جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کے متعلق فرائض اور واجبات

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۶
سال ۱۹۳۶ء
آجائے تو یقیناً بہت سی دولت بچ جائے گی جو غرباء اور ملک کی ترقی کے کام آئے گی اور اس طرح
آہستہ آہستہ تمام ملک یا جماعت ایسے مقام پر آجائے گی کہ غریب اور امیر کا فرق بہت کم ہو جائے
گا۔ یوں شریعت نے دولت کمانے سے منع نہیں کیا ۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے وہ جب فوت ہوئے تو انہوں نے
اڑھائی کروڑ روپیہ کی جائداد چھوڑی اُس زمانہ میں تو روپیہ کی قیمت بہت کم تھی لیکن آج بھی جبکہ
روپیہ کی قیمت گری ہوئی ہے مسلمانوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں جو اس قدر جائداد رکھتے ہیں لیکن
خودان کی اتنی سادہ زندگی تھی کہ ان کا روزانہ خرچ چار آنے ہوا کرتا تھا اور وہ اپنی آمد کا اکثر حصہ
غرباء میں تقسیم کر دیا کرتے تھے یہ زندگی تھی جو اسلامی زندگی تھی ۔ اسلام نے انہیں کمانے سے منع
نے چونکہ نہیں کیا تھا انہوں نے کمایا اور کما کر بتا دیا کہ یوں کمایا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف چونکہ اسلام کا
یہ بھی حکم تھا کہ اپنی زندگی کو ایسا پُر تکلف نہ بناؤ کہ جو کچھ کماؤ وہ سب اپنی ذات پر خرچ کر دو اور
غرباء کیلئے کچھ نہ رہنے دو اس لئے وہ باوجود دولتمند ہونے کے غریب رہے اور یہی چیز ہے جس
سے پتہ لگ سکتا ہے کہ فلاں شخص قربانی کر رہا ہے۔
جب تک مسلمانوں میں ایسے لوگ رہے جو کمانے والے اور غرباء پر خرچ کرنے والے
تھے اس وقت تک مسلمانوں میں غربت کا وہ زور نہ تھا جو آجکل ہے لیکن جب کمانے والے نہ رہے
یا ایسے کمانے والے پیدا ہو گئے جنہوں نے سب روپیہ اپنے ہاتھوں میں جمع کر لیا اور سوائے اپنی مانے رو کر
ذات اور ضروریات کے اور جگہ خرچ نہ کیا تو مسلمانوں پر تباہی آگئی ۔ چنانچہ آجکل مسلمانوں کی
تباہی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اوّل وہ کماتے نہیں جہاں دیکھو مسلمان بیکا ر ہی بیکار دکھائی دیتے ہیں اور
اگر انہیں کوئی کام کرنے کو کہا جائے تو اس میں وہ اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں ۔ وہ خیال کرتے ہیں
کہ ہمارا ما را باپ ایسا تھا پس جب تک ہمیں باپ جیسا عہدہ نہ ملے گا ہم کام نہیں کریں گے۔ اسی طرح
زمیندار ہیں وہ تو نوکریاں نہیں کریں گے یا کوئی اور پیشہ اپنی روزی کمانے کیلئے اختیار نہیں کریں
گے اور جب انہیں کہا جائے کہ کیوں کوئی کام نہیں کرتے تو کہہ دیں گے ہم زمیندار ہیں ہم کوئی اور
پیشہ کس طرح اختیار کر سکتے ہیں۔ پس وہ کوئی پیشہ اختیار نہیں کریں گے، کوئی فن نہیں سیکھیں گے،
کوئی اور ذریعہ اپنی روزی کمانے کیلئے اختیار نہیں کریں گے ، بھوکے مریں گے، اپنی صحت خراب
۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۷
سال ۱۹۳۶ء
کر لیں گے، اپنی بیوی اور بچوں کی صحت تباہ کر لیں گے لیکن کسی کام کو ہاتھ نہیں لگائیں گے ۔
زمیندار ماں اپنے بچہ کو بھو کے رہنے کی وجہ سے خون پلاتی جائے گی مگر وہ اسی گھمنڈ میں رہیں گے
کہ ہمارا باپ زمیندار تھا ہم موچی کا کام کس طرح کر سکتے ہیں ، ہم نجاری اور معماری کا کام کس
طرح کر سکتے ہیں ، ہم جولا ہوں کا کام کس طرح کر سکتے ہیں ۔ پس مسلمانوں کی تباہی کا ایک بہت
بڑا سبب یہ ہے کہ وہ کام نہیں کرتے اور دوسرا سبب یہ ہے کہ ان میں سے جو کام کرتے ہیں وہ سارا
روپیہ اپنے گھروں میں رکھ لیتے ہیں غرباء پر اسے خرچ نہیں کرتے حالانکہ اسلام چاہتا ہے کہ لوگ
کمائی کریں اور اس میں سے کچھ اپنی ذات پر خرچ کریں اور کچھ دوسرے لوگوں پر صرف کریں۔
أَمَّا بِنِعْمَتِ رَبِّكَ فَحَدِّت سے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جو نعمت تمہیں ملے اسے دنیا میں پھیلاؤ۔
تحدیث دو ہی طرح ہو سکتی ہے ایک یہ کہ کچھ اپنی ذات پر اس روپیہ کو خرچ کیا جائے اس سے بھی
لوگوں کو پتہ لگ سکتا ہے کہ اسے نعمت ملی ہے اور کچھ غریبوں میں تقسیم کرے اس سے بھی لوگوں کو پتہ
لگ سکتا ہے کہ اس کے پاس دولت ہے۔
غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہی گر بتایا ہے کہ یہ گر بغیر سادہ زندگی اختیار کئے کام نہیں
آسکتا۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود بار بار توجہ دلانے کے ہماری جماعت کا ایک حصہ
ابھی ایسا ہے جس نے اس کی قیمت کو نہیں سمجھا ۔ کئی کئی طریق پر دوست اس سے پہلو تہی کر لیتے
ہیں ۔ گزشتہ سفر کے موقع پر ہی ایک دوست نے پوچھا ( وہ نہایت مخلص احمدی ہیں مگر چونکہ پُرانی برای ایک دوست نے پوچھا وہ نہایت مخلص احمدی ہیں مگر چونکہ کا
عادتیں زیادہ کھانا کھانے کی پڑی ہوئی ہیں اس لئے بعض افراد کی طبیعت کسی نہ کسی آڑ میں اس
مطالبہ سے پہلو تہی کا جواز تلاش کرنا چاہتی ہے ) کہ میں تحریک جدید پر تو عمل کرتا ہوں لیکن اس
طرح کہ ہم ایک جگہ چار آدمی ہیں ہم چاروں ایک ایک کھانا پکوا لیتے ہیں اور پھر سب مل کر کھا لیتے
ہیں اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ میں نے کہا چار کھانے تو آج کل ایک وقت امراء بھی نہیں کھایا
کرتے آپ کس طرح چار کھانے کھا کر سمجھتے ہیں کہ آپ نے تحریک جدید کے اس مطالبہ پر عمل
کر لیا۔ اب دیکھو انہوں نے اپنی طرف سے تحریک جدید پر بھی عمل کیا اور چار کھانے بھی کھا لئے
پھر میں نے انہیں کہا میں صرف یہی نہیں چاہتا کہ ایک کھانا پکانے کی وجہ سے لوگوں کو اخراجات میں
کفایت رہے بلکہ میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ زبان کے چسکا کی عادت نہ پڑے۔ اب چار کھانے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۸
سال ۱۹۳۶ء
کھانے سے چسکا بڑھ سکتا ہے کم نہیں ہو سکتا۔ اگر وہ گھر میں کھانا پکاتے تو زیادہ سے زیادہ دو پکاتے
لیکن مل کر کھانے کی وجہ سے چار کھانے کھا لئے گئے اور یہ بھی سمجھ لیا گیا کہ تحریک جدید پر عمل ہو رہا
ہے۔ اسی طرح کئی لوگ اس رنگ میں ایک سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں کہتے ہیں کہ تحفہ آگیا ہے
بیشک کبھی کبھار کا تحفہ تحفہ ہے اور اس کے استعمال میں خصوصاً تحفہ بھیجنے والے کا دل رکھنے کیلئے حرج
نہیں بلکہ بعض صورتوں میں ثواب ہے لیکن اگر دو ہمسائے آپس میں ایک دوسرے کے گھر کھانے
بھجوانے کی عادت ڈال لیں تو ایسے کھانے کا عام استعمال یقیناً تحریک جدید کا غلط استعمال ہوگا ۔
غرض تحفوں میں احتیاط کی ضرورت ہے اگر اس بارہ میں تحریک کی حقیقت کے مطابق عمل
نہ کیا جائے تو شاید ہمارے گھر میں تو اس تحریک پر کبھی عمل نہ ہو سکے کیونکہ ہمارا تعلق اور رشتہ روحانی
خدا تعالی کے فضل سے بڑا وسیع ہے اور کوئی نہ کوئی تحفہ ہمارے گھروں میں روز آ جاتا ہے اس لئے
ہمیں تو تحفہ کے استعمال میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے۔ گزشتہ دو سال میں چار پانچ مرتبہ سے زیادہ
ایسا اتفاق نہیں ہوا جہاں سے تحفہ آیا اور میں نے سمجھا کہ اس موقع پر دل رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ
اسے استعمال کر لیا جائے ورنہ عام طور پر جب کوئی تحفہ بھیج دیتا ہے تو یا تو میں اُسی کو استعمال
کرتا ہوں گھر کا کھانا نہیں کھایا کرتا یا پھر گھر کا کھانا کھاتا ہوں اور اسے خود استعمال نہیں کرتا کیونکہ
میں سمجھتا ہوں بھیجنے والے نے بھیج دیا اب اسے کیا پتہ کہ میں نے وہ چیز کھائی ہے یا نہیں کھائی اسے
تو بہر حال ثواب ہو گیا ۔ تو تحفوں میں بھی انسان احتیاط کر سکتا ہے اور تحفہ کو بھی وہیں کھانے کی ہے اور تحفہ
ضرورت ہوتی ہے جہاں ایسا نہ کرنے سے دوسرے کی دل شکنی کا خوف ہو۔ اسی طرح ایک کھانے
کے استعمال میں بعض اور استثنائی صورتیں ہو سکتی ہیں مثلاً کوئی غیر احمدی دعوت کرتا ہے یا غیر احمدی
جاتی ہے تو ایسی حالت میں اگر ایک کھانا کھایا جائے تو وہ سمجھتا ہے میری ہتک کی گئی
ہے۔ پس ایسے موقع پر کوئی شخص ایک سے زیادہ کھانا کھا لیتا ہے تو یہ اور بات ہے۔ اس قسم کی ایک
دعوت مجھے بھی ایک دفعہ پیش آئی ایک جگہ بہت سے غیر احمدی معززین کو بلایا گیا تھا اور انہیں مدنظر
رکھتے ہوئے کئی کھانے تیار کئے گئے تھے ان معززین کی دلداری کے طور پر مجھے بھی ایک سے زائد
کھانے کھانے پڑے ہاں جہاں بے تکلفی ہو وہاں دعوت کرنے والوں کو کہا جا سکتا ہے یا دوسرے
مہمانوں کو بتایا جا سکتا ہے کہ ہم ایک ہی کھانا کھائیں گے زیادہ نہیں ۔ تو بعض دوست تحریک جدید

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۵۹
سال ۱۹۳۶ء
کے اس مطالبہ کی اہمیت کو نہیں سمجھتے در حقیقت میری غرض اس تحریک سے صرف عارضی فائدہ
حاصل کرنا نہیں بے شک اس کا ایک عارضی فائدہ بھی ہے اور وہ یہ کہ جو دوست تحریک جدید کے
مالی مطالبات میں حصہ لیں انہیں ایک کھانا پکانے کی وجہ سے مالی تنگی محسوس نہ ہو اور ان کی بشاشت
قائم رہے ۔ یہ ٹھیک ہے اور اس تحریک میں ایک یہ فائدہ بھی مد نظر ہے لیکن میری اصل غرض یہ ہے
کہ ہم دنیا میں اس اسلامی تمدن کو پھر قائم کریں جو محمد ﷺ نے قائم کیا ۔ یہ مستقل غرض ہے اور وہ
عارضی ہے ہم جب تک اس مستقل غرض کو قائم نہیں کر دیتے اُس وقت تک یقیناً ہم اسلام کی روح کو
قائم نہیں کر سکتے ۔ اولیاء اللہ نے لکھا ہے کہ اعلیٰ روحانی ترقیات کیلئے کم کھانا، کم بولنا اور کم سونا
ضروری ہے اور کم کھانے سے سادہ زندگی کا بڑا تعلق ہے۔ زیادہ کھانے کھانے والوں کو یہ پتہ ہی
نہیں لگتا کہ وہ کتنا کھا گئے ۔
۔
حضرت خلیفہ امسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ایک امیران کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے
بھوک نہیں لگتی کوئی ایسا نسخہ بتائیے جس سے بھوک خوب لگے ۔ فرمایا ہم نے اُس کا کچھ دن علاج کیا
لیکن ایک دن ہمیں جو اُس کے کھانے پر جانے کا اتفاق ہوا تو کیا دیکھا کہ چالیس کے قریب کھانے
اس کے دستر خوان پر جمع ہیں وہ ایک ایک تھالی اُٹھاتا اور ہر تھالی میں سے ایک ایک لقمہ اس غرض
کیلئے کھاتا جاتا کہ وہ چکھ کر دیکھے کہ ان میں سے کون سی چیز اچھی پکی ہے اور اپنے کھانے کے متعلق
کر
فیصلہ کرے۔ اس کے بعد اس نے دو چار کھانے پسند کر کے اپنے سامنے رکھ لئے اور چند لقے کھا
کہنے لگا مولوی صاحب ! دیکھئے بالکل دل نہیں چاہتا کہ کھاؤں ۔ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل فرمانے ۔
لگے میں نے اسے کہا اب آپ کا اور کھانے پر کیا دل چاہے چالیس تھے تو آپ نے چکھنے کی خاطر
کھا لئے ہیں حالانکہ عام طور پر انسان بتیس لقمے کھاتا ہے اور اس پر بھی آپ کو شکایت ہے کہ آپ پر
کو بھوک نہیں لگتی ۔ تو زیادہ کھانے کھانے والوں کو یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ وہ زیادہ کھا رہے ہیں کیونکہ
پیٹ کا کچھ حصہ چکھنے سے بھر جاتا ہے اور باقی حصہ چند اور لقموں سے بھر جاتا ہے تو چونکہ پیٹ میں
جتنی گنجائش ہوتی ہے اتنی ہی غذا وہ کھا لیتا ہے اور کھانے ابھی سامنے پڑے ہوتے ہیں اس لئے وہ
سمجھتا ہے کہ میں نے بہت تھوڑا کھایا ہے اور زبردستی اور کھاتا جاتا ہے حالانکہ وہ چکھنے میں ہی بہت
کچھ کھا چکا ہوتا ہے۔ تو کم خوری ، کم گوئی اور کم سونا یہ روحانی ترقیات کیلئے اولیائے الہی ضروری

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
بتاتے ہیں اور کم کھانے کیلئے ضروری ہے کہ انسان ایک کھانا کھائے زیادہ کھانوں میں کم خوری
بہت مشکل ہوتی ہے۔ سو دوستوں کو اس تحریک کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے اور امید کرتا ہوں کہ
آئندہ ہمارے دوست عموماً ایک دوسرے پر نگاہ رکھیں گے اور ان کے اعمال کو تاڑیں گے مگر
شکایت کی غرض سے نہیں ، جاسوسی کے طور پر نہیں کیونکہ جاسوسی اسلام میں منع ہے بلکہ اس نیت سے
کہ دوسرے کی اصلاح ہو اور پھر اس شخص کے علاوہ اور کسی کے پاس ذکر نہ کیا جائے۔ یہ میں
پسند نہیں کروں گا کہ لوگ میرے پاس آئیں اور کہیں کہ فلاں شخص دو کھانے کھاتا ہے۔ میں نے
ایک کھانا کھانے کا کوئی حکم نہیں دیا میں نے صرف تحریک کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس تحریک کے
باوجود دو کھانے کھاتا ہے تو اُس کا معاملہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے ممکن ہے وہ اس تحریک کو ہی فضول
سمجھتا ہو اور ممکن ہے کہ وہ کسی خاص وجہ سے دو کھانے استعمال کرتا ہو۔ بہر حال جبکہ میری طرف
سے ایسا کوئی حکم نہیں تو میں نہیں چاہتا کہ اس کی خلاف ورزی پر کسی کو سزا دوں لیکن میں امید کرتا
ہوں کہ جہاں تک دوستوں سے ممکن ہے وہ اس سوال پر غور کریں، وہ میرے دلائل کو سوچیں ، وہ
اسلام کی تاریخ کو دیکھیں، وہ محمد ﷺ کی زندگی پر نگاہ دوڑائیں اور پھر سوچیں کہ جو میں کہ رہا ہوں
وہ صحیح ہے یا نہیں ۔ اگر انہیں معلوم ہو کہ صحیح ہے تو اس پر عمل کریں اور اگر کوئی دوست غفلت میں
ہے اور ان۔
، علی
صلى الله
مبتلاء ہے اور اس کے محلے والا سمجھتا ہے کہ اس کو سمجھا نا مناسب ہے تو اسے سمجھائے لیکن اسے بدنام
نہ کرے اور نہ اُس کی کمزوری کا کسی اور کے پاس ذکر کرے۔ پس اس نظر سے اگر کوئی دوسرے
نہ کی کا ذکر کرے نظر سے اگر کاسی اور کے پاس پی کر کرے۔ پس اس نظر سے اگر کوئی دو
بھائی کے اعمال کو دیکھے گا تو یہ تجتس نہیں کہلائے گا۔ تجسّس اس کو کہتے ہیں کہ انسان اپنے بھائی کے اعمال یکھے تو
کو
حالات معلوم کرنے کیلئے مخفی ذرائع سے کام لے اور پھر لوگوں میں باتیں کرتا پھرے لیکن جب یہ
اپنے بھائی کا نقص اپنی ذات تک محدود رکھتا ہے اور کسی اور کو کانوں کان بھی خبر نہیں ہونے دیتا تو یہ
اپنے دوست کا محاسب ہے متجسس نہیں اور دوستوں کا محاسبہ کرنا بڑی نیکی ہوتی ہے۔ یہ یاد رکھو کہ
میں نے نگاہ رکھنا کہا ہے تجسس نہیں کہا اور نگاہ رکھنا اور ہوتا ہے اور تجسس اور ۔ اگر یہ کسی کے مکان
پر جاتا اور گھر والے کے بچے کو بلا کر پوچھتا ہے کہ آج تمہارے ہاں کیا کیا پکا ہے؟ تو یہ جس ہے اور
منع ہے لیکن نگاہ رکھنا یہ ہے کہ مثلاً باتوں باتوں میں کسی نے کہہ دیا کہ آج ہم نے گھر میں یہ چیز
پکائی ہے تو اس کی باتیں سن کر اسے نصیحت کر دی کہ یہ درست نہیں ایک ہی کھانا کھانا چاہئے ۔ پس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۶۱
سال ۱۹۳۶ء
اگر دوست اس کا خیال رکھیں تو میں سمجھتا ہوں یقیناً قومی کیریکٹر میں ایک بہت بڑی تبدیلی پیدا
ہو سکتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ تبدیلی ہو بھی رہی ہے۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں قربانی کی
روح اس وجہ سے پیدا ہو رہی ہے مگر قربانی کی روح بھی انہی میں پیدا ہوتی ہے جو بشاشت سے
اعمال بجالائیں کیونکہ روحانی امور بشاشت ہی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ جو لوگ عمل کریں مگر ساتھ ہی
کڑھتے چلے جائیں اور کہتے جائیں کہ جب سے ایک کھانا کھانا شروع کیا ہے کھانے میں مزا ہی
نہیں رہا انہیں میں یہی کہوں گا کہ وہ دو ہی کھانے کھائیں کیونکہ ان کا دو کھانے کھانا ایک کھانا
کھانے سے زیادہ اچھا ہے۔
پس اس تحریک میں وہی شامل ہو جو اس تحریک کی خوبیوں کا قائل ہو گیا ہو اور اپنی اور اپنی
جماعت کی زندگی اس میں محسوس کرتا ہو اور جو شخص ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا وہ تجربہ کر کے دیکھ
لے اگر ایک کھانا کھانے کے بعد اس کے دل میں بشاشت پیدا نہ ہو تو چھوڑ دے یعنی اگر اس
تحریک کی خوبیوں کو نہ اس کا دل مانتا ہو نہ عقل اور وہ تجربہ کر کے فائدہ نہ دیکھے تو اسے تو اسے چھوڑ دے ۔ ا
ہاں وہ شخص جس کی عقل تو نہ مانتی ہو مگر دل مانتا ہو یعنی وہ سمجھتا ہو کہ خواہ میرا نفس کچھ اور کہتا ہے مگر
جب میں ایک شخص پر اعتقاد رکھتا ہوں کہ وہ میرا استاد ہے تو اس نے جو کچھ کہا ہوگا درست ہی
کہا ہوگا تو ایسے شخص کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن وہ شخص جس کی نہ عقل مانتی ہو نہ دل اور عمل کے
بعد بھی اس کی قبض دور نہیں ہوتی وہ اس مطالبہ پر عمل کر کے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکے گا سوائے کی دور فا
اس کے کہ اس کی صحت خراب ہوا اور وہ صبح شام کڑھتا ر ہے اور کچھ نتیجہ اس کیلئے نہیں نکلے گا۔
میں نے جیسا کہ بتایا ہے یہ معمولی مطالبہ نہیں بلکہ نہایت ہی اہم مطالبہ ہے اور یقیناً جو
شخص رسول کریم ﷺ کی زندگی ، صحابہ کرام کی زندگی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طریق
پر غور کرے گا تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ اسلامی تعلیم اور اسلامی تعامل یہی ہے۔ باقی رہا یہ کہنا کہ
اگر اسلامی تعلیم یہی ہے تو آپ حکم کیوں نہیں دیتے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں جو عمل کیا
جائے وہ بشاشت سے کیا جائے اور اپنی مرضی سے کیا جائے تا کہ ثواب بڑھے۔ جو فوری
ضروریات ہوتی ہیں اُن کے متعلق ہم حکم دے دیتے ہیں اور جو فوری امور نہ ہوں ان میں ہم حکم
نہیں دیتے بلکہ قوم کو تیار کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں جوں جوں ہماری جماعت اس تحریک پر عمل

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۶۲
سال ۱۹۳۶ء
کرتی چلی جائے گی ایک طبقہ ایسا پیدا ہو جائے گا جو پھر واپس نہیں جائے گا اور کہے گا ہمارے لئے
یہی مقام اچھا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ اسلام ایسے تمدن کو قائم کرنا چاہتا ہے جو دنیا کے تمدن سے بالکل
مختلف ہے اور یہ اس تمدن کی پہلی سیڑھی ہے ۔ آج اگر ہم اس تمدن میں تبدیلی نہیں کر سکتے تو جب
ہمیں بادشاہتیں ملیں گی اُس وقت کیا کریں گے ۔ ابھی تو ہماری جماعت میں سے اکثر لوگ غریب
ہیں لیکن جب ہم میں سے اکثر لوگوں نے محنت کرنی شروع کر دی اور سلطنتیں اور حکومتیں آگئیں تو
پھر کتنی خرابیاں پیدا ہو جانے کا احتمال ہے پھر تو وہی چالیس چالیس کھانا کھانے والے لوگ
آجائیں گے جن کا ایک ایک لقمہ چکھ کر پیٹ بھر جائے گا اور شکایت کریں گے کہ انہیں بھوک نہیں
لگتی ۔ غریب بھو کے مررہے ہوں گے اور ہماری جماعت میں سے وہ لوگ جن کے پاس بادشاہتیں
ہوں گی ان کی کوشش یہ ہوگی کہ ساری دنیا کی دولتیں جمع کریں اور باقی ملکوں کو کنگال اور مفلس
بنادیں ۔ پس اس چھوٹی سی بات کی طرف اگر توجہ نہ کی گئی تو اس کے نتیجہ میں ہم دنیا کیلئے جنت نہیں
دوزخ پیدا کرنے کا موجب ہو جائیں گے جیسے یورپ والے آج کل جہاں جاتے ہیں لوگ ان پر
لعنتیں ڈالتے ہیں کہ وہ تمام ملکوں کی دولت جمع کر کے لے گئے لیکن اگر وہ اسلامی تعلیم پر عمل کرتے
تو جہاں جاتے لوگ ان کے ہاتھ چومتے اور کہتے آگئے ہمیں غلامی کی قید سے آزاد کرانے والے ۔
پس یہ تقویٰ کی راہ ہے جو میں نے بتائی ہے اور تقویٰ بھی کوئی نہ کوئی ذریعہ چاہتا ہے آخر بغیر کسی
ذریعہ کے ہم تقویٰ کس طرح پیدا کر سکتے ہیں ۔ جو جو بدیاں دنیا میں پیدا ہیں اُن کے مٹانے کا کوئی
نہ کوئی سامان چاہئے اور انہی سامانوں میں سے ایک یہ ہے کہ سادہ زندگی اختیار کی جائے اور
کھانے پینے اور پہننے میں ایسا طریق اختیار کیا جائے جس میں اسراف نہ ہو اور جس میں ہمارے
غریب بھائیوں کا حصہ شامل ہو اور امراء اور غرباء کے تعلقات میں کوئی ایسی دیوار حائل نہ ہو کہ
غریب امیر کو بلانے سے ڈرے اور امیر غریب کی دعوت قبول نہ کر سکے بلکہ ایسا تمدن قائم ہو جائے
کہ ہر شخص دوسرے سے خوشی سے ملے اور تکلفات جاتے رہیں اور یہ سب کچھ سادہ زندگی سے
حاصل ہو سکتا ہے۔ میں نے کئی دفعہ بیان کیا ہے کہ ہمارے ملک میں پیروں نے لوگوں کو یہ عادت
ڈال دی ہے کہ جہاں انہیں کوئی مُرید ملے وہ اپنی جوتی اُتار دے اور میں دیکھتا ہوں کہ باوجود
تے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۷۶۳
سال ۱۹۳۶ء
میرے روکنے کے ہماری جماعت کے بعض دوستوں پر اس کا اب تک اثر ہے اور چوتھے پانچویں
کوئی نہ کوئی دوست ایسا ملنے آجاتا ہے کہ وہ ادب سے جوتی اُتارنا شروع کر دیتا ہے۔ بس میری اور
اس کی کشتی شروع ہو جاتی ہے میں کہتا ہوں جوتی پہنو اور وہ جوتی اُتار رہا ہوتا ہے۔ تو اسلام یہ چاہتا
ہے کہ بنی نوع انسان میں برادرانہ تعلقات پیدا ہوں ۔ بے شک ایک بڑا بھائی ہو اور دوسرا چھوٹا
لیکن بہر حال اخوت اور برادری ہو اور اخوت ہی اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔ غریب کو تم چھوٹا بھائی
سمجھ لو اور امیر کو بڑا لیکن امیر اور غریب دونوں بھائی ہیں اور یہی روح ہے جو اسلام قائم کرنا چاہتا
ہے اور یہ ادب کے بھی منافی نہیں ۔ کیا چھوٹا بھائی اپنے بڑے بھائی کا ادب نہیں کرتا اور کیا بڑا
بھائی اپنے چھوٹے بھائی کیلئے قربانیاں نہیں کرتا۔ بے شک جب مسند پر بیٹھنے کا وقت آئے تو چھوٹا
بھائی اپنے بڑے بھائی کو جگہ دے گا اور آپ ایک طرف بیٹھ جائے گا لیکن نوکروں کی طرح وہ
جوتیوں میں نہیں کھڑا ہوگا یہی چیز ہے جس کو پھر اسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے اور یہی دُنیوی
جنت ہے جب یہ نہ ہو اور ایہ نہ ہوا اور لکیریں کھینچ دی جائیں کہ تم برہمن ہو، تم کھشتری ہو، تم شو در ہو اُس وقت
محبت اور پیار نہیں رہتا اور جس کا داؤ چلتا ہے دوسرے کو ذلیل کر کے نکال دیتا ہے لیکن جب
برادری قائم ہو جائے تو آپس کے تعلقات خراب نہیں ہو سکتے ۔ کوئی چھوٹا بھائی یہ کبھی نہیں کہتا کہ
میں اپنے بڑے بھائی کو ماردوں کیونکہ گو اپنے بڑے بھائی کا ادب کرتا ہے لیکن وہ یہ بھی سمجھتا ہے
کہ وہ اپنے سکھ کو میرے لئے قربان کرتا ہے اور جانتا ہے کہ اگر کچھ چھوٹے ہونے کی قیمت ادا
ہو رہی ہے تو کچھ بڑے ہونے کی قیمت بھی ادا ہو رہی ہے۔ چھوٹا سمجھتا ہے کہ گو یہ آگے بیٹھتا ہے۔
اور میں پیچھے بیٹھتا ہوں لیکن جب باپ موجود نہ ہو اس کا فرض ہے کہ کما کر چھوٹے بھائیوں کو
پالے یا وہ مصیبت میں ہوں تو یہ انہیں بچانے کیلئے جدو جہد کرے یا باپ کی عدم موجودگی میں ان کا
حافظ ونگران ہو۔ پس اس پر جو ادب کی قربانی ہے وہ گراں نہیں گزرتی وہ سمجھتا ہے کہ دونوں ہی
اپنے مقام کی قیمت ادا کر رہے ہیں وہ ایک طرح دے رہا ہے اور میں دوسری طرح دے رہا
ہوں ۔ اسی طرح میاں بیوی کا تعلق ہے بیوی کھانا پکاتی ہے اور بظاہر وہ ایک ملازمہ نظر آتی ہے۔
لیکن دوسرے موقع پر اُس کا میاں اُس کی ہر بات مان رہا ہوتا ہے اور بیوی سمجھتی ہے کہ گو میں اس
کا کام کرتی ہوں مگر اس کو بھی میری اطاعت کی قیمت دوسری طرح ادا کرنی پڑتی ہے۔ خاوند اس

آج 10 میں سے 10 باقی