استثنائی طور پر انبیاء قتل ہو سکتے ہیں

حصہ 2

خطبات محمود
۶۲۵
سال ۱۹۳۸ ء
یہودی مؤمنوں کی مثال ایسی ہوئی جیسی دعا گنج العرش پڑھنے والوں کی بیان کی جاتی ہے۔ اگر بائبل
کی اس آیت میں انبیاء کا ذکر ہوتا تو اور بات تھی مگر یہاں تو مؤمنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ انبیاء
کے ساتھ اللہ تعالی کا خاص سلوک ہوتا ہے وہ ان کے لئے لئے نشان دکھاتا ہے ہے مگر عام مؤمنوں کے کے
ساتھ ویسا نہیں ہوتا۔ وہ مارے بھی جاتے ہیں ، ان کو شیر بھی کھا جاتے ہیں ، پھانسی بھی پا جاتے ، ، پا
ہیں اور صحابہ کرام کے ساتھ یہ سب باتیں گزریں تو کیا تو رات کے ماننے والے مومنوں میں
ہی کوئی خاص خوبی تھی کہ خواہ سارے بادشاہ مل کر انہیں پھانسی دینا چاہیں کیل تک نہ گا ڑسکیں اور
یا پھر یہ مجھو کہ یہود کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ تھا کہ ان میں سے کسی ولی اللہ کواٹھا کر پھانسی پر
لڑکا دو اسی وقت لعنتی ہو جائے گا ۔ گویا باقی دنیا کے لئے تو لعنت اس کے اپنے افعال سے پیدا
ہوتی ہے لیکن یہود کے متعلق خدا تعالیٰ کی لعنت ڈالنے کا حق دشمنان دین کے سپرد کر دیا گیا
تھا۔ پس یا تو یہ دونوں خلاف عقل و ایمان باتیں ماننی پڑیں گی اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ یہ
دونوں امرنا قابلِ قبول ہیں ۔ ایک کو عقل نہیں مانتی اور دوسرے کو ایمان ۔ اور اس طرح ماننا پڑے
گا کہ جیسا کہ اصل حوالہ میں ذکر ہے ۔ صرف وہ پھانسی پانے والا ملعون ہے جو خدا کے حکم کے
مطابق پھانسی دیا جائے اور اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ایسا گناہ کرنے والا جس سے اس کا
قتل واجب ہو جائے لعنتی ہوتا ہے چونکہ خدا کی شریعت کہتی ہے کہ اسے مار ڈالو اس لئے وہ لعنتی
ہے ۔ پس یہ حوالہ واضح ہے اور اس میں صرف نبوت کے مدعیوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ ہر مجرم کا
ذکر ہے۔ حضرت موسی اصل شریعت لانے والے تھے باقی نبی ان کے تابع تھے اس لئے باقی بھی
یہی بات بیان کرتے گئے ۔ آہستہ آہستہ یہود میں جب یہ خیال پیدا ہوا کہ ہم خدا تعالیٰ کے
جانشین ہیں تو ساتھ ہی انہیں یہ وہم بھی پیدا ہو گیا کہ جسے وہ پھانسی پر لٹکا دیں وہ ملعون ہے ۔اس
کے علاوہ اور حوالے بھی ہیں ۔ یرمیاہ باب ۱۴ آیت ۱۵ میں ہے ( جھوٹے نبیوں کی نسبت ) اُس
لئے خداوند یوں کہتا ہے کہ ان نبیوں کی بابت جو میرا نام لے کر نبوت کرتے ہیں جنہیں میں نے
نہیں بھیجا اور جو کہتے ہیں کہ تلوار اور کال اس سرزمین پر نہ ہو گا یہ نبی تلوار اور کال سے ہلاک کئے
جائیں گے ۔
بر میاه باب ۲۲ آیت ۱۵ سے آخر تک جھوٹے نبیوں کی سزا اور ان کی ناکامی کا ذکر ہے

خطبات محمود
۶۲۶
سال ۱۹۳۸ ء
گو قتل کا ذکر نہیں ۔ سلاطین ا باب ۱۸ ، ۱۹ میں ذکر ہے کہ پچاس نبیوں کو بنی اسرائیل نے قتل کیا۔
متی باب ۲۳ آیت ۲۹ تا ۳ ۲۳۰ آیت ۲۹ تا ۳۱ میں ہے کہ اے ریا کا رفقیہو اور فریسیو تم پر افسوس کیونکہ نبیوں کی قبریں
بناتے ہو اور راست بازوں کی گوریں سنوارتے ہو اور کہتے ہو کہ اگر ہم اپنے دادوں کے
دنوں میں ہوتے تو نبیوں کے خون میں ان کے شریک ہوتے ۔ اسی طرح تم اپنے پر گواہی دیتے
ہو کہ تم نبیوں کے قاتلوں کے فرزند ہو ۔ پھر باب ۲۳ آیت ۳۷ میں لکھا ہے کہ ”اے یروشلم
یروشلم جو نبیوں کو مار ڈالتی ہے۔ ان تمام حوالوں سے یہی ثابہ ا ثابت ہوتا ہے کہ جھوٹا نبی ضرور
اے پیرو
ہلاک ہوتا ہے مگر ان کے یہ معنی نہیں کہ سچا قتل نہیں ہوتا ۔
-
بائبل کے علاوہ احادیث سے بھی یہ بات ثابت ہے ۔ میں نے گزشتہ خطبہ کو دیکھتے وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا ہوا ایک واقعہ لکھا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام فرماتے تھے کہ دنیا میں دو شخص سب سے زیادہ بد بخت ہوتے ہیں ۔ ایک وہ
جو نبی کو قتل کرے اور دوسرا وہ جسے نبی قتل کرے ۔ مجھے اس وقت خیال تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا تھا کہ حدیث میں بھی یہ ذکر ہے مگر میں نے چونکہ وہ حدیث
پڑھی نہ تھی یا مجھے یاد نہ تھی ۔ یہ حصہ میں نے نہ لکھا تھا لیکن عجیب بات ہے کہ آج اس بارہ میں
احادیث دیکھنے پر یہی حوالہ میرے سامنے آ امنے آ گیا ۔ چنانچہ مسندا مسند احمد بن حنبل میں روایت ہے
عن ابن مسعودان رسول الله الله قَالَ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيمَةِ رَجُلٌ قَتَلَ
نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ 1 یعنی ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ابن مسعودہؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب اس کو ملے گا جس نے نبی کو قتل کیا ہو یا جسے کسی نبی نے قتل
کیا ہو ۔ اس حدیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک نبی کا قتل ممکن ہے۔
اسی طرح ابن جریر اور ابن ابی حاتم یعنی حضرت ابو عبیدہ بن الجراح سے روایت ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا يَا أَبَا عُبَيْدَةَ قَتَلَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ ثَلَاثَةً
وَارْبَعَيْنَ نَبِيًّا أَوَّلَ النَّهَارِ فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ کے یعنی بنی اسرائیل نے ایک دفعہ گھنٹے میں
۴۳ نبیوں کو قتل کیا تھا ۔ یہ دراصل وہی مضمون ہے جو سلاطین ا باب ۱۸ میں بیان کیا گیا ہے کہ
بنی اسرائیل نے بہت سے نبیوں کو قتل کیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے

خطبات محمود
۶۲۷
سال ۱۹۳۸ ء
الہام پاکر ان نبیوں کی صحیح تعداد بھی بتا دی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لکھا
ہے کہ اس زمانے کے لوگوں کی کمزوری کی وجہ سے ایک وقت میں کئی کئی نبی معبوث ہوتے تھے
اور بائبل سے ثابت ہے کہ جب کوئی بادشاہ خراب ہوتا تو کئی کئی نبی اکٹھے ہو کر اس کے خلاف
فیصلہ کرتے تھے۔
اصل واقع میں بعد میں بیان کروں گا ۔ اس وقت صرف یہ بتا رہا ہوں کہ اصولی طور پر
بائبل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹا نبی ضرور مارا جاتا ہے مگر یہ نہیں کہ جو مارا جائے وہ جھوٹا ہے ۔
اس کے متعلق اگر کوئی مشتبہ حوالہ ہو تو اس وقت میرے ذہن میں نہیں لیکن واضح حوالہ کوئی نہیں
اصل حوالہ لعنتی والا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس میں نبی کی شرط نہیں بلکہ وہاں یہ لکھا ہے
کہ جو لٹکایا جائے وہ ملعون ہو گا اور بات چونکہ عقل کے خلاف ہے۔ اس لئے وضاحت کر دی گئی
ہے۔ جو خدا کے حکم سے پھانسی دیا جائے وہ ملعون ہے لیکن بنی اسرائیل کا چونکہ خیال تھا کہ ہم خدا
کے جانشین ہیں اس لئے انہیں بھی یہ خیال پیدا ہو گیا کہ جسے ہم لڑکا دیں وہ ملعون ہو جائے گا اسی
لئے وہ حضرت مسیح ناصری کو صلیب پر لٹکا کر مارنا چاہتے تھے تا انہیں بھی لعنتی ثابت کر دیں مگر خدا
نے آپ کو زندہ بچالیا تاکہ دشمنوں کو جھوٹی خوشی بھی نصیب نہ ہو ۔ پھر اس کے علاوہ جیسا میں
نے بیان کیا ہے احادیث سے بھی یہ بات ثابت ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
که شد ید ترین عذاب اُس شخص کو دیا جائے گا جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو گا اسی طرح آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ایک گھنٹہ میں ۴۳ نبی قتل ہوئے اور بائبل میں بھی اس امر
کی شہادت موجود ہے کہ ایک وقت میں یہودی بادشاہوں نے کئی انبیاء کو قتل کیا۔
پھر قاعدہ کے طور پر قرآن کریم نے بھی فرمایا ہے کہ فَفَرِيقًا كَذَّبْتُمْ وَفَرِيقًا
تَقْتُلُونَ ليز يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ، و پس اصولی طور پر قرآن کریم ، احادیث
اور بائبل تینوں متفق ہیں اس امر پر کہ انبیاء قتل ہو سکتے ہیں اگر چہ ایسا بہت شاذ ہوتا ہے۔ ایسا ہی
شاذ جیسا کہ اس قاعدہ کے متعلق شاذ ہے کہ بالعموم دنیا میں ہی اللہ تعالی انبیاء کی نصرت کرتا ہے
لیکن بعض ایسے بھی ہیں کہ جن کی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت کے رسول کریم صلی اللہ وسلمنے ہےکہ
دن ان کے ساتھ صرف ایک ہی ماننے والا ہو گا مگر یہ استثنائی حالت ہے ۔اسی طرح عام قاعدہ

خطبات محمود
۶۲۸
سال ۱۹۳۸ ء
یہی ہے کہ اللہ تعالی انبیاء کو قتل ہونے سے بچاتا ہے مگر استثنائی طور پر بعض قتل کر بھی و کر بھی دیئے جاتے
ہیں اور اس میں بھی کوئی اللہ تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے ۔ میں بھی
پس قرآن، حدیث اور بائبل تینوں اس مسئلہ میں متفق ہیں اور ایسی متفقہ گواہی کی تردید
کے لئے بھی کوئی زبردست وجہ ہونی چاہئے بغیر کسی معقول وجہ کے اس کی تاویل نہیں کی جاسکتی نے
قرآن کریم نے فرشتوں کے وجود کا ذکر کیا ہے مگر سر سید احمد صاحب نے کہا ہے کہ اس سے مراد
اللہ تعالی کی طاقتیں ہیں اور یہ تاویل بعض حوالوں کو مد نظر رکھ کر بیشک ہو سکتی ہے لیکن جس
وضاحت سے فرشتوں کا ذکر قرآن کریم میں ہے ان سب کو مد نظر رکھ کر یہ تاویل کسی صورت میں
نہیں ہو سکتی اور اگر کوئی ایسی تاویل کرے تو ضروری ہے کہ اس کے ہاتھ میں کوئی زبر دست
ثبوت ہو ۔ اسی طرح ان تینوں بیانات کی تاویل کرنے کے لئے کوئی زبردست شہادت چاہئے
کیونکہ جب بائبل ، قرآن اور حدیث تینوں قتل کے جواز کو مانتے ہیں تو اصولی طور پر اس کی
تردید کے لئے ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ ہم یہ ثابت کریں کہ بیشک نبی قتل
ہو سکتا ہے لیکن حضرت یحیی کا قتل تاریخ و کتب دینیہ سے ثابت نہیں لیکن اس معاملے میں یہ
صورت بھی موجود نہیں ۔
اب چونکہ دیر ہو گئی ہے میں اس مضمون کو اگلے خطبہ میں اِنْشَاءَ اللہ بیان کروں گا ۔“
:
( الفضل ۔ ا استمبر ۱۹۳۸ء)
اس خطبہ کے بعد مولوی ابوالعطاء صاحب اور مولوی راجیکی صاحب دونوں کے خطوط
ملے ہیں جن میں اُنہوں نے اپنی براءت کی ہے۔ میں ان کی براءت کو تسلیم کرتا ہوں۔ میری
ہرگز یہ غرض نہیں کہ اُن کی تنقیص ہو میں ان کو مخلص اور سلسلہ کا خادم سمجھتا ہوں ، میری غرض صرف
یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عقیدہ صاف اور واضح ہو جائے اور میں سمجھتا ہوں ان
دوستوں کی بھی یہی خواہش ہوگی ۔ ایسے امور میں تردید کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے اور نہ اس کی
کہ نادان لوگ دھوکا کھا کر ہنسی مذاق کریں ۔ وہ جو ایسے امور میں ہنسی کرتا ہے اُس کی روحانیت
مردہ ہے اُس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے یہ تو بڑے خوف کا مقام ہے۔ خاکسار ۔ مرزا محمود احمد
( الفضل ۱۰ استمبر ۱۹۳۸ صفحه ۱ )

خطبات محمود
۶۲۹
سال ۱۹۳۸ ء
ل الصفت : ۱۴۵
بخاری کتاب المغازى باب غزوة خيبر
اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۵۵ مطبوعہ بیروت ۶ ۱۲۸ ء
تذکرہ صفحہ ۴۶۲۔ ایڈیشن چهارم
ه الحاقة : ۴۵
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۹۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء کے الفاظ یہ ہیں ۔ اشتدَّ
غضب الله عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَجُلٍ قتل نبيه -
تفسیر در منثور للسیوطی جلد ۲ صفحه ۲۳ مطبوعه ۱۹۹۰ء
البقرة : ٨٨
البقرة : ٦٢

آج 10 میں سے 10 باقی