عیدالاضحیٰ تمثیلی رنگ میں ’’ابراہیم زندہ باد‘‘ کا نظارہ پیش کرتی ہے۔
194
(۲۵)
و فرموده ۲۲ فروری ۱۹۳ ۶ بمقام عیدگاه - قادیا)
عید الاضحیہ ہمیں ایسی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو انسانی احساسات کے لحاظ سے نازک ترین
جذبات کی منہ بانیاں کہلاتی ہیں۔ دنیا میں انسان ہر روز ہی قربانیاں کرتا ہے اور قربانیان
کرنے پر مجبور ہوتا ہے اس میں نیک اور بد کی کوئی تمیز نہیں ہے۔ محنتی اور آوارہ گرد میں
کوئی تمیز نہیں ہے۔ ایک با اصول اور عیاش انسان کی بھی کوئی تمیز نہیں ہے۔ صرف فرق یہ
ہوتا ہے کہ کوئی اچھی چیز کے لئے قربانی کرتا ہے اور کوئی بری چیز کے لئے قربانی کرتا ہے۔
ان تمام قربانیوں پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ سب سے بھاری قربانی انسان
کے لئے اپنی اولاد کی قربانی ہوتی ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض انسان جن کی
فطر تمیں مرجاتی ہیں اور جو انسانیت سے خارج ہو جاتے ہیں ان میں ایسی مثالیں پائی
جاتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے عیش اور اپنی لذت کی خاطر قربان کر دیتے ہیں لیکن یہ کرد۔ استثنائی وجود ہوتے ہیں اور در حقیقت اپنی مردہ فطرت کے لحاظ سے انسانوں میں
شمار ہونے کے قابل نہیں ہوتے۔
فطرت انسانی کا اصلی جو ہر انسانوں کی اکثریت سے معلوم کیا جاسکتا ہے اور اگر ہم
اپنے گردو پیش کے حالات پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ انسان کی دنیوی زندگی
کو مد نظر رکھتے ہوئے ننانوے فیصدی آدمی بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ اپنی تمرین محض
اپنی اولاد کی بہتری کی خاطر قربان کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک عجیب قسم کا نظارہ دنیا میں
نظر آتا ہے کہ دادا بیٹے کے لئے اور بیٹا پوتے کے لئے اور دادی بیٹی کے لئے اور بیٹی
نواسی کے لئے اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔ اور یہ اوپر سے نیچے اترنے والی قربانی
نہ زمانے کی قید سے واقف ہے نہ مذہب کی قید سے واقف ہے نہ ملک کی قید سے واقف ہے، نہ علم کی قید
سے واقف ہے ، نہ زبان کی قید سے واقف ہے ، نہ رنگوں کی قید سے واقف ہے۔
ایک مسلمان اور ایک عیسائی اور ایک ہندو ، ایک کال اور ایک گورا اور ایک
زرد رنگ کا آدمی ، ایک مرد اور ایک عورت ، ایک ہندوستانی اور ایک انگریز
اور ایک افریقی ، ایک جاہل اور ایک پڑھا لکھا انسان ، ایک سیدھا سادھا اور ایک
فلاسفر اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں اور اپنے کاموں کی تمام شاخوں میں بس ایک ہی دھن
میں لگے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اپنے آپ کو قربان کر دیں اور اس قربانی کے نتیجہ میں کچھ
۱۹۷
عزت یا کچھ جائیداد یا کچھ روپیہ یا کچھ رتبہ یا کچھ آرام حاصل کر کے اپنی اولادوں کو ورثہ میں
دے دیں ۔ نہ آج اس کے خلاف کوئی بات نظر آتی ہے نہ پچھلی صدی میں اس کے خلاف
لوگوں کا دستور تھا ۔ نہ اس سے پہلی صدی کے لوگ اس کے خلاف تھے۔ نہ اس سے پہلی
صدی کے نہ اس سے پہلی کے ۔ آج سے لے کر آدم تک ۔ آدم کا ہر بچہ اور حوا کی ہر بیٹی
سوائے اس کے جو انسانیت سے خارج ہو گیا ہو صرف ایک ہی کام میں مشغول نظر آتا ہے
کہ اپنے آپ کو قربان کر دے اور اپنی اولاد کو آرام اور راحت بخشے۔ یہ عجیب مسلسل - پیم اور
متو اللہ قربانی ہے جس کی مثال شاید کسی اور جذبے میں ملنی مشکل ہو ۔
ہو۔ چلے جاؤ فلاسفروں کے گھروں جو انسانی نگاہ سے اوجھل ہو۔ چلے جاؤ
یہ ایسی چیز نہیں ہے جو انسان پس یہ اب
میں
میں یا چلے جاؤ اجد اور جاہل لوگوں جاہل لوگوں کے گھروں میں ۔ چلے جاؤ شہریوں کے گھروں ،
یا چلے جاؤ گنواروں اور دور دراز گاؤں میں رہنے والوں کے گھروں میں ۔ وہاں اس بات کا
مشاہدہ کر کے دیکھ لو کہ ایک باپ اور ایک ماں اپنی جان کی قیمت زیادہ سمجھتے ہیں یا اپنی
اولاد کی قیمت زیادہ سمجھتے ہیں۔ تمھیں ہی نظر آئے گا کہ وہ سب کے سب الا ماشاء اللہ اپنے
آپ کو بھولے ہوئے ہیں۔ اور پیدائش مخلوق کا ایک ہی مقصد ان کے سامنے ہے کہ وہ اپنی
اولادوں کی راحت اور آرام اور ترقی کے سامان پیدا کریں اورا اور اس امر میں غلطی کر سکتے ہیں
که اولاد کو راحت کسی طرح حاصل ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے کوئی علم میں اس کی راحت سمجھتا ہو اور
کوئی جہالت میں اور کوئی محنت میں ان کی راحت سمجھتا ہو اور کوئی آرام طلبی میں لیکن اپنے
نقطہ نگاہ کے ماتحت جس جس ج ت میں جس چیز کو وہ راحت اور آرام کا سبب سمجھتے ہیں اس اس چیز کو و محاصل
کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور اپنی اولادوں کے سپرد کر دیتے ہیں۔
ایک تعلیم یافتہ ہاں اگر اپنے بچے کی بہتری اس میں خیال کرتی ہے کہ اس کی بیماری کے
ایام میں ڈاکٹر کی کڑوی کڑوی دو ایکس اس کو پلائے۔ تو وہ تمہیں اپنے بچے کی لاتیں اپنی لاتوں
میں دبائے ہوئے اور اس کا سر اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے چھیچھے سے اس کے منہ میں دوائی
ڈالتی ہوئی نظر آئے گی۔ اس کے بچے کے آنسو اس کی آنکھوں میں آنسو لا رہے ہوں گے اور
اس کی تکلیف اس کے دل میں درد پیدا کر رہی ہو گی لیکن وہ اپنے فعل سے باز نہیں آئے گی
کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اس کے بچہ کی راحت اس دوا کے پلانے میں ہے۔ اسی طرح ایک جاہل
عورت جو اس عارضی تکلیف کو بیماری کی مستقل تکلیف سے زیادہ سمجھتی ہے یا جس کا یہ خیال
ہے کہ صحت تو خدا ہی کی طرف سے آتی ہے ، دوائیاں تو صرف ایک بہانہ ہیں۔ قضا و تدریجی
طرح جاری ہوئی ہے جاری ہو کر رہے گی تم اسے دیکھو گے کہ اپنے خاوند کی لائی ہوئی دوائی کو
۱۹۸
میں
ہوں
ں نہیں
وہ اپنے ہاتھوں سے پرے پھینک دیے گی اور اپنے بچے کو اپنے گلے سے لیٹا کر پیار کرتے ہوئے کہیگی
کہ میرے پیارے بچے تو رو نہیں میں تجھے دوائی نہیں پلاتی۔ یہاں عمل مختلافات ہے مگر جذبہ ایک ہے ۔
وہ تعلیم یافتہ ہو یافتہ عورت دوائی پلاتے وقت اور وہ جاہل عورت دوا دوائی پھینکتے وقت ایک ہی روح سے
متاثر ہو رہی تھیں ایک دوائی کے پلانے میں اپنے بچے کا آرام دیکھتی تھی تو دوسری وائی کے پھینکنے
اس کی راحت پاتی تھی پس تم اس قسم کے فرق تو ضرور دیکھو گے لیکن جذبہ
نظر نہ آئے گا۔ کالے اور گورے مشرقی اور مغربی ، جاہل اور عالم، مذہبی اور خیر ند مہی، ہر ایک
قسم کے انسان کو اس جذبے سے متاثر پاؤ گے اور ان کو اسی جذبہ کے ماتحت اپنی زندگیاں
بسر کرتے ہوئے دیکھو گے پس اولاد کی محبت ایک ایسا طبیعی چند یہ ہے جو صرف دیوانوں اور
انسانیت سے خارج انسانوں کے دلوں سے ہی باہر ہوتا ہے ورنہ ہر انسان اس سے متاثر ہوتا
ہے اور اس کے ماتحت اپنی زندگی کے اعمال بجالاتا ہے۔ خواہ خدا تعالے کی خوشنودی کے لئے
خواہ صرف حیوانی جذبہ سے متاثر ہو کر۔
پس آج کی عید ہمیں اس جذبے کی قربانی کی طرف راہنمائی کرتی ہے جو انسانی جذبات
میں سے قوی تر اور وسیع تر ہے قوی ہے کہ اس سے زیادہ قوی کوئی اور انسانی جذبہ نہیں۔
اور وسیع ہے کہ اس سے زیادہ وسیع کوئی اور انسانی جینہ یہ نہیں ۔ آج کے دن ہزاروں سال
پہلے ابراہیم نے خدا سے حکم پایا کہ وہ اس چیز کو حبس کو دنیا سب سے زیادہ عزیز قرار دیتی
ہے اور جس کی زندگی کے لئے دنیا بھر کے باپ اور ماں زندہ رہ رہے ہیں ، وہ خدا کے لئے
اسے قربان کر دے۔ ابراہیم کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنے رب سے یہ نہیں پوچھا کہ اسے کبیر
خدا ! یہ جذبہ لطیف جو باپ کے دل میں اپنے بیٹے کی محبت کے متعلق پیدا ہوتا ہے یہ تو تیرا
ہی پیدا کیا ہوا ہے اور ایک مقدس امانت ہے اس مقدس امانت کی قربانی کا مطالبہ
کیا ایک غیر طبعی حکم نہیں ہے اور کیا اس ماں کے جذبات کو جس کی تمام امیدیں اس ایک
نقطہ کے ساتھ وابستہ ہیں، ایک ایسی ٹھیس نہیں لگے گی جس کا ازالہ بالکل ناممکن ہو گا ۔
ابراہیم بھول گیا اپنے جذبات کو اور وہ بھول گیا ہاجرہ کے جذبات کو ۔ وہ بھول گیا اپنے آباء
کی ام کی ارواح کے جذبات کو جو ابراہیم کے ذریعہ سے اپنی نسلوں کے دوام کی امید وار تھیں امیدوار
اور ایک ایسی حالت میں جب کہ وہ بوڑھا تھا اور ایک نہی اس کی اولاد تھی وہ اس ایک
ہی اولاد کو ایسے وقت میں جبکہ دوسری اولاد کی امید نہیں کی جا سکتی تھی ۔ قربان کرنے
کے لئے تیار ہو گیا بغیر ہچکچاہٹ کے بغیر سوال کے بغیر تشریح طلب کرنے کے بے چون و چرا ۔
گویا کہ یہ ایک ایسا عام واقعہ ہے جس میں کوئی بھی تعجب کی بات نہیں یا ایک ایسا فرض ہے
۱۹۹
جسے ہر انسان ہر روز ہی ادا کر رہا ہے اور اس میں کوئی اچنبھا نظر نہیں آتا۔ اس نے اپنے اکلوتے
بیٹے کو زمین پر گرایا ۔ اور چھری اپنے ہاتھ میں پکڑ لی۔ اور اس کام کو جو بظاہر خلاف فطرت
نظر آتا ہے۔ ایسے شوق سے کرنے کے لئے تیار ہو گیا۔ گویا انسان پیدا ہی اس کام کے
لئے کیا گیا ہے۔ انسان ابراہیم کے فعل کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ اور چونکہ ابراہیم کے
زمانہ کو ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے ۔ ایک مذہب سے ناواقف او را براہیم کی خوبیوں سے جاہل
انسان یہ خیال کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ شاید ابراہیم (نعوذ باللہ) دیوانہ تھا، شاید
وہ انسانی جذبات سے عاری تھا شاید بنی نوع انسان میں وہ سب سے زیادہ سخت دل
اور سب سے زیادہ شقی القلب تھا ۔ کہ اس چیز کی قربانی کے لئے آمادہ ہو گیا جس چیز کی قربانی
کے لئے ایک جاہل اور اجڑ انسان بھی تیار نہیں ہوتا۔ ایسے ہی لوگوں کے شک کو دور
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَحِلِيمُ أَوَاهُ منب
ابراہیم تو بہت ہی دانا بڑا ہی نرم دل اور خدا تعالے کا عشق رکھنے والا انسان تھا یعنی ایک ذرا
سی دکھ درد کی بات دیکھ کر اس کے دل کو ٹھیس لگ جاتی تھی اور اس کی آنکھوں سے آنسو اور
اداة
اس کے مونہہ سے آہیں نکلنے لگ جاتی تھیں۔ اور وہ تکلیف سے بے تاب ہو جاتا تھا۔
جب لوڈ کی قوم پر عذاب آیا تو اللہ تعالے نے وہ فرشتے جو اس عذاب کی تکمیل کے لئے
ارسالی فرماتے خواہ وہ انسان تھے یا حقیقی ملائکہ تھے، میں اس موقعہ پر اس بحث میں نہیں پڑتا
وہ پہلے ابراہیم ہی کے پاس آئے اور ان کو بتایا کہ اس اس طرح لوط کی قوم پر عذاب آنیوالا ہے
اس وقت ابراہیم کے قلب کی جو حالت ہوئی اور ان کافروں کے مارے جانے کی خبر پر جو دکھ اور ا ان کو پہنچا ۔ قرآن کریم ہیں اور بائیبل تھیں اس کا ذکر موجود ہے۔ شاید وہ مائیں بھی اس طرح بنتا ہے
نہ ہوئی ہوں گی جن کے بچے اس عذاب میں تباہ ہوئے جس طرح ابراہیم ان کی موت کی خبر
شنکر بے تاب ہوا۔ اور وہ لوگ جو اس کے ہم مذہب اور بھائی اور پھر ساتھ ہی علاقی بھائی
یعنی ایک نبی کو دکھ دے رہے تھے اور ہر روز اسے ایذائیں پہنچا رہے تھے جب ان کی تباهی
کی خبرا براہیم کو سنائی گئی تو وہ خوش نہیں ہوا ۔ اس نے بے پرواہی بھی ظاہر نہیں کی وہ
گھبرا کر اٹھا اور اس نے اپنے خدا کے سامنے رو رو کر التجا شروع کی کہ اسے میرے خدار اسے
میرے خدا ! کیا تو اس شہر کو ہلاک کر دے گا۔ جبکہ اس میں تیرے نیک بندے بھی موجود ہیں۔
اور اگر ہزاروں بد ہیں تو سینکڑوں نیک بھی ہوں گے۔ تب خدا نے ابراہیم کے رحم اور اس کے
دکھ کو دیکھتے ہوئے فرمایا ۔ اسے ابراہیم ! میں تیری خاطر اگر سینکر دوں نیک بندے وہاں ہونگے
تو اس شہر کو بچا لوں گا ۔ تب ابراہیم نے سمجھا کہ شاید اس شہر میں سینکڑوں نیک بندے
۲۰۰
موجود نہیں ہیں اور اس نے کہا ۔ اے خدا! کیا اگر ایک سو نیک بندہ ہو گا تو تو اس کو تباہ ہونے
دے گا ۔ تب اللہ تعالیٰ نے کہا ۔ نہیں اگر ایک سونیک بندہ بھی ہو ا تب بھی میں اس شہر کو
تباہی سے بچالوں گا تب ابراہیم نے سوچا شاید سونیک بندہ بھی اسی شہر میں نہیں ہے
اور اس نے دعا کی اے میرے خدا۔ اے میرے خدا ! جو سو نیک بندوں کے لئے اس شہر کو بچانے
کے لئے آمادہ ہے اگر صرف دس اس میں سے کم ہوں اور نوے نیک بندے اس جگہ پر موجود
ہوں تو کیا تیری سی رحیم ہستی صرف دس آدمیوں کی کمی کیوجہ سے اس شہر کو تباہ ہونے دے گی
نب خدا نے کہا۔ اسے ابراہیم! اگر نوے نیک بندے بھی اس شہر میں موجود ہوئے تو میں تیری
خاطر اس کو تباہی سے بچالوں گا تب ابراہیم پھر نئے جوش سے دعا کے لئے کھڑا ہوا اور اس نے
خدا تعالیٰ سے عرض کیا کہ اسے میرے رحیم خدا ۔ جو ٹو کے نیک بندوں کی خاطر اس علاقے
کو بچانے کے لئے تیار ہے اگر صرف دس نیک بندے اس میں سے کم ہوں اور صرف انتی نیک
بند نے اس میں پائے جائیں ۔ اے میرے رب کیا تو اُن اسنٹی کی خاطر اس شہر کو نہیں بچائیگا
تب اللہ تعالے نے فرمایا۔ اسے ابراہیم آئیں ان انتی کی خاطر بھی اس شہر کو بچا لوں گا۔ اور
ابراہیم کی امید اور بھی کم ہو گئی اور وہ سمجھ گیا کہ اس شہر میں انٹی نیک بندے بھی موجو د نہیں
ہیں۔ مگر اس نے دعا نہ چھوڑی اور دس دس کے فرق کے ساتھ وہ خدا کی رحمت کو جوش میں لاتا
گیا یہاں تک کہ آخری دعا اس کی یہ تھی کہ اے میرے خدا۔ اسے میرے خدا۔ دس نیک بندے
بھی تو بڑی چیز ہیں ۔ اگر دس نیک بندے اس شہر میں پائے جاتے ہوں تو اسے میرے رب کیا
تو اس شہر کو ہلاک ہونے دے گا۔ اللہ تعا قالے نے جواب دیا ۔ ابراہیم میں تیرے درد کی خاطر دس
نیک بندوں کی موجودگی میں بھی اس شہر کو بچا لونگا ئیے لیکن ابراہیم اس میں تو دس نیک بندے
بھی موجود نہیں۔ تب ابراہیم نے سمجھ لیا کہ لوظ اور اس کی اولاد کے سوا اس شہر میں سے کوئی بچائے
جانے کے قابل نہیں ہے، اور اس نے جان لیا کہ ان کمزور اور گنہگار بندوں کے بچانے کے لئے جو لوط
کی بستیوں میں بستے تھے شفاعت کے تمام سامان ختم ہو گئے اور وہ اس بارے ہیں میں بالکل بے بس
اور بے طاقت ہے اور وہ درد اور دکھ کے ساتھ اپنی ہی جان کو ہلکان کرتا ہوا خاموشی سے
بیٹھ گیا۔ اور اس کے دل کا یہ درد اور اس کے جذبات کی یہ نزاکت اللہ تعالے کو ایسی پسند
آئی کہ اللہ تعا لئے قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَعَلِيمُ اذَا مَنِيْب ۔
ابراہیم کو دیکھو کہ یہ ہمارا بندہ کیسا دانا۔ پھر کیسا دردمند ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی تکلیف پر آہیں
بھر نے لگ جاتا اور دکھ اور تکلیف محسوس کرنے لگ جاتا ہے۔ اور ہمارا بھی کیسا عاشق ہے۔
یہ کیسے پیارے الفاظ ہیں جن میں خدا تعالئے ابراہیمی کو یاد کرتا ہے۔ اب اگر ہم تمثیل کی نگاہوں سے
۲۰۱
اس کو دیکھیں اور تمثیل کی زبان سے اس واقعہ کو بیان کریں۔ تو ہمیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالے ایک محبت کرنے والی ماں ہے اور ابراہیم ایک کمزور دل بچہ ہے جس نے ایک دردناک
واقعہ دیکھا اور بلک بلک کر اپنی ماں کو چمٹ گیا ۔ ماں اس کو ممنون کرنا چاہتی تھی مگر حالات سے
مجبور تھی وہ واقعات کو تبدیل نہیں کر سکتی تھی مگر وہ اس کے دکھ کو بھی برداشت نہیں کر سکتی
تھی اس موقعہ پر اس نے وہی کیا جو وہ کر سکتی تھی یعنی اس نے اس کو اپنے گلے سے لگا لیا اور
پیار کرتے ہوئے بولی کہ ہائے میرا بچہ بابائے میرا بچہ ! یہ کتنا نازک دل والا اور کتنا رحم والا ہے۔
لفظ مختصر ہیں مگر جذبات کا ایک وسیع سمندر پیچھے لہریں مار رہا ہے ۔ اللہ تعالے انسانی جذبات
سے بالا ہے ۔ اور ہم اس کی صفات کی کیفیات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ مگر اس موقعہ پر
جب خدا نے ابراہیم کے لئے علیم او الا منیب کے الفاظ استعمال کئے تو اس وقت اس کی
صفنت شفقت اور صفت رانت جس جوش میں ظاہر ہو رہی ہوگی وہ ایسی کیف انگیز ہے
کہ ہم کو الفاظ میں اس کو بیان نہ کر سکیں لیکن ہمارے دل اس کی لذت سے آشنا ہیں۔ اور
ہمارے قلوب اس سے مزا لے رہے ہیں اور ہم پر ظاہر کرتے ہیں کہ وہ جو خدا کے لئے تکلیف اٹھاتا
ہے خدا تعالئے بھی اس کے لئے ایک ایسی صفت کا اظہار فرماتا ہے۔ کہ گو الفاظ میں یہ کہنا بے ادبی
ہو گی مگر وہ کچھ ایسی ہی چیز ہوتی ہے کہ جس طرح ماں کا دل اپنے بچہ کی تکلیف کو دیکھ کر خون
ہو جاتا ہے۔ گویا خدا تعالے کا دل بھی ابراہیم کی تکلیف کو دیکھ کر درد سے بھر گیا۔ یہ تمثیلی زبان
ہوگی اور حقیقت سے کوسوں دور لیکن ہمارے پاس اور کوئی الفاظ بھی تو نہیں کہ جن سے
اس حقیقت کا کوئی قریب تر نقشہ کھینچ سکیں ۔ یہ تمثیل خواہ کوسوں دور ہو مگر اس حقیقت
کے بیان کرنے کے لئے قریب ترین ہے ۔ اور شاید انسانی ذہن اللہ تعالے کی ایسی صفات کے
سمجھنے کے لئے اس سے زیادہ اور الفاظ کے ذریعہ حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شو بعض مذاہب نے خدا کو باپ کی صورت میں پیش کیا ہے ۔ او اور بعض مذاہب نے ماں کی صورت
میں ہے۔ اسلام نے ایسی تمثیلوں سے اجتناب کیا ہے مگر پھر بھی وہ یہ کہنے سے باز نہیں رہ سکا
کہ خدا کا تعلق اس کے بندہ سے اپنے باپ اور اپنی ماں اور اپنے دوسرے رشتہ داروں سے که زیادہ قریب کا ہے کہ شاید میں اپنے میل مضمون سے کسی قدر دور ہو گیا ہوں ۔ مگر جذباتی دنیا کا
یہی حال ہوتا ہے۔ انسان جذبات کے تابع ہوتا ہے نہ کہ جذبات انسان کے پس شاید جذبات
مجھے بھی کہیں سے کہیں لے گئے۔ میں یہ مضمون بیان کر رہا تھا کہ ابراہیم جس نے اپنے بیٹے کی
قربانی خدا کے لئے پیش کی وہ دیوانہ نہیں تھا۔ کیونکہ خدا اس کو حلیہ کہتا ہے جس کے معنے
دانا کے ہیں۔ اور وہ جذبات ات سے سے عاری عاری نہیں تھا اور سنگدل نہیں تھا کیونکہ خدا اسے آوائی
ہیں۔ اور و
۲۰۲
کہتا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ اس کے جذبات نہایت ہی اُبھرے ہوئے اور نازک تھے کیا اور یہی وہ تھے
سبب ہیں جن کے ماتحت انسان ان فطرتی تقاضوں کو بھول جاتا ہے جن کو پورا کرنا ہر انسان کی
فطرت کا جزو ہے۔ پس جب ابراہیم نے اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی تو اس کے دلی جذبات کا
اندازہ بہترین محبت کرنے والے ہاں باپ کے جذبات سے کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ نہیں کہا جاسکتا
که ابراهیم ان محبت کرنے والے اور ان دکھ اٹھانے والے ماں باپ سے جدا قسم کا انسان تھا
جو اپنے بچے کی ایک ذرا سی تکلیف بھی نہیں دیکھ سکتے بلکہ لوط کے واقعہ سے ظاہر ہے کہ اپنے
تو الگ رہنے وہ بیگانوں کا دُکھ بھی برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ اب تم لوط کے واقعہ کو اپنی
دو
اپنی
آنکھوں کے سامنے رکھتے ہوئے اس حساس دل کا خیال کر وجود شمن کی تکلیف بھی برداشت
نہیں کرتا تھا۔ اور اس کے آرام کے لئے بھی خدا سے جھگڑتا تھا کہ جب کہ اس نے شدید ترین
دشمنان مذہب اور خود اپنے خاندان کے اشد ترین مخالفوں کی تباہی کی خبر سنگر ساری رات
خدا سے جھگڑے میں گذار دی اور قدم بقدم اس کے جسم سے اس اس طرح اپیل کی کہ خدا کے
رحم کو مانے بغیر کوئی چارہ نہ رہا۔ اور وہ تب تک خاموش نہ ہوا جب تک اسے یہ معلوم نہ ہو گیا
کہ موسم کی اب کوئی بھی صورت باقی نہیں رہی۔ اس ابراہیم کو جب اس کے بیٹے کی قربانی
کا حکم دیا گیا تو جس ابراہیم نے د نے دشمنوں کی ہلاکت کے لئے ساری رات خدا سے بحث کی تھی اپنے
بیٹے کے متعلق اس نے ایک لفظ بھی تو نہیں کہا اور فورا لبیک کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا اور
اپنے اکلوتے بیٹے کی قربانی پیش کرنے پر آمادہ ہو گیا ۔ حج کے دن حاجي لبيك لبيك لا شريك
لك لبيك کے نعرے لگاتے ہوئے خانہ کعبہ اور وہاں سے منیٰ کی طرف جاتے ہیں وہ اسی
نظارہ کی تمثیل ہوتی ہے گویا وہ ابراہیم کی نقل کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور اپنے مونہ سے اقرار
کر رہے ہوتے ہیں کہ جس وقت خدا نے اس سے کہا اے ابراہیم اپنے بیٹے کی قربانی کرے تو اس
نے قربانی کے وقت کا انتظار نہیں کیا بلکہ اس خیال ہے کہ اس حکم کے سلنے اور قربانی کے
پیش کرنے میں جو دیر لگے گی۔ وہ میرے رب کو گراں نہ گذرے۔ اس نے اسی وقت سے پکارنا
شروع كيا لبيك لبيك لا شريك لك لبيك - اے میرے رب میں حاضر ہوں اے رب
میں حاضر ہوں تیرا اور کوئی شریک نہیں ہے۔ اے خدا ! میں پھر کہتا ہوں کہ میں حاضر ہوں اس
جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ ابراہیم خدا تعالیٰ کے قربانی کے مطالبہ کو پورا کرنے میں اسی والمانہ
رنگ سے کھڑا ہوتا ہے جیسا ایک سخی انسان جو درد مند دل رکھتا ہے کسی پیاسے کی آواز
سنگر جو شدت پیاس سے کراہ رہا ہو دور سے چلاتا ہے کہ میں پانی لارہا ہوں پانی لا رہا ہوں لاتا اسے انتظار
کی مزید تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ یہ کیسا درد ناک نظارہ اور عشق کا مظاہرہ ہے۔ پیش تو ایک لڑکے
۲۰۳
کی جان کرتی ہے اور وہ بھی اکلوتا لڑکا۔ اور اکلوتا لڑکا بھی وہ جو بڑھاپے میں پیدا ہوا تھا اور جس
کے بعد کسی اور لڑکے کے پیدا ہونے کی بظاہر کوئی امید نہیں ہو سکتی تھی۔ لیکن اپنے پیشیں اس طرح
کیا جاتا ہے جیسے ایک پیاسے کو پانی کا گلاس دیا جاتا ہے یا بھوکے کو کھانا دیا جاتا ہے۔ لوگ آجکل
چھوٹی چھوٹی باتوں اور چھوٹی چھوٹی قربانیوں کے بعد جب بعد جب ان قربانیوں کے پشین کر نیوالے
اپنی قوم کی مجلسوں : بسوں میں حاضر ہوتے ہیں تو بے اختیار ہو کر نعرے لگاتے ہیں کہ فلان شخص زندہ باد
مگر ابراہیم نے جو کام کیا اس کے مقابل پر یہ لوگ حیثیت ہی کیا رکھتے ہیں کہ ان کے لئے زند با
کے نعرے لگائے جائیں ۔ اور تم جانتے ہو کہ یہ عید دوسرے لفظوں میں خدا تعالے کی آواز ہے
جو مسلمانوں کے ذریعہ سے تمام دنیا پر سے ایک وقت میں بلند کی جاتی ہے اور جس کا اگر تمشیلی
زبان میں ترجمہ کیا جائے تو اُردو میں اس کے لئے یہی الفاظ ہوں گے کہ ابراہیم زندہ باد
ہم جب اس عید کے موقع پر کپڑے بدلتے ہیں، نہاتے ہیں، ایک مجمع میں جمع ہونے کے لئے
تیاری کرتے ہیں تو گو یا روحانی طور پر ہم اس امر کی تیاری کرتے ہیں کہ ابراہیمیم کی روح کا
استقبال کریں گے اور جب ہم نماز میں کھڑے ہو کر تکبیریں کہتے ہیں ہے تو دوسرے الفاظ میں
ابراہیم کی قربانی کے موقعہ پر اپنے ہدیہ تبریک پیش کرنے کی تکبیریں ہوتی ہیں کیونکہ اسلامی
طریق کے مطابق جب کوئی شاندار نظارہ نظر آئے جس میں خدا کا جلال ظاہر ہو تو اس
وقت تکبیر کہی جاتی ہے کیا
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں جنگ احزاب کے موقعہ پر دشمنوں کی
ریم
کثرت کی وجہ سے ایک خندق کے کھودنے کی ضرورت پیش آئی تھی تا کہ دشمن رات اور دن
کسی وقت بھی چھا پہ نہ مار سکے۔ کہ ا یہ نہ مار سکے۔ کیونکہ مسلمانوں کی فوج اتنی تھوڑی تھی کہ وہ چوبیس گھنٹے ہر مقام
ام
کا پہرہ نہیں دے سکتے تھے۔ تب آدمیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک خندق کھودی گئی تاکہ
تھوڑے آدمیوں کے ذریعہ بہت آدمیوں کا کام لیا جا سکے ۔ جب وہ خندق کھودی جا رہی تھی
تو ایک جگہ پر ایک پتھر نظر آیا جسے باوجود کوشش کے صحابہ نہ توڑ سکے۔ اور انہوں نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس شکایت کی کہ ایک چٹان ایسی آگئی ہے کہ اسے توڑا نہیں جاسکتا۔
اور خندق مکمل نہیں ہوئے نہیں ہو سکتی۔ تب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود اس جگہ پر تشریف
لے گئے اور فرمایا کہ کدال میرے وال میرے ہاتھ میں دو۔ اور آپ دوسرے کدال اس چٹان پر ماری ایسے زور
ہے کہ لوہے اور پتھر کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ایک آگ کا شعلہ نکلا ۔ آپ نے سند مایا
اللہ اکبر اور سارے صحابہ نے ساتھ کہا اللہ اکبر۔ پھر آپ نے دوسری دفعہ کدال دفعہ کھال اُٹھائی اور
اپنے پورے زور سے پھر وہ کدال چٹان پر ماری۔ اور پھر اس میں سے آگ کا ایک شعلہ نکلا اور
۲۰۴
پھر آپ نے فرمایا اللہ اکبر۔ اور سب صحابہ نے ساتھ ہی کہا اللہ اکبر۔ پھر آپ نے تیسری دفعہ کدال
اٹھائی اور اپنے پورے زور سے کدال پتھر پر باری اور پھر اس میں سے ایک شعلہ نکلا اور پھر
آپ نے فرمایا اللہ اکبر اور صحابہ نے بھی اسی طرح زور سے آواز دی اللہ اکبر۔ اس تیسری حرب
سے وہ پتھر ٹوٹ گیا اور صحابہ نے خندق کو مکمل کر لیا ۔ تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے صحابہ سے دریافت کیا کہ تم نے تین دفعہ تکبیر کے نعرے مارے ہیں ، تم نے ایسا کیوں کیا ؟
انہوں گا۔ یارسول اللہ! ہم آپ کی نقل کی۔ آپ سے بھی تین دفعہ اللہ اکبر کہا تھا، سو ہم نے بھی آپ
کی نقبیل میں تین دفعہ تعبیر کے نعرے لگائے ۔ آپ نے فرمایا کیا تم کو معلوم ہے کہ میں نے تکبیر کیوں
کہی تھی ۔ صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا
جب میں نے پہلی دفعہ کدال ماری اور اس پتھر میں سے آگ کا شعلہ نکلا تو میں نے اس شعلہ میں
یہ نظارہ دیکھا کہ اسلامی فوجوں کے سامنے رونا کی حکومت کی فوجیں تہ و بالا کر دی گئیں۔ اور یکن
نے اس موقعہ کے مناسب حال اللہ اکبر کیا ۔ پھر جب میں نے دوسری دفعہ کدال ماری اور پتھر کی
چٹان میں سے آگ کا شعلہ نکلا تو مجھے یہ نظارہ دکھایا گیا کہ اسلامی سطوت کے سامنے کرائے
ایران کے قصر یہ زلزلہ آگیا ہے اور اس کی شوکت توڑ دی گئی ہے۔ تب میں نے اس کے
مناسب حال تکبیر کا نعرہ بلند کیا ۔ اور جب میں نے تیسری دفعہ کدال پتھر پر ماری اور پھر
اس میں سے سے ایک شعلہ نکلا تو مجھے یہ نظارہ دکھایا گیا کہ تمیز کی طاقت اور قوت اسلامہ اور قوت اسلام کے
مقابلہ میں برباد کر دی گئی ۔ تب پھر میں نے خدائی بڑائی بیان کی اور تکبیر کا نعرہ لگایا۔ صحابہ
نے کہا ۔ یا رسول اللہ ! پھر جس بات پر آپ نے تکبیر کسی ہم نے بھی تکبیر کسی کے
اس مثال سے یہ معلوم ہو گتا ہے کہ یہ اسلامی آداب نہیں کہ جب کوئی خدا کا جلال ظاہر
ہو تو مومن اس پر بلند آواز سے اللہ اکبر کہتا ہے ۔ سو ہم عید کی نماز میں جو بہت سی تکبیریں
کرتے ہیں بلکہ ایام تشریق میں برابر تکبیر بلند کرتے رہتے ہیں کہ تو گویا ابراہیم کی قربانی کے
لئے اپنے جذبات استحسان کا ہدیہ پیش کرتے ہیں۔ اور اپنے مونہوں سے اقرار کرتے ہیں کہ
ہم نے ابراہیمی کی قربانی میں خدا کی شوکت اور اس کے جلال کو دیکھا مگر کیا یہ ہمارے لئے
افسوس کی بات نہیں کہ ہم ابراہیمی میں تو خدا کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے نفس میں خدا کو دیکھنا
نہیں چاہتے۔ ہم ابراہیم کے ایک محسن فعل پر تو اللہ اکبر کہتے ہیں مگر ہمارے دل میں یہ تڑپ
یدا نہیں ہوتی کہ ہم سے بھی کچھ ایسے افعال ظاہر ہوں کہ جنہیں دیکھ کر خدا کے بندے بیتاب
ہو کر تکبیریں بلند کریں ۔ اور زمین اور آسمان اسی طرح ہمارے افعال کی وجہ سے خدا کی بڑائی سے
گونچ جائیں جس طرح قانون قدرت کے ذریعہ سے وہ تسبیح کے ساتھ گونج رہے ہیں۔ اور یہ کوئی
سیر
۲۰۵
نا ممکن بات نہیں ہے کیونکہ ابراہیم کوئی خدا کا سگا بیٹا نہ تھا اور ہم کوئی سوتیلے بیٹے نہیں ہیں۔
کمی خدا کی طرف سے نہیں ہے بلکہ کمی ہماری طرف سے ہے ۔
دنیا میں عاشق ہاتھ پھیلائے بیٹھے رہتے ہیں اور معشوق منہ پھلائے بیٹھے رہتے ہیں۔
مگر روحانی دنیا نوالی ہے۔ ہمارا معشوق ہاتھ پھیلا۔ پھیلائے بیٹھا ہے اور ہم اور ہم میں سے کچھ بد قسمت
ہیں جو مونسہ پھیرے بیٹے ہیں اگر سوئے ادبی نہ ہوتی اور انسانی الفاظ خدا تعالے کے لئے استعمال
کرنے جائز ہوتے تو ہیں کہتا۔ اسے نادان انسان دیکھ تو سہی، تیرا معشوق تیرا خدا کب سے تیری
طرف ہاتھ پھیلائے بیٹھا ہے اتنی دیر سے کہ اتنی دیر میں انسان کی تو رگوں کا خون بھی خشک
ہو جاتا ہے۔ مگر وہ تمثیلوں سے بالا ہے ، وہ قصوں سے پاک ہے، وہ عیبوں سے مبرا ہے۔
وہ تمہار ا منتظر ہے مگر تمہارا انتظار اس کی بادشاہت میں کمی نہیں پیدا کرتا۔ وہ تمہاری طرف
بڑھتا ہے مگر تمہاری ہے رنبی اس کی شان میں کمی نہیں کر سکتی۔ کیونکہ وہ سب نقائص سے پاک
ہے۔ اور تمام کمزوریوں سے بالا ہے انسانی زبان اس کی صفات کی حقیقت کو بیان کرنے
سے قاصر ہے۔ اور انسانی الفاظ اس کی محبت کی کیفیت کو ادا ہی نہیں کر سکتے۔ وہ عاشقوں کے
عشق سے زیادہ جوش والی وہ ماں باپ کے جذبات سے زیادہ نازک، وہ دوستوں کی دوستی
زیادہ گرم ہے لیکن پھر بھی وہ اس ہ اس کی اذیت کا موجب نہیں ہوتی۔ اور اس کی شان کی کمی
کا باعث نہیں ہوتی ۔ وہ راغب ہو کر بھی بالا ہے اور انسان مستغنی ہو کر بھی ہیٹا ہے ۔ وہ متوجہ
ہو کر بھی بڑا ہے اور یہ منہ پھیر کو بھی چھوٹا ہے کیونکہ اس کی توجہ احتیاج کی توجہ نہیں ہے بلکہ
رحم کی توجہ ہے اور اس کی تڑپ کمزوری کی تڑپ نہیں ہے بلکہ علم کی تڑپ اور مسلم کی ٹرپ
ہے۔ مگر انسان ان باتوں کو نہیں دیکھتا۔ وہ قدم آگے اُٹھانے کی کوشش نہیں کرتا ۔
وہ اس بات کا عادی ہو گیا ہے کہ تھیٹروں میں جائے اور چھوٹے بادشاہوں کی شان و شوکت
کو دیکھے اور بدبخت یہ نہیں سمجھتا کہ اس کے گھر میں اس وقت ایک خلعت شاہانہ اور ایک تاج
اس کے پیدا کرنے والے کی طرف سے آیا ہوا ہے ۔ اور ایک بادشاہت کا پروانہ اس کے لئے
لکھا ہوا موجود ہے۔ وہ دوسروں کے ایکٹ دیکھنے پر فدا ہوتا ہے مگر اپنی بادشاہت سے
مونہ موڑ لیتا ہے۔
سے
قسمت ہے ایسا انسان ۔ کاش اس کی ماں اسے پیدا نہ کرتی کہ وہ اپنے وجود میں انسانیت
کے لئے عار ہے بلکہ حیوانات کے لئے بھی باعث تنگ ہے کہ وہ بے عقل ہو کہ خدا کی تسبیح کو بلند کرتے
ہیں لیکن یہ معقلمند ہو کر بھی اس سے غافل رہتا ہے اُسے آنکھیں دی گئیں مگر اس نے ان سے
فائدہ نہ اٹھایا اسے کان دیئے گئے ۔ مگر اس نے ان سے فائدہ نہ اٹھایا۔ اسے ناک دیا گیا مگر اس نے
۲۰۶
اس
سے
فائدہ نہ اٹھایا اسے چھونے والا جسم دیا گیا مگر اس نے اس سے فائدہ نداک نہ اٹھایا۔ خدا کی
محبت کی شیرینی اس کے سامنے پیش کی گئی مگر یہ بدبخت دنیا کا منظل کھاتا رہا مگر اس شیرینی سے
اس نے مولنہ پھیر لیا ۔ مگر اس کا خدا اس سے پھر بھی مایوس نہیں۔ میں ہے۔ دیکھو وہ ۔ دیکھو وہ کس شان سے
اپنے آخری کلام میں فرماتا ہے کہ انسانوں نے میرے نبیوں کا انکار کیا لیکن ان کے انکار نے
مجھے نبی بھیجنے سے باز نہیں رکھا۔ میں اب بھی نبی بھیجتا ہوں اور نبی بھیجتا رہوں گا۔ وہ ماننے سے
انکار کرتے جائیں ہمیں بلانے سے نہیں ہٹوں گا اور آخران کو کھینچ ہی لاؤں گا ۔ کیونکہ میں نے
ان کو اپنی عبودیت کے لئے پیدا کیا ہے اور میری جیت کا گھر اپنے معین کے بغیر ویران پڑا ہے۔
براہ راست آکر اس گھر کو آباد کریں یا دوزخ کے ہسپتال ہیں۔ خواه وه
سے گزر کر آئیں مگر بہر حال
میں
انہیں میرے ہی پاس آنا ہو گا۔ اور بکیں انہیں اپنے پاس لا کر رکھے بغیر نہیں رہوں گا۔ یہ ہے
ہمارا محبت کرنے والا خدا - ابراہیم نے بڑی نرم دلی دکھائی مگر ابراہیم کے نرم دل کو پیدا
کرنے والا بھی ہمارا خدا ہی تھا۔ پس تمام رحم اسی سے ہے اور تمام خوبیاں اسی کی طرف سے
ہیں۔ کوئی حسن نہیں ہے جو اس کی طرف سے نہ آتا ہو۔ سب نیکی اسی سے ہے اور سب نیکی
اسی کی طرف جاتی ہے ۔ وہ ایک ہے اور باقی سب ایک افسانہ ہے اور کوئی افسانہ بغیر ایک
مرکزی نقطہ کے قائ قائم نہیں رہتا ۔ پس جب تک ہمارا را اضا نہ اس نقطۂ مرکز ی سے وابستہ ہے
وہ ایک حقیقی اور تاریخی افسانہ ہے جب وہ اس سے جدا ہو جائے وہ ایک خیالی افسانہ ہے جن کی
کوئی حقیقت نہیں جس کے لئے کوئی دوام نہیں ۔ پس کوشش کرو کہ تمہاری زندگیاں ایک
حقیقی اور تاریخی افسانہ نہیں جس طرح ابراہیم کی زندگی ایک حقیقی اور تاریخی افسانہ بن گئی۔
اور اپنے آپ کو خدا سے دور کر کے اور چھوٹی اور چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے اپنی زندگیوں کو صرف
کر کے ایک بے معنی اور لغو وجود مت بنائو کیونکے دائمی زندگی
ہی اصل زندگی ہے اور
وہ
چیز جو آئی اور ختم ہوگئی محض ایک حیوانی زندگی کا مظاہرہ ہے جس طرح کتنے کے مرنے سے
دنیا میں کوئی تغیر نہیں ہوتا ، اسی طرح اس انسان کے مرنے سے بھی کوئی تغیر نہیں ہوتا جس
کی زندگی ابراہیمی کی طرح خداکے نور کے گرد پروانہ وار کر نہیں لگا رہی ہوتی ۔ اللہ تعالے ہیں
اس بات کی توفیق دے کہ ہم اس عید سے سبق حاصل کریں اور ہمارے دل اس کے آستانہ
محبت کے گرد لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيَاكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ ، کہتے ہوئے
اس وقت تک گھومتے رہیں جب تک کہ شمع پر دانے کو جلا کر اپنے نور میں غائب نہ کر دے اور
ہمارا وجود لا شريك لک کی بین دلیل نہ ہو جائے ۔
اس کے جد میں دعا کرتا ہوں ۔ دوست اس میں میں شامل ہو جا میں ہو جائیں لیکن یہ یاد رہے کہ چونکہ
۲۰۰
میں زیادہ بیٹھ نہیں سکتا ، دعا کے بعد مصافحہ نہیں ہو گا۔ مجھے راستہ دے دیا جائے تاکہ میں
گھر واپس جا سکوں
ہے۔ بود
١٩٣٧ء۔
و الفضل ۳ مارچ ۳)
11 4:11 - سه نبود د ۷:۱۱ - ۵۳ پیدائش باب ۱۸ آمیته ۲۲
ہے ۔ پیدائش بابه ۱۸ آیت ۲۳ تا ۳۲
ہ - انسائیکلو پیڈیا ریلیجس اینڈ ایتھکس جلد ۶ ۲۳۳۵ - ۲۵۰
(
- الملل و النحل مصنفه امام شهرستانی جلد ۳ م -حاشیه - ۱ ان حاشیہ - انسائیکلو یڈ یار لیجیس اینڈ انیمیکس جلد و
ہے ۔ صحیح بخاری کتاب الایمان باب حب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم من الالمان -
ہے ۔ مفردات امام راغب زیر لفظ علم - تابع العروس جلده من ۲۵
2 - تاج العروس جلد و من
نے صحیح بخاری کتاب المناسک باب التلبیہ میں پوری تلبیہ یوں درج ہے ۔ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ البَيْكَ
لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ ! إِنَّ الْحَمْدَ وَالنَّعْمَةَ لَكَ ، وَالْمُلْكُ لَا شَرِيكَ لَكَ ۔
تکبیر تحریمہ کے بعد اور شہ ریہ کے بعد اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے پہلی رکعت میں ساکت اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں
کسی جاتی ہیں (جامع ترمذی باب في التكبير في العيدين - نبيل الاوطائر جلد ٣ منشا)
- زرقانی شرح المواہب اللدنیہ جلد و منا - صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاة اعلا عتبة
- جنگ احزاب سان میں میں لڑی گئی ۔ بنو قریشیں - غطفان اور ان کے حلیف اور یہود نے مل کہ دس ہزار کے
لشکر جرار کے ساتھ مدینہ پر حملہ کیا تھا۔ اس لئے یہ جنگ جناب احزاب کے نام سے مشہور ہوئی ۔ اس
موقعہ پر چونکہ مدینہ کے ارد گرد ایک خندق کھودی گئی تھی اس لئے اس کا دوسرا نام جنگ خندق بھی
ہے۔ مدینہ کے اندر رہ کر دفاع کرنے کے لئے خندق کھود نے کا مشورہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
نے دیا تھا۔
- الخصائص الکبری جلد ا ص ۲۳ ، زرقانی شرح المواہب اللہ کیہ جلد و صفا
ه - ۱۱-۱۲ - ۱۳ ذیا بچہ کو ایام تشریق کہتے ہیں جن میں ہر فرض نماز کے بعد مندرجہ ذیل الفاظ
پرمشتمل تعبیر و تحمید کا درد کیا جاتا ہے ۔ اللہ اکبر اللهُ الْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ
اكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ العمد - به تكبيرات صرف نمازوں کے بعد ہی نہیں بلکہ دوسرے
اوقات میں کہنا بھی مستحب ہے۔ انیل الاوطار جلد ۲ م )