میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق اپنوں کے خیالات اور معاندین کے اعتراضات

حصہ 2

خطبات محمود
۴۱۷
سال ۱۹۳۸ء
کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تم چاہتے ہو کہ دنیا میں جھوٹ پھیلے مثلاً میاں عزیز احمد صاحب کے
مقدمہ میں اگر ہم کوئی وعدہ نہ کرتے اور ان کی مدد کرتے تو گو ہمارے لئے جائز ہوتا کہ ثابت
کرتے کہ واقعہ ایسا نہیں کہ اس پر پھانسی کی سزا ملے لیکن یہ جائز نہ ہوتا کہ ہم ملزم سے یہ کہلواتے
کہ اس نے کوئی حملہ ہی نہیں کیا ۔ یا یہ کہ اس دن وہ قادیان میں تھا ہی نہیں ۔ اگر ہم ایسا کہتے تو
ہم دنیا کے بھی مجرم ہوتے اور اپنے نفس کے بھی مجرم ہوتے اور خدا تعالیٰ کے بھی مجرم
ہوتے ۔ جب ایک واقعہ ہوا ہے تو دیانتداری سے سزا کی نوعیت میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر حملے
میں اختلاف کرنا جھوٹ اور فریب ہوگا ۔
پس جس چیز میں ہم اختلاف کر سکتے تھے وہ یہ تھا کہ حملہ کی نوعیت پھانسی والی تھی یا عبور
دریائے شور والی یا دس سال قید والی ۔ کیونکہ قتل کے بارہ میں یہ اختلاف ہوا ہی کرتے ہیں اور
قتلوں میں سے کسی قتل کی سزا پھانسی ہوتی ہے، کسی کی عبور دریائے شور ہوتی ہے اور کسی کی
دس سال قید ہوتی ہے۔ پس ہم جب کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اسی وقت جبکہ اس کی نوعیت کی
نسبت ثابت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ کے ساتھ امداد کر رہا ہے یا جھوٹ بلوا رہا ہے۔ یا سلسلہ کے وہ
کا رکن جو اس کے دوست یا رشتہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں انہیں بدنام کرتا ہے
لیکن جو سچ سمجھ کر اور سچ کے ساتھ امداد کرے جب تک اس کے رشتہ دار یا دوست کے خلاف
فیصلہ نہ ہو جائے ہم اسے حق بجانب سمجھتے ہیں ۔ ایک شخص کے بیٹے کے خلاف اگر سلسلہ کے
محکمہ قضاء میں مقدمہ چلتا ہے اور اس کا باپ دیانتداری سے سمجھتا ہے کہ اس کا بیٹا مجرم نہیں تو میں
اسے انتہائی سنگ دل اور شقی القلب سمجھوں گا اگر وہ اپنے بیٹے کی مدد نہ کرے لیکن فیصلہ ہونے
کے بعد ہم اس کا فرض سمجھتے ہیں کہ فیصلے کے خلاف منہ سے کچھ نہ کہے اور قاضی پر الزام نہ لگائے
کہ اس نے بد دیانتی کی ۔ اگر وہ خود یا اس کا بیٹا دیانتدار ہے تو سلسلہ کے کارکنوں کے متعلق وہ
کیوں یہ نہیں سمجھ سکتا کہ وہ بھی دیانتداری سے کام کر رہے ہیں ۔
-
پس اسے یہ تو حق حاصل ہے کہ جب تک اس کے خلاف فیصلہ نہیں ہوتا ملزم کی مدد کرے
مگر اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غلط امداد یا غلط دفاع کرے ۔ مثلاً اسے یہ تو حق حاصل ہے کہ وہ
سچائی سے کام لے مگر اسے یہ حق حاصل نہیں کہ مقدمے میں جھوٹ بلوانے کی کوشش کرے

خطبات محمود
۴۱۸
سال ۱۹۳۸ ء
جیسے گزشتہ سے پیوستہ سال جب ایک لڑکے نے چوری کی اور اس پر فتنہ اٹھا تو اُس وقت اس
چورلڑکے کے رشتہ داروں کے خلاف ہمیں یہ غصہ نہیں تھا کہ وہ اس کی مدد کیوں کرتے ہیں بلکہ ہم
ان پر اس لئے ناراض تھے کہ ان میں سے بعض اس سے جھوٹ بلوانا چاہتے تھے حالانکہ ہمارے
سامنے وہ چوری کا اقرار کر چکا تھا۔ تو جس چیز کو ایک لمحہ کے لئے بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا وہ
جھوٹ اور فریب اور فریب ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو سچائی اور دیانت سے ہر شخص کو ملزم کی امداد کرنے کا حق
حاصل ہے۔ ہاں فیصلہ ہو جانے کے بعد ہم اس کا فرض سمجھتے ہیں کہ وہ فیصلہ کے خلاف منہ سے
ایک لفظ بھی نہ نکالے اور قاضی پر کوئی الزام نہ لگائے ۔ البتہ اسے یہ حق ہے کہ قضاء کے ذریعہ
سے قاضی کے فیصلہ کو غلط ثابت کرے یا اگر قاضی کی بد دیانتی ثابت ہو تو اس کے خلاف
با قاعدہ دعوی کرے مگر یہ حق نہیں کہ پبلک میں اس کے خلاف شور مچاتا پھرے۔
مجھے یاد ہے کہ ایک عورت سال بھر ہمارے گھر میں آتی رہی اور بار بار مجھ سے کہتی کہ
میرے مقدمہ کا قضاء والے فیصلہ نہیں کرتے۔ میں نے کئی دفعہ دفتر والوں کو توجہ دلائی اور وہ
ہمیشہ مجھے یہ لکھیں کہ ہم نے فیصلہ کر دیا ہے مگر جب اس عورت سے ذکر کیا جاتا کہ وہ کہتے ہیں کہ
ہم نے مقدمہ کا فیصلہ کر دیا ہے تو وہ کہتی کہ بالکل جھوٹ ہے۔ کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ آخر جب
متواتر اس نے یہی کہا کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور دفتر والے جھوٹ بولتے ہیں تو اس وقت میں نے
سمجھا کہ اب یہ اختلاف اس قدر واضح ہے کہ جیسے کوئی کہے کہ سورج نکلا ہوا ہے اور کوئی کہے کہ
ابھی رات ہے۔ چنانچہ میں نے دفتر سے مسل منگوائی ۔ جب مسل آئی تو میں نے دیکھا کہ اس
کے ہر جھگڑے کا فیصلہ اس میں موجود ہے۔ ہے۔ میں اس و اس وقت حیران رہ گیا کہ یہ عورت رہ گیا کہ یہ عورت سال بھر مجھ
سے اتنا جھوٹ بولتی رہی حالانکہ اس کی کوئی بات نہیں تھی جس کا دفتر والوں نے کوئی فیصلہ نہ کیا
ہوا ہو ۔ پھر ایک دن وہ آئی تو میں نے اسے کہا۔ میں نے مسل منگوا کر دیکھی ہے اور شروع سے
لے کر آخر تک دیکھی ہے اس پر تمہارے مقدمہ کا فیصلہ ہر مرحلہ پر فیصلہ ہو چکا ہے اور تم کہتی ہو کہ
دفتر والوں نے کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا ۔ وہ کہنے لگی کہ یہ بھی کوئی فیصلے ہیں یہ تو میرے خلاف
ہیں۔ میں نے کہا کہ ہاں یہ ٹھیک ہے چونکہ یہ فیصلے تمہارے خلاف ہیں اس لئے تمہارے نزدیک
یہ کوئی فیصلے ہی نہیں ہیں اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس وقت بھی وہ اپنی ذہنیت کے لحاظ سے

خطبات محمود
۴۱۹
سال ۱۹۳۸ ء
جھوٹ نہیں بول رہی تھی کیونکہ وہ خیال کرتی تھی کہ فیصلہ وہ ہوتا ہے جو منشاء کے مطابق ہو، جو
منشاء کے مطابق نہ ہو وہ فیصلہ نہیں ہوتا ۔ غرض یہ طریق جائز نہیں کہ باہر دکانوں پر بیٹھ کر یا
گلی کوچہ میں کھڑے ہو کر قاضیوں پر نکتہ چینی شروع کر دی جائے ۔ ہاں جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ
ہر فریق مقدمہ کو حق حاصل ہے کہ وہ قاضی کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرے ا کرے اور اس پر ہم کبھی
ناراض نہیں ہوتے ۔ البتہ اگر وہ یہ لکھے کہ قاضی جھوٹا اور فریبی ہے تو ہم وہ مسل واپس کر دیتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم یہ الفاظ کاٹو گے نہیں اس وقت تک ہم اس اپیل پر غور نہیں کریں
گے کیونکہ ہم جماعت کے اندر یہ معیار اخلاق قائم کرنا چاہتے ہیں کہ جب کسی کے خلاف کوئی
فیصلہ ہو تو وہ اسے بد دیانتی پر محمول نہ کرے۔
پس ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ کوئی شخص قاضیوں کے خلاف لوگوں میں شور مچاتا
پھرے ہاں یہ جائز ہے کہ وہ اپیل کرے اور ہم نے کئی دفعہ اپیلوں میں قاضیوں کے خلاف
سخت ریمارکس کئے ہیں مگر یہ میرا یا دوسری عدالت ہائے مرافعہ کا حق ہے کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں ۔
پس آج میں یہ امر واضح کر دینا چاہتا ہوں ۔ کہ ایسے موقع پر بعض دفعہ جماعت کی طرف
سے جو اظہا ر نا راضگی ہوتا ہے وہ ملزموں کا ساتھ دینے کی وجہ سے نہیں ہوتا ۔ ہم کسی ملزم کی امداد
کرنا ہرگز نا جائز نہیں سمجھتے بلکہ اگر کوئی شخص اس ڈر کے مارے کہ اگر میں نے ملزم کی مدد کی تو
لوگ مجھ سے ناراض ہو جائیں گے اس کی جائز امداد بھی نہیں کرتا تو میں اسے شقی القلب اور
ناقص مؤمن کہوں گا ۔
ہاں اگر ایک باپ اپنے بیٹے کو مجرم سمجھ کر اس کی مدد سے دستکش ہو جاتا ہے تو وہ واقع میں
مؤمن ہے مگر جو جرم کے ثابت ہوئے بغیر جائز دفاع اور جائز مدد سے بھی اسے محروم کر دیتا ہے
وہ شقی القلب ہے اور ہرگز کامل مؤمن نہیں ۔ غرض ہم جس بات پر ناراض ہوتے ہیں وہ یہ ہے
کہ جھوٹ کے ساتھ ملزم کی مدد کی جائے۔ یہ امر ہمارے لئے قطعاً قابل برداشت نہیں
ہے۔ میں نے اس امر کو تفصیل سے اس لئے بیان کیا ہے کہ ہمارے اندر بھی سلسلہ کی قضاء کے
بارہ میں غلط فہمیاں ہوتی ہیں ۔ بعض لوگ ملزم کی امداد کو غداری قرار دیتے ہیں ۔ چنانچہ ذرا
امور عامہ کسی کے خلاف نوٹس لے تو بعض حلقوں میں اس کی امداد کرنے والوں کو بلا دریغ غدار

خطبات محمود
لد۔
سال ۱۹۳۸ ء
قرار دے دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ صرف یہی ایسا نہیں بلکہ اس کا باپ اور اس کے بھائی
بھی سلسلہ کے غدار ہیں کیونکہ وہ اس کی مدد کرتے ہیں حالانکہ امور عامہ بھی ابتداء میں الزام لگا تا
ہے اور جب تک وہ الزام پایہ ثبوت تک نہیں پہنچ جاتا اُس وقت تک ملزم ہرگز مجرم نہیں بن سکتا
اور نہ اس کی مدد کرنے والا غدار کہلا سکتا ہے۔ جب شریعت ملزم کی مدد کو غداری قرار نہیں دیتی تو
کسی اور کا کیا حق ہے کہ اسے غداری قرار دے دے۔ اس کے مقابلہ میں بعض لوگ اس پر
چڑتے ہیں کہ انہیں جائز و ناجائز وسائل سے ملزم کی امداد کرنے سے کیوں روکا جاتا ہے ۔ یہ
دونوں غلطی پر ہیں ملزم کی جائز امداد ہرگز غداری نہیں ۔ اگر امور عامہ کی ہر بات درست ہو تو پھر
قضاء کا دروازہ شریعت نے کیوں کھولا ہے ۔ قضاء کے محکمہ کا قیام شریعت کی طرف سے اسی لئے
کیا گیا ہے کہ جب تک قاضی کوئی فیصلہ نہ کر دے شریعت ملزم کو مجرم قرار نہیں دیتی اور جب
شریعت اسے مجرم نہیں سمجھتی تو اس کی امداد کرنا غداری کس طرح ہو سکتا ہے سوائے اس کے کہ
اسے جرم کا ذاتی علم ہو۔ مثلاً اگر کسی کو ذاتی طور پر علم ہو کہ فلاں نے چوری کی ہے اور پھر وہ اس
کی مدد کرتا ہے تو وہ مجرم ہے لیکن ملزم کی امداد جس کا جرم قضاء یا علماً ثابت نہیں بہر صورت جائز
ہے۔ پھر جو لوگ اس بات پر چڑتے ہیں کہ انہیں جائز و نا جائز وسائل سے ملزم کی امداد کرنے
سے کیوں روکا جاتا ہے وہ بھی غلطی پر ہیں کیونکہ نا جائز امداد ہرگز قابل برداشت نہیں جس طرح
اوّل الذکر کو غدار کہنا غلط ہے اسی طرح ثانی الذکر کو محض ملزم کی امداد کرنے والا بھی کہنا
دھوکا ہے۔
اس سوال کا جواب میں نے تفصیل سے اس لئے بیان کیا ہے تا جماعت کی بعض اصول میں
راہنمائی ہو جائے ۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اصل اعتراض کا جواب بہت مختصر ہے ۔
اصل اعتراض صرف یہ ہے کہ ایک غریب آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک کس
طرح پہنچ سکتا تھا۔ ضرور ہے کہ جماعت نے اس کی مدد کی ہو۔ اس کا اصولی جواب تو وہی ہے
کہ جو میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ اعتراض محض ناواقفیت کا نتیجہ ہے کیونکہ قانون ملزم کی
امداد کرنے سے نہیں روکتا۔ دوسرا جواب واقعات کی بناء پر ہے کہ یہ اعتراض محض واقعات سے ہے کہ یہ اعتراض میں واقعات -
بے خبری کے سبب سے ہے ۔ ہم نے نہ ہائی کورٹ میں نہ پریوی کونسل میں روپیہ خرچ کیا ہے۔

خطبات محمود
۴۲۱
سال ۱۹۳۸ ء
اصل بات یہ ہے کہ قانونِ انگریزی میں یہ بات بھی داخل ہے کہ اگر کوئی ملزم نہایت غریب ہو
اور وہ خود یا اس کے رشتہ دار یہ طاقت نہ رکھتے ہوں کہ مقدمہ لڑسکیں اور مجرم سنگین ہو تو ملزم کو
سرکاری وکیل مہیا کیا جاتا ہے اور سرکار اپنے خرچ پر وہ مقدمہ لڑتی ہے۔
چنانچہ یہاں بھی ایسا ہی ہوا ۔ ہائی کورٹ میں شیخ بشیر احمد صاحب کو حکومت نے خود فیس ۔ احمد
دے کر کھڑا کیا اور پریوی کونسل میں بھی گورنمنٹ کی طرف سے وکیل مقرر ہوا۔ پس یہ کہنا کہ
ایک غریب آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک کس طرح پہنچ گیا ۔ یہ ہم پر اعتراض نہیں
بلکہ اپنے علم پر اعتراض ہے اور اس امر کا اظہار ہے کہ اپنے ملکی قانون کو بھی وہ نہیں جانتے جس
نے یہ دستور مقرر کر رکھا ہے کہ جب کسی ملزم کے متعلق یہ ثابت ہو جائے کہ وہ غریب ہے تو
گورنمنٹ خود رو پیہ دے کر اس کی طرف سے وکیل کھڑا کر دے اور ملزم کو پوری طرح اپنی
بریت پیش کرنے کا موقع دے چنانچہ سرکاری طور پر ہمیشہ ایک لسٹ ایسے وکلاء کی تیار رہتی ہے
اور ان کی فیسیں بھی اس کی طرف سے مقرر ہوتی ہیں ۔ جب کوئی ایسا غریب شخص ملزم ہو جو
مقدمہ چلانے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس وقت ان وکلاء میں سے کسی ایک کو کہہ دیا جاتا ہے کہ تم
اس ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کرو اور فیس ہم سے لو ۔ جب اس مقدمے کا پہلی دفعہ
فیصلہ ہوا ہے تو چونکہ افسروں کو علم تھا کہ لوگوں سے چندہ جمع کر کے اس مقدمہ کے اخراجات
پورے کئے گئے ہیں اس لئے جیل خانے والوں نے میاں عزیز احمد صاحب سے پوچھا کہ تم
اپیل کرنا چاہتے ہو یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس مقدمہ پر جتنا روپیہ خرچ ہوا ہے یہ بھی
بعض دوستوں نے میرے ہم وطنوں اور تعلق رکھنے والوں سے چندہ کے طور پر جمع کیا تھا اور اب
تو وہ روپیہ بھی خرچ ہو چکا ہے اور میرے پاس ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کے لئے کوئی خرچ
نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ تم حکومت کو ایک درخواست دو جس میں لکھو کہ میں غریب آدمی ہوں اور
میرے پاس مقدمہ چلانے کے لئے کوئی روپیہ نہیں میری مدد کی جائے اور میری اپیل کے لئے
اخراجات کا انتظام فرمایا جاوے ہم اس پر تحقیقات کریں گے اور اگر کسی واقعہ میں ثابت ہو گیا
کہ تم غریب آدمی ہو اور مقدمہ چلانے کے لئے تمہارے پاس روپیہ نہیں ہے تو حکومت
اپنے پاس سے ان اخراجات کا انتظام کر دے گی ۔

خطبات محمود
۴۲۲
سال ۱۹۳۸ ء
چنانچہ انہوں نے درخواست دے دی ۔ سرکار نے یہ معلوم کر کے کہ واقع میں یہ غریب
آدمی ہے اور اپنے مقدمہ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا سرکاری وکیل کی امداد کا فیصلہ کیا
اور چونکہ ملزم کی طرف سے خواہش تھی کہ اس کی جماعت کا وکیل ہو اور بہتر ہو تو شیخ بشیر احمد
صاحب ہوں جن پر میں زیادہ اعتبار کر سکتا ہوں ہائی کورٹ نے مقدمہ شیخ بشیر احمد صاحب کے
سپرد کر دیا اور خود انہیں فیس ادا کی ۔ چنانچہ شیخ بشیر احمد صاحب ہائی کورٹ کے حکم سے سرکاری روپیہ
پر اس کی طرف سے پیش ہوئے ۔ اسی طرح جب ہائی کورٹ میں بھی فیصلہ ہو گیا تو اب
صرف پریوی کونسل کا مرحلہ باقی تھا۔ حکومت کے افسروں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وہ اپنا
کیس پر یوی کونسل تک لے جانا چاہتے ہیں انہوں نے پہلے تو کہا کہ نہیں مگر بعد میں کہہ دیا کہ ہاں
میں لے جانا چاہتا ہوں ۔ گورنمنٹ نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ اگر کسی کی ( غالباً ) چالیس پاؤنڈ
سے کم جائداد ہو تو اس کی اپیل حکومت خود کرتی ہے اور چونکہ ملزم کی اس قدر جائداد نہ تھی
حکومت نے خود ہی ان کی طرف سے پریوی کونسل میں اپیل کی ۔ آپ ہی وہاں کا غذات بھیجے
اور آپ ہی وہاں مقدمہ لڑا۔ پس جو اصل اعتراض ہے ۔ کہ میاں عزیز احمد صاحب جیسا غریب
آدمی ہائی کورٹ اور پھر پریوی کونسل تک کس طرح پہنچا تو اس کا نہایت مختصر مگر حقیقت پر مبنی اور پہنچا پر
جواب یہ ہے کہ وہ غریب آدمی سرکار کے کندھوں پر چڑھ کر پہنچا۔ کہتے ہیں ایک پاؤں کٹا شخص
تھا۔ اس پر ایک دفعہ یہ الزام لگا کہ اس نے باغ کے پھل چرا لئے ہیں ۔ اب باغ کے اردگرد
بڑی بھاری دیوار تھی اور بظاہر یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ ایک پاؤں کٹا شخص اس دیوار پر
کیسے چڑھ گیا اور اس نے درختوں پر سے پھل کس طرح اُتار لئے مگر سوائے اس کے اور کوئی
مجرم ملتا بھی نہیں تھا ۔
آخر ایک ہوشیار افسر آیا اور اس نے اس اپاہج کے ساتھ ایک اندھے شخص کو بھی دیکھا۔ یہ
دیکھتے ہی اس پر تمام معاملہ کھل گیا اور وہ کہنے لگا اب میں بتا تا ہوں کہ اس نے باغ سے پھل کس
طرح پھرایا ہے۔ بات یہ ہے کہ یہ پانچ شخص اس اندھے کی کمر پر چڑھا اور پھر وہاں سے دیوار
پر چڑھ کر اس نے پھل تو ڑ لیا ۔ اسی طرح بے شک میاں عزیز احمد صاحب پر یوی کونسل تک پہنچے پر بیوی تیک
مگر حکومت کے پروں پر سوار ہو کر اور اگر یہ نا جائز ہے اور اس طرح پر یوی کونسل تک
4 - نبھات یہ ہے کہ یہ

خطبات محمود
۴۲۳
سال ۱۹۳۸ ء
اپنے مقدمہ کو لے جانا قابلِ اعتراض عمل ہے تو احرار کو چاہئے کہ وہ کسی غریب مسلمان ملزم کی
طرف سے گورنمنٹ کو اپنا وکیل مقرر کرنے نہ دیں اور اگر کرے تو اس کے خلاف سخت
شور مچائیں ۔ اس کے بعد ان کا حق ہوگا کہ وہ ہم پر اعتراض کریں مگر اس سے پہلے ان کا
( الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۳۸ ء )
اعتراض کرنا محض حماقت اور نادانی ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی