قربانیوں کے میدان میں کبھی سُست نہیں ہونا چاہئے
حصہ 2
خطبات محمود
۱۸۷
سال ۱۹۳۸ ء
اور کوئی نہیں ۔ آدم سے لے کر آج تک ہزاروں سال میں یا سائنسدانوں کے قول کے مطابق
لاکھوں اور کروڑوں سال میں ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی کہ کسی نے صدق دل سے خدا تعالیٰ پر
اعتماد کیا ہوا اور خدا تعالیٰ نے اس کے اعتماد کو ضائع کر دیا ہو لیکن ایسی ہزاروں نہیں لاکھوں مثالیں
ملتی ہیں کہ خدا نے بندوں پر اعتماد کیا مگر بندوں نے اس سے غداری اور بے وفائی کی ۔ پس
یہ نا ممکن ہے کہ تم خدا تعالیٰ پر اعتماد کرو اور وہ تمہیں چھوڑ دے۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ خود تمہارے
دل میں کوئی گند پیدا ہو جائے اور تم اسے چھوڑ دو کیونکہ خدا بے وفا نہیں لیکن بندے بے وفا
ہو سکتے ہیں ۔
پس اگر حقیقی طور پر تم اس مقام پر کھڑا ہونا چاہتے ہو تو قربانیاں کرو اور کرتے چلے جاؤ اور
یہ مت کہو کہ قربانیوں کا زمانہ لمبا ہو گیا ۔ آج خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جمالی رنگ
میں مبعوث فرما کر چاہا ہے کہ مسلسل اور متواتر قربانیوں سے تمہارے ایمانوں کو مضبوط کرے۔
اگر تم تھوڑی سی قربانی کرتے یا ایک عرصہ تک قربانیاں کرنے کے بعد اپنا قدم پیچھے ہٹا لیتے
ہو تو تمہاری مثال بالکل اُس شخص کی سی ہے جو چشمہ کے پاس پہنچ کر اُس سے پیاسا واپس لوٹتا
ہے اور اپنے آپ کو ہلاک کر لیتا ہے ۔ اگر تم بھی ایک نبی پر ایمان لا کر ایسے ہی ٹھہرے تو تم
سے زیادہ بد قسمت اور کون ہو سکتا ہے ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں کو جہاں اور نصائح
فرمائی ہیں وہاں ایک نصیحت یہ بھی کی ہے کہ تم اُس عورت کی طرح مت بنو جوسوت کا تا کرتی
اور پھر اسے کاٹ کاٹ کر ضائع کر دیا کرتی تھی۔ تم کبھی قربانیاں کرتے ہو اور ایک عرصہ تک
کرتے رہتے ہو مگر جب ایسے مقام پر پہنچنے لگتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہونے کا وقت
آ پہنچتا ہے تو تم اپنا قدم پیچھے ہٹا لیتے ہو اور اس طرح الہی فضلوں سے محروم ہو جاتے ہو۔
قرآن کریم میں اس عورت کا جو ذکر کیا گیا ہے یہ ایک مثال ہے جو خدا تعالیٰ نے دی ۔
چنانچہ اہلِ عرب کا یہ محاورہ ہے کہ جب وہ کسی شخص کے متعلق یہ کہنا چاہیں کہ اس نے کام کرتے
کرتے بگاڑ دیا تو یوں کہتے ہیں کہ اس کی مثال اس عورت کی طرح ہے جو سوت کاتتی اور پھر اس
کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی تھی ۔ لوگوں نے اس محاورہ کو ایک حکایت کا رنگ بھی دے دیا ہے۔
چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ ایک امیر عورت تھی جو خود بھی سوت کاتی اور دوسروں سے بھی کتواتی ۔
خطبات محمود
۱۸۸
سال ۱۹۳۸ ء
جب بہت سا سوت اس کے پاس اکٹھا ہو جاتا تو غرباء میں برابر تقسیم کرنے کیلئے سوت کے
ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی اور اس طرح ساری محنت ضائع کر دیتی ۔ بظاہر اپنی طرف سے وہ انصاف
کرتی تھی اور کہتی تھی کہ میں کسی کو زیادہ اور کسی کو کم کیوں دوں ۔ مگر اپنی حماقت سے اٹی بیچ میں
سے کاٹ دیتی اور بالشت بھر کسی کو دے دیتی اور بالشت بھر کسی کو اس طرح نہ غرباء کو فائدہ ہوتا ،
نہ اسے ثواب ہوتا ۔ تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ تم اس عورت کی طرح مت بنو
كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَا نَاء "جوسوت کات کات کر بعد میں اس کو
ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی اور اپنی تمام محنت ضائع کر دیتی ۔
تم میں سے بھی بعض خدمت دین کرتے اور اپنی ہمت اور توفیق کے مطابق خدا تعالیٰ کے
سلسلہ کی مدد کرتے ہیں مگر پھر کسی گناہ کی وجہ سے یا سستی اور غفلت اور بے ایمانی کی وجہ سے یا
خدا تعالیٰ پر بے اعتمادی کی وجہ سے ان قربانیوں کو ایسے وقت میں ضائع کر دیتے ہیں جبکہ
اللہ تعالیٰ کے انعامات نازل ہونے کا وقت قریب ہوتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگو اور اس
سے دعا کرو کہ وہ تمہیں گالتي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ آنگا نا کا مصداق نہ بنائے ۔
تمہاری قربانیوں کو قبول فرمائے اور تمہیں تو فیق عطا فرمائے کہ تم قربانیوں کے میدان میں آگے
ہی آگے قدم اُٹھاتے چلے جاؤ ۔ پھر قادیان والوں کو اور باہر کی جماعتوں کو بھی دعائیں کرنی
چاہئیں کہ ہم اس طریق کو اختیار کریں جو اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور اسلام اور احمدیت کو
مضبوط کرنے والا ہو اور ان راہوں پر چلنے سے محفوظ رکھے جو اسلام اور احمدیت کیلئے مضر
ہوں ۔ ہماری غفلتوں کو معاف کرے، ہماری کوتاہیوں سے درگزر کرے اور ہمیں اپنے فضل
سے ہدایت دے کر اپنی خوشنودی اور رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے ۔امین
( الفضل ۲۳ مارچ ۱۹۳۸ء )
ا مَا كُنْتَ ثَاوِيَّا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ (القصص: ۴۶ ، ۴۷)
الاحزاب : ۱۴
ه ال عمران : ۱۷۴
ال عمران : ۱۶۸ البقرة : ۱۲ تا ۱۴
ل العنكبوت: ۷۰ ك الجمعة :
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۳۹۳،۳۹۲ مطبوعہ قاہرہ ۱۹۶۴ء
خطبات محمود
۱۸۹
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۳۹۴، ۳۹۵ مطبوعہ قاہرہ ۱۹۶۴ء
ا بخارى كتاب الصلح باب الصلح مَعَ الْمُشْرِكِين
ال بخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد (الخ)
۱۲ بخارى كتاب الايمان باب حلاوة الايمان
۱۳ ملفوظات جلد ۳ صفحه ۳۴۲۔ جدید ایڈیشن
النحل : ٩٣
سال ۱۹۳۸ ء