خلیفۂ وقت کی اطاعت میں یقینی فتح اور کامیابی ہے

خطبات محمود
۳۶۶
۲۷
سال ۱۹۳۷ء
خلیفہ وقت کی اطاعت میں یقینی فتح اور کامیابی ہے
(فرموده ۲۷ اگست ۱۹۳۷ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سب سے پہلے تو میں ایک رپورٹ کے متعلق بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں جو ایک دوست نے
ایک باہر کے گاؤں سے لکھ کر بھیجی ہے ۔ وہ دوست بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی بیماری کے متعلق مشورہ
کرنے کے لئے اور بعض انتظامات کی خاطر قادیان آیا تھا۔ ایک مجلس میں مجھے باہر کے ایک مہمان کے
ساتھ بیٹھنے کا اتفاق ہوا جس کا نام تو میں نہیں جانتا مگر غالباً وہ ایم ۔اے تھے ۔ وہ دوست لکھتے ہیں کہ
موجودہ فتنہ کے متعلق ہماری باہمی گفتگو شروع ہو گئی۔ اور میں نے برسبیل تذکرہ یہ بات بیان کی کہ
ہمارے گاؤں میں بعض نوجوان اُن اتہامات اور الزامات کی وجہ سے جو آجکل بعض جماعت سے خارجین
کی طرف سے لگائے جاتے ہیں، بہت اشتعال میں تھے لیکن میں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے
خطبات اور نصائح کی طرف ان کو توجہ دلائی اور بتلایا کہ ہمارے جوش اسی راہ پر چلنے چاہئیں جس پر چلنے
کی خلیفہ وقت کی طرف سے ہدایت ہو اور ہماری قربانیاں اسی رنگ میں ہونی چاہئیں جس رنگ میں امام
کی طرف سے قربانی کے لئے ہمیں بلایا جائے ۔ اس پر وہ دوست جو بیرونی مہمان تھے اور جن کا رپورٹ
کرنے والے دوست کو نام معلوم نہیں کہنے لگے کہ آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی کہ خوامخواہ ان کے
جوشوں کو ٹھنڈا کرتے ۔ چونکہ جس شخص سے ان کی بات ہوئی ہے اس کا نام وہ نہیں جانتے اور جس کا نام
معلوم نہیں اسے پرائیویٹ طور پر نصیحت کرنا ناممکن ہے۔ اور پھر چونکہ ناممکن ہے کہ ایسے اور لوگ بھی

خطبات محمود
۳۶۷
سال ۱۹۳۷ء
ہوں میں نے مناسب سمجھا کہ اس رپورٹ کے متعلق خطبہ میں بعض باتیں بیان کروں ۔
میں نے متواتر جماعت کو بتلایا ہے کہ خلافت کی بنیاد محض اور محض اس بات پر ہے کہ اَلاِمَامُ جُنَّةٌ
يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ، یعنی امام ایک ڈھال ہوتا ہے اور مومن اس ڈھال کے پیچھے سے لڑائی کرتا ہے ۔
مومن کی ساری جنگیں امام کے پیچھے کھڑے ہو کر ہوتی ہیں ۔ اگر ہم اس مسئلہ کو ذرا بھی بھلا دیں ، اس کی
قیود کو ڈھیلا کر دیں اور اس کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر دیں تو جس غرض کیلئے خلافت قائم ہے وہ مفقود
ہو جائے گی ۔ میں جانتا ہوں انسانی فطرت کی کمزوریاں کبھی کبھی اسے اپنے جوش اور غصہ میں اپنے
فرائض سے غافل کر دیتی ہیں۔ پھر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کبھی انسان ایسے اشتعال میں آجاتا ہے کہ وہ یہ
نہیں جانتا کہ میں منہ سے کیا کہہ رہا ہوں مگر بہر حال یہ حالت اس کی کمزوری کی ہوتی ہے نیکی کی نہیں ۔
اور مومن کا کام یہ ہے کہ کمزوری کی حالت کو مستقل نہ ہونے دے اور جہاں تک ہو سکے اسے عارضی
بنائے بلکہ بالکل دُور کر دے۔ اگر ایک امام اور خلیفہ کی موجودگی میں انسان یہ سمجھے کہ ہمارے لئے کسی
آزاد تدبیر اور مظاہرہ کی ضرورت ہے تو پھر خلیفہ کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔ امام اور خلیفہ کی
ضرورت یہی ہے کہ ہر قدم جو مومن اُٹھاتا ہے اُس کے پیچھے اُٹھاتا ہے اپنی مرضی اور خواہشات کو اس کی
مرضی اور خواہشات کے تابع کرتا ہے، اپنی تدبیروں کو اس کی تدبیروں کے تابع کرتا ہے، اپنے ارادوں کو
اس کے ارادوں کے تابع کرتا ہے، اپنی آرزوؤں کو اس کی آرزوؤں کے تابع کرتا ہے اور اپنے سامانوں
کو اس کے سامانوں کے تابع کرتا ہے۔ اگر اس مقام پر مومن کھڑے ہو جائیں تو ان کیلئے کامیابی اور فتح
یقینی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی نکتہ کو واضح کرنے کیلئے فرماتا ہے کہ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ہے یعنی جو خلفاء اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کئے جاتے
ہیں ہمارا وعدہ یہ ہے کہ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ یعنی ان کے طریق کو جو ہم ان کیلئے خود
چنیں گے دنیا میں قائم کریں گے۔ دین کے معنی صرف مذہب کے ہی نہیں ۔ گو مذہب بھی اس میں شامل
ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مذہب تو انبیاء کے ذریعہ سے قائم ہوتا ہے۔ خلفاء کے ذریعہ سنن اور طریقے قائم
کئے جاتے ہیں ورنہ احکام تو انبیاء پر نازل ہو چکے ہوتے ہیں۔ خلفاء، دین کی تشریح اور وضاحت کرتے
ہیں اور مغلق امور کو کھول کر لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں اور ایسی راہیں بتاتے ہیں جن پر چل کر
اسلام کی ترقی ہوتی ہے۔

