شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی کذب بیانیوں کا ایک نمونہ

حصہ 2

خطبات محمود
۱۵۹
سال ۱۹۳۸ ء
کو گالیاں دی جاتی ہیں ۔ مگر تمہیں اس کی توفیق نہیں دی گئی اور سامان نہیں دیئے گئے ۔ پس معلوم
ہوا کہ تمہارے لئے اللہ تعالیٰ نے یہی مقام مقدر کیا ہے کہ تم گالیاں سنو اور صبر کرو۔
اوپر کی عبارت کو چھوڑ کر پھر مصری صاحب نے ذیل کا فقرہ چن لیا ہے ۔)
اور اگر کوئی انسان سمجھتا ہے کہ اس میں مارنے کی طاقت ہے تو میں اسے کہوں گا کہ
اے بے شرم تو آگے کیوں نہیں جاتا اور اُس منہ کو کیوں توڑ نہیں دیتا جس منہ سے تو نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گالیاں دلوائی ہیں ۔ گندے سے گندے الفاظ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کہے جاتے ہیں ۔ تم خود دشمن سے وہ الفاظ کہلواتے ہو پھر تمہاری
تگ و دو یہیں تک آ کر ختم ہو جاتی ہے کہ گورنمنٹ سے کہتے ہو وہ تمہاری مدد کرے۔
( آگے ذیل کی عبارت پھر انہوں نے چھوڑ دی ہے۔ )
گورنمنٹ کو کیا ضرورت ہے کہ وہ تمہاری مدد کرے۔ کیا اس کا اور تمہارا مذہب ایک ہے یا
اس کی تمہاری سیاست ایک ہے؟ گورنمنٹ اگر ہمدردی کرے گی تو ان لوگوں کی جو تمہارے
دشمن ہیں؟ کیونکہ وہ اکثریت میں ہیں اور تم اقلیت میں ۔ اور گورنمنٹوں کو اکثریت کی خوشنودی
کی ضرورت ہوتی ہے پس گورنمنٹ کو تم سے کس طرح ہمدردی ہوسکتی ہے ۔ اُس کو تو اُسی وقت
تک ہمدردی تمہارے ساتھ ہو سکتی ہے جب تک تم خاموش رہو اور دشمن کے مقابلہ میں صبر سے
کام لو اور اس صورت میں بھی صرف شریف حاکم تمہاری مدد کریں گے اور کہیں گے انہوں نے
ہمیں فتنہ وفساد سے بچالیا۔ مگر یہ خیال کرنا کہ گورنمنٹ اُس وقت مدد کرے جب دشمن تم کو
گالیاں دے رہا ہو اور تم جواب میں اُسے گالیاں دے رہے ہو، نادانی ہے ۔ اُس وقت اُس کی
ہمدردی اکثریت کے ساتھ ہوگی ۔ کیونکہ وہ جانتی ہے اقلیت کچھ نہیں کر سکتی ۔ پس گورنمنٹ سے
اسی صورت میں تم امداد کی توقع کر سکتے ہو جب خود قربانی کر کے لڑائی اور جھگڑے سے بچو۔ اور
اُس وقت بھی صرف شریف افسر تم سے ہمدردی کریں گے اور کہیں گے کہ انہوں نے ہماری بات
مان لی اور خاموش رہ کر اور صبر کر کے فتنہ و فساد کو بڑھنے نہ دیا۔ مگر رذیل حکام پھر بھی تمہارے
ساتھ لڑیں گے اور کہیں گے کیا ہوا اگر دشمن کا تھپڑ انہوں نے کھالیا۔ وہ زیادہ تھے اور یہ
تھوڑے۔ اگر اکثریت سے ڈر کر تھپڑ کھا لیا ہے تو یہ کوئی خوبی نہیں ۔

خطبات محمود
۱۶۰
( یہاں تک کی عبارت کو حذف کر کے مصری صاحب نے اگلا فقرہ نقل کر دیا ہے ۔ )
سال ۱۹۳۸ ء
پس وہ تمہارے صبر کو بزدلی پر محمول کریں گے ۔
اس کے بعد یہ فقرہ حذف کر دیا ہے ۔ )
کا
اور تمہاری خاموشی کو کمزوری کا نتیجہ قرار دیں گے پس
اس کے بعد ذیل کا فقرہ نقل کر دیا ہے ۔ )
وو
تمہارا گورنمنٹ کے پاس شکایت کرنا فضول ہے۔
ہے“
6
اب دیکھ لو میرے فقروں کو کس طرح توڑ مروڑ کر اور کانٹ چھانٹ کر کوئی ٹکڑا کہیں سے اور
کوئی کہیں سے لے کر پیش کیا ہے اور پھر یہ شخص کہتا ہے کہ میں مصلح کی حیثیت سے کھڑا ہوا ہوں ۔
۔
یا در کھودین کی اصلاح صرف وہی کر سکتا ہے جو سچائی کی مضبوط چٹان پر قائم ہوا اور اس کی
دیانت تو اسی سے ظاہر ہے کہ میں تو کہتا ہوں کہ مارنا اور فساد کرنا قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف
ہے، احادیث صحیحہ کے خلاف ہے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے خلاف ہے، میری
تعلیم کے خلاف ہے۔ لیکن جو اس تعلیم کو غلط سمجھتا ہے وہ خود ذمہ دار ہے، وہ ہمارے ساتھ کیوں
شامل ہے ۔ یہ بالکل غیر شریفانہ بات ہے کہ وہ شامل تو ہم میں ہے مگر کام غیروں والے کرتا ہے
اور کہ میری رائے تو یہی ہے لیکن اگر کوئی اس سے مخالف رائے رکھتا ہے تو اس کی ذمہ داری اسی
پر ہونی چاہئے ۔ جماعت اسے کیوں بچائے ۔ کیا اس نے نظام کی پابندی کی ہے؟ پھر میں تو یہ کہتا
ہوں کہ دنیا میں انسان کو شرافت اور سچائی اختیار کرنی چاہئے اور اگر وہ کسی کو مارنا چاہے تو
ہمارے ساتھ شامل نہ رہے ۔ ان لوگوں میں چلا جائے جو ایسا عقیدہ رکھتے ہیں ۔ یہ دوغلہ پن
ٹھیک نہیں کہ ملا تو رہے ہم میں اور کام وہ کرے جو ہم جائز نہیں سمجھتے ۔ مگر یہ صاحب بیچ میں سے
کئی کالم کے مضمون چھوڑ کر ایسے رنگ میں بات کو پیش کرتے ہیں کہ گویا میں یہ کہہ رہا ہوں کہ
مخالفوں کو مارو اور ان کو فنا کر دو ۔ بے شک ایک جگہ میں نے کہا ہے کہ اگر ایسے چالیس آدمی میسر
آجائیں تو ہم دنیا کو ڈرا سکتے ہیں۔ لیکن یہ اردو کا محاورہ ہے کہ جب قانون بیان کرنا ہو تو اس
موقع پر بھی ”ہم“ کا لفظ استعمال کر دیتے ہیں ۔ انگریزی میں ایسے موقع پر ایک کا لفظ استعمال کر
دیتے ہیں۔ عربی میں یہ محاورہ ہے مثلاً حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

خطبات محمود
۱۶۱
سال ۱۹۳۸ ء
66
فرمایا کہ تم انصاریہ کہہ سکتے ہو کہ ہم نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اُس وقت پناہ دی جب
اس کے وطن والوں نے اس کو نکال دیا مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ تم میں سے بعض منافق طبع یوں
کہہ سکتے ہیں ۔ اسی طرح ان الفاظ میں کہ اگر ان دونوں عقیدوں کے چالیس چالیس آدمی بھی
میسر آجائیں تو ہم دنیا کو ڈرا سکتے ہیں ایک قانون بیان کیا گیا ہے ۔ ایک قاتل یا ڈا کو اُٹھتا ہے تو
تمام علاقے میں دہشت پیدا کر دیتا ہے ۔ اسی طرح میں نے یہ کہا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ڈاکو
بننا چاہتا ہے تو اُسے چاہئے کہ جا کر ڈاکوؤں میں شامل ہو۔ لیکن اگر ہمارے ساتھ رہنا ہے تو پھر
مار کھاؤ ۔ لیکن میرے ان الفاظ کو انہوں نے چھوڑ دیا ہے اور اس سارے مضمون کو نظر انداز
کر کے پھر ان الفاظ کو نقل کر دیا ہے کہ ” بہادر وہ ہے جو اگر مارنے کا فیصلہ کرتا ہے تو مار کر پیچھے
وو
۔
ہٹتا ہے ۔ حالانکہ ان الفاظ میں تو میں نے انسانی فطرت کا ذکر کیا ہے۔ کیا دنیا میں ایسے لوگ
نہیں گزرے؟ سکندر اور نپولین وغیرہ ایسے ہی لوگ تھے ۔ ایمان سے باہر بھی تو بہادری کے
اظہار کے ذرائع ہیں ۔ اسی کا میں نے ذکر کیا ہے ۔ ان الفاظ میں مؤمنوں کا میں نے ذکر نہیں
کیا ۔ کہتے ہیں سکھ بڑے بہادر ہوتے ہیں ۔ تو کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ سچے مؤمن ہوتے
ہیں؟ یہ تو عام دنیوی اخلاق ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔
ہوں اور
نے
پھر میں نے کہا تھا کہ اِن دونوں میں سے ایک اصل اختیار کرو۔ جو کچھ میں سمجھتا ہوں
میں جانتا ہوں کہ میں سچ سمجھتا ہوں ۔ وہ یہ ہے کہ ” بہادر بنو مگر اس طرح کہ مار کھانے کی عادت
ڈالو ۔ اگر ان الفاظ کو وہ ساتھ نقل کر دیتے تو میرا مطلب واضح ہو جاتا۔ اس لئے ان الفاظ کو
انہوں نے چھوڑ دیا ہے ۔ اسی طرح میں نے تو لکھا تھا کہ ”اگر تم جیتنا چاہتے ہو ۔ مگر انہوں ۔
اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے کہ اگر تم جینا چاہتے ہو جس سے ان کی غرض یہ ہے کہ ذہن
خالص احمدی نقطہ نگاہ کی طرف پھرے، عام قانون کی طرف لوگوں کی توجہ نہ ہو۔ یہ مصری
صاحب کا حال ہے ۔ وہ اس طرح بد دیانتی کے ساتھ میرے فقروں کو پیش کرتے ہیں اور ساتھ
ساتھ دعویٰ کرتے جاتے ہیں کہ امام جماعت احمد یہ اور جماعت احمد یہ کا ایک حصہ گندہ ہو گیا ہے
اور مصری صاحب اس کی اصلاح کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ۔
اور میرا فقرہ یہ ہے کہ شریفانہ اور عقلمندانہ طریق دو ہی ہوتے ہیں ۔ یا انسان کو مرنا
ایک

خطبات محمود
۱۶۲
سال ۱۹۳۸ ء
آتا ہو۔ یا انسان کو مارنا آتا ہو ۔ ان الفاظ کو تو نقل کر دیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کا فقرہ کہ
”ہمارا طریقہ مرنے کا ہے چھوڑ دیا ہے۔ اس سے آگے جا کر میں نے کہا ہے کہ تم گالیاں
سنوا اور صبر کرو۔ اسے چھوڑ کر اس کا یہ حصہ درج کر دیا ہے اے بے شرم تو آگے کیوں نہیں جاتا
اور اُس منہ کو کیوں تو ڑ نہیں دیتا جس منہ سے تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دلوائی السلام کو گالیاں دلوائی
ہیں۔ پھر اس سے آگے یہ فقرہ نقل کر کے کہ گورنمنٹ تمہاری مدد نہیں کرے گی ، یہ فقرہ نقل کر دیا
ہے کہ وہ تمہارے صبر کو بزدلی پر محمول کریں گے ۔ حالانکہ یہ فقرہ گورنمنٹ کے متعلق نہیں ۔ بلکہ
جیسا کہ میں نے درمیان میں نقل کیا ہے ۔ یہ فقرہ رذیل حکام کے متعلق ہے اور میں نے صاف
فرق کیا ہے کہ گورنمنٹ کا شریف حصہ تمہاری قدر کرے گا ۔ مگر رذیل حکام تمہارے صبر کو بھی
بزدلی قرار دیں گے ۔
غرضیکہ لا تقربوا الصلوة " کہنے والے کی طرح صرف کہیں کہیں سے کوئی کوئی ٹکڑا
جو میرا عقیدہ نہیں بلکہ دوسرے کا عقیدہ بیان کیا گیا ہے لیکن میری طرف منسوب کر دیا گیا۔ اور
جو میرا عقیدہ وہاں بیان ہے اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ دشمن جانتا ہے کہ
وہ سچ سے میرے مقابلہ پر کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ آخر میں بھی مصنف ہوں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے زمانہ سے تصنیف کا کام کرتا آرہا ہوں ۔ میں نے ۱۹۰۷ ء میں مضمون لکھنے شروع
کئے اور ایک دو مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی مجھ سے لکھوا کر اپنی طرف سے شائع
کرائے ۔ گویا آج اکتیس سال ہوئے کہ میں تصنیف کا کام کر رہا ہوں ۔ اس عرصہ میں میں نے
سینکڑوں تقریریں کی ہیں اور درجنوں اشتہار اور رسالے بھی شائع کئے ہیں۔ کوئی ثابت تو
کرے کہ میں نے بھی کبھی کوئی غلط حوالہ دیا ہے۔ میرے کسی حوالہ کو بڑے سے بڑے دشمن کے
سامنے بھی رکھ دو پھر دیکھو کیا وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں نے کبھی کوئی حوالہ ا را د تا غلط پیش کیا ہے۔
مگر ان کو علیحدہ ہوئے ابھی ایک سال بھی پورا نہیں ہوا کہ دیانت کا معیار اس قدر گر گیا ہے اور
پھر دعوی جماعت کی اصلاح کا ہے۔ تم کوئی ایک ہی مثال پیش کرو کہ اللہ تعالیٰ نے کبھی اپنی
جماعت کی اصلاح کیلئے کسی جھوٹے کو لیڈر بنا کر کھڑا کیا ہو۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ جب کوئی جماعت بنا
گندی ہو جائے اور خدا تعالیٰ نے اُسے تباہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہو تب وہ فاجروں سے بھی یہ کام

خطبات محمود
۱۶۳
سال ۱۹۳۸ ء
لے لیتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے کوئی چار سو سال بعد جب بغداد پر تباہی
آئی تو بغداد کے لوگ ایک بزرگ کے پاس گئے اور کہا کہ آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس تباہی
سے ہمیں بچالے۔ تو انہوں نے کہا میں دعا کیا کروں۔ میں تو جب بھی دعا کیلئے ہاتھ اُٹھاتا ہوں
مجھے یہی آواز آتی ہے کہ يَا أَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ یعنی اے کا فرو! ان فاجروں کو تباہ کر دو۔
پس یا تو وہ یہ فیصلہ کریں کہ وہ بے شک جھوٹے اور فریبی ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ
احمدیت کو تباہ کر کے کوئی نیا دین قائم کرنا چاہتا ہے ۔ لیکن اگر جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ احمدیت ایک
صداقت ہے تو پھر اس کی اصلاح کیلئے کوئی جھوٹا کھڑا نہیں ہو سکتا ۔
میری یہ تحریریں جن میں اس طرح کتر بیونت سے کی گئی ہے کوئی پوشیدہ باتیں نہیں ہیں بلکہ
اخبار میں شائع شدہ ہیں اور جو شخص ان شائع شدہ تحریروں میں بھی بد دیانتی سے کام لے سکتا ہے
اس کی مثال اُس چور کی سی ہے جو لیمپ لے کر چوری کرنے جاتا ہے ۔ یہ باتیں بھی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے میری صداقت کا ایک نشان ہے ۔ باریک علمی نکتے ہر شخص نہیں سمجھ سکتا۔ خلافت کا
مسئلہ بالکل واضح ہے۔ مگر ممکن ہے کوئی شخص اس کو بھی اچھی طرح نہ سمجھ سکتا ہو ۔ مگر کون ہے جو
ان باتوں کو بھی نہ سمجھ سکے اور یہ معلوم نہ کر سکے کہ میرے دشمن میرے مقام مقابل پر کس طرح
بد دیانتی ، جھوٹ اور فریب سے کام لیتے ہیں ۔
پھر اس مقدمہ میں ایک اور نشان بھی ہے ۔ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قتل
کے مقدمہ کے متعلق رویا ہو گئی تھی اسی طرح اس مقدمہ میں مجھے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے رویا
ہوئی جو بالکل صحیح ثابت ہوئی۔ مجھے شیخ بشیر احمد صاحب نے فون پر اطلاع دی کہ اس درخواست کے
فیصلہ کیلئے جو تاریخ مقرر تھی وہ بدل گئی ہے۔ پھر اس کے بعد دوبارہ اطلاع دی کہ دوسری تاریخ
جو مقر رتھی وہ بھی بدل گئی ہے ۔ میں نے انہیں کہا کہ یہ تاریخوں کا بدلنا اچھا نہیں کیونکہ مجھے
دکھایا گیا ہے کہ اس عرصہ میں جوں پر مخالف اثر ڈالنے کی کوشش کی جائے گی ۔ میں بہت حیران
تھا کہ ہائیکورٹ کے حج تو بڑے پایہ کے لوگ ہوتے ہیں ان پر بیرونی اثر ڈالنا تو ناممکن ہے۔
مگر اس کی کوشش کرنا بھی بظاہر ناممکن ہے۔ پھر یہ یہ رویا کس طرح پورا ہو ہوگا۔ گا ۔ مگر خدا تعالیٰ نے اس
کے بھی سامان پیدا کر دیئے اور وہ اس طرح کہ ان لوگوں نے فخر الدین صاحب ملتانی کے لڑکے

خطبات محمود
۱۶۴
سال ۱۹۳۸ ء
کی طرف سے ایک ٹریکٹ انگریزی میں شائع کرا کے جوں کو بھیجوا دیا اور اسے مظلوم قرار دے
کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ اس ٹریکٹ میں میرے حوالوں کو غلط طور پر
کانٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا ہے اور ظاہر کیا گیا ہے کہ گویا وہ لوگ بہت مظلوم ہیں اور
میاں فخر الدین کو میں نے مروا دیا ہے۔ یہ ٹریکٹ علاوہ دوسرے لوگوں کے بہت سے بچوں کو بھی
بھجوایا گیا اور اس طرح ججوں کے خیالات پر اثر ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے ان
کے اس منصوبہ کو بھی نا کام کیا اور ججوں کو سچ تک پہنچنے کی توفیق دی اور اُنہوں نے صاف کہہ دیا
کہ خطبہ میں ہرگز جسمانی سزا کی طرف کسی کو ترغیب نہیں دلائی گئی بلکہ روحانی سزا کا ذکر ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ یہ خطبہ جس کو غلط رنگ میں اور بگاڑ کر اس طرح پیش کیا گیا ہے وہ
فخرالدین صاحب کے جماعت سے اخراج سے بھی پہلے کا ہے۔ یہ خطبہ ۲۷ رمئی کا ہے اور
فخرالدین صاحب کا اخراج ۷ / جون کو ہوا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ یہ بھی میری صداقت کے نشان
دکھا رہا ہے۔ ان ۔ ان سے ایسے جھوٹ بلوا کر یہ بتا رہا ہے کہ جو لوگ اخبار میں شائع شدہ تحریروں
میں اس طرح بد دیانتی سے کام لے رہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں وہ میری پرائیویٹ
زندگی پر جو الزام لگاتے ہیں وہ کس حد تک قابل اعتبار ہو سکتے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ایک دفعہ ایک یہودی آیا اور کہا کہ آپ نے میرا
فلاں قرض دینا ہے ۔ اُس نے خیال کیا ہوگا کہ آپ کو یاد نہیں ہوگا اس لئے دوبارہ وصول
کرلوں ۔ یا ممکن ہے وہ واقعی بھول گیا ہو۔ اس طرح کئی لوگ مجھ سے دوبارہ وصول کر لیتے
ہیں ۔ مگر جب آپ نے فرمایا کہ میں تو ادا کر چکا ہوں تو ایک صحابی نے کہا ہاں یا رَسُول اللہ ! میں
گواہ ہوں کہ آپ نے ادا کر دیا ہوا ہے۔ اور جب اُس صحابی نے پورے وثوق سے گواہی دی تو
اُس یہودی نے بھی کہا کہ ہاں مجھے یاد آ گیا آپ ادا کر چکے ہیں ۔ اُس کے جانے کے بعد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس صحابی سے پوچھا کہ تم تو اُس وقت موجود نہیں تھے، تمہیں کس طرح
معلوم ہے کہ میں نے وہ قرض ادا کر دیا ہوا ہے؟ تو اُس صحابی نے کہا یا رَسُول اللہ ! آپ کہتے
ہیں آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آتی ہے حالانکہ اسے نہ ہم دیکھتے ہیں اور نہ کوئی اور ۔ اور
ہم ایمان لے آتے ہیں اور آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہہ دیتے ہیں ۔ تو پھر اس معمولی سی بات کے

خطبات محمود
۱۶۵
سال ۱۹۳۸ ء
صحیح ہونے کی گواہی میں ہمیں کیا تامل ہو سکتا ہے ۔ ۱۔ سچائی کی طرح یہی اصل جھوٹ پر بھی
چسپاں ہوتا ہے اور ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص اخبار میں چھپے ہوئے خطبہ کے متعلق اس طرح
دلیری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ہے، پوشیدہ زندگی کے متعلق اس کی بات کس طرح قابلِ اعتبار
سمجھی جاسکتی ہے۔ پس یہ الہی فعل ہے جس سے وہ مؤمنوں کی مدد کرتا اور دشمنوں کی ذلت کے یہ
سامان پیدا کرتا ہے۔
مصری صاحب کا دعوی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی اصلاح کریں گے حالانکہ اس جماعت
کو اُس عظیم الشان نبی نے قائم کیا ہے جس کی خبر حضرت نوح ، حضرت موسیٰ ، حضرت عیسیٰ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور ایسے عظیم الشان نبی کی جماعت میں جبکہ ابھی اس
کے صحابہ اس میں زندہ موجود ہیں ، اگر فتور آ جائے تو اس کی اصلاح کیلئے جو شخص کھڑا ہو وہ تقویٰ
۔
اور دیانت کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دوسرے درجہ پر تو ضرور ہونا چاہئے ۔
لیکن جو شخص چھپی ہوئی تحریروں کو اس طرح بددیانتی سے پیش کرتا ہے، حالانکہ وہ اچھی طرح
جانتا ہے کہ اگر کیس چلا تو اس کا جھوٹ ظاہر ہو جائے گا اور ان فقروں کو جو میں نے دشمن کے منہ
میں ڈالے تھے دیدہ دلیری کے ساتھ میری طرف منسوب کرتا ہے ، تم اُس کے ایمان اور تقویٰ کا
اندازہ بآسانی کر سکتے ہو۔ اور یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
( الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۸ ء )
جماعت کی اصلاح کیلئے کھڑا ہوا ہوں ۔“
66
الرحمن: ۲۱
البقرة : ٢٧
البقرة:
الاحزاب : ۲۳
بنی اسرائیل: ۶۰
ملفوظات جلد ا صفحه ۴۵۰
ك كتاب البريه صفحه ۲۸۵ ، ۲۸۶ - روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۰۴٬۳۰۳
مَا كُنْتَ ثَاوِيَّا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ (القصص : ٢٦) وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ (القصص: ۴۷)
2 نائٹ:(KNIGHT)۔ وہ شخص جسے ذاتی طور پر سر کا خطاب دیا گیا ہو ۔
KNIGHT MARSHAL ،شاہی محل کا ایسا افسر جو امور قانونی سے تعلق
رکھتا تھا ۔ (آکسفورڈ انگلش اُردو ڈکشنری)

خطبات محمود
ن خنثوں: خنٹی ۔ ہیجڑہ
۱۶۶
سال ۱۹۳۸ ء
ال بخاری کتاب مناقب الانصار باب مناقب الانصار رضى الله عنهم (مفهوماً)
١٢ النساء : ۴۴
کتر بیونت: کانٹ چھانٹ ۔ کمی بیشی
۱۴ ابو داؤد كتاب القضاء باب إذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد
يجوز له ان يقضى به -

آج 10 میں سے 10 باقی