1۔ مجلس شوریٰ میں تنقید کے اصول 2۔ جماعت احمدیہ اور حکام کے تعلقات
حصہ 2
خطبات محمود
۲۶۸
سال ۱۹۳۸ ء
ہیں لیکن اگر تھوڑوں کی حفاظت نہ کی جائے تو حکومتوں کا فائدہ ہی کیا ہے اور ان کی ضرورت کیا
ہے۔ حکومتیں تو قائم ہی اس لئے ہوتی ہیں کہ تھوڑوں کی حفاظت کریں ۔ بعض نادان افسر کہہ
دیتے ہیں کہ تمہیں قادیان میں اکثریت حاصل ہے اس لئے ہم یہاں اقلیت کی حفاظت کرتے
ہیں حالانکہ یہ صحیح نہیں ۔ اکثریت یا اقلیت کیلئے کبھی ایک ہی گاؤں کو نہیں لیا جاتا بلکہ علاقہ کو دیکھا
جاتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اگر اس تھا نہ کولیا جائے تو ہماری اکثریت ہے یا اقلیت؟ تھا نہ کی آبادی
دولاکھ ہوگی جن میں احمد ی صر احمد ی صرف بارہ تیرہ ہزار ہوں گے اور یہ نہایت کمزورا قلیت ہے چہ جائیکہ
اسے اکثریت ظاہر کیا جائے ۔ اکثریت یا اقلیت ہمیشہ علاقہ کے لحاظ سے ہوتی ہے گاؤں کی کیا
ہستی ہوتی ہے کہ اس سے اقلیت یا اکثریت کا اندازہ کیا جائے ۔ مگر افسوس ہے کہ بعض افسر
ہمارے ساتھ یہ کہہ کرنا انصافی کرتے ہیں کہ تم اکثریت میں ہولیکن اب ہم اس بات کو برداشت
نہیں کریں گے۔ میں وہ شخص ہوں جس نے کم سے کم تھیں سال تک حکومت سے تعاون کیا ہے
اور اس کیلئے ہر قسم کی ذاتی اور خاندانی اور جماعتی قربانیاں کی ہیں اور اس لئے میں کب یہ بات
پسند کر سکتا ہوں کہ خواہ مخواہ حکومت سے لڑائی چھڑ جائے لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا
کہ جس حکومت کی نظر اتنی کوتاہ اور کان اتنے بہرے ہوں کہ وہ کسی کی سالہا سال کی قربانیوں کو
محض کسی اکثریت کو خوش کرنے کیلئے قربان کر دے تو وہ بھی اس بات کی حقدار نہیں کہ اس سے
اس رنگ میں تعاون کیا جائے جس رنگ میں میں پہلے کرتا چلا آیا ہوں ۔ تاہم چونکہ ہماری
مذہبی تعلیم ہے کہ قانون شکنی نہ کرو اور قانونی حدود میں حکومت کے وفادار رہو، ہم اس حد تک
وفادار رہیں گے۔ لیکن میں جماعت کے دوستوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں اس بات
کا فیصلہ کر لیں کہ اگر سلسلہ کی تذلیل کا یہ سلسلہ جاری رہا اور حکام بالا نے بھی اسے رو روکنے کی
طرف توجہ نہ کی تو وہ اسے بند کرانے کیلئے جس قسم کی قربانیوں کا ان سے مطالبہ ہوگا ان کیلئے تیار
رہیں گے ۔ ہم پہلے ضلع کے حکام کو متوجہ کریں گے اور اگر وہ نہ مانے تو پھر حکام بالا کو توجہ دلائیں
گے اور اگر انہوں نے بھی توجہ نہ کی تو قانون کے اندر رہتے ہوئے ہمیں جو ذرائع بھی اختیار کرنے
پڑیں گے، کریں گے اور جو قربانیاں بھی ضروری ہوں گی اُن سے منہ نہ موڑیں گے۔ میں ہر
احمدی سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اس سے دریغ نہ کرے گا لیکن اگر کوئی میرے ساتھ شامل نہ ہو
خطبات محمود
۲۶۹
سال ۱۹۳۸ ء
تب بھی میں چونکہ خدا تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ ذمہ دار ہوں اس لئے میں خدا تعالیٰ سے
کہہ دوں گا اے میرے رب ! میری اپنی جان حاضر ہے اور اسے تو جس جگہ اور جس طرح
چاہے سلسلہ کی عزت کی حفاظت کیلئے قربان کرنے کو تیار ہوں ۔
ہو
اس کے علاوہ میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی طبیعتوں میں سے غصہ کو دور کرو اور
مظلوم بنو۔ کسی کے ساتھ خواہ وہ کتنا کمزور سے کمزور کیوں نہ ہو، ظلم نہ کرو۔ اور یا د رکھو کہ کمزور کا
مقابلہ کرنا بہادری نہیں ۔ ہمارا مطالبہ حکومت سے ہے ورنہ افراد کے لحاظ سے تم قادیان کو اتنا
امن والا مقام بنادو کہ یہاں ذلیل سے ذلیل آدمی بھی اپنے آپ کو معزز ترین وجود سمجھے اور
اپنے آپ کو ہر لحاظ سے محفوظ محسوس کرے۔ کسی کی گالیوں سے غصہ میں نہ آؤ ،کوئی خواہ تمہارا کتنا
نقصان کر دے، خواہ تمہیں مارے مگر اسے برداشت کر ولیکن حکومت طاقتور ہے اس سے اس قسم
کا سلوک برداشت نہ کرو۔ شریف آدمی وہ ہے جو اپنے تابع کی بے انصافی کو تو برداشت کر لیتا
ہے مگر جو غالب ہو اُس سے اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے ۔ پس میں جہاں جماعت سے مطالبہ کرتا
ہوں کہ اپنے نفسوں کو قربانیوں کیلئے تیار کرو وہاں یہ بھی کہتا ہوں کہ یہ مت سمجھو کہ تم تھوڑے ہا
کیونکہ جو خدا تعالیٰ کیلئے کھڑا ہو وہ اکیلا بھی بہت ہوتا ہے ۔ مجھے معلوم نہیں یہ واقعہ صحیح ہے یا نہیں
مگر تاریخی لحاظ سے گو صحیح نہ ہولیکن واقعات کے لحاظ سے ضرور صحیح ہے۔ کہتے ہیں کہ نمرود
بڑا بادشاہ تھا مگر اُس کی ناک میں مچھر گھس گیا اور اندر گھر بنالیا اور اس سے اُس کی موت واقع ا
ہو گئی ۔ اس کے سر میں کھجلی ہوتی اور جوتیاں مارتے تھے تو آرام ہوتا تھا۔ یہ صحیح ہو یا نہ ہو مگر کیا تم
نہیں دیکھتے کہ کتنے پہلوانوں کو مچھر کاٹتا ہے اور وہ ملیریا میں مبتلا ہو کر مر جاتے ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ
تو مچھروں سے بھی بڑے بڑوں کو نیچے گرا دیتا ہے ۔
جماعت کے دوستوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ مخالف اقوام کی طرف سے ہر قسم کی باتیں
سن لو اور برداشت کرو لیکن حکومت سے مطالبہ کرو کہ ہمارے ساتھ جو سلوک وہ کرتی ہے وہی
ہمارے مخالفوں سے کرے اور اپنے افسروں کو ایسے احکام صادر کرنے سے روکے جو محض
حکومت جتانے کیلئے کئے جاتے ہیں اور جو انصاف کے بالکل خلاف ہوتے ہیں ۔ ورنہ ہم
ایسی باتوں کا ازالہ ضرور کرا کر چھوڑیں گے ، خواہ عدالتوں کے ذریعہ سے کرائیں اور خواہ
خطبات محمود
۲۷۰
سال ۱۹۳۸ ء
ایسی ایجی ٹیشن کے ذریعہ جس کی قانون اجازت دیتا ہے ۔
میں پھر جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ سلسلہ کی عزت کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار
ہو جائے ۔ ہمت کرنے والا ہمت کرتا ہے تو اس میں کامیابی بھی ہو جاتی ہے۔ ابھی زیادہ عرصہ
نہیں گزرا کہ جماعت قادیان نے صوفی عبد القدیر صاحب کی ماتحتی میں جن کو ملک میں کوئی
خاص سیاسی یا تمدنی پوزیشن حاصل نہ تھی اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہہ دیا تھا کہ اس طرح
ہم ظلم برداشت نہیں کر سکتے اور حکومت کو اتنے دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ اس عرصہ کے اندر
اس کا ازالہ کر دے ورنہ ہم اپنی قربانیوں کے ذریعہ اس کا ازالہ کرائیں گے۔ تو حکومت کا ایک
خاص پیغامبر گورداسپور آیا اور وہاں سے راتوں رات حکومت کا جواب یہاں پہنچایا گیا کہ آپ
کی شکایات پہنچ چکی ہیں اور ان کی طرف توجہ کی جارہی ہے۔ تو جب قوم قربانی کیلئے تیار
ہو جائے تو حکومت بھی اُس کی بات ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے کیونکہ حکومتیں پبلک کے ساتھ بگاڑ
پیدا نہیں کیا کرتیں اگر وہ ایسا کریں تو چل نہیں سکتیں ۔ اور جب کسی قوم کو خود اپنے حقوق کی
حفاظت کا خیال نہ ہو تو حکومت بھی خاموش رہتی ہے۔ بعض اوقات حکومت کی نیت تو اچھی ہوتی
ہے مگر وہ اس خیال سے کہ اکثریت کو بگاڑ کر فساد کیوں پیدا کریں ، اقلیت کو تھپکا کر سُلانے کی
کوشش کرتی ہے لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ اسے یا تو ہمارا حق دینا پڑے گا یا کہنا پڑے گا
کہ تم ہماری رعا یا نہیں ہو۔ اس صورت میں پھر مذہب اور قانون کے ماتحت جو کچھ ہم سے اپنی
عزت کی حفاظت کیلئے ہو سکے گا کریں گے ۔
حکومتوں کو ہمیشہ یا تو انصاف دینا پڑتا ہے اور یا پھر وہ بدنام ہو جایا کرتی ہیں اور بدنامی
حکومت کیلئے ہی نقصان کا موجب ہوا کرتی ہے افراد کیلئے نہیں ۔ ہم گو عدم تعاون وغیرہ اصول
کے قائل نہیں مگر قانون کے اندر رہتے ہوئے ایسے ذرائع اختیار کر سکتے ہیں کہ جن سے حکومت
ہماری عزت کی حفاظت پر مجبور ہو جائے اور اپنی عزت کی حفاظت کیلئے ہماری عزت پر ہاتھ ڈالنا
چھوڑ دے۔ ہماری جماعتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے کونہ کونہ میں ہیں اور وہ ہر جگہ
انگریزوں کی تعریف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مرکز والے کہتے ہیں کہ انگریزوں کی حکومت اچھی
ہے۔ امریکہ، جرمنی ، چین ، جاپان ، سماٹرا، جاوا وغیرہ ممالک میں ہماری جماعتیں ہیں اور اس
خطبات محمود
۲۷۱
سال ۱۹۳۸ ء
رنگ میں ہر جگہ ہی انگریزی حکومت کو ان سے فائدہ پہنچا ہے کیونکہ ہم انگریزوں کے انصاف کی
تعریف کرتے تھے تو وہ بھی قدرتاً ان باتوں کو دُہراتے تھے لیکن حکومت کا یہ رویہ نہ بدلا تو لازماً
آئندہ احمدیوں کے منہ پر کم سے کم ہندوستانی حکومت کی بُرائی ہو گی تعریف نہ ہوگی اور اس کا اثر
دوسرے ملکوں پر بھی پڑے گا کیونکہ ہماری جماعت اس وقت سب دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے پھیل چکی ہے اور اگر ہم اور کچھ بھی نہ کریں تو بھی صرف یہ امر حکومت کی بدیوں سے دنیا کو
واقف کرنے کیلئے کافی ہوگا اور وہ اس سزا کی عظمت کو محسوس کرے گی ۔ علاوہ ازیں ایک اور
صورت بھی ہے ۔ ہم اگر گزشتہ واقعات کو لکھ کر ملک میں پھیلا دیں اور لوگوں کو یہ بتائیں کہ
اس اس طرح ہمارے خلاف ہمارے دشمن کارروائیاں کرتے رہے یا بعض حکام یا ماتحت
اظہار عداوت کرتے رہے ہیں لیکن باوجود وقت پر مقامی حکام کو توجہ دلانے کے اور پھر بالا حکام
کو توجہ دلانے کے کوئی تدارک نہیں ہوا۔ اس کے مقابلہ میں ہمارے بعض افراد پر دشمنوں نے
غلط الزامات لگائے تو ان پر فوراً کارروائی کی گئی اور جواب طلبیاں یا قانونی کارروائیاں
شروع ہوگئیں ۔ جس سے ظاہر ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے اور ہمارے مخالفوں
سے جنبہ داری کا برتاؤ کیا جاتا ہے تو یہی ترکیب حکومت کو ہوش میں لانے کیلئے کافی ہے بلکہ
ساری دنیا تو گجا اگر صرف ہندوستان بلکہ پنجاب میں ہی ایسا کریں تو تمام انصاف پسند لوگ
حکومت کو ملامت کریں گے ۔ دراصل انسانی فطرت کو اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جب اس پر
صحیح الزام لگایا جائے تو وہ ضرور شرمندہ ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے غریب کو بچانے کیلئے یہ مادہ
انسان کی فطرت میں رکھ دیا ہے کہ بڑے سے بڑے بادشاہ پر بھی جب سچا اعتراض کیا جاتا ہے تو
وہ کانپ اُٹھتا ہے اور اس طرح غریب کے حق کی داد رسی ہو جاتی ہے تو ہمارے لئے اللہ تعالیٰ
نے علاج حکام کی ضمیروں میں پوشیدہ طور پر رکھ دیا ہوا ہے ۔ ہمیں نہ فتنہ و فساد کی ضرورت ہے نہ
عدم تعاون کی ۔
پچھلے دنوں جب حکومت کے بعض افسروں نے ہمارے متعلق یہ کہنا شروع کیا کہ یہ حکومت
کے غدار ہیں تو ہم نے اس کے متعلق ولایت میں اُن پُرانے افسروں کے پاس ذکر کیا جو ہمیں
جانتے اور ہم سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ اس پر پارلیمنٹ کے بعض ممبروں نے وزراء سے
خطبات محمود
۲۷۲
سال ۱۹۳۸ ء
سوال کئے اور انہوں نے یہاں دریافت کرایا تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ہم تو انہیں بڑا
وفادار سمجھتے ہیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے انسانی دماغ میں ایسا مادہ رکھا ہے کہ وہ غریب اور کمزور کی
حفاظت پر مجبور ہوتا ہے۔ ضرورت صرف عقل سے کام کرنے کی ہوتی ہے اور اس بات کی کہ سے کام
انسان اپنے نفس پر قابو ر کھے اور اپنی مظلومیت کو ثابت کر سکے ۔ اگر کوئی شخص کسی کو دس بجو تیاں
مارتا ہے اور وہ اسے برداشت کر لیتا ہے لیکن جب وہ گیارہویں مارنے لگے تو یہ بھی ایک اُسے
مار دے۔ تو جنہوں نے پہلا حال نہ دیکھا ہوا اور بعد میں پہنچے ہوں وہ یہی کہیں گے کہ دونوں لڑ
رہے تھے۔ وہ اسے مارتا تھا اور یہ اسے۔ لیکن جو گیارہویں ضرب بھی برداشت کر لے اُس کے
ساتھ ہر کوئی ہمدردی کا اظہار کرے گا اور کہے گا کہ اس نے ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ پس یاد رکھو کہ
مظلومیت اپنی ذات میں بڑا حملہ ہے اور یہ خود ظالم کا ہاتھ کاٹنے کیلئے کافی ہے۔ اگر تم میرے
ساتھ ان دو باتوں میں تعاون کرو یعنی میری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قربانیوں کیلئے تیار
ہو جاؤ اور انتہائی مظلومیت اور قانون کی اطاعت کو برداشت کر لو تو تمہاری عزت دنیا میں اس
طرح قائم ہو جائے گی کہ جو لوگ تمہیں ذلیل کرنا چاہتے ہیں وہ نامراد ہوں گے اور تم اپنی
آنکھوں سے اُن کو شکست خوردہ اور میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھ لو گے ۔
پھر میری نصیحت تم کو یہی ہے کہ ایک طرف تو انتہائی قربانی کیلئے تیار ہو جاؤ اور دوسری
طرف ظالم بننے کی بجائے مظلوم بنو۔ قادیان میں خواہ کسی قوم کا ایک ہی فردرہتا ہو وہ یہی سمجھے
کہ میں بہت بڑا ہوں اور یہ لوگ میرے سامنے حقیر ہیں ۔ تم اپنے آپ کو بڑا مت سمجھو، تمہاری
ابھی دُنیوی لحاظ سے ہستی ہی کیا ہے۔ سکھ صرف چالیس لاکھ ہیں لیکن حکومت ان سے ڈرتی
ہے۔ احمدی اگر میں لاکھ بھی ہوں تو ان کی عزت ظالم حکام سے بھی اور ظالم رعایا سے بھی محفوظ
ہو جائے اور کسی کو جرات نہ ہو کہ ان کو ترچھی نگاہ سے بھی دیکھ سکے لیکن ابھی جماعت بہت کم ہے
جس کی وجہ سے جو حکام اخلاقی زور سے نہیں بلکہ پولیس کے زور سے حکومت کرنے کے عادی
ہیں جماعت کے حقوق کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اس قلیل جمعیت کے باوجود اگر جماعت میں
سچی روح ہو تو یہ ممکن نہیں کہ حکومت کے افسر جماعت کو ڈرا لیں ۔ مؤمن کبھی کسی سے بھی نہیں
ڈرتا ہاں ایک صورت ہے جس سے حکومت اپنا مطلب پورا کر سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر
خطبات محمود
۲۷۳
سال ۱۹۳۸ ء
کسی وقت اس کے راستہ میں دقتیں ہوں تو ہم کو حالات بتا کر ہم سے تعاون کی درخواست کرے۔
اس صورت میں بالکل ممکن ہے کہ ہم اپنے حقوق کو خود خوشی سے چھوڑ دیں ۔ اگر تو کوئی افسر ہمیں
یوں کہے کہ ہم مانتے ہیں فلاں قوم نے یا فلاں شخص نے تم پر ظلم کیا ہے مگر چونکہ ہمارے لئے
انتظام کرنا مشکل ہوگا اس لئے تم معاف کر دو ، تو ہم یقیناً معاف کر دیں گے لیکن اس کی بجائے
وہ ظالم کے بچاؤ کیلئے دلائل دینے لگتے ہیں اور ہم پر اعتراض کرنے لگتے ہیں جسے برداشت
کرنے کیلئے ہم تیار نہیں ہیں ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم مظلوم بھی ہوں اور حکام محض بزدلی سے اور
احرار یا دوسری قوموں سے ڈر کر ہمارے حقوق تلف کریں اور پھر اپنی اس کمزوری کو چھپانے
کیلئے ہمیں ہی غلطی پر قرار دیں اور ہم اس کو برداشت کر لیں ۔ ایسی صورت میں ہمارا فرض ہے
کہ ملکی قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے جو تد بیر بھی اس سختی کو دور کرنے کیلئے اختیار کر سکیں کریں۔
غرض حکومت کو یا تو انصاف کرنا پڑے گا اور یا ہماری مظلومیت کو تسلیم کر کے ہم سے خواہش
کرنی پڑے گی کہ ہم اُس کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے حق کا مطالبہ نہ کریں لیکن اگر وہ ایسا نہ
کریں تو میں جیسا کہ پہلے بھی کہہ آیا ہوں ہماری جماعت کو دو باتیں کرنی پڑیں گی ۔ ایک تو یہ کہ
وہ قربانی کیلئے تیار ہو جائے اور دوسرے یہ کہ وہ اپنے اخلاق کی اصلاح کرے اور قانون کی
اطاعت پر پہلے سے بھی زیادہ کار بند ہو ۔ انہیں چاہئے کہ وہ ہر قسم کے ظلم کو گلی طور پر چھوڑ دیں
اور اپنے نفس کی عزت کا خیال دل سے نکال دیں ۔ ان کی عزت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت سے زیادہ نہیں ۔ آپ پر مکہ میں جسے خدا تعالیٰ نے امن والا شہر بنایا ہے اور جہاں تمام
مشرک اور بت پرست بھی آزادی کے ساتھ رہتے سہتے تھے ، عین خانہ کعبہ میں جب آپ نماز
پڑھ رہے تھے اور سجدہ میں تھے بعض شریر مخالفوں نے اونٹ کی گوبر سے بھری ہوئی اوجھڑی لاکر
آپ کے سر پر رکھ دی ۔ سے انہیں سوچنا چاہئے کہ کیا ہماری عزت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
سے بھی زیادہ ہے۔ اگر ہمارا آقا اور سردار ان باتوں کو برداشت کر لیتا تھا تو ہمیں اس سے
کئی گنا زیادہ مصائب برداشت کرنے چاہئیں ۔ پس جب تمہاری ذلت ہو تو اسے برداشت کرو
اور جب تم پر ظلم ہو تو خاموش رہو۔ ہاں صرف ایک بات کو مد نظر رکھو اور وہ یہ کہ جہاں سلسلہ کی
عزت کا سوال ہو اُس وقت ہر جائز قربانی کرنے کیلئے تیار رہو ۔ اور جب تم ان دو باتوں
خطبات محمود
۲۷۴
سال ۱۹۳۸ ء
کے لئے تیار ہو جاؤ گے یعنی ظلم سہنے اور قربانی کرنے کیلئے تو یاد رکھو کہ یہ وہ موت ہو گی جس کے
بعد پھر موت نہیں آیا کرتی ۔“
ا النور : ٥٦
66
قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ( الشورى : ۲۴)
( الفضل ۲۷ را پریل ۱۹۳۸ء)
كنز العمال جلد ۵ صفحه ۶۴۸ مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ ء میں لا خِلَافَة إِلَّا عَنْ مَشْوَرَةٍ
کے الفاظ ہیں ۔
خودرائی: خودسری ۔ سرکشی ۔ اپنی مرضی کے مطابق کوئی کام کرنا ۔
ه الشورى: ۳۹
بخارى كتاب الاحكام باب السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلأَمَامِ (الخ)
کے بخارى كتاب الصلوة باب الْمَرْأَة تُطْرَح عن المصلى (الح)
66