خطبات محمود
۳۶۸
سال ۱۹۳۷ء
یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ نہیں فرمایا کہ جو مسلمانوں کا دین ہوگا ہم اسے مضبوط
کریں گے بلکہ یہ فرمایا ہے کہ جو خلیفہ کا دین ہوگا اسے مضبوط کریں گے۔ جس پالیسی کو خلفاء پیش کریں
گے ہم اسے ہی کامیاب بنائیں گے اور جو پالیسی ان کے خلاف ہو گی اُسے نا کام کریں گے ۔ پس اگر
کوئی مبائع اور مومن کوئی اور طریق اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اسے نا کام کریں گے ۔
ب اس پر غور کرو ایک شخص یا دس ہیں یا ہزار دو ہزار یا س میں ہزار لوگ خلیفہ سے کوئی الگ پالیسی رکھتے
ہیں یا اپنی اپنی الگ پالیسیاں رکھتے ہیں تو خدا تعالیٰ نے تو جیسا کہ وہ فرما چکا ہے صرف خلیفہ کی پالیسی کو ہی
کامیاب کرنا ہے۔ تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اگر جماعت ایک لاکھ کی ہے تو اس میں سے اتنے ہزار کی
کوششیں رائیگاں جائیں گی ۔ اگر ایک ہزار کی کوششیں اللہ تعالیٰ رڈ کر رہا ہے تو گویا ۹۹ ہزار یا اگر دس
ہزار کی رڈ ہو رہی ہیں تو نوے ہزار ، اگر میں ہزار کی رڈ ہو رہی ہیں تو اسی ہزار ، اگر پچاس ہزار کی رڈ
ہو رہی ہیں تو صرف پچاس ہزار لوگوں کی کوششیں کامیابی کے راستہ پر ہو رہی ہوں گی اور اس طرح جس
نسبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے فتوحات آئی ہیں وہ اسی نسبت سے کم ہوتی جائیں گی ۔ ایک لاکھ
سپاہیوں کو جو کامیابی ہوئی تھی اتنی نہیں ہوگی اور جتنی کوششیں رڈ ہورہی ہوں گی اتنی کامیاب کوششوں میں
کمی ہو جائے گی ۔ اور اس طرح ایسے لوگ دین کی مدد کرنے والے نہیں ہوں گے بلکہ اس میں رخنہ
ڈالنے والے اور اسے ضعیف اور کمزور کرنے والے ہوں گے۔
یہ تمام نقائص پیدا ہی تب ہوتے ہیں جب خدا تعالیٰ کے کلام پر یقین نہ ہو اور یہ خیال ہو کہ اس
موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی مدد نہیں آئے گی بلکہ ہم نے خود کام کرنا ہے ۔ یا خدا تعالیٰ کے بتائے
ہوئے طریق پر چلنے سے کامیابی نہیں ہوگی بلکہ کامیابی اس طریق پر چلنے سے ہوگی جو ہم نے سوچا ہے ۔
جس شخص نے جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو اُس کیلئے ضروری ہے کہ سستیوں کو دور کر کے لوگوں کے
اندر اخلاص ، تقوی اور اُمنگ پیدا کرے۔ لیکن اگر کچھ آدمی ایسے ہوں کہ جتنی اُمنگیں اور امیدیں اور
جوش خلیفہ پیدا کرے اس کا ایک حصہ وہ ضائع کر دیں ، تو ایسے لوگ بجائے اسلام کی ترقی کا موجب
ہونے کے اس کے تنزل کا موجب ہوں گے ۔
الله
صلى الله
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں دیکھ لو صلح حدیبیہ کی مثال بالکل واضح ہے ۔ رسول کریم ﷺ نے
رویا میں دیکھا کہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں ۔ چونکہ وہ حج کا وقت نہیں تھا ، آپ نے عمرہ کی نیت کی اور

خطبات محمود
۳۶۹
سال ۱۹۳۷ء
کے باوجود نہ
صحابہ کو بھی اطلاع دی۔ چلتے چلتے آپ کی اونٹنی حدیبیہ کے مقام پر : پر بیٹھ گئی اور زور لگانے کے
اُٹھی ۔ آپ نے فرمایا کہ اسے خدا تعالیٰ نے بٹھا دیا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کی مشیت یہی ہے کہ ہم
آگے نہ جائیں گے۔ مسلمانوں کی آمد دیکھ کر کفار نے بھی اپنا لشکر جمع کرنا شروع کیا۔ کیونکہ وہ یہ گوارا نہیں
کر سکتے تھے کہ مسلمان طواف کریں ۔ رسول کریم ﷺ ان کے آدمیوں کی انتظار میں تھے کہ آئیں تو شائد
کوئی سمجھوتہ ہو جائے ۔ ان کی طرف سے مختلف نمائندے آئے اور آخر کار صلح کا فیصلہ ہوا۔ شرائط صلح میں
سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ مسلمان اس وقت واپس چلے جائیں ۔ وہ سمجھتے تھے کہ اگر اب انہوں نے طواف
کر لیا تو ہمارے پر سٹیج میں فرق آئے گا اس لئے انہوں نے یہی شرط پیش کی کہ اب کے واپس چلے جائیں
اور اگلے سال آکر طواف کر لیں ۔ ۔ دوسری شرط یہ ہوئی کہ اگر کوئی کافر مسلمان ہو کر رسول کریم ﷺ کے یا۔
صلى الله
عروسه
پاس آ جائے تو آپ اسے واپس کر دیں گے لیکن اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر مکہ والوں کے پاس جانا چاہے
تو اسے اس کی اجازت ہوگی ۔ بظاہر یہ شرطیں بڑی کمزور شرطیں تھیں اور پھر جس وقت آپ نے اس شرط کو
منظور کر لیا ، اُسی وقت ایک مسلمان جس کے ہاتھوں اور پاؤں میں کڑیاں اور بیڑیاں پڑی تھیں ، جس کا
تمام جسم لہولہان تھا نہایت تکلیف سے لڑھکتا اور گرتا پڑتا وہاں پہنچا اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللهِ! میرا
حال دیکھئے میں مسلمان ہوں اور میرے رشتہ داروں نے اس طرح مجھے بیڑیاں پہنائی ہوئی ہیں اور مجھے
شدید تکالیف پہنچا رہے ہیں ۔ آج کفار لڑائی کیلئے تیار ہوئے تو میرا پہرہ ذرا کمزور ہوا اور میں موقع پا کر
صلى الله۔
نکل بھاگا اور اس حالت : حالت میں یہاں پہنچا ہوں ۔ صحابہ ۔ صحابہؓ کو اس کی حالت دیکھ کر اتنا جوش تھا کہ وہ آپے سے
باہر ہو رہے تھے۔ لیکن اہل مکہ کی طرف سے جو شخص سفیر ہو کر آیا ہوا تھا اُس نے رسول کریم ﷺ کا نام
لے کر کہا کہ ہمیں آپ سے غداری کی امید نہیں ۔ آپ نے وعدہ کیا ہے کہ ہم میں سے اگر کوئی شخص آپ
کے پاس آئے تو اسے واپس کر دیں گے اس لئے یہ شخص واپس کیا جائے ۔ اُس وقت اُن ہزاروں
آدمیوں کے سامنے جو اپنے گھروں سے جانیں دینے کیلئے نکلے تھے ، ان کا ایک بھائی تھا جو مہینوں سے قید
تھا ، جس کے ہاتھوں اور پاؤں سے خون کے فوارے پھوٹ رہے تھے اور جس کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ
خدا تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لایا تھا ۔ اسے دیکھ کر صحابہ کی تلواریں میانوں سے باہر نکل رہی تھیں
اور وہ دلوں میں کہہ رہے تھے کہ ہم سب یہیں ڈھیر ہو جائیں گے مگر اسے واپس نہیں جانے دیں گے۔ مگر
رسول کریم ﷺ نے اُن کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ خدا کے رسول دھوکا نہیں کیا کرتے ۔ ہم نے وعدہ کیا

خطبات محمود
٣٧٠
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
ہے اور اب خواہ ہمارے دلوں کو کتنی تکلیف ہو، اسے ! پورا کریں گے اور آپ نے کفار کے نمائندہ سے
فرمایا کہ اسے لے جاؤ۔ جب اس شخص نے دیکھا کہ مجھے واپس کیا جا رہا ہے تو اس نے پھر نہایت مترحمانہ
نگاہوں کے ساتھ صحابہؓ کی طرف دیکھا اور کہا تم جانتے ہو مجھے کس طرف دھکیلتے ہو؟ تم مجھے ظالم لوگوں
کے قبضہ میں دے رہے ہو؟ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کسی کو تاب نہ تھی کہ آنکھ اُٹھا سکے اس
لئے خون کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔ ہے لیکن صحابہ کو اس کا رنج اتنا تھا، اتنا تھا کہ جب صلح نامہ پر دستخط ہو چکے
تو رسول کریم ﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا اللہ تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ اس سال ہمیں عمرہ کا موقع علی
نصیب نہ ہو۔ جاؤ اور اپنی قربانیوں کو ذبح کر دو۔ آپ نے بانیوں کو ذبح کر دو۔ آپ نے یہ فرمایا اور وہ صحابہ جو آپ کے ایک اشارے
پر اُٹھ کھڑے ہوتے اور نہایت بے تابی کے ساتھ فرمانبرداری کا اعلیٰ نمونہ دکھانے کی کوشش کرتے تھے،
ان میں سے ایک بھی نہ اُٹھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر اپنے خیمہ میں تشریف لے گئے ۔ آپ کے
ساتھ اُمہات المومنین میں سے ایک بی بی تھیں ۔ آپ نے ان سے کہا کہ آج میں نے وہ نظارہ دیکھا ہے
جو نبوت کے ایام میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ میں نے باہر جا کر صحابہؓ سے کہا کہ اپنی قربانیاں ذبح کر دو مگر ان
میں سے ایک بھی نہیں اُٹھا ۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ کسی سے بات ہی نہ کریں ۔ آپ
سیدھے جا کر اپنی قربانی کے جانور کو ذبح کر دیں۔ یہ زجر زبان کی زجر سے بہت سخت تھی اور یہ مشورہ
نہایت ہی اچھا تھا۔ چنانچہ آپ باہر آئے ، نیزہ لیا اور ! لیا اور بغیر کسی مدد کے اپنے جانور ذبح کرنے شروع
کر دیئے ۔ نے جو نہی صحابہ نے یہ دیکھا معاً انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ دوڑے، بعض رسول کریم
کی مدد کیلئے اور بعض اپنی قربانیوں کی طرف۔ اور ان کی بے تابی اس قدر بڑھ گئی کہ وہ ایک
صلى الله
دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئے تلواروں کی نوکوں سے ایک دوسرے کو ہٹاتے تھے۔ ہے لیکن گو
رض
انہوں نے یہ فرمانبرداری دکھائی اور ان کا جوش بھی ٹھنڈا ہو اگر پوری طرح نہیں ہوا ۔ حضرت عمر جیسا
صلى الله
مخلص انسان بھی اپنے جوش کو نہ دبا سکا ۔ آپ رسول کریم ﷺ کی مجلس میں جا کر بیٹھ گئے اور عرض کیا کہ
يَا رَسُولَ اللهِ ! کیا آپ خدا کے رسول نہیں ہیں؟ کیا ہم خدا کی سچی جماعت نہیں ہیں ؟ آپ ۔ ؟ آپ نے فرمایا
ہاں ہیں ۔ حضرت عمرؓ نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ کو ایک رویا ہوئی تھی کہ ہم مکہ میں داخل ہو کر عمرہ
کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں یہ صحیح ہے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے عرض کیا کہ یہ نا کامی پھر کس بات کا
نتیجہ ہے؟ ہم ایمان پر ہوتے ہوئے دب گئے اور کفار کا پہلو بھاری رہا اور ہم نے ایسی ایسی شرطیں منظور

خطبات محمود
۳۷۱
سال ۱۹۳۷ء
صلى الله
کر لیں کہ اپنے ایک بھائی کو سخت مصیبت کی حالت میں دیکھا مگر کچھ نہ کر سکے ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
۔
کہ بے شک مجھے رویا ہوئی تھی مگر کیا میں نے کہا تھا کہ اس سال ہم عمرہ کریں گے؟ میں نے صرف قیاس لہ
کیا تھا اور اسی قیاس کی بناء پر آیا اور تم کو معلوم ہے کہ یہ بات شرائط میں ہے کہ ہم اگلے سال عمرہ کریں
گے اور خواب پورا ہوگا ۔ پھر اس میں ذلت کی کوئی بات نہیں کہ جو مسلمان ہوا سے واپس کیا جائے اور جو
کافر ہوا سے اپنے ہم مذہبوں کے پاس جانے دیا جائے ۔ جس مسلمان کو کفار پکڑ کر رکھیں گے وہ تبلیغ ہی
کرے گا اور جو مسلمان مرتد ہو جائے تم بتاؤ ہم نے اُسے رکھ کر کرنا ہی کیا ہے۔ اس پر حضرت عمرؓ خاموش رکھ کرناہی
ہو گئے ۔ ان کا جوش کم ہو انگر پوری طرح فرو نہیں ہوا ۔ اور پھر وہ اس شخص کے پاس پہنچے جسے اللہ تعالیٰ
الله
نے صدیق کہا ہے اور جس کی نبض محمد رسول اللہ ﷺ کی نبض کے تابع چلتی تھی اور کہا ابوبکر ؟ کیا محمد ہے
الله
عروسه
خدا کے رسول ہیں؟ کیا ہمارا دین سچا ہے؟ کیا رسول اللہ ﷺ نے خواب نہیں دیکھا تھا کہ ہم عمرہ کر رہے
ہیں ، پھر ہوا کیا ؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا عمر! کیا محمد مصطفی ﷺ نے یہ بھی فرمایا تھا على الله علی یہ بھی فرمایا تھا کہ ہم ضرور اسی سال
عمرہ کریں گے؟ خواب صرف یہی ہے کہ ہم عمرہ کریں گے سو ضرور کریں گے ۔ تب حضرت عمرؓ کا دل
ا اور انہوں نے سمجھ لیا کہ صداقت جس طرح رسول کریم ﷺ کی : کی زبان سے نکلی اُسی طرح ابو بکر
کی زبان سے بھی نکلی ۔ تو صلح حدیبیہ بڑا بھاری امتحان تھا ، بڑی آزمائش تھی مگر صحابہ نے انتہائی اطاعت
کا نمونہ دکھایا۔
صاف ہوا اور ا
صلى الله
مومن کو بعض دفعہ ایسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم انتہائی طور پر ذلیل کئے
جارہے ہیں ۔ پہلوں سے بھی ایسا ہوا اور ضروری ہے کہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہو ۔ محمد ﷺ ، حضرت موسیٰ
اور حضرت عیسی غرضیکہ سب انبیاء کی جماعتوں سے ایسا ہوا ۔ حضرت عیسی کی صلیب کا واقعہ کچھ کم نہیں
حضرت عیسی علیہ السلام ہمیشہ یہ وعظ کیا کرتے تھے کہ اپنے کپڑے بیچ کر بھی تلواریں خریدو ۔ مگر جب
حکومت نے آپ کو پکڑا تو پطرس جوش میں آیا اور اُس نے لڑنا چاہا مگر حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا
پطرس جوش میں مت آ اور خاموش رہ ۔ چنانچہ انجیل میں آتا ہے " پطرس نے تلوار جو اس کے پاس تھی کھینچی
اور سردار کاہن کے نوکر پر چلا کر اُس کا داہنا کان اُڑا دیا۔ یسوع نے پطرس سے کہا تلوار کومیان میں رکھ ۔
جو پیالہ باپ نے مجھ کو دیا کیا میں اسے نہ پیوں کے۔ حضرت موسیٰ کے زمانہ میں بھی کہ میں بھی کئی واقعات ا۔
ایسے
ہوئے ہیں کہ ان کی قوم جوش میں لڑنا چاہتی مگر وہ حکم دیتے کہ ٹھہر جاؤ۔
و

