دشمن کی گالیوں کا جواب شرافت اور احسان سے دو نیز خدمتِ دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرو

حصہ 2

خطبات محمود
٨٧٠
سال ۱۹۳۸ ء
مگر تو نے الٹا ہم پر دس پندرہ روپے کا مزید قرض چڑھا دیا۔ یہ حالات ہیں جو آجکل عام طور پر
وجوانوں کو پیش آتے رہتے ہیں ۔ پھر کیوں وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ جب خدا نے ہمیں ایک
ایسی جماعت میں پیدا کیا ہے جو دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہے تو اپنے آپ کو دین کی
خدمت کے لئے وقف کر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا وہ اعزاز حاصل کیا جائے ۔ جس سے
بڑا اور کوئی اعزاز نہیں ۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم ایسے ہی لوگ لیں گے جو ہمارے معیار پر
پورے اُتریں گے اور جن کے متعلق ہمیں یہ یقین ہوگا کہ وہ ہمارے کام کے اہل ہیں ۔ بعض ممکن
ہے محنتی نہ ہوں بعض ممکن ہے اچھی تقریر نہ کر سکتے ہوں ۔ اسی طرح ممکن ہے بعض میں دین کی
محبت اور اخلاص کم ہو ۔ بعض کے متعلق شبہ ہو کہ وہ سچائی کے معیار پر پورے نہیں اُتریں گے بعض
علوم میں ترقی کی قابلیت نہ رکھتے ہوں اور چونکہ اس قسم کے تمام امکانات ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے
جو نو جوان اپنے آپ کو پیش کریں گے اُن میں سے ہم مناسب حال نو جوانوں کو چُنیں گے۔ مگر
بہر حال جو اپنے آپ کو پیش کریں گے انہی میں سے ہم چنیں گے جو اپنے آپ کو پیش ہی نہیں
کریں گے ان کا انتخاب ہم کس طرح کر سکتے ہیں ۔ پس میں آج کے خطبہ کے ذریعہ پھر اعلان
کرتا ہوں کہ جو دوست گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں یا فنون عالیہ سیکھ رہے ہوں وہ
اپنے آپ کو پیش کریں تا ہم انتخاب کر کے اُس تعداد کو پورا کر سکیں جس تعداد کو پورا کرنا اس
دوسرے دور میں میرا منشاء ہے۔ اگر ایسے نوجوان ہمیں جلد میسر آجائیں تو وہ موجودہ نو جوانوں
کے ساتھ ہی تعلیم سے فارغ ہو جائیں گے۔ گو ان کی نو ماہ سے پڑھائی شروع ہے مگر نو ماہ کی
پڑھائی کی کمی کو پورا کرنا ان کے لئے کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوگا ۔ اگر وہ توجہ اور محنت سے کام
کریں گے تو امید ہے کہ یہ کمی بہت جلد پوری کر لیں گے اور اس طرح ہمارے لئے بھی آسانی
رہے گی کہ ہمیں دو دفعہ سکول نہیں کھولنا پڑے گا اور نہ دو دفعہ مدرسوں کو ان کی تعلیم کے لئے مقرر
کرنا پڑے گا لیکن اگر جلد یہ تعداد پوری نہ ہوئی تو دو سال ان کی تعلیم اور پیچھے جا پڑے گی ۔ اور
اس کام میں زیادہ وقفہ پڑ جائے گا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح پہلے نوجوانوں نے دلیری ا۔
کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کیا ہوا ہے اسی طرح اور نوجوان بھی اپنے آپ کو پیش کریں گے ۔ نوجوان بھی اپنے آپ کو پیش کریں گے۔
میرے پہلے اعلان کے بعد اس وقت تک پانچ سات درخواستیں آچکی ہیں مگر یہ تعداد کافی نہیں

خطبات محمود
۸۷۱
سال ۱۹۳۸ء
اور انتخاب کے لئے تو اس سے بہت زیادہ تعداد کی ضرورت ہے۔ پس دوست اپنے آپ کو
وقف کریں مگر یہ ضروری ہوگا کہ وہ بلا شرط اپنی زندگی وقف کریں ۔ جو شخص کسی شرط کے ساتھ
اپنے آپ کو وقف کرتا ہے اس کا وقف بالکل فضول ہے۔ یہ ساری عمر کا وقف ہوگا اور ان کا یہ
اختیار نہیں ہوگا کہ وہ پیچھے ہٹیں ۔ ہاں ہمیں یہ اختیار ہر وقت حاصل رہے گا کہ ہم چاہیں تو انہیں
شروع میں ہی رڈ کر دیں اور چاہیں تو کام کے دوران میں ان کو فارغ کر دیں۔ ہم ایسے
نو جوانوں کو پہلے دین کی تعلیم دلائیں گے اور صحیح اسلامی تمدن انہیں بتائیں گے اس کے بعد انہیں
دنیوی بوی
تعلیم دلائیں گے اور پھر ہم ان سے یہ امید رکھیں گے کہ وہ اپنی زندگی اسلام اور احمدیت
کی اشاعت بنی نوع انسان کی ہمدردی اور سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے لئے صرف کر دیں ہمیں ایسے
نو جوان نہیں چاہئیں جو حکومت کے طالب ہوں بلکہ ہمیں وہ نو جوان چاہئیں جو سچے طور پر غرباء
کی خدمت اور اپنے سلسلہ کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ میں ان واقفین کے ذریعہ وہ
جماعت تیار نہیں کرنا چاہتا جو افسروں کی جماعت ہو بلکہ وہ جماعت تیار کرنا چاہتا ہوں جس کے
ہر فرد کو یہ احساس ہو کہ میں نے جماعت احمدیہ کی خصوصاً اور بنی نوع انسان کی عموماً خدمت کرنی
ہے۔ جب تک اس رنگ میں کام کرنے والے ہمیں نہیں ملیں گے اس وقت تک وہ تمدن قائم
نہیں ہو سکتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ میں قائم کیا تھا اور جس کے قائم کرنے
کی آپ نے تعلیم دی ہے۔ ہاں یہ یاد رکھو کہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے لئے ذلت اختیار کرتا ہے
وہ بہت زیادہ عزت حاصل کرتا ہے۔ کوئی تم میں سے یہ خیال نہ کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین
کے لئے اپنے آپ کو وقف کر کے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو لوگوں کی نگاہ میں ذلیل
کر لے گا۔ ذلیل وہی ہوتا ہے جس کے دل میں دوغلی حکومت ہوتی ہے ۔ آدھی خدا کی اور آدھی
شیطان کی ۔ ایسا شخص کبھی ذلت بھی دیکھ لیتا ہے مگر وہ جس کے دل پر خالص خدا تعالیٰ کی حکومت
ہو وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا کئی ہیں جو کہتے ہیں کہ غرباء کی کوئی قدر نہیں ۔ بے شک دنیا میں غرباء کی
نہیں مگر وہ جو خالص خدا تعالیٰ کے لئے غریب ہو اس کی پھر بھی عزت ہوتی ہے مگر وہ
دوغلی چال چلے وہ اگر کسی وقت عزت پالیتا ہے تو دوسرے وقت ذلیل بھی ہو جاتا ہے۔ آخر
خود ہی غور کرو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کون سے امیر تھے ۔ حضرت خلیفہ اوّل کا اتنا
کروہ جو

خطبات محمود
۸۷۲
سال ۱۹۳۸ ء
سادہ لباس ہوا کرتا تھا کہ اس کی کوئی حد نہیں ۔ مگر باوجود اس کے بڑے سے بڑا آدمی آپ کی عزت
کرنے پر مجبور ہوتا تھا۔ اسی طرح مجھے دنیوی لحاظ سے کونسی دولت حاصل ہے مگر دنیا میں کون
ہے جو مجھے ذلیل سمجھ سکے۔ کسی علم کا ماہر میرے سامنے آ جائے خدا تعالیٰ کے فضل سے اُسے
شکست ہی کھانی پڑتی ہے تو عزت کے مختلف موجبات ہوا کرتے ہیں کبھی دولت عزت کا موجب
ہوتی ہے اور کبھی علم عزت کا موجب ہوتا ہے اور کبھی عرفان عزت کا موجب ہوتا ہے۔ دولت
ہمارے پاس نہیں مگر علم روحانی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پاس بہت ہے۔ اگر ہماے پاس
امراء آتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ وہ ہم سے کسی جائیداد کے طالب ہوتے ہیں بلکہ اس لئے کہ
روحانی فائدہ حاصل کریں ۔ اگر نواب آتے ہیں تو وہ بھی اسی لئے اور یہ خزانہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہمارے پاس بہت ہے۔ اسی طرح اگر کوئی عالم ہمارے پاس آئے گا تو اس لئے نہیں کہ ہم
اس کا کوئی وظیفہ مقرر کر دیں بلکہ وہ کوئی علمی فائدہ ہم سے اُٹھانا چاہے گا یا اپنے علمی خیالات کے
متعلق ہم سے تبادلہ خیالات کرنا چاہے گا اور یہ ذخیرہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت دیا ہوا ہے اس
کے مقابلہ میں ہم کسی کے دروازے پر جاتے ہی نہیں ۔ پس اس بات کا کوئی سوال ہی نہیں کہ وہ
کیا سمجھے گا۔ وہ جو جی میں آئے سمجھے مگر جو ہمارے پاس آئے گا وہ وہی چیز لینے آئے گا جو علمی
رنگ میں ہمارے پاس ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پاس تھوڑی نہیں بلکہ بہت کافی
ہے اسی لئے صوفیاء نے کہا ہے سالکین کو امراء کے دروازوں پر نہیں جانا چاہیے۔ چنانچہ وہ کہتے
ہیں بِئْسَ الْفَقِيرُ عَلَى بَابِ الْأَمِيرِ وہ فقیر جو کسی امیر کے دروازے پر جاتا ہے وہ بہت ہی
ذلیل ہوتا ہے ۔اسے کس نے کہا تھا کہ وہ اپنا گھر چھوڑے اور دوسرے کے دروازے پر جا کر
بھیک مانگے ۔ پس اگر یہ دوسرے کے دروازے پر جاتا نہیں اور خود اس کے پاس دولت نہیں تو
جو شخص اس کے پاس آئے گا روحانی علم سیکھنے ہی آئے گا اور جب وہ علم سیکھنے کے لئے آئے گا تو
لازماً عزت کرنے پر بھی مجبور ہوگا۔
کہتے ہیں ایک فلسفی غالبا دیو جانس اس کا نام تھا۔ سکندر نے اس کی شہرت سنی تو اس نے
اپنے بعض ساتھیوں سے کہا چلو د یو جانس کی چل کر زیارت کریں ۔ لوگوں نے کہا وہ سخت مزاج سے دیو کی کر یں۔ نےکم
آدمی ہے آپ کی کوئی ہتک کر بیٹھے گا آپ اس کے پاس نہ جائیں ۔ وہ کہنے لگا کیا حرج ہے۔

خطبات محمود
۸۷۳
سال ۱۹۳۸ ء
ہم نے اس سے اپنی عزت کروانے تھوڑا جانا ہے ہم تو اس سے تو اس سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں چنانچہ سکندر
وہاں گیا وہ اپنے مکان کے صحن میں لیٹا ہوا تھا دیو جانس دراصل ان لوگوں میں سے تھا جو دنیا کو
بالکل چھوڑ کر الگ ہو جاتے ہیں جیسے سادھو ہوتے ہیں ۔ پس وہ بھی ایک سادھو تھا اسلامی
صوفیوں کی طرح نہیں تھا۔ سکندر اس کے پاس کھڑا رہا مگر دیو جانس نے اس کی طرف منہ پھیر
کر بھی نہ دیکھا۔ تھوڑی دیر کھڑا رہنے کے بعد سکندرا سے کہنے لگا کوئی میرے لائق خدمت ۔
دیو جانس اُس وقت دھوپ سینک رہا تھا وہ کہنے لگا میں دھوپ سینک رہا تھا آپ نے آ کر دھوپ
روک لی ہے۔ بس آپ کے لئے اتنی خدمت ہی کافی ہے کہ سامنے سے ہٹ جائیے اور مجھے
دھوپ سینکنے دیجئے ۔ سکندر اس کی اس بات کو سن کر حیران ہو گیا اور خاموشی سے واپس چلا آیا۔
اب دیکھو اس فلسفی نے دنیا سے چونکہ اپنی کوئی غرض نہیں رکھی تھی اس لئے سکندر جیسا بادشاہ بھی
اس کے پاس جانے اور اس کی عزت کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ تو ذلیل وہی ہوتا ہے جس کے دل
میں کچھ نہ کچھ دنیا رہ جاتی ہے اور چونکہ اس کے دل میں دنیا کی محبت ہوتی ہے وہ محبت اسے
ذلیل کر دیتی ہے۔ اگر یہ دنیا کی محبت اپنے دل سے بالکل نکال دے اور اس کے تن پر کپڑا بھی
نہ ہو تو پھر بھی کون ہے جو اسے ذلیل سمجھ سکے ۔ پس یہ مت خیال کرو کہ دنیوی دولت کے نہ ہونے
کی وجہ سے تم ذلیل ہو جاؤ گے ۔ ذلیل وہی ہوتا ہے جو آدھا خدا کا ہوتا ہے اور آدھا شیطان کا
اور آدھا تیتر آدھا بٹیر خدا تعالیٰ کو پسند نہیں ہوتا ۔ یہ ادھر خدا تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ کرتا ہے اور
اُدھر بندوں کے آگے اپنے ہاتھ پھیلاتا ہے کہ مجھ پر رحم کرو ۔ مگر وہ جو دنیا کی محبت اپنے دل سے
بالکل نکال دیتا ہے اور کہتا ہے اگر مجھے بادشاہت ملی تو میں بادشاہت لے لوں گا اور اگر فقیری ملی
تو فقیری قبول کرلوں گا ۔ اگر تخت ملا تو تخت پر بیٹھ جاؤں گا اور اگر پھانسی کا تختہ ملا تو اس پھانسی
کے تختہ پر چڑھ جاؤں گا۔ ایسے شخص کو کوئی نہیں جو ذلیل سمجھ سکے ۔ یہ خود کسی کے پاس اپنی کوئی
غرض لے کر جائے گا نہیں اور جو اس کے پاس آئے گا وہ اس سے کوئی علمی فائدہ حاصل کرنے
کے لئے ہی آئے گا اور اگر یہ سچا مومن ہے تو یہ خزانہ اس کے پاس اس کثرت سے ہوگا کہ
با وجود خرچ کرنے کے ختم ہونے میں نہیں آئے گا ۔ پس دین کی خدمت اور خدا تعالیٰ کی محبت
میں ہر قسم کی عزت ہے بشرطیکہ دنیا کا رُعب دل سے مٹ جائے اور خدا تعالیٰ کا رُعب دل پر

خطبات محمود
۸۷۴
سال ۱۹۳۸ ء
چھا جائے اور دراصل ایسے شخص کا وقف ہی حقیقی وقف ہے۔
پس میں آج پھر جماعت کے نوجوانوں کے سامنے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنی زندگیاں
خدمت دین کے لئے وقف کرو اور اپنے عمل سے دشمن کو یہ جواب دو کہ ہم خدا تعالیٰ کے فضل
سے دین کی خدمت میں تم سے ہزاروں گنے بڑھ کر ہیں ۔ اس وقت تک ہی جس قد ر نو جوانوں
نے ہماری جماعت میں سے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں اگر مولوی محمد علی صاحب جو یہ دعویٰ
کرتے رہتے ہیں کہ ان کی جماعت شب و روز تبلیغ اسلام کر رہی ہے ان کا مقابلہ اپنی جماعت
کے نو جوانوں سے کریں تو انہیں پتہ لگ جائے کہ کونسی جماعت ہے جو اسلام کی خدمت کر رہی
ہے اور کونسی جماعت ہے جس میں خدمت اسلام کی تڑپ ہے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ
بتائیں کہ ان کی جماعت کے کتنے گریجوایٹ اور مولوی فاضل ہیں جنہوں نے ان شرطوں پر
اپنے آپ کو وقف کیا ہے جن شرائط پر ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے آپ کو وقف کیا
ہوا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں بھی ہماری جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ لیکن
میں کہتا ہوں جتنا کام ہو چکا ہے تم اس سے بھی زیادہ شاندار نمونہ دکھاؤ۔ پس میں پھر جماعت
کے نوجوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی شاندار قربانیوں
کے ذریعہ اس امر کو ثابت کر دیں گے کہ ہماری جماعت دین کو دنیا پر مقدم رکھتی ہے اور جھوٹا ہے
وہ شخص جو کہتا ہے کہ تقویٰ اس جماعت کے دلوں میں سے نکل گیا۔ تقویٰ کا نمونہ اگر اس وقت
روئے زمین پر کوئی جماعت دکھا رہی ہے تو وہ صرف ہماری ہی جماعت ہے وَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ
يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ لَا رَادَّ لِفَضْلِهِ إِلَّا هُوَ يُعِزُّ مَنْ يَشَاءُ وَيُذِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ
( الفضل ۱۸ دسمبر ۱۹۳۸ء)
ا پیغام صلح ۳۰ نومبر ۱۹۳۸ صفحه ۸

آج 10 میں سے 10 باقی