نکاح کے نتائج کا علم خدا تعالیٰ ہی کو ہوتا ہے

خطبات محمود
۴۵۶
111
جلد سوم
نکاح کے نتائج کا علم خدا تعالیٰ ہی کو ہوتا ہے
(فرمودہ ہے ۔ جنوری ۱۹۳۸ء)
ے ۔ جنوری ۱۹۳۸ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی بھتیجی ناصرہ 1 جنوری ۱۹۳۸ء حضرت
بیگم کے نکاح کا اعلان محمد رفیق صاحب ولد شیخ محمد ابراہیم صاحب کانپوری سے فرمایا ۔ کے محمد رفیق
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
انسانی زندگی اور انسانی طاقتیں ایسی محدود چیزیں ہیں کہ اپنی ذات میں وہ کوئی بھی حیثیت
نہیں رکھتیں ۔ کسی شاعر نے کہا ہے ۔
ہے
آدمی بلبلا
پانی کا
در حقیقت سمندر کے مقابلہ میں جو بلبلا کی حیثیت ہوتی ہے انسان کی خدا تعالیٰ کی ازلی
ابدی ہستی کے مقابلہ میں اتنی بھی وقعت نہیں۔ انسان کی زندگی زیادہ سے زیادہ سو سال ہوتی
ہے پھر اس میں بعض اوقات خوشی کی گھڑیاں اسے میسر آتی ہیں اور بعض اوقات رنج کی اور
خوشی کی گھڑیوں کے مقابلہ میں رنج کی چھوٹی گھڑیاں اسے لمبی نظر آتی ہیں اور خوشی کی گھڑیاں
مختصر ۔ انسان میں قدرتی طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس پر ہمیشہ خوشیوں کی گھڑیاں آئیں رنج
کی گھڑیاں نہ آئیں۔ پھر زندگی کا بہت سا حصہ انسان ادھر ادھر کی باتوں میں صرف کر دیتا ہے
بعض آدمی ایک جگہ پر بیٹھ کر باتیں شروع کر دیتے ہیں تو ایسے منہمک ہو جاتے ہیں کہ سارا دن
اسی میں ضائع کر دیتے ہیں اور جب انہیں آگاہ کیا جائے تو کہتے ہیں او ہو اس قدر جلدی دن گزر
گیا دل تو ابھی اور باتیں سننے سنانے کو چاہتا ہے۔ برسات کے دنوں میں لوگ گھروں میں پکوان

خطبات محمود
لدود
جلد سوم
پکاتے ہیں تو اس قدر اس میں منہمک ہو جاتے ہیں کہ وقت کے گزرنے کی انہیں خبر تک نہیں اتے ہیں تو اس قدر اس میں منہمک ہو جاتے ہیں کہ و
ہوتی۔ دوسرا آدمی جب انہیں اطلاع دے کہ دو پہر ہو گئی ہے تو کہتے ہیں ہم نے تو ابھی کام
شروع ہی کیا تھا کہ اس قدر دن گزر گیا بعض لوگوں کو کہانیاں سنانے اور بعض کو سننے کی عادت
ہوتی ہے۔ جب کہانی شروع ہو جاتی ہے تو ان کو معلوم نہیں ہو تا کہ کتنی رات گزر چکی ہے۔
گھر کے دوسرے لوگ ان سے کہتے ہیں کہ آدھی رات ہو گئی سوتے کیوں نہیں مگر ان کو سونے
کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور انہیں محسوس نہیں ہوتا کہ کتنا وقت گزر گیا۔ غرض خوشی کی لمبی
گھڑیاں بھی انسان کو مختصر نظر آتی ہیں اور رنج کی چھوٹی گھڑیاں بھی لمبی بن جاتی ہیں۔
میرا اپنا واقعہ ہے میری آنکھوں میں لکرے ہیں۔ ایک دفعہ میر محمد اسماعیل صاحب نے جو
میرے ماموں ہیں ایک آنکھ کے ککروں کو چھیل کر کا پر لگایا اور دوسری کے متعلق کہا کہ اگر
ایک آنکھ کا آپریشن برداشت کر لیا گیا تو دوسری کا بھی کر دیا جائے گا۔ آپریش ہونے کے بعد
ورم اور درد کے باعث مجھے سخت تکلیف ہوئی۔ حضرت خلیفہ اول کی شروع خلافت کا ابتدائی
زمانہ تھا۔ آپ میرا حال پوچھنے کے لئے تشریف لائے تو عشاء کی اذان ہوئی اپریشن عصر کے بعد
ہوا تھا جب اذان ہوئی تو میں نے حضرت خلیفہ اول سے کہا کہ صبح ہو گئی؟ آپ نے فرمایا نہیں
عشاء کی اذان ہے تو درد کے باعث گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گویا ساری رات جاگا
ہوں۔ غرض تکلیف اور درد کی گھڑی تھوڑی سی بھی بہت لمبی نظر آتی ہے۔
انسان کی قدرتی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اسے آرام میسر آئے اور اس صورت میں وہ اپنی
عمر کو چھوٹا سمجھے گا۔ گویا اگر اس کی زندگی سو سال کی ہو تو آرام کی صورت میں اسے ایسا معلوم
ہو گا کہ اس نے دس سال زندگی بسر کی اور اگر دس سال انسان پر رنج اور مصیبت کے آئیں تو
اسے دس سال ہزار سال کے برابر معلوم ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں ان لوگوں کے
متعلق جن کو آرام کی زندگی میسر تھی یوما او بَعْضَ يوم ۔ فرمایا گیا ۔ جب ان سے پوچھا جاتا کہ
تم دنیا میں کس قدر زندگی گزار چکے ہو تو کہتے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ ۔ عیسائیوں پر جب
راحت اور عروج کا زمانہ تھا ان کے متعلق قرآن مجید میں آتا ہے کہ كَمْ لَبِثْتُمْ قَالُوا لَبِثْنَا
بَعْضَ يَوْمِ ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ تم کتنا عرصہ رہے تو انہوں نے کہا ہم ایک
دن یا دن کا کچھ حصہ رہے۔ تو راحت کا زمانہ خواہ کس قدر بھی لمبا ہو قلیل نظر آتا ہے۔ پھر اللہ
تعالٰی اپنے دنوں کے متعلق فرماتا ہے ۔ اِنَّ يَومَا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ہے کہ
يو ما او بعض

خطبات محمود
۴۵۸
جلد سوم
اللہ تعالیٰ کا دن ہزار برس کا ہوتا ہے اور ہزار برس کو انسانی زندگی کے مقابلہ میں اگر وہ سو سال
کی بھی ہو رکھا جائے تو وہ چند گھنٹے بنتی ہے اور اگر وہ بھی راحت کا زمانہ ہو تو پھر ایک منٹ سمجھی
جائے گی۔
رہے
اللہ تعالیٰ نے کیا ہی لطیف نکتہ بیان فرمایا ہے جسے رسول کریم ﷺ نے اس موقع پر بیان
کرنے کا مشورہ دیا فرمایا کہ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ - سے کہ ہر انسان شادی سے پہلے
غذ پر نظر رکھے ۔ میں جیسا کہ بیان کر چکا ہوں اللہ تعالی کا ایک دن انسانوں کے حساب سے ایک
ہزار سال کا ہوتا ہے اس غد سے مراد اللہ تعالیٰ کاغذ ہے نہ کہ انسانی غد ۔ اس حساب سے غد
انسانی زندگی کے لحاظ سے کم از کم پندرہ سو سال کا بنتا ہے اس میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ
شادی کے متعلق غور تو آج ہی کرو ڈیڑھ ہزار برس بعد پر بھی نظر رکھو ۔ ایک لطیفہ مشہور ہے کہ
ایک ملا تھا جو کہتا تھا کہ ایک بالشت سے زیادہ ریشم پہننا جائز نہیں۔ ایک امیر آدمی جسے ریشم پہننے
کا شوق تھا اور فوج کا افسر تھا وہ ملا کے لئے جہاں نوکر تھا وہاں سے ایک تہہ بند لایا جس کا کنارہ
ریشم کا تھا۔ کلا بیچارے نے کبھی اس قسم کا تہبند استعمال نہیں کیا تھا اسے دیکھ کر بہت خوش ہوا
اور اسے پہن لیا۔ لوگوں نے اس پر اعتراض کرنے شروع کئے کہ یہ ملا پہلے تو کہا کرتا تھا کہ ایک
بالشت سے زیادہ ریشم پہننا جائز نہیں اب وہ خود ریشمی تہبند باندھتا ہے ۔ کسی شخص نے اسے یہ
بات بھی کہہ دی۔ اس پر وہ بہت لال پیلا ہوا اور کہنے لگا میں نے کب کہا تھا کہ ایک بالشت سے
زیادہ ریشم پہننا جائز نہیں بالشت سے مراد حضرت عمر بھی اللہ کی بالشت ہے تو اس طرح اس ملانے
حضرت عمر بنی اللہ کی بالشت کہہ کر ڈیڑھ گز ریشمی کپڑے کا پہننا جائز قرار دے دیا ۔ یہ بات تو
لطیفہ ہے مگر ایک حقیقت بھی اس میں ہے۔ پس خدا تعالیٰ کاغذ اور انسان کا غذ الگ الگ ہیں خدا
تعالی کے غد سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنی نظر لمبی اور دور زمانہ تک رکھے اور شادی کے نتائج کو
اگلی نسلوں کے پیدا ہونے تک لے جائے۔ انسان کی اپنی زندگی تو زیادہ سے زیادہ سو سال کی
ہوتی ہے اس کو کیا علم ہے کہ اس دن اور اس سے اگلے دن کیا ہونے والا ہے۔ رسول کریم
ا نے فرمایا ہے کہ دنیا میں جو کام کرویوں کرو کہ مرنا ہی نہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ
انسان کام کرنے سے مرتا ہی نہیں بلکہ یہ ہے کہ دنیا میں ایسا کام کرو کہ اس کا اثر کبھی ختم نہ
ہونے والا ہو ۔ یہاں بھی غد سے یہ مراد ہے کہ شادی ایسی کرو کہ اس کا اثر ختم نہ ہونے والا
ہو۔

خطبات محمود
۴۵۹
جلد سوم
خدا کے دن کے متعلق جیسا کہ قرآن مجید میں آیا ہے کہ وہ ہزار برس کا ہے اس طرح یہ
بھی آیا ہے کہ دھر پچاس ہزار برس کا ہے ۔ قرآن مجید پر حکمت کتاب ہے۔ اس کی ایک ایک
آیت میں کئی کئی عظمتیں ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کا دن پچاس ہزار برس کا ہو سکتا ہے تو پچاس کروڑ
برس کا بھی ہو سکتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ پچاس ارب سال کا بھی ہو سکتا ہے تو خدائی غد غیر
معین ہے اس قدر غیر معین کہ انسان اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ انسان اندازہ کرے بھی کیسے ۔
وہ تو اس دن کے اندر ہی مرجاتا ہے۔
اسلامی تعلیم یہ ہے کہ جب انسان کی نظر خدا تعالی کی طرف ہو تو یہ دھیان رکھے کہ میں
ابھی مر رہا ہوں اور جب دنیا کے کام میں لگا ہوا ہو اور اپنے ماحول پر نظر رکھے تو یہ سمجھے کہ میں
نے کبھی مرنا ہی نہیں۔ شادی کے آئندہ اثرات ظاہر ہونے کے متعلق انسان کو کچھ بھی علم
نہیں ہوتا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اسے اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ کے کے ساتھ مل کر دیا کہ
انسان کام کرتا جائے اثرات پیدا کرنا ہمارا کام ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آئندہ اس کے کیا
اثرات ظاہر ہونے والے ہیں۔
بعض لوگ حیشن عورتوں سے شادی کر لیتے ہیں اور کئی نسلیں گزر جاتی ہیں ان میں سے
کسی پر اس جشن کا اثر نہیں ہو تا آخر ساتویں یا آٹھویں نسل میں جاکر اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔
بعض بال جیشیوں کی طرح گھنگھریالے اور رنگ سیاہ ہوتا ہے اس وقت کی نسل کو علم ہی نہیں
ہو تا کہ ہمارے باپ دادا میں سے کسی نے حبشن عورت سے بھی شادی کی تھی۔ بعض دفعہ تصویر
کے دیکھنے سے بھی بچہ پر اثر پڑ جاتا ہے۔
یورپ کے ایک آدمی کے ہاں ایک دفعہ حبشی بچہ پیدا ہوا اس کے بال اور شکل جیشیوں کی
سی تھی اس پر اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا کہ ایک ڈاکٹر نے اس کے گھر میں ایک
حبشی کی تصویر دیکھی ۔ وہ حبشی کئی سال سے مرچکا تھا اس پر شک بھی نہیں ہو سکتا تھا وہ اس شخص
کے باپ دادا میں سے کسی کا غلام تھا ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ عورت چونکہ اس تصویر کو دیکھا کرتی
تھی اس کا اثر بچہ پر ہو گیا ہے۔
تو شادی کے بعض اثرات ایسے بھی ظاہر ہوتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے
ہیں کہ یہ چیز کہاں سے آگئی ہے۔ خوبی اور خرابی کا صرف اللہ تعالیٰ کو ہی علم ہوتا ہے ۔ آج کل
خورد بینوں کے ذریعہ اس کی تحقیقات ہوتی ہیں کہ نسل انسانی میں بعض ذرات مخفی طور پر نسلاً

خطبات محمود
۲۶۰
جلد سوم
بعد نسل چلے آتے ہیں اور بعد کی کسی نسل میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ایک انسان سخی ہوتا ہے مگر
بعد میں اس کی نسل میں سخاوت کا ذرہ بند ہو جاتا ہے ساتویں آٹھویں پشت میں جا کر وہ ذرہ ترقی
کرتا ہے اور پھر اسی نسل کا انسان سخی بن جاتا ہے۔ تو اخلاق اور ترقیات انسانی باریک در باریک
ذرات ہوتے ہیں جو کئی کئی نسلوں کے بعد ظاہر ہوتے ہیں پہلے مخفی چلے آتے ہیں۔ یوں ذرات
کئی نسلوں میں چلتے رہتے ہیں مگر نشو و نما پوری طرح نہیں پاتے، زمین عمدہ ہو اور بیچ اچھا نہ ہو یا
اگر بیج اچھا ہو زمین اچھی نہ ہو تو ہر دو صورتوں میں نشو و نما پوری طرح نہیں ہوتی ۔ جب زمین
اور بیچ دونوں عمدہ ہوں تب نشود نما عمدہ ہوتی ہے۔ اعمدہ ہوتی ہے۔ اِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ کہ کر الله
تعالٰی نے بتایا ہے کہ بے شک اثرات ظاہر ہوتے ہیں مگر انسان کو ان کا علم نہیں ہوتا۔ صرف
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس شادی کے اثرات کب اور کیسے ظاہر ہوں گے اس لئے خدا کے
احکام کو مد نظر رکھنا چاہئے۔
له الكهف : ۲۰
ه الج : ۳۸
الحشر : 19
ه الحشر : 19
الفضل ۱۵ - جنوری ۱۹۳۸ء صفحه ۴۰۵)

آج 10 میں سے 10 باقی