خطباتِ جمعہ کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی

حصہ 2

خطبات محمود
۳۶۰
سال ۱۹۳۷ء
وہ ایسی وادی ہے جس میں کچھ بھی پیدا نہیں ہو سکتا تو پھر اعلیٰ قسم کے تربوز اتنی کثرت سے کہاں سے
آجاتے ہیں۔ سو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ گدھوں والے مکہ سے طائف جاتے ہیں اور طائف سے بڑے
بڑے گھنگھر اپنے بوروں میں بھر لیتے ہیں جب وہ واپس آتے اور مکہ میں پہنچتے ہیں تو تمام کھنگھر تربوز بنے
ہوئے ہوتے ہیں ۔ پھر کہنے لگے ہمارے ایک دادا تھے ، وہ بڑے بزرگ اور اللہ تعالیٰ کے کامل ولی تھے ۔
ایک دفعہ وہ بغداد سے جہاز پر سوار ہوئے ۔ راستہ میں جہاز کہیں گھنٹہ بھر ٹھہرا تو وہ کہنے لگے میں فلاں
بزرگ سے مل آؤں ۔ لوگوں نے انہیں کہا کہ جہاز نے یہاں صرف ایک گھنٹہ ٹھہرنا ہے اور آندھی بھی آئی
ہوئی ہے ، آپ نہ جائیں ۔ مگر وہ کہنے لگے نہیں میں ضرور جاؤں گا اور اگر میں ایک گھنٹہ تک نہ آؤں تو میرا
انتظار نہ کیا جائے اور جہاز بے شک روانہ ہو جائے ۔ چنانچہ ایک گھنٹہ تک جہاز کھڑا رہا مگر وہ نہ آئے اور
جہاز چل پڑا ۔ جس وقت جہاز بمبئی پہنچا تو لوگ کیا دیکھتے ہیں کہ وہی بزرگ ساحل بمبئی پر ٹہل رہے ہیں ۔
لوگوں نے عرض کیا حضرت آپ کہاں؟ کہنے لگے مجھے جب معلوم ہوا کہ جہاز چل پڑا ہے تو میں نے
کھڑاواں پہنی اور بھاگ کر بمبئی آگیا ۔ پھر کہنے لگے وہ بزرگ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ میں جمعہ کے دن
فوت ہوں گا اور میرا جنازہ کشمیر کی شاہی مسجد میں پڑھا جائے گا اور وہیں میں دفن ہوں گا ۔ چنانچہ ایک
دن جب وہ جمعہ کی نماز پڑھ چکے تو لوگوں سے کہنے لگے بھائیو ذرا ٹھہر جانا میں اب فوت ہونے لگا ہوں ،
مجھے نہلا دھلا کر جانا ۔ وہ کہنے لگے کہ آپ تو کہا کرتے تھے کہ میرا کشمیر میں جنازہ : منازہ ہوگا اور وہیں میں دفن
ہوں گا مگر آپ فوت یہیں ہونے لگے ہیں ۔ انہوں نے فرمایا تم فکر نہ کرو وہ بھی ہو جائے گا ۔ چنانچہ انہوں
نے کلمہ پڑھا اور فوت ہو گئے ۔ لوگوں نے انہیں نہلایا دھلایا اور پھر کفن پہنا کر چار پائی پر لٹا دیا ۔ بس
جو نہی انہوں نے نعش چار پائی پر رکھی وہ کیا دیکھتے ہیں کہ نعش غائب ہے ۔ ادھر سرینگر کی جامع مسجد میں
جب جمعہ ہو چکا تو امام صاحب نے لوگوں سے کہا بھائیو ! ذرا ٹھہر جانا یہاں ایک بہت بڑے بزرگ کا
جنازہ آنے والا ہے۔ لوگوں نے کہا یہاں تو کوئی بزرگ فوت نہیں ہوا۔ امام صاحب کہنے لگے ابھی جنازہ
پہنچ جاتا ہے ۔ چنانچہ وہ چنانچہ وہ مصلے پر بیٹھ گئے اور انہوں نے تھوڑی دیر ہی تسبیح پھیری تھی کہ یکدم ایٹہ سے جو علی
گڑھ کے قریب ہے ، چار پائی پر جنازہ وہاں آ اُترا اور سب نے ان کا جنازہ پڑھ کر انہیں وہیں دفن
کر دیا۔ یہ قصہ سنا کر وہ میر محمد الحق صاحب سے کہنے لگے میاں معجزے تو یہ ہوتے ہیں ۔ وہ بھی کیا معجزے
ہیں جو مرزا صاحب نے دکھائے ۔ گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات اور ان صاحب کے مذکورہ

خطبات محمود
۳۶۱
سال ۱۹۳۷ء
معجزات کی آپس میں کوئی نسبت نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات تاریخی حیثیت رکھتے
ہیں اور وہ صرف اوہام باطل تھے۔ مگر جب تاریخی معجزات سے لوگ یہ سلوک کریں تو ان معجزات کا کیا
حال ہوگا جو رسول کریم ﷺ کے اصلی معجزات کو چھوڑ کر لوگوں نے خود بطور کہانی کے بنالئے ہیں ۔
پھر اس قسم کے غیر تاریخی معجزات جب مسلمان مولوی ہندوؤں کے سامنے بیان کرتے ہیں تو
وہ اس سے بھی بڑھ کر معجزے بیان کر دیتے ہیں ۔ چنانچہ ہندو کہتے ہیں کہ ایک نیل کنٹھ ۱۳ کا بچہ تھا اسے
پیدا ہوئے ابھی ایک گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ وہ اپنی ماں سے کہنے گا اماں اماں ! مجھے بھوک لگی ہے۔ ماں نے
کہا کہ میرے پاس تو تمہارے لئے کچھ نہیں ۔ وہ کہنے لگا اچھا تو اماں مجھے اجازت دے کہ میں باہر جا کر
کچھ کھا پی آؤں ۔ ماں کہنے لگی تمہیں باہر جانے کی تو میں اجازت دے دیتی ہوں مگر دیکھنا کسی برہمن کو نہ
کھا جانا ۔ لطیفہ یہ ہے کہ اسے پیدا ہوئے ابھی صرف ایک گھنٹہ گزرا ہے اور ماں کی ہدایت اسے یہ ہے کہ
کسی برہمن کو نہ کھا جانا۔ خیر وہ کھانے کی تلاش میں باہر نکلا ۔ آگے اُس نے کیا دیکھا کہ ایک بارات آرہی
ہے جس میں سینکڑوں ہاتھی ، گھوڑے اور اونٹ ہیں اور ہزاروں آدمی اس بارات میں شامل ہیں ۔ ان
کے پاس کھانے کا بھی لاکھوں من سامان ہے ۔ اس نے یہ دیکھتے ہی سڑک پر اپنی چونچ رکھ دی اور تمام
اونٹ، گھوڑے، ہاتھی اور باراتی کھچے کھچے اُس کے پیٹ میں چلے گئے۔ غلطی سے ایک برہمن بھی وہ
کھا گیا ۔ مگر جب اسے معلوم ہوا کہ ایک برہمن بھی پیٹ میں چلا گیا ہے تو اس نے پیٹ مروڑ مراڑ کر
برہمن کو اگل دیا اور پھر وہ لاکھوں من کھانا بھی کھا گیا جو بارات کے ساتھ تھا۔ اس کے بعد اسے پیاس لگی
تو وہ ایک دریا پر گیا اور اُس پر چونچ رکھ کر پانی پینا شروع کر دیا اور اتنا پانی پیا کہ آخر وہ دریا سارے کا
سارا خشک ہو گیا۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ راجپوتانہ میں یہ دریا ہوا کرتا تھا مگر آجکل وہاں ریت ہی ریت
ہے۔ اس کے بعد وہ آرام کرنے کیلئے ہمالیہ پہاڑ کی چوٹیوں پر چلا گیا اور سو گیا ۔ چنانچہ آج تک وہ ہمالیہ
پہاڑ کی چوٹی پر آرام کر رہا ہے ۔
صلى الله
غرض مسلمانوں کے مولوی اس قسم کی مضحکہ خیز باتیں رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب کرتے
اور ایسے معجزات آپ کے بیان کرتے ہیں کہ جن کے مقابلہ میں دشمن اس سے بھی بڑے بڑے معجزات
صلى الله
عروسه
پیش کر دیتا ہے اور وہ ان کا ہے اور وہ ان کا کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔ مگر ہم رسول کریم ﷺ کے وہ معجزات بیان کرتے
ہیں کہ جنہیں سن کر دشمن کے منہ پر مہر لگ جاتی ہے اور وہ بات تک نہیں کر سکتا۔ جب ہم دشمن کے سامنے

خطبات محمود
۳۶۲
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ محمد ﷺ کا معجزہ یہ ہے کہ جو شخص ان کی غلامی اور اتباع کرتا ہے
خدا تعالیٰ کا تازہ کلام اُس پر اترتا ہے اور زمین و آسمان کا خدا اُس سے ہمکلام ہوتا ہے۔ تو کیا ہے کوئی
ہندو جو کہے کہ میں اس سے بڑھ کر اپنے پیشوا کا معجزہ پیش کر سکتا ہوں ۔ یا ہے کوئی عیسائی جو کہے کہ ان
کے مسیح کی اتباع سے یہ نعمت انسان کو حاصل ہو سکتی ہے ، سب دم بخود ہو جاتے ہیں کیونکہ محمد ﷺ کی غلامی
کے سوا یہ نعمت کسی مذہب میں رہ کر انسان کو نصیب نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح جب ہم قرآن کریم کے معجزات
دنیا کے سامنے پیش کرتے اور کہتے ہیں کہ دنیا کی تمام پارلیمٹیں اور دنیا کے تمام فلاسفر اور دنیا کے تمام
مد بر اور عقلمند سب مل کر جو تعلیمیں تجویز کر رہے اور سینکڑوں سال غور کرنے کے بعد انہیں لوگوں کی کامیابی
کا ذریعہ بتا رہے ہیں ، وہ ہمارے اتنی آقا اور سردار کی اس تعلیم کے مقابلہ میں جو اس نے آج سے تیرہ سو
سال پہلے پیش کی اگر رکھی جائیں تو خاک ہو کر رہ جاتی ہیں ۔ تو کس طرح وہ عیسائی جو دوسروں پر بڑھ
بڑھ کر اعتراض کر رہے ہوتے ہیں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ واقعہ میں
قرآن کریم جس تعلیم کو پیش کرتا ہے وہی تعلیم اصلی اور اعلیٰ ہے ۔
پھر کس طرح طلاق کے متعلق غیر تو الگ رہے مسلمان بھی بہانے بنانے لگ گئے تھے اور کہتے
صلى الله
تھے کہ اس کی یہ تشریح ہے اور اس کی وہ تشریح ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ والسلام نے دنیا کو آکر بتایا کہ
طلاق بھی ایک ضروری چیز ہے اور ہے اور جس عورت کو طلاق دی جائے وہ حسبِ منشاء د ائے وہ حسب منشاء دوسری جگہ شادی کر سکتی
ہے ۔ کیونکہ رسول کریم ﷺ نے یہ تعلیم دی اور آپ نے جو کچھ کہا وہ بالکل سچ ہے۔ لوگوں نے اس بات کو
سنا اور حقارت کی ہنسی ہنسے مگر کس طرح آج ایک زبردست بادشاہ نے جس کی حکومت پر سورج غروب
نہیں ہوتا ، اسی مسئلہ میں یورپ کے خیالات کی غلطی ثابت کرنے کیلئے اپنی بادشاہت چھوڑ دی
پادریوں نے بھی زور دیا کہ وہ بادشاہت نہ چھوڑے ، مدبروں نے بھی زور لگایا کہ وہ اپنے ارادہ سے باز
رہے ، وزراء نے بھی کوشش کی کہ وہ اس اقدام کو ترک کر دے، پارلیمنٹ کے ممبروں نے بھی چاہا کہ وہ
اپنے ارادہ کو عملی جامہ نہ پہنائے ، ملک نے بھی خواہش کی کہ وہ تاج و تخت کو نہ ٹھکرائے مگر اس نے
صاف کہہ دیا کہ جو ملک یہ کہتا ہے کہ طلاق والی عورت الزام کے نیچے ہے اور اس سے دوبارہ شادی کرنا
پسندیدہ نہیں میں اس کی اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا ۔ میں بادشاہت چھوڑنی آسان سمجھتا ہوں مگر اس
خیال کو ترک کرنا میرے لئے مشکل ہے کہ مطلقہ عورت کسی الزام کے نیچے نہیں ہوتی اور اس سے شادی کی

خطبات محمود
جاسکتی ہے۔
۳۶۳
سال ۱۹۳۷ء
غرض قرآن کریم کے ایک ایک حرف اور ایک ایک حرکت اور ایک ایک نقطہ کے نیچے سے ہم
نے معارف کے خزانے نکالے اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کیا اور محمد ﷺ کی عزت عالم میں قائم
صلى الله
صلى الله
کی ۔ یہاں تک کہ اسلام کا شدید سے شدید دشمن بھی آج یہ تسلیم کرنے لگ گیا ہے کہ روحانی میدان میں
حمد جیسا پہلوان اور کوئی نہیں ہوا۔ پس وہ جنہوں نے رسول کریم ﷺ کی حقیقی شان دنیا میں قائم کی ،
وہ جنہوں نے اسلام کی سچی خدمت کی ، وہ جنہوں نے اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے دنیا کو دکھا دیا اور ثابت
کر دیا کہ اسلام کی تمام تعلیمیں قابل عمل ہیں اور انہی پر عمل کرنے میں ہر برکت اور سعادت ہے ان کے
متعلق یہ کہنا کہ وہ اپنے خلیفہ کو رسول کریم ﷺ سے بڑا سمجھتے ہیں اس سے زیادہ جھوٹ اور اس سے زیادہ
غلط بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ میں ایسے اخبار نویسوں کو کہتا ہوں کہ مذہبی اختلاف کو جانے دو تم کم از کم
انسانیت اور شرافت کا پاس رکھو اور اسے اپنے ہاتھ سے نہ دو۔ ہمارے تمہارے اختلاف بھی ہیں ،
لڑائیاں بھی ہیں ، جھگڑے بھی ہیں مگر ان لڑائیوں اور جھگڑوں میں جھوٹ بولنے سے کیا فائدہ اور کسی کی
طرف وہ عقائد منسوب کرنے سے کیا حاصل جن کو وہ مانتا ہی نہیں ۔
صلى الله
عروسه
پھر میں کہتا ہوں کہ اگر وہ سچے دل سے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے دلوں میں رسول کریم ﷺ کی ہم
ے زیادہ عزت ہے تو میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کا کرتا ہوں کہ وہ اپنے علماء کو تیار کریں اور تراضی فریقین سے ایک
سے زب
صلى الله
صلى الله
علوس
تاریخ مقرر کر کے وہ بھی رسول کریم ﷺ کی عظمت پر مضامین لکھیں اور ایک مضمون رسول کریم ﷺ کی
عظمت پر میں بھی لکھوں گا پھر دنیا خود بخود دیکھ لے گی کہ ان کے دس میں لکھے ہوئے مضامین میرے ایک
صلى الله
مضمون کے مقابلہ میں حقیقت رکھتے ہیں اور رسول کریم ﷺ کے فضائل اور آپ کے محاسن میں بیان کرتا
ہوں یا وہ مولوی بیان کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے رسول کریم ﷺ کی عظمت پر کبھی غور ہی
نہیں کیا۔ ان کا بے شک رسول کریم ﷺ پر ایمان ہے مگر ان کا ایمان ایمان العجائز سے بڑھ کر نہیں ۔ یعنی
انہوں نے اپنے باپ دادوں سے جیسا سُنا ویسا مان لیا۔ یا چونکہ وہ مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے
تھے اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ماننے لگ گئے ورنہ انہوں نے نہ کبھی قرآن پر غور کیا ہے۔
اور نہ رسول کریم علی کریم ﷺ کے کلام پر کبھی غور کیا ہے ۔ اگر ان لوگوں نے قرآن مجید کو غور سے پڑھا ہوتا تو
حضرت مریم علیہا السلام کے متعلق وَاصْطَفَكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَلَمِینَ اور اسی طرح بنی اسرائیل کے
صلى الله

خطبات محمود
۳۶۴
سال ۱۹۳۷ء
متعلق أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِینَ کے الفاظ پڑھ کر کیوں اس حقیقت کو نہ پہنچ جاتے کہ جب کسی کے
متعلق یہ کہا جاتا کہ بعد از خدا اُس کا درجہ ہے تو اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اپنے زمانہ کے لوگوں پر
وہ فضیلت رکھتا ہے، نہ یہ کہ وہ رسول کریم ﷺ سے بھی درجہ میں بڑا ہے ۔ اس کے مقابلہ میں ہم وہ ہیں
جو رسول کریم ﷺ کے ایک ادنیٰ سے ادنی ارشاد پر اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اور یا تو آج
سے تیرہ سو سال پہلے صحابہ نے یہ کہا تھا کہ يَا رَسُولَ الله! آپ ہمیں حکم دیجئے ، ہم سمندر میں اپنے
گھوڑے ڈالنے کیلئے تیار ہیں " اور ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے
بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا
نہ گزرے گا اور یا یہی فقرے آج ہمارے ہیں ۔ آج ہم ہی ہیں جو رسول کا ہیں جو رسول کریم ﷺ کا جھنڈا دنیا کے
۱۵
صلى الله ۔
عروسه
کونے کونے میں گاڑ رہے ہیں ، آج ہم ہی ہیں جو دین کی اشاعت کر رہے ہیں ، آج ہم ہی ہیں جو قرآن
کریم کی خدمت کر رہے ہیں اور آج ہم ہی ہیں جو اسلام کے فضائل اور محاسن دنیا پر ظاہر کر رہے ہیں ۔
مگر یہ غافل اور سوئے ہوئے افیونی کروٹ بدلتے ہیں اور آنکھیں کھولے بغیر کہنے لگ جاتے ہیں کہ
احمد یوں نے رسول کریم ﷺ کی ہتک کر دی ۔ حالانکہ یہ قرآن کریم اور اس کی تعلیم سے غافل ہو کر لحافوں
میں لیٹے ہوئے پڑے ہیں اور ہم پر ایسی حالت میں اعتراض کر رہے ہیں جب کہ ہمارے سینے دشمنانِ
کہ محمد ﷺ کی حفاظت کیلئے ہم ان کے اعداء کے نیزوں کو تنے ہوئے ہیں اور جب کہ محمد علی
اسلام کے مقابل پر تنے
اپنے جسموں پر روک رہے ہیں ۔
صلى الله
مدنیت: شہریت - شہری پن
در ثمین فارسی صفحه ۱۱۲ - شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
ال عمران : ۳۲
ال عمران: ۴۳
الفضل ۲۷ اگست ۱۹۳۷ء )
۵ ترمذى كتاب المناقب باب ما جاء في فضل فاطمة میں یہ الفاظ ہیں "أَخْبَرَ نِی أَنِّي
سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
البقرة: ۴۸
ك ال عمران: ااا

خطبات محمود
۳۶۵
ابو داؤد كتاب النكاح باب النهي عن تزويج من لم يلد من النساء ( مفهومًا )
البقرة : ۱۴۴
ا الانعام : ۸۷-۸۸ ا بنی اسرائیل : ۳۷
۱۲ ابراهیم : ۳۸
۱۳ نیل کنٹھ : ایک پرندہ جس کی گردن اور پر نیلے ہوتے ہیں ۔
۱۴ سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۲۶۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۵ بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر
سال ۱۹۳۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی