مخلصینِ جماعت کو جلسہ سالانہ میں بکثرت شریک ہوکر دارالامان کے فیوض و برکات سے حصہ لینا چاہئے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۳۹
سال ۱۹۳۶ء
ہو جائے تو ناراضگی کا اظہار کر دیتا ہے اور یہاں تو اللہ تعالیٰ کے بندوں نے اُس کی دی ہوئی
چیزوں کا اتنا نقصان کیا ہے کہ اگر اتنا نقصان بندوں کا کوئی کرتا تو وہ کھال ادھیڑ کر رکھ دیتے ۔
حضرت شبلی ایک صوبہ کے گورنر تھے وہ کوئی رپورٹ دینے کیلئے بادشاہ کے پاس آئے تو
دیکھا کہ بادشاہ کا دربار لگا ہوا ہے ایک جرنیل جو کوئی بڑی مہم فتح کر کے آیا تھا وہ بھی بیٹھا ہوا ہے
اور وہ دربار دراصل اسی لئے منعقد کیا گیا تھا کہ اُس جرنیل کو خلعت دیا جائے ۔ غرض اُس کے
اعزاز میں خوشی سے تمام لوگ جمع تھے کہ وہ جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا اُسے ایک چوغہ بطور
خلعت پہنایا گیا اور بادشاہ نے اُس کی تعریف میں چند کلمات کہے اتفاقا وہ جرنیل دربار میں جاتے
ہوئے رومال ساتھ لانا بھول گیا تھا اور اُس روز اُ سے نزلہ کی بھی شکایت تھی دربار میں بیٹھے بیٹھے جو
اُسے چھینک آئی تو ناک سے رینٹھ بہہ نکلی ۔ وہ سخت حیران ہوا کہ اب میں کیا کروں جب اُسے اور
کچھ نہ سوجھا تو بادشاہ کی آنکھ بچا کر اُس نے اُسی چوغہ سے ناک پونچھ لی کیونکہ اس کے سوا اور کوئی
صورت ناک صاف کرنے کی اُس کیلئے نہیں تھی مگر اتفاق ایسا ہوا کہ گو اس نے آنکھ بچا کر ناک
پونچھی تھی مگر بادشاہ کی نظر پڑ گئی اور وہ آپے سے باہر ہو گیا۔ اُس نے نہایت غصے سے کہا اس مردود کو
ہمارے دربار سے باہر نکال دو یہ ہمارے انعام کی قدر نہیں جانتا۔ اس کا چوغہ بھی اتار لو اور اسے
ذلیل کرو۔ چنانچہ اُس کا خلعت اُتار لیا گیا اور اُسے ذلیل کر کے دربار سے باہر نکال دیا گیا۔ شبلی
جو نہایت جابر گورنر تھے انہوں نے جو نہی یہ نظارہ دیکھا چیخیں مار مار کر رونا شروع کر دیا۔ بادشاہ
کہنے لگا کیا تو پاگل ہو گیا ہے؟ میں ناراض تو اُس پر ہوا ہوں اور چیخیں تو مارنے لگ گیا ہے ۔ شبلی
نے کہا حضور ! میرا استعفیٰ منظور کیجئے ۔ وہ کہنے لگا کیوں؟ شبلی کہنے لگے اس شخص نے آپ کیلئے جو
قربانی کی اور اُس کے مقابلہ میں آپ نے جو اُسے انعام دیا کیا اِن دونوں کی بھی آپس میں کوئی
نسبت ہے۔ اس نے زبردست دشمن کے مقابلہ میں مہینوں اپنے آپ کو موت کے منہ میں ڈالے
رکھا، ہر گھڑی یہ ایک موت کا شکار ہوتا اور ہر گھڑی اس کی بیوی بیوہ ہوتی ، اس نے مہینوں اپنی جان
جوکھوں میں ڈال کر فتح حاصل کی اور آپ کے نام کا شہرہ ہوا لیکن آپ نے جو اسے چوغہ دیا اس کی
کیا حقیقت ہے ویسا چوغہ وہ خود بھی خرید سکتا تھا لیکن چونکہ آپ بادشاہ ہیں اس لئے بادشاہ کی دی
ہوئی اتنی چھوٹی چیز کی بھی چونکہ اس نے قدر نہ کی اور اس سے اپنی ناک پونچھ لی جو بالکل مجبوری کی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۰
سال ۱۹۳۶ء
حالت تھی اس لئے آپ نے اس پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور اُسے برسرِ دربار ذلیل کیا۔ مجھے اس
سے یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک خلعت پہنائی ہوئی ہے اُس نے مجھے بھی آنکھ،
کان، ناک، زبان ، دل، دماغ اور ہزاروں قوتیں دی ہیں جنہیں میں گن بھی نہیں سکتا مگر میں
انہیں صبح و شام ضائع کرتا ہوں خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کی بے قدری کرتا ہوں جب آپ ایک
معمولی خلعت کی وجہ سے اُس پر اتنا سخت ناراض ہوئے ہیں تو مجھ پر میرا آقا کس قدر ناراض ہوگا ۔
پس اب میں نہیں سمجھتا کہ میں بھی کسی کام کا اہل ہوں ۔ آپ مجھے اجازت دیں اور میرا استعفیٰ منظور
کریں۔ بادشاہ نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ چونکہ وہ ایک سخت جابر اور ظالم گورنر رہ چکے تھے اس
لئے وہ علماء کے پاس جاتے اور کہتے کہ کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ مگر جس کے پاس بھی وہ جا کر
یہ کہتے کہ کیا میری تو بہ قبول ہوسکتی ہے ؟ وہی کہتا کہ تمہاری تو بہ قبول نہیں ہو سکتی ۔ آخر وہ حضرت
جنید بغدادی کے پاس گئے اور کہا میں ہر طرف سے راندہ ہوا آپ کے پاس آیا ہوں ۔سنا ہے آپ
اہل اللہ ہیں آپ بتائیں کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا ہاں اگر تم میری ایک
بات مان لو تو میں تمہاری توبہ قبول کرانے کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے عرض کیا فرمائیے میں آپ کا
ہر حکم ماننے کیلئے تیار ہوں ۔ حضرت جنید نے کہا تمہارا جو دارالحکومت تھا وہاں تم جاؤ اور ہر گھر کے
دروازہ پر کھڑے ہو کر وہاں کے رہنے والوں سے معافی مانگو اور کہو کہ جو جو مظالم میری طرف سے تم
پر ہوئے ہیں انہیں معاف کر دو۔ چنانچہ وہ گئے اور سارے شہر میں ایک ایک دروازہ پر دستک دے ہیں
کر معافی مانگی پھر واپس آئے تو حضرت جنید نے کہا میں تمہارا تکبر توڑنا چاہتا تھا اور دیکھنا چاہتا
تھا کہ تم سچی توبہ کرتے ہو یا نہیں ورنہ تو بہ تو ہر حالت میں قبول ہو سکتی ہے۔ اس پر انہوں نے
حضرت جنید کی بیعت کی اور پھر خود روحانیت میں اس قدر ترقی کی کہ مشہور اہل اللہ بن گئے ۔
تو اللہ تعالیٰ کی خلعت کی بندہ روز ناقدری کرتا ہے مگر سال میں ایک دن بھی تو ایسا نہیں
رکھتا جس میں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے ۔ وہ بے شک دعا کرتا ہے مگر دعا کرتے
وقت کھچڑی پکا کر رکھ دیتا ہے۔ کچھ تو وہ یہ مانگتا ہے کہ میرے بچے بیمار ہیں انہیں تندرست کر ، کچھ وہ
یہ مانگتا ہے کہ فلاں مقدمہ چل رہا ہے اس میں مجھے کامیاب کر ، کچھ وہ یہ مانگتا ہے کہ فلاں تجارت
ہے اس میں مجھے نفع دے، کچھ وہ یہ مانگتا ہے کہ میرا ہمسایہ مجھے دق کرتا ہے اس کی دقت میرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۱
سال ۱۹۳۶ء
سامنے سے ہٹا ، کچھ وہ یہ مانگتا ہے کہ مجھ پر بہت قرض ہو گیا ہے اُسے اُتار ۔ غرض وہ دعا کو گڈ مڈ کر
دیتا ہے اسی طرح جس طرح بابل پر جب عذاب آیا تو وہاں کے رہنے والے متفرق زبانیں بولنے
لگ گئے اور یہ تو انفرادی دعاؤں کی حالت ہے
میں نے دیکھا ہے نہایت اہم اور نازک اوقات میں بھی جب دعا کے لئے تمام دوست
اکٹھے ہوتے ہیں تو چاروں طرف سے آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ میری بیوی بیمار ہے اس
کے لئے دعا فرمائیں ، مجھ پر قرضہ زیادہ ہے اس کے لئے دعا فرمائیں ، میرے بچوں کی ترقی اور
اقبال مندی کے لئے دعا کریں ، ان کی یہ حالت دیکھ کر بالکل اُس مثال کا خیال آجاتا ہے جو
ہمارے ملک میں ایک زمیندار کے متعلق مشہور ہے اور گو وہ ہنسی کی بات ہے لیکن یہ بتانے کے لئے
کہ بے موقع بات ہمیشہ بُری لگتی ہے سنا دیتا ہوں ۔ کہتے ہیں کوئی زمیندار تھا جو شہر کے پاس ہی دس
بارہ میل کے فاصلہ پر رہتا تھا لیکن شہر میں وہ کبھی نہیں گیا تھا۔ لوگ اُس سے پوچھتے کہ کیا تم نے کبھی
شہر نہیں دیکھا ؟ وہ خاموش ہو جاتا اور شرمندگی میں کچھ جواب نہ دے سکتا ۔ آخر ایک دن اُسے خیال
آیا کہ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں آج شہر تو جا کر دیکھ آؤں ۔ اُس نے گھر سے کچھ آٹا لیا اور کپڑے
میں باندھ کر شہر کو چل پڑا تا جس وقت وہاں بھوک لگے تو کسی عورت سے کہہ کر روٹی پکوالے ۔ اُس
نے خیال کیا کہ جس طرح گاؤں میں عورتیں باہر پھرتی رہتی ہیں اسی طرح شہر میں بھی پھرتی ہوں گی
اور اُن میں سے کسی کو کہہ کر روٹی پکوالوں گا ۔ جب وہ شہر میں گیا تو اُس نے دیکھا کہ گھروں کے
دروازے بند ہیں اور عورتیں باہر چلتی پھرتی نہیں ۔ وہ گلیوں اور بازاروں میں پھرتا رہا اُسے سخت
بھوک لگی ہوئی تھی مگر اُسے کوئی عورت ایسی دکھائی نہ دی جسے کہہ کر وہ اپنی روٹی پکو اسکتا ۔ آخر عصر کا
وقت آگیا اور وہ ایک حلوائی کی دکان پر سے گزرا جو لچیاں تک رہا تھا وہ دُکان پر کھڑا ہو گیا اور تھوڑی
دیر تک اُسے دیکھتا رہا آخر اس سے نہ رہا گیا اور حلوائی سے پوچھنے لگا بھئی یہ کیا پکا رہے ہو؟ اُس نے
کہانچیاں مل رہا ہوں اُس نے وہیں کھڑے کھڑے اپنے کپڑے کی گرہ کھولنی شروع کی اور جو آٹا
اُس نے روٹی پکوانے کیلئے باندھ رکھا تھا اُسے یہ کہتے ہوئے کڑاہی میں ڈال دیا کہ " میر بھی لکی الح
پائے۔ اُس نے سمجھا کہ جب یہ چھوٹی چھوٹی بچیاں کہلاتی ہیں تو میرا زیادہ آٹائیچ بن جائے گا۔ یہی
حال اُن لوگوں کا ہوتا ہے ۔ کیسا ہی اہم موقع ہو وہ اپنی بات ضرور کر دیتے ہیں اور نہیں سمجھتے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۲
سال ۱۹۳۶ء
کہ اس جگہ اپنے لئے نہ مانگنے میں ہی برکت ہے اور اپنی ضروریات کیلئے خاموش رہنے میں ہی
اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔
پس میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ آؤ دو دن ہم ایسے مقرر کریں جن میں سوائے
ایک مشتر کہ دعا کے اور کوئی دعا نہ مانگی جائے ۔ مثلاً آج کی رات ہماری جماعت کے تمام افراد
صرف ایک ہی دعا مانگیں اور وہ یہ کہ الہی ! تیرا عفو تام اور توبہ نصوح ہمیں میسر ہو اور نہ صرف ہمیں
میسر ہو بلکہ ہمارے خاندان کو، ہمارے ہمسایوں کو ، ہمارے دوستوں کو ، ہمارے عزیز رشتہ داروں
کو اور ہماری تمام جماعت کو یہ نعمت میسر آجائے ۔ خدایا! ہم تیرے عاجز و خطا کار اور گناہگار
بندے ہیں ہم سخت کمزور اور ناتواں ہیں جن جالوں اور پھندوں میں ہم نے اپنے آپ کو پھنسا رکھا
ہے ان میں سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں اور ہماری نجات کی کوئی صورت نہیں سوائے اس کے کہ تیرا
عفو تام ہم پر چھا جائے اور آئندہ کیلئے وہ تو بہ نصوح ہمیں حاصل ہو جائے جس کے بعد ذلت اور
تنزل نہیں ہے۔ جس طرح حضرت یونس علیہ السلام نے ایک ہی دعا مانگی تھی اور کہا تھا کہ خدایا !
تیرا عذاب ہم سے مل جائے اسی طرح ہم بھی صرف ایک ہی دعا مانگیں اور نہ صرف اپنے لئے اور
اپنے عزیزوں اور اہل و عیال کیلئے بلکہ ساری جماعت کیلئے ۔ اور یہ ضروری نہیں کہ یہی فقرات
اختیار کئے جائیں بلکہ اپنے اپنے رنگ اور جوش کے مطابق اپنی اپنی خطاؤں کو یاد کر کے، دنیا کی کے مطابق اپنی اپنی خطاؤں
خرابیوں اور کمزوریوں کو یاد کر کے کہیں کہ الہی ! ہم تیرے خطا کار اور گناہگار بندے ہیں تیری
بخشش کے سوا ہمارے لئے کوئی ٹھکانا نہیں ۔ ہمارے گزشتہ گناہوں نے ہمیں آئندہ کی نیکیوں سے
محروم کر رکھا ہے تو اپنا عفو ہمیں عطا کر اور ہمیں تو بہ کی سچی توفیق عطا فرما۔ وہ تو بہ کہ جس کے بعد
انسان کو کوئی ذلت نہیں پہنچ سکتی اور نہ وہ اللہ تعالیٰ کی محبت کے مقام سے نیچے گر سکتا ہے۔ میں سمجھتا
اس گڑ بڑ کی دعا سے جس میں ایک منٹ میں تو یہ کہا جاتا ہے کہ خدایا ! میرے گناہ معاف کر اور
دوسرے منٹ میں یہ کہا جاتا ہے کہ میری تنخواہ دس سے گیارہ روپے ہو جائے دل میں رقت پیدا
نہیں ہو سکتی اور نہ وہ سوز اور گداز پیدا ہوتا ہے جس سے دعا قبول ہوتی ہے کیونکہ ان دعاؤں میں
سے ایک کا دوسری سے کوئی جوڑ نہیں ہوتا۔ وہ ایسی ہی دعا ہوتی ہے جیسے جنازہ پر کھڑے ہو کر کوئی
نکاحوں کا اعلان کرے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ دعا ئیں نہ مانگو۔ تم وہ دعائیں روز ہی مانگا کرتے
ہوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۳
سال ۱۹۳۶ء
ہو۔ میں جو کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سال میں کم از کم ایک دن تم خدا تعالیٰ کے سامنے صرف اپنے
گناہوں پر روڈ اور خوشی کی چیز اس سے کوئی نہ مانگو۔ اس سے روپیہ نہ مانگو ، اس سے پیسہ نہ مانگو،
اس سے دولت نہ مانگو ، اُس سے صحت نہ مانگو ، اس سے قرضوں کا دور ہونا نہ مانگو، اُس سے اعزاز نہ
مانگو، اس سے اکرام نہ مانگو، صرف یہی مانگو کہ خدایا! تیرا عفو تام ہمیں حاصل ہو اور توبہ نصوح
ہمارے لئے میسر ہو جائے ۔ اس دعا کو مختلف رنگوں میں مانگو، مختلف طریقوں سے مانگو، مختلف الفاظ
میں مانگو، اپنے لئے مانگو، اپنی بیویوں کیلئے مانگو، اپنے بچوں کیلئے مانگو، اپنے دوستوں کیلئے مانگو،
اپنے ہمسایوں کیلئے مانگو، اپنے شہر والوں کیلئے مانگو اور پھر ساری جماعت کیلئے مانگو مگر چیز ایک ہو،
بات ایک ہو، رنگ ایک ہو۔ سُر ایک ہو، تال ایک ہو اور جو کہو اُس کا خلاصہ یہ ہو کہ ہم تیرا عفو تجھ
اب سے
سے ہی چاہتے ہیں ۔ پس اس عفو سے مانگو ، اس غفار سے مانگو ، اس ستار سے مانگو ، اس تو اب و،
مانگو۔ اور اگر تم اس سے رحمانیت مانگو تو اس لئے کہ وہ تمہیں اپنا عفو تام اور توبہ نصوح دے اور اگر
رحیمیت مانگو تو بھی اسی لئے کہ وہ تمہیں اپنا عقو تام اور توبہ نصوح دے۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ سابقہ امتوں میں سے ایک امت کے تین آدمی ایک دفعہ ایک
طوفان میں پھنس گئے اور وہ اس طوفان سے پناہ لینے کیلئے ایک پہاڑ کی غار میں چھپ گئے ۔ اتفاقاً
زور کی جو آندھی آئی تو پتھر کی ایک بڑی بھاری سیل لڑھک کر اس غار کے منہ کے آگے آگئی اور
نکلنے کا راستہ بند ہو گیا۔ وہ ایک چھوٹی مصیبت سے بچنے کیلئے پہاڑ کی غار میں گئے تھے مگر اُس سے
بڑی مصیبت میں پھنس گئے ۔ اُس جنگل میں جبکہ وہ ایک پہاڑ کی غار میں محبوس تھے کوئی آدمی ایسا نہ
تھا جو انہیں اس مصیبت سے نجات دلاتا ۔ تب وہ سخت گھبرائے اور جب انہیں نجات کی کوئی صورت
دکھائی نہ دی تو ایک شخص کو دعا کی تحریک ہوئی اور اُس نے اپنے ساتھیوں سے کہا آؤ ہم نے اپنی عمر
میں جو سب سے زیادہ نیکی کا کام کیا ہے اُس کا واسطہ دے کر خدا تعالیٰ سے کہیں کہ وہ اس پتھر کو
ہٹا دے۔ تب اُن میں سے ایک نے کہا اے خدا ! تو جانتا ہے مجھے ایک لڑکی سے جو میری رشتہ دار
تھی بڑی محبت تھی اور وہ کسی طرح میرے قابو نہ آتی تھی میں اُس سے بدکاری کرنا چاہتا تھا مگر وہ نہ
مانتی ۔ آخر میں نے ایسی تدابیر اختیار کیں کہ وہ اس بات پر مجبور ہوگئی کہ میرے ساتھ بدفعلی
کرے۔ جب میں اُس پر قادر ہو گیا اور سالہا سال کی کوششوں اور بہت سا روپیہ خرچ کرنے کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۴
سال ۱۹۳۶ء
بعد میں اس سے بدفعلی کا ارتکاب کرنے لگا تو اُس نے کہا اے خدا کے بندے ! میں تجھے خدا کا
واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ تو مجھے گناہ میں مبتلاء مت کر۔ میں یہ سنتے ہی ہٹ گیا اور میں نے کہا اب
تو نے ایک بڑی ذات کا مجھے واسطہ دیا ہے میں اُسی کی رضا کیلئے اس سے باز رہتا ہوں ۔ اے خدا !
اگر میں نے یہ کام تیری خوشنودی کیلئے کیا تھا تو اس کام کے بدلے میں میں تجھ سے درخواست کرتا
ہوں کہ تو اس پتھر کو ہمارے راستہ سے ہٹا دے۔ اس دعا کے نتیجہ میں زور کی آندھی کا ایک طوفان
اُٹھا اور وہ پتھر ذرا لڑھک گیا لیکن ابھی ان کے نکلنے کا راستہ نہ بنا۔ تب دوسرے نے کہا اے خدا !
تجھے معلوم ہے کہ ایک مزدور میرے پاس آیا اس نے میری مزدوری کی اور مزدوری کرنے سے
پیشتر اس کے کہ وہ اُجرت مجھ سے لے چلا گیا میں نے اُس کی اُجرت کے پیسوں سے سوداگری
شروع کی اور اس میں سے نفع اٹھاتے ہوئے ایک بکری خریدی اس بکری سے اور بکریاں پیدا
ہوئیں یہاں تک کہ سینکڑوں بکریوں اور بھیڑوں کا گلہ میرے پاس ہو گیا وہ کئی سال کے بعد
میرے پاس آیا اور کہنے لگا میری اٹھنی رہتی ہے وہ مجھے دے دو۔ میں نے اُسے اپنے ساتھ لیا اور
سینکڑوں بکریوں اور بھیڑوں کا گلہ اُسے دکھا کر کہا کہ یہ تیری چیز ہے اسے لے جا۔ وہ کہنے لگا
کیوں مجھ سے مخول کرتے ہو میری صرف اٹھنی رہتی تھی وہ مجھے دے دو۔ میں نے اُسے کہا اُس
اٹھنی سے میں نے تجارت شروع کی تھی اور اب اس قدر بھیڑیں اور بکریاں ہوگئیں وہ کہنے لگا پھر تو
یہ میری نہ ہوئیں بلکہ تمہاری ہوئیں ۔ میں نے اُسے کہا نہیں میری نہیں بلکہ میں نے تمہارے لئے ی نہ ہو میں بلا
تجارت کی تھی ۔ تب وہ نہایت ہی حیران ہوا آخر میرے مجبور کرنے پر وہ بھیڑوں اور بکریوں کے
گلوں کو ہانک کر اپنے ساتھ لے گیا۔ اے خدا! اگر میں نے یہ کام تیری خوشنودی اور رضا کیلئے کیا
تھا تو مجھ پر رحم کر اور یہ پتھر راستہ سے ہٹا دے۔ تب پھر زور سے ایک طوفان اُٹھا اور پتھر تھوڑا سا
سرک گیا مگر راستہ پھر بھی نہ بنا کیونکہ چٹان بہت بڑی تھی اور ابھی وہ اتنی نہیں لڑھکی تھی کہ ان کے
نکلنے کا راستہ بن جاتا ۔ تب تیسرا شخص خدا تعالیٰ کے حضور جھکا اور اُس نے کہا اے خدا! تجھے معلوم
ہے کہ میں بکریاں چرایا کرتا ہوں اور دودھ پر میرا گزارہ ہے۔ ایک دن مجھے بکریاں چراتے چراتے
دیر ہوگئی اور میں جلدی گھر نہ پہنچ سکا میرے ماں باپ بہت بوڑھے تھے اور بچے چھوٹے چھوٹے
*
جب میں گھر پہنچا تو ضعف کی وجہ سے میرے ماں باپ سو چکے تھے اور بیوی بچے جاگ رہے تھے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۵
سال ۱۹۳۶ء
اور بھوک کی وجہ سے میرا انتظار کر رہے تھے جب میں پہنچا تو انہوں نے کہا لاؤ ہمیں دودھ پلاؤ
تا کہ ہم دودھ پی کر سو جائیں۔ میں نے دودھ کا پیالہ بھرا اور اپنے والدین کی پائینتی کے پاس کھڑا
ہو گیا اور کہا جب تک میرے ماں باپ دودھ نہ پی لیں گے میں کھڑا رہوں گا اور کسی اور کو دودھ
نہیں پلاؤں گا ۔ میری بیوی زاری کرتی رہی اور میرے بچے چیختے رہے مگر میں نے اُن کی چیخ و پکار
کی کوئی پرواہ نہ کی اور دودھ کا پیالہ اپنے ہاتھ میں لئے برابر کھڑا رہا یہاں تک کہ صبح ہوگئی ۔ اُس
وقت میرے والدین اُٹھے تو میں نے اُنہیں دودھ پلایا اور پھر اپنے بچوں اور بیوی کو دودھ پلایا۔
اے خدا! اگر میرا یہ کام تیری رضا اور تیری ہی خوشنودی کیلئے تھا اور دنیا کی کوئی غرض اِس میں نہ تھی
تو تو مجھ پر رحم فرما اور اس پتھر کو راستہ سے ہٹا دے تب پھر زور کا طوفان اُٹھا اور پتھر لڑھک کر نیچے
گر گیا اور وہ تینوں شخص غار سے باہر نکل آئے ۔
اب دیکھ لو وہ تین شخص تھے اور انہوں نے تین قسم کے کام کئے مگر وہ سارے کام صرف
اس مقصد کیلئے خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کئے گئے کہ پتھر ہٹ جائے اور وہ پتھر واقع میں ہٹ گیا۔
یہ مختلف طریقے تھے جو انہوں نے دعا کیلئے اختیار کئے لیکن دعا ایک ہی تھی اور چونکہ وہ مشترک دعا
تھی اس لئے قبول ہو گئی ۔ اسی طرح تم بے شک اپنے جذبات کو جس طرح چا ہوا بھا ر و اور جن جن چا بھار
مثالوں سے اپنی گریہ وزاری کو بڑھا سکتے ہو بڑھاؤ لیکن تان یہیں آ کر ٹوٹے کہ اے خدا ! ہم اپنے
لئے ، اپنے اہل و عیال کیلئے اور اپنی تمام جماعت کیلئے تجھ سے عفو تام اور توبہ نصوح مانگتے ہیں ۔
ایک رات تو اس قسم کی دعاؤں میں گزار و پھر جو دوسری رات آئے اس میں بھی تم اپنے لئے کچھ نہ
مانگو بلکہ وہ رات صرف اپنے خدا کیلئے وقف کر دو اور اُس رات میں بھی صرف ایک ہی دعا مانگو اور
وہ یہ کہ اے خدا! تو کامل ہے، ہر تعریف سے مستغنی ہے، ہر عزت سے مستغنی ہے، ہر شہرت سے
مستغنی ہے، تجھے اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ تیرے بندے تجھ پر ایمان لاتے ہیں یا نہیں ان
کے مان لینے سے تیری شان میں کوئی ترقی نہیں ہو سکتی اور نہ ان کے نہ ماننے سے تیری شان میں
کوئی کمی آسکتی ہے۔ مگر اے ہمارے رب ! گو تو محتاج نہیں لیکن دنیا تیرے نور کی محتاج ہے کہ تیری
صفات دنیا پر جلوہ گر ہوں اور تیرا نور عالم پر پھیلے اور تمام بنی نوع انسان تجھ پر ایمان لائیں اور تیری
بادشاہت دنیا میں قائم ہواے خدا! اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے غریب بندوں کی خاطر دنیا پر رحم فرما۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۶
سال ۱۹۳۶ء
اپنی خالقیت کے اظہار کیلئے نہیں بلکہ مخلوق پر ترحم اور شفقت کرنے کیلئے انہیں وہ راستہ دکھا جو انہیں
تیرے قرب تک پہنچانے والا ہو اور جس کے نتیجہ میں تیری بادشاہت دنیا پر قائم ہو جائے تا بنی
نوع انسان تیرے نور سے منور ہو جائیں ، ان کے دل روشن ہو جائیں ، ان کی آنکھیں چمک اُٹھیں
اور ان کے ذہن تیز ہو جائیں ۔
۔
سوکل کی رات کو بھی صرف ایک ہی بات پر تان توڑنی چاہئے اور جتنا بھی کسی کو جاگنے کی
توفیق ملے اس میں صرف ایک ہی دعا مانگنی چاہئے اس رات میں بھی نہ اپنے لئے دعا کی جائے ، نہ
اپنے بیوی بچوں کیلئے دعا کی جائے ، نہ مقدمہ میں کامیابی کیلئے دعا کی جائے ، نہ مال کیلئے دعا کی
جائے ، نہ عزت کیلئے دعا کی جائے ، نہ ترقیات کیلئے دعا کی جائے ، نہ اپنوں کیلئے دعا کی جائے ، نہ
پرایوں کیلئے دعا کی جائے صرف یہ دعا کی جائے کہ خدا کی خدائی عالم میں قائم ہو اور اس کے جلال
کا دنیا پر ظہور ہو۔
پس آؤ کہ ہم اپنی تین سو ساٹھ راتوں میں سے دو راتیں ان دعاؤں کیلئے وقف کر دیں
یقیناً یہ ایک نیا تجربہ اور کامیاب تجربہ اور مفید تجربہ ہوگا۔ حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کا واقعہ
تمہارے سامنے ہے ان سب نے ایک بات مانگی اور سارا دن مانگی اور خدا نے ان کی دعا کو قبول
کیا۔ انہوں نے عذاب کے آنے کے بعد دُعا مانگی ، ہم عذاب کے آنے سے پہلے دعا کریں گے
انہوں نے دن کو مانگی ہم رات کو مانگتے ہیں اور یقیناً ہماری دعا ان سے زیادہ بھاری ہوگی کیونکہ
سے
دن کی دعا سے رات کی دعا بھاری ہوتی ہے اور عذاب آنے کے بعد کی دعاء دعا سے عذاب آنے
پہلے کی دعا جلدی قبول ہوتی ہے۔ پس آؤ کہ ہم ان دو مقاصد کیلئے اپنی راتوں میں سے دو راتیں
وقف کر دیں ۔ ایک رات اپنے لئے اور ایک رات خدا کیلئے وقف کر دیں تا خدا کا عشق اور اس کا
عفو تام ہمیں میسر آجائے اور توبہ نصوح کی ہمیں توفیق ملے ۔ دوسری رات ہماری دعا یہ ہو کہ خدا کا
جلال اور اُس کی حکومت دنیا پر قائم ہو اور اس کی شان عالم پر ظاہر ہو۔ گویا ایک رات دعاء ، دعا سلب کی
ہو اور دوسری رات جذب کی ۔ ایک رات ہم دور کریں اپنے قلوب سے ہر قسم کی بدی کو اور دوسری
رات کھینچیں اُس کے نور اور محبت کو ۔ ایک رات دور کریں تاریکی کو اور دوسری رات جذب کریں
اُس کے نور کو ۔ جہاں جہاں اخبار الفضل، گل پہنچے وہ گل ہی دعاؤں میں قادیان والوں کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۷
سال ۱۹۳۶ء
ساتھ شریک ہو جائیں اور پرسوں وہ دعا کریں جو آج رات ہم یہاں کریں گے اور جنہیں اخبار
ان دونوں دنوں میں نہ ملے وہاں کے احباب اگلی دو راتوں میں اسی ترتیب سے دعا کریں اور اگلی
دونوں راتیں ان دعاؤں کیلئے وقف کر دیں جو میں نے بتائی ہیں ۔ مگر بہر حال صوفیانہ اور روحانی
نقطہ نگاہ سے یہ ایک تجربہ ہے جو نہایت اعلیٰ اور عمدہ ذریعہ ہے خدا تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے
کا ۔ اس کے بعد ہمارے لئے راستہ کھلا ہے اور رمضان کی بعض راتیں ابھی باقی ہیں ان میں اور
مقاصد کیلئے دعائیں کی جاسکتی ہیں ۔ پس جن لوگوں کو خدا تعالی توفیق دے وہ ان دو راتوں میں
خصوصیت سے دعا کریں۔ قادیان والے تو آج اور کل دعائیں کریں ۔ آج رات یہ کہ اللہ تعالیٰ
ان کو ان کے اہل و عیال کو اور ساری جماعت کو اپنے عفو، اپنی غفاری اور اپنی ستاری سے بہرہ ور
کرے اور توبہ نصوح کی توفیق عطا فرمائے اور دوسری رات یہ دعا کرتے ہوئے گزاریں کہ خدا کا
نور اور اُس کا جلال دنیا پر ظاہر ہوا اور اُسی کی حکومت عالم میں قائم ہو۔ جن لوگوں کو کل اس کی خبر
پہنچے وہ کل قادیان والوں کے ساتھ مشترکہ دعا میں شامل ہو جائیں اور پرسوں وہ دعا کریں جو
یہاں آج مانگی جائے گی اور جن کو ان دونوں دنوں میں اطلاع نہ ہو وہ اگلی دو راتوں کو اسی ترتیب
سے دعاؤں کیلئے وقف کر دیں ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کئی ہزار آدمی اس متحدہ دعا میں شریک
ہو گئے تو یہ دعا ئیں قلوب میں صفائی پیدا کرنے اور خدا تعالیٰ کی محبت میں زیادتی رونما کرنے کیلئے
سے
صحیح
بہت کامیاب ثابت ہوں گی ۔اللہ تعالی ے دا ہے کہ وہ ہماری جاعت کو بیچ راستوں پرچلنے کی
توفیق عطا فرمائے ، اپنی بخشش کی چادر ان پر اوڑھائے ، انہیں سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور اپنا
نور دنیا میں قائم کر دے ۔
( الفضل ۱۳ / دسمبر ۱۹۳۶ء)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۸
(۴۴)
سال ۱۹۳۶ء
مخلصین جماعت کو جلسہ سالانہ میں بکثرت شریک ہو کر
دار الامان کے فیوض و برکات سے حصہ لینا چاہئے
سادہ زندگی اختیار کرو کہ یہ اس اسلامی تمدن کا نقطۂ مرکزی ہے جسے اسلام
دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے
فرموده ۱۸ دسمبر ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
ہلے تو میں باہر کے دوستوں کی کیلے اس امر کے کہنا چاہتا ہوں کہ اس پہلے تو میں باہر کے دوستوں کی توجہ کیلئے اس امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سال
چندوں میں کئی رنگ میں زیادتی ہوئی ہے اور اتنی زیادتی ہوئی ہے کہ سلسلہ کی تاریخ میں اس کی
مثال پہلے نہیں ملتی ۔ مثلاً تین تحریکیں خصوصیت کے ساتھ اس سال نہایت اہم ہوئی ہیں ایک تو
دوستوں میں یہ تحریک کی گئی تھی کہ وہ اپنا حصہ وصیت یا عام چندہ پہلے سے زیادہ کر دیں۔ اس پر
بعض دوستوں نے دسواں حصہ دینے کے بجائے نواں حصہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعض نے نواں
حصہ دینے کی بجائے آٹھواں حصہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعض نے اس سے بھی زیادہ ۔ اسی طرح جو
دوست پہلے چار پیسے فی روپیہ چندہ دیا کرتے تھے انہوں نے اب پانچ پیسے فی روپیہ کے حساب
سے چندہ دینا شروع کر دیا ہے اور بعضوں نے اس سے بھی زیادتی کی ہے گویا چندہ عام کو مد نظر
رکھتے ہوئے جو چندہ دوست پہلے دیتے تھے کم سے کم اُس کا سوا یا انہوں نے کر دیا ہے اور اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۴۹
سال ۱۹۳۶ء
طرح ۲۵ فیصدی زیادتی ہو گئی ہے۔ پھر اس سال جلسہ سالانہ کے چندہ کے علاوہ مساجد اور
مہمان خانہ کیلئے بھی چندہ جمع کیا جاتا رہا ہے اور یہ چندہ بھی پہلے سالوں میں نہیں تھا۔ علاوہ ازیں
اس سال تحریک جدید کے چندہ کے متعلق میں نے تحریک کی ہے کہ دوست پہلے سالوں سے زیادہ
دیں اور گو یہ تحریک اختیاری ہے لیکن پھر بھی جماعت کی ایک معقول تعداد اس میں حصہ لیتی ہے اور
جماعت کے ایک حصہ کی مالی حالت پر ضرور اس کا اثر پڑتا ہے اور ایسے دوستوں سے جب خواہش
کی گئی ہے کہ وہ پہلے سالوں سے زیادہ چندہ دیں تو جو لوگ اس پر لبیک کہیں گے یقینا ان کے
اموال پر پہلے سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔
غرض اس سال کئی تحریکیں اکٹھی جمع ہو گئی ہیں اور یہ سال ہماری جماعت کیلئے ایک خاص
آزمائش کا سال ہے ۔ پس میں ڈرتا ہوں کہ جماعت کے بعض دوست اس خیال سے کہ مالی بوجھ
اس سال ان پر بہت زیادہ پڑا ہے جلسہ سالانہ کے موقع پر آنے میں کوتاہی کر جائیں ۔ پس میں
دوستوں کو کہتا ہوں کہ وہ اس سال کو اپنا ایک ابتدائی سال سمجھ لیں کہ جس میں خدا تعالیٰ نے انہیں
خصوصیت سے زیادہ قربانیاں کرنے کا موقع دیا ہے اور خیال رکھیں کہ جہاں انہوں نے باقی
قربانیاں کی ہیں وہاں ایک قربانی یہ بھی کر لیں کہ جلسہ سالانہ میں شامل ہوکر ان دنوں کے
فیوض و برکات سے حصہ لیں سوائے اُن لوگوں کے جو اہم مجبوریوں کی وجہ سے نہ آسکیں۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ ہماری جماعت کے سارے لوگ جلسہ سالانہ میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن کچھ تعداد الا نہ میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن ہو
ایسے لوگوں کی ضرور ہے جو ہر سال جلسہ سالانہ کے موقع پر آتے ہیں اور باقی لوگ ایسے ہیں جن میں
سے باری باری ہر سال ایک دو فیصدی آجاتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے کہ ضرورت کے موقع پر
سلسلہ کے لئے زائد بوجھ اُٹھانے والے زیادہ تر وہی لوگ ہوتے ہیں جو پہلے سے ہی زیادہ
قربانیاں کر رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً اگر چندوں کی زیادتی کی فہرست دیکھی جائے اور ان لوگوں کی
فہرست دیکھی جائے جنہوں نے اپنی وصیت میں اضافہ کیا تو معمولی نظر سے ہی معلوم ہو جائے گا
کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے چندہ تحریک جدید بھی زیادہ دیا ہے ۔ در حقیقت قربانی کی بھی ایک
روح ہوتی ہے جس میں پیدا ہو جائے اس سے سب کام کرا لیتی ہے۔ دل کی گرہ جس وقت اللہ تعالیٰ
کھول دیتا ہے تو پھر اس کا نشان ہر جگہ مل جاتا ہے ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے خدا تعالیٰ کی تا محمدصلی اللہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۰
سال ۱۹۳۶ء
طرف سے الہام ہوتا ہے کہ میں نبی ہوں ابوبکر نے کہا ٹھیک ہے میں آپ کو اللہ تعالیٰ کا نبی مانتا
صلى الله
سم
ہوں محمد ﷺ نے فرمایا ہمیں دین کیلئے چندہ کی ضرورت ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ مال دیں ابو بکر
صلى الله
نے اپنا سارا مال لا کر رسول کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا اور کہا ٹھیک ہے خدمت دین کا یہی
صلى الله
صلى الله
علو سم ۔
موقع تھا۔ محمد ﷺ نے فرمایا مجھے لڑائی کا حکم ہوا ہے ابو بکر تلوار باندھ کر آگئے اور کہا چلئے میں تیار
ہوں محمد ﷺ نے سابقہ حکم کے بالکل الٹ صلح حدیبیہ کے موقع پر فرمایا ہمارا منشاء ہے کہ لڑائی نہ
کریں بلکہ صلح کر لیں ۔ سب کے ماتھے پر شکن آئے یہاں تک کہ عمر کے ماتھے پر بھی مگر ابو بکر نے کہا
ٹھیک ہے یونہی ہونا چاہئے اور صلح ہی بہتر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ابوبکر کی روحانیت کی گرہ کشائی
ایسی کر دی تھی کہ جو آواز بھی محمد ﷺ کی طرف سے آتی وہ کہتے یہی ہونا چاہئے ۔
الله
صلى الله
صلى الله
ایک اور شخص کا حال بھی حدیثوں میں آتا ہے ایک شخص رسول کریم ﷺ کے پاس آیا وہ
مؤمن نہیں تھا اس نے آپ کا نام لے کر کہا آپ نے میرے کچھ روپے دینے ہیں ۔ رسول کریم ہے
نے فرمایا وہ تو میں نے ادا کر دیئے تھے اس نے کہا نہیں مجھے کوئی ادا نہیں ہوئے ۔ اس پر ایک صحابی
کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آپ نے روپے ادا کر دیئے
ہیں ۔ اس شخص کا خیال تھا کہ روپوں کی ادائیگی کا کوئی گواہ نہیں ہو گا لیکن جب ایک صحابی نے گواہی
دے دی تو چونکہ وہ جھوٹ بول رہا تھا اور ناجائز طور پر تقاضا کر رہا تھا اس لئے اس نے مان لیا اور
کہنے لگا ہاں مجھے یاد آ گیا ہے آپ نے مجھے روپے دے دیئے تھے۔ رسول کریم ﷺ نے حیرت
سے اس صحابی کی طرف دیکھا اور فرمایا تم اس موقع پر کب تھے؟ اس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میرے
وہاں ہونے کی کیا ضرورت تھی آپ روز کہتے ہیں خدا تعالیٰ آسمان سے مجھ پر وحی نازل کرتا ہے اور
میں اسے مان لیتا ہوں کیا میں اُس وقت آسمان پر موجود ہوتا ہوں؟ اسی طرح جب آپ کہتے ہیں
کہ میں نے روپیہ ادا کر دیا ہے تو میں اس کی بھی گواہی دے سکتا ہوں ۔ اب دیکھو کہ چونکہ اس
صحابی کی گواہی ایمانی طاقت کے ساتھ تھی اس کا دشمن پر بھی اثر اہوا اور اس نے تسلیم کر لیا کہ میری
ہی غلطی تھی ۔ تو صرف دل کی گرہ کھلنے کی دیر ہوتی ہے جس وقت اللہ تعالیٰ کسی انسان کے دل کی
گرہ کھول دیتا ہے تو ہر بات میں اس کیلئے آپ ہی آپ راہنمائی نکلتی آتی ہے۔ تو میں سمجھتا ہوں ان
اخراجات کے ساتھ دوستوں کو یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ جلسہ سالانہ پر آنے کا بھی ایک زائد خرچ ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۱
سال ۱۹۳۶ء
جو انہیں برداشت کرنا پڑے گا بلکہ اس سال رمضان بھی ختم ہو چکا ہے گزشتہ تین سالوں میں
رمضان کے ایام میں دوسرے لوگوں کو ساتھ لانا مشکل ہوا کرتا تھا کیونکہ ہم جو جلسہ سالانہ کی مذہبی
اہمیت سمجھتے ہیں غیر احمدی نہیں سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم جلسہ پر جا کر رمضان کیوں خراب کریں ۔
مگر اب رمضان کا مہینہ گزر چکا ہے اور جلسہ غیر رمضان میں آئے گا دوستوں کو کوشش کرنی چاہئے
کہ اپنے ایسے رشتہ دار یا دوست جو گو احمدی نہیں لیکن شریف اور دیانت دار ہیں انہیں بھی ساتھ
لائیں مگر یہ خیال رہے کہ ان لوگوں کی مثال پر عمل نہ کیا جائے جو دوسروں کو اپنے ساتھ لانے کے
شوق میں ایسے لوگوں کو بھی لے آتے ہیں جو سلسلہ کے شدید مخالف ہوتے ہیں اور جن کی غرض
فتنہ و فساد ہوتی ہے حالانکہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ایسے لوگوں کے لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔
ہاں اگر اور موقع پر وہ قادیان آئیں تو انہیں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن جلسہ سالانہ کے موقع پر ایسے
لوگوں کو ساتھ لانا چاہئے جو شریف الطبع اور تحقیق کا شوق رکھنے والے ہوں کیونکہ ان دنوں تمام
لوگ مشغول ہوتے ہیں اور صرف وہی لوگ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو جلسہ سالانہ سے فائدہ اُٹھانے کی
اہلیت رکھتے ہوں ۔ جو لوگ شوخ طبع اور چالاک ہوں ان کیلئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ
ان سے پرائیویٹ ملاقاتیں کی جائیں اور بخشیں کی جائیں اور چونکہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ان
باتوں کیلئے فرصت نہیں ہوتی اس لئے ان ایام میں انہیں ہمراہ لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔
اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف پھر متوجہ ہوتا ہوں ۔ اوّل تو میں دوستوں سے یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ بعض جماعتوں نے اس سال کی تحریک کے متعلق اس لئے کہ ان کی جماعت کا نام
جلدی پہنچ جائے نا مکمل فہرستیں بھیجنی شروع کر دیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ان کی
جماعت کے دوستوں کی طرف سے وعدے موصول ہورہے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ جلدی کی نیکی
ہی اعلیٰ نیکی ہوتی ہے مگر نا مکمل نیکی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جو لوگ جلدی مکمل فہرستیں نہ بھیج سکتے
تھے ان کیلئے یہی بہتر تھا کہ وہ اپنی جماعت کے باقی ساتھیوں کا انتظار کر لیتے اور مکمل فہرستیں بھیجتے ۔
میں دیکھتا ہوں بعض جماعتوں کی طرف سے پانچ پانچ چھ چھ چٹھیاں آرہی ہیں اور لکھا جا رہا ہے کہ
اب ہماری یہ لسٹ ہے اور اب یہ لسٹ ہے۔ ایسے لوگ اگر چند دن انتظار کر لیتے تا کہ دوسرے
دوست بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو ان کے سابق ہونے میں کوئی فرق نہ آتا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۲
سال ۱۹۳۶ء
میں نے گزشتہ سال اپنے کسی خطبہ میں بیان کیا تھا کہ جو شخص اس لئے انتظار کرتا ہے کہ
دوسرے دوست بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں اُس کی سبقت میں کوئی فرق نہیں آسکتا کیونکہ
انہوں نے جس دن چندہ کی ادائیگی کی نیت کر لی خدا تعالیٰ کے حضور ان کا نام سابق لوگوں میں لکھا
گیا خواہ ہمارے پاس وہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعد پہنچے۔ سابق قرار دینا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے میرا
نہیں ۔ بالکل ممکن ہے ایک شخص میرے پاس آئے اور سور و پیہ چندہ دے اور میں اس کی بڑی قدر
کروں اور ایک دوسرا شخص آئے جو پانچ روپے دے اور میں یہ اندازہ نہ کر سکوں کہ اس نے کتنی
بڑی قربانی کے بعد پانچ روپے دیئے ہیں اور خدا کے نزدیک اس کی قربانی زیادہ قرار پا جائے ایسی
صورت میں خدا تعالیٰ کے نزدیک اول نمبر پر پانچ روپے چندہ دینے والا ہی لکھا جائے گا نہ کہ
سو روپیہ چندہ دینے والا۔ اسی طرح ایک شخص جلدی سے خط بھیج دیتا ہے مگر دوسرا شخص انتظار کرتا
ہے تا اس کے باقی بھائی بھی اس میں شامل ہو جائیں تو اگر وہ اس احتیاط کی وجہ سے دیر لگاتا ہے کہ
ہ عمدگی سے کام کرے اور اس کی ارسال کردہ فہرست ہر لحاظ سے مکمل ہو تو خدا تعالی کی نگاہ میں
وہ
وہی سابق ہے ۔
میرا اس احتیاط کی تاکید سے یہ مطلب نہیں کہ جو جلد وعدے بھجوا سکتے ہوں وہ بھی جلدی
نہ کریں یقیناً جو جماعتیں مکمل اور جلدی وعدے بھجواسکیں انہیں ایسا کرنا چاہئے کیونکہ وہ شوکت
اسلام کے ظاہر کرنے میں محمد ہوتی ہیں۔ اگر خلیفہ کے اعلان کے معاً بعد کثیر تعداد میں وعدے کے ظاہر کرنے مدہوتی اگر لیفہ کےاعلان کے مابعد تعدادمیں
وصول ہونے لگیں تو دوسرے لوگوں پر یقیناً اس کا ثر پڑتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دیکھو یہ جماعت کس
طرح اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتی ہے ۔ میری نصیحت صرف ان جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے جو
صرف جلدی کو مد نظر رکھتی ہے تکمیل کو نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ اس سال کے وعدے
قلیل زمانہ میں پہلے سالوں سے زیادہ موصول ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال پہلے مہینے میں پچاس ہزار
کے وعدے موصول ہوئے تھے لیکن اس دفعہ پندرہ دن میں اسی ہزار کے قریب کے وعدے وصول
ہوئے ہیں جس کی دو وجہیں ہیں ۔ ایک تو یہ کہ پہلے دو سال کام کرنے سے یہ کام زیادہ منظم ہو چکا
ہے اور جماعتیں جلد وعدوں کی فہرست کو پورا کر لیتی ہیں اور دوسری یہ کہ جنہوں نے گزشتہ سالوں
میں قربانیاں کی تھیں ان کے اخلاص کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو زیادہ سہولت سے اور جلدی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۳
سال ۱۹۳۶ء
قربانی پیش کرنے کی اس سال توفیق دے دی ہے۔ خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جو کوئی اس کی راہ
میں قربانی کرے وہ اسے مزید قربانیوں کیلئے زیادہ جوش بخش دیتا ہے اور پچھلی قربانیوں کا ثواب
اس رنگ میں بھی اسے ملتا ہے کہ اور قربانیوں کی توفیق اسے مل جاتی ہے۔
میں یہ بھی اعلان کر دیتا ہوں کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابل پر چونکہ پندرہ دن بعد
میں نے تحریک کی ہے اس لئے اس سال کی تحریک کے وعدوں کے اختتام کا وقت ہندوستان کے
لئے ۳۱ رجنوری ہے۔ گویا ہندوستان کی تمام جماعتوں کے وعدے ۳۱ رجنوری تک پہنچ جانے
چاہئیں اور ہندوستان سے جو باہر کی جماعتیں ہیں ان کیلئے چونکہ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اس لئے
انہیں جون کے آخر تک مہلت ہے۔
میں نے گزشتہ سال بھی یہ اعلان کیا تھا اور متواتر کیا تھا کہ بیرونِ ہند کی جماعتوں کی
وصولی کی تاریخ بھی جون کے آخر تک ہے لیکن معلوم ہوتا ہے انہوں نے ان اعلانات کو پڑھا نہیں
اور اب تک بیرونی جماعتوں کی طرف سے تحریکیں ہو رہی ہیں کہ ہمیں چندوں کی ادائیگی کیلئے مزید
مہلت ملنی چاہئے حالانکہ ان کیلئے پہلے سے جون کے آخر تک کا وقت مقرر ہے اور جنوری کے آخر
تک کا وقت ہندوستان والوں کیلئے ہے جن کے وعدوں کی مدت ۱۵ جنوری تک ختم ہوتی تھی ۔ پس
وصولی کی مدت بھی اگلے سال کی اسی تاریخ پر ختم کی گئی۔
بعد دلاتا اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کے اس حصہ کی طرف توجہ دلاتا
ہوں جو سادہ زندگی
اختیار کرنے کا ہے میں نے اس کی طرف متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے اور علاوہ تحریک کے ایام کے
دوسرے وقتوں میں بھی توجہ دلائی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں جہاں تک اسلام پر غور کرتا ہوں
مجھے اس کے تمدن کا یہ نقطہ مرکزی نظر آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں ہزاروں قومی خرابیاں تکلفات سے
پیدا ہوتی ہیں۔ غریب اور امیر کا فرق یا تمدنی تعلقات کی ترقی یہ سب بنی ہیں سادہ زندگی یا
پُر تکلف زندگی پر ۔ جیسی جیسی کسی انسان یا قوم کی زندگی ہو اس کے مطابق قومی تعلقات اور تمدنی
تعلقات ترقی کرتے یا تنزل کرتے ہیں۔ خالی یہ سوال نہیں کہ خود انسان کیا کھاتا ہے یا کیا پہنتا ہے
بلکہ سوال یہ بھی ہے کہ اُس کے کھانے اور اس کے پہننے کا اثر اس کی روحانیت اور اس کی قوم پر کیا
پڑتا ہے۔ بہت سے لوگ دنیا میں ایسے ہوتے ہیں جن کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۴
سال ۱۹۳۶ء
دوستوں کی دعوت کریں لیکن وہ اس لئے ان کی دعوت نہیں کر سکتے کہ اگر دعوت کی تو شاید ان کی
حیثیت کے مطابق انہیں کھانا نہ کھلا سکیں ۔ کئی امراء اس لئے اپنے غریب بھائیوں کی دعوت قبول
نہیں کرتے کہ وہ ان کے مزاج کا کھانا انہیں نہیں کھلا سکیں گے۔ لیکن اگر کھانے میں رسول کریم
کی سنت کے مطابق وہی طریق جاری ہو جائے جو ہم تحریک جدید کے ماتحت اختیار کئے ہوئے
ہیں کہ صرف ایک کھانا پکایا جائے تو نہ دعوت کرنے والے پر کوئی بار پڑتا ہے اور نہ دعوت قبول
کرنے والا کوئی ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے۔ دعوت کرنے والا سمجھتا ہے کہ میرا کوئی زائد خرچ تو
ہونے نہیں لگا اور دعوت قبول کرنے والا سمجھتا ہے کہ گھر میں بھی تو میں نے ایک ہی کھانا کھانا ہے آؤ
آج اس کی دعوت ہی قبول کر لیں اور وہ کون سا ایک کھانا ہے جس کے متعلق کسی کو دعوت کرنے کا تو
خیال آ جائے مگر وہ تیار نہ کر سکے ۔ آخر وہ شخص جو فاقے کرتا ہوا سے تو دعوت کرنے کا خیال نہیں
آسکتا ۔ دعوت کا خیال جسے آسکتا ہے وہ بہر حال ایک کھانا تیار کر سکتا ہے اور کوئی شخص ایسا نہیں
ہو سکتا جسے دوسرے کی دعوت کرنے کا تو خیال آئے مگر ایک کھانا بھی نہ تیار کر سکے ۔ پس اس ذریعہ
سے امراء اور غرباء کے تعلقات میں وسعت پیدا ہو جاتی ہے اور اسلام جس برادری کو دنیا میں قائم
کرنا چاہتا ہے وہ قائم ہو جاتی ہے۔ یہی حال لباس کا ہے لباس کی نظافت اور صفائی اور چیز ہے۔
لیکن اگر کچھ لوگ اپنے گھروں کو کپڑوں سے بھر لیں اور روپیہ ایسی چیزوں پر خرچ کرنا شروع
کر دیں جو ضروری نہیں ۔ مثلاً گوٹے کناریاں ہیں ، فیتے ہیں ، ٹھتے ہیں تو ان چیزوں کا لازمی نتیجہ ہیں،
یہ ہوتا ہے کہ ملک کی دولت ایسی جگہ خرچ ہوتی ہے جس جگہ خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ کا
ہماری شریعت نے اسی لئے روپیہ جمع کرنے سے منع کیا ہے جمع شدہ روپیہ پر زکوۃ لگا دی ہے اور
زکوۃ لگا کر کہہ دیا ہے کہ تم بے شک روپیہ جمع کرو مگر ہم چالیس پچاس سال کے اندر اندر ا سے ختم
کردیں گے۔ تو شریعت نے ہم کو روپیہ جمع کرنے سے اسی لئے منع کیا ہے کہ جو روپیہ جمع ہوتا ہے جو
وہ لوگوں کے کام نہیں آسکتا اور دنیا کی تجارتوں کو نقصان اور کارخانوں کو ضعف پہنچتا ہے تو نہ
شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ روپیہ ضائع کرو اور نہ اس بات کی اجازت دی ہے کہ
روپیہ کو اس طرح سنبھال کر رکھ لیا جائے کہ وہ لوگوں کے کام نہ آئے ۔ ان دونوں باتوں پر غور
کرنے سے کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ یہی کہ سادہ زن کہ سادہ زندگی بسر کرو اور روپیہ اس طرح خرچ کرو کہ لوگوں کو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۵
سال ۱۹۳۶ء
فائدہ پہنچے ۔ مثلاً تجارتیں کرو کیونکہ تجارت میں ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ بعض کو نوکریوں
کے ذریعہ فائدہ پہنچ جاتا ہے، بعض کو دلالی کے ذریعہ سے ، بعض کو حرفت کے ذریعہ سے ۔ ہاں
اسلام نے یہ بھی کہہ دیا کہ فضول باتیں نہ کرو کیونکہ اس سے غرباء کے دلوں میں حرص پیدا ہوتی ہے
اور ان کے قلوب کو تکلیف پہنچتی ہے۔ مثلاً شادیوں کے موقع پر بڑی تباہی اس وجہ سے آتی ہے کہ
لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکے والے بری دکھاتے ہیں اور لڑکی والے جہیز دکھاتے ہیں ۔ نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ غریب لڑکیاں جو ان چیزوں کو دیکھتی ہیں وہ یا تو دل ہی دل میں کڑھتی آتی ہیں یا اگر
بیوقوف ہوں تو ماں کو آکر چمٹ جاتی ہیں کہ ہمارے لئے بھی ایسی چیزیں تیار کی جائیں ۔ اسی طرح
مردوں میں سے کئی جب اس قسم کے نظارے دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں خواہش پیدا ہوتی
ہے کہ جب ہماری شادی ہو گی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے حالانکہ اول تو امارت کے یہ معنی ہی
نہیں کہ روپیہ ضائع کیا جائے ہاں چونکہ شادیاں خوشی کا موقع ہوتی ہے اس لئے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ایسے موقع پر کچھ خرچ کیا جائے کیونکہ ایسے موقع پر
خرچ کرنا گناہ نہیں بلکہ لڑکی کا دل رکھنا مرد کیلئے نہایت ضروری ہے لیکن اس کیلئے وہ طریق اختیار
نہیں کرنا چاہئے جو بداثر ڈالے اور غرباء کیلئے تکلیف کا موجب بنے ۔ اگر مسلمان قرآن کریم کا علم
رکھتے تو وہ سمجھتے کہ قرآن کریم نے ایسے دکھاوے سے منع کیا ہوا ہے چنانچہ وہ فرماتا ہے لَا تَمُدَّنَّ
عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَياةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهَا ! اگر کسی کو ایسی
چیزیں ملیں تو تم ان کی طرف جھانکا نہ کرو اور نہ اپنے دل کو اس طرح میلا کیا کرو۔ پس اگر دکھانے
والے دکھاتے اور دیکھنے والے انکار کر دیتے اور کہہ دیتے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے لَا تَمُدَّنَّ
عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ کہ اگر کوئی دولتمند ہوں اور وہ اپنی چیزیں دکھا کر تمہارا
دل دکھانا چاہیں تو تم وہ چیزیں دیکھا نہ کرو اور اپنے خدا کی طرف نظر رکھا کرو جیسے حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے کہارَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ہے کہ اے میرے رب ! میں محتاج تو
ہوں مگر میں محتاج ہو کر بندوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا بلکہ تیری طرف دیکھتا ہوں ۔ پس تیری
طرف سے جو آ جائے اسے میں قبول کرنے کیلئے تیار ہوں تو نہ انہیں تکلیف ہوتی اور نہ وہ اندر ہی
اندر کڑھتے ۔ پس ان رسوم کے نتیجہ میں کمزور طبائع پر بُرا اثر پڑتا ہے لیکن اگر ملک میں سادہ زندگی زن