شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی طرف سے انکسار کا جھوٹا دعویٰ
حصہ 2
خطبات محمود
۳۳۵
سال ۱۹۳۷ء
ایک سوال اور بھی ہے کہ اگر خلافت کے عزل کا سوال آزاد کمیشن سے طے کرایا جا سکتا ہے تو
خلیفہ مقرر بھی کیوں غیر احمدیوں کی ایک کمیٹی سے نہ کروایا جائے ۔ آخر میں میں ایک اور شبہ کا ازالہ کر دینا
بھی ضروری سمجھتا ہوں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس فتنہ کو اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟ مصری صاحب یا ان
کے ساتھیوں کی حیثیت ہی کیا ہے ۔ ایسے لوگوں کی واقفیت کیلئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسے اہمیت مصری
صاحب کی حیثیت کی وجہ سے نہیں دی جاتی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ احراریوں ، مستریوں اور پیغامیوں
کے نمائندہ ہیں ۔ بلکہ شبہ ہے کہ بعض حکام سے بھی ان کے تعلقات ہیں ۔ یا کم سے کم ان کے بعض ساتھی
ایسا کہتے ہیں اور چونکہ بعض حکام نیز احرار اور پیغامیوں کی امداد ان کی پشت پر ہے اور وہ مل کر حملہ
کر رہے ہیں ، اس لئے ہمارا فرض ہے کہ جماعتی طور پر اس فتنہ کا مقابلہ کریں اور اسے کچل دیں ۔ احرار
کے فتنہ نے ہمارے ایمانوں کو بیشک خراب نہیں کیا مگر دنیوی طور پر تو انہوں نے ضرور دق کیا ہے ۔ اسی
رح ان لوگوں کے متعلق خیال ہے کہ یہ سلسلہ کیلئے مشکلات نہ پیدا کریں۔ پھر اس کے علاوہ ہمارا فرض
صرف یہی نہیں کہ احمدیوں کی حفاظت کریں بلکہ جن لوگوں کو ہم نے احمدی بنایا ہے ان کی حفاظت کرنا بھی
ہمارا فرض ہے ۔ یہ لوگ باہر ہمارے خلاف بہت پرو پیگنڈا کر رہے ہیں اور غیر احمدیوں میں اپنا ز ہر پھیلا
رہے ہیں ۔ کئی جگہ سے ہمار۔ لہ سے ہمارے دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ان کے اشتہار تقسیم کر نیوالوں سے مانگے تو
انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ آپ لوگوں کو نہ دیئے جائیں ۔
پس ہماری جماعت چونکہ ایک تبلیغی جماعت ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ پورے زور کے
ساتھ اپنی آواز کو ان لوگوں تک پہنچائیں جن کے دلوں میں یہ زہر بھرا جا رہا ہے۔ پھر اس کی وجہ بعض
خواب بھی ہیں ۔ جیسا کہ میں نے سُنایا تھا کہ میری ہمشیرہ کو خواب میں بتایا گیا کہ ان دنوں خاص طور پر
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ پڑھا
جائے۔ پھر ایک میرا اپنا خواب ہے جو سال گزشتہ میں چھپ چکا ہے کہ بعض منافق بھاگ کر بلوں میں
ٹھس گئے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ یہ تو خطر ناک بات ہے ۔ ایسا نہ ہو یہ لوگ موقع پا کر پھر کسی وقت ہم پر
حملہ کر دیں۔ پس منافق کا چونکہ پتہ نہیں ہوتا اس لئے اُس تک آواز پہنچانے کا بھی یہی طریق ہے کہ
پورے زور کے ساتھ آواز بلند کریں تا وہ جہاں کہیں بھی چُھپا بیٹھا ہو، ہماری آواز کو سن سکے ۔ ہماری
جماعت میں بھی بعض کمزور لوگ ہیں اور ان کو بچانا بھی ہمارا فرض ہے۔ یہ کہنا کہ ایسے لوگوں کو چھوڑ دو صحیح
خطبات محمود
۳۳۶
سال ۱۹۳۷ء
نہیں ان کو بچانا ہما را اولین فرض ہے۔ اور اس کے علاوہ ان لوگوں کا قاعدہ ہے کہ جن کو سزا ملے ان کے
پاس پہنچتے ہیں کہ آپ پر بڑا ظلم ہوا ہے اور اس طرح جماعتی اخلاق کو بگاڑتے ہیں اور بد نظمی پیدا کرتے
ہیں ۔ اگر مجرموں کو ہم جماعت سے نہ نکالیں یا ان کو سزا نہ دیں تو پھر بھی اخلاق بگڑتے ہیں اور اگر سزا کوسزا
دیں تو وہ ان لوگوں کا شکار ہو سکتے ہیں اور چونکہ ایسے لوگوں کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے اس لئے
ضروری ہے کہ اس قدر زور اور وضاحت سے خلافت کی اہمیت اور ایسے معترضین کی حماقت کو لوگوں پر
واضح کر دیا جائے کہ ہر قسم کا آدمی خواہ کمزور ہو، خواہ مضبوط ان کے اندر شامل ہونے کو اپنی روحانی
موت سمجھے۔
-
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان لوگوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ یہ فری میسنوں کی طرح کی ایک خفیہ
سوسائٹی ہے ۔ ہماری جماعت میں آج تک کوئی خفیہ سوسائٹی قائم نہ ہوئی تھی ۔ یہ پہلے لوگ ہیں جو کہتے
ہیں کہ بیعت میں رہو، خدا کی قسمیں کھاؤ کہ ہم اپنی جانیں خلیفہ کیلئے قربان کر دیں گے مگر جب موقع پاؤ
فتنہ پیدا کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں
گے کہ اس کو ہلاک کریں ہے اور ہلاک کرنے سے آپ کی جماعت کا قتل ہے یا خلافت کا قتل ہے اور ظاہر
ہے کہ جس جماعت کے افراد میں منافقت بھر دی جائے اُس نے کام کیا کرنا ہے اور جس جماعت کو
خلافت سے جدا کر دیا جائے اس نے ترقی کیا کرنی ہے۔
تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ظاہر کرتا ہے کہ فری میسنوں جیسی سوسائٹی بنے گی جو تجھے
قتل کرنا چاہے گی اور گوالہام میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اس پر قادر نہ ہو سکے گی۔ لیکن اس قدر عرصہ اور میں گیا ہے کہ وہ اس نہ
پہلے اس الہام کی کوئی اہمیت ہونی چاہئے اور وہ اہمیت ہی ہے کہ اس وقت مسلمان سابق اختلاف اور
تفرقہ کی وجہ سے ایک ہاتھ پر جمع ہونے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ اس بارہ میں ادنی ابتلاء انہیں اپنی جگہ
سے ہلا دیتا ہے ۔ پس خدا تعالیٰ ہم کو ہو شیار کرتا ہے کہ ایسا قتل ممکن ہے گو ہم تم کو بچائیں گے لیکن تم کو
ہوشیار ہو جانا چاہئے ۔
پس ہمارا فرض ہے کہ اس فتنہ کا پوری طرح مقابلہ کریں اور جب تک اپنے ارد گرد ان لوگوں
سے محفوظ رہنے کیلئے چار دیواری نہ کھینچ لیں ، آرام سے نہ بیٹھیں ۔ باہر کی جماعتیں ابھی اس کی اہمیت کو
نہیں سمجھتیں مگر میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر جماعت نے اس کے مقابلہ میں کوتاہی کی تو وہ خدا تعالیٰ کے
خطبات محمود
۳۳۷
سال ۱۹۳۷ء
نزد یک مجرم ہوگی ۔ دوستوں کا فرض ہے کہ اپنے ضروری کاموں سے بھی وقت نکال کر اور اپنی نیند کو بھی کم
کر کے اور اپنے آرام کو بھی قربان کرنے اس فتنہ کا مقابلہ کریں اور جہاں ان کے اشتہار پہنچیں وہاں تک
ضرور اپنی آواز پہنچا کر ان کے زہر کا ازالہ کریں۔ تا یہ لوگ جماعت احمدیہ کی ترقی میں روک نہ پیدا
کر سکیں اور تا نظام سے بغاوت کی روح احمد یہ جماعت میں سے ہمیشہ کیلئے کچلی جائے اور شیطان پھر اس
سوراخ میں سے احمدیت کی جنت میں داخل نہ ہو سکے ۔ مبارک ہیں وہ جو وقت کو پہچانتے ہیں اور سیلاب
سے پہلے سیلاب کا راستہ روکتے ہیں اور حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا تعالیٰ کی مقدس فوج میں شامل
ہوتے ہیں ۔ وہی ہیں جو اپنے پیدا کرنے والے کے دائیں طرف اُس کے عرش پر جگہ پائیں گے ۔ کیونکہ
وہ اسلام کے قلعہ کی فصیلوں کے محافظ ہیں اور آسمانی خزانہ کے پہرہ دار ۔ جب تک وہ اور ان کے شاگرد محافظ
دنیا میں زندہ رہیں گے احمدیت بھی زندہ رہے گی اور جب ان کی شاگردی کا دروازہ بند ہوگیا دنیا پھر
تاریکی اور کفر کی طرف لوٹ جائے گی ۔ وَاللهُ الْمُعوّذ
الفضل ۱۷ اگست ۱۹۳۷ ء )
النساء: ۹۵
الحجرات : 2
بخاری کتاب الفتن باب قول النبى اللسترون بعدی اموراً (ان)
تذکرہ صفحہ ۴۴۱۔ ایڈیشن چہارم