حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک واضح پیشگوئی اور اس کا ظہور

حصہ 2

خطبات محمود
۵۴۷
سال ۱۹۳۸ ء
میں نے اُس وقت انہیں جواب دیا تھا کہ تم جو اپنے گزارہ کے لئے لوگوں سے چندے جمع
کرتے رہتے ہو ، اب اس اعتراض کے بعد تمہیں وہ چندے جمع کرنے کی ضرورت نہیں تم
ثابت کر دو کہ فلاں بنک میں میرا تین لاکھ روپیہ جمع ہے میں فوراً چیک تمہارے نام بھجوا دوں گا
تم وہاں سے روپیہ نکلوا لینا۔
باقی ہماری زمینیں ہیں اور میں لوگوں سے قرضہ بھی لیا کرتا ہوں ، بعض زمینیں میں نے با
خریدی بھی ہیں مگر اسی طرح کہ بعض مکان گرو رکھ کر یا بعض دوستوں سے قرض لے کر ۔ اگر اللہ تعالیٰ
میری ان زمینوں میں برکت ڈال دے تو یہ اس کا فضل ہو گا مگر اس میں کسی کا کیا دخل ہے ۔ دنیا
کا یہ حق ہے کہ وہ مجھ سے حساب مانگے اور یقیناً جماعت کا حق ہے کہ وہ ایک ایک پیسے کا مجھ سے
حساب لے ۔ وہ مجھ سے پوچھ سکتی ہے کہ یہ مکان تم نے کہاں سے روپیہ لے کر بنوایا، یہ کپڑا تم
نے کہاں سے خریدا ، یہ جائداد تم نے کس طرح بنائی ۔ یقیناً یہ سلسلہ کا حق ہے اور میں ہر وقت
حساب دینے کے لئے تیار ہوں ۔ وہ دوست موجود ہیں جن سے میں نے قرض لئے ، وہ تحریریں
موجود ہیں جو اس ضمن میں لکھی گئی ہیں سندھ میں جو زمین حکومت سے خریدی گئی ۔ اس میں بھی
پہلا حق میں نے جماعت کو ہی دیا تھا۔ چنانچہ الفضل“ کے فائل اور ہماری چٹھیاں گواہ ہیں کہ
جب سندھ میں زمینیں ملنے لگیں تو ہم نے دوستوں کو توجہ دلائی کہ وہ انہیں خرید لیں مگر انہوں نے
سمجھا جس طرح سٹور میں ہمارا روپیہ برباد ہوا تھا اس طرح یہاں بھی برباد ہو جائے گا۔ اور
جب انہوں نے کوئی توجہ نہ کی تو چونکہ ہم سودا کر چکے تھے اس لئے یہ زمین زیادہ تر انجمن نے
لے لی اور باقی مختلف دوستوں کے ذمہ لگائی گئی ۔ مگر جب فائدے کی امید نظر نہیں آتی تھی اس
وقت تو ہمیں کہا گیا کہ ہمیں دھوکا دیا جاتا اور ہمارے روپیہ کو برباد کیا جاتا ہے اور جب یہ نظر آیا
کہ اس زمین میں شاید نفع آنے لگ۔ جائے تو یہ کہنا شروع کر دیا کہ سلسلہ کا روپیہ کھا گئے ہیں ۔ ہم
کہتے ہیں ان زمینوں پر سلسلہ کا جس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے وہ ہم سے لے لو ۔اس سے
ڈ گنے داموں کی زمین ہم سے لے لو ، چار گنے کی زمین لے لو ، پانچ گنے کی زمین لے لو ، ( کیونکہ
نقد ہمارے پاس بالکل نہیں ہے یقینا جو من شخص شخص سلسلہ کا روپیہ کھاتا ہے وہ اس بات کا سزاوار نہیں کہ
اس سے وہ رو پی واپس لیا جائے بلکہ اس بات کا بھی مستحق ہے کہ اس پر بڑا بھاری جرمانہ کیا جائے ۔

خطبات محمود
۵۴۸
سال ۱۹۳۸ ء
بیشک میں صدرانجمن احمد یہ سے گزارے کے لئے روپیہ قرض لے لیتا ہوں مگر اسی طرح
قرض کے طور پر حضرت عمر بھی لے لیتے تھے۔ جب حضرت عمر فوت ہوئے ہیں تو بیت المال کا
پچھتر ہزار رو پید ان کے ذمہ قرض تھا۔ حالانکہ اس زمانہ میں غنائم کے اموال بھی آیا کرتے
تھے۔ اور حضرت علیؓ اور حضرت عمر کا حصہ ایک سا ہوتا تھا کیونکہ دونوں ہی بدری صحابہ میں سے
تھے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک دفعہ قالین کا ایک حصہ ملا جس کی ہیں ہزار روپیہ قیمت تھی پس
یقیناً میں ہزار کا حصہ حضرت عمر کو بھی ملا ہوگا حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ ایک طرف بیت المال سے
اپنا گزارہ لیتے تھے اور دوسری طرف غنائم کے اموال میں سے بھی باقی مسلمانوں کی طرح حصہ
لیتے تھے۔ مگر میں تو گزارہ بھی نہیں لیتا اور جو کچھ میں لیتا ہوں قرض کے طور پر لیتا ہوں ۔میری
کوشش یہی ہوگی کہ میں اپنی زندگی میں اس قرض کو ادا کروں ورنہ میری جائداد اس قرض کو ادا
کرے گی۔
شروع شروع میں تو میں نے صدر انجمن احمد یہ کے خزانہ سے کچھ بھی نہیں لیا۔ نہ قرض کے
طور پر اور نہ گزارہ کے طور پر اور اس طرح آٹھ دس سال گزر گئے مگر اس کے بعد جب بچے
زیادہ ہو گئے اور کام بھی وسیع ہو گیا تو میں نے صدر انجمن سے قرضہ لینا شروع کر دیا۔ اس سلسلہ
میں صدر انجمن احمد یہ کو بعض بڑی بڑی رقمیں میں نے ادا بھی کی ہیں ۔ چنانچہ ۱۹۲۹ء میں
ایک غیر احمدی نے مجھ سے ایک دعا کرائی جو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی اس پر اس نے مجھے
بیس ہزار روپیہ نذرانہ کے طور پر بھیجا ۔ جس میں سے گیارہ ہزار میں نے اپنے قرض کے سلسلہ
میں صدرا انجمن احمد یہ کو دے دیا اور باقی اور قرضوں کی ادائیگی اور دیگر ضروریات پر خرچ کیا اور
یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ اموال جو غیر احمدیوں سے مجھے نذرانہ کے طور پر ملے ہیں وہ احمد یوں
کے نذرانہ سے بہت زیادہ ہیں ۔ اس غیر احمدی کا ایک کام تھا اور اس نے مجھے لکھا کہ اگر مجھے
اس میں کامیابی ہوگئی تو جو کچھ مجھے نفع ملے گا اس کا دس فیصد آپ کو دوں گا۔ چنانچہ اسے دولاکھ کا
نفع ہوا جس میں سے بیس ہزار اس نے مجھے بھیج دیا۔ میں نے گیارہ ہزار صدر انجمن احمد یہ کو
قرضہ میں دے دیا، باقی کچھ رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا، کچھ دیگر قرضوں میں ادا کیا اور کچھ اور
اخراجات میں لگا دیا ۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جس حد تک میں بوجھ اٹھا سکتا ہوں اٹھاتا ہوں

خطبات محمود
۵۴۹
سال ۱۹۳۸ ء
اور اب بھی قرض کے طور پر صدرانجمن احمد یہ سے جو کچھ لیتا ہوں اس کے متعلق اللہ تعالیٰ سے
یقین رکھتا ہوں کہ اگر وہ چاہے گا تو وہ میری زندگی میں ہی ادا ہو جائے گا۔ ورنہ میں ہمیشہ
حساب رکھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ میرا قرض جائداد سے نہ بڑھے تا اگر جائداد سے قرض ادا کرنا
پڑے تو تمام قرض ادا ہو جائے اور کسی کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ سوجس قد ر اعتراض دشمن نے
مجھ پر کئے ہیں سب پہلے موجود ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مجھ پر وہی اعتراض دشمن کی طرف سے
ہوتے ہیں جو پہلوں پر ہو چکے ہیں بلکہ کل اللہ تعالیٰ نے میرے لئے ایک بہت بڑی خوشی کا
سامان کیا اور مجھ پر اس امر کا انکشاف کیا کہ آج کل دشمن جو مجھ پر حملہ کر رہا ہے اس کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک واضح پیشگوئی موجود ہے۔ خواب میں کپڑوں کو
آگ لگنے کے معنی بالعموم اعتراض ہونے اور دشمن کے حملہ کرنے کے ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص
خواب میں دیکھے کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ اس کے خلاف
سخت فساد ہوگا اور دشمن اس پر کئی قسم کے اعتراض کرے گا ۔ کل اتفاقا میں بعض شہادتوں کے
متعلق پرانے کاغذات دیکھ رہا تھا کہ کا غذات کی پڑتال کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کے الہامات کی ایک کاپی آپ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی مجھے مل گئی اس میں
۱۸۹۴ء کے الہامات درج ہیں ، گویا آج سے ۴۴ سال پہلے کی یہ کاپی مکمل ہوئی ہے ۔ جبکہ میری
عمر چھ سال کی تھی ۔
( جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ الہامات چھپے ہوئے نہیں اور چونکہ یہ تمام کا پی حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے اس لئے یہ سوال پیدا نہیں ہو سکتا
کہ یہ بعد میں بنائی گئی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خط کو پہچاننے والے سینکڑوں
دوست اب بھی موجود ہیں اور وہ گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ تمام کا پی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے۔) اس میں ۱۷ را گست ۱۸۹۴ ء سے لے کر ۲۱ دسمبر ۱۸۹۴ء
تک کے الہامات درج ہیں ۔ اس کا پی میں ۵/ دسمبر ۱۸۹۴ ء کی تاریخ کے نیچے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں:
میں نے خواب میں دیکھا کہ اول گویا محمود کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے اور

خطبات محمود
میں نے بجھا دی ہے“
۵۵۰
سال ۱۹۳۸ ء
یہ پیشگوئی بتاتی تھی کہ ایک زمانہ میں میرے اوپر دشمن کی طرف سے اعتراضات
ہونے والے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ میں نے اس آگ کو جو محمود
کے کپڑوں کو لگی ہے بجھا دیا ہے۔ یعنی میری پیشگوئیوں اور میری دعاؤں کی وجہ سے خدا تعالی دشمن سے
کو نا کام کرے گا اور اسے اپنے منصوبوں میں ناکام و نامراد رکھے گا ۔ دشمن بے شک آگ
لگائے گا مگر انجام کا ر وہ آگ بجھا دی جائے گی ۔ اگر خالی بجھ گئی کے الفاظ ہوتے تب بھی دشمن
کہہ سکتا تھا کہ انہوں نے اپنی تدبیروں اور عقلوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ یہاں سمجھ
گئی“ کے الفاظ نہیں بلکہ یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بجھا دی ہے۔ اس
سے اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ یہ آگ کسی تدبیر یا کسی عقل کی وجہ سے نہیں بھی بلکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں اور آپ کی پیشگوئیوں نے اس آگ کو بجھایا ہے ۔
پس یقیناً جو شخص آگ لگانے والا ہے وہ سلسلہ کا دشمن ہے۔ اگر یہ آگ سلسلہ کے مفاد اور
اس کی ترقی کے لئے ہوتی تو کس طرح ممکن تھا کہ خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس آگ کو بجھا دیتے ۔ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اپنے سلسلہ کی خیر خواہی مد نظر نہیں
تھی ؟ مگر آپ کا اس آگ کا بجھانا بتاتا ہے کہ آگ لگانے والے سلسلہ کے دشمن ہیں ۔
پس اگر جو لوگ اعتراض کرتے ہیں وہ حق پر ہوتے اور جنہوں نے میرے خلاف فتنہ وفساد
کی آگ بھڑ کا رکھی ہے وہ صداقت پر ہوتے تو بجائے یہ الفاظ ہونے کے کہ میں نے بجھا دی
ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے کہ میں نے اٹھ کر محمود کے کپڑوں کو آگ لگا
دی ہے۔ مگر آپ یہ نہیں فرماتے بلکہ یہ فرماتے ہیں کہ آگ لگانے والے اور ہیں اور بجھانے والا
میں ہوں ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان کے فعل کو مٹانے والے ہیں اور جس فعل کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مٹانے والے ہوں وہ یقینا سلسلہ کے خلاف ہوگا۔ مگر جو
مضمون میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ جو شخص ایک صداقت پر اعتراض کرتا ہے اسے لازماً دوسری
صداقتوں پر بھی اعتراض کرنا پڑتا ہے اور جو ایک راستباز پر اعتراض کرتا ہے اسے لازماً

خطبات محمود
۵۵۱
سال ۱۹۳۸ ء
دوسرے راستبازوں پر بھی اعتراض کرنا پڑتا ہے وہ بھی اس رویا میں نہائت عمدگی کے ساتھ
بیان کر دیا گیا ہے ۔ میں نے بتایا تھا کہ جب ان اعتراض کرنے والوں کو اپنے مقصد میں کامیابی
نہ ہوئی اور وہ جماعت کو خلافت سے الگ نہ کر سکے تو انہوں نے کہا۔ اوہو! بات ہماری سمجھ میں
اب آئی ۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ یہ خلیفہ ہیں اور چونکہ یہ خیال ان
کے دلوں میں بیٹھ چکا ہے اس لئے وہ اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتے پس آؤ ہم خلافت کا
ہی انکار کر دیں ۔ دیں۔ چنانچہ پھر وہ خلافت کو اڑانے لگ گئے جس کے معنے یہ تھے کہ اب ان کا حملہ
حضرت خلیفة ا
خلیفہ المسیح الاوّل پر بھی جا پڑا کیونکہ جس طرح میں خلیفہ ہوں اسی طرح آپ بھی خلیفہ
تھے ۔ اگر میں خلیفہ نہیں تو وہ بھی خلیفہ نہیں تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے کہ میں خدا تعالیٰ کا
قائم کردہ خلیفہ ہوں اور میرا دشمن ابلیس ہے اور میرے بعد بھی اللہ تعالیٰ خلفاء کھڑے کرے گا
جنہیں وہ آپ کھڑا کرے گا تم نے نہ مجھے خلیفہ بنایا ہے اور نہ ان کو بناؤ گے ہم سب کو خدا نے
خلیفہ بنایا ہے۔ پس وہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ یہ خلیفہ کہلاتا ہے اس لئے لوگ اس کی باتیں سنتے ہیں
اور ہماری طرف توجہ نہیں کرتے ۔ چنانچہ پھر وہ کہتے ہیں آؤ ہم خلافت کا ہی انکار کر دیں اور
لوگوں سے یہ کہنا شروع کر دیں کہ خلافت اسلام کا کوئی مسئلہ نہیں سب کو مل کر اسلام کی خدمت
کرنی چاہئے ۔ تب وہ دوسرا حملہ کرتے اور ایک بار پھر آگ لگانا چاہتے ہیں مگر وہ حملہ حضرت
خلیفہ اول پر جا پڑتا ہے کیونکہ آپ یہی فرمایا کرتے تھے کہ خلافت کوئی کیسری کی دکان کا
سوڈا واٹر نہیں کہ جس کا جی چاہے جا کر پی لے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو بعض مخصوص
لوگوں کو ملا کرتا ہے پس مجھ پر حملہ کرنے کے بعد ان کا دوسرا حملہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل پر
ہوتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس رویا میں اس کا بھی ذکر ہے۔ چنانچہ آپ
فرماتے ہیں :
پھر ایک اور شخص کے آگ لگی ہے اور اس کو بھی میں نے بجھا دیا ہے
66
یہاں حضرت خلیفہ اول کا نام آپ نے نہیں لیا ۔ چاہے جان کر نام نہیں لیا اور چاہے
اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا نہیں ۔ بہر حال اس خواب سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ یہ آگ میرے
وقت میں لگے گی اور اس کی ابتداء مجھ سے ہوگی اور جب یہ آگ بجھ جائے گی اور مجھے کوئی ضرر اور اس کی ابتداء مجھ سے اور جب یہ بجھ جائے گی اور مجھے

خطبات محمود
۵۵۲
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں پہنچا سکے گی تو وہ کہیں گے کہ اوہو! ہم جماعت کو اس لئے بگاڑ نہیں سکے کہ وہ خلافت کی وجہ
سے متحد ہے ۔ اگر ہم خلافت کا انکار کر دیں تو اس کا منتشر ہونا بالکل آسان بات ہے ۔ پس وہ
خلافت مٹانے کے درپے ہو جاتے ہیں اور اس طرح سے حضرت خلیفہ اول کی خلافت پر بھی حملہ
کرتے ہیں اور اس طرح میرے کپڑوں کو آگ لگنے کے بعد آپ کے کپڑوں کو بھی آگ لگ
جاتی ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں میں نے اس آگ کو بھی بجھا دیا۔ یعنی آپ
کی خلافت سے بھی وہ لوگوں کو منحرف نہیں کر سکیں گے ۔ تب وہ ایک اور قدم آگے بڑھیں گے
اور کہیں گے اصل میں محض خلیفہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ نہیں بلکہ اس وجہ سے ہیں کہ
ان کے دلوں میں یہ غلط خیال بیٹھ چکا ہے کہ یہ مصلح موعود ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
ان کے متعلق کئی پیشگوئیاں ہیں ۔ پس آؤ ہم ان تمام پیشگوئیوں کا ہی انکار کر دیں اور کہہ دیں کہ
ان کا مصداق ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض پیشگوئیاں ایسی ہیں جن کے
متعلق میں نہ ہاں کرتا ہوں نہ نہ کرتا ہوں مگر جو پیشگوئیاں مجھ پر چسپاں ہوتی ہیں اُن کا انکار
کرنا بھی دیانت اور انصاف کے قطعاً خلاف ہے مگر وہ سرے سے تمام پیشگوئیوں کا انکار کر
دیتے ہیں اور کہتے ہیں کوئی پیشگوئی ہے ہی نہیں ۔ اس طرح ان کے حملہ کی زد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر بھی جا پڑتی ہے اور انہیں کہنا پڑتا ہے کہ آپ نے جس قدر میرے متعلق پیشگوئیاں
کیں وہ نعوذ باللہ جھوٹی نکلیں ، اس طرح جو دعائیں کیں وہ پوری نہ ہوئیں اور آپ نے غلط لکھ
دیا کہ میری دعا ئیں اللہ تعالیٰ نے سن لی ہیں ۔ پس وہ مجھ پر حملہ کرتے مگر اس کے ساتھ ہی
حضرت خلیفہ اول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی حملہ کر دیتے ہیں اور اس طرح میری
ہتک کرتے کرتے ان کی بھی ہتک کر دیتے ہیں جن کو یہ اپنا پیشوا ما نا کرتے ہیں ۔ یہ ایسی ہی بات
ہے جیسے پیغامیوں نے جب مجھ پر اعتراض کرنے شروع کئے تو رفتہ رفتہ ان کے اعتراضات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی ہونے لگے ۔ چنانچہ ایک دفعہ ایک پیغامی نے کہا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے آپ کو جو ظلی نبی کہا ہے اس کے معنے کوئی اصلی نبی کے تھوڑے ہی
ہیں ظل کا کیا ہوتا ہے ظل پر تو ( نَعُوذُ بِالله ) جوتے مارنے بھی جائز ہوتے ہیں ۔ پھر یہاں تک کہہ
دیا کہ جو حضرت مسیح علیہ السلام کی ولادت بن باپ کو تسلیم کرتا ہے وہ مشرک اور بے وقوف ہے ۔

خطبات محمود
۵۵۳
سال ۱۹۳۸ ء
جب میری خلافت کے شروع ایام تھے تو ایک شخص نے حضرت مسیح موعود السلام کے متعلق ایسے
ہی الفاظ استعمال کئے ۔ میں نے اسے کہا اب تم دہر یہ ہوئے بغیر نہیں رہو گے ۔ چنانچہ ابھی
ایک مہینہ نہیں گزرا تھا کہ اس کے دل میں احمدیت کے متعلق شکوک پیدا ہونے شروع ہو گئے اور اس
پر بھی ایک مہینہ اور نہیں گزرا تھا کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق اس کے دل میں شکوک پیدا
ہو گئے ۔ تو لازماً جو شخص ایک سچائی پر اعتراض کرتا ہے اسے دوسری سچائیوں پر بھی اعتراض کرنا
جو شخص ایک صداقت کو چھوڑتا ہے اسے دوسری صداقتوں کو بھی ترک کرنا پڑتا
ہے۔ چنانچہ یہی خبر اس رویا میں بھی دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان کا پہلا حملہ مجھ پر ہوگا ، دوسرا
حملہ حضرت خلیفہ اول پر ہوگا اور جب وہ ان دونوں حملوں میں ناکام ہوں گے تو تیسرا حملہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کر دیں گے اور آپ کی پیشگوئیوں اور الہامات کے بھی منکر ہو
جائیں گے۔ چنانچہ آخری حصہ رویا کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ تحریر فرماتے ہیں :
پھر میرے کپڑوں کو آگ لگا دی ہے اور میں نے اپنے اوپر پانی ڈال لیا ہے
پڑتا ہے اور جو
اور آگ بجھ گئی ہے ۔“
اس میں اسی سلسلہ اعتراض کی خبر دی گئی ہے جس کو میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ پہلے وہ مجھ
پر اعتراض کریں گے اور جب اس میں خدا تعالیٰ ان کو نا کام کرے گا تو وہ کہیں گے او ہو ہم نے
ہاتھ ذرا نیچے ڈالا ہے آؤ ذرا اوپر ہاتھ ڈالیں ۔ چنانچہ پھر وہ حضرت خلیفہ اول کی خلافت پر
اعتراض کرنا شروع کر دیں گے اور جب وہاں سے بھی کام نہیں بنے گا تو کہیں گے یہ سلسلہ ہی
ایسا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس قدر دعائیں کی تھیں سب جھوٹی نکلیں اور جس قدر
پیشگوئیاں آپ نے کی تھیں وہ باطل ثابت ہوئیں ۔ پس ان کا آخری حملہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر ہوگا جیسا کہ اس شخص نے لکھ دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ولی اللہ تھے اور
ولی اللہ بھی کبھی کبھی زنا کر لیتے ہیں۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ گو
آگئیں سب بجھ گئیں ہیں مگر کچھ سیاہ داغ سا باز و پر نمودار ہے اور خیر ہے“۔
۔
بازو پر داغ رہنے کے معنی یہ تھے کہ یہ حملہ جماعت کے منافقین کی طرف سے ہوگا غیروں
کی طرف سے نہیں ہو گا ۔ پھر فرماتے ہیں اور خیر ہے وَ أُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ ۔ گویا أُفَوِّضُ

خطبات محمود
۵۵۴
سال ۱۹۳۸ ء
اَمْرِی إِلَی اللہ کے الفاظ میں یہ بھی بتا دیا کہ جس وقت یہ اعتراض ہوں گے اُس وقت میں دنیا
میں نہیں ہوں گا مگر چونکہ میرا خدا زندہ خدا ہے اس لئے میں اپنا معاملہ اُس کے سپرد کرتا ہوں ۔
☆
میں نہ ہو ا تو کیا ہو ا وہ تو ہوگا ۔ *
وو
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کاپی ہے جو کل پہلی دفعہ مجھے دیکھنے کا
موقع ملا ۔ اب تک میں سمجھتا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا حافظ ہوں اور
آپ کا کوئی بھی ایسا الہام یا ایسا رویا نہیں جو میری نظر سے نہ گزرا ہو مگر کل اتفاقاً بعض کا غذات
کی تلاش کرتے ہوئے مجھے پہلی دفعہ یہ کاپی ملی اور مجھ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس
نئی پیشگوئی کا انکشاف ہوا۔ پھر ایک اور لطیفہ ہے جو ابھی خدا تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈالا ہے
اور یہ کہ وہ یہ کاپی اسی سبز کاغذ کی بنی ہوئی ہے جس سبز کاغذ پر حضرت مسیح موعود السلام نے
سبز اشتہار شائع فرمایا تھا معلوم ہوتا ہے اس زمانہ کے بعض بچے ہوئے کاغذ آپ کے پاس موجود تھے
اور انہی سبز کاغذوں کی آپ نے یہ کا پی بنا کر اس پر اپنے الہامات اور رو یا وکشوف درج کر دیئے۔
پس دشمن جو چاہے اعتراض کرے ہمیں اس کا اعتراض کرنا بر انہیں لگتا۔ ہمیں افسوس آتا ہے تو
اس بات پر کہ وہ ظاہر کچھ کرتے ہیں اور ان کا باطن کچھ اور ہے۔ وہ ظاہر یہ کرتے ہیں کہ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام ہیں مگر کام وہ کرتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے کپڑوں کو آگ لگانے والا ہے مگر وہ یاد رکھیں نہ پہلے کوئی دشمن اپنے منصوبوں میں کامیاب
ہوا اور نہ وہ کامیاب ہوں گے ۔ آگیں بجھائی جائیں گی اور صرف داغ باقی رہ جائیں گے مگر وہ
داغ انہی منافقین کا وجود ہو گا ۔“
الفضل ۳۱ اگست ۱۹۳۸ء )
66
اس خطبہ کے بعد اسی منافق کا ایک اور خط ملا اس میں اس نے سخت واویلا کیا ہے کہ مجھ پر بدظنی
کی گئی ہے اور مجھے منافق قرار دیا گیا ہے اور پھر لکھا ہے کہ اس خواب کی تعبیر یہ بھی تو ہو سکتی ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے چونکہ تمہاری آگ بجھائی اور یہ فعل خدا کو پسند نہ آیا اس لئے ان کے کپڑوں کو آگ
لگ گئی کیونکہ کیونکہ انہوں نے تمہاری رعایت کی اور اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا اس تعبیر سے اس شخص کو حضرت مسیح ،
علیہ السلام سے جو عقیدت ہے ، اس ہے، اس کی وضاحت ہو۔ ہو جاتی ہے اور اب مجھے اور کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ مجھے
یقین ہے کہ یہ مصری پارٹی کا شخص ہے اور اندرونی طور پر پیغامی ہو چکا ہے۔
موعود

خطبات محمود
۵۵۵
متی باب ۱۷ آیت ۲۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء
متی باب ۱۶ آیت ۴ ( مفهوماً )
الذريت : ۵۴
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ أَخَذُوا مُوسى ( الاحزاب : ۷۰ )
ه التوبة: ۴۷
، کے بخاری کتاب الهبة - باب فَضْل الْهِبَة
A
9
سال ۱۹۳۸ ء
ما ترمذى ابواب الدعوات باب ما جاء في فضل التوبة
ال بخاری کتاب فرض الخمس باب مَا كانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
يُعطى الْمُوَّ لَّفَةَ قُلُو بِهِمْ ۔۔۔۔۔ ( مفهوماً )
بخارى كتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام
۵۸
التوبة : ٥٨
الطبقات الكبرى - لا بن سعد جلد ۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء میں ۸۰ ہزار درہم قرض
کا ذکر ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی