رحم میں وسعت اختیار کرو

حصہ 2

خطبات محمود
۱۳۶
سال ۱۹۳۸ ء
میسر آنے لگی ہے اور یہ میرے لئے ایک امتحان کا وقت ہے۔ چنانچہ میں وہ خط لئے ایک بھٹی
کے پاس گیا جس میں آگ جل رہی تھی اور جاتے ہی وہ خط اُس میں جھونک دیا اور پٹھی دینے
والے سے کہا کہ اپنے بادشاہ سے کہہ دینا کہ تمہارے خط کا یہ جواب ہے ۔ اللہ تعالیٰ کو ان کا یہ فعل
ایسا پسند آیا کہ چند دنوں کے بعد ہی اس نے انہیں معاف کر دیا۔ کے
تو نیک آدمی فوراً سمجھ جاتا ہے کہ میں کن لوگوں سے الگ ہوا ہوں اور اب کون سے لوگ
میرے ارد گرد ہیں مگر جس کے اندر بدی ہوتی ہے اسے بُروں کی صحبت میں ہی لذت آنی
شروع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ دیکھ لو مصری صاحب کے دل میں اگر واقعہ میں سلسلہ کی محبت ہوتی
اور احمدیت سے اخلاص رکھتے تو تھوڑے دنوں میں ہی وہ سمجھ جاتے کہ ایک پاک جماعت سے
الگ ہو کر میں کس قماش کے انسانوں میں آملا ہوں ۔ وہ اپنے آپ کو مصلح کہتے ہیں مگر کیا
مصلحین کا بدوں سے تعلق ہوتا ہے یا نیکوں سے ۔ پھر کیوں ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ
اگر وہ نیک تھے تو چاہئے تھا کہ نیکوں سے ان کا تعلق ہوتا نہ کہ بدوں اور آوارہ منش لوگوں سے ۔
مگر ان کی حالت یہ ہے کہ وہ بسا اوقات سلسلہ کے دشمنوں اور آوارہ منش لوگوں کی مجلس
میں بیٹھے ہوئے ایسے خوش ہوتے ہیں کہ گویا خدا کی خاص تا ئیدا نہیں حاصل ہے اور اس بات پر
فخر کرتے ہیں کہ انہیں ایسے لوگوں کی صحبت حاصل ہوئی ۔ صاف پتہ لگتا ہے کہ ان کے دل میں
احمدیت سے محبت نہیں ۔ ورنہ ایسے لوگوں کو اپنے ارد گرد دیکھ کر چاہئے تھا کہ وہ روتے اور
خدا تعالیٰ کے حضور تضرع اور زاری کرتے اور کہتے خدایا! تو نے کہاں سے نکال کر مجھے کہاں
ڈال دیا۔ مگر وہ اس کا نام تائید الہی اور نصرت ایز دی کہتے ہیں اور اس امر کو بھول جاتے ہیں کہ
اگر یہی تائید ایزدی ہے تو یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی حاصل نہیں ہوئی ۔ پس اگر وہ
سوچتے تو یہی نشان ان کیلئے کافی تھا اور اس سے وہ اگر چاہتے تو فائدہ اُٹھا سکتے تھے ۔
غرض یہ سزائیں جو بعض لوگوں کو دی جاتی ہیں یہ مجبوراً دی جاتی ہیں اور محدود طور پر دی
جاتی ہیں ۔ اور ہم سے اگر ہو سکے تو ہم تو چاہتے ہیں ان سزاؤں کو بالکل ہی مٹادیں اور میں کئی
دفعہ خود مصری صاحب کے بارہ میں ہی غور کر چکا ہوں کہ کیا کوئی ایسا طریق ہو سکتا ہے کہ ما طریق ہو سکتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی نظر میں ہی فتنہ و فساد کا مجرم بننے کے بغیر اس سزا کو ہی ان سے دور کر دوں لیکن

خطبات محمود
۱۳۷
سال ۱۹۳۸ ء
اب تک ایسی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ مگر میں نے دیکھا ہے ہمارے دوست یہ امر سو چتے رہتے
ہیں کہ کس طرح ان سزاؤں کو بڑھا دیں ۔
یہ امر ا چھی طرح یا د رکھو کہ جس طرح بے غیرتی ایک گناہ ہے اور اس کا مرتکب خدا تعالیٰ کی
ناراضگی کا مورد بنتا ہے اسی طرح ظلم بھی ایک گناہ ہے اور اس کا مرتکب بھی خدا تعالیٰ کے
حضور اپنے اعمال کا جواب دہ ہے مگر تم میں سے بعض ایسے ہیں کہ غیرت کا مادہ اپنے اندر نہیں
رکھتے ۔ بٹالہ جائیں اور مصری صاحب یا ان کے ساتھی اُنہیں مل جائیں تو بڑے تپاک سے
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہیں گے اور جب قادیان آئیں گے اور ان کے سامنے کوئی ان کا نام لے
دے گا تو کہیں گے تو بہ تو بہ ایسے آدمی کا نام ہمارے پاس کیوں لیتے ہو؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ ہمیں
ایسی رپورٹیں نہیں پہنچتیں ۔ رپورٹیں پہنچتی ہیں مگر ہم بغیر کسی کارروائی کے رکھ دیتے ہیں کیونکہ
سمجھتے ہیں کہ یہ فعل بے ایمانی کی وجہ سے نہیں بلکہ حماقت یا بزدلی کی وجہ سے ہے۔
پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم بے غیرت مت بنو۔ مگر اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہتا
ہوں کہ تم ظالم بھی مت بنو ۔ ایسا نہ ہو کہ ایک گڑھے سے نکلو اور دوسرے گڑھے میں گر جاؤ ۔
ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ ہم فتنہ کو روکیں ۔ کسی کی ذات کو نقصان پہنچانا اور اُسے بُرا بھلا کہنا نہ
پہلے ہمارے مد نظر رہا ہے نہ اب ہے اور نہ آئندہ ہوگا کیونکہ دل دُکھانا اور دشمن کے متعلق
سخت الفاظ کا استعمال کرنا مؤمن کا کام نہیں ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہیں ۔ مگر
یا درکھو اللہ کے انبیاء مجسٹریٹ ہوتے ہیں اور مجسٹریٹ کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ چور کو چور اور سادھ
کو سادھ کہے مگر تمہارا یہ حق نہیں کہ تم کسی کو چور یا ڈا کو کہو ۔ پس تم اپنے مقام کو سمجھو اور جو نبیوں
کا مقام ہے وہ انہی کے پاس رہنے دو۔ تم اگر دشمن کی طرف سے گالیاں سنتے اور جوش دلانے
والے واقعات بھی دیکھتے ہو تو تمہارا کام یہ ہے کہ تم صبر کرو اور ساتھ ہی استغفار کرتے چلے جاؤ
تا ایک طرف تمہارے دل پر بے غیرتی کا زنگ نہ لگے اور دوسری طرف ظالموں والا غصہ پیدا نہ نہ نہ
ہو، یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے۔ وہ تمہیں ایسے مواقع پر استغفار کی تعلیم دیتا ہے اور کہتا ہے کہ
جب تم دشمن کی دل آزار باتیں سنو تو استغفار کرو اور استغفار پڑھنے سے ایک طرف تم ظالم نہیں

خطبات محمود
۱۳۸
سال ۱۹۳۸ ء
بنو گے اور دوسری طرف بے غیرت بھی نہیں بنو گے ۔
پس دنیا کو اپنا نیک نمونہ دکھاؤ اور اپنی اولادوں کو بھی نیک بنانے کی کوشش کرو اور سزا کے
معاملہ میں یہ امر یاد رکھو کہ اسے کم سے کم حد تک اور کم سے کم عرصہ کیلئے جاری کرو۔ ہاں اپنے
رحم کو وسیع کرو اور اس حد تک کرتے چلے جاؤ جب تک رحم کرنا بے غیرتی کا موجب نہ ہو جائے
مگر اس کے ساتھ ہی اس امر کو ملحوظ رکھو کہ نافرمانی کرنا بھی جرم ہے۔ پس اگر کسی کے متعلق کسی
سزا کا اعلان ہوتا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس حکم کی تعمیل کرو کیونکہ جس کو خدا نے ایک کام کیلئے
مقرر فرمایا ہے تمہارا کام نہیں کہ اُس کے احکام پر نکتہ چینی کرو۔ اور اگر تم اس کے احکام پر جرح
کرو گے اور ان کی تعمیل میں کوتاہی سے کام لو گے تو تم نا فرمان قرار پاؤ گے اور نافرمان بھی ظالم
ہی ہوتا ہے ۔ پس تم نہ تو نافرمانی کی حد تک جاؤ نہ بے غیرتی یا ظلم کی حد تک جاؤ بلکہ رحم کرو اور رحم
میں وسعت اختیار کرو۔ کیونکہ خدا نے رحم کیلئے وسیع میدان بنایا ہے اور سزا کیلئے تنگ ۔ وہ خود
کہتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ 20 پس بنی نوع انسان پر رحم زیادہ سے زیادہ ہو اور
سزا کم سے کم ۔ اس گر کے ماتحت تم اپنے تمام کام لاؤ اور فرمانبرداری اور اطاعت اختیار کرو اور
جب دشمن کی طرف سے کوئی بُری بات سنو تو دل میں استغفار کروتا اللہ تعالیٰ تم کو تو بے غیرت
ہونے سے بچائے اور اللہ تعالیٰ تم کو ظالم ہونے سے بھی محفوظ رکھے ۔“
ا منبت : جائے روئیدگی ۔ بنیاد
کیپٹ: بغض ۔ عداوت ۔ دشمنی ۔حسد
النور : ٢٠
، ك النساء : ۴۴
66
الفضل ۹ مارچ ۱۹۳۸ء )
النساء : ۸۴ ه الضحى : ١٢
وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ الهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوا عَاهُ وَلَا يَغُوْثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا ( نوح : ۲۴)
الاعراف: ۱۵۷

آج 10 میں سے 10 باقی