خالق کو اپنی امیدوں کا مرجع قرار دیں
خطبات محمود
جلد سوم
خالق کو اپنی امیدوں کا مرجع قرار دیں
( فرموده ۳ ستمبر ۱۹۳۷ء)
مکرم ملک عبد الرحمن صاحب خادم بی اے ایل ایل بی وکیل گجرات کا نکاح مسماۃ زمانی بیگم
صاحبه عرف روزی دختر خان بهادر آصف زمان خان صاحب کلکٹر مرحوم سکنہ پیلی بھیت سے
دس ہزار روپیہ مہر پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۳۔ ستمبر ۱۹۳۷ء کو بعد نماز عصر مسجد مبارک
میں پڑھا۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
نکاح کے وقت انسان پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ اگر فریقین ان ذمہ داریوں کو
سمجھیں تو نکاح یقینا بہت بڑی رحمت اور انعام ثابت ہو سکتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے ہمیں
نصیحت فرمائی ہے کہ حمد کامل صرف خدا تعالی کے لئے ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس نسخہ کو
ہر وقت سامنے رکھا جائے تو انسانوں کو ایک دوسرے سے شکوہ و شکایت کرنے کا موقع نہ ملے
اور اگر ملے تو بہت کم۔ میں جب آب و ہوا کی تبدیلی کی غرض سے پہاڑوں پر جاتا ہوں تو کئی
چیزیں جو گھر میں ضروری نظر آتی ہیں وہاں جاکر ضروری نہیں رہتیں۔ میرے ساتھ بالعموم
افغان دوست ہوتے ہیں جن کو چائے پینے اور نسوار لینے کی عادت ہوتی ہے ۔ پہاڑ پر یا سفر میں
ان کی یہ عادت جاتی رہتی ہے یا کم از کم بہت حد تک کم ہو جاتی ہے حالانکہ ان کو آدھ آدھ گھنٹے
کے بعد نسوار لینے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ اس لئے کہ ان کو پہلے سے اس کا خیال ہوتا ہے کہ
وہاں یہ چیزیں میسر نہ آئیں گی وہاں ان کو نہ تو چائے کی پیالیاں ملتی ہیں اور نہ نسوار ملتی ہے مگر
خطبات محمود
۴۴۳
جلد سوم
ان کی طبیعت میں کبھی بھی شکوہ پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ان کو ان چیزوں کے ملنے کی امید نہیں ہوتی
اور وہ جانتے ہیں کہ یہ چیزیں ان کو میسر نہیں آئیں گئی ۔ مگر گھروں میں ان کو یہ چیزیں نہ ملیں تو
شکوہ پیدا ہو گا کیونکہ وہاں ان کو امید ہوتی ہے کہ یہ میسر آجائیں گی۔ اسی طرح اگر ایک شخص
کسی غیر آدمی کے گھر جائے اور وہ اس کی خاطر نہ کرے حتی کہ پانی بھی نہ پوچھے تو اس کو ہرگز
شکوہ نہ ہو گا کیونکہ اسے اس آدمی پر امید نہ تھی۔ مگر وہی شخص اپنے کسی دوست کے گھر جائے
اور وہ کسی قسم کی کوتاہی کر دے تو خواہ دس رنگ میں اس کی خاطر و مدارات بھی کر دے اور
صرف ایک رنگ میں اس کی خواہش پوری نہ کرے تو وہ اس سے شکوہ کرے گا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلقات محبت کی وجہ سے ایک شخص کو دوسرے شخص پر
امیدیں ہوتی ہیں مگر ساری امیدیں صرف اللہ تعالی کے ذریعہ پوری ہو سکتی ہیں انسانوں کے
ذریعہ پوری نہیں ہو سکتیں ۔ مگر بعض لوگ اس اصل کو بھول جاتے اور انسانوں پر اپنی امیدیں
لگا بیٹھتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں وہ رنج اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ شادی میں بھی اس
اصل کو مد نظر رکھ کر میاں بیوی ایک دوسرے پر امیدیں رکھ لیتے ہیں۔ مرد اپنی بیوی کے متعلق
سمجھتا ہے کہ وہ خوبصورتی میں پرستان کی پری سے بھی بڑھ کر ہوگی اور دنیا میں کوئی بھی عورت
خوبصورتی میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ اخلاق کے متعلق وہ یہ اندازہ لگاتا ہے کہ اس کے
اخلاق اس قدر بلند ہوں گے کہ دنیا اس کی نظیر لانے سے محروم ہو گی اور وہ یہاں آکر سب کو
اخلاق سکھلائے گی۔ اس کے کھانے پکانے کے متعلق اس کا یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایسا اعلیٰ
اور عمدہ کھانا پکانا جانتی ہوگی کہ دنیا کے تمام باورچی اس کے مقابلہ میں بیچ ہوں گے ۔ اس کے
حسن انتظام کے متعلق وہ یہ خیال کرتا ہے کہ سو روپیہ جہاں خرچ ہوتا ہو وہاں وہ اپنے حسن
انتظام سے دس روپے خرچ کرے گی۔ حسن سلوک کے متعلق اس کا اندازہ یہ ہوتا ہے کہ گھر
میں آتے ہی وہ ایسا جادو کرے گی کہ میرے ماں باپ اس سے بہت زیادہ محبت کرنے لگ جائیں
گے اور میرے معاملات میں تو وہ ایسی اچھی ہوگی کہ مجھ پر قربان ہو جائے گی اور میری ایسی مطیع
اور فرمانبردار ہوگی کہ میں اس کے مقابلہ میں سب کو بھول جاؤں گا۔ ادھر بیوی نے بھی اسی
طرح امیدیں لگائی ہوتی ہیں۔ وہ خیال کرتی ہے کہ خاوند کے گھر قدم رکھتے ہی وہ میرا غلام
ہو جائے گا اور جہاں مجھے دس روپے کی ضرورت ہوگی وہاں وہ مجھے سو روپیہ دے گا اور اس
جیسا با اخلاق آدمی دنیا میں کوئی نہیں ہو گا۔ پھر خاوند کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ میری بیوی میرے
خطبات محمود
マママ
جلد سوم
میاں
والدین کی خدمت کرے اور انہیں اس کے ذریعہ کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے مگر وہ یہ خیال لے
کر آتی ہے کہ میں گھر جاتے ہی اس کے ماں باپ کو نکال دوں گی۔ غرض یہ متضاد خیالات جو
ا بیوی کے اکٹھے ہونے سے ہونے سے پہلے پیدا ہوتے ہیں۔ پیدا ہوتے ہیں کیوں پیدا ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ اس کی وجہ صرف یہ
ہے ہے کہ وہ ایک غلط اصول پر چل رہے ہوتے ہیں جس سے سوائے فساد کے اور کچھ حاصل نہیں
ہوتا۔ جس قسم کے آرام کی توقع ایک خاوند اپنی بیوی سے رکھتا ہے اس کے بالکل الٹ بیوی
اپنے خاوند سے توقع رکھتی ہے۔ خاوند کی راحت اس میں ہوتی ہے کہ میرے ماں باپ کی
خدمت ہو اور سو ۱۰۰ روپے کی بجائے دس روپے خرچ ہوں مگر عورت اس کے مقابل پر یہ
خیال کرتی ہے کہ میرا آرام اس میں ہے کہ میں خاوند کے ماں باپ کو گھر سے نکال دوں اور
دس کی بجائے سو ۱۰۰ روپیہ خرچ کروں تو ایسے گھر میں نہ تو خاوند کو آرام ہو گا اور نہ بیوی کو
چین ہو گا کیونکہ ان کے اصول ہی ایسے ہیں جو فساد کا موجب ہیں۔
ایسے موقع پر بے شمار درود ہوں ہمارے رسول کریم ﷺ پر جنہوں نے ایک ایسے قانون
کی طرف ہمیں توجہ دلائی ہے کہ اگر ہم اس کو اپنے سامنے رکھیں اور پھر شادی کریں تو ہر گز یہ
بات پیدا نہ ہو۔ رسول کریم اللہ نے نے اس موقع پر الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَ نَسْتَعِينُهُ وَ
نَسْتَغْفِرُةَ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ ۔ له پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
مومن مرد اور مومنہ عورت نکاح کے موقع پر کہتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُ ؛ کہ حمد کامل صرف
اللہ کے لئے ہے۔ ہم میں کوئی خوبی نہیں، ہم عیب دار ہیں، عیب سے پاک صرف اللہ تعالیٰ کی
ہی ذات ہے و نستعينه مومن مرد اور مومنہ عورت کہتے ہیں کہ ہم تو خدا اسے سے مدد طلب
کرتے ہیں، انسانوں سے مدد کے طالب نہیں۔ خاوند کہتا ہے کہ میری تمام امیدیں خدا تعالی
سے وابستہ ہیں بیوی کچھ نہیں کر سکتی۔ اسی طرح بیوی کہتی ہے کہ میری تمام امیدیں خدا تعالیٰ
کی ذات سے وابستہ ہیں خاوند کچھ نہیں کر کر سکتا ۔ وَنَسْتَغْفِرُ ، پھر مومن مرد اور د اور مومنہ عورت
کہتے ہیں کہ اے خدا ہمارے گناہوں کو ڈھانپ لے ہم تو بڑے گنہگار ہیں صرف تیری ذات ہی
ایسی ہے جو غلطی سے پاک ہے ۔ وَنُو مِن به مومن مرد اور مومنہ عورت پھر یہ کہتے ہیں کہ
ہمارا ایمان تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے ہماری ساری امیدیں اللہ تعالیٰ ہی پوری کرے گا۔ کیونکہ
اس پر ہمارا ایمان اور یقین ہے کسی انسان پر نہیں کہ وہ ہر وقت ہمارے کام آسکے گا۔ جب
مومن مرد اور مومنہ عورت اپنی کمزوری اور بے بسی کا اس طرح اقرار کرتے ہیں تو اس کے
"
خطبات محمود
۴۴۵
جلد سوم
بعد وہ نَتَوَ كُل عَلَيْهِ کہتے ہیں یعنی ہم تو اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہیں۔ غرض وہ ساری امیدوں کا
پورا ہونا خدا تعالی کی ذات سے وابستہ کر لیتے ہیں اور اس طرح ان میں وہ بد مزگ ل پیدا
نہیں ہوتی جو اس اصل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں پیدا ہو جاتی ہے۔
غرض یہ ایک عظیم الشان گر ہے جو شادی کے لئے بمنزلہ بنیاد ہے ۔ جو لوگ اس گھر پر عمل
کریں گے ان کے خانگی امور میں کچھ نا اتفاقی نہیں آسکتی۔ پس مومن مرد اور مومنہ عورت
کسی پر امید نہیں رکھتے وہ صرف خدا پر امیدیں رکھتے ہیں اور اسی صورت میں کامیابی ہوتی
ہے۔
الفضل ۱۰۔ ستمبر ۱۹۳۷ء صفحہ ۴)
له ابو راؤ ر كتاب النكاح باب في خطبة النكاح