میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات
حصہ 2
خطبات محمود
۳۹۴
سال ۱۹۳۸ ء
حماقت کی بات ہے۔ ماں باپ پر حملہ کے وقت انسان کے اندر اور قسم کے جذبات پیدا ہوتے ہیں
اور محلہ کے کسی آدمی پر حملہ کی صورت میں اور قسم کے۔ پھر الزام کی حقیقت بھی دیکھی جاتی ہے۔
عزیز احمد صاحب پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے ایک شخص پر حملہ کیا اور وہ اس کو تسلیم کرتے تھے
لیکن جو الزام مجھ پر سمجھا گیا تھا اسے نہ میں تسلیم کرتا ہوں اور نہ جماعت ۔ چنانچہ ہائی کورٹ ۔
کے پہلے فیصلہ کے وقت یہ خیال کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ نے یہ کہا ہے کہ میں نے قتل کی تحریک
کی ۔ نہ میں اسے تسلیم کرتا تھا کہ میں نے ایسی تحریک کی تھی اور نہ جماعت اس کو صحیح سمجھتی تھی ۔ پس ۔
جہاں الزام غلط سمجھا جائے وہاں یقینا زیادہ جوش پیدا ہوتا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ جو الزام مجھ
پر سمجھا گیا تھا۔ یہ الفاظ میں نے اس لئے استعمال کئے ہیں کہ ہائی کورٹ نے بعد میں فیصلہ کیا کہ
جو معنے جوں کے فیصلہ کے کئے گئے ، وہ غلط تھے اور وہ ان کے خیال میں بھی کبھی نہ تھے ۔
میرے کان میں مصری پارٹی کی یہ آواز بھی پہنچی ہے کہ ہم پر ناراضگی کا اظہار کیا جاتا۔ ہے کہ
ہم ہائی کورٹ کی فیصلہ کے یہ معنی کیوں کرتے ہیں کہ امام جماعت احمد یہ نے اپنے خطبوں میں قتل
کی تحریک کی یا انگیخت کی ۔ حالانکہ خود ہی اس پر پہلے شور کیا تھا اور اشتہار شائع کیا تھا۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے قبل لوگوں نے وہ معنے سمجھے تھے اور اس وجہ سے ہمیں
تکلیف ہوئی اور ہم نے ان معنوں کو مد نظر رکھ کر اظہارِ رنج کیا اور اس وقت تک ہم کسی پر ان
معنوں کی وجہ سے بد دیانتی کا الزام نہیں لگاتے تھے لیکن ہائی کورٹ کے دوسرے فیصلہ کے
بعد بھی جو وہ معنے لیتا ہے ہم مجبور ہیں کہ اسے بددیانت کہیں ۔ پہلے مصری پارٹی اور احراری
دونوں غلط معنے کرتے تھے مگر ہم نے کسی کو بد دیانت نہیں کہا حالانکہ حقیقتا جوں کے نزدیک وہ
بات نہ تھی جو یہ لوگ پیش کرتے تھے حتی کہ ایک حج نے دوسرے مقدمہ کی سماعت کے دوران
میں کہا کہ جب ہمارا یہ مطلب ہی نہیں تو اگر کوئی بے وقوف یہ معنے لیتا ہے تو ہمیں کیا لیکن پھر
انہوں نے فیصلہ بھی لکھ دیا کہ ان کا یہ مطلب نہیں تھا۔ اور اگر اب کوئی پہلے فیصلے کے وہ معنے کرتا
ہے جو دوسرے فیصلے سے قبل کئے جاتے تھے تو وہ یقیناً بد دیانتی کرتا ہے اور یہ ایسی ہی بات ہے
جیسے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر
زندہ ماننا شرک ہے بھی لیکن پہلے براہین احمدیہ میں خود یہ عقیدہ بیان کر چکے ہیں ۔ اب اگر
خطبات محمود
۳۹۵
سال ۱۹۳۸ ء
کوئی شخص کہے کہ پھر آپ بھی شرک کے مرتکب ہوئے ہیں تو ہمارا یہی جواب ہوگا کہ ہرگز نہیں ۔
آپ نے اُس وقت یہ خیال ظاہر کیا تھا جب قرآن کریم اور الہام الہی سے وضاحت نہیں ہوئی
تھی ۔ شرک کے مرتکب وہ ہیں جو اس وضاحت کے بعد ایسا کرتے ہیں ۔
غرض جس طرح براہین احمدیہ میں حیات مسیح کا عقیدہ لکھنے کی وجہ سے نہ غیر احمدی بری
ہوتے ہیں نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض پڑتا ہے۔
اسی طرح پہلے فیصلہ کے وقت میں ہمارا رنج کرنا دوسرے فیصلہ کے بعد بھی الزام لگانے
والوں کو نہ بری کرتا ہے اور نہ اس سے ہم پر کوئی الزام آتا ہے۔
بعض لوگ ہمارے مخالفوں میں سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ لوگ یونہی جھوٹی خوشی کر رہے
ہیں ۔ ہائی کورٹ نے تو ان کی اپیل مسترد کر دی ہے اس لئے ہم جو کہتے ہیں وہی درست ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ اگر یہ درست ہے تو اس فیصلہ کو جو فخر الدین صاحب کے لڑکے نے شائع
کیا حکومت نے ضبط کیوں کر لیا حالانکہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کوئی ضبط نہیں کر سکتا ۔ یہ حق حکومت
کو اسی وجہ سے حاصل ہوا کہ اسے غلط معنوں میں پیش کیا جاتا تھا پس ضبطی نے بتا دیا کہ جو معنے
اس کے پہلے سمجھے گئے تھے وہ صحیح نہ تھے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو حکومت اسے ہرگز ضبط نہ کر سکتی تھی
کیونکہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو اسی صوبہ کی حکومت ضبط نہیں کر سکتی لیکن اب تو باقی حکومتیں بھی
اسے ضبط کر رہی ہیں ۔ چنانچہ کشمیر گورنمنٹ نے بھی اسے ضبط کر لیا ہے۔ اس پر ایک مسلمان
اخبار نے لطیفہ کے رنگ میں لکھا ہے کہ حکومت کشمیر اتنی پاگل ہے کہ اسے اتنا بھی علم نہیں کہ وہ
ہائی کورٹ کے فیصلہ کو ضبط نہیں کر سکتی ۔ اس اخبار کو علم نہیں کہ کشمیر گورنمنٹ پنجاب ہائی کورٹ کے
ماتحت نہیں ۔ وہ تو اگر چاہے تو اپنے علاقہ میں اصل فیصلہ کو بھی ضبط کر سکتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے
کہ جو کتاب ضبط کی گئی ہے وہ ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں ۔ بلکہ وہ کتاب ہے جس کا نام ہائی کورٹ کا
فیصلہ رکھ کر اس کے اندر ہائی کورٹ کے فیصلہ کی غلط تشریح کر دی گئی ہے ۔
غرض جب تک دوسرا فیصلہ نہیں ہوا اُس وقت تک ہم خود غلط فہمی میں تھے مگر دوسرے فیصلے
نے حقیقت کھول دی اور اب جو بھی یہ کہتا ہے کہ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امام جماعت احمد یہ نے یہ
نے میاں فخر الدین کے قتل کی انگیخت کی تھی وہ جھوٹ بولتا ہے اور اگر وہ دیانتدار ہے تو
خطبات محمود
۳۹۶
سال ۱۹۳۸ ء
اسے چاہئے کہ لوگوں میں بیٹھ کر ایسے خیالات کا اظہار کرنے کی بجائے انہیں شائع کرے پھر
اسے بھی اور دنیا کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ حقیقت کیا ہے ۔“ الفضل ۹ جولائی ۱۹۳۸ء )
ا مسلم كتاب التوبة باب غَيْرَةُ الله تعالى (الخ)
مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۲۷ ، ۲۸ - المكتب الاسلامي بيروت
التوبة :٣٢
النحل: 91
ه مسلم کتاب الايمان باب بيان كون النهي عن المنكر من الايمان (الخ)
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ أَيْتِ اللهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ
يُسْتَهْرَا بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ (النساء: ۱۴۱)
کے بنی اسرائیل: ۳۷
موضوعات ملا علی قاری صفحہ ۱۶ مطبوعہ دھلی ۱۳۴۶ھ میں یہ الفاظ ہیں اتَّقُوا مَوَاقِعَ النُّهَمِ