خالص اللہ تعالیٰ کی محبت میں قربانیاں کریں اور تحریک جدید کو کامیاب بنائیں

حصہ 2

خطبات محمود
۷۹۰
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں ، گو اندر ہی اندر آگ سلگائی جا رہی ہے اور ایک لاوا ہے جو پک رہا ہے مگر وہ تمہاری
نظروں سے پوشیدہ ہے اسلئے آج کی قربانی دشمن کی مار کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی ۔ اس
وقت قربانی خالص خدا تعالیٰ کی محبت کے لئے ہوگی ، اس وقت ہمارے مد نظر صرف خدا تعالیٰ
کے دین کو پھیلانے کیلئے مستقل کام کی بنیاد رکھنا ہے اور اس کے لئے میں چاہتا ہوں کہ ایک
مستقل ریز رو فنڈ قائم کر دوں جس سے یہ کام سہولت کے ساتھ چلتا رہے اور اس کے ساتھ
نوجوانوں کی ایک ایسی جماعت تیار کروں جو اسلام کو صحیح معنوں میں قائم کرنے والی ہو۔ یہ دونوں
کام پہلے سے بہت زیادہ خرچ چاہتے ہیں لیکن باوجود اس کے میں نے کہہ دیا ہے کہ جو دوست
زیادہ بوجھ نہ اٹھا سکیں ہر سال دس فیصدی چندہ تحریک میں سے کم کرتے جائیں گو میں نے
اپنا چندہ گزشتہ سال بھی تیسرے سال کی نسبت دس فیصدی بڑھا دیا تھا۔ بہر حال یہ دوسرا دور
تحریک جدید کا آپ کے سامنے ہے۔ مجھے اس سے غرض نہیں کہ آپ اس پر کس طرح عمل کرتے
ہیں اگر آپ اس پر عمل نہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ کامیابی کا کوئی اور رستہ کھول دے گا مگر میں آپ
لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ دو مواقع قربانی کے آئے ہیں ایک وہ جب دشمن مار رہا تھا اور ایک
خالص خدا تعالیٰ کی محبت میں قربانی کرنے کا ۔ اگر اس دوسرے وقت میں ہم نے سستی دکھائی
تو آئندہ زمانہ کے لوگ ہمارے متعلق کیا فیصلہ کریں گے وہ ظاہر ہی ہے ۔ آپ میں سے ہر ایک
نے اپنی قبر میں جانا ہے اور میں نے اپنی میں ۔ میرے اچھے عملوں سے آپ لوگوں کو کوئی فائدہ نہ
ہوگا اور او آپ کے اچھے عملوں سے مجھے نہیں ہوگا ۔ ہر ایک اپنے اپنے اعمال کا خدا تعالیٰ کے
سامنے خود جواب دہ ہے۔ اگر وہ مجھے پوچھے گا کہ تم نے کیا قربانی کی تو اس کے جواب کا میں
ذمہ دار ہوں تم اپنے لئے آپ سوچ لو کہ تم کیا جواب دو گے یا دے سکو گے ۔ میں جانتا ہوں کہ
کل کو اگر کوئی اور قوم ہمارے مقابلہ کیلئے کھڑی ہو جائے تو سست دوست بھی قربانیاں کرنے
لگیں گے مگر قیامت کے روز خدا تعالیٰ ان سے کہے گا بے شک تم نے قربانیاں کیں مگر میرے
لئے نہیں بلکہ اپنی جان بچانے کے لئے ۔ اس وقت میں نے آپ لوگوں کے سامنے چند اصول
رکھ دیتے ہیں اور ان پر تبصرہ کر دیا ہے اس وقت میں کوئی تحریک نہیں کرتا ۔ صرف ایک تحریک
کرتا ہوں کہ رمضان کا آخری عشرہ جو آنے والا ہے اس کو تحریک جدید کے متعلق سابق قربانیوں

خطبات محمود
۷۹۱
سال ۱۹۳۸ ء
کے لئے شکریہ اور آئندہ کیلئے طاقت کے حصول کیلئے خرچ کرو ۔ جن کو گزشتہ سالوں میں
قربانیوں کی توفیق ملی ہے وہ اس کیلئے اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کریں ! یہ ادا کریں اور ہر ایک دعا کرنے والا
اللہ تعالیٰ سے ہر قربانی کرنے والے کے لئے دعا کرے کہ اس نے شوکت دین اور مضبوطی سلسلہ
کے لئے جو قربانی کی ہے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس پر اپنے فضل اور رحمتیں نازل کرے
اور اس کیلئے اپنی محبت اور برکات کا نزول فرمائے اس محبت اور اخلاص کے مطابق جس کے
ساتھ اس نے خدا کی راہ میں قربانی کی تھی۔ پھر تم میں سے ہر شخص یہ دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس
دور ثانی کو پہلے دور سے بھی زیادہ کامیاب بنائے ۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس
روپیہ نہیں چندہ کہاں سے دیں لیکن میں نے تو اس تحریک کے شروع میں ہی یہ کہہ دیا تھا کہ
غریب سے غریب بلکہ معذور سے معذور بھی حتی کہ جس کی زبان بھی نہ ہو وہ بھی اس میں حصہ
لے سکتا ہے یعنی وہ دعا کے ذریعہ اس میں شامل ہو سکتا ہے اور یہی انیسواں مطالبہ ہے جس میں
وہ شخص بھی جو چار پائی پر پڑا ہوا ہوتی کہ ہاتھ بھی نہ ہلا سکے، زبان سے بول بھی نہ سکے، وہ بھی
اس میں شریک ہو سکتا ہے اس طرح تم میں سے ہر وہ شخص خواہ وہ کتنا ہی جاہل اور ان پڑھ کیوں
نہ ہو تحریک جدید میں حصہ لے سکتا ہے ۔
پس اس عشرہ میں خصوصیت سے دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ دور ثانی کو پہلے سے بھی
زیادہ کامیاب بنائے اور جماعت کے قلوب میں ایسی صفائی پیدا کر دے کہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت
میں بھی ویسی ہی قربانیاں کر سکے جیسی کہ دشمن سے مقابلہ کے وقت کرتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ
کر اور اگر آپ لوگ سارے کے سارے میرے ساتھ دعاؤں میں شامل ہو جا ئیں تو یقیناً نتائج
نہایت شاندار نکلیں گے (آخری عشرہ کے انتظار کی ہی کوئی خاص ضرورت نہیں ۔ آج سے ہی
دعا ئیں شروع کر دینی چاہئیں اس طرح تیرہ یا بارہ دن دُعا کے لئے مل جائیں گے۔ خطبہ
چھاپنے والوں کو بھی چاہئے کہ جلدی کریں تا پیر کے روز خطبہ یہاں سے جاسکے۔اس کے یہ معنے
ہوں گے۔ کہ باہر کی جماعتوں کو بیسویں روز خطبہ پہنچے گا اور اس طرح نو دن ان کو مل سکیں
گے ۔ گو قادیان کے لوگوں کو زیادہ موقع مل سکے گا ) خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ہمارا کام بہت
بڑا ہے۔ دین کو ہمیشہ کے لئے ساری دنیا میں قائم کر دینا کوئی آسان بات نہیں اور اس کیلئے

خطبات محمود
۷۹۲
سال ۱۹۳۸ ء
بہت بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے، لیکن اگر تم کچھ اور نہیں کر سکتے تو اتنا تو کرو کہ دعا ئیں کرو
اور اگر اور رنگ میں بھی قربانی کر سکو اور پھر ساتھ دعائیں کرو تو ڈہرا ثواب حاصل کر سکو گے ۔
پس اس رمضان میں خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں کیلئے دعائیں کرو جنہوں نے مال سے
یا وقت سے یا اولاد کے ذریعہ سے قربانیاں کی ہیں یا دعاؤں سے مدد کی ہے اللہ تعالیٰ ان
کے گھروں کو سکون اور برکت سے بھر دے، انکی قربانیاں دائمی صدقہ کا کام دینے والی ہوں ،
اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں اور ان کی غلطیوں کو معاف کرے اور انہیں گناہوں کی عادت سے
بچائے۔ ان کے قلوب میں اپنی محبت اور عرفان کے چشمے پھوڑے اور انہیں نیک نسلیں عطا
کرے جو راستی پر قائم رہنے والی ہوں ۔ پھر یہ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اس دور ثانی کو کہ جس کا
محرک اس کی محبت ہے کامیاب کرے اور جماعت کو قربانیوں کی توفیق دے کہ دراصل یہی اصل
قربانی ہے۔ اللہ تعالی مالی قربانی کرنے والوں کو سچے معیار کے مطابق قربانی کی توفیق عطا
فرمائے ۔ جن کو توفیق نہیں انہیں توفیق دے اور جنہیں توفیق ہے مگر وہ کمزوری دکھا رہے ہیں ان
کے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو دور کرے۔ جن لوگوں کو مالی قربانی کی توفیق
نہیں ان پر بھی بڑی ذمہ داری ہے ۔ وہ رات دن دعا ئیں کریں تا اللہ تعالیٰ غیب سے راستے
کھول دے اور ان کی دعاؤں کی وجہ سے دوسروں کو قربانی کی توفیق دے اور اگر سچے دل سے
دعائیں کی جائیں تو یقیناً ہم کامیاب ہونگے کیونکہ الٰہی سلسلوں کی بنیاد ہمیشہ الہی فضلوں پر ہوتی
ہے اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں قربانیاں کرنے کی ایک ایسی رفتار بخش دے
گا جس میں روز بروز ترقی ہوتی چلی جائے گی ۔ یہاں تک کہ ہم اور ہماری نسلیں ان کے ذریعہ
اپنے اس مقصود کو پالیں گی جس کیلئے ہم پیدا کئے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے اس قدر نزدیک
ہو جائیں گے اور قرب کا وہ مقام حاصل کر لیں گے جس پر دوسری برگزیدہ جماعتوں کو رشک
پیدا ہو گا اور ہمارے مخالف حسد کی آگ میں جل جائیں گے ۔“ (الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۳۸ء)
البقرة : ١٨٦
۳۲ شعب الايمان لِلْبَيْهَقِى الجزء الثاني صفحه ۳۱۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۰ء

آج 10 میں سے 10 باقی