خطبات محمود
۳۷۲
سال ۱۹۳۷ء
قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء کی جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو گالی طور پر
خدا کی تدبیر کے ماتحت کر دیں ۔ مگر وہ مردہ نہیں ہوتے ان کے اندر جوش اور اخلاص ہوتا ہے ۔ وہ قربانی
کیلئے تیار رہتے ہیں مگر قربانی کرنے کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف دیکھتے ہیں ۔ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے
اذن ہو اور جس رنگ میں ہو وہ اُسی وقت اور اُسی رنگ میں قربانی کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کی فوقیت
اور عظمت کی بڑی علامت فرمانبرداری اور اطاعت کا ایسا نمونہ ہی ہوتا ہے جو دوسری قوموں میں نظر نہیں
آتا۔ جو چیز دوسروں کی نگاہ میں ذلت ہو وہ ان کی نگاہ میں عزت ہوتی ہے ۔ جو دوسروں کو عزت نظر آئے
وہ اسے ذلت سمجھتے ہیں ۔ لوگ عزت اس میں سمجھتے ہیں کہ اپنے نفس کا غصہ نکال لیں اور مومن اس میں کہ
خدا تعالیٰ کا حکم پورا ہو، نفس کا غصہ بے شک نہ نکلے۔ جب کوئی شخص ایسا ہو جائے تو اس کیلئے اللہ تعالیٰ
آسمان سے فرشتے نازل کرتا ہے جو اُس کی مدد کرتے ہیں اور یہی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ تم سوچو تو سہی کیا
ہماری اتنی طاقت ہے کہ ساری دنیا کو فتح کر سکیں۔ ہمیں تو جو کامیابی ہوگی فرشتوں کے ذریعہ سے ہوگی
اور یہ اُسی وقت ہوتا ہے جب مومن اپنے نفسوں پر قابو رکھیں اور دل میں اس کیلئے بالکل تیار رہیں کہ جب
خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آئے گی اپنے نفسوں کو قربان کر دیں گے مگر اپنے ہاتھوں اور زبانوں کو قابو
میں رکھیں گے اور کوئی بات ایسی نہ کریں گے جو خلاف شریعت اور خلاف آداب ہو۔ شریعت وہ ہے جو
قرآن کریم میں بیان ہے اور آداب وہ ہیں جو خلفاء کی زبان سے نکلیں ۔ پس ضروری ہے کہ آپ لوگ
ایک طرف تو شریعت کا احترام قائم کریں اور دوسری طرف خلفاء کا ادب واحترام قائم کریں اور یہی چیز
ہے جو مومنوں کو کامیاب کرتی ہے ۔
تمہارے دل پتھر کے ہوں گے اگر وہ ان معجزات سے متاثر نہیں ہوتے جو خدا تعالیٰ نے گزشتہ
پچاس سال میں جماعت کیلئے ظاہر کئے ہیں ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر وہ نشانات جمادات پر ظاہر ہوں تو
درختوں پر اور پتھروں پر اور لوہے پر اور لکڑی پر بھی ان کا اثر ضرور ہوا اور تم تو انسان ہو۔ غور تو کرو تم نے
کتنے نشان دیکھے ہیں اور کتنی وحیوں ، کشوف اور الہامات کو پورا ہوتے دیکھا ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ، آپ کے خلفاء اور پھر اپنے نفسوں کے ذریعہ تم میں سے بہت ہی کم ہوں گے جنہیں
خدا تعالیٰ نے کبھی کوئی سچا خواب نہ دکھایا ہو اور پھر وہ پورا نہ ہوا ہو ۔ تم تو زمین پر اللہ تعالیٰ کا چلتا پھرتا
نشان ہو۔ دنیا کو تم انسان نظر آتے ہو مگر خدا تعالیٰ کی نظر میں تم خدا کا ہاتھ ہو جو دنیا کی طرف بڑھایا گیا ۔ تم

خطبات محمود
۳۷۳
سال ۱۹۳۷ء
خدا تعالیٰ کا دنیا کی طرف ایک چیلنج ہو جس طرح پرانے بادشاہ بکرے چھوڑ دیتے تھے اور وہ علامت
ہوتے تھے اس بات کی کہ جو اُن پر ہاتھ اُٹھائے گا وہ گویا بادشاہ کو چیلنج دے گا اور پھر اس بکرے کیلئے
ہزاروں لاکھوں انسان تہہ تیغ ہو جاتے تھے ۔ اسی طرح تم خدا کے بڑے ہو۔ خدا تعالیٰ نے دنیا میں تم کو
چھوڑا اور کہا ہے کہ یہ میری نشانیاں ہیں ۔ جو ان پر ہاتھ اُٹھائے گا وہ مجھ پر ہاتھ اُٹھانے والا سمجھا جائے
گا ۔ پس تم کو خدا تعالیٰ نے اپنی طاقت کی آزمائش کیلئے بھیجا ہے نہ کہ تمہاری طاقت کے اظہار کیلئے ۔ ذرا
سوچو کہ بکرے کی کیا طاقت ہوتی ہے۔ اگر وہ خود سینگ مارنے لگے تو لوگ اُس پر ہنسی کریں گے۔ لیکن ہر
شخص جانتا ہے کہ اس بکرے کے پیچھے بادشاہ کی طاقت ہے اور جس طرح بادشاہ کا بکرا اپنے سینگ مار کر
اپنی ہلاکت خریدتا ہے اسی طرح تمہارا حال ہے۔ کیا تم کو خدا تعالیٰ پر یقین نہیں کہ تم اپنی تدبیروں سے
کامیابی کی کوشش کرو۔ جو لوگ کامیابی اپنی تدبیروں سے سمجھتے ہیں وہ سوچیں تو سہی کہ ہماری طاقت کیا
ہے ۔ خدا تعالیٰ نے ہمارے ذریعہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پس تم اُسی کی طاقت پر
بھروسہ رکھو اور اپنی تدبیروں کو دماغ سے نکال دو۔ مومن وہ ہے جو ہر ابتلاء سے بچتا ہے اور جسے دنیا کی
کوئی طاقت اپنی طرف نہیں پھیر سکتی ۔
موجودہ فتنہ جو ہے اس گند کے دو ہی نتیجے ہو سکتے ہیں ۔ جن لوگوں کے دلوں میں ایمان اور
تقویٰ ہے اُن پر تو اس کا کچھ اثر ہو نہیں سکتا اور ایسے لوگوں کو کیا صدمہ ہو سکتا ہے اور جن پر اثر ہوتا ہے وہ
از لی راندے ہوئے لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ سلسلہ سے الگ کر دے اور ظاہر ہے کہ ایسے
لوگوں کو کون بچا سکتا ہے ۔ انہیں تو نہ میں بچا سکتا ہوں اور نہ تم نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچا سکتے تھے
اور نہ آنحضرت ﷺ ۔ جس کے دل پر موت وارد کرنے کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کر لے اسے کون بچا سکتا ہے ۔
ہدایت دینا اور پھر ابتلاؤں سے بچانا اللہ تعالیٰ کا ہی کام ہے ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے ایمانوں کو مضبوط
بنالیں اور ایسے مقام پر کھڑے ہوں کہ اس کے فضل سے ہمارے ایمان پر کوئی چھا پہ نہ مار سکے ۔ جب کوئی کی
شخص اپنے ایمان کو حملہ سے بچالیتا ہے تو پھر فرشتے خود بخوداُس کی حفاظت کرتے ہیں ۔
صلى الله
میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میں پندرہ سولہ سال کا تھا جب اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام کیا کہ
إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ یعنی میں تیرے متبعین کو تیرے منکروں پر
قیامت تک غالب رکھوں گا ۔ یہ الہام اُس وقت کا ہے جب مجھے نہ خلافت کا پتہ تھا اور نہ اس کا کوئی وہم و

خطبات محمود
۳۷۴
سال ۱۹۳۷ء
گمان ہو سکتا تھا۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا الہام ہے جسے حضور نے خود اپنے
ہاتھ سے اپنی کا پی میں درج فرمایا۔ پندرہ سولہ سال کے بچہ کو ان باتوں کا علم ہی کیا ہو سکتا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے وقت میری عمر انیس سال کی تھی اور یہ دو تین سال پہلے کا
الہام ہے جبکہ میری عمر زیادہ سے زیادہ سترہ سال کی ہوگی ۔ اُس وقت کون کہہ سکتا تھا کہ کبھی میرے متبع
ہوں گے اور پھر میرے منکر بھی ہوں گے۔ پھر اگر متبع ہوں تو منکروں کا ہونا تو ضروری نہیں ہوتا ۔ حضرت
خلیفہ اول کی بیعت سب نے کر لی تھی صرف دو تین آدمی رہ گئے تھے مگر وہ بھی کبھی ظاہر نہیں ہوئے ۔ حضور
کی وفات کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم نے بیعت نہیں کی تھی مگر لوگ یہی سمجھتے تھے کہ یہ بیعت میں شامل
ہیں اور ایسا ہی پھر بھی ہو سکتا تھا یعنی اگر میرے متبع ہوتے تو منکر نہ ہوتے ۔ پھر میری خلافت کے خلاف تو
حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں ہی ایجی ٹیشن شروع ہو گئی تھی ۔ اُس وقت جو لوگ صاحب کار اور
صاحب تدبیر تھے وہ ہمیشہ میرے خلاف جماعت کو اُکساتے رہتے تھے اور پھر دوسری طرف حضرت
خلیفہ اول کو مجھ سے بدظن کرنے کی کو نے کی کوششیں کرتے رہتے تھے۔ وہ جماعت کو تو کہتے تھے کہ یہ غلو کرتا ہے،
گفر واسلام کا مسئلہ چھیڑ کر جماعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور حضرت خلیفہ اول کو عجیب تدبیروں سے مجھ
سے ناراض کرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ یہ دو ہی ذریعے میری خلافت کے ممکن تھے یعنی یا تو
جماعت منتخب کرتی اور یا پھر حضرت خلیفہ اول نامزد کرتے ۔ اور یہ لوگ دونوں رستے بند کرنے کی کوشش
کرتے رہتے تھے ۔ حضرت خلیفہ اول جب پہلی بار بیمار ہوئے تو آپ نے اپنی وصیت میں تحریر فرما دیا تھا۔
کہ میرے بعد محمود خلیفہ ہو مگر بعد میں مخالفتوں کو دیکھ کر آپ نے وہ وصیت پھاڑ دی۔ معلوم ہوتا ہے کہ
آپ نے یہ خیال کیا کہ اگر میں نے یہ لکھ دیا تو مخالفت کر نیوالے اسے میرا بنایا ہوا خلیفہ کہیں گے اور
خلافت کا امر مشتبہہ ہو جائے گا ، اللہ تعالیٰ جسے چاہے بنادے۔
حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے جس رنگ میں بدظن کرنے کی کوشش کی جاتی تھی میں اس کی ایک
مثال سناتا ہوں ۔ حضرت خلیفہ اول اس کمرہ میں رہا کرتے تھے جہاں اب شیخ بشیر احمد صاحب ا۔
ایڈووکیٹ آ کر ٹھہرتے ہیں یعنی مسجد مبارک کے ساتھ جو کمرہ ہے ۔ ایک روز قریشی امیر احمد صاحب مجھے
گھر پر بلانے آئے اور کہا کہ حضرت خلیفہ اسیح بلاتے ہیں ۔ میں گیا تو اُس وقت وہاں شیخ رحمت اللہ
صاحب ، مرزا یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب ، مولوی محمد علی صاحب اور غالباً مولوی

خطبات محمود
۳۷۵
سال ۱۹۳۷ء
صدرالدین صاحب بیٹھے تھے۔ جب میں دروازہ میں پہنچا تو دیکھا ان کے چہروں کے رنگ اُڑے
ہوئے ہیں۔ میں گھبرایا کہ خدا خیر کرے۔ میں نے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا اور مجھے یاد نہیں حضرت خلیفہ
اول نے جواب دیا یا نہیں اور فرمایا میاں ! تم بھی اب ہمارے خلاف منصوبوں میں شامل ہوتے ہو؟ میں
نے کہا کہ نہیں میں تو کسی ایسے منصوبہ میں شامل نہیں ہوا؟ آپ نے فرمایا یہ لوگ بیٹھے ہیں ۔ میں نے ایک
مکان کے متعلق کہا تھا کہ وہ فلاں شخص کو دے دیا جائے اور ان لوگوں نے میرے خلاف فیصلہ کیا ہے اور
میرے پوچھنے پر کہتے ہیں کہ میاں صاحب نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے ۔ میں نے کہا یہ بالکل خلاف واقعہ امر
ہے۔ ان لوگوں نے یہ معاملہ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ شخص کم قیمت دیتا ہے۔ میں نے کہا حضرت خلیفہ
اوّل کا منشاء ہے کہ اسی کو دیا جائے ۔ اس پر ڈاکٹر محمد حسین صاحب نے کہا کہ ہم لوگوں کو تقویٰ سے کام لینا
چاہئے ۔ ہم لوگ ٹرسٹی ہیں اور جماعت کے اموال کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں اعتمادی بنایا ہے دین کیلئے ہمیں
جہاں سے زیادہ رقم ملے لے لینی چاہئے ۔ میں نے کہا کہ حضرت خلیفہ اسیح سے زیادہ تقویٰ کا خیال کون
کھ سکتا ہے۔ اگر ان کے نزدیک کم قیمت پر اس شخص کو دے دینا ضروری ہے تو میرے نزدیک یہی تقوی
ہے۔ مگر یہ کہنے لگے کہ حضرت خلیفہ مسیح نے اجازت دے دی ہے۔ میں نے کہا کہ ان کی تحریر دکھا ئیں ۔
اس پر انہوں نے آپ کی ایک تحریر دکھائی جس میں لکھا تھا کہ میں نے وہ مشورہ دیا تھا جو میرے نزدیک صحیح
تھا لیکن اب میں وہ مشورہ واپس لیتا ہوں جس طرح چاہو کرو۔ یہ دیکھ کر میں نے کہا یہ اجازت تو نہیں
ناراضگی کی تحریر ہے اس لئے اگر آپ لوگوں کا پہلے ارادہ بھی کسی اور کو دینے کا تھا تو اب رُک جانا چاہئے ۔
لیکن اس کے جواب میں انہوں نے پھر کہا کہ تقویٰ سے کام لینا چا ا چاہئے اور میں یہ کہہ کر کہ میرے نزدیک
تقوی ی وہی ہے جو حضرت خلیفہ اسی پسند کرتے ہیں ، خامہ
لمسيح
اموش ہو گیا ۔ ہو گیا ۔ حضرت خلیفہ اول نے ان سے پوچھا
کہ یہ بات ٹھیک ہے؟ انہوں نے کہا ہاں ٹھیک تو ہے مگر انہوں نے منع بھی نہیں کیا۔ اس پر حضرت خلیفہ
اول جوش میں آگئے اور فرمایا کہ تم لوگ مجھے اس پر ناراض کرنے کی کوشش کرتے ہو! ۔ یہ بڑی عمر کا تھا یا
تم ! اس نے کہہ دیا کہ اطاعت کرو اور کیا کرتا تم لوگوں کے ہاتھ پکڑ لیتا !! غرض حضرت خلیفۃ المسيح ا
الاول کو مجھ سے بدظن کرنے کی جو تدابیر بھی ممکن تھیں یہ لوگ انہیں اختیار کرتے رہتے تھے مگر خدا کی
ا
مشیت نے پورا ہو کر رہنا تھا۔ انسانوں نے سارا زور لگایا اور خلافت کے جتنے دروازے ان کے نزدیک
تھے وہ مجھ پر بند کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ حالانکہ میرے تو ذہن میں بھی کبھی خلافت کا خیال نہ آیا تھا

خطبات محمود
۳۷۶
سال ۱۹۳۷ء
بلکہ اگر کوئی کبھی مجھ سے اس کے متعلق کوئی ذکر بھی کرتا تو میں اسے روک دیتا اور کہتا کہ یہ جائز نہیں ۔ ابھی
وو
حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے ایک حلفی بیان شائع کرایا ہے جس میں لکھا ہے کہ ” حضرت خلیفہ
اول بیمار تھے اور مجھے گوجرانوالہ ایک مباحثہ پر جانے کا حکم ہوا۔ مولوی محمد علی صاحب مجھے ملے تو کہنے
لگے حافظ صاحب آپ سفر پر جاتے ہیں اور مولوی صاحب بیمار ہیں۔ خلیفہ بنانے میں جلدی نہ کرنا ۔ میں
نے یہ بات حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے سامنے پیش کی کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ تو آپ نے فرمایا
حافظ صاحب ! اگر مولوی محمد علی صاحب کو اللہ تعالیٰ خلیفہ بنا دے تو میں اپنے تمام متعلقین کے ساتھ ان کی
بیعت کرلوں گا“۔
تو میں نے آگے آنا نہیں چاہا تھا ، میں پیچھے ہٹتا تھا مگر خدا کے ہاتھ نے مجھے پکڑا اور کہا کہ جب
ہم کام لینا چاہتے ہیں تو تو پیچھے رہنے والا کون ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کر دیا۔ اب کچھ لوگ کہتے
ہیں کہ ہم خوش نہیں ہیں مگر میں کہتا ہوں تمہاری خوشی کا سوال ہی کیا ہے۔ اگر تم خوش نہیں ہو تو جاؤ اس
سے لڑو جس نے مجھے خلیفہ بنایا ہے۔ اگر تم میں کچھ طاقت اور زور ہے تو اُس کے پاس جاؤ اور اس سے
اُس تائید اور نصرت کو بند کرا دو جو مجھے مل رہی رہی ہے۔ ہے۔ مگر میں ہر ایسے شخص کو کو بتادیا بتا دیتا ہوں کہ اسے سوائے
نا کامی و نامرادی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ یہ سلسلہ خدا کا سلسلہ ہے اور خدا کے سلسلوں پر کوئی غالب نہیں
آ سکتا ۔ آج بے شک تم اتنے لوگ میرے ساتھ ہو مگر اُس وقت کون تھا جب خدا تعالیٰ نے مجھے خلیفہ
بنایا۔ بے شک قادیان کے اکثر لوگوں نے بیعت کر لی تھی لیکن باہر کی بہت سی جماعتیں متردد تھیں ۔
بڑے بڑے کا رکن سب مخالف تھے ، خزانہ خالی تھا اور مخالفت کا دریا تھا جو انڈا ہوا چلا آ رہا تھا۔ کیا کوئی
کہہ سکتا ہے کہ اُس وقت میں اس کی نصرت سے کامیاب ہوا۔ اس وقت خدا ہی تھا جو میری تائید کیلئے آیا
اور اسی نے دوسرے دن مجھ سے وہ ٹریکٹ نکلوایا کہ ”کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے اور جہاں جہاں
یہ ٹریکٹ پہنچا جس طرح حنین کی لڑائی کے موقع پر جب رسول کریم ﷺ کی طرف سے یہ آواز بلند کرائی
گئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے اور صحابہ بیتاب ہو کر اُس آواز کی طرف بھاگے بلکہ جن کے
گھوڑے نہیں مڑتے تھے انہوں نے اُن کی گردنیں کاٹ دیں اور پیدل دوڑے کے اسی طرح جب
میری آواز باہر پہنچی مترو د جماعتوں کے دل صاف ہو گئے اور تاروں اور خطوں کے ذریعہ بیعت کرنے
لگیں ۔ وہی خدا جو اُس وقت فوجوں کے ساتھ تائید کرنے آیا آج میری مدد پر ہے اور اگر آج تم خلافت

خطبات محمود
۳۷۷
سال ۱۹۳۷ء
علوس
صلى الله
ہے وہ
کی اطاعت کے نکتہ کو سمجھ لوتو تمہاری مدد کو بھی آئے گا ۔ نصرت ہمیشہ اطاعت سے ملتی ہے۔ جب تک خلافت
قائم رہے نظامی اطاعت پر اور جب خلافت مٹ جائے انفرادی اطاعت پر ایمان کی بنیاد ہوتی ہے ۔
پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خواہ تم کتنے عقلمند اور مد بر ہو، اپنی تدابیر اور عقلوں پر چل کر
دین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔ جب تک تمہاری عقلیں اور تدبیریں خلافت کے ماتحت نہ ہوں اور تم
امام کے پیچھے پیچھے نہ چلو ہرگز اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت تم حاصل نہیں کر سکتے ۔ پس اگر تم خدا تعالیٰ کی
نصرت چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ اس کا کوئی ذریعہ نہیں سوائے اس کے کہ تمہارا اٹھنا بیٹھنا کھڑا ہونا اور چلنا ،
تمہارا بولنا اور خاموش ہونا میرے ماتحت ہو۔ بیشک میں نبی نہیں ہوں لیکن میں نبوت کے قدموں پر اور
اس جگہ پر کھڑا ہوں ۔ ہر وہ شخص جو میری اطاعت سے باہر ہوتا ہے وہ یقیناً نبی کی اطا اطاعت سے باہر جاتا
ہے۔ جو میرا جو اپنی گردن سے اُتارتا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جواً اُتارتا ہے۔ اور
جو ان کا جواً اُتارتا ہے وہ رسول کریم ﷺ کا جواً اُتارتا ہے۔ اور جو آنحضرت ﷺ کا جواً اُتارتا
خدا تعالیٰ کا جواً اُتارتا ہے ۔ میں بے شک انسان ہوں خدا نہیں ہوں مگر میں یہ کہنے سے نہیں رہ سکتا کہ
میری اطاعت اور فرمانبرداری میں خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے۔ مجھے جو بات کہنے کا
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے میں اسے چھپا نہیں سکتا۔ مجھے اپنی بڑائی بیان کرنے میں شرم محسوس ہوتی ہے اور
میں اس وقت تک اس شرم کی وجہ سے رکا رہا ہوں لیکن آخر خدا تعالیٰ کے حکم کو بیان کرنا ہی پڑتا ہے ۔ میں
انسانوں سے کام لینے کا عادی نہیں ہوں ۔ تم بائیس سال سے مجھے دیکھ رہے ہو اور تم میں سے ہر ایک اس
امر کی گواہی دے گا کہ ذاتی طور پر کسی سے کام لینے کا میں عادی نہیں ہوں ۔ حالانکہ اگر میں ذاتی طور پر
بھی کام لیتا تو میرا حق تھا مگر میں ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہوں کہ خود دوسروں کو فائدہ پہنچاؤں مگر خود کسی
کا ممنونِ احسان نہ ہوں ۔ خلفاء کا تعلق ماں باپ سے بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس
سے اس کے ماں باپ نے خدمات نہ لی ہوں گی ۔ مگر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی سے ذاتی فائدہ اٹھانے یا
خدمات لینے کی میں نے کوشش کی ہو۔ میرے پاس بعض لوگ آتے ہیں کہ ہم تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں ،
آپ اپنی پسند کی چیز بتا دیں مگر میں خاموش ہو جاتا ہوں ۔ آج تک ہزاروں نے مجھ سے یہ سوال یہ سوال کیا ہوگا
مگر ایک بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے اس کا جواب دیا ہو۔ میرا تعلق خدا تعالیٰ سے ایسا ہے کہ وہ خود میری
دستگیری کرتا ہے اور میرے تمام کام خود کرتا ہے ۔

خطبات محمود
۳۷۸
سال ۱۹۳۷ء
بندے کا کام خدا تعالیٰ کا امتحان لینا نہیں مگر میں نے کئی دفعہ ابراہیم کی طرح جوش محبت میں
خدا تعالیٰ سے اُس کی قدرتوں کے دیکھنے کی خواہش کی ہے اور اس نے میری خواہش پوری کی ہے ۔ ایک
دفعہ میں ایک سفر پر تھا اور ایسے علاقہ سے گزر رہا تھا جہاں کوئی احمدی نہ تھا۔ غالباً نشانات کا ذکر تھا میں
نے اس وقت اللہ تعالیٰ سے کہا کہ مجھے اپنے نشان کے طور پر ایک روپیہ دلوادیں ۔ اب یہ بات تو بالکل
عقل کے خلاف تھی کہ میرے ساتھیوں میں سے کوئی مجھے ایک روپیہ دے دیتا۔ اور اُس وقت یہ ذکر ہو رہا
تھا کہ اس علاقہ میں کوئی احمدی نہیں اور لوگ شدید مخالف ہیں ۔ مگر ادھر میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا
اور اُدھر سامنے ایک گاؤں کے لوگ کھڑے نظر آئے اور ہمارے کسی ساتھی نے کہا کہ اس گاؤں میں سے
نہیں گزرنا چاہئے یہ لوگ سخت مخالف ہیں اور نمبر دار کئی دفعہ کہہ چکا ہے کہ یہاں اگر کوئی احمدی آیا تو اسے
جوتے مرواؤں گا اس لئے اس گاؤں سے ہٹ کر چلنا چاہئے ۔ مگر ہم اس قدر قریب پہنچ چکے تھے کہ
اور کوئی رستہ ہی نہ تھا، اس لئے چلتے گئے ۔ ہمیں دیکھ کر وہ نمبردار آگے بڑھا۔ میرے ساتھی میرے
ارد گرد ہو گئے کہ ایسا نہ ہو حملہ کر دے۔ مگر اُس نے بڑھ کر سلام کیا اور ایک روپیہ اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بطور
نذرانہ پیش کیا۔ میں مسکرا پڑا اور وہ دوست گاؤں سے باہر نکل کر اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید کرنے لگے ۔
ایک نے کہا اس کا روپیہ لینا نہیں چاہئے تھا۔ میں نے کہا اسی کا تو لینا چاہئے تھا۔ اسے کیا معلوم تھا کہ وہ
روپیہ خدا تعالیٰ کا اپنے بندہ کے ناز کو پورا کرنے کی علامت تھا۔ تو اللہ تعالیٰ کا معاملہ مجھ سے ایسا ہے کہ
اسے کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ بیسیوں مرتبہ میں نے اپنی آمد اور اخراجات کا حساب کیا ہے تو اخراجات آمد سے
ہمیشہ دو گنا ہوئے ہیں اور پھر پتہ نہیں وہ کس طرح پورے ہوتے ہیں ۔ پھر حساب کے معاملہ میں میں اس
قدر محتاط ہوں کہ میں چیلنج کرتا رہتا ہوں کہ جو چاہے میرے حساب کو دیکھ لے۔
پچھلے دنوں ایک شخص کے اعتراضات کے جواب میں میں نے جو خطبہ پڑھا تو ایک غیر مبالغ کا
خط آیا کہ میں نے آپ کا خطبہ پڑھا ہے میں آپ کے ھا ہے میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ کے حسابات ہمارے
حسابات سے زیادہ صاف ہیں ۔ ہم پر اعتراض ہو سکتے ہیں مگر آپ پر نہیں ۔ مگر آخر میں یہ بھی لکھ دیا کہ تین
سال سے جو فلاں شخص پیدا ہوا ہے، شاید اس سے ڈر کر یہ حساب رکھے گئے ہیں۔ میں نے اسے لکھا کہ
تین سال سے نہیں بلکہ ۲۲ سال سے ہی ایسے ہیں جب سے میں خلیفہ ہوا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی تائید اور
نصرت کو اپنے ساتھ دیکھ کر میں کسی انسان پر کوئی امید نہیں رکھ سکتا ۔ کئی لوگ کہتے ہیں کہ موٹر رکھا ہوا ہے ۔

