منعم علیہ گروہ وہ ہے جو خداتعالیٰ کی صفات کو دنیا میں جاری کرتاہے
حصہ 2
خطبات محمود
۲۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
سے رک جاتے ہیں ۔ جب یہ رنگ کوئی شخص اختیار کر لے تب وہ واقع میں مؤمن کہلا سکتا ہے ۔
ہے۔
ورنہ نہ ہر جگہ نرمی اچھی ہوتی ہے نہ ہر جگہ سختی ۔ مؤمن صرف یہ دیکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے دین کا
فائدہ کس میں ہے ۔ اگر اس کے دین کا فائدہ سختی میں ہو تو وہ سختی کرتا ہے اور اگر اس کے دین کا
فائدہ نرمی میں ہو تو وہ نرمی کرتا ہے ۔ جب خدا اسے کہتا ہے کہ میرے دین کا فائدہ اس وقت نرمی
میں ہے تو وہ اتنا نرم بن جاتا ہے کہ پانی بھی اتنا نرم نہیں ہوتا اور جب وہ کہتا ہے کہ میرے دین
کا فائدہ سختی میں ہے تو وہ اتنا سخت بن جاتا ہے کہ لوہا بھی اتنا سخت نہیں ہوتا۔ اس کی نہ سختی اصلی
ہوتی ہے نہ نرمی اصلی ہوتی ہے اصل چیز تو وہ عشق اور محبت الہی ہوتی ہے جو اس کے دل میں مخفی
ہوتی ہے اور جس کی وجہ سے وہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی آنکھ کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔ جس سے اُس
کی آنکھ پھرے اُس سے وہ بھی پھر جاتا ہے اور جس پر وہ رحمت کی نگاہ ڈالے اُس سے وہ بھی
محبت کرنے لگ جاتا ہے۔ جب خدا کسی کو غضب کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو بغیر ایک منٹ کے ترڈ د
کے وہ بھی اس پر غضبناک ہو جاتا ہے اور جب خدا کسی کو محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو بغیر ایک لمحہ
کے توقف کے وہ بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں جس کی اتباع
کر رہا ہوں وہ یہی کہتا ہے کہ فلاں غضب کا مستحق ہے اور فلاں رحمت کا ۔ یہ وہ مقام ہے جس
کے حصول کی طرف اللہ تعالیٰ نے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ : توجہ دلائی ہے اور منعم علیہ گروہ وہ ہے جس کی دوسری جگہ یہ تشریح کی گئی ہے
کہ اس میں نبی ، صدیق ، شہید اور صالح شامل ہیں ۔ گویا منعم علیہ گروہ وہ یہ گروہ وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی
صفات کو دنیا میں جاری کرتا ہے کیونکہ سب سے بڑی نعمت اس کی صفات کا آئینہ قلب میں منعکس
ہونا ہی ہے۔ نبوت کیا ہے؟ وہ خدا تعالیٰ کا ایک آئینہ ہے ۔ صدیقیت کیا ہے؟ وہ بھی خدا تعالیٰ کا
ایک آئینہ ہے۔ شہادت کیا ہے؟ وہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک آئینہ ہے۔ اور صالحیت کیا ہے؟ وہ بھی
خدا تعالیٰ کا ایک آئینہ ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی مستقل آئینہ ہے، کوئی عارضی ، کوئی چھوٹا
اور کوئی بڑا ۔ کوئی تھوڑی دیر کیلئے آئینہ اور کوئی زیادہ دیر کیلئے مگر بہر حال اپنی ذات میں وہ کچھ
نہیں ۔ وہ صرف خدا تعالیٰ کا انعکاس ہیں اور اگر انْعَمْتَ عَلَيْهِم ، کا محبت کی زبان میں ہم
ترجمہ کریں تو یوں ہوگا کہ وہ لوگ جن کی طرف تو نے منہ کر کے دیکھ لیا ۔ اب جس آئینہ کی طرف
۔
خطبات محمود
۲۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
محبوب منہ کر کے دیکھتا ہے اُس میں اُس کی شکل بھی آجاتی ہے۔ پس صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْت
عليهم : کے یہ معنے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے خدا تعالیٰ کا چہرہ دیکھ لیا اور اُنہوں نے لوگوں
سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی شکل دیکھنا چاہتے ہو تو ہمارے دل کے آئینہ میں اس
کی شکل دیکھ لو ۔ پس ان کا لوگوں کے ساتھ جو بھی معاملہ ہو خدا تعالیٰ کی طرز پر ہوتا ہے ۔ جب وہ
کہتا ہے نرمی کرو تو وہ نرمی کرتے ہیں ۔ جب کہتا ہے دلیری دکھاؤ تو دلیری دکھاتے ہیں ۔ جب
کہتا ہے خاموش رہو تو خاموش ہو جاتے ہیں ۔ جب کہتا ہے بولو تو بولتے ہیں ۔ جب اس مقام کو
کوئی جماعت حاصل کر لیتی ہے تو اس کے بعد خدا تعالیٰ کا ظہور اس کے ذریعہ ہونے لگتا ہے لیکن
جو قوم اپنے آپ کو اس کا آئینہ نہیں بناتی اس میں اس کی شکل نظر نہیں آسکتی ۔ کیا مٹی کے ڈھیلے
لے کر تم لوگوں کو تصویر میں دکھا سکتے ہو؟ مٹی کے ڈھیلوں میں تصویر نظر نہیں آتی بلکہ تصویر اُس
وقت نظر آئے گی جب تمہارے پاس آئینہ ہوگا اور آئینہ بھی وہ جس کا محبوب کی طرف منہ ہو۔
پس تم اپنے آپ کو خدا نما آئینہ بناؤ اور آما بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدت کے حکم کے
مطابق تمام دنیا کو محبوب ازلی کے خوبصورت چہرہ سے روشناس کرو کیونکہ آئینہ صرف اپنے اندر
ہی تصویر نہیں لیا کرتا بلکہ دوسروں کو بھی دکھا دیتا ہے۔ پس تم بھی ایسے بنو کہ تمہارے اندر خدائی نور
نظر آئے اور تمہارے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کا منشاء ظاہر ہو ۔ جب تم سختی کیلئے کھڑے ہو تو اس
لئے مت کھڑے ہو کہ تمہارا نفس تمہیں کہتا ہے کہ تم سختی کرو بلکہ تم اس لئے سختی کرو کہ تمہارا خدا کہتا
ہے میں مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہوں اور تمہارا فرض ہے کہ تم اس صفت کے مظہر بنو ۔ اسی طرح
جب نرمی کیلئے کھڑے ہو تو اس لئے مت نرمی کرو کہ تمہارا نفس تمہیں نرمی کا مشورہ دیتا ہے بلکہ
اس لئے کے نرمی کرو کہ تمہارا خدا کہتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْء اور تمہارے خدا کا یہ حکم
ہے کہ تم اس کی صفات اپنے اندر پیدا کرو۔ اسی طرح جب بنی نوع انسان سے شفقت اور
احسان کے ساتھ پیش آؤ تو اس لئے شفقت اور مروت مت کرو کہ ذاتی طور پر تمہارے دل میں
شفقت کا خیال پیدا ہوا ہے بلکہ اس لئے شفقت کرو کہ تمہارا خدا کہتا ہے کہ میں رحمٰن اور رحیم
ہوں اور تمہارا فرض ہے کہ صفت رحمانیت اور رحیمیت کے مظہر بنو۔ اسی طرح جب تم بیکسوں
اور غریبوں کی خبر گیری کرو، جب تم یتیموں کی پرورش کرو ، جب تم بیواؤں پر ترس کھاؤ تو ان کی
خطبات محمود
۲۹۷
سال ۱۹۳۸ ء
خبر گیری اور پرورش اس لئے نہ کرو کہ تمہارے دل میں اس کا خیال پیدا ہوا ہے بلکہ اس لئے
کرو کہ رب العلمین خدا تمہارے سامنے جلوہ گر ہے اور تمہارا فرض ہے کہ اس کی ربوبیت کا
جامہ پہن لو۔ غرض تم اُس وردی کے پہننے والے ہو جو تمہارا افسر پہنتا ہے۔ جس طرح بادشاہ
جس قسم کی وردی پہنتا ہے اُسی کی نقل سپاہیوں کو پہنائی جاتی ہے۔ اسی طرح تمہارا بھی فرض ہے
کہ تم اپنے از لی اور ابدی بادشاہ کی طرف دیکھو اور جو اُس کا لباس ہو وہ پہنو۔ اور یا درکھو کہ جس
طرح وہ سپاہی جو بادشاہ کا مقرر کردہ لباس نہیں پہنتا اُس کا نام فوج میں سے کاٹ دیا جاتا ہے
اسی طرح وہ شخص جو ایمان کا دعویٰ کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے آئینہ قلب میں منعکس نہیں
کرتا اور نہ ان صفات کے مطابق اپنے معاملات رکھتا ہے، اُس کا نام اللہ تعالیٰ کے حضور
( الفضل ۱۰ رجون ۱۹۳۸ء )
مؤمنوں کی فہرست میں سے کاٹ دیا جاتا ہے ۔“
ا الفاتحة : ٧،٦
بخارى كتاب الصوم باب هَلْ يَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ إِذَا شُتِم
۱۸۷
البقرة: ١٨٧
النمل: ٦٣
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الإسلام
♡
ك النور : ٥٦
الضحى: ۱۲
بخاری کتاب الايمان باب سُتَوالِ جِبْرِيلَ النَّبيَّ صلى الله عليه وسلم عن الايمان (الح)
بخارى كتاب الجمعة باب الطَّيبُ لِلْجُمُعَةِ
مل الاعراف: ۱۵۷