(1) قادیان کے غیر احمدیوں، ہندوؤں اور سکھوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے (2) قادیان ہجرت کرکے آنے سے قبل اجازت لینی چاہئے (3) احمدی نوجوانوں سے وقفِ زندگی کا مطالبہ
حصہ 2
خطبات محمود
۹۱۳
سال ۱۹۳۸ ء
آؤ اب میں خالص خدا کے لئے عبادت کروں ۔ اگر دُنیا مجھے نہیں ملتی تو بے شک نہ ملے مجھے اس
کی پرواہ نہیں ۔ میں اپنے رب کو راضی کرنے کی اب سچے دل سے کوشش کروں گا ۔ چنانچہ اس
نے پیشاب وغیرہ سے فارغ ہو کر وضو کیا اور جنگل میں ایک طرف سجدہ میں گر کر اللہ تعالیٰ سے
دعا کرنی شروع کر دی کہ خدایا اب میں بندوں کی واہ واہ کی کبھی خواہش نہیں کروں گا۔ میں تجھ
سے عہد کرتا ہوں کہ میں صرف تیری رضا کے لئے ہی عبادت کیا کروں گا ۔ پس تو مجھ سے راضی
ہو جا۔ اگر بندے مجھے بُرا بھلا کہتے ہیں تو بے شک کہیں مجھے ان کی پرواہ نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے
اس نے نہایت ہی اخلاص کے ساتھ یہ دُعا کی تھی کہ معانیت کے بدلتے ہی اس کے اعمال اور
اس کی حرکات اور سکنات میں بھی تبدیلی آگئی اور تھوڑی دیر کے بعد جب وہ واپس آیا تو اس
نے لوگوں میں یہ چر چا پایا کہ ہم نے اس شخص پر خواہ مخواہ اتنا عرصہ بدظنی کی ہے۔ یہ آدمی تو
واقع میں نیک اور خدا رسیدہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ باتیں سُن کر اس کے نفس میں بہت ہی شرمندگی
پیدا ہوئی اور اس نے اپنے دل میں کہا کہ اگر میں خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے سات سال عبادت
کرتا تو آج تک خدا تعالیٰ کے حضور میں مجھے کتنا قرب حاصل ہو چکا ہوتا۔ میں نے تو اتنے
سال فضول ضائع کر دیئے۔ تو خدا تعالیٰ کا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے اور ہر شخص پر وہ رحم
کرنے کے لئے تیار ہے بشرطیکہ کوئی شخص رحم کا طالب بن کر اس کے دربار میں حاضر ہو۔ پس تم
میں سے وہ لوگ جو دنیا کے لئے یہاں ہجرت کر کے آئے ہیں اور جو یہاں بیٹھ کر محض روٹی کما
رہے ہیں دین کا کوئی کام نہیں کر رہے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ ان کے لئے بھی مایوس ہونے
کی کوئی وجہ نہیں ۔ وہ اپنے دلوں کی اصلاح کر لیں اور سچی توبہ اللہ تعالیٰ کے حضور کریں تو آج
سے ہی وہ حقیقی مہاجر بن سکتے ہیں بلکہ ممکن ہے اگر وہ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا ئیں اور روئیں تو
خدا تعالیٰ کے رجسٹر میں وہ اسی دن سے مہاجر لکھے جائیں جس دن سے وہ قادیان میں آئے
ہیں ۔
پس آج میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ ہجرت کے مسئلہ کی اہمیت کو پوری طرح سمجھا
جائے اور ایسے ہی لوگوں کو ہجرت کے طور پر قادیان آنے کے لئے لئے بھیجا جائے جو ہجرت کے
اصول کے مطابق آنے کے لئے تیار ہوں اور جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اگر ایسے لوگ ہجرت
خطبات محمود
۹۱۴
سال ۱۹۳۸ ء
کر کے آئیں تو ہم اس وقت تک ان کی امداد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جب تک کہ عارضی دقتیں
ان کے راستہ سے دور نہ ہو جائیں اور یہ ہجرت کا معاملہ میری تحریک جدید کے مطالبات میں
شامل ہے ۔ چنانچہ میں نے جماعت سے جو مطالبات کئے ہیں ان میں سے ایک مطالبہ یہ بھی ہے
کہ لوگ یہاں رہائش کے لئے مکان بنائیں اور اسی جگہ رہائش اختیار کریں ۔ بعض لوگوں نے
مجھ پر اعتراض کیا ہے کہ اِدھر تو آپ نے یہ کہا کہ قادیان میں رہائش اختیار کرو اور اُدھر ہجرت
پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ میں نے اس خطبہ میں اسی اعتراض کا جواب دیا ہے اور بتایا ہے کہ
میں ہجرت کا مخالف نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ اس بات کی تحریک کرتا ہوں کہ
قادیان میں اپنے مکان بناؤ اور یہیں کی رہائش اختیار کرو مگر میں کہتا ہوں محض خدا اور اس کے
رسول کی رضا کے لئے آؤ ، نفسانی اغراض اور دُنیوی لالچوں کے لئے یہاں مت آؤ۔ اگر تم
خدا تعالیٰ کے لئے یہاں آ کر مکان بناؤ گے تو تم کو بھی فائدہ ہوگا اور دین کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ
اللہ تعالیٰ کسی کی محبت کو ضائع نہیں کرتا اور نہ اس کی خاطر قربانی کرنے والے رڈ کئے جاتے
ہیں ۔ ایسا شخص اگر جنگل میں بھی ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دے گا
اور لوگ آپ ہی آپ اس کی طرف کھینچے چلے جائیں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو ہی دیکھو ، آپ ایک گوشہ میں پڑے ہوئے تھے اور آپ نہیں چاہتے تھے کہ خلوت میں سے
نکل کر جلوت میں آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام کیا اور کہا فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرِفَ
بَيْنَ النَّاسِ ہے کہ اے شخص اب وہ وقت آ گیا ہے کہ خدا تیری نصر نصرت رت کرے اور تیرے نام کو
دنیا میں پھیلائے ۔ پس اب تو گوشے میں نہیں بیٹھ سکتا بلکہ اب تجھے نکلنا پڑے گا اور لوگوں کے
سامنے ظاہر ہونا پڑے گا ۔ تو جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جائے خدا تعالیٰ خود اس کا حافظ و ناصر ہو جا تا
ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے لئے ہجرت کرو اور یاد رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے ہجرت کرتا ہے
اُسے کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا ۔ وہ قادیان میں رہے تب بھی اس کی ترقی ہوگی اور اگر وہ شیروں کی
کچھار میں رہے تب بھی خدا اس کی حفاظت کرے گا ۔ ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ شیر اس کے جسم کو
پھاڑ دیں مگر اس طرح پھاڑے جانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اس کا جسم بے شک پھاڑا جائے گا مگر
اس کی روح اللہ تعالیٰ کے ابدی انعامات کی وارث ہو جائے گی ۔ پس ایسے شخص کے لئے اگر
خطبات محمود
۹۱۵
سال ۱۹۳۸ ء
موت مقدر ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو یا اس کی اولاد کی اولاد کو اپنے دُنیوی انعامات
سے محروم نہیں رکھے گا اور آخرت میں جو اسے انعامات ملیں گے وہ اس کے علاوہ ہیں ۔
پس آج میں تحریک جدید کے اس حصہ کو پھر دُہراتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہر کام میں عقل
سے کام لو۔ دیکھو ہماری شریعت نے نماز کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ نماز پڑھنی بھی منع ہے ۔ ہماری
شریعت نے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے مگر بعض دفعہ روزہ رکھنا بھی منع ہے ۔ اسی طرح میں کہتا
ہوں تم بے شک ہجرت کرو بلکہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ میں تحریک کرتا ہوں کہ تم ہجرت
کر کے یہاں آؤ مگر میں کہتا ہوں وہ ہجرت کرو جو خدا اور اُس کے رسول کے لئے ہو، وہ ہجرت
کرو جس میں یہ عہد مصمم ہو کہ ہم دین کی خدمت کریں گے اور اپنی عمر میں سے ایک کافی حصہ
خدمت خلق اور خدمتِ اسلام کے لئے خرچ کریں گے۔ میرے پاس شکایت کی گئی ہے کہ جب
بعض لوگوں سے یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں گاؤں میں جا کر بیٹھ رہو اور تبلیغ کرو تو وہ کہتے ہیں ہم
وہاں نہیں جا سکتے ، ہمیں وہاں تکلیف ہو گی یا ہمارے کا روبار کو نقصان ہوگا ۔ حالانکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جن صحابہ نے مدینہ میں ہجرتیں کی تھیں وہ سارے مدینہ میں نہیں
رہتے تھے بلکہ ارد گرد کے گاؤں میں بھی رہتے تھے ۔ حضرت عمرؓ بھی مدینہ میں نہیں رہتے تھے بلکہ
مدینہ سے قریب ایک گاؤں تھا جہاں وہ رہتے تھے مگر یہاں کے لوگ تو بھینی اور تنگل کا نام سُن
کر کانپ اُٹھتے ہیں ۔ حالانکہ اگر انسان خدا تعالیٰ کو روزی رساں سمجھے تو اس قسم کے کے وساوس اس
کے پائے ثبات میں لغزش پیدا نہیں کر سکتے ۔
پس ان معمولی معمولی باتوں کی طرف مت دیکھو بلکہ جب بھی تمہیں کہا جائے کہ تم تبلیغ کے
لئے باہر جاؤ تو فوراً نکل کھڑے ہو اور وہیں اپنا کام کرو اس میں تمہارا بھی فائدہ ہے، دین کا بھی
فائدہ ہے اور لوگوں کا بھی فائدہ ہے ۔
(۳)
اسی سلسلہ میں میں آج یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وقف زندگی کے متعلق میں نے اپنی
جماعت کے نوجوانوں سے جو یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو پیش کریں ۔اس کے ماتحت
خطبات محمود
۹۱۶
سال ۱۹۳۸ ء
بہت سی درخواستیں مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کی آ رہی ہیں مگر ابھی اور بھی بہت سے
نو جوانوں کی ضرورت ہے ۔ اس لئے جو دوست مولوی فاضل یا گریجوایٹ ہوں اور وہ بلا شرط
اپنی تمام زندگی خدمت اسلام اور خدمتِ احمدیت کے لئے وقف کرنے کی خواہش رکھتے ہوں ،
وہ اپنے نام جلد سے جلد پیش کریں ۔ درخواستوں کی ایک کافی تعداد جب ہمارے پاس پہنچ
جائے گی تو اس کے بعد اُن میں سے مناسب نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا لیکن اس دوران
میں ایک اور تجویز میرے ذہن میں آئی ہے اور میں اُس کا بھی آج اعلان کر دینا چاہتا ہوں اور
وہ تجویز یہ ہے کہ ان مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کے علاوہ چند ایسے آدمیوں کی بھی ضرورت
ہے جو عمر کے لحاظ سے ہیں سے چالیس سال تک کے ہوں ۔ مڈل پاس ہوں اور شادی شدہ
ہوں یا اُن کی شادی کی کہیں تجویز ہو چکی ہو اور چھ ماہ یا سال میں ان کی شادی ہو جانے والی ہو
یہ جو واقفین زندگی ہوں گے ان کو گاؤں میں رکھا جائے گا ۔ پس یہ ایسے ہی آدمی ہونے چاہئیں
جو محنت کرنے اور ہاتھ سے کام کرانے کے لئے تیار ہوں ۔ ان سے کام زیادہ تر مدرّسی کا لیا
جائے گا لیکن ان کو جو ٹریننگ اور تربیت دی جائے گی اُس میں زراعت کا سب قسم کا کام جیسے
ہل چلانا ، نلا ئی کرنی فصل کاٹنی نیز اس کے علاوہ لوہارہ اور بڑھئی کا کام بھی ان کو سکھایا جائے گا
اور جب ٹریننگ کے بعد ان کو کہیں کام پر مقرر کیا جائے گا تو اس وقت بھی یہ کام بدستور جاری
رہیں گے اور بعد میں بھی ہل چلانے کا کام اور لوہارے اور ترکھانے کا کام ان کے ساتھ لگا
رہے گا ۔ فی الحال ایسے چھ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ ہماری جماعت میں بہت سے دوست
ایسے ہیں جو مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ ہم زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہماری تعلیم مڈل یا انٹرنس تک ہے مگر
ہمیں بھی دین کی خدمت کا شوق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اگر خدمت دین کا کوئی موقع ہو تو
ہمیں اس سے محروم نہ رکھا جائے ۔ ایسے لوگوں کے لئے اب موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو پیش
