جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ اسلام کی عملی زندگی پر تبر چلاتا ہے
حصہ 2
خطبات محمود
۳۰۹
سال ۱۹۳۷ء
کا ہوتا ہے مگر حالات کے اختلاف کی وجہ سے سزا کی نوعیت تبدیل ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر دیکھ لوتم
کسی شہر میں رہتے ہو اور تمہارے پاس کوئی بھو کا شخص آتا ہے اور کہتا ہے مجھے کچھ کھانے کیلئے دو تمہارے
پاس کھانا موجود ہے مگر تم اسے نہیں دیتے اور وہ چلا جاتا ہے۔ اب تم ایک گناہ کے مرتکب ہوئے ہو کیونکہ
وہ بھوکا تھا مگر تم نے اسے کھانا نہیں دیا۔ لیکن اگر تم ایک ایسے جنگل میں ہو جہاں بیں ہیں تمھیں تمہیں میل تک
آبادی کا نام و نشان نہیں اور کہیں سے کھانا ملنے کی امید نہیں ہو سکتی لیکن تمہارے پاس وافر کھانا موجود
ہے مثلاً ایک گھوڑا روٹیوں اور کھانے پینے کے سامان سے لدا ہوا تمہارے پاس کھڑا ہے ایسی حالت
میں اگر ایک بھو کا تمہارے پاس آتا ہے اور کہتا ہے میرا بہت بُرا حال ہے مجھے ایک روٹی دے دوتا اسے
کھا کر میرے بدن میں کچھ طاقت آجائے اور میں آبادی کے قریب پہنچ جاؤں تو ایسی حالت میں اگر تم
اسے روٹی نہیں دیتے اور وہ بھو کا چلا جاتا ہے تو اس صورت میں بھی تم ایک گناہ کے مرتکب ہو گے کیونکہ
کھانا تمہارے پاس موجود تھا مگر تم نے اسے نہیں دیا۔لیکن ان دونوں جگہ ایک بین فرق بھی موجود ہے جو
تمہارے جرم کو ایک جگہ معمولی اور دوسری جگہ سنگین بنا دیتا ہے ۔ جب تم نے آبادی میں ایک بُھو کے اور
غریب شخص کو روٹی نہ دی تو اُس وقت امکان تھا کہ اسے کوئی اور شخص روٹی دے دیتا مگر جنگل میں جب تم
نے ایک بھوکے کو روٹی نہ دی اور ایسی حالت میں نہ دی جبکہ بیس بیس تمیں تمہیں میل تک اسے کھانا ملنے کی
امید نہ ہو سکتی تھی تو تم نے اسے بھوکا ہی نہیں رکھا بلکہ اگر وہ مر جائے گا تو تم اس کے قاتل بھی ٹھہرو گے ۔ تو
صرف عمل کو دیکھا نہیں جاتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ ارد گرد کے حالات اس عمل کو کیا شکل دے رہے
ہیں ۔ بالکل ممکن ہے ایک عمل ظاہری نگاہ میں بالکل چھوٹا ہو مگر حالات کی وجہ سے وہ بہت بڑی اہمیت
رکھنے لگے ۔ مثلاً دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو حافظ قرآن ہیں اگر کوئی شخص کسی حافظ قرآن کو قتل کرتا
ہے تو ہم اسے قاتل کہیں گے۔ لیکن فرض کرو اگر کسی وقت دنیا میں صرف ایک ہی حافظ قرآن ہو تو اگر کوئی
شخص اُس کو مارے گا تو نہیں کہا جا سکے گا کہ دونوں کا فعل ایک جیسا ہے کیونکہ گو دونوں جگہ حافظ قرآن ہی
قتل ہوئے ہوں گے مگر ان دونوں قتلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ پہلا قاتل صرف ایک عام آدمی
کا قاتل ہے مگر دوسرا قاتل صرف ایک آدمی کا قاتل نہیں بلکہ قرآن کا بھی قاتل ہے ۔ کیونکہ اس کے قتل
کے بعد دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں رہے گا جس کے سینہ میں قرآن محفوظ ہو۔ تو صرف کسی عمل کی ظاہری
شکل نہیں دیکھی جاتی بلکہ اس کے باطنی حالات بھی دیکھے جاتے ہیں۔
خطبات محمود
۳۱۰
سال ۱۹۳۷ء
الله
اب دیکھ لو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں بہت بڑا فرق ہے۔ اُس وقت حکوت ساتھ تھی ،
اسلام مضبوط ہو چکا تھا ، ملکوں کے ملک اسلام میں داخل ہو چکے تھے اور اسلامی شریعت پر رات اور دن
عمل کروایا جارہا تھا۔ پس اُس وقت تفرقہ صرف سیاسی کمزوری پیدا کرتا تھا مگر یہ زمانہ اور ہے، ترقی
آہستہ ہے، حکومت غیر ہے، اسلامی تمدن قائم نہیں ہوا ۔ پس آج کا تفرقہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی بعثت کو بالکل رائیگاں کر سکتا ہے۔ اسی لئے آج کا فساد اور اُس وقت کا فساد بالکل مختلف ہے ۔
س وقت رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ہی اسلامی حکومت قائم ہو چکی تھی اور اس وجہ سے وہ تمام مسائل
جن کا تعلق حکومت کے ساتھ ہے قائم کر دیئے گئے تھے۔ مثلا زکوۃ اور عشر کی تقسیم ، لین دین کے مسائل،
اقتصادیات کے متعلق احکام ، بادشاہوں کا رعایا سے تعلق اور رعایا کا بادشاہ سے تعلق ۔ یہ تمام امور ایسے
تھے کہ ان کے متعلق شریعت اسلامی جن تفاصیل کی حامل ہے، وہ مسلمانوں میں قائم کر دی گئی تھی ۔ پس
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جو تفرقہ ہوا گو اس سے مسلمانوں کو سیاسی لحاظ سے کمزوری ہوئی مگر
بہر حال اس تفرقہ کے نتیجہ میں جو حکومتیں قائم ہوئیں وہ اسلامی حکومتیں ہی تھیں ۔ کیونکہ اسلام عملی صورت
میں دنیا میں قائم ہو چکا تھا۔ مگر اس زمانہ میں اسلام کی ترقی آہستہ آہستہ مقدر ہے اور ابھی احمد ی حکومتیں
دنیا میں قائم نہیں ہوئیں ۔ زکوۃ اور خراج کے مسائل ، لین دین کے معاملات ، حکومت اور رعایا یا امیر اور
غریب کے متعلق احکام ، آقا اور ملازمین کے تعلقات، رعایا کے فرائض، اسلامی حکومت کے حقوق اور
فرائض ، حکومتوں کے آپس کے تعلقات اور ورثہ اور سو د وغیرہ سینکڑوں مسائل ایسے ہیں جن کے متعلق
اسلامی تعلیم دنیا میں قائم نہیں ہوئی۔ پس یہ ساری عملی اسلامی زندگی ابھی پوشیدہ ہے اور اُس وقت کا
انتظار کر رہی ہے جب کہ اسلامی بادشاہتیں دنیا میں پھر قائم ہوں اور ان امور کے متعلق اسلامی تعلیم کا
احیاء ہو۔
پس چونکہ ابھی تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم دنیا میں صحیح طور پر قائم نہیں
ہوئی اور نہ تمدن کے متعلق اسلام کی وہ تعلیم دنیا میں رائج ہوئی ہے جس کو کامل طور پر رائج کرنا خدا تعالیٰ
کا منشاء ہے اس لئے آج اگر کوئی شخص تفرقہ کرتا اور جماعت کو پراگندہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ
صرف معمولی مجرم نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قاتل ہے ۔ کیونکہ ابھی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم دنیا میں قائم نہیں ہوئی اور اس کے قائم ہونے میں ایک لمبا عرصہ
خطبات محمود
۳۱۱
سال ۱۹۳۷ء
درکار ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں صاف طور پر اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود کی جماعت کی نسبت فرماتا ہے
كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ " یعنی وہ جماعت
اس سبزے کی طرح ہوگی جو زمین میں سے نکلتا ہے اور نہایت ہی کمزور اور نا طاقت ہوتا ہے ۔ جدھر سے
بھی ہوا چلتی ہے وہ اس کے دباؤ سے جھک جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ آندھیاں اور ہوائیں اُسے
جڑ سے نہیں اُکھاڑ سکیں گی بلکہ وہ پودا بڑھے گا اور بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ مضبوط ہو جائے گا اور
دنیا کے حوادث اور مخالفت کی آندھیاں اسے اپنی جگہ سے نہیں ہلا سکیں گی ۔
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی خلافت قائم ہوئی اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بعد بھی خلافت قائم ہوئی مگر ان دونوں خلافتوں میں ایک فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ
اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی اسلام کے تمام احکام عملی طور پر قائم ہو گئے تھے مگر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد ان احکام کے عملی صورت میں قائم ہونے کیلئے ایک لمبا
عرصہ مقدر ہے ۔ پس گو پہلے خلفاء کے زمانہ میں بھی اگر کوئی تفرقہ کرتا تو وہ شدید گناہ کا مرتکب ہوتا مگر عملی
صورت میں یقیناً اسلامی احکام کو نقصان نہ پہنچ سکتا کیونکہ اسلامی تعلیم قائم ہو چکی تھی ۔ اسے جو بھی نقصان
اور ضعف پہنچتا وہ سیاسی ہوتا۔ لیکن آج اگر کوئی شخص تفرقہ پیدا کرتا اور جماعت کے اتحاد کو تباہ کرنے کے
درپے ہوتا ہے تو وہ صرف تفرقہ پیدا نہیں کرتا بلکہ اسلام کو ضعف پہنچاتا اور اس کی ترقی میں زبردست کو
روک بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی سزاؤں میں بھی دونوں جگہ فرق ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ فعل بتا رہا
ہے کہ اس زمانہ کے خلفاء اور اس زمانہ کے خلفاء کے انکار کی سزاؤں میں بہت بڑا فرق ہے۔ اُس وقت
جو خلافت کے مخالفین تھے وہ مذہب سے دور نہیں ہوئے مگر آج جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ آہستہ
آہستہ مذہب کو بھی یا تو بالکل چھوڑ دیتا ہے یا اس کے مذہب میں رخنہ پڑ جاتا ہے۔ چنانچہ حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کی سعد نے بیعت نہ کی ۔ آپ نے حکم دیا کہ ان سے قطع تعلق کر لیا جائے ۔ چنانچہ کوئی شخص اُن
سے نہ بولتا اور نہ لین دین کے تعلقات رکھتا لیکن وہ مسجد میں آتے نماز پڑھتے اور چلے جاتے ۔ پھر سعد
جب فوت ہوئے تو تمام مسلمانوں نے اُن کا جنازہ پڑھا اور اس طرح انہوں نے اپنے عمل سے بتا دیا کہ
وہ انہیں مومن ہی سمجھتے تھے ( سعد نے بھی کبھی کوئی اعتراض حضرت ابوبکر پر یا نظام سلسلہ پر نہیں کیا نہ کبھی
عملاً اس کی مخالفت کی ) ۔
خطبات محمود
حضرت
-
۳۱۲
سال ۱۹۳۷ء
رت طلحہ ، حضرت زبیر اور حضرت معاویہؓ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی مگر ان کے
ایمانوں میں کوئی فرق نہیں آیا۔ یہ ممکن ہے دنیا میں انہیں جسمانی طور پر بعض سزائیں ملی ہوں مگر ان کے
ایمان ضائع نہیں ہوئے ۔ پھر بعض نے ان میں سے توبہ کر لی اور بعض کے متعلق ہمیں پورے حالات
معلوم نہیں ۔ بہر حال ان میں سے کسی کے ایمان ضائع ہونے کی خبر ہمیں نہیں ملتی مگر اس زمانہ میں جس
نے بھی خلفاء کی مخالفت کی آہستہ آہستہ اس کے مذہب میں بھی رخنہ پڑ گیا اور وہ اصل اسلام اور
سے بہت دور ہو گیا ۔ چنانچہ سب سے پہلے مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء نے حضرت
احمدیت ۔
خلیفہ مسیح الاوّل کی مخالفت کی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد سب سے پہلا
جو جلسہ سالانہ ہوا اُس میں اپنی تقریروں کے دوران میں انہوں نے آپ پر حملے کرنے شروع کر دیئے
اور جماعت کے لوگوں کو اس امر کی طرف مائل کرنا شروع کر دیا کہ خدا تعالیٰ کے مامور کی مقرر کردہ
جانشین اور خلیفہ صدرانجمن احمد یہ ہے، حضرت خلیفہ اول نہیں ۔ مگر اس مخالفت کا کیا نتیجہ ہوا؟ سعد کی
طرح ان کا حال نہیں ہوا ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور حضرت معاویہ کی طرح محض حدود کے قیام تک ان
کی مخالفت محدود نہیں رہی بلکہ خلافت کا انکار کرنے کے بعد انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
نبوت کا بھی انکار کر دیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درجہ اور مقام کا بھی انکار کر دیا۔ بعض ان امور کا
بھی انکار کر دیا جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عقائد میں شامل فرمایا ہے اور اس طرح ان
کے مذہب میں بہت بڑا رخنہ واقع ہو گیا۔
پھر مستریوں نے جب میری مخالفت کی تو انہوں نے سب سے پہلے جو اعلان کیا وہ مصری
صاحب کی طرح ایک دردمندانہ اپیل ہی تھی اور اس میں لکھا کہ ہم احمدیت سے الگ نہیں ہوئے ۔
ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر کامل ایمان ہے ہمارا اختلاف صرف موجودہ خلیفہ سے ۔
سے
ہے
ور نہ یہ کب ہو سکتا ہے کہ ہم احمدیت چھوڑ دیں ۔ مگر پھر وہی عبدالکریم وفات مسیح کے مسئلہ پر احمدیوں سے
مناظرے کرتا رہا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وہ بالکل الگ ہو گئے ۔ آخر یہ فرق جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے پہلے خلفاء کے منکروں ا اء کے منکروں اور موجودہ خلفاء کے خلفاء کے منکروں کی منکروں کی سزا میں ہے، کیوں ہے؟ خدا نے اُس
وقت کے خلفاء کے منکرین کے ایمان کیوں ضائع نہ کئے اور آج جو خلفاء کا انکار کرتا ہے ، اس کا ایمان
کیوں ضائع ہو جاتا ہے؟ اسی لئے کہ آج جو شخص خلفاء کا انکار کرتا ہے اور جماعت میں تفرقہ و انشقاق
خطبات محمود
۳۱۳
سال ۱۹۳۷ء
پیدا کرتا ہے وہ نہ صرف خلفاء کا انکار کرتا ہے بلکہ اسلام کی اس عملی زندگی پر بھی تبر چلاتا ہے جس کو قائم کرنا
خدا تعالیٰ کا منشاء ہے۔ لیکن رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اسلام کی عملی زندگی قائم ہو چکی تھی اور خلفاء کا
انکار سیاسی نقصان پہنچاتا تھا۔ پس چونکہ آج جو شخص خلفاء کی مخالفت کرتا ہے وہ اسلام کی عملی زندگی اور دنیا
کے ایمان پر تبر چلاتا ہے، اس لئے خدا تعالیٰ اس مجرم کی سزا میں اس کا ایمان بھی ضائع کر دیتا ہے ۔ لیکن
پہلے زمانہ میں مخالفت ، اسلام کو صرف سیاسی نقصان پہنچاتی تھی اس لئے مخالفت کرنے والوں کو دنیا میں
بعض جسمانی سزائی مل جاتیں روحانی سزا اس حد تک انہیں نہیں ملتی تھی ۔
مصری صاحب بے شک کہہ رہے ہیں کہ گو مجھے خلیفہ وقت سے اختلاف ہے مگر میں احمدیت پر
قائم رہوں گا۔ پہلوں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے اس اختلاف کو وسیع کر کے احمدیت کے
خصائص بھی ترک کر دیئے ۔ اب میں بتاؤں گا کہ مخالفت اور اختلاف کے باوجود کس طرح احمدیت پر
انسان قائم رہتا ہے ۔ مگر جس قسم کے گندے اعتراض وہ کر رہے ہیں اور جس قسم کے ناپاک حملوں کے
کرنے کی ان کی طرف سے اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے اطلاعیں آ رہی ہیں ، اگر وہ ان پر مصر
رہے اور اگر انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے توبہ نہ کی تو میں کہتا ہوں احمدیت کیا اگر ان کے
خاندانوں میں حیا بھی باقی رہی تو وہ مجھے کہیں ۔ بلکہ میں اس سے بھی واضح الفاظ میں یہ کہتا ہوں کہ جس قسم
کے خلاف اخلاق اور خلاف حیا حملے وہ کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں اگر ان کے خاندان فحش کا مرکز بن
جائیں تو اسے بعید از عقل نہ سمجھو۔
پس میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہوں نے اپنے اشتہار میں جس قدر مثالیں پیش کی
ہیں وہ بالکل غلط ہیں اور ان میں سے ایک بھی ان کے طریق عمل پر چسپاں نہیں ہوتی ۔ علاوہ ازیں
خدا تعالیٰ کے فعل نے پہلے زمانہ اور اس زمانہ میں نمایاں امتیاز قائم کر کے دکھلا دیا ہے ۔ پس اب جو شخص
خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ پہلوں سے بہت زیادہ سزا کا مستحق ہے اور یقیناً اگر کوئی شخص خلافت کے
مقابلہ پر اصرار کرے گا اور اپنے اس فعل سے تو بہ نہیں کرے گا تو اُس کا ایمان بالکل ضائع ہو جائے گا اور
آج نہیں تو کل وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی حملہ کرنے لگے گا۔ اور پھر بالکل ممکن ہے وہ اس سزا
کے نتیجہ میں اخلاق فاضلہ کو بھی اپنے ہاتھ سے چھوڑ دے اور حیا اور شرم سے اسے دور کی بھی نسبت نہ
رہے۔ پس زمانہ کے حالات سزاؤں کو بدل دیتے ہیں ۔ اُس زمانہ کے حالات بالکل اور تھے اور اب
خطبات محمود
۳۱۴
سال ۱۹۳۷ء
حالات اور ہیں ۔ اب جو لوگ خلافت کا مقابلہ کریں گے اُنہیں یقیناً ایسی سزائیں ملیں گی جو نہایت ہی
عبرتناک ہوں گی اور یقیناً اپنی اپنی مخالفت اور عناد کے مطابق ان کے ایمان بھی ضائع ہوتے چلے
جائیں گے ۔
الفضل یکم اگست ۱۹۳۷ ء )
L♡
ا النور : ۵۶
تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحہ ۳۳۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۲۶ - ۲۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ه تاریخ طبری جلد ۵ صفحه۴۵۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
۶ تا ۸ تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۴۵۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۴۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
ا تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۲۴۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
سر الخلافة صفحه ۱۳۸ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۲ شائع کرده نظارت اشاعت ربوه
المه
الفتح: ٣٠