابھی بہت سا کام ہم نے کرنا
ہے اور یہ تو ابھی پہلا ہی قدم ہے اگر اس قدم کے اُٹھانے میں جماعت نے کمزوری دکھائی تو خدا
کے کام تو پھر بھی نہیں رکیں گے لیکن دشمن کو مسیح موعود پر طعن کرنے کا موقع مل جائے گا اور ہر وہ گالی
اور ہر وہ دشنام اور ہر وہ طعنہ جو مسیح موعود کو یا ان کے سلسلہ کو دیا جائے گا اُس کی ذمہ داری انہی
لوگوں پر ہوگی جو اپنے عمل کی کمزوری سے دشمن کو یہ موقع مہیا کر کے دیں گے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے
مجھے صحت دی تو آئندہ ہفتوں میں میں اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی پھر ایک دفعہ تفصیلی طور پر ان امور کی
طرف توجہ دلاؤں گا سر دست میں نے اجمالاً سب امور کی طرف توجہ دلا دی ہے اور مالی حصہ
تحریک کو میں آج ہی خطبہ کے ساتھ شروع کر دیتا ہوں کیونکہ اس تحریک کیلئے دوستوں کو ہفتوں
محنت کرنی پڑتی ہے اور بڑی مہلت درکار ہوتی ہے۔ پس اگر اس میں تعویق کی گئی تو احباب کیلئے
مشکلات پیدا ہوں گی ۔ پس میں آج ہی اس امر کا اعلان کرتا ہوں کہ یکم دسمبر سے تحریک جدید کے
مالی حصے کی قسط سوم کا زمانہ شروع ہو جائے گا اور میں دوستوں سے امید رکھتا ہوں کہ جہاں تک ان
سے ہو سکے وہ پہلے سالوں سے بڑھ کر اس میں حصہ لینے کی کوشش کریں کیونکہ مؤمن کا قدم پیچھے
نہیں پڑتا بلکہ اسے جتنی قربانی پیش کرنی پڑتی ہے اتنا ہی وہ اخلاص میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ ہر وہ
شخص جس نے ایک سال یا دو سال اس قربانی کی توفیق پائی لیکن آج اُس کے دل میں انقباض پیدا
ہو رہا ہے یا وہ اس بشاشت کو محسوس نہیں کرتا جو گزشتہ یا گزشتہ سے پیوستہ سال میں اس نے محسوس کی
تھی اسے میرے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، اپنے دوستوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت
نہیں ، اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، اسے چاہئے کہ خلوت
کے کسی گوشہ میں اپنے خدا کے سامنے اپنے ماتھے کو زمین پر رکھ دے اور جس قدر خلوص بھی اُس کے
دل میں باقی رہ گیا ہو اُس کی مدد سے گریہ وزاری کرے یا کم از کم گریہ و زاری کی شکل بنائے اور
خدا تعالیٰ کے حضور میں جھک کر کہے کہ اے میرے خدا! لوگوں نے بیج بوئے اور ان کے پھل تیار
ہونے لگے وہ خوش ہیں کہ ان کے اور ان کی نسلوں کے فائدے کیلئے روحانی باغ تیار ہو ہو رہے ہیں
پر اے میرے رب ! میں دیکھتا ہوں جو بیچ میں نے لگایا تھا اس میں سے تو روئیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی
نہ معلوم میرے کبر کا کوئی پرندہ کھا گیا ، یا میری وحشت کا کوئی درندہ اسے پاؤں کے نیچے مسل گیا ، یا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
میری کوئی مخفی شامت اعمال ایک پتھر بن کر اس پر بیٹھ گئی اور اس میں سے کوئی روئیدگی نکلنے نہ
دی۔اے خدا! اب میں کیا کروں کہ جب میرے پاس کچھ تھا میں نے بے احتیاطی سے اُسے اس
طرح خرچ نہ کیا کہ نفع اٹھاتا مگر آج تو میرا دل خالی ہے میرے گھر میں ایمان کا کوئی دانہ نہیں کہ
میں بوؤں ۔ اے خدا! میرے اسی ضائع شدہ پیج کو پھر مہیا کر دے اور میری کھوئی ہوئی متاع ایمان مجھے
واپس عطا کر اور اگر میرا ایمان ضائع ہو چکا ہے تو اپنے خزانے سے اور اپنے ہاتھ سے اپنے اس
دھتکارے ہوئے بندہ کو ایک رحمت کا بیج عطا فرما کہ میں اور میری نسلیں تیری رحمتوں سے محروم نہ رہ
جائیں اور ہمارا قدم ہمارے سچی اور اعلیٰ قربانی کرنے والے بھائیوں کے مقام سے پیچھے ہٹ کر
نہ پڑے بلکہ تیرے مقبول بندوں کے کندھوں کے ساتھ ہمارے کندھے ہوں ۔ اے خدا! بہت
ہیں جو اعمال کے زور سے تیرے فضل کو کھینچ لائے پر ہم کیا کریں کہ ہمارے اعمال بھی اُڑ گئے ۔ کیا
تیرا رحم ، کیا تیرا بے انتہاء رحم غیرت میں نہ آئے گا اور ہم جیسے بندوں کو بے عمل ہی اپنے فضل کی
چادر میں چھپا نہ لے گا۔
پس تم اس طرح خدا کے آگے زاری کرو تا کہ تمہارے دلوں کے زنگ دور ہو جائیں اور
تمہاری مُردہ روح پھر زندہ ہو جائے اور تم کو پہلے سے بڑھ کر قربانیوں کی توفیق ملے اور تمہارے
عمل کا نتیجہ پہلے سالوں سے بھی زیادہ دشمن کے لئے حسرت اور یاس کا موجب بنے ۔ اگر تم سچے ۔
دل سے خدا کی طرف جھکو گے تو وہ یقیناً تمہارے دلوں کو کھول دے گا اور تم پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ
خدا اور اس کے دین کے لئے قربانیوں کے لئے میں تم کو بلاتا ہوں انہی میں اسلام کی بہتری ہے
اور انہی میں اسلام کی شوکت ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ وہ اپنی قربان گاہ پر مسیح محمدی کے بڑوں کی
قربانی کرے اور ان کے خون کو اسلام کی خشک شدہ انگور کی بیل کی جڑ میں ڈالے تا کہ وہ پھر ہری
ہو جائے اور پھر اس میں خدا کے فضل کے انگور لگنے لگ جائیں ۔ اگر تم میں سے کسی نے انجیل پڑھی
ہو تو اُس کو معلوم ہوگا کہ روحانی بادشاہت کو انگور کے باغوں سے تشبیہہ دی گئی ہے اور انگور کی ہی
بیل ایک ایسی بیل ہوتی ہے جس کو سر سبز و شاداب کرنے کیلئے خون کی کھاد ڈالی جاتی ہے۔ پس اس
کی مثال میں اسی طرف اشارہ تھا کہ خدا کے دین کو تازہ کرنے کیلئے ہمیشہ انسانی قربانیوں کی
ضرورت ہوگی اور انسانوں کے خون اس باغ کی جڑوں میں گرا کر اُسے پھر زندہ اور شاداب کیا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
جائے گا ۔
ا
سال ۱۹۳۶ء
پس اے دوستو ! آؤ کہ ہماری جانیں اسلام کے مقابلہ میں کوئی قیمت نہیں رکھتیں ہم میں
سے ہر ایک شخص خواہ اُس کو مال ملا ہے یا نہیں ملا اپنی اپنی توفیق کے مطابق خدا کے سامنے اپنی
قربانی پیش کر دے اور اس قربانی کو پیش کرنے کے بعد ایک مُردے کی طرح الہی آستانہ پر رگر
جائے یہ کہتے ہوئے کہ اے میرے خدا! اے میرے خدا! میری اس حقیر نذر کو قبول کر اور مجھے اپنے
دروازے سے مت دُھتکار - اللَّهُمَّ آمِينَ ثُمَّ آمِينَ
ل المائدة : ۴
( الفضل ۳ دسمبر ۱۹۳۶ء)
بخاری کتاب التفسير ۔ تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ۔۔۔ (الخ)
صفحہ ۸۵۶ حدیث نمبر ۴۸۳۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۱۲۷ مطبوعہ بیروت ۳ ۱۳۱۳ھ
الشعراء: ۲۲۰
ه بخاری کتاب الايمان باب حلاوة الايمان صفحه ۶ حدیث نمبر ۱۶ مطبوعہ دار السلام
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۸
۴۲
سال ۱۹۳۶ء
لیلۃ القدر کیا ہے اور اس کے حصول کیلئے کیا کرنا چاہئے
(فرموده ۱۴ دسمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں نے سب سے پہلے سال تحریک جدید کا اعلان کرتے ہوئے دوستوں کو اس امر کی
طرف توجہ دلائی تھی کہ ایک تو وہ آپس میں صلح کریں ، لڑائی جھگڑوں کو چھوڑ دیں اور ایک دوسرے
کے ایسے قصور جو ذاتی ہوں اور ایسے جھگڑے جو دینی نہ ہوں اُن کو بھلا دیں اور دوسرے اپنے
بقائے ادا کرنے کی طرف توجہ کریں کیونکہ جو پچھلا بقایا ادا نہیں کرتا وہ آئندہ کیلئے کس طرح وعدہ توجہ
کر سکتا ہے۔ میری اس ہدایت کی سند رسول کریم ﷺ کے ایک بیان سے بھی ہوتی ہے جو کہ
رمضان کی بعض ساعات کے متعلق ہے چونکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور قدرت کے ماتحت اس تحریک
کے پہلے حصہ کا تیسرے سال کیلئے اعلان کرتے وقت وہی مہینہ آگیا ہے جس میں اس راز کا
انکشاف کیا گیا ہے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ دوستوں کو پھر اس کی طرف توجہ دلا دوں ۔
حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالی نے اس گھڑی کی خبر دی جس میں دعا ئیں
صلى الله
علوس
صلى الله
بالعموم سنی جاتی ہیں اور ایسی ساعات کا علم ہونا کوئی معمولی بات نہیں اس لئے رسول کریم ﷺ اس
خوشی میں گھر سے باہر آئے تا باقی احباب کو بھی اُس وقت کی اطلاع دیں اور وہ بھی اس سے فائدہ
اُٹھا سکیں مگر آپ جب مسجد میں تشریف لائے تو دو مسلمان آپس میں لڑ رہے تھے آپ اُن کی اِس
لڑائی اور اختلاف کے دور کرنے میں مصروف ہو گئے اور ادھر سے آپ کو اپنی توجہ ہٹانی پڑی اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۱۹
سال ۱۹۳۶ء
لئے جب پھر اس طرف متوجہ ہوئے تو وہ گھڑی آپ کو بھول چکی تھی بلکہ حدیث کے الفاظ سے معلوم
ہوتا ہے کہ بھولی ہی نہیں اللہ تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت اس گھڑی کی یاد اُٹھالی گئی تھی ۔ پس آپ
نے فرمایا کہ اس اختلاف اور جھگڑے کی وجہ سے اس گھڑی کا علم اُٹھا لیا گیا ہے اس لئے اب اسے
رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں اور ان میں سے بھی طاق راتوں میں تلاش کرو ہے ۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گھڑی جس کی مناسبت کی وجہ سے اسے لیلۃ القدر کہا گیا ہے
وہ قومی اتفاق اور اتحاد سے تعلق رکھتی ہے اور جس قوم میں سے اتحاد اور اتفاق مٹ جائے اُس میں
سے لیلۃ القدر بھی اُٹھالی جاتی ہے۔ لیلۃ القدر کے معنے ہیں وہ رات جس میں انسان کی قسمت کا
اندازہ کیا جاتا ہے اور فیصلہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ سال میں اس کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا ، وہ کہاں
تک بڑھے گا اور ترقی کرے گا ، کیا کیا فوائد اسے حاصل ہوں گے اور کیا کیا نقصان اُٹھانے پڑیں
گے۔ انسانی ترقی کے تمام فیصلے لیلہ یعنی ظلمت میں ہی ہوتے ہیں جس طرح کہ اس کی جسمانی ترقی
ظلمت میں ہی ہوتی ہے۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی جسمانی ترقی بھی متواتر ظلمتوں میں ہوتی
ہے، ماں کا پیٹ بھی کئی ظلمتوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور وہیں انسان کی جسمانی ترقیات کا فیصلہ ہوتا
ہے۔ اگر ان ایام میں تربیت یا پرورش اچھی طرح نہ ہو تو آئندہ وہ بچہ کمزور ہوگا ، اُس کی اخلاقی
حالت بھی اچھی نہیں ہوگی اور وہ دنیا میں کوئی بڑے کام بھی نہیں کر سکے گا یہی وجہ ہے کہ اسلامی
فقہاء نے ایام حمل میں عورت کا روزہ رکھنا نا پسند کیا ہے کیونکہ اس سے بچہ کی پرورش میں کمزوری
واقعہ ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شریعت نے ایسے مواقع پر طلاق کو بھی ناپسند کیا ہے کیونکہ اس
سے جو صدمہ ہوتا ہے اس سے بچہ کی پرورش میں کمزوری ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسی حالت
میں اسلام نے نکاح کو بھی نا جائز قرار دیا ہے کیونکہ اس سے جذبات کے ہیجان کے باعث بھی بچہ
کی پرورش پر بُرا اثر پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام نے جماع کے وقت کیلئے ایک جامع دعا
سکھائی ہے جو ماں کے پیٹ میں اس کی تربیت کی ذمہ دار ہو سکتی ہے کیونکہ اس حالت میں بچہ کانوں
سے کچھ نہیں سن سکتا صرف ماں باپ کے خیالات سے سبق سیکھتا ہے ۔ اس لئے اسلام نے سکھایا
ہے کہ اُس وقت یہ دعا کی جائے کہ اللهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَ جَيِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا یعنی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۰
سال ۱۹۳۶ء
اے خدا ! شیطانی خیالات کو اس وقت ہم سے دور کر دے کیونکہ ہم ایک نیا بندہ پیدا کرنے لگے ہیں
اگر اب تک ہماری رگوں میں خون کے ساتھ شیطان دوڑتا رہا ہے تو اب اسے ہم سے علیحدہ
کر دے تا آئندہ یہ سلسلہ نہ چل سکے اور اس کے نتیجہ میں جو اولاد تو ہمیں دینے والا ہے اسے
شیطان سے بچا کر دے تا بدی کا سلسلہ یہیں منقطع ہو جائے ۔ جو ماں باپ ان شہوات کے اوقات
میں یہ دعا کریں کوئی وجہ نہیں کہ ان کی اولا د نیک نہ ہو اور شیطان کے اثر سے پاک نہ ہو بشرطیکہ
خلوص نیت سے یہ دعا کی جائے کہ زبان کے ساتھ دل اور دماغ بھی اس دعا کے کرتے وقت
شریک ہوں ۔ پس شریعت نے بچہ کی تربیت اور پرورش کیلئے ان دنوں میں خصوصاً احتیاط سکھائی
ہے جب وہ ظلمات میں ہوتا ہے اور یہ احتیاط کا سلسلہ اُس وقت تک جاری رکھا ہے جب تک کہ
ظلمات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ رضاعت کے ایام بھی اسی سلسلہ کی لمبائی ہیں کیونکہ ان دنوں میں
ابھی بچہ اپنی زندگی کیلئے دنیا کی طرف متوجہ نہیں ہوتا بلکہ ماں کی طرف ہی متوجہ ہوتا ہے۔ چنانچہ اُس دنیا کی ہی
وقت بھی ماں کو روزے رکھنے کی ممانعت ہے اور بہت سی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔ پس ترقیات کا
فیصلہ ہمیشہ ظلمات میں ہوتا ہے اور جس طرح جسمانی ترقیات ظلمت میں ہوتی ہیں اسی طرح روحانی
ترقیات بھی رات میں ہی ہوتی ہیں۔ ہر قوم کی روحانی ترقی اتنی ہی ہوتی ہے جتنی اس کی ابتدائی
قربانیاں ہوتی ہیں اُس کی لیلۃ القدر ہی اس کی ترقیات کی عمر کا معیار ہوتی ہے۔ رسول کریم
نے اسی لئے فرمایا ہے کہ کوئی شخص جتنا خدا کا پیارا ہو اتنے ہی زیادہ اُسے ابتلاء پیش آتے
صلى الله
ہیں کیونکہ اس کیلئے انعام بھی زیادہ مقدر ہوتے ہیں ۔
۔
غرض ليلة القدر أس قربانی کی ساعت کو کہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے ہاں مقبول ہوتی ہے ۔
-
۔
بعض قربانیاں مقبول نہیں ہوتیں ۔ جنگ بدر میں مکہ کے جو کفار مارے گئے ان کی قربانی خدا کے
قبول نہیں تھی پس وہ زمانہ لیلۃ القدر نہیں کہلا سکتا مگر جو صحابہ شہید ہوئے اُن کی قربانی مقبول
تھی ۔ جس تکلیف کی اللہ تعالیٰ کوئی قیمت مقرر نہیں کرتا وہ لیلۃ القدر نہیں وہ سزا ہے ، عذاب ہے،
انتظام ہے مگر وہ تکلیف جس کیلئے اللہ تعالی قیمت مقرر کرتا ہے وہ لیلۃ القدر ہے یعنی ظلمت ، بلا او ، اور ، ،
دُکھ جس کا بدلہ دینے کا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہو وہ لیلۃ القدر ہے۔ پنجابی میں بھی کہتے ہیں کہ میری
قربانی کی کوئی قدر نہیں کی گئی عربی میں بھی یہ لفظ ان معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