کریں۔ چاہے وہ مڈل پاس ہوں اور چاہے انٹرنس پاس دونوں صورتوں میں وہ اپنے آپ کو
پیش کر سکتے ہیں مگر کم سے کم انہیں مڈل پاس ضرور ہونا چاہئے کیونکہ اُن کا ایک کام مدرسی بھی
ہو گا ۔ میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تجویز کے مطابق ایک ایسی سکیم سوچ لی ہے کہ اگر وہ
کامیاب ہو گئی تو ہم بہت قلیل عرصہ میں تعلیم و تربیت کا ایک وسیع جال دُنیا میں پھیلا سکتے ہیں ۔
خطبات محمود
۹۱۷
سال ۱۹۳۸ ء
ایسے لوگوں کو تحریک جدید کے ماتحت ہی ٹریننگ دی جائے گی اور تحریک جدید کے ماتحت ہی
انہیں تعلیم دی جائے گی اور جب وہ ٹریننگ حاصل کر لیں گے تو انہیں مختلف گاؤں میں مقرر کر دیا
جائے گا۔ اُن کے وہاں کیا کام ہوں گے؟ یہ بعد میں بتایا جائے گا ۔ سرِ دست میں اسی قدر بتا
سکتا ہوں کہ اُن سے زیادہ تر ایسا کام لیا جائے گا جو ہاتھ سے کرنے والا ہوگا کیونکہ گاؤں میں
ایسے لوگ کبھی مفید نہیں ہو سکتے جو صرف کتابی حد تک اپنی کوششوں کو محد و درکھنے والے ہوں بلکہ
کتابی حد تک کام کرنے والے بالعموم گاؤں والوں کے کیریکٹر کو بگاڑ دیتے ہیں ۔ گاؤں والوں
کی ترقی اس شخص کے ذریعہ ہو سکتی ہے جو انہی میں سے ہو ان کے ساتھ مل کر ہل چلائے ، ان
کے ساتھ مل کر بڑھئی کا کام کرے اور اُن کے ساتھ مل کر لوہارہ کا کام کرے اور پھر اس کے
ساتھ ہی انہیں تعلیم بھی دیتا چلا جائے اور انہیں تبلیغ بھی کرتا چلا جائے ۔ جب تک گاؤں والوں
کے سامنے اس رنگ میں کام نہ کیا جائے اُس وقت تک نہ صرف ان کی ترقی نہیں ہو سکتی بلکہ اُن
میں پستی رونما ہونے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے مثلاً مدرسہ لگا ہوا اور اُستاد کے منہ میں حقہ کی نال
ہوا اور وہ بیٹھا گپیں ہانکتا چلا جا رہا ہو تو ایسے شخص کے نمونہ کو دیکھ کر لوگوں نے کیا ترقی کرنی ہے۔
وہ تو اُس کے بُرے نمونہ کو دیکھ کر اپنی اچھی عادتوں کو بھی ترک کر دیں گے لیکن اگر یہ اُن کے
ساتھ ہی ہل چلا رہا ہو اور ساتھ ہی یہ بتاتا جاتا ہو کہ تمہارے بیچ میں یہ نقص ہے مگر میرے بیچ میں
یہ خوبی ہے یا میرا ہل اچھا میراہل اچھا ہے اور تمہارے ہل میں وہ نقص ہے۔ تو یہ مدرس پہلے مدرّس سے
زیادہ مفید اور زیادہ نفع بخش ثابت ہو گا ۔ پس میری اس تحریک پر جو لوگ اپنے آپ کو پیش
کرنے والے ہوں وہ میں سے چالیس سال تک کی عمر کے ہوں ، ہاتھ سے کام کرنے والے
ہوں اور محنت کے لئے تیار ہوں ہم ایسے لوگوں کو گزارہ بھی اسی صورت میں دیں گے یعنی ہم
روپیہ کی صورت میں انہیں تنخواہ نہیں دیں گے بلکہ کام کی صورت میں دیں گے تا کہ وہ گاؤں
والوں کے لئے نیک نمونہ بنیں اور ان کی ترقی اور اقبال مندی کا موجب ہوں ۔ اسی طرح ان
کے ذریعہ گاؤں والوں کو اصلاح دیہات کے طریق بتاتے جائیں گے ۔ کئی پیشے سکھائے جائیں
گے اور کئی ترقی کی تدابیر بتائی جائیں گی ۔ غرض یہ گاؤں میں اس طرح رہیں گے جس طرح
باپ اپنے بچوں میں رہتا ہے اور یہ اپنا بھی گزارہ کریں گے اور دوسروں کو بھی ایسے پیشے
خطبات محمود
۹۱۸
سال ۱۹۳۸ ء
سکھائیں گے جن کے ذریعہ وہ روزی کما سکیں گے ۔ گویا یہ زمینداروں کے لڑکوں کو صرف کتابی
تعلیم دے کر آرام طلب نہیں بنائیں گے بلکہ انہیں زیادہ محنتی زیادہ کمانے والا اور زیادہ ہوشیار
بنائیں گے ۔ یہ سکیم اگر کامیاب ہو گئی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے قدم دیہات میں نہایت
مضبوط ہو جائیں گے ۔ اب تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گاؤں میں بعض احمد ی ہوتے ہیں تو چونکہ وہ
اسلام کی تعلیم سے ناواقف رہتے ہیں ۔ کچھ عرصہ کے بعد ان کے دلوں پر زنگ لگنا شروع ہو جاتا
ہے اور وہ پھر احمدیت سے ارتداد اختیار کر لیتے ہیں بے شک جو مخلص ہوں وہ اپنے اخلاص میں
ترقی کرتے رہتے ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ایک حصہ ایسے کمزوروں کا بھی ہوتا ہے
اور وہ بجائے ترقی کرنے کے تنزل میں گر جاتے ہیں ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے
درختوں پر جب آم کا بُور لگتا ہے تو اس کا اکثر حصہ آندھیوں اور بارشوں کی وجہ سے گر کر ضائع
ہو جاتا ہے اسی طرح بہت سے آدمی احمدی ہوتے ہیں مگر پھر مناسب ماحول نہ ملنے کی وجہ سے گر
جاتے ہیں کیونکہ وہ بور کی طرز پر ہوتے ہیں اور جس طرح بور کا ایک حصہ آندھیوں وغیرہ کی وجہ
سے گر جاتا ہے اسی طرح وہ بھی پکنے نہیں پاتے اور گر جاتے ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ اس سکیم
کے ذریعہ ایسا سامان ہو جائے کہ بور کا کوئی حصہ ضائع نہ ہو اور سب پکے ہوئے پھل کی شکل
اختیار کرلے مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی جگہ ایسی نہ رہے جہاں احمدیت کا مرکز نہ ہو بلکہ ہر
جگہ ایسے تعلیم یافتہ لوگ موجود ہوں جو اپنی روزی بھی کمائیں اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو تعلیم بھی
دیتے چلے جائیں اس غرض کے لئے پہلی جماعت چھ آدمیوں پر مشتمل ہو گی پس وہ دوست جو
اس تحریک میں حصہ لینا چاہتے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی زندگی وقف کریں اور اپنے نام
میرے سامنے پیش کریں اور یاد رکھیں کہ منہ سے خدمت کرنے کا دعویٰ کرنا اور عملی رنگ میں کوئی
کام کرنا ان دونوں باتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے مُنہ سے دعوی کرنا آسان ہوتا ہے
لیکن عمل کرنا مشکل ہوتا ہے اور در حقیقت عمل ہی ایک ایسی چیز ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
کے فضل نازل ہوتے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ میں اس طرح ان لوگوں کی خواہشات کو بھی
ایک حد تک پورا کر سکوں گا جو کہتے رہتے ہیں کہ مولوی فاضلوں اور گریجوایٹوں کے لئے
تو خدمت دین کا موقع نکالا جاتا ہے مگر ہم جو کم تعلیم یافتہ ہیں ہمارے لئے کیوں کوئی راستہ
خطبات محمود
۹۱۹
سال ۱۹۳۸ ء
نہیں نکالا جاتا۔ اگر یہ سکیم کامیاب ہو گئی تو میں سمجھتا ہوں کہ تربیت کے لحاظ سے جماعت میں
ایک تغیر پیدا ہو جائے گا۔ باقی کام تو سب اللہ تعالیٰ نے کرنے ہیں ۔ ہم ہزاروں کام کرتے ہیں
مگر اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے ان کے نیک نتائج حاصل نہیں کر سکتے ۔ پس یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہی ہو سکتا ہے اور میں اس سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اس سکیم کو مکمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے کہ ہر گاؤں میں ہمارا کوئی نہ کوئی مبلغ کام کر رہا ہو اور اس کے فضل ہم پر نازل
ہوں اور اس سکیم میں ہماری دینی اور دنیوی دونوں قسم کی بہتری کے سامان پوشیدہ ہوں ۔
ا بخاری کتاب الایمان باب ماجاء ان الاعمال بالنية (الخ)
66
( الفضل ۲۴ دسمبر ۱۹۳۸ء)
بخاری کتاب بدء الوحی باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى الله عليه وسلم
بخارى كتاب الجهاد و السير باب فضل الجهاد و السير
تذکرہ صفحہ ۶۴۲ ۔ ایڈیشن چہارم