خطبات محمود
۳۷۹
سال ۱۹۳۷ء
نادان نہیں جانتے کہ موٹر تو جلدی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا ذریعہ ہے۔ موٹر کی قیمت عرب
کے گھوڑے کے برابر ہی ہوتی ہے۔ اور رسول کریم ﷺ کئی کئی گھوڑے رکھتے تھے ۔ پھر گاڑی بھی تو
سواری کا زریعہ ہے۔ اگر موٹر سادگی کے خلاف ہے تو پھر گاڑی میں بھی سفر نہیں کرنا چاہئے ۔ کامل سادگی
اسی میں ہے کہ پیدل چلا جائے ۔ میرا موٹر تو بہت سارا دینی کاموں کے کام آتا ہے ۔ سلسلہ کے جو مہمان
یہاں آتے ہیں ان کے سواری کے کام یہی آتا ہے ۔ پھر سلسلہ کے کاموں کیلئے لاہور وغیرہ جانا پڑے تو
اسی پر چلے جاتے ہیں ۔ اگر سلسلہ موٹر خریدتا اور میں اسے استعمال کرتا تب بھی کوئی اعتراض کی بات نہ
تھی ۔ اگر وائسرائے گاڑی میں سفر کرے یا ہوائی جہاز پر کرے تو کیا حکومت اس کا انتظام کرتی ہے یا
نہیں ؟ اس کیلئے سواری کا انتظام حکومت کے ہی ذمہ ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ پھرے گا نہیں تو کام کیسے
کرے گا۔ اس لئے اگر سلسلہ کی طرف سے خرید کردہ موٹر کو میں استعمال کرتا تو بھی کوئی اعتراض کی بات
نہ تھی۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ میرے روپے سے خریدا گیا اور سلسلہ کے کام آتا ہے یہ ایک قابلِ تعریف
بات تھی لیکن نادان اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں ۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ سید
عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ ایک ایک ہزار دینار کا لباس پہنا کرتے تھے ۔ کسی نے اس پر اعتراض کیا تو
انہوں نے فرمایا کہ یہ نادان نہیں جانتا کہ میں اُس وقت تک کوئی کپڑا پہنتا ہی نہیں ہوں جب جب تک خدا تعالیٰ
مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ہی قسم کہ یہ کپڑا پہن ۔ اور میں نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے
نہیں کہتا کہ عبد القادر ! تجھے میری ہی قسم کھا۔ اور تم کو یاد ہوگا کہ ۱۹۳۳ ء کی عید الفطر کے خطبہ کے موقع پر کی
میں نے اپنا ایک رؤیا سنایا تھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک بڑا ہجوم ہے میں اس میں بیٹھا ہوں اور ایک دو غیر
احمدی بھی میرے پاس بیٹھے ہیں ۔ کچھ لوگ مجھے دبارہے ہیں ۔ ان میں سے ایک شخص جو سامنے کی طرف
بیٹھا تھا ، اُس نے آہستہ آہستہ میرا ازار بند پکڑ کر گرہ کھولنی چاہی۔ میں نے سمجھا اس کا ہاتھ اتفاقا لگا ہے
اور میں ازار بند پکڑ کر اُس کی جگہ پر اٹکا دیا ۔ پھر دوبارہ اس نے ایسی ہی حرکت کی اور میں نے پھر یہی
سمجھا کہ اتفاقیہ اُس سے ایسا ہوا ہے۔ تیسری دفعہ پھر اس نے ایسا ہی کیا تب مجھے اس کی بد نیتی کے متعلق
شبہ ہوا اور میں نے اسے روکا نہیں جب تک کہ میں نے دیکھ نہ لیا کہ وہ بالا رادہ ایسا کر رہا ہے تا جب میں
کھڑا ہوں تو ننگا ہو جاؤں اور لوگوں میں میری سُبکی ہو ۔ تب میں نے اُسے ڈانٹا اور کہا تو جانتا نہیں مجھے

خطبات محمود
۳۸۰
سال ۱۹۳۷ء
اللہ تعالیٰ نے عبدالقادر بنایا ہے ( یہ خواب جیسا کہ ظاہر ہے موجودہ فتنہ پر بوضاحت دلالت کرتا
ہے)۔
پس میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ بالکل سید عبدالقادر جیلانی والا ہے ۔ وہ میرے لئے اپنی
قدرتیں دکھاتا ہے مگر نادان نہیں سمجھتا ۔ یہ زمانہ چونکہ بہت شُبہات کا ہے اس لئے میں تو اس قدر احتیاط
کرتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ ہی قربانی کروں ۔ پس یا د رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کو دیکھتے
ہوئے میں انسانوں پر انحصار نہیں کر سکتا اور تم بھی یہ نصرت اس طرح حاصل کر سکتے ہو کہ اطاعت کا اعلیٰ
نمونہ دکھاؤ۔ اور ایسا کرنے میں صرف خلیفہ کی اطاعت کا ثواب نہیں بلکہ موعود خلیفہ کی اطاعت کا ثواب
تمہیں ملے گا ۔ اور اگر تم کامل طور پر اطاعت کرو تو مشکلات کے بادل اُڑ جائیں گے ، تمہارے دشمن زیر
ہو جائیں گے اور فرشتے آسمان سے تمہارے لئے ترقی والی نئی زمین اور تمہاری عظمت وسطوت والا نیا
آسمان پیدا کریں گے۔ لیکن شرط یہی ہے کہ کامل فرمانبرداری کرو۔ جب تم سے مشورہ مانگا جائے مشورہ
دو ورنہ چُپ رہو ، ادب کا مقام یہی ہے۔ لیکن اگر تم مشورہ دینے کے لئے بیتاب ہو بغیر پوچھے بھی دے
دو مگر عمل وہی کرو جس کی تمہیں ہدایت دی جائے ۔ ہاں صحیح اطلاعات دینا ہر مومن کا فرض ہے اور اس کیلئے
پوچھنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے ۔ باقی رہا عمل اس کے بارہ میں تمہارا فرض صرف یہی ہے کہ خلیفہ کے ہاتھ
اور اُس کے ہتھیار بن جاؤ ، تب ہی برکت حاصل کر سکو گے اور تب ہی کامیابی نصیب ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ تم کو
اس کی توفیق بخشے ۔
( الفضل ۴ ستمبر ۱۹۳۷ء )
بخاری کتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام (الخ)
النور : ۵۶
بخاری کتاب الشروط باب الشروط في الجهاد (الخ)
سیرت ابن ہشام جلد ۳ صفحه ۳۳۲-۳۳۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲،۵، بخاری کتاب الشروط باب الشروط في الجهاد (الخ)
یوحنا باب ۱۸ آیت ۱۰ ۱۱ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء
سیرت ابن ہشام جلد ۴ صفحہ ۸۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی