رمضان کی دو راتوں میں تمام احمدی متحدہ طور پر صرف دو دعائیں مانگیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۱
سال ۱۹۳۶ء
نے انسان کیلئے ایسی ساعات مقرر کی ہیں کہ جن میں جو قربانیاں وہ کرے وہ ہمیشہ اُس کی نظر میں وہ
مقبول ہوتی ہیں مگر ان کیلئے ضروری شرط یہ ہے کہ قوموں میں سے مخلصوں کو آپس میں لڑنا نہیں
چاہئے ۔ منافق کا گناہ ہمارے ذمہ نہیں مگر سچے مؤمن اگر لڑیں تو ان کا لڑ نا خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا
موجب ہو گا لیکن منافق اگر فتنہ و فساد پیدا کرتا ہے تو چونکہ وہ باغی ہے اس کے افعال کی مؤمنوں کو
سزا نہیں ملتی بلکہ اگر مؤمن اس سے بچتے رہیں تو انعام کے مستحق ہوتے ہیں ۔
پس میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ ہمارے لئے لیلۃ القدر آرہی ہے یعنی ایسے
مصائب در پیش ہیں کہ جماعت کی روحانی اور اشاعتی زندگی خطرہ میں ہے اور اس لئے نصیحت کی تھی
کہ آپس میں صلح کر لیں اور اس طرح خدا تعالیٰ اور رسول کریم ﷺ کی خوشنودی حاصل کریں اس
لئے اب جبکہ پھر رمضان کا مہینہ ہے اور لیلۃ القدر کی گھڑیاں قریب آرہی ہیں اور جبکہ تندرستوں
اور حاضروں نے خدا تعالیٰ کیلئے روزے رکھے اور تکلیف اُٹھائی ہے میں نصیحت کرتا ہوں کہ اس
تکلیف کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے ایسا طریق اختیار کرو جس سے وہ فائدہ حاصل ہوا کرتا ہے اور
وہ طریق وہی ہے جو رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے یعنی یہ ہے کہ باہمی لڑائی اور جھگڑے چھوڑ دو تو
لیلتہ القدر تمہیں یاد آ جائے گی ورنہ بھلا دی جائے گی۔ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ بھولنا بھی دو قسم کا ہوتا ہے
جب افراد کی باہم لڑائی ہو تو وہ محروم رہ جاتے ہیں باقی قوم کو وہ گھڑی مل جاتی ہے مگر آخری عشرہ
میں تلاش کرنے سے لیکن اگر قوم کی باہم لڑائی ہو تو ساری قوم محروم رہ جائے گی اور تلاش کرنے
سے بھی وہ حاصل نہیں ہو گی بلکہ جب وقت آئے گا لوگ سوتے ہی رہ جائیں گے اس لئے لڑائیاں
اور جھگڑے چھوڑ دو اور خدا تعالیٰ کے دین کیلئے متحد ہو جاؤ۔ ہاں یہ اتحاد منافق اور مخالف سے نہیں
ہو سکتا کیونکہ اس کیلئے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ذلت مقدر ہو چکی ہے وہ تو جب تک اَذِلَّة گروہ میں
شامل ہو کر خود معافی نہ مانگے اس وقت تک کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتا ۔
ہے
اس کے بعد میں نے جو دوسری بات کہی تھی جب تک ایک ایسا شخص بقائے ادا نہ کرے
تحریک جدید اسے کوئی نفع نہیں دے سکتی اس کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں ۔ دراصل جو شخص اپنے
پہلے حقوق ادا نہ کرتے ہوئے مزید وعدے کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو اپنے اوپر بھڑکا تا ہے
اور دنیا کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہوا خدا کو ناراض کر لیتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ دنیا کو کیا معلوم ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۲
سال ۱۹۳۶ء
کہ میں نے اپنا پچھلا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ لوگ تو خوش ہو جائیں گے کہ فلاں نے اتنا وعدہ کیا ہے مگر
اللہ تعالیٰ تو اس دھوکا بازی کو خوب جانتا ہے اور اسے معلوم ہے کہ اس شخص نے پہلے بھی دھوکا کیا تھا
اور اب پھر کرتا ہے اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ اپنے فرضی چندوں کے بقایوں کی ادائیگی کی
طرف بھی توجہ کریں اور اگر ادا نہیں کر سکے تو دل میں ان کو ادا کرنے کا پختہ اقرار تو کر لیں اور کوئی
ایسا طریق مقرر کر لیں جس سے ادا کر سکیں ۔ مثلاً کوئی قسط مقرر کر لیں اور اس کے بعد تحریک جدید
کی طرف توجہ کریں ورنہ تحریک جدید کا وعدہ اُن کی ترقی کا نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب
ہوگا ۔ اگر دوست یہ دونوں باتیں کریں یعنی مؤمن اور مخلص لوگ دلوں سے بغض نکال کر باہم
محبت پیدا کریں اور بقائے ادا کریں اور پھر تحریک جدید میں حصہ لے سکیں تو لیں بلکہ اگر توفیق ہو تو
تحریک جدید میں حصہ لینا بھی ضروری سمجھیں تو پھر ترقیات کے دروازے ان پر کھل سکتے ہیں ۔
تحریک جدید میں حصہ لینا اگر چہ میں نے اختیاری رکھا ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ اس
میں حصہ لینے سے کوتاہی کی جاسکتی ہے یہ تحریک تو اختیاری تو میں نے اس لئے رکھی ہے کہ انسان
کو زیادہ ثواب انہی تحریکوں میں حصہ لینے سے ہوتا ہے جو خود اختیاری ہوں ۔ حکم کو تو منافق بھی مان
لیتا ہے، ماہواری چندوں میں تو منافق بھی شامل ہوتے ہیں بلکہ ضرور ہوتے ہیں کیونکہ بمصداق
چور کی داڑھی میں تنکا وہ جانتے ہیں کہ اگر ہم نے سستی کی تو ہمارا پول کھل جائے گا کمزور مخلص
تو بعض دفعہ کو تا ہی کر جائے گا مگر منافق نہیں کرے گا وہ ضرور کوشش کرے گا کہ یہ کلنک کا ٹیکا اسے نہ
لگے ورنہ وہ بالکل ننگا ہو جائے گا مگر خود اختیاری تحریکوں میں آکر اس کا بھید کھل جاتا ہے کیونکہ وہ
سمجھتا ہے ان میں حصہ لینا ضروری تو نہیں ہے پس اس میں مخلص کے اخلاص کے اظہار کا زیادہ
وو
موقع ہوتا ہے۔
۔
ایک بات اور بھی یاد رکھنی چاہئے کہ جو شخص ہر نیکی اس لئے کرتا ہے کہ اسے جنت ملے گی
صلى الله
علوسم
وہ اعلیٰ ۔ نہ لی درجہ کا مؤمن نہیں ہے ۔ مؤمن تو وہ ضرور ہے اور رسول کریم ﷺ کی شہادت ہے کہ وہ
مؤمن ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک شخص رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور دریافت کیا ۔ کیا آپ کو
خدا نے کہا ہے کہ پانچ نمازیں پڑھی جائیں؟ آپ نے فرمایا ہاں ، پھر اس نے کہا کیا خدا تعالیٰ نے
آپ کو حکم دیا ہے کہ تمھیں روزے رکھے جائیں؟ آپ نے فرمایا ہاں ، پھر اس نے کہا کیا آپ کو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۳
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
عروسه ۔
تھا مگر
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ جسے توفیق ہو وہ کم سے کم ایک دفعہ حج ضرور کرے؟ آپ نے فرمایا ہاں،
اسی طرح غالباً زکوۃ کے متعلق بھی اُس نے پوچھا اور ساتھ ساتھ قسم بھی دیتا جاتا تھا آخر سب کچھ و
سن کر اس نے کہا کہ خدا کی قسم! یہ میں ضرور کروں گا مگر اس سے زیادہ نہیں ۔ اس پر رسول کریم !
نے فرمایا کہ اگر اس نے اپنی قسم کو پورا کیا تو جنت میں جائے گا سے ۔ تو وہ مومن تو تھا
بیوقوف مؤمن تھا۔ ابوبکر نے کبھی ایسا سوال نہیں کیا ، عمر نے کبھی ایسا سوال نہیں کیا ، اسی طرح
عثمان علی، طلحہ اور زبیر نے کبھی ایسے سوالات نہیں کئے ، اکا برانصار نے کبھی ایسے سوال نہیں کئے ،
ان کی تو یہ حالت تھی غریب صحابہ کا ایک گروہ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا
کہ يَا رَسُولَ اللهِ! آپ جو حکم دیتے ہیں وہ اُمراء بھی بجالاتے ہیں اور ہم بھی نمازیں وہ بھی پڑھتے
ہیں اور ہم بھی ، روزے وہ بھی رکھتے ہیں اور ہم بھی ، حج بھی دونوں کرتے ہیں مگر وہ زکوۃ دیتے
ہیں اور ہمارے پاس روپیہ نہیں اس لئے یہ ہم سے درجہ میں بڑھ جاتے ہیں کوئی ایسی تدبیر بتائیے کہ
یہ ہم سے نیکی میں نہ بڑھ سکیں ۔ آپ نے فرمایا کہ تم ہر نماز کے بعد ۳۳ دفعہ سُبْحَانَ اللهِ ۳۳ دفعہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ اور ۳۴ دفعہ اللهُ اَكْبَرُ پڑھ لیا کرو اللہ تعالیٰ دوسروں سے پہلے تمہیں جنت میں لے
جائے گا ۔ یہ سن کر سب غرباء نے یہ پڑھنا شروع کر دیا۔ یہ نہیں کہا کہ ہم صرف فرائض ہی ادا
کریں گے لیکن اس زمانہ کے امراء بھی نیکیوں میں ترقی کرنے کیلئے ہمیشہ ٹوہ میں رہتے تھے ان
کو جب علم ہوا تو انہوں ۔ ہوا تو انہوں نے بھی یہ وظیفہ پڑھنا شروع کر دیا۔ اس پر غرباء آنحضرت ﷺ کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! ان کو رو کئے یہ بھی وہ وظیفہ پڑھنے لگے ہیں۔ اس پر
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص خدا کی خوشنودی کیلئے کوئی کام کرتا ہے میں اسے کیسے روک سکتا
ہوں ہے۔
صلى الله
صلى الله
صلى الله
پس یہ حقیقی اور عقلمند مؤمن تھے وہ شخص بھی مؤمن تھا اور بخشا ہوا مومن تھا جو آنحضرت
کی خدمت میں حاضر ہوا مگر بیوقوف مؤمن تھا اس نے سمجھا کہ مجھے چھوٹی سے چھوٹی رحمت بھی
مل جائے تو کافی ہے مگر عقلند مؤمن کہتا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ کیوں نہ لوں ۔
پس نوافل اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں یعنی وہ عبادت جو
انسان کی مرضی پر چھوڑ دی گئی ہو۔ نوافل ادا کرتے کرتے انسان ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۴
سال ۱۹۳۶ء
صلى
صلى الله
علی
خدا تعالیٰ اُس کے ہاتھ بن جاتا ہے جن سے وہ پکڑتا ہے، پاؤں بن جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے،
زبان بن جاتا ہے جس سے وہ بولتا ہے، آنکھیں بن جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے ہے ، غرضیکہ وہ
دنیا میں خدا تعالیٰ کا ظہور اور بروز بن جاتا ہے۔ جس طرح بانسری میں سے بجانے والے انسان کی
آواز نکلتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ اس کے ذریعہ بولتا اور دیکھتا ہے ۔ جب اس کی نگاہ کسی چیز کو بُرا
دیکھتی ہے تو خدا تعالیٰ بھی اُسے بُرا ہی کر دیتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں سے ایک شخص ایک دفعہ
رسول کریم ﷺ کے سامنے کھڑا تھا وہ بالکل کنگال تھا ، اُس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور بال
پریشان تھے۔ اُس کی پھوپھی پر ایک مقدمہ تھا جس کی حرکت سے اتفاقاً کسی کا دانت ٹوٹ گیا تھا۔
یہ غریب صحابی دوسرے فریق کی منتیں کر رہا تھا کہ میری پھوپھی نے شرارتاً ایسا نہیں کیا اتفاقا ایسا ہوا
ہے مگر دوسرا فریق مصر تھا کہ نہیں ضرور اُس کی پھوپھی کا دانت تو ڑا جائے گا ۔ رسول کریم ﷺ بھی
سمجھتے تھے کہ شرارتاً ایسا نہیں ہوا اس لئے آپ نے بھی سفارش کی مگر دوسرے فریق نے کہا کہ نہیں
ہمارا حق ہے جو ہم ضرور لیں گے ۔ جب انہوں نے آنحضرت ﷺ کی سفارش کو بھی رڈ کر دیا تو اُس
صحابی کو جوش آگیا اور اُس نے کہا خدا کی قسم ! میری پھوپھی کا دانت نہیں تو ڑا جائے گا۔ وہ
غریب آدمی تھا اس لئے اُس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں لڑوں گا اور تمہیں ایسا کرنے سے باز رکھوں
گا۔ بلکہ اُس کا مطلب یہ تھا کہ میں خدا تعالیٰ سے اپیل کروں گا۔ جب اس نے یہ قسم کھائی تو
دوسرے فریق کے دل ڈر گئے اور وہی لوگ جنہوں نے رسول کریم ﷺ کی سفارش بھی نہ مانی تھی نے رسول کریم کی سنت
خود بخود کہنے لگے یا رَسُولَ اللهِ ! ہم نے معاف کر دیا ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ خدا کا کوئی
بندہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اُس کے بال بکھرے ہوئے ہوتے ہیں ، کپڑے پھٹے ہوئے ہوتے ہیں اور کی
جسم پر مٹی پڑی ہوتی ہے مگر جب وہ خدا تعالیٰ کے نام پر قسم کھا لیتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے ضرور پورا
کر دیتا ہے ہے ۔ یہی مطلب ہے اس کا کہ خدا تعالیٰ نوافل کے ذریعہ بندہ کی زبان بن جاتا ہے،
آنکھیں بن جاتا ہے، ہاتھ اور پاؤں بن جاتا ہے یعنی اخلاص کے ساتھ وہ جس طرف لگ جاتا ہے
خدا تعالیٰ کے سب فرشتے اسی طرف لگ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہی ہو جو یہ چاہتا ہے اور یہ
مقام نوافل کے ذریعہ ہی حاصل ہو سکتا ہے۔
صلى
پس میں نے چاہا کہ تمہارے لئے ایسا موقع بہم پہنچاؤں اور ایسی قربانیاں مقرر کروں جو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۵
سال ۱۹۳۶ء
تمہاری مرضی پر موقوف ہوں تا جو لوگ اپنی مرضی سے قربانیاں کریں خدا تعالیٰ ان کے ہاتھ ، پاؤں،
کان، آنکھیں اور زبان بن جائے۔ چنانچہ اس شوری پر صدرانجمن کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے
بھی میں نے اسی طرح نفلی چندے اور قرضے ہی مقرر کئے ہیں ۔ اب تمہارا اختیار ہے کہ ان جانی و
مالی قربانیوں کو اختیار کر کے قرب الہی حاصل کرو یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے ظہور اور بروز بن جاؤ۔
مگر میں اس موقع پر ایک اور بات سے بھی ہوشیار کر دینا چاہتا ہوں بعض لوگ نادانی سے
قربانی کے بعد اس امید میں رہتے ہیں کہ اِدھر وہ قربانی کریں اور اُدھر اُن کو دولت مل جانی
چاہئے ۔ وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ دولت وہ ہے جو خدا تعالیٰ دے نہ کہ جو وہ خود تجویز کریں۔
ایسے لوگوں کے حال پر مجھے ہمیشہ ایک لطیفہ یاد آتا ہے۔ کہتے ہیں کہ کوئی میراثی اسی طرح خدا تعالیٰ
کے ساتھ سودا کرنے کا شائق تھا جب کبھی کوئی اُسے نماز کیلئے کہتا وہ یہی جواب دیتا کہ کیا ملے گا ؟
ایک دفعہ ایک مولوی نے اُسے وعظ کیا کہ نماز پڑھا کرو۔ تو اُس نے یہی سوال کر دیا کہ کیا ملے گا ؟
مولوی صاحب نے اُسے روحانیت کی طرف مائل کرنے کیلئے کہا کہ نور ملے گا۔ اس پر وہ نماز کیلئے
تیار ہو گیا مولوی صاحب نے اُسے موٹے موٹے مسائل سمجھا دیئے اور تیمم کا مسئلہ بھی بتا دیا ۔ فجر
کی نماز کے وقت اُس نے بیوی سے کہا کہ اُٹھا تو جاتا نہیں تیمم کر کے بیٹھے بیٹھے نماز پڑھ لیتا ہوں
نماز پڑھ کر کچھ دیر کیلئے وہ سو گیا جب صبح اُٹھا تو اسی قسم کے جلد بازوں کی طرح فوری انعام کا
امیدوار ہوا اور اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ بیوی ذرا اُٹھ کر دیکھو تو میرے چہرے پر کوئی نور ہے یا
نہیں؟ بیوی نے دیکھا تو کہنے لگی کہ کچھ ہے تو سہی۔ اُس نے پوچھا کہ نور کیسا ہوتا ہے؟ اُس نے کہا کہ
کچھ کالا کالا معلوم ہوتا ہے۔ بات یہ تھی کہ اُس نے اندھیرے میں تیمم کرنے کیلئے توے پر ہی ہاتھ
مار دیا تھا اور اُس کی سیاہی چہرے پر لگی ہوئی تھی جب اس نے بیوی کا جواب سنا تو اپنے ہاتھ دیکھے اور
انہیں بالکل سیاہ پایا کیونکہ توے کی سیاہی پہلے انہی کو لگی تھی۔ انہیں دیکھ کر وہ بیوی سے کہنے لگا اگر نور کالا
ہوتا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پھر وہ گھٹا باندھ کر آیا ہے۔ تو ایسے نادان لوگ ہتھیلی پر سرسوں جمانا
چاہتے ہیں اور دنیوی نعمتوں کا نام فضل رکھتے ہیں حالانکہ اصل نعمت وہ ہے جو موت کے بعد ملتی ہے۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۶
سال ۱۹۳۶ء
اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم دنیا میں بھی اپنے بندوں کو ذلیل نہیں
رکھتے اور جب چاہتے ہیں بادشاہت بھی دے دیتے ہیں مگر بادشاہت قومی ہوتی ہے انفرادی
نہیں ۔ مسلمانوں کو جب بادشاہت ملی تو سارے ہی عمر اور عثمان نہیں بن گئے تھے۔ غریب مسلمان
اُس وقت بھی موجود تھے اگر نہیں تھے تو زکوۃ کسے ملتی تھی اور صدقات رکن کو دیئے جاتے تھے ۔ تو
دنیوی اموال کا وعدہ قومی طور پر ہوتا ہے انفرادی وعدے ایسے ہوتے ہیں کہ مثلاً رمضان کیلئے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر چیز کیلئے انعام ہوتے ہیں مگر روزے کا انعام میں خود ہوں ۔ اب کوئی
بد بخت روزے رکھ کر اگر یہ سمجھے کہ میری تنخواہ پانچ سے چھ روپے ماہوار ہو جانی چاہئے تو وہ کتنا
نادان ہوگا ۔ خدا تعالیٰ تو کہتا ہے کہ میں خود اسے مل جاتا ہوں مگر وہ کہتا ہے کہ نہیں مجھے آپ کی
ضرورت نہیں آپ اپنے گھر میں رہیں اور مجھے صرف ایک روپیہ ماہوار مل جائے ۔ اس کی مثال
صرف ایسی ہے کہ جیسے کہتے ہیں کہ کوئی ڈپٹی کمشنر کہیں سفر پر جارہا تھا اُس سے کسی فقیر نے سوال کیا
اور اس نے اسے دو چار آنے دے دیئے ۔ فقیر لوگوں کو چونکہ پولیس کے سپاہیوں سے ہی واسطہ
زیادہ تر پڑتا ہے وہ ایک جگہ بھیک مانگتے تو پولیس والے وہاں سے اُٹھا کر دوسری طرف بھیج دیتے
ہیں، وہاں جاتے ہیں تو دوسرا سپاہی وہاں سے بھی اُٹھا دیتا ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ پولیس
کے افسر ہی سب سے بڑے ہوتے ہیں ۔ اِسی اثر کے ماتحت اُس نے خوش ہو کر اس ڈپٹی کو دعا
دی کہ رب تینوٹھانے دار کرے ۔ یعنی خدا تعالیٰ تجھ کو تھانے دار بنائے جو الفاظ اس محسن کے حق
میں بد دعا تھے دعا نہ تھے ۔ تو ان بیوقوفوں کی مثال بھی ایسی ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ روزے
کے بدلہ میں میں خود مل جاتا ہوں مگر وہ کہتے ہیں نہ حضور ایک روپیہ مہینہ ہی ہمیں دے دیں ۔
اگر اللہ تعالیٰ روپیہ بھی دیتا ہے تو دے اس کے فضلوں کو کون روک سکتا ہے مگر دُنیوی وعدے
جماعتی ہوتے ہیں انفرادی نہیں ۔ یہ قرآن کریم میں کہیں نہیں کہ ہم تمہیں دولت دیں گے یہ ہے کہ
ہم تمہاری قوم کو بادشاہت دیں گے۔
تم اگر تحریک جدید پر عمل شروع کر دو تو آج کل یا پرسوں نہیں جب خدا تعالیٰ کی مرضی ہو گی
تمہاری قوم کو ضرور بادشاہت مل جائے گی ۔ دیکھو حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی قوم کو اللہ تعالیٰ
نے تین سو سال کے بعد ایک محدود بادشاہت دی تھی مگر آنحضرت ﷺ کو پندرہ میں سال میں ہی
صلا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۷
سال ۱۹۳۶ء
ایک وسیع بادشاہت عطا فرمادی ۔ پس اللہ تعالیٰ بحیثیت قوم تم کو بھی یقیناً بادشاہت دے گا
لیکن اس کے وقت کا علم خدا تعالیٰ کو ہی ہے ہاں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ پہلے مسیح کی قوم کو جس سرعت
سے ترقی ملی تھی اس سے بہت زیادہ سرعت سے ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے اور پھر جو ہم سے
وعدے ہیں وہ پہلے مسیح سے بہت زیادہ ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تین سو سال
کے اندر جماعت احمد یہ سب دنیا پر غالب آجائے گی اور اس کے مخالف صرف چوہڑے اور چماروں
کی طرح کمزور اور قلیل التعداد ہو جائیں گے مگر یہ بادشاہت قومی ہوگی۔ لیکن خدا تعالیٰ کا قرب ہر شخص
حاصل کر سکتا ہے دنیا چھوٹی ہے اس لئے ہر ایک کو نہیں مل سکتی مگر خدا بڑا ہے اس لئے ہر شخص اسے
پاسکتا ہے کیا تم جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہو پانی کے ایک گلاس سے سیر ہو سکتے ہو؟ ہرگز نہیں
لیکن دریائے اٹک سے سب اپنی پیاس بجھا سکتے ہو اور خدا تعالیٰ کی وسعت کا تو کوئی اندازہ ہی نہیں ۔
پس دنیا ایک متاع قلیل ہے اور ٹنڈ یا کوزے کا پانی ہے اسے اگر تقسیم کرو گے تو کسی کا بھی
پیٹ نہیں بھرے گا۔ پس جو وعدہ ہر شخص سے ہے وہ دنیا کا نہیں وہ روحانی وعدہ ہے ۔ دُنیوی وعدہ
صرف قومی وعدہ ہے پس جو اِس لئے قربانی کرتا ہے کہ اُسے دولت مل جائے وہ نادان ہے اور اعلیٰ
کو چھوڑ کر ادنی کی طرف مائل ہوتا ہے۔ پس اس نکتہ کو سمجھ کر قربانی کرو تا کوئی ٹھوکر نہ لگے اور اس
میراثی کی مثال نہ بن جاؤ ۔ ٹھوکریں ہمیشہ ایسے ہی خیالات سے لگتی ہیں کہ مجھے فلاں خطاب نہیں
ملا ، میرے لڑکے کو فلاں عہدہ نہیں ملا ، یہ رشتہ نہیں ہوا ، فلاں شخص سے ہمارا جھگڑا تھا وہ ہمارے حق
میں فیصلہ نہیں ہوا۔ لیکن جس شخص کی نیت ہی خدا کو ملنے کی ہوا سے ابتلاء کس طرح آسکتا ہے اُس
کے پاس تو جب کوئی منافق جا کر کہے کہ تمہیں دنیوی دولت نہیں ملی تو وہ کہتا ہے کہ میں نے مانگی ہی ا
کب تھی ۔ جب اُسے کہا جائے کہ تمہارے ساتھ فلاں رعایت نہیں کی گئی تو وہ کہتا ہے کہ میں نے
اس کی خواہش ہی کب کی تھی مجھے تو صرف خدا سے ملنے کی خواہش تھی اور وہ مجھے ملا ہوا ہے۔ ایسے
شخص کو ابتلاء نہیں آسکتا۔ ابتلاء ہمیشہ اُسے ہی آتا ہے جو بظاہر تو خدا خدا پکارتا ہے مگر اس کے دل
سے دنیا دنیا کی صدائیں نکل رہی ہوتی ہیں ۔ پس اگر تم خدا کے ہو جاؤ اور اُسے اپنا مقصود قرار دے
کر قربانیاں کرو تو ساری دنیا مل کر بھی تمہارے لئے ٹھوکر کا سامان پیدا نہیں کر سکتی اور تم اس چیز کے
مستحق ہو سکتے ہو جس کے مقابل میں کوئی اور چیز نہیں رکھی جاسکتی ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۸
سال ۱۹۳۶ء
رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا تو مکہ کے لوگ آپ کے پاس آئے جن کی نگاہیں
بوجہ ایمان سے پوری طرح روشناس نہ ہونے کے ابھی دنیا ہی کی طرف تھیں اس کے بعد کی ایک
صلى الله
جنگ میں کچھ اموال مسلمانوں کے ہاتھ آئے تھے آنحضرت ﷺ نے وہ اموال ان لوگوں میں تقسیم
صلى الله
صلى
کر دیئے ۔ ایک انصاری نوجوان نے کسی مجلس میں کہا کہ ہماری تلواروں سے خون ٹپک رہا ہے اور
رسول کریم ﷺ نے نے امر اموال اپنے رشتہ داروں کو دے دیئے۔ آپ کو اس کا علم ہوا تو ا کا برانصار کو
بُلایا اور دریافت کیا کہ مجھے ایسی بات پہنچی ہے۔ انصار رو پڑے اور کہا کہ کسی نادان نے کی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ نہیں اے انصار ! تم کہہ سکتے ہو کہ ہم نے محمد (ﷺ) کو اُس وقت جگہ دی جب اسے
کوئی جگہ نہ دیتا تھا اور اس کے شہر والوں نے اسے نکال دیا تھا پھر اس کیلئے عزت اور فتح مندی
حاصل کی تو اس نے اموال اپنے رشتہ داروں کو بانٹ دیئے۔ اس پر انصار کی چیخیں نکل گئیں اور
انہوں نے پھر کہا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم ایسا نہیں کہتے ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تم اسی بات کو ایک اور
طرح بھی کہہ سکتے ہو اور وہ اس طرح کہ جس شخص کو خدا نے تمام دنیا کی ہدایت کیلئے مبعوث کیا وہ
مکہ کی چیز تھی مگر خدا اُسے مدینہ میں لے گیا اور پھر خدا نے اپنے زور اور طاقت سے مکہ کو اُس کیلئے
فتح کیا۔ اُس وقت مکہ والوں کا خیال تھا کہ ان کی چیز انہیں مل جائے گی مگر مکہ والے بھیڑ اور
بکریوں کو لے گئے اور مدینہ والے خدا کے رسول کو لے کر اپنے شہر کی طرف چلے گئے ۔ پھر آپ را شہری ۔
نے فرمایا بے شک یہ بات ایک نادان کے منہ سے نکلی ہے مگر اس کی وجہ سے اب تمہیں اس دنیا کی
حکومت نہیں مل سکتی ۔ اب تمہاری خدمات کا بدلہ تمہیں حوض کوثر پر ہی ملے گا ہے۔ دیکھ لو تیرہ
صدیاں گزر چکی ہیں اور چودھویں صدی گزر رہی ہے اس عرصہ میں ہر قوم ہی اسلام کی بدولت
بادشاہ بنی ہے مگر کوئی انصاری بادشاہ نہیں ہو سکا۔ سو بعض اوقات ایک شخص کا قول ساری قوم کیلئے
نقصان کا موجب ہو سکتا ہے ۔
پس وہ جو قربانی اس لئے کرتے ہیں کہ کوئی عہدہ ملے یا دولت ملے وہ ہرگز میری آواز پر
لبیک نہ کہیں ۔ ایسے لوگ میرے مخاطب نہیں ہیں میرے مخاطب وہ ہیں جو میرے لئے نہیں بلکہ خدا
کیلئے قربانی کرتے ہیں ۔ جو میرے لئے قربانی کرتا ہے وہ ہرگز ایسا نہ کرے کیونکہ میں تو خود کمزور
اور بیمار ہوں کسی کا احسان نہیں اُٹھا سکتا میرے ناتواں کندھے اس بوجھ کی برداشت نہیں کر سکتے ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۲۹
سال ۱۹۳۶ء
پس میں اپنے لئے نہیں مانگتا اور نہ ہی اس کی مجھے عادت اور ہمت ہے جو خدا کیلئے دیتا
ہے وہ دے اور اس کا بدلہ خود خدا ہوگا ۔ خدا پر ہی اسے تو کل رکھنا چاہئے اگر وہ چاہے تو اسے دنیا
بھی دے دے اور چاہے تو انعام آخرت پر ملتوی رکھے ۔ بہر حال جو اخلاص سے قربانی کرتا ہے
اُس کی قربانی ضائع نہیں جاتی ۔ زمین مٹ سکتی ہے، آسمان مٹ سکتا ہے، سورج مٹایا جا سکتا ہے مگر
خدا کے بندہ کا خدا کیلئے ڈالا ہوا دانہ بھی ضائع نہیں جاسکتا وہ ضرور نکلتا ہے خواہ اس دنیا میں نکلے
اور خواہ آخرت میں ۔ مؤمن کی قربانی کو کوئی ضائع نہیں کر سکتا پس میرے مخاطب وہی ہیں جو خدا
کیلئے قربانی کرتے ہیں نہ کہ کہ میرے لئے اور قربانی کرتے رتے وقت وقت خدا خدا کو کو مدن مد مد نظر رکھتے ہیں نہ کہ دنیا کو ۔ ۔
ان کو بشارت ہو کہ ہر شخص اپنی قربانی اور ایثار کے مطابق بدلہ لے گا خدا تعالی کسی کا قرض نہیں
رہنے دیتا وہ ضرور اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی روحانی رنگ میں بھی اور عرفانی رنگ
میں بھی ، تقویٰ کے رنگ میں بھی اور قوت عمل کے رنگ میں بھی ضرور بدلہ دے گا۔ یہ وہی بہتر جانتا
ہے کہ کسے کس رنگ میں بدلہ دینا مفید ہو سکتا ہے، وہ خوب جانتا ہے کہ بعض لوگوں کیلئے علم اور بعض
کیلئے مال اور بعض کیلئے اطمینان قلب ٹھوکر کا موجب ہو جاتا ہے۔ پس وہ کیوں اپنے بندے کو ٹھوکر
دے۔ نادان سمجھتا ہے کہ اگر اسے ایک خاص صورت میں انعام نہیں ملا تو اسے کچھ نہیں ملا حالانکہ اس
کیلئے اس صورت میں انعام کا نہ ملنا ہی انعام کا ملنا ہوتا ہے۔“ ( الفضل ۱۲ دسمبر ۱۹۳۶ء)
66
ا بخاري كتاب فضل ليلة القدر باب تحرى ليلة القدر في الوتر (الخ) صفحه ۳۲۴،۳۲۳
حدیث نمبر ۲۰۱۸ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اتى اهله صفحه ۱۰۹ احدیث نمبر ۶۳۸۸
مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الايمان باب الزكوة من الاسلام صفحه احدیث نمبر ۴۶ مطبوعہ دار السلام
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية ، مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۱۴۳ بیروت ۱۹۹۴ء
مسلم كتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلوة ۔۔۔ (الخ) صفحه ۲۴۱
حدیث نمبر ۱۳۴۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
ه بخاری کتاب الرقاق باب التواضع صفحه ۱۱۲۷ حدیث نمبر ۶۵۰۲ مطبوعہ دار السلام
رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الصلح باب الصلح فى الدية صفحه ۴۴۱ حدیث نمبر ۲۷۰۳ مطبوعه
دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
الله
کے بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبي عليهم يعطى المؤلفة (الخ) صفحه
۵۲۳ حدیث نمبر ۳۱۴۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
(۴۳)
سال ۱۹۳۶ء
رمضان کی دوراتوں میں تمام احمدی متحدہ طور پر
صرف دو دعائیں مانگیں
(فرموده ۱۱ دسمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
جلسہ سالانہ کے مہمانوں کیلئے مکان دینے اور اپنی خدمات پیش کرنے کی تحریک آج
مجھے مجھے ناظم صاحب صاحب جلسہ جلسہ سالانہ کی کی طرف سے سے اطلاع ملی ہے ہے کہ دوست جلسہ سالانہ کی خدمات کیلئے
جلسہ سالانہ کی سے ملی کہ دوست جلسہ سالانہ کی خدمات بلیئے
بھی اپنے آپ کو کم پیش کر رہے ہیں اور مکان بھی کم دے رہے ہیں ۔ جلسہ اب ایک اتنی پرانی چیز
ہو گیا ہے اور اس کی متعلقہ خدمات اور قربانیاں اتنے سالوں سے چلی آتی ہیں کہ ایمان کا سوال
اگر نہ رکھا جائے تو عادت کے باعث بھی اس کیلئے کسی کو یاد کرانے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ لوگ حقہ
پیتے ہیں ، افیون کھاتے ہیں ، چرس پیتے ہیں ، چانڈو اُڑاتے ہیں اور کچھ عرصہ کے بعد اس کی انہیں
عادت ہو جاتی ہے کہ چاہے لوگ انہیں روکیں ، چاہے دوست انہیں منع کریں، چاہے ڈاکٹر انہیں
ڈرائیں، پھر بھی آپ ہی آپ ان کا ہاتھ اس چیز کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ جب چند روزہ استعمال
کے نتیجہ میں وہ افیون کا وقت خالی جانے نہیں دیتے ، نہ گانجے کا وقت خالی جانے دیتے ہیں ، نہ تھے
کا وقت خالی جانے دیتے ہیں ، نہ چانڈو کا وقت خالی جانے دیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا نیکی ہی ایسی
کمزور چیز ہے کہ اس کی عادت نہیں پڑسکتی ۔ میں تو سمجھتا ہوں اخلاص اور ایمان کے علاوہ عادت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۱
سال ۱۹۳۶ء
کے باعث ہی جو نہی دسمبر آجائے دوستوں کے دلوں میں بے چینی پیدا ہونی شروع ہو جانی چاہئے
کہ چالیس سالہ پرانی عادت کے مطابق اب ان کیلئے اپنے مکان خالی کرنے اور اپنی خدمات
صلى الله
جلسہ سالانہ کیلئے پیش کرنے کا وقت آگیا ہے مگر وہ عادت پوری کیوں نہیں ہوتی ۔ جس طرح ایک
نشئی کو اباسیاں آنے لگتی ہیں اسی طرح چاہئے کہ ہمارے دوستوں کو بھی جلسہ سالانہ کے قرب کے
ایام میں اباسیاں آنے لگیں ۔ پس میرے لئے یہ بات ماننی ذرا مشکل ہے کہ دوست اپنے مکان
خالی نہیں کرتے یا مہمانوں کیلئے اپنی خدمات پیش نہیں کرتے اس لئے میں سمجھتا ہوں شاید وہی بات ک
ہے کہ افیونی اپنی ڈبیہ بھول جاتا ہے اور مکان لینے والے اچھی طرح تمام لوگوں کے پاس نہیں
پہنچے ۔ وگر نہ ایمان کے ماتحت تو اس قسم کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا بلکہ کامل ایمان تو بڑی چیز ہے۔
صلى الله ایک منافق کے ایمان کے متعلق ہی آتا ہے کہ اُس نے رسول کریم ﷺ سے ایک دفعہ عرض کیا کہ
يَا رَسُولَ اللهِ ! دعا کیجئے میں بڑا دولتمند بن جاؤں کیونکہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں خوب صدقے دیا
کروں ۔ رسول کریم ﷺ نے اُس کیلئے دعا کی اور وہ بڑا دولت مند ہو گیا ہزاروں اونٹ اور
ہزاروں بکریاں اُس کے پاس جمع ہو گئیں اور یہی اُس زمانہ کی دولت تھی ۔ اب جو اُس پر زکوۃ فرض
ہوئی تو رسول کریم ﷺ کا مقرر کردہ آدمی اُس کے پاس زکوۃ لینے گیا چونکہ ایمان اُس کے دل میں
نہیں تھا صرف اُس کا نفس اُسے یہ دھوکا دے رہا تھا کہ اگر مجھے دولت حاصل ہو جائے تو میں
صدقے دیا کروں اس لئے جب ایک آدمی زکوۃ لینے اُس کے پاس پہنچا تو وہ کہنے لگا معلوم نہیں
ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ہر وقت انہیں چندوں کی پڑی رہتی ہے کبھی کہتے ہیں صدقہ دو، کبھی کہتے
ہیں اتنی زکوۃ دو، کبھی کہتے ہیں اتنا چندہ دو، ہمارا اپنا گزارہ ہی مشکل سے چلتا ہے اونٹوں اور
گھوڑوں کو دانہ ڈالنا پڑتا ہے، نوکروں کو مزدوری دینی پڑتی ہے اور بہت سے اخراجات ہیں جو پورے
ہونے میں نہیں آتے لیکن انہیں ہر وقت چندوں کی فکر رہتی ہے اور کہتے ہیں کہ لاؤ چندہ اب تم پر
زکوۃ فرض ہو گئی ہے۔ اب فلاں مقصد کیلئے روپیہ چاہئے وہ شخص یہ باتیں سن کر واپس آگیا اور اُس
نے رسول کریم ﷺ سے آکر کہہ دیا کہ وہ کہتا ہے کہ ہم کہاں سے دیں ہر وقت چندہ چندہ پکارا جاتا
ہے۔ آپ نے فرمایا بہت اچھا آئندہ اُس سے کوئی زکوۃ اور صدقہ قبول نہ کیا جائے ۔ چونکہ اُس
شخص کا دل گلی طور پر نہیں مرا ہو ا تھا اس لئے جب اُسے معلوم ہوا کہ بجائے اس کے رسول کریم ہے
صلى الله
صلى الله

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۲
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
عروسه
ته
الله
بطور سزا اُس سے ڈیوڑھا یا دو گنا چندہ وصول کرتے آپ نے یہ حکم دے دیا کہ آئندہ اس شخص سے
کوئی صدقہ قبول نہ کیا جائے اس پر اس کے دل نے محسوس کیا کہ در حقیقت میرا دینا لینا تھا اور میں
نے غلطی کی جو اس قسم کا جواب اسے دیا۔ چنانچہ اگلے سال وہ بہت سی زکوٰۃ اکٹھی کر کے رسول کریم
کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں یہ صدقہ لایا ہوں ۔ آپ نے فرمایا نہیں اب تم
سے یہ مال قبول نہیں کیا جاسکتا۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اُس سے زکوۃ قبول نہ کی گئی ،
آپ کے بعد حضرت ابوبکرؓ کے عہد خلافت میں جب اہل عرب نے ارتداد اختیار کیا زکوۃ کی
وصولی کے متعلق لڑائیاں ہوئیں اور پھر دوبارہ اہل عرب اسلام میں داخل ہوئے تو اُس شخص نے
سمجھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میری زکوۃ بھی قبول ہو چنانچہ وہ پھر اپنے اونٹوں اور بھیڑوں
اور بکریوں کا بہت سا گلہ جو گزشتہ اور موجودہ زکوۃ پر مشتمل تھا لے کر حضرت ابوبکر کی خدمت میں
حاضر ہوا مگر انہوں نے فرمایا جس چیز کو خدا کے رسول نے قبول نہیں فرمایا ابو بکر بھی اسے قبول نہیں
کر سکتا ۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ ہر سال وہ زکوۃ دینے کیلئے اتنا بڑا گلہ لاتا کہ میدان اُس سے
بھر جاتا مگر خلفاء اُس کا مال لینے سے انکار کر دیتے اور وہ روتا ہوا گھر چلا جاتا ۔ یہ شخص کامل مؤمن
نہیں تھا کیونکہ اگر کامل مؤمن ہوتا تو رسول کریم ﷺ کے پیغا مبر کو وہ کیوں یہ جواب دیتا کہ ان کو
ہر وقت چندوں کی ہی پڑی رہتی ہے مگر اس کے دل میں جو تھوڑا بہت ایمان تھا اس کے باعث وہ
ہر سال آتا تھا کہتا تھا کہ میری زکوۃ قبول کی جائے ۔
پس میں تو یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ منتظمین جلسہ سالانہ میں سے کوئی شخص ہماری جماعت
کے مخلص لوگوں کے پاس گیا ہو اور سچ مچ حقیقت بیان کی ہو اور انہوں نے کہہ دیا ہو کہ ہم مکان
دینے کیلئے تیار نہیں ۔ میں تو سمجھتا ہوں شاید مکانوں والے منتظمین کے پیچھے پھر رہے ہوں گے اور
کہتے ہوں گے ہمارے مکان لیتے کیوں نہیں ۔ پس میں تو منتظمین کی ہی ملامت کروں گا اور کہوں گا
کہ ان کے کام میں کچھ نقص ہے اور انہوں نے صحیح طور پر کوشش نہیں کی ورنہ ہر مکان میں ہر سال
کچھ نہ کچھ مہمان ٹھہرتے اور ہر سال لوگ مکان دیتے اور ہر سال اپنی خدمات بھی پیش کرتے ہیں
اور اب تو نیشنل لیگ کو ر بھی قائم ہو چکی ہے جس کے والنٹیئروں نے حلفیں اُٹھائی ہوئی ہیں کہ وہ
سلسلہ کی خدمت کریں گے آخر یہ حلف انہوں نے مکھن لگا لگا کر چاٹنی تو نہیں اس کی کوئی نہ کوئی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۳
سال ۱۹۳۶ء
غرض ہونی چاہئے اور وہ غرض یہی ہے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کریں۔
غرض میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی شخص میں کوئی کمزوری ہے تو میرا اتنا کہنا ہی اس کیلئے کافی
ہے اور اگر افسروں نے کمزوری دکھائی ہے تو انہیں چستی سے کام کرنا چاہئے اور یقین رکھنا چاہئے
کہ یہ کام آخر ہو جائے گا۔ میں نے متواتر جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی ہے کہ بہت سا کام
طوعی طور پر لوگوں سے لینا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس طریق کو اختیار فرمایا تھا
اور آج ہی کے الفضل میں وہ حوالہ چھپا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی تحریر فرمایا
ہے کہ میں معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ مقرر نہیں کر سکتا تا کہ تمہاری خدمتیں کہنے کی مجبوری کی
وجہ سے نہ ہوں بلکہ اپنی خوشی سے ہوں ۔ تو کا رکنوں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ طوعی
طور پر کام کرنے کا موقع دیا کریں اور تحریص اور ترغیب سے کام لیا کریں ۔ مؤمن در حقیقت زیادہ
ترغیب کا منتظر نہیں ہوتا بلکہ اس کیلئے صرف اشارہ ہی کافی ہوتا ہے اور اس اشارہ کو سمجھ کر وہ ایسے
جوش سے کام کرتا ہے کہ بعض لوگوں کو دیوانگی کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ اسی لئے جتنے کامل مؤمن دنیا
میں ہوئے انہیں لوگوں نے پاگل کہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کرے میرے اُستاد ہوا کرتے تھے
مولوی یار محمد صاحب ان کا نام تھا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابی تھے ان کے
دماغ میں کچھ نقص ہو گیا تھا مگر یہ نقص اُن کا اس رنگ کا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
اپنا محبوب اور اپنے آپ کو عاشق سمجھتے تھے اسی عشق کی وجہ سے وہ خیال کرنے لگے تھے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے مجھے پسر موعود اور مصلح موعود بنا دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت
تھی کہ بات کرتے کرتے بعض دفعہ جوش میں اپنی رانوں کی طرف یوں ہاتھ کو لاتے جس طرح
کسی کو بُلایا جاتا ہے۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی رنگ میں جوش سے کچھ
کلمات فرما رہے تھے کہ مولوی یار محمد صاحب گود کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس جا بیٹھے
بعد میں کسی نے پوچھا کہ آپ نے یہ کیا کیا ؟ تو وہ کہنے لگے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں
اشارہ کیا تھا اور یہ اشارہ میری طرف تھا کہ تم آگے آجاؤ چنانچہ میں گو دکر آگے آگیا ۔
یہ دیوانگی تھی مگر بعض رنگ کی دیوانگی بھی اچھی ہوتی ہے آخر ان کی یہ دیوانگی بغض کی
طرف نہیں گئی بلکہ محبت کی طرف گئی پس محبت کا دیوانہ غیر اشارہ کو بھی اپنے لئے اشارہ سمجھ لیتا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۴
سال ۱۹۳۶ء
پھر جو قوم خدا تعالیٰ کی محبت کا دعوی کرنے والی ہو وہ صحیح اشارہ کو کیوں نہیں سمجھ سکتی ۔ کیا ہماری
جماعت کے دیوانوں کی وہ محبت جو وہ سلسلہ سے رکھتے ہیں مولوی یار محمد صاحب جتنی بھی نہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رانوں پر آہستگی سے ہاتھ مارا اور انہوں نے سمجھا کہ مجھے بلا رہے
ہیں ۔
یا درکھو ہر چیز کی زکوۃ ہوا کرتی ہے انسان کے جسم کی بھی زکوۃ ہے، انسان کے مکان کی بھی
زکوۃ ہے اور زکوۃ کے بغیر کوئی چیز پاک نہیں ہوسکتی ۔ اور زکوۃ کی ایک دفعہ ادائیگی خدا تعالیٰ نے
مقرر نہیں فرمائی بلکہ ہر سال ادا کرنے کا حکم ہے حتی کہ قرآن کریم نے یہ زکوۃ بھی مقرر کر دی کہ
جب کوئی تمہارا پھل تیار ہو یا غلہ تیار ہو تو اُس میں سے اُسی دن جس دن غلہ کا ٹو یا پھل اُتارو کچھ خدا یا تو غلہ ٹویا
کے بندوں کیلئے بھی الگ کرلو۔ تو شریعت نے ہماری ہر چیز کی زکوۃ مقرر کی ہے کیونکہ در حقیقت
اسلامی مسئلہ ہے ہی یہی کہ دنیا کی ہر چیز سارے بندوں کی ہے۔ پس جب تک باقی بندوں کیلئے
حصہ نہ نکال لیا جائے وہ چیز پاک نہیں ہوتی بھلا خدا تعالیٰ نے زمین آسمان ، سورج چاند ، ستارے
اور سیارے اپنے تمام بندوں کیلئے پیدا کئے ہیں یا صرف ہمارے لئے ۔ پھر جبکہ تمام بندوں کیلئے
ہیں تو گویا یہ شاملات ہے اور شاملات پر جو شخص قبضہ کرے وہ گاؤں والوں کو مٹھائی بھی کھلاتا ہے
کیونکہ وہ سمجھتا ہے میں اس چیز پر قبضہ کرنے لگا ہوں جس پر تمہارا بھی حق ہے ۔ پس ہر چیز جو
ہمارے پاس ہے وہ صرف ہماری نہیں بلکہ ساری دنیا کی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم باقی دنیا کا اس
میں سے حصہ نکالیں ورنہ ہمارا قبضہ جابرا نہ ہوگا اور جابرانہ قبضہ کی سزا ہوا کرتی ہے۔
جب انسان زکوۃ دیتا رہتا ہے تو خدا تعالیٰ کہتا ہے یہ میرا بندہ اس چیز کا کرایہ دیتا ہے
۔
اسے رہنے دو لیکن جب وہ زکوۃ نہیں دیتا تو خدا تعالیٰ کہتا ہے یہ اب کرا یہ نہیں دیتا اسے نکال دو۔
یہ مت خیال کرو کہ دنیا میں ایسی قو میں بھی موجود ہیں جو کرائے نہیں دیتیں ۔ کیا تم نہیں جانتے کہ
بنئے نے جسے تباہ کرنا ہوتا ہے اس سے وہ اپنا سو دوصول نہیں کرتا بلکہ اُس کی طرف رہنے دیتا ہے۔
ابھی فیروز پور میں ایک مقدمہ ہوا ہے ایک شخص نے ۸۴ روپے سود پر قرض لئے ۔ ۶۴ روپے کے
بدلہ میں اُس نے اپنی زمین گرو رکھ دی اور ۲۰ روپیہ کے بدلے میں اُس نے کہا کہ میں چھ روپے
سالا نہ سو د دیا کروں گا لیکن اس نے سود نہ دیا اور یہ خیال کرتا رہا کہ بیس روپے ہی ہیں کسی وقت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۵
سال ۱۹۳۶ء
دے دوں گا اور بنئے نے بھی اس سے تقاضا نہ کیا۔ اب اُس نے اس شخص پر دولاکھ میں ہزار روپیہ ں پر
کی نالش کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سو داکٹھا ہوتا گیا اور اس نے اپنی نادانی سے سمجھا کہ بنیا مجھ
سے رعایت کر رہا ہے۔
تو بعض بیوقوف یہ سمجھتے ہیں کہ خدا نے فلاں شخص کو چونکہ نہیں پکڑا اِس لئے اس بدی کے
کر لینے میں کوئی حرج نہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کے پاس اُس کا سو د جمع ہو رہا ہوتا ہے اور کسی دن اُس
پر اکٹھی نالش ہوگی۔ لیکن مؤمن کو خدا تعالیٰ جلدی سزا دے دیتا ہے تاکہ زیادہ سزا اس کیلئے جمع نہ
ہو جائے ۔ مثلاً اگر تمہیں چالیس روپے سود کے جمع ہوتے ہی بنیا نالش کر دیتا تو اسے زیادہ سزا نہ ملتی
لیکن اس نے سو داس کے پاس جمع ہونے دیا تا کہ زیادہ سزا دلائی جاسکے ۔ تو اللہ تعالیٰ کا مؤمن
سے یہ سلوک ہوتا ہے کہ وہ اُسے جلدی سزا دے دیتا ہے لیکن غیر مؤمن سے یہ سلوک نہیں ہوتا بلکہ
خدا تعالیٰ اُسے سزا میں ڈھیل دیتا جاتا ہے تا کہ اُس پر زیاد عذاب نازل کرے۔
لیلۃ القدر کے متعلق ارشاد اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اب
رمضان خاتمہ پر ہے اور کل کا جو روزہ ہے اس میں شبہ ہے یعنی صحیح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ چھبیسواں
ہے یا ستائیسواں کیونکہ بعض جگہ روزہ پہلے رکھا گیا ہے اس لئے گویا کل اور پرسوں دونوں دن
رمضان کی ستائیسویں ہو سکتی ہے۔ کل ستائیس تاریخ ان لوگوں کی ہے جنہوں نے چاند کو دیکھ
کر ایک دن پہلے روزہ رکھا اور پرسوں ستائیسویں ہمارے لحاظ سے ہے۔ ہمارے ملک کی مثال
ہے کہ ” جوگی بھلا دونالا بھ، یعنی کوئی جوگی بھول کر کسی اور کے مکان پر چلا گیا تو اُس مکان والوں
نے اُس کی خوب خاطر تواضع کی وہاں سے نکلا تو بھول کر کسی اور کے گھر چلا گیا وہاں بھی اس کی
خوب خاطر تواضع ہوئی ۔ غرض جتنا جتنا وہ گھر بھول کر کسی اور کے گھر میں داخل ہوتا اُتنی ہی زیادہ
اس کی خاطر تواضع کی جاتی کیونکہ لوگ سمجھتے کہ اس نے خدا کیلئے دنیا کو چھوڑا ہوا ہے آؤ اس کی
وو
66
خدمت کر کے ثواب حاصل کریں ۔ اسی طرح مؤمن بھی بھولتا ہے تو دو نالا بھ والی مثال اُس پر
صادق آتی ہے ۔ اب گو یا رمضان کی دوستائیس تاریخیں ہمارے لئے جمع ہوگئی ہیں۔ رمضان کی
ستائیس تاریخ کو بالعموم روحانی علماء لیلۃ القدر قرار دیتے ہیں اور جب مؤمن بھول جاتا ہے اور وہ
یہ خیال کر کے کہ ممکن ہے جسے میں چھپیں تاریخ سمجھتا ہوں وہ ستائیس ہو یا ممکن ہے ستائیس ہی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۶
سال ۱۹۳۶ء
اصل تاریخ ہو ، چھبیس اور ستائیس دونوں راتوں میں خاص طور پر عبادت کرتا ہے تو اُس مؤمن کی
دولیلۃ القدر ہو جاتی ہیں۔ ان دولیلۃ القدر کے متعلق میں اس وقت جماعت کو توجہ دلانا چاہتا
ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ میری آواز بیرونی دوستوں تک نہیں پہنچ سکے گی لیکن اگر ” الفضل والے
احتیاط سے بغیر مجھے دکھائے ہی آج کا خطبہ شائع کر دیں اور صبح لوگوں کو پہنچ جائے تو بیرونی
جماعتوں کے دوست بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور کوئی بعید بات نہیں وہ
ستائیس کی لیلۃ القدر کو اٹھائیس اور انتیس میں بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ وہ بات جو ان دو دنوں کے
متعلق کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے دوست اپنی صحت کیلئے ، اپنی ترقیات کیلئے ،
اپنے بچوں کیلئے ، اپنی بیوی کیلئے ، اپنے رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کیلئے ، اسی طرح قرضوں کے
دور ہونے کیلئے ، مقدمات میں کامیاب ہونے اور آفات سے محفوظ رہنے کیلئے بالعموم دعا کرتے
رہتے ہیں لیکن دعا کا ایک طریق یہ بھی ہوا کرتا ہے کہ ایک ہی مقصد و مدعا کیلئے انسان دعا کرنے
میں مشغول ہو جائے اور وہ اسی طرح دعا کرے جس طرح حضرت یونس علیہ السلام کے وقت میں
لوگوں نے دعا کی تھی ۔ حضرت یونس علیہ السلام نے جب نینوا کے لوگوں پر عذاب نازل ہونے کی
پیشگوئی کی تو جو وقت عذاب نازل ہونے کیلئے مقرر تھا اُس وقت تک وہ شہر سے باہر نکل کر عذاب کا
انتظار کرتے رہے۔ جب عذاب کی میعاد پر دو چار دن گزر گئے تو اُنہوں نے بعض لوگوں سے
پوچھا کہ علاقے کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا کہ سب راضی خوشی ہیں ۔ حضرت یونس علیہ السلام
یہ سن کر کچھ شرمندہ سے ہوئے اور انہوں نے سمجھا اب میرا وہاں واپس جانا لوگوں کیلئے کیا ہدایت کا
موجب ہو سکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ میں کسی اور جگہ چلا جاؤں ۔ چنانچہ وہ اُس جگہ کو چھوڑ کر چل پڑے
اور کسی دوسرے علاقہ میں جانے کیلئے جہاز پر سوار ہو گئے ۔ اتفاق سے سمندر میں سخت طوفان
آگیا۔ اُس زمانہ کے لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ سمندر میں طوفان اس لئے آتا ہے کہ جہاز پر کوئی غلام کی
بھاگ کر سوار ہوتا ہے اس عقیدہ کے ماتحت اُنہوں نے دریافت کیا کہ کیا کوئی غلام بھاگ کر یہاں آیا
ہے؟ مگر کسی نے نہ مانا۔ آخر انہوں نے قرعہ ڈالا تو حضرت یونس علیہ السلام کا نام نکلا مگر اُن کو
حضرت یونس کی شکل دیکھ کر خیال آیا کہ یہ شخص جھوٹ نہیں بول سکتا اگر یہ بھاگا ہوا غلام ہوتا تو
خود بخود بتادیتا۔ معلوم ہوا قرعہ صحیح نہیں پڑا۔ چنانچہ بعض روایتوں میں آتا ہے کہ انہوں نے تین

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۷
سال ۱۹۳۶ء
دفعہ قرعہ ڈالا اور تینوں دفعہ انہی کا نام نکلا ۔ آخر وہ حضرت یونس علیہ السلام کے پاس آئے اور کہنے
لگے
آپ ہیں تو راستباز انسان مگر تین دفعہ قرعہ میں آپ کا ہی نام نکلا ہے معلوم نہیں اس کی کیا وجہ
ہے؟ یہ سن کر حضرت یونس علیہ السلام کا ذہن بھی اس طرف منتقل ہو گیا اور کہنے لگے میں ہی خدا کا
غلام ہوں جو بھاگ کر آیا ہوں آخر انہوں نے آپ کو اُٹھا کر سمندر میں پھینک دیا تا کہ ہماری بلا دور
ہو اور طوفان تھے ۔ حضرت یونس علیہ السلام جب سمندر میں گرے تو انہیں ایک بڑی مچھلی نگل گئی
جس نے بعد میں انہیں خشکی پر اگل دیا اس صدمہ کی وجہ سے کہ وہ مچھلی کے پیٹ میں بیہوش رہے
اور کھانے کو کچھ نہ ملا وہ بہت کمزور ہو چکے تھے۔ ساحل پر جہاں مچھلی نے انہیں اُگلا ایک بہت
بڑی بیل اُگی ہوئی تھی حضرت یونس علیہ السلام سرک کر اُس کے سایہ کے نیچے لیٹ گئے لیکن جب
انہیں کچھ طاقت حاصل ہوئی تو اُس بیل کو کیڑے نے کاٹ دیا اور وہ خشک ہو گئی ۔ حضرت یونس
علیہ السلام کو یہ بات بہت بُری معلوم ہوئی اور اُس کے دل میں خیال آیا کہ کمبخت کیڑے نے بیل کو
خراب کر کے مجھے تکلیف میں ڈال دیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہی وحی ہوئی کہ ایک جنگلی
بیل جس نے کوئی نسل نہیں چھوڑنی تھی اور جس نے تھوڑے دنوں میں خود خشک ہو کر مر جھا جانا تھا
اُس کے چند دن پہلے خشک ہونے پر جب تو نے اتنے غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ کمبخت کیڑے نے
اسے تباہ کر دیا تو بتاؤ میں اپنے ہزاروں بندوں کو کس طرح تباہ کر دیتا جبکہ وہ ابھی تباہ کرنے کے
قابل نہ تھے جاؤ اور دیکھو تو بات کیا ہوتی ہے؟ حضرت یونس علیہ السلام وہاں سے نینوا کو روانہ
ہوئے اور جو نہی نینوا والوں نے دیکھا کہ حضرت یونس علیہ السلام آ رہے ہیں وہ استقبال کیلئے
دوڑے اور بیعت کیلئے ایک دوسرے پر گرنے لگے ۔ حضرت یونس علیہ السلام نے پوچھا بات کیا یونس علیہ نے با
ہے؟ میں نے سنا ہے تم پر عذاب نہیں آیا۔ وہ کہنے لگے یونہی تو عذاب نہیں ملا ۔ اصل بات یہ ہے کہ
جب وہ دن آیا جو آپ نے عذاب کیلئے مقرر کیا تھا تو ہم نے دیکھا کہ آسمان کا رنگ بدل گیا ہے اور
یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا آگ برسنے لگی ہے ایک ہیبت ناک طوفان کی بنیا د دیکھ کر یکدم ہمیں
خیال آیا کہ آج ہم مرے۔ اس پر ہمارے شہر کے تمام بڑے بڑے لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں
نے کہا کہ اب اس کا علاج یہ ہے کہ شہر کو چھوڑ دو اور جنگل میں نکل جاؤ ، مائیں اپنے بچوں کو دودھ
پلانا چھوڑ دیں، جانوروں کے مالک جانوروں کے آگے چارہ ڈالنا بند کر دیں ، پُرانے چیتھڑے یا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۸
سال ۱۹۳۶ء
ٹاٹ کے کپڑے پہن کر جنگل میں نکل جاؤ اور رونا شروع کر دو ۔ چنانچہ جنگل میں ہم سب اکٹھے
ہو گئے ، مرد، عورتیں، بچے ، بوڑھے، جانور غرض سب کے سب ایک میدان میں جمع ہو گئے ۔ تھوڑی
ہی دیر کے بعد جب بچوں کو دودھ نہ ملا تو انہوں نے رونا شروع کر دیا، جانوروں کو چارہ نہ ملا تو
انہوں نے چیخنا شروع کر دیا ، مردوں اور عورتوں نے چلا نا شروع کر دیا اور سب نے مل کر کہرام
مچادیا اور ایک ہی دعا مانگی کہ اے خدا! یہ عذاب ہم سے مل جائے ہم تو بہ کرتے ہیں ۔ چنانچہ صبح کی
سے شام تک ہم دعا کرتے رہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ عذاب ہم سے دور کر دیا۔ ہم
تو اُسی دن سے آپ کا انتظار پ کا انتظار کر رہے تھے کہ کب آپ واپس آتے ہیں تا ہم آپ پر ایمان لائیں ۔
کیا تم سمجھتے ہو حضرت یونس علیہ السلام کے مقررہ عذاب کے دن کسی عورت نے یہ کہا ہو کہ یا اللہ !
میرے بچے کا بخار ٹوٹ جائے ، یا کسی مرد نے یہ کہا ہو کہ یا اللہ ! فلاں تجارت ہے اس میں مجھے
خوب نفع ہو۔ سب نے ایک ہی دعا مانگی اور وہ دعا یہ تھی کہ خدایا ! یہ عذاب ہم سے مل جائے ہم
تیرے حضور تو بہ کرتے ہیں اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں ۔ یہی آواز تھی جو
مرد، عورت، بچہ، جوان ، کمزور اور طاقتو ر غرض سب کی زبان سے نکل رہی تھی اور صبح سے شام تک
اُن کی ایک ہی پکار تھی کہ الہی ! ہمیں معاف کر ، الہی ! اپنے عذاب کو ہم سے دور کر ۔ دیکھو وہ ایک
دعا جو سب نے یک زبان ہو کر مانگی کیسی کارگر ثابت ہوئی ۔ یوں تو اُس شہر کے کفار بھی انفرادی
طور پر کبھی کہہ دیا کرتے ہوں گے کہ یا اللہ ! ہمیں معاف کر مگر اُس دن جب سب ایک آواز کے
ساتھ یہ کہہ اُٹھے کہ الہی ! ہمیں معاف کر تو خدا تعالیٰ نے اُن کی دعا کو قبول کیا اپنا عذاب اُن سے ہٹا
لیا اور اپنے نبی کی پیشگوئی بدل دی ۔
اس واقعہ کو پیش نظر رکھ کر مجھے آج خیال آیا کہ ہم مؤمن ہیں اور مؤمن کو ہر چیز سے فائدہ
اٹھانا چاہئے ہماری اُمت کا نام خدا تعالیٰ نے خَيْرُ الأمم رکھا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ساری
اُمتوں کی خوبیاں ہمارے اندر جمع ہیں جب ساری اُمتوں کی خوبیاں ہمارے اندر جمع ہیں تو مجھے
خیال آیا کہ ہم حضرت یونس علیہ السلام کی اُمت والی دعا کر کے دیکھیں ہم اُس کے بندے ہیں اور
وہ ہمارا رب ہے وہ خالق ہے اور ہم مخلوق ہیں ۔ دنیا میں انسان کا اگر معمولی سا بھی نقصان ہوتا ہے
تو وہ لٹھ لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور نوکر یا بیوی کو مارنا شروع کر دیتا ہے کبھی کھانے میں نمک زیادہ

آج 10 میں سے 10 باقی