تحریک جدید کا دَورِ ثانی اور دوسری مدات
حصہ 2
خطبات محمود
۷۶
سال ۱۹۳۸ ء
تمہارے اندر ایسی طاقتیں پیدا ہو جائیں گی کہ تم دس دس ، ہیں ہیں دشمنوں کا مقابلہ کر سکو گے ۔
جس طرح دنیوی ریاضات کے نتیجہ میں ایک ایک جسم دس دس جسموں کو اگر الیتا ہے اسی طرح
جب روحانی ریاضات کی جاتی ہیں تو اپنی اپنی ریاضت اور اپنے اپنے مجاہدہ کے مطابق کوئی تو اور
روح دس بدروحوں کو گرا لیتی ہے، کوئی ہمیں کو گرا لیتی ہے، کوئی پچاس کو گرا لیتی ہے، کوئی سو کو ں بدروحوں کوگر لیتی ہے
گرا لیتی ہے، کوئی ہزار کو گرا لیتی ہے اور جب کسی قوم میں زبر دست روحانی طاقت وقوت پیدا
ہو جائے اُس وقت تعداد کا سوال بالکل اہمیت کھو بیٹھتا ہے۔ اُس وقت یہ نہیں پوچھا جاتا کہ دشمن
ایک کے مقابل پر دس ہیں یا ہیں بلکہ ایسی روحانی طاقت حاصل کرنے والی قوم کے تھوڑے
سے آدمی ساری دنیا پر غالب آجاتے ہیں ۔
مثل مشہور ہے کہ ایک دفعہ چوہوں نے مشورہ کیا کہ بلی کو پکڑ کر قید کر دیا جائے ۔ دس ہیں
نے کہا کہ ہم اُس کا کان پکڑ لیں گے ، دس میں نے کہا کہ ہم اُس کی دُم پکڑ لیں گے ، دس ہیں نے
کہا ہم اُس کی ٹانگوں سے چمٹ جائیں گے ، اس طرح سینکڑوں چو ہے تیار ہو گئے اور انہوں
نے کہا کہ آج بلی آئی تو ہم اسے جانے نہیں دیں گے۔ یہ باتیں ہوہی رہیں تھیں کہ ایک بڑھے
چوہے نے کہا تم سب کچھ پکڑ لو گے مگر یہ تو بتاؤ کہ اس کی میاؤں کو کون پکڑے گا ؟ اتفاقاً اُسی
وقت ایک کونے میں سے ایک بلی کی آواز آئی جو وہاں چھپی بیٹھی تھی ۔ اُس نے میاؤں جو کی تو
تمام چو ہے بھاگ کر اپنے اپنے بلوں میں گھس گئے ۔
غرض انسان کے اندر جب غیر معمولی یقین پیدا ہو جائے تو دنیا اُس سے دینے لگتی ہے اور
یہ ایک صوفیا نہ نکتہ ہے جو تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ انسان کے اندر ایک میں ہوتی ہے جب وہ میں
پاک ہو جائے تو باقی تمام دنیا کی میں اُس کے آگے دَب جاتی ہے۔ اُس وقت جسموں اور تعداد
کا کوئی سوال نہیں رہتا بلکہ جس طرح ایک شیر کے مقابلہ میں ہزاروں خرگوش کوئی حقیقت نہیں
رکھتے اسی طرح ایسی روحانی طاقت رکھنے والے انسان کے سامنے ہزاروں کیا لاکھوں نفوس بھی
محض بے حقیقت ہوتے ہیں کیونکہ وہ روحانیت سے خالی ہوتے ہیں اور انہی لوگوں کو پیدا کرنا
ہمارا مقصود ہے۔ ہماری اصل غرض نہ ایک کھانا کھانا ہے ، نہ سادہ کپڑا پہننا ہے، نہ یہ ہے نہ وہ
بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہمارے اندر ایسی روحانی طاقت پیدا ہو جائے جس کے نتیجہ میں ہم میں
خطبات محمود
24
سال ۱۹۳۸ ء
اخوت اسلامی پیدا ہو جائے ، ہم میں جراتِ اسلامی پیدا ہو جائے ۔ اور جب وہ پیدا ہوگئی تو ایک
طرف ہمارے اندر کوئی فتنہ پیدا نہیں ہو سکے گا اور دوسری طرف دشمن ہمیں دبا نہیں سکے گا کیونکہ
ہمارے اندر قوت روحانی کا ایک چشمہ پھوٹ رہا ہوگا اور چشمہ کبھی خشک نہیں ہو سکتا ۔ جس طرح
ایک چشمہ سے تم جس قدر پانی نکالو وہ خشک نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کے نیچے سے اور پانی نکل آتا
ہے اسی طرح جو لوگ روحانی اور اخلاقی ورزشوں سے اپنے اندر قوت پیدا کر لیتے ہیں وہ
روحانیات کا چشمہ بن جاتے ہیں ۔ جب دشمن اس میں سے کچھ پانی چرا کر لے جاتا ہے اور سمجھتا
ہے کہ اب پانی ختم ہو گیا ، اُس چشمہ کے نیچے سے اور پانی نکل آتا ہے اور وہ ہمیشہ ہی بھرا
۔
رہتا ہے۔
پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ سادہ زندگی کی طرف متوجہ
ہوں اور بجائے اس کے کہ وہ ان قیود کو کم کرنے کی کوشش کریں انہیں چاہئے کہ وہ زیادہ تعہد کے
ساتھ ان مطالبات پر عمل کریں۔ بلکہ جن لوگوں نے گزشتہ سالوں میں ان مطالبات پر عمل کرنے
میں کوئی کوتاہی کی ہے اُنہیں بھی اس طرف لانے کی کوشش کریں۔ تا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی
برکتیں نازل ہوں اور اسلام اور احمدیت کی ترقی کے راستے میں جو مشکلات حائل ہیں وہ ڈور
ہو جائیں اور خدا اور اس کے رسول کا جلال دنیا میں ظاہر ہو ۔" ( الفضل ۱۱ فروری ۱۹۳۸ء )
بخارى كتاب النكاح باب نهى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عن نكاح الْمُتْعَةِ أَخِيرًا
مسلم كتاب القيام باب تحريم صوم ايام التشريق (الخ)
ترقہ : آسودگی ۔ دولتمندی
۵ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۰۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ ء
ل يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ
وَظُهُورُهُمْ (التوبة: ۳۵)
ك الزخرف : 19
زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴۔ حاشیہ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء