میاں عزیز احمد صاحب مرحوم سے متعلق معاندین کے اعتراضات
حصہ 2
خطبات محمود
マママ
سال ۱۹۳۸ ء
بعض عورتوں کے پاس اس نے اپنے بیٹے کی طرف یہ بات منسوب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتا
ہے۔ میرا جرم یہی ہے کہ میں نے سچ بول دیا ، اگر میں جھوٹ بول دیتا تو پھر تو میری امداد کے
لئے بڑے بڑے وکیل پہنچ جاتے ۔ جب مجھے یہ خبر پہنچی تو میں نے وہاں کی جماعت کو لکھا کہ
دریافت کیا جائے کہ کیا بات ہے۔ انہوں نے میاں عزیز احمد صاحب کے متعلق لکھا ہے وہ تو
ہرگز کوئی شکایت بیان نہیں کرتے ۔ آخر ان کی ماں نے بھی اقرار کیا کہ میں نے یہ بات اپنے
بیٹے کی طرف غلطی سے منسوب کر دی تھی ۔
اصل بات یہ تھی کہ جب میں وہاں اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے گئی تو چوہدری محمد شریف
صاحب وکیل میرے ساتھ تھے۔ وہ ایک وقت میرے بیٹے سے باتیں کر رہے تھے تو بعض
مسلمان ملزم جیل کے میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم اس اس طرح جا کر باتیں
کرو تو تمہارے بیٹے کی مدد کرنے پر یہ لوگ مجبور ہوں گے ۔
غرض جبکہ ہم ان سے سچ بلوار ہے تھے احرار کے ہمدردانہیں جھوٹ بولنے کی تلقین کر رہے
تھے اور کہہ رہے تھے کہ تم اس اس طرح بیان دے دو کہ میں نے خود اسے نہیں مارا بلکہ مجھے کہا گیا
تھا کہ تو میاں فخر الدین کو مار دے لیکن اس نے ایک ہی بات رکھی کہ جو گناہ ہو گیا سو ہو گیا میں
اور گناہ کرنے کو تیار نہیں ۔ میں پہلے گناہ سے بھی تائب ہوں ۔ چنانچہ جب ان کو اپنی ماں کی
کمزوری کا علم ہوا تو انہوں نے سختی سے اسے سمجھایا اور کہا ماں میری عاقبت مت بگاڑ اور سنا ہے
اس کی نصیحت اپنی ماں کو یہی تھی کہ میں نے گناہ کیا ۔ اور اس سے توبہ کی اور میں اپنے قصور کی سزا
پالوں گا ۔ اب تو بہ اور دعاؤں کے بعد میرے دل کو تسلی ہے کہ میرا گناہ معاف ہو جائیگا اور میں
خوشی سے اس سزا کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ پھر جب پر یوی کونسل میں اپیل دائر
کرنے کا سوال آیا ۔ تو انہوں نے اپنی ماں سے کہا ہونا ہوانا کچھ نہیں ۔ مجھے پھانسی پر ضرور لڑکا یا
جائے گا اور میں اس سے گھبرا تا نہیں ۔ اے ماں تم بھی میرے بعد گبھرائیو نہیں ۔ پھر سنا گیا ہے کہ
انہوں نے اپنی ماں سے کہا۔ ماں میں نے جو کچھ کیا تھا اپنے ذہن میں خدا کے لئے کیا تھا اس
لئے میری نیت کو خراب نہ کیجیؤ اور میری لاش پر روئیو نہیں بلکہ اس پر پھول ڈالیو تا دنیا سمجھ لے اس پر پھول ڈالیو تاد نہ
کہ میں اپنے گناہ پر تو افسوس کرتا ہوں مگر میں اپنی سزا سے ڈرتا نہیں ۔ چنانچہ اس کی ماں نے سنایا
خطبات محمود
۴۴۵
سال ۱۹۳۸ ء
کہ میرا بیٹا مجھ سے منتیں کرتا تھا اور کہتا تھا ماں میری لاش پر روئیو نہیں ۔ میں نے جو گناہ کیا تھا اس کی
سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں اب تم دشمن کو خوشی کا موقع نہ دینا۔ان واقعات کے ہوتے ہوئے
جذباتی قضاء کب غیر متاثرہ رہ سکتی ہے فتح مکہ کے وقت ایک انصاری نے جو ایک دستہ فوج کے
افسر تھے اور جن کا نام غالباً عبادہ بن صامت تھا ابو سفیان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھو
مکہ میں چل کر ہم تمہاری کیسی خبر لیتے ہیں اور جو جو تکلیفیں تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کو پہنچائی ہیں ان کا کس طرح انتقام لیتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
جب اس بات کا علم ہوا تو آپ نے اسے فوج کی کمانڈ سے علیحدہ کر کے معمو رہ کر کے معمولی سپاہی : ہی بنا دیا اور
اس کے بیٹے کو اس کی جگہ افسر مقرر کر دیا ۔
لیکن کیا تم سمجھتے ہو یہ الفاظ سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں حضرت عبادہ کے
متعلق نفرت کا جذبہ پیدا ہوا ہوگا ۔ آخر عبادہ کو ابوسفیان سے کیا عداوت تھی ۔ وہ کفر کے زمانہ
میں شائد ابو سفیان کا نام بھی نہ جانتے ہوں گے مگر جب اسلام لانے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ
مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو کیا کیا اذیتیں پہنچائی ہیں تو ان کا
دل جوش سے بھر گیا اور فتح مکہ کے وقت غلطی سے ان کے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے کہ اب دیکھو
گے ہم تم سے کس طرح انتقا انتقام لیتے ہیں ۔ پس گو انہوں نے یہ الفاظ کہے اور غلط طور پر پر کہے ۔ مگر
کون شخص کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے یہ الفاظ اپنی ذات کے لئے کہے۔ انہوں نے یہ الفاظ محض
اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جوش میں کہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
انہیں سزا دی اور اتنی سخت سزا دی کہ انہیں افسری سے ہٹا کر سپاہی بنا دیا ۔ آج اگر کسی جرنیل کو
سپاہی بنا دیا جائے تو وہ فوراً استعفیٰ دیکر بھاگ جائے مگر انہوں نے خوشی سے اس سزا کو قبول کیا
لیکن تم کیا سمجھتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں ان کے متعلق نفرت کے جذبات پیدا ہوئے
ہونگے ؟ یا کوئی بھی مسلمان ہے جو یہ واقعہ پڑھ کر عبادہ بن صامت سے نفرت کر سکے؟ وہ ان
کے فعل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا ۔ وہ ان کے فعل کو روکنے کی کوشش کرے گا مگر وہ اس امر کو
نظر انداز نہیں کر سکتا کہ انہوں نے اپنے لئے نہیں بلکہ گو نادانی سے کیا مگر پھر بھی خدا کے لئے یہ
فعل کیا ۔ اسی طرح احمدی جب میاں عزیز احمد صاحب کا خیال کرتے ہونگے تو لازماً ان کے دل
خطبات محمود
۴۴۶
سال ۱۹۳۸ ء
میں یہ خیال آتا ہو گا ۔ کہ اس نوجوان نے اپنی جان ضائع کی اور سلسلہ کو بدنام کیا لیکن جو کام کیا
اپنے نفس کے لئے نہیں کیا بلکہ اس غلط خیال کے ماتحت کیا کہ میں سلسلہ کی خدمت کر رہا ہوں
اس لئے خدا تعالیٰ اس کی تو بہ کو قبول ہی کرے ۔ حق یہ ہے کہ اگر ہمارے نوجوانوں کے اندر یہ نے کی بہ کا
روح پیدا ہو جائے کہ جب کسی کو گالیاں دیتے سنیں تو اُٹھ کر اُس پر حملہ کر دیں تو اس کا دوسرے
لوگوں کو اتنا نقصان نہیں ہو سکتا جتنا ہمیں نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ وہ تو کروڑوں ہیں اگر ان میں
سے دو چار مر جائیں تو انہیں زیادہ نقصان نہیں پہنچ سکتا لیکن ہمیں ایسے واقعات سے شدید نقصان
پہنچنے کا خطرہ ہے کیونکہ ہماری بدنامی ہوگی ، ہماری دینی روح کمزور ہوگی اور نو جوانوں کا ایک
حصہ ضائع ہوگا ۔
پس ہمارا فرض ہے کہ ان باتوں کو روکیں اور اگر کوئی کسی کو قتل کی انگیخت کرتا ہے اور کہتا ہے
کہ دوسرے کو مار دینے میں کوئی حرج نہیں تو ہم یقیناً اسے قومی دشمن کہیں گے۔ چاہے اس نے
دانستہ ایسا کہا ہو یا نادانستہ جو شخص بھی کہتا ہے کہ ہمارے بعض نو جوانوں نے یہ اچھا فعل کیا وہ
یقیناً ہمارے سلسلہ کا دشمن ہے کیونکہ اس سے دشمن کو اتنا نقصان نہیں پہنچ سکتا جتنا ہمیں پہنچ
سکتا ہے۔ اگر ہمارے دلوں میں سلسلہ کی ایک ذرہ بھر بھی محبت ہو تو ہمارا فرض ہے کہ ہمارے
بڑے بھی اور چھوٹے بھی ، عالم بھی اور جاہل بھی ، مرد بھی اور عورتیں بھی یہ پختہ عہد کر لیں کہ وہ
ایسے افعال کو روکنے کی انتہائی کوشش کریں گے اور اس بات کی جدو جہد کریں گے کہ آئندہ کوئی
ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔ لیکن باوجود اس ضرورت کو سمجھنے کے میاں عزیز احمد سے احمدی نفرت نہیں کر
سکتے تھے ان کے دماغ کے پس پردہ یہ خیالات موجزن ہونگے کہ انہوں نے گو ایک ناجائز فعل
کیا مگر خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کیا، کسی ذاتی غرض یا دنیوی فائدہ کے لئے نہیں کیا۔ ان کی ماں
کمزور اور بوڑھی تھی وہ اس کی تکلیف کو سمجھ سکتے تھے۔ چنانچہ اب ان کی موت کے بعد جو اس
غریب کی کیفیت ہے، اسے دیکھ کر ہر شخص کو رحم آتا ہے ۔
بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ جب میاں عزیز احمد صاحب کا وہ ذکر کرتی ہے تو اپنی مٹھیاں
بھینچ لیتی ہے منہ سے لفظ نکلنے بند ہو جاتے ہیں اور سر سے لے کر پیر تک تھر تھر کانپنے لگ جاتی
ہے۔ غرض اسے دیکھ کر دل رحم سے بھر جاتا ہے مگر عزیز احمد کو یہ کوئی خیال نہیں آیا کہ اُس کے اس
خطبات محمود
۴۴۷
سال ۱۹۳۸ ء
فعل کے نتیجہ میں اُس کی ماں کا کیا حال ہو گا ؟ اُس کے بھائی کا کیا حال ہوگا ؟ وہ جذبات کی رو
میں بہہ گیا اور وہ دنیا کا مجرم ، قانون کا مجرم اور خدا کا مجرم بن گیا لیکن بہر حال اس نے یہ فعل کسی
دنیوی غرض سے نہیں کیا بلکہ محض اس لئے کیا کہ اپنے مذہب کے خلاف گالیاں سننا میری
برداشت سے باہر ہے۔ پس ان خیالات کا احمدیوں کی طبیعت پر اثر ہوگا جو ان کو جنازہ پر
لے گیا۔
یہ کہ ہر شخص کے کیا خیالات تھے یہ تو اسی سے پوچھ کر معلوم ہو سکتے ہیں لیکن میں یہی
سمجھتا ہوں کہ اکثر احمدیوں کے دلوں پر مذکورہ بالا خیالات کا اثر ہوگا اور گو معین صورت میں یہ
خیالات ان کے دماغ میں نہ آئے ہوں ۔ مگر جب وہ جنازے پر گئے تو ان کے سبجیکٹو مائنڈ
( SUBJECTIVE MIND) میں ضرور یہ خیالات پیدا ہور ہے ہونگے کہ میاں عزیز احمد نے
بُرا فعل کیا ، ان کے فعل کی وجہ سے جماعت بدنام ہوئی مگر انہوں نے اپنے نفس کی وجہ سے
یا جماعت کو بد نام کرنے کے خیال سے ایسا نہیں کیا بلکہ محبت کے غلط جوش میں ایسا کیا۔ ہمارے
مخالفوں نے اپنا حق لے لیا اور جان کے بدلے جان دے دی گئی ، قانون نے اپنا حق لے لیا کہ
مجرم کو پھانسی پر لٹکا دیا ، اب ہمارے دلوں کی باری ہے کہ انہیں بھی ان کا حق دیا جائے اور انہوں
نے زبان حال سے ان کی نعش کو کہا کہ اے بھائی ! تو نے قانون کا قصور کیا ، تو نے شریعت کا
قصور کیا ، تو نے نادانی سے جماعت کو بدنام کیا لیکن کسی ذلیل خواہش سے ایسا نہیں کیا بلکہ تو نے
نادانی سے یہ خیال کیا کہ میں اس طرح دین کی خدمت کر رہا ہوں ۔ ہم تیرے اس فعل کو بُرا کہہ
چکے ہیں کہ تو نے دین اور قانون کے خلاف فعل کیا مگر اب جب کہ تو اپنی سزا بھگت چکا ہے ہم
تیرے دین کی خاطر قربانی کرنے کے جذبہ پر عقیدت کے پھول چڑھانے آئے ہیں کیونکہ
ہر ایک کا حق اسے ملنا چاہئے ۔ ہمارا دماغ تیری پھانسی سے اپنا حق لے چکا۔ اب ہمارا دل
تیرے لئے مغفرت کی دعا کر کے اپنا حق لینا چاہتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں اسی قسم کے جذبات تھے جو لوگوں کو کھینچ کر لائے اور اگر وہ اپنے دلوں میں
ایسے افعال کو بُرا سمجھتے تھے، اگر وہ ارادہ رکھتے تھے کہ ایسے افعال آئندہ کبھی نہیں ہونے دیں
گے تو وہ ہرگز مجرم نہیں تھے بلکہ وہ کامل انصاف چاہتے تھے کیونکہ وہ قانونی قضاء کا حق دینے
خطبات محمود
۴۴۸
سال ۱۹۳۸ ء
کے بعد اب جذباتی قضا کا حق ادا کر رہے تھے ۔“
66
ا بخارى كتاب الصوم باب الرَّيانُ لِلصَّائِمينَ
( الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۳۸ء )
بخارى كتاب الطب باب مَنِ اكْتَوَى أَوْ كَوَى غَيْرَهُ
بخارى كتاب القدر باب الْعَمَلُ بِالْخَوَاتِيم
ابو داؤد كتاب الجنائز باب الصلوةُ عَلى مَنْ قتلته الحدود، ابو داؤد
كتاب الحدود باب رجم ما عزبن مالک
ه بخاری کتاب الكفالة باب الدين
احوط زیادہ موزوں ۔ مناسب ۔ زیادہ احتیاط کرنے والا
کے بخارى كتاب الادب باب مَا يُنْهَى عَنِ التَّحَاسِدِ وَالتَّدَابُر
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحہ ۹۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء کے مطابق یہ صحابی سعد بن عبادہ تھے ۔